نیکیوں کو نور بنادینے والا نسخہ یہی ہے کہ ہر نیکی کی نیت میں اللّٰہ تعالیٰ کی محبت اثر انداز ہو

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی روشنی میں مالی قربانی کی فضیلت، صدق اور نیت میں اللہ تعالیٰ کی محبت کے بنیادی کردار پر روشنی ڈالی۔ حضور رحمہ اللہ نے وقف جدید کے 42 ویں سال کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے مالی وصولیوں اور مختلف ممالک کی قربانیوں کے اعداد و شمار پیش کیے، جن میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی جماعت کی غیر معمولی قربانی کا خاص طور پر ذکر کیا۔ بعد ازاں مشرقی یورپ خصوصاً البانیہ اور بوسنیا میں مساجد و مراکز کے قیام اور تبلیغی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پندرہ لاکھ ڈالر کی خصوصی تحریک فرمائی۔

موضوعات: وقف جدید، مالی قربانی، قرآن کریم، مشرقی یورپ، شکر گزاری

خطبات طاہر جلد 15
989
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
نیکیوں کو نور بنا دینے والا نسخہ یہی ہے کہ ہر نیکی کی
نیت میں اللہ تعالیٰ کی محبت اثر انداز ہو۔
( خطبه جمعه فرموده 27 دسمبر 1996ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
إِنَّ الْمُصَّدِقِينَ وَالْمُصَّدِّقْتِ وَأَقْرَضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضْعَفُ
لَهُمْ وَلَهُمْ أَجْرٌ كَرِيمٌ وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولَئِكَ هُمُ
الصِّدِّيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَنُورُهُمْ
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِا يُتِنَا أُولَئِكَ أَصْحَبُ الْجَحِيمِ
پھر فرمایا :
)2019 :الحديد
آج کا خطبہ جیسا کہ میں نے کل ہندوستان کے جلسے کے ابتدائی خطاب میں ذکر کیا تھا
وقف جدید کے مضمون کے لئے وقف ہے۔ پرانا دستور یہی چلا آ رہا ہے کہ یا تو سال کے آخری خطبہ
میں وقف جدید کے سال نو کا آغاز ہوتا ہے یا اس سے آئندہ سال کے آغاز میں پہلے خطبہ میں ۔
جب میں ہندوستان گیا تھا تو یہی تاریخ تھی ، یہی دن تھے جب میں نے وہاں 1991ء میں وقف
جدید کے نئے سال کے آغاز کا اعلان کیا تھا اب یہ دا اعلان کیا تھا اب یہ دونوں جلسے بہت اہمیت رکھتے ہیں ۔ یہ اللہ تعالیٰ کی ہیں۔
طرف سے عجیب تصرف ہے کہ وہی دن ہیں اور وہی تاریخیں ہیں اور جو بھی برکتیں ان میں مضمر ہوں گی

خطبات طاہر جلد 15
990
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
وہ ہماری وہمی نہیں بلکہ عملاً اللہ تعالی ان برکتوں کو دکھائے گا تو ہمارا یقین اور ایمان خدا تعالیٰ پہ اور بھی
زیادہ جلا پائے گا۔
وقف جدید کی تحریک کا آغاز تو 1958 ء سے ہے یا 1957ء کے آخر سے اور اس پہلو سے
ایک لمبے زمانے سے یہ تحریک چلی آ رہی ہے مگر بیرون پاکستان چندوں کے لحاظ سے اسے ممتد کرنے کا
آغاز چند سال پہلے ہوا۔ جب میں نے یہ تحریک کی تو اس وقت میرے ذہن میں یہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی
ضرورتیں پیدا ہونے والی ہیں کیونکہ تبلیغ جاری تو تھی مگر دھیمی دھیمی اور اس میں وہ نئی حرکت اور نئی سرعت
پیدا نہیں ہوئی تھی جواب اللہ تعالیٰ کے فضل سے پیدا ہو چکی ہے اور تبلیغ ہی کے تقاضے ہیں جن کو پورا کرنے
کے لئے نئے مالی تقاضے ابھرے اور اس کی وجہ سے عام چندوں تک محدود رہتے ہوئے وہ ضرورتیں پوری
نہیں ہو سکتی تھیں ۔ مثلاً وقف جدید کے تعلق میں میں نے یہ اعلان کیا تھا کہ ہندوستان کی جماعتیں چونکہ
ابھی غریب ہیں اور تقسیم کے بعد ان کو بہت بڑا دھکا لگا تھا جس سے ابھی تک وہ سنبھلی نہیں اس لئے وہاں
کی وقف جدید کی ضرورتیں ان کے چندے کی صلاحیت کے مقابل پر بہت زیادہ ہیں۔
اس طرح افریقہ کی جماعتیں چونکہ بیشتر غریب ہیں نہ وہ پوری طرح اپنے چندوں میں خود کفیل
ہیں، نہ وقف جدید کی طرز کا نظام وہاں جاری کرنے سے یا وقف جدید کی نہج پر ان کی تعلیم و تربیت کرنے
کے لئے ہمارے پاس وہاں کوئی ایسے ذرائع مہیا ہیں کہ ہم ملکی طور پر ہی ان ضرورتوں کو پورا کر سکیں اس
لئے میں نے یہ تحریک کی کہ مغربی ممالک بالخصوص اور بیرونی ممالک بالعموم اس تحریک میں شامل ہو
جائیں اور محض پاکستان ہی کو یہ اعزاز نہ رہے کہ وہ اکیلا یا ہندوستان اور پاکستان دونوں یا بنگلہ دیش یہ تینوں یا
دراصل کہنے چاہئیں تھے مجھے، کہ ان تینوں میں یہ اعزاز نہ رہے کہ یہ تو ایک ایسی تحریک میں حصہ لے رہے
ہیں جو خالصہ اللہ ایک عظیم مقصد کے لئے قائم کی گئی اور باقی جماعتیں دنیا کی محروم رہ گئی ہیں۔
جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے مجھ پر یہ امر واضح نہیں تھا کہ کوئی حقیقی ضرورت ایسی ابھری
ہے جس کو پورا کرنے کے لئے یہ تحریک کی جائے اور اندازہ تھا کہ یہ ضرورتیں بڑھ رہی ہیں اس لئے
آمد کے ذرائع بھی بڑھنے چاہئیں لیکن بعد کے حالات سے پتا چلا کہ یقیناً یہ اللہ تعالیٰ کی طرف ہی سے
تحریک دل میں ڈالی گئی تھی کیونکہ اچانک تبلیغ میں ایسی سرعت پیدا ہوگئی اور دنیا کا رجحان احمدیت کی
طرف اس تیزی سے بڑھنے لگا کہ ان کو تبلیغ کرنے کا تو الگ مسئلہ، ان کی تربیتی ذمہ داریوں کو

خطبات طاہر جلد 15
991
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
سنبھالنے کے لئے بہت بڑی مالی ضروریات در پیش تھیں ۔ کیونکہ انہی میں سے مبلغ نکالنا، ان کی
تربیت کے سامان کرنا ، ان کو جگہ جگہ جلسوں کے ذریعہ اور تربیتی کلاسز کے ذریعہ اس دین کی تفصیل
سمجھانا جس کو عموماً بغیر سمجھے عامۃ الناس قبول کرتے ہیں اور یہ معاملہ صرف احمدیت کے لئے خاص
نہیں دنیا کے ہر مذہب کا یہی حال ہے۔ عامتہ الناس عموما ایک عقیدے کو تسلیم کر لیتے ہیں ۔ بعض
نشانات کو دیکھ کر ، بعض رجحانات کو دیکھ کر اور بعض دفعہ آسمان سے ایسے تائیدی نشان ظاہر ہو رہے
ہوتے ہیں جن کو دیکھنے سے وہ یقین کر لیتے ہیں کہ یہ سچا سلسلہ ہے مگر اس کے عقائد کی تفصیل ، اس پر
عمل کرنے کے جو طریق ہیں ان سے بسا اوقات نا واقف رہتے ہیں۔ اسی لئے قرآن کریم نے وہ
نظام جاری فرمایا کہ اپنے مرکز میں پہلے مختلف قوموں کے نمائندوں کو بلاؤ جو مسلمان ہو چکے ہیں۔ ان
کو بلاؤ ، ان کو وہاں ٹھہراؤ ، ان کی تعلیم و تربیت کرو اور پھر واپس بھیجوتا کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر جا کر
خدمت دین کا کام بہتر طریق پر سر انجام دے سکیں۔ یہ ضروریات تھیں جن کے لئے خدا تعالیٰ نے
مغربی جماعتوں کو یعنی آزاد ایسے ملکوں کو جو نسبتاً ترقی یافتہ ہیں ان کو بھی اس تحریک میں شمولیت کی
توفیق بخشی اور اللہ تعالیٰ نے اس کے بہت ہی اعلیٰ پھل ہمیں دکھائے اور ایسے جن کا ہمارے ذہن میں
کہیں دور کے گوشوں میں بھی کوئی تصور نہیں تھا لیکن اس کی تفصیل میں جانے سے پہلے میں قرآن
کریم کی ان آیات کا ترجمہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں اور مختصراً ان کے مضامین کو آپ کے سامنے
کھولنے کی کوشش کروں گا۔
إِنَّ الْمُصَّدِقِينَ وَالْمُصَّدِّقتِ يقيناً صدقہ دینے والے اور صدقہ دینے والیاں ۔
وَأَقْرَضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا یعنی وہ لوگ جن کے صدقہ سے مراد یہ ہے کہ انہوں نے اللہ
کی خاطر اللہ کو قرضہ حسنہ کے طور پر کچھ دیا ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کے متعلق فرمایا تضْعَفُ لَهُمْ
ان کے لئے بڑھایا جائے گا ، کیا بڑھایا جائے گا یہ بات مہم چھوڑ دی گئی ہے اور یہ مہم چھوڑ نا دو طریق
پر ہوا کرتا ہے۔ بعض لوگ جن کی نیتیں خراب ہوں وہ مجمل وعدہ کر دیا کرتے ہیں ، مبہم سا وعدہ کر لیتے
ہیں تا کہ ہم پھر پکڑے نہ جائیں۔ جب نہ پورا کرنے کو دل چاہے تو کہتے ہیں ہم نے یہی کہا تھانا کہ
کچھ دیں گے تو کچھ دے دیں گے، یہ کب کہا تھا کہ کب دیں گے اس لئے کوئی مطالبہ نہ کرو ہم سے۔
مگر جو کریم ہو، جو بے انتہا احسان کرنے والا ہو وہ جب مجمل وعدہ کرتا ہے تو مراد یہ ہے کہ اس سے

خطبات طاہر جلد 15
992
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
بہت زیادہ دیں گے جو تم سمجھ رہے ہو اس لئے معین کر کے ہم اپنے ہاتھ نہیں باندھتے ۔ حسب حالات،
تمہارے اخلاص کے تقاضوں کے مطابق جتنا چاہیں گے اتنا دیتے چلے جائیں گے مگر جو بھی دیں گے
تمہاری توقعات سے بڑھ کر دیں گے ۔ خدا تعالیٰ کے وعدوں میں یہ چیز شامل ہوتی ہے اس کے سوا
ایک بھی خدا کا وعدہ نہیں ملتا جو محسنین سے یا اس کی راہ میں خدمت کرنے والوں سے کیا گیا ہو اور اس
میں ان توقعات سے بڑھ کرد بڑھ کر دینے کا مضمون شامل نہ ہو۔ چنانچہ فرمایا : يُضْعَفُ لَهُمْ اور ان کے
لئے بڑھا دیا جائے گا ۔ وَلَهُمْ أَجْرٌ كَرِيمٌ اور ان کے لئے معزز اجر بھی ہو گا یعنی آجر
گریم سے مراد جیسا کہ ایک اور آیت کے حوالے سے میں نے بیان کیا تھا ان کو اموال ہی میں
برکت نہیں دی جائے گی ، ان کی عزتوں میں بھی برکت دی جائے گی ، ان کو معزز بنایا جائے گا اور کریم
سے مراد سخی بھی ہے۔ وہ شخص جو اعلیٰ اقدار کی خاطر دل کھول کے خرچ کرتا ہے۔ تو أَجْرٌ كَرِيمٌ
خدا سے متوقع ہے اور وہ أَجْرٌ كَرِيم ان کو بھی کریم بنانے والا ہوگا ۔
وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَ رُسُلِهِ أُولَئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ
وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ اب یہاں لفظ صدیق کا استعمال اتفاقی نہیں ہے۔ دیکھیں نبوت کا
یہاں ذکر نہیں ملتا۔ صدیق اور اس کے بعد شہداء کا ذکر فرمایا اور مُصَدِّقِينَ اور مُصَدِّقَات کا مادہ وہی
ہے جو صدیق کا ہے اور مُصَدِّقَات اور مُصَدِّقِينَ میں جو باب استعمال فرمایا گیا ہے اس میں کچھ
مبالغے کے معنی ضرور پائے جاتے ہیں۔ وہ لوگ جو بکثرت صدقہ دینے والے ہیں، جو بکثرت صدقہ
دینے والیاں ہیں وہ چونکہ اپنے نیک اعمال میں اور خدا کی خاطر دل کھولنے میں ایک نمایاں منصب
پاگئے ، نمایاں صورت اختیار کر گئے اس لئے اللہ کی طرف سے بھی ان سے نمایاں اجر کا وعدہ ہونا
چاہئے تھا۔ پس جہاں اَجْرٌ كَرِيمٌ فرما دیا اس سے اگلی آیت ہی میں ایک ایسا مضمون بیان فرمایا
ہے جو نبوت سے نیچے سب سے اعلیٰ منصب کا وعدہ کر رہا ہے۔
چنانچہ فرمایا وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَ رُسُلِہ جو اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور اس کے
رسولوں پر یعنی یہی لوگ ہیں جن کی ایک مزید تعریف یہ فرما دی گئی ہے کہ ان کا خرچ محض اپنی ذاتی
کرامت سے نہیں ہے بلکہ اللہ اور رسول پر ایمان کے نتیجہ میں یہ پیدا ہوا ہے۔ فرمایا: هم
الصِّدِّيقُوْنَ وَالشُّهَدَ آ اس معیار کے لوگ وہ ہیں جن کو ہم صدیق شمار فرمائیں گے اور اس

خطبات طاہر جلد 15
993
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
سے بڑا اَجْرٌ كَرِیم اور کیا ہو سکتا ہے پھر یہ کہ صدیقیت کا مقام پا جائیں اور صدیقیت کا مقام
خدا کی راہ میں خرچ بڑھانے کے نتیجہ میں اور پھر لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَ نُورُهُمْ پیچھے جب تحریک
جدید کے سال کا آغاز کرتے ہوئے میں نے قرآن کریم کی ایک آیت آپ کے سامنے رکھی تھی اس
میں نور کا وعدہ تھا ، اس آیت میں بھی نور کا وعدہ ہے کہ انہیں صدیقیت کا مقام بھی ملے گا ، شہادت کا
مقام بھی ملے گا عِنْدَ رَبِّهِمْ اپنے رب کے حضور ۔
لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَ نُورُهُمْ ان کے لئے ان کا اجر بھی ہے اور ان کا نور بھی ہے۔ اب
ان کا اجر اور ان کا نور سے کیا مراد ہے؟ یہ مختصر بیان کر کے میں وقف جدید کی طرف واپس لوٹوں گا۔
اجر جو ہے وہ تو قربانیوں سے تعلق رکھنے والی بات ہے۔ جس شخص میں جتنی توفیق تھی اس نے اس حد
تک قربانی کی اور اللہ تعالیٰ نے اس شرط کے ساتھ کہ میں بڑھاؤں گا اور تمہاری توقعات سے بڑھ
کر دوں گا اس کو پورا فرما دیا یہ تو اجر ہو گیا لیکن نُورُهُم انکا نور کیا ہے؟ دراصل ان کا نور ہی ہے جو
اجر کا فیصلہ کرتا ہے اور نور سے مراد وہ دل کی پاکیزگی اور صفائی ہے جس کے ساتھ انسان ایک قربانی خدا
کے حضور پیش کرتا ہے اور اَجْرٌ كَرِیم کا اس سے گہرا تعلق ہے۔ جتنا وہ نور بلند ہوگا، روشن تر ہوگا
خدا کے حضور خالص ہو کر چمکے گا اسی حد تک اس کے اجر کو بڑھا دیا جائے گا اور اجر کو اعزاز بخشا جائے گا۔
پس صدیقیت کا تعلق نور سے ہے اور شہادت کا بھی تعلق نور سے ہے۔ صالحیت کا اس
تفصیل سے تعلق نہیں ہے نور کے ساتھ ، جیسا ان دو مراتب کا ہے۔ اس لئے دیکھیں یہاں صرف دو
ہی مراتب کا ذکر ہے صدیقیت کا اور شہادت کا اور نہ نبوت کا ہے نہ صالحیت کا ہے تو صالحیت جو عام
روزمرہ کی نیکیاں ہیں انسان کو اس بلند مقام تک نہیں پہنچایا کرتیں جس کی پہلی سیڑھی شہادت ہے اور
دوسری سیڑھی صدیقیت ہے اور چونکہ نبوت بالعموم اس طرح عطا نہیں ہوا کرتی وہ منصب ہی بالکل
الگ ہے۔ اس لئے جہاں اللہ اور رسول کی اطاعت کی جزاء کا تعلق ہے وہاں نبوت کا ذکر سر فہرست
فرمادیا لیکن جہاں روزمرہ کی مومن کی قربانیوں کا ذکر ہے۔ اس میں جو اعلیٰ درجے کی قربانیاں کرنے
والے ہیں ان کو دو انعامات کا وعدہ فرمایا کہ تم میں صدیق بھی پیدا ہوں گے اور شہید بھی پیدا ہوں گے
اور یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بڑا احسان ہوگا ۔
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِايْتِنَا أُولَئِكَ أَصْحَبُ الْجَحِيمِ

خطبات طاہر جلد 15
994
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
اور وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا ان کے لئے تو جہنم کے عذاب کے سوا اور کچھ
نہیں ہے۔ پس مالی قربانی کے جو مرتے ہیں ان کو سمجھے بغیر حقیقت میں مالی قربانی کا جذ بہ صحیح طریق پر
بیدار ہو ہی نہیں سکتا اور ان مراتب کو سمجھنے کے نتیجہ میں مالی قربانی میں جو احتیاطیں ضروری ہیں ان سے
بھی انسان واقف ہو جاتا ہے کیونکہ بسا اوقات مالی قربانی دیکھا دیکھی سے بھی ہو جاتی ہے۔ مالی
قربانی میں مسابقت کا جائزہ شوق بھی شامل ہو جاتا ہے۔ وہ بھی اپنی جگہ ٹھیک ہے لیکن اگر نظر ان بلند
مقامات کی طرف اور مراتب کی طرف ہو جن کا ذکر قرآن کریم نے فرمایا ہے تو مالی قربانی میں ایک نئی
جلاء پیدا ہو جائے گی اور مالی قربانی ہمیشہ محفوظ رہے گی۔
پس اس پہلو سے وقف جدید کے ذکر میں جب میں بعض مثالیں بھی دوں گا ، بعض
عظیم الشان قربانیوں کا ذکر بھی کروں گا تو ہرگز یہ مراد نہیں کہ اپنی قربانیوں کو محض اس غرض سے
بڑھائیں کہ آپ کا ذکر چلے۔ اس غرض سے بڑھا ئیں کہ آپ میں مسابقت کی وہ روح پیدا ہو جو
آپ کے لئے مطمع نظر بنا دی گئی ہے، جو آپ کا ماٹو قرار دے دیا گیا ہے۔ جیسا کہ قرآن کریم فرماتا
بِ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (آل عمران: 11) تم بہترین امت ہو جو لوگوں
کے لئے بنائی گئی ہو اور دوسری جگہ فرماتا ہے کہ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ (البقرة: 149) یہ جو آیت
تھی یہ میرے ذہن میں تھی وہ دوسری آیت کا بھی اس مضمون سے تعلق ہے مگر میر - میرے ذہن میں جو
آیت تھی جو میں ڈھونڈ رہا تھا وہ یہ دوسری آیت ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لِكُلِّ وَجْهَةٌ
هُوَ مُوَلَّيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ہر ایک کے لئے ایک نصیب العین ہے جس کی وہ پیروی
کرتا ہے اس کے لئے وہ پابند ہو جاتا ہے اس کے لئے وہ اپنے آپ کو وقف کر دیتا ہے، وہ قبلہ بن جاتا
ہے جس کی طرف منہ پھیر لیتا ہے ۔ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ تمہارا نصب العین جن کی طرف تم نے
اپنے چہرے پھیرنے ہیں، اپنی تو جہات کو مرکوز کرنا ہے وہ ہے ایک دوسرے سے نیکیوں میں آگے
بڑھو۔ پس اس جذبے کے ساتھ قرآن کریم نے ہمارا مقصد ، ہمارا نصب العین ہی نیکیوں میں آگے
بڑھنا قرار دے دیا ہے۔ اگر ایک انسان اپنے بھائی سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے ہرگز
ریا کاری نہیں کہا جا سکتا ، اسے ہرگز معمولی بات سمجھ کر رد نہیں کیا جاسکتا۔ مگر اس اعلیٰ نیت کے باوجود
اس سے بھی بلند تر نیتیں ہیں اور ان میں سے اول یہ ہے کہ اللہ کا تصور ذہن پر حاوی ہو اور کوئی بھی چندہ

خطبات طاہر جلد 15
995
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
ایسا ادا نہ کیا جائے جس میں خدا کی محبت کی آمیزش نہ شامل ہو۔ اگر خدا کی محبت کی آمیزش شامل ہو
جائے تو سب کچھ مل گیا پھر آگے بڑھنے کی توفیق بھی ملتی ہے اور غیر معمولی طور پر ملتی ہے اور اُس
نصب العین سے اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے بلکہ اُس کو بڑھانے والی چیز ہے اور نیکیوں کو نور بنا دینے
والا نسخہ یہی ہے کہ ہر نیکی کی نیت میں اللہ تعالیٰ کی محبت اثر انداز ہو یعنی نیکیاں دراصل اللہ کی محبت سے
پھوٹیں ۔ وہ چیزیں جو نور سے پھوٹتی ہیں وہ نور ہی رہیں گی اور یہ ہو نہیں سکتا کہ وہ کثیف ہو جا ئیں ۔
پس اس پہلو سے آپ کو مختصر انصیحت یہی ہے کہ جب یہ آپ کو الف سنیں گے اور قربانیوں کی دوسری
تحریکیں بھی آپ کے سامنے پیش کی جائیں گی تو ہمیشہ اللہ کی محبت کو اپنے دل میں پہلا مرتبہ دے کر
اور اس کے حوالے سے قربانیوں کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔ پھر خدا کے فضل سے آپ کی
قربانیوں میں کبھی کوئی رخنہ نہیں آئے گا اور بے حد ایسی برکتیں شامل ہو جائیں گی جن کا آپ تصور بھی
نہیں کر سکتے یعنی اجر کریم آپ کو عطا کیا جائے گا۔
وقف جدید کا یہ ا کیا لیسواں (41) سال ہے اور یکم جنوری 1997ء سے ہم بیالیسویں
سال میں داخل ہونے والے ہیں۔ رپورٹوں کے معاملے میں گزشتہ سال بھی یہ شکایت تھی کہ بہت
سے ممالک سست رفتاری سے رپورٹیں بھجواتے ہیں اور بسا اوقات ایسے ممالک بھی ہوتے ہیں جہاں
جدید ترین طریق رسل و رسائل کے مہیا نہیں ہیں اس لئے جو نسبتاً بعد میں شامل ہونے والے ممالک
ہیں ان کی تربیت میں ابھی زیادہ وقت درکار ہے اور ان کے ہاں وقف جدید کا نظام بھی اس طرح جاری
نہیں جس طرح پہلے سے شامل ہونے والے ترقی یافتہ ، تربیت یافتہ ممالک میں ہے۔ تو اگر چہ اس
وقت جماعتوں کی تعداد یعنی ممالک کی تعداد غالباً ایک سو باون یا اس سے اوپر ہو چکی ہے تو اتنی بڑی
تعداد میں سے صرف چھپن کارپورٹیں بھجوانا بتاتا ہے کہ کتنا بڑا کام ابھی ہم نے کرنا ہے ان کی تربیت کا اور
وقف جدید ہی کا ایک یہ مقصد ہے کہ دیہاتی اور نئے غیر تربیت یافتہ ممالک کی تربیت کی جائے۔
پس اس پہلو سے یہ جو بیالیسواں (42) سال ہے اس میں ہم اپنے سامنے ایک کام کا پہاڑ
کھڑا ہوا دیکھتے ہیں۔ چھپن ممالک نے رپورٹ بھیجی ہے اور اکثر جنہوں نے نہیں بھیجی یا تو کام بہت
معمولی ہوا ہے یا ابھی وہ تربیت کے محتاج ہیں۔ تو ان چھپن ممالک نے تقریبا ایک سو چھپن کی تربیت
کرنی ہے اور یہ جو چندہ ملے گا یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہی مقاصد پر خرچ ہوگا ۔ وقف جدید میں جو

خطبات طاہر جلد 15
996
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
بیرون کا چندہ ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہ زیادہ تر ہندوستان اور افریقہ پر خرچ ہوتا ہے اور
زیادہ تر کیا تمام تر کہنا چاہئے ، ہندوستان اور افریقہ پر خرچ ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ پاکستان سے بھی
وقف جدید کے چندوں میں جو بچت ہوتی ہے وہ بیرونی ممالک میں خرچ کے لئے بھیجنے لگے ہیں۔ تو یہ
سعادت ان کی ابھی قائم ہے کہ بیرونی دنیا پر خرچ کرنے میں کوئی بار محسوس نہیں کرتے ، کوئی کمزوری
نہیں پاتے اور بڑے حوصلے اور خوشی کے ساتھ پاکستان سے باہر کی ذمہ داریاں اٹھاتے ہیں۔
مغربی دنیا میں بھی اب بہت حد تک یہ صلاحیت پیدا ہو گئی ہے کہ اپنے غریب بھائیوں کی
ضرورتوں کو پورا کرنے میں بہت حوصلے اور وسعت قلب کے ساتھ حصہ لیتے ہیں اور کبھی یہ سوال نہیں
اٹھایا جاتا کہ اتنا چندہ ہم نے دیا تھا ہم پر اتنا کیوں خرچ نہیں ہوا، اتنا بڑا حصہ دوسرے ممالک کو کیوں
دے دیا گیا یہ سوچ ہی بیمار سوچ ہے جو احمدیت میں خدا کے فضل سے پینے کی گنجائش ہی نہیں رکھتی،
توفیق ہی نہیں رکھتی ۔ ایک آدھ ملک میں جب یہ بیماری پیدا ہوئی اور میں نے اسی وقت ان کو پکڑا تو
اس کے بعد وہ بالکل اس طرح مٹ گئی جیسے ان کی جڑیں اکھیڑ دی گئی ہوں پھر کبھی اس وہم نے ان
کے خیالات میں پرا گندگی پیدا نہیں کی ۔
تو اس کو بھی آپ یا د رکھ لیں کہ ہمارے چندے خدا کی خاطر ہیں اور یہ ساری دنیا خدا نے
پیدا کی ہے۔ اسلام عالمگیر مذہب ہے اسلام کے تقاضے، ضرورت کے تقاضے دنیا میں کہیں بھی پیدا
ہوں گے۔ پس یہ بحث نہیں ہے کہ چندہ کس نے دیا ہے اور کہاں خرچ ہونا چاہئے یعنی کس نے دیا ہے
کی بحث نہیں ہے اور یہ بحث نہیں ہے کہ جس نے دیا ہے اسی پر خرچ کیا جائے۔ یہ بحث ضرور رہے گی
کہ اس وقت عالمی تقاضوں کے لحاظ سے کس ملک کو زیادہ ضرورت ہے اور کون سا ملک ہے جو تیز
رفتاری کے ساتھ سچائی کی طرف متوجہ ہو رہا ہے اور اسی نسبت سے اس کی ضرورتیں بڑھ رہی ہیں ۔ پس
خرچ میں ہمیشہ جماعت احمد یہ نے اس بات کو راہنما رکھا ہے اور یہ بات بے تعلق سمجھی ہے اور ہمیشہ
بے تعلق سمجھی جائے گی کہ کس نے زیادہ دیا تھا اور کس نے کم دیا تھا۔ ضرورت جہاں زیادہ ہے وہاں
زیادہ خرچ کیا جائے گا اور ہمیشہ یہی ہوتا رہا ہے۔
پس اب صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ بیرونی دنیا کا چندہ پاکستان، بنگلہ دیش اور ہندوستان
کے چندوں سے اب خدا کے فضل سے بہت بڑھ چکا ہے اور عین اس وقت یہ برکت ملی ہے جب کہ

خطبات طاہر جلد 15
997
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
ضرورت بہت شدید ہو گئی تھی ۔ مثلاً ابھی میں نے افریقہ کے ممالک کا دورہ کروایا ہے تو پتا چلا کہ بہت
بڑی بڑی جماعتیں ہیں جن سے ابھی تک ہمارا ڈش انٹینا کے ذریعہ بھی رابطہ نہیں ہو سکا اور جو
نمائندے میرے گئے انہوں نے محنت کی بہت دور دراز کے گہرے علاقوں میں گئے اور بعض رپورٹوں
سے پتا چلتا ہے کہ وہ دیکھ کر اس طرح ان کے چہرے چمک اٹھے کہ اچھا ہمارا بھی خیال ہے ان کو لیکن
ایک خوش کن بات جو سب جگہ دکھائی دی ، وہ یہ تھی کہ ایسے علاقے جن میں کثرت سے بیعتیں ہوئی تھیں
اور دو تین سال پہلے ہوئی تھیں۔ جب وہاں رابطہ کیا گیا تو تمام تر احمدیت پر قائم تھے اور بڑے خلوص
سے قائم تھے اور انہوں نے کھلم کھلا یہ کہا کہ ہم نے تو سچ سمجھ کر قبول کیا ہے۔ اگر آپ ہماری طرف توجہ نہ
بھی کرتے تو احمدیت پر ہم نے قائم ہی رہنا تھا۔ مگر ہمیں پورا پتا ہی نہیں کہ احمدیت ہے کیا ، تفاصیل کا علم
نہیں ہے۔ اس لئے آپ کا فرض تھا ہمیں پوچھتے اور ہماری ضروریات پوری کرتے ۔ چنانچہ ان سب
جگہوں میں ایک تو میں نے یہ ہدایت کی کہ ڈش انٹینا ز لگائے جائیں کثرت کے ساتھ اور مرکزی ان انتظام
کے تابع روزانہ اس علاقے کے باشندے ایک جگہ اکٹھے ہو سکیں۔
دوسرا یہ کہ وہاں ان کے لئے بڑی مساجد بننی چاہئیں۔ ایسے مراکز بننے چاہئیں جہاں ان کی
تربیت کا انتظام ہو اور انہی میں سے مبلغین بنائے جائیں اور پھر ان کو انہی علاقوں میں مستقل جگہوں پر
مقرر کر دیا جائے۔ یہ ضرورتیں جو ہیں یہ اتنی زیادہ ہیں کہ جس علاقے میں یعنی افریقہ میں جہاں دس
لاکھ سے اوپر احمدی ہوئے ہوں ایک سال میں وہاں آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ ان کی کم سے کم
ضرورتیں پوری کرنے پر بھی کتنے خرچ کی ضرورت ہو گی اور چونکہ پچھلے سال یہ خرچ بہت بڑھے اس
لئے میرے دل میں یہ فکر تھی ، میں بار بار ان سے پوچھتا تھا کہ وقف جدید کے چندے میں سے کتنا باقی
رہ گیا ہے اور نئی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے ہم کہاں کہاں سے روپیہ سمیٹ سکتے ہیں۔
اب خدا تعالیٰ نے کس طرح مدد فرمائی ہے اور جس ملک کے ذریعے مدد فرمائی ہے اس ملک
کی انتظامیہ کے بھی خواب و خیال میں نہیں تھا کہ یہ عظیم کا رنامہ خدا ہمارے ہاتھوں سر انجام دلوائے
گا ۔ چنانچہ سرفہرست آج اس سال کی قربانی میں امریکہ ہے اور اتنی عظیم وقف جدید میں قربانی کی
توفیق ملی ہے کہ امیر صاحب جب فون پہ مجھے بتا رہے تھے تو کہتے تھے میں تو حیران ہوں کہ کیا ہوا
ہے۔ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ خاموشی کے ساتھ اتنا رو پیدا کٹھا ہو چکا ہوگا کہ جب وہ

خطبات طاہر جلد 15
998
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
رپورٹ پیش ہوئی تو میرے دل میں ایک ہیجان برپا ہو گیا کہ ہوا کیا ہے۔ اب آپ سوچیں پہلی
بات تو یہ دیکھیں کہ خدا تعالیٰ نے ہر چندے میں ، ہر ملک میں برکت ڈالی ہے اور امسال گزشتہ
سال کے مقابل پر بہت زیادہ عطا کیا ہے ۔
وعدہ جات کے لحاظ ۔ ظ سے جو 1996ء کے وعدہ جات ہیں وہ چار کروڑ ہے ہ چار کروڑ بیس لاکھ اکتالیس
ہزارتین سو باون روپے بنتے ہیں ۔ 1996ء کا یہ جو سال گزرا ہے ابھی ، وعدہ جات چار کروڑ اور بیتیس
لاکھ۔ وصولی سات کروڑ بائیس لاکھ ستائیس ہزار آٹھ سو چھپن ۔ اب یہ کیسے ہو گیا کچھ سمجھ نہیں آ رہی
کیونکہ وقف جدید کے وعدے آگے ہوتے تھے وصولی پیچھے پیچھے جایا کرتی تھی اور سٹرلنگ میں یہ
وعدے چھ لاکھ پچپن ہزار ایک سو بہتر پاؤنڈ تھے جب کہ کل وصولی دس لاکھ چورانوے ہزار تین سو
اکسٹھ پاؤنڈ ہے اور ایک نیا سنگ میل جو اس سال رکھا گیا ہے وہ امریکہ کی طرف سے ہے۔ تمام دنیا
کی وصولی ، سارے یورپ کی وصولی ملا کر، پاکستان ، ہندوستان، بنگلہ دیش کی وصولی ملا کر دس لاکھ
چورانوے ہزار تین سو اکسٹھ پاؤنڈ ہے۔
اب یا درکھ لینا اچھی طرح ساری دنیا کی وصولی دس لاکھ چورانوے ہزار تین سو اکسٹھ پاؤنڈ
ہے۔ اس میں سے امریکہ کی وصولی اس میں پانچ لاکھ چونسٹھ ہزار ایک سو اکسٹھ پاونڈ ہے یعنی تمام دنیا
کے چندوں سے وہ اکیلا آگے بڑھ گیا ہے۔ پچھلے سال میں ان کی تعریف کر رہا تھا کہ انہوں نے جرمنی
کو بھی شکست دے دی، پاکستان سے بھی کچھ کچھ آگے نکل گئے لیکن قریب قریب کی دوڑ تھی ۔ اب وہ
اتنا پیچھے چھوڑ گئے ہیں کہ باقی لوگ اب بس ان کے لئے دعائیں ہی کریں گے اور اس سے زیادہ وہ
کچھ نہیں کر سکتے اب اور امریکہ کی اپنی کیفیت یہ ہے کہ آج سے دس سال پہلے یعنی میری ہجرت کے
آنے کے دو سال بعد تک بلکہ تقریباً تین سال بعد تک ان کا کل چندہ سارے امریکہ کا اتنا ہی تھا جتنا آج
وقف جدید کا ہے اور جب انہوں نے بتایا تو میں نے فورا پوچھا میں نے کہا مجھے تو جہاں تک یاد پڑتا ہے تو
لاکھ چھتیس ہزار ڈالر آپ کا کل چندہ بھی نہیں تھا۔ تو پھر امیر صاحب نے اس کو با قاعدہ جائزہ لے کر اعدادو
شمار کا اس بات کی تائید کی ہے، اس کی توثیق فرمائی ہے کہ ہمارا کل چندہ دس سال پہلے اتنا نہیں تھا اور یہ
توفیق کیسے بڑھی ۔ سوال یہ ہے کہ یہی لوگ تھے ، اسی قسم کے لوگ تھے جو پہلے بھی امریکہ میں رہا کرتے
تھے، مالی حالات بعض دفعہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ وقت کے ساتھ بڑھیں بعض دفعہ پیچھے بھی چلے جاتے

خطبات طاہر جلد 15
999
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
ہیں چنانچہ ڈاکٹر جو وہاں سب سے زیادہ امیر طبقہ ہے ان کے مالی حالات پہلے سے خراب ہوئے ہیں،
ایک زمانے میں تو امریکہ میں ڈاکٹر ہونا سونے کی کان کا مالک ہونا تھا لیکن اب بہت سی تبدیلیاں
واقع ہوئی ہیں۔ ڈاکٹروں کی آمد میں کمی آئی ہے لیکن ان کے چندوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تو جو خدا
تعالیٰ کی طرف سے ایک عمومی سا وعدہ تھا کہ ہم بڑھائیں گے اب یہ نکتہ بھی سمجھ آیا کہ تمہاری توفیق مالی
ہی نہیں بڑھائیں گے بلکہ تمہارے حوصلے بھی بڑھائیں گے، اپنی راہ میں خرچ کرنے کی توفیق میں
وسعت دیں گے اور کبھی بھی تمہیں پیچھے نہیں جانے دیں گے۔ جو تم آگے قدم اٹھا چکے ہو اس سے اور
آگے بڑھو گے، واپسی کی طرف نہیں دھکیلے جاؤ گے اور کوئی ایسے حالات نہیں ہوں گے جو تمہیں مجبور کر
دیں کہ پہلے سے کم ہو جاؤ۔ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ جو خدا کا سلوک ہے دنیا کی ہر اس جماعت سے
ہے جو مالی قربانی میں آگے بڑھتی ہے، حوصلہ کرتی ہے اور اچانک اس کی توفیق بڑھ جاتی ہے۔
اب جہاں تک تفصیلات کا تعلق ہے سب تفاصیل تو اس وقت پیش کرنا پیش نظر نہیں ہے مگر
مختصر موازنہ میں عرض کرتا ہوں ۔ گزشتہ سال 1995 ء میں پانچ لاکھ ستہتر ہزار سات سونوے پاؤنڈ کا
وعدہ تھا۔ امسال 1996 ء چھ لاکھ پچپن ہزار ایک سو بہتر پاؤنڈ کا وعدہ تھا۔ وعدہ کے لحاظ سے اضافہ
ستہتر ہزار تین سو بیاسی پاؤنڈ ہوا ۔ وصولی کے لحاظ سے گزشتہ سال چھ لاکھ ستر ہزار نو سو تیرہ پاؤنڈ کی
وصولی تھی ۔ امسال خدا کے فضل سے دس لاکھ چورانوے ہزار تین سواکسٹھ پاؤنڈ کی وصولی ہے۔جس
میں سب سے زیادہ حصہ امریکہ نے لیا ہے۔ تعداد کے لحاظ سے بھی بہت برکت ملی ہے۔ میں پہلے بھی
بار ہا عرض کر چکا ہوں کہ وقف جدید کے تعلق میں تعداد بڑھانے کی طرف توجہ بہت زیادہ دیں۔
مالی ضرورتیں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ثابت بھی کر کے دکھایا ہے اللہ تعالیٰ آپ ہی کچھ
کرتا رہتا ہے ہمیں تو پتا بھی نہیں لگتا۔ یاد دہانی کراؤ نہ کراؤ اب تو یہ حال ہو گیا ہے کہ از خود ہی دلوں
میں ایسی تحریک اٹھ جاتی ہے اور انتظامیہ کو خدا تعالیٰ ایسی ہمت عطا فرما دیتا ہے کہ چندے جتنی
ضرورت ہے وہ مل ہی جاتے ہیں اور اب تو بعض دفعہ لگتا ہے ضرورت سے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن
جب سال ختم ہوتا ہے تو ضرورت پھر چندوں سے جاملتی ہے۔ تو یہ بھی ایک مسابقت کی دوڑ ہو رہی
ہے جماعت کے چندوں اور جماعت کی ضروریات میں ۔ تو گزشتہ سال وصولی کا جہاں تک تعلق ۔
ہے
چھ لاکھ ستر ہزار تھی۔ دس لاکھ چورانوے ہزار اس دفعہ ہوئی اور تعداد کے لحاظ سے گزشتہ سال ایک لاکھ

خطبات طاہر جلد 15
1000
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
چھیالیس ہزار چار سو باسٹھ افراد تھے اور امسال ایک لاکھ سٹر سٹھ ہزار چار سوترانوے افراد ہیں جو شامل
ہوئے ہیں۔ پس خدا تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ بہت بڑی تعداد، ہزارہا کی تعداد میں ایسے
دوست پیدا ہوئے ہیں جن کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے کا چسکا پڑ گیا ہے کیونکہ جو ایک دفعہ خرچ
کرے وہ پھر پیچھے نہیں ہٹا کرتا ،اس کو واقعہ چسکا پڑ جاتا ہے۔
دس سال پہلے، میں نے جیسا کہ بیان کیا تھا ، امریکہ کا کل بجٹ آٹھ لاکھ پینتیس ہزار تھا اور
اب وقف جدید کا بجٹ نو لاکھ چھتیس ہزار آٹھ سو ڈالر ہو چکا ہے اور انہوں نے اتنی احتیاط سے اعداد و شمار
اکٹھے کئے ہیں کہ ساتھ تمہیں سینٹ بھی لکھا ہوا ہے ، نو لاکھ چھتیس ہزار پانچ سو آٹھ ڈالر تمھیں سینٹ ۔ تو
خدا تعالیٰ نے بہت برکت دی ہے جماعت کے اخلاص میں اور کوششوں میں اور صرف ان باتوں ہی
میں نہیں باقی بہت سی اور باتوں میں بھی خدا کے فضل سے امریکہ کا قدم ترقی کی طرف ہے اور ہونا بھی
ایسا چاہئے تھا کیونکہ امریکہ دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے ہے اور وہاں ابھی بھی ایسے احمدی موجود
ہیں جن کو اگر آمادہ کیا جائے کچھ اور خدا کی راہ میں خرچ کرنے پر تو اللہ تعالیٰ ان کے دل کی توفیق بھی
بڑھائے گا اور ان کی مالی توفیق اس وقت بھی ان چندوں سے پیچھے ہے کیونکہ اسی قسم کے حالات کے
لوگ بکثرت موجود ہیں اور جب ہم موازنہ کرتے ہیں تو انہی میں سے بعض ایسی حیرت انگیز قربانیاں
کرنے والے ابھرے ہیں کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ توفیق ہو ہی نہ اور قربانیاں دے رہے ہوں اور
جنہوں نے بھی دیں ان کے مالوں میں کمی کہیں نہیں آئی ، برکت ہی ہے جو بڑھتی چلی جارہی ہے۔ تو
آج امریکہ سب دنیا کی جماعتوں میں صف اول پر کھڑا ہے۔ اگر پاؤنڈوں میں اس کا حساب کیا
جائے تو پانچ لاکھ چونسٹھ ہزار ایک سو اکسٹھ پاؤنڈ ان کا چندہ وصولی ہے جب کہ باقی سب دنیا کی
جماعتوں کی اتنی وصولی نہیں ۔
۔
دوسرے قدم پر پاکستان ہے اور تیسرے پر جرمنی ہے۔ برطانیہ کو چوتھی پوزیشن حاصل ہے
جو غالباً ایک عرصے سے چلی آرہی ہے اور کینیڈا کو پانچویں پوزیشن حاصل ہے۔ اب برطانیہ اور کینیڈا
کا فرق تھوڑا رہ گیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جس رفتار سے کینیڈا مسلسل برطانیہ کے قریب آ رہا ہے بعید
نہیں کہ اگلے سال آگے نکل جائے۔ ہندوستان چوبیس ہزار پانچ سو ستائیس پاؤنڈ وصولی ہے جو
ہندوستان کے لحاظ سے بہت تعجب انگیز ہے۔ چودہ لاکھ چونسٹھ ہزار روپے انہوں نے دیئے جو

خطبات طاہر جلد 15
1001
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
ہندوستان کے پرانے زمانوں کے چندوں کے لحاظ سے جو دس سال پہلے کے جو چندے اس میں
اتنے بنتے نہیں تھے ان کے، تو امریکہ کی طرح ہندوستان کو بھی خدا تعالیٰ اپنی راہ میں خرچ کرنے کی
بہت توفیق عطا فرما رہا ہے۔
انڈونیشیا میں سمجھتا ہوں ابھی اپنی توفیق سے پیچھے ہے کیونکہ ہندوستان کے مقابل پر
انڈونیشیا کے احمدیوں کے مالی حالات بہت بہتر ہیں۔ تعداد کے لحاظ سے جو فرق پڑا ہے وہ ہندوستان
کی تبلیغ کے نتیجے میں فرق پڑا ہے ورنہ پہلے تعداد کے لحاظ سے بہت زیادہ فرق نہیں تھا۔ تقریبا انڈو نیشیا
کی جماعتیں ہندوستان کی تعداد کے مقابل پر نصف تھیں بلکہ نصف سے کچھ زیادہ اور چندوں میں اتنا
فرق کہ وقف جدید میں ہندوستان نے ساڑھے چوبیس ہزار پاؤنڈ پیش کئے ، انڈونیشیا نے صرف آٹھ
ہزار چھ سونوے۔ تو یہ صاف پتا چل رہا ہے کہ وہاں ابھی تک ہمارے نظام جماعت میں پوری بیداری
نہیں اور پورا انتظام نہیں ہے ورنہ امریکہ یا ہندوستان کے مقابل پر انڈونیشیا کی جماعت کی اخلاص کی
حالت پیچھے نہیں ہے۔ بعض دفعہ تو لگتا ہے کہ وہ سب سے زیادہ دنیا میں مخلص ہیں۔ اس قدر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام اور جماعت اور اسلام سے محبت رکھنے والے لوگ ہیں کہ بہت سے ہیں ان میں جو
ذکر کے ساتھ ہی رونے لگتے ہیں، ان کی آنکھوں سے بے اختیار محبت کے آنسو بہنے لگتے ہیں۔
تو جہاں اخلاص موجود ہو وہاں اگر قربانی میں لوگ پیچھے رہ رہے ہوں تو یقین جانیں کہ
انتظامیہ کی خرابی ہوا کرتی ہے۔ ایسے علاقوں میں جہاں بھی میں نے انتظامیہ بدلائی ہے اور ان کو توجہ
دلائی ہے تو فوری طور پر جماعت نے اپنی قربانیوں کو بہت آگے بڑھا دیا۔ پس اس پہلو سے امریکہ کی
انتظامیہ بھی دعا کی مستحق ہے، اس معنی میں جزاء کی مستحق کہ ہم بھی ان کے لئے دعا کریں کہ انہوں نے
اپنے انتظام کو بہت بہتر بنالیا اور جماعت کے اخلاص کو جو موجود تھا اس کو اب اس راہ میں گویا جیسے
جوت دیا جائے اس طرح اخلاص کو پہلے سے بڑھ کر جوتا جا رہا ہے۔ ماریشس اپنی تعداد کے لحاظ سے
قربانی میں ہمیشہ بہتر ہوتا ہے مگر امسال وقف جدید میں اتنی نمایاں بہتری نظر نہیں آئی کیوں کہ
بیلجیئم جو اس کے مقابل پر ایک چھوٹی سی جماعت ہے جو ابھی نئی نئی بن رہی ہے گویا کہ ماریشس
اور بیلجیئم کا چندہ تقریبا برابر ہے۔ ماریشس کا چار ہزار نو سو سترہ اور بیلجیئم کا چار ہزار آٹھ سو
سینتیں۔ ناروے جو چھوٹے ممالک میں سے آگے بڑھنے والا ایک ملک ہے۔ ناروے خدا کے فضل

خطبات طاہر جلد 15
1002
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
سے چار ہزار چھ سو بانوے پاؤنڈ چندہ وقف جدید میں دے کر دسویں نمبر پر رہا ہے۔
فی کس مالی قربانی کے لحاظ سے بھی باوجود اس کے کہ امریکہ میں چندہ دہندگان کی تعداد
بہت بڑھائی گئی ہے۔ بہت بڑھائی گئی ہے اس دفعہ، پھر بھی مالی قربانی کو اگر تقسیم کیا جائے فی چندہ
دہندہ تو امریکہ باقی سب ملکوں سے آگے نکل گیا ہے۔ اس سے پہلے جاپان اور سوئٹر لینڈ کے درمیان
بات رہا کرتی تھی ۔ شروع میں جاپان آگے تھا پھر سوئٹزر لینڈ نے وہ جگہ لے لی اور گزشتہ دو چار سال
سے سوئٹزرلینڈ نے قبضہ کیا ہوا تھا کہ فی کس چندہ دہندہ قربانی میں ہم دنیا میں کسی کو آگے نکلنے نہیں دیں
گے اور اب دیکھیں کتنا فرق پڑ گیا ہے۔ امریکہ میں فی کس قربانی کا معیار اب ایک سو چوبیس پاؤنڈ
اور سات پینی بنتا ہے اور سویٹزرلینڈ میں ستر پاؤنڈ ستانوے پینی۔ تو اس پہلو سے بھی بہت آگے بڑھ
گیا ہے خدا کے فضل سے امریکہ فی کس چندہ دہندہ کی مالی قربانی کے لحاظ سے اور جاپان اکتیس پاؤنڈ
تیں پینی کے چندے کے ذریعہ نمبر تین پر آیا ہے اور بیلجیئم اللہ کے فضل کے ساتھ انیس پاؤنڈ
تینتالیس پینی دے کر چوتھی پوزیشن حاصل کر گیا ہے اور جرمنی پانچویں پوزیشن پر گیارہ پاؤنڈ پچاس
پینی فی کس کے لحاظ سے دے کر اللہ کے فضل سے اعزاز حاصل کر گیا لیکن جرمنی کے متعلق میں نے
پہلے بھی بتایا تھا کہ خدا کے فضل سے ان کے چندے اتنے متوازن ہیں اور بالعموم مالی قربانی میں ساری
جماعت کثرت سے حصہ لے رہی ہے اس لئے وہاں یہ ممکن نہیں ہے کہ ایک ہی تحریک میں غیر معمولی
طور پر آگے نکل جائیں ۔ جن ممالک نے مثلاً امریکہ نے اپنے لئے یہ ایک ٹارگٹ پہلے سے بنا رکھا تھا
کہ دنیا میں ایک چندے میں تو ہم نے باقی سب کو لازماً پیچھے چھوڑنا ہے، اس اخلاص کی نیت کو خدا نے
یہ پھل دیا ہے کہ وہ اتنا آگے نکل گئے کہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ اتنا آگے جا سکتے
ہیں ۔ مگر جرمنی کو یہ کہنا کہ تم وقف جدید میں بھی ان سے مقابلہ کر کے آگے نکلنے کی کوشش کرو یہ میرے
نزدیک مناسب مطالبہ نہیں ہے کیونکہ عموماً جرمنی کی جماعت اتنی بڑی قربانی دے رہی ہے کہ اس کی
وجہ سے خدا کے فضل سے بہت سے دوسرے ممالک کی ضروریات پوری ہو رہی ہیں اور جرمنی میں بھی
جو بڑھتی ہوئی ضروریات ہیں ان میں جرمنی خود کفیل ہے۔
بالغان کے چندے کی جو دوڑ ہوا کرتی ہے پاکستان کے اندران میں ربوہ خدا کے فضل سے
اول رہا ہے، کراچی دوم اور لاہو رسوم ۔ جہاں تک اضلاع کے مقابلے کا تعلق ہے پاکستان کے اضلاع

خطبات طاہر جلد 15
1003
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان کی آپس کی دوڑ میں اب ان کی کیا پوزیشن ہے۔ راولپنڈی فرسٹ ہے جو
میرے لئے بہت تعجب کی بات ہے کیونکہ میں سمجھا کرتا تھا کہ راولپنڈی ان باتوں میں کافی پیچھے ہے
مگر معلوم ہوتا ہے کوئی نئی تحریک وہاں اٹھی ہے جس کی وجہ سے خدا کے فضل سے راولپنڈی کی جماعت
کا یہ اعزاز مل گیا کہ وہ سارے پاکستان میں ضلعی لحاظ سے اول آئی ہے اور سیالکوٹ نمبر دو۔ یہ بھی
تعجب کی بات ہے کیونکہ سیالکوٹ تو کافی نکما ہو گیا تھا بے چارہ ۔ اب معلوم ہوتا ہے اٹھ رہے ہیں کچھ
آگے بڑھ رہے ہیں۔ جو سیا لکوٹی میرے سامنے بیٹھے ہیں وہ مسکرا رہے ہیں کہ شکر ہے ہماری بات
بھی آگئی کہیں۔ فیصل آباد نمبر تین پر ہے اور اسلام آباد نمبر چار پر۔ اسلام آباد کے لئے قابل شرم ہے
کیونکہ بڑی منتظم جماعت اور مالی لحاظ سے بھی اچھی متوسط جماعت ہے۔ فیصل آبادان کو پیچھے چھوڑ
جائے، سیالکوٹ پیچھے چھوڑ جائے یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔ گوجرانوالہ ماشاء اللہ ہمت کر کے آگے
آیا ہے پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔ گجرات چھٹے نمبر پر ہے اور سرگودھا ساتویں نمبر پر اور شیخوپورہ
آٹھویں نمبر پر اور کوئٹہ نویں پر اور عمر کوٹ سندھ دسویں نمبر پر۔ یہ جو اضلاع ہیں نچلے مرتبے کے
میں میں سمجھتا ہوں کہ ابھی بہت گنجائش موجود ہے۔ سیالکوٹ میں بھی ہے، فیصل آباد
میں بھی ہے، اسلام آباد میں تو ہے ہی ، گوجرانوالہ، گجرات وغیرہ یہ سارے وہ اضلاع ہیں جو میں نظری
طور پر جانتا ہوں اہوں کہ جتنی خدا نے ان کو تعداد عطا کی ہے احمدیوں کی اور جو مالی توفیق بخشی ہے عین اس
کے مطابق چندے دکھائی نہیں دے رہے۔
دفتر اطفال میں لاہور خدا کے فضل سے اول آ گیا ہے، ربوہ دوم ہے اور کراچی سوم ۔ یہ تو
ہے وقف جدید کی رپورٹ ۔
میں اس وقت ہندوستان کی جماعتوں کو جو اس وقت جلسے میں بطور خاص اس جمعہ میں حاضر
ہیں جو سمجھتے ہیں کہ یہ جمعہ تو بالخصوص ہمارے لئے وقف ہے ان کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ وقف جدید
کے کام کو آپ وہاں بڑی تیزی سے بڑھا ئیں اور منظم کریں کیونکہ آپ کی اکثر تبلیغ اس وقت
وقف جدید کے ذریعے ہو رہی ہے اور بہت سی پھیلتی ہوئی نئی ضرورتیں ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کے فضل
سے وقف جدید نے سنبھال رکھا ہے تو اس کو اہمیت دیں اور جن اضلاع میں آپ کی تبلیغ کے لحاظ سے
کمزوری ہے ان کی فہرست میں پڑھنا نہیں چاہتا اس وقت ان کی طرف متوجہ ہوں اور وقف جدید کے

خطبات طاہر جلد 15
1004
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
نظام کو جو بیرونی طاقت مل رہی ہے باہر سے ٹیکہ مل رہا ہے یہ کوشش کریں کہ آپ اپنے پاؤں پر
کھڑے ہو کر اس مدد سے مبرا ہو جا ئیں اس مدد کے محتاج نہ رہیں۔
یہ میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ قادیان ہی نے تو سب دنیا کو دینی ضرورتوں کے لحاظ سے پالا
ہے۔ ہندوستان ہی کو لمبے عرصے تک یہ فخر حاصل رہا ہے کہ جب باہر کی دنیا چندوں سے تو اسے تقریباً نا آشنا
تھی تمام دنیا کی ضرورتیں ہندوستان پوری کرتا تھا۔ پھر پاکستان ا۔ پھر پاکستان نے ہجرت کے بعد یہ عظیم خدمت
اپنے ہاتھوں میں لی ، خوب سنبھالا ، خوب حق ادا کیا۔ تو ہندوستان کے تعلق میں چونکہ پرانی غیرتیں ہیں
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہندوستان میں پیدا ہونا ہے اس محبت کے تقاضے کے طور پر
میری دلی خواہش یہی رہتی ہے کہ ہندوستان کو پھر وہ پرانی عظمتیں نصیب ہو جائیں۔ تو اس پہلو سے
وقف جدید بھی ایک ذریعہ بن گئی ہے ہندوستان کی پرانی کھوئی ہوئی عظمتوں کو واپس حاصل کرنے کا تو
اس کی طرف آپ متوجہ ہوں اور اللہ تو فیق عطا فرمائے کہ آپ کے اندر کثرت کے ساتھ وہ ولی پیدا ہو
جائیں جن ولیوں کا حضرت مصلح موعودؓ نے وقف جدید کے تصور میں ذکر فرمایا ہے۔
وقف جدید کا تعلق ولایت سے حضرت حضرت مصلح موعودؓ نے رکھا اور جو نقشہ و نقشہ کھینچا ہے اپنے اس
روحانی خواب کا وہ یہ ہے کہ جگہ جگہ بڑے بڑے اولیاء اور قطب پیدا ہو رہے ہیں ۔ دیہات میں اور
گاؤں گاؤں میں رازی پیدا ہو رہے ہیں۔ تو وقف جدید کی تحریک تو بالکل عمومی ، عام سی ایک دنیا کی
نہیں دین کے لحاظ سے پسماندہ دیہات کی تحریک تھی مگر جو مقاصد تھے وہ اتنے بلند تھے کہ گاؤں گاؤں
میں رازی پیدا ہوں، گاؤں گاؤں میں اولیاء اللہ اور قطب پیدا ہونے شروع ہو جائیں اور فرمایا آغاز
ہی میں آپ نے جو نقشہ کھینچا اپنے دل کا ، فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ وقف جدید کے ذریعے گاؤں
گاؤں اولیاء اللہ پیدا ہوں اور اس وجہ سے میں چاہتا ہوں کہ میں خود نگرانی کروں اور باقی تنظیمیں ہیں
ان کی طرح نہیں بلکہ براہ راست معلمین پر نظر رکھوں ، ان سے رابطہ رکھوں اور جب تک صحت نے
توفیق دی آپ بہت حد تک یہ کام کرتے رہے پھر وہ توفیق نہ رہی کیونکہ بہت بیمار ہو گئے تھے مگر یہ
آپ کے ارادے اور خواہشات تھیں۔
پس اس پہلو سے میں سمجھتا ہوں کہ صدیقیت کا جو ذکر میں نے کیا ہے قرآن کریم کی آیت
میں، یہ وہی صدیقیت والا نقشہ ہے جو حضرت مصلح موعودؓ کے ذہن میں پیدا ہوا۔ وہی خواب ہے جو

خطبات طاہر جلد 15
1005
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
آپ نے دیکھا تھا۔ وقف جدید کا ولایت سے سے تعلق قائم کرنا اور تعلق قائم رکھنا ضروری ہے۔ آج ہی
سوال و جواب کی مجلس میں کسی نے یہ سوال چھیڑا تو میں نے کہا دیکھیں ہم ولی تو نہیں پیدا کر سکتے
کیونکہ ولایت تو صرف اللہ عطا کرتا ہے۔ صدیق بھی کوئی زور بازو سے نہیں ہو سکتا اللہ ہی عطا کرتا ہے
مگر لوگوں کو یاد دلاتے رہنا چاہئے یہ کام ہمارا فرض ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وقف جدید کو پہلے سے
بڑھ کر اس طرف متوجہ ہونا چاہئے کہ اپنے تمام کارکنوں پر نظر رکھیں اور یہ دیکھیں کہ جن جماعتوں میں
وقف جدید کا کام ہو رہا ہے وہاں اولیاء اللہ پیدا ہورہے ہیں کہ نہیں۔ پس اگر یہ مطمع نظر بنا رہے تو میں
امید رکھتا ہوں کہ پھر زیادہ بیدار مغزی کے ساتھ ، اپنے ذہن میں اس مقصد کو حاضر رکھتے ہوئے زیادہ
امکان پیدا ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور ایسے بندے اس کی نگاہ میں آ جائیں اور اس کا وہ قرب
حاصل کریں جسے ولایت کہا جاتا ہے۔
جہاں تک یورپ کی نئی ضرورتوں کا تعلق ہے اس میں وقف جدید کا کوئی خرچ نہیں ہورہا اور
نہ نئی تحریک میں میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ یورپ میں بھی خرچ کیا جائے مگر وہ ضرورتیں بالعموم خدا تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ چندوں سے پوری ہو رہی ہیں اور جماعت یورپ جو اپنے چندے بڑھا رہی ہے
اس کے ساتھ اکثر ان کی بڑھتی ہوئی ضرورتیں پوری ہو رہی ہیں۔ مگر مشرقی یورپ میں ابھی تک جو
مشن ہاؤسز کا قیام یعنی جماعتی مراکز کا قیام نئی مسجدیں بنانا یہ ایسے کام ہیں جن کے لئے اب ہمیں نئی کا
مالی ضرورت در پیش ہے اور یہ چونکہ ایسی ضرورت نہیں ہے جو مستقل چندے کی شکل میں جماعت سے
طلب کی جائے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ کبھی کبھارا چانک پیدا ہونے والی ضرورتوں کے لئے کوئی
تحریک کی جاسکتی ہے اور وہی کافی ہوگی ۔
ہے۔
اس وقت جو ہمیں زیادہ ضرورت ہے وہ البانیہ میں ہے جہاں بکثرت احمدیت پھیلی
اسی طرح وہ دوسرے مشرقی ممالک جہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے توجہ ہو رہی ہے ان میں البانین
سپیلنگ دوسری قو میں ، دوسرے ممالک میں بستی ہیں پھر بوسنین ہیں ان کی طرف بھی بہت توجہ ہے،
ان کی بھی بہت توجہ ہے۔ ان سب کا بنیادی حق ہے کہ وہاں مساجد بنائی جائیں، وہاں مراکز قائم کئے
جائیں، وہاں تربیتی اجتماعات کا مستقل انتظام ہو اور انہی میں سے معلم تیار کئے جائیں ۔
پس اس سال کے لئے میں جماعت کے سامنے پندرہ لاکھ ڈالر کی تحریک کرتا ہوں اور جیسا

خطبات طاہر جلد 15
1006
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
کہ میں نے آپ سے پہلے بھی عرض کیا تھا میں نے یہ نیت کی ہے اللہ تو یہ تو فیق عطا فرما دیتا ہے کہ جو
بھی تحریک کروں اس کا سواں حصہ میں خود دوں اور یہ بتانے کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ میں بتاؤں کہ میں
یہ کر رہا ہوں۔ یہ مقصد ہے کہ بعض لوگ بوجھ سمجھتے ہیں کہتے ہیں کہ نئی نئی تحریکیں پیش کی جا رہی ہیں ان
کے دل کی تسلی کے لئے ان کو بتا رہا ہوں کہ میں شامل ہوتا ہوں تو تحریک کرتا ہوں ورنہ میں یہ سمجھتا کہ
مجھے حق نہیں تھا۔ تو اس پہلو سے میرا تجربہ ہے کہ جب بھی زیادہ تحریکیں کی ہیں خدا نے مالی وسعتیں خود
بخو د عطا کر دی ہیں تو اس لئے اس معاملے میں مجھے ذرا بھی وہم نہیں کہ میں کوئی ایسا بوجھ ڈال رہا ہوں
جس کو جماعت اٹھا نہیں سکتی۔ یہ جانتا ہوں کہ جب بھی کوئی مزید تحریک کی جاتی ہے اللہ میری وسعت
کو بھی بڑھاتا ہے، آپ کی وسعت کو بھی بڑھاتا ہے۔
گر ضرورت حلقہ ہے اور جائز ہے تو تحریک میں کوئی تر دو نہیں ہونا چاہئے ۔ مگر
عام چندوں کی ذمہ داریاں بہت جماعت نے اٹھا رکھی ہیں اس لئے اس تحریک کو بھی بعض دوسری
تحریکات کی طرح اس طرح پیش کر رہا ہوں کہ وہ سب احمدی جو عام چندوں میں حسب توفیق حصہ
لے رہے ہیں اور ان کے لئے زیادہ بوجھ اٹھا نا ممکن نہیں ہے وہ محض تبرک کی خاطر کچھ نہ کچھ دے کر
اس میں شامل ہو جائیں اور وہ صاحب حیثیت جن کو خدا تعالیٰ نے بڑی توفیق عطا فرمائی ہے وہ اپنی
توفیق کے مطابق خود فیصلہ کریں اور وہ زیادہ تر اس کا عمومی بوجھ اٹھانے کے لئے آگے آئیں۔
جیسا کہ میرا سابقہ تجربہ ہے یہ انشاء اللہ دیکھتے دیکھتے وعدے وصول ہو جائیں گے اور میں
امید رکھتا ہوں کہ پہلے سال دو تہائی اور دوسرے سال اس کا ایک تہائی وصولی کی صورت میں ہمیں مل
جانا چاہئے کیونکہ فوری ضرورت جو اس سال کی ہے وہ ایک ملین کی تو لازماً ہے اور بعد کی اگلے سال کی
ضرورت چندوں سے بچت کے علاوہ پانچ لاکھ کے قریب ہوگی اور جس رفتار سے چندے بڑھ رہے
ہیں میں سمجھتا ہوں انشاء اللہ تعالیٰ آگے وہ ضرورتیں چندوں ہی سے پوری ہوتی رہیں گی، کسی نئی تحریک
کی ضرورت پیش نہیں آئے گی اور خاص طور پر اس لئے بھی مجھے امید ہے کہ یورپ میں جو نئے احمدی
ہونے والے ہیں ان میں خصوصاً Albanian نسل کے لوگوں میں مالی قربانی کی روح پائی جاتی
ہے اور بعض تو ایسے ہیں جو بڑے زور اور اصرار کے ساتھ پوچھ پوچھ کے کہ باقی کیا دیتے ہیں ہم سے
وہ سب کچھ لو خود دینے کے لئے آگے آتے ہیں۔ تو بہت ماشاء اللہ حیرت انگیز قربانی کا جذبہ ہے جو

خطبات طاہر جلد 15
1007
خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء
Albanian نسل کے لوگوں میں پایا جاتا ہے۔ پس جب یہ لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے، جب ان کی
توفیق بڑھے گی تو یہ بعید نہیں کہ آئندہ چند سالوں میں بجائے اس کے کہ باہر سے مدد لیں خود باہر کے
دوسرے علاقوں کے لئے مددگار بن جائیں ۔
تو ان امیدوں کے ساتھ ، ان دعاؤں کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے ۔ ان
توقعات کے ساتھ جو ہمیشہ اپنے دائروں سے بڑھ کر پوری ہوتی ہیں۔ توقعات کے جو دائرے
ہمارے ہوتے ہیں ان میں ہمیشہ ان سے بڑھ کر پوری ہوتی ہیں ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور احسانات
پر پورا تو کل کرتے ہوئے اس نئے سال میں داخل ہوتے ہیں جو وقف جدید کا بیالیسواں سال ہے
اور میں امیدر
امید رکھتا ہوں کہ جیسا کہ شکر کا حق ہے شکر کی طرف بھی توجہ آپ کریں گے کیونکہ جب فضل
بڑھیں اور شکر پیچھے رہ جائے تو یہ ایک بہت ہی تکلیف دہ توازن کا بگڑنا ہے۔ شکر ساتھ ساتھ
بڑھنا چاہئے اور اس احساس کو دل پر قبضہ کر لینا چاہئے کہ ایک ایسے محسن سے واسطہ ہے جس کا جتنا بھی
شکر کریں اتنا زیادہ احسان ہو جاتا ہے کہ سنبھالا نہیں جاتا۔ اس لئے ہمیشہ ہم پیچھے رہتے ہیں کبھی شکر
میں آگے نہیں بڑھ سکتے اور یہ احساس ہی ہے جو شکر کی طاقت بڑھاتا ہے، ذکر کی طاقت بڑھاتا ہے
خدا کی یاد میں پیار پیدا کر دیتا ہے۔ تو میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالی اپنے فضلوں کے ساتھ جماعت کو
ہمیشہ یہی توفیق بخشے گا کہ وہ جیسا کہ شکر کا حق ہے شکر کا حق ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی یادوں سے
دل کو نور عطا کرتے ہوئے اس میدان میں ہمیشہ آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔ انشاء اللہ تعالیٰ

آج 10 میں سے 10 باقی