اللّٰہ نور السمٰوٰت و الارض کا مطلب ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ان تمام صفاتِ کاملہ صفاتِ کاملہ کا جامع ہے جن کے کامل امتزاج کا نام نور ہے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفت ’النور‘ اور قرآنی آیت ’اللہ نور السمٰوٰت والارض‘ کے عمیق معارف بیان فرمائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نور الٰہی ظاہری روشنی کا نام نہیں بلکہ تمام صفاتِ کاملہ کا مجموعہ اور کائنات کی جملہ توانائیوں کا اصل مخفی منبع ہے۔ نیز سائنسی اور فلسفیانہ دلائل، ارتعاش و توانائی کی حقیقت، اور ایمان بالغیب کی اہمیت کے حوالے سے نور کی حقیقت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
موضوعات: اسم النور، تفسیر قرآن کریم، ایمان بالغیب، سائنس اور تخلیق کائنات، صفات باری تعالیٰ
خطبات طاہر جلد 14
801
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان
تمام صفات کاملہ کا جامع ہے جن کے کامل امتزاج کا نام نور ہے
( خطبه جمعه فرموده 27 اکتوبر 1995 ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔
اللَّهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا
مِصْبَاحُ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ
دُرِّيٌّ يُوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبْرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ
يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ
يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَّشَاءُ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ
لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ
وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ
پھر فرمایا :۔
(336)
یہ آیات کریمہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے سورۃ النور کی 36 اور 37 آیات ہیں۔ ان
آیات سے متعلق میں ایک خطبے یا دو خطبات میں اس سے پہلے ایک رنگ میں روشنی ڈال چکا ہوں یا
ان سے روشنی حاصل کر کے آپ کے ساتھ اس میں شریک ہو چکا ہوں لیکن اب ایک اور پہلو سے اس
خطبات طاہر جلد 14
802
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
مضمون کو میں نے دوبارہ لیا ہے۔ چند دن ہوئے ایک خط کے ذریعے مجھ سے یہ بڑے زور سے توقع
رکھی گئی کہ وہ رہ جو جو صفات باری باری تعالی تعالیٰ اور اور اسماء اسماء باری باریتعالی تعالیٰ کا کا سلسلہ تھا تھا اسے اس پر پھر کبھی کبھی کبھی لے لے لیا لیا کروں،
دوبارہ اس پر خطبات شروع کر دیا کروں کیونکہ لکھنے والے نے لکھا کہ کئی پہلو سے لو سے نہ صرف عقلی اور قلبی
لحاظ سے یہ سلسلہ مفید ہے بلکہ روحانی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہم اسماء باری تعالیٰ کے مضمون پر
بار بار گفتگو کرتے رہیں اور غور کرتے رہیں۔ دلیل بڑی قطعی اور مضبوط ہے لیکن میں نے شروع ہی
میں عرض کیا تھا کہ یہ تو ایک لامتناہی سلسلہ ہے جو پھر کبھی ختم نہیں ہو سکتا لیکن دوسری باتیں جو بیچ میں
ضرور پیش آتی رہتی ہیں ان کا بیان بھی ضروری ہے۔
ہر چند کہ ذکر الہی کا مضمون غالب اور افضل ہے مگر فی الحقیقت جو دوسری باتیں بھی خطبات
میں پیش ہوتی ہیں وہ ذکر الہی کے تابع ہیں، ذکر الہی کی تیاری کے سلسلے میں ہیں۔ اگر وہ تربیتی اور
اصلاحی امور جماعت پر نہ کھولے جائیں تو وہ ذکر الہی کے مضمون کو قبول کرنے، سمجھنے اور اپنی ذات
میں جاری کرنے کے اہل ہی نہیں ہو سکتے ۔ پس یہ تفریق درست نہیں ہے کہ گویا کچھ خطبات تو ذکر الہی
پر چلتے ہیں ۔ بعض ظاہری طور پر ایسے تعلق ہیں جو ظاہری طور پر دکھائی دے جاتے ہیں۔ بعض ایسے
تعلق ہیں جب گہری نظر سے دیکھیں تو وہ دکھائی دینے لگتے ہیں ۔ امر واقعہ یہ ہے کہ ذکر الہی کا مضمون
زندگی کے ہر شعبے بلکہ وجود کے ہر شعبے سے تعلق رکھتا ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں خصوصیت سے لفظ نور پر روشنی ڈالنے یعنی الفاظ تو یہ استعمال کئے
مگر حقیقت یہ ہے کہ کہنا وہ یہ چاہتے تھے کہ لفظ نور سے روشنی حاصل کر کے ہمیں بھی وہ روشنی دکھائیں
جس کا تعلق خدا تعالیٰ کے اسم نور سے ہے اور یہ چونکہ ایک مرکزی اسم ہے، اللہ کے بعد وہ اسم جو تمام
صفات باری تعالیٰ سے تعلق رکھتا ہے وہ نور ہے اور حقیقت میں ایک رنگ میں اللہ کا متبادل دکھائی دیتا
ہے۔ اس پہلو سے میں پہلے بھی گفتگو یا آپ کو اس مضمون کو سمجھانے کی بات کا سوچ چکا ہوں لیکن
مشکل یہ در پیش تھی کہ یہ مضمون بہت مشکل ہے۔ بہت دقیق ہے، بہت باریک بھی ہے، وسیع بھی ہے
اور ایک دفعہ اس مضمون کو شروع کیا جائے تو جماعت کے ہر طبقہ علم کو ، ہر ذہنی درجے کو ملحوظ رکھتے ہوئے
اسے سمجھا دینا ایک مشکل کام ہے۔ اس لئے اس بات کا حوصلہ نہیں پڑا کہ اس مضمون کو اٹھاؤں لیکن
انہوں نے اب واضح طور پر مطالبہ یہ کیا ہے کہ اس سلسلے کو دوبارہ شروع کرنا ہے تو اسم نور سے شروع
خطبات طاہر جلد 14
803
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
کریں۔ اس غرض سے میں نے اس آیت کی دوبارہ تلاوت کی ہے جس کے بعض پہلوؤں پر میں پہلے
بات کر چکا ہوں۔ اب کچھ ایسے پہلو ہیں جو نور کی ماہیت سے تعلق رکھتے ہیں اس کی ماہیت کو ہم صرف
اسی حد تک سمجھ سکتے ہیں جس حد تک قرآن کریم نے یا حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سمجھایا
ہے یا ان دونوں سے اخذ کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے نہایت ہی تفصیل
سے عارفانہ مطالب بیان فرمائے ہیں۔
صلى الله
سب سے پہلے تو عموماً نور کی بات ہے، نور کیا چیز ہے؟ نور کے متعلق عموماً تصور یہ ہے کہ
جس کو ہم روشنی کہتے ہیں وہی نور ہے اور سورج کی روشنی ہو یا چراغ کی روشنی ہو یا کوئی ایسی چیز جو
چمک رہی ہو جیسے جگنو چمکتا ہے یہ سب روشنیاں نور ہیں ۔ یہ درست ہے کہ نور کے ایک معنی کے تابع یہ
ساری روشنیاں آتی ہیں مگر جب اللہ کے نور کی بات ہو تو اس کو ان روشنیوں کے حوالے سے سمجھانا
ناممکن ہو جاتا ہے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ کے نور کی مثال کے وقت کسی ظاہری نور کی بات نہیں فرمائی بلکہ
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی مثال دی ہے۔ جس سے پتا چلتا ہے کہ نورالہی کی کنبہ میں فی ذاتہ چمکنا
نہیں ہے۔ چمکنے والا نور اور ہے جو آنکھ دیکھ سکتی ہے۔ کچھ نور ہے جو باطن میں ہے جو ہر چیز کی اصلی وجہ
ہے، جس سے ہر چیز پیدا ہوتی ہے اور وہ نور ہے جو انسان اپنی عام آنکھ سے دیکھ ہی نہیں سکتا اور اصل
وہ نور ہے اور جس سے دوسرے سب نور ایک ظاہر میں دکھائی دینے والی کچھ حقیقتیں ہیں۔ ان کا کیا
تعلق ہے اللہ کے نور سے اور اللہ نے اپنے نور کی مثال کے وقت چاند سورج کا ذکر کیوں نہ فرمایا بلکہ
صرف حضرت محمد مصطفی ﷺ کا ذکر فرمایا اور ایک ایسے انداز میں جس سے نور کی وہ حقیقت روشن ہو
جاتی ہے جس حقیقت کا انسان کے ارتقاء سے تعلق ہے، جس حقیقت کا انسان کے اس ارتقاء سے تعلق
ہے جو اسے خدا تعالیٰ کی طرف رفعتوں میں لے جاتا ہے۔ پس یہ وہ پہلو ہے جس کو میں اپنی
استطاعت اور طاقت کے مطابق آج کھولنے کی کوشش کروں گا اور اگر آج جیسا کہ نظر آ رہا ہے کہ
وقت کافی نہیں ہو گا تو پھر آئندہ ایک دو خطبات میں بھی یہی مضمون چلے گا۔
صلى
سب سے پہلے لفظ نور کے متعلق عمومی بات میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ نو ر دراصل اپنی
ذات میں ایک ارتعاش کا نام ہے اس سے زیادہ یہ کچھ نہیں ہے اور جتنی بھی توانائیاں ہیں وہ ارتعاش
ہی ہیں۔ ارتعاش کا مطلب ہے تموج ، حرکت اور تموج اگر کسی چیز میں پیدا ہو تو وہ ایک توانائی کا مظہر
خطبات طاہر جلد 14
804
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
بن جاتا ہے اور کوئی تو انا کی بھی تموج کے بغیر متصور نہیں ہو سکتی ۔ ہر توانائی میں ایک تموج پایا جاتا ہے۔ مون پایا جاتا ہے۔
یعنی زیر و بم ، حرکت ، ایک اندرونی حرکت جو بیرونی طور پر بعض انسانی حسی قوتوں سے مشاہدہ کی
جاسکتی ہے۔ مثلاً آگ ہے یہ ایک توانائی ہے۔ اس کے اندر بھی تموج ہے لیکن وہ تموج بسا اوقات نظر
نہیں بھی آتا۔ جب آپ اس کو ہاتھ لگاتے ہیں تو تب محسوس ہوتا ہے کہ اس میں گرمی ہے۔ پس آگ
نہ نظر آنے والی توانائی بھی رکھتی ہے اور نظر آنے والی توانائی بھی رکھتی ہے لیکن جو نظر آنے والی توانائی
ہے اس کا نور سے تعلق ہے نار سے تعلق نہیں ۔ اس کا روشنی سے تعلق ہے، اس کا گرمی سے تعلق نہیں
ہے۔ پس توانائیوں میں مختلف قسم کی توانائیاں اس طرح داخل ہو جاتی ہیں کہ تموج کی شکلیں بدل
جاتی ہیں۔ لہریں تموج ہی کو کہتے ہیں۔ تموج ہی کا ایک اظہار ہے لہر اور جتنی بھی توانائیاں ہم
دیکھتے ، سنتے یا محسوس کرتے ہیں ان کا لہروں سے تعلق ہے۔ پس مادہ دکھائی دیتے ہوئے بھی ان کا
کنہہ مادہ نہیں ہے بلکہ مادے سے وراء الوراء کچھ اور ایسا اول محرک ہے جس نے ان کو حرکت دی
اور حرکت دے کر جب اس حرکت نے ایک جگہ اجتماع کر لیا اور یہ حرکت ایک منجمد صورت میں
تبدیل ہو گئی تو اسے ہم مادہ کہتے ہیں ۔ پس توانائی بھی مادے کی شکل ہے اور مادہ بھی توانائی ہی کی
ایک شکل ہے۔ اب یہ مضمون سائنس کے لحاظ سے بہت وسعت رکھتا ہے اور بہت گہرا اور باریک
ہوتا چلا جاتا ہے مگر میں یہاں اس سے آگے نہیں بڑھتا بلکہ اس دائرے میں رہتے ہوئے اسے مزید
کھولنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
اب جو آواز میری آپ سن رہے ہیں یہ اس لئے سن رہے ہیں کہ اس آواز کو ایک تموج نے
پیدا کیا ہے۔ وہ تموج میرے گلے کے ان دھاگوں سے پیدا ہوا ، ریشوں سے پیدا ہوا جو اللہ تعالیٰ نے
آواز پیدا کرنے کی خاطر بنائے ہیں۔ اور ہونٹوں سے اور زبان سے اور گلے کے سوراخ سے جس
کے ملنے اور الگ ہونے سے کچھ تموج پیدا ہوتے ہیں۔ ان سب تموجات کو ہم کانوں کے ذریعے سنتے
ہیں اور کانوں کے اندر پردے ہیں جو بعینہ اسی طرح ، اسی زیر و بم کے ساتھ متحرک ہو جاتے ہیں جو
زیر و بم آپ کے بولتے وقت آپ کے گلے میں پیدا ہو رہا ہے یا ہونٹوں میں پیدا ہو رہا ہے یا زبان
کے منہ کے اندر مختلف حصوں کے ملنے اور الگ ہونے سے پیدا ہو رہا ہے، گلے کے سوراخ کے تنگ
ہونے اور کھلنے سے پیدا ہو رہا ہے۔ یہ سب تموجات ہیں جو آپ کے ذہن تک پہنچتے ہیں لیکن براہ
خطبات طاہر جلد 14
805
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
راست نہیں ۔ ایک کانوں کا پردہ آپ کو عطا ہوا ہے اس پردے پہ اگر ویسا ہی تموج پیدا ہو جائے
جیسا کہ بات کرنے والے نے اس کو چلایا تھا تو وہ تموج پر دے کو متحرک کر کے ایک ایسے حسی تار کے
ذریعے دماغ تک پہنچتا ہے جس کو ہم Auditory Nerve کہتے ہیں یعنی سماعت کا وہ حسی ریشہ،
Nerve کا ترجمہ میرے لئے اردو میں مشکل ہے لیکن مراد یہ ہے کہ وہ ریشہ جو کسی چیز سے بنا ہوا ہے
اور وہ حسیات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے کام آتا ہے۔ اب وہ ریشہ بھی اس تموج کو غیر
صوتی انداز میں دماغ تک منتقل کرتا ہے، پردے کی حد تک صوت ٹھہر گئی اس کے بعد جب وہ حرکت
منتقل ہوئی تو ایسے صوتی ریشے میں منتقل ہوئی ہے جس نے اس آواز کے تموج کے مطابق خود لرزتے
ہوئے اس پیغام کو بغیر شور کے آگے پہنچانا ہے۔ دماغ کے اندر جو اعصابی ریشے بے انتہا کام کر رہے
ہیں ، ان گنت میلوں کا سفر یہ حرکتیں ہر روز ہر وقت ہمارے دماغ میں کر رہی ہیں ، ان کا کوئی شور نہیں
ہے۔ اس لئے ایک صوتی نظام کو ایک بے آواز نظام میں تبدیل کیا گیا اور وہ تموج کی آخری شکل ہے
جو ذہن سنتا ہے۔ یعنی سنتا ہے لیکن سنتا نہیں بھی ہے۔ کوئی شور نہیں ، کوئی آواز نہیں مگر اس کا پیغام سمجھ
جاتا ہے کیونکہ تموج کی شکل وہی ہے۔
اب یہ جو نظام ہے اس پر غور کریں تو پھر آپ نور کی اس مثال کو بھی سمجھنے کی زیادہ اہلیت
رکھیں گے ، جو میں آپ کے سامنے رکھنے والا ہوں، جو قرآن کریم نے ہمارے سامنے بیان فرمائی
ہے۔ جہاں گلے کی حرکت، آواز کا زور سے نکلنا ، اس کی شدت جہاں تک اس میں قوت کے استعمال
کا تعلق ہے یہ کیسے ہوا۔ اس کا آغاز ذہن سے ہوا اور ذہن میں کوئی شور نہیں تھا۔ ذہن میں کوئی تصور
ایسا نہیں تھا جسے محسوس کیا جا سکے، جسے سنا جا سکے۔ پس لطیف تر تموج پہلے پیدا ہوتا ہے اور پھر وہ کثیف
یعنی گاڑھے اور مادی اور دکھائی دینے والے اور سنائی دینے والے تموج میں تبدیل ہو جاتا ہے یا
محسوس ہونے والے تموج میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
اول طاقت جو پس پردہ ہے وہ بے آواز ہے اور وہ طاقت جو ہم جانتے ہیں وہ آواز رکھتی
ہے، ایک شور رکھتی ہے، ایک ہنگامے کی کیفیت رکھتی ہے۔ ایسی شدت بھی اختیار کر سکتی ہے کہ اس
کے لرزنے سے بڑی بڑی عظیم چٹانوں میں دراڑ پڑ جائیں ۔ یہ صوتی تموج ایسی عظیم قوت بھی اختیار کر
سکتا ہے کہ جس کے لرزنے سے پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جائیں ۔ پس اصل توانائی ہے مگر جہاں سے توانائی
خطبات طاہر جلد 14
806
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
شروع ہوئی ہے اس میں فی ذاتہ کوئی تموج دکھائی نہیں دے سکتا ، کامل خاموشی ہے اور وہ اول تموج کی
وجہ ہے جو ذہن کے اندر پیدا ہو رہا ہے۔ اس لئے جب تک اسی قسم کے تموج میں اس ظاہری شور کو
تبدیل نہ کیا جائے اسے بے آواز نہ بنایا جائے دماغ کا دماغ سے رابطہ نہیں ہو سکتا۔ پس ہر توانائی کی
یہی مثال ہے جو دکھائی نہیں دے رہی ، جو سنائی نہیں دے رہی وہ محسوس کی جاتی ہے لمس کے ذریعے۔
پس لمس کے ذریعے جو احساس ہے وہ بھی گرمی کی صورت میں دماغ میں نہیں پہنچتا ورنہ دماغ میں
آگ لگا دے۔ سوچنے والا دماغ ہے۔ اگر دماغ سے تعلق کاٹ دیں تو انگلی جو گرم چیز پر لگی ہے وہ بھسم
ہو جائے گی اور اگر بہت گرم چیز ہو تو آنا فانا غبار بن جائے گی لیکن اس کی گرمی دماغ تک نہیں پہنچے
گی۔ دماغ تک نہ کوئی ٹھنڈ پہنچتی ہے، نہ کوئی گرمی پہنچتی ہے، نہ کوئی آواز پہنچتی ہے، نہ کوئی روشنی پہنچتی
ہے۔ لیکن جو کچھ پہنچتا ہے وہیں پہنچتا ہے، وہاں نہ پہنچے تو کچھ بھی نہیں ۔ اگر وہ تعلق توڑ دیں تو نہ روشنی
کی کوئی حقیقت رہے گی ، نہ گرمی کی کوئی حقیقت رہے گی نہ جس کی طاقتوں سے محسوس ہونے والی
چیزوں کی کوئی حقیقت رہے گی ۔ نہ خوشبو کی حقیقت رہے گی ، نہ ذائقہ کی حقیقت رہے گی۔ تو خدا تعالیٰ
کی طرف حرکت اور خدا تعالیٰ کی طرف سے حرکت کو اس مضمون کو سمجھنے کے لئے انسان اگر اپنے نفس
پر اور اپنی تخلیق پر غور کرے تو اس کو بہت مدد مل سکتی ہے اور اس کے بغیر انسان ان حقیقتوں کو پا نہیں
سکتا۔ اب گرمی ہو اور خدا کا وجود بھی وہاں ہو، جہنم ہو اور خدا کا وجود بھی موجود ہو کیونکہ کوئی کائنات کا
ایسا حصہ نہیں ۔ جہاں خدا موجود نہیں جنت ہو سخت سردی ہو اور خدا کا وجود وہاں موجود ہو اور پھر ان
سے بالا رہے اس کی اگر سو فیصدی نہیں اور یقیناً سو فیصدی نہیں تو سمجھانے کے لئے یہ مثال آپ کے
کام آ سکتی ہے کہ دماغ تک تو نہ آواز پہنچتی ہے، نہ گرمی پہنچتی ہے، نہ خوشبو بلکہ اگر یہ ساری چیزیں
وہاں پہنچ جائیں تو دماغ مختل ہو جائے اور دماغ کام کرنے کے قابل ہی نہ رہے۔ اس کی خدا تعالیٰ
نے حفاظت فرمائی اور ان چیزوں کا مرکز ہونے کے باوجود اور ان چیزوں کے تصورات کی آماجگاہ
ہونے کے باوجود ان چیزوں کے ذاتی اور براہ راست اثر سے اس کی حفاظت فرمائی گئی ہے اور یہ چیز
ہمیں بتاتی ہے کہ جس کو ہم مادہ سمجھ کر اتنی اہمیت دے رہے ہیں یہ مادہ فی ذاتہ کوئی حقیقت ہی نہیں رکھتا
اگر شعوری موجوں میں تبدیل نہ ہو جائے اور شعوری موجیں اپنی ذات میں بہت ہی لطیف چیزیں ہیں
جن کی کنبہ کو آج تک انسان نہیں سمجھ سکا۔ آج تک اتنی ترقیات کے باوجود انسان کو ذوق کا بھی پوری
خطبات طاہر جلد 14
807
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
طرح نہیں پتا چل سکا کہ یہ کیا چیز ہے۔ ٹو کی حس کا بھی پوری طرح پتا نہیں چل سکا کہ یہ کیا چیز ہے۔
اب تک جو ترقی ہوئی ہے اس کا تعلق سماعت سے ہے اور بینائی سے ہے۔ ٹیلی ویژن میں آپ
سماعت کو بھی منتقل ہوتا دیکھتے ہیں اور بینائی سے تعلق رکھنے والی توانائیوں کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ مگر ٹیلی
ویژن سے کبھی آپ کو خوشبو نہیں آئے گی ، ٹیلی ویژن سے کبھی آپ کو مزہ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ خوشبو
اور مزے پر ابھی انسانی علم اتنا محدود ہے اور اتنا سرسری ، سرسری کے بھی کنارے پر کھڑا ہے کہ آج
تک اس میں کوئی ترقی نہیں ہو سکی ، کوئی سائنسی قدم ایسا آگے نہیں بڑھ سکا جو جس طرح قوت سماعت
اور قوت بینائی کے متعلق حیرت انگیز کام انسان نے کئے ہیں اس میں بھی کر سکے۔ اسی لئے میں با رہا
احمدی سائنٹسٹس کو توجہ دلا چکا ہوں کہ یہ دو میدان آپ کے لئے خالی پڑے ہیں۔ پہلے دو میدانوں پر
عیسائیت نے قبضہ کر لیا اور یہ دو لطیف تر میدان ہیں جو زیادہ رفعتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور زیادہ
گہرائیوں سے تعلق رکھتے ہیں کیونکہ ان کا شعور براہ راست مادی شعور سے اتنا قریب نہیں ہے جتنا
سماعت کا شعور مادی شعور سے قریب تر ہے اور بینائی کا شعور مادی شعور سے قریب تر ہے۔ یہ ابھی انسانی
عقل کی پہنچ سے بہت دور کی باتیں ہیں اس لئے جماعت کو ان پر غور کرنا چاہئے اور یہ سارے نور ہیں۔
پس میں جو آپ سے نور کی بات کرتے کرتے آپ کو سماعت کی طرف لے گیا یا قوت
ذائقہ کی طرف لے گیا یا خوشبو کی طرف لے گیا تو یہ نہ سمجھیں کہ میں بات کرتے کرتے بہک گیا
ہوں ۔ یہ تمام باتیں نور سے تعلق رکھتی ہیں اور نور کی جو بنیادی تعریف قرآن کریم نے پیش فرمائی ہے
اس میں اس کا دکھائی دینا شامل نہیں ہے بلکہ جو دکھائی دیتا ہے وہ دراصل نور کا پردہ ہے۔ اصل نور اللہ تعالیٰ
کی ذات ہے یا اس کی ذات سے پھوٹتا ہے اور وہ نور صفات ہے اور وہ نور صفات اس ظاہری نور سے
بعض مشابہتیں رکھتا ہے جسے ہم نور سمجھتے ہیں۔ نور صفات سے ظاہری مشابہتیں مثلاً یہ ہیں کہ جو
ظاہری نور ہے جس کو ہم سفید روشنی کی طرف ، جس طرح وہ دیکھیں آپ کے سامنے وہ ٹیوبز جل رہی
ہیں سورج کی روشنی کے مشابہ سفید روشنی پیدا کر رہی ہیں ، ان پر غور کریں تو ان میں ایک روشنی تو نہیں
ہے، ان میں کئی قسم کی روشنیاں ہیں اور ہر روشنی کی لہروں کے مزاج کا فرق ان کے مختلف رنگ ظاہر
کرتا ہے اور ان کے کامل امتزاج سے وہ چیز نکلتی ہے جس کو عرف عام میں نور کہا جاتا ہے۔
پس اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام
خطبات طاہر جلد 14
808
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
صفات کاملہ کا جامع ہے جن کے کامل امتزاج کا نام نور ہے۔ جیسے روشنی کی لہروں کو جو مختلف درجوں
سے تعلق رکھتی ہیں، مختلف شکلوں سے تعلق رکھتی ہیں ، اگر ایک خوبصورت توازن میں ڈھال کر اکٹھا کر
دیا جائے تو وہ سفید روشنی جس کو ہم نور کہتے ہیں وہ بن جائے گی۔ ورنہ الگ الگ ہوں یا چھوٹے
دائروں میں ہوں تو کہیں وہ نیلی دکھائی دے گی، کہیں سبز دکھائی دے گی، کہیں زرد دکھائی دے گی،
کہیں Violet دکھائی دے گی، کہیں Ultra Violet دکھائی دے گی، کہیں ایسی شکلیں اختیار کر
لے گی کہ جن میں حدت یعنی گرمی تو ہے، نار کے مشابہ زیادہ ہے مگر نور نہیں ہے یعنی دکھائی نہیں دیتا ۔
کہیں وہ لہریں ایسی شکل اختیار کر لیں گی کہ جسے انسان تو نہیں دیکھ سکتا مگر شہد کی مکھیاں دیکھ رہی
ہیں۔ جسے شہد کی مکھیاں تو نہیں دیکھ سکتیں مگر بعض پرندے دیکھ رہے ہیں، بعض پرندے تو نہیں دیکھ کی تو
رہے مگر بعض کیڑے مکوڑے دیکھ رہے ہیں۔ تو آگے پھر اس نور کی بے شمار قسمیں ہیں جسے ہم ایک
روشنی سمجھتے ہیں۔ رنگوں کے لحاظ سے پانچ بنیادی رنگوں میں سائنس دانوں نے اسے تقسیم کیا ہے اور یا
کم و بیش ہوں گے۔ سات رنگ بتاتے ہیں ان کے اندرونی ادل بدل اور ملنے جلنے سے جو پیدا ہوتے
ہیں۔ مگر پانچ یا سات کی بحث نہیں ہے اگر آپ روشنی کے مزاج کو سمجھنے کے لئے ، اس کی لہروں پہ
زیادہ غور کریں اور ان کے اندرونی فرق کو دیکھیں تو اس میں اور بھی بہت سی چیزیں ایسی دکھائی دیں گی
جو اس نور کا ایک لازمی حصہ ہیں، جو ایک اجتماعی شکل میں اس کو سورج کی روشنی کے طور پر ہمارے
سامنے لاتے ہیں۔ مگر یہ وہ نور نہیں ہے جو اللہ کا نور ہے۔ یہ وہ نور ہے جو اللہ کے نور سے پیدا ہوا ہے۔
اس لئے وہ تاریک کائنات جو انسان کو دکھائی نہیں دیتی وہ بھی اللہ کا نور ہے۔ کیونکہ یہ نہیں فرمایا کہ
سماوات والارض میں سے بعض چیزیں اللہ کا نور ہیں اور بعض نہیں یا بعض چیزوں کا، اللہ نور ہے، یہ کہنا
چاہئے ، قرآن تو یہ فرما رہا ہے کہ بعض چیزوں کا اول محرک اللہ ہے، اول اللہ نور ہے اور وہ ثانوی ہیں
بلکہ ساری کائنات میں جو Dark Matter ہے جس میں انسان کو کوئی بھی ایسا تموج دکھائی نہیں
دیتا جسے وہ روشنی کہہ سکے اندھیرا دکھائی دیتا ہے اس کو ۔ مگر جب توانائی ہے تو تحرک اس میں ضرور ہے،
جب توانائی ہے تو تموج ضرور ہے۔ اس تموج کو بھی اللہ نور ہی قرار دے رہا ہے یعنی نور سے پیدا شدہ
مگر فی ذاتہ اللہ کا نور نہیں ہے۔
صلى الله
اس کی بہت سی لطیف تفاسیر ہیں حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے ارشادات میں ملتی
خطبات طاہر جلد 14
809
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عارفانہ تفاسیر میں دکھائی دیتی ہیں۔ میں اس عمومی تمہید
کے بعد پھر ایک ایک چیز لے کر آپ کے سامنے کھولوں گا۔ سب سے پہلی بات یہ ہے جو اللہ - یہ ہے جو اللہ کے نور کی
اصل ماہیت ہے اس کی کسی کو کوئی خبر نہیں اور اس کی صرف مثالیں ہی ہیں جو بیان ہوسکتی ہیں۔ بعض
احادیث سے یہ شا یہ شک پڑتا ہے کہ شاید رسول اللہ ﷺ کو الله ۔ اللہ ﷺ کو اللہ کے نور کی ماہیت کا دبا ماہیت کا دیدار ہوا ہے مگر بعض
دوسری احادیث نے اس پر مزید روشنی ڈال کر اس شک کا خود ازالہ فرما دیا ہے۔ میں ایسی ہی پہلی
نوعیت کی ایک حدیث صحیح مسلم کتاب الایمان سے آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔
حضرت عبدالله بن شقیق جو تابعی تھے، بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابوذر غفاری
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ اگر میں نے آنحضرت ﷺ کو دیکھا ہوتا تو میں آپ سے ایک سوال ضرور
کرتا۔ حضرت ابو ذر غفاری نے فرمایا کہ بتاؤ تو سہی وہ کیا سوال تھا جو تم کرتے اگر تم نے رسول
اللہ ﷺ کو دیکھا ہوتا۔ تو اس نے کہا میں رسول اللہ ﷺ سے یہ سوال کرتا اگر میں نے ان کو دیکھا ہوتا
صلى
کہ کیا آپ نے خدا کو دیکھا ہے؟ اور دیکھنے کا تعلق اس رنگ میں رسول اللہ ﷺ کے وسیلے سے خدا
تک پہنچا دیا۔ ابوذرغفاری نے کہا کہ تمہارے نہ دیکھنے کا کوئی فرق نہیں پڑا۔ میں نے دیکھا ہے اور میں
نے خود یہ سوال کیا تھا اور جب میں نے سوال کیا تو رسول اللہ ﷺ نے جواب دیار ایست نورا میں نے
ایک نور دیکھا ہے یعنی ایک قسم کا نور دیکھا ہے۔ (مسلم)
کیا مراد یہ تھی کہ میں نے اللہ کا نور اس کی ماہیت کے لحاظ سے دیکھا ہے؟ یہ ایک انسان کے
ذہن میں خیال ابھر سکتا ہے۔ اس کا جواب بخاری کی حدیث میں حضرت ابوذر سے ہی مروی ہے۔
دوسری حدیث بھی مسلم ہی کی ہے بخاری کی نہیں ۔ حضرت امام مسلم نے ایک باب میں دو
حدیثیں باندھی ہیں، میرے ذہن پہ یہ تاثر تھا کہ وہ بخاری کی حدیث ہے جب میں نے چیک کیا ہے
تو بخاری کی نہیں وہ مسلم ہی کی دوسری حدیث ہے۔ ایک حدیث میں حضرت ابو ذر غفاری سے یہ
روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے جواب دیا میں نے ایک نور دیکھا ہے۔ دوسری حدیث میں یہ
روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں میں نے جب پوچھا کہ آپ نے اپنے رب کو دیکھا ہے، آپ نے فرمایا وہ
تو نور ہے میں اسے کیسے دیکھ سکتا ہوں ۔ قال هو نورانی اراه تو نوراً جو لفظ تھا وہ دراصل نور تھا جو
فرمایا اور انسی کا جو حصہ ہے وہ ایک راوی بھول گیا اور دوسرے راوی نے اس کو مکمل کر دیا۔ یہ پوری شکل
خطبات طاہر جلد 14
810
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
الله
بنی ہے اب کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تو نور ہے میں اسے کیسے دیکھ سکتا ہوں ۔ ( مسلم )
صلى الله
علي
اس حدیث نے ایک اور مضمون ۔ ، اور مضمون سے بھی پردہ اٹھایا ہے کہ اللہ کا نور آنحضرت ﷺ کے
عرفان کے مطابق ظاہری نور نہیں تھا ورنہ ظاہری نور کو تو ہر ایک شخص دیکھ سکتا ہے۔ ظاہری نور ہی کے
صلى الله
ذریعے دیکھتے ہیں ، ظاہری نور ہی کو دیکھتے ہیں۔ چاند سورج کو دیکھتے ہیں مگر حضرت رسول اللہ ﷺ ان
لسه
کے نور کو خدا کا نور ان معنوں میں قرار نہیں دے رہے کہ گویا اس نور کو دیکھنا خدا کا دیکھنا ہے۔ اللہ کا نور
اس نوعیت کا ہے جس کے متعلق رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ انسان اس کو دیکھ نہیں سکتا۔ پھر یہ نور کیا
ہے جو ہمیں دکھائی دیتا ہے؟ اس کے متعلق یا د رکھنا چاہئے کہ ایک دوسری حدیث میں یہ ذکر موجود ہے
کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ نور، خدا تعالیٰ کا حجاب ہے۔ خدا تعالیٰ کی صفات کا پردہ ہے یعنی جن
کے پیچھے اللہ چھپا ہوا ہے۔ جو تمہیں ظاہری روشنی سورج کی دکھائی دیتی ہے تم اس کو نور سمجھ رہے ہو، یہ
حجاب ہے جو صفات باری تعالیٰ پر ہے اور خدا اس سے پرے ہے اور خود یہ نور نہیں ہے۔ یہ وہ ابتدائی
باتیں ہیں نور سے متعلق جن کو آپ کو پیش نظر رکھنا چاہئے ۔
اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض حوالے آپ کے سامنے رکھتا ہوں
جو اس مضمون کو مزید آپ پر کھولتے چلے جائیں گے۔ آپؐ فرماتے ہیں:
وو
قرآن شریف میں تمام صفات کا موصوف صرف اللہ کے اسم کو ہی
ٹھہرایا ہے تا اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ اللہ کا اسم تب متحقق ہوتا ہے جب
تمام صفات کا ملہ اس میں پائی جائیں ۔ پس جبکہ ہر ایک قسم کی خوبی اس میں پائی
گئی تو حسن اس کا ظاہر ہے۔ اسی حسن کے لحاظ سے قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ
کا نام نور ہے۔ جیسا کہ فرمایا ہے اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ یعنی
اللہ تعالیٰ زمین و آسمان کا نور ہے۔ ہر ایک نوراسی کے نور کا پر تو ہے“۔
(ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد 14 صفحہ: 247)
یعنی اپنی ذات میں وہ خدا کا نور ہے ۔ خدا کا ایک عکس ہے جو اس پردے پر ظاہر ہوتا ہے۔
اور وہ مکس اس طرح کا بھی نہیں جیسے مادی عکس ہو یعنی مراد اس کی یہ ہے۔ توانائی کا مضمون آپ کو
سمجھانے کا مقصد یہ تھا تا کہ ان لطیف باتوں کو آسانی سے سمجھ سکیں۔ توانائی کا آخری منبع اور اول منبع
خطبات طاہر جلد 14
811
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
اللہ تعالیٰ ہے۔ ہر قسم کی حرکت، ہر قسم کا تموج خدا کی ذات کے ارادے سے پیدا ہوتا ہے۔ جس طرح
آپ کا اردہ آپ کے بدن کو جنبش دیتا ہے ، آپ کے گلے کی صوتی تاروں کو جنبش دیتا ہے اور وہی
ارادہ ہے جو جنبشیں بن بن کر دوسرے انسانوں کے ذہن میں منتقل ہوتا ہے اور وہاں پہنچ کر ظاہری
جنبش میں دکھائی نہیں دیتا کچھ اور قسم کی چیز ہو جاتی ہے، لطیف تر ہو جاتا ہے۔ تو لطافت سے آغاز ہوا،
لطافت تک پہنچا اور اس کے بغیر ایک جگہ کی کیفیت کو دوسری جگہ منتقل کرنا ناممکن ہے۔ جس لطافت
سے کسی چیز کا آغاز ہوا ہے جب تک دوبارہ اس لطافت میں اس کو تبدیل نہ کریں اس کا دوسری جگہ
انتقال ممکن نہیں ہے یعنی معنی خیز نہیں رہتا، ایک بے معنی انتقال ہو جاتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ اول ہے
جس کا ارادہ ، جس کی قوت فیصلہ، جس کی چاہت یا جس کی ناپسندیدگی جو بھی شکلیں اختیار کرتی ہے وہ
ساری کا ئنات ہے۔ تمام کائنات اس ابتدائی تموج سے پیدا ہوتی ہے جس کو تموج کہنا بھی ایک انسانی
کلام کی مجبوری ہے۔ جس طرح ہمارے ہاں دکھائی دینے والا تموج محسوس ہونے والا تموج خواہ وہ
آواز سے تعلق رکھتا ہو یا روشنی سے تعلق رکھتا ہو، جب تک ظاہر ہے اس وقت تک کسی نہ کسی صورت
میں لطیف ہونے کے باوجود اسے تموج کہا جا سکتا ہے لیکن وہ جگہ جہاں سے تموج شروع ہوا، جہاں
پہنچ کر دوبارہ اپنی اصلیت کی طرف لوٹتا ہے وہاں کم سے کم لطیف ترین تموج ہے۔ اتنا ہلکا کہ ظاہری
تموج کو اس تموج سے کوئی نسبت ہی دکھائی نہیں دیتی ۔ آپ کی آواز سے پہلے جو آپ کا خیال تھا اگر
تموج نہ ہو تو خیال پیدا نہیں ہوسکتا لیکن اتنا خاموش کہ آپ زندگی بھر جو چاہیں سوچتے رہیں ساتھ بیٹھے
ہوئے آدمی کو آواز سنائی نہیں دے گی ۔ لیکن جب وہ تموج آواز میں ڈھلتا ہے تو کہیں ہلکی نحیف
آوازوں میں بھی ڈھلتا ہے، کہیں پر شوکت اور بلند آوازوں میں ڈھل جاتا ہے۔ اب اذانیں بھی
آپ نے مختلف سنی ہیں ہمارے مبارک ظفر صاحب ناروے میں اذان دیا کرتے تھے تو لگتا تھا تکبیر
کہہ رہے ہیں اور تکبیر غور سے سننی پڑتی تھی۔ اب چوہدری آفتاب صاحب ہیں یہ تکبیر کہیں تو لگتا ہے
اذان دے رہے ہیں لیکن دونوں کے ذہن میں تموج کی قوتوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ویسا ہی تموج
ہے اور کوئی آواز کسی کی سنائی نہیں دیتی۔ تو ذات باری تعالیٰ کا نور ہونا یہ معنی رکھتا ہے کہ تمام کائنات
اس کے ارادے، اس کے فکر سے تعلق رکھتی ہے اور اس کے بغیر کائنات میں کسی چیز کا ہونا ناممکن ہے،
ہو ہی نہیں سکتی ۔
آ
خطبات طاہر جلد 14
812
خطبه جمعه 27 اکتوبر 1995ء
پس نور بمعنی توانائی ہے۔ نور بمعنی اس روشنی کے نہیں ہے جو آپ کو ظاہری آنکھوں سے
دکھائی دیتی ہے اور اب روشنی کو ظاہری تصویر اگر اپنے سامنے رکھ لیں تو ایک اور بات واضح طور پر سمجھ ظاہری تصویر اگر اپنے سامنے رکھ میں تو ایک اور بات واضح طور پر مجھ
آجائے گی۔ میں نے بیان کیا تھا کہ سائنس دان تو یہ بتاتے ہیں کہ اس روشنی میں جو تموج کی قسمیں
ہیں جن کو ہم رنگ کہتے ہیں وہ پانچ رنگ ہیں یا بعض تین بھی کہتے ہیں ، سات ہیں ۔ مگر حقیقت یہ ہے
کہ اگر آپ ان کا تجزیہ کریں تو اس میں بہت زیادہ رنگ ہیں ۔ جب سائنس دان چند رنگ بیان
کرتے ہیں تو ان کی مراد صرف اتنی ہوتی ہے کہ انسانی آنکھ جن رنگوں کو دیکھ سکتی ہے وہ اتنی قسم کے
تموجات سے تعلق رکھتے ہیں۔ بہت سی ایسی لہریں ہیں جن کی توانائی کو ہماری آنکھ دیکھ ہی نہیں سکتی ۔
اور بعض نہ دکھائی دینے والی لہریں اتنی شدید ہیں کہ اگر آنکھ میں پڑیں تو آنا فانا آنکھ کو اندھا کر دیں،
اس کو جلا کر خاکستر کر دیں۔ پس جہاں تک دیکھنے کا تعلق ہے یہ بچگانہ خیال ہے کہ جو چیز دکھائی دے
و ہی زیادہ عظمت والی ، وہی زیادہ قابل یقین ہے۔
امر واقعہ یہ ہے کہ توانائی کی جتنی قسمیں ہیں ان میں سے سب سے زیادہ قوی اور سب سے
زیادہ غیر معمولی قوتوں کا سرچشمہ وہ چار چیزیں ہیں جو ہمیں دکھائی نہیں دیتیں ۔ روشنی آپ کو دکھائی
دیتی ہے آپ کا کہاں نقصان کرتی ہے۔ مگر X-Rays کی قسمیں ہیں یا Radiation کی بعض
قسمیں ہیں جو وجود کے ذرے ذرے کو ہلا کے رکھ دیتی ہیں۔ انسانی تخلیق کا نظام بگاڑ کے رکھ دیتی
ہیں، انسانی وجود کو پارہ پارہ کر دیتی ہیں۔ تبھی ریڈیائی طاقت سے جتنا انسان ڈرتا ہے اتنا کسی ظاہری
طاقت سے نہیں ڈرتا۔ وہ بم جو بڑے دھماکے کے ساتھ پھٹتے ہیں جن کے ذریعے ظاہری زلزلے پیدا
ہوتے ہیں وہ بم بظاہر دیکھنے میں کتنے ہی مرعوب کرنے والے ہوں مگر Radiation ایک دفعہ
ظاہر ہو جائے تو پھر نہ آواز رکھتی ہے ، نہ رنگ رکھتی ہے، نہ بو رکھتی ہے لیکن ہلاکت خیزی میں ان
ظاہری پھٹنے والے بموں سے بہت زیادہ ہے۔ روس کے علاقے میں چرنوبل میں ایک حادثہ ہوا
تھا جس کے نتیجے میں ان کا Atomic Plant پھٹ گیا اور آج تک اس واقعہ کے بعد خاموش
لہریں، بے آواز لہریں ، نظر نہ آنے والی لہریں زندگی کے ساتھ ایک ہلاکت خیز کھیل کھیل رہی ہیں ۔
ایسے درد ناک نظارے ہیں ان بچوں میں جو اس خاموش طاقت سے متاثر ہو کر پیدا ہوئے کہ ان کا پورا
نظام درہم برہم ہو کے رہ گیا ہے۔ کہیں عجیب و غریب قسم کے اعضاء نئے نئے ظاہر ہونے شروع ہو
خطبات طاہر جلد 14
813
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
گئے ہیں، کئی اعضاء بالکل مارے گئے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ محسوسات کی دنیا میں بھی ان کے لئے
طرح طرح کے عذاب مہیا ہو چکے ہیں جن کو دیکھنا، جن کو محسوس کرنا اگر انسان میں احساس کی طاقت
ہو بڑا مشکل کام، بڑا صبر آزما کام ہے۔
تو نور کے تعلق میں یہ بھی یاد رکھیں کہ نور ضروری نہیں کہ دکھائی دے بلکہ جتنا لطیف ہوگا اتنا
ہی نہ دکھائی دینے والا ہوگا اور نہ دکھائی دینا اس کے عدم کی دلیل نہیں ہے بلکہ بسا اوقات یہ عظیم تر ہوتا
ہے جب دکھائی نہیں دیتا۔ زیادہ قوی ہو جاتا ہے جب دکھائی نہیں دیتا اور موجودات کی دنیا میں جو خدا
کا نور ہے، نور کا اکثر حصہ غیب میں ہے۔ بہت تھوڑا ہے جو دکھائی دینے والے تموجات سے تعلق رکھتا
ہے۔ تبھی یہ نور ہی کی تعریف ہے جب فرمایا کہ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ
الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْنُهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرہ : ۴) ۔ اگر حاضر فرما تا اللہ تعالیٰ تو بظاہر مضمون زیادہ
طاقتور ہوتا کہ خدا کو ہر وقت حاضر دیکھ کر وہ عمل کرتے ہیں کیونکہ حاضر سے انسان ڈرتا ہے۔ مگر
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ متقی کی تعریف ، ڈرنے والے کی تعریف یہ ہے کہ حاضر سے پرے دیکھے تو حیران
رہ جائے گا کہ جو نہ دکھائی دینے والا ہے وہ اتنا طاقتور ہے کہ اس کے تصور کے بعد کسی بے عملی کا سوال
ہی باقی نہیں رہنا چاہئے۔ عمل کی ہر طاقت اس نور غیب سے عطا ہوتی ہے جو انسان کو دکھائی نہیں دیتا جو
انسان کو محسوس نہیں ہوتا۔
پس عظیم عظیم الشان کتاب ہے جس نے نے ایمان ایمان کی کی ، یہ تعریف فرمادی الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ
بِالْغَيْبِ اور اس کے معاً بعد نتیجہ یہ نکالا وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ اس
کی غیب کی طاقت کا ایسا اثر ان کے دلوں پر ، ان کے دماغ پر ان کے حواس پر پڑتا ہے کہ اس سے
مرعوب ہو کر بلا توقف عبادت گزار ہو جاتے ہیں۔ نمازیں قائم کرتے ہیں اور اس غیب کے اثر سے اور
اس کی محبت اور اس کی طمع اور اس کے خوف سے وہ پھر جو خود اپنا ہے وہ غیروں کو دینے لگتے ہیں تا کہ وہ
جو غیب ہے وہ اپنا ہو جائے اور یہ مضمون ہے وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ میں جو جاری وساری
سلسلہ ایک چلتا ہے اور جتنا یہ جاری ہوتا ہے غیب کے تعلق میں اتنا غیب قریب ہوتا جاتا ہے۔ جتنا غیب
کا تصور عبادتوں پر انسان کو آمادہ کرتا ہے اور غیب کو انسان جتنا طاقتور سمجھتا ہے اتنا ہی اس کی نمازیں
قوی ہوتی چلی جاتی ہیں۔
خطبات طاہر جلد 14
814
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
پس نور کوئی ایسی فرضی چیز نہیں ہے جو ماوراء الوراء ہونے کے بعد ہم سے بے تعلق ہو
جاتا ہے بلکہ اس کا ماوراء الوراء ہونا یعنی دکھائی دینے کے پردے سے پرے اور اس سے بھی
پرے ہونا اس کی طاقتوں میں اضافہ کرتا چلا جاتا ہے یہاں تک جب وہ وجہ اول بن جاتا ہے تو وہاں
انسان کی عقل کا کوئی دخل نہیں ہے۔ بڑے بڑے فلسفی وہاں پہنچ کر خاموش ہو جاتے ہیں اور اس میں
دنیا دار فلسفیوں کی بات کر رہا ہوں ، مذہبی فلسفیوں کی بات نہیں کر رہا۔ خاموش ہو جاتے ہیں یہ کہہ کر کہ
یہاں تک ہماری عقل کی رسائی تھی۔ یہاں ایک انگلی دکھائی دے رہی ہے جو اس پر اشارہ کر رہی ہے
پس ہماری عقل نے یہ نتیجہ نکالا کہ وہی وجہ اول ہے۔ وہ وجہ اول کیا ہے ہم نہیں سمجھ سکتے ۔ ہماری عقل
نے یہ نتیجہ نکالا کہ یہ وجہ اول پیدا کرنے والی تو ہے، پیدا نہیں ہوئی کیونکہ جس مقام تک ہماری عقل کو
رسائی ہوئی اس وقت تک یہ مرحلے طے ہو چکے ہیں کہ جہاں تک ہم نے دیکھا یہ باتیں ثابت ہو گئیں
وہ نہیں ہے جس کو ہم سمجھ سکے ہیں یاد یکھ سکتے ہیں یا محسوس کر سکتے ہیں یا سن سکتے ہیں
وجہ اول ان محسوسات سے پرے ہے اور یقیناً وہ خالق بھی ہے کیونکہ یہ چیزیں جو ہم نے محسوسات کی ہے اور
دنیا میں دیکھی ہیں، یہ ہمیشہ سے نہیں ہیں۔ اس لئے جو ہمیشہ سے نہیں ہے وہ لا ز ما مخلوق ہے اور جو
خالق ہے وہ لازماً مخلوق نہیں ہے کیونکہ اگر وہ مخلوق ہوگا تو ہمیشہ سے نہیں ہوگا اور پھر اس کا وجود ہی
نا ممکن ہو جائے گا۔
روجه
یہ ایک منطقی بار یک استدلال ہے جس کے نتیجے میں ارسطو تھا یا افلاطون تھا یا بعد میں آنے
والے بعض یورپین فلاسفرز تھے سب نے یہی نتیجہ نکالا کہ وجہ اول سب سے کم متمو جہے بلکہ جو قدیم فلسفی
ہیں انہوں نے کہا وجہ اول میں تموج کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے لیکن وہ تموج کا خالق ہے۔ یہاں تک
اس کو غیر متحرک قرار دیا گیا اس خطرے سے کہ اگر تموج ہے تو توانائی کا ضیاع بھی ہوگا اور توانائی کا
ضیاع ہو گا تو وہ چیز از لی ابدی نہیں ہو سکتی۔ اس کے تموج کے نتیجے میں وہ ضرور کچھ نہ کچھ گھٹتی ہے اور یہ
بھی ایک ایسا مضمون ہے جسے Physicts خوب اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ساری کائنات اپنی مجموعی
قابل استعمال توانائی میں کم ہو رہی ہے اور اس کی وجہ تموج ہے۔ تو کہتے ہیں تموج پیدا کرنے والی
ذات کو خود تموج سے پاک ہونا ہوگا ورنہ وہ نہ وجہ اول بن سکتی ہے اور نہ دائمی کہلاسکتی ہے اور اس منزل
کی طرف جاتے وقت یہ سفر جو چھوٹا سا میں نے آپ کو کروایا ہے آغاز میں، اس سفر کو دوبارہ ذہن میں
خطبات طاہر جلد 14
815
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
حاضر کر لیں کہ ظاہری تموج سے وجہ اول کی طرف جو آپ نے حرکت اپنی دنیا میں کی ہے وہاں وجہ
اول کا تموج اس کے مقابل پر اتنا خفیف ہے کہ کوئی نسبت ہی نہیں ہے لیکن وہ خفیف تموج اتنی
زبر دست قوتیں پیدا کر دیتا ہے کہ ارد گرد ماحول میں ایک ہیجان برپا کر دیتا ہے اور صرف وقتی طور پر ہی
نہیں دور رس نتائج اس کے نکلتے ہیں۔ ایک خیال پیدا ہوتا ہے اور وہ خیال دنیا کے خیالات پر اثر انداز
ہو جاتا ہے۔ ان خیالات کے نتیجے میں لاکھوں کروڑوں بدن متحرک ہو جاتے ہیں۔ وہ لاکھوں
کروڑوں بدن آگے ورثے میں ان خیالات کو اس طرح چھوڑتے ہیں کہ آنے والی نسلیں پھر متموج
ہوتی چلی جاتی ہیں، متحرک ہوتی چلی جاتی ہیں اور ایک خیال جو اپنی ذات میں معمولی حرکت، اگر
حرکت تھا بھی تو معمولی سی حرکت تھا، کتنی بڑی بڑی حرکتیں پیدا کر دیتا ہے۔ عالمی جنگوں کے اندر
دیکھیں کتنا تموج ہے، کتنی بربادی ہے، کتنی ہلاکت خیزی ہے، کیسے کیسے حیرت انگیز زلزلے دنیا پر وارد
ہو جاتے ہیں۔ انسانی دنیا پر بھی، حیوانی دنیا پر بھی ، جسمانی دنیا پر بھی لیکن جس ذہن میں یہ خیال پیدا
ہوا ہے وہ ذہن جو طاقت کے سرچشمے پر واقع تھا۔ اس ذہن کی حرکت کو آپ ما ہیں تو جو توانائی آخر اس
سے پھوٹی ہے، اس کے ساتھ اس کو کوئی بھی نسبت نہیں اور اس کی مثال صرف انسانی سوچوں سے تعلق
نہیں رکھتی ، انسانی سوچوں کے ذریعے صرف نہیں دی جاسکتی بلکہ مادی دنیا میں بھی فزکس نے جن
چیزوں کا انکشاف کیا ہے ان میں بھی نور کی یہ تشریح جو بیان کر رہا ہوں اس طرح دکھائی دیتی ہے کہ جو میں نور رہا
کشش ثقل ہے جو تمام توانائیوں کا ماخذ سمجھی جاتی ہے، ابھی تک سائنس دان چار قسم کی توانائیوں کو تین
میں تو تبدیل کر چکے ہیں یعنی ان کو تین اکائیوں میں تو دیکھ رہے ہیں جیسا کہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب
کے عظیم الشان کام اور ان کے ساتھی کے کام کے نتیجے میں اب چار کی بجائے تین توانائیوں کا تصور رہ
گیا ہے۔ مگر جانتے ہیں کہ آخر پر ایک ہی نکلے گا۔ یہ جانتے ہیں کہ کشش ثقل ہی ہے جو ان توانائیوں
کی ماں ہے اور کشش ثقل سب سے کم متحرک ہے۔ کشش ثقل کی حرکت کے متعلق ہی Debate ہے
کہ اس میں حرکت ہے بھی کہ نہیں بالکل خاموش متموج کا تو سوال ہی ان کو دکھائی نہیں دیتا ۔ اس لئے
بعض لوگ تو اسے صرف فیلڈ Field ہی کہتے ہیں اور ایسی فیلڈ جس میں کوئی حرکت، کوئی تموج نہیں
ہے۔ اگر وہ تموج مانیں تو آگے مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔ مگر تموج کس قسم کا ہے۔
مشکل یہ ہے کہ کشش ثقل کے ذریعے جتنی توانائی ہم پیدا ہوتی دیکھ رہے ہیں سائنس کے
خطبات طاہر جلد 14
816
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
اصول سے اتنی ہی خرچ بھی ہونی چاہئے مثلاً زمین ہے وہ اپنے مرکزی نقطے کی طرف ہر چیز کو کھینچ رہی
ہے اور اتنی غیر معمولی طاقت سے کھینچ رہی ہے کہ اب سارے پہاڑ چھٹے پڑے ہیں، انسان جتنی مرضی
چھلانگ لگائے پھر آخر زمین پہ آ جاتا ہے اور ارد گرد گزرنے والے سیاروں کو، ارد گرد گزرنے والے
فلکی اجرام کو یہ اپنی طرف کھینچ لیتی ہے اور زمین کی کشش بالکل معمولی ہے۔ یہ کشش اگر بڑھ جائے تو
کا ئنات میں ایک ہنگامہ برپا کر دیتی ہے۔ ایسے ایسے ستاروں کو ، بعض ستارے اپنی کشش سے اپنی
طرف کھینچ لیتے ہیں جن کا فاصلہ ان سے لاکھوں سال کے فاصلے پر ہوتا ہے۔ لاکھوں سال توانائی سفر
کرے اور اس کی کوئی حد نہیں ہے جتنا ایسے ستاروں کا پیٹ بھرے گا جو Black Hole میں تبدیل
ہو جاتے ہیں یعنی وہاں بھی توانائی نہ دکھائی دینے والی ہے اور عجیب بات ہے کہ یہ بھی ایک مثال ہے
نور کی کہ جہاں سب سے زیادہ نور کی شدت ہے وہ سب سے زیادہ نہ نظر آنے والی چیز ہے۔ اس کا نام
ہی Block Hole ہے۔ نہ دکھائی دیتا ، نہ سنائی دیتا ، نہ چکھا جا سکتا، نہ محسوس کیا جا سکتا اور ایسی قوت
ہے کہ اس کے دھما کے ہی سے بالآخر کا ئنات پیدا ہوئی ہے۔
تو خدا کا نور سمجھنا ہے تو خدا کی اس تخلیق کے حوالے سے سمجھیں جس کے متعلق اللہ فرماتا ہے
اللَّهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ الله زمین و آسمان کا نور ہے۔ یہ بیان سن کر آپ کو کیا سمجھ
آئے گا اگر السَّمواتِ وَالْأَرْضِ پر غور نہیں کرتے۔ تبھی اللہ تعالیٰ لِأُولِي الْأَلْبَابِ کی
تعریف میں یہ بات داخل فرما دیتا ہے۔ اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ
الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَا يَةٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ (آل عمران : 191) زمین و آسمان کی پیدائش میں
اور رات اور دن کے بدلنے میں حیرت انگیز نشانات ہیں، عظیم نشانات ہیں لایت کن لوگوں کے
لئے؟ جو لأ ولى الْأَلْبَابِ ہیں ، جن کو خدا نے عقلیں عطا فرمائی ہیں اور صاحب عقل انسان
وہ نہیں ہے جو محض خشک سائنس دان ہے کیونکہ وہ اپنے تلاش کے سفر کو کناروں پر ختم کر دیتے ہیں اور
نیچے اتر کر اس کی ماہیت جونور کے پردوں کے پرے دکھائی دینی چاہئے اس تک نہیں پہنچ سکتے ۔ پس
اس پہلو سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ ( آل
عمران: 192) ایسا دلچسپ سفر ہے اتنا حیرت انگیز یہ سوچ کا نظام ہے کہ جو اس میں ایک دفعہ مبتلا ہو
جائے کوئی Drug Adiction اس سے زیادہ سخت نہیں ہو سکتی ۔ انسان ہر بات میں اس کی ماہیت
خطبات طاہر جلد 14
817
خطبہ جمعہ 27 اکتوبر 1995ء
پر غور کرتے ہوئے خدا کی طرف پہنچنے کا مزہ چکھ لے تو پھر وہ کیفیت پیدا ہو جاتی ہے جو یہ آیت کریمہ
پیش کر رہی ہے۔ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُو بِهِمْ نہ دن کو بھولتے ہیں
نہ رات کو، نہ کھڑے ہوئے ، نہ بیٹھے ہوئے۔ وہ تو کروٹیں بدلتے ہیں تو تب بھی ان کو خدا یاد آتا ہے
اور یہ لامتناہی ذکر کا سفر ہے جو کائنات پر غور کرنے کے نتیجے میں ضرور شروع ہوگا اگر لاولی
الْأَلْبَابِ ہوگے۔ تو جب تک کا ئنات پر غور نہیں کرتے نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ کوکس
طرح سمجھ سکتے ہیں۔ اور نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ کو صرف اسی حد تک سمجھتے ہیں یا سمجھ سکتے
ہیں جس حد تک کائنات کا شعور حاصل کرنے کی خدا تعالیٰ نے صلاحیت بخشی ہے اور پھر یہ دیکھنا ہوگا
کہ یہ سب پردہ ہی تھا اور وجہ اول ان پردوں سے پرے ہے۔ جو نور ہم دیکھتے ہیں، جو کائنات کی
روشنائی ہے جو کائنات کے اندر متحرک روح ہے وہ خدا نہیں ہے۔ اس میں خدا کی صفات جلوہ گر ہیں
اور نور اللہ اس سے پرے لطیف تر کوئی چیز ہے جو تموج سے بھی پاک ہے، جو ہر قسم کی فناء کے تقاضوں
سے بالا ہے۔ وہ ازلی ہے، وہ ابدی ہے۔ وقت کا اس پر کوئی دخل نہیں ۔ وہ وقت کا خالق ہے اس کو کسی
نے خلق نہیں کیا۔
یہ وہ نور ہے جس کا ذکر میں انشاء اللہ اب آئندہ خطبے میں قرآن کریم کی بعض آیات کے
حوالے سے، اسی آیت کے حوالے سے بھی اور دوسری آیات کے حوالے سے بھی اور احادیث اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی عبارتوں سے مدد لے کر آپ کے سامنے پیش کروں گا۔
818
خطبات طاہر جلد 14