عفو سے پہلے دل کا قوی ہونا ضروری ہے۔ جسے اپنے غصے پر قابو نہیں وہ غیروں سے عفو سے پیش آہی نہیں سکتا

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے عفو و درگزر، امر بالمعروف اور جاہلوں سے اعراض کے قرآنی حکم کے حقیقی مفاہیم بیان فرمائے۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور ارشادات کی روشنی میں واضح کیا کہ اصل طاقت غصے پر قابو پانے میں ہے اور اللہ تعالیٰ کی قربت اور حفاظت نرمی، رفق اور بندوں سے محبت اختیار کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔ آخر میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے دلوں کی سختی اور تفرقہ بازی سے بچنے کی تاکید کی اور واضح کیا کہ عفو کا محل اور مقصد بہرحال اصلاح ہونا چاہیے۔

موضوعات: عفو و درگزر، غصے پر قابو، رفق اور نرمی، اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم، ارشاداتِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبات طاہر جلد 15
971
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
عفو سے پہلے دل کا قوی ہونا ضروری ہے۔ جسے اپنے غصے
پر قابو نہیں وہ غیروں سے عفو سے پیش آ ہی نہیں سکتا۔
( خطبه جمعه فرموده 20 دسمبر 1996ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجُهِلِينَ وَإِمَّا يَنْزَ
غَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ إِنَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
پھر فرمایا :
)201،200 :الاعراف(
ان آیات کے متعلق جو عفو اور درگزر اور نیک باتوں کے حکم سے تعلق رکھتی ہیں ان کی تفصیل
میں جانے سے پہلے یہ اعلان کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ جماعت احمد یہ نجی کا سالانہ جلسہ آج شروع ہو
رہا ہے اور دو یا تین دن تک جاری رہے گا۔ انہوں نے درخواست کی تھی کہ چونکہ بعض نئی جماعتیں جو نجی
میں پیدا ہوئی ہیں وہ بھی اس جلسے میں شریک ہو رہی ہیں اور خدا کے فضل سے دور دور کے جزائر سے بھی
لوگ آئے ہوئے ہیں اس لئے نجی کا ذکر اگر اس خطبہ میں ہو جائے تو ان کی دلداری کا موجب بنے گا
اور حوصلہ افزائی کا موجب بنے گا۔ تو میں تمام دنیا کی جماعتوں کی طرف سے نجی کے احمدیوں کو
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ کہتا ہوں اور خصوصاً ان نئے مہمانوں کو جو احمدیت میں داخل
ہوئے ہیں اب مہمان نہیں بلکہ گھر والے بن گئے ہیں ان کو اَهْلًا وَّ سَهْلًا وَ مَرْحَبًا کہتا ہوں ۔

خطبات طاہر جلد 15
972
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
یہ آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں وہی مضمون نسبتا مختلف زاویہ سے بیان ہوا
ہے جو پہلے بھی خطبات میں پیش کرتا رہا ہوں ۔ خُذِ الْعَفْوَ عفو کو پکڑ بیٹھ ، مضبوطی سے اس پر قائم
ہو جا لیکن اس کے ساتھ ہی وَأمُرْ بِالْعُرْفِ اور اس کے ساتھ معروف طور پر جو اچھی باتیں ہیں ان
کا حکم بھی دیتا رہ، ان کو نصیحت کرتا رہ۔ عفو کا جو مضمون میں پہلے بیان کر چکا ہوں وہی اس لفظ عفو میں
شامل ہے یعنی درگزران معنوں میں کرنا کہ گویا کوئی چیز واقع ہوئی نہیں ۔ دوسرے اس کو اس طرح دور
کرنے کی کوشش کرنا کہ جو شخص کسی خطا کا مرتکب ہوا ہو اس کے دل سے وہ خطا مٹ جائے۔ پس عفو
میں اصلاح کا جو معنی ہے یہ قرآن کریم کی آیات سے قطعی طور پر ثابت ہے اور احادیث نبویہ سے بھی
اس مضمون کو تقویت ملتی ہے کہ عفو میں پہلے برائی کو صاف کر دینا دو طرح سے ہے یعنی اپنے دل پر اس
کی میل نہ لانا اور اپنے دل کو ایسے شخص سے دور نہ ہٹنے دینا۔
دوسرا توجہ کی وجہ سے اور پیار اور حکمت کے ساتھ اس بدی کا نقش اس کے دل سے محو کر دینا
اور ایسا محو کر دینا گویا وہ تھی ہی نہیں ۔ فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ میں یہ مضمون ہے جو بیان ہوا ہے کہ عفو
ایسی کہ نہ اپنے دل پر میل آئی نہ دوسرے دل پر میل رہنے دی اور اس کے نتیجہ میں اصلاح لازما طبعی
طور پر ہو گی۔ اس عفو کے بعد پھر مثبت تعلیم کی ضرورت ہے اور عرف کی طرف بلانا کہ جب تم
کمزوریوں سے پاک ہوئے ہو تو پھر کچھ مثبت قدم نیکیوں کی طرف بھی بڑھاؤ۔ یہ وہ پہلو ہے جس پر
ہمیں اپنی اولاد کے تعلق میں بھی ہمیشہ نظر رکھنی چاہئے اور اپنے ماحول کے تعلق میں بھی ہمیشہ نظر رکھنی
چاہئے کہ جب بھی کوئی خطا ہو اس خطا سے اس طرح عفو کیا جائے جیسا کہ پہلے خطبات میں میں بیان
کر چکا ہوں اور پھر اس عفو کے ساتھ ہی اس طرف توجہ ہو کہ عفو کا انداز ایسا ہو کہ آپ ہی کے دل سے میل
نہ مٹے بلکہ بدی کرنے والے کے دل سے بھی میل مٹ جائے اور اصلاح کا ایک طبعی نتیجہ اس سے ظاہر
ہو۔ جب یہ ہو تو پھر نیکیوں میں آگے قدم بڑھانا ضروری ہے کیونکہ اگر اسی حال پر چھوڑ دیا جائے تو ایسے
لوگ پھر واپس اپنی پہلی حالت کی طرف لوٹ سکتے ہیں مگر جب نیکی کا مزاج پیدا ہو جائے اور اس وقت
حکمت کے ساتھ اس شخص کو جس کے دل میں ایک نرمی پیدا ہوئی ہے اور نیک بننے کی طرف توجہ پیدا
ہوئی ہے اس کو ہاتھ پکڑ کر کچھ قدم آگے نیکی میں بڑھانا یہ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ کے تابع آتا ہے۔
صلى
پس آنحضرت ﷺ کو تعلیم دی جارہی ہے۔ ایسا عفو کرو جس کی وضاحت میں آنحضور
صلى الله
علوس

خطبات طاہر جلد 15
973
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
کے ارشادات کی روشنی میں کر چکا ہوں اور اس کے ساتھ ہی نیکی پر آگے بڑھا دو تا کہ پہلے مقام کی
طرف لوٹنے کا کوئی سوال ہی باقی نہ رہے لیکن یہ کام آسان نہیں ہے کیونکہ بعض صورتوں میں جب
جہلاء کے ساتھ آپ یہی معاملہ کرتے ہیں تو وہ غلط رد عمل دکھاتے ہیں اور تکلیف پہنچاتے ہیں۔ تبلیغ
میں ہر قسم کی تکلیف اسی وجہ سے پیدا ہوتی ہے کہ جب آپ ان کو نیکیوں کی طرف بلاتے ہیں تو اس کے
رد عمل میں پھر وہ آپ کو ایسی تکلیف پہنچاتے ہیں جو بعض دفعہ جذباتی اور بعض دفعہ بدنی ہوتی ہے۔
ایسی صورت میں فرمایا أَعْرِضُ عَنِ الْجَهِلِينَ جب جہلاء سے یہ معاملہ کرو گے تو اس کے نتیجہ
میں تکلیفیں پہنچیں گی لیکن اَعْرِضْ عَنِ الْجَهِلِينَ کا ایک مفہوم یہ ہے کہ جہلاء کو نظر انداز کر دو،
ان سے منہ موڑ لو اور یہ احتمال ہے کہ بعض لوگ یہی معنی سمجھ بیٹھیں ۔ جاہلوں سے منہ موڑنے کی ان
معنوں میں قرآن کریم میں کہیں تعلیم نہیں ہے کہ ان کی اصلاح کی کوشش کئے بغیر ان سے منہ موڑ لو۔
ان کی جہالت کا علم اصلاح کی کوشش کے ساتھ ایک لازمی تعلق رکھتا ہے اور قرآن کریم میں بکثرت
ایسی آیات ہیں، جن میں جہالت کا علم پہلے سے سوچ کر نہیں حاصل کیا جاتا ہے کہ یہ شخص جاہل ہے،
اس کو نصیحت نہیں کرنی، اس کی اصلاح کی کوشش نہیں کرنی، بلکہ ہمیشہ بلا استثناء جہالت کا علم اس
صورت میں ہوتا ہے کہ انسان ، خصوصاً خدا کے نبی ایک قوم کی جہالت دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں
اور پھر ان میں سے بعض ان سے جاہلانہ طریق پر پیش آتے ہیں اور بعض ایسے ہیں کہ ان کی جہالت
علم میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ پس عرب قوم کی جہالت کو آنحضرت ﷺ نے جس طرح دور فرمایا اگر
أَعْرِضْ عَنِ الْجَهِلِينَ کا یہ مطلب لیا جاتا کہ جاہلوں سے کنارہ کشی کر جاؤ ، ان کی طرف پیٹھ
پھیر کر ایک طرف الگ ہو جاؤ تو عرب میں وہ عظیم انقلاب کیسے برپا ہوتا جس نے جاہلوں کی کایا پلٹ
دی۔ پس یہ مفہوم غلط ہے کہ ان سے شروع ہی سے اعراض کر وہاں جب نصیحت کر بیٹھو تو پھر اعراض
کرو اور پھر ان کے ساتھ ضد نہ کرو کیونکہ وہ لوگ جو فطر تا بد تمیز ہوں، جو نیکی کے نتیجے میں بدی پہنچا
رہے ہوں ان سے پھر بار بار سر ٹکرانے کی کوئی ضرورت نہیں اور نسبتا نیک فطرت لوگوں کی تلاش کرو۔
چنانچہ اس کے معا بعد فرمایا وَ إِمَّا يَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ
بالله تم تو نیکی کی تعلیم دو گے ان کی بھلائی کی بات کر رہے ہو گے مگر شیطان کی طرف سے اگر تمہیں
يَنْزَغَنَّكَ یعنی ضرور ایسا ہو گا کہ ایسا بعض صورتوں میں ہوگا۔ چنانچہ نون ثقیلہ جب شد کے
صلى الله

خطبات طاہر جلد 15
974
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
ساتھ آتا ہے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ بعض صورتوں میں ایسا ضرور ہو گا کہ شیطان تمہیں تکلیف
پہنچائے گا اور نزع کہتے ہیں چھونے کو خواہ دل کا کچھ کہ لیا جائے یا جسم کا ، نیزے کی انی سے چھو یا
جائے یا زبان کی نوک سے دل کو سے دل کو زخم پہنچایا جائے دونوں صورتوں میں یہ نزع کا لفظ استعمال ہوتا
ہے۔ پس جب تو ایسی باتیں کرے گا تو مقابل پر نہایت ہی بدتمیزی کی ، دل کو تکلیف پہنچانے والی باتیں سننی
پڑیں گی اور پھر جسمانی طور پر بھی ایذا رسانی کی کوشش کی جائے گی اس صورت میں فَاسْتَعِذْ بِاللہ کیونکہ
اللہ کی خاطر تو نے یہ جہاد شروع کیا ہے پس اللہ کی پناہ مانگ اور اللہ کی پناہ میں آجا۔
صلى ال
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اس حوالے سے فرماتے ہیں۔ یہ دراصل ایک قطعی
وعدہ ہے آنحضور ﷺ کو کہ اس کے نتیجہ میں میں تجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچنے دوں گا کیوں کہ جو تکلیفیں
ہیں ان کی چارہ گری بھی خدا فرمائے گا اور ان کے گزند سے محفوظ رکھنے کے انتظام بھی خدا تعالیٰ
فرمائے گا۔ پس اگر چہ ایک تکلیف پہنچتی تو ہے مگر اس کے مقابل پر خدا کی طرف سے اتنے پیار کا
اظہار ہو جاتا ہے کہ گویا وہ تکلیف کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتی تھی۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے اس مضمون کو بار ہا نظم میں اور نثر میں پیش فرمایا ہے مثلاً :
ہیں تری پیاری نگاہیں دلبرا اک تیغ تیز
جن سے کٹ جاتا ہے سب جھگڑا غم اغیار کا ( در ثمین اُردو : 10 )
تو تیغ تیز سے کاٹا ہے تو غم اغیار کو کاٹا ہے یعنی ایسی جو اپنوں کے لئے پیار اور بھلائی کا موجب
بن جائے اپنوں کے لئے مرہم کا کام دے یہ مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
پہلی بار اس طرح بیان فرمایا کہ اس کی اور کوئی مجھے مثال دکھائی نہیں دیتی کہ تیغ سے مرہم کا کام لیا۔
ہیں تری پیاری نگاہیں دلبرا اک تیغ تیز
پیار کی نگاہیں تیغ تیز کیسے ہو گئیں؟
و
جن سے کٹ جاتا ہے سب جھگڑ اغم اغیار کا
تو دل میں جو کچھ بھی میل آجاتی ہے لوگوں کے دکھوں سے، کوئی غم اغیار کا جھگڑا شروع
ہو جاتا ہے دل کے اندر ، اس سب کو تیرے پیار کی نگاہیں کاٹ کے پھینک دیتی ہیں۔ پس یہ وہ مضمون
ہے فَاسْتَعِذْ بِاللہ کا جو آنحضرت ﷺ کے حق میں ایک قطعی وعدہ تھا اور حضرت مسیح موعود

خطبات طاہر جلد 15
975
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
علیہ السلام نے یہی تشریح فرمائی ہے جو بڑی شان کے ساتھ پورا ہوا ہے۔ اِنَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ وہ
تیرے حال کو جانتا بھی ہے اور سننے والا بھی ہے۔ سننے والے کا ذکر پہلے فرمایا کہ جب تیرے دل سے
کوئی ہوک اٹھے گی تو خدا ضرور اسے سنے گا تو خدا کی نگاہوں سے پردے میں نہیں ہے نہ اس کے علم
سے باہر ہے اور علیم ہے تو ظاہر نہ بھی کرے تو خدا کو علم ہے کہ تیرے دل پر کیا گزرتی ہے۔
یہ وہ نصیحت کی راہ کی مشکلات ہیں جن سے ہمیں خوب اچھی طرح آگاہ ہونا چاہئے اور جن
سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد پھر اس میدان میں اس احتمال کو پیش نظر رکھ کر قدم رکھنا ہے۔ یہ
تکلیفیں تو راہ میں آئیں گی، یہ کانٹے تو چھوئے جائیں گے مگر اس کے نتیجہ میں قرب الہی مانگو تو بہت
بڑا فائدہ حاصل ہوگا ۔ پیغام کا حق ادا کر دیا اور اللہ کا قرب عطا ہو گیا اس سے بڑھ کر اور کیا نعمت حاصل
کی جاسکتی ہے یا اس سے بڑھ کر اس فعل کی اور کیا بہتر جزاء، یوں کہنا چاہئے تھا اس سے بہتر اور کس
بہتر جزاء کی توقع کی جاسکتی ہے۔ چھوٹا سا کام معمولی سی چوب اور رضائے باری تعالیٰ ایسی کہ تمہیں
اپنی پناہ میں لے لے، اپنی گود میں اٹھا لے اور پھر جو زخم پہنچا ول داری کر کر کے اس زخم کی تکلیف کو
بے انتہا روحانی لذتوں میں تبدیل فرمادے۔
اس مضمون پر آنحضرت ﷺ کی احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ارشادات کے اقتباسات میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ۔ سب سے پہلے تو عفو کے لئے جس
دل گردے کی اور حوصلے کی ضرورت ہے وہ تکلیف کو صبر سے برداشت کرنے سے پہلے ہوا کرتا ہے۔
یہ مراد نہیں ہے کہ عفو کے بعد اور نصیحت کے بعد جو تکلیفیں پہنچیں گی انہیں برداشت کرو تو تم دل کے قوی
اور مضبوط ہو۔ آنحضرت ﷺ نے عضو سے پہلے دل کا قوی ہونا ایک شرط قرار دیا ہے اور یہی حقیقت
ہے اور یہی گہری انسانی فطرت کا راز ہے جسے سمجھنا ضروری ہے۔
صلى الله
الله
حضرت ابوھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے اور یہ حدیث بخاری کتاب الادب
( باب الحذر من الغضب ) سے لی گئی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا طاقتور پہلوان وہ شخص نہیں ہے جو
دوسرے کو پچھاڑ دے۔ طاقتور پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے اوپر قابورکھے۔ پس غیر کی طرف
سے ضرر کا تو ابھی سوال پیدا نہیں ہوا ابھی آپ کے اندرونی رد عمل کی بات ہو رہی ہے اور عفو اس
حالت میں ممکن ہی نہیں کہ انسان اپنے نفس پر قابونہ پاسکے۔ جسے اپنے غصے پر عبور نہیں ہے وہ

خطبات طاہر جلد 15
976
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
الله
غیروں سے عفو سے کام لے ہی نہیں سکتا۔ غصے کی حالت میں تو انسان بے اختیار ایسی ایسی باتیں کہہ جاتا
ہے کہ بعد میں بعض دفعہ عمر بھر پچھتانا پڑتا ہے کہ کس قدر ظالمانہ بات کر بیٹھا۔ تو عفو کا آغاز ہی اس پہلوانی
سے ہوتا ہے جو نفس کے اندر کام کرتی ہے۔ انسان اپنے جذبات پر ایسی قوت کے ساتھ قبضہ کرتا ہے کہ
بڑے سے بڑا پہلوان بھی وہ عام تاب و طاقت نہیں رکھتا اس کی بدنی طاقت ہے اس کی روحانی طاقت ہے
اور آنحضرت ﷺ نے عفو کے آغاز کی کہانی پیش فرمادی۔ عفو کے سفر پہ چلو گے تو یہ زاد سفر ساتھ رکھنا۔
غصہ پر قابو کرنے کا فن سیکھو اس کی مہارت حاصل کرو پھر اس کام پر نکلو اور یہی وہ سب سے
بڑی بلاء ہے جس نے دنیا میں ہر طرف فساد بر پا کر رکھا ہے اور جماعت احمد یہ میں بھی سب سے زیادہ
مصیبت اسی غصے پر قابو نہ پانے کی وجہ سے دکھائی دیتی ہے جو گھروں کو برباد کر دیتی ہے، جو معاشرے
کو تباہ کر دیتی ہے جو جماعت کے امن کو اٹھا دیتی ہے، ایسے ایسے جرائم پر منتج ہوتی ہے جس کے نتیجے
میں پھر عمر بھر ایک خاندان نہیں دوسرا خاندان بھی ، ان کے تمام عزیز واقارب بھی تکلیف میں مبتلا
ہوتے ہیں، ، جماعت کے لئے بھی وہ ایک انتہائی تکلیف کا کا موجب بن جاتے ہیں ۔ تے ہیں ۔ معصوم لوگ جن کا
حقیقت میں کوئی قصور بھی نہیں ہوتا اس جہل کے غصے کا شکار ہو جاتے ہیں اور عمر بھر ان کے پیار کرنے
والے عذاب میں مبتلا رہتے ہیں ۔
الله
تو عفو سے پہلے اس حالت پر غور کرو جس کی طرف رسول اللہ ﷺ نے بڑی حکمت سے توجہ
دلائی کہ پہلوان تو وہ ہے جو اپنے غصے پر اس وقت جبکہ غصہ جوش کی حالت میں ہو، اس وقت قابو
پالے اور اس کی باگیں ہاتھ سے چھوڑے نہ اور طنا میں کھینچ کر رکھے مضبوطی کے ساتھ تا کہ یہ جو صبر کا
ایک خیمہ سا انسان بنا رکھتا ہے اپنے لئے جس کے اندر وہ محفوظ رہتا ہے اس کی طنابیں ٹوٹیں تو صبر کا
سارا خیمہ ہی اکھڑ گیا اور انسان پھر کوئی پناہ نہیں پاتا۔ تو غصے سے بچنے کے لئے کردار کی مضبوطی اور
طاقت ، اپنے غصے کی باگیں مضبوطی سے تھامے رکھنا، اپنے صبر کے خیمے کی حفاظت کرنا، کیونکہ صبر کے
خیمے کے اندر ہی انسان رہے تو وہ بلاؤں سے بچتا ہے ورنہ نہیں بچتا۔
صلى الله
صلى الله
علی
یہ وہ مضمون ہے جو حضور اکرم ﷺ نے ہمارے سامنے کھولا اور اپنا آنحضرت ﷺ کا جو
کردار تھا اس سے پتا چلتا ہے کہ غصے کی وہ حالت پیدا ہی نہیں ہوتی تھی اور یہ وہ خاص طور پر قابلِ توجہ
بات ہے کہ وہ انسان جو غصے پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے رفتہ رفتہ ان حالات میں جب دوسروں کو

خطبات طاہر جلد 15
977
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
صلى الله
علوس
غصہ آتا ہے اس کو غصہ آتا ہی نہیں اور یہ شیطان اس طرح مٹتا ہے جب آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ
میرا شیطان مسلمان ہو گیا ہے تو یہ مراد تو نہیں کہ ہر وقت نفس امارہ سے لڑائی ہو رہی ہے ہر وقت رسول اللہ
کے دل سے ایک غصے کا جذبہ اٹھتا ہے اور پھر آپ اس سے لڑتے ہیں اور اسے زبر رتے ہیں اور اسے زیر کر لیتے ہیں۔ یہ تو
ابتدائی سفر ہے مومنوں کو سکھانے کے لئے ۔ وہ شخص جو اس میں کامیاب ہوتا ہے اس کی کامیابی کی
علامت یہ ہے کہ جن عام جگہوں پر لوگوں کو غصہ آجاتا ہے اسے آتا ہی نہیں اور حلم اس سے پیدا ہوتا ہے۔
کئی دفعہ جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا گھر میں معمولی سا نقصان ہو جاتا ہے اور بعض لوگ
بھڑک اٹھتے ہیں شور پڑ جاتا ہے یہ کیا ہو گیا اس نے فلاں چیز تو ڑ دی، یہ نقصان پہنچا دیا۔ جن کو خدا تعالیٰ
غصہ ضبط کرنے کی توفیق عطا فرما دیتا ہے رفتہ رفتہ ان میں حلم پیدا ہو جاتا ہے ان میں کسی قسم کا کوئی
اشتعال پیدا ہی نہیں ہوتا بڑے سکون کے ساتھ ، آرام سے انہی چیزوں کو دیکھ رہے ہیں جس کے نتیجہ
میں دوسرے دلوں میں ہنگامے برپا ہو رہے ہوں۔ حیرت سے دیکھتے ہیں ان کو ہو کیا گیا ہے پاگلوں
کو سمجھاتے ہیں بس کرو خدا کا خوف کرو، ہو کیا گیا ہے چھوٹی سی چیز ضائع ہوئی ہے ایک برتن ٹوٹا ہے
ہے
اس کے مقابل پر تم دل توڑ دو گے اور ہمیشہ کے لئے تو ڑ دو گے ۔
تو یہ وہ مضمون ہے جو آنحضرت ﷺ کی نصائح اور سیرت سے مکمل ہوتا ہے ایک موقع پر ، یہ
صلى الله
بھی بخاری ہی کی روایت ہے ، حضرت ابوھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک اعرابی بدو
صلى الله
مسجد نبوی میں آ کر پیشاب کر گیا یا کر رہا تھا لوگ پہنچے وہ رسول اللہ ﷺ بھی دیکھ رہے ہیں صحابہ بھی
دیکھ رہے ہیں۔ اس میں جہالت کی یہ حالت تھی اس کی کہ ان کے سامنے بیٹھا ایک طرف مسجد نبوی
میں پیشاب کر رہا ہے جہاں لوگ نماز پڑھتے ہیں ۔ صحابہ بیان کرتے ہیں یہ حضرت ابوھریرہ رضی اللہ
تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگ یوں کھڑے ہوئے جیسے اس پر پھر کر ٹوٹ پڑیں گے اس کے ٹکڑے اڑا
دیں گے اس قدر ان کو طیش آیا اور پھر خصوصاً رسول اللہ ﷺ کی موجودگی میں یہ فعل تو ان کے جذبات
میں ایک غیر معمولی اشتعال پیدا کر گیا ۔ آنحضرت ﷺ اس طرح بغیر کسی تحریک دل کے، بغیر کسی
گھبراہٹ ، کسی بے چینی کے کسی رد عمل کے اس طرح کھڑے کے کھڑے رہے۔ فرمایا یہ کیا کر رہے
ہو چھوڑ واس کو۔ ایک یا دو ڈول پانی کے بہا دو، تمہارا جو گند ہے وہ صاف ہو جائے گا۔
(صحیح بخارى كتاب الأدب ، باب قول النبي يسروا ولا تعسروا )

خطبات طاہر جلد 15
978
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
اب اس میں حلم بھی ہے اور یہ بھی ہمیں سمجھایا گیا ہے کہ رد عمل جب ایک دفعہ ایک چیز کا غلط
الله
شروع ہو جائے تو پھر اس پر قابو پہ پر قابو پانا واقعی مشکل ہوتا ہے اور رسول اللہ ﷺ للہ ﷺ کے زیر تعلیم ، زیر تربیت صحابہ جو
صلى الله
آپ سے نئے اخلاقی رنگ سیکھ رہے تھے ان کے اندر جب غصے کی حالت پیدا ہوئی ہے تو قابو نہیں رہا اور کے
بہت کم لوگ ہیں جن کو غصے کی حالت پر قابو کا اختیار ہوتا ہے لیکن اگر آپ کوشش کریں تو پھر ان حالتوں میں
غلط رد عمل پیدا ہی نہیں ہوتا ۔ اسی چیز کو رسول اللہ ﷺ یہ بھی دیکھ رہے تھے بڑے آرام سے فرمایا، پانی بہادو
اور اس کے بغیر حل تھا بھی کچھ نہیں۔ اگر ایسے آدمی کو مارا جاتا ، اس کو ذلیل کیا جاتا اور اسے گالیاں دی جاتا،
جاتیں، دھکے دے کر باہر نکال دیا جاتا وہ پیشاب کیسے صاف ہو جاتا وہ گند تو اسی طرح رہنا تھا۔ تو فرمایا
حکمت سے اس چیز کے ازالے کی کوشش کرو جو بدی ظاہر ہوگئی ہے بجائے اس کے کہ سزاؤں کی طرف
دوڑ واور وہ سزائیں جائز اس لئے نہیں کہ ایک آدمی کی غافلانہ حالت کے نتیجے میں ایک جرم ہوا ہے۔ یہ بھی
ایک بہت اہم بات ہے کہ ہر بدی کا فعل ہر شخص سے ایک طرح صادر نہیں ہوتا ۔ بعض لوگ شرارت کی رو
سے، گزند پہنچانے کی خاطر یا ذلیل کرنے کی خاطر یا اور کئی طریقے سے غیرت اکسانے کی خاطر بعض کام
کرتے ہیں۔ آنحضرت ﷺ نے اس شخص پر نظر کی آپ جانتے تھے کہ سادہ آدمی ہے، بے وقوف ہے بے
ا نے شخص پرنظری جانتے کہ سادہ دری ہے ہے تو ہے
ہے
چارہ ، اس کو پتا ہی کچھ نہیں صفائی ہوتی کیا ہے، اس کو یہ بھی نہیں پتا کہ احترام کے کیا تقاضے ہیں ایسے شخص
صلى الله
کو مارنا بالکل لغو اور بے ہودہ بات ہے۔
ایک اور موقع پر مسجد میں ایک شخص نے نماز کی حالت میں کسی غلطی کی طرف توجہ دلانے کے
الله
لئے اپنی رانوں پر زور زور سے ہاتھ مارنے شروع کئے اور ایسی حالت میں شور ڈال دیا رانوں پہ ہاتھ
مار مار کے وہ تماشہ سا ہو گیا۔ صحابہ کہتے ہیں جب نماز ختم ہوئی ہمارا یہ حال تھا کہ ہماری آنکھوں سے
شعلے برس رہے تھے اس کو دیکھتے ہوئے ۔ وہ کانپ رہا تھا مگ محمد رسول اللہ ﷺ کی طرف جب نگاہ پڑی
ہے ساری فکریں دور ہو گئیں ، سب غم دھل گئے، کتنے پیار سے دیکھ رہے تھے اس کو ، اس محبت اور اس
شفقت کے ساتھ فرمایا بھی اس طرح نہ کیا کرو جب کوئی غلطی دیکھو سبحان اللہ پڑھا کرو۔ اس سے
زیادہ کچھ نہیں کہا۔ (ماخوز از صحیح مسلم، کتاب المساجد و مواضع الصلوة ، باب تحريم الكلام في الصلوة ۔۔۔)
تو وہ شخص جس کی آزمائش مختلف قسم کی تکلیفوں کے ذریعے ہوتی رہتی ہے اور اس کا رد عمل
خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو جاتا ہے جس کا رد عمل خدا کے تابع اپنے رنگ نکالتا ہے کبھی غصہ بھی آتا

خطبات طاہر جلد 15
979
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
ہے اس کو مگر بے محل نہیں ہوتا اور اکثر شفقتیں اس کی تکلیفوں پر پردے ڈال دیتی ہیں اور اتنا کہ گویا
اسے تکلیف ہوتی ہی نہیں تو اللہ کی پناہ میں آنے کا ایک یہ بھی مطلب ہے۔
فَاسْتَعِذْ بِاللهِ کا یہ بھی مضمون ہے جسے آپ سمجھیں کہ جب آپ خدا کی پناہ مانگتے ہیں
خدا سے تو خدا وہ پناہ دیتا ہے اور جب پناہ دیتا ہے تو بہت سی تکلیف کے مواقع سے آپ بچ نکلتے ہیں ۔
لوگوں میں ہیجان پیدا ہو رہا ہے، لوگوں کے جذبات میں ایک قیامت برپا ہو گئی ہے آپ بڑے سکون
کے ساتھ انہی چیزوں کو دیکھتے ہیں اور ایسے پیار اور محبت سے برائی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں
جو گہرا اثر دکھاتی ہے۔ پھر یہ بات ڈول بہا دؤ فرما کر آپ نے فرمایا تمہیں آسانی پیدا کرنے کے
رو
66
لئے بھیجا گیا ہے تنگی پیدا کرنے کے لئے نہیں ۔ اے امت مسلمہ اتم بنی نوع انسان کی آسانی کے لئے
پیدا کئے گئے ہو ان کے لئے سہولتیں پیدا کروان کے لئے تنگیاں پیدا نہ کرو۔
صلى الله
پس نیکی کے تعلق میں جو سچا رد عمل ہے وہ برائی کا ایسا ازالہ نہیں جس سے دوسروں کو تکلیف
پہنچے۔ سزاؤں پر زور نہیں ہے بلکہ پیار اور محبت اور شفقت سے اصلاح پر زور ہے اور یہ طریق حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ سے بڑھ کر دنیا میں کوئی نہیں سمجھا سکتا تھا، نہ کبھی کسی نے سمجھایا۔ تمام انبیاء کی
کہانی آپ پڑھ لیں یہ شان، یہ شوکت، یہ پیار، یہ حسن کہ مکارم الاخلاق پر قدم ہو جہاں باقیوں کے
اخلاق اپنی انتہاؤں کو پہنچ کر ٹھہر گئے اس پر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے قدم پڑے ہوئے تھے اس
سے اونچے تھے یہ چیزیں سیکھیں گے تو پھر خدا تعالیٰ کے فضل سے اپنے گھروں کی اصلاح کی بھی توفیق
ملے گی اور بنی نوع انسان کی اصلاح کی بھی توفیق ملے گی اس کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ میں تمہیں
بتاؤں کہ آگ کسی شخص پر حرام کر دی گئی ہے۔ کیسا عجیب انداز ہے سوال کا کیونکہ انسان کے اعمال کی
درستی میں جہنم کا خوف بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ امر واقعہ یہ ہے کہ اگر آپ اپنے نفس کا ہمیشہ جائزہ
لیں اور گرد و پیش کا جائزہ لیں تو جنت کی تمنا آپ کے اخلاق کی درستی بھی نسبتاً بہت ہی کم اثر رکھتی ہے لیکن
جہنم کا کا خوف بہت زیادہ اثر رکھتا ہے انذار ہے جسے ایک غلبہ حاصل ہوتا ہے اور آنحضرت ﷺ نے اسی
حوالے سے بات فرمائی کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں جس کے نتیجہ میں آگ حرام ہو جاتی ہے صحابہ نے
على الله
صلى الله
عرض کیا ہاں یا رسول اللہ ﷺ آپ نے فرمایا وہ حرام ہے ہر اس شخص پر جو لوگوں کے قریب ہے۔

خطبات طاہر جلد 15
980
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
اب یہ انداز بیان دیکھیں کتنا لطیف ہے اور ایسا کہ ٹھہر کر غور کرنے کی ضرورت پیش آتی
ہے۔ قریب کس کو کہتے ہیں ہر اس شخص پر جو لوگوں کے قریب ہے ان کے لئے آسانی پیدا کرتا ہے نرم
پر
صلى الله
سلوک کرتا ہے جو الفاظ ہیں آنحضرت ﷺ کے وہ یہ ہیں
تحرم على كل قريب هين لين سهل
(ماخوز از مسند احمد بن حنبل ،
مسند
3928)
المكثرين من الصحابة ،مسند عبد الله بن مسعود ، حدیث نمبر : 3
آگ حرام ہے ہر اس شخص پر جو قریب ہے۔ اب قریب کس کو کہتے ہیں ہم ایک دوسرے
کے قریب ہیں ، ہر آدمی کسی اور کے قریب ہے، کوئی کسی کے قریب ہے تو قریب کا کیا مطلب ہے؟
اس قریب کا وہ مطلب ہے جو قرآن نے بیان فرمایا ہے۔ وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي
فَإِنِّي قَرِيبٌ کہ اے محمد ﷺ ہے جب تجھ سے میرے بندے سوال کریں ۔ فَانِي قَرِيبٌ تو میں تو
ہر وقت قریب رہتا ہوں ضرورتیں پوری کرنے کے لئے قریب ہوں ان کی تکلیفیں دور کرنے کے لئے
قریب ہوں ۔ ان کی حاجت روائی کے لئے قریب ہوں اور ان کی اصلاح کے لئے قریب ہوں، یہ
قرب ہے جن معنوں میں قریب کا لفظ استعمال ہوا ہے۔
صلى الله
تو اگر اللہ قریب ہے اور آپ بھی اللہ کی طرح قربت کے رنگ اختیار کر لیں تو کیسے ممکن ہے
کہ اللہ ایسے شخص کو آگ میں ڈال دے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو فرمایا جو بارہا میں ذکر کر
چکا ہوں مگر اس ذکر سے میں تھک نہیں سکتا۔
آگ ہے پر آگ سے وہ سب بچائے جائیں گے
جو کہ رکھتے ہیں خدائے ذو العجائب سے پیار در مشین اُردو : 154)
تو جن کے دل میں خدا کا پیار ہوان پر آگ حرام کر دی جاتی ہے اور جو قریب ایسے ہوں جیسے
صلى الله
خدا قریب ہوتا ہے خدا سے قربت کے رنگ ڈھنگ سیکھ کر قریب ہوتے ہیں۔ آنحضرت ﷺ فرماتے
ہیں ان کو آگ چھوٹے گی بھی نہیں پس ان معنوں میں آپ بنی نوع انسان کے قریب ہو جائیں۔
بعض لوگ بڑے مراتب تک پہنچتے ہیں تو بنی نوع انسان سے دور ہو جاتے ہیں بعض لوگ
امیر ہو جاتے ہیں دولت مند ہو جاتے ہیں تو بنی نوع انسان سے دور ہو جاتے ہیں غرضیکہ اکثر انسان
اپنی بڑائی کی علامت یہ سمجھتے ہیں کہ بنی نوع انسان سے دور ہو جائیں لیکن سب سے بڑا تو خدا ہے اللہ تعالیٰ

خطبات طاہر جلد 15
981
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
صلى الله
سے بڑھ کر اور کون عالی اور کبیر ہے وہی سب سے اعلیٰ ، وہی اکبر لیکن سب سے قریب خدا ہے اسی لئے
خدا تعالیٰ کی صفات میں بظاہر دو متضاد صفات بیان کی جاتی ہیں وہ سب سے بعید بھی ہے اور سب سے
قریب بھی ہے اور آنحضرت ﷺ سے بڑھ کر کسی انسان کا تصور بھی کوئی انسان نہیں کر سکتا بلکہ
رسول اللہ ﷺ کی بڑائی کا تصور اکثر انسانوں کے بس کی بات نہیں جیسے دور افق میں دیکھتے دیکھتے
آپ کی نظر گویا فضاؤں میں تحلیل ہو جاتی ہے ڈوب جاتی ہے اور آگے پھر کچھ دکھائی نہیں دیتا اسی
طرح حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی عظمتیں اور رفعتیں ہیں کہ ان کو دیکھتے دیکھتے انسان کی نظر
صلى الله
عروسه
غائب ہو جائے گی مگر جن کو خدا توفیق نہ عطا فرمائے ان کو رسول اللہ ﷺ کی رفعتیں دکھائی نہیں دے
سکتیں اس کے باوجود سب سے قریب تھے۔
ان تمام انعامات کے باوجود جو خدا نے آپ پر فرمائے اور آپ کو افضل المخلوقات قرار دیا ،
آپ کو کائنات کی وجہ، جس وجہ سے کائنات کو پیدا کیا ہے فرمایا اور سب سے پہلے آپ کی تخلیق بیان
فرمائی، سب سے آخر آپ کو رکھا یعنی مقصود کے طور پر، مقام کے لحاظ سے سب سے بلند اور عام لوگوں
کے اس طرح قریب تھے کہ آدمی حیران ہوتا ہے وہ واقعات پڑھ کر، ان کے درمیان گھومتے پھرتے،
چھوٹے سے چھوٹا انسان بھی آپ سے بات کرتا تھا تو ٹہر جاتے تھے، توجہ سے اس کی بات سنا کرتے
تھے، بوڑھی عورتیں آپ سے اس طرح بات کرتی تھیں جیسے بڑا حق ہوتا ہے آپ کے اوپر ، اپنے بوجھ
آپ پر ڈال دیا کرتی تھیں۔ یتیم بچے آپ سے ایسی باتیں کرتے تھے جیسے ان کے باپ سے بڑھ کر سے
جو فوت ہو گیا حضرت محمد رسول اللہ ﷺ ان کے ذمہ دار ہیں اور تھے بھی ۔ ہر شخص آپ کے قریب تھا
یعنی ان معنوں میں کہ آپ اس کے قریب تھے ورنہ جہاں تک مراتب کی دوری ہے وہ تو اتنی تھی کہ اس پہلو
کو دیکھیں تو یوں لگتا ہے کوئی صحابی بھی آپ کے قریب نہیں تھا کیونکہ انبیاء سے بھی آپ اونچے تھے۔ پس
الله
یہ وہ قریب کے معنی ہیں جن پر غور کرنے کے بعد آپ کو اپنی زندگی کو ڈھالنے میں مدد ملے گی۔
آپ کو جتنی بلندی حاصل ہو، جتنا مرتبہ بڑا ملے، جتنی دولت ملے جتنی حکومت کا بلند مقام
حاصل ہو آپ اتنا ہی بنی نوع انسان پر جھکتے چلے جائیں اور قریب ہوتے چلے جائیں۔ یہ اس لئے بھی
ضروری ہے کہ اس قرب کے بغیر آپ تکبر سے بچ نہیں سکتے اور تکبر والا انسان جنت میں داخل نہیں ہو سکتا، آگ
سے بچ نہیں سکتا۔ پس قریب ہونے سے آگ سے بچنے میں یہ مفہوم داخل ہے کہ اگر تم قریب ہو تو تم میں کوئی

خطبات طاہر جلد 15
982
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
تکبر نہیں ہوگا۔ اگر تم قریب رہو گے تو لازما منکسر المزاج ہو گے اور اگر ایسا ہو گے تو پھر تمہیں آگ نہیں چھو سکتی۔
پھر فرمایا ان کے لئے آسانی مہیا کرنے والا ہو ھین ، این آسانی بھی اور ملائمت بھی۔ وَ لَوْ لا هو هين، لين آ
كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا نُفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ یہ جو قرآن کریم نے فرمایا
ہے اس کے مقابل پر رسول الله اللهِ لِنْتَ لَهُمْ فرمایا یعنی تو ان کے لئے ایسا نرمی کا گوشہ رکھتا ہے
کہ ان کی طرف خود بخود اپنی محبت اور پیار اور شفقت کی وجہ سے جھک جاتا ہے۔ تو یہ لنت کا مفہوم
ہے جو بیان ہو رہا ہے کہ قریب ھین لین “ وہ ان کے لئے آسان ہے یعنی اس سے بات کرنا بھی
آسان ہے اور اگر کوئی خوف ہے بھی تو وہ خود دور کر دیتا ہے جیسا کہ رسول اکرم ﷺ ایسے لوگوں کے
خوف کو بھی دور فرما دیا کرتے تھے جو آپ کی ہیبت سے بعض دفعہ خزاں رسیدہ پتوں کی طرح کا نپتے لگتے
تھے جو ہوا کے جھونکے سے کانپتے ہیں اور رسول اللہ ﷺ ان کو ٹھہراتے ، سکون بخشتے ، حوصلہ دیتے یہاں
صلى الله
کہ وہ بے تکلفی سے اپنا ما فی الضمیر آنحضور ﷺ کی خدمت میں پیش کر دیا کرتے۔ تک
تے تھے۔
تو اس طرح قریب ہوں کہ حوصلے دیں۔ ان کی باتیں سنیں ، ان کی تکلیفیں دور کرنے کے
لئے کوشش کریں اور ھین “ ہوں گے تو لین“ بنیں گے۔ یعنی اپنی روش میں آسانی پیدا کریں
دو
66
وو
دوسروں کو آپ اپنے تک پہنچنے میں آسانی دیں۔ تو پھر فرمایا ” لين “ ہو وہ اور پھر ” سهل اتنے
روز مرہ آپ کے ساتھ نرمی کا سلوک کرنے والے، بے تکلف ہونے والے کہ گویا آپ کے لئے وہ
آسان ہو گئے ہیں ۔ "سهل" ایسے میدان کو بھی کہتے ہیں جس میں اونچ نیچ باقی نہ رہے جو سارا
یکساں ہو، اس پر چلنا اور دوڑ نا آسان ہو کیونکہ وہ بالکل ہموار ہو تو فرمایا وہ مسہل ہو جائیں یعنی اتنی
عظیم آنحضرت کی صفات اس میں بیان ہوئی ہیں جو پردے ڈال کر رسول اللہ ﷺ بیان فرما
رہے ہیں دوسروں کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، اپنا یہ حال تھا۔ یہ تمام صفات بدرجہ اتم آپ
میں موجود تھیں تو تب ہی لوگوں کو نصیحت کرتے تھے کیونکہ آپ نے کبھی کوئی نصیحت نہیں کی جس پر
بدرجہ اتم پہلے خود کار بند نہ ہوں ۔ تو بعض دفعہ سیرت کے بیان میں آپ کو ، سیرت کی تلاش میں آپ کو
نصیحتوں پر غور کرنا پڑتا ہے۔ بعض لوگوں کی سیرت اگر ان کی نصیحتوں سے دیکھو تو جھوٹی سیرت بنے
گی کیوں کہ اکثر لوگ وہ باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں لیکن وہ جس کے قول کا ذرہ ذرہ سچا ہو جو پہلے
عمل کئے بغیر دوسرے کو کوئی بات کہے ہی نہ اس کی سیرت نصیحتوں میں دکھائی دے گی ورنہ وہ خود تو

خطبات طاہر جلد 15
983
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
نہیں کہے گا کہ میں ایسا ہوں اور میں ایسا ہوں سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ حکم دے کہ تو اپنا تعارف
صلى الله کروا۔ آنحضرت ﷺ اس حکم کے بغیر اپنا تعارف نہیں کروایا کرتے تھے لیکن دوسروں کو فرماتے تھے
۔
کہ دیکھو تم قریب رہنا۔ ھین ہونالین ہونا ہنرمی اختیار کرنا ایسا کہ سہل ہو جاؤ جیسے چٹیل میدانوں
میں لوگ آسانی سے دوڑتے پھرتے ہیں کوئی چڑھائی کا خطرہ نہیں ، کوئی اترائی کا خطرہ نہیں۔ نہ گڑھے،
نہ ایسی بلندیاں جن پر چڑھنا دشوار ہو ، اس طرح حضور اکرم ﷺ اپنے صحابہ اپنے گردو پیش کے لئے
اتنے آسان ہو گئے تھے کہ گویا سھل بن گئے ۔ فرمایا ایسے شخص پر یقینا آگ حرام کر دی گئی ہے۔
صلى الله
علیه
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے روایت ہے کہ حضور نے فرمایا کسی چیز میں جتنا
بھی رفق اور نرمی ہوا تنا ہی اس کے لئے زینت کا موجب بنتی ہے۔ آپ کے الفاظ یہ ہیں
ان الرفق لا يكون في شيء الا زانه ولا ينزع من شيء الا شانه
(صحیح مسلم ، كتاب البر والصلة و الادب ، باب فضل الرفق )
یہاں شان کا مطلب وہ شان و شوکت نہیں جو عام طور پر سمجھا جاتا ہے، یہ شان لفظ ہے
ہمزے کے ساتھ جس کا مطلب ہے برائی ، شئون بدیوں کو اور برائیوں کو کہتے ہیں، مگر وہ باتیں۔زان ہے
کا لفظ زینت سے نکلا ہے فرمایا یقیناً نرمی ایسی چیز ہے کہ جس چیز میں بھی ہو اس کے لئے زینت کا
موجب بن جاتی ہے اور جس میں نہ ہو، جتنی اس سے کھینچ کے باہر کر دی جائے اتنا ہی اس کو عیب دار کر
دیتی ہے اس کے اندر نقائص پیدا کر دیتی ہے مگر نرمی بھی برمحل اور موقع کے مطابق ہونی ضروری
ہے۔ اس مضمون کو آگے الگ کھولا جائے گا۔
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ
نرمی کرنے والا ہے اور نرمی کو پسند کرتا ہے۔ یہاں نرمی کرنے والا جو لفظ استعمال ہوا ہے، وہ رفیق ہے
دراصل ۔ ہم خدا تعالیٰ کو جب رفیق کہتے ہیں یا حفیظ یا عزیز ، یا رفیق تو رفیق کا معنی دوست کا
بھی ہوتا ہے۔ رفیق حیات، رفیقہ حیات ، زندگی بھر کا دوست ، زندگی بھر کی دوست ، یہ لفظ رفیق سے
نکلا ہے اور دوستی کے لئے رفیق ضروری ہے یعنی ایسی نرمی کہ کبھی سختی بھی برداشت کر لی ۔ کبھی دوسرے
سے بھی مطالبے ہوئے تو اس نے برداشت کر لیا آپ کی بات کو ۔ دونوں طرف رفق ہو تو رفیق بنتا ہے
ور نہ نہیں بنتا۔ تو اللہ تعالیٰ رفیق ہے اور اللہ تعالیٰ کے تعلق میں رفیق کا یک طرفہ صرف حقیقت میں معنی

خطبات طاہر جلد 15
984
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
بنتا ہے یعنی وہ ایسا نرم ہے کہ تم لوگوں کی طرف سے بار بار ایسی باتیں دیکھتا ہے جو خدا تعالیٰ کی دوستی
اور تعلق کو کاٹنے والی باتیں ہوں لیکن رفیق ہے، جو اس کا رفق ہے وہ ہنتا ہی نہیں ۔ پس یا حفیظ ،
یا عزیز ، یا رفیق میں رفیق کے یہ معنی ہیں کہ اسے ایسا پیار کرنے والے ! اے ایسے ساتھی ، جس کو بار
بار اپنے بندوں کی طرف سے تکلیف دہ باتیں پہنچیں ۔ جس کے بعد رفق باقی نہیں رہا کرتا پھر بھی وہ
رفیق رہتا ہے۔ یہ صفت اگر بندہ اپنے اندر پیدا کرے تو حقیقی معنوں میں خدا اس کا رفیق ہو جاتا ہے
لیکن اگر خدا کے بندوں کے تعلق میں وہ یہ بات پیدا نہ کرے تو خدا کی رفاقت بھی اس کو نصیب
نہیں ہوتی ۔ پس خدا کے تعلق میں رفیق برابر کی چوٹ دونوں طرف نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے ایسا
سلوک فرمایا کہ بندوں کے ساتھ تم رفیق ہو جاؤ اور ان کے ساتھ حسن سلوک کرو تو میں تمہارا رفیق
ہو جاؤں گا کیونکہ خدا سے حسن سلوک تو آپ کر ہی نہیں سکتے ۔ تو خدا کی رفاقت نصیب کرنے کا کتنا
آسان رستہ بتا دیا کہ بندوں کے تعلق میں تم رفاقت کرو اور تمہیں میں اپنی رفاقت عطا کر دوں گا۔
لا يعطى على العنف ولا يعطى على ما سواه
(صحیح مسلم ، كتاب البر والصلة و الادب ، باب فضل الرفق)
کہتے ہیں خدا رفق کا بدلہ ایسا دیتا ہے اور اتنا دیتا ہے کہ سخت مزاجی اور سخت گیری اس کے
بدلے کی اس سے کوئی نسبت ہی نہیں رکھتی یعنی اس کا ترجمہ کرنا ان معنوں میں مشکل ہو رہا ہے کہ سخت
گیری کا تو بدلہ دیتا ہی نہیں ۔ پس اگر میں یہ کہوں کہ رفق کا بدلہ اتنا دیتا ہے کہ سخت گیری کا نہیں دیتا تو یہ
معنی اس کے بنتے نہیں کہ نیکی کی جزاء اتنی دیتا ہے کہ بدی کی نیک جزاء اتنی نہیں دیتا۔ اس لئے میں
طبعا یہاں ٹھہر گیا اور سوچ رہا تھا کہ کس طرح اس مضمون کو بیان کروں ۔ اصل مطلب یہ ہے کہ سخت
گیری کا جہاں حق بھی ہو وہاں سخت گیری کا استعمال بر محل بھی ہو تو اس کا فائدہ اتنا نہیں پہنچتا انسان کو
جتنا رفق کے نرمی کے استعمال سے فائدہ پہنچتا ہے کیونکہ یہ طرز کلام ایسی ہے کہ اس پر ٹھہر کر غور کر کے
ترجمہ نہ کریں تو بالکل غلط ترجمہ ہو جائے گا جیسا کہ کتابوں میں لکھا ہوا ہے۔ چنانچہ لکھا یہ ہوا ہے کہ خدا
نرمی کا جتنا اجر دیتا ہے سخت گیری کا نہیں دیتا تو گویا سخت گیری کا بھی کچھ نہ کچھ تو دیتا ہے اجر۔ یہ مراد
نہیں ہے۔ وہی معنی بنتے ہیں جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں کہ یا تو یہ معنی بنیں گے کہ سخت گیری
بر حل ہو تو اس کی جزاء بھی انسان کو ملتی ہے مگر رفق کی جزاء تو بالکل اور ہی بات ہے سخت گیری بر محل

خطبات طاہر جلد 15
985
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
ہونے کے باوجود رفق کا مقابلہ نہیں کر سکتی ، نرمی کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ دوسرا معنی اس کا یہ ہے کہ سخت
گیری کی پکڑ کم کرتا ہے اور رفق کا بدلہ زیادہ دیتا ہے کیونکہ جزاء کا معنی موقع اور محل کے مطابق
ہوگا۔ پس سخت گیری کی اتنی جزاء نہیں دیتا جتنی رفق کی دیتا ہے اور یہ اگر ترجمہ کیا جائے تو بالکل یہی
ترجمہ قرآن کریم کی دوسری آیات اور رسول اللہ ﷺ کی احادیث سے قطعی طور پر ثابت ہے کہ پکڑ کے
الله
وقت ہاتھ نرم کر دیتا ہے اور نرمی کے سلوک کے وقت ہاتھ کو کھلا کر دیتا ہے اور یہ بھی رفق کا ہی تقاضا ہے
یعنی اللہ تعالیٰ کا رفیق ہونے کی ایک یہ بھی شان ہے کہ سخت گیری میں بھی رفیق رہتا ہے ورنہ اگر لوگوں
سے سخت گیری اسی طرح کرتا جیسا کہ موقع اور محل کا تقاضا تھا کہ سخت گیری کی جائے پھر تو قرآن کریم
فرماتا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی جان دار باقی نہ رہتا تمام زندگی کی صف لپیٹ دی جاتی ۔ تو یہ دوسرا معنی
بھی چونکہ قرآن کے مطابق ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ بھی جائز ہے کہ سخت گیری کا سختی سے بدلہ
بہت کم دیتا ہے اور تم نرمی کرو گے تو بہت زیادہ اس نرمی کی جزاء دے گا ، اتنی زیادہ کہ گویا تمہارے عمل
کے ساتھ اس کی کوئی نسبت ہی نہیں رہے گی۔
پھر سخت گیری اور بد خلقی کے متعلق آپ فرماتے ہیں۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
ارشاد ہے جو میں پڑھ رہا ہوں ۔ (البدر جلد 3 نمبر 19-18 ، تاریخ 8 تا 16 مئی 1904 صفحہ 3) فرماتے ہیں:۔
دو
سخت دل ہر ایک فاسق سے بدتر ہوتا ہے
اب اس سے آپ اندازہ کریں کہ سخت گیری کتنا بڑا گناہ ہے۔ سخت دلی انسان کو ہر فاسق سے
بدتر کر دیتی ہے اور ہمیشہ فسق و فجور کے باوجود قوموں کو باقی رکھا مگر جب ان کے دل سخت ہو گئے تو پھر خدا
کا عذاب ان پر نازل ہوا ہے۔ یہود کی تاریخ ہمارے سامنے گواہ ہے فرمایا ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُكُمْ
(البقرہ : 75) تم نے بدیاں کیں خدا نے باوجود اس کے عفو کا سلوک فرمایا، مغفرت فرمائی۔ بدیوں پر بدیاں
دیکھتا رہا مگر تمہیں پکڑا نہیں مگر جب تم سخت دل اور پتھر دل ہو گئے پھر خدا کا غضب تم پر نازل ہوا ہے۔
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام بھی قرآن کریم پر مبنی کلام ہے احادیث نبوی
پر مبنی کلام ہے۔ اپنی طرف سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کوئی بات بھی نہیں کہتے۔ تو یہ معنی
ہے ہر فاسق سے بدتر ہوتا ہے۔ تمہارے گناہ خدا تعالیٰ کے مغفرت کی نیچے رہیں گے اگر تمہارے دل
میں خوف خدا ہو، کوشش ہو، تو بہ کی طرف توجہ ہو۔ مگر اگر تم پتھر دل بن گئے پھر کوئی بخشش تمہیں نصیب نہیں

خطبات طاہر جلد 15
986
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
ہو سکتی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس مضمون میں جماعت کو ایک نصیحت فرماتے ہیں اور باقی
اقتباسات پڑھنے کا چونکہ وقت نہیں ہے میں اسی نصیحت کو پڑھ کر، آپ کو سمجھا کر اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں۔
د تم آپس میں جلد صلح کرو اور ا کرو اور اپنے بھائیوں کے گناہ بخشو کیونکہ شریر
ہے وہ انسان کہ جو اپنے بھائی کے ساتھ صلح پر راضی نہیں وہ کاٹا جائے گا کیونکہ وہ
تفرقہ ڈالتا ہے۔۔۔“
66
اب آپ کو میں نے پہلے شروع میں ہی بتایا تھا کہ سارے نظام جماعت پر، دنیا کے مختلف
ملکوں پر نگاہ ڈالتے ہوئے میں یقین کے ساتھ آپ کو بتاتا ہوں کہ دلوں کی سختی نے فساد برپا کر رکھا
ہے، گھر اجاڑ دئے ہیں ، جماعتیں برباد کر دی ہیں ۔ جن جماعتوں میں بھی ایسے چند پتھر دل لوگ
آ گئے انہوں نے سارے نظام جماعت کا ستیا ناس کر دیا۔ بعض سالہا سال سے سنبھلتے ہی نہیں کیونکہ
ان میں چند لوگ سخت دل ہیں اور اس کے نتیجہ میں بعض دفعہ ان کی امارتیں ختم کرنی پڑیں۔ ان سے
ووٹ دے کر اپنے عہدیداروں کا انتخاب کرنے کا حق بھی لے لیا گیا۔ مربی مقرر کئے گئے ، دوسرے
بھیجے گئے ، مجال ہے جو ٹس سے مس ہوں کیونکہ سخت دل ہر فاسق سے بدتر ہوتا ہے ان کے دلوں کی سختی
نے تفرقہ ڈال دیا ہے اور یہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں وہ جو صلح پر راضی نہیں
ہوتا وہ کاٹا جائے گا کیونکہ وہ تفرقہ ڈالتا ہے۔
دو
۔۔ تم اپنی نفسانیت ہر ایک پہلو سے چھوڑ دو اور باہمی ناراضگی
جانے دو اور سچے ہو کر جھوٹے کی طرح تذلیل اختیار کرو تا تم بخشے جاؤ۔۔۔“
پھر فرماتے ہیں :۔
”۔۔۔ نفسانیت کی فربہی چھوڑ دو کہ جس دروازے کے لئے تم
بلائے گئے ہو اس میں سے ایک فربہ انسان داخل نہیں ہو سکتا ۔۔۔“
قریب کے تعلق میں میں نے آپ کو سمجھایا تھا کہ جو قریب ہے وہ تکبر سے دور ہے۔ جو
قریب نہیں ہے وہ اسی حد تک متکبر ہو جاتا ہے اور تکبر کے متعلق جو تمثیل ہے وہ فربہی کی تمثیل ہے کہ جتنا
تکبر ہو گا اتنا ہی گویا موٹا ہو گا لیکن جن راہوں سے جنت کی طرف بلایا جاتا ہے وہ باریک راہیں ہیں ۔
ان سے اس قسم کا پھولا ہوا، اپنے تکبر میں متورم ہوا ہوا شخص داخل ہو ہی نہیں سکتا۔ فرماتے ہیں تم فربہی

خطبات طاہر جلد 15
987
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
چھوڑ دو، ہر ایک پہلو سے چھوڑ دو کہ جس دروازے کے لئے تم بلائے گئے ہو اس میں سے ایک فربہ
انسان داخل نہیں ہو سکتا۔
وو
۔۔۔ کیا ہی بد قسمت وہ شخص ہے جو ان باتوں کو نہیں مانتا جو خدا کے جوان
منہ سے نکلیں اور میں نے بیان کیں ۔۔۔“
66
اس سے زیادہ پر شوکت کلام آپ کو سمجھانے کے لئے اور کیا ہو سکتا ہے۔ فرماتے ہیں
بد نصیب وہ شخص ہے جو ان باتوں کو نہیں مانتا جو خدا کے مونہہ سے نکلیں اور میں نے بیان کیں یعنی کلام الہی
ہے جو میری زبان پر جاری ہوا ہے۔ پھر فرماتے ہیں۔
وو
۔۔ تم اگر چاہتے ہو کہ آسمان پر تم سے خدا راضی ہو تو تم باہم ایسے
ایک ہو جاؤ جیسے ایک پیٹ میں سے دو بھائی ۔۔۔“
اب آپ دیکھیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کم سے کم بھائیوں سے یہ توقع
رکھتے ہیں کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کو ایسا پیار دیں کہ ان کی مثال دی جا سکے ۔
آج کل تو بھائی بھائی سے ایسا لڑتا ہے اور جائیدادوں کی خاطر ایسے تصرفات کرتا ہے اور بعض
دفعہ ایسی ظالمانہ کارروائیاں کرتا ہے کہ بھائی کے علم کے بغیر پٹواریوں سے مل کر جائیداد کے انتقال بھی کروا
بیٹھتا ہے۔ تو اب یہ مثال آپ کو کیسے سمجھ آئے گی ، جیسے ماں کے پیٹ سے نکلے ہوئے دو بھائی۔
مراد ہے اچھے وقتوں کی بات ہو رہی ہے جب بھائی واقعی بھائی ہوا کرتے تھے تو اب ویسا
بنا ہو گا آپ کو ۔ ان بھائیوں کی مثال لو جو حقیقت میں فرشتہ سیرت بھائی ایک دوسرے کی خاطر اپنے
حقوق قربان کرنے والے ہوتے ہیں۔ فرماتے ہیں :۔
”۔۔۔ ایک پیٹ میں سے دو بھائی ۔ تم میں سے زیادہ بزرگ وہی
ہے جو زیادہ اپنے بھائی کے گناہ بخشا ہے اور بد بخت ہے وہ جو ضد کرتا ہے اور
نہیں بخشتا سو اس کا مجھ میں حصہ نہیں ۔۔۔“ کا
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ: 12,13)
یہ نصیحت بیان کرنے کے بعد میں پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اور
اقتباس ابھی پیش کر دیتا ہوں تا کہ اس عرصے میں اگلے خطبات سے پہلے کوئی غلط فہمی کا شکار نہ ہو کہ عفو

خطبات طاہر جلد 15
988
خطبہ جمعہ 20 دسمبر 1996ء
کس کو کہتے ہیں اور مغفرت کا اور مغفرت کیا ہوتی ہے۔
بدی کا بدلہ اسی قدر بدی ہے جو کی گئی لیکن جو شخص عفو کرے اور گناہ
بخش دے اور اس عفو سے کوئی اصلاح پیدا ہوتی ہو نہ کوئی خرابی تو خدا اس سے
راضی ہے اور اسے اس کا بدلہ دے گا ۔ پس قرآن کے رو سے نہ ہر یک جگہ
انتقام محمود ہے۔ (یعنی قابل تعریف ہے ) نہ ہر یک جگہ عفو قابل تعریف ہے بلکہ
محل شناسی کرنی چاہئے اور چاہیئے کہ انتقام اور عفو کی سیرت بپابندی محل اور
مصلحت ہو نہ بے قیدی کے رنگ میں ۔ یہی قرآن کا مطلب ہے“
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 ، صفحہ:30)
تو بعض لوگ ایک ہی طرف کی بات سمجھ کر سمجھتے ہیں کہ ہر جگہ ہر وہ شخص جو کسی بات پر مجاز
بنایا گیا ہے اس سے آنکھیں بند کر کے ہر جرم کے نتیجہ میں عفو مانگو حالانکہ بعض جگہ عفو کی اجازت
نہیں ہوتی اور اس وجہ سے اجازت نہیں ہوتی کہ یا تو اس کی بدی کی حوصلہ افزائی ہوگی یا ماحول کی
حوصلہ افزائی ہوگی یعنی ماحول میں بدیوں کو کھل کھیلنے کا موقع ملے گا۔ پس بعض ایسے لوگ جو سلسلہ سے کوکھل کا موقع
ایسی بے وفائی کرتے ہیں کہ وہ تمام دنیا میں سلسلہ کے وقار کو نقصان پہنچا دیتے ہیں اور سلسلہ کی عزت
کو ذلیل اور رسوا کر دیتے ہیں ان کو اگر معاف کیا جائے تو کل دس ہیں، پچاس اور بھی پیدا ہو جائیں
گے اس لئے غلط حوالے دے کر مجھے میری ہی باتوں کا غلط رنگ میں پابند کرنے کی کوشش نہ کریں۔
میں جو آپ کو سمجھا رہا ہوں سمجھتا ہوں کہ عفو کے کیا معنی ہیں اور کس موقع پر ہونا چاہئے اور مجھے پتا ہے
کہ کہاں انسان کو عفو کا اختیار نہیں ہے۔ وہاں عفو کر نا خدا کی ناراضگی مول لینے والی بات ہے۔
پس یہ کہہ کر میں اب اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں ۔ باقی انشاء اللہ آئندہ جو جمعہ ہے وہ وقف جدید
کے تعلق میں ہوگا کیونکہ ہما را وقف جدید کا سال ختم ہو رہا ہے۔ یہ میں نے اس لئے کہا ہے کہ جماعتوں
کو اگرچہ بار بار یاد دہانی کرائی جا چکی ہے مگر بہت سی جماعتوں کی طرف سے ابھی وقف جدید کی
سالانہ رپورٹ نہیں موصول ہوئی تو اب تو بہت تیز رفتاری آچکی ہے مواصلات میں ۔ پس آپ فیکس
کے ذریعے یا دوسرے ذرائع سے جو بھی جلدی رپورٹ پہنچانے کے ذرائع آپ کو میسر ہیں اپنی وقف جدید
کی کارگزاری کی رپورٹ بھیجنے میں مزید تاخیر نہ کریں۔ جزاکم اللہ

آج 10 میں سے 10 باقی