حضرت اقدس محمد مصطفیٰﷺ کی امارت کا دور سب سے اعلیٰ تھا جو قیامت تک جاری رہے گا
حصہ 2
خطبات طاہر جلد 15
514
خطبہ جمعہ 28 جون 1996ء
یہ ہے احسان اور عدل کا ایک ایسا رابطہ جس سے بلند تر رابطہ ممکن نہیں ہے۔ نہ پہلے انبیاء
میں کوئی اس کی مثال دکھائی دیتی ہے، نہ آئندہ کبھی کسی انسان میں اس کی مثال دکھائی دے سکتی ہے۔
اور یہ امر واقعہ ہے کہ خدا کی خاطر جب انسان سزا دیتا ہے اگر واقعتہ خدا کی خاطر دیتا ہے تو
ضرور اس کا دکھ محسوس کرتا ہے۔ میں ایک حقیر ، عاجز ، ادنی غلام ہوں محمد رسول اللہ ﷺ کا ۔ مگر میں
گواہی دیتا ہوں کہ آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ خدا کی خاطر مجھے کسی کو سزا دینی پڑے اور میں خود
تکلیف میں مبتلا نہ ہوں ۔ بعض دفعہ ساری ساری رات میں بے چین رہا ہوں کہ کیوں مجھے اتنا سخت
اقدام کرنا پڑ رہا ہے لیکن دشمن اعتراض سے باز نہیں آتے کہتے ہیں دیکھو تم نے جاری کردی
سزا۔ تمہارے دل میں کوئی رحم نہیں ہے۔ میں ان کو جواب دیتا ہوں کہ دیکھو رحم اور عدل کا ایک ایسا
رشتہ ہے جسے محمد رسول اللہ ﷺ سے ہم سیکھیں گے اور محمد رسول اللہ ﷺ کو چھوڑ کر عدل اور احسان کا
الله
کوئی رشتہ استوار ہو ہی نہیں سکتا۔ پس اپنی تکلیف کو میں خدا پہ چھوڑتا ہوں اور تمہارے اعتراض کو بھی
میں خدا پہ چھوڑتا ہوں مگر احسان کے نام پر مجھ سے عدل کے تقاضوں سے بے اعتنائی کی کبھی توقع نہ
رکھنا کیونکہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے کبھی ایسا نمونہ نہیں دکھایا۔
پس یہ وہ امارت کے حقوق ہیں جو آپ سب کو ہم سب کو ادا کرنے ہیں اور یہ معنی ہے
وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ ان کی تکلیفیں بھی خدا کی خاطر برداشت کر اور خدا کی خاطر جو تجھے تلخ فیصلے نافذ
صلى الله
کرنے پڑتے ہیں ان کا دکھ بھی خدا کی خاطر برداشت کر۔ یہ وہ صبر عظیم ہے جس کا ذکر آنحضرت کے
کے حوالے میں بعض دفعہ نام لے کر ، کھلے اشارے میں بعض دفعہ مخفی اشاروں میں ہمیں قرآن کریم
میں ملتا ہے اور یہ وہ حظ عظیم ہے جو محمد رسل اللہ ﷺ کو عطا ہوا اور جس کے نتیجہ میں پھر دشمن دوست على الله
بنائے جاتے ہیں ۔ پس ایسے ہی امیر امیر کا ذکر کرتے ہوئے آنحضرت ﷺ فرما آنحضرت یہ فرماتے ہیں ۔ پہلے یہ حدیث
آپ کے سامنے رکھتا ہوں، وقت تھوڑا ہے، دو حدیثیں شاید پیش کر سکوں گا۔
الله
حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے کبھی کسی کو نہیں مارا نہ کسی عورت کو ، نہ
خادم کو یعنی آپ کی قلبی کیفیت یہ تھی ۔ البتہ اللہ تعالیٰ کے رستے میں آپؐ نے خوب جہاد کیا ۔آر آپ کو
جب کسی نے تکلیف پہنچائی آپ نے کبھی اس سے انتظام نہیں لیا ہاں جب اللہ تعالی کے کسی قابل
احترام مقام کی مراد ہے جو اللہ تعالیٰ کے ہاں خدا کی طرف سے معزز محترم چیزیں قرار دی گئی ہیں ان
خطبات طاہر جلد 15
515
خطبہ جمعہ 28 جون 1996ء
کی ہتک ہوئی اور ان کی بے حرمتی کی گئی تو پھر اللہ تعالیٰ کی خاطر آپ نے ضروران سے انتقام لیا۔
صلى الله
(صحیح مسلم ، کتاب الفضائل ، باب مباعدته للاثم واختياره من المباح ، أسهله و انتقامه لله عند انتهاك حرماته )
آنحضور علی اطاعت کے دائرے کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ منتہ ے کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ متنبہ فرماتے ہیں کہ امیر کی
اطاعت کرو، میری خاطر اطاعت کرو اس لئے کہ میرے نظام کا وہ ایک حصہ ہے اور خدا سے اسے تعلق میں
وہ تمہیں اطاعت کا حکم دیتا ہے یا بعض باتوں سے بچنے کا حکم دیتا ہے۔ فرمایا اس تعلق میں یا درکھو کہ کبھی
غیر اللہ کی اطاعت نہیں کرنی ۔ یہ محض اللہ کی اطاعت ہے جس کی خاطر تم بندے کے سامنے سر جھکا
رہے ہو۔ پس اس کی پہچان یہ ہوگی کہ اگر وہ کبھی معصیت کا حکم دیتا ہے تو ہرگز اس کی امارت کے نام پر
اس کی معصیت میں اور اس کے سامنے سر نہیں جھکانا اور کبھی معصیت کے کام میں خدا تعالیٰ کے
احکامات کی نافرمانی کے معاملے میں کسی بندے کی اطاعت نہیں کرنی۔
اس کی ایک مثال حضرت علی یوں بیان فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت ﷺ نے ایک
لشکر روانہ فرمایا اور اس کو اطاعت کی ہدایت فرمائی۔ ایک موقع پر اس امیر نے جو کم فہم تھا لوگوں کی
اطاعت کو آزمانے کی خاطر آگ جلوائی اور حکم دیا اور پوچھا کہ اگر میں تمہیں اس آگ میں کود جانے کا
حکم دوں تو کیا تم میری بات مانو گے۔ تو بعض سادہ لوح لوگوں نے عرض کیا ہاں آپ ہمارے امیر
ہیں۔ آپ اگر ہمیں آگ میں کود جانے کا حکم دیں گے تو ہم مان جائیں گے اور بعض نے کہا کہ
معصیت میں امیر کی کوئی اطاعت نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جس فعل سے منع فرمایا ہے اس میں ہم ہرگز
تمہاری اطاعت نہیں کریں گے۔ جب واپسی پر یہ معاملہ آنحضور کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ
نے فرمایا اگر یہ لوگ آگ میں کود جاتے جنہوں نے کہا تھا کہ ہم امیر کی اطاعت کی خاطر کود جائیں گے
تو ہمیشہ اس آگ میں جلتے رہتے کیونکہ امیر کی اطاعت محض معروف اور جانے پہچانے اچھے امور میں
ہے۔ کھلی معصیت والے کاموں میں امیر کی کوئی اطاعت نہیں۔
(صحيح مسلم ، كتاب الأمارة ، باب وجوب طاعة الأمر في غير معصية، وتحريمها في المعصية )
پس دیکھو خدا تعالیٰ نے آپ کو بندے کی اطاعت سے کیسے آزاد فر ما دیا ہے۔ امیر کی اطاعت
جتنی بھی کامل ہے وہ محض خدا کی اطاعت ہے اور جہاں بھی امیر خدا کی اطاعت کے دائرے سے سرمو
بھی فرق کرتا ہے آپ کی گردنیں اس کی اطاعت سے آزاد فرمادی گئی ہیں ۔ اس اطاعت اطاعت کا نام
خطبات طاہر جلد 15
516
خطبہ جمعہ 28 جون 1996ء
ڈکٹیٹر شپ رکھنا اس سے بڑی جہالت اور کیا ہو سکتی ہے۔
پس ہم نے تمام دنیا میں اسلامی اطاعت کی روح پیدا کرنی ہے، اس کے نمونے دکھانے ہیں
صلى الله
اور تمام دنیا میں اسلامی اطاعت حاصل کرنے کے سلیقے حضرت اقدس محمد رسو محمد رسول اللہ ﷺ کے حوالے
سے بتلانے ہیں اور تمام ملکوں میں جہاں کثرت سے اس وقت احمدیت پھیل رہی ہے ہمیں اس کی شدید
ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس عظیم فریضے کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وہ ہمارا حامی و ناصر
ہو اور ہمیشہ ہم اسلام کے نظام اطاعت کو جاری و ساری رکھ سکیں اور اس کے اعلیٰ تقاضوں کو پورا کر سکیں
کیونکہ اسی میں ہماری زندگی ہے اور اسی میں ہمارا اطمینان ہے اور اسی میں ہماری صلاحیت ہے۔
آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ بہترین وہ لوگ ہیں جن کے امیر اپنے ماتحتوں کو دعائیں دیتے
رہیں ۔ یہ وہ بہترین اطاعت ہے جو اسلامی اطاعت ہے۔ اللہ ہمیں اس اطاعت کے نمونے دنیا میں
قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
چار بجے چونکہ وقت ختم ہو جاتا ہے کیونکہ دو طرفہ تعلق ہمارا رابطہ کٹ جاتا ہے اس لئے
جلدی میں مجھے بعض اہم امور چھوڑ نے بھی پڑے اور آپ نے دیکھا ہوگا میرے طرز بیان میں کچھ
تھوڑی سی افراتفری پائی جاتی تھی وہ وقت کی طرف خیال جاتا تھا تو طبیعت میں ایک جلدی پیدا
ہو جاتی تھی۔ کوشش کرتا تھا کہ کوئی قابل ذکر امر رہ نہ جائے۔ مگر جہاں تک میرا خیال ہے جو نہی
چار بجے ہیں اس وقت تک میں اپنی بات ختم کر چکا تھا۔ اگر کوئی ٹکڑا تھوڑا سارہ بھی گیا ہو تو انشاء اللہ
بعد میں انگلستان سے جب ہم اسی خطبہ کو اٹھا کر عالمی روابط کے ذریعے دنیا میں پھیلائیں گے تو سب
تک پہنچ جائے گا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ابھی چند منٹ اوپر دیئے گئے ہیں اور یہ بات جاری ہے تو آخر
پر میں تمام دنیا کی جماعتوں کو جو اس وقت یہ خطبہ سن رہی ہیں امریکہ کے اس اجتماع کے لئے اور اس
کی کامیابی کے لئے دعا کی تحریک کرتا ہوں ۔
اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ امریکہ کی جماعت بڑی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ہر پہلو
سے آگے قدم بڑھا رہی ہے۔ ابھی تربیت کی بہت حد تک کمی ہے اور خصوصاً ان بچوں میں کمی ہے جو
یہاں پیدا ہوئے اور ان نو مبائعین میں کمی ہے جو بڑی عمر میں آکر جماعت میں شامل ہوئے ہیں۔ یہ
بہت ہی اہم ذمہ داری کے تقاضے ہیں جو ہمیں پورے کرنے ہیں اور اطاعت کے مضمون پر جو میں
خطبات طاہر جلد 15
517
خطبہ جمعہ 28 جون 1996ء
-
نے زور دیا ہے وہ خالصہ اس خاطر دیا ہے کہ سب تو میں خدا کی مہمان بن کر ہمارے اندر داخل ہو رہی
ہیں۔ ان کی کمزوریوں پر ہمیں نظر رکھنا ہے۔ ان کے رجز کو ہر طرح پاک کرنا ہے اور اپنی کمزوریوں کو
ان سے دور رکھنا ہے اور پوری کوشش کرنی ہے کہ ہماری کمزوریاں ان میں منتقل نہ ہو جائیں ورنہ
آئندہ قوموں کی خرابیوں کے ہم ذمہ دار قرار دیئے جائیں گے۔ پس جہاں خدا تعالیٰ انعامات کی
کثرت سے بارش فرما رہا ہے۔ نئی نئی قو میں لکھوکھہا کی تعداد میں احمدیت میں داخل ہورہی ہیں ۔
وہاں ہمارے ثواب کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں اور ہماری سزا کے احتمالات بھی بڑھ رہے ہیں کیونکہ
آنحضرت ﷺ نے امارت کے تعلق میں متنبہ فرمایا ہے کہ ہرا میرا اپنے ماتحت جو بھی ہیں ان کے بارہ
میں پوچھا جائے گا ۔ اگر وہ ان کے اوپر شفقت کا حق ادا کرے گا تو اس کی جزا اس کو نصیب ہوگی اور
اگر وہ اس حق سے غفلت کرے گا تو خدا کے حضور وہ اس سے پوچھا جائے گا۔ مگر ایک اور دوسرے
موقع پر آپ نے اس مضمون کے اس پہلو کو بھی خوب کھول دیا کہ تم سے جو پرسش ہوگی اس میں
تمہاری بے اختیار کمزوریوں کو خدا تعالیٰ نظر انداز فرمادے گا۔ اس لئے ایسے ذمہ دار کاموں کو قبول
کرنے سے احتراز نہ کرنا اس ڈر سے کہ تم ہو سکتا ہے اس کے فرائض کا حق ادا نہ کر سکو۔ آپ نے فرمایا
کہ اسلام میں امارت کا نظام اس طرح قائم ہوا ہے کہ جو شخص بھی پوری دیانتداری کے ساتھ جاری
کرنے کی کوشش کرے گا اس کا دوہرا ثواب خدا اس کو دے گا اور اگر پوری دیانتداری سے کوشش کے
با وجود کوئی اچھا فیصلہ جاری نہ کر سکے اور غلطی کا مرتکب ہو تو اللہ تعالیٰ اس کو ایک جزا دے گا اس کی ۔
پس اگر نیتوں کے دائرے میں ہم پاک صاف ہو جا ئیں محض للہ نیتیں ہوں تو ہماری
کامیابیاں بھی باعث ثواب میں اور ہماری ناکامیاں بھی باعث ثواب ہیں۔ اس لئے الہی سلسلے کے
اندر ہر پہلو سے فائدہ ہی فائدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین