ہر احمدی مسلمان کو بد دیانتی کے خلاف مستعد ہوجانا چاہئے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الزمر کی آیات کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی وسیع مغفرت اور عذاب آنے سے قبل توبہ و استغفار کی اہمیت بیان فرمائی۔ حضور نے حضرت یوسف علیہ السلام کے واقعے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے واضح کیا کہ گناہوں سے بچنے کے لیے مایوسی سے نکل کر خلوص نیت سے دعا اور مخصوص پناہ گاہ تلاش کرنا ضروری ہے۔ آخر میں آپ نے تجارت اور مالی معاملات میں سچائی، امانت داری، اور سود و بددیانتی سے بچنے کی پرزور نصیحت فرمائی اور اس سلسلے میں عملی مثالیں پیش کیں۔

موضوعات: سورۃ الزمر، رحمت الٰہی اور توبہ، گناہوں سے پناہ، دیانتداری اور حلال رزق، سود سے اجتناب

خطبات طاہر جلد 15
729
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
ہر احمدی مسلمان کو بد دیانتی کے خلاف
مستعد ہو جانا چاہئے ۔
( خطبه جمعه فرموده 20 ستمبر 1996 ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ
رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ
الرَّحِيمُ وَأَنِيبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ
الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ
پھر فرمایا :
یہ آیات کریمہ جو سورۃ الزمر کی نمبر ۵۴ اور نمبر ۵۵ آیتیں ہیں۔ ( ان کا ترجمہ پیش کرنے سے اور ؟
پہلے میں گزشتہ خطبہ میں جو آیت تلاوت کی گئی تھی اس کے حوالے کی درستی کا اعلان کرنا چاہتا ہوں وہ
سورۃ یونس کی آیت پچیس تھی لیکن لکھنے والے نے غلطی سے سورہ الرعد لکھ دیا تھا تو میں نے بھی جو لکھا تھا
وہی پڑھ کے سنا دیا۔ آیت تو وہی تھی مگر صرف سورۃ کا حوالہ تھا آیت کا نمبر بھی وہی ہے یعنی پچھیں نبر مگر
رعد کی بجائے اس کو یونس سمجھیں اب یعنی جس نے بھی حوالہ دیکھنا ہو وہ یونس میں سے حوالہ دیکھے۔)
یہ دو آیتیں جو تلاوت کی ہیں ان کا ترجمہ یہ ہے قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا توان
سے کہہ دے کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا۔ اَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ اپنی

خطبات طاہر جلد 15
730
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
جانوں کے مفاد کے خلاف اعمال کئے ہیں یہ مراد ہے جانوں پر ظلم کیا ہے۔ لَا تَقْنَطُوا مِنْ
رَّحْمَةِ اللهِ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا الله تعالی تمام
گناہوں کو ، تمام تر گناہوں کو بخشتا ہے، بخش سکتا ہے اگر وہ چاہے۔ اِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
اگر وہ چاہے، کہ الفاظ یہاں نہیں ہیں۔ مگر دوسری جگہ جہاں بھی یہ مضمون آیا ہے اگر وہ چاہے کہ الفاظ
ہیں تو اس لئے وہ اس مضمون میں شامل ہیں اس لئے میں نے وہ الفاظ پڑھے ہیں مگر لفظی ترجمے
میں نہیں ہیں۔ لفظی ترجمہ صرف اتنا ہوگا کہ یقیناً اللہ تعالیٰ تمام تر گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ اِنَّهُ هُوَ
الْغَفُورُ الرَّحِيمُ یقیناً وہی ہے جو بہت زیادہ بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔ وَأَنِيبُوا
إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ اور اپنے رب کی طرف جھکو
وَأَسْلِمُوا اور اس کی فرمانبرداری اختیار کرو۔ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ پیشتر اس کے
کہ تمہارے پاس عذاب آجائے ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ پھر تم مد د نہیں دئے جاؤ گے ۔
تو یہ جو آیت ہے خدا تعالیٰ کی غیر معمولی بخشش اور بے انتہا بخشش کا مضمون پیش کر رہی ہے
اس کے ساتھ ایک تنبیہ بھی فرما رہی ہے۔ اگر انسان اس خیال سے کہ خدا ہر گناہ بخش سکتا ہے بخش
دے گا، گناہوں میں دلیر ہوتا رہے اور آگے بڑھتا رہے تو پھر عین ممکن ہے کہ اس کی موت ایسے وقت
میں آئے جبکہ خدا کی ناراضگی کا اظہار اس دنیا میں اس سے شروع ہو چکا ہو اور جب پکڑ کا وقت آ جائے
پھر کوئی بخشش نہیں ہے۔ تبھی فرعون نے جب آخری ڈوبتے ہوئے ایمان کا اقرار کیا ، موسیٰ کے اور
ہارون کے خدا پر ایمان لانے کا اقرار کیا اور بخشش مانگی تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ آئین یعنی بچانے
کا ذکر کیا کہ مجھے بچالے اب کون سا وقت ہے اور پھر پکڑ آ گئی۔
پس یا د رکھنے کی بات ہے کہ ان دو انتہاؤں کے درمیان جو راہ اختیار کرنی ہے یہی دراصل
وہ راہ ہے جسے پل صراط کہا جاتا ہے۔ ایک طرف یہ کامل یقین کہ خدا گناہ بخش سکتا ہے انسان کو مایوسی
سے بچاتا ہے جو اپنی ذات میں ایک بہت بڑا گناہ ہے۔ جب بھی نصیحت آموز خطبات دیتا ہوں
تو بعض احمد یوں کی طرف سے دنیا کے مختلف ممالک سے بڑی سخت پریشانی کا اظہار آتا ہے کہ ہم تو
فلاں چیز میں ڈوبے ہوئے ہیں ہم نے اب کہاں بخشے جانا ہے یعنی توجہ پیدا ہوتی ہے گناہوں سے
تو بہ کی مگر سمجھتے ہیں کہ اب ہمارا بخشش کا زمانہ گزر چکا ہے۔ یہ اپنی ذات میں ایک کفر ہے اور خدا تعالیٰ

خطبات طاہر جلد 15
731
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
کی عظمت شان کے خلاف ایک گستاخانہ مضمون ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بدظنی
کے طور پر بیان فرماتے ہیں کہ اپنے رب پر بدظنی نہ کرو ۔ بندوں پر بدظنی بھی بڑا گناہ ہے مگر رب پر
بدظنی بہت ہی بڑا گناہ ہے اور یہ جو بدظنی ہے یہ گناہوں سے باز آنے : لنا ہوں سے باز آنے میں مدد نہیں دیتی بلکہ گنا ہوں
میں آگے بڑھا دیتی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو عبارت ہے میں نے اس مضمون کی تائید میں
رکھی ہے وہ میں پڑھوں گا تو آپ کو سمجھ آجائے گی کہ اگر انسان مایوس ہو جائے کہ اب کچھ نہیں ہو سکتا
پھر اور گناہ کرتا ہے۔ چنانچہ ایک حدیث میں بھی آتا ہے کہ وہ شخص جس نے ننانوے قتل کئے تھے اور وہ
جگہ جگہ پھرتا تھا یہ سوال لئے ہوئے کہ کیا میں بخشا جا سکتا ہوں اور کیسے بخشا جا سکتا ہوں تو ہر طرف سے
جب مایوسی ہوئی اور ایک بہت بڑے بزرگ جس پر اس کی توقع تھی کہ وہ تو ضرور میری صحیح راہنمائی
کریں گے انہوں نے کہا کہ نہیں کوئی رستہ نہیں ہے ۔ اس نے کہا پھر جہاں ننانوے وہاں سو بھی
ہو جائیں پورے تو اسی کو قتل کر دیا۔ تو اب یہ دیکھیں کہ بعض دفعہ مایوسی گناہ کو بڑھانے میں مددگار
ہو جاتی ہے اور انسان کو زیادہ جرات بخش دیتی ہے کہ اب جو کچھ ہو چکا، ہو چکا پھر سب کچھ صحیح ہے۔
اور وہ لوگ جن کے متعلق قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ أَحَاطَتْ به
خَطِيئَتُه (البقره: 82) کہ ایسا شخص جس کو اس کی برائی نے گھیرے میں لے لیا ہو وہ ایسے ہی لوگ
ہیں جو سمجھتے ہیں کہ اب تو ہم گھیرے میں آچکے ہیں اب بچ نکلنے کی کوئی راہ نہیں ہے تو پھر پڑے رہو اسی
میں آگے بڑھتے رہو اور اکثر گناہوں میں جو شدت اختیار ہوتی ہے وہ خدا کے فضل سے مایوسی کے نتیجہ
میں ہوتی ہے۔ پس یہ آیت گناہوں پر انگیخت کے لئے نہیں بلکہ گناہوں سے بچنے کے لئے امید پیدا
:
کرنے کے لئے ہے۔ ابھی بھی وقت ہے تم واپس لوٹ سکتے ہو ، ابھی بھی وقت ہے تم واپس لوٹ سکتے
ہو ، ابھی بھی وقت ہے تم واپس لوٹ سکتے ہو کوئی تمہارے ایسے گناہ نہیں ہیں جن کو خدا بخش نہ سکتا ہو۔
پس یہ بہت ہی عظیم اظہار ہے اللہ تعالیٰ کی بخشش کا جو گنہگاروں کے لئے سب سے بڑا
سہارا ہے۔ اگر وہ اس سہارے کا مضمون سمجھیں اگر واپسی کی تلاش شروع کریں اگر ان کے نفس کی
پشیمانی بڑھنے لگے اگر وہ تو بہ کی طرف مائل ہوں تو یہ آیت گنہگاروں کا سب سے بڑا سہارا ہے لیکن اگر
یہ کہیں کہ خدا نے تو بخشا ہی نہیں اب تو ہم بہت آگے گزر گئے ہیں اور اس کے نتیجہ میں گناہوں میں

