ایک مرکز پر جمع ہونا رحمت سے تعلق رکھتا ہے ممبران شوریٰ کو نصائح
حصہ 2
خطبات طاہر جلد 15
254
خطبہ جمعہ 29 مارچ 1996ء
ہونے کا خطاب دیا۔ یہ ان کی صاحبزادی تھیں اور ہمارے چھوٹے بھائی مرزا اظہر احمد کی ساس بھی
تھیں ۔ ( مرحومہ دراصل مکرم مرزا اظہر احمد صاحب کی ساس کی ہمشیرہ تھیں۔ خطبہ جمعہ میں سہوا حضور کی زبان سے ساس کا لفظ ادا
ہو گیا ۔ اس بارہ میں حضور نے بعد کے ایک خطبہ میں وضاحت فرمائی ہے۔ مرتب )
اور ایک حمید احمد صاحب لائلپوری جو لندن کے ہیں ان کا وصال غالباً پچھلے جمعہ سے پہلے
بدھ کو ہوا ہے یا منگل کو ہوا ہوگا ۔ مجھے پیغام ان کی طرف سے ملا تھا کہ میرا جمعہ کے دن جنازہ پڑھانا۔ تو
آج اتفاق ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کے دل کی خواہش اس طرح پوری ہو رہی ہے کہ جمعہ کے
دن ہی نماز جنازہ ہو رہی ہے اس میں میں ان کو بھی شامل کر رہا ہوں ۔ کر رہا ہوں ۔ یہ عصر کی نماز کے بعد نماز جنازہ
غائب ہوں گے ۔
آج جمعہ اور عصر کو جمع کرنے کا آخری دن ہے اس سردیوں کا۔ آئندہ سے یاد رکھیں چونکہ
وقت بدل جائیں گے اور گرمیوں کا موسم شروع ہو چکا ہو گا اس لئے جمع کرنے کی کوئی جائز مجبوری
نہیں۔ تو اس جمعہ کے بعد آئندہ جمعہ اپنے وقت پر جیسا کہ ہمیشہ ہوا کرتا تھا جمعہ کی نماز جمعہ کی رہے گی
اور عصر کی نماز اپنے وقت پر بعد میں ادا کی جائے گی۔
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور انور نے فرمایا۔
ایک منٹ ٹھہریں، ایک اور اعلان ہونے والا ہے۔ جو MTA ہے اس کے متعلق ۔ چونکہ
مضمون نے وقت لے لیا اور جیسا کہ حق تھا مضمون کا وقت لینا ہی چاہئے تھا ابھی بہت سی باتیں رہ بھی
گئیں اس لئے زائد دوسری باتوں کا وقت نہیں مل سکا۔ انشاء اللہ کل یا پرسوں سے غالباً کل ہی سے
ہماراMTA انٹر نیشنل کا جو دوسرا نظام ہے وہ پورے عالمی نظام کے طور پر شروع ہو جائے گا۔
امریکہ سے بھی رابطہ بحال ہو جائے گا، چوبیس گھنٹے کا نظام ہو گا لیکن میں یہ آپ کو متنبہ کرنا
چاہتا ہوں کہ شروع میں جیسا کہ Teething problems ہوتی ہیں دانت نکالنے کی ایک
مہینہ، ڈیڑھ مہینے تک زیادہ سے زیادہ کچھ مشکلات درپیش ہوں گی ۔ مثلاً اب جب یہ شروع ہو رہا ہے
تو باوجود اس کے کہ وہ بڑا ڈش انٹینا جس سے ہم نے اس پروگرام کو اٹھانا تھا وہ تیار تھا، آ رہا تھا مگر کسی
قانونی وقت کی وجہ سے اس کو یہاں پہنچنے میں کچھ دیر ہو جائے گی دو تین دن اور لگیں گے۔ اس عرصے
میں جو موجودہ نظام ہے اس کے انٹینا کو ہی غیر معمولی طاقت دے کر اور جو عالمی کمپنی سیٹلائیٹ کی ہے
خطبات طاہر جلد 15
255
خطبہ جمعہ 29 مارچ 1996ء
اس نے یہ تعاون کیا ہے کہ وہ ان سیٹلائیٹس کو بھی زیادہ سے زیادہ طاقت دیں گے اس لئے اس وقتی
خلا کو پر کرنے کی خاطر یہ انتظام ہے کہ جب تک اصل انٹینا جو ہونا چاہئے وہ نہیں پہنچتا موجودہ انٹینا
سے ہی پروگرام اٹھایا جائے گا۔ اس لئے اہل امریکہ ہوں یا دوسرے لوگ وہ جب اگر اس میں کوئی
ہلکی سی دھند پائیں یا کوئی خرابی دیکھیں تو صبر سے کام لیں۔
چند دن کی بات ہے انشاء اللہ پھر جب اصل انٹینا آجائے گا تو بہت واضح تصویر میں آئیں
گی اور ابھی بھی انہوں نے ہمیں امید یہی دلائی ہے کہ اگر نقص ہے تو معمولی ہوگا بہت زیادہ قابل فکر
نقص نہیں ہوگا اور وہ جو پاکستان کے لئے چوبیس گھنٹے کا نظام ہے اس کا سیٹلائیٹ ہمیں دراصل پوری
طاقت کا مئی میں ملے گا، ایشیا کے لئے میرا مطلب ہے۔ اس سے پہلے عارضی طور پر ہمیں دو ہیمی بیمز
Hemi-Beams مل چکی ہیں۔ چند دنوں تک وہ بھی شروع ہو جائیں گی تو افریقہ کا جو حصہ کٹا ہوا
تھا وہ بھی اس کی وجہ سے انشاء اللہ تعالیٰ ان پروگراموں میں پوری طرح شامل ہو جائے گا۔
بہر حال یہ اپریل اور مئی یہ دو مہینے ہیں جو اس پہلو سے خدا کے فضل سے غیر معمولی برکتیں
لے کے آئیں گے اور جماعت کو دعا میں یاد رکھنا چاہیئے کہ جو بھی عارضی روکیں یا مستقل بعض دفعہ
روکیں بنتی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں دور فرمادے اور کل عالم کو ہم بہترین پیغام پہنچا سکیں۔ اتنا خدا کے فضل
سے اس کا Impact ہو رہا ہے دنیا پر خاص طور پر عربوں پر کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔ ایسے ایسے رہا
حیرت انگیز خط مل رہے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم تو اتفاقا MTA دیکھنے لگے اور اب تو اس کے بغیر رہ
ہی نہیں سکتے اور بعض لکھتے ہیں کہ ہمیں پتا نہیں بیعت کس طرح کی جاتی ہے مگر آپ ہمیں احمدی سمجھیں
اور ہمیں بتائیں کہ کس طرح ہم نے با قاعدہ داخل ہونا ہے۔ ایک خاتون نے لکھا ہے کہ میں حاضر
ہوں اگر بیعت کے لئے لندن پہنچنا ضروری ہے تو میں لندن پہنچوں گی مگر اب میں بیعت کے بغیر رہ
نہیں سکتی۔ تو یہ بہت ہی غیر معمولی برکتیں ہیں اور رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ ہی کی برکتیں ہیں اسی لئے کل
عالم پر برس رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کا فیض سارے زمانے پر عام کر دے اور ہمارے مشکلات کو دور
فرمائے۔ آمین