نگرانی و بیدار مغزی کے ساتھ جھوٹ سے اپنے معاشرے کو پاک کرنا آپ پر لازم ہے
حصہ 2
خطبات طاہر جلد 15
408
خطبہ جمعہ مورخہ 24 مئی 1996ء
پس میں جو اتنے اصرار کے ساتھ بات کر رہا ہوں ، نعوذ باللہ یہ مراد نہیں کہ میں خواہ مخواہ
بے وجہ جماعت کی بدنامی کرا رہا ہوں ۔ میں جماعت کی نیک نامی چاہتا ہوں اور بڑے گہرے درد
کے ساتھ یہ باتیں محسوس کر کے آپ کو بتا رہا ہوں کہ آپ جھوٹ سے پاک نہیں ہوئے ۔ آپ کے
گھروں کے کونوں کھتروں میں ، آپ کے دلوں میں کواڑوں کی اوٹ میں ابھی جھوٹ کے گند پڑے
ہوئے ہیں ۔ ان ڈھیروں کو اٹھا کر باہر نکالیں ۔ خدا کے حضور گر کر ، گریہ وزاری سے اپنے آنسوؤں
سے اپنے باطن کی صفائی کریں، اپنے باطن کو ہر گندگی سے پاک کرنے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ نے
بہت فضل فرمائے ہیں ہم پر اور جماعت جرمنی بطور خاص ان فضلوں کا مظہر بنی ہوئی ہے۔
دو باتیں ایسی ہیں جماعت جرمنی کی جن کی وجہ سے خصوصیت سے اس جماعت کے لئے
میرے دل میں محبت بھی ہے اور دعا ئیں بھی نکلتی ہیں ۔ ایک یہ کہ جب بھی میں نے کوئی نیک کام کہا
اتنی سنجیدگی کے ساتھ ، اتنی محنت اور کوشش کے ساتھ ساری جماعت بہت جاتی ہے کہ تناسب کے لحاظ
سے مجھے اور کہیں یہ تناسب دکھائی نہیں دیتا۔ بہت سے ممالک میں بہت اچھے اچھے کام ہور ۔
ہیں۔ آپ کی طرح بہت اچھی ٹیمیں کام کر رہی ہیں مگر جس نسبت سے جماعت جرمنی کے افرادان
نیک کاموں میں با قاعدہ منظم طور پر حصہ لیتے ہیں اس تناسب کے متعلق میں عرض کر رہا ہوں کہ یہ
تناسب آپ کو باقی سب جماعتوں سے زیادہ حاصل ہے۔
ہے
دوسرا یہ کہ دعوت الی اللہ کے معاملے میں جس ہمت اور صبر اور استقلال کے ساتھ اور حکمت
کے ساتھ باقاعدہ اعدہ مضبوط اور مربوط ٹیمیں بنانے کے ساتھ آپ لوگوں نے محنت کی ہے ایسی محنت مجھے
دنیا کی کسی اور جماعت میں دکھائی نہیں دیتی ۔ ہاں افریقہ میں ضرور یہ ہو رہا ہے اور آپ کے مقابل پر
زیادہ پھل لگ رہے ہیں ۔ مگر ان افریقی جماعتوں میں احمدی بحیثیت احمدی افراد کے ہرگز اس نسبت
سے خدمت دین میں ملوث نہیں ہیں جس طرح آپ ہیں ۔ وہاں کا نظام اور ہے ۔ وہاں مربی چند
ٹیمیں اپنے ساتھ بنا لیتے ہیں اور چونکہ اس قوم میں ایک خاص قسم کی سعادت پائی جاتی ہے اس لئے
بعض دفعہ ایک ایک وقت میں دس دس ہیں ہیں ہزار آدمی بھی جب ان کے مقامی لیڈر بات مانتے
ہیں تو وہ بھی ساتھ مان جاتے ہیں۔ یہاں یہ صورت حال نہیں ۔ مگر جہاں تک افراد جماعت کی نسبت
کا تعلق ہے میں پورے یقین اور وثوق کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ تناسب کے لحاظ سے خدا تعالیٰ کے
خطبات طاہر جلد 15
409
خطبہ جمعہ مورخہ 24 مئی 1996ء
ہوں
فضل سے جماعت جرمنی کو جو دعوت الی اللہ میں حصہ لینا نصیب ہوا ہے دوسرے ممالک میں اگر ہے تو
میرے علم میں نہیں ہے ۔ پس یہ دو آپ کی خاص باتیں ہیں جن کی وجہ سے میں آپ کی عزت کرتا
۱ - آپ کے لئے میرے دل میں محبت کے جذبات ہیں ۔ آپ کے لئے میں دعائیں کرتا ہوں اور
اسی جذبے کے ساتھ میں آپ کو آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ آپ کے اندر جو جھوٹ موجود ہے اس کو ختم
کریں۔ اس لئے موجود ہے کہ آپ جن جگہوں سے آئے ہیں، جن دیہاتی علاقوں سے آئے
ہیں ، جس قسم کی سوسائٹی سے آپ اکھڑ کر پہنچے ہیں وہاں ہمارے ملک میں جھوٹ خصوصیت کے ساتھ
جاگزیں ہو چکا تھا۔ اس معاشرے میں اب جھوٹ بولنا بالکل بھی کسی پہلو سے بھی معیوب نہیں سمجھا
جاتا ۔ اس لئے وہ عورتیں خصوصیت سے اور وہ نسبتاً بڑی عمر کے لوگ جن کی ساری زندگی اس
معاشرے میں جھوٹ کو معمولی بات سمجھتے ہوئے گزری ہے ان کے لئے اس بیماری کو اکھیڑ پھینکنا بہت
مشکل کام ہے اور چونکہ ان کے لئے مشکل ہے اس لئے ان کی اولاد کے لئے بھی مشکل ہے۔ گھر میں
جو کچھ بڑوں کو کرتے دیکھتے ہیں ویسے ہی بچے سیکھتے ہیں ۔ اسی صورت پر وہ جوان ہوتے ہیں۔
پس یہ ایک جہاد ہے، تیسرا جہاد ہے۔ جس طرح آپ نے میری ہر بات کو مانا ہے اور
پورے اخلاص اور محبت اور محنت کے ساتھ لبیک کہا میری دعا ہے کہ اس پر بھی آپ اسی طرح لبیک
کہیں ۔ نئے عزم اور ارادے کے ساتھ اب واپس لوٹیں کہ آپ جھوٹ کے خلاف ایک عظیم جہاد
شروع کریں گے اور اس کی بیخ کنی کر دیں گے۔ اس کی جڑیں اکھاڑ پھینکیں گے۔ اگر آپ ایسا کریں
گے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ کوشش ہے مگر یہ کوشش کامیاب ہوگی کیونکہ حضرت اقدس
محمد مصطفی جو سب سچوں سے بڑھ کر سچے تھے آپ نے فرمایا ہے کہ جو شخص یہ کوشش کرتا ہے میں
اسے خوش خبری دیتا ہوں کہ ایک دن ضرور آئے گا کہ وہ خدا تعالیٰ کے حضور صدیق لکھا جائے گا۔ پس
کیوں آپ بھی اس خوش خبری سے محروم رہیں ۔ دیانت داری سے کوشش کریں ، اخلاص کے ساتھ
کوشش کریں ، ارادے باندھ لیں اور دن رات اپنے شعور کو بیدار رکھیں، نگرانی کریں۔ تو میں آپ کو
یقین دلاتا ہوں کہ وہ صدیقیت کے مقامات بھی آپ کو عطا ہوں گے اور آپ کے اندر ایک نئی طاقت
پیدا ہو جائے گی۔ آپ کے اندر ایک نیا وقار پیدا ہو جائے گا۔
صلى الله
ابھی بھی یہ محسوس کر رہا ہوں کہ احمدیوں کے گرد و پیش جو جرمن اہل وطن ہیں اور وہ قریب
خطبات طاہر جلد 15
410
خطبہ جمعہ مورخہ 24 مئی 1996ء
سے احمدی کو دیکھتے ہیں ابھی بھی وہ ان سے فرق محسوس کرتے ہیں اور نسبتاً ان سے باقی مشرقی
مہاجرین کے مقابل پر زیادہ محبت کرتے ہیں ۔ یہ روز مرہ میرے تجربے میں یہ بات آتی رہتی
ہے۔ لیکن جیسا کہ میں نے آپ کو بیان کیا ہے اگر آپ اسلامی نمونے کے خدا کے سفیر بن جائیں