خطبات طاہر جلد 15
732
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
ا
آگے بڑھیں تو پھر ان کے لئے اس آیت کا اگلا حصہ ہے جو اطلاق پاتا ہے۔ وَانِيبُوا إِلَى رَبِّكُمْ
وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ الله تعالیٰ فرماتا ہے ، ہے تو بہت بخشنے والا لیکن
اللہ کی طرف توبہ کرتے ہوئے جھک جاؤ اور اپنے آپ کو اس کے سپرد کر دو۔ أَسْلِمُوا میں
فرمانبرداری بھی ہے اور سپردگی بھی ہے۔ اس کے سپرد کر دو اپنے آپ کو ، اس پر پھینک دو کہ اب تو تو
نے ہی کچھ کرنا ہے ، کرنا ہے ہم سے تو یہ داغ مٹتے نہیں اور أَسْلِمُوا میں پھر دعا کا مضمون داخل
ہو جاتا ہے۔ جب آپ کسی کے سپر د اپنے آپ کو کر دیں تمام تو کل اس پر کریں تو ساتھ یہ بھی کہتے ہیں
کہ اب تو تیرے سوا کوئی سہارا رہا ہی نہیں ہم نے اپنا سارا وجود تیرے حوالے کر دیا اس لئے تو مددگار
ہو جا۔ پس أَسْلِمُوا کے نتیجے میں جو عاجزانہ دعائیں اٹھتی ہیں وہ بخشش کے لئے اور گناہوں سے
بچنے کے لئے بہت ہی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
فرمایا یہ کر لو مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ اس وقت سے پہلے کہ عذاب آجائے ۔ جب
عذاب آجائے گا تو پھر بچ نکلنے کا، پھر بخشش کا کوئی وقت باقی نہیں رہے گا۔ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ پھر تم کسی
طرف سے مدد نہ دیئے جاؤ گے ۔ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ پھر اللہ تمہاری مدد نہیں کرے گا۔ تم لا
تُنصَرُونَ جب پکڑ کا وقت آئے گا تو پھر کوئی بھی تمہارا مددگار نہیں ہوگا۔ جب اللہ مددگار نہیں ہوگا تو کسی
اور کو بھی توفیق نہیں ہوگی کہ وہ تمہاری مدد کر سکے اور تُنصَرُونَ میں وہ دعا والا مضمون بھی ظاہر ہو گیا جس
کی طرف میں نے اَسْلِمُوا کے حوالے سے اشارہ کیا تھا۔ أَسْلِمُوا میں جو سپردگی ہے اس کے ساتھ
دعا کا ایک لازمی تعلق ہے اور تُنصَرُونَ کا مطلب یہ ہے کہ تمہیں جو گنا ہوں سے توبہ کی توفیق ملے گی
اللہ کی مدد کے بغیر نہیں مل سکتی۔ اگر عذاب سے پہلے پہلے تو بہ کرو گے تو اللہ کی مدد تمہیں نصیب ہوگی اور وہ مدد
ہی ہے جس کی وجہ سے تم گناہوں سے نجات پاسکتے ہو۔ اگر وہ مدد نہ آئی اور تم نے مدد نہ مانگی یعنی تم نے اس
کی طرف توجہ ہی نہ کی اور پکڑ کا وقت آگیا تو پھر نہ خدا کی طرف سے کوئی مدد اترے گی نہ دنیا کا کوئی بچانے
والا تمہیں بچا سکے گا۔ اس لئے بہت ہی اہم اور گہرا مضمون ہے اور جو نفس کی تربیت کا مسئلہ ہے یہ ایک
نہایت سنگین مسئلہ ہے۔ شاذ ہیں جو معصوم ہیں یعنی انبیاء علہیم السلام باقی سب کسی نہ کسی پہلو سے غیر محفوظ
رہتے ہیں اور جب تک دعاؤں کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے سہارے تلاش نہ کریں اور اس کی پناہ گاہ کی طرف
ان کی نظر نہ رہے اور جب وہ یہ کہیں اعوذ بالله من الشیطن الرجیم تو اس کی پناہ گاہ پر نظر ہو پھر دعا

خطبات طاہر جلد 15
733
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
کریں ورنہ منہ سے کی ہوئی دعا کے کوئی بھی معنے نہیں بنتے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے
ہیں تمہارے منہ کی باتوں سے خدا خوش نہیں ہو سکتا ، کچھ بھی نہیں ہوگا ۔ تو میں نے جو پناہ گاہ پر نظر کا محاورہ
استعمال کیا ہے یہ ایک اہم بات ہے جواب سمجھانا چاہتا ہوں۔ اللہ پناہ گاہ ہے اور جب آپ کہتے ہیں کہ ہم
شیطان سے تیری پناہ میں آتے ہیں اور تیری پناہ مانگتے ہیں تو ہر گناہ کے مقابل پر ایک پناہ گاہ ہوا کرتی ہے
اور ہر گنہگار جو اپنے گناہ کو جانتا ہے وہ یہ بھی جانتا ہے کہ اس گناہ کی پناہ گاہ کیا ہے۔ پس جب وہ اس پناہ گاہ پر نظر
رکھے گا کسی خاص گناہ کے حوالے سے جانے گا کہ اس حفاظت میں آؤں گا تو میں بچوں گا تو اس کی دعا معنی خیز
ہو جائے گی وہ صرف منہ کی باتیں نہیں رہیں گی ۔ پھر جب وہ کہے گا اعوذ بالله من الشیطن الرجیم تو شیطان
رجیم کے ان خطرات سے وہ پناہ میں آئے گا جو اس کے ذہن میں حاضر ہوں گے ۔ وہ جانتا ہوگا کہ ان سے
بچنے کے لئے خدا تعالیٰ کی یہ رحمت نازل ہو تو پھر میں ان سے بچ سکتا ہوں اور اس کے نتیجہ میں ایک اور
مضمون بھی انسان کے ذہن پر روشن ہوتا ہے جو قرآن کریم کی ان ہدایات سے تعلق رکھتا ہے جو ہر گناہ سے
بچنے کے تعلق میں ہیں۔
پس دعا کے ساتھ انسان کو عرفان نصیب ہونا چاہئے ۔ دعا کے ساتھ انسان کا ذہن زیادہ
روشن ہونا چاہئے اور وہ روشنی اس طرح ملتی ہے آپ کہتے ہیں اے خدا فلاں گناہ ہے میں تو گھیرے
میں آ گیا مجھے معاف کر دے مجھے بچالے لیکن پھر کیسے خدا بچایا کرتا ہے ان گناہوں سے ۔ قرآن کریم
میں جو انبیاء کے اور ان کی قوموں کے حالات کے ذکر ہیں ان گنہگاروں کے اور ان کے بچنے کے
حالات مذکور ہیں وہ ساری معین پناہ گاہیں ہیں جن میں آپ پناہ ڈھونڈ سکتے ہیں۔ دیکھیں حضرت
یوسف نے بھی ایک دعا کی تھی اور عجیب دعا ہے کہ جیل خانے کو پناہ گاہ سمجھا اور اے خدا میں ان کے شر
سے بچنے کی تیری مدد کے بغیر طاقت نہیں رکھتا ۔ جو میرا ذہن کام کرتا ہے وہ تو یہ ہے کہ اگر جیل خانے
میں جانا پڑے اس بدی سے بچنے کے لئے تو میں تجھ سے یہی مانگتا ہوں۔ اب معلوم ہوتا ہے کہ ان
عورتوں کا مکر اتنا شدید تھا اور ان کی جو دنیاوی کشش تھی وہ اتنی فتنہ پرداز تھی کہ ایک نبی نے جب دعا
مانگی ہے تو پناہ گاہ کا تصور سا منے رکھ کر دعا مانگی ہے۔
حضرت یوسف علیہ السلام کو اپنے تجربہ سے معلوم ہو چکا تھا کہ ان شیطانوں سے بچ نکلنے کی
نہ مجھ میں طاقت ہے اگر خدا مدد نہ کرے اور نہ ان حالات میں مجھے کوئی پناہ گاہ نظر آ رہی ہے سوائے

