رَزَقنٰھُم سے مراد انسان کو دی گئی تمام صلاحیتیں ہیں سات سوگنا سے زیادہ دینے والے خدا پر توکل کریں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی مختلف آیات کی روشنی میں انفاق فی سبیل اللہ کے مفہوم کو بیان کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ رزق میں محض مال ہی نہیں بلکہ انسان کی تمام تر صلاحیتیں اور نعمتیں شامل ہیں۔ آپ نے اخلاص کے ساتھ پوشیدہ خرچ کرنے کی فضیلت، صبر و صلوٰۃ کے باہمی تعلق اور اللہ کی رضا کی خاطر کی گئی تجارت کے لازوال اجر و ثواب پر روشنی ڈالی۔ نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے حوالے سے صدقہ پر سات سو گنا اجر اور فرشتوں کی دعاؤں کی حکمت بیان فرمائی۔ آخر میں حضور نے جماعت احمدیہ کی عالمگیر وسعت اور تقاضوں کے پیش نظر مالی قربانیوں کو بڑھانے کی تحریک فرمائی۔
موضوعات: انفاق فی سبیل اللہ، تفسیر قرآن کریم، مالی قربانی، اجر و ثواب، جماعت احمدیہ
خطبات طاہر جلد 14
599
خطبه جمعه 18 اگست 1995ء
رَزَقْنهُمْ سے مراد انسان کو دی گئی تمام صلاحیتیں ہیں
سات سو گنا سے زیادہ دینے والے خدا پر توکل کریں
( خطبه جمعه فرموده 18 اگست 1995 ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔ حضور انور نے در
إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتُبَ اللهِ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَأَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ
سِرًّا وَ عَلَانِيَةً يَرْجُونَ تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ (فاطر : 30)
اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ یقیناً وہ لوگ جو اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز قائم
کرتے ہیں اور جو ہم نے انہیں عطا فرمایا ہے اس سے وہ خرچ کرتے ہیں۔ رَزَقْتُهُمْ ہر قسم کی وہ
نعمتیں یا حوائج ضروریہ جو کچھ بھی ہم ان کو عطا کرتے ہیں اس میں صلاحیتیں بھی شامل ہیں ۔ آنکھیں،
ناک، کان، قوت شامہ ، قوت فکریہ، ہر قسم کی صلاحیتیں جن سے انسان پیدا کیا گیا ہے وہ لفظ
مِمَّا رَزَقْنُهُمْ کے تابع ہیں کہ جو کچھ ہم نے عطا کیا ہے اس میں سے ہر اس چیز میں سے وہ خرچ
کرتے ہیں۔ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً چھپ کے بھی اور ظاہر طور پر بھی ۔ يَرْجُونَ تِجَارَةً
لَنْ تَبُورَ ایک ایسی تجارت چاہتے ہوئے جو کبھی ہلاک نہیں ہو گی۔ ایسی تجارت جو لامتناہی ہے،
جس کا فیض ہمیشہ جاری رہے گا۔ بہت سی دنیا کی تجارتیں پنپتی ہیں ، نشو و نما پاتی ہیں پھر ایک شخص کی
زندگی میں نہیں تو اس کی اولادوں کی زندگی میں ہی تباہ و برباد ہو جاتی ہیں۔ کسی کو بھید نہیں ملتا کہ کیا ہوا
لیکن یہ ایسی تجارت ہے جس کے متعلق اللہ فرماتا ہے وہ نہ ہلاک ہونے والی ، نہ ضائع ہونے والی،
خطبات طاہر جلد 14
کبھی
600
انہ ختم ہونے والی تجارت ہے یہ وہ چاہتے ہیں۔
خطبه جمعه 18 اگست 1995ء
اس مضمون میں بھی جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا تھا انفاق فی سبیل اللہ کے مضمون کو بعض
دوسری نیکیوں کے ساتھ باندھا گیا ہے ورنہ محض انفاق اپنی ذات میں کوئی چیز نہیں ۔ بسا اوقات جو
لوگ کہتے ہیں کہ جو روپیہ خرچ کرتے ہیں ان کو بہت اہمیت دی جاتی ہے جو نہیں خرچ کر سکتے ان کو
اہمیت نہیں دی جاتی ۔ یہ سب نفس کے بہانے ہیں ۔ عملاً جماعت کے نظام میں ہرگزا میر اور غریب
میں قطعاً فرق نہیں ہے۔ تقویٰ کا فرق ہے۔ اگر کوئی غریب متقی ہو وہ ایک دھیلا بھی خدا کی راہ میں
دے تو اس کی عزت کی جاتی ہے اور امیرا اگر دے تو اس احساس کمتری کے نتیجے میں اس کی کوشش کورد
بھی نہیں کیا جاتا۔ یہ خیال کہ امیر کو اہمیت نہ دی جائے یہ بھی جاہلانہ خیال ہے جو احساس کمتری کے
نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔ اگر برابر کی آنکھ ہے تو خدا کی راہ میں خدمت کرنے والوں کو ایک ہی طرح
دیکھے گی خواہ امیر ہو خواہ غریب ہو، یہ فرق آتا ہی نہیں ذہن میں ۔ یہ وہ دیوار ہے ہی نہیں جو کہیں حائل
ہوتی ہو۔ اس لئے جن لوگوں کو اس مضمون کا علم نہیں ، اس کا شعور نہیں رکھتے وہ اپنی ٹیڑھی آنکھ سے
دیکھتے ہیں۔ سمجھتے ہیں یہاں یہ بات ہو گئی وہاں وہ بات ہوگئی۔ حالانکہ اللہ کی خاطر خرچ کرنے والے
اور اللہ کی خاطر خرچوں کو قبول کرنے والے لوگوں نے بیچ میں یہ عارضی جو رکاوٹیں لگائی ہوئی ہیں ان
سے بالکل مبرا ہیں ، اس قسم کی کوئی روک ان کی راہ میں حائل نہیں ہوتی ۔ ہر انسان بحیثیت انسان
دکھائی دیتا ہے اور اکرم وہی ہے جو انقلی ہو۔ جو حقیقتہ خدا سے ڈرنے والا اور پیار کرنے والا ہو اس کو جو
خدا تعالیٰ نے عزت بخشی ہے کوئی انسان اس عزت کو چھین نہیں سکتا خواہ وہ امیر ہو یا غریب ہو۔
مگر اللہ تعالیٰ خرچ کرنے والوں کی کچھ صفات بیان فرماتا ہے کہ وہ خرچ کرنے والے جو
میری خاطر خرچ کرتے ہیں یا ایسا خرچ کرتے ہیں جن کے متعلق میں اس بات کی ضمانت دیتا ہوں
کہ وہ کبھی ختم نہیں ہوگا ان کی صفات یہ ہیں اِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتُبَ اللهِ کہ اللہ کی کتاب
پڑھنے والے لوگ ہیں ۔ قرآن کریم تلاوت کرتے ہیں ، اس پر غور کرتے ہیں۔ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ
اور نماز کو قائم کرتے ہیں وَ انْفَقُوا مِمَّا رَزَقْتُهُمْ پھر ان دو باتوں کے بعد خدا کی راہ میں خرچ
کرتے ہیں۔ اس لئے ان کا وہ جو خرچ ہے وہ خدا کے نزدیک قبولیت پا جاتا ہے اور ان لوگوں کا خرچ
کبھی ختم نہیں ہو سکتا ۔ مالی قربانی اپنی جگہ ایک اہمیت رکھتی ہے لیکن وہ لوگ جو بنیادی دینی فرائض سے
خطبات طاہر جلد 14
601
خطبه جمعه 18 را گست 1995ء
غافل رہتے ہوئے مالی قربانی کرتے ہیں ان کو بھی رد تو نہیں کیا جاسکتا کیونکہ بسا اوقات ایک ٹانگ
والے انسان بھی ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کو رد کیا جاتا ہے جو مالی قربانی نہیں کر سکتے ، پیچھے رہتے ہیں
لیکن عبادتوں میں ٹھیک ہیں جماعت کا سبھی حصہ ہیں۔ مگر امر واقعہ یہ ہے کہ وہ لوگ جو صف اول کے لوگ
ہیں وہ دونوں ٹانگوں سے درست ہوتے ہیں اور ان کی رفتار باقیوں کے مقابل پر بہت تیز ہوتی ہے۔