تو اس طرح آپ ان کے دلوں میں گھر کر جائیں گے کہ ان کے لئے ناممکن ہوگا کہ آپ کے محبت کے
پیغام کو رد کر سکیں۔ پس اللہ کرے کہ ہمیں اس کی توفیق نصیب ہو۔
اب چونکہ دیر زیادہ ہو چکی ہے میں خود دیر سے اس لئے پہنچا ہوں کہ ہماری مجبوری تھی ۔ سارا
راستہ ایسارش ملا ہے کہ اس سے پہلے جو آنا جانا تھا اس میں میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ چنانچہ پرائیویٹ
سیکرٹری صاحب نے مجھے یقین دلایا کہ پینتالیس منٹ کا رستہ ہے اگر گھنٹہ پہلے بھی چل پڑیں تو آرام
سے پہنچ جائیں گے اور وہ پینتالیس منٹ کی بجائے ڈیڑھ گھنٹے کا سفر بن گیا۔ پس یہ اللہ کے ہاتھ میں
ہوتا ہے۔ یہاں کسی عذر یا بہانے کی بات نہیں واقعہ ایسا ہی ہوا ہے۔ تو میں معذرت خواہ ہوں دیر سے
شروع کرنے پر لیکن اب مجھے یہاں اس خطاب کو ختم کرنا ہے اس وجہ سے نہیں کہ میں وقت کی کمی کی
وجہ سے افراتفری کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے گھڑی دیکھی ہے تو وقت عین مناسب ہے۔
میں جو کہنا چاہتا تھا وہ میں نے کہہ دیا ہے۔ قرآن وحدیث کے حوالے سے کہہ دیا
ہے۔ اپنے زندگی کے تجربے کے لحاظ سے کہہ دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سننے والے کان عطا
کرے۔ اذن واعیہ عطا کرے۔ جو کان سنتے ہیں اور پھر ان حکمت کی باتوں کو خزانہ بنا کر اپنے پاس جمع
کر لیتے ہیں۔ آئیے اب ہم اس کے بعد افتتاحی دعا میں شریک ہو جائیں ۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ اس
اجتماع کے دوران ایک دوسرے سے محبت اور اخلاص کے معاملات کریں ۔ کسی قسم کی بدمزگی نہیں ہونی
چاہئے ۔ کسی قسم کی بدکلامی نہیں ہونی چاہئے ۔ احتیاطیں کریں کہ کھیل کے میدانوں میں جہاں تک ممکن ہو
احتیاط ہو اور کسی خادم کو چوٹ نہ آجائے۔ اللہ کرے کہ نہایت پاکیزہ ماحول میں آپ ذکر الہی کرتے ہوئے
اپنے دلوں کو ذکر الہی سے شاداب رکھتے ہوئے یہ وقت گزاریں۔ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔ خیریت ا
سے آئے ہیں، خیریت ہی سے واپس لوٹیں ۔ کسی قسم کی کوئی دکھ کی خبر نہ ملے۔ آمین ۔ دعا کر لیجئے ۔
اس موقع پر حضور دعا کے لئے ہاتھ اٹھانے والے تھے کہ عرض کی گئی کہ جمعہ کا خطبہ ثانیہ ابھی باقی
ہے۔ اس پر حضور نے فرمایا) میرے ذہن میں اجتماع کا خطاب رفتہ رفتہ غالب آگیا ۔ یہ یاد بھی نہیں رہا
خطبات طاہر جلد 15
411
خطبہ جمعہ مورخہ 24 مئی 1996ء
کہ اصل میں تو یہ خطبہ ہے۔ مجھے تو ابھی خطبہ ثانیہ کہنا ہے۔ پھر حضور نے فرمایا۔ افتتاحی دعا جیسا کہ کی
جاتی ہے اس کی ضرورت نہیں ۔ نماز جمعہ کے اندر ہی ہمیں اپنے اجتماع اور اپنی ساری زندگیوں کی
کامیابی کے لئے دعا کرنی چاہئے ۔