نُور ؑلیٰ نُور کی لطیف تشریح رسول کریمؐ کا وسیلہ ہونا اور مسیح موعودؑ کا چاند ہونے کا مفہوم

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ النور کی آیت نور کے حوالے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیش کردہ تفسیری نکات کو مزید تفصیل سے بیان کیا۔ آپ نے واضح فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فطرت سلیمہ، کمال اعتدال اور وضع استقامت کی بنا پر ہی آپ پر قرآن کریم کی صورت میں ایک کامل اور عالمگیر وحی نازل ہوئی۔ بعد ازاں آپ نے سراج اور نور کے فرق کی وضاحت کرتے ہوئے بیان فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم روحانی سورج ہیں جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام چاند کی طرح آپ کے فیض اور نور کے کامل عکاس ہیں۔

موضوعات: تفسیر قرآن کریم، آیت نور، مقام خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم، حقیقت وحی، مقام حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبات طاہر جلد 14
861
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
نُورٌ عَلَى نُورٍ کی لطیف تشریح
رسول کریم کا وسیلہ ہونا اور مسیح موعود کا چاند ہونے کا مفہ مفہوم
( خطبه جمعه فرموده 17 نومبر 1995 بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
گزشتہ خطبے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالے سے آیت کریمہ
اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ (النور: 36) کی تفسیر
پیش ہو رہی تھی جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے فرمائی اور جس کو میں نے مزید
وضاحت سے کھول کر جماعت کے سامنے رکھا۔ یہ مضمون ابھی مکمل نہیں ہوا تھا کہ خطبے کا وقت ختم ہو گیا
اور اس کے علاوہ بھی اور بہت سی باتیں خدا تعالیٰ کے اسم نور کے حوالے سے کرنے والی ہیں۔اس
لئے خطبے میں جہاں میں نے مضمون کو چھوڑا تھا وہاں سے بات کو آگے بڑھاؤں گا۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام شجرۂ مبارکہ زیتون کی مثال کی تشریح فرمار ہے
تھے اور اس موقع مور پر کچھ حصہ مضمون کا بیان کرنے کے بعد وقت ختم ہو گیا تھا۔ حضرت اقدس فرماتے
ہیں کہ جو زیتون کا تیل ہے جس سے وہ وحی کا مبارک چراغ روشن ہے وہ تیل کیا چیز ہے جو عبارت
ہے وہ اگر تمام تر پڑھی جائے تو چونکہ مشکل عبارت ہے اور بہت سے سننے والے جو اردو کو اچھی طرح
سمجھتے ہیں وہ بھی اس عبارت کو سمجھ نہیں سکیں گے۔ پس بجائے اس کے کہ میں اس عبارت کو پڑھوں
اس کے سر دست پہلے حصے کا مضمون بیان کرتا ہوں بعد میں پھر کچھ عبارتیں بھی پڑھوں گا ان کا مضمون

خطبات طاہر جلد 14
بھی بیان کروں گا۔
862
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ فرما رہے ہیں کہ جو تیل ہے وہ خلاصہ ہوا کرتا ہے کسی چیز کی
ذات اور درخت کا تیل اس کی صفات کا خلاصہ ہوا کرتا ہے۔ پس حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ کو مثیل
عليه
کے طور پر زیتون قرار دے کر جب اس کے تیل کی بات شروع کی تو مراد حضرت محمد مصطفی ﷺ کی
صلى الله
عليسة
فطرت سلیمہ، آپ کی عقل آپ کی روحانی قوتیں اور وہ تمام صفات جو آپ کی ذات کا خلاصہ ہیں
اور وہ صفات جو خود اللہ تعالیٰ کے کلام سے پروردہ ہیں اور اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت اور فضل کے نتیجے
میں پروردہ ہیں یعنی آغاز میں بھی اللہ ہی کا فضل ہے اس نے ایک وجود پیدا فرمایا اور اس وجود کی ان
صفات کو پوری طرح نشو و نما کی توفیق عطا فرمائی۔ پھر نشو و نما جب اپنے درجہ کمال کو پہنچی ہے تو ان کی ونما ونما
کیفیت یوں بیان فرمائی کہ گویا وہ نور از خود بھڑکنے کے لئے تیار تھا یعنی آنحضرت ﷺ کی صفات حسنہ
کا آسمانی نور کے ساتھ کامل اتصال ہے کیونکہ جب تک یہ اتصال نہ ہو اس وقت تک آسمانی نور اپنے
درجہ کمال کے ساتھ آپ کی ذات پر نازل نہیں ہو سکتا تھا۔
اس لئے یہ مثال کسی اور نبی کی وحی کے متعلق استعمال نہیں فرمائی گئی کہ وہ نور جو آپ کی
صفات حسنہ کا خلاصہ تھا وہ از خود بھی چمکتا رہا مگر از خود ، لفظ دھو کے والا ہے ، حضرت مسیح موعود علیہ
السلام نے جس انداز میں پیش فرمایا ہے اس از خود کا تصور اس میں سے غائب ہو جاتا ہے ۔ فرمایا ہے
یہ مقدر بات تھی کہ اللہ ہی کے فیض سے تربیت یافتہ وجود تھا۔ چنانچہ فرماتے ہیں ” جو اس عقل کامل کے
چشمہ صافی سے پروردہ ہیں“ وہ صفات محمد یہ جو اس ”عقل کامل یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات والا صفات کی
طرف اس ”عقل کامل“ کہہ کر اشارہ فرمایا ہے ۔” اس عقل کامل کے چشمہ صافی سے پروردہ ہیں“
خدا تعالی کا جوحکمت کا ملہ کہلا سکتا ہے ہر عقل، ہر حکمت کا سر چشمہ وہی ہے۔ اس چشمہ صافی سے جس
شجرہ طیبہ نے فیض پایا وہ محمد رسول اللہ ﷺ کا شجر تھا اور اس مثال کا استعمال فصاحت و بلاغت کا و بلاغت کا کمال
ہے کیونکہ اگر مثال زیتون کے درخت کی تھی تو زیتون کا درخت بھی تو کسی پانی کا محتاج ہے۔ وہ پانی
کون سا تھا ، کہاں سے اتر اتھا وہ زمینی پانی نہیں تھا بلکہ خدا تعالیٰ کا وہ پانی تھا جو اس کی عقل کاملہ سے
اترتا ہے۔ ویسے تو ہر فیض خدا ہی سے ملتا ہے، جن لوگوں کو تھوڑی سی بھی عقل ملے ان کو بھی خدا ہی سے
نور ملتا ہے لیکن محمد رسول اللہ ﷺ کے تعلق میں خدا تعالیٰ کو عقل کامل قرار دینا بتا رہا ہے کہ اللہ کا جو
الله
۔

خطبات طاہر جلد 14
نور بصیرت
863
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
صلى
صلى الله
رت یا جو بھی اسے آپ کہہ لیں عقلِ کامل جو تمام حقائق کا سرچین کامل جو تمام حقائق کا سرچشمہ ہے جس میں کوئی تضاد نہیں
ہے، جو تمام موجودات کی کنبہ ہے اس عقل کامل کے چشمہ صافی سے محمد رسول اللہ ﷺ کا شجرہ طیبہ
یعنی وہ زیتون کا درخت پرورش یافتہ تھا۔ پس از خود کی بحث اٹھ گئی۔ آغاز ہی سے آنحضرت ﷺ کی
تخلیق خدا کے عقل کامل کے چشمہ سے ہوئی اور وہ جو درخت تھا جو عقل کامل سے فیض یافتہ ہوا وہ دنیا
کی کسی اور چیز سے فیض یافتہ نہ ہوا اس کا شفاف اور پاکیزہ ہونا باالبداہت ثابت ہے۔اب اس کا
ایک اور تعلق بھی ہے۔ جو دوسرے عام عقل والوں کے ساتھ اس مضمون کا تعلق ہے۔ وہ جہاں تک
حقیقی اور سچی عقل کا تعلق ہے اللہ ہی سے فیض یافتہ ہوتے ہیں مگر محض اس سے فیض یافتہ نہیں رہتے
کچھ دنیاوی عقول کے چشموں سے بھی پانی پیتے ہیں ، کچھ دنیاوی حکماء کی باتوں سے بھی متاثر ہوتے
ہیں ، کچھ اپنی تحقیقات سے بھی وہ فیض یافتہ ہوتے ہیں۔ اس لئے خالصہ اللہ کی عقل کل سے
صلى
الله
فیض یافتہ ان کو قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پس اس چشمے میں کچھ دوسرے پانی بھی آ ملتے ہیں۔
ان معنوں میں آنحضرت ﷺ کو امی کہنا آپ کی ایک عظیم تعریف ہے اور یہی لفظ امی جب
دوسری عرب قوم پر اطلاق پاتا ہے تو دوسرے معنے رکھتا ہے کیونکہ ہر لفظ اپنے موقع اور محل کے مطابق
سمجھا جاتا ہے۔ ان کے معنوں میں یہ تھا کہ وہ تعلیم یافتہ ہیں ہی نہیں ، نہ خدا سے نہ بندوں سے، نہ اللہ
کی عقل سے انہوں نے تعلق جوڑا نہ اپنی عقل سے کچھ فائدہ حاصل کیا اور آنحضرت ﷺ نے چونکہ
دنیاوی عقول کا استعمال نہیں کیا اور دنیاوی علوم کے چشموں سے پانی نہیں پیا اس لئے آپ کی نشو و نما پانی
خالصہ اس عقل کل سے ہوئی ہے جسے ہم خدا بھی کہتے ہیں اور عقل کل نے آغاز ہی سے آپ ﷺ کو
پانی پلایا آپ کی آبیاری فرمائی اور اس پانی کو پی پی کر یہ شجرہ طیبہ بڑھا اور جوان ہوا اور اس نے شاخیں
نکالیں اور پھول پھل لایا۔
علی
ان سارے مراحل سے گزر کر جب وہ اس مرتبے تک پہنچا ہے کہ اس سارے وجود کا عطر
خالص ایک تیل کی شکل میں ظاہر ہو گیا یعنی آنحضرت ا اپنی بلوغت کو پہنچے اور یہ وجود اس مقام پر
پہنچا جب کہ درخت سے تیل الگ ہو کر ، صاف ہو کر ہتھر کر باہر آنے لگتا ہے۔ اس تیل پر وحی کا نزول
ہوا ہے اور یہ وہ تھا تیل جو بھڑک اٹھنے کو تیار تھا۔ اس لئے نہیں کہ انسان بذات خود اپنی عقل سے روشن
ہو سکتا ہے اس لئے کہ شروع ہی سے عقل کل سے فیض یافتہ تھا۔ یہ تفصیل ہے جو حضرت مسیح موعود

خطبات طاہر جلد 14
864
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
علیہ الصلوۃ والسلام کے اس چھوٹے سے فقرے کی ہے کہ
اس عقل کامل کے چشمہ صافی سے پروردہ ہیں“
تمام صفات محمدیہ علی مات محمد یہ اللہ اللہ کی عقل کامل کے سرچشمے ۔ سے پروردہ ہیں۔ پھر وحی کے نزول اور
خصوصاً اس ذات پر نور الہی کا نزول اس طرح کہ یہ خود نور مجسم بن جائے یا نور مجسم کی طرح دکھائی
دے اور اس سے پھر دوسرے نور روشن ہوں اس مضمون پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ان لطائف قابلہ پر وحی کا فیضان ہوا ۔ وہ لطائف جو اپنے درجہ کمال کو
پہنچ گئے محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات میں ۔ یہاں درجہ کمال سے مراد یہ ہے کہ آسمانی نور کے اترنے
سے پہلے آسمانی نور نے جس درخت کی آبیاری کی ہے اس کے اندر لطیف صفات کی پرورش کی اور وہ
لطیف صفات جب تیار ہو گئیں تو پھر وہ محتاج تھیں کہ آسمان سے بھی ایک نور نازل ہوتا۔ اس کی
تفاصیل آگے پھر آئیں گی تو آپ کے سامنے مضمون اور بھی کھل جائے گا اور فرماتے ہیں اور ظہور وحی
کا موجب وہی ٹھہرے ۔ اب یہ عجیب بات ہے کہ آنحضرت ﷺ کو ظہور وحی کا موجب قرار دیا ہے
حالانکہ وحی ایک موہبت ہے جو آسمان سے اترتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس
موہبت اور موجب وحی کے بظاہر متصادم مضمون پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے خوب کھول دیتے ہیں اور
اس میں کوئی تضاد باقی نہیں رہتا۔
مطابق ہوا۔
صلى
اور اس میں یہ بھی اشارہ ہے کہ فیضان وحی ان لطائف محمد یہ کے
اس میں بہت سے مسائل حل ہو گئے جو بہت دیر مدتوں سے اہل علم و فکر کو الجھنوں میں مبتلا
کئے رہے یعنی انبیاء کی وحی میں فرق کیا ہے، کیوں ہوا ہے؟ انہوں نے ایک ہی چشمے سے پانی پیا۔ اس
کی وحی مختلف ، اُس کی وحی مختلف ۔ اس کا انداز کلام مختلف ، اُس کا انداز کلام مختلف ۔ تو کیا مختلف
خداؤں نے ان کی پرورش فرمائی ہے یا ایک ہی خدا کے فیض یافتہ ہیں ، پھر فرق کیوں ہے؟ چنانچہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں ۔ اس میں یہ بھی
اشارہ ہے کہ فیضان وحی ان لطائف محمد یہ کے مطابق ہوا اس میں دراصل وہی مضمون بیان ہوا ہے
کہ اللہ تعالی کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔ ویسا ہی بوجھ اس پر ڈالتا ہے جیسے بوجھ کا وہ

خطبات طاہر جلد 14
865
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
متحمل ہو سکتا ہے۔ لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقره: 287)
صلى الله
پس محمد رسول اللہ ﷺ کی وسعتوں کا عظیم تر ہو جانا اور تمام ۔ بنی نوع انسان کی وسعتوں سے
آپ کا دائرہ پھیل کر بڑھ جانا یہاں تک کہ ان تمام بنی نوع انسان کی صفات پر آپ کی وسعتیں محیط ہو کہ
جائیں۔ یہ بات اس بات کا تقاضا کرتی تھی یہ موجب وحی ہے کہ آپ پر وحی نازل ہو جو اپنی وسعتوں
میں کل عالمی ضروریات پر محیط ہو جائے ، تمام بشری ضروریات کو پورا کرنے والی اور ان کے تمام
رات کا جواب رکھتی ہو۔
سوالات
پس وحی کا صاحب وحی کے مطابق ہونا یہ معنی رکھتا ہے اور اسی لئے ہر نبی کی وحی کا دائرہ
مختلف ہے اور اس کے نور کی چمک میں بھی فرق ہے حالانکہ نور اللہ ہی کا ہے جس سے وہ روشن ہوتے
ہیں۔ اب تیلوں کو دیکھ لیں ایک تیل کو جلائیں اس کی روشنی اور طرح کی ہوتی ہے دوسرے تیل کو
جلائیں اس کی روشنی اور طرح کی ہوتی ہے۔ وہ کیمیا جن کو روشن کیا جاتا ہے ان میں سے بعض کیمیا ہیں
جن کی روشنی بہت ہی تیز سفید ہوتی ہے جیسے سورج کی روشنی ہو کیلشیم کاربائیٹ کے جو چراغ جلتے ہیں
لاہور میں مونگ پھلیاں بیچنے والے یا اس قسم کے بھنے ہوئے دوسرے Nuts بیچتے ہیں کئی دفعہ اس
اغ رکھا ہوتا ہے وہ بالکل لگتا ہے دن کی روشنی ہے۔ ربوہ میں جب بھی نہیں آئی تھی تو
میں نے بھی بنایا تھا۔ تو نور تو وہی ہے جو خدا نے ہر چیز کے اندر رکھا ہوا ہے مگر ہر چیز کے چمک اٹھنے
میں اس کی اپنی صلاحیتیں بھی جلوہ گر ہوتی ہیں اور آگ تو سب کو اسی طرح جلاتی ہے اور روشن کرتی ہے
مگر مادے کے فرق سے اس کی تجلی میں فرق پڑ جاتا ہے۔
پس اللہ تعالیٰ نے دوسرے انبیا کے تیل کو بھی ایک روحانی تیل کے طور پر شرف بخشا اور ان
صلى الله
کو بھی روشن کیا لیکن محمد رسول اللہ ﷺ کا تیل روشن ہوا ہے تو کل عالم روشن ہو گیا اس لئے کسی اور کو سراج
نہیں فرمایا بلکہ آپ ہی کو سراج قرار دیا۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔
فیضان وحی ان لطائف محمد یہ کے مطابق ہوا اور انہی اعتدالات کے
مناسب حال ظہور میں آیا کہ جو طینت محمد یہ میں موجود تھی۔ اس کی تفصیل یہ ہے
کہ ہر یک نئی منزل علیہ کی فطرت کے موافق نازل ہوتی ہے۔“
(براہین احمدیہ حصہ سوم ۔ روحانی خزائن جلد اول صفحہ 193 )

خطبات طاہر جلد 14
866
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
کہتے ہیں تفصیل اس کی یہ ہے ” منزل علیہ وہ پاک نبی جس پر وحی نازل ہو رہی ہوتی
ہے، اسے منزل علیہ فرما رہے ہیں جس پر وحی نازل ہوئی ۔ اس کی فطرت کے مطابق نازل ہوتی ہے
اور اس کے مطابق نازل ہونا خود ایک فصا فصاحت و بلاغت کا کرشمہ ہے کیونکہ فصاحت و بلاغت کی
تعریف یہ کی گئی ہے کہ جو متقضائے حال کے مطابق ہو۔ اگر کسی بچے سے خطاب ہورہا ہو تو بچوں کی
طرح بننا پڑتا ہے۔ بعض دفعہ بچوں کی زبان میں تو تلا بھی ہونا پڑتا ہے اور جو کم فہم لوگ ہیں بسا اوقات جوکم
وہ سمجھتے ہیں یہ وقار کے خلاف بات ہے کہ بچوں کی طرح حرکتیں کر رہا ہے ۔ حالانکہ اگر یہ وقار کے
خلاف ہے تو اس حدیث کا کیا مطلب ہے کہ انا عند ظن عبدی بی “
66
کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں تو اپنے بندے کے گمان اور اس کی سوچ کی توفیق کے مطابق
ڈھل جاتا ہوں تبھی ہمارے اندر پیار کی باتیں چلتی ہیں ورنہ تو ناممکن ہے کہ کوئی شخص میرے جیسا ہو
سکے مجھے ہی اس جیسا ہونا پڑتا ہے۔ ضمناً مجھے یاد آ گیا کہ ایک ہمارے جماعت احمدیہ کے مداح دانشور
مجھے ملنے آئے ۔ انہوں نے کہا باقی باتوں میں تو مجھے اتفاق ہے لیکن یہ جو آپ نے بچوں کی کلاس یا
اردو کی کلاس شروع کر رکھی ہے آپ کی شان کے خلاف ہے۔ آپ کو ویسی حرکتیں کرنی پڑتی ہیں اور
آپ کے منصب اور آپ کی شان کے خلاف ہے۔ اس نے بڑی ہمدردی اور نیکی میں مشورہ دیا۔ میں
نے کہا جو باتیں میں نے خدا سے سیکھی ہیں ، خدا کے مزاج سے سیکھی ہیں تمہاری نظر میں یا کسی کی نظر
میں خلاف ہوں یا نہ مجھے کوئی بھی پروا نہیں ۔ میں نے کہا گھر میں جو تم اپنے بچوں سے تو تلی باتیں
کرتے ہو تو اس وقت تمہاری شان اس راہ میں کیوں حائل نہیں ہوتی ۔ جب ایک بادشاہ خواہ کیسا ہی
صاحب منصب اور صاحب جلال ہو اپنے گھر میں اپنے چھوٹے سے بچے سے پیار سے باتیں کرتا
ہے تو منہ بھی متلے بنا لیتا ہے، اسی طرح کی حرکتیں کرتا ہے اور اس کی شان کے خلاف نہیں ہوتا ۔ اگر یہ
شان کے خلاف ہو تو خدا کا ا۔ ہو تو خدا کا اپنے کسی بندے سے تعلق نہ ہو سکے۔ میں نے کہا میں تو مجبور ہوں اور تمہیں
یہ بھی نہیں شاید پتا کہ ہمارے محبت کے رشتے چل رہے ہیں ۔ اگر میں یہ نہ سکھاؤں تو بہت سے دیکھنے
والے ان مجالس میں آئیں ہی نہ اور تم لوگوں کو جو غیر ہو ، جماعت سے باہر ، محبت بھی رکھتے ہو تو ان
باتوں کی سمجھ نہیں ہے۔ میں نے کہا مجھے یہ بھی احساس ہے جس کی طرف آپ نے اشارہ فرمایا
ہے۔ مثلاً آپ یہ بھی کہہ سکتے تھے کہ آپ نے اردو کی تعلیم با قاعدہ کالج میں حاصل نہیں کی نہ تعلیم

خطبات طاہر جلد 14
867
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
دینے کی کوئی سند حاصل کی ہے اس لئے کیوں نہیں ان لوگوں کے سپرد کر دیتے جو اس مضمون سے
واقف ہیں اور اس بات کی اہلیت بھی رکھتے ہیں کہ صحیح زبان سکھا سکیں یہ ایک الگ بحث ہے۔ اس کا میں یہ ایک الگ بحث ہے۔
میں ایک دفعہ پہلے بھی جواب دے چکا ہوں کہ میں نے کوشش بہت کی تھی کہ ایسے لوگ آئیں اور جو
میں جس رنگ میں سمجھانا چاہتا ہوں سمجھا دیں اور تقریباً ایک سال ضائع کرنے کے بعد پھر مجبور ہوا تھا
مگر یہ ایک الگ بحث ہے۔
میں نے جوان کو سمجھانا تھا جو اس مضمون سے تعلق رکھنے والی بات ہے وہ یہ ہے کہ
صلى الله
بسا اوقات محبت کی وجہ سے تعلیم کا رشتہ قائم ہوتا ہے اور اگر محبت نہ ہو تو وہ تعلیم کا رشتہ قائم ہی نہیں ہوتا
اس مضمون کو آپ لوگ نہیں سمجھتے۔ اگر میں خود اس مضمون کو نہ اٹھاتا تو وہ بچے جو ایک دوسرے سے
مقابلے کر کر کے یہاں پہنچ رہے ہیں یہاں تک کہ چھت پر بھی جگہ باقی نہیں رہی وہ کبھی بھی نہ آتے
اور یہ مضمون سب سے زیادہ اللہ سمجھتا ہے ۔ اس لئے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی سب سے زیادہ
محبت ہمارے دل میں پیدا کر دی کیونکہ معلم کا متعلم سے جب تک محبت کا رشتہ نہ ہو حقیقت میں صحیح
تعلیم ہو ہی نہیں سکتی ۔ تو وہ ایک طرف کمزوریاں رہ گئی ہوں گی اور رہتی ہیں۔ میں جانتا ہوں اور مانتا
بھی ہوں ساتھ ساتھ کہ مجھے اس کا یہ بھی نہیں پتا کہ یہ مذکر ہے یا مؤنث ہے، دیکھیں گے پھر بتائیں
گے اور کئی غلطیاں رہ جاتی ہوں گی ۔ مگر اس کے مقابل پر فوائد اتنے ہیں کہ ان فوائد کو میں نظر انداز نہیں
کر سکتا۔ جہاں تک حرکتوں کا تعلق ہے آپ کے نزدیک یا کسی کے نزدیک وہ وقار کے خلاف ہوں مگر
میرے نزدیک تو اگر وقار کا مسئلہ لیا جائے تو اللہ کا ہر دنیا کی مخلوق سے تعلق ٹوٹ جائے اور اس کی زبان
میں بات ہی نہ کرے مگر اپنے گھر میں آپ کرتے ہیں ۔ بادشاہ اپنے بچوں سے ایسی باتیں کرتے ہیں
اگر وہ وقار کے خلاف ہیں تو کیا فرق پڑتا ہے۔ فطرت کے تو مطابق ہے اور جو شخص وقار کے خیال سے
اپنی فطرت کو مسخ کرتا ہے وہ مصنوعی وجود ہے۔
صلى الله
آنحضرت ﷺ اپنے عظیم مرتبے کے باوجود فرماتے ہیں ۔و ما انا من المتكلفين۔
یعنی جو کچھ بھی ہو میں متکلف نہیں ہوں ، جو کچھ میں ہوں جیسا ہوں تمہارے سامنے
ہوں ۔ پھر ان حرکتوں سے میرے کچھ نقائص بھی تو سامنے آتے ہوں گے جس میں میں خوش
ہوں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صرف خطبوں کے ذریعے تعارف ہو تو لوگ پتا نہیں مجھے کیا سمجھ بیٹھیں

خطبات طاہر جلد 14
868
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
الله
کیونکہ خطبے میں قرآن کی باتیں ، حدیث کی باتیں ، رسول اللہ ﷺ کی باتیں اور ایسے عظیم مضمون ہو
رہے ہوتے ہیں کہ مجھے وہ کچھ کا کچھ بنا بیٹھیں۔ میں چونے اتار کر بھی ان کے سامنے آتا ہوں جس
طرح اپنے گھر میں کپڑے کوٹ اتار کے صرف سادہ لباس میں انسان اپنے گھر میں بیٹھ جاتا ہے اس کو
وہ اس نظر سے بھی دیکھتے ہیں جو محض انسانی اور بشری نظر ہے۔
تو ان سب امور کے فوائد ہیں اور یہ واقعہ ہے۔ بہر حال کثرت سے ایسے لوگ ہیں جو دنیا
کے کونے کونے سے محض اس لئے ان کلاسوں کے وقت اپنے ٹیلی ویژن on کر لیتے ہیں کہ خلیفہ
وقت سے ایک احمدی کا ایسا محبت کا رشتہ ہے کہ جو کچھ بھی کہے وہ دیکھنا چاہتا ہے وہ کیا کر رہا ہے بلکہ نہ
بھی سمجھے تو بیٹھا رہتا ہے بسا اوقات ۔ اس عورت کی بات نہیں بتائی تھی وہ کہتی تھی کسی نے پوچھا کہ تم تو
بولی ہو یعنی کانوں سے بہری ہو۔ کچھ سمجھ نہیں آئی کیا کرتی رہی وہاں بیٹھ کے۔ اس نے کہا ڈٹھیا
بڑا ائے سنا تو کچھ نہیں پر دیکھا بڑا ہے۔ تو محبت کی باتوں میں وہ دلائل کام نہیں آتے کہ یہ سند یافتہ
ہے کہ نہیں ہے اور جہاں تک سند یافتہ ہونے کا تعلق ہے یہی مضمون تو چل رہا ہے اس وقت کہ بسا
اوقات ایک شخص سند یافتہ نہ بھی ہو وہ براہ راست خدا سے سیر یافتہ ہو یا سیراب ہورہا ہو بعض
معنوں میں تو اس کی تعلیم اور ایک سند یافتہ کی تعلیم میں ایک فرق ضرور ہوتا ہے وہ دل کی گہرائی
میں اتر کے تعلیم دیتا ہے وہ فطرت کے قریب رہ کر تعلیم دیتا ہے کوئی تصنع نہیں اور اس پہلو سے
خواہ اردو زبان کا معیار ہو نہ ہو تعلیم کی روح اس میں ضرور موجود رہتی ہے اور یہ میں نے اس لئے
جاری کیا ہے بتا چکا ہوں کہ تا کہ سب دوسروں کے لئے نمونہ ہو اور کثرت سے جو احمدی اس
زبانوں کی تعلیم کے ویڈیوز تیار کر رہے ہیں اپنی اپنی زبان کی ، ان سے میں نے کہا ہے وہ دیکھا
کریں کہ میں کس طرح کرتا ہوں سو فیصدی اس کی نقل نہیں اتارنی مگر عمومی انداز ویسا ہی ہوتا کہ
کوئی جرمن سیکھ رہا ہو تو اس کو اسی بے تکلف انداز میں جرمن سکھائی جائے جس طرح میں کوشش کرتا
ہوں کہ اردو سکھائی جائے ۔ اسی طرح دوسری زبانیں ہیں تو ان کو بھی ضرورت ہے کہ وہ مجھے دیکھ
دیکھ کر اس انداز کو اختیار کریں جو میں نے بتایا تھا کہ فطرت کا انداز ہے جس پر مائیں بچوں کو سکھاتی
ہیں اور مائیں جب بچوں کو سکھاتی ہیں تو اس سے پہلے ان کو کوئی علم نہیں ہوتا کسی سکول کی تربیت یافتہ
نہیں ہوتیں ۔ دنیا جہان کی مائیں خواہ کسی زبان سے تعلق رکھتی ہوں ، کسی قوم سے تعلق رکھتی ہوں ، وہ
۔

خطبات طاہر جلد 14
869
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
وحشی قبائل سے تعلق رکھتی ہوں ، وہ بھی سکھا دیتی ہیں بلکہ جانور مائیں بھی سکھاتی ہیں اپنے بچوں
کو۔ کیوں اس کا فطری تعلیم سے تعلق ہے تو میں نے جو زبانوں کا مضمون شروع کیا تھا اس نقطہ نگاہ سے
کیا تھا کہ خدا نے جو مضمون ماؤں کے ذریعے ہمیں سکھایا ہے ہم اسے اپنا لیں اور مائیں بھی پھر منہ بھی
ٹیڑھے کرتی ہیں ان کو ہنسانے کے لئے عجیب عجیب شکلیں بھی بناتی ہیں تو اگر کوئی سمجھتا ہے وقار کے
خلاف ہے مجھے کوئی بھی پرواہ نہیں ۔ میرا وقار ہے ہی کچھ نہیں۔ میرا وقار اگر ہے تو سچا ہونے میں
ہے۔ جس حد تک میں سچا رہ سکتا ہوں اسی حد تک میر اوقار ہے۔ اس سے آگے نہیں ہے اور یہ مجبوریاں
ہیں اور اس سے فوائد بھی ہو رہے ہیں مگر میں کوئی دفاع نہیں کر رہا۔ اس مضمون سے میرا ذہن اس
طرف چلا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نور کے لئے محمد رسول اللہ ﷺ کو چنا اور دوسری تعلیمات سے بے
بہرہ رکھا اس لئے کہ وہ تمام تر تعلیمات خدا نے خود دینی تھیں اور یہ واقعہ جہاں تک میری نظر ہے کسی
اور نبی کے ساتھ ظہور میں نہیں آیا۔
اس لئے امی لقب ہونا آپ کا ، آپ کی منفر د صفت ہے اور اس طرف حضرت مسیح موعود علیہ
السلام اس چھوٹے سے فقرے میں اشارہ فرما رہے ہیں کہ آپ ﷺ کا وجود مبارک جو شجرہ طیبہ کی اعلیٰ
ترین مثال تھا سب سے اونچی مثال تھا ، وہ محض اللہ کے پانی سے سیراب یافتہ ہوا۔ کوئی دنیاوی علوم
اس کی عقل کو چمکانے پر اثر انداز نہیں ہوئے ۔ تمام دنیاوی علوم سے بے بہرہ رہا۔ یہاں تک کہ
لکھنا پڑھنا بھی نہیں آیا اور خدا نے اسے سب دنیا کا معلم بنا دیا۔ پس تعلیم دینا بھی خدا ہی عطا کرتا ہے
اور تعلیم حاصل کرنا بھی اسی کو نصیب ہوتا ہے جس کی فطرت میں خدا نے تعلیم حاصل کرنے کی صلاحیت
رکھ دی ہو۔ پس کلیہ انحصار اللہ کے فضلوں پر ہی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں اب
دیکھیں۔ انہی اعتدالات کے مناسب حال ظہور میں آیا“
جو خدا نے صفات رکھ دی تھیں ان کے عین مطابق وحی نازل ہوئی ہے اور چونکہ صفات ایسی
تھیں جو عالمی نوعیت کی تھیں اس لئے وحی عالمی ہو گئی اور دوسرے انبیاء اس کے مستحق ہی نہیں تھے کہ
ان پر ویسی ہی وحی کی جاتی جیسے محمد رسول اللہ ﷺ پر فرمائی گئی۔
اب اس کی تفصیل میں بعض انبیاء کے مزاج کے فرق آپ بیان فرما رہے ہیں۔ فرماتے ہیں:
۔۔۔ جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مزاج میں جلال اور غضب

خطبات طاہر جلد 14
870
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
تھا تو ریت میں بھی موسوی فطرت کے مطابق ایک جلالی شریعت نازل
ہوئی۔
---
وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مزاج کے عین مطابق ہے۔ حضرت موسی جس طرح کلام کیا
کرتے تھے جو خاص ان کی ادائیں ہیں جو دل نشین بھی ہیں اور جلال کا پہلو بھی رکھتی ہیں اللہ تعالیٰ آپ
سے ویسے ہی کلام فرما تا رہا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں ۔
وو
۔۔۔ حضرت مسیح علیہ السلام کے مزاج میں حلم اور نرمی تھی ۔ سوانجیل
کی تعلیم بھی حلم اور نرمی پر مشتمل ہے مگر آنحضرت ﷺ کا مزاج بغایت درجہ وضع
استقامت پر واقعہ تھا۔۔۔ (براہین احمدیہ حصہ سوم ۔ روحانی خزائن جلد اول صفحہ 193)
وضع استقامت صراط مستقیم جسے ہم کہتے ہیں وہ لفظ مستقیم لفظ استقامت سے ہی نکلا
ہے۔استقامت کے بہت سے معانی ہیں یہاں ان معنوں میں استعمال فرمایا گیا ہے کہ وہ عین مرکز
میں واقع ہو۔ نہ اس طرف اس کا جھکاؤ ہو ، نہ اس طرف جھکاؤ ہو اور جو مرکز میں واقع ہو وہی قرار
پکڑتی ہے جو مرکز میں واقع نہ ہو وہ چیز قرار نہیں پکڑتی ۔ Equilbrium کا اصول ہے جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام یہاں بیان فرمارہے ہیں۔ ہر وہ چیز جو عین اس جگہ واقع نہ ہو جو اس کے
او پر اثر انداز طاقتوں کے درمیان کا محل ہے وہ ہر وقت مائل بہ تبدل رہے گی۔ ایک پیالی کو بھی آپ اٹھا
کے ذرا سا یوں ٹیڑھا کر کے رکھیں جب تک آپ سہارا دیئے رکھیں گے وہ اس حالت میں رہے گی مگر
یہ مجھے اس کا مزاج یہ ہوگا کہ میں ہر وقت واپس لوٹوں اس حالت پر لوٹ جاؤں جہاں مجھے قرار نصیب
ہے۔ تو اگر ایک شخص کی فطرت بعینہ ان طاقتوں کے مرکز پر واقع ہو جو اللہ تعالیٰ نے انسان کی تقویم کی
خاطر پیدا فرمائی ہیں تو اس کی کشش اس کو اسی مقام پر ٹھہرائے رکھے گی اور اس سے استقامت پیدا ہوتی
ہے۔ پس کسی ایک مقام پر قرار پکڑ جانا اور قائم رہنا یہ استقامت ہے اور اگر اس کے ساتھ شعور پیدا ہو
جائے تو اس استقامت کو بدلنے والی طاقتوں کے مقابلے کی طاقت بھی اس کے اندر پیدا ہو جاتی ہے۔
تو استقامت دو قسم کی ہے ایک طبعی یعنی جیسا کہ ایک چیز Equilibrium کی حالت میں
ہے، وہ ایسی جگہ پڑی ہوئے ہے کہ اس پر کوئی قوت اثر انداز نہیں وہ وہیں ٹھہری رہے گی۔ دوسری ہے
اس کو ہلانے کی کوشش کی جائے ، اس کی جگہ بدلنے کی کوشش کی جائے ۔ اگر وہ بے جان چیز ہے تو طبعی

خطبات طاہر جلد 14
871
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
حالت کے طور پر جو وزن اسے عطا ہوا ہے صرف اسی حد تک دفاع کر سکتی ہے اس سے زیادہ نہیں مگر
اگر و اندار ہے تو وہ اپنا دفاع جانتا ہے اگر ایک بچے کو بھی اس کی مرضی کے خلاف اٹھانے کی کوشش
کریں اور وہ اس کی حالت مستقیمہ ہے جہاں مزے سے وہ بیٹھا ہوا ہے تو وہ آگے سے مارے گا ، ہاتھ
پاؤں جھٹکے گا بعض دفعہ آپ زور کریں گے تو آپ کو ٹانگیں بھی مارے گا لیکن اگر اس میں طاقت نہ ہو تو
زبر دستی اس کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ آنحضرت ﷺ کی حالت مستقیمہ فطرت کے اعتدال پر واقع
تھی اور ذاتی مزاج میں بھی جبکہ دوسرے انبیاء کے مزاج میں بعض ایک طرف رجحان کے شامل تھے
آپ کے مزاج میں اعتدال تھا اس لئے خلق میں نرمی بھی تھی خلق میں بر محل سختی بھی تھی اور اس کا
توازن ایسا تھا کہ اس سے آپ از خود ہٹ ہی نہیں سکتے تھے۔
اس پر مستزاد یہ کہ اللہ تعالیٰ نے بار بار آپ کو متنبہ فرمادیا کہ لوگ تجھے ہٹانے کی کوشش کریں
گے اور تو نے پوری قوت سے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ فرمایا اگر ایک ذرہ بھی تو اس راہ سے ہٹ گیا جس
پر تو گامزن ہے اور اللہ کے فضل سے گامزن ہے تو پھر کہیں کا بھی نہیں رہے گا۔ اب یہ عجیب بات ہے
بظاہر لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کچھ ضرورت سے زیادہ ہی سختی کر دی ہے ۔ ہم سے تو بے شمار غلطیاں
صلى الله
ہو جاتی ہیں محمد رسول اللہ ﷺ کے کے متعلق فرمایا ایک ذرہ بھی ایک قدم ایک طرف ہوا ہوا تو تو یہ نہیں فرمایا کہ
اس کے مطابق سزا ہو گی فرمایا تو کہیں کا بھی نہیں رہے گا ، اکھڑ جائے گا تو گیا ۔ یہ دراصل مضمون
حالت مستقیمہ سے تعلق رکھتا ہے۔ ایک چیز کو آپ ہٹانا شروع کریں ایک طرف تو ایک مقام ایسا آئے سے چیز کو
گا کہ ایک ذرہ بھی ادھر ہوا تو وہ گر کے اپنے وجود کو ضائع کر دے گا۔ تو ایک لغزش چھوٹی سی شروع ہوتی
ہے اگر حالت مستقیمہ سے تعلق رکھتی ہو تو پھر اس پر نہ صرف یہ کہ قرار نہیں رہ سکتا بلکہ اس سے گر کر وہ
پھر تنزل کی طرف مائل ہو جاتا ہے اور گرتا چلا جاتا ہے۔
پس انبیاء کو جو خدا تعالیٰ حالت مستقیمہ عطا فرماتا ہے، جس تعلیم پر ان کا اعتدال ٹھراتا ہے
اس سے ایک ذرہ بھی اگر وہ حرکت کر کے الگ ہوں تو ان کے گرنے اور تنزل کا دور شروع ہو جاتا
ہے۔ یہ مراد ہے کہ تو نے ہر حالت میں ہر مد مقابل کی کوششوں کو رد کرتے ہوئے ، ہر دشمن کی تمام تر
جدوجہد جو تیرے پیغام اور مسلک سے تجھے ہٹانے کی کی جائے گی کلیہ رد کرتے ہوئے اس حالت کو
قائم رکھنا ہے، چمٹے رہنا ہے اس سے زرا انحراف نہیں کرنا اور اسی سے امت مستقیم ہوگی۔ اگر حضرت

خطبات طاہر جلد 14
صلى الله
872
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
محمد مصطفی مستقیم : نہ ہوتے اور استقامت کا یہ مرہ استقامت کا یہ مرتبہ آپ کو حاصل نہ ہوتا کہ ہر دوسرے کی معاندانہ
کوشش کے باوجود اپنی حالت مستقیمہ پر قائم رہتے اس کی حفاظت کرنا جانتے تو اُمتِ مستقیمہ کہلا ہی
الله
نہیں سکتی تھی ۔ پس یہ صراط مستقیم محمد رسول اللہ ﷺ کی فیض یافتہ ہے۔ آپ نے صراط مستقیم پر قدم رکھا
ہے تو پھر ہمیں توفیق ملی ہے ورنہ اس کا کوئی وجود ہی ہمارے لئے نہ ہوتا۔ تبھی اللہ تعالیٰ نے
اَنْعَمْتَ کہہ کر فرمایا کہ اس صراط کو کہیں اپنی کمائی نہ مجھ بیٹھنا۔ تم یہ دعا مانگو کہ جن پر خدا نے انعام
کیا تھا انہوں نے جو راہ بنائی ہے یعنی ان کے قدموں کے نشان سے جو تمہاری راہنمائی کر رہی ہے ان
کے پیچھے چلو گے تو مستقیمہ حالت میں رہو گے ۔ جب ان کے قدموں سے انحراف کیا تو تمھاری
حالت مستقیمہ ختم ہو جائے گی ۔
اس مضمون کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمارہے ہیں اعتدالات کا نام، ان کے صفات
کے مناسب ظہور کا نام ، صفت محمد یہ ہے۔ جسے آپ صفت مستقیمہ بھی قرار دیتے ہیں۔ فرماتے ہیں۔
مگر آنحضرت ﷺ کا مزاج بغایت درجہ وضع استقامت پر واقعہ تھا۔“
آپ کا مزاج ہی وہاں تھا جہاں الہی تعلیمات انسان کو لے جانا چاہتی تھیں اور از خود فطرتاً
وہاں تھے۔ یعنی اپنی طبیعت پر زور ڈال کر اس کے مخالف چل کر آپ نے الہی تعلیمات سے اخلاق
نہیں سیکھے بلکہ آپ کی فطرت سے وہی اخلاق پھوٹ رہے تھے جو انسان کو سکھانا خدا کا مقصود تھا اور کا
اس لئے تھا کہ فطرت صافی چشمہ صافی سے پروردہ تھی اس لئے آپ کو زور لگا کر بیچ نہیں بولنا پڑا اور
اس سے بھی حالت مستقیمہ پر ایک روشنی پڑتی ہے۔ ایک شخص جس کو بیچ سے طبعی تعلق نہ ہو جھوٹ
بولنے کا مادہ رکھتا ہو وہ جب سچ بولتا ہے تو زور لگا کر اس کی حفاظت کرنی پڑتی ہے اور اگر مقابل کا تقاضا
بڑھ جائے تو وہ زور کام نہیں آتا اور انسان سچائی کے تقاضوں کو جھوٹ کی قربان گاہ پر شار کر دیتا ہے۔ یہ
خطرہ اس کو لاحق رہتا ہے۔ پس جسے خطرہ لاحق ہے اس کے متعلق یہ بھی تو احتمال ہے کہ کہیں ٹھوکر کھا
جائے گا۔
پس فطرت محمد یہ کو اندرونی کوئی بھی خطرہ نہیں تھا۔ اتنی مستحکم تھی ان صفات حسنہ پر کہ مزاج کا
خطرہ نہیں تھا۔ جہاں مزاج کی طرف سے خطرہ نہیں تھا بیرونی خطرے تھے، ان کے متعلق ایک تو خدا تعالیٰ
نے نصیحت فرمائی کہ خوب ہوشیار ہو کر بیدار نظر کے ساتھ دیکھو کہ کوئی تجھے اپنے مسلک سے ہٹا تو نہیں

خطبات طاہر جلد 14
873
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
رہا اور نہیں ہٹنا اور پھر وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائده: 68) -
اس میں یہ مضمون بھی ہے۔ صرف بدنی حفاظت نہیں ہے فرمایا فکر نہ کر تو عزم صمیم لے کر اٹھ
کھڑا ہو اللہ وعدہ کرتا ہے کہ تجھے دشمنوں کی کوششوں سے بچاتا رہے گا اور اپنی حفاظت میں رکھے
گا۔ پس یہ ہے وہ شریعت جو آنحضرت ﷺ کی وضع استقامت پر واقع ہونے سے تعلق رکھتی ہے اس
کے مناسب حال وحی ہونی چاہئے تھی ۔ ورنہ اللہ تعالی فصیح و بلیغ نہ رہتا کیونکہ محل کا تقاضا اور ہوتا ہے اور
خدا کچھ اس سے اور معاملہ کرتا جو اس کے عدل کے بھی خلاف تھا اور خدا تعالیٰ کو اپنی ذات میں ایک
فصاحت و بلاغت کی جلا ہے جس سے دنیا کی فصاحت و بلاغت فیض پاتی ہے اس کے خلاف ہوتا اگر
وحی اس کے عین مطابق نہ ہوتی ۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔
”۔۔۔ بلکہ حکیمانہ طور پر رعایت محل اور موقع کی ملحوظ طبیعت مبارک
تھی ۔ سو قرآن شریف بھی اسی طرز موزوں و معتدل پر نازل ہوا کہ جامع
شدّدت و رحمت و ہیبت و شفقت و نرمی و درشتی ہے۔ سو اس جگہ اللہ تعالیٰ نے ظاہر
فرمایا کہ چراغ وحی فرقان اس شجرہ مبارکہ سے روشن کیا گیا ہے۔۔۔“
66
اب یہ جو فرمایا گیا ہے کہ اس سے روشن ہوا ہے تو بتارہے ہیں کہ یہ مطلب نہیں ہے، حضرت
مسیح موعود علیہ السلام ہی میں یہ سمجھا رہے ہیں کہ یہ مطلب نہیں ہے کہ وحی الہی از خو ی از خود محمد رسول الله ﷺ خودمحمدرسول
صلى الله
عليسة
سے پھوٹی ہے۔ فرمایا اول تو وہ تیل فیض یافتہ ہے اس پانی کا جو عقل کل کا پانی تھا جس سے وہ سیراب
ہوا۔ دوسرے یہ کہ یہ مطلب نہیں ہے کہ اس تیل سے پھوٹی ہے مطلب ہے کہ یہ تیل اس بات
کا متقاضی تھا کہ عین اس کی شان کے مطابق وحی نازل ہو گویا اس تیل سے وہ ظاہر ہوئی۔ یہ گویا کے
معنی ہیں جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام توجہ دلاتے ہیں۔
”۔۔۔ اس جگہ اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمایا کہ چراغ وحی فرقان اس شجرہ
مبارکہ سے روشن کیا گیا ہے کہ نہ شرقی ہے نہ غربی ہے یعنی طینت معتدلہ محمد یہ
کے موافق نازل ہوا ہے۔۔۔
یہ مطلب ہے اس تیل سے اس نور کے پھوٹنے کا۔

خطبات طاہر جلد 14
874
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
”۔۔۔ جس میں نہ مزاج موسوی کی طرح درشتی ہے نہ مزاج عیسوی
کی مانند نرمی بلکہ درشتی اور نرمی اور قہر اور لطف کا جامع ہے اور مظہر کمال اعتدال
اور جامع بین الجلال والجمال ہے۔“
(براہین احمدیہ حصہ سوم ۔ روحانی خزائن جلد اول صفحہ 194-193)
یہ ہے آنحضرت ﷺ کا تیل جو روشن ہوا ہے آگے جو مضمون بیان ہوا ہے اس کا تعلق اس
آیت کے اس حصے سے ہے کہ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ یعنی یہ نور، یہ تیل تو ایسا شفاف تھا کہ از خود
روشن ہو کر بھڑک اٹھنے پر تیار بیٹھا تھا۔ اگر آسمان سے شعلہ نور نہ بھی نازل ہوتا تو یہ تیار تھا۔ پس جب
یہ شعلہ نور نازل ہوا تو نُورٌ عَلَى نُورٍ یہ فطری صفات اس نور سے چمک اٹھیں اور جس طرح Lesar
Phenomenone ہوتا ہے کہ ایک لہر کے مطابق دوسری لہر باہر سے آتی ہے تو کئی گنا اس کے
اندر جلاء پیدا ہو جاتی ہے اور طاقت بڑھ جاتی ہے۔ اراگر بعینہ اس کے مطابق نہ ہو تو مخالف جو امواج
ہیں یعنی waves وہ آپس میں ایک دوسرے سے ٹکرا کر یعنی مخالف امواج اور کسی معاملے کے
موافق امواج ساری طاقت کو کم کر دیتی ہیں اور بعض دفعہ کلیہ زائل بھی کر دیتی ہیں۔
اور اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص جس کو سچی خوا میں بھی آتی ہیں اگر اس کا نور فطرت
پوری طرح روشن نہ ہو تو بعض دفعہ وہ خواہیں اس کو بچانے کی بجائے اس کی ہلاکت کا موجب بھی بن
جاتی ہیں۔ اس کے اندر نفسانیت کا اندھیرا ہوتا ہے۔ ان خوابوں کے ذریعے وہ بجائے اس کے کہ اور ہوتا
زیادہ عجز اختیار کرے جیسا کہ آنحضرت ﷺ نے وحی کے نزول کے آغاز میں عجز کا مظاہرہ فرمایا اور
تمام زندگی کے سفر میں عاجز بندے بنے رہے وہ اس نور کی وجہ سے تھے جو آپ کی ذات میں تھا اور
اس نور میں اعتدال تھا۔ یہاں اعتدال کے معنی یہ ہیں کہ اللہ کے مقابل پر اپنی حیثیت کو ایک لمحہ بھی نظر
انداز نہیں فرمایا اور اس کے مقابل پر اس کی عظمت کو دیکھ کر اپنا انتہائی بے بس اور خالی ہاتھ ہونا، یہ
آنحضرت ﷺ کی ساری زندگی میں آپ کے ہر فعل پر اثر انداز ہوا ہے۔ کامل عجز جس کے نتیجے میں
خدا کے نور کو یہ موقع ملا کہ جہاں آپ نے اپنے آپ کو مٹا یا وہاں اس نور نے جگہ لے لی اور سارا سینہ
اللہ کے نور کے لئے خالی کر دیا ، اپنا نور اس میں باقی نہیں رکھا۔ یہ بھی ایک نور بصیرت ہے نور فطرت
تقاضا کرتا ہے کہ وہ عجز دکھائے تو آسمان سے نو ر اس پر اترے اور اس کی کمی کو پورا کرے اور جو کمزور
صلى ال
علي
صلى الله

خطبات طاہر جلد 14
875
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
ہوتے ہیں ان کے اندر چونکہ نور نہیں ہوتا اس لئے اگر نور نازل بھی ہو تو بسا اوقات نوراندھیرے پیدا
کر کے چلا جاتا ہے اور ان کو کوئی فائدہ نہیں دیتا ۔ اب یہ بھی کوئی پوچھ سکتا ہے نور سے اندھیرے کیسے
ا
پیدا ہوتے ہیں ۔ قرآن کریم فرماتا ہے کہ ہم ایسی مثالیں دیتے ہیں جو بعض لوگوں کے ایمان کو بڑھا
دیتی ہیں ، بعض لوگوں کی بیماریوں کو اور بڑھا دیتی ہیں۔ تو نور تو حقائق کی اصل تصویر کو ظاہر کرتا
ہے۔ پس وہ نازل ہونے والا نور جوان لوگوں پر اترتا ہے یا ان کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ یہ اس
طرح کا نور نہیں ہے جو موہت ہوا ہے انعام کے طور پر ۔ یہاں نور سے مراد یہ ہے کہ ان کی حقیقت کو
ظاہر کرنے والا نور ہے۔ قرآن کریم کی وحی نازل ہوتی ہے بعضوں کے اوپر ابتلاء لے آتی ہے۔
فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا وہ مرض میں بڑھنے لگ جاتے ہیں اور بعضوں کی پاک صفات کو اس
طرح اجاگر کرتی ہے کہ جو لوگوں کی نظر سے غائب تھیں ان کو بھی دکھائی دینے لگتی ہیں اور ان کو مزید
روشنی عطا کر دیتی ہے۔
پر یہ نُورٌ عَلى نُورِ کا جو منظر قرآن کریم نے کھینچا ہے اس سے یہ مراد نہیں ہے جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مضمون کھولا ہے کہ اللہ کی وحی کے بغیر بھی رسول اللہ ﷺ اس
ہی سارے عالم کی ہدایت کا سامان کرتے۔ یہ مراد نہیں ہے۔ مراد یہ کہ اس آخری
صلى الله
مرتبہ کمال تک پہنچ چکا تھا گو یا بھڑک اٹھنے کے لیئے وہ خود تیار ہے اور دوسرا معنی اس کا یہ ہے کہ اگر
آنحضرت ﷺ پر میں ایک فرض محال کے طور پر بات کر رہا ہوں یہ تو ہو نہیں سکتا تھا کہ آپ پر وحی نازل نہ
ہوتی مگر نہ بھی نازل ہوتی تو دنیا کی جس موضوع پر بھی سیادت فرماتے، جس انسانی دلچسپی کے دائرے میں بھی
الله
آپ قیادت ہاتھ میں لیتے وہ بالکل صاف اور پاک اور شفاف قیادت ہوتی۔ یہی مضمون ہے جو غیر
طور پر کارلائل سمجھ گیا یعنی قرآن کریم کی ان باتوں پر تو اس کی نظر نہیں تھی مگر اس نے محمد رسول اللہ ﷺ کے نور
کو اس طرح چمکتے دیکھا کہ یہ راز وہ سمجھ گیا کہ یہ وہ شخص ہے کہ جہاں بھی جاتا وہاں بھی اسی طرح چمک
اٹھتا جس طرح مذہب میں چپکا ہے۔ پس Hero and Hero Worship اس کی کتاب میں
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کو ایسے ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے کہ اگر وہ جرنیل ہوتا تو دنیا میں جرنیلوں
میں کوئی ایسا نہیں تھا جو اس کا مقابلہ کر سکتا۔ اگر وہ سیاست دان بن کر اٹھتا تو دنیا کے تمام سیاست دانوں کر بن دنیا
کو مات کر دیتا ۔ اگر وہ طبیب بن کر اٹھتا تو تمام دنیا کے طبیبوں کو اس کے سامنے زانوئے ادب تہہ

خطبات طاہر جلد 14
876
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
کرنے پڑتے ، وہ اس سے سیکھتے ۔ ان الفاظ میں تو نہیں مگر بالکل اسی مضمون کو کارلائل نے
الله
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے ضمن میں اٹھایا ہے اور کہا ہے یہ چونکہ مذہب کی دہ ہے یہ چونکہ مذہب کی دنیا میں نکلا ہے اس
لئے تمام دوسرے انبیاء سے آگے بڑھ گیا اور ان کا سردار ہو گیا کیونکہ اس کی فطرت میں سرداری تھی یہ
بغیر سردار بنے رہ ہی نہیں سکتا تھا۔
یہ وہ مضمون ہے جس کو قرآن کریم فرماتا ہے کہ اگر آسمان سے شعلہ نور نہ بھی نازل ہوتا تو
الله
اپنے دنیا کے تمام تعلقات میں اس نے نور ہی رہنا تھا اور سیادت کے لئے کامل ہو چکا تھا۔ پس اب
اگر یہ امر محال ہے پھر میں بتا رہا ہوں، اگر رسول الله ﷺ پر یہ وحی نازل نہ ہوتی تو دنیاوی امور میں
عرب کی جیسی سیادت آپ فرما سکتے تھے اس کی دنیا کی سیادتوں میں کوئی دوسری مثال نہ ہوتی مگر آپ
نے تو اپنے آپ کو کلیہ خدا کے تابع فرما دیا تھا۔ اپنی صلاحیتوں کو اس کے حضور پیش کر دیا تھا۔ اس لئے
آپ پر وہ شعلہ نور اترا ہے جس نے آپ کو نُورٌ عَلَى نُورٍ کر دیا۔
اس کی دوسری توجیہہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یوں فرماتے ہیں کہ دراصل کوئی
بھی نور جو آسمان سے اترتا ہے جب تک اندرونی نور موجود نہ ہو اس نور سے کوئی تعلق قائم بھی نہیں کر
سکتا اور فائدہ بھی نہیں اٹھا سکتا ۔ آپ نے فرمایا روشنی ہے۔ اب دیواریں تو روشنی کو نہیں دیکھ سکتیں ۔ وہ
جانور جو اندھے ہوں یا انسان جو اندھے ہوں لاکھ روشنی ہو وہ اس سے کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔
ارتعاش پایا جاتا ہے ساری کائنات میں جس کو ہم مکمل خاموشی کہتے ہیں اس کا کوئی وجود نہیں مگر اس
ارتعاش کو سننے کے کان تو سنتے ہیں اور اسی طرح چکھنے کے لئے اندرونی نور موجود ہو تو انسان چکھتا ہے
خوشبو کے لئے اندرونی نور موجود ہو تو سونگھتا ہے۔ اگر وہ نہ ہو تو کچھ بھی نہیں پتا لگتا یہ خوشبو ہے کہ بد بو
ہے۔ میں تو ہومیو پیتھک علاج کرتا ہوں میرے سامنے تو بارہا ایسے آتے ہیں کہ جی کھانے کا مزہ اٹھ
گیا۔ کچھ نہیں ۔ جو مرضی کھا ئیں لگتا ہے، مٹی کھا رہے ہیں ۔ جب خوشبو ہی نہیں آتی تو ہم کیا کریں۔ نہ
بد بو نہ خوشبو ۔ تو ایک چھوٹی سی خدا کی رحمانیت کی صفت کا جلوہ اٹھتا ہے تو انسان کیسی بیکار چیز رہ جاتا
ہے، مٹی کا مٹی رہ جاتا ہے۔
تو آنحضرت ﷺ کو وہ اندرونی نور اس شان کے عطا ہوئے تھے کہ گویا از خود دیکھنے پر تیار
بیٹھے تھے۔ ان پر جب آسمان سے نور اترا ہے تو نُورٌ عَلَى نُورِ سبحان اللہ کیسا نو ر ا ٹھا ہے کہ ساری

خطبات طاہر جلد 14
877
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
صلى الله
صلى الله
دنیا کو منور کر جاتا ہے اور ہر صفت نور کے تعلق میں آنحضرت رت علی سے سب سے بڑھ بڑھ کر چکے ہیں ۔ یہاں
تک کہ قرآن کریم ایک پہلو سے آپ کو سِرَاجًا مُنِيرًا (الاحزاب:47) کہہ دیتا ہے۔ گویا کہ ہر وہ
شخص جونور پاتا ہے محمد رسول اللہ ﷺ کے نور سے فیض یافتہ ہے اور جو اس سراج سے نور یافتہ نہیں وہ
اندھیرا ہے اور دوسرے مقام پر جیسا کہ اس مقام پر ہے آپ کو نور قرار دے رہا ہے۔ تو یہ بھی ایک مسئلہ
اٹھ کھڑا ہوتا ہے کہ اگر آپ سِرَاجًا منيرا ہیں تو نور اور سراج میں تو فرق ہے۔ سراج تو اس چراغ
کو کہتے ہیں جو خود روشن ہو اور جب وہ کسی چیز پر پڑتا ہے جو روشن نہ ہو تو وہاں جو روشنی دکھائی دیتی ہے
اس کو نور کہتے ہیں ، اس لئے قرآن کریم نے سورج کو ضیاء" قرار دیا اور چاند کو ”نور“ ۔ ضیاء سراج سے
تعلق رکھنے والی روشنی ہے جو اس کی ذات سے اٹھی ہے اور نور اس روشنی کا نام ہے جو کسی پر پڑتی ہے تو
اس کے پرتو سے وہ روشن ہو جاتی ہے۔
تو آنحضرت ﷺ کو ایک پہلو سے سراج قرار دے دیا کہ دنیا میں ساری کائنات میں اب
صلى الله
عليه
کوئی شخص روشن نہیں ہو گا جب تک اس سورج سے فیض یافتہ نہ ہو اور وہ نور یافتہ ہو گا وہ سراج نہیں بن
سکتا اور دوسری طرف آنحضرت ﷺ کو نور فر ما دیا یہ بتانے کے لئے کہ اللہ کے تعلق سے آپ نور ہیں
اور بنی نوع کے تعلق سے سراج ہیں ۔ جو کچھ آپ کی ذات میں جلوہ گر ہے وہ اللہ کا نور ہے اور اس وجہ
سے آپ سراج بن کر اٹھے ہیں مگر سراج ہیں بنی نوع انسان کے لئے۔ پس یہ دو تعلق کے رخ الگ
الگ ہونے کی وجہ سے یہ نام بدل گئے۔ تبھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے سراج کا
لفظ کہیں میں نہیں آتا۔ نور کا ذکر ہی چلتا ہے صرف ۔ اس لئے کہ محمد رسول اللہﷺ کا نور آپ کی ذات میں عروسة
اس طرح چپکا ہے جیسے چودہویں کا چاند سورج سے چمک اٹھتا ہے اور اس کا ہر گوشہ روشن ہو جاتا ہے۔
پس اس پہلو سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے ضیا کا لفظ اور سراج کا لفظ استعمال کرنا
غیر حقیقی ہے۔ جائز نہیں کہ آپ کو سراج کہا جائے کیونکہ آپ سراج نہیں تھے۔ آپ قمر تھے اور قمر کے
لئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے اس کو نور بنایا ہے۔
پس آنحضرت ا جن معنوں میں خدا کے حضور نور تھے ، خدا تو نہیں تھے مگر اس کے نور کو
صلى الله
منعکس کرنے والے تھے۔ انہی معنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام محمد رسول اللہ ﷺ تو
نہیں مگر محمد رسول اللہ ﷺ کے نور کو منعکس کرنے والے وجود تھے اور اس دور میں اس کمال صفائی کے

خطبات طاہر جلد 14
878
خطبہ جمعہ 17 نومبر 1995ء
صلى الله
عليه
صلى الله
صلى الله
ساتھ کہ اپنے وجود کو مٹا کر کلیہ محمد رسول اللہ ﷺ کے نور کے منعکس ہو گئے ، حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے سوا اور کوئی وجود نہیں ہے۔ پس جس نے بھی یہ نور پانا ہے یعنی نور محمد مصطفیٰ
وہ آج محتاج ہو گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آنکھ سے محمد ﷺ کا نور
دیکھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کان سے محمد رسول اللہ ﷺ کا کلام سنے ۔ حضرت
مسیح موعود عليه الصلاة والسلام کے احساسات کے ساتھ محمد رسول اللہ ﷺ کے احساسات سے
فیض یافتہ ہو ۔ یہ جو وسیلہ ہے یہ وسیلہ دوری پیدا کرنے کے لئے نہیں بلکہ اتصال کے لئے استعمال
ہوتا ہے۔ ورنہ محمد رسول اللہ ﷺ کو خدا نے کیوں وسیلہ کر دیا کیوں براہ راست ہر ایک سے تعلق نہ
جوڑ لیا۔ کیا محمد کا وسیلہ ہونا بندے اور خدا کے درمیان ایک تیسرے کا دخل ہے، ہرگز نہیں ۔ وسیلہ کہتے
ہیں جو اگر نہ ہو تو اس نور سے تعلق جڑ ہی نہ سکے اور اگر تعلق خام ہے تو تام ہو جائے ۔ تھوڑا ہے تو بڑھ
جائے۔ پس چاند کی ضرورت اس وقت در پیش ہوتی ہے جب براہ راست سورج دکھائی نہ دے رہا ہو
اور اس مماثلت کا اطلاق یہاں ہوتا ہے۔
صلى الله -
یہ وہ دور آگیا ہے جبکہ محمد رسول اللہ ﷺ کی اپنی پیش گوئیوں کے مطابق گویا زمین سے
ایمان اٹھ کر ثریا پر چلا گیا ۔ جب مکمل تاریکی چھا گئی اس وقت کوئی چہرہ ایسا ہونا چاہیے تھا جو دنیا کی اس
سطح سے بلند ہو کر اپنے سورج کو دیکھے اور اس سے وہ نور پائے جو سب میں پھر تقسیم کر دے۔ یہ جو
صفت ہے اپنی ذات کو مٹا کر اور دنیا کے ماحول سے بلند تر ہو کر ایک انفرادیت اختیار کرتے ہوئے وہ
سورج دیکھنے لگے جو دنیا کو دکھائی نہ دے اور اس کی روشنی کو پھر کمال صفائی اور وفا کے ساتھ اس دنیا کو
دے جونور کے نہ ہونے کی وجہ سے اندھی ہو چکی ہو۔ اس کو اگر کوئی کہے کہ بیچ میں ڈالا جا رہا ہے تو اس
سے بڑا بے وقوف کوئی نہیں ہو سکتا ۔ اگر بیچ کی بات ہے تو محمد رسول اللہ ﷺ کو اپنے اور خدا کے درمیان
سے نکال کے تو دیکھے کیسے کیسے اندھیروں میں بھٹک جاؤ گے۔ پس یہ شرک نہیں ہے، یہ توحید بلکہ خالص
توحید بلکہ اعلیٰ درجے کی توحید کا مظہر مضمون ہے جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں اور اس کا تعلق نور
سے ہے لیکن اس کے متعلق اور بھی باتیں ہیں جو انشاء اللہ پھر آئندہ خطبات میں پیش کروں گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی