اپنی اولاد کو نیکی کے رستے پر گامزن گامزن رکھنا اور خطرات سے بچانا یہ آپ کا اخلاقی اور بنیادی فرض بھی ہے اور حق بھی ہے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے نئے سال کے آغاز کی مناسبت سے وقت کی اہمیت، خود احتسابی اور دنیا داروں کی غفلت شعارانہ روش کے برعکس روحانی ترقی کے تسلسل پر روشنی ڈالی۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے تناظر میں واضح فرمایا کہ ہر انسان اپنی استطاعت کے مطابق عمل صالح بجا لانے اور شرک سے بچنے کا پابند ہے۔ علاوہ ازیں حضور نے اولاد کی دینی و اخلاقی تربیت، ان پر کڑی نگرانی رکھنے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیمات کی روشنی میں عفو اور اصلاحی تنبیہ کے درست توازن کی اہمیت پر تفصیلی نصائح فرمائیں۔
موضوعات: نیا سال، خود احتسابی، عمل صالح، تربیت اولاد، عفو اور اصلاح
خطبات طاہر جلد 16
1
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
اپنی اولاد کو نیکی کے رستے پر گامزن رکھنا اور خطرات سے بچانا
یہ آپ کا اخلاقی اور بنیادی فرض بھی ہے اور حق بھی ہے۔
( خطبه جمعه فرموده 3 جنوری 1997ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
آج ہمارا نئے سال کا پہلا جمعہ ہے اور اس پہلو سے سال کے ادلنے بد۔ ادلنے بدلنے کا جو مضمون ۔ ا ہے
یا سالوں کے ادلئے بدلنے کا مضمون اور ان کی اہمیت ، اس سے متعلق چند عمومی باتیں کہوں گا اور اس ،
کے بعد پھر انشاء اللہ و ہی مضمون جو پہلے بیان ہو رہا تھا اور بیچ میں ایک دوسرے مضمون کی وجہ سے وقتی
طور پر اسے چھوڑنا پڑا تھا یعنی عام طور پر جماعت احمدیہ کے اخلاقی معیار کو بلند کرنے سے متعلق چند
نصائح ، ان کو میں پھر کسی خطبے کا ایک حصہ بنا کر بالآخر اس طرف متوجہ ہوں گا ۔
پہلی بات تو سال کے بدلنے سے جو ذہن میں ابھرتی ہے وہ دنیا داروں کا رد عمل ہے۔
جب بھی ایک سال دوسرے سال میں بدلتا ہے تو یہ احساس تو ہوتا ہے کہ کوئی ایسی بات ہوئی ہے جسے
ایسے غفلت کی حالت میں گزرنے نہیں دینا چاہئے ، بلکہ اس تبدیلی کو بطور خاص پیش نظر رکھ کر کچھ ہمیں
کرنا چاہئے ۔ یہ کچھ کرنے کا جو مضمون ہے یہ مختلف قوموں کے اندر مختلف صورتوں میں ظاہر ہوتا ہے
اور بسا اوقات مذہبی قوموں میں بھی اور غیر مذہبی قوموں میں بھی وہ لوگ جو حقیقت میں غفلت کی
حالت میں رہ رہے ہیں یہ رد عمل صرف ایک بے ساختہ خوشی کے اظہار کی صورت میں منتج ہوتا ہے اس
سے بڑھ کر اس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی ۔ کس بات کی خوشی ہے۔ کیا حساب کتاب کیا گیا، کیا یہی
خطبات طاہر جلد 16
2
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
کھاتے بنائے گئے؟ جن کے بعد انسان کہہ سکتا ہے کہ میں نے منافع میں سال بسر کیا ہے، نقصان
میں نہیں کیا ہے اس طرف تو کوئی توجہ کسی کی نہیں جاتی ۔ اب جو بارہ بجے کی گھنٹی بجائے گی یعنی وہ جو
Big Bang ہے اس نے بارہ بجائے تو اس وقت اس قدر ایک وحشیانہ حالت اس قوم پر طار طاری تھی
کہ شراب کے نشے میں دھت ہوئے ہوئے رئے ہر ہر قسم قسم کی ان اخلاقی پابندیوں سے بھی آزاد ہو گئے جو
بے اخلاق دنیا میں بھی کسی حد تک دیکھی جاتی ہیں۔ مثلاً ایک ایسی دنیا جہاں جنسی بے راہ روی بے محابا
جاری ہو چکی ہو وہاں بھی کوئی ضابطہ اخلاق ہے کہ کسی چلتی ہوئی لڑکی کو بے وجہ ہاتھ نہیں لگانا مگر بارہ
بجے جو ایک سال کے دوسرے سال میں تبدیل ہونے کا سنگم ہے اس وقت ہر اس چیز کی اجازت ہو
جاتی ہے اور بے دھڑک وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارا خوشی کا اظہار ہے۔ تو حقیقت یہ ہے کہ سال کے بدلنے
پر اگر کچھ نا چتا ہے تو وحشت ناچتی ہے اور اسی کا نام اظہار مسرت ہے، خوشی کا اظہار اور اس کا گزرے
ہوئے سال سے کوئی بھی تعلق نہیں ۔ آنے والے سال کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ اس کا کیا تعلق ہے۔
پس جہاں تک مومن کا تعلق ہے وہ اپنے گزرے ہوئے سال اور آنے والے سال کو ایک
مسلسل جاری پانی کی طرح دیکھتا ہے جو ہر لمحہ آگے بڑھ رہا ہے اور جو سنگم منائے جاتے ہیں یہ اس قسم کا
ہی ہے جیسے اچانک کوئی آبشار آ جائے یا کوئی پل آجائے جس کے نیچے سے پانی گزرے یا ارد گرد کا
منظر بدل جائے لیکن پانی کی رفتار، اس کا ہمیشہ آگے بڑھتے چلے جانا، ایک مقصد کی طرف اشارہ کرتا
ہے اور زندگی کو بھی انسان جب مختلف وقت کے پیمانوں میں دیکھتا ہے تو یہ تو سمجھتا ہے کہ پیمانہ کچھ بدلا
ہوا دکھائی دے رہا ہے، کچھ ارد گرد کا ماحول بدلا ہے، کچھ رفتار ڈھلوان کی وجہ سے بدلی یا چڑھائی آنے
کے نتیجے میں روکیں پیدا ہوئیں غرضیکہ ایک رواں پانی کی طرح ایک زندگی کی مثال دیکھی جاسکتی ہے اور اس
تعلق میں جو سوچنے کی باتیں ہیں وہ وہی ہیں جو قرآن کریم نے ایک آیت میں بیان فرمادیں جو آنحضرت
سے تعلق رکھتی ہیں جو یہ ہے وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الأولى (الضحى: 5) سب زندگیاں
گزر رہی ہیں ، رواں دواں ہیں۔ کوئی بھی زندگی ساکت اور جامد ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ سکوت اور جمود
موت کا نام ہے۔ پس ہر چیز حرکت کر رہی ہے، ہر چیز آگے بڑھ رہی ہے مگر اے محمد رسول اللہ ﷺ
تیری زندگی اس طرح بڑھ رہی ہے کہ ہر آنے والا لمحہ گزرے ہوئے لمحے سے بہتر ہے اور بہتر ہوتا چلا
جا رہا ہے۔ پس یہ وہ پیمانہ ہے جسے ہم پیمانہ صفات کہہ سکتے ہیں اور انسان اسی پیمانے سے خدا تعالیٰ کی ذات
خطبات طاہر جلد 16
3
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
کو بھی دیکھتا ہے۔ تو بعینہ تمام صفات اس پیمانے پر پوری اترتی ہیں۔ اگر چہ خدا میں تبدیلی نہیں مگر جس
کا ئنات کو اس نے پیدا کیا ہے اس میں ہمہ وقت ایک تبدیلی ہے جو ادنی سے اعلیٰ ہدف کی طرف ہے۔