تو اللہ تعالیٰ نے جو مالی قربانی کرنے والوں کی تعریف بیان فرمائی ہے اس کی بنیاد ہی اس
بات سے اٹھائی ہے کہ تلاوت کرنے والے لوگ ہیں، نمازیں قائم کرنے والے لوگ ہیں اور اس کے
نتیجے میں ان میں قربانی کا ایک جذبہ پیدا ہوتا ہے اور یہاں بھی جیسے پہلے میں نے بیان کیا تھا میرا کو
پہلے رکھا ہے۔ سِرًّا وَّ عَلَانِيَةً ، علانية و سراً نہیں فرمایا۔ یہ جو خرچ کرتے ہیں پہلا رجحان ان
کا چھپ کے خرچ کرنے کا ہے۔ سوائے خدا کے کوئی آنکھ نہ دیکھ رہی ہو اور یہ خرچ کرتے ہوں اور
جس کے خرچ میں یہ روح ہو اس کو کوئی شخص کسی پہلو سے بھی متہم نہیں کر سکتا۔ اس پر یہ الزام لگا ہی نہیں
سکتا کہ اس میں ریا کاری ہے کیونکہ ایک ہی آنکھ ہے جو اندھیروں میں بھی دیکھتی ہے، پردوں کے
پیچھے بھی دیکھتی ہے وہ اللہ کی آنکھ ہے۔ پس یہ لوگ جب چھپ کے خرچ کرتے ہیں تولاز ما رضا باری
تعالیٰ کی خاطر خرچ کرتے ہیں اور چھپ کے خرچ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اپنے وجود کی ، اپنی
انا کی کلیہ نفی کر دی ہے کیونکہ جو شخص انا کی کلیہ نفی کرتا ہے وہ بالکل پاگل ہوتا ہے۔ اللہ کے بزرگ
بندے خصوصاً انبیاء جو بزرگی میں سب سے بالا ہوتے ہیں وہ اپنی قربانی کی سب سے زیادہ قیمت
وصول کرنے والے ہیں کیونکہ ان کی ہر چیز تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ کے لئے وقف ہو جاتی ہے۔ معمولی
سے معمولی زندگی کا انفاق بھی عبادت بن جاتا ہے اور چونکہ محض اللہ کی خاطر کرتے ہیں اس لئے وہ
سب سے زیادہ سے زیادہ اپنی دولت کا اپنی نعمتوں کا پھل پاتے ہیں۔ نقصان والا وہ ہے جو اس راہ
سے ہٹ کر دوسری جگہ خرچ کرتا ہے۔ بہت سے لوگ ہیں جن کے خرچ ملے جلے ہیں۔ کچھ نقصان
کے سودے ہو گئے کچھ فائدے کے بھی ہیں زندگی کا گزارہ چلتا رہتا ہے لیکن انبیاء وہ ہیں جو اپنا سب
کچھ تمام تر پھر خدا کی راہ میں لٹا دیتے ہیں اس لئے یہ انا کو برباد نہیں کرتے بلکہ اپنے وجود، اپنے
احساس وجود کو جیسا فائدہ یہ پہنچاتے ہیں دنیا میں کوئی نہیں پہنچا سکتا کیونکہ اگر کسی کا احساس وجود خدا
کے احساس وجود سے ہم آہنگ ہو جائے ، اس میں شامل ہو جائے تو پھر وہ مضمون پیدا ہوتا ہے کہ
خطبات طاہر جلد 14
صرف وہی ہے اور کچھ بھی نہیں ۔
602
خطبه جمعه 18 اگست 1995ء
یہ جو صوفیاء کا مضمون ہے انہوں نے غلط سمجھا ہے اس لئے کچھ اور باتیں بنادیں انا الحق
جس سے نعرہ پیدا ہوا ہے، اس کا اصل یہ تھا کہ اپنے وجود کو کلیہ اللہ کے لئے ہم آہنگ کر دو یہاں تک
کہ تمہاری کوئی الگ آواز باقی نہ رہے۔ ہر تمہاری تمنا اللہ کی تمنا کے ساتھ چلے۔ اللہ کی رضا کی ہواؤں
کے رخ پر تمہاری زندگی کی ہر آرزو جاری ہو جائے ۔ یہ ہے وہ فنا جس کے بعد انا الحق کا نعرہ برحق ہے
کہ میں تو کچھ بھی نہیں رہا، میرا تو سب کچھ اللہ کے لئے ہو گیا ہے۔ تبھی قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے
صلى محمد رسول اللہ ﷺ کو یہ اعلان کرنے کا حکم فرمایا قُلْ اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي
لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الانعام: 163) مجھے دیکھو میرا اپنا کچھ بھی باقی نہیں رہا۔ میرا مرنا جینا، میرا
اٹھنا سونا، میری عبادتیں، ہر چیز ہر قربانی کلیہ اللہ کے لئے ہو گئی ہے۔ تو یہ وہ انفاق فی سبیل اللہ ہے
جس کا نقشہ قرآن کریم کھینچتے ہوئے فرماتا ہے یہ ضائع نہیں کر رہے اپنی چیزوں کو۔ جو اندھیروں میں
خرچ کرتے ہیں اور کھل کر بھی خرچ کرتے ہیں یہ کہیں پھینکتے نہیں دراصل يَرْجُونَ تِجَارَةً -
يَرْجُونَ سے پتا چلتا ہے کہ ان کی نیتوں میں اللہ قربانی کا مضمون ہمیشہ داخل رہتا ہے۔
بعض لوگ اپنی فطرت کی مجبوری سے نیک کام کرتے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ نے پیدا ہی اس
کام کے لئے کیا ہے کہ لوگوں کے لئے بھلائی کا موجب بنیں لیکن با شعور طور پر بالا رادہ خدا کی خاطر
یہ نہیں کرتے ۔ اس لئے جہاں کوئی طبعی روک پیدا ہو جائے وہاں رک جائیں گے ۔ جہاں روک نہ پیدا
ہو وہاں فطرت کے مطابق خرچ کریں گے۔ مگر جو اللہ کی خاطر کرتے ہیں وہ روکیں عبور کر کے بھی
کرتے ہیں۔ ایسے وقت میں بھی کرتے ہیں کہ جب ان پر خود ایسی تنگی کا زمانہ ہو کہ گویا رزق سے محبت
ہو جائے پھر بھی اللہ کی خاطر خرچ کرتے ہیں۔ تو اس لئے يَرْجُونَ تِجَارَةً سے ان کا ادنیٰ ہونا
ثابت نہیں ، ان کا اعلیٰ ہونا ثابت ہوتا ہے۔ کوئی عام آدمی جوان مضامین کو نہیں سمجھتا وہ یہ سمجھے گا کہ خود
غرض ہی لوگ ہوئے نا يَرْجُونَ تِجَارَةً وہ ایک تجارت کی خاطر کر رہے ہیں جو کبھی ختم نہیں
ہوگی ۔ حالانکہ کوئی انسان جو اپنے فائدے کی خاطر کام نہیں کرتا وہ قربانی کرنے والا نہیں وہ پر لے
درجے کا احمق ہے۔ صرف فیصلہ یہ ہے کہ تھوڑا دے کر زیادہ حاصل کرتا ہے یا زیادہ دے کر تھوڑا
حاصل کرتا ہے۔
خطبات طاہر جلد 14
603
خطبہ جمعہ 18 اگست 1995ء
دنیا میں خرچ کرنے والے اور نفس پر سب کچھ فدا کرنے والے بہت دیتے ہیں اور حاصل
کچھ بھی نہیں کرتے۔ متاع دنیا ہی ہے نا جو چند دنوں میں ختم ہو جاتی ہے اور جو اللہ کی خاطر خرچ کرتے
ہیں وہ ایک پیسہ بھی دیں تو اتنا زیادہ حاصل کر لیتے ہیں کہ ان کا فیض ان کے لئے لا متناہی فیض بن
جاتا ہے۔ فیض جو خدا کی خاطر دوسروں کے لئے جاری ہو ان معنوں میں فیض ہے اور جو خدا کی طرف
سے ان کے لئے جاری ہوتا ہے وہی فیض ہے جو ان کے فیض نے کمایا ہے۔ پس یہ وہ تجارت ہے جس
کے متعلق فرمایا تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ لیکن اتفاقی نہیں ہے بالا رادہ ہے اور بالا رادہ ہونے کے نتیجے
میں ہی اس کو بہت زیادہ فوائد پہنچتے ہیں۔ اگر بے ارادہ نیکی ہے تو پھول بھی تو خوشبو دیتا ہے، پھول بھی
تو رنگت بکھیرتا ہے۔ مگر پھول کو اس کا کوئی ثواب نہیں ۔ پانی اگر آگ بجھاتا ہے تو قانون قدرت کے
طور پر کرتا ہے۔ اس میں پانی کے لئے ثواب کا موجب تو کوئی چیز نہیں مگر انسان جب آگ لگا بھی سکتا
ہے بجھا بھی سکتا ہے، ارادے کے ساتھ لگاتا نہیں بلکہ بجھاتا ہے اور وہاں لگاتا ہے جہاں خدا چاہتا ہے
کہ لگائی جائے تو اس کا ہر فعل خواہ آگ بجھانے کا ہو یا آگ لگانے کا ہو وہ نیکی بن جاتا ہے اس تجارت
میں تبدیل ہو جاتا ہے جو اس کو کوئی گھاٹا نہیں جو کبھی فنا نہیں ہوگی۔
دوسری جگہ الرعد آیت ۲۳ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ
رَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَأَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِيَةً اس میں وَأَقَامُوا
الصلوة کے ذکر سے پہلے يَتْلُونَ كِتَبَ کے ذکر کی بجائے ایک اور مضمون بیان ہوا ہے۔ اس لئے
بظاہر ملتی جلتی آیات ہیں مگر ہر جگہ اللہ تعالیٰ نے کچھ نہ کچھ فرق ایسا رکھ دیا ہے کہ مضمون میں ایک نئی
وسعت پیدا ہوئی ہے، ایک نیا رنگ بھرا گیا ہے۔ وَالَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ
جو اپنے رب کی رضا چاہتے ہوئے، رضا کی طلب میں صبر اختیار کرتے ہیں وَأَقَامُوا الصَّلوةَ اور
پھر نماز کو قائم کرتے ہیں وَ انْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں
سے وہ خرچ کرتے ہیں سِرًّا وَ عَلَانِيَةً چھپ کر بھی اور کھلم کھلا بھی ۔ اب دیکھیں یہاں بھی سرا کو
پہلے رکھا گیا ہے۔ یہ قطعی ثبوت ہے اس بات کا کہ ان کی نیتوں میں کوئی فتور نہیں ورنہ آنکھیں بند کر
کے اندھیرے میں پیسہ پھینکنے والا تو جاہل ہوا کرتا ہے سوا۔ کرتا ہے سوائے اس کے کہ نیت اعلیٰ ہو اور یہ یقین ہو کہ
خدا دیکھ رہا ہے۔ فرمایا أُولَئِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ ان کے لئے عاقبت کا گھر ہے۔ عُقبی ان
یہ
خطبات طاہر جلد 14
604
خطبه جمعه 18 را گست 1995ء
کے لئے ایک دار کے طور پر ہوگی ۔ حضرت مصلح موعودؓ نے اس کا ترجمہ کیا ہے انہی کے لئے اس گھر کا
انجام ہے عقبی انجام کو کہتے ہیں الدَّارِ وہ گھر یعنی قیامت کا گھر ۔ قیامت کے بعد ملنے والا گھر ۔
مگر جس طرح بھی اس کا ترجمہ کریں بار اس کا ترجمہ کریں بات وہی ہے کہ ان کو انجام کار، نتیجہ وہ گھر عطا ہوگا جو دائمی
ہے۔ اس میں تِجَارَةً أَنْ تَبُورَ تو نہیں فرمایا گیا۔ لیکن الدَّارِ کہہ کر جنت کی نعماء جو ہمیشہ کے
لئے رہنے والی ہیں ان کے دوام کی طرف اشارہ فرما دیا۔ پس فرق جو ہے نتیجے میں وہ آیت کے آغاز
کے فرق کے طور پر وہ خود بخود پیدا ہوتا ہے۔ صَبَرُوا ابْتِغَاء وَجْهِ رَبِّهِمْ سے مراد یہ ہے
کہ اس دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں غریب ، جو دنیا میں نہ گھر رکھتے ہیں نہ دنیا کی عارضی نعمتیں ، نہ اچھے
لباس، نہ اچھا اوڑھنا بچھونا ان کو میسر ہوتا ہے اور اس کے باوجود وہ خدا تعالیٰ کے رزق پر چوری ہاتھ
نہیں ڈالتے ۔ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ کا مطلب یہ ہے کہ محروم ہیں بعض نعمتوں
سے، گھروں سے محروم ہیں ، اچھے کپڑوں سے محروم ہیں ، اچھے کھانے سے محروم ہیں لیکن اس کے
باوجود وہ نا جائز ذرائع سے اللہ تعالیٰ کو ناراض کرتے ہوئے اپنے دل کی یہ تمنائیں پوری نہیں کرتے۔
صَبَرُوا ابْتِغَاء وَجْهِ رَبِّهِمْ اللہ کی رضا کو چاہتے ہوئے صبر کر جاتے ہیں کہ اللہ راضی
رہے۔ کوئی حرج نہیں یہ چیزیں نہ ملیں۔ اس لئے طبعاً ان کی جزا الدَّارِ ہونی چاہئے تھی ۔ الدَّارِ
سے مراد ایسا گھر جو ہر قسم کی نعمتوں سے بھرا ہوا ہے۔ اس میں کسی چیز کی بھی کمی نہیں۔ جس کے متعلق
قرآن کریم فرماتا ہے کہ ان کی خواہش ان کے لئے وہ چیز میں اس طرح پوری کرے گی جیسے کوئی
خواہش اور ماحصل میں فاصلہ ہی کوئی نہیں ۔ ادھر تمنا کی ادھر وہ چیز حاضر ہو گئی۔
اور ان کے قیام صلوۃ کا صبر کے ساتھ وہ تعلق ہے جو تلاوت کا بھی قیام صلوٰۃ سے ایک تعلق
ہے۔ صبر اور صلوٰۃ کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اکٹھا باندھا ہوا ہے۔ وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ
والصلوة (البقره: 45) تو محض صبر کر کے نہیں بیٹھ رہتے بلکہ صلوٰۃ کے ذریعے وہ اپنی کمی پوری
کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اللہ کی رضا چاہتے ہیں اور جہاں تک اللہ کی خاطر خرچ کرنے کا تعلق
ہے اس حالت کے باوجود، اس غربت کے باوجود رکتے نہیں ہیں، نہ دار ہے یعنی نہ وہ پرسکون گھر ہے
جس کے ساتھ نعمتیں میسر ہوں ۔ گھر کے تعلق میں جو بھی جنت ہے دنیا میں اس سے محروم ہیں، نا جائز
طور پر حاصل نہیں کرتے اور پھر جو کچھ ہے وہ بھی خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔ ان کی ایک اور
خطبات طاہر جلد 14
605
خطبه جمعه 18 را گست 1995ء
صفت یہ بیان فرمائی ہے وَيَدْرَءُونَ الْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ وہ برائی کے بدلے نیکی داخل کرنا
چاہتے ہیں یا نیکی کے ذریعے برائیاں دور کرتے رہتے ہیں۔ اس مضمون کا تعلق ان کی ذات سے بھی
ہے اور گردو پیش سے بھی ہے۔ جو انفاق کی کمی ہے جو استطاعت کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اس کی
بجائے ایک اور خیر جاری کر دیتے ہیں ۔ وہ بدیوں کو دور کرتے کرتے ، نیکیاں جاری کرتے کرتے اس
کی تمنا کو کسی نہ کسی طرح تسکین دے لیتے ہیں کہ خدا کی راہ میں ہم کچھ کریں۔ چنانچہ آنحضرت
نے اسی مضمون کو بیان فرماتے ہوئے واضح فرمایا کہ اگر خرچ کرنے کے لئے پیسہ نہیں ہے تو کلمہ
خیر تو کہہ دیا کرو۔ تو یہ جو ہے برائیوں کو دور کرنا اور حسنات کے ذریعے برائیوں کو ہٹا دینا یہ ان کے اس ہٹاد میدان
کمی کے احساس کے نتیجے میں طبعاً پیدا ہوتا ہے۔ جتنے خدا کے نیک بندے ہیں اگر وہ خرچ نہیں کر سکتے
دل چاہتا ہے تو اس کمی کو وہ خدمت بڑھا کر پورا کرتے ہیں ۔ ہر خدمت کے موقع پر آگے آگے رہتے
ہیں اور ہر وقت کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح ہم اللہ کی رضا کما لیں ۔ ان کے متعلق فرمایا لَهُمْ عُقْبَى
الدَّارِ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ میں اس طرف اشارہ ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ ان لوگوں کو دنیا میں
بھی ملے اور صبر کا تعلق بھی اس مضمون سے دہرا ہے۔ بسا اوقات ایک انسان خدا کی خاطر ، اس کی رضا
کی خاطر، ہر نعمت سے محروم رہتے ہوئے پھر بھی ایک تسکین کی زندگی بسر کر رہا ہوتا ہے لیکن صبر کے
نتیجے میں ۔ اگر صبر نہ ہو تو پھر اس کو نہ تسکین نصیب ہو سکتی ہے نہ اس کی نیکی کی کوئی ضمانت ہے۔
اگر ایسا شخص جو اللہ کی رضا نہ جانتا ہو، اللہ کی رضا کا واقف ہی نہ ہو ان حالات میں گزارہ
