دعاؤں کے سہارے سے اپنے نفس کے اندھیروں کو دور کرنے کی کوشش کریں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الجاثیہ کی آیات کے حوالے سے خواہشِ نفس کو معبود بنانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی روحانی گمراہی اور سمع، بصر اور دل کے بند ہونے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے لہو و لعب، زینت و تفاخر اور اموال و اولاد کے ذریعے برتری حاصل کرنے کی بیماریوں کو نفس کے اندھیرے قرار دیتے ہوئے ان سے بچنے کی تلقین فرمائی۔ حضور نے واضح فرمایا کہ روحانی طور پر مردہ دلوں کو زندہ کرنا انسانی بس میں نہیں بلکہ یہ صرف خلوصِ دل سے مانگی گئی دعاؤں اور خدائی فضل سے ہی ممکن ہے، جس کی طرف تبلیغ، نئی نسل کی تربیت اور اپنے نفس کی اصلاح میں خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
موضوعات: تفسیر قرآن کریم، خواہش نفس اور باطنی اندھیرے، مادہ پرستی کے نقصانات، دعا کی اہمیت اور برکات، تبلیغ اور روحانی احیاء
خطبات طاہر جلد 15
257
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
دعاؤں کے سہارے سے اپنے نفس کے اندھیروں کو دور کرنے کی
کوشش کریں۔
( خطبه جمعه فرموده 5 را پریل 1996 ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کی :
أَفَرَعَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوْنَهُ وَأَضَلَّهُ اللَّهُ عَلَى عِلْمٍ وَخَتَمَ
عَلَى سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ وَجَعَلَ عَلَى بَصَرِهِ غِشْوَةً فَمَنْ يَهْدِيهِ
مِنْ بَعْدِ اللَّهِ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ وَقَالُوا مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا
نَمُوْتُ وَنَحْيَا وَمَا يُهْلِكُنَّا إِلَّا الدَّهْرُ ۚ وَمَا لَهُمْ بِذلِكَ
مِنْ عِلْمٍ إِنْ هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ ۔
پھر فرمایا :
(25،24:
یہ آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے۔ سورۃ الجاثیہ کی چوبیسویں اور پچیسویں آیات
ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ أَفَرَعَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَویه کیا تو نے ایسے شخص کی حالت
پر بھی غور کیا ہے۔ جس نے خواہش نفس ہی کو اپنا معبود بنالیا ہو، اپنے نفس کی خواہش کو اٹھا اپنا معبود
بنا لیا ہو۔ وَ أَضَلَّهُ اللهُ عَلَى عِلْمٍ اور اللہ تعالیٰ نے اسے خاص علم کی بناء پر گمراہ ٹھہرایا ہو اور
ایک دوسرا ترجمہ جو اس پہلے مضمون سے زیادہ مطابقت رکھتا ہے یا دونوں کو برابر بھی سمجھیں تو بیک
وقت دونوں جائز بھی ہیں اور اس مضمون سے گہرا تعلق رکھنے والے تراجم ہیں وہ یہ ہیں۔
علی علی اپنے علم کے باوجود اس کو اندھا کر دیا ہو یعنی ایسا شخص جس نے اپنی خواہ اپنی خواہش نفس کو معبود
بنالیاوہ علم کے باوجود اندھا ہوتا ہے۔ دیکھتے ہوئے دیکھ نہیں سکتا، سنتے ہوئے سن نہیں سکتا اور اس کے
خطبات طاہر جلد 15
258
خطبہ جمعہ 5 را پریل 1996ء
دل و دماغ کی حالت یہ ہے کہ ویسے وہ غور کرنے کی قابلیت تو رکھتے ہیں مگر الہی مضامین پر اور روحانی
مضامین پر غور سے بالکل عاری ہوتے ہیں۔
فرمایا أَضَلَّهُ اللهُ عَلَى عِلْمٍ وَخَتَمَ عَلَى سَمْعِ ہے اور اس کی شنوائی پر بھی مہر لگا
دی۔ و قلبہ اور اس کے دل پر بھی وَ جَعَلَ عَلَى بَصَرِهِ غِشْوَةً اور اس کی آنکھوں کے سامنے
ایک پردہ ہے یا پردہ ڈال دیا فَمَنْ يَهْدِيْهِ مِنْ بَعْدِ اللهِ پس کون ہے جو اللہ کے بعد اس کو
ہدایت دے۔ اَفَلَا تَذَكَّرُونَ کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے ۔ وَقَالُوا مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا
الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْیا وہ لوگ جن کی تعریف کی گئی ہے یعنی جن کی صفت بیان فرمائی گئی ہے یہ وہ
لوگ ہیں جو یہ کہتے ہیں حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا ہماری زندگی تو بس یہی کچھ ہے جو ہمارے
سامنے ہے جس میں سے ہم گزر رہے ہیں ۔ نَمُوتُ وَنَحْیا ہم یہیں مرتے اور یہیں جیتے ہیں۔ مرکز
دوبارہ جینے کی بات نہیں کرتے ۔ کہتے ہیں یہی ہمارا مرنا، یہی ہمارا جینا ہے۔ وَمَا يُهْلِكُنَا
إِلَّا الدَّهْرُ کوئی خدا نہیں ہے جو ہمیں موت دے گا زمانہ موت دیتا ہے ۔گزرتا ہوا وقت ہے جس کے
نتیجے میں بالآخر ہر ایک نے مرنا ہی ہے۔ وَمَا لَهُمْ بِذلِكَ مِنْ عِلْمٍ ان کو حقیقت میں
اس بات کا علم نہیں ہے کہ موت کا نظام ہے کیا اور کیسے موت آتی ہے اور کس طرح کام کرتی ہے۔ اِن
هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ بمحض اندازے لگا رہے ہیں۔ ان کے خیالات ہیں کہ ایسا ہوتا ہے ورنہ حقیقت یہ
ہے کہ موت کا فلسفہ بھی بہت گہرا فلسفہ ہے۔ اسے سمجھنا ، اس کے عوامل پر غور کرنا ، اس کے محرکات کو جانچنا اور
علم رکھنا کہ موت کی راج دہانی کتنی وسیع ہے، کیسے کیسے کام کرتی ہے، کون سے قوانین اس راج دہانی میں
جاری ہیں، ان کا ان کو کچھ علم نہیں ہے۔ صرف ایک اندازہ ہے کہ زمانے کے نتیجے میں مرور زمانہ سے لوگ
مرہی جایا کرتے ہیں۔ تو کہتے ہیں ہم بھی اسی طرح اس دنیا میں رہیں گے اور اسی دنیا میں مرجائیں گے اور
گویا پھر دوبارہ اٹھائے نہیں جائیں گے۔ یہ وہی مضمون ہے جو میں اس سے پہلے دوسری آیات کے حوالے
سے شروع کر چکا ہوں اور ان کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے اور ایک دوسرے پر یہ مزید روشنی ڈالنے والی
آیات ہیں۔
پہلی آیت جس کا حوالہ میں نے دیا تھا یا جس سے بات شروع کی تھی وہ تھی۔ وَالَّذِينَ
كَفَرُوا أَعْمَالُهُمْ كَسَرَابٍ بِقِيعَةٍ ( النور : 40) وہ لوگ جو کافر ہوں جو خدا کا انکار
شم
خطبات طاہر جلد 15
259
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
جائے