پس ربوبیت کا مضمون ہے جو اس آیت کے حوالے سے سمجھ آتا ہے اور گزرتے ہوئے
وقت کے حوالے سے سمجھ آتا ہے۔ پس ربوبیت جہاں بھی ایسی کائنات : بھی ایسی کائنات میں جلوہ گر ہے جہاں اختیار
نہیں ہے وہاں بلا شبہ ہر آنے والا لمحہ اس مادی کائنات کا جو شعور کے ساتھ سفر نہیں کر رہی بلکہ بے
اختیار قوانین کے تابع سفر کر رہی ہے وہ خدا کی ربوبیت کے عین منشاء کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔
اس میں ہر آنے والا لمحہ پہلے سے بہتر ہے۔ ہر چیز منتظم ہو رہی ہے، مرتب ہو رہی ہے، نئی نئی شاخیں
نکل رہی ہیں اس میں سے اور نشو ونما کا ایسا پھیلتا ہوا دائرہ ہے کہ جو معلوم ہوتا ہے کبھی بھی ختم نہیں ہو
سکتا اور واقعہ ختم نہیں ہو سکتا۔
یہ وہی دائرہ ہے جس کا ذکر قرآن کریم نے آیت الکرسی میں یوں فرمایا وَ لَا يُحِيطُونَ
بِشَيْ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ (البقرة:256) انسانی علم خدا تعالیٰ کے علم کے دائروں پر محیط نہیں
ہو سکتا ، اسے دائرے میں نہیں لے سکتا۔ صرف ایک حد تک وہ علم پائے گا جس حد تک خدا اجازت
دے دے کیونکہ خدا کے دائرے جو تخلیف کے دائرے ہیں وہ پھیل رہے ہیں اور اسی طرح علم بھی
پھیلتا چلا جاتا ہے۔ آج انسان ایک علم کے اوپر ایک دائرہ بنائے وہ سمجھے کہ میں نے اس پر قابو پا اس پر پالیا اس پر
دائرے کو توڑ کر علم ضرور باہر نکل جائے گا کیونکہ ہر آنے والا دن اس علم میں وسعت پیدا کرے گا، نئی
شاخیں کھولے گا وہ اس برتن میں سماہی نہیں سکتا پھر ۔ پس یہ وہ ربوبیت کا مضمون ہے جو ہر آنے والے
لمحے کو پہلے سے بہتر دکھا رہا ہے مگر آنحضرت ﷺ کے حوالے سے اس میں ایک اور شان پیدا ہو جاتی
ہے جو انسان اور دیگر مخلوقات کا فرق دکھاتی ہے۔ دیگر مخلوقات میں جو آگے بڑھنے کا مضمون ہے وہ
اپنی کسی خوبی ، اپنے فیصلے سے تعلق نہیں رکھتا اللہ تعالیٰ کی ایک جاری تقدیر سے تعلق رکھتا ہے جو ہمیں
ایک لمبے عرصے تک درجہ بدرجہ ترقی دے کر یہ سمجھاتا ہے کہ ہمارا خدا ہمیشہ آگے بڑھانے والا ہے اور
جا کر کھڑا کیا جہاں انسانیت شروع ہوتی ہے اور یہ قانون نے بنا کر ہمارے سامنے رکھے
کہ اب تم چاہو تو نیچے کی طرف دوڑ پڑو، چاہو تو اوپر کی طرف جاؤ اب تمہیں اختیار ہے تو جہاں اختیار دیا گیا
وہاں اکثر انسان نیچے کی طرف دوڑے ہیں ، اوپر کی طرف نہیں گئے اور اَسْفَلَ سَفِلِينَ (التين : 6)
اور
خطبات طاہر جلد 16
4
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
کی طرف ان کا رخ ہو گیا۔ ان کا ہر آنے والا لمحہ پہلے لمحوں سے بدتر ہوتا چلا گیا اور جب وہ ایک ایسی
انتہاء کو پہنچے جس کے بعد پھر ان کو زندہ رہنے کا حق نہ رہا تو پھر خدا تعالیٰ نے ان قوموں کو برباد کر دیا۔
آنحضرت ﷺ ان تمام انسانوں کی صف میں سب سے آگے بڑھے ہوئے ہیں جنہوں
اور
صلى الله
نے ہر لمحہ آگے کی طرف قدم بڑھایا ہے جنہوں نے اس شعوری حق کو استعمال فرمایا اور بہت ہی اعلیٰ
طریق پر استعمال فرمایا۔ پس تمام انبیاء اور ان سے پہلے صالحین ، ان سے نچلے طبقے میں صالحین، شہداء
صدیقین سبھی وہ ہیں جو ہیں جن کے آنے والے لمحے پچھلے لمحوں سے آگے ہوتے ہیں اور اس مضمون پر
گواہی دے کر مرتے ہیں کہ وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ (آل عمران : 94) اے اللہ ہمیں وفات دینا تو
نیکوں میں داخل کر کے وفات دینا۔ ادنیٰ حالتوں میں وفات نہ دینا۔ پس گزرے ہوئے وقت کے
ساتھ ایک یہ بھی تو مضمون ہے جسے ذہن میں از خود بیدار ہو جانا چاہئے اور اس پہلو سے اپنے سال کا
جائزہ لینا چاہئے اور آئندہ سال کے متعلق معین منصوبہ ہونا چاہئے کہ ہم آئندہ کیا کریں گے۔
جہاں تک انفرادی فیصلوں کا تعلق ہے اس کے متعلق یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی تفصیلی بات کی جا
سکے کیونکہ ہر انسان کا مقام الگ الگ ہے۔ جیسے میراتھن دوڑ ہوتی ہے تو اگلوں اور پچھلوں کے
درمیان میلوں کا فاصلہ بھی ہوتا ہے۔ تو ہمارا جو انسانی مقابلہ ہے وہ صدیوں تک بھی پھیلا پڑا ہے بلکہ
ہزاروں سال تک بھی ۔ پس انسان کی اس دوڑ میں جو اجتماعی دوڑ ہے اس میں پہلے درجے کا جو انسان
سب سے آگے ہے اس میں اور سب سے پیچھے آگے بڑھنے والے میں، پیچھے ہٹنے والوں کی بات نہیں
میں کر رہا ان کا تو رخ ہی بدل گیا ، آگے بڑھنے والوں میں بھی اتنے فاصلے پڑ جاتے ہیں کہ گویا جو سب کہ
سے پیچھے ہے وہ اگلے آدمی کے متعلق علم ہی نہیں رکھتا کہ وہ کہاں غائب ہو گیا۔
صلى الله
علي
پس حضرت اقدس محمد مصطفی ہے جس صراط مستقیم پر چلے ہیں اور چلتے رہے وہ صراط مستقیم
ایسی ہے جس کے آخر پر عام آدمی نیکی کی راہوں پر قدم مارنے والے اور گرتے پڑتے آگے بڑھنے
والے وہ بھی تو ہیں اور فاصلے بہت ہیں جو صدیوں ، ہزاروں سال کے فاصلے بلکہ اس سے بھی زیادہ
بن جائیں گے ۔ اگر روحانی مراتب کو آپ گہری نظر سے دیکھیں تو آنحضرت لی اور ابتدائی نیکی کے
سفر کرنے والے کے درمیان یوں معلوم ہوتا ہے کہ لامتناہی فاصلہ ہے، اس کا عام انسان تصور نہیں کر
سکتا۔ مگر قدر مشترک کیا ہے۔ اگر قدر مشترک کوئی نہ ہو تو پھر انسان اس نیکی کے رستے پر چلنے کا تصور
خطبات طاہر جلد 16
بھی نہیں کر سکتا۔
5
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
قدر مشترک خدا تعالیٰ نے بیان فرمائی ہے قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى
إِلَى أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلهُ وَاحِدٌ (الكهف : 111) کہ تو کہہ دے کہ میں تمہاری طرح کا ہی ایک بشر
ہوں اس لئے جتنی ترقی میں نے کی ہے صلاحیت کے لحاظ سے تمہیں اس سے محروم نہیں رکھا گیا۔ تم
نہیں کہہ سکتے کہ میں اور قسم کا انسان تھا یعنی بشریت کی صلاحیتوں کے لحاظ سے تمہیں سب کچھ دیا گیا
ہے جو مجھے بھی دیا گیا تھا مگر مجھے وحی نے ایک نئی زندگی عطا کر دی اور وحی بھی بغیر کسی استحقاق کے نہیں
تھی۔ یعنی رسول اللہ ﷺ کی نظر سے دیکھیں یا انسان کی نظر سے دیکھیں تو استحقاق کوئی دکھائی نہیں دیتا
مگر اللہ کا کوئی فیصلہ بھی بغیر حق کے نہیں ہوا کرتا ان معنوں میں میں کہہ رہا ہوں کہ وحی بھی استحقاق سے
تعلق رکھتی ہے۔ اگر چہ آخری بار یک نظر سے دیکھیں تو حق وق سب اڑ جاتا ہے صرف مالک ہی
دکھائی دیتا ہے۔ مگر خدا تعالیٰ نے اپنے لئے بھی تو کچھ عدل کے ایسے قوانین بنارکھے ہیں جو درحقیقت
احسان سے تعلق رکھتے ہیں مگر ہماری زبان میں وہ عدل کہلائے گا کیونکہ خدا کا عدل جن چیزوں پر مبنی
ہے وہ ساری اس نے عطا کی ہوئی ہیں ۔ اس لئے خدا کے عدل کی بنیاد احسان پر ہے اور بندے کے
عدل کی بنیاد حقوق پر ہے ان دو چیزوں میں بہت بڑا فرق ہے۔ تبھی میں نے کہا تھا کہ مالک کا مضمون
ہے جو درحقیقت ایک غالب مضمون ہے جو ہر چیز پر حاوی ہے۔ مگر اس خطبہ میں اس کی تفصیل میں اگر
گیا تو یہ مضمون جو میں آج بیان کرنا چاہتا ہوں یہ ادھورا رہ جائے گا۔
پس یا درکھیں کہ اگر چہ نبوت وہی ہوا کرتی ہے مگر اس کے باوجود اس کے اندر عدل کا ایک
مضمون ہے اور عدل کا مضمون احسان کے پلیٹ فارم پر ، اس کی سرزمین پر قائم کیا گیا۔ ہر چیز جو خدا
نے دی ہے احسان ہی کے طور پر دی ہے اور پھر اس میں یہ عدل قائم کر دینا یہ اس کی عجیب شان ہے۔
پس اس پہلو سے خدا تعالیٰ نے جو انسان کو عدل اور احسان کی تعلیم دی ہے انسان کے عدل کا قدم نیچے
سے اٹھتا ہے اور احسان پر جاتا ہے اور احسان کے بعد پھر ایک اور عدل اس میں سے پیدا ہوتا ہے جس
سے محسنین پیدا ہوتے ہیں۔ مگر بہر حال حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ذات کا جہاں تک تعلق ہے وہ
ہر آگے بڑھنے والے سے اتنا آگے بڑھ گئے کہ جیسے دور افق میں کوئی ڈوب جائے اور پھر دکھائی نہ
دے مگر جو قدر مشترک ہے وہ بیان کر گئے اس کو خوب کھول دیا تا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ بے وجہ آگے
اصلى
اعلي
خطبات طاہر جلد 16
6
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
بڑھ گیا ہے، کوئی نہ کوئی وجہ ضرور تھی جس کی وجہ سے آگے بڑھا ہے۔
ایک آدمی کہہ سکتا ہے کہ فلاں وہ تیز دوڑنے والا تھا اس کو خدا نے اچھا جسم دیا تھا، اچھی
صلاحیتیں عطا کیں اچھے ماحول میں پیدا ہوا، اچھے تربیت دینے والے اس کو میسر آگئے تو پھر میرا
کیا قصور ہے جو میں پیچھے رہ گیا ۔ تو اس لئے میں کہہ رہا ہوں کہ عدل کا جہاں تک مضمون ہے اس سے
پہلے احسان خدا کی طرف سے لازما ہوتا ہے لیکن جب انسان دیکھتا ہے تو یہ بحث نہیں کرے گا کہ خدا
نے اس پر احسان کیوں کیا ، اس پر کیوں نہیں کیا۔ اس نے یہ فیصلہ کرنا ہے صرف کہ جب دوڑ ہوئی تھی پر
تو کون آگے بڑھا ہے۔ اس کی ماں نے دودھ نہیں پلایا اس لئے وہ آگے نہیں بڑھ سکا بلکہ بکری کے
دودھ پر پالا گیا اس لئے آگے نہیں بڑھ سکا یہ بخشیں تو نہیں اٹھائی جائیں گی۔ صرف یہ دیکھا جائے
گا کہ جب دوڑ ہوئی تو آگے کون بڑھا مگر آگے بڑھنے کے باوجود اگر کوئی یہ پیغام دیتا چلا جائے کہ
جہاں تک ابتدائی صلاحیتوں کا تعلق تھا انسانی قدر مشترک کا تعلق ہے وہ سب ہم میں برابر تھیں اس
لئے یہ کہہ کر پیچھے نہ رہ جانا کہ تمہیں خدا نے وہ توفیق ہی نہیں بخشی تھی ۔ توفیق بخشی لیکن تم نے اس توفیق
سے استفادہ نہیں کیا اور پوری طرح فائدہ نہیں اٹھایا۔
اب یہ جو مضمون ہے توفیق والا یہ میں نے پہلے بھی ایک دفعہ سمجھایا تھا پھر بھی بعض دفعہ
لوگوں کے دل میں دوبارہ سوال اٹھتے ہیں۔ یہ کہنا بھی غلط ہے کہ بشریت کی توفیق کا یہ مطلب ہے کہ
ہر بشر کی جو حقیقی موجود توفیق ہے وہ ایک جیسی ہوا کرتی ہے۔ کسی بشر کی نظر تیز ہے، کسی کی نظر کمزور
ہے۔ کسی کو سونگھنے کی پوری صلاحیت نہیں۔ کوئی بہرا ہے ، کوئی بہرا اور اندھا اور گونگا بھی ہے تو اگر اس
تفصیل میں جا کر آپ دیکھیں تو قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کی بات یہاں صادق نہیں آتی
پھر ۔ اس لئے وہ جو بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کا مضمون ہے وہ زیادہ وسیع دائرہ سے تعلق رکھتا ہے اس کے
صلى الله
صحیح فہم کے بغیر آپ اس مثال کو سمجھ نہیں سکتے اور دل میں ہمیشہ الجھنیں باقی رہ جائیں گی۔
پس آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ میں بھی تمہاری طرح کا ایک بشر ہوں اور ایک ایسا بشر
ہوں جس نے اپنے دائرہ استطاعت کو اپنے درجہ کمال تک پہنچا دیا ہے۔ تم جس حالت کے بھی بشر ہو
گے اگر تم اپنے دائرہ استعداد کو اپنی انتہائی طاقتوں تک بڑھا دو گے تو پھر خدا تم سے یہ سلوک ضرور
فرمائے گا کہ تم سے بھی ہم کلام ہو، تم سے بھی اپنا تعلق قائم کرے گا مگر اس کے لئے کچھ شرطیں ہیں
خطبات طاہر جلد 16
7
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
اور وہ شرطیں اس کے بعد بیان ہوئی ہیں إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى مُجھ پر وحی
کی جا رہی ہے۔ اس نے بشریت کے باوجود ایک نئی روشنی مجھے عطا کر دی ہے۔
أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلهُ وَاحِدٌ اس توحید کے پیغام میں وہ خوش خبری ہے جس کی طرف میں متوجہ کر رہا
ہوں کہ خدا ایک ہے تو کیسے ممکن ہے کہ ہر ایک سے الگ الگ سلوک کرے۔
صلى الله
أَنَّمَا الهُكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ تم اندھے ہو ، کانے ہو، لولے ہو لنگڑے ہو مگر یا درکھنا تمہارا
خدا ایک ہے۔ وہی خدا ہے جو محمد رسول اللہ ﷺ کا خدا تھا، جس نے محمد رسول اللہ ﷺ سے احسان کا
سلوک کیا وہ کیسے تمہیں بے احسان چھوڑ دے گا مگر اس کے لئے بشری صلاحیتوں کے تفصیلی تقاضوں
کی بحث نہیں اٹھائی ۔ فرمایا يُوحَى إِلَى أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا
لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَ لَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّ أَحَدًا دو شرطیں ہیں
جو تم میں سے ہر ایک پوری کر سکتا ہے۔ بشریت کی طاقتیں الگ الگ ہوں گی بے شک لیکن ان شرطوں
میں قدر مشترک میں تم سب اسی طرح برابر ہوا اور ہر ایک کو برابر یہ توفیق ہے کہ وہ انہیں پورا کر سکے۔
عمل صالح کرو اور عمل صالح کی تعریف یہ فرمادی کہ ہر شخص جو اپنی توفیق کے مطابق کچھ کام
کرتا ہے اور جہاں تک اس کو نیکی کا فہم ہے اس فہم کے مطابق نیکی پر عمل کرتا ہے وہ عمل صالح ہے۔ اس
لئے ایک اندھا بھی جو سوٹی کی مدد سے رستہ ٹولتے ہوئے چلتا ہے وہ عمل صالح بھی کر سکتا ہے عمل
صالح کے بغیر بھی پھر سکتا ہے۔ عمل صالح کا مطلب ہے کہ وہ اپنی عقل سے کام لیتے ہوئے وہ تمام
احتیاطیں برتے کہ بے وجہ ٹکریں نہ مارتا پھرے۔ ایک دفعہ کوئی اندھا لیمپ جلا کر رات کو پھر رہا تھا تو
کسی عقل کے اندھے نے اس سے پوچھا کہ تم عجیب بے وقوف آدمی ہو تمہیں نظر آتا نہیں روشنی لئے
پھرتے ہو۔ اس نے کہا میں روشنی اپنے لئے نہیں تمہارے جیسے اندھوں کے لئے پھرتا ہوں تم نہ ٹکر مار
دو میرے سے۔ تو یہ بھی ایک فراست ہے اور یہ اس کا عمل صالح تھا۔ اس کے عمل صالح نے اس کے
اندھے ہونے کے باوجود کیسا دیا روشن کر دیا جس سے اندھیری رات کا ایک حصہ جگمگا اٹھا۔ تو ہر شخص
میں ایک عمل صالح کی صلاحیت خدا نے رکھی ہے۔ پس عمل صالح کے حوالے سے جب رسول ا الله الله
کو خدا نے وحی فرمائی اور وحی میں یہ قدر مشترک ہے جو بشریت اور نیک لوگوں میں تفریق کرنے والی
ہے یعنی بشریت برابر اور پھر بھی ہر بشر کو یہ توفیق مل جانا کہ خدا اس سے ہم کلام ہو جائے ، اس سے پیار
خطبات طاہر جلد 16
8
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
کا اظہار کرے ان صلاحیتوں نے ہر انسان کو برابر کر دیا ہے۔ پس اندھے کی صلاحیت اور ہے اور دیکھنے
والے کی اور گویا عمل صالح کی توفیق دونوں کو ہے کیونکہ عمل صالح کی تعریف ایسی بنادی گئی ہے جو ہر ایک
پر صادق آجاتی ہے۔ لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة:287) اس اعلان نے تو ہر شک
کو دور فرما دیا کہ اس دور کا قانون یہ بنا دیا گیا ہے کہ جس کو جتنی توفیق ہے اس کے مطابق اس کے فیصلے
ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کوئی ہزار میل پیچھے رہنے والا، ہزار میل آگے بڑھ جانے والے سے اوپر قرار
دے دیا جائے اس لئے کہ اس نے اپنی صلاحیت کے مطابق پوری حد کر دی ، اپنی حد تک جو زور مارنا
تھا مار دکھایا اور جو ہزار میل آگے ہے وہ دو ہزار بھی جا سکتا تھا اس لئے اس کو نیچے کر دیا اور جو پیچھے رہ گیا
اس کو اوپر کر دیا۔
تو یہ عجیب و غریب قانون ہے جو عجیب و غریب تو ہے مگر بہت ہی اعلیٰ اور لطیف قانون ہے،
عدل کے اعلیٰ تقاضے پورے کرنے والا ہے۔ اس لئے انسان جب کسی کو کہتا ہے تم فرسٹ آ گئے ہو تو
اس سے سے تو یہ سوال نہیں کیا جا سکتا کہ اس کے ساتھ یہ ہوا تھ ہوا تھا اور اس کے ساتھ یہ ہوا تھا۔ میں ان باتوں
میں محروم رکھا گیا مگر یہ اس وجہ سے ہے کہ انسان عالم الغیب نہیں ہے۔ انسان ان باریک لطیف باتوں
میں اتر کر مواز نے کر ہی نہیں سکتا اس لئے اس نے جھگڑا مٹا دیا یہ کہہ کر کہ ہمیں تو جو نظر آئے گا ہم اس
کے مطابق فیصلہ دیں گے یہ ہمارے قوانین ہیں۔ وہ پہلے پہنچا ہے تم بعد میں پہنچے ہو لیکن خدا کی نظر ان
تمام لطیف باتوں پر ہے۔ اس لئے وہ عدل جو احسان پر قائم ہوتا ہے میں اس کی مثال آپ کو دے
رہا ہوں کہ سارے مضامین احسان ہی کے ہیں ۔ مگر اس پر قائم ہونے والا عدل بہت ہی خوبصورت
عدل ہے۔ ہر کمزور، ہر بیمار، ہر لولے لنگڑے کو ایک خوشخبری دے دی گئی ہے کہ جس دوڑ کی طرف بلا
رہے ہیں وہ سارے بشر کو بلا رہے ہیں آنحضرت ﷺ کسی ایک کے رسول تو نہیں تھے۔ تمام بشر،
ہر بشر کے رسول تھے۔ پس دعوت عام ہے اور قوانین ایسے بنا دیے کہ ہر دعوت میں شامل ہونے والا
برابری کے یقین سے حصہ لے۔
صلى
اب یہ جو مضمون ہے اس کے بعد فرمایا کہ ایک شرط لازم ہے وہ شرط یہ ہے کہ عمل صالح کے
ساتھ خدا کا شریک نہیں ٹھہرانا کیونکہ شرک عدل کے خلاف ہے۔ اور خدا جب تم سے عدل کرتا ہے، تم
اس سے عدل کے بغیر بغیر سلوک کرو یہ ظلم ہے۔ تبھی خدا تعالیٰ نے شرک کو عدل کے برعکس اور ظلم قرار دیا
خطبات طاہر جلد 16
9
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
ہے۔ پھر اس کے عدل کا قانون تم پر نہیں چلے گا۔ جو کسی سے نا انصافی کا سلوک کرتا ہے وہ اس سے
انصاف کی توقع نہیں پھر رکھ سکتا ۔ پس فرمایا عمل صالح والی جو تمہاری صلاحیتیں ہیں ان کو ہم اسی طرح
جانچیں گے جیسا کہ ہم نے بیان فرما دیا مگر ایک خدا کو مانا اور اسی کی خاطر اپنے آپ کو جھکا دینا اور اس
کے غیر پر نظر نہ رکھنا یہ شرطیں مانو گے تو پھر اپنے نقطہ آسمان کی طرف جو انتہائی بلندی کا نقطہ ہے اس کی
طرف تم بھی ضرور اٹھائے جاؤ گے۔
پس ہر شخص اپنے عروج کو پہنچ جاتا ہے گویا وہ شخص جس نے اپنی صلاحیتوں کے کمال کو ان
صا
کے درجہ کمال کی آخری حد تک پہنچا دیا وہ لازماً سب سے اونچا ہوگا۔ مگر ایک شرط اور ہے جس کی طرف
میں آپ کو متوجہ کر رہا ہوں جو یہ ہے کہ آپ نے لمحے لمحے کا حساب دیا ہے۔ اور غافل میں اور صاحب
عقل انسان میں یہ بہت بڑا فرق ہے۔ آنحضرت ا لمحے لمحے کا حساب رکھتے تھے۔ اپنی زندگی کے
لمحے لمحے پر نگران رہتے تھے۔ اگر ہم سالوں کا حساب بھی نہ رکھیں بلکہ دسویں سال کا بھی حساب نہ رکھیں
تو یہی وہ کیفیت ہے جس کو قرآن کریم هُمْ غُفِلُونَ (الروم :8) اصطلاح میں بیان فرماتا ہے اور
جہاں جہنم کا ذکر ہے وہاں یہ وضاحت کے ساتھ فرمایا گیا جہنم کا اکثر حصہ غافلوں سے بھرا ہوا ہو گا جو
غْفِلُونَ ہیں۔
اور پھر ایک اور سوال اٹھتا ہے کہ اگر غافل ہے تو غفلت کی حالت میں گناہ کرنے کی سزا
