عفو کا مضمون ہے جس کو گھروں میں جاری کرنا لازم ہے۔ اس کے بغیر گھروں میں پاکیزہ فضا پیدا نہیں ہو سکتی
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے بلاغ مبین اور بار بار نصیحت کرنے کے مفہوم کو بیان کرتے ہوئے تکرار اور اصرار کے فرق پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں آپ نے قرآن کریم کی روشنی میں گھریلو زندگی میں عفو، صفح اور مغفرت کے معانی، ان کے درجات اور باہمی فرق کی وضاحت فرمائی۔ آخر میں آپ نے واضح کیا کہ موقع و محل کے مطابق عفو اور درگزر اپنانے سے انسان کی عزت بڑھتی ہے اور اولاد کی بہترین تربیت ہوتی ہے۔
موضوعات: قرآن کریم، عفو اور مغفرت، گھریلو تربیت، توکل علی اللہ، بلاغ مبین
خطبات طاہر جلد 15
933
خطبہ جمعہ مورخہ 16 دسمبر 1996ء
عفو کا مضمون ہے جس کو گھروں میں جاری کرنالازم ہے۔
اس کے بغیر گھروں میں یا کیزہ فضا پیدا نہیں ہو سکتی ۔
( خطبه جمعه فرموده 6 دسمبر 1996ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی:
وَأَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَإِنَّمَا عَلَى رَسُوْلِنَا
الْبَلْغُ الْمُبِينُ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ
الْمُؤْمِنُوْنَ يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ
عَدُوَّالَكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ وَإِنْ تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا وَتَغْفِرُوا
فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (التغابن : 13 تا 15)
پھر فرمایا :
جب میں سویڈن میں تھا تو وہاں مجھے ایک خاتون کا خط آیا جس کا مفہوم یہ تھا تفصیل
نہیں لکھی کہ آپ عفو اور مغفرت پر بھی کبھی خطبہ دیں کیونکہ اس کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے جو تاثر
میں نے قائم کیا معلوم ہوتا تھا کہ ان کے خاوند اپنے بچوں کے ساتھ معمولی باتوں پر بھی سختی کرتے ہیں
تو اپنی شکایت سے زیادہ ان کو بچوں کا خیال معلوم ہوتا تھا مجھے خیال آیا کہ اس سے پہلے میں بارہا اس
مضمون پر خطبات دے چکا ہوں اس لئے ابھی اتنی جلدی ضرورت نہیں ہے اور چلنے سے ایک رات
پہلے، واپس آنے سے ایک رات پہلے میں نے ایک رؤیا دیکھی جو مجھے اس طرف متوجہ کر گئی کہ
خطبات طاہر جلد 15
934
خطبہ جمعہ مورخہ 6 دسمبر 1996ء
ضرورت ہے اور وہ رویا یہ تھی کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک کتاب کا درس
دے رہا ہوں اور آخری حصے پہ پہنچا ہوں اور وہاں پہنچ کر جو بات میں بیان کرتا ہوں مجھے محسوس
ہوتا ہے کہ اس سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بار بار بیان کر چکے ہیں۔ میں
جماعت کو اس درس میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ جب تک تم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مزاج
نہیں سمجھو گے آپ کی تحریرات کا حقیقی مفہوم نہیں پا سکتے اور یہ تکرار نہیں بلکہ اصرار ہے اور اس پر
رو یا ختم ہوگئی۔ باقی باتیں میں نے آنکھ کھلنے کے بعد سوچیں تو میں حیران رہ گیا کہ جو بات میں
سوچ رہا تھا کہ تکرار ہو گی اگر دوبارہ باتیں کروں گا ، اسی وہم کا جواب مجھے رویا میں بتایا گیا کہ
بعض باتیں بار بار اس لئے ضروری ہیں کہ ان پر اصرار کئے بغیر لوگ سمجھتے نہیں ۔ پس تکرار وہ چیز
ہے جو سمجھ میں آچکی ہو اور پھر بے وجہ انسان اسے دہرائے اور اصرار وہ ہے کہ ایک بات بار بار
کہی جائے اور کوئی نہ سمجھے اور پھر سمجھایا جائے اور پھر نہ سمجھے اور پھر سمجھایا جائے یہاں تک کہ
انسان بلاغ کا حق ادا کر دے ۔ اس رویا کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ لازماً میں اس کی طرف توجہ ما
دوں گا۔
اور یہ آیت کریمہ جو آج کے لئے منتخب ہوئی ہے یہ معین طور پر تو میں نے نہیں
کی تھی مگر پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کو جب میں نے بتایا کہ اس مضمون پر آیت چاہئے
اللہ تعالیٰ کا تصرف ہے کہ انہوں نے وہ آیت چنی جو بعینہ اس مضمون پر صادق آ رہی
ہے اور سب سے پہلی آیت بلاغ کے مضمون کو کھول رہی ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ۔ وَأَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت
کرو۔ فَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ پس اگر تم پھر جاؤ گے ۔ فَإِنَّمَا عَلَى رَسُوْلِنَا الْبَلْغُ الْمُبِينُ
تو یاد رکھو ہمارے رسول پر تو اس کے سوا کچھ فرض نہیں ہے کہ خوب کھول کھول کر بات کو بیان کر
دے تو الْبَاغُ الْمُبِينُ کا وہی مفہوم ہے جو رویا میں اصرار کا مفہوم مجھے سمجھ آیا تھا کہ جب تک
بات کھل نہ جائے انسان وہ بات کہتا چلا جائے اور حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کا بعینہ یہ
طریق تھا جب تک ایک مضمون کو خوب اچھی طرح سمجھا نہ لیتے یہاں تک کہ بسا اوقات دوبارہ
پوچھتے بھی تھے کہ بتاؤ تمہیں کیا سمجھ آئی ہے اس وقت تک اس بات کو دہراتے تھے اور بہت سی
خطبات طاہر جلد 15
935
خطبہ جمعہ مورخہ 16 دسمبر 1996ء
ایسی نصائح ہیں جو کثرت سے دہرائی گئی ہیں ۔
اور اس پہلو سے ذکر “ میں جو زور ہے نصیحت کر اور کرتا چلا جاوہ الْبَالِغُ الْمُبِينُ کا
ہی ایک پہلو ہے۔ پس حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاں جہاں بھی بظاہر تکرار
فرمائی ہے وہ تکرار نہیں ہے بلکہ اصرار ان معنوں میں کہ جب تک وہ بات سمجھ نہ آئے میں نہیں
چھوڑوں گا۔ پس اس آیت کے حوالے سے مضمون اور بھی زیادہ کھل گیا اور روشن ہو گیا جو رویا میں
مجھے دکھایا گیا۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اللہ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ اللہ وہ ہے جس کے سوا اور
کوئی معبود نہیں ۔ وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ اور اللہ ہی پر مومن تو کل کرتے ہیں ۔
پہلی بات تو ضمناً یہ بتانی ضروری ہے کہ اس آیت کا پہلی آیت سے کیا تعلق ہے۔ اس کا پہلی آیت
کے آخری حصے سے تعلق ہے ۔ فَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَإِنَّمَا عَلَى رَسُوْلِنَا الْبَلْغُ الْمُبِينُ
اگر تم پھر جاؤ گے تو ہمارے رسول پر تو صرف کھول کھول کر بات کو پہنچا دینا تھا جو اس نے پہنچا
دی لیکن تمہارے پھر جانے سے اسے نقصان کوئی نہیں پہنچے گا یہ وہ مضمون ہے جس کو اگلی آیت
نے اُٹھایا ہے ۔
صلى الله
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایک ہی خدا ہے اس کے سوا کوئی نہیں اور محمد رسول اللہ ﷺ کا
صلى الله
صلى الله خدا وہی ہے جو ہر چیز کا مالک ہے اور خالق ہے پس تمہارے چھوڑنے سے محمد رسول اللہ ﷺ
کو کیا فرق پڑے گا انہوں نے بات کھول دی اپنا فرض ادا کر دیا ۔ اگر تم پھرتے ہو تو ایک
کوڑی کا بھی فرق ، ایک ذرہ بھی فرق محمد رسول اللہ ﷺ پر نہیں پڑے گا کیونکہ اللہ آپ کو
نہیں چھوڑے گا اور تم بھی یہ رنگ اختیار کرو۔ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ پر
چاہئے کہ مومن خدا ہی پر تو کل کیا کریں جیسا کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کا تمام تر
تو کل اپنی نصیحت پر نہیں بلکہ اللہ پر تھا اور یہ توکل علی اللہ کا مضمون دعاؤں کی طرف
بھی متوجہ کرتا ہے اور اس تعلق میں بھی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک
نصیحت موجود ہے۔
ایک باپ کے متعلق جب سختی کی اطلاع ملی کہ بہت سختی کرتا ہے تو حضرت اقدس مسیح
موعود عليه الصلوة والسلام نے اسے شرک قرار دیا، سخت ناراضگی کا اظہار فرمایا اور
خطبات طاہر جلد 15
936
خطبہ جمعہ مورخہ 6 دسمبر 1996ء
اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ کا مضمون جو ہے یہ توحید کی طرف جو غیر معمولی توجہ دلائی گئی ہے اس سے
مراد یہ ہے کہ بلاغ تمہارا کام ہے اور زبردستی تمہارا کام نہیں ہے اور اگر تم یہ سمجھو گے کہ تم زبر دستی
کسی کو ٹھیک کر لو گے تو یہ شرک ہے اور یاد رکھو اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے تمہیں کبھی بھی خدائی
طاقتیں نصیب نہیں ہو سکتیں تم اپنی مرضی سے کسی کو بدل نہیں سکتے تو حضرت حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے بھی یہی مضمون اس موقع پر جو ایک شکایت سے تعلق رکھتا ہے جو ایک شخص جو
ویسے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے والے بظاہر ایک بزرگ صحابی تھے مگر
ان کے دل میں کوئی ایسا رخنہ تھا جس کی اصلاح ضروری تھی وہ اپنی اولاد پر بہت زیادہ سختی کرتے
تھے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سخت ناراضگی کا اظہار فرمایا اور کہا کہ تم مشرک ہو اگر
یہ کام کرتے ہو۔ تم سمجھتے ہو تم خود ٹھیک کر لو گے یہ ہو نہیں سکتا اس لئے دعا پر زور دو۔
یہ جو اگلا آیت کا حصہ ہے وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ کا مطلب یہ ہے کہ
جب جو لوگ رسول اللہ ﷺ کی نصیحت سے اثر لینے کی بجائے پیٹھ پھیر کر چلے جاتے تھے تو ان کو پھر
بھی اس حال میں چھوڑا نہیں کرتے تھے ۔ اپنی نصیحت کے اثر انداز ہونے کے متعلق اللہ پر
تو کل فرمایا کرتے تھے اور اللہ آپ کی دعاؤں کو سنتا تھا اور جہاں بلاغ بظاہر نا کام رہا وہاں
توكل على الله کامیاب ہو جاتا تھا کیونکہ اصل تو وہی معبود ہے اس کے قبضہ قدرت میں ہر چیز
ہے تو کتنا عظیم الشان مضمون ہے جو ان آیات میں ایک ترتیب کے ساتھ، ایک تدریج کے
ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ فرمایا اللہ پر توکل کرو۔ رسول اللہ علیہ کا بھی یہی طریق تھا کہ اپنے
آپ کو پیچھے چھوڑ کر جانے والوں کو اس طرح ترک نہیں فرما دیتے تھے کہ اب ان کا معاملہ خدا پر
میں چھوڑتا ہوں بلکہ ان کے لئے دعائیں کرتے تھے اور اپنے بلاغ کے کامیاب ہونے سے متعلق
خدا کی طرف متوجہ ہوتے تھے۔
صلى
صلى الله ۔
اب یہ بھی وہی مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
آنحضور ﷺ کی عظیم کامیابی کے راز کے طور پر بیان فرمایا۔ وہاں بلاغ کو نہیں پیش کیا وہاں دعا
اور توکل علی اللہ کو پیش کیا ۔ آپ کو جو آخری عظیم کامیابی نصیب ہوئی ہے وہ دعاؤں کے نتیجہ
میں ، اللہ تعالیٰ کی ذات پر جو تو کل تھا اس کو ملحوظ رکھتے ہوئے جو آپ نے دعائیں کی ہیں تو ایسی
خطبات طاہر جلد 15
937
خطبہ جمعہ مورخہ 16 دسمبر 1996ء
دعائیں کی ہیں کہ اے خدا تیرے سوا اب کوئی تبدیلی نہیں کر سکتا اس دنیا میں وہ تو ہی ہے جو انقلاب
بر پا کرے گا اور جب ایسی دعائیں کیں تو اللہ نے انقلاب برپا کر دیا اور وہ انقلاب ایک عظیم معجزہ ہے
جس کی کوئی مثال نبوت کی تاریخ میں آپ کو کہیں دکھائی نہیں دے گی کہ کوئی نبی وفات نہ پائے جب
تک کہ اپنی ساری قوم کی کایا نہ پلٹ دے۔ وہ قوم جو اس کے خون کی پیاسی ہو جو شرک میں انتہا
درجے تک ڈوب چکی ہو کسی کے علم میں کوئی مثال ہے تو لا کے تو دکھائے ۔ اس کے پاسنگ کی مثال
بھی ساری دنیا میں مذہبی تاریخ میں آپ کو دکھائی نہیں دے گی ایک محمد رسول اللہ ﷺ اور جس طرح
اللہ ایک ہے اللہ پر توکل کرنے والا بھی دراصل ایک ہی تھا یعنی حضرت محمد رسول اللہ ﷺ جن کی کوئی
صلى الله
صلى الله
مثال تاریخ انبیاء میں ایسی دکھائی نہیں دیتی ۔ درجہ بدرجہ سب ہی تو کل کرنے والے تھے درجہ بدرجہ
سب نے ہی دعاؤں کا فیض پایا مگر کسی کی دعا ئیں ایسی ثابت نہیں جس نے ساری قوم کی کایا پلٹ دی
صلى الله
ہو سوائے حضرت اقدس محمد مصطفی علی کے۔
پھر خدا تعالیٰ اس کے بعد فرماتا ہے، اس نصیحت کے مضمون کو اپنے گھر اور ماحول پر اطلاق
کرتے ہوئے فرماتا ہے یہ قاعدہ کلیہ ہے یہ ازلی ابدی راز ہیں نصیحت میں کامیابی کے تم بھی ان کی
طرف توجہ کرو اور گھر سے بات شروع کرو اور یہ نہ سمجھنا کہ تمہارے خونی اقرباء تمہارے ہیں جس طرح
چاہوان سے سلوک کر لو جو اصول خدا تعالیٰ نے بیان فرمائے ہیں اگر تم نے ان کو نظر انداز کیا تو تمہاری
اپنی صلب سے تمہارے دشمن پیدا ہو سکتے ہیں۔ پس یہی وہ مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے ان کو بتایا کہ تم اپنی اولاد کو اپنے ہاتھوں سے ضائع نہ کروا پنادشمن نہ بناؤ کیوں کہ تم آنحضور
کی سنت کے مطابق عمل نہیں کر رہے ہو۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ
عَدُو الكُمْ کیوں غور نہیں کرتے ، کیوں فکر نہیں کرتے ، تمہاری اپنی بیویاں، تمہاری اپنی اولاد
تمہاری دشمن ہے یعنی ان میں سے تمہارے دشمن ہیں ۔ مراد یہ ہے کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو ایسے بد
نصیب ہیں کہ گویا ان کی بیویاں بھی ان کی دشمن ہو سکتی ہیں اور ہو جاتی ہیں اور ان کی اولاد بھی ان کی
دشمن ہو سکتی ہے اور ہو جاتی ہے کیوں ہوتی ہے؟ ان کی غلط نصیحت اور غلط تربیت کے رنگ کی وجہ سے۔
چنانچہ یہ کہنے کے بعد ، یہ تنبیہہ کرنے کے بعد فَاحْذَرُوهُ ان کے معاملے میں احتیاط سے کام
خطبات طاہر جلد 15
938
خطبہ جمعہ مورخہ 6 دسمبر 1996ء
لو۔ وَإِنْ تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا وَتَغْفِرُوا فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (التغابن : 15) اب
تین طریق ہیں نصیحت کے اپنے گھر میں بھی وہی استعمال کرو اگر تم ایسا گرو گے تو اللہ تمہاری غلطیوں
شماری غلطون
سے بھی مغفرت کا سلوک فرمائے گا اور اور کوئی بداثر ان کا تمہاری اولاد پر پر نہیں پڑے دے گا گا لیکن لازم
ہے تم پر کہ اس طریق کو اختیار کرو جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کا ہمیشہ کا طریق تھا بعینہ یہی
طریق تھا۔
وَإِنْ تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا اگر تم عفو سے کام لو اور صفح سے کام لو اور مغفرت سے
کام لو۔ یہ تین کیا چیزیں ہیں۔ بظاہر تو عفو اور صبح کو ایک ہی معنوں میں سمجھا جاتا ہے یعنی درگزر
اور ایک ہی اس کا ترجمہ بھی ملتا ہے مگر ان میں فرق ہے اور اصل معنی عفو کا ہے کہ اس طرح نظر
انداز کر دینا ایک چیز کو گویا ہے ہی نہیں ، گویا موجود ہی نہیں تھی ۔ یعنی ابتداء میں بچوں کی غلطیاں،
بیوی کی غلطیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن تم یوں سلوک کرو گویا تم نے دیکھی ہی نہیں تمہیں پتا ہی نہیں لگا
اور ان کو کچھ سہولت اور آسانی دوورنہ ہر وقت جو مرد گھر پر سوار رہے گا اس سے تو زندگیاں برباد
ہو جائیں گی ، عذاب بن جائیں گی ۔ ہر وقت دیکھنا، ہر وقت میں میخ نکالنا، ہر وقت نقائص
ڈھونڈ نا یا نہ بھی ڈھونڈے تو نظر آ ہی جاتے ہیں ۔ تو فرمایا جو لوگ اکٹھے رہتے ہیں ان پر لازم ڈرنا یا آ ہیں۔ تو فرمایا
ہے کہ عفو سے کام لیں اکثر ایسا وقت گزاریں کہ گویا ان کو پتا ہی نہیں کیا ہو رہا ہے لیکن ہر چیز
میں نہیں ۔ وہ بد خلقیاں ، وہ معمولی معمولی باتیں جو آغاز میں ہلکے طور پر ظاہر ہوا کرتی ہیں یعنی
ابھی جرم نہیں بنتیں اور بعض خطائیں ہیں برتن گر کے ٹوٹتا ہے ٹھوکر لگ جاتی ہے کسی چیز پہ کسی
چیز کو نقصان پہنچ جاتا ہے کھانا دیر میں پکا ، روٹی جل گئی ، یہ وہ ساری چیزیں ہیں جو گھر کے
روزمرہ کے معاملات ہیں جن میں عفو لازم ہے انسان اس طرح دیکھے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ،
کچھ دیکھا ہی نہیں ۔ اس طرح سنے جیسے کچھ سنا ہی نہیں یہ عفو کا معنی ہے ۔ ایک شاعر کہتا ہے
نگاہوں سے متعلق کہ وہ دیکھتے مجھے یوں ہیں کہ دیکھتے ہی نہیں‘‘ اس طرح عفو کی نظر ڈالتے
ہیں گویا نہیں دیکھ رہے ۔
۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دیکھنے کا یہی انداز تھا اور حضرت مصلح موعود
کا ہمیں پتا ہے بچپن سے یہی دیکھا کہ لگتا تھا کہ کچھ بھی نہیں دیکھ رہے اور دیکھ سب کچھ لیتے تھے تو
خطبات طاہر جلد 15
939
خطبہ جمعہ مورخہ 16 دسمبر 1996ء
قرآن کریم نے جو عفو کا مضمون بیان فرمایا ہے وہ یہ نہیں ہے کہ بے وقوف ہو، غافل ہو۔ غفلت کا
مضمون ایک بالکل الگ مضمون ہے جس کو قرآن کریم ایک الگ موقع پر اٹھاتا ہے۔ یہاں علم کے موقع
باوجود اپنے دل کی کشادگی کی وجہ سے، وسیع حوصلے کی وجہ سے ، اس طرح رہو جیسے تم نے کچھ بھی نہیں واپنے دل کی کشادی کی وجہ سے ، وسیع حو صلے کی
دیکھا۔ برتن ٹوٹا ہے گویا تمہیں آواز ہی نہیں آئی کسی جگہ کوئی داغ دھبہ لگ گیا ہے کوئی کھانا جل گیا
ہے تو جیسے تمہیں پتا ہی نہیں چلا۔ تو یہ وہ روز مرہ کا گھر کے معاملات میں بیوی اور بچوں سے سلوک ہے تو پتا روزمرہ کا
جو عفو کہلاتا ہے۔
یا درکھو عفو کے نتیجہ میں گنا ہوں اور جرائم کی حوصلہ افزائی نہیں ہوا کرتی ۔ عفو کے نتیجہ
میں ایک شرم اور حیا پیدا ہو جاتی ہے اور جو بچے ہیں یا بیوی ہے وہ آخر سمجھ ہی جاتے ہیں ان کو پتا
چل جاتا ہے کہ عفو ہو رہا ہے اور عفو کے نتیجہ میں کبھی بھی گناہ بے دھڑک اور بے حیا نہیں ہوا
کرتے ۔ آنکھوں میں ایک شرم پیدا ہو جاتی ہے اور یہ شرم دونوں طرف ہوتی ہے۔ پس یہ عفو کا
مضمون ہے جس کو گھروں میں جاری کرنا لازم ہے اس کے بغیر گھروں میں پاکیزہ فضا پیدا نہیں
ہو سکتی ۔ بعض عورتوں کو میں نے دیکھا ہے ایک دفعہ میری موجودگی میں ایک عورت نے اپنے
بچے کو کہا ایسا دو پتھر ماروں گی کہ منہ تیرا ادھر پھر جائے گا ۔ اب وہ اور بھی تھے اس لئے اس کو
نہیں پتا چلا کہ وہ کیا بات کہہ گئی ہے بڑی بد تمیزی ہے، بڑی بد خلقی ہے، معلوم ہوتا ہے کہ ایسی
عورت کی ماں ایسی تھی ۔
اب یہ بھی یاد رکھو کہ اگر اپنے گھروں میں تم بدر سمیں ڈال دو گے تو بد رسمیں آگے تمہاری
نسلوں تک پہنچیں گی اور آئندہ نسلوں کو بھی خراب کریں گی اور بد خلقی ایک ایسی چیز ہے جو کبھی پیچھا
نہیں چھوڑا کرتی ۔ جن خاندانوں میں ماں باپ کی بد خلقی اثر انداز ہو جائے نسلاً بعد نسل وہ بد خلقی ۔
چلتی چلی جاتی ہے اور پھر وہ اس پر فخر کرتے ہیں۔ بہت سے بد تمیز مرد جو عورتوں سے بد تمیزی
کرتے ہیں وہ سمجھتے ہیں ہماری شان ہے باپ بھی اسی طرح ہمارا کیا کرتا تھا اور بعض عورتیں
جب بد تمیزیاں کرتی ہیں تو کہتی ہیں ہماری ماں بھی اسی طرح کیا کرتی تھی جن کی مائیں بد تمیز ہوں
اور خاوند کے سامنے زبان کھولنے والی ہوں ان کی لڑکیاں اس پر فخر کر کے اس طریق کو آگے
بڑھاتی ہیں کہ خبردار ! جو ہم سے ایسی بات کی ہم ایسی کیتیاں ہیں یہ کریں گی ، وہ کریں گی اور ایک
خطبات طاہر جلد 15
940
خطبہ جمعہ مورخہ 16 دسمبر 1996ء
ایسا جھوٹا اور بے معنی فخر ہے جس سے ساری زندگی برباد ہو جاتی ہے۔ آپس کے تعلقات
میں ایسا زہر گھل جاتا ہے کہ ایسے ماحول میں زندگی بسر کرنا ایک جہنم کے ماحول میں زندگی
بسر کرنا ہے ۔
پس مرد ہو یا عورت ہو اس کو اپنی نگرانی کرنی چاہئے اور عفو میں پناہ لینی چاہئے اور جو عفو میں
پناہ لے وہ بداخلاق ہو ہی نہیں سکتا۔ عفو آغاز ہے حسن خلق کا۔ دیکھی ہیں ، نظر پھیر لی ، خیال کیا جیسے کچھ
بھی نہیں ہوا مگر اس کے بعد پھر فرمایا۔ وَتَصْفَحُوا اب تَصْفَحُوا کا مطلب ہے صاف کر کے گویا
ہے ہی نہیں ایسا مٹا ڈالو گویا نہیں ہے۔
عفت الديار محلها و مقامها لبيد بن ربيعة العامري )
شہر اس طرح مٹ گئے کہ نہ ان کا عارضی ٹھکانے کا نشان رہا نہ ان کے مستقل ٹھکانے کا
نشان رہا اور عرب شعراء نے عفو لفظ کو انہی معنوں میں بڑے اچھے اچھے شعروں میں استعمال کیا ہے یعنی
مٹ جانا لیکن عفو کا وہ مضمون جو یہاں اطلاق پاتا ہے وہ اور ہے اور وہ عرب لغت کھول کر بیان
کلیہ
کرتی ہے۔
صفح سے جو مراد یہاں اطلاق پارہی ہے وہ یہ ہے کہ تم ان کو تھوڑا سا ڈانٹو اور کچھ خفگی
کا اظہار کرو تو کبھی کبھی جب یہ دیکھو کہ تمہارے عفو نے کام نہیں کیا تو صفحا جَمِيلًا صبح سے
کام لو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان سے کچھ نا راضگی کا اظہار کرو اور صفح کا لفظ جو ہے وہ بہت ہی
ایک اعلیٰ درجہ کا انتخاب ہے اس موقع کے لئے کیونکہ صفح اس بات کو بھی کہتے ہیں کہ ایک انسان
کسی سے کچھ دیر کے لئے ناراضگی کی وجہ سے منہ پھیر لے یعنی چھپانے کے لئے نہیں بلکہ اس
اظہار کے لئے کہ تم نے ایسی حرکت کی ہے کہ اب میں ویسا پیار کا تعلق تم سے نہیں رکھ سکتا۔ یہ
نظریں جو ہیں یہ نظر پھیرنا اور ہے اور عفو کی نظریں پھیرنا بالکل اور ہے ۔ پس چونکہ معانی ملتے ہیں
اس لئے ترجمہ کرنے والے زیادہ باریکی میں اگر نہ جائیں تو ایک ہی جیسا ترجمہ کر دیتے ہیں جو
درست نہیں ہے۔
عفو میں نظر انداز کرنا، درگزر کے ان معنوں میں کہ گویا کوئی واقعہ نہیں ہوا، آپ دیکھ
رہے ہیں اپنے حوصلے کی وجہ سے اسے برداشت کر رہے ہیں ۔ صفحا کا مطلب ہے بعض دفعہ
خطبات طاہر جلد 15
941
خطبہ جمعہ مورخہ 16 دسمبر 1996ء
بچے جب ایسی حرکت کریں جو نا پسندیدہ ہے اور کرتے رہیں ، آپ ان سے منہ پھیر لیتے ہیں ان
معنوں میں کہ ان کو محسوس ہوتا ہے کہ ہماری طرف وہ پیار اور شفقت کی توجہ نہیں رہی اور یہ چیز
اصلاح کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اسے انگریزی میں Reprove کہتے ہیں یعنی ایسے رنگ میں
سرزنش کرنا کہ جو سزا کے معنی تو نہیں رکھتی لیکن لفظوں میں یا طرز سے وہ غلطی کرنے والے کو احساس
دلا دیتی ہے کہ ہم سے کچھ ایسی بات ہوئی ہے کہ اب ہم ویسے پیار کے مستحق نہیں رہے توجہ پھر گئی
ہے۔ تو یہ بھی ایک بہت ہی اہم اصلاح کا طریق ہے جس کو قرآن کریم نے میاں بیوی کے تعلق ہی
میں بیان فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر کوئی عورت کپت کرنے والی ہو، لفظ پنجابی ہے لیکن ہے
بڑا زبردست اس لئے میں استعمال کرتا ہوں اس کو بے دھڑک ، فرمایا کہ فساد برپا کر دے بات
بات پر بد تمیزی کرنے والی آگے سے اٹھ کھڑی ہونے والی تو فرمایا اس کو نصیحت کرو اور پھر اسے
کچھ عرصے کے لئے علیحدہ اپنے بستر میں چھوڑ دو اب وہ علیحدہ چھوڑنے کا یہ مطلب تو نہیں کہ وہ
سمجھے کہ میرا کچھ اس نے دیکھا ہی نہیں ، میرا نقص اس کو پتا ہی نہیں چلا بلکہ یہ اعراض ایسا ہے جس
سے بڑی وضاحت کے ساتھ جرم کرنے والے اور خطا کرنے والے کو محسوس ہو جاتا ہے کہ اب
معاملہ آگے بڑھ گیا ہے، اب اس کا تعلق اثر انداز ہو گیا ہے ۔ اب اگر میں ایسی باتیں پھر کروں
گی یا کروں گا تو مجھے اس سے وہ شفقت نصیب نہیں ہو سکتی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔ تو یہ عفو کے
بعد صفح ہے۔
چنانچه صفح میں یہ بھی مضمون بیان کیا گیا ہے کہ ایک انسان ناراضگی کے اظہار پر اپنا
گھر چھوڑ کر باہر نکل جائے ۔ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کوئی بری بات آپ دیکھتے ہیں تو اس جگہ کو چھوڑ
کر ہٹ جاتے ہیں صاف ظاہر ہو جاتا ہے کہ یہ ناراضگی کا اظہار ہے گو سختی اس میں نہیں پائی
جاتی ۔ ۔ چنانچہ اگر کوئی بد بد تمیزی کی باتیں کرتا ہے دین کے متعلق تو وہاں دراصل صفح کا کا معنی ہی
ہے جو مضمون بیان ہوا ہے ان کو چھوڑ کر الگ ہو جاؤ یعنی محسوس ہو ان کو کہ ہماری یہ حرکت اس شخص
کو پسند نہیں آئی اس کے بعد بھی اگر ایسی غلطی سرزد ہو جاتی ہے جو قابلِ سرزنش ہے تو پھر مغفرت کا
خانہ کھلا رہ جاتا ہے اور بعض باتوں میں اظہار نا راضگی کے بعد بھی مغفرت ہوتی ہے اور ان معنوں
میں صفح کے بعد مغفرت کا مطلب یہ ہے کہ تم اپنی ناراضگی کو پھر اتنا لمبانہ کرو کہ تعلق ٹوٹ ہی جائے،
خطبات طاہر جلد 15
942
خطبہ جمعہ مورخہ 16 دسمبر 1996ء
ایسا نہ ہو کہ رشتہ و داد ہی قطع ہو جائے کچھ حوصلہ دکھاؤ پھر اور واپسی کے سفر کے لئے مغفرت سے
کام لو۔
تب ہی خدا تعالیٰ جب بعض اپنے بندوں کا پیار سے ذکر کرتا ہے کہ ان سے یہ خطا ہوئی
یہ خطا ہوئی تو پھر مغفرت کا مضمون ہمیشہ اس کے بعد آتا ہے اور مغفرت کے مضمون سے پہلے
جب خدا کا دل مائل ہوتا ہے، دل چاہتا ہے کہ اس سے میں پیار کروں تو اس کو خود دعائیں
سکھاتا ہے اور خود اس کو طریق بتاتا ہے کہ یہ باتیں کرو پھر مجھے تم بہت اچھے لگو گے پھر میں تمہاری
طرف لوٹ آؤں گا اور اس کے لئے کوئی بہانہ ہونا چاہئے ورنہ بعض لوگ ایسے بھی میں نے
دیکھے ہیں کہ وہ ناراض ہوئے واپسی کا رستہ ہی یاد آتا نہیں ہے ، دل چاہے بھی تو آپس میں ایسی
اجنبیت پیدا ہو جاتی ہے کہتا ہے دوبارہ ہم کس منہ سے بات کریں گے اور اس کے نتیجے میں لمبے
عرصے تک بعض دفعہ جدائیاں پڑ جاتی ہیں ۔ میرے علم میں جب ایسے لوگ آتے ہیں تو میں
سمجھاتا ہوں کہ اپنی انا کو توڑو یہ جھوٹی انا ہے تم سمجھتے ہو کہ اگر میں نے اب کہا تو میری خفت ہو
جائے گی تو واپسی کے رستے ہر شخص کی اپنی شان اور اپنی حیثیت کے مطابق ہوا کرتے ہیں ۔ اللہ
نے واپسی کا رستہ اختیار کیا ہے اور قرآن نے کھول کر بیان فرمایا ہے۔ اس کو بھی تو واپسی چاہئے
ایک بندے سے ناراض ہوا ہوا ہے، دوسری طرف منہ کیا ہوا ہے بندے کو محسوس ہو گیا ہے کہ اب
مجھے چھوڑ وڑ رہا ہے کچھ، وہ التفات نہیں رہا، وہ دعاؤں میں مقبولیت نہیں رہی ۔ لیت نہیں رہی ۔ خدا کے اظہار کے
بے شمار طریقے ہیں جو بندے کو محسوس ہو جاتا ہے کہ اب کچھ معاملہ آگے بڑھ گیا ہے پھر اللہ واپس
آتا ہے، بندہ تو نہیں پھر اس کو پکڑ سکتا ۔ اللہ تعالیٰ تو بندے کی پکڑ ، پہنچ سے کہیں بالا اور اس کی
رسائی سے بہت اونچا ہے تو یہ اس کی رحمت کا طریق ہے، خود جھکتا ہے اور قرآن کہتا ہے کہ ہم
نے اسے پھر سکھایا ایسی ایسی باتیں کرو وہ ہمیں بڑی اچھی لگیں گی، پھر میں تجھے معاف کروں
گا تو معافی کے بھی کیسے پیارے رنگ ہیں اللہ کے، خود ہی معافی کے ڈھنگ سکھائے اور پھر
معاف کر دیا اور گویا واپسی کا رستہ قائم ہو گیا ۔
صلى الله
بندوں میں بھی کچھ واپسی کے رستے ہوا کرتے ہیں اور حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ بھی
وہ رستے نکالا کرتے تھے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے جب وہ آپ کے اوپر ایک بہت
خطبات طاہر جلد 15
943
خطبہ جمعہ مورخہ 6 دسمبر 1996ء
رض
ہی ظالمانہ ، جھوٹا الزام لگا، آپ نے کچھ عرصہ علیحدگی اختیار کی جب خدا تعالیٰ نے آپ کو بتایا کہ الزام
بالکل جھوٹا ہے اور حضرت عائشہ صدیقہ معصوم ہیں تو آپ نے واپسی کے وقت نرم باتیں شروع کر دیں،
حضرت عائشہ صدیقہ نے کہا اب نرم باتوں کا کیا فائدہ، اللہ نے حکم دیا ہے تو آئے ہو، مگر انسانی فطرت
ہے آپ نے اپنی طرف سے پیار اور نرمی کی باتیں کیں مگر عائشہ صدیقہ سمجھتی تھیں کہ اللہ کا حکم آگیا
اب مجبور ہو گئے ہیں۔ تو واپسی کے رستے انسان ہمیشہ ڈھونڈا کرتا ہے اور اپنی زندگی کے تجربوں پر آپ
نظر ڈال کے دیکھ لیں ایک دفعہ جب آپ صفح کا معاملہ شروع کر دیں تو پھر بسا اوقات واپسی میں
صلى الله الجھن پیدا ہوتی ہے اور آنحضرت ﷺ نے اس سلسلے میں بہت سے۔ پیارے انداز دکھائے جن سے
وو
پتا چلتا ہے کہ مغفرت کے لئے صفح کے بعد رستہ بنانا چاہئے اور انسان کو واپس لوٹنا چاہئے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس انا کو توڑنے کے لئے ایک بہت ہی پیارا نسخہ
بیان فرمایا۔ بعض دفعہ صفح سچ ہے ناراضگی حق ہے لیکن اب اگلا بھی ناراض ہو بیٹھتا ہے وہ سمجھتا ہے میں
سچا ہوں تو پھر واپسی کا پل قائم کرنا ذرا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے
ہیں سچے ہو کر جھوٹوں کی طرح تذلل اختیار کرو، پھر کوئی مشکل نہیں رہے گی۔ یہ جوانا کا معاملہ ہے،انا
جو حائل ہو جاتی ہے دوبارہ تعلقات کے قیام کے لئے اس کو توڑنے کے لئے اس سے اچھا کوئی رستہ
نہیں ہے اور میں نے خود بھی اس کو استعمال کر کے دیکھا ہے، دوسروں کو بھی استعمال کروایا ہے بہت
ہی اعلیٰ درجے کا نسخہ ہے۔ یہ نہیں فرمایا سچے ہو کر جھوٹے ہونے کا اقرار کرو۔ اب سچے ہو کر جھوٹا
ہونے کا اقرار کیسے ہو سکتا ہے؟ اگر انسان سمجھ رہا ہے کہ میں جھوٹا نہیں ہوں اور یقین رکھتا ہے کہ میں
جھوٹا نہیں ہوں تو پھر اس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا یہ کہنا کہ سچے ہو کر جھوٹوں کی
طرح تذلل اختیار کرو ایک ہی معنی رکھ سکتا ہے دوسرا معنی اس میں آ ہی نہیں سکتا۔ اس کا یہ معنی ہو نہیں
سکتا کہ سچے ہو تو جھوٹ بول کر اپنے آپ کو جھوٹا کہو اور کئی لوگوں کو اس فقرے کا مفہوم نہ سمجھ آنے کے
نتیجہ میں واپسی کا رستہ ہی نہیں پھر یاد رہتا۔ وہ کہتے ہیں ہم سچے ہیں ہم کیسے کہیں کہ ہم جھوٹے ہیں ۔
یہ نہیں کہنا کہ ہم جھوٹے ہیں، تذلل ایسا اختیار کرو گویا تم جھوٹے ہو۔ تو اچھا جو بھی ہے ہمیں معاف کر
دو، قصور ہمارا ہی سہی اب یہ کہنے کا طریق ہے، یہ تو جھوٹ نہیں ہے۔ اچھا چھوڑ واس جھگڑے کو، جو پرانی
باتیں ہیں ان کو طول نہ دو ختم کرو چلو میں ہی جھوٹا سہی یہ جب کہتے ہیں ”میں ہی جھوٹا سہی تو اس کا
خطبات طاہر جلد 15
944
خطبہ جمعہ مورخہ 16 دسمبر 1996ء
مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ نے جھوٹے رنگ میں اپنے جھوٹ کا اقرار کیا ہے۔ یہ ایک طرز کلام ہے اور
چھوٹے چھوٹے بعض لفظ زبانوں میں بہت ہی مفید اور کارآمد الفاظ ہوتے ہیں تو ہلکا سا Twist دے
ا
دیں بات کو جو بدی کی خاطر نہیں بلکہ نیکی کی خاطر ہو تو اس سے معاملے حل ہو جاتے ہیں۔
ابھی کل ہی ایک شخص کی طرف سے معافی کا خط ملا ہے جس نے اپنی عمر کا ایک لمبا عرصہ
اخراج میں ضائع کر دیا اس بحث میں کہ نہیں میں سچا ہوں اس لئے میں کیسے معافی مانگوں اور ہر دفعہ
اصرار۔ میں نے کہا پھر اگر تمہارا یہ اصرار ہے تو بیٹھے رہو اسی پہ، دلائل اور گواہیاں کہتی ہیں تم جھوٹے
ہوا اور تمہیں اصرار ہے اپنے سچ پر اور تم کہتے ہو میں پھر کیسے معافی مانگوں۔ آخر خدا نے اس کو عقل دی
اس نے جب دوبارہ معافی مانگی تو جو امور عامہ کے کارکن ہیں انہوں نے ان سے پوچھا کہ اسی شرط
کے ساتھ مانگ رہے ہو۔ اس نے کہا نہیں اب میں نے کافی دیکھ لیا ہے اس کا نقصان، میں جو بھی
ہوں مجھے معاف کر دیا جائے۔ میں یہ بحث چھیڑتا ہی نہیں کہ میں سچا تھا کہ جھوٹا تھا۔ میں نے اسی وقت
اس کو معاف کر دیا کیونکہ کسی کو جماعت سے الگ رکھنا تو میرے لئے بھی بڑی تکلیف کا موجب ہوتا
ہے لیکن اگر کوئی غلط ضد پر اٹکا رہے تو اس کی غلط ضد کو تسلیم کرنا عفو اور درگزر اور مغفرت کے تقاضوں
کے اندر نہیں ہے، وہ اس سے باہر کی چیز ہے۔
قرآن کریم فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ کا جو مضمون بیان کرتا ہے اس میں شرط ہے کہ عفو کی
ایسی صورت میں تب اجازت ہو گی اگر اس کے نتیجہ میں اصلاح ہو۔ اگر اس کے نتیجہ میں غلطیاں پھیل
جائیں اور غلط اصول قائم ہو جائیں اور فتنے پیدا ہونے شروع ہو جائیں تو پھر عفو کی اجازت نہیں ہے۔
اس لئے لوگ بعض دفعہ میرے ہی خطبوں کے حوالے دے کر مجھے ملزم کرتے ہیں کہ آپ نے نے تو عفو پر
اتنا خطبہ دیا تھا مغفرت کی وہ وہ باتیں کی تھیں، آپ بھول گئے اب کیوں نہیں کرتے مغفرت سے
کام ۔ حالانکہ ان کو پتا نہیں کہ قرآن کریم نے خدا تعالیٰ کی ہر قسم کی صفات بیان فرمائی ہیں وہ تمام
صفات آنحضرت ﷺ کی ذات میں جلوہ گر تھیں اور ان کے درمیان عدل تھا، ان کے درمیان ایک صلى الله
توازن تھا اور اس عدل کو قائم رکھنا لازم ہے۔ ورنہ محض مغفرت کے نام پر اگر آپ ہر بات کو نظر انداز
کریں اور ہر بات کو معاف کریں گے تو اس کے نتیجہ میں گناہ بہت ہی شوریدہ سر ہو جاتے ہیں وہ باغی
ہو کر سارے معاشرے کو برباد کر دیتے ہیں۔ تو ان چیزوں کے درمیان فرق رکھیں اور تب ہی رسول اللہ
خطبات طاہر جلد 15
صلى الله
علوس
945
خطبہ جمعہ مورخہ 6 دسمبر 1996ء
کی بعض ناراضگیاں بہت لمبا عرصہ چلی ہیں مگر اس لئے کہ ان معاملات میں آپ سمجھتے تھے کہ خدا
کی اجازت کے بغیر میں مغفرت سے کام نہیں لے سکتا۔ جب اجازت آئی تو پھر آپ نے وہ مغفرت
سے کام لیا۔ جہاں ایسا معاملہ نہیں تھا وہاں آپ نے بڑے بڑے درگزر اور عفو اور مغفرت سے کام لئے
ہیں۔ تو یہ مضامین ایسے ہیں جو توازن کا تقاضا کرتے ہیں اپنی طبیعتوں میں ان باتوں میں توازن رکھئے۔
پس مغفرت کی بھی ضرورت پڑے گی اگر وہ ایسے گناہ ہوں جن سے بخشش سے کام لینا ہے
تو پھر عفو کے اس مضمون کے بعد جو میں نے بیان کیا ہے، اس سے علیحدگی کے بعد پھر واپس لوٹو ، پھر
معافی دو اور معافی کے بعد اور بھی زیادہ محبت بڑھ جایا کرتی ہے بسا اوقات کسی نے کہا ہے۔
بڑا مزہ اس ملاپ میں ہے جو صلح ہو جائے جنگ ہو کر
جنگ کی اپنی تلخیاں سہی مگر جنگ کے بعد جو ملنے کا مزہ ہے وہ پھر بات ہی اور ہے۔ تو
مغفرت اس مزے کا نام ہے جو کچھ لڑائی، کچھ جنگ کے بعد انسان کرتا ہے اور پہلے سے بھی زیادہ
تعلق میں بڑھ جاتا ہے اسی لئے حضرت مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس مضمون کو ایک موقع پر اس
طرح بیان فرمایا ہے کہ گویا خدا کو گناہ اچھا لگتا ہے کیونکہ اس کے بعد اس کو مغفرت کا بڑا مزہ آتا ہے۔
وہ میں نے ایک موقع پر تفصیل سے سمجھایا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ مطلب نہیں
ہے جو تم سمجھ رہے ہو لیکن یہ اپنی جگہ لازم ہے کہ اللہ تعالیٰ چونکہ غفور رحیم ہے اس کو مغفرت کا اس سے
لطف آتا ہے کہ اس کی مغفرت کے نتیجہ میں گناہوں کو حوصلہ نہیں ملتا بلکہ گناہ مٹتے ہیں اور بندے کا خدا
پیار بڑھ جاتا ہے اور یہ وہ حکمت ہے جو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں مغفرت کے مضمون کو جتنا
بار بار بیان فرمایا۔ فرمایا ہے شاید ہی کوئی اور مضمون ہو جو اس طرح اصرار اور تکرار کے ساتھ۔ بار بار بیان ہوا
ہو، مگر تکرار نہیں بلکہ بلاغ مبین کے طور پر بیان ہوا ہو۔
سے
فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِیم پس یاد رکھنا کہ اللہ تعالی بہت بخشنے والا ہے۔ یہاں دو باتیں
ہیں جن پر اس آیت کا اختتام ہے۔ اول یہ کہ اللہ تو غفور ہے اگر تم غفور نہیں بنو گے تو اللہ سے تعلق کاٹ
لو گے ادھر اولاد کو دشمن بناؤ گے وہ ہاتھ سے جاتی رہے گی، بیوی جس کو تمہارے لئے سکینت اور
راحت قلب کے لئے پیدا کیا گیا وہ تمہارے لئے سکینت اور راحت قلب دینے کی بجائے تمہارے
خلاف عناد رکھنے والی ہو جائے گی۔ اولاد جس پر انسان کی آئندہ نسلوں کی بقاء کا انحصار ہے اس کی اپنی
خطبات طاہر جلد 15
946
خطبہ جمعہ مورخہ 16 دسمبر 1996ء
بقاء ہے وہ دشمن کے طور پر باقی رہے گی اور ہمیشہ اس کو بغض اور عناد سے یا درکھے گی۔
بعض دفعہ بعض جاہل مرد اتنا زیادہ سختی سے کام لیتے ہیں کہ ان کے اپنے بچے مجھے لکھتے ہیں
کہ ان کے مرنے کے بعد ہم دعا کیسے کریں گے کہ دل سے جھوٹ تو نہیں اٹھ سکتا ہم اس مصیبت میں
مبتلا ہیں۔ اللہ تعالیٰ کہتا ہے یہ کرو اور وہ کرو، ان سے زیادہ سے زیادہ منہ بند تو کر لیں گے کہ اف نہیں
کہنا مگر پھر ان کے لئے دعا دل سے کیسے نکلے گی اور جس لکھنے والے کی میں بات کر رہا ہوں وہ بالکل
سچائی کے ساتھ لکھ رہا تھا۔ اس نے جس طرح وضاحت کی بالکل عیاں تھا اس میں کوئی بناوٹ نہیں وہ
بے چارہ سخت مظلوم اور مجبور تھا اور دل چاہتا تھا کہ میں بھی نیک لوگوں کی طرح اپنے ماں باپ کے
لئے دعائیں کروں لیکن اس نے کہا اس نے تو گنجائش ہی نہیں چھوڑی۔ ماں پر سختی ، بیٹیوں پر سختی ، ہم پر
سختی اور ایک دشمن کے طور پر ہمارے گھر میں بس رہا ہے وہ شخص اور کوئی بھی ایسا ذریعہ باقی نہیں رہنے
دیا کہ ہم اس کے لئے دل میں کسی کونے میں محبت محسوس کریں ۔
دو
تو اپنی اولا د کو عدو بنانا باپ کا کام ہے، یہ قرآن کریم نے کھول دیا ہے مضمون کہ تمہاری
بیویوں میں سے تمہاری اولاد میں سے تمہارے دشمن ہیں۔ مگر کس کے دشمن ہیں جو عفو سے کام نہیں
لیتا ۔ جوترتیب یہ ہے عفو سے کام نہیں لیتا، صلح سے کام نہیں لیتا، میں اس کا معنی پہلے بیان کر چکا ہوں
اور مغفرت سے کام نہیں لیتا اس کی اولاد اس کی دشمن ہو جائے گی اور پھر خدا کا تعلق بھی کاٹا جائے گا
کیونکہ اللہ تعالیٰ تو غفور رحیم ہے۔ جو ان باتوں میں عفو درگز ر وغیرہ سے کام نہیں لیتا وہ رحیم نہیں
ہو سکتا اور جو مغفرت نہیں کرتا اس کا غفور سے تعلق قائم نہیں ہو سکتا۔ تو دین و دنیا دونوں ہی ہاتھ سے نکل
جائیں گے اگر انسان اس بدتمیزی کی روش پر اصرار کرے اور اولاد کو اچھا بنانا اس کا فرض ہے کیونکہ اگر
وہ اس کی بد اخلاقی کے نتیجہ میں بری بن کے دنیا میں قائم ہو گی تو صرف یہ سوال نہیں ہے کہ اس سے
کائی جائے گی سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر وہ لوگ آئندہ دوسروں کو جو اپنی بد خلقی کا نشانہ بنائیں گے
کیونکہ ہر بچے کا ایک ہی طرح رد عمل نہیں ہوتا ۔ بعض تو وہ ہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا تکلیف محسوس
کرتے ہیں، بے قراری محسوس کرتے ہیں ، دعاؤں کے لئے خط لکھتے ہیں کہ خدا کے لئے ہمیں کچھ
بتائیں ہم کیا کریں ہم اللہ کی نظر میں بد بننا نہیں چاہتے مگر بے اختیاری کا عالم ہو گیا ہے لیکن ایسے کم
ہوتے ہیں۔ اکثر وہ ہیں جو اس رنگ میں رنگیں ہو جاتے ہیں پھر ، باپ گھر سے نکلا تو ایک بچہ دوسرے
خطبات طاہر جلد 15
947
خطبہ جمعہ مورخہ 6 دسمبر 1996ء
پر پھر تشدد کرتا ہے اور مائیں پھر بعض دفعہ اسی رنگ میں رنگین ہو جاتی ہیں سارے گھر میں دنگا فساد،
ایک دوسرے پر برتن اچھالنا، چیزیں پھینکنا ۔ گھر ہے جو ایک فساد کی آماجگاہ ہو جاتا ہے اور پھر آگے یہ
نسلیں اگلی نسلوں پر بڑا ہی ظلم کرنے والی بنتی ہیں ۔ بہت سے معاملات جو میرے سامنے آتے تے رہتے
ہیں مجھے صاف پتا چل جاتا ہے کہ کس ماں باپ کی گود میں اس عورت نے پرورش پائی ہے یا اس مرد
نے پرورش پائی ہے ان کی ساری تاریخ ان کے اندر لکھی ہوئی ہے جو دہرا رہی ہے اپنے آپ کو کتنی
نسلوں تک یہ بد پھل کھائیں گے آخر ۔ اس لئے ضروری ہے کہ بار بار بلاغ مبین کے ذریعے ان پر
بات کھولی جائے اصرار کیا جائے کہ خدا کے لئے ہوش کرو کسی دن سو چو تو سہی کہ تم کیا ہو گئے ہو تم نے
اپنے گھر کا کیا حال بنا رکھا ہے اور اس کے بدنتائج سے پھر تم بھاگ نہیں سکو گے اور مر بھی جاؤ گے تو وہ
تمہارا پیچھا نہیں چھوڑیں گے کیونکہ ہر آنے والی نسل تمہیں بد دعائیں دے گی ۔ پس اس وجہ سے جو بد
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے درس والی رویا تھی اس نے مجھے اس پر آمادہ کیا کہ بہت ہی
اہم مسئلہ ہے، اس پر میں زوردوں اور بار بار زور دوں اور آپ کو سمجھاؤں کہ عفو اور درگزر کے بغیر اور
صفح اور مغفرت کے بغیر ہم حقیقت میں اپنی اولاد کی کیا دنیا میں کسی کی بھی تربیت نہیں کر سکتے ۔
اب میں چند احادیث، جتنا بھی وقت ہے، وہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ باقی حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بھی اقتباسات ہیں وہ آئندہ خطبہ میں بھی اس مضمون کو آگے بڑھایا جا سکتا وہ جاسکتا
ہے۔ حضرت ابوھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے
متعلق بتایا کہ آپ نے فرمایا:
ما نقصت صدقة من مال ولا عفا رجل عن مظلمة الا زاده الله عزا
الله
(مسند احمد بن حنبل ، مسند العشرة المبشرين بالجنة، باقى مسند المكثرين من الصحابة ،مسند أبي هريرة )
کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوا کرتی ، یہ بھول جاؤ بات
الله
کہ صدقہ سے مال کم ہوتا ہے۔ صدقہ سے مال ہمیشہ بڑھتا ہے اور اس میں برکت پڑتی ہے اور یہ
بھی بہت ہی گہرا مضمون ہے اپنی ذات میں الگ تفصیل کا محتاج ہے۔ بعض دفعہ میں نے اس پر
روشنی ڈالی مگر بعض دفعہ پھر بھی اسے بتانا پڑے گا کہ ایک طریق سود کے ذریعے مال بڑھانے کا ہے
ایک قرضہ حسنہ خدا کو دینے کے ذریعے مال بڑھانا ہے ایک صدقات کے ذریعے مال کا بڑھانا ہے
خطبات طاہر جلد 15
948
خطبہ جمعہ مورخہ 16 دسمبر 1996ء
اور یہ ساری باتیں اپنی جگہ سچی ہیں کہ سود کے ذریعے نہیں بڑھتا بلکہ اس پہ نحوست پیدا ہوتی ہے۔
اللہ کو قرضہ حسنہ دینے سے لازماً بڑھتا ہے اور غریب کی مدد کرنے سے، ضرورت مند اور محتاج کا
خیال رکھنے سے مال میں ضرور برکت پڑتی ہے لیکن یہ چونکہ ضمنی مضمون یہاں آیا ہے اس لئے میں
اس کو سر دست چھوڑتا ہوں ۔
۔ اگلی بات یہ ہے کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی انسان عفو سے کام لے اور خدا تعالیٰ نے اس کو
عزت نہ دی ہو۔ عفو سے اگر کام لو گے تو تمہاری عزت بڑھے گی عزت کم نہیں ہوگی اور یہ ایک بہت ہی
عليه ی
یہ ہے کہ وہ ماں
گہرا نفسیاتی راز ہے جو حضرت اقدس محمدرسول اللہ ﷺ اللہ نے ہم پر کھولا اور امر واقعہ یہ ہے کہ
باپ جو اپنی اولاد سے عفو کا سلوک کرتے ہیں ہمیشہ ان کی عزت ان کی اولاد کے دل میں بڑھتی ہے اور
عفو کے ذریعے باہر سوسائٹی میں بھی عزت بڑھتی ہے اور کبھی عفو سے انسان گرتا نہیں یعنی لوگ یہ نہیں
سمجھتے کہ اس کو کیا پتا چلتا ہے چلو چھوڑو پرے اس کو ۔ عفو میں ایک وقار پایا جاتا ہے۔ عفو کے مضمون میں
یہ بات داخل ہے کہ علم ہو گیا ہے لیکن دیکھو ہم اپنی اعلیٰ حوصلگی کی وجہ سے، اپنے وسیع القلب ہونے کی
وجہ سے تجھ سے اعراض کر رہے ہیں اس کے نتیجہ میں ہمیشہ ایسے شخص کے لئے دل میں عزت بڑھتی
ہے اس کے دل میں محبت پیدا ہوتی ہے۔ ہوتی
حضرت مصلح موعود اس کی ایک بہت ہی اعلیٰ پائے کی مثال تھے۔ حضرت مرزا بشیر احمد
صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بھی میں نے بہت قریب سے اور بار بار دیکھا عجیب عفو کا رنگ تھا یعنی
جانتے تھے کہ یہ کچھ ہو رہا ہے مگر یوں نظر کرتے تھے گویا دیکھا ہی کچھ نہیں مگر جب دیکھتے تھے تو پھر صفح
جمیل ضرور ہوتا تھا جب آنکھوں میں آنکھیں ڈال لیں جب ایسے دیکھا کہ نظر آ گیا کہ اس نے دیکھ
لیا ہے پھر اس سے ناراضگی کا اظہار بھی بالکل اسی طرح جیسے قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے کہ پھر اس
سے کچھ دیر کے لئے گو یا الگ ہو گئے، نگاہوں میں اجنبیت آ گئی، یہ ہے وہ عفو کا دوسرا طریق یعنی معنی
وہی ہے مگر اور رنگ میں ظاہر ہوتا ہے۔ گویا نہیں دیکھا، اس کو نہیں دیکھا جو توجہ چاہتا ہے۔ ہر وقت جس
کو عادت ہو کہ مجھ پر پیار کی نظر رہے اس سے نظریں ہٹانا بہت بڑی سزا ہے اور Reprove کا معنی
اس لحاظ سے اس میں داخل ہو جاتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ کے فرماتے ہیں کہ پھر تم اگر عفو سے کام لو عروس
عفو کے نتیجہ میں تمہیں کبھی بھی گھٹیا اور چھوٹا نہیں سمجھا جائے گا۔ اب اس میں ایک اور بڑی عجیب راز کی
الله
خطبات طاہر جلد 15
949
خطبہ جمعہ مورخہ 6 دسمبر 1996ء
بات بیان فرمادی جس کی طرف توجہ دلا کے اب چونکہ وقت ختم ہو رہا ہے میں اس خطبہ کو ختم کروں گا کہ
عفو ہے کیا، وہ عفو جس کے نتیجہ میں اولا د بد تمیز ہوتی ہے اور کھل کھیلتی ہے، شرارتیں کرتی چلی جاتی ہے
اس کے نتیجہ میں اس اولاد کے دل میں ان ماں باپ کی عزت کبھی نہیں پیدا ہوئی اس لئے عفو پہچاننے کا
کتنا عمدہ ذریعہ بیان فرما دیا۔ فرمایا عفو ہے ہی وہی جس کے ذریعے تمہاری عزت بڑھے۔ جہاں تم
نے عفو کے نام پر خطاؤں سے نظر پھیری ہے اور خطائیں شوخ ہو گئی ہیں اور بچے بد تمیز ہو گئے ہیں تم بے
وقوف ہو جو سمجھتے ہو کہ عفو سے کام لیا جارہا ہے۔ تم وہ حد پھلانگ چکے ہو جہاں عفو کی جو عمل داری تھی وہ ختم
ہو گئی اس حد سے باہر آ گئے ہو۔ تو ایک ہی چھوٹے سے پیارے فقرے میں آنحضرت ﷺ نے کتنا
عظیم الشان نکته بیان فرما دیا عفو کی پہچان کا۔ فرمایا اس وقت تک تمہارا عفو ہے جب تک اس کے نتیجہ میں
تمہاری عزت بڑھتی ۔ بڑھتی ہے جہاں تمہاری عزت ختم ہونی شروع ہو جائے وہاں عفوختم ہے۔
پس وہ مائیں جو اپنے بچوں کو خاص طور پر جب وہ دوسروں کے گھروں میں جائیں تو ہر
قسم کی کھلی چھٹی دے دیتی ہیں ، دوڑے پھرتے ہیں آوازیں نکالتے ، چیچنیں مارتے ، بد تمیزی کا
اظہار اور ان کے ہنسنے کی طرز میں ہی بد تمیزی پائی جاتی ہے اور جو میز بان ہے اس کو تکلیف پہنچ رہی
ہے اس کے بچے حیران ہو جاتے ہیں یہ کیا ہو رہا ہے اور ماں بیٹھی ہے بے حس، پر واہ ہی کوئی نہیں
اور وہ پھر ان کی قیمتی چیزیں جو انہوں نے سجاوٹ کی چیزیں رکھیں ، اٹھا کے وہ پھینکیں ، کوئی شیشہ
توڑ دیا بہت قیمتی ، کوئی اور چیز کسی کو نقصان پہنچادیا ، اور ماں ہے بڑا شرارتی ہے ایسا نہ کریا کر اور
ایسا بچہ ضرور ماں سے بد تمیز ہوتا ہے یہ میرا تجربہ ہے ایک دفعہ بھی میں نے اس بات کو غلط نہیں
دیکھا ۔ ایسی مائیں جو ڈھیل دیتی ہیں ان کی عزت گر جاتی ہے اور ذلیل ہو جاتی ہیں وہ ، اور وہ
اولاد پھر ان پر بھی تحکم کرنے لگتی ہے۔
صلى الله
وو
یہ مضمون ہے جو آنحضرت ﷺ نے بیان فرما دیا کہ یاد رکھو عفو سے عزت کم نہیں ہوا
کرتی بلکہ خدا ہمیشہ ایسے شخص کی عزت بڑھاتا ہے ۔ جہاں کم ہوتی دیکھو گے وہاں تم عفو کی حدیں
پھلانگ گئے اس لئے لازم ہے تم پر کہ تم اپنی نگرانی کرو اور عفو کی حد سے باہر نہ نکلو ۔ عن مظلمة
لفظ تھا جو میں بھول گیا تھا بیان کرنا ۔ مظلمة سے مراد یہ ہے کہ کوئی ایسی باتیں جن سے تم پر کچھ
ظلم ہوا ہے تمہارا نقصان ضرور ہوا ہے اور تکلیف کا موجب بنا ہے پھر، عام روز مرہ جو باتیں ہیں
خطبات طاہر جلد 15
950
خطبہ جمعہ مورخہ 6 دسمبر 1996ء
ان میں عفو تو اور چیز ہے مگر یہ عفو اس موقع کی باتیں ہیں جیسی کہ مثالیں بیان کی تھیں کہ تھوڑا بہت
نقصان پہنچا دیا۔
ا
اب جو باہر کے بچے آپ کے ہاں آتے ہیں ان سے بھی انسان عفو سے کام لیتا تو ہے
مگر اگر وہ عفو کا کام آپ کو نقصان سے بچا نہ سکے اور آپ کی عزت بھی کم ہو تو پھر وہاں بھی عفو
سے کام لینا جائز نہیں ہے ۔ دوسرے ماں کے بچے پر سختی نہ کریں ، اس کو ماریں نہیں مگر صفح
جمیل کا حکم اس کے بعد آپ پر لازماً صادق آتا ہے کہ سمجھا ئیں ماں باپ کو ، کیونکہ صفح میں کہ
صرف اعراض کر کے ناراضگی کا اظہار نہیں بلکہ لفظوں میں ناراضگی کا اظہار بھی لغت کی رو سے
لفظ صفح میں داخل ہے تو سمجھانا چاہئے اس کی ماں کو یا اس کے باپ کو جو بھی ساتھ ہو کہ دیکھو
تم بچوں سے ٹھیک سلوک نہیں کر رہیں یہ نقصان پہنچا رہے ہیں اور تکلیف دہ بات ہے۔ اس میں
سزا دینے کا مفہوم نہیں ہے مگر ا ظہا ر نا پسندیدگی اس رنگ میں کہ دوسرے کو محسوس ہو کہ ایک غلط
بات ہوگئی ہے ۔
الله
تو اس طرح اپنے معاشرے کو قرآن اور رسول اللہ ﷺ کی سنت کے مطابق ڈھالیں تو
گھر میں اگر تربیت اچھی ہو جائے گی تو یاد رکھیں پھر آپ ایک دنیا کی مربی قوم کے طور پر ابھریں
گے اور ایسی قوم جو ان نصائح پر جو گھر سے شروع ہوتی ہیں اور بظاہر چھوٹی چھوٹی ہیں جوان سے
صلى الله
عليه
فائدہ اٹھاتی ہے اس کے مرتبے بہت بلند ہو جاتےہیں اور زادہ اللہ کا مضمون ہے وہ آنحضرت ﷺ نے اٹھ
یہ فرمایا ہے کہ اللہ عزت دیتا ہے اس شخص کو ۔ یعنی بات تو نفسیاتی ہے مگر اللہ کی طرف عزت کو پھیر
دینا دو باتوں کو ظاہر کرتا ہے ایک تو یہ کہ قانون قدرت ہے ، خدا کا بنایا ہوا قانون ہے جو ضر ور عمل
دکھائے گا ایسی صورت میں اگر عفو سچا ہے تو تم ضرور اس کے نتیجہ میں زیادہ عزت کے ساتھ یاد
کئے جاؤ گے،عزت کے ساتھ تم سے سلوک کیا جائے گا لیکن اس سے بڑھ کر مضمون یہ ہے کہ جب
اللہ کسی کو عزت دیتا ہے تو اس کی پھر کوئی حد نہیں رہتی وہ اس کے مرتبے کو جتنا چاہے بڑھائے ،
بڑھاتا چلا جاتا ہے۔
پس محض ایک نفسیاتی رد عمل کے طور پر نہیں بلکہ اگر تم خدا کی خاطر ایسا کرو گے۔ اگر اللہ کے
خوف یا اس کی محبت کے نتیجہ میں ایسا کرو گے تو پھر تمہاری عزتیں ضرور دنیا میں بڑھیں گی اور یہ وہ
خطبات طاہر جلد 15
951
خطبہ جمعہ مورخہ 6 دسمبر 1996ء
مضمون ہے جو ساری عالمگیر جماعت سے ان معنوں میں تعلق رکھتا ہے کہ اگر وہ گھر میں عفو سے کام
لیں گے تو خدا محض گھر میں آپ کو جزا دینے کا پابند نہیں ہے۔ اللہ کی جزا تو پھر گلیوں، شہروں، ملک
ملک پھیلتی ہے اور وہ کسی حد بندی کی پابند نہیں ہے اس لئے یہ جماعت کی عزت اور وقار کو بڑھانے
کے لئے بھی ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن اور رسول اللہ ﷺ اور حضرت ن اور رسول اللہ ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی قرآن اور رسول ﷺ کی ہدایت کی روشنی میں نصیحتوں پر عمل درآمد کرنے کی توفیق عطا
فرمائے ۔ آمین