کر دیں ان کے اعمال ایسے ہی ہیں جیسے ایک چٹیل میدان ہو اس میں دور کہیں پانی کا دھوکہ ہو جسے ور نہیں پانی کا دھوکہ ہو جیسے
سراب کہتے ہیں اور زندگی بھر یہ لوگ اس پانی کی تلاش میں اس کے پیچھے سرگرداں دوڑے چلے جاتے میں کے
ہیں اور بالآخر پیاس نہیں بجھتی۔ پس دنیا کی زندگی میں جو لوگ مگن ہیں جو کہتے ہیں یہی ہماری زندگی دنیا ہیں جو
ہے ان کی یہی مثال ہے۔ عمر بھر وہ ایک ایسی پیاس کی طلب میں سرگرداں رہتے ہیں جس کی پیاس کبھی
زندگی میں بجھ سکتی ہی نہیں۔ کوئی شخص بھی جو دنیا کی خواہشات کی پیروی کرنا اپنا مقصد بنالے اس کو کبھی
عمر بھر وہ لمحے نصیب نہیں ہوتے کہ وہ کہے کہ ہاں میری تمنائیں پوری ہو گئیں، میری سب پیاس بجھ
گئی۔ بلکہ جس قدر بجھتی ہے اس سے زیادہ بھڑک اٹھتی ہے۔ سمندر کا پانی پینے والی بات ہے یا پھر
سراب کی پیروی ہے جیسا کہ قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے۔ جوں جوں پانی قریب آتا دکھائی دیتا
ہے اور جوں جوں انسان اس کی پیروی کرتا ہے وہ اور بھی پیچھے ہٹتا چلا جاتا ہے اور اس مقام کو پھر کبھی
انسان نہیں پہنچ سکتا جہاں اسے پانی میسر آ جائے اور پیاس بجھ جائے ہاں اللہ تعالیٰ کا حساب کا نظام
اسے پہلے آلیتا ہے اور موت ایسی حالت میں واقع ہوتی ہے کہ ابھی اس کی پیاس تو بھی نہیں مگر جو کچھ
بھی اس نے کیا اس کا حساب دینے کے لئے تقدیر الہی اسے وہاں موجود دکھائی دیتی ہے۔
یہ جو مثال تھی میں نے کہا تھا یہ نفس کے اندھیروں کی مثال ہے جو انسان کے نفس کے اندر
سے پیدا ہوتے ہیں مگر دیکھنے میں نظر کام کرتی ہے ، نظر کے لئے روشنی جو ضروری ہے وہ بھی بظاہر موجود
ہوتی ہے اور سب کچھ ہونے کے باوجود پھر دکھائی نہیں دیتا۔ ورنہ سراب تو چمکتے ہوئے سورج کے
ساتھ دکھائی دیتا ہے جب ایسی تیز روشنی ہو کہ نظریں چندھیا جایا کرتی ہیں۔ تو اسے اندھیرا قرار دینا یہ
معنوی لحاظ سے اور آخری مقصد کے لحاظ سے ہے یعنی تیز روشنی ہے اور پھر بھی صحرا کو انسان پانی سمجھ رہا
ہے، تپتی ہوئی ریت کو انسان پانی سمجھ رہا ہے اور روشنی ہوتے ہوئے بھی اندھا ہے۔
چنانچہ یہ جو میں نے ترجمہ کیا تھا اس آیت کا جو میں نے تلاوت کی ہے کہ علی عِلم کا
مطلب ہے ہے اپنے اپنے علم کے باوجود وہ نہیں دیکھ رہا۔ اس کا اس آیت سے قطعی طور پر ایک تعلق ہے جو کھلم
کھلا دکھائی دینے لگا ہے یعنی جب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے شخص کی مثال ایسی ہی ہے جو جو أَضَلَّهُ
اللهُ عَلَى عِلْمٍ کہ اسے اللہ نے گمراہ اس طرح کیا ہے کہ علم ہے بھی اور پھر بھی گمراہ ہے ورنہ
صاحب علم کو تو گمراہ نہیں کہا جاتا اور اس گمراہی کی جو تفصیل ہے وہ اسی آیت کے مضمون کو آگے بڑھا
خطبات طاہر جلد 15
260
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
کر دکھا رہی ہے۔ اس آیت کی تشریح میں ایک اور آیت میں نے آپ کے سامنے رکھی تھی جس میں
بتایا تھا کہ وہ اندھیرے جو نفس سے پیدا ہوتے ہیں، جو اس آیت میں مذکور ہیں۔ وَالَّذِينَ
كَفَرُوا أَعْمَالُهُمْ كَسَرَابِ ان اندھیروں کی تین حصوں میں تقسیم کر کے خدا تعالیٰ نے
ایک اور آیت میں اس مضمون کو ہم پر خوب کھول دیا ہے۔ وہ ایک اندھیرا ہے لعب اور لہوگا۔ انسان کا دل
پہلا وا خواہ وہ معصوم کھیلوں کی وجہ سے ہو یا نفس کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے جنسی تعلقات وغیرہ قسم کی
چیزیں اور جو ابازی، یہ تمام لہو کے اندر چیزیں آتی ہیں جس سے انسان اپنے نفس کی پیاس کسی ذریعے
سے بجھانے کی کوشش کرتا ہے، ایک بھڑ کی سی لگی ہوتی ہے کہتا ہے میں کسی طرح اسے پورا کرلوں۔
لیکن دوسری قسم ہے زِينَةٌ وَ تَفَاخُرُ ۔ اب لعب اور لہو والی جو قسم ہے اندھیرے کی
اس کا زینت و تفاخر والی قسم سے کوئی براہ راست جوڑ نہیں ہے۔ یہ دو الگ الگ بیماریاں ہیں ۔ کئی ایسے
لوگ ہیں جو کھیل کود میں مصروف اور نفسانی خواہشات کو اپنا مقصد بنائے ہوئے ہوتے ہیں مگر ان کو
زینت اور تفاخر کی ہوش نہیں ہوتی کیونکہ زینت اور تفاخر میں اپنے نفس کو ہمیشہ سجا کر رکھنا ہے۔ کوئی
ضروری تو نہیں کہ ایک جوئے باز جس کی ھوئی ہی جوا ہو وہ ہمیشہ سج دھج کر رہے یا ایک ایسا شخص جو
کھلاڑی ہو وہ ہمیشہ بہت خوب صورت بن کے رہے۔ کئی کھلاڑی ہیں ان کو اپنے جسم ، اپنے لباس کی
ہوش ہی کوئی نہیں ہوتی مگر کھیل کے لئے وقف ہوتے ہیں تو دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ کچھ لوگ ہیں
جن کو اپنے آپ کو ہمیشہ سجا کر رکھنا پیارا لگتا ہے وہ غریب بھی ہوں تو غریبانہ سجاوٹ کریں گے اس
کے بغیر رہ نہیں سکتے۔ عورتوں میں سجاوٹ کا ایک طبعی مادہ ہے لیکن ہر عورت میں نہیں ہے۔ کئی ایسی ہیں
جو سارا دن نہ گھر صاف کرتیں ، نہ جسم صاف رکھتیں، نہ بال بناتی ہیں اور خاوند واپس آتے ہیں تو
ن میں وہ گھر کو پاتے ہیں گھر والی بھی اسی طرح بے ہنگم اور گھر بھی اسی طرح بے ہنگم اور
بال بھی بکھرے ہوئے ۔ بعض ایسی عورتوں کو یہ بھی ہوش نہیں ہوتی کہ باہر نکلیں تو پھر بھی ٹھیک
ہو جائیں لیکن تفاخر والا جو مضمون ہے وہ زیادہ اہم ہے۔
زینت ہر انسان کی تمنا ہے۔ ہر مرد کی بھی اور عورت کی بھی لیکن ہر ایک میں نمایاں نہیں
ہوتی ۔ یہ آیت جو بیان فرما رہی ہے۔ یہ ان لوگوں کا حال بیان فرمارہی ہے جو زینت کو خاص اہمیت
دیتے ہیں۔ گھر میں رہیں یا باہر ہمیشہ ان کو سجنا دھجنا اچھا لگتا ہے۔ بعض بچوں میں فطری طور پر یہ بات
خطبات طاہر جلد 15
261
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
پائی جاتی ہے۔ ایک ایسا بچہ تھا جسے بچپن سے ایسا شوق تھا صاف ستھرا رہنے کا کہ اگر اس کے جسم پر ایک
معمولی سا چھینٹا بھی کسی چیز کا پڑ جائے ۔ مثلاً کھانا کھاتے ہوئے سالن کا ، تو بھاگ کر وہ اپنے کمرے
میں چھپ جاتا تھا۔ جب تک ماں اس کے کپڑے نہ بدلائے وہ روتا رہتا تھا۔ ایک دفعہ میں گیا تو وہ
لپک کر پیچھے چھپ گیا۔ میں حیران تھا کہ ہوا کیا اس کو ۔ تو اس کی اماں نے بتایا کہ اس کے کپڑوں پر
ایک چھوٹا سا داغ پڑا ہوا ہے اور اچانک آپ آگئے ہیں تو اس نے یہ سمجھ کر کہ اگر میں نے دیکھ لیا تو اس
کا کیا بداثر مجھ پر پڑے گا۔ تو شرم کے مارے وہ چھپ گیا ہے۔ اب اس میں بناوٹ کوئی نہیں تھی ، تفاخر
کوئی نہیں تھا لیکن زینت کی ایک لگن تھی جو طبعی طور پر دل میں موجود تھی ۔ تو مختلف انسان مختلف حالتوں
میں پیدا ہوتے ہیں۔ بعضوں کو زینت کا شوق ہے۔ بعضوں کو پرواہ ہی کوئی نہیں اکھڑے پکھڑے
حال میں رہتے ہیں ، نہ لباس کی ہوش اور ویسے بڑے صاحب علم ، صاحب وقار، صاحب مرتبہ، بڑے
بڑے سائنس دان ہیں، بڑے بڑے فلسفی ہیں۔ جن کو اپنے لباس کی کوئی ہوش نہیں تو الگ الگ فطرت
کے تقاضے ہیں اور قرآن کریم نے ان سب تقاضوں کو جوڑے جوڑے کر کے ہمارے سامنے رکھ دیا۔
مگر زینت سے اگلا قدم ہے تفاخر کا۔ اپنے نفس میں کوئی انسان اپنے آپ کو اچھا بنا کے رکھے یہ منع نہیں
ہے بلکہ زینت کی تو خدا تعالٰی تعریف فرماتا ہے اور ایسے لوگوں کا دفاع کرتے ہوئے فرماتا ہے قل
مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَتِ مِنَ الرِّزْقِ (الاعراف : 33)۔
آنحضرت ﷺ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ تو کہہ دے کہ کون ہے جو اس زینت کو حرام قرار دیتا
ہے۔ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِہ وہ زینت جسے خدا نے اپنے بندوں کی خاطر بنایا ہے، اپنے خاص
روں کے لئے جو اسی کے ہوتے ہیں۔ وَالطَّيِّبَتِ مِنَ الرِّزْقِ اور کھانے پینے کی چیزوں
میں سے جو اچھی چیزیں ہیں کون ہے جس نے ان کو حرام قرار دیا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ جو
نیک بننے کی خاطر یا اپنے آپ کو نیک دکھانے کی خاطر بُرے لباس پہنتے ہیں ، بے ہنگم لباس پہنتے ہیں
تا کہ لوگ سمجھیں کہ یہ تو بڑا ہی پہنچا ہوا اور درویش ہے، اس کو تو ہوش ہی کوئی نہیں کہ کپڑے کیسے ہوتے
ہیں اور اچھا کھانا دیکھا تو منہ پھیر لیا کہ جی ہمیں نہیں ان کھانوں سے کوئی دلچسپی ، گھر میں جاکے کھالیں
گے، لوگوں کے سامنے اچھا کھانا نہیں کھانا ، یہ بھی تفاخر کی قسمیں ہیں ۔
۔
صل
پس زینت کو غیر معمولی طور پر اختیار کرنا بھی ایک اندھیرا ہے اور زینت سے جہاں جائز ہو
خطبات طاہر جلد 15
262
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
وہاں منہ پھیرنا بھی ایک اندھیرا ہے ۔ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللهِ الَّتِي اَخْرَجَ لِعِبَادِهِ کون ہے جو
یہ کہتا ہے کہ اللہ نے اپنے بندوں کے لئے جو زینت بنائی ہے وہ حرام ہے یا اچھے کھانے پیدا کئے ہیں تو
نیک آدمی اس کو پسند نہیں کرتے ۔ فرماتا ہے هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا صرف
آخرت میں نہیں اس دنیا میں بھی یہ دونوں چیزیں اللہ نے اپنے بندوں کی خاطر پیدا کی ہیں اور
خَالِصَةً يَوْمَ الْقِيمَةِ لیکن قیامت کے دن صرف انہی کے لئے ہوں گی۔ وہ لوگ جو دنیا کی
زیشنوں میں ، دنیا کے اعلیٰ کھانوں میں ان کے ساتھ یہیں شریک ہیں ان کے لئے ، خدا نے پیدا نہیں
کیا مگر نیک بندوں کا صدقہ وہ بھی کھا رہے ہیں۔ بنایا اپنے بندوں کے لئے ہے مگر وہ جو رفتہ رفتہ
شیطان کے بندے بن جاتے ہیں وہ خوب فائدہ اٹھاتے ہیں ان سے بلکہ نیک بندوں سے زیادہ
چھین کے لے جاتے ہیں۔ مگر فرمایا مرنے کے بعد ان کو کچھ نہیں ملے گا پھر ۔ یہ چیزیں خالصہ زینت
اور اچھا طعام ان کے لئے ہوگا جو خدا کے حقیقی بندے ہیں ۔ تو دیکھیں منع نہیں ہے زینت اور خدا تعالیٰ
نا پسند فرماتا ہے اس بات کو کہ زینت کو حرام قرار دیا جائے مگر وہاں اس آیت میں اندھیروں کی مثال
کے طور پر زینت کو بھی پیش فرمایا۔ وَزِينَةً وَتَفَاخُرُ بَيْنَكُمْ وه زینت جو مقصود بن۔ جائے
وہ گناہ ہے وہ زینت جو ایک دوسرے پر فخر کا موجب بنے یا ایک دوسرے پر فخر کی وجہ سے اختیار کی
جائے وہ منع ہے۔
اور اگلا حصہ آیت کا ہے ۔ وَتَكَاثُرُ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ مال میں اور اولاد میں
بڑھنا اور تکاثر ، ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرنا۔ اب مال کی تمنا بھی اپنی
ذات میں منع نہیں ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا
(الحشر :9) وہ اللہ کے فضل یعنی یہاں مال مراد ہے، دنیاوی رزق کے لئے اللہ کی طرف جھکتے ہیں اور
اسی سے رضوان چاہتے ہیں۔ اولاد کی بھی خواہش منع نہیں کیونکہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ ایسی
عورتوں سے شادی کرو جو خوب بچے پیدا کریں تا کہ میری اُمت بڑھے اور یہاں بھی مقصد تفاخر نہیں
ہے۔ تکار ان معنوں میں نہیں کہ لوگوں کے بچے کم ہو جائیں اور مر جائیں اور میری اُمت کے
بڑھیں ، مراد یہ ہے کہ نیک لوگ بڑھیں ۔ اُمت محمد یہ تو وہ ہے جو آنحضرت ﷺ کے پیچھے چلنے والی
ہے۔ یہاں نام کی اُمت ہرگز مراد نہیں، یہ ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ نام کی اُمت کا تو آنحضور ﷺ سے
الله
خطبات طاہر جلد 15
263
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
صا
الله
کوئی بھی تعلق نہیں وہ تو شرم کا موجب ہیں ۔ اُمت محمدیہ سے مراد وہ حقیقی امت ہے جو اللہ کے عباد ہیں
جو محمد رسول اللہ ﷺ کے توسط سے حقیقی عباد بن گئے ۔ آپ کی برکت سے لوگوں کو عبد اللہ بننے کے گر
آگئے، ایسے عباد اللہ ہیں جو محمد رسول اللہ ﷺ کی امت ہیں ان کو بڑھانے کے لئے آنحضرت
نے بھی دعا مانگی اور امت کو ہدایت بھی کی۔ تو یہ ساری باتیں جو تین جوڑوں کی صورت میں
آپ کے سامنے ہیں ان میں سے ایک بھی ایسی نہیں جو اپنی ذات میں گناہ ہو۔ ہر چیز وہ ہے جو فطرتاً،
طبعا انسان کے اندر رکھی گئی ہے اور اس کی حرمت فی ذاتہ کوئی بھی نہیں لیکن حرمت بنتی کب ہے۔ وہ
آیت ہے جو میں نے آپ کے سامنے رکھی ہے اس میں یہی تین مضمون ہیں جیسے وہاں تین امور کا