خطبات طاہر جلد 15
734
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
اس کے کہ میں جیل میں چلا جاؤں۔ پس جیل سے بچنے کی دعا نہیں مانگی تھی جب ان کے فتنے سے
بچنے کی دعا مانگی کہ خدا ہمیں بچالے۔ تو بعض لوگ اس کے بعد جب پڑھتے ہیں کہ اس کے باوجود
جیل میں چلے گئے اور فتنہ نا کام نہ ہوا تو وہ فتنہ جیل بھیجنے کا فتنہ نہیں تھا ، فتنہ جیل سے باہر رکھ کر گنا ہوں
میں قید کرنے کا فتنہ تھا۔ اس قید پر جو گناہوں کی قید تھی آپ نے مادی قید کو تر جیح دی اور اللہ تعالیٰ نے
اس مضمون کی تائید فرمادی ۔ اگر خدا تعالیٰ سمجھتا کہ اس نبی کو علم نہیں ہے یہ دعا اس کو نہیں کرنی چاہئے تھی
تو اللہ تعالیٰ دوسرا مضمون سمجھا دیتا۔ اللہ تعالیٰ نے یہی فیصلہ فرمایا کہ ہاں جیل ہی میں جانا بہتر ہے لیکن
اس پناہ گاہ کے ساتھ جو اور بہت سی رحمتیں وابستہ تھیں وہ ساری عطا کر دیں۔
اس لئے جب میں پناہ گاہ کی بات کرتا ہوں کہ اس کو معین کرو تو اس لحاظ سے کہ وہ ایک حقیقی
دعا بنے گی پھر معین ہو جائے گی اور اللہ تعالیٰ جان لے گا کہ تمہارے دل میں کتنا خلوص ہے ۔ کس
حد تک تم ان گناہوں سے بچنے کے خواہاں ہو۔ پھر جو مشکل قربانیاں دکھائی دیتی ہیں نہ صرف یہ کہ وہ
آسان ہو جائیں گی بلکہ ان کے اندر بے شمار رحمتیں اور برکتیں رکھ دی جائیں گی۔ ورنہ اللہ تعالیٰ یہ کہہ ورنہ
سکتا تھا کہ جیل میں جانے کی کوئی ضرورت نہیں میں تمہیں ویسے بچالوں گا۔ مگر جیل کی قربانی کو قبول
کرنے میں دیکھیں کتنی لامتناہی حکمتیں تھیں ۔ ایک مثلاً یہ کہ سات سال تک جس تقحط کے عذاب میں
مصر نے مبتلا ہونا تھا اور گردو پیش کے تمام ممالک نے بھی بھو کے مرنا تھا۔ اس ابتلاء سے یوسف کی قید
نے بچایا ہے، باہر رکھ کر اللہ تعالی اگر بچانے کے سامان کرتا تو یہ واقعہ پیدا ہوا ہے جس میں جیل بہانہ
بنی ہے۔ بادشاہ کی رؤیا کا حضرت یوسف تک پہنچنا ی ممکن نہیں تھا عام حالات میں کون عزیز مصر کے
پاس بادشاہ کا یہ پیغام لے کے جاتا کہ اس رؤیا کی تعبیر بتاؤ۔
پس خدا تعالیٰ کی جو حکمتیں ہیں وہ بہت ہی عظیم اور حیرت انگیز ہیں انسانی عقل کی رسائی
وہاں ہو ہی نہیں سکتی جب تک ان حکمتوں کو ہم رونما ہوتے نہ دیکھ لیں ۔ پس دیکھو کتنا بڑا انعام ہوا ہے
یوسف کی قربانی کا، اس دعا کا، وہ نہایت ہی خوف ناک پناہ گاہ جو اپنے لئے مانگی ہے چونکہ اخلاص
سے مانگی گئی تھی وہ دعا قبول کی گئی اور اس کے ساتھ ایسی برکتیں رکھ دی گئیں کہ وہ جیل کے چند تنہائی
کے سال ان برکتوں کے مقابل کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتے اور یہ جو حضرت یوسف کی پناہ گاہ تھی غور
کریں یہ ساری دنیا کی پناہ گاہ بن گئی۔ دور دور سے جو پناہ ڈھونڈتے ہوئے آتے تھے وہ حضرت

خطبات طاہر جلد 15
735
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
یوسف کی اس پناہ گاہ کی برکت سے آتے تھے ، اس کے صدقے سے آتے تھے اور اپنے بھائی آئے
اور اپنے باپ سے ملاقات ہوئی یہ سارے جو خدا تعالیٰ نے انعامات وابستہ فرمائے یہ اسی گناہ سے
بچنے کی پناہ گاہ تھی اس کے سوا اور کوئی بات نہیں تھی۔ وہ بچپن کی رویا پوری ہوئی ، چاند ستاروں نے سجدہ
کیا یعنی اطاعت میں آگئے ۔
یہ دیکھیں کتنے عظیم الشان فوائد ہیں جو ایک مخلصانہ دعا سے وابستہ ہوتے ہیں ۔ بظاہر انسان
سمجھتا ہے سرسری مطالعہ کرنے والا کہ اللہ تعالیٰ کو کیا ضرورت تھی یوسف کو اس مصیبت میں ڈالتا و ہیں
دعا قبول کر لیتا۔ مگر چونکہ برکتیں بہت تھیں اور یہ بتانا تھا کہ خدا کی خاطر جو سختی کی پناہ گاہ ڈھونڈتے ہو
وہ لوگوں کے لئے آرام کی پناہ گاہ بنے گی اور کثرت سے لاکھوں لوگ اور بڑی بڑی قو میں اس سے
فائدہ اٹھائیں گی اور لمبے عرصے تک اس کی برکتیں پھیلتی چلی جائیں گی۔ پھر حضرت یوسف کے بھائی
آئے وہاں ان کے ساتھ رہے اس کے نتیجہ میں حضرت یوسف کی قوم کو پھر اس بادشاہ ، وہ بادشاہ
فرعون نہیں تھا بلکہ باہر کے آئے ہوئے بادشاہ تھے، ان کے علاقے میں دیر تک بنی اسرائیل کو وہ
سارے حقوق ملے اس سے پہلے جن سے وہ محروم تھے اور بنی اسرائیل پھر مصر میں جو آباد ہوئے ہیں تو
اسی کی برکت سے آباد ہوئے ہیں۔
اور جب اس قوم نے خدا کو بھلا دیا جو حضرت یوسف کی دعا اور قربانی کے نتیجہ میں اس پناہ
گاہ تک پہنچی تھی تو وہ پناہ گاہ نہ رہی بلکہ اس پناہ گاہ سے لوگ پنا ہیں مانگنے لگے۔ حضرت موسی" اور آپ
کے ساتھیوں نے دعائیں کیں کہ اے خدا ہمیں اس پناہ گاہ سے نجات بخش ، ہمیں نکال دے اس سے
اور ایک وہ بھی ہے جب اس پناہ گاہ سے رہائی نصیب ہوئی ہے جس کو لوگوں کے اپنے اعمال نے گندا
کر دیا تھا۔ تو قرآن کریم نے جو قصص بیان فرمائے ہیں وہ سلسلہ بہ سلسلہ گہری حکمتوں کے راز رکھتے
ہیں اور وہ عقلوں کو روشن کرتے ہیں اور انسانی ، مذہبی تاریخ کو سمجھنے کی توفیق عطا کرتے ہیں تو ان باتوں
پر غور کرو۔ میں یہ مضمون اس لئے کھول رہا ہوں کہ میں نے عمداً ایک لفظ استعمال کیا آپ کو سمجھانے کے
لئے اگر میں یہ باتیں نہ بتاتا تو آپ کو سمجھ نہ آتی کہ کیوں کہہ رہا ہوں کہ پناہ گاہ کو معین کرو۔
تم جانتے ہو کہ بعض گناہوں سے بچنے کی کیا راہ ہے جو تم اختیار کر سکتے تھے اگر تم
سوچتے غور کرتے۔ تمہیں طاقت نہیں ہے وہ راہ تو ہے ۔ ہر انسان جانتا ہے اگر یہ ہو جائے تو پھر میں

خطبات طاہر جلد 15
736
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
بچ سکتا ہوں تو اس کو معین کرو اور پھر خدا سے یہ دعا مانگو کہ اے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس گناہ
سے، اس کمزوری سے، اس لغزش سے، اس بد عادت سے ، اس بد خلقی سے اور میں جانتا ہوں کہ
میرے بس میں نہیں کہ میں یہ حل کر سکوں مگر میں جانتا ہوں کہ حل ہے کیا اور ہر انسان پر روشن ہوتا ہے
وہ حل اور اگر نہ ہو تو پھر منجملہ یہ دعا کر سکتا ہے کہ تو بہتر جانتا ہے مگر امر واقعہ یہ ہے کہ ہر گناہ گار، ہر
کمزور، ہر مصیبت میں پھنسا ہوا انسان اس کے حل سے واقف ضرور ہوتا ہے کہ اگر یہ ہو تو پھر میں بچ
سکتا ہوں تو اسے معین رکھ کر پھر دعائیں کرے پھر اللہ تعالیٰ آپ کی نصرت فرمائے گا اور اس وقت سے
پہلے جو اس کی پکڑ کا وقت ہے وہ ضرور آپ کو بچالے گا ۔ یہ وعدہ جو ہے پکڑ کا وقت اس میں ایک ایسا لفظ
ہے جو بڑا ہی ڈرانے والا لفظ ہے یا ڈرانے والا محاورہ ہے کیونکہ ہمیں پتا نہیں پکڑ کا وقت کب آجاتا
ہے۔ اس میں دو پیغام ہیں ایک تو یہ کہ زیادہ دیر نہ لڑکا ؤ بات کو کیونکہ تمہارے اختیار میں نہیں ہے یہ
فیصلہ کہ کب پکڑ کا وقت شروع ہوتا ہے، میں اس سے پہلے پہلے بچ جاؤں۔ بعض دفعہ لوگ دریاؤں
میں بہتے ہیں جو بعد میں آبشاروں میں تبدیل ہو جایا کرتے ہیں ان کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ آگے آبشار
آنے والی ہے اور جب وہ پانی تیز ہو جاتا ہے اور اس وقت محسوس ہوتا ہے کہ وہ تباہی کے دہانے
پر کھڑے ہیں اس وقت وہ وقت ہاتھ سے گزر چکا ہوتا ہے پھر جتنے مرضی چپو ماریں ناممکن ہے کہ اس
بہاؤ کی طاقت کے برخلاف چل سکیں ۔ تو اچانک آتا ہے اور اس وقت تدبیر کا وقت گزر جاتا ہے۔ اسی
طرح دنیا کے ابتلاؤں اور آزمائشوں اور گناہوں کا حال ہے کہ جب وہ وقت آئے گا تو آپ کے بس
میں نہیں ہو گا آپ کے علم میں نہیں ہوگا کہ کب کیسے آنا ہے اس لئے اس میں بھی اللہ تعالٰی سے مدد
مانگنے کی ضرورت ہے۔
اور اگر آپ کسی معین بچنے کی جگہ کا تصور باندھنے کے بعد پھر دعائیں کریں گے تو یہ سب
سے بڑی ضمانت ہے اس بات کی کہ آپ اچانک پکڑے نہ جائیں گے کیونکہ جو خلوص سے دعائیں
مانگنے والا ہے اللہ تعالیٰ کبھی اس کو اچانک نہیں پکڑتا اگر اس کی کمزوری لمبی ہو رہی ہے تو اس کو وہ مہلت
دیتا ہے جس سے رفتہ رفتہ وہ کمزوری سے بچ نکلنے کی طاقت حاصل کر لیتا ہے یا جانتا ہے کہ کچھ نہ کچھ
گناہوں کے کنارے بھرنے لگے ہیں ۔ میں آگے نہیں بڑھ رہا گنا ہوں سے پیچھے ہٹ رہا ہوں، میں
مزید شکنجے میں نہیں آرہا بلکہ کچھ نہ کچھ آزادی حاصل کر رہا ہوں ۔ یہ کچھ نہ کچھ کا جو مضمون ہے یہ خدا کے

خطبات طاہر جلد 15
737
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
صلى الله
غضب سے بچانے کے لحاظ سے بہت ہی اہمیت رکھتا ہے ۔ اگر فوری طور پر آپ نجات نہ بھی حاصل
کر سکتے ہوں اگر کامل یقین کے ساتھ معین دعا کریں اور پھر اس کے لئے کوشش کریں تو اللہ تعالیٰ ایسے
مخلص کو پکڑا نہیں کرتا یا اس کی مہلت کو کاٹ نہیں دیا کرتا جو واقعہ اس کی طرف بڑھ رہا ہو اور پھر وہ مضمون
جو حضور اکرم ﷺ نے اسی مغفرت کے تعلق میں ہمیں سمجھایا ہے کہ پھر اگر وہ بدیوں سے بچ نہ بھی سکا ہو
اگر بیچ رہا ہو اور اس حالت میں بھی جان نکل جائے تب بھی خدا تعالیٰ کی بخشش اس پر غالب آجائے گی۔
تو یہ وہ اللہ ہے یہ وہ ہمارا رب ہے جس سے ہمارا معاملہ ہے اور اس نے اس معاملے کی
ساری راہیں کھول کھول کر ، آسان کر کر کے ہمیں سمجھادی ہیں ۔ اگر اس کے باوجود ہم ان سے استفادہ
نہ کریں تو بہت بڑا نقصان ہے اور بہت بڑی حماقت ہے۔ پس ایک یہ بات ہے جس کو پیش نظر رکھنا
چاہئے اور دوسرے اس ۔ رے اس کے اور بھی پہلو ہیں جن پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے روشنی ڈالی
ہے۔ اب میں آپ کے الفاظ آپ کے سامنے رکھتا ہوں تا کہ آپ کو یہ سمجھ آئے کہ اس جدو جہد میں جو
بہت ہی بڑا جہاد ہے نفس کا اس میں ہمیں کیا کچھ کرنا چاہئے ، کن چیزوں سے بچنا چاہئے کیونکہ ہمارے
سامنے ایک عالمی جہاد در پیش ہے ۔ وہی ہے جو ہمیشہ مجھے پریشان رکھتا ہے کہ اتنی بڑی قوموں کو ہم
نے دعوتیں دے دی ہیں اور خدا تعالیٰ بھی اس کثرت سے ہمیں وہ قو میں عطا فرما رہا ہے کہ اب ایک
فوج کا سوال نہیں فوج در فوج، Armies پر Armies آرہی ہیں اور ان کو سنبھالنا ہے ۔ ان کو
سنبھالیں گے کیسے اگر اپنی کمزوریوں کا یہ حال ہو کہ ان سے تو ہم نیٹ نہیں سکتے ان سے نجات نہیں
حاصل کر سکتے اگلوں کو کیسے بچائیں گے۔
یہ وہ مضمون ہے جس کے پیش نظر میں نے یہ تمہید باندھی اور اب میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کے حوالوں سے آپ کو یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ ہم پر کیا کیا ذمہ داریاں ہیں۔ ہمیں کیا
کچھ کرنا چاہئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ”کشتی نوح میں جو زبان استعمال فرمائی
ہے یعنی جو محاورے استعمال فرمائے ہیں ان کو پڑھ کے تو لگتا ہے کہ کوئی بیچ ہی نہیں سکتا کیونکہ آپ نے
دوسرے کنارے بتائے ہیں بخشش والا وہ بہت وسیع ہے لیکن جہاں پہنچ کر انسان گر جاتا ہے وہ بھی تو
ایک کنارہ ہے۔ اس کنارے پر کھڑا ہو کر کوئی آدمی بتارہا ہو کہ یہ دیکھو اس قسم کی کھڑ ہے، یہاں پہنچے تو
تم گئے ، یہ قدم نہ اٹھا بیٹھنا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان احتمالات کے پیش نظر کہ کوئی

خطبات طاہر جلد 15
738
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
بھی آپ کی جماعت میں داخل ہونے والا ضائع نہ ہو جائے ، کوئی بھی اس Precipice پر جو چٹان
کا کنارہ ہے قدم نہ رکھے جہاں سے گرنے کے بعد پھر واپسی کا کوئی رستہ نہیں رہا کرتا۔
تو فرماتے ہیں یہ بھی میری جماعت میں نہیں ہے ، وہ بھی میری جماعت میں نہیں ہے، وہ
بھی میری جماعت میں نہیں ہے اور جماعت میں نہ ہونے والے کی جو کمزوریاں ظاہر کی ہیں ان کو
پڑھتے ہوئے بعض دوست کہتے ہیں مجھ سے ذکر بھی کیا کہ ہماری تو جان نکل جاتی ہے ڈر کے مارے
جب کشتی نوح “ اٹھاتے ہیں، پڑھی ہی نہیں جاتی کیونکہ ہر بات پہ لگتا ہے کہ ہم جماعت سے نکل
گئے ۔ کوئی بھی ایسی ہدایت نہیں ہے جس پہ ہم یقین سے کہہ سکیں کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی جماعت میں داخل ہیں ۔ تو یاد رکھیں وہاں جماعت میں داخل سے مراد وہ حصار ہے جس
کے بعد خدا کی پناہ میں انسان آجاتا ہے اور ناممکن ہے کہ اس کو کوئی نقصان پہنچ سکے۔ پس جب یہ کہتے
ہیں کہ میری جماعت میں نہیں ہے تو اس چاردیواری کی بات کر رہے ہیں جس کے متعلق اللہ نے خوش
خبری دی تھی کہ جو تیری چار دیواری میں ہے اس کو کوئی گزند نہیں پہنچ سکتا۔ نا ممکن ہے کہ اسے کوئی
شیطان، شیطانی وسوسہ یا شیطانی کوششیں نقصان پہنچا سکیں تو ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ جماعت
کے اس دائرے سے بھی نکال کے پھینکا جا رہا ہے جو جد و جہد کا دائرہ ہے، جو اس دار کی طرف رخ کئے
ہوئے ہے جس دار میں آخری پناہ مل جاتی ہے۔ چنانچہ یہ جو عبارت ہے یہ تشریح کی تائید میں ہے جو
میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں ۔
آپ فرماتے ہیں گناہوں کی بھی ایک حد ہوا کرتی ہے حد سے تجاوز نہ کرنا۔ اگر حدوں کے
اندر رہو گے تو عیش و عشرت میں بھی بخشش ہو سکتی ہے۔ اگر ظلم کرتے ہو لیکن حد سے آگے نہیں
بڑھتے ،اگر غریبوں سے بے پرواہ ہومگر کچھ پرواہ ضرور رکھتے ہو تو یہ وہ سارے رستے ہیں جن سے
تمہیں مغفرت کی طرف راہ مل سکتی ہے اور میں تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ دوسری طرف حد سے تجاوز نہ
کر جانا ۔ پس یہ دوسرا کنارہ اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرما رہے ہیں جس سے
واپسی ممکن ہے۔ اگر آپ اس سے آگے نہیں جائیں گے تو واپسی ممکن ہوتی ہے اور اس آیت کا اطلاق
اس مضمون پر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے کہ اللہ بخش سکتا ہے، ہر چیز
بخش بھی دیتا ہے لیکن ایسے حد سے نہ بڑھ جانا کہ پھر تم پر عذاب آجائے اور پھر عذاب آنے کے بعد تم

خطبات طاہر جلد 15
739
اس کی زد سے نکل نہ سکو۔ فرماتے ہیں:
دو
حد سے زیادہ عیاشی میں بسر کرنا لعنتی زندگی ہے“
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
وو
(روحانی خزائن جلد 19 صفحہ : 71)
حد سے زیادہ عیاشی ، یہ کیا چیز ہے حد سے زیادہ عیاشی ۔ عیاشی کا ایک معنی تو ہے جو تن
آسانی کی زندگی بسر کرتے ہوئے آرام کی راہیں تلاش کرنا اور ان میں ڈوبے رہنا اور مزید کی ہوس
باقی رکھنا کہ جس حد تک بھی ممکن ہے ہم دنیا میں وہ سارے آرام اور عیش حاصل کر سکیں جن کی انسان
تمنا کر سکتا ہے۔ اس آرزو کو لے کر جو صاحب حیثیت اور امیر لوگ آگے بڑھتے ہیں ۔ پھر وہ آگے
بڑھتے چلتے جاتے ہیں یہاں تک کہ پھر وہ دنیا کے مصائب اور مسائل اور تکلیفوں سے اس وقت تک
ناواقف رہتے ہیں جب وہ تکلیفیں ان پر جب تک پڑ نہ جائیں اور آخر پڑ جایا کرتی ہیں ۔ تو وہ عذاب
والا مضمون جب تک ظاہر نہ ہو ان کو ہوش ہی نہیں آتی ۔ وہ عیش وعشرت میں آگے ہی بڑھتے چلے
جاتے ہیں۔ تو وہ عیاشی حد سے زیادہ لعنتی ہے جو توازن نہیں رکھتی جہاں واپسی کے لئے انسان اپنی
راہیں کھلی نہیں رکھتا ، جب بگٹ آگے دوڑا چلا جاتا ہے اور پیچھے مڑ کے نہیں دیکھتا۔ تو فرماتے ہیں یہ
عیاشی کی زندگی لعنتی زندگی ہے۔
وو
حد سے زیادہ بد خلق اور بے مہر ہونا لعنتی زندگی ہے
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کشتی نوح میں یہ فرمایا کہ جو اپنے بھائی سے ذرا
سا بھی تکبر سے پیش آتا ہے ذرا سا بھی بد خلقی سے پیش آتا ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں
ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے۔ یہ اس کی تشریح ہو رہی ہے ۔ فرمایا ہے وہ جماعت جو میں کہہ رہا ہوں وہ
پاکوں کی وہ جماعت ہے جس کی حفاظت کا خدا نے وعدہ کر دیا ہے۔ اگر تم میرے ہو جاؤ اور میرے گھر
والے بن جاؤ تو اس کے لئے یہ یہ صفات تم میں ہونی چاہئیں ۔ اب وہ فرما رہے ہیں کہ اگر تمہارے
اندر یہ برائیاں اس حد تک قبضہ نہ کریں تو پھر مایوسی کی وجہ کوئی نہیں تم پھر بھی بیچ سکتے ہو۔ تو بد خلقی کو پسند
تو نہیں فرمار ہے۔ حد سے زیادہ بد خلقی کا مطلب یہ ہے کہ انسان کی اپنی زبان ، اپنی روش اور رویے پر
کوئی اختیار بھی نہیں پھر رہتا۔ لوگ ایسے بدتمیز ہو جاتے ہیں بعض دفعہ کہ نہ اپنوں سے اخلاق سے پیش
آتے ہیں ، نہ غیروں سے پیش آتے ہیں، نہ موقع دیکھتے ہیں نہ محل۔ اپنے بچوں سے بھی بدتمیز، اپنی

خطبات طاہر جلد 15
740
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
بیویوں سے بھی بد تمیز، اپنے رشتے داروں سے ، اپنے بڑوں سے،اپنے چھوٹوں سے اور نا قابل
برداشت وجود بن جاتے ہیں ۔ فرمایا اگر یہ کرو گے تو پھر واپسی نہیں ہوگی ۔
بد خلقی کے ساتھ اگر شرمندگی کا احساس رہے تو ایسی بد خلقی کو حد سے بڑھی ہوئی بد خلقی نہیں کہا
جا سکتا۔ بعض بد خلق میں نے دیکھے ہیں بد خلقی سے پیش آتے ہیں اور بعد میں پھر رورو کے معافیاں بھی
مانگتے ہیں اور بعض جلدی ، بعض ذرا دیر میں۔ تو بد خلقی خواہ کتنی ہی بڑھی ہوئی ہو اگر کچھ ندامت کا
احساس زندہ ہے، کچھ حیا باقی ہو تو ایسی بد خلقی کو انسان حد سے بڑھی ہوئی بد خلقی نہیں کہہ سکتا ۔ حضرت
وو
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تعریف فرمادی کہ حد سے بڑھی ہوئی بد خلقی ، آپ کے الفاظ ہیں حد
سے زیادہ بد خلق اور بے مہر ہونا لعنتی زندگی ہے بے مہر ہونے سے مراد پھر یہ ہے کہ انسان کے دل
میں جو خدا نے نرمی اور شفقت رکھی ہوتی ہے وہ اٹھ جاتی ہے اور پھر دل ایسا سخت ہو جاتا ہے کہ پھر اس
پر خدا تعالیٰ کی رحمت نازل نہیں ہوتی ۔
ایک شخص نے اپنی بیٹی کو زندہ درگور کیا جہالت کے زمانے میں اور بڑی دردناک کہانی
ہے۔ کس طرح وہ بیٹی پوچھتی رہی کیا ہو گیا تم مجھ پہ کیوں مٹی ڈال رہے ہو۔ اس نے توجہ نہیں دی۔ بار بار
وہ یہ بیان کرتا رسول اللہ ﷺ کے سامنے کہ آواز آہستہ آہستہ کم ہوتی چلی گئی مٹی میں دیتی چلی گئی۔ میں نے
الله
صلى الله
کوئی پرواہ نہیں کی ۔ نظر اٹھا کے دیکھا تو آنحضرت یہ زار و قطار رو رہے تھے۔ آنسوؤں کا دریا تھا جو
آنکھوں سے بہہ رہا تھا اور یہ فرما رہے تھے کہ جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جائے گا اور وہ بد نصیب
کیسا بد نصیب تھا جس کی زندگی میں اس کی آخرت کا فیصلہ ہو گیا۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام یہ فرماتے ہیں جو بے مہر ہو جائے ، جس کے دل سے محبت مٹ جائے بنی نوع انسان سے یا
خدا تعالیٰ کی مخلوق سے شفقت کو بھول چکا ہو اس کی پھر کوئی نجات نہیں ہے۔ وہ لعنتی زندگی ہے۔
حد سے زیادہ خدایا اس کے بندوں کی ہمدردی سے لا پرواہ ہونا لعنتی زندگی ہے ۔۔۔“
یعنی خدا یاد ہی نہ رہے اور کروڑوں انسان ایسے ہیں جو مسلمان کہلاتے ہیں اور خدا اپنی عظمت
اور اپنی ان صفات کے ساتھ یاد نہیں جو بندوں میں بھی عظمت پیدا کرتی ہے بندوں کی صفات بھی تبدیل
کر دیتی ہے ۔ اس لئے خدا یاد نہیں کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اللہ نہیں کہتے ۔ ان میں بعض نمازیں بھی
پڑھتے ہیں۔ ایسے بھی ہیں جو مسجدوں کو آباد کئے ہوئے ہیں مگر خدا کو نہیں جانتے خدا سے ناواقف ہیں ۔ اگر

خطبات طاہر جلد 15
741
یہ بات درست نہ ہوتی تو آنحضرت
صلى الله ۔
مساجدهم عامرة وهي خراب من الهدى
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
ت آخری زمانے کا نقشہ کھینچتے ہوئے یہ کبھی نہ فرماتے :
(مشكاة المصابيح ، كتاب العلم، الفصل الثالث )
کہ نمازیں خدا کے ذکر کی یقینی علامت نہیں ہیں ۔ یہ خیال دل سے نکال دو کہ تم مسجد میں آباد
کئے ہوئے ہو، نمازیں پڑھ رہے ہو اور واقعہ تم ذکر الہی کر رہے ہو۔ اگر دنیا میں ذکر الہی کے آثار تم
میں ظاہر نہیں ہوتے ، دنیا کی زندگی تمہاری ویسی ہی رہتی ہے جیسی پہلے تھی جیسے مسجد میں داخل ہوئے
ویسے مسجد سے باہر نکل آئے تو فرمايا مساجدهم عامرة وهي خراب من الهدی آباد تو ہوں
گی ان کی مسجدیں اور ہدایت سے بالکل خالی ۔ کوئی ہدایت نہیں ہوگی ان میں ۔
دو
تو یہ بھی ایک بڑا اہم مضمون ہے کہ خدا یاد ہی نہ رہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام فرما رہے ہیں حد سے زیادہ خدا یا اس کے بندوں کی ہمدردی سے لا پرواہ ہونا خدا سے
لا پر اوہ ہونا تو میں نے آپ کو بتا دیا ہے جس کی مثال آپ کے سامنے رکھی ہے۔اس کے بندوں
کی ہمدردی سے لا پرواہ ہونے کا حال یہ ہے کہ بہت سے لوگ ہیں جن کو اپنے بچوں ، اپنے قریبی
رشتہ داروں کے سوا عامتہ الناس دنیا کی مصیبت اور تکلیف کا احساس ہی کوئی نہیں ہوتا ۔ وہ بعض
بڑے بڑے ریسٹورانٹس میں جہاں مشہور ہیں تکے اور کباب اور بعض جگہ وہ کہتے ہیں یہاں
بریانی اچھی پک رہی ہے یہاں فلاں قورمہ اچھا بن رہا ہے وہاں گزر کے جا رہے ہوتے ہیں اور
بعض ایسی بستیوں سے گزر رہے ہوتے ہیں جہاں مفلوک الحال لوگ رہتے ہیں اور ان کے
اگر بارش ہو جائے تب بیچنے کے سامان نہیں ، گرمی بڑھے تب بیچنے کے سامان نہیں ، سردی بڑھے
تب بیچنے کے سامان نہیں اور فاقہ کش بچے گلیوں میں گند میں کھیلتے ہیں کبھی احساس نہیں ہوتا کہ یہ
بھی خدا کی مخلوق ہے ہم نے ان کے لئے کیا کیا ہے۔
اگر یہ احساس ہو تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں یعنی مطلب اس کا یہ
ہے کہ اگر احساس پیدا ہو کچھ نہ کچھ تو انسان ان کی فکر کرے۔ یہ تو نہ ہو کہ بالکل بے نیاز اور بے حس
ہو کر ان لوگوں کے پاس سے گزر جاؤ اور تمہیں کبھی خیال ہی نہ آئے کہ تمہارے آرام و آسائش میں ان
کا بھی کچھ حق ہے۔ تو فرمایا یہ ایک لعنتی زندگی ہے۔

خطبات طاہر جلد 15
742
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
وو
۔۔۔ ہر ایک امیر خدا کے حقوق اور انسانوں کے حقوق سے ایسا ہی
پوچھا جائے گا جیسا کہ ایک فقیر بلکہ اس سے زیادہ ۔ ۔ ۔“
66
ہر وہ شخص جس کو خدا نے دولت بخشی ہے جس کے حالات بہتر بنائے ہیں فرمایا وہ ویسا ہی خدا کے
ہاں پوچھا جائے گا جیسے ایک فقیر جس کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے بلکہ اس سے زیادہ کیونکہ فقیر کے پاس
تو خرچ کرنے کا کچھ ہے ہی نہیں۔ اس پر یہ آزمائش آئی ہی نہیں کہ مصیبت زدگان اور غریبوں کو دیکھے اور
اس کے باوجود اس کا دل سخت رہے مگر امیر پر تو یہ آزمائش روز آتی ہے اور روز بسا اوقات بعض امیر اس میں
نا کام رہ جاتے ہیں۔ فرمایا پو چھا جائے گا یہ یاد رکھنا کہ تم میں سے ہر ایک پوچھا جائے گا۔ فرماتے ہیں:
۔۔۔ جو اس مختصر زندگی پر بھروسہ کر کے بکلی خدا سے منہ پھیر لیتا
ہے اور خدا کے حرام کو ایسی بے باکی سے استعمال کرتا ہے کہ گویا وہ حرام اس کے
66
لئے حلال ہے۔۔۔“ (روحانی خزائن جلد 19 صفحہ:71)
اب یہ وہ تعریف ہے گئے گزروں کی جواب ہو رہی ہے ۔ جو کشتی نوح کی تعریف تھی وہ
نہایت ہی اعلیٰ درجہ کے لوگوں کو ان کے مقام سمجھائے جارہے تھے کہ اس مقام پر ذرا بھی تم نے ٹھو کر
کھائی تو اعلیٰ درجے کے لوگوں میں شمار نہیں ہو سکو گے ۔ اب یہاں بدترین لوگوں کو بتایا جا رہا ہے کہ
بدترین اگر اس حد تک ہو جاؤ گے جیسا کہ ذکر کیا جا رہا ہے تو پھر تمہاری واپسی نہیں ۔ واپسی نہیں کا مضمون
لعنت سے ظاہر ہوتا ہے کیونکہ لعنت کا مطلب ہے دوری اور لعنت جب کسی کو کہا جائے کہ لعنت ہے تو ایک
تو جذبات کے غصے کے اظہار کے لئے آپ کہہ دیتے ہیں لعنت۔ مگر انبیاء اور عارف باللہ لوگ لعنت کو ان
معنوں میں استعمال نہیں کرتے ۔
لعنت کا وہ جو مذہبی مفہوم ہے وہ یہ ہے کہ وہ خدا سے دور چلا گیا اور اتنا دور ہٹ گیا کہ اب وہ
واپس نہیں آسکتا اس کو ملعون کہتے ہیں۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لعنتی زندگی کہہ کر یہ
بیان فرمارہے ہیں کہ ان چیزوں میں اگر تم حد سے تجاوز کر گئے تو یاد رکھنا خدا کی تقدیر میں تم لعنتی لکھے
جاؤ گے اور پھر تمہاری واپسی کا کوئی امکان باقی نہیں رہے گا۔ فرمایا جو حلال اور حرام کا فرق نہیں کرتا اور
حرام کو حلال کی طرح کھاتا ہے اور کتنے ہیں ہمارے مسلمان بھائی جو پاکستان میں ہیں یا باہر ہیں وہ
جن کو خدا تعالیٰ نے سب سے زیادہ حلال اور حرام کھول کھول کے بتایا اور دیکھیں کس طرح حرام رزق

خطبات طاہر جلد 15
743
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
پر منہ مارتے ہیں کہ ادنی سا بھی احساس نہیں ہوتا کہ حرام ہے۔ ذکر ہی کوئی نہیں اس بات کا۔ فرمایا یہ
لعنتی زندگی ہے۔ اب جتنے مرضی ان کے خلاف اسلام کے فتوے دیئے جائیں وہ فتوے دینے والے
خود بھی حرام پر ایسا منہ ماریں جیسے اپنی ماں کے دودھ پر بچہ منہ مارتا ہے تو وہ دوسروں کو لعنت سے کیسے
بچا سکیں گے؟
اور رزق حلال کے متعلق اس لئے اور بھی زیادہ زور کی ضرورت ہے کہ یہ وہ فتنہ ہے جو نیکیوں
میں بھی داخل ہوتا ہے، نسبتاً آسانی سے داخل ہو جاتا ہے کیونکہ مالی منفعتوں سے اس بنا پر رک جانا کہ
خدا کے منشا کے خلاف ہیں یہ مشکل کام ہے اور کچھ نہ کچھ انسان نفس کے لئے بہانے ڈھونڈ ہی لیتا
ہے۔ چنانچہ آج جو ہماری اردو کی سوال و جواب کی مجلس تھی اس میں ایک صاحب نے یہی سوال کیا کہ
لوگ کہتے ہیں کہ نا ممکن ہے کہ ہم تجارت کریں اور بے ایمانی نہ کریں یعنی تجارت کرنا اور حرام کھانا
ایک ہی چیز کے دو نام بن گئے ہیں اس لئے اب بتائیں ہم کیا کر سکتے ہیں۔ مجبور ہیں ۔ یعنی خدا تعالیٰ
کی پکڑ سے بچنے کے لئے یہ عذر تھا کہ جب وہ حرام سے بچ ہی نہیں سکتے تو پھر جو مرضی کریں سب کچھ
ٹھیک ہے ۔ ان کو میں نے سمجھایا کہ جس دوست نے آپ سے سوال کیا ہے ، ان کا اپنا نہیں تھا کسی
دوست نے بات کی تھی پاکستان سے آیا تھا اور ان سے ملا تھا ، ان کو میں نے سمجھایا کہ دیکھیں اگر انسان
کا ضمیر گندہ نہ ہو تو ہر قسم کے حالات میں وہ پاک زندگی بسر کر سکتا ہے ۔ اب یہ درست ہے کہ ایک
انسان تجارت میں جتنا بچنے کی کوشش کرے کسی نہ کسی جگہ اسے کچھ تھوڑا سا اپنے حقوق کی حفاظت کے
لئے بعض دفعہ کچھ پیسہ خرچ کرنا پڑتا ہے جسے عامتہ الناس میں لوگ رشوت بھی کہتے ہیں حالانکہ بعض
شرائط کے ساتھ وہ رشوت نہیں رہتی۔ مگر اس کے علاوہ اور بعض ایسی باتیں ہیں آپ اپنے دودھ دہی
کی دکان کریں، دودھ میں پانی نہ ڈالیں اور اس کے باوجود منافع تھوڑا رکھتے ہوئے بھی آپ گزارہ
کریں تو یہ کہہ دینا کہ دودھ میں پانی نہ ڈالیں تو تجارت نہیں چل سکتی کیونکہ سب دنیا دودھ میں پانی
ڈالتی ہے یہ ہے ہی غلط کیونکہ دنیا جو پانی ڈالتی ہے اس سے باقی ساری دنیا جو انہی کی دنیا ہے بیزار بھی
ہے اور اگر قسمت سے کوئی ایسا دودھ والا مل جائے جس پر آپ کو یقین ہو کہ یہ پانی نہیں ڈالتا تو آپ
اس کو دگنی تگنی قیمت دے کر بھی اس سے وہ دودھ لیں گے۔ اس لئے یہ خیال کر لینا کہ ایسے لوگوں کی
تجارت چلتی ہی نہیں جھوٹ ہے بالکل ۔ بہت سے ایسے تجربے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ان لوگوں

خطبات طاہر جلد 15
744
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
کی تجارت نہ صرف چلتی ہے بلکہ ہے بلکہ باقی تجارتوں پہ غالب آجایا کرتی ہے۔ قادیان میں ایسے فقیرانہ
مزاج کے مہاجر تھے جو بڑے عزت والے خاندانوں سے وابستہ ، سید زادے اور بعض معزز پٹھان
شہزادوں سے تعلق رکھنے والے قادیان آئے دودھ دہی کی دکان کھولی اور اتنا لوگ اٹڈ امڈ کر آتے تھے
کیونکہ ان کی دیانت اور تقویٰ کی وجہ سے وہاں ہر چیز صاف ستھری اور خالص اور اس کے نتیجہ میں باقی
دکانوں سے زیادہ مزے دار ملتی تھی۔ تو اسی سے انہوں نے پھر جائیدادیں بنائیں ، اسی سے ان کی
اولادیں بڑی بڑی تعلیم حاصل کر کے دنیا میں پھیل گئیں ۔
تو دو طریق سے اللہ تعالیٰ تقویٰ کی زندگی بسر کرنے والوں کی مدد فرماتا ہے ایک تو یہ کہ اگر
واقعہ سچی دیانت ہو تو ایسی تجارتوں میں خدا برکت عطا فرما دیتا ہے اور جو اس تجربہ کو جانتے نہیں وہ دور
بیٹھے ڈر کر ان باتوں سے ویسے ہی احتراز کر جاتے ہیں ، پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور دوسرا آسمان سے
لازماً برکتیں نازل ہوتی ہیں ۔ ان کے اموال میں برکتیں پڑتی ہیں۔ ان کے زندگی کے حالات
میں ، ان کی اولاد میں ، ان کی صلاحیتوں میں ، اور ان کی دین سے وابستگی اور وفا میں برکتیں پڑتی ہیں
اور ایسے بچے پیچھے چھوڑ کے جاتے ہیں جو نسلاً بعد نسل دنیا میں بھی اعلی ترقی حاصل کرتے ہیں اور دین
میں بھی وہ آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں ۔ تو چھوٹی چھوٹی باتوں میں جو دیانت کی معمولی باتیں ہیں
اب دودھ دہی کی دکان کیا ہوئی مگر دیکھو آپ حالات پر نظر ڈال کے دیکھیں ان کی اولادوں کا جائزہ
لیں وہ دنیا میں پھیلی گئ ہیں۔ وہ بڑی عزت اور عظمت سے یاد کئے جانے والے لوگ ہیں ۔ اب ان کا
نام آپ کو تاریخ احمدیت میں ملے گا تو آپ کا سر جھکے گا ادب سے اور آپ میں سے اکثر کو شاید پتا ہی
نہ ہو کہ وہ ایک دودھ کی دکان کرنے والا آدمی تھا۔ کچھ کھیر بنانی سیکھ لی، کچھ دہی اچھی بنانی سیکھ لی اور
اسی سے خدا تعالیٰ نے اس کے گھر کو برکتوں سے بھر دیا۔ اب ہمارے ماٹا ہوتے تھے، ان کی اولاد
دیکھیں خدا نے کیسی پھیلا دی ہے دنیا میں ، اور کتنی ان کو برکتیں دی ہیں وہ آلو چنے بیچنے والے تھے
بس ، مگر تھے دیانتدار ۔
تو دیانت میں بہت سی برکتیں وابستہ ہیں جو فوری بعض دفعہ دکھائی نہیں دیتیں مگر ہوتی ضرور
ہیں اور یہ سفر اس لئے ضروری ہے کہ انفرادی طور پر برکتوں کی خاطر نہیں خدا کی خاطر جب آپ
دیانت اختیار کریں تو برکتیں ضرور ملتی ہیں۔ مگر اگر یہ نہیں کریں گے تو ساری قوم لازماً بد دیانت

خطبات طاہر جلد 15
745
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
ہو جائے گی اور جوتو میں بد دیانت ہو جائیں وہ ایک دوسرے کا خون پی رہی ہوتی ہیں اور دنیا سے ان
کی تجارتیں بے سود بے معنی ہو کے رہ جاتی ہیں اور دنیا ان کو دھتکار دیتی ہے۔ اس لئے دن بدن ان کی
روپے کی قیمتیں گرتی ہیں ان کے حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جاتے ہیں ان کی منڈیاں ہاتھ سے
نکل جاتی ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم خوشحال ہیں کیونکہ ہر بے ایمان معاشرے میں وقتی طور پر خاندانوں
کو خوشحالی ملتی ہے اور حکومتیں بدحال ہو جاتی ہیں کیونکہ ٹیکس نہیں جاتا ان کو ۔ اب ٹیکس کی بات وہاں
چلی تھی اسی سوال جواب میں۔ میں نے ان سے کہا تھا کہ یہ میں جانتا ہوں کہ اگر انسان کتنی بھی
دیانتداری اختیار کرلے بعض ملکوں میں جب ٹیکس کی جگہ آئے گی تو وہاں ٹیکس والے مجبور کر دیں گے
بد دیانتی پر اور بد دیانتی پر مجبور کریں گے اور ایسے حالات پیدا کر دیں گے کہ یا وہ اپنی جائز آمد سے
بہت بڑھ کر ٹیکس ادا کرے اور تجارت کا ایک دم صفایا ہوتا چلا جائے یا پھر بد دیانتی میں ملوث
ہو جائے۔ میں نے کہا اس سے بھی بچنے کی راہ ہے کیونکہ ایسے لوگ جانتے ہیں کہ جب وہ ایک ٹیکس
والے کو پیسے دیتے ہیں تو محض اس لئے نہیں دیتے کہ ان کا جائز ٹیکس لگے وہ پھر اپنا جائز ٹیکس بھی
بچاتے ہیں اور ناجائز فائدے اور بھی حاصل کر لیتے ہیں ۔ تو انسان اگر تقویٰ سے بچنا چاہے تو بیچ سکتا ہیںاور
ہے۔ ان سے کہے کہ تمہارا منہ جو بھرنا ہے وہ مجھے بتاؤ اپنے منافع میں سے بھرنا پڑے گا نسبتاً منافع کم
ہو جائے گا اگر دیانتداری پر قائم رہے اور اپنے منافع سے اس ظالم کا منہ بھرتا ہے تو میں جانتا ہوں کہ
خدا ایسی تجارت کو بے برکت نہیں کیا کرتا ۔ ہمیشہ اللہ تعالیٰ غیر معمولی حالات پیدا کر دیتا ہے اور ایسا
تاجر بیچ جاتا ہے اگر بچنے کی خواہش ہو۔
یہ باتیں میں باہر بیٹھا نہیں کر رہا مجھے تجارت کی دنیا کی خبر نہیں ہے میں دور سے دیکھ کر ایک ہیں دور سے کر
فرضی ہدایتیں دے رہا ہوں۔ جماعت احمد یہ کی بعض تجارتوں میں خلیفہ مسیح نے مجھے نہ صرف
ڈائریکٹر مقرر فرمایا بلکہ ایسا اختیار دیا کہ گویا میرا مشورہ جو تھا وہ حاوی تھا باقی سب مشوروں پر اور کاٹن مقر بلکہ ایسا
کی تجارت تھی بعض دوسری چیزیں ایسی تھیں ۔ اس حال میں ہم نے شروع کیا کہ بہت ہی برا حال
ہو چکا تھا سب کچھ بکنے کو تیار تھا لیکن خدا نے سہارے دئے اور ہر مشکل کے وقت مدد فرمائی صرف
فیصلہ یہ تھا کہ ہم جس حد تک ممکن ہے دیانتداری سے کام کریں گے اور اگر کسی محکمے سے اس قسم کا رابطہ
کرنا پڑتا ہے تو بعض ایسے آدمی تھے جو اس بات کے ماہر تھے ان کے ذریعے رابطہ کرنا پڑتا تھا لیکن

خطبات طاہر جلد 15
746
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
ہدایت ہماری یہ تھی کہ ایک دمڑی بھی حکومت کی یا ملکی دولت کی ہم اپنے لئے نہیں لیں گے۔ صرف
ہمیں امن سے کام کرنے دیں اور خدا نے برکت ڈالی ۔
سود سے کہتے ہیں ، سود سے کیسے بچو گے ؟ یہ ٹھیک ہے کہ بسا اوقات انسان نہیں بچ سکتا لیکن
اگر ارادہ ہو ، نیت ہو اور اخلاص ہو اور دعا ہو تو بیچ بھی سکتا ہے۔ ہمارے ایک کاروبار میں مسلم کمرشل
بینک سے واسطہ تھا اور کاٹن کے یعنی اس روئی کے کاروبار میں بہت بڑے قرضے لازماً اٹھانے پڑتے
ہیں اور ان قرضوں کے بغیر وہ کاروبار چل ہی نہیں سکتے کیونکہ عام جو کارخانے دار ہیں یا جنینگ
فیکٹریوں کے مالک ہیں ان کے پاس اتنا سر ما یہ تو ہوتا ہی نہیں کہ وہ بڑی قیمت دے کر وہ زمینداروں
کو ان کی کاٹن کی قیمت پہلے ادا کر دیں۔ بہت سی مجبوریاں ہیں ، قرضے لینے پڑتے ہیں۔ اب میرے
دل پہ یہ بڑا گراں تھا اور میں نے دعا بھی کی۔ میں نے کہا اللہ میاں جماعت احمد یہ کی فیکٹری ہے ہم
نمونہ بننا چاہتے ہیں، ہمیں بچا اس مصیبت سے اور ایک دوست کے تعارف سے مسلم کمرشل بینک
کے جو جنرل مینجر بلکہ پریذیڈنٹ تھے ان سے ملا اور ان سے میں نے کہا کہ دیکھیں اتنے لاکھ قرضہ
آپ سے لینا چاہتے ہیں لیکن سود نہیں دینا ۔ اب وہ بہت ذہین آدمی تھے اور بڑے حوصلے والے
انسان تھے۔ اب خدا نے واسطہ وار بھی ایسے شخص سے ڈالا جس میں یہ طاقت تھی اس بات کو سننے اور سمجھنے سم
کی۔ تو تھوڑا سا تعجب ہوا۔ وہ کہتے ہیں اچھا اب بتائیں کیا بات ہے۔ میں نے کہا ہمارا دین ہمیں
اجازت نہیں دیتا اور تجارت مجبور کرتی ہے لیکن ایک بات ہے کہ آپ کمرشل ادارے ہیں ، آپ
کا کاروبار ہی منافع پر ہے اس کا مجھے احساس ہے۔ مگر یہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جیسا کہ ہمیں
ہمیشہ منافع ہوتا ہے اگر منافع ہوا تو ہم آپ کو جتنا سود دیتے ہیں اس سے زیادہ پیسہ تحفہ دیں گے، شرط
نہیں ہے، کوئی اس کا تناسب مقرر نہیں کرنا ۔ تو مجھے دیکھ کے انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے منظور ہے اور
جس بینک کے آفیسر کی طرف انہوں نے حوالہ دیا ان سے نچلا وہ بھی بہت بڑا اونچے مقام کا افسر تھا وہ
حیران رہ گیا ۔ اس نے کہا یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ میں نے کہا ہو گیا تم جاکے پوچھو اور اس کے بعد پھر میں
بھی ان کی موجودگی میں الگ ان سے ملا اور ان سے میں نے بھی یہی سوال کیا کہ آپ مجھے یہ بتائیں
کام تو آپ نے کر دیا ہے ۔ اتنا بڑا فیصلہ جو آپ کے سارے سارے حصہ داروں کے سامنے بہت ہی ایک
نا قابل قبول حالت پیش کرتا ہے۔ اس نے کہا بات یہ ہے، میں ابھی بتاتا ہوں میرے فیصلے میں راز کیا

خطبات طاہر جلد 15
747
خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء
ہے۔ کہتے ہیں میں نے اپنے تجربے سے مردم شناس ضرور ہوں اور میرا یہ تجربہ ہے کہ بے ایمان لوگ
کاغذ بڑے بھر کے لاتے ہیں اور کاغذوں کے منہ پکے کر لیتے ہیں اور جتنے مرضی پکے کاغذات ہوں
دھوکہ دے جاتے ہیں لیکن اگر آدمی دیانتدار ہو تو وہ دھو کہ نہیں دے گا۔ میں نے تو آپ کو دیکھا مجھے یہ
پتا لگ گیا کہ ہے دیانتدار اور اس لئے میں نے آپ سے کاغذ بھی نہیں مانگے ، فیکٹری کے کاغذ نہیں
مانگے کہ رکھواؤ اس کے مقابل پر۔ مجھے پتا تھا اور میں اپنے اس فیصلے پر ایسا اعتماد رکھتا ہوں کہ اس اعتماد مجھے رکھتا
کی خاطر مجھے پتا تھا کبھی غلطی نہیں ہوگی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسا ہی ہوا۔ مسلسل اس بینک نے نہیںہوگی اور
ہمیں بغیر سود کے قرضہ دیا ہے اور مسلسل ہمارے اوپر پورا اعتماد کیا اگر ہمارا منافع کم ہوا تو ہم نے کچھ کم
نے۔
تحفہ دیا، زیادہ ہوا تو زیادہ خوشی سے قبول کیا مگر سودی کاروبار پھر نہیں ہوا۔ تو اللہ تعالیٰ کفیل بن
جاتا ہے، رستے نکال لیتا ہے۔ اس لئے یہ بہانے نہ بناؤ کہ ہم بددیانتی پر مجبور ہیں ۔ ہر احمدی مسلمان ۔ ہرام
کو بد دیانتی کے خلاف مستعد ہو جانا چاہئے ۔ جو روزمرہ کے اپنے اموال میں بد دیانتی نہیں کرے گا اس
کے بھائی کو بھی پھر اس سے خطرہ نہیں ہوگا۔ آج جو بعض شکایتیں آتی ہیں اور بڑی بھاری تعداد شکایتوں
کی وہ ہے جو مالی لین دین کی خرابی سے تعلق رکھتی ہے ان سے جماعت کو نجات ملے گی اور اگر ایک
انسان اپنے ذاتی معاملات میں جو عام تجارتی کاروبار ہیں ان میں دیانتداری کے لئے محنت کرتا ہے تو
نفسیاتی لحاظ سے اس کے لئے ناممکن ہے کہ حیلے تراش کر کسی بھائی کے پیسے پر نظر رکھ کر اسے دھو کہ
دینے کی کوشش کرے۔
تو اس اعلیٰ معیار تقویٰ پر قائم ہوں تو جماعت کو بہت سے جھمیلوں سے نجات ملے گی اور
ایسی جماعت جو خدا کی خاطر تقویٰ پر اور دیانت پر قائم ہو اس کے اموال میں لازماً برکت دی جاتی
ہے۔ آگے جو بڑے بڑے کام در پیش ہیں ان کے لئے آپ حیران ہو جائیں گے کس طرح خدا تعالیٰ
غیب سے، اپنے فضل سے روپے مہیا کرتا چلا جائے گا جیسا کہ اب کر بھی رہا ہے مگر اپنی دیانت کی
حفاظت کرنی ہوگی ۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔ ہوگی عطافرما۔ کی ۔
باقی اقتباس اور باقی حوالے انشاء اللہ اگلے جمعے میں پیش کروں گا۔ انشاء اللہ

آج 10 میں سے 10 باقی