دنیا کی چالا کیوں سے عاری شخص جو متقی ہو اس کے کام میں ہمیشہ زیادہ برکت ہوتی ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سری لنکا، جرمنی اور آئیوری کوسٹ کی مجالس شوریٰ اور اجتماعات کے پس منظر میں تقویٰ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آپ نے واضح فرمایا کہ جماعتی انتخابات اور مشوروں میں ذاتی پسند، تعلقات اور دنیاوی چالاکیوں کو بالائے طاق رکھ کر صرف تقویٰ اور امانت کو بنیاد بنانا چاہیے۔ حضور نے مجلس شوریٰ کی مشاورتی حیثیت اور خلیفۂ وقت کے آخری فیصلے اور توکل علی اللہ کے مقام کو تفصیلاً بیان کیا۔ آخر میں آپ نے انتخاب کے لیے چندہ جات کے قواعد و ضوابط کی پابندی کی تلقین کی اور جماعتوں کی کامیابی کے لیے دعا کی تحریک فرمائی۔

موضوعات: مجلس شوریٰ، تقویٰ، انتخابات کے اصول، خلافت اور شوریٰ، نظام چندہ، سری لنکا اور آئیوری کوسٹ کے لیے دعا

خطبات طاہر جلد 14
289
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
دنیا کی چالاکیوں سے عاری شخص جو شقی ہو اس کے کام
میں ہمیشہ زیادہ برکت ہوتی ہے۔
( خطبه جمعه فرموده 28 را پریل 1995 ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
آج تین ملکوں میں ملکی سطح پر کچھ جلسے اور اجتماعات ہو رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان آج میر
کے ذکر سے اس خطبے کا آغاز ہو۔ سب سے پہلے تو سری لنکا کی جماعت کی طرف سے درخواست ہے
که ۳۰ را پریل کو ان کا سالانہ جلسہ منعقد ہو گا ۔ اسی طرح تمام سری لنکا کی لجنہ اماء اللہ کا اجتماع بھی
۲۹ تاریخ کو شروع ہو رہا ہے تو ان دونوں کی کامیابی کے لئے احباب جماعت سے وہ دعا کی
درخواست کرتے ہیں۔ سری لنکا کی جماعت کو اگر چہ چھوٹی ہے اور باہمت ہے مگر بار بار بعض دشمنوں
کی طرف سے مشکلات پیش آتی ہیں اور حال ہی میں وہاں ایک مرکز پر حملہ کیا گیا، اس کو جلایا
گیا ، وہاں بعض احمد یوں کو زدوکوب کیا گیا۔ تو اس لحاظ سے بھی دعا کے محتاج ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ہمت
عطا فرمائے اور جن نیک کاموں کو بڑے عزم کے ساتھ انہوں نے جاری کیا ہے، استقلال کے ساتھ
اس پر ان کو ثبات قدم بخشے ۔
اب جماعت احمد یہ جرمنی کی طرف سے بھی درخواست ملی ہے کہ آج ۲۸ را پریل کو ان کی
مجلس شوری منعقد ہو رہی ہے۔ اب جو مجلس شوری کا نظام ہے یہ خدا کے فضل سے کافی پھیل گیا ہے اور
مستحکم ہو گیا ہے۔ ابتداء میں ان جگہوں میں غلطیاں بھی ہوتی تھیں اور ایسی جگہ مثلاً جرمنی ہے جہاں

خطبات طاہر جلد 14
290
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
کثرت سے پاکستان سے مختلف علاقوں سے بھی احمدی آکے آباد ہوئے ہوئے ہیں ، خیال یہ تھا کہ ان
کو شوری کا تجربہ ہوگا اس لئے وہ وہاں غلطیاں نہیں کریں گے۔ مگر الحمد للہ کہ وقت پر یہ بات سامنے
آگئی کہ اکثر وہ لوگ شوری میں شامل ہوئے جن کو پاکستان میں بھی شوری میں کبھی جانے کا اتفاق ہی
نہیں ہوتا تھا۔ اس لئے محض یہ ظن کہ پاکستان سے آئے ہیں وہ اپنے جرمن بھائیوں کی بھی تربیت
کریں گے یہ سچا ثابت نہ ہوا۔۔ (سابقہ بات میں کر رہا ہوں ) اور ان کے مقابل پر جو جرمن احمدی
تھے انہوں نے بہت بہتر نمونے دکھائے ۔ اس لئے کچھ مجھے بعض دفعہ ناراض بھی ہونا پڑا۔ بعضوں کو
بعض عہدوں سے فارغ کرنا پڑا اور اب میں سمجھتا ہوں کہ اللہ کے فضل سے ان کی مجلس شوری کا نظام
بلوغت کو پہنچ گیا ہے اس میں پختگی پیدا ہوگئی ہے۔ مشورے نیک اور تقویٰ کے مطابق دیتے ہیں، کوئی
یہ احساس نہیں کہ فلاں میرے دوست نے یہ بات کی ہے اس لئے اس کی تائید کی جائے اور یہی وہ
تقویٰ ہے جو دراصل جماعت کی زندگی کا ضامن ہے، جماعت کی روح اس تقویٰ میں ہے۔
اگر شوری کے نظام کو ہم بڑی احتیاط کے ساتھ جاری کر دیں، اس میں جتنے بھی تقویٰ سے
ہٹے ہوئے رجحانات داخل ہونے کا امکان ہے ان رجحانات کے رستے بند کر دیں تو اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ جماعت بہت تیزی سے ترقی کرے گی اور جب میں کہتا ہوں کہ رجحانات ہیں تو یہ
رجحانات ہر انسان کی ذات میں دبے ہوئے ہیں اور جب تک انسان کی ذات متقی نہ ہو مجلس شوری
میں جا کر ایسا انسان اندر کے تقویٰ کے معیار کو قائم نہیں رکھ سکتا۔ جہاں بھی اختلاف رائے ہو، جہاں
اس بات کا امکان ہو کہ کسی شخص کے سپر دکوئی ذمہ داری کی جائے گی ، جہاں مختلف مالی امور کے خرچ
کے مسائل بھی ہوں وہاں انسان کے ساتھ جو بشری تقاضے لگے ہوئے ہیں وہ ضرور کوئی نہ کوئی رخنہ
پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس لئے احتیاط کی ضرورت ہے ہر انسان کو اپنا نگران خود ہونا پڑے
گا۔ مگر جہاں تک نظام جماعت کے نگران ہونے کا تعلق ہے خدا کے فضل سے وہ تقاضے ہم بہت حد
تک پورے کر چکے ہیں اور پورے کرتے رہیں گے۔ جو میں نے پہلی بات کہی تھی کہ اب نظام
بلوغت کو پہنچ گیا ہے، یہ اس پہلو سے کہی تھی ۔
آج ہی چونکہ ایک اور ملک کی بھی مجلس شوری ہو رہی ہے، آئیوری کوسٹ کی۔ان کی
جماعت کا جلسہ ہے اور غالباً اس کے بعد انتخابات بھی اسی سال ہوں گے اور مجلس شوری کی کارروائی

خطبات طاہر جلد 14
291
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
بھی ہوگی اس لئے ان کو بھی پیش نظر رکھ کر کچھ نصیحتیں کرنی ہیں۔
جرمنی کی جماعت کو میں یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ اگر چہ نظام کے لحاظ سے یہ معاملہ بہت سدھر
چکا ہے اور اپنی بلوغت کو پہنچ گیا ہے، لوگ سمجھ چکے ہیں کہ کسی حد تک مجلس شوری میں شامل ممبران کو
آزادی ہے، کس حد تک خدا تعالیٰ کی طرف سے جاری کردہ شریعت ان کے ہاتھ روکتی ہے کہ آگے
نہیں بڑھنا ، ان کی زبان پر قدغن لگاتی ہے کہ اس سے آگے نہ بڑھو۔ یہ جو امور ہیں ظاہری نظم و ضبط
کے اس لحاظ سے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب معاملہ پوری طرح نظم و ضبط کے دائرے میں آچکا ہے
اور سب لوگ سمجھ گئے ہیں ۔ ہر ایک کو اپنے حقوق کا پتا ہے، ہر ایک کو اپنی ذمہ داریوں کا پتا ہے اور اب
میرے نزدیک انشاء اللہ جرمنی جیسے ملک میں کوئی یہ جرات نہیں کر سکتا کہ نظام کی بے حرمتی کرے اور
کھڑے ہو کر بعض ایسی باتوں پر اصرار کرے جن کے کہنے کا اس کو حق نہ ہو یا امیر کے سامنے گستاخانہ
رویہ اختیار کرے یا اس سے آگے بڑھنے کی کوشش کرے یہ باتیں تو انشاء اللہ وہاں نہیں ہوں گی اور
مجھے امید بھی ہے، دعا بھی ہے کہ آئندہ کبھی ایسی باتیں نہ ہوں۔
لیکن جو انسان کے اندر چھپا ہوا باغی ہے ، انسان کے اندر چھپا ہوا خود غرض آدمی ہے وہ تو
ہر جگہ رہتا ہے اور جب تک اس مقام پر نہ پہنچ جائے جہاں اللہ اس کی حفاظت فرمائے اس وقت تک
اس سے ہمیشہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ چنانچہ چند سال پہلے مجھے مجلس شوری مرکز یہ جور بوہ میں
منعقد ہورہی تھی یعنی پاکستان کی مجلس شوری جور بوہ میں منعقد ہو رہی تھی اس کی رپورٹیں کچھ ملیں اس پر
میں نے ان سے ریکارڈنگز منگوائیں اور مجھے بہت اس بات سے دھکا لگا کہ اتنی لمبی تربیت یافتہ لوگوں
کی موجودگی میں پھر بعض لوگوں نے بعض ٹیڑھی سوچیں داخل کر دی تھیں۔ بعض ٹیڑھے مطالبے شروع
کر دیئے تھے تو نظم وضبط کے لحاظ سے اطمینان اپنی ذات میں کافی نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مجلس
شوری کی اجتماعی شخصیت اس میں شامل ہونے والوں کی شخصیت کا مجموعہ ہے۔ اگر اس میں شامل
ہونے والوں کی سوچیں غیر متقیا نہ ہوں اور ان کی نگرانی اچھی نہ ہو تو کسی وقت بھی وہ مجلس کا مزاج بگاڑ
سکتے ہیں۔ اس پہلو سے جو مبر بنتے ہیں ان پر بھی گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس نظام پر بھی نظر
رکھنے کی ضرورت ہے جس نظام سے کوئی منتخب ہو کر مجلس شوری تک پہنچتا ہے۔ ان خطرات کے پیش
نظر آخری اختیار مرکز کے ہاتھ میں رکھا گیا ہے چاہے تو وہ انتخاب کے مشورے قبول کرے، چاہے تو

خطبات طاہر جلد 14
292
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
نہ کرے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس پہلو سے جماعت کی تربیت بہت عمدہ ہو چکی ہے کہ اگر ان کو یہ
علم ہو کہ مرکز سے کسی نام کی نامنظوری آئی ہے تو قطعاً دل میں میں نہیں لاتے ا اتے اور سر تسلیم خم کر دیتے
ہیں۔ تو جو اجتماعی تقویٰ کا معیار ہے وہ تو خدا تعالیٰ کے فضل سے کافی بلند ہے لیکن انفرادی طور پر جب
انتخاب کے وقت ووٹ دیئے جاتے ہیں تو بسا اوقات تعلقات، جنبہ داریاں، رشتے داریاں،
دوستیاں وہ ان ووٹوں پر اثر انداز ہو جاتی ہیں۔ خاص طور پر وہاں یہ زیادہ خطرناک خطرناک صورت حال پیدا
کرتی ہیں جہاں جماعتوں میں بعض گروہ بندیاں ہوئی ہوئی ہوں ۔ بعض خاندانوں کی بعض دوسرے
خاندانوں سے لڑائیاں ہوں ۔ بعض خاندانوں کی بعض دوسرے خاندانوں سے چپقلش چل رہی
ہو۔ ایسی صورت میں یا صدر جماعت ہیں وہ اگر نا اہل ہوں تو ان کی نااہلی کی وجہ سے بھی بعض دفعہ
افتراق پیدا ہو جاتے ہیں کیونکہ اپنے نیچے قوم کو متحد رکھنا یہ مختلف صلاحیتوں کا تقاضا کرتا ہے اور بعض
دفعہ بعض صدروں میں وہ صلاحیت نہیں ہوتی کہ سب کو ایک خاندان کی طرح ساتھ لے کر چلیں۔ اس
لئے ان کی نا اہلی کے نتیجے میں بھی بعض دفعہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ بعض دوست اس صدر کے قریب
ہیں اور بعض نسبتا دور ہیں اور یہ تاثرات ضروری نہیں کہ صحیح ہوں بعض فتنہ پرداز ایسے لوگ ہوتے
ہیں جو ان تاثرات کو ہوا بھی دیتے ہیں اور اس طرح پھر افتراق پیدا کر دیتے ہیں۔ تو کمزوری جو صدر
کی نظم وضبط کی کمزوری یا اس کے ذہن کی روشنی کی کمزوری سے پیدا ہوتی ہے اس کو بد نیتوں کے
اندھیرے اور زیادہ گہرا کر دیتے ہیں اور لوگ صفائی سے پھر حالات کو دیکھ نہیں سکتے اور اندھیرے کے
نتیجے میں ہمیشہ غلط فیصلے ہوتے ہیں۔ پھر یہ تو مختصر اس کا پس منظر ہے۔
جو خلاصہ کلام ہے وہ یہ ہے کہ بسا اوقات جب انتخاب ہو رہے ہوتے ہیں وہاں اس قسم کی
مخفی جنبہ داریاں اور تعلقات کے اثرات اپنا اثر دکھا رہے ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں اس بات کا
احتمال موجود ہے کہ جو شخص منتخب ہو وہ پوری طرح تقوی کے تقاضوں کے پیش نظر منتخب نہ ہو بلکہ کسی اور
وجہ سے منتخب ہوا ہو۔ یہ سب احتمالات اپنی جگہ مگر اگر ان باتوں کو خود فتنے کا موجب بنا دیا جائے تو اس
سے بھی بڑا فتنہ پیدا ہو جاتا ہے۔ مثلاً اگر کوئی یہ کہے کہ چونکہ یہاں ایسی باتیں چلتی ہیں اس لئے جو
منتخب عہدیداران ہیں وہ تقویٰ سے گرے ہوئے ہیں اس لئے ہم ان سے تعاون نہیں کریں گے تو یہ
پھر فتنہ نہیں بلکہ شیطانی ہے۔ جس شیطانی کو روکنے کے لئے ہم فتنوں کے رستے روکتے ہیں یہ وہی

خطبات طاہر جلد 14
293
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
شیطانی ہے یعنی بالآخر نظام جماعت سے انسان باغی ہو جائے۔ پس نیکی کے نام پر بدی پھیلانے
والی بات ہے ۔ یہ وضاحت بہت ضروری ہے کہ جن ملکوں میں انتخابات ہونے ہیں یا مجلس شوری ہو
رہی ہے وہاں اس پہلو سے ابھی بہت زیادہ نگرانی اور بار بار نصیحت کی ضرورت ہے۔ اول تو یہ بہت
اہم بات ہے کہ اپنے ووٹ دیتے وقت قرآن کریم کی اس نصیحت کو پیش نظر رکھیں کہ یہ امانت ہے اور
امانت کو اس کے حق دار کو دیا کرو اس کے سوا اور کوئی شرط نہیں ہے جو قرآن کریم نے اسلامی ڈیما کریسی
کی تصویر کھینچتے ہوئے بیان فرمائی ہے۔ جب بھی تم ووٹ ڈالو تو اس کو ووٹ دو جو تقویٰ کے لحاظ سے
حق دار ہو اور غیر حق دار کو ووٹ نہیں دینا۔ اس مضمون پر مختلف پہلوؤں سے قرآن کریم کی آیات روشنی
ڈالتی ہیں اور یہ واضح کر دیتی ہیں کہ مومن وہ ہے جو قریب ترین رشتے داریوں کا بھی لحاظ نہیں کرتا
جب خدا کی خاطر اسے بات کہنی ہو۔ چنانچہ شہادت کے ضمن میں فرماتا ہے کہ شہادت کے وقت تو
مومن کی یہ کیفیت ہوتی ہے کہ رشتے داروں کی رعایت تو در کنار خود اپنے خلاف گواہی دینے پر کھڑا
ہوجاتا ہے۔اپنی ذات پر اپنے قریب ترین لوگوں کے خلاف گواہی دینے کے لئے کھڑا ہو جاتا
ہے۔ یہ وہ تقوی کا معیار ہے جو اسلام قائم کرتا ہے اور اس معیار کی رو سے جب بھی انتخابات ہوں
وہاں اگر باپ کو بھی ایک بچہ اہل نہیں سمجھتا تو اس کا فرض ہے کہ باپ کے خلاف اپنا ووٹ ڈالے اور
کسی کا حق نہیں ہے کہ اپنے کسی رشتے دار یا دوست کو بعد میں اس بات کا طعنہ دے کہ فلاں وقت تم
نے میرے حق میں ووٹ نہیں دیا۔
یہ جو بات میں کہہ رہا ہوں اس کی ایک جگہ سے مجھے اطلاع ملی کچھ دن ہوئے اور اسی وجہ
سے میری توجہ اس طرف پھری کہ ووٹ انتخاب کے بعد جو ایک شخص ہار گیا اس کو پتا چلا کہ اس کے
قریبی رشتے داروں نے اس کے خلاف ووٹ ڈالے تھے تو ان کے گھر گیا۔ وہاں بڑا اس نے شکوے
شکایتیں کیں کہ تم لوگ کیا چیز ہو میرے عزیز رشتے دار ہو کے تم لوگ ہی مجھے لے ڈوبے حالانکہ یہ ان کو
لے ڈوبنے والا تھا وہ بچ گئے ہیں اللہ کے فضل سے الٹا قصہ ہے تو جہاں بھی انتخابات میں
تعلقات، رشتے داریاں وغیرہ اثر انداز ہوں گی وہاں نظام جماعت کی زندگی پر حملہ ہوگا۔ اسی حد تک
نظام جماعت بیمار ہو گا بیمار اور صحت مند وجود میں بڑا فرق ہوا کرتا ہے۔ نچلی سطح آپ اپنی صحت
درست کر لیں تو جماعت کی جو اجتماعی طاقت ہے اس میں غیر معمولی اضافہ ہو جائے گا اور یہ کوئی فرضی

خطبات طاہر جلد 14
294
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
باتیں نہیں ہیں ، عین حقیقت کی باتیں ہیں ، سو فیصد درست ہیں ۔ ہر قطرہ احمدیت کا جو یہ سمندر بنا رہا
ہے وہ قطرہ صالح ہونا چاہئے اگر وہ صالح ہو جائے تو سمندر صالح رہے گا ۔ اگر اس میں آمیزش
آجائے گی تو اسی حد تک سمندر کا پانی غیر صحت مند ہوتا چلا جائے گا۔
پس انتخابات کے وقت جو عہدیداران کے ہوں یا مجلس شوری کے ہوں اس بات کو ہمیشہ
پیش نظر رکھیں کہ کسی قسم کی کوئی رعایت ، کوئی تعلقات کا واسطہ انتخابات پر اثر انداز نہ ہو اور کیا ہو؟ اس
کے متعلق قرآن فرماتا ہے إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ (الحجرات : 14) کہ تم میں
سے سب سے زیادہ معزز وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔ تو سب سے زیادہ متقی کو آگے لانا ہے اور
اس میں یہ بحث نہیں آئے گی کہ چالاک کون ہے یا دنیا کے لحاظ سے کون اہلیت رکھتا ہے کیونکہ اکثر
لوگ یہ بات نہیں سمجھتے کہ دنیا کی چالاکیوں سے عاری شخص جو متقی ہو اس کے کام میں ہمیشہ زیادہ
برکت ہوتی ہے یہ نسبت ایک تقوی سے عاری چالاک شخص کے۔ تقوی سے عاری چالاک شخص کے
ہاتھ میں تو کچھ بھی محفوظ نہیں ہے۔ نہ نظام جماعت کی قدریں محفوظ ہیں، نہ جماعت کے اموال محفوظ
ہیں اور وہ فتنوں کا موجب بن جاتا ہے اور بن سکتا ہے لیکن بظاہر ایک سادہ انسان ہو متقی ہو خدا کا
خوف رکھتا ہو اس کے ہاتھ میں کچھ بھی غیر محفوظ نہیں ہے۔
ساری جماعت کی تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ جب بھی بعض کام کسی کے سپرد کئے گئے
ہیں جو تقویٰ رکھنے والے تھے خواہ وہ علم کے لحاظ سے ادنی حیثیت رکھتے تھے ان کے کاموں میں
برکت پڑی ہے اور چالاک علماء کے ہاتھ کچھ بھی نہ آیا بلکہ وہ ہمیشہ نقصان کا موجب ہی بنے رہے
ہیں۔ ایک تو یہ خیال دل سے نکال دیں کہ چالاکیاں کام آسکتی ہیں اس لئے آپ کو چالاک آدمی کو چننا
چاہئے ۔ جتنا چالاک ہو، تقوی سے عاری ہوا تنا ہی زیادہ خطرناک ہے۔ اس کو نظام کے قریب تک نہ
پھٹکنے دیں ۔ دوسری بات یہ یاد رکھیں کہ یہ آپ کا غلط اندازہ ہے کہ تقویٰ اور بیوقوفی اکٹھے ہو سکتے
ہیں۔ تقویٰ اور بے وقوفی اکٹھے ہو ہی نہیں سکتے ۔ وہ بے وقوف ہے جو تقویٰ سے عاری ہوتا ہے۔ اگر
ہوشیار ہوتا اور عقل والا ہوتا تو ناممکن تھا کہ تقویٰ کے بغیر زندگی بسر کرتا۔
اول تو سفر کا آغاز ہی عقل سے شروع ہوتا ہے جو اولوالالباب لوگ ہیں وہی ہیں جو خدا کا
مقام اور مرتبہ پہچانتے ہیں اور اس سے ڈرتے ہیں اور اس کا خوف رکھتے ہیں اور اگر وہ عقل والے نہ

خطبات طاہر جلد 14
295
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
ہوتے تو تقویٰ کو اختیار کیوں کرتے ۔ پس محض مجہول سی حیثیت رکھنا یہ تقویٰ کی نشانی نہیں ہے۔ تقویٰ
کے نتیجے میں ایک روشنی پیدا ہوتی ہے ، ایک فراست پیدا ہوتی ہے، باتوں میں ایک گہرائی پیدا ہو جاتی
ہے۔ پس تقویٰ کی پہچان اس پہلو سے اگر چہ مشکل ہے لیکن روزمرہ کے تجربے میں آنے والے لوگوں کو
سمجھنے کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ ایک ایسا شخص جس کے ساتھ واسطہ پڑتا ہو اور پتا ہو کہ جب بولے گا
سچ بولے گا اس کو آپ تقوی سے خالی نہیں کہہ سکتے۔ ایک ایسا شخص جس کے پاس جب آپ امانت رکھوا
دیں تو پتا ہے کہ وہ امانت میں خیانت نہیں کرے گا۔ ایک ایسا شخص جس کے متعلق آپ جانتے ہیں کہ
اسے اپنی بڑائی کی کوئی بھی خواہش نہیں اور اس میں انکسار پایا جاتا ہے، کسی قسم کا کوئی تکبر نہیں ہے۔ ایک
ایسا شخص جو نظام جماعت کے سامنے ہمیشہ سر تسلیم خم کرتا ہے اور کسی جنبہ داری میں کسی تفرقہ بازی میں
کوئی حصہ نہیں لیتا ، اس کو کوئی دلچسپی نہیں ہے، یہ تقویٰ کی ظاہری علامتیں ہیں اور جہاں تک انسان کا
تعلق ہے وہ ظاہری علامتوں ہی سے ایک انسان کا تقویٰ پہچان سکتا ہے حقیقت تقویٰ کا علم سو لی کا علم سوائے خدا
کے کسی کو نہیں اور عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ (الحشر:23 ) کا ایک یہ بھی مضمون ہے۔
آج میں نے اس آیت کو حضرت مسیح موعود کے ارشادات کی روشنی میں اپنے خطبے کے لئے
موضوع بنایا تھا مگر اب چونکہ مضمون دوسرا شروع ہو چکا ہے اس لئے وہ انشاء اللہ آئندہ خطبے میں بات
کروں گا۔ مگر یہاں یہ یاد رکھیں کہ اس مضمون کا تعلق کسی کے تقویٰ کی پہچان سے بھی ہے۔ علم
الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ کا مطلب یہ ہے کہ تم بسا اوقات ایک شخص کو نیک سمجھ رہے ہوتے ہو مگر وہ خدا کی
نظر میں نیک نہیں ہوتا۔ تم بظاہر ایک شخص کو بد سمجھ رہے ہوتے ہومگر وہ خدا کی نظر میں بد نہیں ہوتا۔ غیب
کا علم بھی وہی رکھتا ہے اور جو تمہیں دکھائی دیتا ہے اس میں تمہارے دیکھنے کا بھی کوئی اعتبار نہیں تو تم نہ
غیب کا علم رکھتے ہو نہ ظاہر کا علم رکھتے ہو۔ اس آیت کی روشنی میں پھر لوگ کہہ سکتے ہیں کہ پھر ہمارے
معیار کا کیا نتیجہ نکلے گا۔ جس معیار پر ہم قائم ہیں اس معیار کے پیش نظر جو فیصلے کریں گے ان کی صحت
کی کیا ضمانت ہے۔ تو ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ جہاں تک عمومیت کا تعلق ہے عموماً مومنوں کے فیصلے
اللہ کے فیصلے کے مطابق ہوتے ہیں اور متقیوں کے فیصلے خدا کے فیصلے کے مطابق ہوا کرتے ہیں۔ اس
لئے ان کا انفرادی فتوئی ہر شخص کے متعلق تو نہیں چل سکتا کہ جس کو کوئی نیک آدمی کہہ دے یہ ضرور متقی
ہے، وہ ضرور متقی نکلے۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے مگر عمومی طور پر تقویٰ ایک روشنی بخشتا ہے جس کے متعلق

خطبات طاہر جلد 14
صلى الله
296
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
ترندی کتاب التفسير
آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ مومن کی فراست سے ڈرنا فانه ر نافانه يرى بنور الله ترندی کنار
حدیث نمبر : ۳۰۵۲) و وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے۔ اب یہاں اللہ کے نور سے دیکھنے کا کیا مطلب ہے؟
اصل مطلب یہ ہے کہ اس نے اپنا تو دیکھنے کا نور کچھ رکھا ہی نہیں۔ جو خدا کی طرف سے اس کو بصیرت ملی
ہے، جو خدا تعالیٰ کی محبت کے تقاضے ہیں ان سے وہ جانچتا ہے۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا نور ہے
ہی وہی جو اللہ کا نور ہے۔ اس میں اس نے دو چیزیں ملا نہیں دیں۔ اپنی ذات کے نور کو الگ قائم نہیں
رکھا بلکہ کلیہ خدا کے نور کے تابع کر دیا ہے۔
اگر اس پہلو سے کوئی شخص خدا کی نظر سے دیکھنے کا عادی بن جائے تو کہا جائے گا کہ یہ خدا
کے نور سے دیکھتا ہے اور اس کا فیصلہ درست ہوتا ہے بالعموم کیونکہ وہاں پھر اس آیت کی عمل پیرائی
ہوگی کہ اللہ ہی ہے جو شہادہ کو بھی جانتا ہے اور غیب کو بھی جانتا ہے۔ اس لئے ایسے شخص کا یہ دعوی کرنا تو
غلط ہے کہ میں اللہ کے نور سے دیکھتا ہوں اس لئے جس کے متعلق میں بات کروں اس کو مان جاؤ۔ جو
یہ بات کرے گا وہ ایک بات تو ثابت کر دے گا کہ وہ اللہ کے نور سے نہیں دیکھتا کیونکہ اللہ کے نور سے
دیکھتا تو بندے کے متعلق یہ دعوی نہ کرتا اور اپنی ذات کے متعلق یہ دعویٰ نہ کرتا کیونکہ دعوے کا جہاں تک
تعلق ہے قرآن کریم فرماتا ہے فَلَا تُزَكُوا أَنْفُسَكُمْ (الحجر: 33) تم اپنے آپ کو بھی پاک نہ کہا
کرو، اپنی ذات کو بھی پاک نہ ٹھہرایا کرو هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (الحجر: 33) ایک ہی ہے وہ جو
جانتا ہے کہ کون متقی ہے۔
پس بہت ہی بار یک مضمون ہے الجھا ہوا دکھائی دیتا ہے مگر حقیقت میں الجھا ہوا نہیں ۔ اس کو
میں کھول کر جب آپ کے سامنے رکھتا ہوں تو آپ کو ہمیشہ یہی محسوس ہوتا ہے کہ ہاں یہی بات
ہمارے دل میں بھی ہونی چاہئے تھی یا تھی اور بات واضح ہو جاتی ہے۔ تو اول تو یہ بات یاد رکھیں کہ آپ
اگر خود متقی ہوں تو آپ کا فیصلہ غلط بھی ہوگا تو اللہ اس کو ٹھیک کر دے گا۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ آپ نے
اپنی ذات میں تقوی سے فیصلہ کیا ہو۔ اس لئے آپ کو یہ ضمانت تو نہیں ہے کہ آپ کا ہر فیصلہ درست ہوگا
ہر گز نہیں ہے۔ کئی آدمی متقی بھی ہوتے ہیں لیکن ذہنی فرق اپنی جگہ ہیں۔ متقی بھی ہوتے ہیں بھولے بھی
ہوتے ہیں، کئی آدمی متقی بھی ہوتے ہیں اور صاحب فراست بھی ہوتے ہیں تو ان کا اپنا ذاتی معیار تقویٰ
کے نور سے چمک اٹھتا ہے مگر اتنا ہی چمکتا ہے جتنا ان کا معیار ہے، اس سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔

خطبات طاہر جلد 14
297
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
صلى الله
پس آنحضرت ﷺ کو جو سارے دوسرے عالم پر فوقیت ملی ، انبیاء پہ بھی فوقیت ملی اس کی
ایک وجہ یہ تھی کہ آپ کا ذاتی نور اپنی ذات میں ہی اتنا روشن تھا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر آسمان سے
شعلہ نور اس پر نہ بھی اتر تا تب بھی وہ بھڑک اٹھنے کے لئے تیار تھا۔ تو ہر شخص کی اپنی فراست کا ایک
مقام ہے اللہ کا نور اس مقام کو روشن کر دیتا ہے۔ اگر کسی آنکھ کی بینائی کم ہو تو اس کو بھی سورج کا نور ہی
روشن کرتا ہے۔ اگر کسی کی آنکھ کی بینائی زیادہ ہو تو اس کو بھی تو سورج کا نور ہی روشن کرتا ہے لیکن فرق
ہے۔ ایک روشن بینائی والا انسان اس نور سے وہ فائدہ اٹھاتا ہے جو ایک کم بینائی والا انسان اٹھا ہی
نہیں سکتا۔ تو اس لئے یہ کہہ دینا کہ چونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے رسول اللہ ﷺ نے یہ فتوی صادر فرمایا
ہے کہ ہر متقی خدا کے نور سے دیکھتا ہے اس لئے ان کی رائے میں اختلاف ہو ہی نہیں سکتا اور ہر متقی کا یہ
دعوی ہوگا کہ میری رائے درست ہے، یہ ساری باتیں نا سمجھی کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہیں۔ اگر آپ
گہرائی میں اتر کے معاملات کی ، رسول اللہ ﷺ کے ارشادات کی روشنی میں ، قرآن کی روشنی میں سارا ،
الله
مسئلہ سمجھنے کی کوشش کریں تو کوئی بھی ابہام باقی نہیں رہتا۔ پس آپ نے فیصلہ تقویٰ سے کرنا ہے یہ ہے ہتا۔ پس آپ نے فیصلہ تقویٰ سے کرنا ہے یہ ہے
وہ بنیا د اور چونکہ آپ عالم الغیب اور عالم الشهادہ نہیں ہیں اگر تقویٰ میں رہتے ہوئے غلطی
ہوتی ہے تو اس کی سزا خدا آپ کو نہیں دے گا۔
ایک شخص بے چارہ نظر کی کمزوری کی وجہ سے ٹھوکر کھاتا ہے اور کہیں گر جاتا ہے تو نقصان تو
اس کو ہوتا ہے مگر سزا نہیں ملتی ۔ ایک شخص اگر جان کے بالا رادہ کسی گڑھے کی طرف جاتا ہے اور اپنے
ساتھ دوسروں کو بھی لے بیٹھتا ہے تو پھر اس کو سزا بھی ملے گی ، نقصان تو پہنچے گا لیکن سزا بھی ملے گی۔ تو سزا
اور طبعی نقصان دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ پس ایسا شخص جو زیادہ بصیرت نہ رکھتا ہو وہ متقی بھی ہو تو بعض
دفعہ غلطی سے غلط فیصلے کر سکتا ہے مگر خدا کی طرف سے اس پر پکڑ نہیں آئے گی اور من حیث الجماعت جن
کی تربیت اللہ نے اپنے ایک مرسل اور مہدی کے ذریعے کی ہو۔ بحیثیت جماعت ان کی اکثریت
خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ تقویٰ پر قائم رہتی ہے اور یہ توقع رکھی جاتی ہے کہ وہ تقویٰ پر قائم رہے گی
اور یہی وجہ ہے کہ ان کے انتخاب کو خدا کا انتخاب کہا جاتا ہے۔ اگر یہ توقع درست نہ ہو تو وہ نتیجہ بھی غلط
ہو جائے گا جو ہم نکالتے ہیں کہ چونکہ متقیوں کی جماعت اپنا خلیفہ چنتی ہے اس لئے اللہ تعالیٰ کی طرف
سے اس انتخاب پر صاد ہو جاتا ہے کیونکہ یہاں ان کا نور اور خدا کا نور ہم آہنگ ہو جاتے ہیں ۔ وہی نور

خطبات طاہر جلد 14
298
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
جو خدا کا نور ہے اس نے جو فیصلہ کرنا تھا وہی فیصلہ متقی اس لئے کرتے ہیں کہ وہ خدا کے نور سے دیکھتے
ہیں۔ تو جماعت کی حیثیت سے اس بات کی ضمانت ہے اور انشاء اللہ اگر ہم ہمیشہ نگران رہیں، کوشش
کرتے رہیں ، دعائیں کرتے رہیں تو بہت لمبے عرصے تک جو ہزار سال سے بھی بڑھ سکتا ہے
جماعت انشاء اللہ تقوی پر قائم رہتے ہوئے صحیح فیصلے کیا کرے گی مگر نگرانی کی ضرورت ہے اور مجلس
شوری اس میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اگر مجلس شوری کے انتخاب کے وقت پوری محنت کے ساتھ اور کوشش کے ساتھ سوچ کر ، فکر
کر کے انسان یعنی ہر فرد یہ کوشش کرے کہ اپنے میں سے وہ چنے جس کو وہ سمجھتا ہے کہ اللہ کے قریب تر
ہے، جس کے متعلق اس کا اندازہ ہے۔ اب اگر یہ نیکی سے اندازہ لگاتا ہے، سچائی سے اندازہ لگاتا ہے
تو بقیہ کی ضمانت اللہ اس طرح بھی دیتا ہے اس کے فیصلے کی غلطی کو کامیاب نہیں ہونے دیتا ۔اس کا
ووٹ تو ہوگا اس پر اس کو سزا نہیں ملے گی مگر اکثر کے دل خدا اس طرح مائل فرما دیتا ہے کہ ایک آدمی کی
سادگی کی غلطی جماعت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ یہ ایک قطعی بات ہے اس میں کوئی بھی شک کی گنجائش
صلى الله
عليسة۔
نہیں۔ساری سوسالہ جماعت کی تاریخ بلکہ اس سے پہلے حضرت اقدس محمد مصطفی اے کے زمانے سے
تاریخ اسلام اس بات پر گواہ ہے کہ متقیوں کے فیصلے میں اگر غلطی بھی تھی تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے
ساتھ ان کے فیصلوں کی اصلاح فرمادی اور من حیث الجماعت جماعت کو ان کا نقصان نہیں پہنچنے دیا۔
پس مجلس شوری جہاں بھی منعقد ہو رہی ہو یا آئندہ ہو اس کے انتخاب سے بات شروع ہوتی
ہے۔ وہاں سب سے زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے تقویٰ کی اور اگر جماعت کے علم میں ایسے لوگ
ہوں جن کا ماضی اس پہلو سے داغ دار ہو تو امیر جماعت کا فرض ہے کہ وہ انتخاب کی کارروائی کی
رپورٹ بھیجتے وقت دیانتداری سے بتائے کہ میرے نزدیک فلاں شخص جو منتخب ہوا ہے اس میں یہ
عادت ہے۔ اس طرح وہ پارٹیوں میں شامل ہوتا ہے ۔ اس طرح اب تک اس نے بعض دفعہ ایسی
حرکات کی ہیں جس سے جماعت کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔ اگر امیر یہ لکھے تو پھر اس کا نام منظور نہیں
ہوگا لیکن بعض دفعہ امراء یا دوسرے عہدیداران سمجھتے ہیں کہ ہمیں کیا ضرورت ہے بڑا بنے کی۔ جہاں
یہ کہا وہاں آپ تقوی سے گر گئے اور تقویٰ سے گرے تو ان کو اس عہدے سے بھی گرنا چاہئے تھا جو
متقیوں کے لئے ہے۔ مگر وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی فرق نہیں پڑتا عہدہ اپنی جگہ اور یہ ہوشیاری ہماری اپنی

خطبات طاہر جلد 14
299
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
جگہ کہ ایسی بات نہ کریں کہ خواہ مخواہ آبیل مجھے مار ، لوگوں کو اپنا دشمن بنا ئیں ۔
پس تقویٰ کا اس سلسلے میں دوسرا تقاضا یہ ۔
س سلسلے یہ ہے کہ اگر غلط آ یہ ہے کہ اگر غلط آدمی منتخب ہو رہا ہو تو دیانت داری
کے ساتھ قطع نظر اس کے کہ کوئی دوست بنتا ہے یا دشمن بنتا ہے ، اس وقت صورت حال نظام جماعت ہے یا ،
کی معرفت او پر پہنچائی جائے ۔ اس کا ایک برعکس بھی ہے جو اکثر چلتا ہے۔ یہ بات تو نہیں ہوتی جو
ہونی چاہئے ۔ جو نہیں ہونی چاہئے وہ دکھائی دیتی ہے کہ بعض لوگوں کی پسند کا آدمی نہیں آتا تو وہ
عہدیدار نہ بھی ہوں ان کا یہ کام ہی نہیں ہے کہ اس قسم کی رپورٹیں کریں مگر وہ ضرور اپنا بغض نکالتے
ہیں۔ لمبی لمبی چٹھیاں لکھ دیتے ہیں۔ بعض دفعہ چودہ چودہ صفحے کے خط آتے ہیں کہ یہ شخص جس کا
انتخاب ہوا ہے ہم آپ کو متنبہ کر رہے ہیں بڑا خبیث آدمی ہے ، اس قسم کا آدمی ہے ، اس طرح یہ
جھگڑالو، اس طرح اس نے شرارتیں کیں اور حال یہ ہے کہ بعض پندرہ پندرہ سال پرانے واقعات بھی
لکھتا ہے وہ ۔ یعنی واقعہ ایسے پرانے واقعات بھی ادھیڑ ادھیڑ کر نکالے گئے۔ میں ان سے پوچھتا
ہوں کہ تمہارا تقویٰ اس وقت کیا کر رہا تھا جب پہلی دفعہ اس کی برائی سامنے آئی تم کیوں سوئے ہوئے
تھے۔ اگر تم نے اس وقت نظام جماعت کی معرفت اپنا حق ادا نہیں کیا تو آج تمہارا کوئی حق نہیں ہے کہ
اپنی زبان کھولو ۔ اس لئے کہ اب تمہارے ساتھ براہ راست اس کا مفاد ٹکرایا ہے۔ تمہیں خطرہ ہے کہ
ایسی جماعت میں اگر یہ اوپر آیا تو پھر میرے جو روز مرہ کے معاملات ہیں ان پر منفی اثر پڑ سکتا ہے اس
لئے تمہیں پرانی باتیں یاد آ گئی ہیں۔ اس لئے یہ بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ پرانی باتیں اگر کسی
شخص میں ایسی ہوں جن کا نظام جماعت کے سامنے آنا ضروری ہو تو جس وقت وہ ہوں اس وقت آنی
چاہئیں ۔ بعض دفعہ جرمنی ہی کی بات ہے ایک دو سال پہلے کی بات ہے کہ جب اختلاف ہوا ایک
عہدیدار سے تو مجھے چٹھیاں آئیں کہ یہ عہدیدار، یہ تو اس قسم کا آدمی ہے اور اس قسم کا آدمی ہے اور
ایسے ایسے خوفناک الزام تھے کہ اگر شریعت اسلامیہ نافذ ہوتی تو اس کو اسی (80) کوڑے ضرور پڑتے
اور تقویٰ کا یہ حال کہ اب خیال آیا ہے کہ یہ عہدیدار بن رہا ہے اور پرانی ساری داستان کہتا ہے میری
آنکھوں کے سامنے گزری ہے اور اس وقت کان کے اوپر جوں تک نہیں رینگی ۔
جب میں کہتا ہوں اطلاع دو تو میں اس قسم کی ذلیل جاسوسیوں کی تحریک آپ کو نہیں
کر رہا۔ یہ باتیں تو آپ کرتے ہیں جن کو میں دبانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ یہ تو تکلیف دہ باتیں کئی

خطبات طاہر جلد 14
300
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
دفعہ سامنے آتی ہیں میں سمجھاتا ہوں کہ یہ کوئی طریق نہیں ہے خدا کا خوف کرو اور اپنی بد نیتوں کو نظام
جماعت کے نام پر استعمال نہ کرو لیکن وہ متقی لوگ جن کا بعض لوگوں سے نہ دوستی کا تعلق ، نہ دشمنی کا
تعلق ، وہ ذمہ دار بنائے گئے ہیں کہ بعض اہم اطلاعیں خاص آدمیوں سے تعلق رکھنے والی جب ان
کے سامنے آئیں تو میرے سامنے پیش کریں۔ تو بسا اوقات امیر کو ایک آدمی کے عام حالات کا پتا ہی
نہیں ہوتا مگر جب وہ عہد یدار منتخب ہوتا ہے تو اس کے متعلق بصیغہ راز بعض اطلاعیں ملتی ہیں۔ اس
وقت اس کا فرض ہے کہ ان اطلاعوں کو آگے پہنچائے تا کہ ابتدائی پہلو سے جس حد تک چھان بین ممکن
ہے ہم چھان بین کے بعد ان لوگوں کو او پر آنے دیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مومنوں کی نظر
میں ، دل کی سچائی کے ساتھ ان کی نظر میں ، وہ اچھے پاک لوگ ہیں ۔ ایسے لوگ جب مجلس شوری میں
پہنچ جاتے ہیں تو پھر آگے ان پر ابتلاء کا دور شروع ہو جاتا ہے۔
وہاں جو وہ باتیں کرتے ہیں بسا اوقات نیک لوگ بھی جب بحث میں پڑ جائیں تو اختلاف
میں اپنے آپ کو غالب کرنے کے لئے ان کی سوچیں ٹیڑھی ہونے لگ جاتی ہیں ۔ اس وقت یہ پیش
نظر نہیں رہتا کہ جماعت کا مفاد اس میں ہے۔ اس وقت یہ پیش نظر ہوتا ہے کہ میری بات مانی جائے
اور میں جیت جاؤں اور اس کے بعد اگر وہ جیت جائیں تو ان کی خوشی ، ان کا اطمینان ، ان کے چہرے
کی مسکراہٹیں ، ان کے عدم تقوی پر گواہ بن جاتی ہیں اور اس کے برعکس بعض ایسے لوگ ہیں جو جیتے
ہیں تو استغفار کرتے ہیں ، دل شرمندہ ہوتے ہیں کہ ایک شخص کے موقف کے خلاف مجھے اتنی محنت
کرنی پڑی لیکن چونکہ محض اللہ تھی اس لئے اس کی کامیابی پر دل کا اطمینان وہ فخر کی مسکراہٹیں نہیں بن
سکتا۔ ہمیشہ انکسار میں رہتا ہے اور ایک قسم کی شرمندگی رہتی ہے۔ مگر جب بھی ایسا موقع آئے گا وہ پھر
ضرور وہ بات کریں گے اور بسا اوقات ایسے لوگوں کو بعض دفعہ اس کا یہ نقصان پہنچتا ہے کہ بعض لوگ
سمجھتے ہیں انہوں نے ہمارے خلاف باتیں کی تھیں تو اپنے تعلقات بھی کم کر لیتے ہیں لیکن جب وہ
تعلقات کم کرتے ہیں تو یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ وہ ایک متقی سے جب تعلق کم کرتے ہیں تو خدا
سے
کے
ے تعلق کم کرتے ہیں۔ اس متقی وجود کی ذاتی حیثیت ، کنبہ کو سمجھیں۔ جو شخص دل کے تقویٰ
ساتھ اللہ کی خاطر سچی بات بیان کرتا ہے جانتا ہے کہ اس کے نتیجے میں وہ دوست جو دوسرا موقف
پیش کر رہا ہے اس کے دل پر بُرا اثر پڑے گا ، جانتا ہے کہ ہو سکتا ہے ہمارے تعلقات پر برا اثر

خطبات طاہر جلد 14
301
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
پڑے۔ اگر اس کی سچائی کی سزا میں ان کے دوست اس سے بدظن ہوتے ہیں، پیچھے ہٹتے ہیں تو یا د رکھنا
چاہئے کہ حقیقت میں وہ خدا سے بدظن ہوتے ہیں، خدا سے پیچھے ہٹتے ہیں کیونکہ اللہ ایسے لوگوں کی
حفاظت فرماتا ہے جو اس کی خاطر سچائی پر قائم رہتے ہیں ان کو کبھی نقصان نہیں پہنچنے دیتا اور ہمیشہ ان کی
حفاظت فرماتا ہے۔
دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جب مناظرہ ہوا، سب سے پہلا مناظرہ
محمد حسین بٹالوی صاحب کے ساتھ تو کتنا بڑا ایک مجمع تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اہل
سنت کا نمائندہ بنا کر وہ اہل حدیث مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب کے خلاف مناظرے کے لئے لے
کے گیا اور ان کو یقین تھا کہ حضرت مسیح موعود کی ایسی فراست ہے، ایسا علم ہے۔ اس وقت تک کافی
شہرہ ہو چکا تھا کہ مولوی محمد حسین بٹالوی کی کوئی حیثیت ہی نہیں اس کے مقابل پر۔ وہاں جا کر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے جو سوال فرمایا کہ آپ بتائیں قرآن اور حدیث کا آپس میں کیا رشتہ
ہے۔ تو جو جواب دیا مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب نے وہ بالکل وہی تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا عقیدہ تھا جو ہونا چاہئے تھا۔ آپؐ نے فرمایا آپ ٹھیک کہتے ہیں اور بات ختم
ہوگئی۔ اس پر اتنا شور پڑا ، وہ لوگ جو حمایتی بن کے آئے تھے وہ حیران رہ گئے کہ انہوں نے تو ہمیں اتنا
ذلیل اور رسوا کر دیا۔ یہ ہار گئے اور مولوی محمد حسین بٹالوی جیت گیا۔ مگر اللہ کو یہ بات اتنی پسند آئی کہ وہ گیا۔ کو یہ
جو الہام ہے کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا وہ اس موقع سے تعلق رکھتا ہے۔ ” یہاں تک کہ
بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔
پس اللہ تعالیٰ اپنی حمایت میں بولنے والے، اپنی حمایت میں شرمندگی قبول کرنے والے کو
کبھی خالی نہیں چھوڑتا اور جو شخص اس وجہ سے دشمنی کرے کہ اس نے خدا کی خاطر اس کو ناراض کرنے
کی جرات کی ہے وہ خدا کو اپنا دشمن بنا لیتا ہے۔ پس نظام جماعت میں مجلس شوری کے اندر جب باتیں
ہوں تو ہرگز کسی کے اختلاف کا برا نہیں منانا اور نہ آپ کی بات کا دوسرا برا منائے نہ آپ اس کی بات کا
برا منائیں اور برا منانے کا جہاں تک تعلق ہے بسا اوقات انسان پکڑ نہیں سکتا مگر طرز کلام سے بھی
ظاہر ہو جاتا ہے۔ جب آپ باتیں کرتے ہیں تو باتوں میں گرمی پیدا ہو جاتی ہے۔ بعض دفعہ نام لیتے
وقت ادب کے تقاضے چھوڑ دیتے ہیں اور جوش جو ہے وہ اہلنے لگتا ہے۔ یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ اب

خطبات طاہر جلد 14
302
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
آپ اس دماغی حالت میں نہیں ہیں کہ جہاں اطمینان سے فیصلے کر سکیں اور مجلس شوری کا مقصد ہی ختم
ہو گیا وہاں سے ۔
اس لئے جب آپ بات کریں اختلاف پر حوصلہ کریں ، حو صلے سے برداشت کریں اور اللہ
اختلاف کی خاطر ، اختلاف کو عزت دیں ، اختلاف کرنے کی حوصلہ شکنی نہ کریں ۔ مگر یہ بات یا درکھیں
کہ اختلاف کے بعد جب فیصلہ ہو جائے تو پھر آپ سب کے دل اس فیصلے پر اکٹھے ہو جانے
چاہئیں ۔ اس کے بعد اگر کوئی ادنی سی بات بھی آپ کے دل کی اس فیصلے کی حدود سے باہر نکل کر کوئی
پراپیگنڈہ کرتی ہے یا لوگوں میں بدظنی پیدا کرتی ہے یا اس فیصلے کی تائید میں جو آپ کا فیصلہ تھا ، اس
اجتماعی فیصلے کے خلاف باتیں کرتے ہیں جس پر خلیفہ وقت کی طرف سے صاد ہو جاتا ہے تو پھر آپ
اس جماعت کا حصہ نہیں رہتے ۔ آپ کا تعلق ٹوٹ جاتا ہے ۔ اگر چہ ظاہری طور آپ کو جماعت سے
خارج کیا جائے یا نہ کیا جائے ایسی صورت میں آپ کا جماعت سے رستہ الگ ہو جاتا ہے۔
تو یا د رکھیں فیصلے تقویٰ سے کریں ۔ مشورے جرات سے خدا کی خاطر دیں ۔ اپنی زبان پر
ادب کے پہرے بٹھائیں ۔ کوئی ایسی بات نہیں ہونی چاہئے جس میں تلخی پائی جائے ، جس کے نتیجے
میں کسی کی دل آزاری ہو اور نہ اپنی دل آزاری ہونے دیں۔ اگر کوئی آپ کے خلاف دل آزاری کی
بات کرتا ہے تو برداشت کریں۔ خدا کی خاطر صبر کریں کیونکہ اس میں پھر آپ کو اللہ کی طرف سے بہت کی سے
بڑی جزا ملے گی اور پھر جو بھی فیصلہ ہو اس پر سر تسلیم خم کریں اور جب مجلس شوری کا فیصلہ ہو تو اسے
آخری فیصلہ نہ سمجھیں ۔ یہ بھی ایک بہت اہم بات ہے جسے تمام مجالس شوری کے ممبران کو ہمیشہ پیش نظر
رکھنا چاہئے بلکہ ساری جماعت کو،
صلى
نامج
صلى الله
یہ شوری دنیا کی پارلیمنٹ نہیں ہوتی کیو مجلس شوری سے مراد یہ ہے کہ جیسا کہ اللہ نے
حضرت محمد مصطفی علی کو حکم دیا تھا کہ شَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ (آل عمران: 160) کہ تو ان سے
مشورہ مانگ ۔ اس لئے اگر محمد ﷺ اس حکم کے تابع ہیں تو کون ہو سکتا ہے جو محمد رسول اللہ ﷺ کا غلام
ہو اور اس حکم کے تابع نہ ہو۔ اس لئے خلیفہ وقت پر لازم ہے کہ تمام اہم امور میں جن کو مشورے
اہل سمجھے ان سے فیصلہ کرنے سے پہلے مشورہ کر لیا کرے۔ یہ نظام تو جیسے گزشتہ مجلس شوری پاکستان
کے موقع پر میں پہلے سمجھا چکا ہوں ۔ اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جب مجلس شوری فیصلے کرتی ہے تو یہ

خطبات طاہر جلد 14
303
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
ان کی حیثیت ہوتی ہے خلیفہ وقت کو وہ فیصلہ بطور مشورہ بھیجا جاتا ہے۔ ایک فیصلہ ہے مقامی طور پر،
مقامی طور پر وہ فیصلہ ہو چکا۔ اس فیصلے کے خلاف کسی کو کچھ کہنے کا وہاں حق نہیں ہے اور سر تسلیم خم کر دینا
چاہئے ۔ ایک امکان موجود ہے کہ مجلس شوری کا کوئی ممبر یہ سمجھتا ہے کہ اختلاف کی وجہ اتنی اہم ہے کہ
جماعت کے گہرے مفا کہرے مفادات سے سے تعلق رکھتی ہے تو مجلس شوری کے صدر سے درخواست کر ۔ کے اپنا یہ حق
محفوظ کروا سکتا ہے کہ میں خلیفہ اسیح کی خدمت میں یہ اختلافی وجہ لکھوں گا اور اس میں کوئی حرج نہیں
ہے۔ صدر مجلس کو سوائے اس کے کہ صدر کا فیصلہ یہ ہو کہ یہ انسان اس لائق نہیں ہے، کسی وجہ سے وہ اس
کو اجازت نہ دے تو پھر اس کو یہ کام نہیں کرنا چاہئے مگر پھر صدر کا فرض ہوگا کہ جس کو اجازت نہ دیں
اس کے متعلق خلیفہ وقت کو مطلع کرے یہ واقع ہوا تھا اور میں نے اجازت نہیں دی تا کہ خلیفہ وقت کا جو
بالاحق ہے وہ محفوظ رہے۔ اگر وہ سمجھے کہ ہو سکتا ہے صدر کا فیصلہ غلط ہو تو خود کہہ کر اس سے اختلافی
نوٹ منگوا سکتا ہے۔ تو بہت ہی کامل نظام ہے یہ۔ ایسا نظام نہیں ہے جو اتفاقاً پیدا ہوا ہے۔ قرآنی تعلیم
کے مطابق ایک رخنوں سے پاک نظام ہے جو خدا کے فضل سے جماعت احمد یہ میں جاری ہے تو جب
وہ فیصلہ جو وہاں ہو چکا ہے اور اس پر کوئی اختلافی نوٹ نہیں لکھوایا گیا خلیفہ وقت کی خدمت میں پہنچتا
ہے تو فیصلے کے طور پر نہیں ، مشورے کے طور پر ۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ
عَلَى اللهِ (آل عمران : 160) اے اللہ کے رسول علی پھر جب یہ فیصلہ کرے یعنی مشورہ آگیا اب
فیصلہ تو نے کرنا ہے۔
صلى الله
الله
اب یہ جو انتہائی اہم بات ہے یہ صرف حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے وصال تک نہیں پہنچتی
بلکہ آپ کے غلاموں میں اور آپ کی نمائندگی میں نظام جماعت کے منصب پر فائز لوگوں تک بھی یہ
سلسلہ جاری رہتا ہے۔ یہ وہ بنیادی بات ہے جو گزشتہ خطبے میں جو شوری سے تعلق تھا میں کھول کر بیان
کر چکا ہوں کہ آنحضرت ﷺ کے خلفاء نے بھی بعینہ یہی مطلب نکالا اور مشورے سننے کے بعد یا قبول
کرتے تھے یا رد کرتے تھے اور اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کرتے تھے کہ اکثریت کا مشورہ اس بات کے حق
میں ہے اور اقلیت کا اس بات کے حق میں ہے۔ یہاں تک کہ ایک بھی اختلاف نہ ہو تب بھی آپ کے خلفاء
نے مشورے رد کئے ہیں اور آنحضرت ﷺ نے بھی ایسے م ایسے مشورے رد کئے ہیں جس پر صحابہ کا پورا اتفاق تھا
مثلاً عمرہ کے لئے جب بیت اللہ کے طواف کے لئے حاضر ہونا تھا تو صلح حدیبیہ کے میدان میں یہ عظیم
صلى الله

خطبات طاہر جلد 14
304
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
صلى الله
تاریخی واقعہ ہمارے سامنے آتا ہے کہ تمام صحابہ کی متفقہ رائے کو حضرت حابہ کی متفقہ رائے کو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے رد فرمادیا کیونکہ
خدا نے مختلف سمت میں آپ کو عزم عطا کیا تھا ، عطا کیا تھا ، سمت کا عزم بخشا تھا۔
فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ کا یہ مطلب نہیں کہ جب تو مشورہ قبول کرلے تو
سے
پھر تو کل کر۔ فرمایا مشورہ کے بعد تو نے فیصلہ کرنا ہے پھر جو فیصلہ کرے اس پر اللہ کا تو کل رکھنا کہ اللہ
تمہارے ساتھ ہوگا اور یہی تو کل حضرت ابو بکر صدیق نے اختیار کیا جبکہ آنحضرت ﷺ کے وصال
کے بعد ایک لشکر کو بھیجنے کا مسئلہ اٹھا جو بہت دور کے کسی محاذ پر بھیجا جانا تھا۔ تمام صحابہ بلا استثناء اس بات
کے حق میں تھے کہ ماحول بگڑ چکا ہے ، حالات ناسازگار ہیں ، اہل مدینہ کے لئے خطرات ہیں ،اس
لئے کچھ دیر کے لئے اس لشکر کو روک دیا جائے ۔ ایک حضرت ابوبکرؓ تھے جو اس بات پر قائم تھے کہ
محمدرسول الله کا آخری فیصلہ میں کون ہوتا ہوں ابن ابی قحافہ جو اس کو رد کر دے یا است ٹال
سکے۔ آپ نے فرمایا یہ نہیں ہوگا ، یہاں تک فرمایا کہ مدینے کی گلیوں میں صحابہ کی اور ان کی عورتوں کی
اور ان کی بچوں کی اگر کتے لاشیں گھسیٹتے پھریں ، یہ خطرہ بھی ہو، تب بھی میں محمد رسول اللہ ﷺ کے فیصلے
کو نہیں بدلوں گا ، یہ لشکر جائے گا ۔ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ تو کل کیا اور تو کل کا ایسا عظیم الشان نتیجہ
ہمارے سامنے ہے کہ تاریخ میں اس کی مثال دکھائی نہیں دیتی ۔ سارا عرب تقریباً تقریباً باہر کا وہ عملاً
باغی ہو چکا تھا اور کس طرح اس بدامنی کی حالت کو خدا نے خلافت کے ذریعے پھر امن میں تبدیل
فرمادیا۔
تو توکل علی اللہ کا مضمون جو ہے یہ میں آپ کو سمجھا رہا ہوں۔ کوئی یہ نہ کہے کہ مراد
صلى الله
صلى الله
صرف یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ تک ہے اور اس کے بعد آپ کا یہ فیض آگے جاری نہیں ہو رہا۔ فیض
محمد رسول اللہ ﷺ ہی کا ہے مگر جو بھی سچے طور پر اس منصب پر فائز ہو، جو محمد رسول اللہ ﷺ رسول اللہ ﷺ کی نمائندگی
کر رہا ہو اس کو بھی ضرور یہ فیض نصیب رہے گا اور ہم نے ماضی میں دیکھا ہے ہمیشہ نصیب رہا ہے۔
تمام پچھلی خلافتوں کے دور کا آپ مطالعہ کر کے دیکھ لیں بلا استثناء جب بھی خلیفہ نے مجموعی رائے یا
اکثریت کی رائے کے خلاف فیصلہ دیا ہے اسی فیصلے میں برکت ، اسی فیصلے کی اللہ تعالیٰ نے حفاظت
فرمائی جو فیصلہ اس نے تو کل کرتے ہوئے اکثریت کے خلاف دیا۔ تو اس بات پر قائم رہیں۔
ایک افریقہ کا ملک ہے جہاں اس وقت جلسہ ہورہا ہے وہاں مجلس شوری بھی ہوگی وہاں امیر

خطبات طاہر جلد 14
305
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
کا انتخاب بھی ہوگا تو جو نئے آنے والے ہیں اب ضرورت ہے کہ ان کی ٹھوس تربیت اس بات پر
ایسی کی جائے کہ ساری دنیا کی جماعتوں کا ایک مزاج ہو جائے ۔ کالے اور گورے کا فرق ہی نہ
رہے۔ افریقہ امریکہ کی کوئی تمیز باقی نہ رہے۔ مشرق اور مغرب ایک نور پر اکٹھے ہو جائیں یعنی
محمد رسول اللہ ﷺ کے نور کے اوپر جس کے متعلق قرآن فرماتا ہے لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ
(النور: 36) وہ شرق کا ہے نہ وہ غرب کا ہے۔ وہ سب کا سانجھا نور ہے۔
اس ضمن میں وہاں انتخاب کے متعلق کچھ اور ہدایتیں بھی دینے والی ہیں۔ چندے کا نظام
ابھی سب جگہ اس طرح مستحکم نہیں ہوا کہ سو فیصدی شرح کے مطابق دینے والے سب پیدا ہو جائیں
لیکن چونکہ میں بہت زور دے رہا ہوں کہ نئے آنے والوں سے خواہ ایک دمڑی بھی وصول کروان کو
نظام میں داخل ضرور کرو اس لئے وہ شامل ہونے شروع ہو گئے ہیں ۔ انتخاب کے لئے یہ شرط ہوتی
ہے کہ با شرح چندہ دینے والا ہو جس کا کوئی بقایا نہ ہو ۔ اس صورت میں دوقسم کے مسائل ہمارے
سامنے آرہے ہیں ۔ ایک تو یہ کہ بعض لوگ شرح کے ساتھ چندہ نہیں بھی دیتے یا دیتے ہی نہیں اور آخر
پر اکٹھا دے دیتے ہیں۔ جو آخر پر اکٹھا دیتے ہیں ان کا نام میرے نزدیک انتخاب کے لئے شمار نہیں
ہونا چاہئے سوائے اس کے کہ جماعت کی طرف سے یہ تحریک ہو کہ ہم آپ کو پیشل اجازت دیتے ہیں
اب جس نے دینا ہے دے لے۔ بعض حالات میں وہ ضروری ہوتا ہے۔ مگر بالعموم جو یہ دیکھنے میں آتا
ہے کہ ادھر انتخاب ہونے والا ہے ادھر سیکرٹری مال کا دفتر کھل گیا ہے اور وہ حساب پرانے کر کے آپ کا
پانچ سال کا اتنا بقایا ، وہ کہتا ہے نہیں اتنا تھا ، وہ حساب پورے کر رہا ہوتا ہے اور اگر چھ مہینے پہلے
پر بات ٹھہر جائے تو وہاں تک ادا ہو گیا ۔ اگلا پھر ضروری نہیں کہ ادا ہو ۔ یہ تقویٰ کے منافی باتیں
ہیں۔ ایسے پیسے میں جماعت کو کوڑی کی بھی دلچسپی نہیں ہے ۔اس لئے اب تک جو ہو چکا ہو
چکا، آئندہ ہرگز آپ نے یہ حرکت نہیں کرنی۔
۔
جو تقویٰ کے ساتھ عام چندہ دینے والے ہیں کبھی رہ جاتا ہے ان کا بقایا ادا ہونا اور بات
ہے۔ مگر انتخاب کی ممبر شپ کے لئے ظاہر و باہر ایسی حرکتیں ہو رہی ہوں اس سے آنکھیں بند نہیں کی جا
سکتیں۔ اگر کوئی جماعت ایسے موقع پر چندے لے کر انکو ممبر بنائے گی اور میرے علم میں آئے گا تو
ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جنہوں نے ایسی حرکت کی ہو۔ جہاں تک چندہ شرح سے

خطبات طاہر جلد 14
306
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
کم دینے والوں کا تعلق ہے ان کے ساتھ دو قسم کے سلوک ہوتے ہیں بلکہ تین قسم کے کہنا چاہئے۔
وہ لوگ جنہوں نے میری اس عام رخ عام رخصت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مجھے لکھ کر مجھ سے
اجازت حاصل کر لی ہو کہ ہمیں پورا چندہ دینے کی توفیق نہیں ہے، ہم اتنا دے سکتے ہیں ان کو ووٹ
دینے کا حق ہوگا۔ وہ منتخب ہو سکتے ہیں ووٹ دینے والی کمیٹی میں، خود ووٹ دے سکتے ہیں ، امیر کو
ووٹ دے سکتے ہیں مگر خود منتخب نہیں ہو سکتے کیونکہ جوادنی معیار چندے کا ہے اس سے گرے ہوئے
ہیں ، ان کو میں نے یہ رعایت دی ہے۔ رعایت کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ یہ تو کر سکتے ہیں کہ ووٹ
دیں لیکن عہدیدار منتخب نہیں ہو سکتے ۔ دعا کریں کہ اللہ ان کے حالات درست کرے جب حالات
درست ہو جائیں گے تو پھر خدا نے چاہا تو ان کو اس خدمت کی بھی توفیق عطا فرمادے گا۔
دوسرے یہ کہ وہ لوگ جو اس کے باوجود اجازت نہیں لیتے ۔ ان کے لئے تو کوئی سوال ہی
نہیں ان کا تو ووٹ بھی نہیں بن سکتا خواہ چندہ دیتے بھی ہوں اگر انہوں نے اسے باقاعدہ اجازت کے
تابع نہیں کیا تو وہ چندہ نہ دینے والوں میں شمار ہوں گے اگر وہ بے قاعدہ ہیں اور کم دینے والے ہیں۔
جو لوگ اجازت نہیں لیتے اور چندہ پورا دیتے ہیں اور تقویٰ کے ساتھ ان کا چندہ ہمیشہ جاری رہتا
ہے ایک آدھ مہینے کی یا چند مہینے کی کمزوریاں جن کی قانون اجازت دیتا ہے، ان کو برداشت کرتا ہے، ان کو چھوڑ
کر ان کا معاملہ صاف ہے، ان میں سے آدمی منتخب ہو سکتے ہیں اور دعا کر کے انہی میں سے منتخب کریں۔
بعض دفعہ لوگ لکھ دیتے ہیں کہ جی ہم تو پہلے دیا کرتے تھے۔ پچھلے دوسال سے یا یا تین سال
سے یہ مشکل آگئی ، ان کو میرا جواب یہ ہے کہ مشکل آئی ہے تو یہ بھی اس مشکل کا نتیجہ ہے کہ آپ اب
اس خدمت سے محروم ہو گئے ہیں۔ بیماری ہو تو ہم یہ تو نہیں کہتے کہ آپ جان بوجھ کر بیمار ہوئے تھے مگر
آپ بھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ دیکھیں میں مجبوراً بیمار ہوا تھا اس لئے مجھے سردرد نہیں ہونی چاہئے ، میں
مجبوراً بیمار ہوا تھا اس لئے میرا پیٹ نہیں خراب ہونا چاہئے ، میری طاقت میں کمی نہیں آنی چاہئے ۔ آپ
کی مجبوری اپنی جگہ لیکن بیماری کے اثرات کی مجبوری اپنی جگہ ۔ تو چندہ نہ دینے کے اثرات اپنی جگہ
ہوں گے ، وہ چلیں گے اسی طرح ۔ اس لئے جماعت کی لگام آپ کے سپرد نہیں کی جاسکتی،
نظام جماعت کی باگ ڈور آپ کے سپردنہیں کی جاسکتی ۔
پس یہ دیکھیں کہ ان شرائط کے ساتھ اللہ کو حاضر ناظر جان کے اپنے میں سے وہ آدمی منتخب

خطبات طاہر جلد 14
307
خطبہ جمعہ 28 اپریل 1995ء
کرنے کی کوشش کریں جو آپ کے نزدیک خدا کا خوف رکھنے والا ہے اور روزمرہ کی زندگی میں اس
سے رابطہ رہتا ہے اور آپ کو میں ہے اور آپ کو میں نے جیسا کہ نشان بتائے ہیں ان نشانات کو دیکھ کر کسی کے تقویٰ کا
فیصلہ جس حد تک دیانتداری سے آپ کر سکتے ہیں اگر آپ کریں گے تو مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ
کی تائید میں کھڑا ہوگا اور آپ کے فیصلے کی خامیوں کے ضرر سے جماعت کو محفوظ رکھے گا ۔ پس آج
کے خطبہ کو اسی تحریک پر ختم کرتا ہوں کہ جماعت جرمنی کو دعاؤں میں یاد رکھیں اس لحاظ سے کہ یورپ
میں سب سے زیادہ تیزی سے نشو و نما پانے والی اور بکثرت مختلف لوگوں پر مستقل خدمت کرنے
والوں کی جماعت ہے اس لئے یہ جماعت اس لحاظ سے یورپ کی ہر جماعت پر فوقیت لے گئی ہے۔
اللہ تعالیٰ ان کی نئی ذمہ داریوں کو جو کام کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں، ہر انعام جو عطا
ہوتا ہے وہ ذمہ داری بھی لے کر آتا ہے۔ جہاں ایک طرف انعامات عطا ہور ہے ہوتے ہیں۔ وہاں
دوسری ذمہ داریاں بھی بڑھ رہی ہوتی ہیں۔ سب دنیا کی جماعت تو اس پہلو سے ان کو اپنی دعاؤں
میں یا درکھنا چاہئے ۔
آئیوری کوسٹ کی بھی ایک خاص حیثیت ہے آپ کو یاد ہو گا میں نے جلسے پر آپ کو یہ رویا
سنائی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے رویا میں دکھایا ہے کہ فرینکوفون ممالک میں بہت تیزی سے جماعت اب
پھیلے گی اور وہ جو سابقہ غفلت تھی اس کا ازالہ ہو گا۔ اب آئیوری کوسٹ وہ جماعت ہے جہاں فرینکوفون
ممالک میں سب سے زیادہ تیزی سے احمدیت پھیلنی شروع ہوئی ہے اور حیرت ہوتی ہے کہ اچانک ہو
کیا گیا ہے۔ یعنی مربی وہی ہے ، کوششیں وہی لیکن جو دس سال کی محنت سے پھل نہیں ملتا تھا وہ چند
ہفتوں کی محنت سے ملنا شروع ہو گیا ہے تو اس لئے آئیوری کوسٹ کے لئے دعا کریں ۔ نئے آنے
والے جب زیادہ ہوں تو جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا تھا آنحضرت ﷺ کا دستور تھا کہ خدا تعالیٰ کی
نصیحت کے پیش نظر یہ دعا کرتے تھے سبحانك اللهم ربنا وبحمدك، اللهم اغفر لی پس
اس دعا میں نئے شامل ہونے والوں کو بھی یاد رکھیں ، اپنے آپ کو بھی یاد رکھیں ، ان جماعتوں کو یاد
رکھیں جن پر نئی ذمہ داریاں عائد ہو رہی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں خدا کی خاطر سنبھالے ہوئے سب
کاموں کو اللہ ہی کی طاقت سے بہترین رنگ میں سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
صلى الله ۔

آج 10 میں سے 10 باقی