کرے جو قرآن کریم مومنوں کے بیان فرما رہا ہے تو پھر اس میں صبر کی طاقت نہیں ہو سکتی تھی اور صبر کی
طاقت نہیں ہوگی تو ہمیشہ غریب آدمی سے سوسائٹی کو زیادہ خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔اس کی طلب کا معیار
جو ہے وہ ادنی چیزوں سے شروع ہو کر اعلیٰ تک پہنچتا ہے۔ ایک امیر آدمی بعض دفعہ ایک معمولی چیز کو
دیکھتا ہے اس کے دل میں چوری کا تصور بھی پیدا نہیں ہوتا۔ کسی کا ایک رومال گرا ہوا ہے، ایک پن
گرا ہوا ہے، کوئی چھوٹی موٹی چیز رہ گئی ہے اور اگر واقعہ امیر آدمی ہو تو کیمرہ ، ویڈیو اس قسم کی چیزیں
وہ ٹھو کر بھی مارے تو اس کو کوئی فرق نہیں پڑتا اس لئے اس کے وہم میں بھی نہیں آئے گا کہ میں اس کو
چرالوں ۔ مگر ایک غریب بعض دفعہ ایسی ایسی چیزیں بھی چرا لیتا ہے جس کے متعلق آدمی حیران ہو
جاتا ہے کہ اس بے وقوف کو کیوں نہیں خیال آیا کہ یہ ظلم نہ کروں ۔
خطبات طاہر جلد 14
606
خطبه جمعه 18 اگست 1995ء
ربوہ میں جو میرا فارم تھا وہاں بعض ایسے درخت میں نے لگائے جو ڈنڈے کاٹ کے تو
پیوست کئے جاتے ہیں وہ براہ راست جڑ پکڑ جاتے ہیں اور پھر اس سے درخت بنتا ہے۔ اب معمولی
ڈنڈے تھے۔ وہ ایک دن ہم سارے محنت کر کے لگا کے گئے ۔ دوسرے دن دیکھا تو کوئی اٹھا کے
سارے ڈنڈے نکال کر لے گیا۔ اب وہ غریب آدمی بے چارے ان کے لئے ایندھن کا کام دے
گئے ۔ لوگوں کے سائے کی بجائے ان کے جلنے کے کام آگئے ۔ مگر غربت کی مجبوریاں ہیں اس لئے
اللہ تعالیٰ نے اس مضمون کو ساتھ باندھ دیا ہے کہ وہ ایسے لوگ ہیں کہ ان کے اوپر طبعی تقاضے ہیں کہ وہ
دور
بعض خوبیاں چھوڑ کر برائیوں میں منتقل ہو جا ں ہو جائیں۔ وہ اس کا برعکس رخ رکھتے ہیں۔ وہ برائیاں
کرتے رہتے ہیں اور حسن پیدا کرتے رہتے ہیں۔ اس لئے ان کی غربت ان کو حسین تر بنا دیتی ہے۔
بجائے اس کے کہ ان کے اندر عیوب پیدا کر دے اور یہی فیض ہے جو سوسائٹی میں بھی پھر جاری
کرتے ہیں۔ غریب ہوتے ہوئے کلمہ خیر کہتے ہیں ، لوگوں کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں
اور بسا اوقات ایسے لوگوں کی نصیحتیں جو اپنی ذات میں کوئی بھی دلی خواہش نہ رکھتے ہوں نسبتا امیر اور
متمول لوگوں کے بہت زیادہ گہرا اثر کرتی ہیں۔ کئی ایسے درویش صفت آپ نے انسان دیکھے ہوں
گے چلتے پھرتے لوگوں کی بھلائی میں باتیں کرتے رہتے ہیں۔
تو ان کا نقشہ کھینچا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ ہر نیکی، ہر انفاق کی جزالا زما دنیا میں نہیں ملا کرتی۔
بعض لوگ صبر سے آزمائے جاتے ہیں اور صبر کی صفت کا پہلے ذکر فرما دیا، بتانے کے لئے کہ ان کا لمبا صبر
ہے۔ یہ عمر بھر صبر کریں گے اور صبر پر ثابت قدم رہیں گے۔ ان کی جزا الدَّارِ ہے۔ تمام تمنائیں، تمام
امنگیں جو تھیں یا جن تک پہنچ بھی نہیں تھی وہ ھی اللہ تعالی ان کے مرنے کے بعد پوری فرمادے گا اور ہمیشہ
کے لئے ان کو تسکین کی اور امن کی زندگی عطا فرمائے گا۔ اب یہ فائدے ہیں ۔ آپ دیکھیں دنیا میں
جماعت احمدیہ کے سوا کوئی ہے جماعت جس کا اس مضمون سے تعلق ہو۔ کسی کا بھی تعلق نہیں۔ لوگوں کا
لوگوں کے پیسے چھینے سے تعلق ہے۔ تمام سیاسی نظام، تمام اقتصادی نظام، تمام معاشرے اس وقت ان
سوچوں پر جاری ہیں کہ کسی طرح دوسروں کے پیسے ہتھیائے جائیں۔ عدالتیں بھی اسی غرض سے قائم ہیں۔
پولیس بھی اسی غرض سے بنائی گئی ہے۔ فوجیں بھی آخر یہی کام کرتی ہیں، پیسے ہتھیانا لوگوں کے ۔ لوگوں
کے لئے خرچ کرنا، اپنے حقوق چھوڑنا اور غیروں پر جو خرچ کرنا جبکہ آپ بھی نہ ہو۔ بہت تنگی ترشی میں
خطبات طاہر جلد 14
607
خطبہ جمعہ 18 اگست 1995ء
)186 :در شین
گزارہ کر رہا ہو انسان ، اللہ کی رضا کا خیال نہ آئے تو صبر بھی نہ ہو پھر بھی حال یہ ہے کہ يُنْفِقُونَ
أَمْوَالَهُمْ (البقرہ: 263) اپنے اموال وہ نیکی کے کاموں پر خرچ کرتے چلے جاتے ہیں۔
پھر سورہ السبا میں آیت چالیس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ
الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ (السا : 40) تو بتا دے لوگوں کو کہ میرا رب رزق
کشادہ بھی کرتا ہے جس کے لئے چاہے مِنْ عِبَادِہ اپنے بندوں میں سے وَيَقْدِرُ لَهُ اور کسی
بندے کے لئے وہ رزق کم بھی کر دیتا ہے۔ اس لئے اللہ کے تعلق میں صبر کی بھی ضرورت پیش آتی
ہے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک صحابی تھے، بہت امیر اور لمبے عرصہ سے نسلاً
بعد نسل اچھا کمانے والے، تاجر خاندان کے فرد تھے ان کے کام بگڑ نے شروع ہوئے۔ جو کچھ تجارت
کے مال تھے وہ ضائع ہونے لگے۔ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں
بڑے عاجزانہ دعا کے لئے لکھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے دعا کی تو یہ الہام ہوا:
قادر ہے وہ بارگہ ٹوٹا کام بناوے
بنا بنایا تو ڑ دے کوئی اس کا بھید نہ پاوے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سمجھ گئے کہ قادر کرتا ہے اکثر یہی کرتا ہے مگر جب یہ
چاہے کہ بنا بنایا تو ڑ دے تو کسی کو بھی نہیں ملتا، کیوں ایسا واقعہ ہو گیا ، ہو کے رہتا ہے۔ وہ بھی اس بات
پر صبر کر گئے اور سمجھ گئے کہ میرے لئے یہی مقدر ہے۔ چنانچہ وہ صدمے جو کسی اور تاجر کے لئے جان
لیوا ہو سکتے تھے ان کے لئے مزید تسکین کا موجب بن گئے ۔ وہ انتظار کر رہے تھے کہ اب میں جو
چاہوں کروں میرا کام اب بگڑنا ہی بگڑنا ہے اور میرے اللہ نے مجھے بتا دیا ہے اور اللہ کی خاطر ایسا ہی
ہونا چاہئے ۔ تو وہ جوان کی تجارت کی بربادی جو بعد میں رونما ہوئی وہ اس پر بہت راضی رہے اور اس وجہ
سے وہ بہت مرتبہ پا گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی بڑے پیار سے ذکر فرمایا ہے۔
یہی مضمون ہے جو اس آیت میں بیان ہوا ہے قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ
لِمَنْ يَشَاءُ جس کے لئے چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے رزق بڑھا دیتا ہے اور من کی طرف پھر
ضمیر پھر رہی ہے وَيَقْدِرُ لَہ اور مسن میں سے ایک ایسا شخص بھی ہوتا ہے اس کے بندوں میں جس
کے لئے وہ رزق تنگ کر دیتا ہے ۔ وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ اور جو کچھ تم خرچ
خطبات طاہر جلد 14
608
خطبه جمعه 18 را گست 1995ء
کرو گے یا د رکھو کہ اس کا نتیجہ اللہ تعالیٰ ضرور نکالے گا۔ رور نکالے گا ۔ اب یہاں جزا د ینے کا مضمون نہیں ہے۔ جس
قسم کا آیت کا آغاز ہے اسی سے تو سے تعلق رکھنے والا مضمون ا والا مضمون اس دوسرے حصے میں بیان ہوا ہے۔ یہ نہیں
فرمایا کہ میری راہ میں خرچ کرنے والوں کو کہہ دو کہ تمہارا رزق تو میں ضرور بڑھاؤں گا فرمایا ہے وَمَا
أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ کام تم کرتے ہو نتیجہ وہ نکالتا ہے۔ بسا اوقات تمہارا کام
نقصان چاہتا ہے جس قسم کے تم کام کر رہے ہو اس کا طبعی نتیجہ نقصان نکلنا چاہئے اور اللہ تعالیٰ کا جاری
قانون جو ہے وہ اپنا عمل دکھاتا ہے اور اس سے تم پھر بچ نہیں سکتے ۔ اس لئے دنیا کی تجارتوں میں ہوش
ضروری ہے اور جہاں ہوش میں کمی آئی وہاں بعض دفعہ بنے بنائے کام اس لئے بگڑتے ہیں کہ
يُخْلِفُ کا مضمون چل پڑتا ہے۔ جیسا تم نے کام کیا اللہ ویسا ہی نتیجہ نکالے گا۔ یہ فی سبیل اللہ خرچ
کی بات نہیں ہو رہی۔ چنانچہ یہاں اَنْفَقْتُم بغیر سبیل اللہ کے ہے لیکن فی سبیل اللہ خرچ بھی اس
میں شامل ہے آخر بعض لوگ فی سبیل اللہ کرتے ہیں اس میں يُخْلِفُہ کا مضمون وہی ہے جو پہلے
بیان ہو چکا ہے کہ اس کو ایسی تجارت مل جائے گی جو لنْ تَبُورَ کبھی وہ گھاٹے میں نہیں پڑے گی ۔
ان کو ایسا دار نصیب ہو جائے جو ہمیشگی کا دار ہے اور ہر نعمت سے بھرا ہوا ہے۔ تو ہر آیت کے مضمون میں
ایک جیسے لفظ کو دیکھ کر خود بخود یہ خیال نہ کر لیا کریں کہ وہی بات ہو رہی ہے۔ ہر آیت کا ماحول الگ
الگ ہے۔ ایک ہی مضمون بظاہر یہ دن بظاہر بیان ہو رہا ہے مگر تھوڑے تھوڑے فرق کے سہ کے ساتھ پورے مضمون کا
ا
منظر بدل گیا ہے اور اس نئے منظر میں ڈوب کر اس آیت کے مضمون کو سمجھنا ضروری ہے۔
اور جہاں تک اس کے نتیجے میں نقصان کا تعلق ہے ایک گر بتا دیا آخر پر وَهُوَ خَيْرُ
الرَّزِقِينَ کہ رزق دینے والوں میں سب سے اچھا وہی ہے اس لئے ایسی صورت میں اسی طرف
جھکا کرو۔ جب تمہاری چالاکیاں کام نہ آئیں تمہاری کوششیں ناکام، نامراد ثابت ہوں۔ جب ہر
ذریعہ تجارت کو فروغ دینے کا تجارت کے نقصان کا موجب بن رہا ہو تو یہ یاد رکھنا وَهُوَ خَيْرُ
الرَّزِقِينَ وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔ اس سے تعلق جوڑو، اس کے حضور گریہ وزاری کرو
تو بسا اوقات وہ ان حالات کو بدل دیتا ہے اور یہاں يُخْلِفُے کا مضمون نہیں بلکہ تقدیر الہی کا مضمون
ہے یعنی دعا کی غالب تقدیر کا مضمون ہے۔
اب میں چند حدیثیں اس مضمون کے تعلق میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ حضرت ابو ہریرہ
خطبات طاہر جلد 14
609
خطبه جمعه 18 را گست 1995ء
سے روایت ہے ، رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، اللہ ان سے راضی ہو یا راضی ہوا، بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہر صبح دوفرشتے اترتے ہیں۔ ان میں سے ایک کہتا ہے اے اللہ خرچ کرنے
والے سخی کو اور دے اور اس کے نقش قدم پر چلنے والے اور پیدا کر ۔ دوسرا کہتا ہے اے اللہ روک رکھنے
والے کنجوس کو ہلاکت دے اور اس کے مال و متاع برباد کر ۔ ( بخاری کتاب الزکاۃ ) یہ جو مضمون ہے کہ
عرش معلی پر انسانی نظام کو یا خدا تعالیٰ کی کائنات کے نظام کو چلانے والے جو وجود ہیں وہ فرشتے
کہلاتے ہیں۔ تو دوفرشتے اترتے ہیں سے یہ مراد نہیں کہ انسانوں کی طرح کوئی دو شخص اتر رہے ہیں۔
آنحضرت ﷺ کی احادیث پر غور کرنے سے جو فرشتوں کا مضمون سامنے آتا ہے وہ یہ ہے
صلى الله
کہ جس طرح وقت کی مناسبت سے پہرے ہوتے ہیں، وقت کی مناسبت سے ڈیوٹیاں بدلا کرتی ہیں
ہر وقت کے لئے اس وقت کے نظام کو چلانے کے اللہ تعالیٰ کے خاص مامور فرشتے ہیں ، جو اس نام
کے لئے نور بنائے گئے ہیں اور صبح کا نظام ہے اندھیروں سے روشنی میں انسان داخل ہو رہا ہے، کئی قسم
کی نئی امنگیں پیدا ہو رہی ہیں، کئی قسم کے امکانات دوبارہ ابھر رہے ہیں، کئی قسم کے امتحانات نئے
در پیش ہیں ان موقعوں کے لئے اس مضمون سے تعلق والے فرشتے ہوتے ہیں۔ تو دوفرشتوں سے مراد
یہ ہے کہ اس مضمون میں دو قسم کے فرشتے ہیں جو خاص طور پر حرکت میں آجاتے ہیں ان کا عمل شروع
ہو جاتا ہے۔ ایک وہ ہیں جو خدا کی خاطر خرچ کرنے والوں کے دلوں کو تقویت دیتے ہیں اور ان کے
اموال میں برکت کا موجب بنتے ہیں اور دوسرے عمل جو فرشتوں کے طبعا جاری ہیں اس کے علاوہ دعا
بھی کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے ۔ ایسے فرشتوں کے ذکر میں فرماتا ہے۔ وہ کہتے ہیں اے اللہ خرچ
کرنے والے سخی کو اور دے اور اس کے نقش قدم پر چلنے والے اور پیدا کر ۔ تو بددعا جو ہے دراصل اس
عمل کرنے والے کے عمل کا ایک طبعی نتیجہ ہے۔ اس طبعی نتیجے کو حرکت دینے اس کو مزید آگے بڑھانے
میں یہ دعا اصل میں منظر کشی کر رہی ہے قانون قدرت کی کہ فرشتے اس کے خلاف ہو جاتے ہیں ۔
فرشتے جو محنتوں کے پھل بناتے ہیں یا محنتوں میں نقص کے نتیجے میں پھلوں کو ضائع کر دینے کے قانون
پر راج کر رہے ہیں ان کے اختیار میں وہ قوانین ہیں۔ ان کی دعا کا مطلب یہی ہے کہ ان کا عمل پھر
ان کے خلاف شروع ہو جاتا ہے۔ کئی دفعہ ایک انسان کہتا ہے کہ ہم نے تو بہت سے کنجوس ایسے دیکھے
ہیں جن کے اموال میں بڑی برکت پڑی وہ بڑھتے رہے ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن امر واقعہ یہ
خطبات طاہر جلد 14
610
خطبہ جمعہ 18 اگست 1995ء
ہے کہ ایسے لوگوں کا مال آپ کو دکھائی نہ بھی دے تو ہلاک ہو چکا ہوتا ہے۔ کئی دفعہ لوگ یہ سوچتے ہی
نہیں کہ بعض ایسے امیر ہیں جن کے مال تجوریوں میں ہیں یا بنکوں میں پڑے ہوئے ہیں اور ایسے
کنجوس ہیں کہ وہ اپنے اموال سے آپ کبھی فائدہ اٹھا ہی نہیں سکے ۔ اب بتائیں ان میں اور غریب
میں فرق کیا ہے۔ ان کا مال ان کے لئے ہلاک ہو ہی گیا ہے۔ ان کو کچھ بھی فائدہ نہیں ۔ یوں ہی آپ
کو وہم ہے کہ ان کے ہاتھ میں خزانے ہیں، خزانے نہیں خزانوں کی چابیاں ہیں اور ایسے ہاتھوں میں
ہیں کہ وہ اپنے خزانوں سے پیسے نکال ہی نہیں سکتے تو چوکیدار ہو گئے اور ہر وقت کا غم کہ مال ہلاک نہ
ہو جائے ۔ یہ دراصل ہلاکت کی بددعا کا نتیجہ ہے۔ ایسے لوگوں کو جو مال تالوں میں بھی بند پڑا ہے اس
کے تحفظ کا بھی کبھی یقین نہیں ہوتا۔ ہر وقت ایک غم میں گھلتے چلے جاتے ہیں۔
میں نے ایک دفعہ پاکستان کے ایک کروڑ پتی تاجر کا واقعہ بیان کیا تھا۔ ان کے ایک احمدی
رشتہ دار تھے جو ایک دفعہ ایک بڑی دعوت میں جو انہوں نے کی تھی جس میں تمام پاکستان کی معزز
ہستیاں شامل تھیں اس دعوت میں ان رونقوں کو دیکھ کر اس سے مرعوب ہو کر اس نے اپنے عزیز سے
سوال کیا کہ تمہاری تو موجیں ہی موجیں ہیں تمہیں تو سب کچھ حاصل ہو گیا ہے۔ اچانک اس کی کیفیت
بدل گئی۔ ضبط مشکل ہو گیا ۔ کہتے ہیں اس نے بٹنوں کو کھولا بھی نہیں یوں پھاڑ کے چھاتی کہ یہاں
جھانک کر دیکھو کیا ہو رہا ہے۔ آگ لگی ہوئی ہے۔ تمہیں وہم ہے کہ تسکین ہے۔ تو بعض دفعہ آپ
دیکھ رہے ہیں بظاہر کہ ان کو کچھ بھی نہیں ہوا لیکن یہ جو فرشتوں کی دعا ہے یہ کام ضرور کرتی ہے۔ ان کی
اولادیں بسا اوقات انہی پیسوں سے برباد ہو جاتی ہیں جو ان کو ورثوں میں ملتے ہیں اور پھر ایسا بھی ہوتا
ہے کہ ظاہری طور پر بھی ان کی تجارتیں اچانک ایک ایسے موڑ پر چلی جاتی ہیں جہاں سے پھر واپسی ممکن
نہیں رہتی ۔ ہزار قسم کی بلائیں ٹوٹ پڑتی ہیں۔ تو آپ اپنی آنکھ سے دیکھ کر کسی کے سکون اور اس کے
اطمینان کا فیصلہ نہ کیا کریں۔ کر
قرآن کریم نے جو مضامین بیان فرمائے ہیں بہت گہرے ہیں اور یہی سچے ہیں۔ امیر
آدمی کو کوئی چین نہیں اگر انفاق نہیں کرتا۔ انفاق ہی میں سکون ہے۔ انفاق میں بظاہر انسان مال ہلاک
کر رہا ہے لیکن اس کی اتنی قیمت وصول نہیں کرتا کہ اس کا کوئی حساب ہی نہیں ہے۔ قیمت وصول
کرنے سے ہرگز یہ مراد نہیں ہے کہ فوراً اللہ تعالیٰ ادھر ایک ہاتھ سے کوئی دے اور دوسرے ہاتھ سے
خطبات طاہر جلد 14
611
خطبه جمعه 18 را گست 1995ء
بہت زیادہ اس کو لوٹا دے۔ ایسا بھی ہوتا ہے اور اکثر ایسا ہوتا ہے مگر ان لوگوں کے لئے یہ تسکین بخش
ہے جن کی نیت یہ نہیں ہوتی۔ نیت ایک نیک کام پر خرچ ہے، اللہ کی رضا کی خاطر خرچ ہے، ایسا خرچ
ہے جو تسکین بخشتا ہے وہ دنیا کا کوئی اور خرچ نہیں بخش سکتا۔ اب بعض دفعہ کسی ایک غریب کو روٹی کھلا
کر جو حاجت مند ہو اور آپ کی آزمائش ہو آپ نہ بھی کھلا سکتے ہوں اپنا حق چھوڑ کر اس کو کھلا رہے
ہوں ، چھوٹا سا ایک واقعہ گزر جائے آپ کی ساری زندگی کا سرمایہ بن جائے گا۔ موت کے کنارے پر
بھی جب آپ سوچیں گے کہ شاید میرے لئے کوئی چیز نجات کا موجب بن جائے تو یہ ایک چھوٹا سا
واقعہ ابھر کے آپ کی آنکھوں کے سامنے آ جائے گا کہ اور تو میں کچھ نہیں کر سکا شاید یہی چیز مجھے
ہلاکت سے بچالے اور اللہ کے نزدیک میں قابل بخشش ٹھہروں تو نیکیوں کا اجر ضروری نہیں کہ جسمانی
طور پر دکھائی دے یا مادی رنگ میں عطا ہو۔ وہ اجرو ہیں ملنا شروع ہو جاتا ہے جہاں نیکی نے عمل دکھایا
ہو اور باقی اجر مٹ جاتے ہیں ، کہانیاں بن جاتی ہیں یا ایک ہاتھ سے آئے دوسرے ہاتھ سے نکل
گئے۔ لیکن نیکیوں کے اجر مستقل، نہ مٹنے والی تجارت بن کر ساتھ رہتے ہیں۔
وہ جو
ایک یہ بھی معنی ہے لَنْ تَبُور نیکیوں کے مزے، ان کی لذتیں ، ان کی تسکینیں
طمانیت بخش جاتی ہیں وہ نہ ختم ہونے والی ہیں اور جن کو اس کی عادت ہو، جن کی ساری زندگی اس
میں کئی ہو، ان کی تو موجیں ہی موجیں ہیں ۔ دشمن سمجھتا ہے کہ بڑی مصیبت میں مبتلا ہیں اللہ کے انبیاء
اتنے پیارے دیکھو کتنے دکھ دیئے جا رہے ہیں۔ مگر جن کے ہاں صبح سے شام تک خیرات بٹتی ہو ان کی
تسکین کا کوئی دوسرا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ اس لئے یہ وہ تجارت ہے جس کے متعلق فرشتے دعائیں
دیتے ہیں کہ اے اللہ ان کے مال کو بڑھاتا چلا جا، ان کی تسکین کو بڑھاتا چلا جا، وہ غلام عطا کر دے
ان کو جوان جیسے ہی بننے شروع ہو جائیں۔
الله
پس آنحضرت ﷺ کے حق میں سب سے زیادہ یہ دعا ئیں سنی گئی ہیں فرشتوں کی ۔ دیکھو
کیسے کیسے آپ نے خرچ کرنے والے پیدا کئے ہیں اور ایسے خرچ کرنے والے جو رضائے الہی کے
سوا کسی اور طرف مال کی خاطر کسی آنکھ سے دیکھتے ہی نہیں تھے، نظر بھی نہیں کرتے تھے اس طرف ۔
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ (الفتح: 30) ان کا نقشہ کھنچتے ہوئے فرماتا ہے
يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانا ان کو پھر دنیا کمانے کی کوئی غرض نہیں رہتی ۔ دنیا بھی کماتے ۔
خطبات طاہر جلد 14
612
خطبه جمعه 18 را گست 1995ء
ہیں تو اللہ ہی سے کماتے ہیں۔ فضل بھی اسی سے چاہتے ہیں یعنی اموال، دنیا کے اموال کے لئے
رحمت کے مقابل پر فضل کی اصطلاح زیادہ استعمال ہوئی ہے قرآن کریم میں ، يَبْتَغُونَ
فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا اور فضل کماتے ہیں تو رضوان بھی کما جاتے ہیں، ایک یہ بھی معنی ہے۔
عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ فضل کی الگ دعا کر رہے ہیں رضوان کی الگ۔ وہ جن کا مال خدا کی راہ
میں خرچ ہوتا ہے ان کا فضل کمانا رضوان کمانا ہی بن جاتا ہے۔ جتنا بھی خدا ان کو زیادہ دیتا ہے گویا
رضوان زیادہ دے رہا ہے کیونکہ ان کے مال کا ہر حصہ اللہ کی رضا کی خاطر خرچ ہورہا ہوتا ہے۔ تو کنجوس
بے چارے کی تو زندگی ہی کوئی نہیں۔ اس کا ایک اور نقشہ خدا کی راہ میں سخی یا دنیا میں بھی جو سخی ہو اور
کنجوس اس کے مقابل پر ہو اس کا بھی آنحضرت ﷺ نے نقشہ کھینچا ہے۔ میں وہ بتاتا ہوں آپ کو،
ابھی آگے وہ آئے گا مضمون جو اسی مضمون سے تعلق رکھتا ہے۔ سر دست میں آپ کو حضرت ابن مسعود
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک روایت سناتا ہوں جو بخاری کتاب الزکوۃ سے لی گئی ہے۔ عرض کرتے ہیں
کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا دو شخصوں کے سوا کسی پر رشک نہیں کرنا چاہئے ۔ اگر رشک کرنا ہے تو دو
شخصوں پر کرو۔ ایک وہ آدمی جس کو اللہ تعالیٰ نے مال دیا اور اس نے اسے راہ حق میں خرچ کر دیا۔ وہ ۔
دوسرا وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے سمجھ، دانائی اور علم و حکمت دی جس کی مدد سے وہ لوگوں کے فیصلے کرتا ہے
اور لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے، ان کی تربیت کرتا ہے۔
صا
وہ جو پہلا مضمون میں نے قرآن کی آیت کے حوالے سے بیان کیا تھا اس کی تصدیق یہ
حدیث کر رہی ہے کہ وہ لوگ جو دنیا کا خرچ نہیں پاتے اپنے پاس خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے
لئے ، ان کی توجہ پھر دانائی کی باتیں پھیلانا ، برائیوں کو دور کر کے نیکیاں پیدا کرنا ان امور کی طرف بٹ
جاتی ہے۔ جس طرح بعض دفعہ لوگ بینائی سے محروم ہوں تو حافظہ تیز ہو جاتا ہے، کچھ نہ کچھ انسان
رد عمل ضرور دکھاتا ہے۔ تو ان لوگوں کا نقشہ آنحضرت اللہ نے بھی اسی رنگ میں بیان فرمایا ہے کہ خدا
کے بندے دو قسم کے ہیں جن کے پاس کچھ نہ ہو وہ دانائی خرچ کریں گے پھر۔ جو بھی اللہ نے حکمت
عطا کی ہے اس کو راہ خدا میں قربان کرتے پھریں گے۔ تو یہ دونوں بندے ہیں جن پر رشک کرنا
چاہئے ۔ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ کی تفسیر خود بخود ظاہر ہوگئی اس سے کہ رَزَقْنَهُمْ کے دو پہلو ہیں۔
دنیاوی فوائد، نظر آنے والے فوائد ، ایک وہ فوائد جو صلاحیتوں کے طور پر اللہ تعالیٰ عطا فرماتا ہے۔
پہلو ہیں۔ ایک
خطبات طاہر جلد 14
613
خطبه جمعه 18 اگست 1995ء
ترمذی باب فضل النفقہ سے حضرت خریم بن فاتح رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ
آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ تعالیٰ کے رستے میں کچھ خرچ کرتا ہے اسے اس کے بدلےسات
سو گنا زیادہ ثواب ملتا ہے۔
اب یہاں جو لفظ سات سو ہے اس کی وضاحت کی خاطر میں نے آج آپ کے سامنے یہ
حدیث پڑھی ہے۔ احادیث جمع کرنے کے ادوار میں بعض ادوار ایسے آئے ہیں جن میں اعداد و شمار پر
بہت زور ملتا ہے۔ اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایسی ساری حدیثیں اس طرح قابل اعتماد نہیں جس
طرح اول دور کی حدیثیں ہیں ۔ ان میں لامتناہی اجر کی باتیں ملتی ہیں یا وہ لفظ ملتے ہیں اعداد کو ظاہر
کرنے کے لئے جو عربی میں دراصل لامتناہی مضمون کو بیان کرنے کے لئے استعمال کئے گئے ہیں ۔
سات دفعہ ، ستر دفعہ یہ وہ مضمون ہیں جو عربی زبان میں لامتناہی کے معنے ہی رکھتے ہیں۔ سورہ فاتحہ بھی
ایک لامتناہی کتاب ہے اس لئے اس کی آیتیں بھی سات ہی رکھی گئی ہیں ۔ مگر بعض حدیثیں اعداد و شمار
کو اس طرح اہمیت دیتی ہیں کہ جو آنحضرت ﷺ کے مزاج کے خلاف دکھائی دیتا ہے اس لئے یا تو
ان کا معنی سمجھنے میں سننے والے نے غلطی کی ہے یا پھر وہ بعد میں وضع کی گئی ہوں گی ۔ مگر یہ حدیث جو
میں نے لی ہے یہ ترمذی کی ہے یہ اس بعد کے دور کی نہیں ہے۔ اس لئے اس کے معنے پر غور کرنا ہوگا۔
میں نے ضمناً آپ کو تنبیہہ کی ہے کہ جو اعداد و شمار والی حدیثیں ہیں وہ بعض دفعہ ایسے حیرت انگیز
مضامین بیان کرتی ہیں جو اعلیٰ حدیث کے مضامین سے براہ راست متصادم ہو جاتے ہیں اور
قرآن کریم سے بارہا متصادم : امتصادم ہو جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ اعداد کے مضمون کو ٹھہر کر غور کر کے دیکھیں
یہ معلوم کریں کس کتاب میں سے ہے، کس دور کی حدیث ہے اور پھر مضمون سمجھنے کی کوشش کریں۔
ور نہ بعض دفعہ یہ ہوتا ہے کہ ایک شخص ایک بات اگر خدا کی خاطر یوں کر دے تو اسے ستر حفاظ قرآن
کے برابر ثواب ہوگا ۔ اب بتائیے ایک آدمی ایک حرکت کرتا ہے ستر حفاظ قرآن اور پھر آتا ہے بعض
دفعه که ستر یا زائد ساری عمر عبادت کرنے والوں کے برابر اس کو ثواب ہو جائے گا۔
اب اگر یہ مضمون اس طرح اعداد میں سمجھا جائے تو سارا نظام جزا سز اور ہم برہم ہو جاتا ہے
اور قرآن کریم کی آیات سے اس قسم کی احادیث متصادم دکھائی دیتی ہیں۔ اس لئے یا تو کوئی ایسا معنی
بہت گہرا غوطہ کر کے نکالنا پڑے گا جو باقی مضامین سے متصادم نہ ہو یا پھر یہ سمجھیں کہ اس دور کی پیداوار
خطبات طاہر جلد 14
ہے
ہے جب عادت تھی لوگوں کو
614
خطبه جمعه 18 را گست 1995ء
مبالغے کر کے رسول الله صلى الله
صلى الله
لوگوں کو کئی قسم کے مبالغے کرنے کی اور نیکیوں میں بھی مبالغے کر ۔
کی طرف منسوب کر دیا کرتے تھے مگر یہاں جو میں عرض کر رہا ہوں میرے نزدیک چونکہ ترمذی کی
حدیث ہے پہلے دور کی حدیث ہے اس لئے ہم اس بنا پر اس کو رد نہیں کر سکتے کہ فرضی بات ہے۔
سات سو گنا زیادہ ثواب ملتا ہے یہ دراصل ثواب کا لفظ جو ہے یہ مطلب اس کا نہیں، میں یہ نہیں سمجھتا ا
کہ ایک روپیہ خرچ کیا ہے تو سات سو روپے مل گئے یہ معنے غلط ہیں ۔ ایک روپے کے خرچ میں بعض
دفعہ دنیا میں اگر کوئی معقول خرچ کرتا ہے تو ایک لاکھ بھی مل جایا کرتے ہیں۔ حکمت سے کیا ہوا خرچ
دنیا میں ہی بہت زیادہ فائدے پہنچا دیا کرتا ہے۔ تو سات سو گنا کی نسبت اس روپے سے نہیں ہے جو
خرچ کیا گیا ہے۔ سات سو گنا کی نسبت اس ثواب سے ہے جو انسان اپنی کوششوں سے حاصل کرتا
ہے۔ اپنی کوششوں سے جو تم کما کر بہت ہی زیادہ فائدے اٹھا جاتے ہوا اپنی طرف سے۔ بعض دفعہ
لاٹری ڈالی ہے تو ایک پونڈ کے بدلے ایک ملین مل گیا۔ خدا کی خاطر جو تم روپیہ پھینکو گے اپنی طرف
سے تمہارے بہترین اجر کے مقابل پر وہ سات سو گنا زیادہ ہوگا ۔ یہ مضمون اگر سمجھیں تو یہ دل کو تسکین
بخشا ہے۔ ورنہ سات سو کا حساب کر کر کے اللہ دے تو وہ غریب جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے زمانے میں دو دو آ نے خرچ کئے تھے اور ان کا ذکر خیر آپ کی کتابوں میں ہمیشہ کے لئے
جاری ہو گیا۔ اس حدیث کو اگر ان معنوں میں سمجھیں جو عام طور پر لوگ بناتے ہیں تو اس کا مطلب یہ
ہوگا کہ چودہ سو آنے مل گئے ۔ وہ چودہ سو آنے کیا چیز ، ان کی حیثیت کیا ، مگر بعض دفعہ ایک تاجر دو آنے
خرچ کرتا ہے اور اس سے بے حد فیض پا جاتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے کے بعد ہی خلیفہ مسیح الاول کے زمانے میں مگر پیچ
ایسے دوست جو صحابی بھی تھے۔ ماٹا کہتے تھے ہم ان کو۔ وہ ماٹا صاحب نے حضرت خلیفہ مسیح الاول
سے یہ عرض کیا کہ میں بہت غریب آدمی ہوں مجھے کچھ دیں ۔ آپ نے فرمایا دیکھو میں دو آنے دوں گا
لیکن ایک وعدہ کرنا پڑے گا۔ میں تمہیں ایک تجارت بتاتا ہوں وہ شروع کر دو اور دو آنے تمہارا سرمایہ
ہیں۔ یہ نہیں کھانا کبھی۔ جو پیٹ بھرنا ہے منافع سے بھر اور کوشش کرو کہ یہ سرمایہ بڑھتار ہے۔ تو انہوں
نے چھابڑی بنائی جیسا کہ حضرت خلیفہ امسیح الاول نے فرمایا تھا۔ دو آنے کے چنے لئے اس میں سے
شاید پیسہ بچا کے نمک مرچ خریدی ، کوئی املی خریدی اور وہ چھابڑی لگا لی اور اس چھابڑی سے وہ
خطبات طاہر جلد 14
615
خطبه جمعه 18 را گست 1995ء
صاحب جائیداد بن گئے اور انہوں نے چھا بڑی نہیں چھوڑی۔ جب ہم وہاں سکولوں میں پڑھا کرتے
تھے تو ماٹے کے چنے کا اتنا شوق تھا کہ جو پیسے کبھی بچتے تھے گھر سے وہ وہاں آتے جاتے ماٹے کے
چنے کھایا کرتے ۔ تے تھے۔ سادہ سے چنے تھے بیچ میں آ میں آلو بھی ڈا۔ ڈالے ہوتے تھے تھوڑے سے۔ مگر جوان کا رکھے
مزہ تھا وہ مزہ ہی اور تھا، اس میں دعا ئیں بھی شامل تھیں۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے جس دعا کے
ساتھ وہ دو آنے دیئے تھے اس میں دیکھیں کتنی برکت پڑی ۔ صاحب جائیداد ہو گئے اور ان کی اولاد
سب دنیا میں پھیلی پڑی ہے۔ ابھی ربوہ سے بھی ایک ان کے بیٹے ملنے کے لئے آئے تھے یا ان کے
پوتے عبدالرحمان صاحب جو ان کے بیٹے تھے وہ ٹانگے والے بن گئے تھے۔ ان کے بچے ملنے
آئے۔ سارے خوش حال ہیں، اپنے خرچ سے یہاں آئے ، اپنے خرچ سے جلسہ کی خاطر آئے جلسہ
دیکھ کر واپس چلے گئے کوئی اور تمنا نہیں تھی۔ تو یہ دو آنے کی برکت ہے۔
میں یہ کہتا ہوں کہ سات سو گنا سے مراد یہ ہے کہ تم نے جو دو آ نے استعمال کئے حکمت کے
ساتھ دنیا کے قوانین کو جو خدا نے جاری کئے ہیں ان کو بہترین استعمال میں لاتے ہوئے اتنی برکتیں مل
گئیں ۔ مگر اللہ جو برکتیں ڈالے گا وہ ان ساری برکتوں کی انتہا سے سات سو گنا زیادہ ہوں گی۔ یہ
دیکھیں تو وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے کے چندے کے دو آنے کی سمجھ آ جاتی ہے۔ وہ
اس تجارت سے بڑھے ہوئے مال کے مقابل پر واقعی سات سو گنا یا اس سات سو گنا یا اس سے بھی زیادہ ہیں اور جہاں
بھی سات سو گنا یا آٹھ سو گنا کی بات ہو وہاں یہ بھی یاد رکھیں کہ قرآن کریم نے جب گنا کی بات کی
ہے تو وہی دراصل مثال ، اصل مثال ہے جس سے آگے مثالیں بننی چاہئیں ۔
وہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض تمہارے انفاق ایسے ہیں جیسے ایک بیج ڈالو اس میں سے
سات کو نیلیں نکلیں ۔ ہر کونپل میں بالیاں ہوں جو سو، سو دانے رکھتی ہوں تو یہ سات سو گنا زیادہ بن
جاتا ہے۔سات کونپلوں پر جو بالی ہو ہر بالی میں سودانے ہوں تو سات سو گنا بن جاتا ہے لیکن ساتھ
ہی فرمایا کہ جس کے لئے چاہتا ہے زیادہ بڑھا دیا کرتا ہے ۔ یہیں نہ ٹھہر جانا۔ تو ایک ذریعہ اس
حدیث کو سمجھنے کا یہ بھی ہے کہ سات سو کا جو ذکر ہے ایک ابتدائی تمثیل کے طور پر ہے۔ اتنا تو تمہیں
دے ہی دے گانا اور وہ بھی بہت ہوتا ہے۔ ایک بیج ڈالے آدمی اس سے سات سو پیچ بن جائیں یعنی
ایک من پر سات سومن گندم نکلے تو بہت بڑی جزا ہے لیکن فرماتا ہے کہ يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ
خطبات طاہر جلد 14
616
خطبه جمعه 18 اگست 1995ء
(البقرہ:262) مضمون یہ ہے کہ یہاں ٹھہر نہ جانا اس کا لامتناہی قانون ن بڑھاتے رہنے کا بھی ایک
جاری وساری ہے۔ وہ پھر جتنا چاہے دیتا چلا جائے گا اور اس کا تعلق نیت کے خلوص سے ہے۔
صلى الله
چنانچہ حضرت او رت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نماز کی مثال
دیتے ہوئے فرمایا تھا اس کو عام نمازوں کی طرح نہ سمجھنا۔ اس کی ایک نماز تمہاری کتنی نمازوں پر زیادہ
حاوی ہے۔ تو پھر نیت کا مضمون بیچ میں داخل ہو جاتا ہے۔
کچھ اور باتیں بھی اس ضمن میں بیان کرنے والی تھیں مگر میں انشاء اللہ پھر بیان کروں گا۔
وقت ہو گیا ہے۔ ایک اعلان کرنا تھا جو باقی رہ گیا ہے۔ مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کا آٹھواں سالانہ
اجتماع شروع ہونے والا ہے، 18 اگست سے شروع ہو رہا ہے تین دن جاری رہے گا۔ انہوں نے
سب کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہا ہے اور دعا کی درخواست کی ہے۔
صرف یہ کہہ کر اب میں بات ختم کرتا ہوں کہ ہم جس دور میں داخل ہو گئے ہیں وہاں ہمیں
اب جلد جلد ان احادیث کے ان قرآنی مضامین کے پورا ہونے کا اس دنیا میں انتظار رہے گا اور
بار بار رہے گا کیونکہ جس تیزی سے جماعت پھیل رہی ہے اس تیزی سے مالی تقاضے بھی بڑھ رہے
ہیں۔ آغاز میں یہ جو نئے آنے والے ہیں یہ جتنی قربانی دے سکتے ہیں اس سے بہت زیادہ خرچ
چاہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے تالیف قلب کے تعلق میں ان تقاضوں کو بیان فرمایا ہے۔ پھر ان کی تربیت
کے لئے جو نظام بنانا ہے، جس قدر مربی چاہئیں، جس قدرسکولز ، ہاسپیٹلز اور اس قسم کی چیزیں ہمیں
چاہئیں ان پر ابتداء میں ہمیں سرمائے کی ضرورت ہے۔ اب ٹیلی ویژن کے ذریعے بھی ان کے ہاں
نئی نئی قوموں میں نئی نئی جگہوں پر ٹیلی ویژن کے انٹینا نصب کرنے ہیں۔ پھر وقت کے تقاضے ہیں کہ
اور زیادہ وقت بڑھایا جائے ۔ اب میں کوشش کر رہا ہوں کہ اللہ کے فضل کے ساتھ یہ جو افریقہ اور
پاکستان وغیرہ میں بھی یورپ میں بھی جو وقت اس وقت میسر ہے اس سے کئی گنا زیادہ وقت حاصل کر
لیا جائے کیونکہ اب ہمارے اندر اس وقت کے اندر سمٹ کر رہنے کی گنجائش نہیں ہے۔ انسان بڑا ہو تو
کپڑے بڑے کرنے پڑتے ہیں اور بچے زیادہ ہوں تو گھر بڑے کرنے پڑتے ہیں۔ تو جماعت احمد یہ
اس دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں اتنی تیزی سے بدن بڑھ رہے ہیں کہ کل کے کپڑے چھوٹے
دکھائی دینے لگے ہیں ، کل کا گھر بالکل معمولی سا ہو گیا ہے۔ اس لئے جماعت ان آیات کی روشنی میں
خطبات طاہر جلد 14
617
خطبه جمعه 18 اگست 1995ء
مالی قربانیوں میں بھی بڑھے اور یہ عرض کرے اللہ سے کہ الدَّارِ تو تو نے دینا ہی دینا ہے مگر اس دنیا
میں بھی جو وعدے کئے ہیں جلد بڑھانے کے وہ دے کیونکہ ہمیں تیری خاطر تیری رضا کمانے کے
لئے ، اس کے تقاضے پورے کرنے کے لئے بکثرت روپوں کی ضرورت ہے۔ ہم نے کسی اور سے نہیں
مانگنا، تیرے در پہ جھکنا ہے۔ محمد رسول اللہ کے وہ ساتھی بن کے دکھانا ہے کہ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ
اللهِ وَرِضْوَانًا وہ اللہ ہی سے فضل چاہتے ہیں اور ہر فضل جو ان کو عطا ہوتا ہے وہ اللہ کی رضوان بن
جاتا ہے۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین