خدا کی طرف بلانے والے کیلئے ضروری ہے کہ اس میں عالمی صفات ہوں۔ وہ ہر قسم کے تعسّبات سے پاک ہو
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے دعوت الی اللہ کی اہمیت اور اس کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی، بالخصوص اسکینڈینیویا جیسے خطوں میں جہاں دہریت غالب آ چکی ہے۔ آپ نے واضح فرمایا کہ مغرب میں دہریت کا سبب بگڑے ہوئے مذہبی عقائد ہیں، اس لیے لوگوں کو پہلے توحید باری تعالیٰ کی طرف لانا ضروری ہے نہ کہ براہِ راست بحث و مباحثہ کیا جائے۔ حضور رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی روشنی میں تاکید فرمائی کہ حقیقی داعی الی اللہ بننے کے لیے خود اپنے نفس کی اصلاح، عملِ صالح اور اپنے اندر الٰہی صفات پیدا کرنا لازمی ہے۔
موضوعات: دعوت الی اللہ، مغرب میں دہریت، توحید باری تعالیٰ، عمل صالح، اصلاح نفس
خطبات طاہر جلد 15
787
خطبہ جمعہ 11 اکتوبر 1996ء
خدا کی طرف بلانے والے کیلئے ضروری ہے کہ اس میں
عالمی صفات ہوں ۔ وہ ہر قسم کے تعصبات سے پاک ہو۔
( خطبه جمعه فرموده 11 اکتوبر 1996ء بمقام اوسلو، ناروے)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی :
وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ
إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ (خم السجده : 34)
پھر فرمایا :
اگر چہ آج کل دنیا میں دعوت الی اللہ پر زور دینے کی شدید ضرورت ہے اور آسمان سے جو
ہوائیں چل رہی ہیں وہ دعوت الی اللہ کی محمد اور معاون ہیں اور انہی ہواؤں کی برکت ہے کہ جماعت
احمدیہ کی کوششوں کو پھل لگ رہے ہیں ورنہ پھل دار ہوا ئیں اگر خدا نہ چلائے تو وہ کھیتیاں بھی جو بیجوں
تک پہنچ جاتی ہیں وہ بیجوں سے خالی مر جایا کرتی ہیں۔ ایسی ہوائیں بھی ہم نے پنجاب میں چلتی دیکھی
ہیں کہ کھیتیاں پھل لانے پر تیار ہوں تو ایسی جنوبی ہوا چلتی ہے جو ان کے پھلوں کو وہیں سکھا دیتی ہے
اور کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔ تو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوا ہی ہے جو جب چلتی ہے تو محنتیں پھل لاتی ہیں
بلکہ محنتوں سے بہت زیادہ پھل نکلتے ہیں اتنے کہ ان کو محنتوں سے کوئی نسبت باقی نہیں رہتی۔ یہی وہ
عالمی دور ہے دعوت الی اللہ کا اور اس کے پھل دار ہونے کا جس دور کی طرف میں سب جماعت
کو بار بار بلا رہا ہوں اور متوجہ کر رہا ہوں۔
خطبات طاہر جلد 15
788
خطبه جمعه 11 اکتوبر 1996ء
ناروے میں بھی مجھے اس مضمون پر آپ سے کچھ کہنا ہے لیکن اس سے پہلے میں یہ بتادینا چاہتا
ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ناروے کا یہ خطبہ تمام دنیا میں ٹیلی ویژن کے ذریعے دیکھا اور سنا جارہا
ہے اور اس کے لئے اگر چہ جماعت کا فیصلہ تھا کہ جو بھی خرچ ہو جماعت برداشت کرے گی مگر ناروے کے
تین مخلصین نے پیش کش کی کہ ان کی خواہش ہے کہ یہ تینوں خطبات ان کے مشتر کہ خرچ پر ہی تمام دنیا کو
بھجوائے جائیں یعنی عالمی طور پر نشر کئے جائیں اس لئے میں نے ان کی یہ پیش کش قبول کر لی ہے ۔ اللہ
تعالیٰ انہیں بہترین جزاء عطا فرمائے ۔ اس کے علاوہ میں یہاں کے ٹیلی ویژن کے سربراہ کا شکریہ ادا کرنا
چاہتا ہوں ، میں یہ نہیں جانتا کہ پورے ٹیلی ویژن کے سربراہ ہیں یا اس شعبہ کے سربراہ ہیں جس کے
ذریعے سے ہمیں یہ سہولت مہیا ہوئی ہے مگر وہ بہت ہی مخلص اور نیک طبیعت انسان ہیں۔ ان سے ہمارا پہلے
ایک دفعہ رابطہ ہوا اور اس سلسلہ میں ان کے تعاون کی ضرورت پیش آئی جو انہوں نے بڑی خوشی سے مہیا
کی۔ اب دوبارہ جو ہم نے ٹیلی ویژن کے یہاں سے پروگرام اٹھانے کا ان سے ذکر کیا اور تعاون چاہا
تو با وجود اس کے کہ بہت ہی مشکلات حائل تھیں اور کئی چیزیں ایسے وقت پر مہیا نہیں تھیں جن کے ذریعے یہ
انتظام ہو سکتا مگر انہوں نے اپنے فرائض منصبی سے ہٹ کر ذاتی اخلاص سے کوشش کی اور آج اللہ کے فضل
کے ساتھ یہ ممکن ہوا ہے کہ ہم اس خطبہ کو تمام عالم کے لئے ٹیلی وائز کر رہے ہیں تو ایسے نیک طبع لوگ دنیا
میں ہر جگہ موجود ہیں ۔ ہمیں چاہئے کہ ان کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ انہیں اور بھی نیکی اور اپنے
قرب کی راہیں عطا فرمائے۔
اب میں اس مضمون کی طرف پھر واپس آتا ہوں ۔ ناروے کا جو مسئلہ ہے وہ بعض اور شمالی
۔
یورپین کی طرح زیادہ سنگین ہے۔ اگرچہ یورپ میں بلکہ سب دنیا ہی میں دہریت کی ہوائیں چل رہی
ہیں اور خدا عملاً انسانی زندگی سے الگ ہو چکا ہے مگر بعض ممالک میں یہ دہریت کا زہر باقی ممالک
کے مقابل پر زیادہ گہرا جا چکا ہے اور اس نے تمام فضا کو مسموم کر دیا ہے ۔ ان ممالک میں شمالی یورپ
میں سوئٹزر لینڈ بہت آگے ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے تمام تعلیمی ادارے عملاً دہریت کی آماجگاہ بن چکے
ہیں اسی طرح شمالی یورپ میں سب سے زیادہ اس Peninsula کو دہریت میں آگے
بڑھنے کی توفیق تو نہیں کہنا چاہئے ، آگے بڑھنے کی جسارت ہوئی ہے یعنی سیکنڈے نیوین
Peninsula ڈنمارک سے لے کر ناروے کے شمال تک باقی شمالی ممالک کے مقابل پر دہریت
خطبات طاہر جلد 15
789
خطبه جمعه 11 اکتوبر 1996ء
میں بہت آگے بڑھے ہوئے ہیں اور ان کے بھی تعلیمی ادارے ہیں زیادہ تر جو دہریت کی آماجگاہ
ہیں۔ اس وجہ سے ان کو خدا تعالیٰ کے دین کی طرف بلانا ایک مشکل کام ہے اگر اس کا سلیقہ نہ ہواگر
انسان صورت حال کا تجزیہ کر کے مناسب رستے اختیار نہ کرے اس وقت تک جب تک ایسا نہ ہوان
لوگوں کو اسلام کی طرف بلا نا ممکن نہیں ہے۔ بہت طرح سے، بہت طریقوں سے ان جگہوں پر کوششیں
کی گئیں اور ان سارے ممالک میں وہی ایک ہی رد عمل ہے یعنی سوئٹزرلینڈ ہو یا ڈنمارک یا سویڈن یا
ناروے۔ جو قسمت سے پھل ملتا ہے وہ اللہ کے فضل سے اچھا ہوتا ہے لیکن بہت شاذ کے طور پر ملتا ہے
اور جماعتی لحاظ سے ان چاروں ممالک میں کوئی مقامی ایسے مخلصین پیدا نہیں ہو سکے جو اپنی جماعت بنا
سکیں اور جن کو کہا جاسکے کہ یہ اس ملک کے باشندے ہیں اور ملک کے باشندوں کے لحاظ سے ان کی
ایک بڑی جماعت ہے۔ کہیں کچھ آتے بھی ہیں تو چلے بھی جاتے ہیں اور آکر قرار پکڑنے والے
جو ہیں اگر چہ ان کا معیار اللہ کے فضل سے بہت اونچا ہے اور وہ سچے خدا کے مخلص بندے ہیں لیکن شاذ
کے طور پر ہیں، بہت ہی کم تعداد ہے۔
صلا
اس پہلو سے فکر کی بات ہے لیکن مایوسی کی بات نہیں ۔ فکر کی اس پہلو سے کہ ہمیں معلوم کرنا
چاہئے کہ کون سے طریق ہیں جن سے ان قوموں کو دین کی طرف بلایا جا سکتا ہے ۔ اس آیت کریمہ
سے متعلق ، جس کی میں نے تلاوت کی ہے، میں پہلے بھی اس مضمون پر روشنی ڈال چکا ہوں کہ قرآن
کریم نے کسی حکمت کے پیش نظر دعوت اسلام کا ذکر نہیں فرمایا کسی مذہب کا نام نہیں لیا بلکہ دعوت
الی اللہ کا ذکر فرمایا ہے اور آنحضرت ﷺ کو بھی داعی الی اللہ کے طور پر پیش فرمایا گیا ہے ۔اس میں
بہت گہری حکمت ہے اور بہت بڑی غلطی ہو گی اگر ہم اس حکمت کو نظر انداز کر کے کوئی تبلیغی منصوبہ
بنائیں ۔ وہ قومیں جو مذہب سے دور جا چکی ہیں ان میں بہت حد تک ان مذاہب کے بگڑے ہوئے
عقائد کا تعلق ہے جو ان کی عقل سے متصادم ہو چکے ہیں ۔ پس ان کا دہر یہ ہونا ویسا قصور نہیں جیسا کہ
سرسری نظر سے دکھائی دیتا ہے۔
امر واقعہ یہ ہے کہ اگر ایک مذہبی پس منظر بگڑ چکا ہو ، اگر اس میں سے معقولیت کلیہ خارج
ہو چکی ہو، اگر انسانی سوچ اور فکر سے مذہبی عقائد متصادم ہو جائیں تو ایسی جگہوں میں مذہب کا پایا جانا
ان کی خوبی نہیں ہے بلکہ ان کی دماغی حالت کے خلاف ایک الزام ہے کہ یہ بڑے بے وقوف اور کم نظر
خطبات طاہر جلد 15
790
خطبه جمعه 11 اکتوبر 1996ء
لوگ ہیں جو ایسے الجھے ہوئے بیوقوفوں والے عقائد پر اس قدر شدت کے ساتھ عمل پیرا ہیں ۔ پس یہ
صورت حال ہے جس کا ہمیں تجزیہ کرنا ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ یورپ میں ہر جگہ جہاں بھی دہریت پھیلی
ہے اس کی سب سے بڑی وجہ عیسائیت کے بگڑے ہوئے عقائد ہیں اور یہ سلسلہ آج اور کل کی بات نہیں
صدیوں سے شروع ہے اور مسلسل عیسائیت کے بگڑے ہوئے عقائد کے خلاف یورپ کے دانشوروں
نے احتجاج کئے اور جب ان احتجاجات کے نتیجہ میں اولین طور پر ان کو سزائیں دی گئیں اور ان سزا پانے
والوں میں بہت بڑے بڑے ان کے چوٹی کے سائنسدان بھی ہیں جن میں نیوٹن بھی ہے ایک۔
بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ نیوٹن نے مذہب کے خلاف نہیں بلکہ عیسائیت کے خلاف بغاوت
کی تھی اور عیسائیت کے خلاف نہیں بلکہ عیسائیت کے بگڑے ہوئے عقائد کے خلاف بغاوت کی
تھی۔ نیوٹن کو کیمبرج یونیورسٹی میں پروفیسر شپ عطا ہوئی اور اس کے ساتھ بڑے بڑے فوائد بھی
وابستہ تھے لیکن نیوٹن چونکہ بے حد ذہین انسان تھا خدا تعالیٰ نے اسے چوٹی کا دماغ دیا تھا اور تقوی عطا
کیا تھا یعنی جس بات کو سچ نہیں سمجھتا تھا اس پر ایمان نہیں لاتا تھا یہی وجہ ہے کہ آج کے دور میں جو اس
نئے ، جدید سائنسی دور کا جد امجد ہے وہ نیوٹن ہے ۔ آئن سٹائن نے بھی کام کئے اور بھی بڑے بڑے
دانشور یہاں پیدا ہوئے ہیں مگر نیوٹن کے مقام سے اس کو ٹلا نہیں سکتے۔ تو بلا شبہ اس نئے سائنسی دور کا
جدا مجد ہے جس نے بہت ہی حیرت انگیز انکشافات کئے اور قدرت کو جیسی صفائی کے ساتھ ، جیسے
روشن دماغ سے وہ سمجھا، کم اس کی نظیر دنیا میں ملتی ہے ۔ پس نیوٹن نے جو ایک عیسائی تھا اور
Trinity یعنی تثلیث کے عقیدے پر پیدا ہوا تھا اس نے جب غور شروع کیا تو ، اب اس کی وہ نوٹ
بک بھی شائع ہو چکی ہے جس نوٹ بک پر اس نے حاشیے پر تحریریں لکھی ہیں ، غور کرتے کرتے وہ کہتا
ہے کہ مجھے یہ بات اب کسی طرح قبول نہیں ہے کہ خدا تین ہوں کیونکہ ساری کائنات کا مشاہدہ ایک
خدا کی گواہی دے رہا ہے اور جو دلائل ہیں عیسائیت کے وہ ثابت کر رہے ہیں کہ ان دلائل کا مسیح کی
عیسائیت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اب دیکھیں ایک دانشور ایسا ہونا چاہئے ۔ لمبے عرصے تک تحقیق
کی ، صرف سائنس کی گواہی پر عیسائیت کو رد نہیں کیا بلکہ پھر جستجو کرتا ہوا مسیح تک جا پہنچا ہے اور بائبل کی
اولین آیات پر جن پر در حقیقت عیسائیت کی بنیاد ہے اور پھر پرانی بائبل یعنی تو رات پر اور اس کے بعد
دوسری کتب پر سب پر گہرے مطالعے کے بعد اس نے غور کیا ہے ۔ پس عہد نامہ جدید ہو یا قدیم
خطبات طاہر جلد 15
791
خطبه جمعه 11 اکتوبر 1996ء
دونوں کا مطالعہ کر کے ان کے حوالے نکالے اور قطعی طور پر ثابت کیا کہ یہ عیسائیت نہ عہد نامہ قدیم
سے تعلق رکھتی ہے ، نہ عہد نامہ جدید سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ بگڑے ہوئے عیسائی پادریوں کے دماغ
کی پیداوار ہے اور اس پر میں ایمان نہیں لا سکتا۔ ایک ہی خدا ہے جو موسیٰ کا بھی خدا تھا اور عیسی کا بھی
خدا تھا اور ان میں کوئی تفریق نہیں ہے ، ساری کائنات کا وہی خدا ہے ۔ جب اس عقیدے کا اس نے
اعلان کیا تو باوجود اس کے کہ وہ علمی لحاظ سے بہت ہی چوٹی کا انسان بلکہ ایسا انسان جس کی ساری دنیا
میں قدر کی جاتی تھی اس کو پروفیسر شپ پیش کر کے یونیورسٹی نے اپنا فخر سمجھا تھا کہ ہماری یونیورسٹی میں
یہ پروفیسر بن کر آجائے لیکن اس کو بے عزت کر کے یونیورسٹی سے نکالا گیا۔ اس کے خلاف با قاعدہ
چرچ کی طرف سے ریزولیشن پیش ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لا مذہب ہو چکا ہے حالانکہ وہ تثلیث
سے خدا کی طرف لوٹا تھا اور اس نے قطعاً پرواہ نہیں کی۔ وہ Stipend جو اس کے لئے یونیورسٹی کی
طرف سے مقرر تھا ساٹھ پاؤنڈ سالانہ اس زمانے کے لحاظ سے بہت بڑی چیز تھی یعنی آپ سوچ بھی
نہیں سکتے کہ ساٹھ پاؤنڈ کی اس وقت کیا قیمت تھی اس نے سب قربان کر دیا مگر اپنا عقیدہ تبدیل نہیں
کیا۔ اس نے کہا ایک ہی خدا ہے اس کے سوا میں کسی اور عقیدے کا قائل ہو نہیں سکتا کیونکہ میرا دماغ
اس کو تسلیم نہیں کرتا۔
تو یورپ کے دانشوروں نے سچائی کی قیمتیں ادا کی ہیں اور جو چوٹی کے خدا پرست تھے ان کو
عیسائیت نے دہر یہ کر کے باہر نکالا ہے۔ اس کی اور بھی مثالیں ہیں یہاں بڑے بڑے دانشور جو فلسفہ
دان اور حساب دان جنہوں نے خدا کی توحید کی خاطر علم بلند کیا اور عیسائیت کے غلط عقیدوں کو رڈ کیا
ان کو ان کے منصفین نے جو ان کی بائیو گرافی لکھنے والے ہیں ، انہوں نے بھی دہر یہ قرار دیا ، انہوں
نے کہا مذہب سے متنفر اور دور ہو چکے تھے۔ بہر حال یہ ایک بڑا دردناک باب ہے یورپ کی تاریخ کا
جس کا مطالعہ ہمارے لئے کئی پیغام لے کر آتا ہے۔ اول یہ کہ یورپ کو دہر یہ کہہ کر یا دہریت یا
دہریت کی طرف مائل ہو کر کلیہ رڈ کر دینا اور یہ سمجھنا کہ یہ لوگ خدا کے دشمن ہیں یہ درست نہیں
ہے۔ وہ لوگ جو دہر یہ کہلائے ہیں ان میں بڑے بڑے خدا پرست تھے انہوں نے اپنے توحید کے
عقیدے کی قیمت ادا کی ہے۔
اور آج بھی اکثر جو دہر یہ ہو چکے ہیں یہ سوچ کر کہ وہ دہر یہ ہیں وہ مذہب کو مانیں گے نہیں
خطبات طاہر جلد 15
792
خطبه جمعه 11 اکتوبر 1996ء
اس لئے ان سے ناامید ہو جانا ، ان سے تبلیغ کا رابطہ قائم نہ کرنا یہ بھی بہت بڑی بے وقوفی ہوگی۔ مگر
اسلام کی طرف اگر آپ ان کو بلاتے ہیں تو یہ بھی قرآنی حکمت کے خلاف ہے کیونکہ وہ لوگ جن کو خدا
پر یقین نہ ہو وہ کسی مذہب کی طرف آئیں گے کیوں؟ پہلی بنیاد تو خدا ہے یعنی خدا پر ایمان کا عقیدہ تو
آپ لوگ بے شمار بحثیں ان سے کرتے رہیں کہ عیسائیت ایسی ہے، اسلام ایسا ہے ۔ اسلام میں یہ
فضیلت ہے ، عیسائیت میں یہ نقائص ہیں ۔ وہ لوگ جو اپنی دانشوری اور عقل کی وجہ سے خدا ہی سے
پیچھے ہٹ چکے ہیں کیونکہ خدا کا غلط تصور ان کو پیش کیا گیا وہ آپ کے اسلام کی کیا قدر کریں
گے۔ شرافت کے ساتھ نرمی کے ساتھ باتیں سنیں گے اور ہاں میں ہاں بھی ملا دیں گے اگلا قدم نہیں
اٹھائیں گے۔ اس لئے جہاں بیماری ہے اس جڑ کو پکڑ نا ضروری ہے۔
پس دعوت الی اللہ کا مطلب یہ ہے ان کو اس خدا کی طرف واپس لاؤ جوان سے کھو چکا
ہے۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان کی طرف واپس لے کے آؤ۔ اگر یہاں لے آؤ گے تو پھر رسالت کا ذکر شروع ہوگا
اس سے پہلے نہیں ہو سکتا۔ یہی سبق خدا تعالیٰ نے ہمیں کلمہ میں دیا لا اله الا الله محمد رسول اللہ اور
صلى الله
لا اله الا اللہ پر اتناز ور دیا گیا کہ ایک موقع پر آنحضرت پر زور ﷺ نے فرمایا :
من قال لا اله الا الله ، دخل الجنة
(صحیح ابن حبان، کتاب الايمان ، باب فرض الايمان ، رقم الحديث: 171)
وہاں اپنی رسالت کا بھی ذکر نہیں فرمایا کیونکہ لا الہ الا اللہ میں دراصل تمام قسم کی رسالتوں
کا تصور موجود ہے۔ اگر اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو اس معبود سے رابطہ ہوگا کیسے؟۔ وہ رابطہ ہے جس
کا نام رسالت ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے کلمہ کے بعد لا اله الا الله کے بعد اگلا سبق یہ سکھا یالا الله
الا الله محمد رسول الله يا اشهدان محمداً عبده ورسوله -
تو رسالت کی طرف آپ پہلے بلانا شروع کریں ۔ لا اله الا اللہ کی طرف توجہ نہ ہو اور خالی
ایسی تختی پر جو چکنی ہو چکی ہو اس پر لکھنے کی کوشش کریں ، کچھ بھی لکھا نہیں جائے گا ۔ وہ چکناہٹ
دہریت کی چکناہٹ ہے۔ اس کو پہلے دھوئیں اور صاف کریں پھر آپ دیکھیں کہ کس طرح یہ اسلام کی
طرف مائل ہوں گے اور دانشور اگر خدا کا قائل ہوگا تو اس کے لئے اسلام کے سوا چارہ ہی کوئی نہیں
کیونکہ وہ لوگ جو عیسائیت میں متشدد ہیں اکثر بے وقوفی کی وجہ سے ہیں انہوں نے اپنے دماغ بند
خطبات طاہر جلد 15
793
خطبه جمعه 11 اکتوبر 1996ء
کر لئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں عقیدہ جو بھی ہو بس سچا ہے ہم نے ماننا ہی یہی ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جو انتہا
پرست مسلمانوں میں بھی مل رہے ہیں ، ہندوؤں میں بھی ملتے ہیں، دنیا کے ہر مذہب میں موجود
ہیں اور ان کی انتہا پسندی ان کی بے وقوفی کا مظہر ہے جنہوں نے عقل سے کچھ سوچا ہی نہیں جنہوں
نے کہا بس جو کچھ کہا گیا درست ہے، جو کچھ لکھا گیا صیح لکھا گیا اور لکھنے والے کون تھے وہ ازمنہ وسطی
کے وہ مذہبی راہنما یا سکالرز جنہوں نے جو سمجھا وہ لکھ لیا اور یہ سمجھے کہ یہ خدا کا نوشتہ ہے۔ پس ان کے
لکھے ہوئے پر ایمان لانا فی الحقیقت خدا کے لکھے پر ایمان لانا نہیں بلکہ بگڑے ہوئے دور کے علماء کے
لکھے پر ایمان لانا ہے اور سوائے بے وقوف کے کوئی ان علماء کی تحریروں پر ایمان لاہی نہیں سکتا کیونکہ
ازمنہ وسطی کے جو علماء تھے ان میں بڑے بڑے چوٹی کے بزرگ اور علماء بھی تھے مگر جن کو انہوں نے
پیروی کے لئے چنا ہے ان لوگوں کو چنا ہے جن کا دنیا کے متعلق کوئی علم نہیں تھا اور باوجود علم نہ ہونے
کے انہوں نے دنیا کے غلط نقشے کھینچے اور قرآن کریم کی غلط تفسیریں کیں اور قرآن کریم کی طرف وہ تحکم
منسوب کیا جو قرآن میں موجود نہیں تھا یعنی جبر کے ساتھ دنیا میں اسلام کا پھیلاؤ ، اسلام تمہیں حق دیتا
ہے کہ جو کوئی بھی اسلام کے خلاف بات کرے یا کسی بزرگ کے خلاف بات کرے اس کی گردن
اڑا دو۔ یہ باتیں نوشتہ خدا تو نہیں تھیں، نہ تمام علماء نے لکھیں مگر جنہوں نے لکھیں ان کی انہوں نے
پیروی کی اور ان کی نیک باتوں کو چھوڑ بیٹھے۔
پس اس پہلو سے بے وقوفی ہے کہ اول تو قرآن اور رسول کی طرف متوجہ ہونے کی بجائے
انہوں نے اسلام ازمنہ وسطی کے علماء سے سیکھا اور پھر ان کی ہر اچھی بات کو رڈ کرتے ہوئے ،
بے اعتنائی کرتے ہوئے ، اس کی کوئی پرواہ نہیں کی ۔ صرف ان باتوں کو چنا جن میں انسان کو انسان
کے خلاف نفرت کی تعلیم دی جاتی ہے، جن میں مذہب کے نام پر تشدد کی تعلیم دی جاتی ہے، جن میں
مسلمان کو تحکم کا حق دیا جا رہا ہے اور یہی حال عیسائیوں کا بھی ہے، یہی حال ہندوؤں کا بھی ہے کوئی
مذہب بھی اس صورت حال سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ تو ایسے لوگ جو ان لوگوں کو رڈ کر بیٹھے ہوں ان کو اگر
آپ مذہب کی طرف بلائیں گے تو جس مذہب کی طرف بلائیں گے اس مذہب کی ایک بھیانک
تاریخ ان کی آنکھوں کے سامنے ابھر آئے گی ۔ اسلام کی طرف بلائیں گے تو وہ سمجھیں گے خمینی کی
طرف بلایا جارہا ہے۔ اسلام کی طرف بلائیں گے تو قذافی کی طرف سمجھیں گے بلایا جا رہا ہے، سعودی
خطبات طاہر جلد 15
794
خطبہ جمعہ 11 اکتوبر 1996ء
عرب کے شہزادوں کی طرف بلایا جارہا ہے۔ ہر دفعہ جب بھی آپ اسلام کا نام لیں گے ان ممالک
میں کسی ایک کا تصور ابھر نالازم ہے۔ جیسے کہ جوان کی درمیانی زمانے کی تاریخ ہے سپین وغیرہ کے دور
کی اس میں جب عیسائیت کا نام لیتے ہیں تو سپین کے ظالم بادشاہوں کا تصور انسان کی نظر کے سامنے
اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور اسی تصور کو انسان عیسائیت کا نمائندہ سمجھتا ہے ۔ پس اس طرز عمل میں بہت سے
خدشات ہیں اول تو یہ کہ جن کو مذہب سے اس بناء پر دوری ہوئی ہو کہ مذہب ان کی عقل میں نہیں آتا
ان کو مذہب کی طرف بلائیں، کسی نام سے بھی بلائیں ، وہ دور بھاگیں گے لیکن خصوصیت سے اس
زمانے میں اگر آپ اسلام کا نام لیں گے تو وہ بھڑک اٹھیں گے۔ بعض دفعہ تشدد کا اظہار کرتے ہوئے
پیچھے ہٹ جائیں گے۔ بعض لوگ شرافت سے باتیں سن لیں گے اور کوئی دلچسپی نہیں دکھائیں
گے۔ پس یہاں آپ عیسائیت اور اسلام، اسلام اور دوسری تحریکات کے یا مذاہب کے موازنے کے
ذریعے ان لوگوں کے دلوں میں جانہیں پاسکتے۔
وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ ایک ہی رستہ ہے۔ اللہ کی طرف
بلائیں اور اللہ کی طرف بلانے کی مختلف راہیں ہیں ۔ ہر شخص کے لئے وہ راہ کھلی ہے اور ہر شخص خدا کی
طرف آنے کی ضرورت محسوس کر رہا ہے ۔ اب منصوبے بننے چاہئیں ۔ اسی محور کے گرد بننے
چاہئیں ۔ اللہ کی طرف بلانے کے طریق کیا کیا ہیں اور کس طرح یہ خدا کی طرف مائل ہو سکتے ہیں؟ اللہ
تعالیٰ ایک عالمی تصور رکھتا ہے یعنی اسلام نے اسے ایک عالمی خدا بلکہ ساری کائنات کے ایک ہی خدا
کے طور پر پیش فرمایا ہے۔ اس لئے خدا کی طرف بلانے والے کے لئے ضروری ہے کہ اس میں عالمی
صفات ہوں وہ ہرقسم کے تعصبات سے پاک ہو۔ وہ یورپ اور غیر یورپ میں تفریق نہ جانتا ہو یعنی ان
معنوں میں کہ اس کا عمل کسی قسم کے مشرقی تعصب کے زیر اثر نہ ہو۔ مذہبی طور پر بھی وہ محض نام کی
طرف نہ بلانے والا ہو بلکہ ایسے خدا کی طرف بلانے والا ہو جو ساری کائنات کا خدا ہے، سب انسانوں
کا رب ہے اور اس کے لئے اس پر لازم ہے کہ اپنے اندر خدا کے وہ رنگ پیدا کرے ورنہ زبانی طور پر
خدا کی طرف بلانے سے کوئی خدا کی طرف نہیں آئے گا ۔ یہ وہم ہے محض ۔ ہاں آپ کے اندرا گر خدائی
رنگ دیکھے گا ، خدائی صفات دیکھے گا جو ایسی صفات ہیں جن میں بے انتہا جذب ہے متنفر بھی اپنی نفرت
کی دیواریں توڑتا ہوا اس حسن کی طرف بڑھے گا اگر واقعہ صفات الہی کی طرف سے اس کو دعوت ملے
خطبات طاہر جلد 15
795
خطبه جمعه 11 اکتوبر 1996ء
اور صفات الہی کا انسان میں جلوہ گر ہونا ہی ہے جس کا اس آیت میں ذکر ہے یعنی اسی آیت میں
ذکر ہے وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا ۔
اب عمل صالح بھی محض اسلام کے ساتھ خاص نہیں ہے۔ عمل صالح ، قرآن کریم کا مطالعہ کر ،
کے دیکھ لیں ، ہر مذہب کی طرف منسوب فرمایا گیا ہے۔ ہر شخص جو ایمان لاتا ہے اور عم ا عمل صالح کرتا ہے ور ۔
خواہ وہ یہودی ہو خواہ عیسائی ہو اللہ تعالیٰ نے اس کو پیار کی نظر سے دیکھا ہے اگر اپنے ایمان میں سچا ہو
اور اس میں دوغلا پن نہ پایا جاتا ہو، اگر یوم آخرت کا قائل ہو اور اس کے مطابق اپنے اعمال کی نگرانی
کرتا ہو۔ یہ وہ شرائط ہیں جن کے ساتھ خدا تعالیٰ نے عمل صالح کو تمام بنی نوع انسان کی طرف منسوب
فرمایا ہے خواہ کسی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں ۔ تو دعوت الی اللہ دراصل دو دعوتیں ہیں یہ بات ہے جو
دعوت الی اللہ کرنے والے بعض دفعہ بھول جاتے ہیں ۔ ایک دعوت ہے لوگوں کو خدا کی طرف بلانا اور
ایک دعوت ہے اپنے آپ کو خدا کی طرف بلانا۔ اپنے آپ کو جو خدا کی طرف بلانا ہے یہ اصل مشکل
کام ہے اور جب تک یہ مشکل حل نہ ہوگی ، بات ہو نہیں سکتی کیونکہ منحصر ہے اس پر کہ آپ پہلے اپنے
نفس کو خدا کی طرف بلائیں اور ہر دعوت جو اپنے نفس کو دیں اس پر لبیک کہیں ۔
پر عَمِلَ صَالِحًا اور دعوت الی اللہ دراصل ایک ہی چیز کے دو نام ہیں صرف مخاطب بدل
گئے ہیں ۔ دعوت الی اللہ کرنے والا داعی الی اللہ ہے جب لوگوں کو خدا کی طرف بلاتا ہے اور داعی الی اللہ
ہی ہے جب وہ اپنے وجود کو، اپنے نفس کو خدا کی طرف بلاتا ہے اور اس کے نتیجے میں عمل صالح کا دور شروع
ہو جاتا ہے، اعمال صالحہ کو اپنانے کا دور جس کو ہم صبغتہ اللہ بھی کہہ سکتے ہیں یعنی اللہ کے رنگ کو اپنانا اور اس
سے بہتر اور کون سے رنگ ہو سکتے ہیں ۔ وَمَنْ أَحْسَنُ کا جو ترجمہ ہے اس کا مطلب ہے اس سے
زیادہ حسین کون ہو سکتا ہے۔ حسن میں ایک کشش ہے ، حسن میں ایک جاذبیت ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ یہ کر کے دیکھو جو ہم تمہیں بتا رہے ہیں، اللہ کی طرف بلاؤ لیکن اپنے نفس کو بھی بلاؤ اور جب اپنے نفس کو
بلا چکو گے تب تم کہہ سکو گے کہ میں مسلمان ہوں ۔ مسلمان کا مطلب یہاں صرف مسلم بمعنی مسلمان جو عام
طور پر معروف معنے ہیں وہ نہیں بلکہ وہ وسیع معنے ہیں جس کا قرآن کریم میں ذکر ملتا ہے، جس کی رو سے
حضرت ابراہیم بھی مسلمان تھے، اس سے پہلے دیگر انبیاء بھی سب مسلمان تھے، ان معنوں میں مسلمان تھے
کہ جب خدا نے کہا اسلِمُ (البقرہ: (131) اسلام لے آؤ یعنی گویا اپنے آپ کو میرے سپرد کر دو تو انہوں
خطبات طاہر جلد 15
796
خطبه جمعه 11 اکتوبر 1996ء
نے اپنے آپ کو خدا کے سپرد کر دیا۔
پس ہر وہ انسان جو دعوت الی اللہ کا شغف رکھتا ہے، اس میں مگن ہو جاتا ہے اور ساتھ ساتھ تا ہے اور ساتھ ساتھ
اپنے نفس کو بھی دعوت دیتا ہے کہ خدا کی طرف لوٹو ورنہ کوئی بھی تمہاری آواز پر تمہارے کہنے پر خدا کی
طرف منہ نہیں کرے گا یہ ایک سوال اٹھتا ہے کہ پھر کیسے اس میں طاقت پیدا ہوتی ہے۔ اس کا جواب تو
اس آیت کا عنوان بن چکا ہے وَمَنْ أَحْسَنُ اس سے زیادہ بھی حسین قول کسی کا ہو سکتا ہے
جو لوگوں کو بھی خدا کی طرف بلائے اور اپنے آپ کو بھی خدا کی طرف بلا رہا ہو اور اس کے اعمال خوب ا
صورت ہوتے ہوتے ایسے حسن میں ڈھل جائیں کہ اس کے قول کی تائید کرنے لگیں اور ہر دعوت سننے
والا یقین کرلے کہ یہ خدا کی طرف سے آیا ہے جو مجھے خدا کی طرف بلا رہا ہے۔ یہ آپ کر کے دیکھیں
دہریت کی طاقت نہیں ہے کہ اس عظیم قوت کا مقابلہ کر سکے کیونکہ حسن میں ، جو حسن خدا تعالیٰ نے اس
آیت میں پیش فرمایا ہے اس میں اس قوت جاذبہ سے زیادہ طاقت ہے جس کو ہم کشش ثقل کہتے ہیں
جس کا راز نیوٹن نے سمجھا اور جس کی وجہ سے آج تک سائنسی دنیا اس کی عظمت کے گیت گاتی ہے۔
کشش ثقل سے بالا وہ طاقت ہے جو زمین سے رفعت عطا کرتی ہے اور آسمان کی طرف
بلند کر دیتی ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے سچے قول اور کلمہ حق کے متعلق یہ فرمایا ہے کہ عمل صالح اس کو
رفعت عطا کرتا ہے، اس کو بلندی دیتا ہے ۔ پس وہ طاقت جو کشش ثقل پر غالب آجائے وہ اس آیت
میں مذکور ہے۔ وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا اس کا قول
سب دوسری جاذب نظر طاقتوں سے بڑھ جائے گا ۔ وہ شخص ہر دوسری کھینچنے والی طاقت پر غالب
آجائے گا ورنہ ایسا نہیں ہو سکتا۔ جس کا مطلب ہے سب سے زیادہ حسین اور جو سب سے زیادہ حسین
ہے وہ لازما اپنی طرف کھینچے گا۔ جتنے مرضی لوگ بیٹھے ہوں بعض دفعہ عالمی طور پر حسیناؤں کے اجتماع
ہو جاتے ہیں اور بڑی بڑی اس کے متعلق کارروائیاں ہوتی ہیں اخباروں میں ان کی تصویر میں چھپ
جاتی ہیں مگر انسانی فطرت ہے کہ لوگوں کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے نفس کے لحاظ سے جس کو حسین سمجھا
جاتا ہے اسی کی طرف دوڑتا ہے۔ نہ اس میں رنگ کی شرط ہے ، نہ اس میں نقوش کے موٹے یا پتلے
ہونے کی کوئی شرط ہے۔ افریقہ میں حسن کا ایک الگ معیار ہے، یورپ کے مختلف ممالک میں ایک
الگ معیار ہے۔ مغربی ممالک میں اور مشرقی ممالک میں اور ۔
خطبات طاہر جلد 15
797
خطبہ جمعہ 11 اکتوبر 1996ء
لیکن حسن پھر حسن ہی ہے کوئی نہ کوئی اس میں موزونیت ضرور پائی جاتی ہے یعنی اس
تصویر، اس حسن میں جو مختلف شکلیں ہونے کے باوجود انسانوں کو کھینچتا ہے۔ اب یہ کہنا کہ مغربی قوموں
کے رنگ سفید ہیں اس لئے حسین ہیں افریقہ کے رنگ سیاہ ہیں اس لئے وہ بدصورت ہیں بڑی جہالت
ہوگی کیونکہ سیاہ رنگ میں بھی ایک حسن ہے جو خدا کی طرف سے عطا ہوتا ہے اگر موزونیت ہو ۔اگر
توازن ہو تو سیاہ رنگ میں بھی ایسی جاذبیت پیدا ہو جاتی ہے کہ جن آنکھوں کو شناسائی ہو اس حسن
سے، جس کا ذوق اس حسن کی شناسائی کے مطابق ڈھل چکا ہو وہ بے اختیار اس کی طرف دوڑے چلے
جاتے ہیں۔ پس احسن کا مطلب ہے ہر قسم کے حسن سے بڑھ کر جتنی بھی جاذب نظر چیزیں ہیں جو بھی
دوسرے کو کھینچنے کا ادعا کرتی ہے یا کھینچنے کی طاقت رکھتی ہے ان سب سے بڑھ کر اس میں داعی الی اللہ
میں حسن ہے جو خدا کی طرف بلاتا ہے غیروں کو بھی اور اپنے نفس کو بھی اور بلاتے بلاتے خدا کی آواز کے
سامنے ایسا کامل طور پر جھک جاتا ہے کہ اپنے سارے وجود کو اس کے سپرد کر دیتا ہے۔
مسلمین کا یہ مطلب ہے اس کا وجود اپنا نہیں رہتا خدا کا وجود بن جاتا ہے اور جب خدا کا
وجود بن جائے اور خدا اس میں جلوہ گر ہو تو کوئی سفلی طاقت اس وجود سے کسی کو ہٹا نہیں سکتی اسے اپنی
طرف کھینچ نہیں سکتی تمام انبیاء کی متحدہ مشتر کہ گواہی اس کے حق میں ہے ۔ آغاز سے لے کر آخر تک
جہاں بھی جب بھی نبی آئے ان کے اندر خدا تعالیٰ نے ایسی طاقت پیدا کر دی کہ دشمنوں کو بھی اپنی
طرف کھینچ لیا اور جو ایک دفعہ کھینچے گئے پھر ان سے توڑے نہیں گئے۔ بڑے بڑے مظالم ہوئے
عیسائیت گواہ ہے کہ عیسائیت سے تڑوانے کی خاطر بعض مسیح کے ماننے والوں کو زندہ آگ میں جلا دیا
گیا۔ جانوروں کے سامنے ، بھوکے شیروں کے سامنے ڈال دیا گیا لیکن وہ اپنے ایمان پر قائم رہے
انہوں نے مسیح کا دامن نہیں چھوڑا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس دامن کے ساتھ خدا کا دامن وابستہ ہے
اگر مسیح کا دامن چھوڑیں گے تو خدا کا دامن چھوڑ دیں گے۔ وہ کون سا حسن تھا جس کو مسیح نے ایسا طاقتور بنا
دیا۔ یہی مسلمین والا حسن تھا کہ وہ خدا کے ہوئے ، خدا کی خاطر لوگوں کو بلایا خدا کی صفات کو اپنی ذات
میں جاری کر دیا اور پھر خدا نما بن کر اٹھے اور جب ایک خدا نما کی محبت دل میں پیدا ہو جائے تو کوئی دنیا
کی طاقت نہیں ہے جو اس کے خلاف کھینچ سکے۔
میں نے کشش ثقل کی مثال دی تھی اب یہ کوئی فرضی مثال نہیں کہ عملاً اس صورت حال پر
خطبات طاہر جلد 15
798
خطبه جمعه 11 اکتوبر 1996ء
چسپاں ہوتی ہے۔ دنیا کی طرف بلانا ، دنیا کے آرام کی طرف بلانا ، دنیا کی عزتوں کی طرف بلانا ، دنیا
کی وجاہتوں کی طرف، مال و دولت اور حکومتوں کی طرف بلانا یہ سب کشش ثقل کا مظہر ہے۔ وہ کشش
جو بلندی سے نیچے کی طرف کھینچ رہی ہے اور بڑی طاقت ورکشش ہے۔ ہر چیز بلندی پہ ہے اگر وہ پہ وہ
محفوظ طور پر اٹکائی نہ گئی ہو کہیں ذرا بھی بہانہ ملے کشش ثقل کو تو وہ اپنی طرف کھینچ لے گی ۔ کسی چیز کو
بلندی پر رکھنا ایک حکمت کو بھی چاہتا ہے اور ایسے مضبوط سہاروں کو چاہتا ہے جن میں کشش ثقل پہنچی
ہوئی ہے لیکن آپ کو دکھائی نہیں دے رہی یعنی پہاڑوں کی چوٹی پر وہ پتھر جو اٹکا ہوا ہے اور ایسے پتھر بھی
ہیں جو لاکھوں سال سے، کروڑوں سال سے شاید اٹکے ہوئے ہوں ۔ کئی ایسے بھی ہیں جواربوں سال
سے اٹکے ہوں گے لیکن وہ ہل نہیں سکتے اور آپ سمجھیں گے کہ کشش ثقل کمزور ہے اور دیکھ لو اس پتھر کو تو
کھینچ کر نیچے نہیں لاسکی ۔ کشش ثقل اس پتھر تک پہنچی ہوئی ہے وہ اس لئے مضبوطی سے قائم ہیں کہ
کشش ثقل نے اسے تھاما ہوا ہے۔ اس لئے کشش ثقل کا بلندی اور ڈھلائی سے جو تعلق ہے یا اتران
سے، یہ تعلق آپ کو دکھائی نہیں دے رہا مگر عملاً ڈھلوان ہو یا نشیب ہو، نشیب اور ڈھلوان ہم اس چیز کو
کہتے ہیں جہاں کشش ثقل آکر ایک مقام پر ایک چیز کو روک لیتی ہے ،اس بلند مقام پر کش نقل پہنچ
جاتی ہے، اس کو کھینچ رہی ہوتی ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ پہاڑ جو ہیں یہ کبھی چند سیکنڈ کے لئے بھی وہاں
اٹک نہیں سکتے تھے اگر کشش ثقل سے ان کو طاقت عطا نہ کی ہوتی۔ تو یہ چٹان یہ پہاڑ سارے کے
سارے یہ ہوا کے ہلکے سے جھونکے کے ساتھ بھی زمین کے ساتھ ہموار ہو جاتے اور کوئی ان کی حرکت
کو روک نہ سکتا ۔ پس کشش ثقل کے مضمون کو سمجھیں۔ یہ بلندی تک اثر انداز ہوتی ہے مگر اگر مقناطیس
کی طاقت کو ایسے استعمال کیا جائے کہ کوئی دوسرا سہارا نہ ہو مقناطیس اس چیز کو اٹھا لے تو یوں محسوس ہوگا
جیسے کشش ثقل ناکام ہوگئی لیکن یہ بھی درست نہیں ہے وہاں بھی کشش ثقل ہی کامیاب ہوتی ہے کیونکہ
وہ اٹھانے والا وجود جو مقناطیس کو پکڑے ہوئے ہے یا جس کے ساتھ مقناطیس لگایا گیا ہے وہ خود
کشش ثقل کے اوپر سہارا لئے ہوئے ہے۔
لیکن آسمان سے کوئی طاقت جیسا کہ سیاروں کی طاقت ہے سورج کی طاقت ہے دوسری بڑی
طاقتیں ہیں وہ زمین کو اس کی کشش ثقل سمیت کھینچ رہی ہیں اور ساری کائنات کو کوئی ایک طاقت ہے جو کسی
طرف کھینچ رہی ہے جس کے متعلق سائنسدان کھوج لگانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر کامیاب نہیں
خطبات طاہر جلد 15
799
خطبه جمعه 11 اکتوبر 1996ء
ہوئے۔ پس وہ آسمانی طاقت ہے جو غالب آتی ہے کشش ثقل پر تبھی قرآن کریم فرماتا ہے کہ یہ سب
چیزیں جو تمہیں فضا میں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں ان کو خدا تعالیٰ نے سہارا دیا ہوا ہے اور یہ کھڑی ہیں ورنہ
زمین کی کشش اور ان چیزوں کی آپس کی ایک دوسرے کی کشش ان کو اکٹھا کر کے فنا کر دیتی ۔ تو آسمانی
طاقت ہر دوسری طاقت پر غالب ہے یعنی سائنسی لحاظ سے بھی کوئی ایک خدا تعالیٰ ، ایک ایسا کارساز
ہے، ایسا ایک کا ئنات کا خالق اور مالک ہے جس کی طاقت ہر لمحہ تمام کائنات کے ہر وجود کو جو معلق دکھائی
دے رہا ہے سہارا دیئے ہوئے ہے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم دیکھ نہیں رہے اس کو ۔
صلى الله
پر وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا میں جس طاقت کا ذکر ہے یہ اللہ کے ساتھ وابستہ ہونے کا کا ہے
حسن ہے اور یہ حسن جو ہے یہ ہر دوسری چیز پر غالب آتا ہے۔ پس دیکھئے عیسائیت کی مثال میں نے
آپ کے سامنے رکھی کسی طرح اس راہ میں وہ کاٹے گئے اور مارے گئے اور انہوں نے کچھ بھی پرواہ
نہ کی لیکن سب سے بڑا مظہر اس دعوت الی اللہ کے حسن کا حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی صورت میں
پیدا ہوا۔ دیکھیں کس شان کے ساتھ ، کس قوت کے ساتھ اپنے دور میں ان لوگوں کو بھی کھینچا جو آپ
سے نفرت کرنے والے تھے اور ایسا کھینچا کہ جو خون کے پیاسے تھے وہ خون فدا کرنے کے لئے ترسنے
لگے کہ کاش محمد رسول اللہ ﷺ پر ہمارا خون بھی نچھاور ہو سکتا۔ یہ وہ آسمانی قوت ہے جو زمینی قوتوں پر
غالب آنے والی ہے اور یہی محمد رسول اللہ ﷺ کی قوت حسن تھی دراصل جس نے عرب میں ایک
حیرت انگیز معجزه برپا کیا جو پھر عرب کی سرحدوں سے چھلک کر دوسری زمینوں میں جا پہنچا اور بڑی
قوت کے ساتھ ، بڑی تیزی کے ساتھ پھیلتا رہا ہے اور اس وقت تک یہ پھیلا ہے جب تک
آنحضرت ﷺ کے حسن سے یہ لوگ حصہ پاتے رہے اور اس حسن کی کشش سے دنیا کو اپنی طرف کھینچتے
رہے اور اپنا بناتے رہے۔
اب نیا دور آگیا ہے جب بیچ میں ، اس کشش اور آج کے زمانے کے درمیان ایک بڑا
انقطاع پیدا ہو چکا تھا اسلام نے بڑھتے بڑھتے اپنے قدم روک لئے ۔ اسلام نے نہیں روکے بلکہ
در حقیقت مسلمانوں نے قدم روک لئے اور اسلام کے مظہر بنے ہوئے تھے اس لئے دنیا کو یہی دکھائی
دیا کہ اسلام نے اپنے قدم روک لئے ہیں لیکن کیوں رو کے؟ کیا واقعہ ہوا ؟ اس لئے کہ وہ لوگ خود دنیا
کی طرف مائل ہو گئے اور جس کشش ثقل کے خلاف ان کو جہاد کرنا تھا جس سے لوگوں کو نوچ کر بلندی
خطبات طاہر جلد 15
800
خطبه جمعه 11 اکتوبر 1996ء
کی طرف لے جانا تھا خود اس کشش کے شکار ہو گئے تو کیسے اس حسن کا مظہر بنتے جنہوں نے زمین
سے توڑ کر ، سب رشتے اور تعلق کاٹ کر آسمانوں کی طرف رفعتیں عطا کرنی تھیں اس کے سوا اور کوئی
اس کا منطق نہیں ہے کوئی وجہ نہیں کہ اسلام باوجود اس کے کہ قرآن وہی قرآن ہو، حدیث وہی حدیث
ہو، اسلام کا عمل خواہ فقہاء میں اختلاف بھی ہو بنیادی طور پر ایک ہی ہو خدا کی عبادت کرنا ہے روزے
رکھتے ہیں نمازیں پڑھنی ہیں ، زکوۃ دینی ہے، تو جو ضمنی اختلافات ہیں آپ ان کو بھلا بھی دیں اور یہ
سوچیں کہ اسلام اپنی ماہیت کے لحاظ سے، اپنی قوت کے لحاظ سے، اپنی تعلیم کے لحاظ سے قرآن میں
بھی محفوظ تھا ، سنت میں بھی محفوظ تھا اور اس کے باوجود اسلام نے آگے بڑھنا بند کر دیا اس لئے کہ
مسلمان جو علم بردار تھے وہ خود کشش ثقل کا شکار ہو گئے ۔ وہ زمین کی طرف جھک گئے اور پھر ان میں یہ
طاقت نہیں تھی کہ آسمان کی طرف بلائیں ۔
اب یہ نیا دور شروع ہوا ہے ۔ آپ اس تاریخ کے پر حکمت مطالعہ سے فائدہ اٹھائیں۔وہ
تمام امور جو اسلام کی راہ میں حائل ہوئے ہیں ، وہ تمام روکیں جنہوں نے اسلام کی ترقی کی راہیں بند
کر دیں ان کو دور کرنا ہے لیکن ان روکوں کی تلاش میں باہر نہ نکلیں اپنے نفس میں ڈوبیں، دیکھیں یہ تو
وہی روکیں ہیں جو آپ کے اندر موجود ہیں کیونکہ اسلام کی راہ میں کوئی باہر کی روک کامیاب نہیں ہوسکی
تھی۔ دیکھو کتنی بڑی بڑی طاقتیں تھیں جو اسلام سے ٹکرائیں اور اسلام کا رستہ روکنے کی دعویدار بن کے
اٹھیں لیکن پارہ پارہ ہوگئیں ۔ اس لئے اسلام کا راستہ روکنے کے لئے کوئی بیرونی طاقت کبھی کامیاب
نہیں ہوئی ہاں اندرونی خامیاں ہیں جو اسلام کا رستہ روکتی ہیں۔
سکیں۔
اب عالم اسلام کی طاقت دیکھو ایک ارب سے تجاوز کر چکی ہے لیکن اس ساری عالم اسلام
کی ایک ارب کی جمعیت میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ اسرائیل کے ایک چھوٹے سے علاقے کا مقابلہ کر
دندنا تا ہوا مسلمانوں کو مقابلے پر بلاتا ہے اور ظلم اور تشدد میں بے باکانہ کارروائیاں کرتا
ہے۔ طاقت نہیں ہے ایک ارب مسلمانوں میں کہ اس کا مقابلہ کر سکیں ۔ پس انہوں نے دعوت الی اللہ
کیا کرنی ہے یہ تو اپنے وزن ہی سے بیٹھ گئے ہیں ۔ کشش ثقل جتنا بڑھتی ہے اتنا ہی بے کار کرتی چلی
جاتی ہے ۔ ایسا وابستہ کر دیتی ہے سطح زمین سے اور اس کے نشیب سے کہ پھر اس میں اٹھنے کی طاقت
نہیں رہتی۔ ایک شاعر کہتا ہے: :
خطبات طاہر جلد 15
801
خطبه جمعه 11 اکتوبر 1996ء
بسانِ نقش پائے رہ رواں کوئے تمنا میں
نہیں اٹھنے کی طاقت کیا کریں لا چار بیٹھے ہیں ( انشاء اللہ خان انشاء )
یہ تو اپنی عظمتوں کے نقش پا بن چکے ہیں اور اپنی تمنا کے غلام اس کے کوچے میں نقش بن کر
بیٹھ گئے ہیں ان میں کہاں اٹھنے کی طاقت ہے ۔ وہ قدم جن کے یہ نقوش پاتھے وہ تو ان کو چھوڑ کر عظیم
رفعتوں کی طرف روانہ ہو چکے ، وہ دور بدل گئے ۔ مگر یہ نقوش پابے طاقت ، بے سہارا آج بھی ان
راہوں میں ملتے ہیں جن کا نام آج مسلمان لیا جاتا ہے۔ مگر اسلام کی شان ، اسلام کی شوکت ، اسلام کی
تمام صفات حسنہ جو غیر معمولی جذب کی طاقت رکھتی تھیں ان سے غائب ہو چکی ہیں ۔ اگر نہ ہوتیں تو یہ
درد ناک منظر جو آج ہر ایک کو دکھائی دے رہا ہے یہ پیدا ہی نہیں ہو سکتا تھا۔
آپ نے بدلنا ہے اس کو ورنہ آپ وہ جماعت نہیں ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے اس دنیا میں
انقلاب کے لئے پیدا کیا ہے ۔ آپ نے لازماً بدلنا ہے اور بدلنے کے لئے اپنے گھر سے باہر قدم
اٹھانے کی ضرورت ہے اپنے نفس کے اندر جو کچھ بھی ہے وہ تبدیل کرنا ہے۔ اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ
مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُ وا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد: 12) اللہ تعالیٰ کبھی کسی قوم کی حالت نہیں
بدلتا جب تک وہ نہ بدل دیں جو ان کے نفوس میں ہے۔ پس دیکھیں دعوت الی اللہ کی اس آیت نے
آپ کو کتنا وسیع اور عظیم اور کامل پیغام دیا ہے۔ فرمایا خدا کی طرف بلاؤ اس سے زیادہ اچھی بات ہو نہیں
سکتی ۔ اس سے زیادہ حسین اور دلکش جاذب نظر بات ہو نہیں سکتی لیکن اپنے آپ کو بھی بلاؤ اس کے بغیر
یہ بات مکمل نہیں ہوگی ۔
عَمِلَ صَالِحًا نیک اعمال کی طرف رخ کرو تب تم داعی الی اللہ بننے کے اہل ہو گے اور
اگر ایسا ہو جاؤ گے تو خدا تمہیں اجازت دیتا ہے کہ تم کہو کہ میں مسلمان ہوں اس کے بغیر تمہیں مسلمان
کہلانے کا بھی حق نہیں ہے اور وہ شخص جسے خدا کہے کہ تم مسلمان ہو اور کہے کہ اعلان کرو جیسا کہ
صلى
آنحضرت ﷺ سے اعلان کروایا کہ أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ (الانعام: 164) ۔ میں تو ہر مسلمان
اصلى الله ۔
عليه۔
سے بڑھ کر سب سے پہلا مسلمان ہوں۔ تو مسلمین کا یہ مطلب ہے یعنی حضرت محمد مصطفی ہے جن
صفات حسنہ کی وجہ سے مسلمان کہلائے آپ کو خدا تعالیٰ نے خود فرمایا کہ اعلان کر دو کہ ہاں میں مسلمان
ہوں وہ صفات حسنہ پیدا کئے بغیر آپ خدا کی طرف نہیں بلا سکتے کیونکہ وہ سوسائٹی ہے خاص طور پر
خطبات طاہر جلد 15
802
خطبه جمعه 11 اکتوبر 1996ء
ناروے کی جو مذہب سے متنفر ہونے کے بعد خدا سے متنفر ہو بیٹھی ہے ، خدا سے روٹھ چکی ہے۔ خدا کی
پیدا
طرف واپس بلانے کے لئے ان کی کشش ثقل سے بڑھ کر ایک روحانی جذب آپ کو اپنے اندر :
کرنا ہوگا جس کو قرآن کریم کی یہ آیت مَنْ اَحْسَنُ قَوْلاً کہہ کے اس کی طرف متوجہ فرما رہی
ہے۔ بڑا ہی حسین اور دلکش اور قوت جاذبہ رکھنے والا وجود آپ کا وجود بن جائے گا اگر آپ اس قرآنی
نصیحت پر عمل کریں اور پھر تجربہ کر کے دیکھیں۔
ناروے میں کثرت سے ایسے نوجوان ہیں جو سعید فطرت ہیں ۔ وہ چند جو شریر ہیں ان کو تو
یہاں کا ٹیلی ویژن، یہاں کے اخبار اچھالتے ہیں اور کہتے ہیں ان میں Racism ہے ان میں غیر
قوموں سے نفرت پائی جاتی ہے ان میں تشدد پایا جاتا ہے مگر وہ چند ہیں۔ ناروے کی قوم بحیثیت قوم
نیک مزاج اور سعید فطرت ہے اور جب بھی ان کا واسطہ کسی ایسے انسان سے ہو جس میں وہ قدریں
ہوں جن کو یہ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تو لازماً اس کی طرف مائل ہوتے ہیں ۔ ہمارے بہت سے
احمدی ہیں جن کے ساتھ پاکستان میں ظالمانہ سلوک ہوئے اور یہاں کی حکومت نے بھی اپنی لاعلمی کی
وجہ سے ان کے حق میں فیصلے نہیں دئے ۔ خود یہاں سے لوگ اٹھے ہیں جنہوں نے حیرت انگیز طور پر
محنت کی اور ان کی تائید شروع کی۔ یہاں سے ایک خاتون گئیں پاکستان جا کر ان کے ساتھ رابطے
کئے ان کے حالات دیکھے واپس آکر یہاں رپورٹیں شائع کیں اور کہا کہ بڑا بھاری ظلم ہوا ہے ہماری
قوم پر داغ لگ گیا ہے۔ جو ایسے ایسے شریف النفس لوگ ہوں ان کو دہر یہ کہہ کر نظر انداز کر دیا جائے
بہت بڑی بڑی بے وقوفی ہے اور ظلم ہے۔ یہ دہر یہ عقل کی وجہ سے ہیں۔ اگر یہ دہر یہ نہ ہوتے تو بہت بڑے
پاگل ہوتے کیونکہ جو عقائد خدا کے متعلق ان کو بتائے گئے تھے ان پر قائم رہنا ہی دنیا پر ایک ظلم ہے۔
پس لا الہ والی تختی تو صاف ہو چکی اب الا اللہ آپ نے بھرنا ہے اور جہاں الا اللہ بھریں
گے وہاں لازماً اس کا قطعی منطقیا نہ نتیجہ نکل کر رہے گا کہ محمد رسول اللہ اس سے پیدا ہوگا۔ پس
لا الله کا کام یہ تو میں کر چکی ہیں الا اللہ کے رنگ آپ نے بھرنے ہیں مگر اگر اپنے وجود میں اللہ کا رنگ
نہ بھرا ہوا گر صفات باری تعالیٰ کی واقفیت ہی کوئی نہ ہوا اگر انصاف، تقویٰ، سچی ہمدردی سچائی اور بنی نوع
انسان کی خدمت پر ہمہ وقت تیار رہنا جیسے خدا رحمن ہے قطع نظر رنگ نسل ، مذہب کے ہر ایک سے سچا
پیار رکھنا اور اس کا عملی نمونہ دکھانا ، شرافت سے بات کرنا عقل سے بات کرنا یہ سب الہی رنگ کے
خطبات طاہر جلد 15
803
خطبه جمعه 11 اکتوبر 1996ء
نمونے ہیں ۔ پس الہی رنگ اختیار کریں اور آپ کا عمل صالح پیدا ہوگا۔ عمل صالح اور دعوت الی اللہ
ایک ہی چیز کے دو نام ہیں ۔ جب یہ دو طاقتیں اکٹھی ہو جائیں تو نا قابل تسخیر طاقت بن کر ابھرتی
ہیں کسی دنیا کی طاقت کی مجال نہیں ہے کہ ان کا مقابلہ کر سکے۔
پس آپ ہی میں وہ وجود ہیں جو ناروے کی تقدیر بدل سکتے ہیں جو اس دہر یہ ملک کو خدا کی
محبت سے بھر سکتے ہیں ۔ اگر اپنے آپ کو اس کا لائق بنائیں کہ وہ خدا کی طرف بلانے والے بن
سکیں۔ پس یہی میرا پیغام آپ کو بھی ہے اور ان سب ملکوں کے احمدیوں کو جہاں دہریت نے کئی لحاظ
سے انسان کی اعلیٰ قدروں کو بالکل کھا کر کھو کھلا اور ویرانہ بنا دیا ہے۔ جیسے تیزاب بعض دھاتوں کو کھا
جاتا ہے اسی طرح دہریت تمام انسانی قدروں کو کھا جاتی ہے اور اگر اس کے باوجود شرافت دکھائی بھی
دے تو ایک کھوکھلی شرافت ہوتی ہے ۔ وہ اس لائق نہیں ہوتی کہ اپنی قوم کو اعلیٰ قدروں پر قائم رکھ
سکے۔ پس میں امید رکھتا ہوں اور یقیناً رکھتا ہوں کہ تمام دنیا کے احمدی خصوصیت کے ساتھ دہریت
کے خلاف ایک جہاد شروع کریں گے اور دہریت کے خلاف جہاد کا یہی ایک طریق ہے اس کے سوا
اور کوئی طریق نہیں کہ اللہ کی طرف بلائیں تو اپنے نفس کو بھی بلائیں ۔ اپنے اندر الہی صفات پیدا کریں
اور پھر دیکھیں کہ کس طرح دنیا آپ کی طرف دوڑی چلی آتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا
فرمائے۔ آمین