نو مبائعین کی تربیت کا کام بے حد ضروری ہے۔ MTA کے ذریعہ دنیا کو پیغام حق دیں اور ان کی تربیت کا کام کریں
حصہ 2
خطبات طاہر جلد 14
696
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 1995ء
خبیث جو ساری داڑھی نہ اکھیڑ کے پھینک دے۔ تو یہ تو لطیفے کی بات ہے مگر خدا گواہ ہے کہ ” دوواواں دا
ویلا نہیں رہا۔ اب تو سب کچھ جھونک دینے کا وقت آ گیا ہے۔
پس میں تو یہی اللہ سے عرض کرتا رہا کہ اب دو تین گھنٹے کا وقت کہاں رہا اب تو دنیا میں ہر
طرف سے طلب پیدا ہو رہی ہے، پیاس بڑھ رہی ہے، مطالبے آ رہے ہیں۔ اب دو گھنٹوں میں یا تین
گھنٹوں میں یا چھ گھنٹوں میں کیا کام کر سکیں گے۔ ہمیں عالمی برادری چوبیس گھنٹوں کے پروگرام دے
اور میں نے ہدایت کی ہے اس ضمن میں انشاء اللہ تعالیٰ جو بھی صورت ہوگی میں امید لگائے بیٹھا ہوں
کہ خدا تعالیٰ ہمیں ضرور چوبیس گھنٹے کے عالمی پروگرام عطا کرے گا اور ان پروگراموں کو بھرنے کے
لئے اب یہ کارروائی ہے جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔ اگر چوبیس گھنٹے کے پروگرام ہوں تو ہر
ملک کی نسبت سے اس کے اوقات کو ملحوظ رکھتے ہوئے آپ بآسانی دنیا کے ہر ملک کے لئے مناسب
حال وقت مقرر کر سکتے ہیں اور وہ زبانیں اس وقت میں چلا سکتے ہیں جو زبانیں ان ملکوں میں بولی جاتی
ہیں مگر ان کے لئے تیاری چاہئے ۔
اب یورپ کے لئے مثلاً کم سے کم ان زبانوں میں تیاری ہونی چاہئے ۔ اس کے علاوہ
جرمن پروگرام ہے ، پھر فرنچ پروگرام ہے، پھر ڈینش ہے، نارویجن ہے اور بہت سی زبانیں ہیں
یہاں ، اٹا ، اٹالین ہے، سپینش ہے۔ان۔ ناسب زبانوں میں نئے۔ پروگرام بنانے کی تو آپ کو استطاء
نہیں ہے نہ ہمارے پاس وقت ہے۔ مگر خدا تعالیٰ نے اپنی تقدیر سے پہلے ہی سے اس کثرت سے
ایسے پروگرام بنا دیئے ہیں کہ جن کو اگر ترجمہ کر کے ہم ویڈیوز میں بھر دیں تو ہر زبان کے لئے ایک
با قاعده معین معین پروگرام کے مطابق بعض گھنٹے مقرر کر سکتے ہیں ۔ البانینز کو پتا ہو کہ روزانہ ایک یا دوکون
سے گھنٹے ہیں جن میں لازماً ہمیشہ البانین پروگرام سن سکیں گے۔ بوسنیز کو پتا ہو کہ ہماری زبان کا وقت
فلاں ہے، جرمنز کو پتا ہو کہ ہماری زبان کے لئے فلاں وقت ہے۔ سپینش کو پتا ہو کہ ہماری زبان کا
فلاں وقت ہے۔ فرنچ کو پتا ہو کہ ہماری زبان کا فلاں وقت ہے۔ عرب عین وقت کے اوپر تیار رہیں
اس پروگرام کو دیکھنے کے لئے ۔ ٹرکش اپنے وقت پر اپنے پروگرام کو دیکھنے کے لئے تیار رہیں۔ یہ وہ
منصوبہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا ہے اور میں جیسا کہ ہمیشہ میں نے دیکھا ہے جماعت
سے اپیل کرتا ہوں اس یقین پر کہ جماعت ضرور بیداری کے ساتھ لبیک کہے گی اور جماعت جرمنی پر
خطبات طاہر جلد 14
697
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 1995ء
سب سے زیادہ کام کا بوجھ ہو گا کیونکہ جتنی زبانوں میں آپ تبلیغ کر رہے ہیں، جتنی مختلف زبانیں
بولنے والی قوموں کو آپ تبلیغ کر رہے ہیں ، آپ کو خدا نے یہ اعزاز بخشا ہے کہ دنیا میں اور کوئی ملک
نہیں ہے جہاں کی جماعت احمد یہ یہ کہہ سکے کہ ہم جرمنی کے برابر قوموں کو تبلیغ کر رہے ہیں، جرمنی
کے برابر مختلف زبانیں بولنے والی قوموں کو پیغام پہنچا رہے ہیں۔ پس یہ سعادت خدا نے بخشی ہے تو
اس سعادت کی ذمہ داریوں کو بھی ادا کرنا ہو گا اور وہ ٹیمیں جو اس وقت بنا پا چکی ہیں یعنی ان کو بنایا جا چکا
ہے کسی حد تک ، ان ٹیموں کو ایک منصوبے کے مطابق کام دے کر اسے آگے بڑھانا ہوگا اور نظر رکھنی
ہوگی کہ ہم روزانہ کتنے گھنٹے کام کے پروگرام بنا رہے ہیں، کن کن موضوعات پر بنا رہے ہیں ، کون کون
سی ویڈیوز ہمارے پاس اکٹھی ہو چکی ہیں۔
اب خطبات کے بھی سلسلے ہیں جو ایسے ہیں کہ جن کو دہرانا بھی ضروری ہے مثلا گلف کرائسز
کے اوپر ، عبادتوں کے اوپر اور بہت سے مضامین ہیں جن پر خطبات کے سلسلے تھے جن کی ہمیشہ بار بار
یاد دہانی کی ضرورت پیش آتی جائے گی کیونکہ انسان کو یاد دہانی کی ضرورت ہے۔ آپ نے سن بھی کی
لئے ہوں تو آپ کو بھی ضرورت پیش آئے گی لیکن جن قوموں نے سنے ہی نہیں ہیں ان کو کیا پتا کہ
جماعت احمد یہ کے کیا پروگرام ہیں، کیا ارادے ہیں، کس نظر سے دنیا کو دیکھتی ہے، اللہ تعالیٰ نے ان کو
کیا روشنی عطا کی کی ہے۔ پس ان سب دنیا دنیا کی قوموں کو کوان ان کی کی ضروریات مہیا کرنا، ان کی طبعی پیاس بجھانا
جس کا پانی آسمان سے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اترا ہے اور وہ وہی پانی ہے جو محمد رسول اللہ
پر اتر اتھا جس کے متعلق مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
صلى الله
عروسة
ایں چشمہ رواں کہ بخلق خدا دہم
یک قطره زیر کمال محمد " است ( در ثمین فارسی : 89)
یہ جو تم چشمے جاری ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہو عرفان کے، یہ تو محمد رسول اللہ ﷺ کے سمندر
میں سے ایک قطرہ ہے جس سے میں نے یہ فیض پایا ہے اور میں آگے دنیا کو دے رہا ہوں۔
پس پانی تو وہی ہے جو آسمان سے محمد رسول اللہ پر اتر اتھا آج کے دور میں ہمیں ساقی بنایا گیا
ہے۔ آج کے دور میں مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو مشکیں بھر بھر کے وہ پانی پلایا گیا اور اسی کے فیض کو
جاری کرنے کے لئے ہم خدام آج پیدا کئے گئے ہیں۔ اسی کے لئے اللہ تعالیٰ نے ذرائع مہیا فرمائے
خطبات طاہر جلد 14
698
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 1995ء
ہیں۔ پس جس خدا نے ذرائع مہیا فرمائے ہیں مجھے کامل یقین ہے کہ ہماری استعداد میں دیکھ کر ذرائع
مہیا فرمائے ہیں یا یوں کہنا چاہئے کہ ہمیں استعداددیں عطا کرنے کے بعد یہ ذرائع مہیا فرمائے ہیں ۔
پس جس خدا نے استعداد میں عطا کی ہیں وہی ان کی تسخیر کی بھی طاقت بخشے گا مگر لازم ہے کہ دعا کریں
اور دعائیں کر کے ان کاموں کو جاری کریں۔ ایسے ڈیسک قائم ہونے چاہئیں جو مسلسل نگاہ رکھیں کہ
اس وقت مثلاً بوسنین میں ہم نے کیا کر لیا ہے، کیا آئندہ کرنا ہے۔ کس قسم کے تو ہمات پیدا کئے
جا رہے ہیں، کس قسم کے شبہات دلوں میں بھرے جا رہے ہیں، ان کے کیا کیا جواب ہونے چاہئیں
یہ ساری باتیں بوسنین زبان میں مؤثر طریق پر ان کو پیش کرنے کے لئے جتنا بھی آج تک مواد اکٹھا
ہے اس پر وہ ڈیسک نظر رکھے اور پھر Monitor کرے اس بات کو کہ جن خدام، انصار، لجنات کے
سپرد یہ کام ہے یعنی خواتین اور بچوں کے سپرد، ان کی پروڈکشن کیا ہے، کس رفتار سے وہ ان کو
ٹیلی ویژن پر دکھانے کے لائق پروگراموں میں تبدیل کر رہے ہیں۔ اور پھر ہمیں مطلع کیا جائے کہ ہر
روز کے لحاظ سے اتنے گھنٹے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ اور جب کچھ پروگرام تیار ہو جائیں گے اور رفتار
کا یقین ہو جائے گا کہ متحکم ہو چکی ہے تو پھر ہم انشاء اللہ تعالیٰ بڑی خود اعتمادی کے ساتھ اعلان کریں
گے کہ آؤ بوسنیز ! اب تمہارے لئے ہم نے ہر روز کا فلاں ایک گھنٹہ یا دو گھنٹے مقرر کر دیئے ہیں، فلاں
وقت تم بیٹھا کرو اور دیکھا کرو اور ایک دفعہ شروع ہو جائے تو پھر اس کی عادت پڑ جاتی ہے افیم کی بھی تو
عادت پڑتی ہے مگر اچھے پروگرام دیکھنے کی اس سے زیادہ عادت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ایم ٹی اے کے پروگرام دنیا کے ذلیل لذتوں والے پروگراموں کو توڑ کر اپنی جگہ خود بنا رہے ہیں اور
مطالبہ بڑھ رہا ہے اس کا مزہ ہی اور ہے، اس کی کیفیت ہی اور ہے۔
پس اس بات سے نہ ڈریں کہ کون دیکھے گا۔ آپ پروگرام بنائیں اور مہیا کریں اور ہم عین
معین پروگراموں کے مطابق ان کو مختلف قوموں اور زبانیں بولنے والوں کی خدمت میں پیش کریں گے تو ان اور
پھر دیکھیں کہ کس تیزی سے خدا کے فضل سے احمدیت پھیلتی ہے۔ پھر آپ کا یہ فکر کم ہو جائے گا کہ جو
آ رہے تھے ہم نے ان کو سنبھالا بھی ہے کہ نہیں۔ ہمارا کام صرف یہ رہ جائے گا کہ ہر وہ جگہ جہاں خدا کے
فضل سے نو مبائعین پیدا ہوتے ہیں وہاں کثرت کے ساتھ ڈش انٹینے مہیا کئے جائیں اور اس کے لئے پھر
الگ ایک منصوبہ ہوگا۔ ایسی ایک ٹیم بنانی ہوگی جو نظر رکھے، یہ دیکھے کہ پروگرام سے استفادہ کرنے والوں
خطبات طاہر جلد 14
699
خطبہ جمعہ 15 ستمبر 1995ء
کے پاس ذرائع بھی ہیں کہ نہیں اور اگر ہم ذرائع مہیا کریں تو ان کے ضائع ہونے کا احتمال تو نہیں ۔
ان کی نگرانی کا کیا انتظام ہوگا، کون سی جگہ ہے جہاں وہ پروگرام دکھائے جائیں گے کیونکہ ان میں سے ہر جہ
ہے۔
ایک کے گھر میں تو آپ ڈش انٹینا مہیا نہیں کر سکتے نہ ان بے چاروں کے حالات اس وقت ایسے ہیں کہ وہ
زیادہ خرچ برداشت کر سکیں۔ پس اس پہلو سے بہت سے کام ہیں، میں نے خلاصہ آپ کے سامنے رکھ
دیتے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ اب انشاء اللہ تعالیٰ بڑی مستعدی کے ساتھ اس میدان میں بھی
جماعت، جرمنی دنیا کی ساری جماعتوں کو پیچھے چھوڑ جائے گا مگر پیچھے چھوڑ جائے گا نہیں بلکہ دعوت عمل دیتا
ہوا آگے بڑھے گا اشارے کرتا ہوا آگے بڑھے گا کہ ہے جان اور ہے طاقت تو آؤ ہمارے ساتھ آگے
بڑھ کے دکھاؤ، اس طرح جو مسابقت کی روح سے ایک عمل کا دور شروع ہوگا وہ انشاء اللہ احمد بیت کو فتوحات
کے ایک نئے دور میں داخل فرمادے گا۔ اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔ آمین
خطبات طاہر جلد 14
700
خطبہ جمعہ 22 ستمبر 1995ء