جو تعلق نیکی سے باندھاجائے، حضرت اقدس محمد مصطفیٰﷺ سے قائم کیا جائے وہ نور سے تعلق قائم کرنا ہے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نور، مقامِ عبدیت اور سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔ آپ نے واضح کیا کہ کائنات کی تخلیق کا بنیادی مقصد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل وجود تھا اور اللہ تعالیٰ کا نور ہر شے پر محیط ہے۔ نیز آپ نے سائنسی تحقیقات اور قرآن کریم کی روشنی میں بائبل کے تحقیقی مطالعے کے ذریعے خدائی نور کے لامتناہی پہلوؤں کو بیان فرمایا۔
موضوعات: نورِ نبوت، سیرتِ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، تخلیقِ کائنات کا مقصد، توحید و عبودیت، قرآن کریم اور بائبل پر تحقیق
خطبات طاہر جلد 14
915
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
جو تعلق نیکی سے باندھا جائے ، حضرت اقدس محمد من اقدس محمد مصطفى علي
صلى الله
و سلم
سے قائم کیا جائے وہ نور سے تعلق قائم کرنا ہے۔
( خطبه جمعه فرموده 8 دسمبر 1995ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
گزشتہ خطبے میں میں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک اقتباس سے
استنباط کرتے ہوئے میں نے یہ گزارش کی تھی کہ ان میں آنحضرت ﷺ کے نور ہونے کے مضمون کو
یہ
صلى الله
صفات کی صورت میں پیش فرمایا گیا ہے اور ایک ایک کر کے ان تمام صفات کا ذکر فرمایا ہے جو اس
مضمون کی مناسبت سے آپ نے پیش فرمائیں اور کہا کہ تمام صفات کا مجموعہ محمد رسول اللہ ﷺ کا وہ نور
ہے جن کو خدا تعالیٰ نے اپنے نور کی مثال کے طور پر پیش فرمایا ہے۔ میں نے یہ اشارہ کیا تھا کہ باقی
آئندہ انشاء اللہ آئندہ خطبات کے سلسلے میں ان تمام صفات کا ذکر کر کے ان کی وضاحت کروں گا
صا لیکن جب میں نے دوبارہ غور کیا تو مجھے خیال آیا کہ دراصل یہ تو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی
سیرت کا مکمل بیان بن جائے گا اور ایک لمبا سلسلہ خطبات کا سیرت کے بیان پر وقف ہو تب جا کر یہ
بات ختم ہو سکتی ہے کیونکہ کان خلقه القرآن ( مسند احمد بن حنبل جلد ۸ حدیث نمبر : ۲۵۱۰۸) جیسا کہ
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا نے فرمایا کہ آپ کا خلق تو قرآن تھا اور قرآن کو بھی اللہ نے
اپنا نور قرار دیا ہے اور آنحضرت کو بھی نور قرار دیا ہے۔ پس تمام قرآن کے حوالے سے سیرت
طیبہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ جس شان سے جلوہ گری کرتی ہے وہ مضمون تو عام حالات میں
صلى
صلى الله
خطبات طاہر جلد 14
916
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
صلى الله
انسان کے احاطہ تصور میں بھی نہیں آسکتا مگر جب غور کرے تو ضرور کچھ نہ کچھ ملتا ہے اور غور کرو اور
محنت کرو تو اللہ تعالیٰ ہمیشہ کچھ نہ کچھ عطا فرما دیتا ہے۔ پس اس پہلو سے اس وقت اس مضمون کا میں
صرف اشارہ ہی ذکر کر سکتا ہوں ۔ آئندہ کبھی توفیق ملی اور آنحضرت ﷺ کی سیرت کے مضمون کو بطور
سیرت کے خطبات میں بیان کرنے کا موقع ملا تو پھر انشاء اللہ اس معا اء اللہ اس مضمون کو وہاں اٹھاؤں گا ۔ سیرت
کے بغیر تو کوئی بات ہوتی ہی نہیں اس لئے کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں کہہ رہا ہوں کہ میں سیرت کا بیان اب
نہیں کر رہا آئندہ کروں گا۔ میری مراد صرف اتنی ہے کہ سیرت کے عنوان کے تابع آنحضرت ﷺ کی
سیرت طیبہ پر بات کرنا ایک بہت ہی لمبی محنت کا تقاضا کرتا ہے اور بہت ہی لمبے سلسلہ خطبات کا
تقاضا کرتا ہے۔ مگر ویسے جو بات بھی کی جائے اس میں سیرت طیبہ کا حوالہ تو لازم ہے کیونکہ آنحضرت
کی صفات حسنہ کے بغیر تو کوئی بھی انسانی زندگی کا مضمون مکمل ہو ہی نہیں سکتا خواہ زندگی کا کوئی
بھی پہلو ہو۔
الله
پس اس وضاحت کے بعد اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہی حوالے
سے اس مضمون کا خلاصہ پیش کر دیتا ہوں جو پچھلے خطبہ میں بیان کیا ۔ یعنی اگر نور کا لفظ سمجھنا ہے تو
سیرت طیبہ کے ہر پہلو کو دیکھو۔ اس سیرت طیبہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کا ہر پہلو ا پنا ایک نور کا
رنگ رکھتا ہے مگر دوسرے پہلو کے مقابل پر جدا بھی دکھائی دیتا ہے اور ایک تیسرے پہلو کے مقابل پر
پھر اس سے اور الگ دکھائی دیتا ہے لیکن اپنی ذات میں ہر ایک نور ہے اور جب ان سب کا اجتماع ہوتا
ہے، یہ نور ایک مشعل میں اکٹھے ہو جاتے ہیں تو پھر جو روشنی پیدا ہوتی ہے وہ ان نوروں کے اجتماع سے
پیدا ہوتی ہے اور آخری صورت کو نو ر کہا جاتا ہے۔ پس کسی کا نور اگر روشن ہونا ہو تو صفات اقدس
محمد مصطفی کو اپنی ذات میں جاری کرنے اور اسے اپنانے سے ان سے محبت کرنے اور انہیں گلے
اور سینے سے لگانے سے ہی پیدا ہو سکتا ہے مگر یہ باتیں انشاء اللہ اس خطبے کے دوران یا بعد میں اور
اصلى
مواقع پر انشاء اللہ کچھ نہ کچھ پیش کرتا رہوں گا۔ خلاصہ یہ ہے:
آؤ لوگو کہ یہیں نور خدا پاؤ گے
ه
لو تمہیں طور تسلی کا بتلایا ہم نے ( در مشین : 16)
اسلام ہی ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں تم نور خدا پاؤ گے
خطبات طاہر جلد 14
917
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
صلى الله
اور اسلام اور آنحضرت ﷺ کے عشق میں لکھی ہوئی یہ نظم دو الگ الگ چیزوں کے طور پر پیش پیش نہ نہیں
کرتی۔ آنحضور اور اسلام کے حوالے آپس میں اس طرح مل گئے ہیں کہ ایک ہی وجود کے گویا دو نام
رکھ کر بات کی جارہی ہو، فرماتے ہیں:
آج ان نوروں کا اک زور ہے اس عاجز میں
دل کو ان نوروں کا ہر رنگ دلایا ہم نے ( در مشین : 16)
پس وہ روشنی جس کی بات میں کر رہا تھا اب پھر کر رہا ہوں وہ تمام صفات حسنہ سے محبت پھر رہا ا
اور تمام صفات حسنہ کو اپنانا ہے۔ یہ نہیں آپ کہہ سکتے کہ کچھ صفات ہم چھوڑ دیں گے تو ہم وہ مثال بن
جائیں گے جس کا قرآن کریم میں ذکر فرمایا گیا ہے۔ اس مثال میں تمام صفات میں سے کچھ نہ کچھ پانا
لازم ہے اور اس کے بغیر معہ“ کا مقام عطاء نہیں ہو سکتا۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو نور پائے ، وہ فرماتے ہیں کہ اسلام سے ، کہ
الله
پائے اور محمد رسل اللہ ﷺ سے پائے ، آپ فرماتے ہیں:
دل کو ان نوروں کا ہر رنگ دلایا ہم نے
d
جب سے یہ نور ملا نور پیمبر سے ہمیں ( در مشین : 16)
یہاں جا کے بات کھول دی کہ یہ محمد مصطفی اللہ ہی کے نور سے ملا ہے۔ ذات سے حق
صلى الله
کی وجود ملایا ہم نے آنحضرت ﷺ کے صلہ ہونے کواس سے بہتر الفاظ میں بیان نہیں فرمایاجاسکتا۔ آپ
وسیلہ کیسے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات اور بندے کے درمیان وہ کیسا جوڑ ہے جو محمد رسول اللہ ﷺ قائم فرماتے
ہیں۔ اس جوڑ کی تشریح ہے کہ:
جب سے یہ نور ملا نور پیمبر سے ہمیں
ذات سے حق کی وجود اپنا ملایا ہم نے
مصطفیٰ پر تیرا بے حد ہو سلام اور رحمت
اس سے یہ نور لیا بار خدایا ہم نے
( در ثمین : 16)
بے اختیار درود اٹھتا ہے پھر ، بے اختیار دل سے سلام اٹھتا ہے اور اس وجود سے جس
نے کچھ پایا ہو ۔ فقیر کے دل سے بھی دعائیں نکلتی ہیں مگر جب خیرات ملتی ہے تو دعا ئیں نکلتی
خطبات طاہر جلد 14
918
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
ہیں۔ بے اختیار ، بے ساختہ پھوٹنے والا درود ایک ایسے دل سے نکلا ہے جس نے فیض پایا اور یہ
کہتا ہے کہ:
دل کو ان نوروں کا ہر رنگ دلایا ہم نے
تو درود سے پہلے کچھ تیاری بھی تو ہونی چاہئے اور درود کی حکمت یہ ہے کہ انسان اپنی ذات
میں محمد رسول اللہ ﷺ کا احسان ایک تجربے کے طور پر محسوس کرے ورنہ کروڑ بار بھی ایک شخص دن
درود پڑھتا ر ہے اس کے کچھ بھی معنی نہیں ۔ درود کا تعلق احسانات سے ہے اگر احسانات سے
تعلق نہ ہوتا تو آنحضرت ﷺ پر سب نبیوں سے زیادہ درود بھیجنے کا حکم نہ ملتا۔ براہ راست احسانات
رات
صلى الله
سے درود کا تعلق اس طرح ثابت ہے کہ انبیاء کی مجلس میں سب سے بڑے محسن نبی حضرت ابراہیم
علیہ الصلوۃ والسلام اور پھر آپ کے بعد اور آپ سے افضل حضرت محمد رسول اللہ ﷺ تھے اور درود نے
دونوں کا رشتہ باندھ دیا۔ پس وہ جو محسن ہو اس پر درود پڑھا جاتا ہے مگر احسان ہو تو پھر درود دل سے نکلتا
ہے ورنہ خیالی باتیں ہیں ۔ ایک آدمی کسی امیر کو دیکھ کر یا کسی دنیا کی بڑی شخصیت کو دیکھ کر ویسے بھی
دعائیں کر دیا کرتا ہے کہ اللہ کرم کرے بہت بڑا آدمی ہے۔ بہت لجاجت کی باتیں کر کے اس کا دل
خوش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مگر کہاں وہ آواز ، کہاں وہ آواز جو ایک بھوکے کو کھانا کھلانے کے نتیجے
میں اس کے پیٹ سے نہیں اس کے دل سے اٹھتی ہے اور بے ساختہ اٹھتی ہے۔ وہ دعا ئیں رنگ ہی
اور رکھتی ہیں ۔ وہ دعا ئیں اشک بار ہوتی ہیں۔ ان کے ساتھ آہوں کی ہوائیں چلتی ہیں اور یہ ہے
درود کا انداز جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نوروں کے حوالے سے ہمیں سمجھا دیا۔
لازماً آپ نے بہت کچھ پایا اور نہ بے اختیار یہ بات نہ نکلتی :
مصطفیٰ پر تیرا ہو بے حد ہو سلام اور رحمت
اس سے یہ نور لیا بار خدایا ہم نے
ربط ہے جان محمد سے میری جاں کو مدام
دل کو وہ جام لبالب ہے پلایا ہم نے
( در ثمین : 16)
فرمایا جس نے خدا سے ملا دیا، جس سے ملنا خدا سے ملنا ہے اس سے ایک لمحہ بھی تعلق توڑو
الله
گے تو خدا سے تعلق ٹوٹے گا۔ پس بیک وقت محمد رسول اللہ ﷺ سے تعلق رکھنا اور اللہ تعالیٰ سے تعلق
خطبات طاہر جلد 14
919
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
نے محمد رسو
الله
الله
رکھنا یہ شرک نہیں ہے بلکہ توحید کامل کا درس ہے۔ اس میں چند شعروں میں سب مضامین اکٹھے کر دیئے
ہیں ۔ فرمایا اس لئے میرے دل سے دعا نکلتی ہے کہ اس وجود نے خدا سے ملا دیا اور جس وجود سے ملنا
خدا سے ملنا ہواس وجود سے ایک لمحہ بھی جدائی برداشت نہیں ہو سکتی کیونکہ جہاں جس پہلو سے آپ
اللہ ﷺ سے تعلق کا ٹا اسی پہلو سے خدا سے تعلق کٹ جائے گا اور یہ کوئی فلسفیانہ بات محمد رسول الله ﷺ
نہیں ۔ ایک اتنی گہری حقیقت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے خبر دی کہ ماں سے بھی جو تعلق کا ٹتا ہے اس
سے خدا تعلق کاٹ لے گا کیونکہ رحمی رشتے کے ذریعے خدا سے تعلق قائم ہوتا ہے اور رحم کا تعلق اللہ کی
ذات کی صفت رحمانیت سے بھی ہے۔ پس اگر عام ماؤں سے تعلق کاٹنے سے یا ماؤں سے پیدا شدہ
رشتوں سے تعلق کاٹنے سے اللہ سے تعلق کٹ جاتا ہے تو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ سے ادنیٰ
سا تعلق کاٹنے سے بھی کیا کچھ نہ ہوگا ۔ لازما و ہیں سے علیحدگی کا مضمون شروع ہو جاتا ہے اور علیحدگی
میں یاد رکھیں کہ علیحد گی اس مقام تک محدود نہیں رہا کرتی جہاں سے علیحد گی شروع ہو۔ ایک دفعہ جب
تعلق کے بعد بے تعلقی ہو جائے تو پھر انسان اکھڑ نے لگتا ہے اور ہر چیز کھڑ نے لگتی ہے ۔ پس
جان محمد ﷺ سے ایک دفعہ رابطہ ہو چکا ہو تو اس علیحدگی کا تصور بھی انسان کے دل میں نہیں آسکتا۔ ورنہ
جس طرح جلد کو مائع کھدی ہو جانے کے نتیجے میں کاغذ چھوڑتا ہے جب ایک دفعہ چھوڑ نا شروع کرے
تو پھر چھوڑتا چلا جاتا ہے۔ جہاں سر میں گنج شروع ہو جائے پھر وہ باقی بال بھی گرنے لگ جاتے
ہیں۔ جہاں دیواریں اکھڑ نے لگیں تو پھر عمارت ہی اکھڑ جایا کرتی ہے۔ تو ربط کے بعد بے ربطگی
بہت ہی بڑا ظلم ہے اور اس کے بعد پھر خطرہ ہے کہ انسان اپنی ہلاکت کی آخری منزل تک پہنچ
جائے۔ پس جو تعلق بھی نیکی سے باندھا جائے، جو تعلق بھی حضرت اقدس محمد رسول اللہ سے قائم
کیا جائے وہ نور سے تعلق ہے۔ جیسا کہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے واضح فرمایا ہے اور نور سے
ایسا تعلق ہے جس کے چھینے اور اس سے الگ ہونے کا پھر کوئی تصور نہیں پیدا ہو سکتا۔ ہول اٹھنے
چاہئیں دل میں کہ ایک تعلق قائم ہو اور پھر وہ علیحدہ ہو جائے کیونکہ آگے تنزل کی بہت راہیں ہیں جو
أَسْفَلَ سُفِلِينَ (التين :6) تک بھی انسان کو پہنچا دیتی ہیں۔
صلى الله
الله
بہت سے حوالے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیش کرنے ہیں اور اس
حوالے سے بات کو اور زیادہ سمجھانا ہے مگر اب میں پہلے حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی ایک
خطبات طاہر جلد 14
920
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
صلى الله
حدیث آپ کو سناتا ہوں جو صحیح بخاری کتاب الدعوات باب الدعائاذا نبته باليل حضرت ابن
عباس سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب را رات کو تہجد کے لئے اٹھتے تو یہ دعا کرتے اے اللہ سب
تعریفیں تیرے لئے ہیں تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے اس کا نور ہے اور اسے قائم رکھنے
والا ہے۔ پس جہاں جس حد تک نور سے تعلق ٹوٹا وہاں انسان ڈھے گیا ، وہاں مسمار ہو گیا کیونکہ قیام کا
تعلق آنحضرت ﷺ نے نور سے باندھا ہے۔ تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے اس کا نور
ہے اور اسے قائم رکھنے والا ہے۔ یعنی صرف پیدا کرتے وقت تخلیق کے وقت ہی نور نے کارروائی نہیں
کی بلکہ اس کو ہمیشہ قائم رکھنے کے لئے نور کے ساتھ اس کا ایک تعلق رابطہ ہے جو نہ ختم ہونے والا ہے۔
پھر فرمایا اے اللہ ! تجھے ہی سب محمد زیبا ہے۔ سب تعریف اگر بجتی ہے تو تجھے بجتی ہے۔ تو حق
ہے۔ تیرا وعدہ سچا ہے، تیری بات سچی ہے اور تجھ سے ملاقات برحق ہے اور جنت حق ہے اور آگ حق
ہے اور قیامت حق اور سب نبی حق اور محمد حق ہے۔ اے اللہ میں تیرے لئے فرمانبردار ہوا اور تجھ پر
تو کل کیا اور تجھ پر ایمان لایا اور تیری طرف جھکا تیری ہی تائید سے مد مقابل کا سامنا کیا اور اپنے
معاملے کا فیصلہ تیرے سپرد کیا۔ پس مجھے بخش دے جو میں پہلے کر چکا ہوں اور جو بعد میں سرزد ہو اور
جو میں نے چھپایا اور جو میں نے ظاہر کیا اسے بھی بخش دے۔ تو ہی آگے بڑھانے والا اور تو ہی پیچھے
ہٹانے والا ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
d
یہ دعا در اصل نور ہی کے حوالے سے کی جا رہی ہے اور اس میں جگہ جگہ کھلے لفظوں میں کہے
صلى
بغیر وہ حوالے دکھائی دیتے ہیں ۔ مثلاً آنحضرت ا عرض کرتے ہیں مجھے بخش دے جو میں پہلے کر
چکا ہوں اور جو بعد میں سرزد ہو۔ نور کا علم سے ایک تعلق ہے اور علم اور نور بعض پہلوؤں سے ایک ہی چیز
کے دو نام ہیں ۔ پس آپ فرماتے ہیں کہ جو میں پہلے کر چکا ہوں مجھے تو اس کے متعلق بھی پورا علم نہیں
کہ کوئی ایسی بات نہ ہو گئی ہو جو تیرے لئے ناپسندیدگی کا موجب ہو۔ مگر جہاں تک اللہ تعالیٰ کی ذات کا
تعلق ہے وہ جواب آچکا ہے کہ جو کچھ تو نے کیا ، جو کچھ آئندہ کرے گا سب خدا کے نزدیک قبولیت کی
جگہ پاچکا ہے اور مغفرت کی چادر نے ہر چیز کو ڈھانپ رکھا ہے۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے نور پانے کے لئے سب سے بڑا مقام عبودیت قرار دیا ہے۔ یہ حوالہ میں بعد میں آپ کے سامنے
پیش کروں گا کیونکہ جب کہا جاتا ہے کہ نور کو پاؤ تو اس کے ذریعے بھی تو سمجھانے چاہئیں کہ کیسے اللہ کا
خطبات طاہر جلد 14
921
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
نور حاصل کیا جا سکتا ہے۔ آپ نے فرمایا ہے سب ذرائع سے بڑھ کر سب سے اعلیٰ درجہ کا نور حاصل
کرنے کے لیے عبودیت کا مقام ضروری ہے اور عبد ہونا سب سے بڑا
صلى الله
، بڑا کام ہے۔
اس پہلو سے یہ نمونے ہیں آنحضرت ﷺ کی عبودیت کے اور عبدیت کے کہ اپنے آپ کو
مٹاتے چلے جاتے ہیں ، کچھ بھی نہیں چھوڑتے۔ فرماتے ہیں جو جو کچھ میں نے کیا تو جانتا ہے ۔ جہاں
تک میں جانتا ہوں میں سمجھتا ہوں مجھے اس کی بخشش طلب کرنی چاہیے۔ یعنی یہ نہیں فرماتے کہ جو کچھ
میں نے کیا اچھی باتیں کی ہیں ان کی بھی جزا دے جو کمزوریاں کہیں رہ گئیں ہیں ان کو بخش دے بلکہ
ساری زندگی کا ہر لمحہ بخشش کی چادر کے نیچے لانا چاہتے ہیں اور کسی ایک لمحے پر بھی خودسری نہیں ، خود
اعتمادی اس رنگ کی نہیں کہ گویا اس پر آدمی تکبر سے نظر ڈال سکے کہ وہ تو ٹھیک تھا۔ اب دیکھیں مقام
نبوت اور دیگر مقامات کے فرق کیسے ہوتے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے آخری لمحات
میں یہ عرض کی تھی لالی و علی اور مفسرین لکھتے ہیں کہ مراد یہ تھی کہ میں نے بہت سے نیک اعمال بھی
کیے ہیں اور میں یہ نہیں کہتا کہ ان نیک اعمال کے بدلے مجھے بخش دے کیونکہ جو مجھ سے کمزوریاں
سرزد ہو گئی ہیں ان کے مقابل پر ان کو لکھ کر برابر کر دے۔ یہ ایک بہت ہی عارفانہ دعا تھی ۔ مگر اب
صلى الله دیکھیں آنحضرت ﷺ کی التجا جو ہر رات کو اٹھ کر خدا کے حضور کیا کرتے تھے ، اپنی ساری زندگی کی
نیکیوں کو کلیہ مٹا ہوا دیکھ رہے ہیں اور یہ عرض کر رہے ہیں کہ ان پر اپنی بخشش کی چادر ڈال دے۔ میں
نہیں جانتا میں نے کیا کیا ہے اور جس نے دیکھا ہو کہ ساری زندگی نیکی میں گزری ہے اور غلامی کی یہ
شان ہے کہ اسے دیکھتے ہوئے بھی یہ جانتا ہے کہ محض اللہ کے فضل سے یہ توفیق ملی تھی اس لئے جو
لغزش ہوئی ہے وہ میری کمزوری سے ہوئی ہے۔ یہ نکتہ ہے جو عارفا نہ نکتہ ہے۔ محض ایک فلسفیانہ عجز
نہیں ہے بلکہ عارفانہ عجز ہے۔ آنحضرت یہ سب سے بڑھ کر جانتے تھے کہ جو کچھ عطا ہوا ہے اللہ
کے فضل سے عطا ہوا ہے پھر اسے اپنے کھاتے میں اپنی طرف کس طرح منسوب کر دیں ۔ مگر اس فضل
کے مقابل پر شکر میں کوئی کوتا ہی ہو گئی ہو ، اس فضل کے بہترین اور سب سے اعلیٰ درجے کے استعمال
میں کمزوری ہو گئی ہو تو وہ اپنی طرف منسوب فرما رہے ہیں اور کہتے ہیں اس پر بخشش کی چادر ڈال دے
اور جو آئندہ ہونے والا ہے اس کا کوئی حال معلوم نہیں ۔ پس اللہ کے علم میں اللہ کے نور میں یہ ساری
باتیں موجود ہیں ۔ جو پہلی تھیں وہ بھی اور جو آئندہ آنے والی تھیں ۔ وہ بھی ۔
صلى الله
خطبات طاہر جلد 14
922
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
،سب سے
صلى
فرماتے ہیں اور جو میں نے چھپایا اور جو میں نے ظاہر کیا اس کے متعلق بھی میں تجھ سے
بخشش مانگتا ہوں ۔ فرمایا اسے بھی بخش دے۔ اب یہ بھی عجیب مضمون ۔ دن ہے، چھپایا اور ظاہر کیا۔ حقیقت
میں اللہ کے۔ کے سامنے جو نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ( النور ہے :36) کوئی چیز چھپ سکتی ہی
نہیں۔ نا ممکن ہے کہ اس نور سے کوئی چیز چھپ جائے جس کا پردہ نور ہے جو اس پردہ نور کے پیچھے
ایک مخفی نور ہے جس تک انسان یا کسی مخلوق کے تصور کی رسائی ممکن نہیں ہے۔ اس سے کوئی چیز چھپ
ہی نہیں سکی اور وہ ہر چیز سے چھپا ہوا ہے یعنی اپنی نور کی انتہائی صورت میں مقام تنزہ پر واقع ہے۔ اس
عرش پر واقع ہے جو مخلوق سے پر لی طرف ایسے مقام پر ہے یعنی اپنے مرتبے کے لحاظ سے اور اپنی
لطافت کے لحاظ سے کہ وہاں رسائی ممکن نہیں ہے۔ سب سے بڑی رسائی ،سب سے اونچی رسائی
سے اعلیٰ اور ارفع رسائی معراج کے وقت حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کو نصیب ہوئی مگر
ایک مقام پر جا کر وہاں ٹھہر گئے ۔ اس سے آگے توحید کامل کا وہ مقام ہے جس میں مخلوق کو خواہ وہ کیسی
ہی اعلیٰ درجے کی ہو دخل نہیں ہے اور اسی کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مقام تنزہ کا عرش
فرمایا ہے۔ فرمایا عرش کی تو بہت سی قسمیں ہیں ۔ آپ بیان بھی فرماتے ہیں لیکن ایک ہے مقام تنزہ کا
عرش اس میں صرف خدا اور خدا کی ذات رہ جاتی ہے اور کچھ نہیں پہنچتا۔ تو خدا تعالیٰ کی ذات سے وہ
چونکہ ہر جگہ ہے، کوئی چیز مخفی نہیں اور بہت سے اس کے ایسے مراتب اور مقامات ہیں جو حقیقت میں ان
گنت ہیں اور ان کا کوئی کنارہ نہیں ہے جس تک مخلوق کی پہنچ نہیں ہو سکتی خواہ وہ کیسا ہی ترقی کرلے تو
اس لئے اس سے تو کچھ چھپ نہیں سکتا ۔ حضرت رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں جو میں نے چھپایا اور جو
میں نے ظاہر کیا اسے بھی بخش دے۔ تو ہی آگے بڑھانے والا ہے اور تو ہی پیچھے ہٹانے والا ہے۔ پس
قیام کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی چیز کو ایک ہی جگہ ٹھہرائے رکھا جائے ۔ قیام کا یہ اگر مطلب ہے تو وہ غلط
سمجھتے ہیں کیونکہ قیام سے مراد جمود نہیں ہے۔ قیام سے مراد اپنی طاقتوں میں قائم رہنے والا جس سے
کسی وجود کی طاقتوں میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ آئے ۔ مگر آنحضرت ﷺ کا ئنات کا جو نقشہ کھینچ رہے
الله
صلى
ہیں اس میں دو ہی باتیں بیان فرماتے ہیں ، آگے بڑھانے والا اور پیچھے ہٹانے والا اور یہی ہر
چیز کی حقیقت ہے۔ کوئی چیز کسی مقام پر جامد نہیں ہے ۔ یا آگے بڑھ رہی ہے یا پیچھے ہٹ رہی
ہے۔ اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے وہاں یہ عرض کیا تھا اپنے رب سے کہ اس نور یہ
خطبات طاہر جلد 14
923
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
سے میرا تعلق کبھی نہ ٹوٹے کیونکہ ٹوٹا تو پھر وہ سلسلہ ٹوٹتا چلا جائے گا۔ یا انسان آگے بڑھ سکتا ہے یا پیچھے
ہٹ سکتا ہے۔
ار لفظ نور
یہ سب کچھ کہنے کے بعد، یہ سب مناجات کرنے کے بعد آپ معرض کرتے ہیں تیرے سوا بنے
کوئی معبود نہیں لا اله الا انت اور توحید کی یہ ساری تصویر ہے جو کھینچی جا رہی ہے۔ پس اپنی دعاؤں
میں اس مضمون کو یا درکھیں جو نور سے شروع ہوا ہے اور سارا سفر نور کا سفر ہے۔ اگر چہ بار بارا
استعمال نہیں ہوا مگر حقیقت میں توحید اور نور ایک ہی چیز کے دو نام ہیں اور اس پہلو سے اس توحید کی
مثال تو دی جاسکتی ہے۔ یعنی تمثیل تو بیان کی جاسکتی ہے۔ وہ اپنی ذات میں کسی اور کو مکمل طور پر
نصیب ہو ہی نہیں سکتی اگر ہو گی تو پھر شرک ہو جائے گا۔ پس اسی لئے مَثَلُ نُورِهِ ( النور : 36)
فرمایا ہے۔ آنحضرت ﷺ تمام صفات میں اس حد تک آگے بڑھے کہ ہر اس صفت کو جو انسان کی
تشکیل میں خدا تعالیٰ نے ازل سے رکھی ہوئی تھی مگر جس کی طرف باشعور بڑھنا مقدر فرما دیا تھا۔ ہر
صلى الله
صلى الله
ایسی صفت کو باشعور طور پر آگے بڑھ کر اپنا لیا اور ہمیشہ کے لئے اس میں اپنے وجود کو ضم کر دیا اور اسے
اپنے وجود پر طاری کر لیا پھر آپ وہ نور بنتے ہیں جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَثَلُ نُورِہ مگر اس کے
باوجود وہ نور اللہ میں ہے بلکہ مخلوق ہے اور آنحضرت ﷺ نے اپنے نور کو مخلوق ہی قرار دیا ہے ۔ فرمایا
ہے جو وجو د سب سے پہلے وجود مخلوق کیا گیا وہ میرا نور تھا۔ اب اس ضمن میں تخلیق نور میں سب سے
پہلے ہونے سے کیا مراد ہے۔ یہ وضاحت کروں تو پھر اس کے بعد میں اگلے اقتباسات کی طرف متوجہ
ہوں گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی یہی بات آنحضرت ماہ کے متعلق لکھی ہے
صلى الله
اور انہی احادیث پر وہ معنی ہے جن میں آنحضور کا سب سے پہلے وجود پذیر ہونا بتایا گیا ہے۔ اس سے
عام طور پر جو صوفی مزاج لوگ لکھتے ہیں تو وہ یہی تصور پیش کرتے ہیں کہ جب کچھ بھی نہیں تھا تو گویا
محمد رسل الله ﷺ کو بنا دیا گیا تھا۔ یہ درست نہیں ہے یہ غلط بات ہے۔ محمد رسول اللہ ﷺ جب انسان
کے روپ میں پیدا ہوئے ہیں تو اس وقت معرض وجود میں آئے ہیں لیکن اس کے باوجود آپ سب
سے پہلے بنا گئے اس کا کیا مطلب ہے۔ اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ ہر چیز جو انسان بنانا چاہتا ہے یا
کوئی بھی خالق بنانا چاہتا ہے جب تک اس کا منتہی اس کے ذہن میں نہ ہو اس کا آغاز بھی نہیں ہو
خطبات طاہر جلد 14
924
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
سکتا۔ کوئی بھی انجینئر خواہ وہ عمارت کا نقشہ ہی تجویز کرے یا رہی تجویز کرے یا مثلاً انجینئر میں نے کہہ دیا ہے مگر اس کو
آرکیٹیکٹ کہا جاتا ہے انگریزی میں، جو نقشہ بناتا ہے مگر آرکیٹیکٹ کے علاوہ انجینئر ز بھی ہیں جو
ڈیزائن کرتے ہیں ان سب چیزوں کو جو انہوں نے بنانی ہوں ۔ جب تک آخری مقصد ذہن میں
پوری طرح تشکیل نہ پا جائے وہ ڈیزائن شروع ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ اگر آخری مقصد کی واضح موجودگی
کے بغیر ، واضح طور پر ذہن کے سامنے دکھائی دینے کے بغیر کوئی ڈیزائن کرنے والا ڈیزائن شروع
کرے گا وہ ہر قدم پر غلطی کرے گا کیونکہ دو ہی طریق ہیں ایک انجام تک پہنچنے کے لئے ۔ ایک ہے
آغاز سفر سے پہلے آخری منزل کا پتا ہو اور یہ وہ طریق ہے جس کے نتیجے میں ہر حکیم ، ہر صاحب فہم پہلے
منزل کا تعین کرتا ہے پھر راستے ڈھونڈتا ہے اور پھر اگر اسے جغرافیہ پر عبور ہو اور دیگر صلاحیتیں موجود
ہوں تو پھر اچھے راستے تراشتا ہے اور وہ بہترین رنگ میں سفر کرتے ہوئے اس منزل کو پہنچ جاتا
ہے۔ ایک وہ دیوانہ یا اندھا ہے جو بغیر نور کے سفر شروع کرتا ہے اسے آخری منزل کا پتا نہیں ہوتا۔وہ
چلتا ہے کہیں تو پہنچ جائیں گے اور اگر سفر پہلے شروع ہو جائے اور بیچ میں خیال آئے کہ میں نے تو اس
طرف جانا تھا تو سارے قدم غلط ہو گئے ۔ اس لئے اللہ کی طرف یہ بات منسوب ہو ہی نہیں سکتی ۔ بعض
لوگ سمجھتے ہیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی ایک خیالی ، ایک فرضی تعریف ہے نعوذ باللہ من ذالک اور جو
صلى الله ماننے والے ہیں صرف انہی کا کام ہے کہ اس کو مانتے چلے جائیں ۔ حالانکہ آنحضرت ﷺ کی
تمام تعریفیں حق ہیں۔ جیسا کہ اسی عبارت میں جو آپ کے سامنے پڑھ کر سنائی گئی ہے۔ تمام باتوں کو
حق کہہ کر سب سے آخر پر اپنے آپ کو حق فرمایا۔ پس جو حق آخر پر تھا اس کا مطلب یہ نہ سمجھیں کہ اس
سے آپ کا مقام مراد ہے سب نبیوں کے بعد مقام ہے بلکہ آخر اور اول بعض صورتوں میں ایک ہی چیز
کے دو نام ہوا کرتے ہیں ۔ اگر آخری منزل ہو تو پھر اس کا پہلا قدم بھی اس آخری منزل کی تصویر بننے
کے بعد اٹھتا ہے اس سے پہلے نہیں اٹھ سکتا ۔ پس وہ تمام زندگی کا سفر یا کائنات کی تخلیق کا سفر جب کہ
ابھی زندگی بھی وجود میں نہیں آئی تھی ، وہ سفر اگر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے تصور کے بغیر شروع ہوتا
تواللہ تعالی کی قدرت پر حرف تھا۔ اللہ تعالی کی تخلیقی طاقتوں پر حرف تھا کسی اور سمت میں جانے کے کے بعد
پھر اس سمت میں لوٹنا پڑتا۔
الله
پس اول سے لے کر آخر تک تمام صفات جو کائنات کو عطا کی گئیں ہیں ان کا ذرہ ذرہ اس
خطبات طاہر جلد 14
925
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
بات کے پیش نظر تھا کہ وہ وجود پیدا ہو گا جس نے بالآخر مجھ سے ملنا ہے اور میرا کامل عبد ہوگا اور وہ
وجود پیدا ہوگا جس کے لوٹنے سے گویا ساری کائنات خدا کی طرف لوٹ گئی ہے۔ یہ معنی ہے انا لله
وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ (البقرہ: 157 ) کہ ہم نے اللہ ہی کی طرف جانا ہے۔ ہم سب تو نہیں جاتے ،
مرکز جانا اور معنیٰ رکھتا ہے۔ مگر اس کا اعلیٰ مفہوم یہ ہے کہ خدا نے ہر چیز کو اپنی ذات سے، اپنے نور سے
پیدا کیا ہمیشہ کے لئے دور تر ہونے کے لئے نہیں ، ہمیشہ کے لئے اندھیروں میں بھٹکنے کے لئے نہیں
بلکہ واپس اپنی طرف لے جانے کے لئے اور یہ واپسی کا سفر شعور کے بغیر ممکن نہیں تھا اور یہ شعور کا سفر
صلى الله ہر حالت میں ناقص تھا جب تک اپنے درجہ کمال کو نہ پہنچے یعنی محمد مصطفی ﷺ کا شعور کامل پیدا نہ ہو۔
صلى الله
علي
علوس
پس اس پہلو سے حضرت اقدس محمد مصطفی اما اگر چہ اپنے آپ کو حق کہنے میں آخر پر رکھتے
ہیں مگر وہاں اصل مراد وہی ہے جو دوسری احادیث سے قطعی طور پر ثابت ہے کہ آخران معنوں میں
ہوں جن معنوں میں اس آخر کا اول ہونا ضروری ہے۔ بیچ کی منازل کا اول ہونا ضروری نہیں کیونکہ بیچ
کی منازل کو سامنے رکھ کر سفر کے رستے طے نہیں کیے جاتے یا کسی چیز کو ڈھالا نہیں جاتا۔ اگر ایک
جمبو جیٹ بنانا مقصود ہو تو سب سے پہلے طے کیا جاتا ہے کہ بنانا کیسے ہے۔ کتنالوڈ اٹھانے والا ہو کس
رفتار کی چیز چاہئے ، کیا کیا اس میں حفاظتی اقدام ہونے ہیں ۔ یہ جب تک نقشہ پہلے پیدا نہ ہو
جمبو جیٹ بھی نہیں بن سکتا اور ہر دوسرا جہاز جو آپ کو دکھائی دیتا ہے خواہ وہ کسی نوعیت کا بھی ہو اس کا
سفر شروع ہونے سے پہلے اس کی آخری تصویر لاز ما واضح طور پر ایک بنانے والے کے ذہن میں ابھر
آتی ہے۔ پھر وہ اس سے روشنی لیتا ہے۔ ہر قدم اٹھاتے وقت وہ تصویر سامنے رکھتا ہے۔ جب نٹ
(Nut) بنا تا ہے، جب بوٹس (Bolts) بناتا ہے، جب پر اور اس کے بعض حصے بناتا ہے ، جب
انجن کی تشکیل کرتا ہے ، جب طاقت کے فیصلے کرتا ہے، کتنی طاقت دینی چاہیے تو شعوری طور پر یا
لاشعوری طور پر اور بسا اوقات شعوری طور پر اس جیٹ کا آخری بوجھ جو اس نے اٹھانا ہے وہ ہمیشہ اس کا
کے پیش نظر ہوتا ہے۔ وہ پھر باقاعدہ بوجھ تقسیم کرتا ہے۔ جب کہتا ہے کہ اتنے مسافر لے کر اٹھے گا ،
اتنا انجن کا پٹرول اس کے لئے ضروری ہوگا اور آخری وزن اس کا یہ بنتا ہے تو ہر Nut جو وہ لگا تا ہے
اس کی ضربیں اور تقسیمیں کر کے اس کے اوپر تقسیم کر کے بتاتا ہے کہ اس Nut پر کتنا بوجھ پڑے گا
اور کتنے سال تک اڑے گا۔ اس کی عمر بھی طے کرتا ہے اور پھر سارے اربعے لگا کر اگر وہ Nut کو اس
خطبات طاہر جلد 14
926
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
کی طاقت کے مطابق بنائے جو حصہ رسدی اس پر پڑنے والی ہے تو وہ جہاز ٹھیک رہتا ہے اور اگر
معمولی سا بھی حساب میں فرق پڑ جائے تو بالآخر اپنی مدت سے پہلے وہ حادثے کا شکار ہو جاتا
ہے۔ چنانچہ وہ سب جہاز جو حادثے کا شکار ہوئے ان کے اوپر سائنس دانوں نے مکمل تحقیق کی تو آخر
یہ پتا چلا کہ آخری بوجھ جو اس پر پڑنا چاہیے تھا اور پڑتا رہا اس میں فلاں پرزہ پورا کام نہ کر سکا کیونکہ
اس میں اپنا حصہ رسدی بوجھ اٹھانے کی طاقت نہیں تھی۔
پس لوگ سمجھتے ہیں کہ فرضی باتیں ہو رہی ہیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ سب سے پہلے بنائے
صلى الله
صلى الله
گئے نا ممکن تھا کہ کائنات کا ایک ذرہ بھی بنایا جاتا جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشکیل
اللہ کے حضور اس کے پیش نظر نہ ہوتی ۔ ورنہ خدا کی خدائی باطل ہو جاتی ورنہ خدا ان دنیا کے انجینئروں
سے بھی زیادہ کم فہم ہوتا جو ڈیزائن کے کمال سے پہلے ڈیزائن کی تعمیر کا سفر شروع کر دیتا ہے۔ پس
ایک بھی دعوی آنحضرت ﷺ کی بڑائی کا فرضی دعوی نہیں ، زبانی دعوٹی نہیں ۔ گہرے حقائق پر مبنی
اور گہرے حقائق پر مشتمل ہے اور ہمیں جس سفر کا حکم ملا ہے وہ اس نور کی طرف سفر کرنے کا حکم
ہے۔ ساری زندگی ہم یہ سفر کرتے رہیں تو پھر بھی ہم میں سے اکثر ایسے ہیں جو اپنی بہت سی
طاقتوں کو ضائع کر کے جتنا سفر ان کی استطاعت میں اللہ نے رکھا تھا اس کو بھی حاصل نہیں کر
سکتے ، اس منزل تک بھی نہیں پہنچ سکتے ۔
اور محمد رسول اللہ ﷺ کی طرف یہ سفر إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ کی شاہراہ کی صلى الله
طرف بڑھنے والی مختلف شاخیں ہیں ۔ وہ سڑکیں ہیں جو اسی شاہراہ کی طرف بڑھ رہی ہیں ۔ اگر ہم اپنی
حرکت اور سکون کو یہ سمت دے دیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی طرف جاری ہے تو پھر ہم اِنَّا لِلَّهِ وَ
إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ کا سفر کر رہے ہیں، پھر ہمیں فکر کی کوئی بات نہیں ، پھر ہمارا کوئی نقصان نہیں ۔
انا لله در اصل نقصان کے خیال سے نہیں پڑھا جاتا بلکہ یہ بتانے کے لئے پڑھا جاتا ہے کہ ہر چیز
نے خدا کی طرف لوٹنا ہے تم اس کی جدائی کا فکر کر رہے ہو اپنا نہیں سوچ رہے کہ تم گم شدہ ہو، تم ضائع
شدہ ہو تم نے اپنے رب کی طرف واپس جانا ہے۔ لوگ اس بات کو تو بھول جاتے ہیں اور گم شدہ چیز پر
پھونک مارنے کی خاطر کہ وہ ان کو مل جائے انا للہ پڑھ دیتے ہیں حالانکہ واضح مضمون یہ ہے کہ
دیکھو جو تمہاری چھوٹی سی ملکیت تھی جب تک تمہاری طرف واپس نہ آجائے تم تسلی نہیں پاتے۔ تم بھی تو
خطبات طاہر جلد 14
927
خطبہ جمعہ 8 دسمبر 1995ء
کسی کی ملکیت ہو۔ اس وجود کی تسلی کا سامان کرو جس نے تمہیں پیدا کیا اور پھر کھو دیا اور واپس لوٹو اس
کی طرف جو تمہارا منتظر ہے۔
الله
یہی وہ مضمون ہے جس کو آنحضرت ﷺ نے ایک گم شدہ اونٹنی کی مثال دے کر بیان فرمایا
ہے۔ یعنی ایک عجیب بات ہے انسان سوچتا ہے کہ اللہ کو ہماری کیا انتظار ہے۔اگر اس کو انتظار نہ ہوتا تو
انا لله کا مضمون بے معنی ہوتا اور اگر اس کو ہمارا انتظار نہ ہوتا تو پھر تخلیق کائنات بے معنی ہو
جاتی، بالکل باطل اور بے مقصد ہوتی۔ پس آپ نے ایک اونٹنی کی مثال دے کر اسے خوب کھول
دیا۔ فرمایا اللہ تعالیٰ کو اپنے اس بندے کی توبہ سے جو گناہوں کی دنیا میں کھو گیا ہو اور پھر تو بہ کر کے خدا
کی طرف واپس آئے اس سے بہت خوشی ہوتی ہے جتنی ایک ایسے مسافر کو اپنی گم شدہ اونٹنی پانے سے
خوشی ہوتی ہے جو پیتے ہوئے لق و دق صحراء میں کسی ایک درخت کے سائے میں دو پہر گزارنے کے
لئے لیٹا ہو، اس کی آنکھ لگ جائے اور اس کی اونٹنی جس پر اس کا پانی ، اس کا سارا سامان خوردونوش ہر
چیز ہو وہ جنگل میں کھو جائے ۔ جو اس کا حال ہو گا اور جیسی اس کی طلب ہوگی اس کا اندازہ کرو اور جب ۔
وہ کلیہ مایوس ہو چکا ہو تو شام کو وہ دیکھے کہ وہ اونٹنی افق کی طرف سے آتی دکھائی دے رہی ہے جیسی
خوشی اس شخص کو اپنی گئی ہوئی اونٹنی کو پالینے سے ہوتی ہے آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ اپنے کھوئے
ہوئے بندے کو دوبارہ پا کر خدا کو اس سے بھی زیادہ خوشی ہوتی ہے۔
صلى الله
پس جتنی طلب آپ کو ہونی چاہئے اس کا اندازہ کریں جو نہیں ہے اور خدا کو طلب ہے۔
جس نے آپ کو پیدا کیا وہ چاہتا تو آپ کو زبردستی اپنی طرف لوٹا سکتا تھا مگر اس دنیا میں اس طرح آپ
کو کھلا چھوڑ دیا کہ اس کی پیدا کردہ چیزوں کے حسن میں تو آپ کھو جاتے ہیں خالق کی طرف دھیان
نہیں جاتا۔ یہ مضمون ہے جس کو آنحضرت ﷺ نے اس تمثیل کے ذریعے ہمیں سمجھایا۔ پس اس کا نور علی
صلى الله
کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ نور کے ساتھ واضح تعلق یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو اپنے نور سے پیدا کیا
ہے اور پھر فرمایا کہ میں زمین و آسمان کا نور ہوں اور پھر فرمایا کہ میری ہی طرف تمہیں لوٹنا ہے۔ اب یہ
سفر نور کے رستے سے ہونا چاہئے نور پر بیٹھ رہنے سے نہیں ۔ بلکہ نور کے وسیلے سے۔
الله
پس اگر کوئی شخص حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے نور کا عاشق ہو کر وہیں بیٹھ رہتا ہے تو
خطبات طاہر جلد 14
928
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
وہ مشرک ہے اگر وہ اس نور کے حوالے سے سفر شروع کرتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی طرح یہ کہہ سکتا ہے کہ :
ه
جب سے یہ نور ملا نور پیمبر سے ہمیں
ذات سے حق کی وجود اپنا ملایا ہم نے
( در ثمین : 16)
تو اس میں شرک کا شائبہ تک نہیں ہے۔ وہی کامل موحد ہے اور یہی حال خدا تعالیٰ کی دنیا
میں جلوہ گری کا ہے۔ ہر چیز اس نے پیدا کی ہے وہ خدا کے اصل نور کا ایک پر تو ہے جو نور کی صورت
میں آپ کو دکھائی دیتا ہے۔ اگر اس نور پر بیٹھ رہیں ، اس سے محبت کریں اور پس پردہ نور جو ہے جس کی
جلوہ گری سے دراصل وہ نور کا پردہ بنایا گیا ہے غافل رہیں تو پھر آپ نے اپنے سفر کا مقصد کھو دیا اور
خدا تعالیٰ منتظر ہے کہ آپ دیکھیں ، ہر طرف نور کا جلوہ دیکھیں اور خیال اس خالق و مالک کی طرف
جائے جو سب کے اندر تہہ بہ تہ آخری صورت میں جلوہ گر ہے جس کی وجہ سے ہر چیز کو نور عطا ہوا ہے
اور نور دکھائی دیتا ہے۔ اگر آپ اس بات کو نہ سمجھیں تو دنیا کی ہر لذت ایک شرک کی طرف لے جانے
والی چیز ہے اور جو نہی لذت پیدا کرنے والے کا خیال آتا ہے وہیں یہ شرک توحید میں بدل جاتا
ہے۔ پس تو حید اور شرک کے درمیان ایک پل صراط ہے، بہت ہی باریک فرق ہے۔
اور جہاں تک نور کا تعلق ہے آپ اس بات کو اگر ٹھہر کر تسلی سے، غور کر کے دیکھیں تو آپ
ایک اور بات پا کر حیران رہ جائیں گے اور ششدر رہ جائیں گے کہ اگر خدا ہی کے نور سے جو اصل نور
ہے جس کو ہم نہیں دیکھ سکتے ۔ ہر پردہ نور پیدا ہوا ہے جو خدا کی طرف لے جانے والا ہے تو وہ ہر پردہ
بھی ہمارے نقطہ نگاہ سے لا محدود ہونا چاہئے کیونکہ جو لا محدود چیز کوئی چیز پیدا کرتی ہے اس میں
لا محدودیت کی صفات دکھائی دیتی ہیں ۔ اس پہلو سے اگر آپ سائنس کے سفر کا مطالعہ کریں تو یہ دیکھ
کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ خدا تعالیٰ کی تخلیق کے جس ذرے پر بھی سائنس دانوں نے غور شروع
کیا ہے ان کو کبھی اس کا آخری کنارہ نہیں ملا۔ ہر سفر لا متناہی سفر ہے حالانکہ یہ پردہ نور کا سفر
ہے۔ خود نو را بھی اس سے پرے وراء الوری کہیں اور ہے لیکن جو کچھ نور کا پردہ اس نے ڈالا ہے وہ پردہ
بھی لا متناہی ہے۔
جتنا بھی سائنسی سفروں کا مطالعہ کرنے کی مجھے توفیق ملی ہے کوئی ایک بھی ایسا سفر میرے علم
خطبات طاہر جلد 14
929
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
میں نہیں آیا جس میں سائنس دانوں نے یہ کہا ہو کہ اس چیز کا آخری کنارہ ہمیں میسر آ گیا ہے اب اس
مضمون پر اور کچھ نہیں رہا۔ اس کے بالکل برعکس تمام سائنس دان جو صاحب فہم اور صاحب ادراک ،
ہوں جن کو حقیقت فہمی کا سلیقہ اللہ تعالیٰ نے عطا کیا ہو اور اکثر سائنس دان ایسے ہی ہیں۔ شاید ہی کوئی
متکبر ہو مگر میرے علم میں ایسا کوئی متکبر نہیں آیا جس نے یہ کہا ہو کہ ہم نے اس چیز کی تحقیق کرتے کرتے
یہاں پہنچ کر اس مضمون کو ختم سمجھا ہے اس سے آگے کچھ نہیں ہے۔ ہاں یہ سب کہیں گے کہ جب ہم
یہاں پہنچے تو جتنے دروازے ہم نے کھولے تھے اس سے اور زیادہ دروازے دکھائی دیتے ہیں اور اب
ہمارا تنہا کام نہیں اور ٹیمیں شامل ہونی چاہئیں اور محققین ہونے چاہئیں جو کوئی اس قفل کو کھولے اور اس
دروازے کا سفر شروع کر دے یعنی جس طرف وہ دروازہ کھلتا ہے ۔ یہ ایک قاعدہ کلیہ ہے اس لئے وہ ۔
سائنس کی ترقی نے سائنس دانوں کی تعداد کم نہیں کی بڑھائی ہے اور بے شمار بڑھتی ہوئی تعداد کے نے
با وجود ان کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ ہر علم میں اور شاخیں نکلتی چلی آرہی ہیں ۔ ہر شاخ کے لیے مزید
خدمتگار اور تحقیق کرنے والے میسر آنے چاہئیں۔ اپنے چھوٹے سے تجربے سے میں آپ کو بتاتا ہوں
کہ انگلستان آنے کے بعد مجھے خیال آیا کہ یہ لوگ تو اسلام کی تحقیق کے نام پر ہر جگہ عیوب تلاش
کرتے پھرتے ہیں اور جہاں اپنے مطلب کی بات ملے وہاں اسے اچھال کر اسلام کے خلاف
پرو پیگنڈہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قرآن کے اوپر ان لوگوں نے تفسیریں لکھی ہوئی ہیں اپنی طرف
سے قرآن کے اوپر جرح و قدح کی ہوئی ہے مگر آج تک مجھے کوئی مسلمان نہیں دکھائی دیا سوائے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جس نے اس گہری نظر سے بائبل کا مطالعہ کیا ہو اور بائبل پر تحقیق کی
ہو اور جہاں تک بائبل کی تفاسیر کا تعلق ہے مجھے تو بھی کوئی غیر نظر نہیں آئی جوکسی مسلمان نے لکھی ہو یا
کسی غیر نے لکھی ہو اور وہ بائبل کی تفسیر ہو۔ تو اگر ان کو حق ہے کہ اندھا ہونے کے باوجود نور کی تفسیر
لکھنے کی کوشش کریں تو ہمیں نور یافتہ ہونے کے باوجود نور کامل سے فیض پانے کے باوجود کیوں حق
نہیں بلکہ ہم پر تو فرض ہے کہ ان کی بائبل کی تفسیریں لکھیں اور جن پہلوؤں کو یہ اندھیروں کے طور پر
پیش کرتے ہیں ان سے پردے اٹھائیں اور بتائیں کہ یہ بھی اسی نور کا فیض تھا جس سے قرآن جاری
ہوا ہے۔
پس اس نقطہ نگاہ سے میں نے ایک ریسرچ ٹیم بنائی۔ چند لوگوں سے شروع ہوا سفر اور چند معین
خطبات طاہر جلد 14
930
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
نکات ان کے سامنے رکھے اور آخری منزل جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آخری منزل ہر ایک چیز کی طیہونی
ضروری ہے ورنہ وہ سفر ٹامک ٹوئیوں کا سفر ہوگا ۔ اندھا جیسے لاٹھی کے ذریعے چلتا ہے ویسا سفر ہوگا۔ میں
نے ان کے سامنے آخری بات یہی رکھی تھی کہ جو چند شاخیں تھیں ان میں سے ایک شاخ یہ بیان کی تھی کہ
آپ نے بالآخر بائبل کے مفسر بننا ہے اور بائبل کے مفسر قرآن کی روشنی میں بننا ہے اور بائبل کا مفسر اس
رنگ میں بنتا ہے کہ بائبل کے موید بنیں اور منکر اس کے بنیں جو بائبل میں خدا کی طرف منسوب کر کے
داخل کیا گیا ہے اور اسے کھول کے دکھا دیں اور قرآن کی مدد سے بتائیں کہ بائبل جھوٹی نہیں بلکہ سچی کتاب
ہے، تم جھوٹے ہو جس نے بائبل کو سمجھا نہیں۔ تو اس پہلو سے بائبل کی بھی تو تفسیر کریں کیونکہ انہوں نے جو
تفسیریں لکھی ہیں وہ ساری اندھی ہیں۔ بائبل کی تفسیریں بھی اندھی لکھی ہیں تو یہ قرآن کی تفسیریں کیسے روشنی
والی لکھ دیں گے۔ تو یہ سفر جب شروع کیا تو جیسا میں نے بیان کیا ہے دو تین معین راہیں تھیں جن کی منزل
سامنے تھی اور اس سفر کے دوران ہر راہ میں سے اتنی شاخیں پھوٹنی شروع ہوئیں کہ آگے پھر اور مزید ، اور
مزید اور اس کے علاوہ کچھ اور بھی چاہئیں اور جو سفر پہلے شروع کیا گیا تھا اب اس کے محدود دائرے میں ہی
بے شمار لامحدود با تیں اور دکھائی دینے لگیں۔ تو اب پھر ہم نے مختلف ملکوں پر ٹیمیں پھیلا دیں اور اب ان
ٹیموں کے سپر د جو کام کئے جا رہے ہیں وہ بھی ہاتھ سے نکلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ باسط احمد
ہمارے یہاں انچارج ان کو بنایا گیا ہے ، شیخ مبارک احمد صاحب کے صاحبزادے ، بڑی محنت اور
بڑے خلوص کے ساتھ ، بڑی حکمت کے ساتھ وہ ٹیموں کو تیار کر رہے ہیں ۔ ایک مسئلے کے اوپر میں نے
ان سے کہا کہ آپ ا کہ آپ کی ٹیم آئے ! ئے اور مجھ سے دوبارہ ٹھ سے دوبارہ گفتگو کرے میں آپ کو بتاؤں گا کہ یہ خطوط نہیں بلکہ ان
خطوط پر بات ہوئی ہے۔ دو تین اجلاسوں کے بعد انہوں نے ہاتھ اٹھا لئے ۔ انہوں نے کہا جواب آپ
نے باتیں بتائی ہیں یہ تو ہم تین چار کے بس کی بات ہی نہیں ہے۔ میں نے کہا پھر ٹیمیں بناؤ۔ میں نے
کب کہا ہے نہ بناؤ۔ تو یہ خدا کے نور کی مثال ہے یعنی اس نور نے جب ہر چیز پیدا کی اور ہر چیز کی کنہ وہ
ہے تو اگر وہ لامحدود ہے تو اس کی تخلیق میں بھی لا محدودیت کی جھلکیاں آپ کو ضرور دکھائی دیں گی اور ایک
چھوٹے سے چھوٹے ذرے میں بھی خدا کا سفر اس نور کے حوالے سے کریں جو اس نے پیدا کیا ہے تو وہ
لامتناہی ہو جائے گا۔ ورنہ یہ سمجھنا پڑے گا کہ ایک مقام پر آکر آپ کھڑے ہو جائیں اور کہیں کہ اس سے
آگے کچھ بھی نہیں ہے۔
خطبات طاہر جلد 14
931
خطبه جمعه 8 دسمبر 1995ء
وہ مقام جس مقام تک مخلوق پہنچی ہے اس کا آخری کنارہ جہاں پہنچا جا سکتا تھا وہ وہ کنارہ
ہے جو معراج کی رات آنحضرت علی کو دکھائی دیا اور اس سے آگے انسانی استعداد کا سفر ختم ہوا
ہے۔ خدا کا نور ختم نہیں ہوا۔ یہ مضمون سمجھیں تو پھر توحید قائم رہتی ہے ورنہ شرک شروع ہو جائے ضمون سمجھیں تو پھر تو حد تو تو ہے ورنہ صلى الله
گا۔ پس ہمیں بھی آنحضرت ﷺ کی سمت میں سفر کرنا ہوگا۔ آپ کو معبود اور مقصود بنا کر نہیں بلکہ معبود
اور مقصود کی طرف لے جانے والا سمجھتے ہوئے ۔ قبلہ بناتے ہوئے نہیں بلکہ قبلہ نما بناتے ہوئے۔ جس
قبلے کی طرف آپ کا رخ ہمیشہ رہا آپ ﷺ سے اس رخ کے انداز کو سمجھتے ہوئے اس رخ کی تعین
کے گر آپ سے سیکھتے ہوئے ، آپ کے پیچھے چل کر، آپ کی پیروی کرنا اس غرض سے ہو کہ آپ کے
معبود کی پیروی ہوگی۔ جس معبود سے آپ نے سب فیض پایا ہم بھی اسی معبود تک پہنچنے کا یہ ذریعہ
اختیار کرتے ہیں۔
صلى الله
یہ جب میں بات کہتا ہوں تو یوں لگتا ہے جیسے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ سے ذاتی تعلق ختم
ہو رہا ہے اور ایک قسم کا میکا کی یعنی مکینیکل سا تعارف بن گیا ہے۔ یہ بالکل جھوٹ ہے کیونکہ انسان
جس سے فیض پاتا ہے اس سے رسمی تعلق رہ ہی نہیں سکتا۔ اس سے بے ساختہ قلبی تعلق قائم ہوتا
ہے۔ پس تو حید کے حوالے سے جب میں بات کروں تو شاید آپ میں سے بعضوں کو کچھ اور بات سمجھ
آئے۔ اگر اس حوالے سے بات کروں جس سے میں نے بات شروع کی تھی تو پھر جو بات سمجھ میں آتی
ہے وہی اصل حق ہے کہ آنحضرت ﷺ کی سمت میں سفر خدا کو پانے کے لئے ہے اور جتنا آپ قدم
اس سمت میں آگے بڑھاتے ہیں خدا آپ کو ملتا چلا جاتا ہے۔ پس خدا کوئی ایسی چیز نہیں جو اس سے
پرے کہیں آخر پر جا کر ملے۔ ہر قدم پر ملتا ہے اور اس کا قرب محسوس ہوتا ہے اور جب ملتا ہے تو بے
ساختہ دل سے یہ دعا اٹھتی ہے کہ:
صلى الله
مصطفیٰ" پر تیرا بے حد ہو سلام اور رحمت
اس سے یہ نور لیا بار خدایا ہم نے
صلى الله
علیہ
( در ثمین: 16)
سے
یہ ہے وہ تعلق باللہ جو شرک سے پاک ہے۔ یہ عشق محمد مصطفی ﷺ ہے جو ہر قسم کے شرک کی
ملونی سے پاک ہے۔ یہی ہے جو پاکیزگی بخشنے والا اور یہی ہے جو اپنے ساتھیوں کو نور بنانے والا تعلق
ہے۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
932
خطبات طاہر جلد 14