کیوں پاتے ہیں۔ وہاں اس مضمون کو کھول دیا گیا ، اس آیت کو میں آئندہ انشاء اللہ پھر کسی وقت
اٹھاؤں گا بہت اہم مضمون ہے جو اس میں بیان ہوا ہے۔ مگر بات یہ کھولی گئی ہے کہ غفلت کی حالت
اگر بالا رادہ کمزوریوں سے تعلق رکھتی ہو تو اس میں انسان سزاوار ہوتا ہے اور غفلت کہہ کر جرم کی سزا
سے بچ نہیں سکتا۔ اب ایسے شرابی جو یکم تاریخ کو شرابی بنے یا اس سے پہلے کرسمس میں شرابی ہوئے ان
کے متعلق پولیس نے جگہ جگہ بے شمار چیک پوسٹیں بنائی ہوئی تھیں ان کو دیکھ کر، ان کی نگرانی کی ، ان کو
پکڑنے کی تدبیریں اختیار کی ہوئی تھیں، نئے آلے ایجاد کرنے والوں نے کئے اور پولیس ان کو لئے
پھرتی تھی اور ہر ایک کے سانس کا ٹیسٹ لیتے تھے جس کا شبہ پڑے کہ وہ ذرا ڈولتا ہوا چل رہا ہے اور
اس طرح کہتے ہیں کہ تقریباً نصف حادثات ہوئے ہیں اس سال لیکن جو شراب کی حالت میں کسی کو
مار دیتا ہے اس کے اوپر پولیس یہ مقدمہ نہیں دائر کرتی کہ اس کو پھانسی کی سزاملنی چاہئے یا عمر قید کی سزا
خطبات طاہر جلد 16
10
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
ملنی چاہئے اور حالانکہ یہ غفلت اس کی پیدا کردہ ہے۔
اور قرآن کریم جس غفلت کا ذکر فرماتا ہے وہ وہ غفلت ہے جو انسان کی بالا رادہ پیدا کردہ
غفلت ہے۔ پس اگر تم اپنی غفلت کے معاملے میں نگران نہیں ہوتے اور غفلت کی حالت میں زندگی
بسر کرتے ہو تو پھر جو حادثات ہوں گے تم اس کے ذمہ دار ٹھہرائے جاؤ گے۔ جب تک ہوش نہ ہو
قرآن کریم فرماتا ہے تم نے نماز بھی نہیں پڑھنی۔ یہ غفلت کا مضمون ہے جو حیرت انگیز وضاحت اور
شان کے ساتھ ایک عظیم روشنی کے ساتھ قرآن کریم ہمارے سامنے پیش فرماتا ہے۔ نماز پڑھنا کتنی
اچھی بات ہے مگر فر مایا اگر تمہیں پوری طرح پتہ نہیں کہ تم کہہ کیا رہے ہو تو یہ غفلت کی حالت جو ہے اس
کی نماز قبول نہیں ہوسکتی ۔ اس لئے تم ایسے وقت میں اس غفلت کی حالت میں نماز نہ پڑھو ور نہ ہو سکتا
ہے تمہارے منہ سے کوئی کلمہ کفر ہی نکل رہا ہو۔ کوئی نامناسب باتیں تمہارے تصورات کی نماز میں
داخل ہو جائیں۔
اب یہ جو غفلت کی حالت ہے خاص طور پر اس کو پیش نظر رکھ کر اپنی اکائیوں اور دہائیوں کا
حساب تو لے کے دیکھیں۔ اگر آپ اس پہلو سے حساب لیتے ہیں جیسے کہ میں نے بیان کیا ہے کہ
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ اپنے لمحے لمحے پر نگران تھے اور یہ نگرانی اتنی کامل تھی اور اتنی مستقل تھی کہ صلى الله
آپ کو تمام بنی نوع انسان پر شہید بنا دیا گیا۔ پہلے شاہد جس کا میں پچھلے خطبے میں ذکر کر چکا ہوں پھر
شہید کہ ان کے متعلق آپ کی گواہی مانی جائے گی کیونکہ آپ نے اپنا لمحے لمحے کا حساب لیا ہے اس لئے
آپ اس لائق ہیں کہ آپ کی کسوٹی پر دوسرے پر کھے جائیں ۔ فرمایا جب تمام انبیاء کو قیامت کے دن
اپنی اپنی قوموں پر شہید بنا کر لایا جائے گا تو اے اللہ کے رسول تجھے ان تمام انبیاء پر شہید بنا کر لایا
جائے گا۔ ان کی امتوں کے اعمال نبیوں کے اعمال کی کسوٹی پر پر کھے جائیں گے اور نبیوں کے اعمال
تیری کسوٹی پر پرکھے جائیں گے۔
صلى الله
عروسه
یہ وہ رسول ہیں حضرت اقدس محمد مصطفی ہے جن کی غلامی میں ہم نے قدم آگے بڑھانے
ہیں اور طریق بھی آپ نے ہمیں سمجھا دیئے اور قرآن نے یہ مضمون خوب کھول دیا کہ غفلت کی حالت
میں گزرے ہوئے لمحے تمہارے کسی کام کے نہیں ہیں۔ اور وہ جو گناہ پیدا کرتے ہیں ان گناہوں کے
تم ذمہ دار قرار دیئے جاؤ گے اور غفلت کی حالت میں اگر نمازیں پڑھنے کی اجازت نہیں ۔ تو انسان جو
خطبات طاہر جلد 16
11
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
نمازیں پڑھتے ہوئے اکثر غفلتوں میں ڈوبا رہتا ہے اس کو سوچنا چاہئے کہ یہ نماز بھی ایسی ہے جس میں
رس نہیں پیدا ہوا اور زور لگانا چاہئے کہ کسی طرح یہ غفلت کی حالت جاتی رہے۔ تو ایک مستقل جد و جہد
ہے اور اس کے نتیجے میں اگر قدم زیادہ تیز رفتاری سے آگے نہ بڑھے تو کچھ نہ کچھ آگے بڑھنا چاہئے۔
یہ وہ موازنہ ہے جس کے متعلق میں نے کہا تھا کہ اپنے بہی کھاتے کھولو اور دیکھو کیا ہوا ہے تو
پچھلے سال کی جو بھی اپنی کیفیت ہے اس پر نظر رکھو اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے انفرادی طور پر تو
ممکن ہی نہیں کہ میں سمجھا سکوں کہ کون کیا کیا کرے مگر ایک پیمانہ جو عالمی پیمانہ ہے وہ آنحضرت کا
پیمانہ ہے اس پرا۔ اس پر اپنے حالات کو چسپاں کرتے ہوئے ہم نے یہ دیکھنا ہے اگر ہمارا ہر لمحہ گزرے ہوئے
سال کے ہر لمحے سے آئندہ بہتر نہیں ہو سکتا تو کم سے کم ہر منٹ اگر بہتر ہو سکتا ہے تو وہ بہتر کیا جائے ،
گھنٹہ بہتر ہو سکتا ہے تو گھنٹہ بہتر کیا جائے ، ہفتوں کا حساب کر لو، مہینوں کا حساب کر لو۔ کچھ تو کرو، کچھ تو
ایسی مماثلت ہو جو خادم کی اپنے مخدوم سے ہوا کرتی ہے، غلام کی اپنے آقا سے ہوتی ہے۔
پس لازم ہے کہ مہینے نہیں تو کم سے کم ہر سال کچھ نہ کچھ آگے بڑھے۔ کہاں بڑھے گا ، کن کن
قدموں میں وہ پہلے سے زیادہ سرعت سے وہ سفر اختیار کرے گا یہ فیصلہ ہے جو ہر انسان نے اپنی توفیق
کے مطابق کرنا ہے۔ اور اس پہلو سے جن اخلاق کی طرف میں نے آپ کو متوجہ کیا تھا میں ان کی طرف
مختصراً پھر واپس لوٹتا ہوں اور آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ ایک حساب عبادت کا کرلیں اور ایک اخلاق
کا۔ یہ دو حساب کر لیں اور اپنے لئے تعلیم معین کریں، اپنے لئے خود فیصلہ کریں کہ اگلے سال میں میں
نے ان دونوں چیزوں میں کیا بہتری کرنی ہے۔ نمازوں کی حالت میں بہتری کے لئے یہ لازم ہے کہ
انسان اپنی نمازوں کے وقت ان شیطانوں کی شناخت کرے جو نماز میں دخل انداز ہوتے ہیں۔ وہ
تجارت کے شیطان ہیں ، مقدموں کے شیطان ہیں ، بیوی بچوں یا دیگر لوگوں کی محبت کے شیطان ہیں
غرضیکہ جتنی بھی قسموں کے شیطان ہیں وہ الگ الگ صورتوں میں الگ الگ انسانوں پر قابض ہوتے
ہیں۔ بعض دفعہ ایک ، بعض دفعہ دو ، بعض دفعہ دسیوں شیطان اور ان اور ان کی شناخت کے بغیر آپ ان کے
خلاف جوابی کارروائی کیسے کر سکیں گے۔
تو کسی دن غور کر کے دیکھیں تو سہی کہ نماز میں کون کون سے رخنے والے خیالات ہیں پھر جو
جو بھی خیالات ہیں ان کا کسی چیز سے ربط ضرور ہے جو آپ کو اچھی لگتی ہے۔ اس ربط کو اگر وہ نماز میں
خطبات طاہر جلد 16
12
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
مخل ہوتا ہے تو کاٹ دیں اور کاٹنے کی کوشش جو ہے وہ لمبا وقت لیتی ہے۔ کاٹ دیں کہنا تو آسان
ہے مگر ان کا کٹ جانا آسان نہیں ہے۔ اس جدو جہد میں جب آپ داخل ہوں گے تو اس پہلو سے
آپ کا ہر لمحہ پہلے لمحے سے بہتر ہوتا ہوا نظر آئے گا یا ہر وقت کا یونٹ جو بڑا بھی ہو تو پہلے یونٹ سے
زیادہ بہتر ہوتا ہوا دکھائی دے گا۔ تو ایک تو نمازوں کے متعلق میں سمجھانا چاہتا ہوں بہت ہی اہم قابل
توجہ امر ہے۔ میرے نزدیک اگر ہم اپنی عبادت کے متعلق غفلت کی حالت کو کاٹ پھینکیں اور پہلے
تشخیص کریں تعیین کریں۔ تشخیص بیماریوں کی اور تعیین ان اقدامات کی جن کو استعمال کرتے ہوئے
آپ نے بیماریوں سے شفا پانی ہے معین ایک راہ عمل اپنے لئے بنالیں اور اگر آپ کو توفیق ملی تو میں
یقین رکھتا ہوں کہ آئندہ آنے والا سال گزرے ہوئے سال سے ضرور بہتر ہوگا۔ انشاء اللہ
دوسرا وہ جو معاشرتی بدیاں ہیں جن کے نتیجے میں بہت سی بداخلاقیاں پھیلی ہوئی ہیں ان
کے اوپر عبور حاصل کرنا ضروری ہے۔ بارہا نصائح کے باوجود جن لوگوں پر نہیں اثر ہوتا ان پر نہیں ہوتا
اور اس کے باوجود نصیحت کرتے چلے جانے کا حکم ہے۔ جو بد خلق اپنی بیویوں سے بدخلق ہیں، اپنی
اولادوں سے۔ سے بد خلق ہیں، اپنے رشتہ داروں سے بد بد خلقی سے پیش آ۔ آتے ہیں وہ جب اس قسم کے
خطبات سنتے ہیں تو اور بھی زیادہ اپنے گھر والوں کو یہ احساس دلاتے ہیں کہ تم یہ نہ سجھتا کہ تم بچ جاؤ
گے، تم ہو ہی گندے بے ہودہ لوگ ، میں تمہیں ٹھیک کروں گا اور یہ حوالے نہ دیا کرو مجھے اور وہ پھر
بیچارے ہمیں خط لکھتے ہیں اور اسی طرح بعض بے چارے مرد ہیں جن کا حال یہ ہے کہ اپنی بیویوں
کے سامنے وہ اس طرح اف نہیں کر سکتے جس طرح بچوں کو حکم ہے کہ ماں باپ کے سامنے اف نہیں
کرنی اور ان کی ہر بات کے اتنے غلام کہ اپنی اولادوں کو اپنے ہاتھوں سے ضائع کر بیٹھے ہیں ۔
بیوی غیر احمدی، باپ احمدی مگر ایسا زن مرید کہ وہ اپنی اولاد کو اپنی آنکھوں کے سامنے جہنم
کی طرف دھکیلا جاتا دیکھتا ہے اور مجال نہیں کہ جو آگے سے آواز بلند کر سکے۔ حضرت ابراہیم علیہ
السلام نے ایک اخلاقی کمزوری حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ایک زوجہ میں پائی تو پیغام چھوڑ دیا کہ
جب اسماعیل واپس آئیں تو ان کو کہنا اپنی چوکھٹ بدل لیں اور آپ نے طلاق دے دی ۔ وہ دین کے
لحاظ سے مختلف دین نہیں رکھتی تھیں مگر جہاں دین کا اختلاف بھی ہوا اور اولاد کو واضح طور پر لادینی
قدروں کی طرف لے جارہی ہو کوئی بیوی ۔ اس کے ساتھ چمٹے رہنے کا جواز ہی کون سا ہے؟ بہت پہلے
خطبات طاہر جلد 16
13
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
طلاق دے کر الگ کر دینا چاہئے تھا۔ مگر ایسی بھی ہیں جو عیسائی بنا رہی ہیں، جو دہر یہ بنا رہی ہیں، جو ہر
قسم کی دینی اقدار سے غافل کرنے کے لئے با قاعدہ سکیم بناتی ہیں اور ایک آدمی بیٹھا ہوا ہے بہت
شریف آدمی بڑا ہی شریف النفس احمدی، بڑا با اخلاق ہے، چندے بھی دے دیتا ہے اور نمازیں بھی
پڑھتا ہے اور دیکھ رہا ہے آنکھوں کے سامنے اس کی اولاد جہنم میں جا رہی ہے۔ یہ شرافت ہے یا ا رہا ہے
نامردی ہے۔ کیا اس کا نام آپ رکھیں گے؟
جن باتوں کے لئے انسان کو نگران بنایا گیا ہے لازم ہے کہ ان پر نظر رکھے اور اس لحاظ سے
بھی اپنے حال پر نظر کرے کہ وہ آگے بڑھ رہا ہے یا بحیثیت ایک خاندان کے پیچھے ہٹ رہا ہے۔ اس
کا مستقبل کیا ہے۔ جس کی اولاد پیدا مسلمان ہوئی ہو یعنی خدا تعالیٰ نے اسے اسلامی قدروں پر اور خدا تعالیٰ
کی فرمانبرداری کی قدروں پر پیدا کیا ہوا وہ اس کی آنکھوں کے سامنے دور ہٹ رہی ہو اور واضح نظر
آرہا ہو کہ رستہ جہنم والا رستہ ہے اس پر آرام سے بیٹھا ہوا ہے اس کو شریف کون کہہ سکتا ہے۔ یعنی
شریف ان معنوں میں ہے کہ وہ لوگوں سے معاملے میں ٹھیک ٹھاک ہے مگر یہ شرافت نہیں بزدلی ہے۔
بعض دفعہ بزدلی کا نام شرافت رکھ دیا جاتا ہے ۔ کسی نے کسی سے کہا تھا کہ تو جو طاقتور ہے اس کے
سامنے بڑا خاموش ہو جاتا ہے اور جو کمزور ہے بے چارہ اس کے اوپر چڑھ دوڑتا ہے۔ اس نے جواب
دیا میری طبیعت میں شرافت بڑی ہے، جب میں کسی طاقتور کو دیکھتا ہوں مجھے بڑا رحم آتا ہے اس پر اور
جب کمزور کو دیکھتا ہوں مجھے بڑا غصہ اس پہ آتا ہے۔ یہ اس کی شرافت ہے۔ تو شرافت غفلت کے
ساتھ اکٹھی ہو نہیں سکتی ۔ هُمْ غُفِلُونَ (الروم : 8) والا مضمون سمجھیں تو آپ کو پتا چلے گا کہ اپنی اولاد
کو نیکی کے رستے پر گامزن رکھنا اور ان خطرات سے بچانا یہ آپ کا اخلاقی اور بنیادی فرض بھی ہے اور
حق بھی ہے اور اس غفلت کی حالت میں جو آپ نیک لوگوں کی نسلیں ضائع کر دیتے ہیں پوچھے
جائیں گے۔
اگر بے اختیاری کی حالت میں اولاد ہاتھ سے نکل جائے تو اللہ تعالیٰ نے اس پر کسی کو ذمہ
وار قرار نہیں دیا مگر فطرت کے دکھ میں اس کو سزا ضرور مل جاتی ہے۔ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی
مثال دیکھیں کہ اولا دنا شکری بنی ، اس نے غلط راہ اختیار کر لی ، ایسا عمل نہیں کیا جسے صالح عمل کہا جا سکتا
ہے تو حضرت نوح کے قرب نے اسے بچایا نہیں ۔ حضرت نوح کو اس وجہ سے سزا نہیں ملی کہ حضرت
خطبات طاہر جلد 16
14
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
نوٹ کی پوری کوششوں کے باوجود وہ اولا دالیسی نکلی ۔ مگر ایک چیز ضرور تھی کہ حضرت نوح اس پر تفصیلی
نظر نہیں رکھ سکے تھے۔ یہ بھی ایک لطیف غفلت کی قسم ہے اور خدا کا انصاف ایسا کامل ہے کہ اس کی سزا
بھی دیتا ہے پھر ۔ چنانچہ حضرت نوح کو جو دکھ پہنچا ہے بیٹے کو غرق ہوتا ہوا دیکھ کر وہ ان کے لئے ایک
سزا تھی اور اتنی بڑی سزا کہ بول اٹھے کہ اے خدا تو نے تو وعدہ کیا تھا کہ میری اولا دضائع نہیں کی جائے
گی۔ تب خدا نے فرمایا کہ تجھے پتا نہیں یہ تیری اولا د وہ اولاد نہیں ہے جس کے لئے میں نے حفاظت کا
وعدہ فرمایا تھا۔ تو غفلت ہوئی، جرم کے طور پر اس کی سزا تو نہیں ملی مگر فطری تقاضوں کے نتیجے میں سزا
ضرور مل جاتی ہے۔ پس جن لوگوں کا میں نے ذکر کیا ہے کہ اپنی آنکھوں کے سامنے وہ غفلت میں اپنی
اولادوں کو ضائع کرتے ہیں ان کے لئے مختلف قسمیں اور درجے ہیں۔ کچھ تو غافل ان معنوں میں
ہیں کہ ان کو پرواہ ہی کوئی نہیں وہ سمجھتے ہیں میں اپنی ذات کا ذمہ دار، مجھے کوئی فکر نہیں ۔ اولاد آزاد ہے
جو چاہے کرے میں کیوں کسی کے معاملے میں دخل دوں ۔ انہوں نے انصاف کا یہ ایک چربہ بنا رکھا
ہے اور حقائق سے دور ہیں۔ جب وہ بچہ فیل ہوتا ہے سکول میں ، ان کو فکر ہوتی ہے۔ جب وہ ایسا رستہ
اختیار کرتا ہے کہ دنیا میں اس کی صلاحیتیں ضائع ہوں تو بڑی تکلیف پہنچتی ہے۔ اس کو ٹھیک کرنے کے
لئے پورے خرچ کرتے ہیں۔ تو ان کا ایک عمل ان کے دوسرے عمل کو جھٹلا رہا ہے۔ ثابت کر رہا ہے کہ یہ
غفلت کی حالت ہے۔ یہ کوئی شرافت نہیں ہے، انصاف نہیں ہے، یہ ضمیر کی آزادی نہیں ہے۔ ضمیر کی
آزادی تم وہاں دے رہے ہو جہاں اس کا نقصان ہو رہا ہے، جہاں روحانی نقصان ہو رہا ہے۔ اور
جہاں دنیاوی نقصان ہے وہاں تم اس کو ضمیر کی آزادی نہیں دیتے تو اس کا نام تم نے انصاف کیسے رکھ دیا۔
تو اخلاقی حالتوں کی طرف واپس آنے میں اندرونی گھریلو حالتیں ہیں ان پر نگاہ رکھنا بہت
ہی ضروری ہے۔ اپنی ساری اولاد کی طرف نظر رکھیں ، اپنی بیوی کی طرف نظر رکھیں ، اپنے بچوں ، ان
کے بچوں کی طرف نظر رکھیں اور غافل نہیں ہونا کیونکہ آپ سب کو ایک اکائی کے طور پر بھی دیکھا جائے
گا۔ انفرادیت کے لحاظ سے ہر شخص اپنا جواب دہ الگ ہے۔ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى
(الانعام: 165) کوئی بھی جان نہیں ہے جو کسی اور جان کے لئے ذمہ وار قرار دی جائے اس کا بوجھ نہیں اٹھائے
گی۔ مگر بعض بوجھ ہیں جو قومی بوجھ ہیں جیسے انبیاء کے بوجھ ہیں، وہ بڑے عظیم قومی بوجھ ہوتے ہیں۔
آنحضرت ﷺ نے ہر بوجھ اٹھانے والے سے بڑھ کر بوجھ اٹھا لیا۔ ان معنوں میں یہ بوجھ
خطبات طاہر جلد 16
15
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
صلى الله
بڑھے اور سارے
ہے کہ ذمہ داریاں بہت بڑی ہیں جن کو آسمانوں نے اور زمین نے اور پہاڑوں نے اٹھانے سے
انکار کر دیا و حَمَلَهَا الْإِنْسَانُ (الاحزاب : (73) محمد رسول اللہ ﷺ کو دیکھو آگے بڑ۔ لسه
بوجھ اٹھا لئے اور سارے بنی نوع انسان کو تعلیم دینے کا اور ان کے لئے نمونے قائم کرنے کا بوجھ اتنا بڑا
بوجھ ہے کہ اس کے تصور سے بھی انسان کانپ اٹھتا ہے اور اس معاملے میں آپ فرماتے ہیں میں پوچھا
جاؤں گا ، آپ نے ہر ایک کو کہا کہ جس دائرے میں تم نگران بنے ہو دائرے کی وسعت اور مقام کی
عظمت کے ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بھی تو بڑھتی ہیں اور جہاں تم نا کام ہو گے تم سے سوال کیا جائے گا۔
پس انفرادی بحث الگ ہے اور اجتماعی ذمہ داریوں کی بحث الگ ہے۔ میں آپ کو خاندانی
ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرتا ہوں اپنے اہل و عیال کے اخلاق پر گہری نظر رکھنا اور اپنے ہی اخلاق پر
نہیں ان کے اخلاق پر بھی لمحہ لمحہ نگاہ ڈالنا کہ کس طرف کو چل رہے ہیں اور اگر آپ کو اپنے اخلاق ہی
کی ہوش نہیں تو ان کے اخلاق پر کیسے نظر ڈال سکیں گے۔ اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے جو توجہ دلائی ہے مختلف نصیحتوں کی صورت میں ان میں انصاف کے مضمون کو بھی چھیڑا ہے، اس
میں انتقام کے مضمون کو بھی لیا ہے ، عفو کے مضمون کو بھی چھیڑا ہے۔ اس میں سے چند اقتباس پڑھنے کا
وقت ہے تا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاک کلام پر یہ خطبہ ختم ہو۔
ایک چیز تو بدی کا بدلہ دینا اور عفو کرنا گھر میں اگر ان کا توازن بگڑے تو اس سے پھر تربیت
میں ایک فساد برپا ہو جاتا ہے اور یہ مضمون قرآن کریم نے سارے معاشرے کے تعلق میں بیان فرمایا
ہے جس کو بطور خاص اپنے گھر میں ملحوظ رکھنا ہر احمدی کا فرض ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں :
بدی کا بدلہ اسی قدر بدی ہے جو کی گئی لیکن جو شخص عفو کرے اور گناہ
بخش دے اور اس عفو سے کوئی اصلاح پیدا ہوتی ہو، نہ کوئی خرابی تو خدا اس سے
راضی ہے اور اسے اس کا بدلہ دے گا ۔ پس قرآن کی رو سے نہ ہر ایک جگہ انتقام
محمود ہے اور نہ ہر ایک جگہ عفو قابل تعریف ہے بلکہ محل شناسی کرنی چاہئے اور
چاہئے کہ انتقام اور عفو کی سیرت با پا بندی محل اور مصلحت ہو، نہ بے قیدی کے
رنگ میں۔ یہی قرآن کا مطلب ہے ۔ (کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ:30)
خطبات طاہر جلد 16
16
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ روزانہ گھروں میں جب اپنی بیوی بچوں کو بعض چیزوں سے
غافل دیکھتے ہیں بعض چیزوں میں کمزور اور سست دیکھتے ہیں تو اگر آپ کمزوری اور سستی کی حالت سے
درگزر کے نام پر بے توجہی کرتے ہیں۔ یعنی کہتے ہیں کہ بچے ہیں کمزور ہیں کوئی فرق نہیں پڑتا بیوی
نے کوئی زیادتی بھی کر دی تو کیا ہو گیا میں معافی دے دیتا ہوں ۔ یہ جو جذ بہ ہے بظاہر بڑا خوبصورت
اور اچھا جذبہ ہے مگر اگر آپ یہ بھول جائیں کہ بعض دفعہ اس قسم کے احسان کے نتیجے میں گھروں میں
بداخلاقیاں پنپتی ہیں اور بیویاں پہلے سے بڑھ کر بے لگام ہو جاتی ہیں۔ یا خاوند اگر بیوی بر وقت اس
کی بد تمیزیوں کا نوٹس نہ لے اور اصلاح کی طرف متوجہ نہ ہو اور ابتدا ہی میں نظام جماعت کے ذریعے
یا دوسرے ذرائع سے اس کو بتا نہ دے کہ یہ تم کرو گے تو میں پھر ساتھ نہیں رہ سکتی اس وقت تک نہ
بیویوں کی اصلاح ہو سکتی ہے، نہ خاوندوں کی اصلاح ہو سکتی ہے اور اعراض کا غلط معنی لیا جا رہا ہے۔
اعراض کی تعریف یہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمائی اور قرآن کریم کی اس
آیت کے حوالے سے کہ فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ (الشوری: 41) کہ اگر آپ
کسی چیز کو، اس کے جرم کو نظر انداز کرتے ہیں جس کی چوٹ آپ کے دل پر پڑتی ہے مگر نظر انداز
کرنے کے نتیجے میں اس کی اصلاح ہوتی ہے تو یہ اجر کی بات ہے اس پر اللہ راضی ہو گا اور آپ کو جزا
دے گا۔ لیکن اگر آپ نظر انداز کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں جرم کا حوصلہ بڑھتا ہے اور بداخلاقی
بڑھتی ہے اور گھر میں فساد پھیلتا ہے اور وہی فساد پھر ہمسایوں میں بھی پہنچے گارشتے داروں میں بھی پہنچے
گاگلی گلی پھرے گا، آزاد ہو کر سارے معاشرے کو برباد کر دے گا تب آپ پوچھے جائیں گے اور اس
عفو اور درگزر کا نام خدا تعالیٰ کے نزدیک جرم ہے، نیکی نہیں ہے۔ پس کتنی لطیف شرط ہے جس کے
ذریعے آپ کو اپنے ہر فیصلے کی شناخت ہو سکتی ہے کہ اچھا تھا یا برا تھا۔
پس اگر آپ کا عفو گھر میں اصلاح کر رہا ہے اور گزرے ہوئے لمحوں سے آپ کے خاندان کا
آنے والا لمحہ بہتر ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اگر آپ کی سختی اور پکڑ بر محل ہے اور اس کے نتیجے میں فساد کو آگے
بڑھنے کا موقع نہیں ملتا اور طبیعتوں میں درستی پیدا ہو جاتی ہے تو یہ انتقام قابل نفرت انتقام نہیں بلکہ
مناسب اور برمحل ایسا ہے جس کو خدا پسندیدگی کی نظر سے دیکھتا ہے، مگر زیادتی نہ ہو۔
ان باتوں کو سمجھ کر اس توازن کو قائم کرنا یہ وہ عدل ہے جو انسانی تہذیب کو قائم کرنے کا پہلا
خطبات طاہر جلد 16
17
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
ذریعہ ہے۔ ساری انسانی تہذیب کی تعدیل، اس کی ترتیب، اس کو ایسے معیار پر مناسب انداز میں
قائم کر دینا جس سے پھر حسن ضرور پھوٹا کرتا ہے۔
یہ وہ مضمون ہے جو جماعت احمدیہ کو خوب اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے اور اس پہلو سے وہ
لوگ جو یہ شکایت کرتے ہیں کہ پندرہ سال ہم نے یہ دیکھا اور اب معاملہ ہاتھ سے نکل گیا ہے اس کا
کچھ کریں۔ میں ان کو سمجھا دیتا ہوں اور اب بھی متنبہ کرتا ہوں کہ آپ لیٹ ہو گئے ہیں ۔ جب آپ
غافل رہے دیکھنے کے باوجود ، تو اب جب معاملہ ہاتھ سے نکل گیا اب میں کیا کر سکتا ہوں۔ حضرت
نوح" اس وقت کیا کر سکتے تھے جب بیٹا غرق ہو رہا تھا۔ ایک نبی کا بیٹا ایک ایسے عذاب میں غرق ہو
جائے جو ظالموں کے اوپر خدا تعالیٰ کی آخری تقدیر ہو جس سے پھر بچ کے کوئی نکل نہیں سکتا کتنا
خوفناک واقعہ ہے۔ مگر اس وقت حضرت نوح نے بھی یہ دعا نہیں پھر کی کہ اے اللہ پھر اس کی اصلاح
کر دے اگر عمل غیر صالح ہے تو اس کا عمل صالح بنادے کیونکہ حضرت نوح کی فراست جانتی تھی کہ جو
کچھ بھی ہوا اب وقت گزر چکا ہے۔ اس لئے اس وقت انہوں نے توجہ کی استغفار کی طرف اور خدا
تعالیٰ سے عرض کیا کہ پھر تو مجھے معاف کر دے جو کچھ مجھ سے ہوا غلطی سے ہو گیا۔ تو اس وقت پھر نظام
جماعت کو متوجہ کرنا بالکل لغو حرکت ہے، یہ ہو ہی نہیں سکتا۔
بعض عورتیں کہتی ہیں ہمارا خاوند یہ حرکتیں کرتا ہے، یہ حرکتیں کرتا ہے تمہیں سال ہم نے صبر
سے گزارہ کیا اب نہیں ہوتا۔ تیس سال صبر کیا کیا ، اپنی زندگی کو خود جہنم میں جھونکا ہے اور جب خطرہ ایسا
پیدا ہوا ہے کہ طلاق تک نوبت آ پہنچی ہے اب تم متوجہ ہو رہی ہو اور کہہ رہی ہو کہ ہمارے حالات کو
ٹھیک کرو۔ یہ نفس کے دھوکے ہیں۔ اس خاوند کی بدکرداریوں کے باوجود اس کے ساتھ شیر و شکر ہو
کے رہنا یہ بتاتا ہے کہ وہ اس پر راضی تھی اور اس کے باوجود یہ بات ان کو زیادہ پیاری تھی کہ رشتہ رہے
اور کوئی فرق نہیں پڑتا جو مرضی کرتا رہے۔ اگر یہ صورت تم نے پندرہ ، ہیں، پچیس سال تک قائم رکھی
تو جو نتیجہ نکلے گا اس کے تم ذمہ دار ہو۔ اور یہ قانون تمہیں یاد ہی نہیں رہا کہ جس کی غلامی کی دعویدار ہو
اس کے متعلق اللہ فرماتا ہے ۔ وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأولى (الضحى: 5) تیرا تو ہر لمحہ گزرے
ہوئے لمحے سے بہتر ہے اور آپ کا ہر لمحہ بدتر ہوتا ہوا نظر آ رہا تھا آپ کو اور فکر نہیں کی ، کوئی توجہ نہیں کی ۔
تو اس پہلو سے اپنے گزشتہ سال کا بھی موازنہ کریں اور تفصیل سے اپنے خاندانی حالات پر
خطبات طاہر جلد 16
18
خطبہ جمعہ 3 جنوری 1997ء
نظر ڈالیں اپنے دوستوں کے تعلقات پر نظر ڈالیں اور پھر آئندہ سال کے لئے اپنے طور پر دینی منصوبہ
بنائیں تا کہ یہ ہمارا الوداع ہو اور یہ ہمارا استقبال ہو۔ الوداع ایک ایسے سال کو کر رہے ہوں جس کی
کمزوریوں پر صاف نظر پڑ رہی ہو۔ اے فلاں کمزوری تجھے بھی ہم وداع کہتے ہیں اور اے فلاں
کمزوری تجھے بھی ہم الوداع کہتے ہیں اور اسے حسن تجھے ہم کھلی آغوش سے خوش آمدید کہتے ہیں، تو آ
اور ہمارے سینے سے چمٹ جا اور ہمیشہ ہمارے ساتھ رہ اور پھر اس میں بھی اضافہ کرتا رہ ۔ حسن میں
بھی ایک لا متناہی اضافہ ہے جو ہوتا چلا جاتا ہے۔ اللہ کرے کہ ہمیں اس شعور کے ساتھ گزشتہ سال کو
وداع کرنے اور آنے والے سال کو خوش آمدید کہنے کی توفیق ملے ۔ تمام دنیا کی جماعتوں کو میں اس
پس منظر میں جو میں نے بیان کیا ہے نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ سب دنیا میں ہر احمدی کا آنے والا سال ہر گزرے ہوئے سال کے ہر وقت سے بہتر
ثابت ہو۔ اللہ کرے کہ ہمیں اس کی توفیق ہو۔ آمین