تمام تر مقصد رمضان کا خدا کا ملنا ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے رمضان المبارک کے حقیقی مقصد، یعنی قربِ الٰہی کے حصول پر روشنی ڈالی اور قرآن کریم کی آیات کے حوالے سے معدودے چند دنوں کی برکات بیان فرمائیں۔ آپ نے آخری عشرے کے اعتکاف کی حکمت اور جنت کے دروازے ’الریان‘ کے روحانی مفہوم کی وضاحت کی کہ کس طرح اللہ کی خاطر خواہشات کو روکنے والے روحانی تسکین پاتے ہیں۔ نیز حضور رحمہ اللہ نے سال بھر کی نیکیوں کا موازنہ کرنے، روزے کے دوران غصہ و اشتعال دبانے اور جھوٹ سے مکمل پرہیز کرنے کی تلقین فرمائی۔ آخر میں آپ نے جھوٹ کے خلاف ایک عالمی جہاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے احمدیوں کو اپنے نفوس اور گھروں سے اخلاقی اصلاح کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات: رمضان المبارک اور قرب الٰہی، اعتکاف، باب الریان کا مفہوم، نیکیوں کا موازنہ، جھوٹ کے خلاف جہاد

خطبات طاہر جلد 15
99
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
تمام تر مقصد رمضان کا خدا کا ملنا ہے۔
( خطبه جمعه فرموده 9 فروری 1996ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں :
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ
مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ أَيَّامًا مَّعْدُودُتٍ فَمَنْ كَانَ
مِنْكُمْ مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ وَعَلَى الَّذِينَ
يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَا فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ
وَأَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ (البقرة: 184 تا 185)
فرمایا:
اے لوگو جو ایمان لائے ہو تم پر روزے اسی طرح فرض کئے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں
پر فرض کئے جاتے رہے تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو۔ اَيَّامًا مَّعْدُودَتِ گنتی کے چند دن ہیں یا چند
دن جنہیں گنا جاتا ہے فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ پس تم میں سے جو بھی
کوئی مریض ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں میں وہ یہ گنتی پوری کرنے وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ
فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ اور وہ لوگ جو طاقت نہیں رکھتے یعنی روزے کی طاقت نہیں رکھتے ان پر
مسکین کو کھانا کھلا نا فدیہ ہے۔ یا وہ لوگ جو فدیہ دینے کی طاقت رکھتے ہیں ان کو فدیہ دینا چاہئے ۔ فَمَنْ
تَطَوَّعَ ۔ وَعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ پس اس پہلو سے جو طوعی نیکی ،شوق سے نیکی کرنے والا ہو وہی اس
کے لئے اچھا ہے یعنی نیکی میں کوئی جبر نہیں ہونا چاہئے وَأَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ اور اگر تم
روزے رکھ سکو تو یہ بہتر ہے اگر تم اس کو جانتے کہ اس میں کیا فوائد ہیں ۔
-
یہ آیت پہلے بھی میں نے رمضان ہی میں تلاوت کی تھی پہلے بھی اس کے متعلق کچھ باتیں

خطبات طاہر جلد 15
100
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
آپ کی خدمت میں عرض کی تھیں مگر قرآن کریم کے مضامین تو بے انتہا ہیں ہر آیت کو بار بار پڑھنے
سے کچھ نئے مضامین سامنے آتے چلے جاتے ہیں۔ رمضان کے تعلق میں سب سے پہلے تو میں ” گفتی کے سب سے پہلے تو
کے چند دن کی بات کرتا ہوں جیسا کہ میں نے کہا تھا ایک پہلو اس کا یہ ہے کہ تھوڑے دن ہی تو ہیں
چند دن کی بات ہے اور یہ پہلو کمزوروں کے لئے ہے ۔ وہ لوگ جو روزے کا خوف کھاتے ہیں جو
روزے سے ڈرتے ہیں جن کو نیکیوں کی عادت نہیں جن کو خدا کی راہ میں قربانیاں دینے کی مشق نہیں
ہے ان کے لئے یہ بات کیسے پیارے انداز سے ایک سہارا ہے۔ چند دن کی بات ہے کچھ کر لو، جو کچھ
کر سکتے ہو کر لواس سے تمہیں فائدہ پہنچے گا اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ کاش کہ تم جانتے تمہیں پتا ہوتا کہ یہ
چند دن کی قربانی تمہارے لئے کیسی دائمی برکتیں لے کے آئے گی ۔
ایک دوسری بات مَّعْدُو رت میں یہ ہے کہ افسوس کہ یہ چند دن کی باتیں ہیں بہت
پُر بہار موسم آنے والا ہے مگر وہ لوگ جن کو محبت ہو جن کو ہر بار رمضان سے گزرنے کے بعد ایسے
روحانی تجربات ہوئے ہوں ایسے لطف انہوں نے اٹھائے ہوں تو وہ جب رمضان گزرنے لگتا ہے
پھر حسرت سے دیکھتے ہوئے یہ کہتے ہیں چند دن کی باتیں تھیں جو گزر گئیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ
باقی سال میں وہ کیوں انہی نیکیوں کو برقرار نہیں رکھ سکتے ۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہر بات کے موسم
ہوا کرتے ہیں ۔ بہار کا بھی ایک موسم ہے، خزاں کا بھی ایک موسم ہے اور موسم پر انسان کو اختیار
نہیں۔ یہ تو ممکن ہے کہ خزاں کا موسم ہو اور کچھ پودے پھول پھل رہے ہوں لیکن عمومی کیفیت یہی ہے
کہ جہاں تک قاعدہ کلیہ کی بات ہے خزاں میں کم ہی سبزہ دیکھنے میں آتا ہے اور کم ہی پودے ہیں
جنہیں خزاں موافق آجاتی ہے اور بہار میں بھی یہی صورت ہے کہ عمومی طور پر ہر چیز سرسبز و شاداب
دکھائی دیتی ہے ، سوکھے ہوئے درخت ہرے ہونے لگتے ہیں ، شاخیں کونپلیں نکالتی ہیں اور رونق پھر
دوبارہ لوٹ آتی ہے لیکن کچھ ایسے بھی سوکھے درخت ہیں جو بہار آنے پر بھی سوکھے رہ جاتے ہیں تو
موسم کی بات ہے۔ رمضان ایک موسم لے کے آتا ہے یہ موسم قرب الہی کا موسم ہے ۔ یہ موسم فضا
تبدیل کر دیتا ہے کمزور بھی اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور طاقتوروں کے اردگرد سہارے بن جاتے ہیں
طاقتوروں کو اور آگے بڑھنے کی توفیق ملتی ہے۔ تو موسم کے جھرمٹ میں جو چیزیں ہوتی ہیں وہ بے
موسم میں چاہو بھی تو ہو نہیں سکتیں سوائے اس استثناء کے ، سوائے ان لوگوں کے جن کو خدا کے حضور

خطبات طاہر جلد 15
101
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
ایک دائمی حضوری حاصل ہے مگر وہ کم ہوتے ہیں وہ استثناء ہیں۔
پر أَيَّامًا مَّعْدُودَتِ کے دوسرے معنی یہ بنیں گے کہ گنتی کے چند دن آکے گزر
جانے والے ہیں اور کاش یہ جاری رہ رہ سکتے مگر جتنے دن ہیں ان سے تو پورا تو پورا فائدہ ہم اٹھائیں اور
مَّعْدُودَت میں جو حرص پیدا ہوتی ہے کہ یہ گزرنے والے دن ہیں اس کی مثال وصل کی گھڑیوں
سی ہے۔ وصل کی گھڑیاں بھی تو بعض دفعہ مقرر ہوتی ہیں معین ہو جایا کرتی ہیں۔ پتا ہے کہ محبوب کتنی دیر
کے لئے آیا ہے اور انسان چاہتا ہے کہ اس کا ہر لمحہ اس کے قرب میں گزر جائے۔ یہ بھی
أَيَّامًا مَّعْدُودَتِ ہیں اور سزا کی گھڑیاں بھی معین ہوتی ہیں ،فراق کے لمحے بھی اَيَّامًا
مَّعْدُودَتِ بن سکتے ہیں لیکن کتنے مشکل لمحات ہیں کہ ایک ایک گھڑی ، ایک ایک دن ، ایک ایک
رات گن گن کے کاٹنی پڑتی ہے۔
تو مَّعْدُودَت کے دونوں معنے ہیں اور ان دونوں معنوں میں یہ مضمون رمضان مبارک
پر صادق آتا ہے اور پھر عجیب بات ہے کہ اس کے دن واقعی جس طرح گنے جاتے ہیں اس طرح کسی
اور مہینے کے دن گنے نہیں جاتے ۔ آج پہلا روزہ ہو گیا ، آج دوسرا ہو گیا ، آج تیسرا ہو گیا اور دن گنتے
وقت بھی وہی کیفیت گننے والے کی الگ الگ کیفیت اس کے لئے الگ الگ پیغام لے کے آتی
ہے۔ آخر پر جب پہنچ جاتے ہیں تو وہ لوگ جو ڈرتے ڈرتے رمضان میں داخل ہوئے تھے کہ کتنا لمبا
رمضان پڑا ہوا ہے آج ایک روزہ گزرا ہے اور بڑی مشکل سے گزرا ہے ، کل دوسرا ہوگا پھر تیسرا پھر
چوتھا لیکن جب رمضان الٹ پڑتا ہے جب اپنے اختتام کے پاس پہنچتا ہے تو اس کی کیفیت ویسی ہو
جاتی ہے جیسے آبشار کے قریب پہنچتے پہنچتے دریا کی کیفیت ہوتی ہے۔ اس میں ایک روانی آتی ہے ایک
تیزی آتی ہے ایک بہاؤ ہے جو موجیں مارتا ہوا اس کنارے کی طرف بڑھتا ہے ۔ پس رمضان بھی
جب بیچ کا نصف گزر چکا ہو تو الٹنے لگتا ہے، رفتہ رفتہ انسان محسوس کرتا ہے کہ اب یہ اس کنارے پر
پہنچنا ہے جس کے بعد یہ آبشار بن جائے گا اور آبشار بننے کے دن دراصل یہ آخری دس دن ہیں ۔ اس
قدر جوش اور طاقت پیدا ہو جاتی ہے رمضان میں جیسے طغیانی آئی ہوئی ہو اور ہم ان دنوں کے قریب
ا
ہیں اس لئے آپ دیکھیں کہ پچھلے پندرہ دن جب پندرہ روزے گزرے ہیں اس کے اور اب کے
درمیان تو وقت کا پتا ہی نہیں چلا کہ کیسے گزر گیا تو اس لئے کہ ہم اس آبشار کے دہانے پر کھڑے

خطبات طاہر جلد 15
102
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
صلى الله
ہیں آج انیسواں روزہ ہے کل اعتکاف شروع ہو جائے گا ۔ عام طور پر اکیس سے تھیں تک کے دس دن
اعتکاف کے ہونے چاہئیں مگر چونکہ یہ پتا نہیں لگ سکتا تھا کہ آخری دس دن نصیب ہوں گے کہ نہیں
اس لئے احتیاطاً گیارہ دن کا اعتکاف ہونے لگا کیونکہ اگر انتیس کے روزے ہو جائیں اور آپ دس
دن کے خیال سے اعتکاف بیٹھیں تو اعتکاف نو دن کا رہ جائے گا اور اعتکاف کے لئے دس دن کی شرط
ہے۔ اس لئے فقہاء اور علماء نے اس کے سوا چارہ نہ پایا اور یہی دستور، یہی سنت آنحضرت کی کہ
رمضان مبارک کے آخر پر اس احتمال سے کہ کہیں انتیس کا رمضان نہ ہو ایک دن پہلے اعتکاف بیٹھتے
تھے ۔ اب جبکہ یقینی طور پر ہمیں پتا چل چکا ہے کہ آخری دس دن ہمیں میسر آسکتے ہیں اگر تھیں کا رمضان
ہے، اس کے باوجود ہم اعتکاف کو ایک دن پہلے ہی شروع کرتے ہیں کیونکہ ایک دن کم کرنے کا فائدہ
تو کوئی خاص نہیں مگر ایک دن بڑھانے کی برکت بڑی ہے کہ آنحضرت ﷺ کی سنت یہ تھی ۔ آپ
بھی تو اسی طرح کبھی گیارہ دن کبھی دس دن بیٹھتے تھے مگر اس احتمال سے کہ دس ، نو نہ رہ جائیں آپ
گیارہ قبول کر لیتے تھے۔ پس اگر اس احتمال سے کہ دس کہیں نو نہ رہ جائیں گیارہ قبول کئے جاسکتے ہیں
الله
تو اس ذوق ذوق و شوق سے کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی سنت پر عمل ہو جائے کیوں دس کو گیارہ نہ بنایا
جائے۔ پس اس لئے ہم نے باوجود یقینی علم ہونے کے اس طریق کو تبدیل کرنا پسند نہیں کیا اور اب بھی
تمام احمدی مساجد میں قطعی طور پر علم ہونے کے باوجود کہ یہ تمیں دن کا رمضان ہے گیارہ دن کا اعتکاف
بیٹھا جاتا ہے، بجائے دس دن کے اور جب انتیس کا ہو تو پھر وہ طبعی طور پر دس ہی دن کا بن جاتا ہے۔
پس اعتکاف کل سے شروع ہونے والا ہے اور جب اعتکاف آجائے تو پھر تو آبشار کا منظر
بالکل سامنے کھل کے آجاتا ہے۔ کچھ پتا ہی نہیں چلتا کہ آدمی خود چل رہا ہے یا چلایا جا رہا ہے۔ کشتیاں
کئی دفعہ چلائی جاتی ہیں کئی دفعہ وہ تمہیں بہا کے لے جاتی ہیں ۔ تو رمضان کے آخری دس دن تو انسان
کو بہالے جاتے ہیں اور اور قسم کی بھی آبشاریں پیدا ہوتی ہیں جو آنسوؤں سے جاری ہوتی ہیں ، دلوں
سے پھوٹتی ہیں اور دعاؤں کی آبشاریں ہیں جو ان آنسوؤں کے ساتھ ساتھ گرتی ہیں ۔ پس عجیب
مناظر ہیں جو آخری دس دن ہمارے سامنے لانے والے ہیں اور ان مناظر کو دیکھتے ہوئے اگر ان کی
کیفیات سے گزریں پھر اس آیت کا مفہوم سمجھ آتا ہے اَيَّامًا مَّعْدُودَتِ چند گنتی کے دن تھے
گزر گئے پتا نہیں ہم خدا کو راضی کر سکے کہ نہیں کر سکے۔ پتہ نہیں ہمارے گناہ بخشے گئے کہ نہیں بخشے

خطبات طاہر جلد 15
103
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
گئے ۔ پتہ نہیں ہم ویسے ہی تو نہیں نکل رہے جیسے داخل ہوئے تھے۔ چکنا گھڑ ا لاکھ سال بھی پانی میں
رہے جب نکلتا ہے اسی طرح چکنا ، پانی کے بغیر ، اس کے اندر پانی کا ایک ذرہ بھی سرایت کیا ہوا
محسوس نہیں ہوتا Scientifically تو معلوم کر لیں گے مگر انسانی تجربے کے لحاظ سے چکنا گھڑا
کہتے ہیں لاکھ سال بھی رہے گا تو چکنا گھڑا ہی نکلے گا ۔ پس ایسے بھی تو ہیں بد نصیب جو جیسے داخل
ہوتے ہیں ویسے ہی نکل آتے ہیں۔ مگر ایسے بھی ہیں جو جیسے داخل ہوتے ہیں اس سے بدتر نکلتے ہیں
اور ان سے اللہ تعالی کی پناہ مانگنی چاہئے ان کے متعلق ڈرنا چاہئے کہ بعض دفعہ ایسے لوگ قوموں کو تباہ
کر دیتے ہیں ۔ رمضان کے مہینے میں جو لوگ شرارت سے باز نہیں آرہے، جو فتنہ فساد پھیلانے سے
باز نہیں آتے ، جو دنیا کا امن اٹھانے کی تدبیریں سوچتے ہیں اور خدا کے نام پر منبر پر کھڑے ہو ہو کے
ایسی باتیں کرتے ہیں جس سے بعضوں کے دل بعض دوسروں سے نفرت کرنے لگیں اور بعض صورتوں
میں غیظ و غضب سے بھر جائیں ، رمضان کے مہینے میں مذہبی منافرت کی تقریریں بھی خوب چلتی
ہیں۔ پس ایسے بھی ہیں جو داخل تو کچھ نسبتا بہتر ہوتے ہیں لیکن جب نکلتے ہیں تو بہت بدتر ہو کے نکلتے
ہیں تو یہ تینوں امکانات ہیں اور یہ گنتی کے چند دن دیکھیں کیسے کیسے انقلاب لے آتے ہیں۔
پس دعا کریں اور توفیق پائیں اللہ تعالیٰ سے دعاؤں کے ساتھ محنت کے ساتھ کہ جو دن
باقی ہیں ان کا حق ادا کریں ان کو اس طرح اپنا لیں کہ آپ کو ان دنوں سے پیار ہونے لگے ، وہ دن
آپ ایسا اپنا لیں کہ اپنی برکتیں آپ کے ساتھ ہمیشہ کے لئے چھوڑ جائیں ، پس جب نکلیں تو دامن
بھرے ہوئے ہوں نکلیں تو کچھ پیاس بھی ہوئی ہو، کچھ پیاس لگی ہوئی ہو، پیاس بجھے اس پہلو سے کہ
خدا کے قرب کی علامتیں دیکھیں اور اس کے لطف اٹھائیں۔ پیاس لگے اس پہلو سے کہ جو مزہ ایک
دفعہ پڑ گیا ہے اس کی یاد آپ کو پھر ان مزوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے بے قرار کر دے، تو یہ وہ
چند دن ہیں جن کے تقاضے ہیں۔ ان تقاضوں کے متعلق جو مختلف نصیحتیں آنحضرت ﷺ کی احادیث
سے میں نے اخذ کی ہیں اور کچھ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ملفوظات یا تحریرات
سے اخذ کی ہیں۔ میں آپ کے سامنے وہ رکھتا ہوں ۔
صحیح بخاری کتاب الصوم باب الريان للصائمین میں درج ہے کہ حضرت سہل رضی اللہ تعالیٰ
صلى الله
عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جنت میں ایک دروازہ ہے جس کو ریان کہتے ہیں۔ قیامت کے

خطبات طاہر جلد 15
104
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
دن روزہ دار اس سے داخل ہوں گے اور ان کے سوا کوئی اس میں سے داخل نہ ہوگا اور جب وہ داخل ہو
جائیں گے تو وہ بند کر دیا جائے گا اور پھر کوئی اس سے جنت میں داخل نہیں ہوگا۔
یہ جو ریان لفظ ہے یہ دراصل سیری کا نام ہے۔ سخت پیاس اور طلب کے بعد کوئی چیز حاصل
ہو تو اس سے جو لطف حاصل ہوتا ہے اس کا نام دیان ہے۔ پانی تو ہم روز مرہ پیتے ہی ہیں مگر دیان اصل
میں اس پانی پینے کو کہیں گے جس میں پیاس بھڑک اٹھی ہو اور پھر جب آپ پانی پیتے ہیں تو جو سیرابی
نصیب ہوتی ہے اس کو ریان کہا جاتا ہے۔ پس ریان کا معنی ہے جو خاص طور پر قابل توجہ ہے اور دوسرا
جنت کا گیٹ یا جنت کا دروازہ ایک ہی معنے رکھتے ہیں ، اس ضمن میں پہلے بھی میں سمجھا چکا ہوں کہ یہ
تمثیلات ہیں ۔ یہ تو نہیں کہ لوہے، لکڑی یا اینٹ پتھر کا کوئی گیٹ بنا ہوا ہے۔ مراد یہ ہے کہ انسانی
فطرت اس طرح تیار کی گئی ہے کہ بعض نعمتیں جنت میں انہی کو حاصل ہوں گی جن کے لئے پہلے انسانی
فطرت کو ان کے مطابق تیار کر دیا گیا۔ پس ریان کے دروازے سے مراد یہ ہے کہ اس دنیا میں جنہوں
نے خدا کی خاطر اپنی خواہشات کو روک دیا اور پیاس سے مراد صرف پانی کی بحث نہیں ہے ، تمام
خواہشات پیاس کا مقام رکھتی ہیں ، تمام خواہشات ایک بھڑ کی پیدا کرتی ہیں جو پیاس سے مشابہ ہے
اور دنیا کے ادب میں ان کو ہمیشہ پیاس ہی قرار دیا گیا۔
پس ریان کا معنی صرف پانی کی پیاس نہیں ، ہر طلب، ہر خواہش جو فطرت انسان کے اندر پیدا
ہوتی ہے اور ایک بھر کی لگا دیتی ہے جب وہ بھڑکتی ہے اور جوش مارتی ہے اس وقت جو لوگ خدا کی
خاطر رکے رہتے ہیں جب وہ اپنی پیاس کو خدا کی اجازت سے بجھاتے ہیں تو جو لطف اس کا ہے وہ عام
حالات میں نہ پیاس بجھانے کا لطف ہے نہ ویسے خواہش کو پورا کرنے میں کوئی لطف ہے۔ بھڑ کی ہوئی
خواہش کو پورا کیا جائے تو لطف اور ہی بڑھ جاتا ہے ۔ مگر اگر کسی محبوب کی رضا کی خاطر ایسا کیا جائے تو
پھر جو لطف ہے وہ دہر الطف ہے اور اسی کا نام وہ دروازہ ہے جس میں سے وہ داخل ہوں گے۔ ورنہ
پیاس کے مضمون کو تو سب جانتے ہیں۔ پیاس کی سیری سے بھی سب واقف ہیں۔ کوئی طوعاً کوئی مجبوراً
یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ امیر آدمی کو کبھی پیاس کا تجربہ ہی نہ ہوا ہو یا خواہش ہوگئی ہو تو اسے دبانے کی توفیق
نہ ملی ہو یا اس کا تجربہ نہ ہوا ہو۔ بعض دفعہ توفیق مجبوری کی توفیق ہوتی ہے۔ پس امیر سے امیر آدمی کی ہر
خواہش کہاں پوری ہوتی ہے۔ بعض خواہشیں زور مارتی رہتی ہیں جب پوری ہوں تب پتا چلتا ہے۔ مگر ان

خطبات طاہر جلد 15
105
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
سب کو جنت کے اس دروازے سے داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی جو الریان کہلاتا ہے۔
یہاں مراد یہ ہے کہ خدا کی خاطر ، خدا کی رضا کی خاطر جب خواہش پوری کر سکتے تھے اور
نہیں کی گئی، جب پیاس بجھا سکتے تھے اور نہیں بجھائی اس وقت تم جانتے ہو کہ دنیا میں روزے نے
تمہیں سکھا دیا ہے کہ جب پیاس بجھاتے ہو تو دوہری لذت حاصل کرتے ہو کہ اپنے رب کی خاطر
میں ایک امتحان سے کامیابی سے گزر گیا اور گھونٹ گھونٹ پانی اپنے اندر دہری لذتیں رکھتا ہے کہ اب
خدا کی اجازت سے میں نے اپنی پیاس کو بجھایا اپنی دوسری خواہشات کو پورا کیا۔ تو یہ جو جنت کا ایک
زائد مضمون ہم یہاں اپنے لئے پیدا کر دیتے ہیں یہی وہ دروازہ بنانا ہے۔ یعنی ہم اس دنیا میں
خود اپنے اس دروازے کو تعمیر کر رہے ہیں جو آخری دنیا میں ہمارے سامنے پیش ہو گا اور جس نے
دروازہ بنایا ہے جس کا وہ مالک وہی اس دروازے سے گزرے گا اور کوئی نہیں گزر سکتا۔ پس یہ مراد نہیں
کہ ایک گیٹ اکٹھا ایک جگہ کھڑا ہوا ہے اور کروڑہا آدمی اس کے سامنے Que ( لائن ) لگا کے کھڑے
ہیں کہ ہمیں اجازت ہو تو ہم بھی اس میں سے گزریں کیونکہ جنت میں تو دوسرے دروازوں سے بھی
گزرے ہیں تو کیا بار بار نکلنا پڑے گا ؟ پھر اگر یہ منظر ہو تو کوئی روزے کے دروازے سے گیا ہے، کوئی
نماز کے دروازے سے گیا ہے ، کوئی جہاد کے دروازے سے گیا ہے اور جو روزے دار جہاد کے
دروازے سے گیا ہے وہ کہے گا روزے کا مزہ تو میں نے چکھا کوئی نہیں اب چلو پھر دوبارہ باہر نکلتے ہیں
اور روزے والے دروازے سے داخل ہوتے ہیں ۔ یہ سوچ ان لوگوں کی ہے جو دنیا داری کے مضامین
کو دین پر چسپاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
دین کے اپنے محاورے ہیں اور دین کی الگ کیفیات ہیں اور ایسا ممکن ہے کہ بیک وقت
ایک انسان مختلف لذتیں حاصل کر رہا ہو گویا دروازے بظاہر الگ الگ ہیں لیکن آپ ان سب
دروازوں سے بیک وقت داخل ہو رہے ہیں ۔ مثلاً ایک مجاہد ہے اس کو جہاد کی ایک لذت حاصل ہوئی
جو اس دنیا میں ہوئی اور روزہ دار ہے جو مجاہد تھا روزے دار بن گیا اس کو روزے کی ایک لذت حاصل
ہوئی۔ یہ دونوں چیزیں ایک دوہری لذت کی صورت میں اس دنیا میں پیدا ہو سکتی ہیں اور یہی لذتیں جو
ایک کے اوپر دوسری منازل بنا رہی ہوں ۔ یہ جب جنت میں متمثل ہوں گی تو بیک وقت ایک ہی
گیٹ کے ساتھ اور گیٹ اس کے اوپر ایک اور گیٹ گویا کہ گیٹ کے اوپر ایک گیٹ چڑھا ہوا

خطبات طاہر جلد 15
106
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
ہوگا۔ داخل آپ ایک ہی دفعہ ہوں گے مگر ہر گیٹ اپنی تاثیر آپ کے اوپر ڈال رہا ہوگا ۔ ہر گیٹ کا
صلى
لطف آپ کو محسوس ہو رہا ہو گا مگر ہرگز یہ مراد نہیں کہ اس گیٹ سے داخل ہو جاؤ پھر واپس نکلو ، پھر
دوسرے گیٹ سے جاؤ ، پھر تیسرے گیٹ کرے گیٹ سے جاؤ یہ تو ایک بچگا جاؤ یہ تو ایک بچگانہ تصور ہے جو آ انہ تصور ہے جو آنحضرت ﷺ کی
طرف کسی صورت میں منسوب نہیں ہو سکتا ، ناممکن ہے مگر اگر اس کا عرفان آپ سمجھیں اس پر نظر ڈالیں
تو بہت ہی عجیب پر لطف مضمون ہے جو روزمرہ ہمارے تجربہ میں آتا ہے۔
دو
پس جس کو ایک خاص لذت نصیب ہو وہی جانتا ہے کہ وہ لذت کیا ہے اور جب وہ
دوسروں سے باتیں کرتا ہے تو کہتا ہے تمہیں کیا پتا۔ یہاں تک کہ شراب پینے والے بھی نہ پینے والوں
کو کہتے ہیں ” ظالم تو نے پی ہی نہیں تجھے کیا پتا کیا چیز ہے جو تو چھوڑ رہا ہے ، پئے گا تو پتا چلے گا ، تو
شراب معرفت کے متعلق یہ کہنا کہ جنہوں نے پی ہے انہیں کو پتا ہے باقی کوئی اندازہ کر ہی نہیں سکتے
اگر سچ ہے تو یہ سچ ہے۔ شراب کا تو اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا نشہ ہے مگر اس سے زیادہ نشہ اللہ تعالیٰ کی
محبت کی مے کے دنیا میں بسا اوقات ایک انسان پالیتا ہے اور اس کے مقابل پر ہر نشہ ختم ہو جاتا پر
ہے۔ پس قیامت کے دن جو ریان کا دروازہ ہے وہ یہ دروازہ ہے جو اس دنیا میں ہم تعمیر کرتے ہیں اور
صرف پیاس کی بات پانی سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ دنیا کی ہر خواہش جو ہم خدا کی خاطر چھوڑتے ہیں اور
ہمارے دل میں وہ ایک بھڑ کی لگا دیتی ہے جب خدا کی خاطر اس کو پورا کرتے ہیں تو وہ لذت ہے جو
جنت میں متمثل ہوگی اور بہت بڑھ جائے گی اتنی کہ اس دنیا کی لذت سے اس کی کوئی نسبت نہیں ہوگی
یا اس کے ساتھ اس دنیا کی لذت کو کوئی نسبت نہیں ہوگی ۔
ایک دوسری حدیث ہے یہ بھی صحیح بخاری سے لی گئی ہے ابراہیم بن سعد نے بتایا کہ ابن
شہاب نے ہمیں خبر دی عبید اللہ بن عبداللہ بن عقبہ سے مروی ہے کہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
کہا نبی اکرم نیکی میں سب لوگوں سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں بہت ہی سخاوت کرتے
تھے۔ جب جبریل آپ سے ملتے اور جبرائیل علیہ السلام رمضان کی ہر رات آپ سے ملاقات کرتے
تھے یہاں تک کہ رمضان گزر جاتا۔ نبی ﷺ قرآن کا دور کرتے جب جبرائیل علیہ السلام آپ سے
ملتے تو آپ نیکی میں تیز چلنے والی ہوا سے بھی زیادہ بھی ہو جایا کرتے تھے ۔
۔
-
صلى الله
(صحيح البخاري كتاب الصوم باب أجود ما كان النبي ﷺ يكون في رمضان )

خطبات طاہر جلد 15
107
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
صلى الله
تو وہی موسم والی بات ہر ایک پر اطلاق پاتی ہے۔ آنحضرت ﷺ سارا سال نیکیوں میں
بہت تیز رفتار تھے تو رمضان میں کیا اسی رفتار سے چلتے تھے یا اس میں ایک نئی شان پیدا ہو جاتی تھی نئی
جان آجاتی تھی ۔ حدیثیں بتاتی ہیں کہ ان نیکیوں میں جو روز مرہ آپ کی عادت تھی ان میں ایک نئی جلاء
پیدا ہو جاتی تھی ، ایک نیا جوش پیدا ہو جاتا تھا۔ پہلے سے بڑھ کر تیزی سے آنحضرت ﷺ اپنی روزمرہ عليسة
صلى الله
کی نیکیوں میں بڑھ جایا کرتے تھے۔ اب اس حدیث نے ہمیں ایک بڑا وسیع مضمون سمجھا دیا اپنے
موازنے کا مضمون ، اپنے سال پر نظر ڈالیں ، اپنی نیکیوں پر نظر ڈالیں ہر انسان خواہ نیک ہو یا بد ہوا سے
کچھ نہ کچھ نیکی کی توفیق تو مل ہی جاتی ہے یعنی بد بھی ہو تو مل جاتی ہے، نیک ہو تو اس کو بہر حال کچھ نہ
کچھ توفیق ملتی رہتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ رمضان میں وہ نیکیاں جو ہم نے سارا سال کی تھیں ان
میں ایک نئی جلا پیدا ہوئی ہے۔ کیا ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ پہلے جس طرح عبادت کیا کرتے
تھے اس سے زیادہ بڑھ کر اس سے زیادہ توجہ سے عبادت کر رہے ہیں، جس طرح پہلے صدقہ دیا کرتے
تھے اس سے زیادہ توجہ کے ساتھ اور دلی خواہش کو ملا کر صدقے دیتے ہیں محض بوجھ اتارنے کے
لئے نہیں بلکہ محبت کے جذبے کے ساتھ ، جیسے محبت کے جذبے سے جب تحفے پیش کئے جاتے ہیں تو
بعض دفعہ بڑے بڑے خوبصورت کاغذوں میں یا ڈبوں میں لپیٹ کر دیئے جاتے ہیں بعض دفعہ تو
اتنے زیادہ خوبصورت کر دیئے جاتے ہیں کہ اندر کا تحفہ کم اور باہر کی سجاوٹ زیادہ لیکن اللہ کے حضور بھی
کسی حد تک سجاوٹ تو ضروری ہے اور وہ سجاوٹ جو ہے وہ خدا تحفوں کی طرح قبول فرماتا ہے وہ اس کا
جزا بنا دیتا ہے۔
تو دیکھنا یہ ہے کہ ہماری قربانیوں میں کیا کوئی نئی حسن کی بات بھی پیدا ہوئی ؟ ہم نے انہیں
سجانے کی کوشش کی؟ جو نمازیں پہلے پڑھتے تھے ان کو اگر ہم بے خیالی سے پڑھ جایا کرتے تھے اور
خیال کو خدا تعالیٰ کی طرف مرکوز رکھنے پر محنت نہیں کرتے تھے اور سمجھتے تھے کہ چار رکعتیں پوری ہو گئیں یا
تین رکعتیں پوری ہو گئیں تو بات ختم ہو گئی آؤ واپس اب دنیا کی طرف چلتے ہیں بلکہ بسا اوقات دنیا چھٹی
رہتی تھی اور نماز کے دوران وہ پیچھا چھوڑتی ہی نہیں تھی ۔ پس محض ایک ظاہری بندھن تھا جس کے
گه
ٹوٹنے کے بعد کوئی بھی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی ۔ ویسی ہی بات ہوتی ہے بعض دفعہ نماز پڑھنے والوں
سے جس طرح غالب نے کہا ہے۔

خطبات طاہر جلد 15
108
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ
جب آنکھ کھل گئی، نہ زیاں تھا نہ سود تھا
تو ایسے لوگوں کی نماز سے جب آنکھ کھلتی ہے تو ہاتھ
میں کچھ نہیں ہوتا۔ نہ زیاں نہ سود لیکن ایک زیاں ضرور ہوتا ہے۔ غالب کا شعر (دیوان غالب : 27)
تو ایک انسانی حالت پر طاری ہونے والا ہے، اطلاق پانے والا ہے۔ نماز کے معاملے میں ہاتھ تو کچھ
نہیں آتا مگر وہ وقت ضائع ہو جاتا ہے جس میں ہاتھ آسکتا تھا اور اس لحاظ سے زیاں کا پہلو غالب رہتا
ہے۔
پس یہ بھی دیکھیں کہ رمضان میں آپ کی وہ نیکیاں جن کی آپ کو پہلے توفیق ملا کرتی تھی کسی
نئے جذبے سے جاگ اٹھی ہیں کہ نہیں ۔ ان نیکیوں کی آنکھیں کھلی ہیں کہ نہیں یا غفلت کی حالت میں
سوئے ہوئے ادا ہو رہی ہیں ۔ آنحضرت ﷺ کے متعلق قطعی طور پر ثابت ہے ایک حدیث نہیں اور
صلى الله
بہت سی احادیث میں یہی مضمون ہے کہ رمضان کے دنوں میں تو آپ کی نیکیاں اس قدر جوش دکھاتی
تھیں کہ جیسے ہوا آندھی میں تبدیل ہو جائے اس طرح آپ ہر نیکی میں آگے بڑھ جایا کرتے تھے۔ تو
یہ جو نیکیوں کا موازنہ ہے یہ بعض دفعہ دل کے طبعی جوش سے پیدا ہوتا ہے ، بعض دفعہ بالا رادہ کرنا پڑتا
صلى الله
کو
ہے۔ یعنی حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ ک تو اس بارے میں ارادے کے ساتھ محنت نہیں کرنی پڑتی
تھی۔ محنت تو بہت کرنی پڑتی تھی کیونکہ جب خدا کی رضا کی خاطر انسان پورا زور لگا تا ہے تو کچھ نہ کچھ
جسمانی محنت اور اس کی تھکاوٹ کے اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ مگر وہ محنت خود اپنے آپ کو سنبھال لیتی
ہے کیونکہ ولولے اور محبت کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے اس لئے محنت تو ہے مگر اس طرح تھکا دینے والی
محنت نہیں جیسے ایک آدمی ایسا کام کرے جس میں دل نہ ہو ، اس کو بیگار کہتے ہیں ۔ مزدور کو بھی اگر پوری
مزدوری دو بلکہ اس سے کچھ زیادہ دے دو تو سخت محنت کر کے بھی وہ اتنا نہیں تھکتا جتنا کسی مزدور کو پکڑ لیا
جائے اور کہا جائے چلو محنت کر دور نہ تمہیں ماریں گے۔ وہ بے چارہ ہر قدم جو اٹھاتا ہے وہ منوں بوجھل
ہو جاتا ہے خواہ ہلکا کام ہی اس کے سپرد ہو۔ تو محنت کے بھی مختلف مدارج ہیں، مختلف کیفیتیں ہیں ، ان
کے تابع ہمیں اپنے آپ کو دیکھنے جانچنے کا بہت اچھا موقع ہے خصوصاً رمضان شریف میں ۔ رمضان
میں ہم جتنا قدم نیکیوں میں آگے بڑھاتے ہیں اول تو جانچ سکتے ہیں کہ کیا آنحضرت ﷺ کی طرح
صلى الله

خطبات طاہر جلد 15
109
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
ایک طبعی جوش سے ہم آگے بڑھے ہیں اور اس کی تکلیف کی بجائے جو محنت ہم کر رہے ہیں ہم اس
سے لذت پارہے ہیں اگر چہ جسم کمزور ہے اور روح کی تازگی کا ساتھ نہیں دے سکتا۔ جیسا کہ حضرت
مسیح موعود نے بھی کہا کہ روح جوش رکھتی ہے لیکن جسم کمزور ہے ویسی ہی کیفیت ہر انسان کو اپنے
زندگی کے تجارب میں محسوس ہوتی ہے۔ ایک پیارے کی خاطر جاگتا ہے اور ایک مصیبت کے طور پر
فرض کے طور پر جاگتا ہے، ان دونوں میں فرق ہے اور وہ مزدور جس کو تھوڑی مزدوری ملتی ہے اس کی
محنت اس کے لئے بہت ہی مشقت اور مصیبت لے کے آتی ہے۔ وہ مزدور جس کو زیادہ مل جاتی ہے وہ
زیادہ وقت چاہتا ہے اگر اس سے زیادہ محنت نہ لیں تو وہ شکوہ کرتا ہے ۔اب آپ کو پاکستان یا
ہندوستان میں شاذ ہی یہ احتجاج ملیں گے کہ ہمیں Overtime نہیں دے رہے مگر یہاں اگر
فیکٹریاں overtim نہیں دیں گی تو خاص طور پر آزاد کشمیر کے جو آنے والے ہیں وہ تو بڑا شور
مچاتے ہیں۔ ان کا بدن زیادہ سخت جان ہے اور اس کو وہ پیسے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ تو کہتے ہیں
یہال Overtim نہیں دیا جا رہا بڑا ظلم ہو رہا ہے ہمارے اوپر اور اگر واپس وہاں چلے جائیں اور
تھوڑے پیسے دے کOvertime لیں تو کہیں گے Overtim لیا جا رہا ہے بڑا ظلہ
ہو رہا ہے۔ ایک ہی چیز ہے صرف کیفیت اور رجحان بدلنے سے وہ مختلف اثرات پیدا کر دیتی ہے۔
تو رمضان مبارک کو اس طرح بھی جانچیں ۔ کچھ تو اس طرح ، دیکھیں کہ آپ نے جو کہ
گزشتہ نیکیاں کی تھیں کیا رمضان کے مہینے میں ان میں ایک نئی زندگی پیدا ہوئی ؟ کیا آپ نے ان
نیکیوں میں کچھ قدم آگے بڑھایا جو رمضان کے بغیر آپ کو توفیق نہیں ملی تھی ؟ اور پھر نیکیوں میں آپ
نے پہلے سے بڑھ کر لذت محسوس کی کہ نہیں ؟ اگر لذت محسوس کی ہے تو لا زما آپ کو کچھ ملا ہے اور یہی
وہ ملنا ہے جس کی طرف رمضان ہمیں متوجہ کر رہا ہے اور وہ خدا کا ملنا ہے۔ تمام تر مقصد رمضان کا خدا کا
ملنا ہے اور یہ لذتیں جن کی طرف میں اشارہ کر رہا ہوں یہ تمام لذتیں خواہ کسی نوعیت کی ہوں تب پیدا
ہوتی ہیں جب وصل کا احساس پیدا ہو ، جب قرب الہی کا احساس پیدا ہو اس کے بغیر کوئی لذت ، لذت
بن ہی نہیں سکتی۔ نماز میں بھی اگر مزہ آئے گا تو لازماً ان لمحات میں مزہ آئے گا جب آپ کو خدا کے
قرب کا احساس ہوگا ورنہ یہ نماز بور ہی رہے گی ۔ روزوں کے درمیان بھوک اور پیاس میں بھی اگر کوئی
مزہ آئے گا تو محض اس وقت جب آپ کی توجہ اللہ کی طرف ہو گی اور آپ دل سے محسوس کریں گے کہ

خطبات طاہر جلد 15
110
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
ہاں میں نے اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے تکلیف اٹھائی ہے اور مجھے خوشی ہے۔ وہ جو خوشی ہے وہ
زبان کی بات نہیں ہوتی وہ دل کا تجربہ ہوا کرتا ہے۔ واقعہ روزے دار جب یہ احساس پیدا کرے تو
اس کو لطف آتا ہے کہ آہا بہت اچھی بات ہے۔ کچھ غریب ایسے بھی ہیں جو بے اختیار ہیں وہ بھوکے
رہنے پہ مجبور ہیں مجھے تو اختیار تھا میں تو خدا کی خاطر رکا ہوں ۔ پس اس پہلو سے رمضان ہوش کے
ساتھ گزاریں اور جو گنتی کے چند دن باقی رہ گئے ہیں ان میں اپنا مواز نہ کرتے رہیں۔ اس دوران کی
کیفیت کا موازنہ اپنی پہلی کیفیات سے اور اللہ تعالیٰ کے قرب کے احساس کا موازنہ اپنے پہلے
احساسات سے ۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو میں امید رکھتا ہوں کہ اگلے دن آپ کے لئے بہت کچھ
فائدہ چھوڑ جائیں گے اور زیاں کا کوئی احساس نہیں ہوگا۔
آنحضرت ﷺ نے فرمایا ، ابو ہریرہ سے روایت ہے یہ بھی صحیح بخاری سے حدیث لی گئی ہے
کہ روزے ڈھال ہیں ، سو کوئی شخص فحش بات نہ کرے اور نہ جہالت کی بات اور اگر کوئی آدمی اس سے
لڑے، گالی دے تو چاہیئے کہ اس سے دو بار کہے کہ میں روزہ دار ہوں ۔ اس ذات کی قسم ہے جس کے
صلى الله
ہاتھ میں میری جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کو مشک سے زیادہ پسندیدہ ہے۔
(صحيح البخارى كتاب الصوم باب هل يقول اني صائم أذا شتم)
اب یہ حدیث جو ہے اس میں جو بُو کا بیان ہے یہ ویسا ہی بیان ہے جیسا کہ ریان کی
بات ہو رہی ہے کہ وہ ایک دروازہ ہوگا جنت میں ۔ وہ کوئی ظاہری لکڑی کا دروازہ نہیں ہوگا۔ اور یہاں
جو بو ہے خدا کو تو بو آتی ہی نہیں ان معنوں میں جن معنوں میں ہمیں آتی ہے۔ اگر خدا کو ان معنوں میں
بو آئے تو دنیا کی اکثر جگہوں پہ ہر قسم کی بد بو پائی جاتی ہے اور گناہوں کی بدو تو اتنی عام ہے کہ زمین
کے قریب بھی خدا نہ پھٹکے کبھی ۔ مگر خدا کو ان معنوں میں بو نہیں آتی ۔ نہ ظاہری نہ روحانی معنوں میں
بلکہ اس کا علم ہے اور اسی علم کا نام بعض دفعہ، یہ رکھا جاتا ہے کہ خدا نے محسوس کیا، خدا کو اس بو کا علم
ہوا۔ تو علم اور چیز ہے اور ویسے تجربے میں سے گزرنا اور چیز ہے۔
تو مراد یہاں صرف اتنی ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ پسند کرتا ہے کہ اس کے بندے صاف ستھرے اتنی کہ ہے
ہوں اللہ تعالی پسند فرماتا ہے کہ اس کے بندوں میں سے خوشبو اٹھے ظاہری خوشبو بھی اور باطنی خوشبو
بھی اور یہ ایک امر واقعہ ہے جو ہر مذہب میں ہمیں اسی طرح ملتا ہے۔ تمام مذاہب میں رواج ہے کہ

خطبات طاہر جلد 15
111
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
کہیں وہ اپنے مندروں میں لوبان جلاتے ہیں، کہیں کئی قسم کی خوشبودار چیزیں چھڑکتے ہیں کہیں وہ
عطر خود پہن کر یا لگا کر چلتے ہیں تو مسجد کے ساتھ خوشبو کا ایک تعلق ہے، گرجوں کے ساتھ بھی خوشبو کا
تعلق ہے، مندروں کے ساتھ بھی خوشبوؤں کا تعلق ہے تو مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو خوشبو پسند ہے اس
لئے نہیں کہ وہ خود سونگھتا ہے۔ اس لئے کہ تم سے محبت ہے تم سے پیار ہے تم جو اچھے لگتے ہو تو خدا کو بھی
یہ اچھا لگتا ہے تم جب خوشبودار ہو تو اللہ کو گویا تمہاری خوشبو کا لطف آ رہا ہے اور اس کے باوجو درمضان
میں تمہارے منہ کی بدبو کا اس کو علم ہے اور جانتا ہے کہ تم تکلیف میں ہو لیکن خدا کی خاطر ہو، یہ تکلیف خدا
کی خاطر اٹھارہے ہو، بد بو سے گزارا کر رہے ہو اللہ کی خاطر تو یہ بات اللہ کو پسند ہے کہ دیکھو میرا بندہ
جس کو میں نے بہت ہی پاکیزگی کی تعلیم دی ، پاکیزگی کی عادات ڈالیں ، جس کو بار بار صاف ستھرا
ہونے کے سلیقے سکھائے، پانچ دفعہ وضو کرتا ہے، ہر گندی چیز سے بچنے کی کوشش کرتا ہے آج میری خاطر
ایک ایسا کام کر رہا ہے کہ اتنے لطیف مزاج کا ، اتنے صاف ستھرے مزاج کا انسان منہ میں بد بولئے پھر
رہا ہے اور بے بس ہے۔ تو یہ پیار کی کیفیت ہے۔ اپنا بچہ اپنا عزیز جب کسی کی خاطر کوئی گند بھی لگا بیٹھے
تو وہ گند اس وقت اچھا لگتا ہے کہ اس نے اس کی خاطر کیا ہے۔ کئی دفعہ ایک انسان کسی چیز کو پکڑنے لگتا
ہے جو نسبتا گندی ہو تو کوئی پیار کرنے والا آگے بڑھ کر لپک کر اس کو ہاتھ میں اٹھا لیتا ہے۔ اب اس
وقت کا اس کا گندا ہا تھ اس کو برا تو نہیں لگا کرتا۔ کون کہہ سکتا ہے اُوں ہوں تم نے تو ہا تھ گندا کر لیا۔ ہاتھ
گندا کیا محبت کی خاطر اور وہ گندا ہاتھ پیارا لگ رہا ہوتا ہے اس پر رحم تو آتا ہے اس سے نفرت پیدا نہیں
ہوتی۔ پس یہ معنی ہے کہ خدا کو روزے دار کے منہ کی بد بو بھی پیاری لگتی ہے اور رسول اللہ ﷺ فرماتے
الله
ہیں کہ خوشبوؤں میں کستوری کو ، مشک کو ایک مقام ہے تو ساری دنیا میں شاعروں کی زبان پر جاری رہتا
ہے کہ مشک کی خوشبو بہت ہی پاکیزہ اور عظیم خوشبو ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مشک کی خوشبو سے زیادہ خدا
کو روزے دار کے منہ کی بد بو پسند ہے جو خدا کی خاطر اس بد بو کے ساتھ نبھانے کی کوشش کرتا ہے۔
66
پھر فرمایا کہ جب جھگڑیں تو جواب میں کہے میں تو روزے دار ہوں یہ بحث ہے جواب
66
میں کہے میں تو روزے دار ہوں یہ ایک ایسی دلچسپ چیز ہے جس کے کئی پہلو ہیں اصل میں ۔ ایک تو
یہ کہ جب آدمی کہے میں تو روزے دار ہوں تو اس وقت اس کا کسی اشتعال سے رک جانا اس اشتعال
سے رک جانے کو ایک نیکی بنادیتا ہے اور اس کے دل میں احساس جاگ اٹھتا ہے کہ میں خدا کی خاطر

خطبات طاہر جلد 15
112
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
رک رہا ہوں ۔ دوسرا یہ کہ جو سننے والا ہے جس نے زیادتی کی ہے اس کو یہ کہہ کر انسان ایک تسکین پہ پالیتا
ہے کہ کہیں مجھے کمزور ہی نہ سمجھ رہا ہو اور بعض ایسے جو شیلے ہیں کہ ان کو صرف غصہ دبانا مشکل نہیں بلکہ
یہ برداشت کرنا مشکل ہے کہ اگلا مجھے نکما ہی نہ سمجھ رہا ہو۔ وہ سمجھتا ہے کہ میری بے عزتی کر جائے جو
مرضی کر جائے میں اسی طرح بیٹھا رہ جاؤں گا ۔ چنانچہ ایسے مزاج کے لوگ بعض دفعہ اپنے کتے پن پر
بھی فخر کرتے ہیں۔ خبردار ہے جو ہمارے متعلق کوئی کہے ہم بڑے کہتے ، بدمعاش لوگ ہیں ۔ ہم یوں
جواب دیا کرتے ہیں ۔ اب وہ بے چارے کتے بدمعاش اگر تھے روزے میں پھنس گئے ہیں تو کس
طرح برداشت کریں گے تو اللہ تعالیٰ نے طریقہ سکھا دیا ہے تم یہ کہہ دیا کرو کہ میں پھنسا ہوا ہوں ، مجبور
ہوں ، بندھا ہوا ہوں ورنہ میرا دل تو بڑا چاہ رہا ہے اس وقت کہ جوابی حملہ تم پہ کروں تو نفسیاتی طور پر جو
ایک کمزوری کا احساس پیدا ہوتا ہے یہ بات کہنا اس کمزوری کے احساس کو دور کر دیتا ہے کہ میں تو خدا
کی خاطر رکا ہوا ہوں اور اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ اس کو آئندہ جوشوں پر قابو پانے کی توفیق عطا فرماتا
ہے۔ ایک انسان جب اپنے جوشوں کو کھلی چھٹی دیتا ہے تو یا د رکھیں کہ ہمیشہ وہ چھٹی آگے بڑھتی جاتی
ہے۔ مونہ تھوڑا سا کھلتا ہے تو پھر پھٹنے لگتا ہے ۔ پھر ایسے لوگ مستقلاً منہ پھٹ ہو جاتے ہیں اور وہ لوگ
جو منہ کو سنبھالتے ہیں وہ سنبھالتے سنبھالتے منہ کو ادب سکھا دیتے ہیں اور پھر بے اختیار منہ سے کوئی
سخت لفظ نکلتا ہی نہیں ۔ تو رمضان مبارک میں جو یہ بات زور سے کہی جاتی ہے آواز کے ساتھ کہ میں
خدا کی خاطر رکتا ہوں تو کسی انسان میں تو یہ جذبہ جاگتا ہو گا کہ اللہ کی خاطر ان باتوں سے رکھنا اگر اچھی میں ہوگا
بات ہے تو رمضان کے بعد میں کیوں پھر ایسی باتوں کو جاری رکھوں اور رمضان کی ایک مہینے کی
پریکٹس اس کے گیارہ مہینے کے کام آسکتی ہے اور وہ واقعہ رمضان سے نکلتا ہے تو پہلے سے زیادہ اپنے
جذبات پر قابو پا کر اور قابو پانے کی صلاحیت حاصل کر کے نکلتا ہے۔
صلى الله
آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں یہ بھی بخاری ہی سے حدیث لی گئی ہے اور ابو ہریرہ کی روایت
ہے، کہ جو شخص جھوٹ بولنے اور جھوٹ بولنے پر عمل کرنے سے اجتناب نہیں کرتا اللہ تعالیٰ کو اس کے
بھوکا پیاسا رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
(صحيح البخارى كتاب الصوم باب من لم يدع قول الزور والعمل به في الصوم )
اور یہاں روزے کے دوران کی بحث نہیں ہے بلکہ رمضان کی بات ہورہی ہے۔ رمضان کا

خطبات طاہر جلد 15
113
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
مہینہ آتا ہے اور کوئی شخص جس کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے وہ اس سے باز نہیں آتا تو ایسے شخص کا
بھوکا اور پیاسا رہنا خدا تعالیٰ کے نزدیک قابل ستائش ہے ہی نہیں ، قبولیت کے لائق نہیں ہے اور وہ
بھوکا پیاسا گزر جائے گا اور اس کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ تو جھوٹ کی طرف بھی توجہ کریں یہ آج کل
بہت پھیل رہا ہے اور میں پہلے بھی بارہا جماعت کو متوجہ کر چکا ہوں کہ جھوٹ کے خلاف ایک عالمی جہاد
کی ضرورت ہے جو ہمارے گھروں سے شروع ہوگا ، ہمارے نفوس سے شروع ہوگا ، بسا اوقات لوگ
ملتے ہیں کہ جی آپ کے سامنے جھوٹ نہیں بولنا۔ میں کہتا ہوں انالله وانا اليه راجعون میرے
سامنے نہیں بولنا خدا کے سامنے بولتے چلے جانا ہے کیونکہ خدا سے چھپ کے کہاں جھوٹ بولیں گے
بہت ہی پاگلوں والا محاورہ ہے۔ اب اگر کسی کے منہ پر آئے گا تو مجھے یقین ہے ملاقات کے وقت ہاتھ
رکھ کے اپنے آپ کو روک لے گا مگر کئی ہیں جن کو عادت ہے وہ کہتے ہی ہیں ۔ میں نے اس پہ خطبے
دیئے تب بھی کئی آدمی کہتے ہیں ۔ میں نے کہا واقعہ یہ اسی طرح ہوا تھا؟ کہ جی میں آپ کے سامنے
جھوٹ بول سکتا ہوں؟ میں نے کہا جو خدا کے سامنے بول سکتا ہے وہ سب کے سامنے بول
سکتا ہے۔ یہ بھی جھوٹ ہے کہ آپ کے سامنے نہیں بول سکتا بلکہ ایسے ہی لوگ ہیں جو سامنے جھوٹ
بولتے ہیں۔
اس لئے جھوٹ ایک بڑی لعنت ہے اور جب یہ عادت بن جائے تو انسان کو پتا ہی نہیں چلتا
کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں یہ بڑی بدنصیبی ہے اور اتنی عادت بن چکی ہے دنیا میں کہ آپ دیکھ کے
حیران ہوں گے۔ بعض ملک کے ملک قوموں کی قومیں جھوٹ کے سمندر میں ایسا غرق ہو چکے ہیں کہ
ان کو پتا ہی نہیں کہ ہم ڈوب چکے ہیں اور فنا ہو چکے ہیں احساس ہی نہیں رہا اور سب سے بڑا عذاب اسی
احساس کا مٹ جانا ہے کہ جھوٹ ایک لعنت ہے اور ہمیں سچائی کی طرف لوٹنا ہو گا۔ یہ جو جھوٹ کا
سیلاب ہے اس نے اب بڑی بڑی ایسی قوموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جو کسی زمانے میں
سچائی پر فخر کرتی تھیں اور یہ جو قوموں کا معاملہ ہے یہ ہر ملک میں الگ الگ قبائل سے بھی تعلق رکھتا
ہے۔ مجھ سے ملنے کے لئے ایک معزز دوست پاکستان سے تشریف لائے جن کے قبیلے کی بعض
روایات ہیں بڑی بلند اور مقدس روایات ہیں کہ ظلم نہیں کرنا ، جھوٹ نہیں بولنا فلاں کام نہیں کرنا ۔ تو
انھوں نے مجھ سے ذکر کیا کہ اب تو سارے ملک میں اپنے علاقے میں جدھر نگاہ ڈالتے ہیں سب

خطبات طاہر جلد 15
114
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
قو میں غرق ہو چکی ہیں اس بات میں ۔ دعا کریں کہ ہمیں یہ جھنڈا اٹھائے رکھنے کی توفیق ملے ۔ اب
تک تو خدا کے فضل سے ہم نے بڑی محنت اور کوشش کے ساتھ اس جھنڈے کو بلند رکھا ہے اور اپنی قومی
روایات کو جو اعلیٰ روایات ہیں مرنے نہیں دیا مگر ایسے لوگ کم رہ گئے ہیں جزائر کی صورت میں ہیں اور
ان میں بھی پھر انفرادی طور پر بہت سے نوجوان ایسے بھی ہوں گے جو رفتہ رفتہ دوسرے سیلاب میں
بہہ گئے ہیں یا بہہ جانے والے ہیں ۔ تو ان کے لئے دعا کرنی چاہئے جن کو احساس ہے کہ ہم ان
خوبیوں کو زندہ رکھیں اور قوم میں بالعموم گر دو پیش میں اس کا اس کا درس دینا ۔ دینا چاہئے کہ جھوٹ سے بڑا بڑی دنیا
میں اور کوئی لعنت نہیں ہے۔
قوموں کے اعتبار سے اور ملکوں کے اعتبار سے وہ ممالک جن میں یہ فخر ہوتا تھا کہ ہم کم سے
کم اپنی قوم سے جھوٹ نہیں بولتے اور سیاستدان جو قوم سے جھوٹ بولے اس کا تصور بھی نہیں تھا لیکن
اب تو یہ روز مرہ کی بات بن گئی ہے۔ ایسے ممالک ہیں جہاں پولیس کے متعلق تقریباً یقین ہوا کرتا تھا
کہ وہ جھوٹ نہیں بولے گی مگر اب تو روز مرہ دستور بن گئے ہیں ان ممالک میں کہ پولیس بھی جھوٹے
مقدمے بناتی اور اس کے نتیجے میں بعض معصوموں کو مظالم کا نشانہ بنا دیتی ہے ایسے واقعات ہوتے
ہیں ان ملکوں میں کہ ایک آدمی بے چارہ دس پندرہ سال کی قید برداشت کر کے اپنے جوانی کے دن قید
میں گلا کر اور ضائع کر کے باہر نکلتا ہے اس لئے کہ پندرہ سال کے بعد ثابت ہوتا ہے کہ پولیس نے
سارا کیس ہی جھوٹا بنایا ہوا تھا ۔ تو جھوٹ کا تو اب یہ حال ہو گیا ہے اور جھوٹ کے خلاف جو جہاد
کرنا ہے اس کا جھنڈا جماعت احمدیہ کے ہاتھ میں تھمایا گیا ہے۔ اگر آپ نے اس جھنڈے کو گر نے دیا
تو کوئی ہاتھ نہیں ہوگا جو اس کو اٹھا سکے گا۔ اس لئے ساری دنیا میں جھوٹ کے خلاف جہاد جاری رکھیں
اور یہ جہاد اپنے نفوس سے شروع ہوگا اپنے گھروں سے شروع ہوگا اور رمضان مبارک میں تو بالخصوص
آپ کے لئے بہت اچھا موقع ہے کہ رمضان کی ہوائیں آپ کی تائید کر رہی ۔ ہیں ۔
رمضان سچ کی ہوائیں چلاتا ہے اور یہ ہوائیں جو ہیں یہ آپ کی مدد گار بن گئیں ہیں۔ پس
جھوٹ سے خود بھی اجتناب کریں اور اپنے بچوں پر بھی نظر رکھیں ، اپنی بیوی پر اپنے ماحول اپنے گردو پیش
پر، اپنے دوستوں پر کہ ان کی جو عادت بن گئی ہے روزمرہ جھوٹ بولنے کی اس سے وہ نکل کے باہر
آئیں۔ بعض لوگ کہتے ہیں جی یہ تو عادت کی بات ہے معمولی لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ عادتیں جو ہیں

خطبات طاہر جلد 15
115
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
یہ دراصل پیش خیمہ ہیں بڑے جھوٹوں کا ۔ جب ایک جگہ سے حیا اٹھ جائے تو پھر آگے حیا اٹھتی چلی
جاتی ہے۔ دنیا میں کہیں کوئی مقام ٹھہراؤ کا مقام نہیں ہے یا آپ جوان ہو رہے ہیں یا آپ بوڑھے ہو
رہے ہیں تیسری کوئی چیز نہیں ۔ اگر جوانی کے بعد کہیں قدم رکے ہیں تو آپ سمجھتے ہیں کہ قدم رو کے
ہوئے ہیں ۔ حقیقت میں مسلسل یا آپ جوانی کی طرف مڑ جائیں گے یا بڑھاپے کی طرف تیزی سے
آگے بڑھ جائیں گے کھڑے ہونے کا کوئی مقام نہیں ہے۔ پس بدیوں کا بھی یہی حال ہے جب
آپ ان سے تعلق بڑھاتے ہیں تو پھر وہ بڑھتے چلے جاتے ہیں یا تعلق کاٹنے ہوں گے اور پھر وہ کٹتے
چلے جائیں گے یا بڑھیں گے اور بڑھتے چلے جائیں گے بیچ کی کوئی حالت نہیں ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون کو یوں بیان فرمایا کہ دیکھو بعض دفعہ
ایک کالا ساتل چہرے پر ظاہر ہوتا ہے اور وہ بیماری کا تل ہوتا ہے وہ پھیلنے لگتا ہے تو دیکھو تمہیں کتنی
تکلیف ہوتی ہے کیسی گھبراہٹ ہوتی ہے کیسی کیسی فکروں میں مبتلا ہو جاتے ہو ڈاکٹروں کے دروازے
کھٹکھٹاتے طبیبوں کے پاس پہنچتے کہ یہ داغ تو پھیلتا جا رہا ہے اور بسا اوقات اگر صحیح علاج نہ ہو تو وہ
چھوٹا سا داغ سارے چہرے کو بدنما کر دیتا ہے اور یہ داغ بعض دفعہ سفیدی کا داغ سفید برص کی
صورت میں آتا ہے حالانکہ سفیدی کو لوگ پسند کرتے ہیں مگر جب یہ بیماری بن جائے تو وہ پھیلتے پھیلتے
سارے جسم پر قبضہ کر جاتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ دیکھو گناہوں کا
یہی حال ہے۔ یہ نہ سمجھو کہ تم نے بہت معمولی معمولی ابتدائی گناہ کئے ہیں اور وہ کرتے چلے جاؤ اور ان
کے خلاف تمہارے دل میں کوئی نفرت پیدا نہ ہو۔ اگر نہیں ہو گی تو پھر یہ داغ پھیلیں گے ۔ پھر چھوٹے
گناہ بڑھ کر بڑے گناہ بنیں گے اور بڑے گناہ بڑھ کر تمہیں گھیر لیں گے اور جہاں تک گھیرنے کا تعلق
ہے قرآن کریم میں ایک ایسی آیت ہے جو بہت ہی انذاری آیت ہے۔ فرماتا ہے وہ لوگ نہیں بخشے
جائیں گے جن کو ان کی سیات نے گھیر لیا ہو ۔ (البقرہ:82) یعنی خدا تعالیٰ اپنی بخشش کا ذکر فرماتا ہے
کہ میں اگر چہ ہر گناہ کو بخش سکتا ہوں لیکن وہاں ایک بہت ہی بار یک تعلیم یہ بھی دی کہ وہ لوگ جن کو
ان کی برائی نے گھیر لیا ہو وہ نہیں بخشے جائیں گے ۔ مطلب یہ ہے کہ بعضوں کو کینسر کی بیماری گھیر لیتی
ہے بعضوں کو دوسری بیماریاں ہیں سل ہے یا دوسری ایسی بیماریاں وہ گھیرے میں لے لیتی ہیں ان کا
گھیرا نہیں ٹوٹا کرتا پھر تم گناہ کے گھیرے میں نہ آؤ یہ تعلیم ہے ۔ اگر تم گھیرے میں آگئے تو پھر تمہاری

خطبات طاہر جلد 15
116
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
جوابی جدو جہد ہی ختم ہو جائے گی یا بے معنی ہو جائے گی اور بسا اوقات ختم ہو جاتی ہے پھر انسان اس
چیز کو ایک تقدیر کے طور پر ایک قانون کے طور پر قبول کر کے اس پر راضی ہو بیٹھتا ہے اور پھر اس کے
نتیجے میں ایک اور گناہ ایسا پیدا ہوتا ہے جس کا دائرہ پھر اسے اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔
تو رمضان مبارک میں جھوٹ کے خلاف اگر آپ جہاد کریں تو یاد رکھیں اس کے نتیجے میں
آپ کے روزے میں بھی برکت ہوگی ۔ آپ ویسے بھی تو خدا کی خاطر کھانے سے رک رہے ہیں، پینے
سے رک رہے ہیں مگر اگر ساتھ یہ جہاد بھی شروع ہو جائے جو جھوٹ کے خلاف ہے ،اس جھوٹ کے
خلاف جو روزے کا زہر قاتل ہے، اگر جھوٹ کھا لیا تو گویا سب کچھ روزے میں کھا لیا اور روزے کا نام ونشان
بھی باقی نہ رہا۔ پس جھوٹ کے خلاف اگر آپ جہاد شروع کریں گے اور باریکی سے گرد و پیش میں نظر
رکھیں گے تو آپ کے روزے کی بھوک آپ کے لئے زیادہ ثواب لے کے آئے گی کیونکہ رسول اللہ ﷺ
نے قبولیت کی شرط سچائی رکھ دی ہے ۔ پس جتنا آپ سچائی کی طرف بڑھیں گے اتنا ہی آپ کے
روزے مقبول ہوتے چلے جائیں گے اور اس کے نتیجے میں آپ کو دنیا میں بھی یہ محسوس ہوگا کہ یہ روزہ
آپ کے لئے روحانی صحت کا موجب بنا ہے۔
صلى الله
عليسة
پس سارے عالم کو جھوٹ سے صاف کرنے کے لئے ایک بڑی عظیم جدو جہد کی ضرورت
ہے۔ تبلیغ کے ذریعے جہاں لوگ احمدیت کو قبول کرتے ہیں وہاں ان کے اوپر اصلاحی تربیتی کام کا
آغاز وہیں سے شروع ہو جانا چاہئے اور جن قوموں میں جھوٹ پایا جاتا ہے وہاں اس کے خلاف جہاد
کریں۔ بعض تو میں ہیں جو غریب بھی ہیں مگر سچی ہیں مگر بعض ہیں جو امیر بھی ہیں اور جھوٹی ہیں اور اسی
طرح خاندانوں کا حال ہے ، اسی طرح افراد کی کیفیت ہوتی ہے۔ تو آپ کو بیدار مغزی کے ساتھ جس
شخص کو احمدیت کے دائرے میں لے کے آنا ہے اس کی کمزوریوں پر نظر ڈالنی ہوگی اور ان کی اصلاح کا
جہاد فوراً شروع کرنا ہے کیونکہ کسی کا احمدیت میں آنا اس کے سوا کوئی معنے نہیں رکھتا کہ اب مجھے جو ٹھیک
کرنا ہے کر لو میں حاضر ہوں، میں نے قبول کر لیا، جو اصلاح کا دور ہے وہ ختم نہیں ہوا ، شروع ہوا ہے۔
قرآن کریم اسی مضمون کو بیان فرماتا ہے یہ کہہ کر ہمیں یہ دعا سکھا کر کہ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا
مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَّا ( آل عمران:194) اے ہمارے رب
ہم نے سنا ایک منادی کرنے والے کو ، ایک اعلان عام کرنے والے کو کہ اپنے رب پر ایمان لے آؤ

خطبات طاہر جلد 15
117
خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء
پس ہم ایمان لے آئے تو کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ سفر ختم ہونے کا اعلان ہے ہم ایمان لے آئے الحمد للہ
بچ گئے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اس کے بعد وہ یہ مطالبہ کرتے ہیں۔ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا
وَكَفِّرْ عَنَّا سَيَّاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ - اب ہماری زندگی کا وہ دور شروع ہوا ہے
جہاں ہم نے ایک نئے تخلیق کے عالم میں دوبارہ ابھرنا ہے ، پھر سے پیدا ہونا ہے۔اس کے لئے
ہماری درخواست یہ ہے، ہماری التجا یہ ہے کہ پرانے گناہوں کو ، پرانی غلطیوں کو بخش دے اور جاری
غلطیوں کی اصلاح فرماتا جا اور اس وقت تک ہمیں یہ توفیق دے ، اس وقت تک ہم زندہ رہیں جب
تک تیری نظر میں ہم نیکوں میں جان دے رہے ہوں، بدوں میں جان نہ دے رہے ہوں ۔ پس ہر
آنے والے کے لئے یہ کوشش ضروری ہے اور اپنی ذات کے لئے اگر یہ نہیں ہوگی تو آنے والے کے
لئے بھی نہیں ہو سکتی ۔
پس اس رمضان میں ان باتوں کو سمجھ کر ان سے حتی المقدور استفادے کی کوشش کریں ۔ خدا
کرے کہ یہ رمضان ہمارے لئے ایسا زندہ ہو جائے کہ ہمیں ہمیشہ کی زندگی دے کر جائے ، زندگی لے
کر واپس نہ جائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی