شہادت غیب سے وجود میں آتی ہے۔ خدائی صفات عالم الغیب و عالم الغیب و عالم الشہادہ کا پر معارف بیان

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفات عالم الغیب والشہادۃ کی حکمتوں اور حقیقت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں توحید باری تعالیٰ اور غیب و شہادت کے باہمی تعلق کو بیان کیا کہ کس طرح شہادت غیب کے بطن سے نمودار ہوتی ہے۔ مزید برآں، حضور رحمہ اللہ نے انبیاء کو حاصل ہونے والے غلبہ بر غیب اور سائنسی و دنیاوی علوم کے مابین فرق کی وضاحت فرمائی۔

موضوعات: عالم الغیب والشہادۃ، توحید باری تعالیٰ، اظہار علی الغیب، تقویٰ، سائنسی ترقی

خطبات طاہر جلد 14
309
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
شہادت غیب سے وجود میں آتی ہے۔
خدائی صفات عالم الغیب و عالم الشہادہ کا پر معارف بیان
( خطبه جمعه فرموده 5 مئی 1995ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔
هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمَنُ
الرَّحِيمُ
پھر فرمایا:۔
(23: 23 : الحشر
آج کے مضمون سے پہلے جو صفات باری تعالیٰ سے ہی تعلق رکھتا ہے بعض مختلف ممالک کی
بعض خدام الاحمدیہ وغیرہ کی اجتماعی کلاسز ہیں یعنی تربیتی کلاسز وغیرہ جاری ہیں، بعض جگہ جلسے ہور ہے
ہیں چونکہ میں نے ایک دفعہ پہلے یہ ذکر کیا تھا کہ اب ہر مقام کی کلاس یا اجتماع سے متعلق تو میں اب
مزید بیان نہیں کر سکتا کیونکہ سارا خطبہ پھر اسی پر صرف ہو جائے گا لیکن جہاں تک توفیق ہے ممالک کا
ذکر کر دیا کروں گا تا کہ احباب جماعت کے علم میں آئے کہ مختلف ممالک میں کیا تربیتی کلاس ہورہی
ہے یا اجلاس ہو رہا ہے اور ان کو اپنی دعا میں یاد رکھیں ۔
سب سے پہلے تو مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی درخواست ہے کہ ان کی انتالیسویں سالانہ
تربیتی کلاس جاری ہے جو سے مئی یعنی پرسوں بروز اتوار تک جاری رہے گی۔ احباب جماعت سے
درخواست کر دی جائے کہ سب اس کلاس کی کامیابی کے لئے دعا کریں۔ اس کلاس میں 39 اضلاع

خطبات طاہر جلد 14
310
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
کی 170 مجالس کے 560 طلباء شامل ہیں ۔ جماعت احمد یہ جاپان کا جلسہ سالانہ آج شروع ہو رہا
ہے اور 3 دن جاری ارہ کر 7 مئی کو اختتام پذیر ہوگا ۔ جماعت احمد یہ ڈنمارک کا جلسہ سالانہ کل 6 مئی
سے شروع ہو کر دو دن جاری رہے گا اور 7 مئی بروز اتوار اختتام پذیر ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ یہ تمام اجتماعات
مبارک فرمائے۔ اللہ کی خاطر ، اسی کے نام کے لئے اکٹھے ہونے والوں کو ہر لحاظ سے برکت دے اور
ان کی نیتوں کو پاک رکھے اور ان تمام اجتماعات کے نیک باقی رہنے والے اثر اور نتائج ظاہر
فرمائے۔ آمین
یہ جو آیت میں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ
الا ھو وہی اللہ ہے جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ علِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ وہ غیب کا علم رکھتا
ہے اور شہادت کا علم رکھتا ہے۔ هُوَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمُ وہ رحمن بھی ہے اور رحیم بھی ۔ بعض دفعہ
عجیب اللہ تعالیٰ کی طرف سے تصرفات ہوتے ہیں ، حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
صفات باری تعالی سے متعلق جو مختلف آپ کے ارشادات ہیں ان کے پیش نظر میرا آج ارادہ تھا کہ
جن صفات پر خصوصیت سے روشنی ڈالی جائے ان میں ایک یہ بھی ہو۔ ابھی چند دن پہلے مجھے ربوہ
سے خط ملا کہ آپ کا ایک بہت پرانا خط میں نے دیکھا ہے اس میں آپ نے وعدہ کیا تھا کہ بھی وقت ملا
تو عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ کے مضمون پر روشنی ڈالوں گا کیونکہ اس کا انسانی زندگی سے روزمرہ کے
معاملات میں بڑا گہرا تعلق ہے۔ تو چونکہ پہلے ہی ذہن میں یہ بات تھی تو اس خط سے یہ دل میں خیال
پیدا ہوا کہ جو کچھ بھی ہم کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک تقدیر کے ذریعے جاری ہوا ہے اور وقت کی و
ایک ضرورت پوری ہو رہی ہے اور اس طرح اللہ تعالیٰ تائید فرماتا ہے ایک دوسرے کے ذریعے تا کہ
دل میں یقین بھر جائے کہ یونہی اتفاقی حادثات نہیں بلکہ خدا کی تقدیر کا ایک باب کھل رہا ہے۔
عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ کے متعلق جو کچھ باتیں میں پہلے کہہ چکا ہوں، کچھ آج بیان
کروں گا لیکن سب سے پہلے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک عبارت پڑھ کر
سناتا ہوں اور اس عبارت سے متعلق گفتگو ہو گی کہ آپ کی مراد کیا ہے کیونکہ بسا اوقات حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات پڑھنے سے اس کا اصل یا زیادہ گہرا مضمون سمجھ نہیں آتا ۔ ایک
مفہوم تو ہے جو سطح پر تیرتا ہے وہ تو ہر نظر دیکھ لیتی ہے لیکن بعض بطون ہیں نیچے اتر کر بعض چیزیں دیکھنی

خطبات طاہر جلد 14
311
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
پڑتی ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
یعنی وہ خدا جو واحد لاشریک ہے جس کے سوا کوئی بھی پرستش اور
فرمانبرداری کے لائق نہیں ہے۔ یہ اس لئے فرمایا کہ اگر وہ لاشریک نہ ہو تو شاید
اس کی طاقت پر دشمن کی طاقت غالب آجائے اس صورت میں خدائی
66
معرض خطرہ میں رہے گی ۔۔۔ ۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ۔ روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 372)
یعنی اگر ایک کے سوا دو معبود ہوں تو کسی معبود کی خدائی کو بھی استقرار نہیں ہے اور
قرآن کریم نے اسی مضمون کو لَفَسَدَنَا (الانبیاء (23) کے تحت بیان فرمایا ہے کہ اگر ایک سے زیادہ
معبود ہوں، الهَيْنِ (النحل: (52) ہوں ، دو معبود ہوں تو یہ ہو نہیں سکتا کہ وہ آپس میں اختیار کی
برتری کے لئے جنگ نہ کریں اور لازماً اس کے نتیجے میں فساد پھیل جائے گا۔ تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ خدا کی خدائی کا اعتماد اٹھ جاتا ہے کہ پتا نہیں رہے گی بھی کہ
نہیں ۔ جس خدا کی ہم پرستش کر رہے ہیں اگر کوئی اور بھی ہو تو کیا پتا کہ کل کیا ہوگا تو اس لئے کسی معبود
کی پرستش میں بھی یقین نہیں رہتا اور اطمینان اٹھ جاتا ہے۔ تو یہ وضاحت فرمائی ہے اللہ تعالیٰ نے کہ تم
مطمئن رہو میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے جس کی تم عبادت کر رہے ہو وہی ہے، وہی تھا، وہی رہے گا
ہمیشہ اور کوئی تبدیلی اس بات میں نہیں آئے گی۔
اب یہ مضمون اگر ہم روز مرہ انسانی تعلقات کے دائرے میں سمجھیں تو اور زیادہ وضاحت
سے اس کی اہمیت سمجھ آجاتی ہے۔ ایسے ممالک جہاں آئے دن حکومتیں بدلتی رہتی ہیں وہاں کی سول
سروس کے لئے بڑی مصیبت ہوتی ہے۔ آج اس کی پرستش کریں تو کل دوسرے کی کرنی پڑے
گی۔ کسی کی نہ کریں اور وہ کل آجائے طاقت میں ، تو وہ اپنے انتقام لے گا۔ غرضیکہ جہاں بالا نظام میں
افراتفری ہو وہاں ماتحت نظام نیچے تک افراتفری کا شکار ہو جاتا ہے اور بدامنی جو ہے وہ ہر سطح پر اوپر
سے چل کر آخری نچلی سطح تک ظاہر ہوتی ہے اور جگہ جگہ اس طرح آپس میں اختلاف کی دراڑیں
پڑ جاتی ہیں ، ساری سوسائٹی درہم برہم ہو جاتی ہے۔
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے یہی مضمون تو حید کی برکت کے تعلق میں بیان
فرمایا ہے اور مومن کے لئے استقامت کا بہت بڑا اس میں پیغام ہے۔ اگر یہ یقین ہو کہ یہی ذات ہے

خطبات طاہر جلد 14
312
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
جو پہلے بھی معبود تھی ، آج بھی اور کل بھی رہے گی تو اس ذات سے وفا کے تقاضے خوب کھل کر ادا کئے
جاسکتے ہیں۔ اپنی محبتوں کو چھپانے کی ضرورت نہیں رہتی ، اپنے تعلقات کو کسی حد کے اندر رکھ کر بیان
کرنے کی ضرورت نہیں۔ بے دھڑک ہو کر کسی دوسرے کے خوف سے بے نیاز ہو کر اس سے جتنا
چا ہو محبت کے تعلق باندھو وہ تمہارے لئے فائدہ ہی ہوگا اور اس کے نتیجے میں وہ تمہارے قریب آئے گا
اور جو بالا ذات جو مقتدر ہے وہ جتنا قریب آتی ہے اتنا ہی انسان کے اقتدار میں فرق پڑتا ہے۔
اب وہ لوگ جو بادشاہ کی مصاحبت پر فخر کرتے ہیں اور اس کے سوا کچھ نہیں جانتے وہ اگر یہ
سوچیں کہ اللہ کی مصاحبت اور اس کے قرب میں ان کو کیا کچھ حاصل ہوگا تو اس سے اس بات کی
اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے اور قرب کے رستے میں شرک حائل ہے۔ جہاں بھی شرک ہے وہ قرب کے
رستے روکتا ہے۔ اگر ایک فرضی خدا کی عبادت کی جا رہی ہے تو اصل خدا سے وہ دور پھینک دے
گا۔ اگر ایک خدا کی عبادت ہے اور خطرہ ہے کہ اور بھی ہے تو تب بھی قرب کی راہ میں وہ روک بن جاتا
ہے۔ پس یہ مضمون سمجھنا بہت اہم ہے اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے تعلق بڑھانے کے لئے طبیعت میں
ایک طبعی جوش پیدا ہوتا ہے اور اس تعلق کے نتیجے میں انسان کو خدا کی طرف سے اقتدار ملتا ہے اور یہ
اقتدار جو ہے وہ قرب کا ایک لازمی نتیجہ ہے ۔ جتنا کوئی بڑے آدمی کے قریب ہوا تنا ہی لوگ اس کی
بات سے ڈرتے ہیں اور کچھ نہ کچھ وہ اقتدار میں حصہ پاتا ہے۔ یہ حصہ پانا شرک نہیں ہے اشرک نہیں ہے۔ اس کا
تعلق اپنی ذات کو کسی اور ذات میں ڈبو دینے کے ساتھ ہے اور اپنی ذات کو کھو دینے کے ساتھ ہے۔
پس خدا تعالیٰ کا اقتدار دو طرح سے دوسرے وجود میں متصور ہو سکتا ہے ایک شرک کے
ذریعے جس کو قرآن کریم کی یہ آیت باطل کر رہی ہے ۔ اس کا کوئی معبود نہیں ، نہ تھا ، نہ ہے ، نہ ہو
گا۔ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ اس کا کوئی کسی قسم کا بھی شریک ہو لیکن تم ہو سکتے ہو کہ نہیں کس حد
تک؟ اگر ساری خدائی کلیہ اسی کے لئے ہے تو پھر ہمیں کیا۔ دوسرے کو اس میں دلچسپی کیا رہے گی کچھ
بھی اس سے حصہ نہیں پاسکتا۔ تو فرمایا کہ سب کچھ حصہ پا سکتے ہو لیکن اگر اس کو واحد جان کر اس کے
قریب ہو۔ پھر وہ ہر چیز جو اس کی ذات میں داخل ہے اس میں سے تمہیں حصہ ملے گا اور قرب کی
نسبت سے حصہ ملے گا۔ اسی لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے صفت مالک کا مظہر
صرف محمد رسول اللہ ﷺ کو قرار دیا کہ مالک تو خدا ہے۔ محمد رسول اللہ ﷺ مالکیت کی صفت سے حصہ

خطبات طاہر جلد 14
313
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
پا کر شریک نہیں بنے کیونکہ کلیہ غلامی کے نتیجے میں یہ ملک عطا ہوئی ہے اور غلامی کی انتہا کے نتیجے میں
ہی یہ ملک عطا ہوئی ہے۔ پس غلامی اور شرک ، دو چیزیں آ چیزیں اکٹھی نہیں ہوسکتیں ۔ ہر وہ درجہ ؟ ۔ جو کامل غلامی
سے ملتا ہے اس پر شرک کا شبہ کرنا ہی حماقت ہے ۔ پس اس پہلو سے ہی حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی ذات کو سمجھیں تو یہ جو دشمن بولتے ہیں ان کی باتوں کی کچھ بھی اہمیت باقی نہیں رہتی
کہ دیکھو جی تم نے محمد رسول اللہ ﷺ کا ایک شریک بنا لیا ہے۔ شریک کیسے ہو سکتا ہے اگر انسانوں میں
الله
سے ہر دوسرے وجود سے تعلق کاٹ کر محمد رسول اللہ ﷺ سے قائم کر لیا جائے اور کامل اطاعت کا تعلق
ہو یہاں تک کہ اپنی ذات کو مٹا دیا جائے۔ پھر محمد رسول اللہ ﷺ نے اگر اسی مالک سے تعلق باندھا تھا
جو قادر مطلق ہے اور واحد و یگانہ ہے اور اس کی ملکیت سے حصہ پایا تھا تو پھر کیا آپ نے شرک کیا یا خدا
نے شرک کرنے دیا یا وہ جو یہ بات مانتے ہیں وہ مشرک ہو گئے ۔ پس اگر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کو
صلى الله
اللہ تعالیٰ نے اپنے قرب کے نتیجے میں اپنے فیض سے حصہ دیا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
یا کسی اور کا مح اور کا محمد رسول اللہ ﷺ اللہ کے قرب سے فیض نہ پانا بہت بڑا ظلم ہے اور آنحضرت ﷺ کی گستاخی
صلى الله
عليه
ہے اور اصل ہتک عزت اس بات کی ہے کہ عجیب رسول ہے کہ اللہ سے تو سب کچھ پا لیا جو واحد
ولا شریک ہے لیکن بشر ہوتے ہوئے جو پایا اس کو اپنے لئے سمیٹ کر بیٹھ گئے اور جس نے آپ سے وہ
سلوک کیا جو آپ نے خدا سے کیا، جس نے آپ سے وہ تعلق باندھا جو آپ نے خدا۔ نے خدا سے باندھا اس
اس تعلق کی وہ جزا نہیں دی، یہ ہو نہیں سکتا۔ پس حضرت مسیح موعود کے متعلق جو بکواس کی جاتی ہے کہ تم
نے محمد رسول اللہ ﷺ کا شریک بنا لیا ہے یہ محض جہالت کی بات ہے۔ اس مضمون کو یعنی خدا کی
وحدت کی حقیقت کو سمجھنے کے بعد اور اس مضمون کو سمجھنے کے بعد کہ غیر میں اس کا کوئی شریک نہیں ، اپنے
فیض سے وہ اپنے غلاموں کو ضرور فیض یاب فرماتا ہے اور مالا مال فرماتا ہے شریک اور غیر شریک کا یہ
جھگڑا ہی پھر اٹھ جاتا ہے۔ یہ مانا پڑتا ہے کہ،
وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے
سب ہم نے اس سے پایا شاہد ہے تو خدایا در مشین : ۸۴)
ہم نے کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلایا ہی نہیں کسی در پہ گئے ہی نہیں اور اے خدا سب سے
زیادہ تو گواہ ہے اس بات پر کہ اب یہ ہو گیا تو پھر،

خطبات طاہر جلد 14
314
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1995ء
وہ ہے، میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے
صلى الله
میری کوئی حیثیت نہیں رہی وہی ہے یعنی محمد رسول اللہ ﷺ تو اس مضمون کو جو ہم اللہ کے
حوالے محمد رسول اللہ ﷺ کا مقام سمجھتے ہیں اسی حوالے سے دو
اقرباء کا مقام سمجھا جا سکتا ہے۔
ہیں۔ فرمایا:
صلى الله
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے غلاموں اور
دوسری ہے بات عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے
کہ اس کے سوا پرستش کے لائق نہیں اس سے مطلب یہ ہے کہ وہ
ایسا کامل خدا ہے جس کی صفات اور خوبیاں اور کمالات ایسے اعلیٰ اور بلند ہیں کہ
اگر موجودات میں سے بوجہ صفات کاملہ کے ایک خدا انتخاب کرنا چاہیں یا دل
میں عمدہ سے عمدہ اور اعلیٰ سے اعلیٰ خدا کی صفات فرض کریں تو وہ سب سے اعلیٰ
جس سے بڑھ کر کوئی اعلیٰ نہیں ہو سکتا وہی خدا ہے جس کی پرستش میں ادنیٰ کو
شریک کرنا ظلم ہے۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی۔ روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 372)
یہ جو مضمون ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات جو انسان زیادہ سے زیادہ تصور کر سکتا ہے
Perfection کا یعنی کامل ہونے کا۔ تمام اللہ تعالیٰ کی صفات انسانی تصور کی Perfection سے
بھی اوپر ہیں، اس سمت میں مگر اس سے بھی بالا ۔ اس ضمن میں جو بعض دنیا کے فلسفی صفات کاملہ پر غور
کرتے ہیں ان کی جو پہنچ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس سے اوپر کی بات کر رہے ہیں ۔
۔
جو مغرب کے فلسفیوں کا بابا آدم سمجھا جاتا ہے، ڈسکارٹ ، اس نے خدا کی ہستی کی یہ ایک دلیل قائم کی
وہ سمجھتا ہے کہ یہ سب سے مضبوط دلیل ہے کہ Imperfect جو نا مکمل ہو خود وہ Perfect ذات کا
تصور باندھ ہی نہیں سکتا ۔ اس کو Perfect کا خیال ہی نہیں آ سکتا۔ تو اس لئے انسان جو کہ کامل نہیں
ہے اس نے جو ایک کامل خدا کا تصور پیش کیا ہے یہ اس کی ذات کی پیداوار نہیں ہو سکتی یہ اوپر سے اترا
ہو گا لیکن جس تصور کو وہ کامل سمجھ رہا ہے وہ حقیقت میں عیسائی خدا کے تصور کے حوالے سے بات کرتا
ہے یا جو خدا کا تصور بھی اس زمانے میں ڈسکارٹ کی دسترس میں تھا اسی کی بات کر رہا ہے حالانکہ وہ
تصور نا مکمل تھا لیکن اس کو فلسفیانہ طور پر کامل سمجھتے ہوئے وہ یہ نتیجہ نکالتا ہے کہ ایک غیر کامل چیز ، کامل

خطبات طاہر جلد 14
315
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
تصور کو دل میں لا ہی نہیں سکتی کیونکہ اس کا روز مرہ کا تجربہ اسے کہیں بھی کمال سے آشنا نہیں
کرتا اور جب اس کی ڈکشنری میں ہی لفظ کمال نہیں ہے کیونکہ اپنے تجربے میں اس نے کہیں
کمال نہیں دیکھا تو معلوم ہوتا ہے یہ باہر سے اترا ہوا ایک مضمون ہے اور کامل ذات ہی نے اس کے
دل میں پیدا کیا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو بات فرما رہے ہیں وہ یہ ہے کہ کامل کا جو تصور
انسان باندھ سکتا ہے اس تصور سے بھی بالا ۔ اس مضمون میں لا متناہی طور پر جو کمال ابھرتے چلے
جائیں گے وہ سب اللہ کے ہیں اور اس پہلو سے عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ کا ایک اور مضمون سمجھ
آجاتا ہے جو اس کے بعد آئے گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ جو فرمایا کہ وہ
علِمُ الْغَيْبِ ہے کہ وہ غیب کو جانتا ہے اس میں ایک ایسی معرفت کا نکتہ بیان فرمایا ہے جو اس سے
پہلے کبھی خدا کے اسماء ب ا خدا کے اسماء پر غور کرنے والے نے نہیں لکھا۔ آپؐ فرماتے ہیں:
یعنی اپنی ذات کو آپ ہی جانتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے تصور کے کمال کے
سب کنارے انسانی دسترس سے باہر پڑے ہوئے ہیں ۔ وہ جو پہلی بات تھی اس کا دراصل اس بات
سے گہرا تعلق ہے ۔ کمال کا جو تصور آپ باندھتے چلے جائیں ایک مقام تک پہنچ کر وہ ٹھہرے گا اس
لئے کہ انسانی سوچ کامل ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ انسان خود نا کامل ہے اور خدا کی ذات اس سمت میں آگے
نظروں سے غائب ہوتی ہوئی دکھائی دے گی جیسے کوئی بہت بلند اور ارفع چیز ہے ۔ اس کو آپ
چھ دیر تک دکھائی دیتی ہے پھر وہ نظروں سے غائب ہو جاتی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے جو شروع میں توحید کی تعریف میں مضمون بیان فرمایا اس کا از خود اس مضمون سے
تعلق قائم ہو گیا جو آپ غیب کے حوالے سے بیان فرمارہے ہیں ۔ آگے کیا ہے وہ اپنی ذات کو جوغیب
میں ہے خود ہی جانتا ہے اور اس کے سوا اس غیب کا کوئی علم نہیں رکھتا ” اس کی ذات پر کوئی احاطہ نہیں کر
سکتا اس کا ایک طبعی نتیجہ ہے۔ فرمایا:
ہم آفتاب اور ماہتاب اور ہر ایک مخلوق کا سرا پا دیکھ سکتے ہیں مگر خدا
کا سرا پاد یکھنے سے قاصر ہیں۔ پھر فرمایا کہ وہ عالم الشھادہ ہے یعنی کوئی چیز اس
کی نظر سے پردہ میں نہیں ہے۔ یہ جائز نہیں کہ خدا کہلا کر پھر علم اشیاء سے غافل

خطبات طاہر جلد 14
316
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
ہو۔ وہ اس عالم کے ذرہ ذرہ پر اپنی نظر رکھتا ہے لیکن انسان نہیں رکھ سکتا ۔
وہ جانتا ہے کب اس نظام کو توڑ دے گا اور قیامت برپا کر دے گا اس کے
سوا کوئی نہیں جانتا کہ ایسا کب ہوگا ۔ سو وہی خدا ہے جو ان تمام وقتوں کو
جانتا ہے۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ۔ روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 373)
اس میں جو علِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ کی گفتگو پر حضور نے جو روشنی ڈالی ہے اس سلسلے
میں میں کچھ مزید باتیں آپ کے سامنے اس مضمون کو کھولنے کے لئے آج رکھنا چاہتا ہوں ۔ غیب سے
متعلق جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سوا کسی نے یہ عظیم نکتہ
بیان نہیں فرمایا کہ اپنی ذات کو اس کی ذات کو ) اس کے سوا کوئی نہیں جانتا وہ غیب میں
ہے۔ شہادۃ کے متعلق یہ بات فرمائی کہ اس سے باہر اگر اس کی نظر سے دیکھا جائے تو ہر چیز شاہد ہی
ہے، موجود ہے آنکھوں کے سامنے ہے اور کہیں بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، کوئی پردہ نہیں ، کوئی اخفا
نہیں، کوئی ایسا سایہ نہیں ہے جس میں کوئی دیکھنے والا کوئی چیز نہ دیکھ سکے۔ تو خدا کے زاویئے سے دیکھا
جائے تو ہر چیز شہادۃ ہے، کوئی عالم اخفاء ہے ہی نہیں ۔ انسان کے زاویے سے دیکھیں تو سب سے
پہلا اخفاء خدا کی ذات کا ہے اور اس اخفاء کا بھی اس کو علم ہے۔ یہ دو باتیں بڑی واضح ہو گئیں لیکن جس
کو انسان شہادۃ سمجھتا ہے اس میں انسان حقیقت میں عالم الشهادة بھی نہیں ہے اور چونکہ توحید کا
مضمون بیان ہو رہا ہے اس لئے اس مضمون
۔
کا یہ مطلب ہے کہ عالم الغیب تو تم سمجھ لو گے کہ وہی ہے لیکن شاید تمہیں یہ بات سمجھ نہ
آئے کہ عالم الشهادة بھی وہی ہے ، تم نہیں ہو۔ تمہیں وہم ہے کہ تم عالم الشهادة ہو اور عالم
الغيب بى عالم الشهادة ہو سکتا ہے۔ یہ ایک گہر ا منطقی نکتہ ہے یا فلسفیا نہ نکتہ ہے کہ جس کے تعلق کو
آپ سمجھیں تو پھر اس بات کی حقیقت سمجھ آجائے گی۔
شهادة“ دراصل سطح کے مطالعہ کو کہتے ہیں جو سامنے آجائے اور ہر سطح کے پیچھے کچھ چیزیں
ہوتی ہیں اسے غیب کہتے ہیں اور اگر صرف سطحی مطالعہ پر بنا کی جائے تو جو نتیجہ نکلتا ہے۔ ہوسکتا ہے اسی
کے غیب میں اس کا نقیض موجود ہو یعنی جو آپ سطح پر دیکھ رہے ہیں اس نظر کو رد کرنے والی باتیں اس
کے پیچھے مخفی ہوں ۔ جو نتیجہ آپ سطحی نظر سے نکالتے ہیں ہو سکتا ہے اس کے پیچھے کچھ ایسی باتیں ہوں جو

خطبات طاہر جلد 14
317
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
آپ کے سطحی نتیجے کو غلط قرار دے رہی ہوں ۔ تو عالم الحق ہونے کے لئے محض عالم الشہادۃ ہونا کافی
نہیں اور اور حقیقت میں عالم الشهادة ہونے کے لئے عالم الغیب ہونا ضروری ہے۔ جو
علِمُ الْغَيْبِ نہیں وہ عالم الشهادة ہو ہی نہیں سکتا اس لئے اللہ تعالیٰ نے عالم الغیب سے
بات شروع کی ہے شھادۃ سے نہیں کی، حالانکہ بظاہر یہ ترتیب دکھائی دیتی ہے کہ پہلے شہادہ کی بات
ہو جو پہلی منزل ہے۔ غیب کی باتیں تو بعد میں ہونی چاہئیں لیکن اگر آپ گہرائی میں اتر کر مضمون پر
غور کریں تو یہی ترتیب درست ہے۔ کوئی دیکھنے والی آنکھ جب تک غیب کا علم نہ رکھتی ہو یا غیب
کے علم کو جاننے کی صلاحیت نہ رکھتی ہو وہ عالم الشهادة بھی نہیں ہے اور انسان کو نسبتی طور پر یہ مقام
عطا ہوتے ہیں۔
جو آدمی صاحب فراست ہے وہ ایک شخص کی ظاہری باتوں، ظاہری حرکتوں سے وہ نتیجہ نہیں
نکالتا جو صاحب فراست نہیں ہے۔ ایک بھولا آدمی جو کچھ کہے کہتا ہے ٹھیک ہے جی اس نے کہا میں
ایسا ہوں ایسے ہی ہوگا۔ لیکن جو عالم الشہادۃ حقیقت میں ہے اس کو ضرور کچھ نہ کچھ عالم الغیب ہونا پڑتا
ہے۔ وہ اس کی اداؤں سے پیچھے اس کی چھپی ہوئی باتیں پہچانتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تو ان کو حسن العقول سے پہچانتا ہے ان کے اس کے چہروں کے آثار سے
جانتا ہے۔ اس لئے کہ آپ نے عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ سے ایسا تعلق باندھا کہ اس سے حقیقت
میں کچھ غیب کا علم حاصل کرنے کی صلاحیت بھی حاصل فرمائی لیکن یہ وہ غیب نہیں ہے جس میں خدا
اکیلا رہ جاتا ہے اور اس کی توحید سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ وہ غیب ہے جو خدا سے تعلق کے نتیجے میں انسان
کی فراست کے چمکنے سے انسان کو بھی عطا ہوتا ہے۔
تو آپ اپنے معاملات میں دیکھ لیں جس شخص کو غیب کے جاننے کی صلاحیت نہ ہو وہ کسی
چیز میں حقیقت میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ہر دنیا کی چیزا سے دھوکہ دے سکتی ہے، نظر میں کوئی چیز اور
آرہی ہوتی ہے حقیقت میں کوئی چیز اور ہوتی ہے۔ کسی کی عبادات کو دیکھ کر آپ اسے نیک سمجھ لیں کسی
کی قسموں پر جا کر آپ اس سے سودے کر بیٹھیں، کسی کے حلیہ، داڑھی وغیرہ دیکھ کر کہیں کہ بہت متقی
پارسا ہے، یہ ساری ایسے عالم الشہادۃ کی باتیں ہیں جس کا غیب سے تعلق کٹ گیا ہے اور اللہ جسے غیب
کا علم عطا نہ کرے اسے غیب کا علم عطا ہو نہیں سکتا۔ پس اس پہلو سے عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ کی

خطبات طاہر جلد 14
318
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
حقیقت معلوم کر کے سب سے اہم چیز غیب کا معلوم کرنا ہے اور غیب کا علم ٹامک ٹوئیوں سے حاصل
نہیں ہو سکتا محض اربع لگانے سے نہیں مل سکتا ، زائچوں سے نہیں حاصل ہو سکتا۔ صرف ایک طریق
ہے کہ عالم الغیب سے تعلق پیدا ہو اور عالم الغیب سے تعلق کے لئے انسان کا سچا ہونا ضروری ہے
عالم الغیب سے تعلق کے لئے دل کا تقوی ضروری ہے اس کے بغیر عالم الغیب سے تعلق قائم ہو ہی
نہیں سکتا کیونکہ کسی چیز کو سمجھنے کے لئے جو انسان نظری سفر اختیار کرتا ہے، نظری سے مراد سوچ اور فکر کا
جو سفر اختیار کرتا ہے، اس میں ہر قدم پر تقویٰ کی روشنی چاہئے ورنہ ہر چیز غائب میں رہے گی ۔ یہ تقویٰ
ہے جو وہ روشنی مہیا کرتا ہے جس سے قریب کا غیب حاضر میں تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ اس کی مثال ایسی
ہی ہے جیسے رات کو اندھیرے میں آپ سفر کریں کسی ایک کے پاس ٹارچ ہو اور ایک کے پاس نہ
جو ٹارچ کے ذریعے سفر کرنے والا ہے وہ اندھیرے میں بھی بہت تیزی سے سفر طے کرتا ہے ۔
سب اندھیروں کے پردے اس کی آنکھیں نہیں پھاڑ سکتیں لیکن ایک حد تک اس کی ٹارچ کی روشنی
سرائیت کر جاتی ہے اندھیروں میں اور غیب کو حاضر میں تبدیل کر رہی ہوتی ہے۔ مگر جو بغیر کسی روشنی
کے سفر کرتا ہے اس کے لئے اندھیروں میں دھکے کھانا اور گمراہ ہونا ہے اس کے سوا اس کا کوئی نصیب
نہیں۔ پس اللہ تعالیٰ نے تقویٰ کا مضمون شروع میں ہی اس حوالے سے باندھ کر پھر غیب کا ذکر فرمایا
ہو۔
ہے۔
فرمايا ذلك الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرہ:3) یہ وہ کتاب ہے جس
میں شک والی کوئی بات نہیں ہے۔ ہر بات سچی ہے۔ مگر ہدایت ان کے لئے ہے جن کے اندر تقویٰ کی
روشنی ہے۔ تقویٰ کی تعریف آگے کرتے ہوئے سب سے پہلے اس کا تعلق غیب سے باندھا ہے۔
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ
وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرہ: 3 تا 4) تقویٰ کی پہلی تعریف یہ ہے کہ وہ غیب پر ایمان
لاتے ہیں اور حقیقت میں تقویٰ کے بغیر غیب پر ایمان لایا ہی نہیں جاسکتا۔ جیسے ٹارچ کی روشنی کے بغیر
اندھیرے میں بھی چھپی ہوئی چیزوں پر یقین نہیں آسکتا ۔ وہ غیب میں رہتی ہیں لیکن روشنی ان کو کہیں
دھند لکے کی فضا میں ، کچھ چھپی ہوئی ، کچھ ظاہر فضا میں اس کو آپ پر روشن کرتی ہے اور جتنی روشنی تیز
ہو گی اتنا ہی یقین بڑھتا چلا جائے گا اور غیب کا مضمون تقوی سے اس لحاظ سے تعلق رکھتا ہے کہ

خطبات طاہر جلد 14
319
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
قرآن کریم کا مطالعہ بھی اگر آپ کریں گے، تقویٰ نہیں ہوگا تو چونکہ آپ کا نور پھیکا ہے اس لئے قرآن
کریم کے حقائق میں سے کچھ حقائق آپ کو ملے جلے ، مشتبہ، دھندلے سے دکھائی دیں گے اور ریب
کا مضمون باقی رہے گا ۔ جیسے رات کے وقت کا جو سفر ہے اس میں سڑک اور اس کے گردو پیش آگے پیچھے
کے جو حقائق ہیں وہ تو موجود ہیں ، ان کو روشنی تبدیل تو نہیں کر سکتی لیکن غیب میں ہیں۔ ان کو سمجھنے کے
لئے روشنی کی ضرورت ہے اور روشنی اگر زیادہ ہوگی تو ریب سے باہر نکل آئیں گے اگر روشنی کم ہو گی تو
دکھائی دینے کے باوجود ریب میں لیٹے رہیں گے۔ یعنی کچھ نہ کچھ شک کا اس پر سایہ باقی رہتا ہے۔
میں نے ایک دفعہ شاید پہلے بھی آپ کو یہ قصہ سنایا تھا ، واقعہ ہے اور کچھ لطیفے کا رنگ بھی رکھتا
ہے کہ ایک دفعہ قادیان میں پارٹیشن سے پہلے کا ذکر ہے کہ ہمارے کزن سید داؤ د مظفر شاہ صاحب اور
مسعود مبارک شاہ صاحب مرحوم ، ان کے ایک دوست جو رات کو شہر سے دار الانوار کے لئے روانہ
ہوئے کیونکہ یہ دارالانوار میں رہا کرتے تھے۔ پہلے بہت بارش ہوئی تھی ، اتنی کہ جو جو ہڑ تھے ان کے
کناروں تک پانی بھر گیا تھا ، سڑک کے قریباً برابر ہو گئے تھے اور چاندنی پوری طرح کھلی ہوئی نہیں
تھی۔ کہیں کہیں بادل کا ٹکڑا بھی آجاتا تھا۔ تو اب انہوں نے سوچا کہ کہیں یہ نہ ہو کہ ہم سڑک سمجھ کر
جو ہر پہ پاؤں رکھ دیں کیونکہ کنارے تو برابر ہوئے ہوئے ہیں تو ان میں سے ایک آدمی جو ان کا
دوست تھا وہ بہت چالاک مشہور تھا، بہت ہوشیار ، تو اس نے کہا یہ تو کوئی مشکل بات نہیں ہے میں آپ
کو ترکیب بتا دیتا ہوں ۔ چلتے چلتے یہ باتیں ہو رہی تھیں اور ترکیب اس نے یہ بتائی کہ دھند لکے میں
عموماً یہ ہوا کرتا ہے کہ جس کو آپ سٹرک سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ پانی ہوتا ہے اور جس کو آپ پانی سمجھ
رہے ہوتے ہیں وہ سٹرک ہوتی ہے جیسے یہ پانی لگ رہا ہے اور یہ کہہ کر وہاں قدم رکھا تو باقی کی آواز
ان کی بلبلوں میں نکلی ، پورا نیچے ڈوب گئے ۔ تو یہ عالم غیب ہے جو روشنی کی کمی سے پیدا ہوتا ہے۔ دیکھنے
میں نظر آ رہا ہے۔ اب یہ لوگ جو تقویٰ سے عاری ہیں قرآن یہ بھی پڑھتے ہیں مگر ان کی آنکھوں کے
سامنے ایک دھند قائم رہتی ہے جس کو وہ پانی سمجھ کر قدم ڈالتے ہیں وہ سڑک نکلتا ہے جس کو سڑک سمجھ
کر قدم رکھتے ہیں وہ بعض دفعہ پانی نکلتا ہے۔
تو خدا تعالیٰ نے عُلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ کے مضمون کو آغاز ہی میں تقوی سے باندھ دیا
ہے اور فرمایا کہ اگر تم علِمُ الْغَيْبِ سے حصہ پانا چاہتے ہو کیونکہ علِمُ الْغَيْبِ کے رستے سے گزر

خطبات طاہر جلد 14
320
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
کر ہی عالم شہادہ نصیب ہوگا ۔ پہلے عالم الغیب رکھ دیا ہے۔ اس کڑی منزل سے گز رو گے تو پھر جو
شہادۃ روشن ہوگی وہ حقیقی اور بغیر شک کے ہے۔ تو پھر شہادۃ کا مضمون حاصل کر لو گے ۔ پس اس معنی
میں آنحضرت ﷺ کو تمام انبیاء پر قیامت کے دن شہید کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
صلى
الله
اب یہ دیکھیں قرآن کے مضامین کتنے مربوط ہیں اور اسماء باری تعالیٰ کے ساتھ ان کا گہرا
تعلق ہے کیوں آخر اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء کو اپنی اپنی قوموں کا شاہد اور شہید بنایا اور ان سب پر
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کو شہید بنا دیا ؟ اس لئے کہ علِمُ الْغَيْبِ سے جیسا تعلق حضرت
محمد رسول اللہ ﷺ کا تھا ویسا کسی اور کو نصیب نہیں ہوا۔ اس لئے شہادۃ کا علم بھی آپ کو سب سے زیادہ
تھا۔ جو دیکھتے تھے جیسا سمجھتے تھے وہی نکلتا تھا اس لئے کہ آپ کے ضمیر میں تقویٰ کی روشنی بڑی تھی اور
تقوی کے نتیجے میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے عَلِمُ الْغَيْبِ سے تعلق ہوتا ہے اور اس کے نتیجے
میں پھر ایک اور بات بھی مزید روشنی پیدا کرتی ہے وہ عالم الغیب کی طرف سے شہادۃ کے امور میں
الہامی تعلیم ہے۔ یعنی جو انسان اپنے نور سے براہ راست نہیں دیکھ سکتا اس کو پھر الہام روشن کرتا ہے اور
یہ جو مضمون ہے الہام کا یہ حقیقت میں ہے ہی غیب سے شہادۃ میں ۔ حالات و واقعات میں چیزوں کو
تبدیل کرنے کا مضمون ۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى
مِنْ رَسُولِ (الجن : ۲۷، ۲۸) کہ اللہ تعالیٰ کسی کو اپنے غیب کے علم پر غلبہ نہیں دیتا۔ اب یہ دیکھیں کہ
بہت ہی لطیف مضمون اور کیسے احتیاط سے لفظوں کا انتخاب ہوا ہے ۔ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِة
احَدًا جس کا مطلب ہے غیب کا کچھ نہ کچھ علم غیر رسول بھی حاصل کرتے ہیں اور کچھ نہ کچھ روشنی ہر
انسان کو عطا ہوئی ہے کہ وہ غیب کے پردے پھاڑ کر کچھ اندازے لگاتا ہے ۔ ایک سیاسی مبصر جب
آئندہ کے حالات کے متعلق تبصرہ کرتا ہے تو یہ وہی مضمون ہے مگر اسے اظہار علی الغیب نہیں کہہ سکتے ۔
وہ کہتا ہے جو سیاسی حالات ظاہر ہو رہے ہیں ، جو امکانات ہیں ، ان کے نتیجے میں جو احتمالات ہیں ، ان
پر غور کر کے میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ دس سال میں یہ تبدیلی واقع ہوگی ۔ اب اگر وہ ذہین ہے اور تجربہ کار
ہے تو کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ اس کا اندازہ درست ثابت ہوتا ہے لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی کا مستقبل
کے متعلق اندازہ ہمیشہ درست ثابت ہو پس اگر کچھ درست ثابت ہو اور کچھ نہ ہو تو یہ ریب کا مضمون

خطبات طاہر جلد 14
321
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
ہے، شک والی بات باقی رہتی ہے۔
مگر قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ
ارْتَضَى مِنْ رَسُولٍ کسی کو بھی غیب پر اظہار نہیں دیتا یعنی غلبہ عطا نہیں فرما تا مگر اپنے کسی رسول کو
جس کو چاہے وہ غیب پر اظہار عطا فرما سکتا ہے یا فرما دیتا ہے۔ تو غیب سے رسالت کا تعلق ہے اور
بہت سے ایسے امور ہیں جو پردہ غیب سے الہام کے ذریعے پردۂ شہود میں ابھرتے رہتے ہیں اور یہی
وہ مضمون ہے جس کے نتیجے میں دنیا مسلسل علمی ترقی کر رہی ہے اور اگر چہ خدا کی کائنات میں اضافہ
کچھ نہیں کر سکتی مگر خدا کی کائنات پر پہلے سے زیادہ بڑھ کر علم کے ذریعے اس پر ایک قسم کا اظہار حاصل
کر لیتی ہے۔ ایک قسم کا اظہار سے مراد یہ ہے کہ دنیاوی علوم میں اگر چہ روشنی بھی ہے لیکن بہت سے
احتمالات باقی رہتے ہیں کہ وہ بات جس کو وہ یقین سے سمجھ رہا ہے کل غلط ثابت ہو جائے۔
چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے کہ کل
تک جو بات درست سمجھتے تھے وہ آج غلط نکلی ۔ آج جو سمجھ رہے ہیں ہو سکتا ہے کل غلط نکلے۔ تو ایک
شک کا سایہ باقی رہتا ہے لیکن وہ غیب جسے اللہ اپنے رسولوں پر ظاہر فرماتا ہے وہ اظہار کا رنگ رکھتا ہے
یعنی اس میں کامل یقین کا مضمون داخل ہو جاتا ہے۔ پس کامل علم شہادت کا غیب کے علم کے بغیر ممکن
نہیں اور غیب کا علم نبیوں کے سوا بھی نصیب ہوتا ہے مگر نبیوں کو الہاما عطا ہوتا ہے اور غیر نبیوں کو اپنے
نور بصیرت سے عطا ہوتا ہے۔ وہ اگر تقویٰ کے قریب تر ہے اور اس میں سچائی ہے تو پھر ایسی جستجو کرنے
والے کے لئے زیادہ امکان ہے کہ وہ دن بدن غیب سے چیزوں کو دیکھ کر شاہد یعنی سامنے نظر آنے
والی دنیا میں منتقل کرتا رہے۔
اس سلسلے میں سائنس نے جتنی ترقی کی ہے یہ سب غیب سے شہادۃ کی طرف کا سفر ہے اور
در حقیقت اس میں بھی ایک مخفی الہام کا معنی پایا جاتا ہے۔ بعض لوگ یہ کہہ سکتے ہیں کہ دیکھو اتنی ترقی
کر لی ہے ، ایسے ایسے راز دریافت کر لئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ رسولوں کے سوا یا رسولوں میں
سے جس کو چاہے اس کے سوا کسی کو غیب پر غلبہ عطا نہیں کرتا مگر ان مغربی قوموں کو دیکھ لو ان میں دہر یہ
بھی ہیں ، ان میں عیسائی یہودی خدا کے دشمن بھی ہیں پھر بھی ان کو اپنے اپنے دائرے میں غیب پر غلبہ
عطا ہو رہا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے یہ فرمایا ہے

خطبات طاہر جلد 14
322
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
کہ دنیا نہیں سمجھتی مگر حقیقت یہ ہے کہ مادی علم بھی خدا کے بعض اسماء کی تجلیات کے نتیجے میں دنیا کو عطا
ہوتے ہیں اور وہ تجلیات جو ہیں وہ زمانہ نبوت سے تعلق رکھتی ہیں۔ جب خدا ایک نبی پر ظاہر ہوتا ہے
اور الہام کے ذریعے بہت سے غیب کے امور کو شہادت میں تبدیل فرما دیتا ہے تو اس کی ایک ایسی
روشنی کا انتشار ہوتا ہے جو کل عالم پر فیض برساتی ہے اور اس زمانے کے تقاضے پورے کرنے کے لئے جتنی
مزید روشنی کی ضرورت ہے، ورنہ انسان اس روشنی کے بغیر نبی تک پہنچ ہی نہ سکے، وہ روشنی اس کو ضرور عطا کی
جاتی ہے۔
صلى الله
پس نئے نئے علوم کے انوار بھی درحقیقت الہام سے تعلق رکھتے ہیں ۔ بعض خفیا لہامات
ہوتے ہیں بعض ظاہری اور جہری الہامات ہوتے ہیں ۔ تو جب خدا کی تقدیر ایک زمانے کو علم عطا
کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تبھی وہ حاصل کرتا ہے۔ چنانچہ اس ضمن میں اِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ
زِلْزَالَهَا (الزلزال :(2) سورۃ زلزال پڑھ کے دیکھیں وہاں صاف پتا چل رہا ہے کہ موجودہ دور کی تمام
ترقیات حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے رب کے حوالے سے ہیں ۔ اِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ
زِلْزَالَهَا وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَا اس قدر ز مین اپنے
راز اچھالے گی اور اپنے بھاری راز باہر نکال دے گی کہ تعجب سے انسان دیکھے گا کہ اسے ہو کیا گیا ہے،
یہ کیسا زمانہ آگیا ہے يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا اس دن یہ زمین خود اپنی باتیں بتائے گی۔ کیوں
بتائے گی بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا اس لئے کہ اسے محمد ال تیرے رب نے اس پر وحی نازل فرمائی
ہے کہ یہ باتیں نکالو اور دنیا کو بتاؤ۔
اب کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ محض قرآن کا ایک دعوی تھا ورنہ ان لوگوں نے تو خود اپنے زور بازو کا تھاور خودا۔
سے سب کچھ حاصل کیا ہے۔ اس بات کی سچائی، اس ثبوت کے طور پر کہ یہ دعوی نہیں تھا ایک عالم الغیب
صلى الله اور عالم الشهادة خدا نے تقدیر کے طور پر جاری فرمایا آنحضرت ﷺ کو اس زمانے کے ظہور سے پہلے
ان رازوں کی اطلاع دے دی جو اس زمانے میں رونما ہونے تھے۔ چنانچہ قرآن کریم کی وہ سورتیں جو
اس زمانے میں ہونے والے واقعات سے تعلق رکھتی ہیں ان کو پڑھیں تو عقل ششدر رہ جاتی ہے کہ
کیسے ممکن تھا کہ عرب کے ایک امی پر ایسے علوم ظاہر ہوں جن کو چودہ سو سال کی محنت کے بعد انسان
نے کمانا تھا اور ابھی اس سے بھی آگے کے زمانے کے علوم ظاہر فرما دیئے گئے ۔ یہ فرض کی باتیں

خطبات طاہر جلد 14
323
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
نہیں، یہ خیال کے قصے نہیں ، یہ محض تعلیٰ کے دعوے نہیں ، سو فیصدی حقیقت کی باتیں ہیں جو قرآن کے
حوالے سے میں آپ کے سامنے بیان کر رہا ہوں ۔
پس الہام کا غیب کو شاہد میں تبدیل کرنے کے ساتھ ایک گہرا اور اٹوٹ رشتہ ہے۔ جب
تک آسمان پر فیصلہ نہ ہو اس وقت تک زمین والے غیب کا علم حاصل کر ہی نہیں سکتے ۔ مگر جہاں
تک اظہار علی الغیب کا تعلق ہے وہ رسولوں ہی کو عطا ہوتا ہے اور اس غیب کے علم کا اس غیب کے
علم کے ساتھ ایک فرق ہے اور وہ فرق اسی مثال سے میں آپ پر ظاہر کروں گا جو میں نے آپ
کے سامنے رکھتی ہے۔ آج سائنس دان بہت سے مخفی رازوں کو پاگئے جو زمانے کی آنکھوں سے
ہزاروں لاکھوں سال سے مخفی پڑے ہوئے تھے، چھپے ہوئے تھے لیکن کھوج لگا کر ، محنت کر کے
رفتہ رفتہ وہ ان میں اتر رہے ہیں اور ہر قدم جو وہ اٹھاتے ہیں وہ اس روشنی کی مدد سے اٹھاتے
ہیں جو پہلے سفر نے ان کو عطا کر دی ہے اور وہ کوئی لا محدود روشنی نہیں ہے جو اپنے زمانے سے آگے نکل
کر باتیں کرتی ہو۔
انسان جب اندھیرے میں چلتا ہے اگر چہ اس کے ہاتھ میں ٹارچ نہ بھی ہو تو وہ جانتا ہے
کہ کچھ عرصے کے بعد آنکھیں کچھ نہ کچھ اندھیرے میں دیکھنے کی اہلیت حاصل کر لیتی ہیں ۔ پھر وہ
پچھلے سفر کے تجربے سے ایک روشنی لیتا ہے اور ہرا گلا قدم زیادہ احتیاط سے اٹھتا ہے اور زیادہ صحیح سمت
میں اٹھتا ہے کیونکہ اندھیرے کے تجربوں نے اس کو ٹھوکریں لگا ئیں اسے زخم پہنچائے کہیں
وہ
گرا، کہیں وہ لڑکھڑایا اور آہستہ آہستہ اس کے تجربے نے اس کو بتایا کہ یہ چیز جو یوں دکھائی دے رہی
ہے یہ ایسی ہوگی۔ اس طرح اس کا غیب سے شہادت کی طرف سفر اظہار علی الغیب کہلا ہی نہیں سکتا
کیونکہ بڑی محنت کے ساتھ کچھ کچھ دکھائی دینے والا سفر ہے جب وہ اجتماعی شکل اختیار کر لیتا ہے، ایک کے
صدیوں کا علم اکٹھا ہوتا ہے تو ایک عظیم حقیقت دنیا میں ابھر آتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں ایک نئے زمانے
میں داخل ہو گئے ہیں ۔
قرآن کریم جس غیب کی اطلاع دے رہا ہے کہ نبیوں کو جس کو بھی ان میں سے چاہے
رسولوں کو ، ان کو اظہار علی الغیب دیتا ہے اس کی مثال قرآن کریم کی ان آیتوں میں ہے جو اس زمانے
صلى الله
سے تعلق رکھتی ہیں اور جن کے متعلق آنحضرت ﷺ نے ادنی بھی کھوج لگانے کی زحمت نہیں گوارا

خطبات طاہر جلد 14
324
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
فرمائی۔ آپ کے تجربے کو اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔ آپ نے سوچا بھی نہیں تھا کہ آئندہ
زمانے کی سواریاں کیسی ہوں گی ۔ آپ کے تصور میں یہ بات نہ آسکتی تھی نہ آئی کہ رستوں ، سڑکوں والا لہ
آسمان کیا چیز ہے جس پر سڑکیں بن جائیں گی اور جس پر مرسلات چلیں گی اور با مقصد سفر ہوں
گے، کچھ پیغامات لے کر جائیں گی ، کچھ چیزیں یہاں پھینکیں گی، کچھ چیزیں وہاں پھینکیں گی ۔ وہ
سارا مضمون کہ پھر آخر صحف نشر کئے جائیں گے۔ ایسی چیزیں ایجاد ہو جائیں گی کہ کثرت کے ساتھ
کتابیں شائع ہوں گی اور صحیفے ہر طرف پھیلا دیئے جائیں گے، قانون کی راج دھانی ہوگی ، یہ تمام وہ
مضامین ہیں جن کا آنحضرت ﷺ کی سوچوں اور تجارب سے کوئی بھی تعلق نہیں ۔ پس آپ کے لئے
جو غیب ، شہادت میں تبدیل فرمادیا گیا وہ خالصہ اللہ کے تعلق سے آپ کو استثنائی طور پر عطا کیا گیا اور
زمانے کا کوئی شخص بھی اس سفر میں آپ کا شریک نہیں ہو سکتا تھا ۔ إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ
کا مضمون پوری شان کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے جس میں ذرا بھی شبہ نہیں رہتا۔
الله
وہ زمانہ جب ہر انسان محنت کر کے کچھ نہ کچھ تھوڑا تھوڑا سفر کر کے، ایک دوسرے کو آوازیں
دے کر، ایک دوسرے سے پوچھ کر رستوں کے متعلق فیصلے کرتا ہے کہ یہ رستہ بہتر ہے ، یہ رستہ درست
نکلا ، یہ غلط ہوگا ، یہ اجتماعی ایک سفر کی مثال ہے جس میں ہر شخص کے جائزے دوسرے کے لئے مددگار
بن رہے ہوتے ہیں اور یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایک ہی انسان ہے جس کو سائنس کی غیب کی باتوں کا علم ہو گیا
اور باقی سارے محروم بیٹھے ہوئے ہیں۔ پس عُلِمُ الْغَيْبِ سے علم کا عطا ہونا اور معنی رکھتا ہے اور
خدا تعالیٰ کے فضل کے نتیجے میں، اس کی تقدیر کے نتیجے میں انسان کی عقلوں کو روشن کیا جانا اور انہیں اس
قابل بنانا کہ وہ الہی علم کو جو خفی پڑا ہوا تھا کچھ بہتر رنگ میں سمجھ سکیں اور ان علمی خزانوں کو جود بے پڑے تھے
ان پر نظر ڈال کر ان سے استفادہ کر سکیں یہ ایک اور مضمون ہے ان دونوں میں مماثلت کوئی نہیں ہے۔
جو چودہ سو سال پہلے کی خبر یں سول اللہ ﷺ کو عطا ہوگئیں وہ کس کسب سے تعلق رکھتی
ہیں، کسی سائنسی تحقیق سے تعلق رکھتی ہیں، کچھ بھی نہیں ۔ ساراز مانہ محروم تھا اور آپ کو بھی جب علم ہو
رہا ہے تو ایسا علم ہو رہا ہے جس کا آپ کو ذاتی طور پر کچھ پتا نہیں اور جب بعض ایسی باتیں فرماتے ہیں علم
الہی سے حاصل کر کے جو آپ بیان کرتے ہیں اور اس زمانے کے لوگوں کو کچھ سمجھ بھی آتی ہے بہت سی
باتیں تو سمجھ آئی ہی نہیں تھیں ان کو ۔ وہ سمجھتے تھے پتا نہیں کیا باتیں ہو رہی ہیں ، شاید مرنے کے بعد کچھ

خطبات طاہر جلد 14
325
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
اس قسم کی چیزیں ہوں ہمارے علم کے مطابق تو یہ ممکن نہیں ہے۔ مثلاً یہ خیال کہ دن دنیا میں طاقتور لوگ اور
غریب لوگ زمین و آسمان کی حدوں سے تجاوز کرنے کی کوشش کریں گے چھلانگیں لگا کر اس سے آگے
جانے کی کوشش کریں گے۔ اب کون احمق ہے جو یہ سوچ سکتا ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے زمانے
میں کوئی دنیا کا انسان یہ تصور بھی کر سکتا تھا کہ انس، انسان جن کا ذکر ہے معشر الانس جن کے متعلق تو
اپنا غلط تصور پیش کر دیتے ہیں اس لئے میں اس کو چھوڑ رہا ہوں کہ معشر الانس یہ تصور بھی باندھ
سکتے تھے اس وقت کہ ہم زمین و آسمان کی اقطار سے باہر نکل جائیں گے۔ اڑھائی فٹ کی چھلانگ
مارتے تھے یا تین فٹ کی یا دوگز کی کرلیں اس سے اوپر تو چھلانگ لگانے والا ہی آدمی نہیں پیدا ہوا
تھا اُس زمانے میں ۔ اب کچھ معیار بڑے ہوئے ہیں لمبی پریکٹس اور مہارتوں کے نتیجے میں ۔ تو وہ جس
کی چھ فٹ کی چھلانگ ہو اس کے متعلق یہ دعوی کر دینا کہ وہ یہ سوچے گا اور غور کرے گا اور سنجیدگی سے
یہ فیصلے کر رہا ہو گا کہ میں زمین و آسمان کی اقطار سے نکل کر باہر چلا جاؤں گا ۔ کوئی پاگل کا بچہ ہی ہوگا جو
یہ کہے کہ انسانی سوچ کی حد کے اندر یہ بات داخل تھی ۔
صلى الله
الله
پس وہ علم غیب جو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کو عطا کیا جا رہا تھا اس میں کوئی شریک نہیں
تھا۔ سارا زمانہ تلاش کر کے دیکھیں محمد رسول اللہ ﷺ کے سوا کوئی ان علوم میں شریک نہیں تھا جو عالم الغیب
کی طرف سے آپ کو عطا ہو رہے تھے۔ مگر جس زمانے میں ہم داخل ہوئے ہیں ، جس کی پیش گوئی بھی
آنحضرت ﷺ نے اللہ سے علم پا کر دی تھی اس میں انسان بحیثیت انسان کچھ پانے کی صلاحیت
حاصل کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ وہاں بھی غلط فہمی دور کی جارہی ہے کہ یہ نہ سمجھ لینا کہ خود ذاتی صلاحیتیں
ہیں ، یہ خدا کی تقدیر نے محمد رسول اللہ ﷺ کے آخری غلبے کی خاطر جو انسان کی عقلوں میں جلا بخشنی تھی
اور زمانے کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے جونئی نئی ایجادات کی ضرورت تھی ان کے پیش نظر
اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ فرمایا اور زمین کے خزانوں کو حکم دیا کہ گویا وہ خود نکل کر سامنے آجائیں اور اس الہی
تقدیر کے نتیجے میں پھر سائنسوں نے ترقی کی ہے۔
اس کے کچھ شواہد ایسے بھی ملتے ہیں جن کا الہام سے کچھ تعلق دکھائی دیتا ہے یعنی انبیاء والا
الہام تو نہیں مگر الہام سے ملتی جلتی کیفیات ہیں جو دکھائی دیتی ہیں مثلاً سنگر مشین جو سلائی کی مشین ہے
اس کے موجد نے بہت غور کیا اور بہت سوچا کہ میں کیسے ایسی چیز ایجاد کروں کہ ایک دھاگہ نیچے جا رہا

خطبات طاہر جلد 14
326
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
ہو دوسرا کوئی اوپر آرہا ہو اور وہ ٹانکے بھرتے چلے جائیں خود بخود اور پھر کھلیں نہ ، پکتے رہیں۔ ہر قسم کا
تصور اس نے باندھا لیکن ناکام ہو کر تھک گیا ۔ پھر اس کو کشفا ایک نظارہ دکھائی دیا وحشیوں سے لڑنے
کا اور جس میں نیزے کا جو پھل تھا اس میں وہ آنکھ تھی جو سوئی کی آنکھ ہوتی ہے اس کے پیچھے نہیں
تھی۔ اس سے پہلے جو سوئی کا تصور انسان کے علم میں تھا وہ سوئی کے نوک کے اوپر آنکھ نہیں تھی پیچھے کی
طرف آنکھ تھی اور جو پیچھے آنکھ ہو اس کے ذریعے یہ خود کار مشین ایجاد ہو ہی نہیں سکتی تھی۔ تو اس نے
جب کشفی نظارے میں یا رویا میں دیکھا کہ وہ جو وحشی لڑ رہے ہیں ان کے نیزوں کے اندر آنکھ ہے تو
اچانک اس کو روشنی عطا ہوئی اس نے کہا او ہو مجھے بات سمجھ آگئی۔ اگر مشین بنانی ہے تو پھل والے حصے
میں آنکھ ڈالنی پڑے گی ۔ اب آپ دیکھ لیں کہ جتنی بھی سوئیاں ہیں مشین کی ان کے پھل کے اندر آنکھ
ہوتی ہے تو ایسا ایک واقعہ نہیں، ایسے بہت سے واقعات قطعی شہادتوں کے ساتھ سائنسی تاریخ میں محفوظ
ہیں کہ بسا اوقات انسان کو یعنی ایک سائنس دان کو ایک ایسے مرحلے پر آکر جہاں عقل نے کام چھوڑ دیا
الہام نے راہ دکھائی یا رویا اور کشوف نے راہ دکھائی۔
پس چونکہ خدا فیصلہ کر چکا تھا اس لئے یہ بھی ضروری تھا کہ جہاں عقل ٹھہر جائے وہاں اللہ
انگلی پکڑ کے کہے نہیں کچھ اور آگے چلو اور بان ربک اوحی لھا “ اس رنگ میں بھی پورا ہوتا دکھائی
دیتا ہے کہ اللہ کی طرف سے واقعہ وحی کے ذریعے بعض راہنمائیاں دکھائی دیتی ہیں اور جب ان کا
انسان مطالعہ کرتا ہے تو حیرت میں ڈوب جاتا ہے کہ کس طرح ان لوگوں کا جن کا دین سے کوئی تعلق
نہیں ان کا کشف اور الہام کے ذریعے غیب کا علم حاصل کر لینا کیا معنی رکھتا ہے۔ یہ وہ معنے رکھتا ہے
که در اصل محمد رسول اللہ ﷺ کا غیب سے تعلق ہے اور اللہ نے آپ کو جو غلبہ عطا کیا ہے غیب پر اس
غلبے کے طور پر ان سب کو غلام بنایا گیا ہے۔ ان ساری قوموں کو اس غلبے میں مددگار بنانے کے لئے
اور وہ انقلاب پیدا کرنے کے لئے جو محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات سے وابستہ فرمایا گیا ہے غیب سے
کچھ حصہ ان کو ملا ہے اور اس کے بغیر دنیا ترقی نہیں کر سکتی ۔
صلى الله
پس عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ میں مرکزی بات یہ یاد رکھیں اور اسی پر میں آج خطبے کو ختم
کرتا ہوں کہ شہادہ، غیب سے وجود میں آتی ہے۔ شہادت سے غیب وجود میں نہیں آتا۔ ہر چیز تھی اور
رہے گی مگر جب تک انسان پیدا نہیں ہوا صرف اللہ کے علم میں تھی ۔ جب تک ذی شعور چیزیں پیدا

خطبات طاہر جلد 14
327
خطبہ جمعہ 5 مئی 1995ء
نہیں ہوئیں ہر چیز پردہ غیب میں تھی۔ اللہ کی ذات بھی غیب میں تھی اور تمام موجودات جو اس کی
ذات سے پیدا ہوئی تھیں وہ سب غیب میں تھیں۔ تو شہادت غیب کے بطن سے پیدا ہو رہی ہے۔ جو کچھ
ہم دیکھ رہے ہیں یہ غیب سے وجود میں آرہا ہے اور شہادت پر غور کریں تو اس کے پیچھے اور غیب دکھائی
دیتا ہے اور جب تک پسِ پردہ غیب کا علم نہ ہو شہادت کا یقین نہیں رہتا ، وہ ریب میں چلی جاتی ہے۔
تو تقویٰ ہی کی آنکھ ہے جو اس مضمون میں آپ کی رہنما بن سکتی ہے خواہ وہ روحانی علوم کی جستجو کا سفر ہو
یا مادی علوم کی جستجو کا سفر ہو اس آیت کو ہمیشہ اپنے لئے نشانِ راہ بنا رکھیں یہی ہے جو آپ کو منزل کی
طرف لے کے جائے گی۔
که ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ صرف متقیوں کو ہدایت
دے گی۔ متقی کون ہیں الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ جو غیب پر ایمان لاتے ہیں کیونکہ غیب
پر ایمان لائے بغیر غیب سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے اور ایمان لائے بغیر نہ ان کو عبادت کا ذوق پیدا ہوتا
ہے نہ عبادت کے لئے ہمت اور طاقت نصیب ہوتی ہے۔ الَّذِينَ يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ
وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُوْنَ اور پھر جو کچھ خدا نے انہیں دیا وہ خرچ
کرتے ہیں۔ اس کا بھی غیب سے تعلق ہے کیونکہ ایک ماضی کا غیب ہے ، ایک حاضر کا غیب، ایک
مستقبل کا غیب۔ جو دانہ ایک انسان ایک زمیندار زمین میں ملا دیتا ہے ہمٹی میں ملا دیتا ہے، اس کو
غیب پر یقین ہے یا ایمان ہے تو ڈالتا ہے۔ یقین نہیں ہے مگر ایمان ضرور ہے۔ ایمان ہے کہ ہاں ان
دانوں میں سے اکثر یا کچھ نہ کچھ تو ضرور اگیں گے اور اس کے نتیجے میں وہ زیادہ پالیتا ہے۔ تو جن کا
غیب خدا سے تعلق ہو وہ خدا کی راہ میں بے دھڑک خرچ کرتے ہیں کیونکہ یہاں ان کا ایمان کامل ہوتا
ہے اور اپنے تجربے کی بنا پر وہ جانتے ہیں کہ اپنی راہ میں خرچ کرنے والوں کے رزق کو اللہ تعالیٰ کم
نہیں کیا کرتا۔ ہمیشہ بڑھاتا رہتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے علِمُ الْغَيْبِ اور عالم الشہادۃ ہونے
کی حیثیت سے ہم پر اپنے فضل نازل فرمائے اور اپنی ذات سے ہمیں تعلق جوڑنے میں آسانیاں مہیا
فرمائے۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی