اللّٰہ کی میراث اور اسے قرضہ حسنہ دینے کا مطلب مالی قربانی سے غیر معمولی فضلہ اترتے ہیں

حصہ 2

خطبات طاہر جلد 14
638
خطبه جمعه 25 اگست 1995ء
دل سے دعا نکلی کہ اللہ ہی ہے سنبھالنے والا ۔ مجھے زندگی بھر کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ
اچانک یوں لگا جس طرح آسمان سے اس طرح سکینت اتری ہے کہ اچانک دل ٹھہر گیا وہیں ۔ کوئی اچانک یوں لگا جس طرح آسمان سے اس طرح سنا کہ
فکر کی بات نہیں رہی، نہ غم کا غلبہ رہا۔ ایک ایسا واقعہ جیسے عام روز مرہ کوئی واقعہ ہو جائے اس کا کوئی بھی کی ہی نہم کا ایساواقعہ عام روزمرہ کو
بداثر نہیں تھا اور اس سے پہلے بھی صدمے ہوئے ہیں مگر اتنی جلدی تسکین کبھی نہیں ہوئی جو اس دعا کے
نتیجے میں ہوئی ہے۔
اس کا بھی اگر گہری نظر سے دیکھا جائے تو اسکا مبشر کی اپنی ذات سے بھی ایک تعلق ہے۔
ان کی ہمیشہ یہ خواہش رہتی تھی مجھے تکلیف نہ پہنچے اور اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف سے اس تکلیف کو جو
مجھے شدت سے پہنچنی تھی خود سنبھال لیا۔ میں نے جب جرمنی کے امیر صاحب سے بات کی ابھی یہ
بات پوری بتائی نہیں تھی میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تسکین اتری ہے۔ تو انہوں نے کہا
عجیب بات ت - ہے ہمارا یہی تجربہ ہوا ہے ہم سب بڑے پریشان تھے اچانک خدا کی طرف سے ایک
عجیب تسکین اتری ہے۔
تو یہ دو جنازے خصوصیت کے ساتھ ابھی نماز جمعہ کے بعد ادا کئے جائیں گے اس لئے
سنتیں بعد میں پڑھی جائیں۔ اس کے علاوہ کچھ اور بھی عزیز ہیں مثلا آیا عائشہ، کرنل سلطان محمد
صاحب کی بیوہ تھیں اور حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال کی بیٹی تھیں، آپا آمنہ کی ہمشیرہ۔ یہ بھی
ایک فرشتہ سیرت انسان اور غیر معمولی خلیق تھیں۔ جو بھی ان کو جانتے ہیں ان کو پتا ہے کہ کبھی ایک دفعہ
بھی ان کی طرف سے کوئی ایسی بات نہیں ہوئی جو کسی دکھ کا موجب بنی ہو۔ ہمیشہ بنی نوع انسان کی
ہمدردی، سچی محبت میں رہیں ۔ دین سے بے حد محبت اپنے بچوں کی اچھی تربیت کی اور ایک مثالی
خاتون تھیں۔ پھر ہمارے عزیز میرے ماموں سید محمود اللہ شاہ صاحب کی بیٹی کے میاں میر نعیم اللہ
صاحب کی ابھی حال ہی میں بریڈ فورڈ میں وفات ہوئی ہے اور ان کو کینسر ہو گیا تھا اور آخر وقت میں
مسلسل دین کی باتیں سنتے رہے کبھی قرآن سنواتے تھے، کبھی مسیح موعود علیہ السلام کی ملفوظات سنتے
تھے اور جب خیال آتا تھا کسی کو کہ تھک نہ گئے ہوں تو پوچھتا تھا تو کہتے نہیں نہیں اس سے میں نہیں
تھکوں گا۔ تو بہت ہی نیک حالات میں ان کا وصال ہوا ہے۔
پھر ہمارے بشیر الدین صاحب مومن جو یہاں آیا کرتے تھے بنگلہ دیش سے۔ ان کا

خطبات طاہر جلد 14
639
خطبه جمعه 25 اگست 1995ء
66
خاندان بھی بہت مخلص اور فدائی ہے۔ پھر میاں جہانگیر وٹو صاحب جو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو
کے والد تھے۔ بڑے بہادر اور نڈر راحمدی تھے خدا کے فضل سے اور کبھی اپنے بیٹے کی جو دنیاوی عزت
تھی اس کے خیال سے نہ صرف یہ کہ احمدیت چھپائی نہیں بلکہ برادری میں چونکہ بہت معزز تھے ان کو
بلا کر منہ پر سنایا کرتے تھے کہ تم کیا چیز ہو میں ہوں اصل جس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قبول کیا
ہے۔ ایک دفعہ اپنے بیٹے کو بلا کر کہا منظورا ، جس طرح بھی وہ بلایا کرتے تھے کہ ”کنی کپاہ ہوئی اے
تیری“ انہوں نے کہا جی اتنے من یا کچھ۔ انہوں نے کہا ”ساری حکومت دی مشینری نال لگی 23 من
کپاہ ہوئی اے نا۔ میں مسیح موعود دا غلام میری 42 من ہوئی اے بڑے بہادر انسان، نڈر اور بے خوف اور
کامل وفادار احمدیت کے۔ اس کی وجہ سے مولویوں نے منظور صاحب پر بڑے دباؤ بھی ڈالے لیکن
بہر حال جس باپ کے بیٹے تھے اس کے ساتھ وفا تو انہوں نے کی۔ یہاں تک کہ جماعت کو آ کے کہا
آپ کا معاملہ ہے آپ سنبھالیں ۔ آپ ہی جنازہ پڑھائیں اور یہ غیر کا نہیں۔ جہاں جس طرح چاہیں
تدفین کریں۔ تو ان کے ساتھ میرا چونکہ پرانا رابطہ تھا۔ ابھی منظور صاحب چھوٹے ہوا کرتے تھے۔
اس زمانے سے ان کے ساتھ خط و کتابت اپنے بیٹے کی نصیحت کے لئے کہا کرتے تھے مجھے۔ اس لئے
ان سے بھی میری خط و کتابت رہی ہے ، ایک زمانے میں تو اللہ تعالیٰ ان کی غریق رحمت کرے۔ ان
کے علاوہ بھی کچھ جنازے کے اعلانات ہیں کئے جا چکے ہیں۔ تو یہ خصوصیت سے میں نے سوچا کہ
آپ کو ان کے متعلق کچھ تفصیل بتادوں ۔ اب انشاء اللہ نماز جمعہ کے بعد ان کی نماز جنازہ ہوگی ۔

640
خطبات طاہر جلد 14

آج 10 میں سے 10 باقی