آج غلامان محمد مصطفیٰﷺ کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے پس ہر اندھیرے کو نور میں بدل دو یہاں تک کہ نور مصطفویؐ غالب آجائے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الصف کی آیات کی روشنی میں بیان فرمایا کہ تمام ادیان پر اسلام کے غلبے اور اتمامِ نور کا الٰہی وعدہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کی جماعت کے ذریعے مقدر ہے۔ حضور رحمہ اللہ نے جماعت احمدیہ کے افراد کو محض دلائل کے بجائے اپنے باطنی نور اور اعلیٰ اخلاقی کردار کے ذریعے تبلیغِ اسلام کی طرف متوجہ کیا۔ آخر میں حضور رحمہ اللہ نے ایم ٹی اے کے نشریاتی نظام میں درپیش مشکلات اور نئے متبادل انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے احبابِ جماعت کو صبر اور شکر گزاری کی تلقین فرمائی۔
موضوعات: قرآن کریم کی تفسیر، سورۃ الصف، تبلیغ اور کردار کا نور، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، ایم ٹی اے
خطبات طاہر جلد 14
953
خطبہ جمعہ 22 دسمبر 1995ء
اصلى الله
آج غلامان محمد مصطفی کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے پس ہر اندھیرے کو
نور میں بدل دو یہاں تک کہ نور مصطفوی غالب آجائے۔
( خطبه جمعه فرموده 22 دسمبر 1995ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کی ۔
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَى إِلَى
الْإِسْلَامِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا
نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُوْرِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكُفِرُونَ
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى
الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ (القف: 108)
پھر فرمایا :۔
ان آیات سے متعلق خطاب سے پہلے چند اعلانات ہیں ایک تو یہ کہ جماعت احمد یہ نائیجیریا
کا جلسہ سالانہ آج 22 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے تین دن جاری رہ کر 24 دسمبر کو اختتام پذیر
ہوگا۔ دوسرے جماعت احمد یہ West Coast USA کا سالانہ جلسہ آج 22 دسمبر کو منعقد ہو
رہا ہے اور امیر صاحب یونائیٹیڈ اسٹیٹس مکرم ایم ایم احمد صاحب بھی خدا کے فضل سے وہاں شرکت کے
لئے تشریف لے گئے ہیں ۔ یہ اس لئے بتانا ضروری تھا کہ ان کی طبیعت پیچھے کافی خراب رہی اور میں
دعا کی تحریک بھی کرتا رہا ہوں تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے شفا بخشی اور اتنی طاقت عطا فرمادی کہ
خطبات طاہر جلد 14
954
خطبه جمعه 22 دسمبر 1995ء
واشنگٹن سے لاس اینجلس کا سفر اختیار کیا اور اب وہ بنفس نفیس وہاں شمولیت فرمارہے ہیں ۔
ا
جماعت احمد یہ ہالینڈ کا ایک سالانہ تربیتی اجتماع ہے وہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ تین دن
تک جاری رہے گا ۔ اسی طرح جماعت احمد یہ سوئٹزر لینڈ کا بھی ایک سالانہ تربیتی اجتماع ہے جو آج
منعقد ہو رہا ہے، 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔ مجلس انصار اللہ انڈونیشیا کا سالانہ اجتماع اور مجلس شوری
آج سے شروع ہو رہے ہیں پہلے دو دن اجتماع اور آخری روز شوری کا انعقاد ہو گا مجلس انصاراللہ
ناروے کی پانچویں مجلس شوری 24 دسمبر بروز اتوار منعقد ہو گی ۔ان تمام ملکوں کے امراء نے اس
خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان کی طرف سے تمام دنیا کی جماعتوں کو السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ کا تحفہ
پہنچایا جائے اور درخواست کی جائے کہ وہ ان اجتماعات کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں ۔ اللہ ہر پہلو سے
با برکت بنائے اور جو برکتیں شامل ہونے والوں کو نصیب ہوں وہ دائمی ہوں چند دن ساتھ رہ کر چھوڑ وہ
جانے والی نہ ہوں ۔
آخری درخواست جو امیر صاحب جماعت احمد یہ جرمنی کی طرف سے موصول ہوئی ہے وہ
یہ ہے کہ خطبہ جمعہ میں تبلیغ کی طرف دوبارہ احباب جماعت کو توجہ دلائیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
پہلے خطبے کا اچھا اثر ظاہر ہوا تھا اور یہ ایسا مضمون ہے جس کی شدید ضرورت محسوس ہوتی ہے ۔ امیر
صاحب جرمنی نے اپنے بعض ساتھیوں کے ساتھ بہت محنت کے ساتھ تبلیغ کی ذمہ داری کو نبھانا شروع
فرمایا ہے یہاں تک کہ وہ ایک ایک جماعت میں پہنچ رہے ہیں اور وہاں جا کر یا بعض جماعتوں کے
مراکز بنا کر وہاں پہنچ رہے ہیں اور از خود بڑی محنت سے ان کے تبلیغی پروگراموں کا جائزہ لے رہے
ہیں ، نئے مشورے ان کو دے رہے ہیں اور اس طرح جماعت جرمنی میں ایک بہت بڑی تبلیغی مہم کا
آغاز ہو چکا ہے جس میں کثرت کے ساتھ جرمن جماعت کے احمدی شامل ہیں اس سلسلے میں وہ فرما
رہے تھے انہوں نے خط بھی لکھا اور فون پر بھی درخواست بھیجی کہ میں ضرورت سمجھتا ہوں کہ آپ
براہ راست اگر کچھ کہہ دیں گے تو ہماری اس مہم کے حق میں ہوا چل پڑے گی ۔
یہ امر واقعہ ہے جب بھی اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کے کسی خلیفہ کو بھی کسی تحریک کی توفیق عطا
فرماتا ہے تو جس طرح غیر معمولی طور پر لبیک لبیک کی آوازیں اٹھتی ہیں اور جماعت تیزی سے اس
طرف چل پڑتی ہے ویسا اثر دوسری تحریکات میں نہیں ہے اور یہ بات بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ
خطبات طاہر جلد 14
955
خطبه جمعه 22 دسمبر 1995ء
خلافت احمدیہ کی ضرورت پر ایک نشان ہے ، ایک دلیل ہے ،ایک برھان ہے جس کا کوئی جواب
نہیں ۔ نہ عقلی طور پر ، نہ مثال کے طور پر ۔ دنیا بھر میں کسی آواز کو خدا نے وہ طاقت نہیں بخشی کہ وہ آواز
اٹھے تو ساری دنیا کے کونے کونے سے نہ صرف زبانیں تائید کا اقرار کریں ، اطاعت کا اقرار کریں بلکہ
سارا جسم ، سارا وجود اس کی تائید میں اپنے آپ کو اس طرح پیش کر دے جیسے وہ آدم کو سجدہ کرنے والا
مضمون ہو یعنی شرک سے ہٹ کر جو سجدہ بھی آدم کو جائز ہے وہ سجدہ خلافت سے تعلق رکھتا ہے اور انہی
معنوں میں میں نے یہ مثال دی ہے اور خلافت احمد یہ حقہ کے لئے لازم تھا کہ خدا طبیعتوں میں وہی
میلان سجدہ پیدا فرمائے جو آدم کے لئے ان معنوں میں تھا کہ چونکہ خدا کی آواز کی پیروی کر رہا ہے
اس لئے اس کی اطاعت کرو۔ تو یہ ہمارا تجربہ اتنا وسیع ہے، پچھلے خطبہ میں مجھے یاد ہے جب وہ خطبہ دیا
تھا جس میں کینیڈا کو بیدار کرنے کی کوشش کی تھی جھنجھوڑا تھا ، اس پر اس کثرت سے خط آئے ہیں
مردوں عورتوں اور بچوں کے کہ میں حیران ہو جاتا ہوں دیکھ کر ، وہ کہتے ہیں ہم سے کوتاہی ہوئی جو
سابقہ غفلتیں تھیں ان کو معاف کیا جائے ، اب تو ساری جماعت میں ایک قسم کی سنسنی سی پھیل گئی ہے۔
ہر چھوٹا بڑا تبلیغ کے رستے ڈھونڈھ رہا ہے اور بہت ہیں جو تبلیغ میں مصروف ہو چکے ہیں۔ تو اس پہلو
سے مکرم امیر صاحب جرمنی عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب کا مشورہ بالکل درست ہے لیکن یہ حسن اتفاق
کہہ لیں یا تصرف الہی کہ جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے یہ پہلے سے منتخب شدہ آیات تھیں یعنی
ان کی باری ان آیات میں یہیں تھی جہاں یہ اس وقت موجود ہیں ۔ گزشتہ جو سلسلہ جاری ہے نور کے
خطبات کا اس میں جن آیات کو میں نے ترتیب دے رکھی تھی ان میں آج یہی آیت میرے پیش نظر تھی
اور اسی آیت میں تبلیغ کا ذکر ہے اور اس آیت کے حوالے سے خواہ امیر صاحب جرمنی مجھے توجہ دلاتے یا
نہ دلاتے مجھے لازماً یہ ذکر کرنا ہی تھا۔ پس اس پہلو سے میں اب اس آیت کی طرف لوٹتے ہوئے اس
کا مضمون آپ کے سامنے پڑھ کر سناتا ہوں ۔
پہلی آیت جو ہے وہ تو اس امر سے تعلق رکھتی ہے کہ کوئی ایسا شخص جس کو اسلام کی طرف بلایا
جا رہا ہو اور وہ خدا پر جھوٹ بھی بول رہا ہو وہ کامیاب ہو ہی نہیں سکتا، لازما وہ ظالم ہے۔ پس اگر ایک
شخص خدا کی طرف بلا رہا ہوا اور کہہ رہا ہو کہ خدا نے مجھے بھیجا ہے خدا مجھ سے ہم کلام ہوتا ہے اور لوگ
اسے کہیں مسلمان ہو جاؤ ، مسلمان ہو جاؤ تم مسلمان نہیں ہوا اور وہ اپنے اس دعوے پر قائم رہے اگر وہ
خطبات طاہر جلد 14
956
خطبه جمعه 22 دسمبر 1995ء
کامیاب ہوتا ہے تو وہ لازما سچا ہے کیونکہ ظالموں کی تائید اللہ تعالیٰ نہیں فرمایا کرتا۔ ظالموں کو کبھی کامیابی
نصیب نہیں ہوتی ۔ یہ دلیل قائم کرنے کے بعد پھر فرمایا ایسا تو ہو گا لیکن مخالف کوشش ضرور کریں گے کہ
اپنے مونہوں سے اس چراغ کو بجھا دیں جو خدا نے روشن فرمایا ہے۔ پس وَمَنْ أَظْلَمُ کا الٹ
مضمون یوں بیان ہوا کہ ایسا شخص جو خدا کی طرف سے ہو ، اس پر جھوٹے الزامات لگیں ، اس کو
دھو کے باز ، خدا پر افتراء کرنے والا، فریبی جو چاہو کہہ لو ، اگر تمہاری بات درست ہے تو وہ سب سے
ظالم ہے اللہ اس سے نپٹنے کے لئے کافی ہے اور اگر تمہاری بات درست نہیں تو پھر اس کی مخالفت
تمہارے مونہوں کی پھونکیں ہیں اور خدا کا روشن کردہ چراغ مونہوں کی پھونکوں سے بجھایا نہیں جا
سکتا۔ جو چاہو کر لو تم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اس آواز کو نا مراد کرنے میں جو آواز خدا کی طرف سے
اٹھی تھی اور تم سمجھتے ہو کہ وہ جھوٹا ہے۔
یہ مضمون ہے يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وہ چاہتے ہیں کہ اللہ
کے نور کو بجھا دیں اپنے مونہوں سے ، اپنی مونہوں کی پھونکوں سے وَاللهُ مُتِمُّ نُوْرِہ اور اللہ تو
ضرور اپنے نور کو تمام کر کے چھوڑے گا وَ لَوْ كَرِهَ الْكُفِرُونَ انکار کرنے والے جتنا چاہے نا پسند
کریں ان کی ناپسندیدگی ان کے کسی کام نہیں آئے گی ۔ یہ جو نور کا معنی ہے یہاں نور سے مراد دین
اسلام ہے۔ پس اسی پہلو سے میں نے آیت کو ترتیب دی تھی کہ اسلام کس آیت سے نور ثابت ہوتا ہے
اور کن معنوں میں ثابت ہوتا ہے اور پھر اس کے نتیجے میں اس نور کو پھیلانے کے لئے جو
جماعت احمدیہ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں کیا خوشخبری عطا ہوئی
ہے۔ خوشخبری یہ ہے - هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ
عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ که محمد رسول اللہ ﷺ کو اللہ ہی نے ہدایت کے
ساتھ اور دین حق کے ساتھ اس غرض سے بھیجا ہے کہ اسے ضرور عَلَى الدِّينِ كُله تمام ادیان پر
غالب کردے وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ خواہ مشرک لوگ اسے کیسا ہی نا پسند کیوں نہ کریں۔
پس جماعت احمدیہ کے دور میں یہ پیشگوئی پوری ہوئی مقدر تھی کیونکہ سورۃ صف کی آیات
حضرت مسیح کی پیشگوئی سے تعلق رکھتی ہیں اور اسی تسلسل میں اس مضمون کو کھولا جا رہا ہے کہ جیسا کہ مسیح "
صلى الله
نے کہا تھا کہ ایک آنے والا احمد آئے گا وہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ ہیں لیکن اس احمد نے ایک دوسری
۱۴
خطبات طاہر جلد 14
957
خطبہ جمعہ 22 دسمبر 1995ء
جلوہ گری بھی کرنی تھی یعنی اس احمد کی اطاعت میں اسی سے رنگ پکڑ کر آخری زمانے میں احمدیت کا
ایک مثیل دنیا میں ظاہر ہونا تھا۔ اس کے متعلق لوگوں نے یہ کہنا تھا کہ وہ جھوٹا ہے ۔ اس الزام کے
خلاف یہ دلیل قائم کی جا رہی ہے کہ اگر وہ جھوٹا ہے تو خدا اسے کیسے پینے دے گا جبکہ مزید اس پر یہ
اتہام بھی ہو کہ اس پر حجت تمام کی جا چکی تھی۔ اس نے جھوٹے دعوے کیے اور ہم نے اس کو اسلام کی
طرف بلایا بھی ۔ پس یہ بلانے والا حضرت محمد رسول اللہ ﷺ ہر گز نہیں ہیں ۔ پس جیسا کہ میں نے
صلى الله
عليه
ایک مضمون کو دوسرے مضمون کی طرف منتقل کیا ہے اس کا قطعی ثبوت یہ آیت ہے ہے کیونکہ آنحضرت ما
کو تو کبھی کسی نے اسلام کی طرف نہیں بلایا ۔ پس لازماً احمد کی اس شان کا ذکر ہے جس شان نے دنیا
کے آخر پر ظاہر ہونا تھا اور اس کا یہ دعوی ہونا تھا کہ خدا نے مجھے قائم فرمایا ہے اور اس کو لوگوں نے بلانا
تھا کہ تم جھوٹے ہو، دغا باز ہو، آؤ ہم تمہیں اسلام کی دعوت دیتے ہیں اسلام قبول کر لو۔ حالانکہ اسلام کا
محافظ اور علم بردار اور سب سے بڑی خدمت کرنے والا تو وہی وجود ہونا تھا جسے خدا نے چلنا تھا۔ تو یہ
پیشگوئی بڑی وضاحت، بڑی تفصیل ، بڑی شان کے ساتھ جماعت احمدیہ کی صورت میں حضرت مسیح
موعود کی بعثت کے بعد پوری ہو چکی ہے۔
آج بھی جب مولویوں کی باسی کڑھی میں ابال اٹھتے ہیں تو یہی خط اخباروں میں شائع
کرتے ہیں ، کھلے خط ، ہم مرزا طاہر احمد کو اسلام کی طرف بلا رہے ہیں ۔ تمہارے آباؤ اجداد نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ جو کیا وہ یہی تو تھا اور یہی تو پیشگوئی ہے جو قرآن کریم
میں محفوظ تھی اور آج اسی طرح پوری ہو رہی ہے جس طرح ایک سو سال پہلے پوری ہو چکی ہے۔ تم جس
کو اسلام کی طرف بلا رہے ہو وہی تو اسلام کا نمائندہ اس دنیا میں ہے ، اسی کے سائے تلے تم آؤ تو
اسلامی کہلاؤ گے ورنہ تمہارا اسلام سے تعلق کاٹا جائے گا۔ اس کو سمجھو اگر نہیں سمجھتے تو تمہارا اپنا نقصان
ہے۔ مگر جو چاہو کر لو، جتنی کوششیں کرنی ہیں کرو اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہے جو ضرور پورا ہوگا ، اٹل ہے۔
تمہاری کوئی کوشش کوئی تدبیر اس الہی تقدیر کو ٹال نہیں سکتی، تبدیل نہیں کر سکتی ۔ يُرِيدُونَ
لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ یہ جاہل سمجھتے ہیں کہ اپنی مونہوں کی پھونکوں سے اس چراغ
کو بجھا دیں گے جو خدا کا چراغ ہے، جو اللہ نے روشن فرمایا ہے وَاللهُ مُتِمُّ نُوْرِہ یہ تو تقدیر کا
فیصلہ ہے ضرورا سے پورا کر کے چھوڑے گا وَ لَوْ كَرِهَ الْكُفِرُونَ خواہ کا فر کیسا ہی ناپسند کریں۔
خطبات طاہر جلد 14
958
خطبه جمعه 22 دسمبر 1995ء
اب اتمام نور سے کیا مراد ہے؟ یہاں سے گفتگو آگے بڑھنی چاہئے ۔ سب سے پہلی سے پہلی بات
صلى الله
کہ وہ نور جو اسلام کا نور حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی صورت میں اور قرآن کی صورت میں
اترا اور دونوں ایک ہی وجود کے دو نام بن گئے وہ نور اپنی صفات کے لحاظ سے تمام ہو چکا۔ اس کے
بعد پھر اتمام نور کا کیا معنی؟ یہ وہ دوسرا معنی ہے جس کو خدا نے خود اس اگلی آیت میں کھول دیا
ہے۔ مطلب یہ ہے کہ یہ نور ہے تو تمام لیکن اس کے تمام ہونے کے اور بھی معنی ہیں، اس کے تمام ہونے
کا یہ بھی معنی ہے کہ دنیا کے ہر دوسرے دین پر یہ غالب آجائے اور تمام سطح ارض کو اپنی لپیٹ میں لے
صلى الله
لے اور کوئی جگہ بھی باقی نہ چھوڑے جہاں یہ نہ چمکا ہو۔ یہ بھی اتمام نور کا ایک معنی ہے۔
چنانچہ اس معنی کے لحاظ سے فرماتا ہے: هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى
وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ ۔ وہی اللہ ہے جس
نے اپنے اس رسول کو ہدایت اور حق کے ساتھ بھیجا ہے تا کہ تمام ادیان پر اس کو غالب کر دے۔ یہ
غلبہ کسی صورت میں مقدر تھا ۔ ظاہر ہے اور قطعی طور پر یہی درست ہے کہ اس غلبے سے مراد حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے نور کا غلبہ ہے جو باقی ادیان پر ہونا ہے۔ مگر آج چودہ سو برس ہونے کو
آئے ابھی تک وہ بد نصیب انسانیت کا حصہ جو اسلام کا اور اس نور کا انکار کر رہا ہے عددی لحاظ سے
مسلمانوں سے بہت زیادہ ہے اور مسلمانوں کی تعداد دنیا کی آبادی کی پچیس فی صد سے زائد نہیں ہے
اور تمام ادیان پر اسلام کا غلبہ ابھی تک نہیں ہو سکا۔ تو کن لوگوں کے ہاتھوں میں کیسے مقدر تھا اس سلسلے
میں بعض گزشتہ بزرگوں یا جنہیں بزرگان سلف کہا جاتا ہے ان کے حوالے میں آپ کے سامنے
رکھتا ہوں تا کہ ایسے بزرگوں کے اقوال سے اس بات کو کھولوں جن کی مخالفت کی کسی ملاں کی جرات
نہیں ہے اور جن کی بزرگی ان کے لئے تسلیم شدہ حقیقت ہے۔
حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب شہید ، آپ کی بہت عزت ہندوستان میں ہے، بہت
بڑی تعداد میں آپ کو عظیم بزرگ اور اپنے وقت کا مجدد ماننے والے موجود ہیں ، ہندوستان میں بھی اور
صلى الله
و ظاہر است کہ ابتدائے ظہور دین در زمان پیغمبر بوقوع آمده و اتمام
پاکستان میں بھی ۔ وہ فرماتے ہیں، فارسی کا کلام ہے۔
آن از دست حضرت مهدی واقع خواهد گردید
خطبات طاہر جلد 14
959
خطبہ جمعہ 22 / دسمبر 1995ء
منصب امامت از مولانا محمد اسماعیل شہید صفحه 70 مطبوعہ آئینہ ادب چوک مینا را نار کلی لاہور
مطبوعہ 1967ء ( اب اگر فارسی تلفظ میں غلطی ہوگئی ہو تو میں معذرت چاہتا ہوں )
صلى الله
ترجمہ یہ ہے یعنی ظاہر ہے کہ دین کی ابتداء حضرت رسول مقبول ﷺ سے ہوئی ابتدائے
صلى الله ظهور دین در زمان پیغمبر ، لیکن اس کا اتمام امام اس کا اتمام امام مہدی کے ۔ مہدی کے ہاتھ پر ہوگا اور یہاں جس اتمام کی
خوش خبری ہے یہ مہدی کے وقت کے ساتھ منسلک ہے اور مہدی کے زمانے ہی میں یہ تمام والا حصہ
اپنی بڑی شان کے ساتھ پورا ہوگا۔
حضرت امام فخر الدین رازی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ روایت درج کی ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اس آیت میں وعدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام دینوں پر
اسلام کو غالب کرے گا اور اس وعدے کی تکمیل مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت میں ہوگی اور
سدی کہتے ہیں کہ یہ وعدہ مہدی موعود کے زمانے میں ہوگا۔ (تفسیر رازی جز نمبر 16 تفسیر سوره تو به
صفحہ 40 زیر آیت ہذا۔ زیر عنوان الوجہ الثانی) پس سینکڑوں سال پہلے جو چوٹی کے بزرگ مفسرین
تھے یا دیگر بزرگ انہوں نے اس آیت کا منطوق یہی سمجھا کہ یہ لازمی طور پر پورا ہونے والا وعدہ مسیح
موعود یا مہدی معہود کے دور میں پورا ہوگا۔
پھر تفسیر روح المعانی میں لکھا ہے و ذالک عند نزول عيسى عليه السلام (الجزء
العاشر سورۃ تو بہ صفحہ 77 زیر آیت ہذا) یعنی اکثر مفسرین اس امر پر قائل ہیں کہ یہ وعدہ مسیح کے زمانے میں
66
پورا ہوگا ۔ (عند نزول عیسیٰ علیہ السلام کے الفاظ ہیں)۔
تو ترجمہ اب یہی بنتا ہے کہ وہ اکثر مفسرین اس بات کے قائل ہیں کہ یہ واقعہ یعنی اسلام کا
غلبہ دوسرے ادیان پر عیسی علیہ السلام کے نزول کے وقت ہوگا ۔ اب خواہ حضرت مسیح موعود کو وہ عیسی
مانیں یا نہ مانیں یہ لا زما مانناپڑے گا کہ اس وعدے کا تعلق آنے والے مسیح سے ہے اور چونکہ ہم جانتے
ہیں اور مانتے ہیں کہ آنے والا مسیح آچکا اس لئے ہم پر تو سند کامل مکمل ہو گئی اور حجت تمام ہو گئی۔ ہر
احمدی کا فرض ہے کہ ان پیشگوئیوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صورت میں پورا ہوتے
ہوئے تسلیم کر کے اس کے نتیجے میں عائد ہونے والی ذمہ داریوں کو ادا کرے۔
تفسیر قرطبی جز نمبر 8 سورۃ تو بہ زیر آیت ہذا۔ 131 پر ہے۔ قال ابو هريره والضحاک
خطبات طاہر جلد 14
960
خطبہ جمعہ 22 دسمبر 1995ء
هذا عند نزول عيسى عليه السلام وقال سدى ذاك عند خروج المهدی که
حضرت ابو ہریرہ اور ضحاک کہتے ہیں کہ یہ وعدہ نزول مسیح کے وقت پورا ہوگا اور سدی کہتے ہیں کہ ظہور
مہدی پر یہ وعدہ پورا ہو گا یعنی عملاً بات ایک ہی ہے۔
صلى الله
پس اب میں پھر واپس اس مضمون کی آیت کی طرف لوٹتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا
ہے مُتِمُّ نُورِہ میں اپنے نور کو تمام کروں گا یعنی مکمل کر دوں گا ، اس کی انتہا تک پہنچادوں گا اور اس
نور کے انتہاء تک پہنچنے کے لئے خدا تعالیٰ نے ازل سے مہدی معہود اور مسیح موعود کو وسیلہ بنا رکھا تھا
جس کو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی غلامی میں یہ شرف نصیب ہونا تھا کہ اس وعدے کو اس کے زمانے
میں پورا کیا جائے اور اس کے ماننے والے اس پیشگوئی کو پورا کر کے اپنی تخلیق کے مقصد کو پورا
کریں۔ پس جماعت احمدیہ کی تخلیق کا ایک مقصد ہے۔ وہ یہ مقصد ہے اتمام نو رمحمد مصطفی ۔ اتمام
نور مصطفوی ان معنوں میں جن معنوں میں میں بیان کر چکا ہوں اور تمام ادیان پر غالب کرنا ہے کسی
ایک دین پر غالب نہیں کرنا۔ پس اس پہلو سے نور کا انتشار ہمارے ذریعے مقدر ہے اور یہ نور کا انتشار
ممکن نہیں ہے جب تک ہم اس نور میں سے حصہ نہ پالیں کیونکہ یہ دلائل کے ذریعے غلبے کی بحث ہو ہی
الله
الله
صلى الله
نہیں رہی۔ نور کا غلبہ ایک اور چیز ہے اور تبھی آنحضرت ﷺ کے نور کے حوالے سے یہ بات پیش کی گئی
ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود بارہا ہمیں سمجھا چکے ہیں کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا نور دائمی ہے اور آج
بھی زندہ ہے۔
صلى الله -
صلى الله پس جب ہم کہتے ہیں کہ آنحضرت کا ایک زندہ رسول ہیں تو مشرکین کے معنوں میں
نہیں کہتے بلکہ اس برحق کلمے کی رو سے کہتے ہیں جو قرآن میں آپ کی شان میں لکھا گیا۔ آپ کا نور
ہے جو غالب آئے گا اور وہ نور کیا ہے؟ وہ صفات کا نام ہے جیسا کہ گزشتہ خطبات میں میں آیات کے
حوالے سے ثابت کر چکا ہوں ۔ صفات باری تعالیٰ جو آنحضرت ﷺ کی ذات میں ایسے جلوہ گر ہوئیں
گویا آپ مجسم نور ہو گئے وہ نور ہے جسے غلبہ نصیب ہوگا اور دلائل کی اس میں کوئی بحث نہیں ہے۔ یہ
نور کردار کا نور ہے۔ یہ وہ نور ہے جب چمکتا ہے تو دیکھنے والوں کی آنکھوں کو روشنی عطا کرتا
ہے۔ اندھیروں کو ظلمات کو نور میں اور راتوں کو دن میں بدل دیتا ہے۔ اس ضمن میں ایک اور آیت
اس مضمون پر یوں روشنی ڈال رہی ہے۔
خطبات طاہر جلد 14
961
خطبہ جمعہ 22 دسمبر 1995ء
به في النَّاسِ
اوَ مَنْ كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنُهُ وَجَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِى
كَمَنْ مَّثَلُهُ فِي الظُّلُمَتِ لَيْسَ بِخَارِجِ مِنْهَا كَذَلِكَ زُيِّنَ
لِلْكَفِرِينَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
123 :الانعام(
کہ بتاؤ تو سہی ، غور تو کر و ا وَ مَنْ كَانَ مَيْتًا کہ وہ جو مردہ ہوئے فَأَحْيَيْنه پس ہم نے
اسے زندہ کر دیا ہو وَ جَعَلْنَا لَهُ نُورًا اور اس کے لئے ایسا نور بنا دیا ہو يَمْشِي بِهِ فِي
النَّاسِ وہ نور لئے لوگوں میں پھرتا ہو ۔ کیا اس کی مثال ویسی ہو سکتی ہے۔ كَمَنْ مَّثَلُهُ فِي
الظُّلُمَتِ لَيْسَ بِخَارِجِ مِنْهَا ایسے اندھیروں میں بھٹکنے والے جیسی مثال یہ ہو سکتی ہے جو
ان اندھیروں سے کبھی نکل نہ سکے۔ پس نور محمد مصطفی یا جس کے غلبے کی خبر دی گئی ہے اس کی یہ
تعریف فرمائی گئی کہ مردوں کو زندہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور خدا جب زندہ کر دیتا ہے ان مردوں کو
تو ہر زندہ ہونے والے مردے کو ایک نور عطا کرتا ہے اور وہ نور لے کر عوام الناس میں بنی نوع انسان کے
اندر پھرتے ہیں، اپنی روشنی کو لئے ہوئے اور ہر آدمی ان کی روشنی سے ان کو پہچان سکتا ہے۔ یہ نور ہے
جس کے حق میں غلبے کا وعدہ ہے۔
پس اگر جماعت احمد یہ نے تبلیغ کرنی ہے تو اس نور سے لازماً حصہ لینا ہو گا اور تبلیغ تو ہمارا
فرض منصبی ہے ایسا فریضہ ہے جس سے کوئی بھی آزاد نہیں ۔ چھوٹے بچے بھی اپنی توفیق کے مطابق تبلیغ
کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں اور اللہ کے فضل سے ان کی بھولی بھالی صاف باتوں کا بھی دوسرے بچوں
پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ مگر میں نے دیکھا ہے کہ جو عیسائی متعصبین سے بحثوں میں مبتلا رہتے ہیں بسا اوقات
کبھی بھی اس کا نیک انجام نہیں ہوا مگر جو اپنے کردار کے ساتھ اثر انداز ہو جاتے ہیں ، ان بچوں پر
نیک اثر ڈالتے ہیں ان کو اپنے گھروں میں بلاتے ہیں ان کی کایا پلٹ جاتی ہے۔ بچپن سے ہی ان
کے اندر اسلام کی محبت پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ ابھی کل ہی ایک علاقے کے سکول کے بچے
مجھے ملنے آئے اور تین بچے عیسائی تھے اور تین احمدی بچے تھے اور تینوں نے بتایا کہ یہ ہمارے دوست
ہیں ان کو دیکھ کر ہمیں توجہ پیدا ہوئی ہے۔ ان کے ساتھ رہ کر ہمارے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ آپ
سے بھی ملاقات کریں اور ملاقات کے وقت میں حیران ہوا ان کی طرز گفتگو، ان کا انداز ایسا سلجھا ہوا
تھا اور لگتا تھا پہلے ہی ایک تعلق قائم ہو چکا ہے تو بچے بھی خدا کے فضل سے تبلیغ کی صلاحیت رکھتے ہیں
خطبات طاہر جلد 14
962
خطبه جمعه 22 دسمبر 1995ء
اور اپنے اپنے دائرے میں اپنے نیک عمل اور نیک نمونے کے ذریعے وہ اپنے ماحول کو روشنی عطا کر
سکتے ہیں اگر وہ خود روشن ہو چکے ہوں ۔ پس روشنی شرط ہے۔
نور شرط ہے پھر جتنا بھی آپ سفر کریں گے وہ نور ہی کا سفر ہوگا ۔ جہاں جائیں گے آپ کو
مردوں کو زندہ کرنے کی طاقت عطا کی جائے گی جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ کام اللہ تعالیٰ ہی کرتا ہے
در اصل لیکن جب مردہ زندہ ہوتا ہے تو اس کو نو رمل جاتا ہے۔
پس اس میں دو پہلو ہیں جن کو میں نمایاں طور پر آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ جرمنی کی
جماعت سے خصوصیت سے یہ بار بار سوال اٹھایا گیا ہے کہ ان لوگوں کی تربیت کیسے کی جائے اور
تربیت کے متعلق انہوں نے بہت ہی عمدہ کارروائیاں بھی کی ہیں ۔ مگر تربیت کا آخری مرکزی نقطہ وہی
ہے جو اس آیت میں بیان ہوا ہے کہ اگر تم اپنے نور سے کسی کو زندہ کرو گے جو خدا کی طرف سے تمہیں
عطا ہوا ہے تو وہ زندہ ہونے والا ضرور نور حاصل کرلے گا اور اگر دلائل سے کرو گے تو دلائل کی مار میں وہ
ان سے دور بھی ہٹ سکتا ہے۔ مگر جسے خدا کا نور نصیب ہو جائے وہ کبھی دور نہیں جاسکتا۔ تو سب سے
پہلے اپنے اندر وہ جلا پیدا کریں وہ مزاج روشن کریں جس مزاج سے آپ نے دنیا کو فتح کرنا ہے اور
ایسا روشن وجود بن جائیں جس کی طرف اندھیروں سے دنیا از خود اس طرح دوڑی چلی آئے جیسے
راتوں کو شمعیں دیکھ کر پروانے اپنے سوراخوں سے نکل کھڑے ہوتے ہیں ۔ وہ جو اُڑ نا نہیں جانتے ان
کو بھی اللہ پر عطا کر دیتا ہے اور وہ نور پر ایسا فدا ہوتے ہیں کہ مسلسل اس کی طرف جاتے ہوئے اپنی
جانیں بھی فدا کر ڈالتے ہیں اور وہی نور کی محبت ان کے دل میں جو پیدا ہوتی ہے اسی کے نتیجے میں،
پھر ان سے وہ نسلیں پیدا ہوتی ہیں جو آگے بڑھتی ہیں اور ان کی نشو و نما اور ان کے د
موجب بن جاتی ہیں۔ ان کی تولید کا نظام اس نوری محبت کے ساتھ منسلک فرما دیا گیا ہے۔
پس آپ کو بھی ویسا ہی نور بنا ہو گا کہ اندھیروں سے از خود پروانے نکل نکل کر آپ کی طرف
آئیں گے۔ پروانوں کو کوئی بلانے والی آواز شمع کے رخ سے ہٹا نہیں سکتی۔ نا ممکن ہے کہ پروانے نور کو
دیکھ لیں اور رستے میں کچھ ان کو بہکانے والے اور بھڑ کانے والے اور وساوس پیدا کرنے والے دل
میں یہ بات پھونک دیں کہ یہ شمع تو تمہیں جلا دے گی ، بہت بری ہے، قربانیاں دینی پڑیں گی اس کی
طرف نہ ہی جاؤ تو اچھا ہے ، جو مرضی کریں انہوں نے تو جانا ہی جانا ہے۔ چونکہ نور کے ساتھ
خطبات طاہر جلد 14
963
خطبه جمعه 22 دسمبر 1995ء
اندھیروں میں رہنے والے جن کے اندر نور کی پہچان کی صلاحیت ہو ایک عشق کا تعلق رکھتے ہیں اور
عشق ہر قسم کی دلیل پر غالب آجاتا ہے ۔ وہی مضمون جو ایک شعر میں میں نے پہلے بھی آپ کے
سامنے رکھا اس موقع پر ہمیشہ وہ یاد آتا ہے کیونکہ بہت ہی پر لطف اور بڑا طاقتور شعر ہے۔
ه
یہ تو نے کیا کہا نا صبح نہ جانا کوئے جاناں میں
ہمیں تو راہرووں کی ٹھوکریں کھانا مگر جانا
اے ناصح کیا بات کہہ گئے ہو تم کہ اپنے محبوب اپنے معشوق کے کوچے میں نہ جاؤں ۔ ہمیں
تو رستہ چلتے مسافر ٹھوکریں مارتے رہیں تب بھی ہم نے جانا ہی جانا ہے۔ ما
پس وہ جو کہتے ہیں کہ فلاں مولوی نے بہکا دیا ، ترک علماء رستے میں حائل ہو گئے ، افغان
علماء آگئے ، فلاں علماء نے جو بوسنین یا البانین علماء تھے ، انہوں نے آکر لوگوں کو بہکا دیا ۔ ان کو میرا
جواب یہ کہ اگر آپ نور کے ذریعے تبلیغ کریں، اپنی طبیعت کے نور کو صیقل کریں تو مجال نہیں کسی کی کہ
ان کو بہکا سکے ۔ ان کا تو وہی حال ہو گا کہ ہمیں راہرووں کی ٹھوکریں کھانا مگر جانا اور خدا کے فضل
سے ایسے لوگ پیدا ہو چکے ہیں اور بسا اوقات جہاں یہ اس قسم کی منفی اطلاعیں ملتی ہیں کہ فلاں حائل ہو
رہے ہیں فلاں حائل ہو رہے ہیں وہاں ایسی مثبت اور دل کو پگھلا دینے والی نشانیاں بھی نظر آتی ہیں یا
ایسی روایات مجھے بھیجی جاتی ہیں کہ بعض نو مسلم بوسنینز کے پاس علماء پہنچے۔ غیر ملکوں کے نمائندے
تھے، جب ان سے باتیں کیں اور ان کو روکا کہ دیکھو اس رستے پر نہ جانا۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ تم
کدھر سے، کس سے روکنے کے لئے ہمیں آئے ہو۔ خبردار ہے جو آئندہ اس طرف رخ کیا۔ ہم نے تو
روشنی پالی ہے۔ ہمیں تو جس چیز کی تلاش تھی ہم نے دیکھ لیا ہے۔ اب تم جو چاہے کرو ہم ان سے پیچھے
نہیں ہٹ سکتے ۔ ہم نے ضرور جانا ہی جانا ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے ساتھ اور لوگوں کو تیار کرتے
چلے جا رہے ہیں ۔ جتنی آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ نہیں جانا نہیں جانا یہ رستہ نہ پکڑو، اتنے ہی زور اور
شدت کے ساتھ ان لوگوں کا رجحان ہو رہا ہے۔ جونو ریافتہ ہیں اور جن کو احمدیت کے نور کا مزہ حاصل
ہو چکا ہے ان کی کایا پلٹ چکی ہے ان کے آثار بدل گئے ہیں۔ حیرت ہوتی ہے ان سے مل کر ۔ بعض
کے اندر ایسی فدائیت ہے جیسے کوئی اعلیٰ پرورش یافتہ پیدائشی احمدی ہو ، بعض ان کو بھی مات کرتے
دکھائی دیتے ہیں۔
خطبات طاہر جلد 14
964
خطبه جمعه 22 دسمبر 1995ء
تو نور میں زندہ کرنے کی صلاحیت ہے اس لئے کہ یہ نور مصطفوی ہے ۔ اگر یہ نور مصطفوی
صلى الله
صلى الله
علی
ہی سے تو
نہیں تو اس نور کے کوئی معنی نہیں ہیں ، بے حقیقت ہے اور نورِ مصطفوی محمد رسول اللہ ﷺ
حاصل کیا جائے گا۔ یہ وہی نور ہے جس کا قرآن کریم میں دوسری جگہ ذکر آچکا ہے کہ وہ تنہا روشن ہوا
تھا، خدا کی نمائندگی میں وہ ایک تھا جس کے اندر اللہ کا نور چمکا ہے اور دیکھتے دیکھتے دوسرے گھروں
میں ، ایسے گھروں میں وہ نور روشن ہو گیا جن کے متعلق خدا نے فیصلہ کر رکھا تھا کہ ان کے مرتبے اور
مقام کو ہمیشہ بڑھاتا رہے گا۔ پس آج وہ دور پھر آیا ہے، آج فتح اسی نور کی ہوگی جس نور کی فتح کل ہم
دیکھ چکے ہیں ۔ جس نور میں یہ صلاحیت تھی کہ ایک سے دو اور دو سے چار ہوتا چلا جائے ۔ وہ صلاحیت
آج بھی زندہ ہے کیونکہ وہ نور زندہ ہے۔ پس اسے اپنا لو تو تمہاری تبلیغ کی تمام مشکلات رستے سے
ہٹ جائیں گی۔ ایک خاتون کے متعلق کل ہی خط ملا کہ بالکل ان پڑھ ہیں، کچھ نہیں آتا ان کو ، مگر
احمدیت کی صداقت سمجھ کر جب سے قبول کیا ہے وہ عاشق ہو چکی ہیں اور سارے شہر میں انہوں نے
تبلیغ شروع کر رکھی ہے۔ ایسی ہی ایک بوسنین خاتون سے بھی امیر صاحب جرمنی نے گزشتہ دورے پر
تعارف کروایا تھا۔ اب بھی ان کے متعلق یہی اطلاعیں مل رہی ہیں کہ وہ دن رات فدا ہیں احمدیت اور
اسلام کے نور پر اور اس نور کو آگے پھیلاتی چلی جا رہی ہیں۔
پس آپ شمعوں سے شمعیں روشن کریں۔ یہ راز ہے جو قرآن نے ہمیں سمجھا دیا ہے۔ نام
کے آدمی اگر آپ کھینچ کر لے آئیں جن میں نورِ بصیرت ہی نہ ہو وہ شمعیں دیکھ کر اس کے عاشق نہ
ہوئے ہوں بلکہ ان کا ہاتھ پکڑ کر آپ شمع کے دامن میں لاکھڑا کریں تو آپ کے ہونے کے باوجودان
کا ہمیشہ آپ کا رہنا ہرگز قابل اعتماد نہیں ۔ کوئی ضمانت نہیں ہے کہ وہ آپ ہی کے رہیں گے ۔ کوئی اور
ان کا ہاتھ پکڑ کر اس شمع کے دامن سے نکال کر دور لے جائے تو وہ ساتھ چلے جائیں گے۔ ایک عاشق
کو دور نہیں کیا جا سکتا ۔ جس نے نور دیکھ لیا ہو اور پھر اس سے حصہ پا لیا ہو وہ خود بھی چمک اٹھا ہو وہ تو
دوسروں کو بھی کھینچتا ہے۔ پس یہ مضمون ہے تبلیغ حقہ کا جو قرآن نے ہمیں سمجھایا اور جس کا تعلق حضرت
مسیح موعود اور آپ کی جماعت سے خصوصیت کے ساتھ باندھا ہے۔ فرمایا اس راز کو سمجھ جاؤ تم ضرور
غالب آؤ گے کیونکہ خدا کا فیصلہ ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا نور تمام دنیا پر غالب آجائے ۔ پس
اس پہلو سے آپ تبلیغ کی طرف توجہ کریں۔
صلى الله
خطبات طاہر جلد 14
965
خطبه جمعه 22 دسمبر 1995ء
جہاں تک عمومی جائزے کا تعلق ہے میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے نزدیک اس
وقت خدا کے فضل سے جماعت احمد یہ جرمنی کو غیر معمولی توفیق عطا ہورہی ہے اور وہاں نور سے نور بننے
والی شمعوں کی ایک اور صورت بھی ہے ایک داعی الی اللہ کو دیکھ کر دوسرا نور پکڑتا ہے اور وہ بھی اس کو
دیکھ کر داعی الی اللہ بن جاتا ہے اس کو دیکھ کر پھر اور شامل ہوتے جاتے ہیں بہت وسیع پیمانے پر کام کیا
جا رہا ہے۔ لیکن ابھی بھی میں سمجھتا ہوں کہ ایک بڑی تعداد ان کی ایسی ہے جو پوری طرح اس میں
شامل نہیں ہوئی یا شامل ہوئی ہے تو ابھی اپنے نفس کو ، اپنی ذات کو انہوں نے اس طرح نہیں چپکایا کہ
انہیں نور کو منعکس کرنے والا وجود کہا جا سکے۔ پس ان دونوں پہلوؤں سے بیک وقت توجہ دینا ضروری
ہے۔ ایسی نور کی شمعیں بنیں جنہیں دلیل کی ضرورت اور احتیاج نہ رہے اگر چہ دلیل بھی روشنی ہے مگر
اس نور کا ایک اور مضمون سے تعلق ہے جو میں انشاء اللہ اپنے وقت پر آپ پر کھولوں گا۔
اصلى
عليه
دلیل حقہ بھی نور ہی ہوا کرتی ہے مگر یہاں جس نور کا ذکر ہے وہ رسول اللہ ﷺ کی ذات کا
نور ہے کیونکہ فرمایا لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلّہ اس رسول ، محمد مصطفی علی کو جونور ور مجسم مجسم ہے،
جس کو بجھانے کی ظالم کوششیں کر رہے ہیں ، اس کے خلاف افواہیں پھیلا رہے ہیں ، اس کو منہ کی
پھونکوں سے ناکام بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔ وہ جانتے نہیں کہ یہ خدا کا نور ہے، اس نے روشن
کیا ہے وہ اسے ضرور غالب کر کے رہے گا، کوئی دنیا کی طاقت اس کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی ۔ اس
پہلو سے جب میں نور کی بات کرتا ہوں تو یہ اولین ذریعہ تبلیغ کا ہے ۔ آپ آنحضرت ﷺ کی سیرت
سے اپنے لئے بھیگ مانگیں اور سیرت سے بھیگ مانگنے کا مطلب ہے کہ آنحضرت ﷺ پر درود بھیجتے
ہوئے خدا سے مانگیں کہ اے خدا اس پاک رسول ﷺ کی وہ صفات کچھ نہ کچھ تو ہمیں بھی عطا کر جن
کی ہم میں اپنانے کی استطاعت ہے ۔ ایسی صفات ہمیں عطا کرتا کہ ہم بھی چمک اٹھیں جیسے پہلے
صفات محمدمصطفی دیگر صحابہ میں چمک بھی تھیں اور آج کے دور میں یہ عظیم کام نہیں کرنے کی توفیق
صلى الله
علية
صلى الله
الله
عطا فرما کہ دنیا کے ہر دین پر دین مصطفوی یا دین مصطفی کے نور کو ہم غالب کر کے دکھا دیں۔
پس اتنا بڑا کام ہے کہ اس کے تصور سے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ دنیا میں شاید ہی
کسی قوم بلکہ نہیں کبھی دنیا میں کسی قوم کے سپرد اتنا بڑا کام کسی نبی کی غلامی میں نہیں کیا گیا جتنا
آنحضرت ۔
صلى الله
اعلی احمدیہ احمد یہ
ضرت ﷺ کی غلامی میں آج ہمارے، آج آپ کے، آج غلامان محمد مصطفی جماعت احمد
خطبات طاہر جلد 14
966
خطبه جمعه 22 دسمبر 1995ء
کے سپرد کیا گیا ہے۔ تمام دنیا کی کایا پلٹ دو، ایک عظیم انقلاب برپا کر دو، ہر اندھیرے کو روشن کر دو اور
اتنا روشن کر دو کہ دنیا جان جائے تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے کہ گوشے گوشے پر نور غالب آگیا ہے اور
اندھیرے کونوں کھتروں میں منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ۔ یہ وہ آخری غلبہ نور مصطفوی ہے جس کے
لئے ہم دیوانوں کو چنا گیا ہے اور دیوانے اس لئے کہ جب تک دیوانگی پیدا نہیں کریں گے اس وقت
تک نہ عشق کا مضمون ہم سمجھ سکتے ہیں نہ ہم پروانوں کا رنگ اختیار کر سکتے ہیں۔ دیکھو جب پروانہ جل
بھی جاتا ہے تو ایک نور کی صورت میں جلتا ہے، ایک چھوٹی سی روشنی پیدا کرتا ہوا مرتا ہے۔ پس اگر اس
راہ میں جانیں بھی فدا کرنی پڑیں تو اٹھو اور محمد مصطفی اللہ کے نور پر جل جاؤ اور تھوڑی سی روشنی پر جس
میں تمہاری جان فدا ہو ہمیشہ کے لئے فخر کرو کیونکہ یہی نور ہے جو آئندہ تمہارے لئے موت کے بعد
ایک دائمی نور بن جائے گا۔ پس نور کے سوا چارہ کوئی نہیں ہے اور یہی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ
ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔
اب اس پیغام کے بعد میں مختصر MTA کے متعلق کچھ باتیں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا
ہوں ۔ تفصیل سے اس موضوع پر پھر بعد میں روشنی ڈالوں گا۔ لیکن یہ بتانا ضروری ہے کہ کچھ عرصے
سے MTA کے خلاف کچھ سازشیں ہو رہی تھیں اور بے حد کوشش تھی کہ ایسے موقع پر اچانک ہمیں
بے بس اور نہتا کر کے چھوڑ دیا جائے کہ ہم چاہیں بھی تو کوئی متبادل نصیب ہو۔ یہ محض اللہ تعالیٰ کا
احسان ہے اور اس کا تعلق بھی نور سے ہے کہ جب خدا تعالیٰ ایسے حالات کو دیکھتا ہے جس کا ہمیں علم
نہیں تو اللہ تعالی اس وقت طبیعتوں کو جھنجوڑتا اور متوجہ کرتا ہے کہ متبادل انتظام کی کوششیں شروع کر
دو۔ چنانچہ ایک سال کا عرصہ ہوا جبکہ خدا نے میرے دل میں یہ بے چینی پیدا کی کہ موجودہ نظام پر ہرگز
انحصار نہیں کیا جا سکتا اور جماعت احمدیہ کو کسی ایک کی مرضی پر نہیں چھوڑا جا سکتا اس لئے فوری طور پر
متبادل انتظامات شروع کرو اور بظاہر ایسی مشکلات تھیں جیسے ٹھوس دیوار سے آدمی سر ٹکرائے اور کوئی راہ
نہ پائے لیکن میرے دل میں کامل یقین تھا ، رہا اور اب بھی ہے اور آئندہ رہے گا کہ یہ نظام اللہ تعالیٰ
نے جاری فرمایا ہے اس لئے خواہ کیسی ہی مشکلات ہوں ہمارا فرض صرف اتنا ہے کہ حتی المقدور
استطاعت کے مطابق کوشش کریں ، آگے راہیں کھولنا خدا کا کام ہے ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ ہر مشکل
کے وقت ایک اور رستہ پیدا ہوتا دکھائی دیا اور اس کی پیروی کے نتیجے میں کچھ مشکلات اور ابھریں پھر
خطبات طاہر جلد 14
967
خطبه جمعه 22 دسمبر 1995ء
اور رستے پیدا ہوتے دکھائی دیئے یہاں تک کہ خدا کے فضل کے ساتھ وہ چیلنج ۔ وہ بیچ جو اندر ہی اندر
کیڑوں مکوڑوں کی طرح پل رہے تھے ، جو جراثیم کی طرح آخری ہلہ بول کر پھٹ پڑنے کے
لیے تیار بیٹھے تھے جب وہ ظاہر ہوئے تو اس سے پہلے خدا نے ہمارا متبادل انتظام فرما دیا تھا اور یہ
تفصیل کہ آئندہ کیسے چلے گا یہ کام اس پر میں جب تمام باتیں آخری صورت اختیار کر لیں گی پھر
انشاء اللہ میں ان سے متعلق آپ کو مطلع کروں گا ۔ سر دست یہ بتانا ضروری ہے کہ جیسا کہ
Teething Problems دانت نکالنے کے زمانے کی مشکلات ہوا کرتی ہیں ہر نظام کی تبدیلی کے
وقت ایسی مشکلات ضرور ہوا کرتی ہیں لیکن اگر مشکلات کے بعد کا دور پہلے دور سے بہت بہتر ثابت ہو
تو یہ مشکلات بہت معمولی دکھائی دیتی ہیں اس لئے یقین جانیں کہ اللہ اپنے فضل کے ساتھ اس نظام کو
ایک بہتر نظام میں تبدیل کر دے گا اور اس کے لئے دعا ئیں بھی کرتے رہیں اور اس کے لئے جن جن
جماعتوں کے احباب کے سپرد ذمہ داریاں ہیں وہ ان کو ادا کرتے رہیں۔
انشاء اللہ تعالیٰ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ نظام بہت بہتر اور بہت زیادہ عالمگیر منفعتیں
رکھنے والا نظام ثابت ہو گا اور آئندہ کے لئے بے فکر ہو کر انشاء اللہ ہم اطمینان کے ساتھ اپنے کام کو
جاری رکھ سکتے ہیں اور آئے دن کی یہ اطلاعیں کہ اب یہ جو Transpodent تھا بند کر دیا گیا اسے
کسی اور پروگرام میں منتقل کر دیا گیا۔ آپ کا خطبہ آ رہا تھا کہ اچانک اپنا ٹیلی ویژن شروع ہو
گیا، اچانک آواز بند کر دی گئی یا اچانک وہ سب کچھ ڈولنے لگا اور پھر ہمیں رخ تبدیل کرنے
پڑے۔ یہ تمام شکایتیں جو پیدا ہورہی تھیں ان پر ایک یہ بھی تھی کہ عین دینی پروگراموں کے وقت غلیظ
گندے ہندوستانی گانوں کے پروگرام بیچ میں شروع کر دیئے جاتے تھے تو یہ چیزیں ایسی تھیں جنہیں
ہم مستقل طور پر برداشت کر سکتے ہی نہیں تھے ۔ اس لئے دعا کر کے میں نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ یا یہ
ٹھیک ہوں گے یا میں زیادہ پسند کروں گا کہ کچھ عرصے کے لئے ٹیلی ویژن کو بند کر دیا جائے ۔ مگر تو کل
کرتے ہوئے کہ خدا متبادل انتظام کر دے گا اللہ کے فضل کے ساتھ ہماری ٹیم کو کوششوں کی توفیق ملی
اور وہ متبادل انتظام تقریباً اپنے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں ۔ وقتی نانے کا شاید ان معنوں میں ہمیں سامنا
کرنا پڑے کہ بارہ گھنٹے کی سروسز کی بجائے پاکستان اور ایشیا کے ممالک کے لئے ہمیں وقتی طور پر تین
گھنٹے پر انحصار کرنا پڑے، تین گھنٹے پر راضی رہنا پڑے مگر لمبے عرصے کے لئے نہیں ۔ تین چار مہینے بس
خطبات طاہر جلد 14
968
خطبه جمعه 22 دسمبر 1995ء
اس سے زیادہ نہیں ۔ اس کے بعد جو نظام جاری ہوگا انشاء اللہ وہ اس چار مہینے کی تکلیف کا بہت مداوا
کرے گا اور بارہ گھنٹے کی بجائے چوبیس گھنٹے کا نظام جاری ہوگا ، انشاء اللہ۔ تو اس لئے یا د رکھیں جہاں
خدا نے اتنے فضل فرمائے اور ہم میٹھا میٹھا کر کے ان کو ہڑپ کرتے رہے اور مزے لیتے رہے، کبھی
کچھ تھوڑ اسا کڑوا گھونٹ بھی مل جائے تو شکر کے ساتھ اسے پیئیں۔ شکایتوں کے طومار نہ لگایا کریں ، کئی
ممالک سے شکایتوں کے طومار لگ گئے ہیں کہ کہاں ، کیا ہو گیا، کیا ہو گیا ، آوازیں بند ہوگئیں ، ٹیلی
ویژن فلاں جگہ بند ہو گیا ، فلاں جگہ وہ گندی فلمیں آنا شروع ہو گئیں ، ان کو میں نے لکھا مجھے پتا ہے
نیتیں آپ کی اچھی ہیں ۔ آپ کا دل چاہتا ہے کہ روحانی مائدہ جو خدا تعالیٰ نے جاری فرمایا ،اس کی
عادت آپ کو پڑ چکی ہے، یہ ہمیشہ ملتا رہے لیکن اس پر اتنا بے چین نہ ہوں کہ وہ بے چینی ناشکری میں
تبدیل ہو جائے ۔ اس بات کو یا درکھیں ایک دفعہ ایک بادشاہ نے جس کو اپنے خاص غلام سے جو غلامی
ہی کے رستے سے وزارت تک پہنچا تھا بہت زیادہ پیار تھا۔ اس پر ہونے والے اعتراضات سن سن کر
آخر فیصلہ کیا کہ اس قضیے کو ایک دفعہ چکا دیا جائے کہ کون اچھا ہے اور کیوں اچھا ہے۔ چنانچہ ایک دفعہ
بھرے دربار میں اس نے ایک ایسا بڑا خربوزہ یا سردہ یا گر ما جس کو جو بھی آپ کہیں اس کی ایک قاش
اس غلام کو پیش کی جس کے متعلق اس نے تسلی کر لی تھی کہ انتہائی کڑوا اور سخت بدمزہ پھل ہے جس کی
قاش پیش کی جا رہی ہے کیونکہ بعض دفعہ پانی وقت پر نہ ملے تو بعض پھل بیلوں میں وہیں کڑوے ہو
جایا کرتے ہیں اور ان کی کڑواہٹ اتنی سخت ہوتی ہے کہ عام روزمرہ کی کڑواہٹ سے بھی زیادہ شدید
متنفر کرنے والی ۔ تو جب قاش اس غلام کو پیش کی تو اس نے کھانی شروع کی اور اس قدر مزے لے
لے کر کھائی ، اس نے کہا بادشاہ سلامت لطف آ گیا۔ جزاک اللہ ۔ کمال کر دیا آپ نے ، آپ کے
بڑے احسانات ہیں اور ساری قاش کھا گیا ۔ اس کے بعد نمبر دو اس گروہ کے سردار کو پیش کی جو
اعتراضات کیا کرتے تھے تو ایک لقمہ ہی منہ میں گیا تھا کہ تھو کر کے درباری آداب کو بھی ملحوظ نہیں رکھا
قاش اٹھا کے پھینک دی اور کہا بادشاہ سلامت اتنی خطرناک بدمزہ ۔ ایسی کڑوی چیز تو میں نے زندگی
میں کبھی نہیں چکھی ۔ بادشاہ نے کہا مجھے یہ پتا تھا مگر یہ بھی تو انسان ہے، اس کو بھی میں نے یہی قاش دی
تھی اس نے تو کچھ اور ردعمل دکھایا ہے تمہارا رد عمل اور ہے ۔ اس نے پھر اس کی طرف متوجہ ہو کے
کہا، پوچھا اس سے کہ تمہیں کیا ہو گیا تھا اتنی کڑوی، اتنی بدمزہ قاش کھاتے وقت ذرہ بھی چہرے پر اثر
خطبات طاہر جلد 14
969
خطبه جمعه 22 دسمبر 1995ء
ظاہر نہیں کیا اور ساری کی ساری کھا گئے ہو۔ اس نے کہا اے بادشاہ سلامت آپ کے احسانات میں
ڈوبا پڑا ہوں ۔ ایک ایک میٹھی قاش جو آپ نے مجھے عطا کی ہے ساری زندگی ان قاشوں کے مزے
لوٹتا رہا ہوں ۔ میں ایسا بد نصیب اور بد بخت نہیں ہوں کہ ایک آزمائش کی قاش آئے تو اس پر تھو تھو کر
دوں ۔ بادشاہ نے کہا یہ فرق ہے ۔ جو شکر گزار بندے ہوا کرتے ہیں انہی کو عظمتیں عطا کی جاتی
ہیں ، انہی کو سعادتیں نصیب ہوتی ہیں ۔
پس جو بھی خدا نے ہم پر احسان فرمائے یہ ہماری کسی کوشش اور کاوش کا نتیجہ نہیں تھے، جاہل
ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم پر بنا ہے اور ہماری کوشش کے نتیجے میں ہمیں کچھ نصیب ہورہا ہے، وہ مالک اور
قادر خدا جس طرف سے چاہے جہاں سے چاہے اس نے آسمان سے ہم پر رحمتوں کی بارشیں نازل
فرمانی ہی فرمانی ہیں ۔ پس اگر وقتی ابتلاء پیش آئیں تو ان میں ثابت قدم رہیں۔ ان پر بھی خدا کا شکر ادا
کریں اور یہ بھی سوچیں کہ آپ کو کتنی عظیم نعمت ملی تھی کہ اب اس کے نہ ہونے سے کتنی بے چینی محسوس
ہو رہی ہے۔ تب آپ کو سمجھ آئے گی کہ نعمتوں کی قدر کیسے کی جاتی ہے تب آپ کا ذہن اس طرف منتقل
ہونا چاہیئے کہ اتنا عرصہ تو ہم نے ناشکری میں گزارا ہے۔ احساس ہی نہیں کیا کہ خدا نے ہمیں کیا کچھ
عطا فرمایا تھا۔ پھر اس کے نتیجے میں جب خدا کے فضل نازل ہوں گے تو ان کی کوئی انتہاء نہیں ہوگی اور
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ دنیا کی طاقت خدا کے فضلوں کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی ۔ یہ الہی تقدیر
صلى الله
ليسه
ہے تمام دنیا کی پھونکوں سے بھی یہ چراغ بجھایا نہیں جا سکتا جو آج محمد مصطفی ﷺ کے دین کو غالب
کرنے کے لئے روشن فرمایا گیا ہے۔
970
خطبات طاہر جلد 14