نظام خلافت اور شاورہم الامر کی حقیقت حضرت مصلح موعودؓ نے نظام شوریٰ کا عظیم الشان چارٹر دیا

حصہ 2

خطبات طاہر جلد 14
230
خطبہ جمعہ 31 مارچ 1995ء
تو کل میں بعض دفعہ انسان بے سوچے سمجھے اپنے مشوروں پر یا اپنی آراء پر تو کل کرنے لگ
جاتا ہے۔ پاکستان میں آج کل مجلس شوری کے ممبران میں بھی ممکن ہے یہ باتیں ہوتی ہوں کہ اب
تبدیلیاں ہو رہی ہیں ۔ مولویوں کے بھی پکڑ کے دن آ رہے ہیں اور انحصار اس بات پر ہے کہ فلاں
پریزیڈنٹ نے یہ بیان دے دیا ہے، فلاں وزیر نے دے دیا، فلاں صدر نے یہ بیان دے دیا تو اب
معلوم ہوتا ہے کہ دن بدل جائیں گے ۔ دن تو بدلیں گے مگر ان بیانات کی وجہ سے نہیں بدلیں
گے۔ کیونکہ ان بیانات کا ہی اعتبار کوئی نہیں ۔ پہلے بھی میں نے جماعت کو متنبہ کیا تھا کہ جو سیاسی
بیانات ہوتے ہیں یہ بعض دفعہ بات مشرق کی کرتے ہیں اور مراد مغرب ہوتی ہے۔ اگر کہتے ہیں کہ
اب ہم مولویوں کو پکڑیں گے اور امریکہ سے مدد مانگیں گے اور وہ آکر ان کا قلع قمع کرے تو مراد یہ
ہوتی ہے مولو یو رستے پر آجاؤ ، ہم سے تعاون کرو، اپوزیشن سے اپنے رشتے ختم کرو تو پھر مدد ہم نے
مانگی ہے ہم مدد کو واپس بھی کر سکتے ہیں۔ تو سیاسی بیانات کو پڑھنے کا بھی تو شعور ہونا چاہئے لیکن شعور ہو
یا نہ ہو آپ نے ان پر کوئی تو کل نہیں کرنا، حالات بدلیں گے تو اللہ کی تقدیر سے بدلیں گے۔
آپ مشورے دیانتداری اور تقوی سے کریں اور اپنی طرف سے ہر کوشش کریں کہ دشمن
کے شر سے آپ محفوظ رہیں اور کسی کے وعدوں پر نہ جائیں بلکہ اپنے شعور اور اپنی محنت اور خلوص کے
ساتھ باقاعدہ تدبیر کریں اور اس شان کی تدبیر کریں کہ اللہ کی نمائندگی کی تدبیرا سے کہا جاسکے ۔
وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللهُ وَاللهُ خَيْرُ الْمَكِرِينَ (آل عمران : 55) وہ بھی مکر کرتے ہیں تم بھی
مکر کرو، مکر کا جواب دو، توڑو۔ یہ اللہ کے حوالے سے ہمیں سمجھایا جا رہا ہے۔ یہ میں کہہ رہا ہوں انہوں
نے مکر کیا اللہ نے بھی جوابی کمر کیا ۔ وَاللهُ خَيْرُ الْمَكِرِينَ اللہ کا مکر یقیناً ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ خیر
سے مراد دو ہیں ایک یہ کہ غالب آتا ہے وہ مکر اور دشمن کا مکر اس کے سامنے کوئی حیثیت نہیں
رکھتا ۔ دوسرا یہ کہ دشمن بد مکر کرتا ہے تو اس کے جواب میں بد مکر نہیں خدا کرتا ۔ اگر دشمن ہتھیا راکٹھے کر رہا
ہے، فتنہ فساد کی باتیں کر رہا ہے تو جوابی تدبیر میں آپ کو یا د رکھنا چاہئے کہ وَاللهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ
و قتل عام ، وہ کئی قسم کے مظالم جس کے نتیجے میں وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہ
خَيْرُ الْمُكِرِينَ کی مثالیں نہیں ہیں ۔ یہ مکر سوء ہے۔ گندا اور ظالمانہ مکر ہے۔ تو آپ نے جو جوابی
تدبیر اختیار کرنی ہے جس کی طرف میں آپ کو توجہ دلا رہا ہوں وہ شریعت کے مطابق اس کے اندر

خطبات طاہر جلد 14
231
خطبہ جمعہ 31 مارچ 1995ء
رہتے ہوئے کرنی ہے کیونکہ امر جو حقیقت میں بالا امر ہے وہ اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے اس کو آپ
تبدیل نہیں کر سکتے ۔ اس کے دائرے میں اس کے نیچے رہتے ہوئے وہ فیصلے کریں جو خَيْرُ
الْمُكِرِينَ کی نمائندگی کی شان رکھتے ہیں اور پھر یقین کریں ، تو کل کریں کہ اللہ ان فیصلوں کو برکت
دے گا اور آپ کی کمزوریوں کے باوجود آپ کی بظاہر نحیف سوچوں کو اور نحیف تدبیروں کو دنیا کی بڑی
بڑی تدبیروں پر غالب کر دے گا۔ پس اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور میں جانتا ہوں کہ ہمیشہ
فرماتا ہے۔ کبھی بھی اس میں ہم نے کوئی تبدیلی نہیں دیکھی خدا کے فضلوں کا ہاتھ ہمیشہ سے جماعت
احمد یہ پر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ آپ اپنے اندر تبدیلی پیدا نہ کریں جو نا پاک تبدیلی ہو جس کے نتیجے
میں خدا کا یہ وعدہ ہم سے اٹھا لیا جائے کہ تم میری ذات پر توکل رکھنا اور میں اس تو کل میں تمہیں کبھی
مایوس نہیں کروں گا ۔ گا۔
پس اگر استجابت کی شرط ہم پیش نظر رکھیں تو خدا کا یہ وعدہ ہمیشہ ہمارے حق میں بڑی شان
کے ساتھ پورا ہوگا۔ اس کے ساتھ میں تمام مجلس شوری کے ممبران کو اپنی طرف سے اور اس مسجد میں
حاضر اور تمام دنیا کی جماعتوں کی طرف سے محبت بھرا سلام کہتا ہوں ۔ مجالس شوری کے آداب کو جن
میں آپ جمے پلے ہیں یعنی محاورہ تو کوئی کہہ دے یہ پنجابی محاورہ ہے مگر ہے بہت اچھا۔ نظام جماعت
کے ہاتھوں میں آپ پیدا ہوئے ، انہیں ہاتھوں میں آپ نے پرورش پائی ہے آپ کا دل جانتا ہے کہ
کون سے آداب ہیں جن کی آپ سے توقع رکھی جاتی ہے۔ ان آداب کو ہرگز نظر انداز نہ کریں اور
ڈرتے ڈرتے خدا کا خوف کرتے ہوئے مشورے دیں اور پھر دعا کرتے ہوئے آپس میں محبت کے
ماحول میں غور کر کے فیصلے تک پہنچنے کی کوشش کریں۔ فیصلہ پھر وہی ہوگا جس کی خلیفہ وقت منظوری
دے گا۔ پھر سب ایک وجود بن کر خدا پر توکل کرتے ہوئے امید رکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ ان فیصلوں
میں برکت دے گا ۔ اللہ آپ کے ساتھ ہو۔ آمین

خطبات طاہر جلد 14
232
خطبہ جمعہ 31 مارچ 1995ء 5

آج 10 میں سے 10 باقی