ذکر کر کے متنبہ فرمایا گیا تھا اس میں بھی تین باتیں بیان ہوئی ہیں ۔
أَفَرَعَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوبِهُ کیا تو نے غور کیا ایک ایسے شخص کے اوپر جو
اپنے نفس کی خواہشات کو معبود بنا بیٹھے، اس کے تابع ہو جائے ، اس کا غلام بن جائے ۔ ایسی صورت
میں لعب بھی حرام ہو جائے گی ، لہو بھی حرام ہو جائے گی ، ایسی صورت میں ہر قسم کی زینت بھی حرام
ہو جائے گی اور زینت کے ساتھ تفاخر بھی حرام ہو جائے گا۔ مال کی زیادہ کی خواہش بھی حرام اور اولاد
کی زیادہ خواہش بھی حرام ۔ یہ ساری چیزیں تب حرام ہوتی ہیں جب قرآن کی اس آیت کی رو سے یہ
معبود بن جائیں اور ھوی کا معبود بنا یہ سب سے بڑا اندھیرا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَ أَضَلَّهُ اللهُ عَلَى عِلْمٍ ایسے شخص کو علم ہو بھی تو اندھا ہوتا ہے، گمراہ ہو جاتا ہے۔
خَتَمَ عَلَى سَمْعِهِ کان ہیں لیکن سننے کے کان نہیں ہیں ۔ دل ہے مگر غور کرنے کے قابل دل نہیں
ہے۔ آنکھیں ہیں مگر پردہ پڑا ہوا ہے تو تین اندھیرے ہی تو ہیں۔
روشنی
ہمارے اندر روشنی کے داخل ہونے کے یہی تین رستے ہیں۔ یعنی سماعت کی روشنی علم کی
جو سننے سے تعلق رکھتی ہے اور بصر کی روشنی جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے اور اس کے بعد غور کرنے
کی صلاحیت، یہ وہ اندرونی روشنی ہے جو مختلف ان علوم کو جو کانوں کے ذریعے یا آنکھوں کے ذریعے
انسان کے دماغ تک پہنچتے ہیں اور دماغ انہیں آپس میں جس طرح جانور جگالی کرتا ہے اس طرح
ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر، الٹ پلٹ کے ان سے نئے مضامین کے رس نکالتا ہے۔ یہی تین
ذریعے ہیں جو اس کو اندھیروں سے روشنی میں لاتے ہیں اور یہ سارے ذرائع اگر بند ہو جائیں تو
خطبات طاہر جلد 15
264
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
انسان روشنیوں سے اندھیرے میں چلا جاتا ہے۔ پس وہ تین اندھیرے جن کا ذکر پہلی آیت میں گزرا
تھا وہی تین اندھیرے دوسری آیت میں اور طریق سے بیان کر کے دکھائے گئے ، انہی تین اندھیروں
کا ذکر اسی آیت میں ملتا ہے اور ان کی آخری صورت ہے کہ ان کو اپنا معبود نہ بنا بیٹھنا۔
اور پھر اس آیت میں ایک اور حسن یہ ہے کہ جو آیت میں نے آپ کے سامنے پہلے پڑھی
تھی کہ جو تین حصے فرمائے گئے ہیں وہ انسانی زندگی کے تین مشاغل کی قسمیں ہیں جن میں انسانی
زندگی ہمیشہ منہمک رہتی ہے۔ لہو ولہب تو ظاہر بات ہے جو Social Pursuits ہیں انسان کی
اپنی ذات کو خوش رکھنے کے لئے جو مختلف قسم کے بہانے انسان نے تراشے ہوئے ہیں، ذرائع اختیار
کئے ہوئے ہیں، ہر قسم کی زائد دلچسپیاں جو کھانے پینے کے علاوہ محض زندہ رہنے سے تعلق نہیں رکھتیں
بلکہ زندگی کو ایک شغل میں ہمیشہ غرق کر دینے سے تعلق رکھتی ہیں۔ لعب میں غرق رہے یا لہو میں غرق
رہے انسان ایک قسم کا ڈرگ ( Drug) کا Adict ہو جاتا ہے اور اس کی زندگی سوائے اپنے آپ کو
سکون بخشنے کے اور کچھ نہیں رہتی یا سکون کی تمنا میں ہمیشہ دوڑتے چلے جانے کے سوا اور کچھ نہیں رہتی ۔
دوسرا مضمون ہے زِينَةٌ وَ تَفَاخُرُ اس میں ہر قسم کے زیب وزینت کے سامان جتنی
وم
کاسمیٹک انڈسٹری ہے، مکانوں میں صرف ضرورت کی خاطر اضا فے نہ کرنے بلکہ محض اس لئے کہ
فلاں کے مکان سے زیادہ خوب صورت ہو اور اس سے زیادہ اونچا دکھائی دے اس طرح ایک دوسرے
سے دوڑ شروع ہو جائے ۔ یہ جو دوڑ ہے یہ بھی انسانی زندگی کو خاص مقاصد کے لئے وقف کر دیتی ہے
اور ایسے لوگوں کو دوسری چیزوں کی ہوش نہیں رہتی ۔
اور تَكَاثُرُ فِي الْأَمْوَالِ وَالْاَوْلَادِ دراصل سیاسی غلبے سے تعلق رکھنے والا مضمون
ہے کیونکہ قرآن کریم نے اموال اور اولاد کو دوسری آیات میں سیاسی غلبے سے باندھا ہے اور بڑے
بڑے بادشاہوں کو ، جب ان کے تکبر کا حال بیان فرمایا اس طرح ظاہر کیا گیا کہ ان کا فخر یہی تھا کہ
ہماری اولاد زیادہ ہے، ہمارے اموال زیادہ ہیں۔ اموال والوں نے اپنے آپ کو سمجھا کہ ہم اموال
کے ذریعہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ صاحب اولاد لوگوں نے سمجھا کہ اولاد کے ذریعے ہمارا غلبہ باقی
رہے گا۔ تو نفس کی انا جو حکومت چاہتی ہے جو سیاست کے ذریعے یا حربی ذرائع سے ایک شخص یا ایک
قوم کو دوسروں کا آقا بنادیتی ہے۔ یہ وہ تمنا ہے جس کا تعلق اموال اور اولاد کی کثرت سے ہے۔
خطبات طاہر جلد 15
265
خطبہ جمعہ 5 را پریل 1996ء
چنانچہ اللہ تعالی قرآن کریم میں بارہا یہ مضمون بیان فرماتا ہے کہ ان لوگوں کو ان کے اموال
اور اولاد کی کثرت نے اندھا کر دیا اور اس کے نتیجے میں وہ قہری بادشاہ بن کے ابھرے اور انصاف کا
خون کرنے والے ہوئے کہ ان کی غرض سوائے حکومت کے اور کچھ نہیں تھی۔ تو اولاد سے مراد یہاں
قوم کی کثرت ہے، اپنی اولا د صرف نہیں ، وہ تو ہے ہی لیکن اس مضمون میں اولاد کا تعلق جمیعت سے
ہے اور اولاد کا تعلق ایسے مالی ذرائع سے ہے جن کے نتیجے میں انسان ہمیشگی کی برتری حاصل کر لیتا ہے۔
وہ قو میں جو زیادہ مال دار ہوں وہ سمجھتی ہیں اب ہمیں دنیا میں کوئی مٹا نہیں سکے گا۔ جیسے کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لَمَزَةِ إِنْ الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ يَحْسَبُ أَنَّ
مَا لَهُ اخْلَدَهُ ( الهمزه : 2 تا 4) هُمَزَةٍ لَمَزَةٍ جو لوگ ہیں یہ تفسیر پر دوبارہ جانے کی ضرورت
نہیں ایسی قوم کا بیان ہے یا ہر ایسے شخص کا بیان ہے جو مال جمع کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ
مَالَهُ أَخْلَدَهُ کہ اس کا مال اس کو ہمیشہ کی زندگی عطا کر دے گا۔
اب لوگ جانتے ہیں کہ مال سے ذاتی طور پر تو ہمیشہ کی زندگی نہ ملتی ہے، نہ کوئی سوچ سکتا ہے
لیکن مال کے ذریعے قومی غلبہ ضرور ہوا کرتا ہے اور دولت مند قو میں بجھتی ہیں کہ اب ہمیں دنیا میں کوئی
مٹا نہیں سکتا کوئی انقلاب ایسا نہیں آ سکتا کہ ہم سے طاقت چھین کر نسبتا غریب قوموں کے سپرد کر دی
جائے ۔ تو یہ بھی ایک طبعی حالت کے حد سے زیادہ تجاوز کر جانے کی وجہ سے بیماری بنتی ہے اور خلاصہ
اس کا قرآن کریم نے یہ نکالا ہے جس نے اپنی خواہش کو اپنا خدا بنالیا، جس کسی نے بھی اپنی خواہش کو اپنا
معبود بنا لیا اس کے تینوں علم کے رستے بند ہو جاتے ہیں اور اس سے بڑا اندھیرا اور کیا ہے کہ ایک
اندھیرے کے بعد دوسرا، نہ کان سے سن سکے، نہ آنکھ سے دیکھ سکے، نہ دماغ اور دل سے غور کر سکے۔ تو
وہ جو ظلمات ثلاث ہیں، کچھ باہر کی ہیں کچھ جسم کے اندر سے پیدا ہوتی ہیں اور ان پر آپ غور کر کے اپنی
زندگی کو خدا تعالیٰ کی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں تو ہر ایسا موقع جس سے اندھیرا پیدا ہوتا
ہے، ہر اس موقع سے روشنی بھی پیدا ہوتی ہے اور وہاں صحیح طریق اختیار کرنے کا نام ہی اندھیرے سے
روشنی میں آنے کا نام ہے۔
پس یہ نفس کے اندھیرے ہیں اور ان اندھیروں سے متعلق خدا تعالیٰ نے دوسری جگہ بھی
ہمیں یہی سمجھایا کہ جوان اندھیروں میں مبتلا ہو جائے اللہ کے سوا پھر اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔
خطبات طاہر جلد 15
266
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
انسان کے بس کی بات ہی نہیں ہے کیونکہ علی عِلْمٍ یہ لوگ دیکھنے کے باوجود اندھیروں میں مبتلا
ہوتے ہیں ان کو کیا دکھاؤ گے اور کیا سمجھاؤ گے؟ ان کی مزید تعریف یہ فرمائی کہ وہ کہتے ہیں کہ یہی دنیا
کی زندگی ہے اسی میں ہم نے رہنا ہے، یہیں ہم نے مرنا ہے۔
پس آج کل خصوصیت سے جہاں مادیت کا دور ہے جماعت احمدیہ کو اپنی تبلیغ کی راہ میں
بھی سب سے بڑی مشکل یہی در پیش ہوتی ہے۔ غریب ملک ہو یا امیر ملک ہو جہاں مادہ پرستی اور ہو یا
سیاسی غلبہ اور زیادہ اموال اور ایک دوسرے پر تفاخر کرنا اور لہو ولعب میں مبتلا ہونا یہ تینوں قسم کے
اندھیرے قوم کے افق کو ڈھانپ لیں اور کوئی کسی طرف سے بھی روشنی کی امید دکھائی نہ دے ایسی قوم
کو راہ حق کی طرف بلانا سب سے بڑا مشکل کام ہے کیونکہ ان کے دل کی آواز یہ ہوتی ہے کہ یہی تو
زندگی ہے جس میں ہم نے رہنا ہے، سب کچھ یہی ہے، یہیں رہنا ہے یہیں مرنا ہے تو ہم کیوں ایک
فرضی موت کے بعد کی زندگی کی خاطر اس دنیا کی لذتوں کو چھوڑیں۔ ایک فرضی موت کے بعد کی دنیا
کے تصور میں اپنا یہاں محاسبہ شروع کریں اور بدیوں سے احتراز اور نیکیوں کی طرف رغبت کریں جو
قربانی چاہتی ہیں۔ عمر ضائع کرنے والی بات ہے۔ اس لئے یہیں کھیلو، کو دو، کھاؤ، پیو، مر جاؤ یہی کچھ تو
ہے ہمارے مقدر میں ۔ ایسے لوگوں کو آپ نیکی کی طرف بلا نہیں سکتے کیونکہ اس کے آخر پر خدا نے
یہی نتیجہ نکالا فَمَنْ يَهْدِيْهِ مِنْ بَعْدِ اللهِ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ جو اس قسم کی گمراہیوں میں مبتلا
ہو جا ئیں ان کو اللہ کے بعد ہدایت دے کون سکتا ہے؟
اور دوسری اس دعا میں جو ہمیں آنحضرت ﷺ کی طرف سے سکھائی گئی اور جمعہ کے وقت
بھی ہم وہ دعا پڑھتے ہیں وہ دعا ہے۔ ونعوذ بالله من شرور انفسنا ومن سيات اعمالنا اے
خدا ہم تیری پناہ میں آتے ہیں۔ من شرور انفسنا ا اپنے نفس کے شرور سے و من سیات اعمالنا
اور خود اپنے ہی اعمال کی بدیوں سے ۔ اب یہاں باہر کے خطرات کا کوئی ذکر نہیں حالانکہ باہر سے بھی
خطرات انسان کو در پیش ہوتے ہیں۔ وہ پہلی آیت جس کی میں نے تلاوت کی تھی اس کے بعد والی
آیت سے تعلق رکھتے ہیں اس کی طرف میں ابھی نہیں آ رہا۔ جہاں نفس کے اندھیروں کا تعلق ہے اس
کے تعلق میں ہمیں یہ دعا سکھائی گئی ونعوذ بالله من شرور انفسنا ومن سيات اعمالنا اگر ایسا
نہ ہو تو کیا ہے و من يهده الله فلا مضل له ومن يضلله فلا هادی له جسے اللہ ہدایت دے
خطبات طاہر جلد 15
267
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
اسے پھر کوئی گمراہ نہیں کر سکتا۔ ومن يضلله فلا هادى له جسے خدا گمراہ ٹھہرادے پھر اس کو کوئی
ہدایت نہیں دے سکتا۔
لا هادي له والا مضمون ہے جو اس آیت میں بیان فرمایا ہے جو ایسا شخص ہو کہ
اضله الله جسے اللہ نے گمراہ ٹھہرا دیا ہو ان حرکتوں کی وجہ سے فَمَنْ يَهْدِيْهِ مِنْ بَعْدِ اللَّهِ
تو اللہ کے بعد ہے کون جو پھر اس کو ہدایت دے سکے۔ تو ایسی دنیا جہاں مادہ پرستی کے اندھیروں نے
قوم کو ڈھانپ لیا ہو اور ہر طرف سے مادہ پرستی اور اس کے مشاغل میں انسان اپنی ساری زندگی کھویا
رہا ہو، اس کے سوا کچھ دکھائی نہ دے، ان سے آپ مذہب کی باتیں کریں مرنے کے بعد کے قصے
سنائیں یہ بالکل بے کار بات ہے دیوار سے باتیں کرنے والی بات ہے۔ ان کے کانوں میں تو پڑہی
کچھ نہیں سکتا۔ ان کا کیا علاج ہے؟ ان کا علاج یہ ہے کہ ان کے لئے دعالا زم ہے۔ جب تک دعا کے
ذریعے خدا تعالیٰ سے مدد طلب نہ کریں اس وقت تک ان کی آنکھیں کھل نہیں سکتیں ۔ اس لئے وہاں
بھی مایوسی کی کوئی وجہ نہیں کیونکہ قرآن کریم نے فرمایا ہے اللہ کے سوا کوئی ہدایت نہیں دے سکتا، تمہیں
اختیار نہیں ہے، تم ان کی آنکھیں نہیں کھول سکتے لیکن اللہ کھول سکتا ہے۔
اسی تعلق میں ان ماں باپ کو میں نصیحت کرتا ہوں جو اپنے بچوں میں سے بعض کے متعلق
سخت مایوس ہو جاتے ہیں۔ کوئی ذریعہ نہیں ان کے پاس رہتا وہ سمجھا کے بلا سکیں ۔ ان کے ہاں پیدا
ہوئے ، نیک باتیں سنیں اور بعض ایسے بدنصیب نکلتے ہیں کہ اچانک ان سب باتوں سے ایمان اٹھ
جاتا ہے اور وہ مادہ پرستی کے پیچھے دوڑ نے لگتے ہیں ، اسی سے متاثر ہو جاتے ہیں، اسی سے مغلوب ہو
جاتے ہیں اور پھر مائیں کہتی رہتی ہیں ویلک تجھے کیا ہو گیا ہے، کیوں اپنے آپ کو ہلاک کر رہا ہے،
خدا کی طرف آ ۔ کوئی توجہ نہیں دیتے کیونکہ ان کی آنکھیں بھی اندھی ہو چکی ہیں ان کے کان بھی
بہرے ہو چکے ہیں ان کے دل سوچنے کی طاقت سے عاری ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے دعا کرنی
چاہئے اور دعا اگر سنجیدگی سے ہو اور توکل کے ساتھ ہو تو غیر معمولی طاقت رکھتی ہے کیونکہ پھر آپ کی
تدبیر، تقدیر کے ساتھ آسمان سے اتری ہے ورنہ دنیا کی تدبیر آسمانی تقدیر کے خلاف کچھ بھی
کر نہیں سکتی ، کوئی نتیجہ پیدا نہیں کر سکتی ۔ اس لئے یہ فرمایا گیا ہے کہ اللہ کے ہاتھ میں ہدایت موجود ہے،
ابھی تک پر تمہارے ہاتھ میں نہیں رہی تمہارے بس کا روگ نہیں رہا۔ یہ لوگ اگر کبھی ہدایت پائیں
خطبات طاہر جلد 15
268
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
گے تو خدا کے فضل سے پائیں گے ورنہ نہیں۔
پس مردوں کو زندہ کرنا اس کو کہتے ہیں۔ آنحضرت ﷺ کے زمانے میں ، حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں، وہ صدیوں سے جو قبروں میں دبے پڑے تھے وہ زندہ ہو گئے ۔ ۔ وہ کیا
بات ہوئی، کیا ماجرا گز را، فرمایا ایک فانی فی الله کی دعائیں ہی تو تھیں ۔ وہاں یہ نہیں فرمایا کہ تعلیم ،
کتاب تھی یا حکمتیں بیان کرنے کا طریق تھا جس کی وجہ سے وہ گڑے مردے جو صدیوں سے مرے
پڑے تھے وہ زندہ ہو گئے ۔ دیکھیں ایک عارف باللہ ہی ایک عارف باللہ کی حقیقت کو سمجھتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو فرمایا وہی حق ہے اس کے سوا اور کوئی حق نہیں کہ نہ نصیحت
کام آئی، نہ دلائل کام آئے اور نہ تلوار نے کام کیا جیسا کہ مودودی کو دکھائی دیا۔ اگر کام آئیں تو
دعا ئیں کام آئیں۔ فرمایا یہ جو عجیب معجزہ تم نے بیابان عرب میں رونما ہوتے دیکھا وہ ایک فانی فی
اللہ کی دعائیں ہی تو تھیں ۔
پس جہاں تک ہماری اگلی نسلوں کا تعلق ہے جو ان اندھیروں میں مبتلا ہو چکی ہیں جن کا
قرآن کریم میں ذکر ہے، یہ اللہ کا احسان ہے کہ نسبتاً بہت کم ہیں، مگر مغربی دنیا میں خاص طور پر دنیا کی
چمک دمک سے مرعوب ہو کر ایک غیر معاشرے میں زندگی بسر کرتے ہوئے یہاں کے ٹیلی ویژن
وغیرہ کے نظام سے متاثر ہو کر بعض دفعہ یہاں پیدا ہونے والے بچے اندر ہی اندر کھلتے رہتے ہیں ۔
-
پیشتر اس کے کہ ان کی آنکھیں اندھی ہوں لازم ہے کہ ان کی فکر کی جائے اور محسوس کیا جائے کہ
بیماری کیا ہے اور کہاں تک پہنچی ہے۔ اندھے ہونے سے پہلے پہلے ان کو روکنا ہمارے بس میں ہے۔
اگر اندھے ہو ہی چکے ہوں تو پھر یہ بھی سوال ہے کہ کیا تینوں رستے بند ہو گئے ہیں ۔
اب دیکھیں قرآن کریم کی حکمت کا بیان کہ تین رستوں کے لئے الگ الگ بیماریاں بیان
فرمائی ہیں ۔ کان کا رستہ ایک نور کا رستہ ہے۔ آنکھ کا رستہ ایک نور کا رستہ ہے اور تذکیر کی قوت اور فکر کی
قوت جو ماحصل کو آپس میں ملا کر نئے نتائج پیدا کرتی ہے اس کو دل کی قوت کہا جاتا ہے، وہ بھی ایک
نور کا رستہ ہے۔ ورنہ ایک شخص جس کے دماغ میں نتائج اخذ کرنے کی قوت نہ ہو وہ دیکھتا بھی ہے تو
کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ سنتا بھی ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بعض بیمار ایسے ہیں ان کی اطلاع دیتے
ہیں کہ آنکھیں تو کھول لی ہیں، آواز بھی آ رہی ہے مگر کچھ پتا نہیں کہ کیا سن رہا ہے اور کیا دیکھ رہا ہے۔
خطبات طاہر جلد 15
269
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
تو خدا کے کلام کی شان دیکھیں کس طرح ان تینوں کو آپس میں اکٹھا کر کے ایک واحد مضمون پیدا فرمایا
ہے۔ فرمایا ہے روشنی کے یہ تین رستے ہیں ان کے بغیر مکمل نہیں ہوتی روشنی ۔ ان میں سے ایک بھی نہ
ہو تو کمی آ جائے گی۔ مگر کوئی بھی نہ ہو تو پھر تمہارا کیا بس ہے کہ تم اسے ٹھیک کر لو۔ اسی کو موت کہتے
ہیں۔ جب مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ صدیوں کے گڑے ہوئے مردے زندہ کر دیئے تو
یہ موت کی علامتیں پیدا ہو چکی تھیں اس عرب میں جس میں آنحضرت ﷺ کا نور ظاہر ہوا ہے۔
اندھیروں میں آپ نے قدم رکھا ہے اور اندھیروں کو روشنیوں میں تبدیل فرمایا ہے۔ وہ ذاتی کوشش
سے علم کی کوشش سے تقریر کی کوشش سے تحریر کی کوشش سے ممکن نہیں تھا۔ فرمایا ایک فانی فی الله
کی راتوں کی دعائیں ہی تو تھیں ۔
پس وہ لوگ جو اس مضمون کی انتہائی ظلمت کے کنارے تک جا پہنچے ہیں ان کو بھی ہم نے
بلانا ہے خواہ وہ ہمارے علاوہ ہوں یا ہمارے اندر کے بسنے والے لوگ ہوں ، ہمارے گھر کے بچے ہی
کیوں نہ ہوں۔ اگر یہ حالت پہنچ گئی ہے سنتے بھی نہیں ہیں اور سوچتے بھی نہیں ہیں اور دیکھنے سے
ویسے ہی عاری ہو چکے ہیں تو آپ کیسے ان کو ہدایت دیں گے۔ میرے سامنے مسئلے لاتے ہیں، میں
کہتا ہوں یہ وقت گزر چکا ہے اب تمہیں جلدی ہوش چاہئے تھی ۔ اس وقت بیمار کو لے کے آئے ہو
جب آنکھیں کھلی ہیں مگر دکھائی نہیں دے رہا، کان موجود ہیں مگر سنائی نہیں دے رہا ، قوت فکر سے خالی
ہو گیا ، موت اور کہتے کس کو ہیں پھر ؟ تو موت کا تو کوئی علاج نہیں ۔ مردہ کو کوئی زندہ نہیں کر سکتا مگر اللہ وگیا، اور تو کا مردہ
اور ظاہری مردے تو وہ اس دنیا میں زندہ نہیں کرتا مگر روحانی مردوں کو ضرور زندہ کرتا ہے ورنہ قرآن
کریم کے یہ مضامین اور بارہا اس کے تذکرے بالکل بے معنی اور لغو ہو جائیں گے اور ہو نہیں سکتا کہ
قرآن کریم کسی مضمون کو محض لغو قصوں کے طور پر بیان فرمائے ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ابراہیم نے بھی تو سوال کیا تھا۔ رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى
(البقرہ:261) اے میرے خدا! بتا مردوں کو تو کیسے زندہ کرے گا یہ مردے کیسے زندہ ہوں گے؟ اس
کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے ایک طریق سکھایا جس کے متعلق میں پہلے اس سے ایک خطبے میں روشنی
ڈال چکا ہوں ۔ اب وہ ظاہری مردے مراد نہیں تھے روحانی مردے تھے اور وہ مردے ایسے ہیں جو
ایک صاحب فہم ، صاحب عقل انسان دیکھ کر یہی فیصلہ کرتا ہے کہ یہ ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔
خطبات طاہر جلد 15
270
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
آج ہمارے اردو کے سوال و جواب کے موقع پر بھی یہی سوال اٹھایا گیا ایک دوست کی طرف سے کہ
تبلیغ پر آپ نے بڑا زور دیا ہے مگر یہ بتائیں کہ جس سے بات کرو جس کو دنیا کی ہوش اور لالچ کے سوا
دلچسپی کوئی نہ ہو اس کو کس طرح ہم بلائیں ، کیسے سمجھائیں، کون سی آواز دیں جو اس کے کانوں کے
پردوں کے پار اتر سکے جہاں مہریں لگی ہوئی ہیں۔ تو ان کو بھی میں نے ایک جواب دیا۔ اب میں اس
مضمون کو خاص طور پر اس حوالے کی وجہ سے زیادہ اٹھا رہا ہوں کیونکہ آج صبح کی ابھی چند گھنٹے پہلے کی
یہ تازہ تازہ بات ہے۔ اس کا اصل علاج دعا ہے۔ یا فیصلے میں جلدی سے پہلے آپ غور کریں کہ کیا
سارے نور کے رستے بند ہو چکے ہیں یا کچھ کچھ رمق باقی ہے۔ اگر رمق باقی ہو تو وہ زندہ ہے مردہ نہیں
ہے۔ رمق باقی ہو تو اس سے فائدہ اٹھا کر اس کے بچنے کے ، اس کی شفا کے سامان کئے جا سکتے ہیں ۔
پس اول دعا کا ذریعہ ہے اس سے غافل نہیں ہونا چاہئے ۔ جس میں دلچسپی ہو اور اپنوں کا چونکہ زائد حق
ہوتا ہے دوہرا تہراحق ہوتا ہے، اپنوں کے لئے خصوصیت سے یہ دعا کرتے رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ
ان کو ان اندھیروں کی مار سے بچائے کہ روشنی کی کوئی بھی راہ باقی نہ رہے، دیکھتے دیکھتے زندوں سے
یہ مردوں میں نکل جائیں اور اگر نکل بھی جائیں تو مایوسی نہیں کرنی چاہئے ۔ رَبِّ اَرِنِي كَيْفَ
تُحْيِ الْمَوْتی کی دعا کو یاد کرو۔ یاد کرو کہ کس طرح ابراہیم علیہ السلام نے یہ دعا مانگی تھی اور کس
طرح اللہ تعالیٰ نے ابراہیم کے ہاتھوں یہ معجزہ دکھا دیا۔ کس طرح ایک نبی نے ایک اجڑی ہوئی
بستی کو دیکھا اور یہی سوال دہرایا کہ اے خدا یہ مرے ہوئے کیسے زندہ ہوں گے۔ یہ اس وقت کی
بات ہے جب کہ خدا کے ایک نبی عزرا اس بستی سے گزرے جسے یروشلم کہا جاتا ہے، اس حالت میں
گزرے جب کہ ایک بادشاہ نے اسے کلیہ برباد کر دیا تھا، کچھ بھی باقی نہیں چھوڑا تھا۔
ہو کر یعنی کلیۂ منہدم کر دیا گیا Completely Destroy Soloman's Temple
اور ایک ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ چھتیں گر پڑیں، کھوکھلی دیواریں کھڑی تھیں ۔ اس نے دیکھا اس نے کہا
اے خدا تو نے زندہ تو کرنا ہے ان کو، تیرے وعدے ہیں، مگر کیسے زندہ ہوں گے۔ تب اللہ تعالیٰ نے
اسے سو سال کی خواب دکھائی اور عجیب لطف کی بات ہے قرآنی فصاحت و بلاغت ہے جسے نہ سمجھنے کی
وجہ سے ایک نہایت شاندار مضمون سے ایک نہایت بد زیب مضمون لوگ نکال لیتے ہیں ۔ فرمایا خود
اسے سو سال کی موت دی، پتا لگے کہ زندہ ہوتے کیسے ہیں سو سال میں اور اس نیند کی حالت میں تمام
خطبات طاہر جلد 15
271
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
سوسال کے واقعات جو گزرنے تھے اور جس کے بعد ایک عجیب انقلاب بر پا ہونا تھا ، ان لوگوں نے
جی اٹھنا تھا ، اس بستی نے دوبارہ زندہ ہو جانا تھا ، وہ اسے سمجھائے اور سمجھا۔ رہ ہو جانا تھا ، وہ اسے سمجھائے اور سمجھانے کے بعد پھر یہ غلط فہمی دور
کرنے کی خاطر کہ کہیں وہ یہ نہ سمجھے کہ واقعہ سو سال کے مرے ہوئے جئیں گے۔ فرمایا اپنے گدھے کو
دیکھ لے اسی طرح کھڑا ہے کچھ بھی نہیں ہوا اس کو ۔ اپنے کھانے کو دیکھ اگر واقعہ سو سال ہوتے تو
سٹریس جاتا ۔ اسی طرح تازہ کا تازہ ہے۔ تو جو ہم تجھے سمجھا رہے ہیں یہ تمثیلات ہیں۔ یہ مری ہوئی
بستی ضرور زندہ ہوگی جیسا کہ تجھے رویا میں دکھایا گیا اور واقعہ یہ ہوا کہ اس واقعہ کے سوسال کے اندر
اس عظیم بادشاہ نے جس کے متعلق بائبل میں ذکر ملتا ہے کہ اس نے بنی اسرائیل کو دوبارہ زندہ کر دینا
تھا جس نے اس اجڑے ہوئے شہر کو آباد کرنا تھا۔ خورس بادشاہ تھا جس کا ذکر یسعیاہ میں ملتا ہے جس
کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ تم میں سے نہیں ہے مگر میں اس سے کلام کروں گا اور اس کا ملہم ہونا
قرار دیا اور یہ بتایا کہ اس کے ذریعے جو اسرائیل کی اجڑی ہوئی رونق ہے وہ دوبارہ قائم کی جائے گی ۔
بنو کد نضر کے برعکس یہ بادشاہ خدا ترس تھا۔ غیر معمولی طور پر بنی نوع انسان کی خیر خواہی کرنے والا
تھا۔ ایسا بادشاہ تھا جس کی ایسی تعریف مؤرخین نے کی ہے کہ اس کی کوئی مثال کہیں دکھائی نہیں دیتی ۔
ایک بادشاہ ہے جس میں ہر پہلو سے وہ تعریف دیکھتے ہیں، ایک بھی گند نہیں نکال سکے۔ یہ وہ خورس
ہے۔ تو خورس نے اس کے سو سال کے بعد اس کو آباد کر دیا اور اس کی کھوئی ہوئی رونقیں واپس
آگئین Soloman's Temple دوبارہ بنایا اور بائبل کی از سر نو تدوین ہوئی اس کے نتیجے
میں ۔ خورس کے زیر اثر ایسے اہل ایران کے علماء پیدا ہوئے جنہوں نے اپنے آپ کو بائبل کے ترجموں
کے لئے وقف کیا اور ایسی زبان میں جو فارسی اثر کے تابع Hebrew کے ساتھ مل کر ایک نئی زبان بنی
تھی اس میں تراجم کئے گئے، بہت بڑی خدمت ہوئی ہے۔ مگر یہ مرنے کے بعد زندہ ہونے کی بات
ہو رہی ہے اور ان معنوں میں خدا زندہ کیا کرتا ہے۔ جہاں سب امید میں خطا ہو جائیں کوئی امید کی راہ
باقی نہ رہے ایک قوم کے متعلق کہہ دیا جائے کہ مرگئی ، کھپ گئی ختم ہوگئی ، پھر بھی خدا زندہ کر سکتا ہے اور
ایسے معجزے پہلے دکھا چکا ہے۔
صلى الله پس آنحضرت ﷺ کی امت جس کے نبی کو خدا تعالیٰ مردوں کو زندہ کرنے والا قرار دیتا ہے،
جس کی تعریف یہ فرمائی گئی کہ اسے دنیا کے مردو جب یہ تمہیں اپنی طرف بلائے کہ تمہیں زندہ کرے تو تم
خطبات طاہر جلد 15
272
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
اٹھ کھڑے ہوا کرو اس کی آواز پر لبیک کہا کرو۔ ایسے نبی کی امت کے متعلق جب یہ حالات پیدا
ہو جائیں تو ہرگز مایوسی کا کوئی سوال نہیں ۔ پس پہلے تو میں آپ کو مغربی دنیا میں تبلیغ کے متعلق توجہ دلاتا
ہوں کہ وہاں بھی خواہ کس حال کو یہ لوگ پہنچ چکے ہوں یا درکھیں کہ دعاؤں کی برکت سے مردے پہلے بھی
زندہ ہوئے ، آج بھی ہو سکتے ہیں، کل بھی ہوں گے۔
صلى الله
اللہ ﷺ کی طرف :
علي
اور جہاں تک امت مصطفی ا کا تعلق ہے خواہ وہ نام ہی کی کیوں لیوں : نہ نہ ہو، منسوب محمد رسول
رف ہوتے ہیں ان کے متعلق آج کل یہ عام چر چاہے کہ وہ تو چاہے کہ وہ تو گئے اور احمدی کی بات نہیں
غیر احمدی دانشور بڑے بڑے لکھنے لگے ہیں کہ کوئی زندگی کے آثار باقی نہیں رہے، آئے دن ایسے
مضامین چھتے ہیں کیا باقی رہا ہے سوائے نام کے۔ ان کے متعلق بھی کسی احمدی کو زیب نہیں دیتا کہ ان
سے مایوس ہو جائے اور یہ کہہ دے کہ ان کے دن گنے گئے اور یہ ہمیشہ کے لئے مٹی میں غرق
ہو گئے ۔ اگر بنی اسرائیل کے سو سالہ گڑے مردوں کو خدا اٹھا سکتا ہے، اگر عرب کے مشرکوں کے
سینکڑوں سال کے گڑے ہوئے مردوں کو خدا زندہ کر سکتا ہے تو آنحضرت اللہ سے دعاؤں کے گر
سیکھتے ہوئے ، ان کے لئے دعائیں کریں اور بڑے الحاح اور یقین سے دعائیں کریں تو دیکھو یہی جی
اٹھیں گے، ان کے کان سننے لگیں گے ۔ ان کی آنکھیں دیکھنے لگیں گی ، ان کی زبانیں بولنے لگیں گی ،
ان کے دلوں میں غور و فکر کی صلاحیتیں جاگ اٹھیں گی اور قوم کے دن پھر سکتے ہیں اور پھریں گے انشاء
اللہ ۔ مگر پہلے اپنے دن پھیریں۔ اپنی آنکھوں سے ان پردوں کو دور کریں جن کا ذکر قرآن کریم میں
بیان ہوا ہے۔ اپنے کانوں سے ان بوجھوں کو نکالیں جو آپ کی سماعت پر بداثر ڈال رہے ہیں اور
اپنے دلوں سے ان میلوں کو دھوئیں جو میلیں آپ کے دلوں میں سوچنے اور سمجھنے کی طاقتوں کو مدھم
کر دیتی ہیں یا دھندلا دیتی ہیں یا بعض دفعہ ایسا الجھا دیتی ہیں کہ تاریکی ہی تاریکی رہ جاتی ہے حقیقی
سوچ کا مادہ دل سے نکل جاتا ہے۔
یہ جو دوسرا حصہ ہے اس آج کے خطبے کا اس کے متعلق میں انشاء اللہ اگلے خطبے میں کچھ
مثالیں دے کر آپ پر بات کھولوں گا۔ محض یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ اپنی آنکھوں سے پردے ہٹاؤ ،
اپنے کانوں سے بوجھ نکالو۔ مثالیں دے کر ، روزمرہ کی زندگی کے تجربے آپ کے سامنے رکھ کر بتانا
ہو گا کہ یہ بدیاں ہیں جو ہمارے اندر راہ پا رہی ہیں ان سے اپنے آپ کو چھڑا ئیں ورنہ یہ تین قسم کی
خطبات طاہر جلد 15
273
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
بدیاں ، تین صلاحیتوں کے اوپر حملہ آور ہیں۔ لہو و لعب، زینت اور تفاخر اور کثرت اموال اور اولاد کی
تمنائیں جب یہ معبود بن جائیں تو پھر یہ اندھیرے ہیں جو ان تینوں صلاحیتوں پر چھا جاتے ہیں۔ پھر
آپ کے دیکھنے کی طاقت بالکل سلب ہو جاتی ہے کچھ بھی آپ نہیں کر سکتے اسی کا دوسرا نام موت
ہے۔ پس دعائیں کریں ان کے لئے جن کو آپ زندہ کرنا چاہتے ہیں ۔ دعا ئیں ان کے لئے کریں
جن کے معاشرے میں آج بہت سے احمدی اپنے وطن کو چھوڑ کر آ بسے ہیں اور ان کے اندھیروں کے
رحم و کرم پر پڑے ہوئے ہیں۔ روشنی دکھائی دے رہی ہے اور علی عِلم ہونے کے باوجود وہ
اندھیرے ہیں ان سے سب سے زیادہ ڈرنے کی ضرورت ہے۔ ان سے ڈرنا سب سے اہم ہے
کیونکہ وہ روشنی کے اندھیرے ہیں، یہ میں آپ کو سمجھانے کی بات کر رہا ہوں۔ عَلَى عِلْمٍ
ہیں۔ جانتے بوجھتے ہوئے یہ برائیاں ہیں پھر بھی آپ کو وہ روشنیاں دکھائی دے رہی ہیں ان کے
پیچھے لگے ہوئے ہیں۔
تو اس سلسلے میں جب آپ تبلیغ کا حق ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں مایوسی کے کئی مراحل
سامنے آتے ہیں جب سمجھتے ہیں کہ آگے رستہ ہی کوئی باقی نہیں رہا۔ ان باتوں کو یا د رکھیں کہ یہ سارے
مراحل دعا کے ذریعے طے ہوں گے اور رکی ہوئی نبضیں پھر چل پڑیں گی ایسے دوست جن سے آپ کو
کلیہ مایوسی تھی وہ از خود جاگ اٹھیں گے اور یہ بات حقیقہ دنیا کے مختلف کونوں سے جہاں داعی الی اللہ
نئے جوش کے ساتھ اٹھ رہے ہیں لوگ مجھے لکھ رہے ہیں۔ ایک دفعہ نہیں ، دو دفعہ نہیں ۔ بارہا یہ باتیں
سامنے آتی ہیں۔ ایک شخص کہتا ہے کہ فلاں شخص تھا اس پر ہم نے اس طرح توجہ دی، یہ کوشش کی ،
بالکل پتھر کی طرح تھا جس سے سر ٹکرانے سے اپنے آپ کو نقصان پہنچے اور اس پتھر پہ کوئی اثر نہ پڑے
لیکن ہم نے دعائیں کیں اور اب یہ واقعہ ہوا ہے اور حیرت ہوتی ہے دیکھ کر کہ کس طرح خدا نے اس
شخص کا دل بدلا ہے۔ کسی طرح اس کی تقدیر جاگ اٹھی اور اچانک وہ جو دشمن تھا وہ احمدیت کا فدائی ا
ست بن گیا۔ یہ دعاؤں کی برکت سے ہوا ہے۔ ایک دفعہ نہیں بارہا یہ ہو چکا ہے اور بارہا اس کی قطعی
واضح اطلاعیں مجھے ملتی ہیں اس لئے میں کوئی فرضی کہانی آپ کے سامنے نہیں رکھ رہا بلکہ تجربے میں
آئی ہوئی ، یہ مجرب نسخہ ہے جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں ۔ تو دعائیں کریں اور دعاؤں کے
دوست
دامن میں ، دعاؤں کے سہارے سے دعوت الی اللہ کے میدان میں آگے بڑھیں ۔
خطبات طاہر جلد 15
274
خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء
پھر جو ابھی آپ کو کھوئے ہوئے دکھائی دے دے رہے ہیں، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی جماعت کے نو نہال آپ کو ضائع ہوتے دکھائی دے رہے ہیں ان کی فکر کریں۔ یہ نہ ہو کہ
دوسروں کو زندہ کر رہے ہوں اور اپنے ہاں قبرستان بن رہے ہوں ۔ بہت ضروری ہے کہ ان کی فکر
کریں اور پھر سب سے زیادہ اُمت محمدیہ کی فکر کریں جو کم سے کم نام کے ساتھ تو آنحضرت مال ت علیسه سے
وابستہ ہیں ان کی زندگی کی دعائیں مانگیں، ان کی زندگی کے لئے جو چارہ آپ کے بس میں ہو کریں
اور پھر آخر پر اپنے اندر بھی نگاہ ڈالیں۔ غور کریں کہ آپ کی ذات جو آپ کو روشن دکھائی دے رہی
ہے اس میں کہیں اندھیرے تو نہیں لیٹے ہوئے ۔ تب آپ کو سمجھ آئے گی کہ روشنیوں کے لباس میں
اندھیرے لیٹے ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں یہ بصیرت عطا فرمائے سمجھ اور غور کی طاقت بخشے، ہمارے
کان بھی سننے والے ہوں ، ہماری آنکھیں بھی دیکھنے والی ہوں ، ہمارے دل بھی غور کرنے والے ہوں
اور ہم حقیقت میں مردوں کو زندہ کرنے کا ذریعہ بن جائیں اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین