اپنی اگلی نسلوں کی تربیت کریں۔ ان کو بار بار یہ بتائیں کہ عبادت کے بغیر تمہاری زندگی بالکل بے معنی بلکہ باطل ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے ماہِ رمضان کی برکات اور اگلی نسلوں کو عبادت کی اہمیت اور عادت سکھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ حضور رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں روزے کے مقاصد، تقویٰ کے حصول، اور فدیہ و مساکین کو کھانا کھلانے کے احکام کی وضاحت فرمائی۔ اس کے علاوہ افطاریوں کے نام پر غیر ضروری محفلوں اور اسراف سے بچنے اور صحت و روحانیت کے لیے کم خوری اختیار کرنے کی نصیحت فرمائی۔ آخر میں حضور رحمہ اللہ نے رمضان المبارک اور والدین کے احسانات کا شکر گزار بن کر مغفرت طلب کرنے کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: ماہِ رمضان، تربیتِ اولاد، روزہ اور تقویٰ، فدیہ اور غرباء کی مدد، افطاریوں میں اعتدال، حقوق الوالدین

خطبات طاہر جلد 16
37
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
اپنی اگلی نسلوں کی تربیت کریں۔ ان کو بار بار یہ بتائیں کہ
عبادت کے بغیر تمہاری زندگی بالکل بے معنی بلکہ باطل ہے۔
( خطبہ جمعہ فرموده 17 جنوری 1997ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ أَيَّامًا مَّعْدُودَتٍ فَمَنْ
كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ وَعَلَى
الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا
فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ وَأَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ )
پھر فرمایا :
)185184:البقرة(
رمضان المبارک شروع ہوئے سات دن گزر گئے ۔ آج ساتواں روزہ ہے اور اس پہلو
سے میں نے کچھ ایسی آیات اور کچھ احادیث اکٹھی کی ہیں ، اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
اقتباسات بھی جن کے حوالے سے میں آپ کو رمضان سے متعلق مختلف باتیں سمجھانے کی کوشش
کروں گا۔ سات دن جو گزر گئے وہ تو گزر گئے ، آئندہ کے لئے جو اہم باتیں ہمیشہ پیش نظر رکھنی
چاہئیں ان کا ان آیات کریمہ میں بھی ذکر ہے اور دوسری آیات میں بھی ذکر ملتا ہے۔ اور میری نظر اس

خطبات طاہر جلد 16
38
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
وقت خاص طور پر اگلی نسل کی تربیت پر بیت پر ہے۔ اس پہلو سے میں سادہ لفظوں میں رمضان کی بعض برکتیں
حاصل کرنے کے آپ کو طریق سمجھاتا ہوں لیکن جو آیات تلاوت کی ہیں پہلے ان کا ترجمہ اور مختصر تفسیر
پیش کروں گا۔
فرمایا یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ
مِنْ قَبْلِكُمْ کہ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو تم پر بھی رمضان فرض کیا گیا جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں
پر بھی فرض کیا گیا تھا اور یہ جو مضمون ہے پہلے لوگوں پر فرض کیا گیا تھا یہ عبادت کی تین قسموں پر مشترک
ہے۔ ایک نماز ، ایک حج اور ایک زکوۃ ۔ یہ تین وہ عبادت کی بنیادی قسمیں ہیں جن کا تعلق ہر مذہب
سے ہے اور قدیم سے اسی طرح چلا آیا ہے۔ ہر مذہب کے لئے کوئی نہ کوئی جگہ ایسی مقرر ہے جہاں
وہ اکٹھے ہوں اور کم سے کم زندگی میں ایک دفعہ اکٹھے ہو کر وہ خدا تعالیٰ کا ذکر بلند کریں اور جگہوں کا
انتخاب اس پہلو سے کیا گیا ہے کہ وہاں خدا کا کوئی بہت نیک اور بزرگ بندہ اللہ کی عبادت کے لئے
اپنے آپ کو وقف کر چکا تھا اور اسی فضا میں وہ سانس لیتا رہا، وہیں اس نے خدا کے لئے اپنی دین کو
خالص کیا، اپنی تمام تر تو جہات کو خدا کی طرف پھیر دیا تو اس کی یادیں خدا کی یادوں میں تبدیل ہو
جاتی ہیں۔
اور خدا کو یاد کرنے کا بہترین ذریعہ اس مقام پر ذہن میں آتا ہے جس مقام پر ایک خدا کا
خالص بندہ اس کی عبادت کرتا رہا۔ تو اسی لئے مقامِ إِبْراهِمَ مُصَلَّی کی جو نصیحت ہے۔
وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَهِمَ مُصَلَّى (البقرة : 126) کہ تم بیت اللہ کے حج کے لئے جاؤ
تو یا درکھنا و اتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَهِمَ مُصَلَّی کہ اپنی عبادتیں ویسی بنانا جیسی ابراہیم
نے بنائی تھیں اور اس مقام کو حاصل کرنے کی کوشش کرنا جو ابراہیم کا مقام تھا۔ جس طرح اس نے
اپنے آپ کو ان عبادتوں کے لئے وقف کیا۔ پس حج کا تعلق ایسے خدا کے نیک بندوں سے ہے جنہوں
نے اپنے دین کو خدا کے لئے خالص رکھا اور کسی ایک جگہ وہ یا تو دھونی مار کے بیٹھ رہے یا بار بار وہاں
آتے رہے اور اس جگہ کے ساتھ خدا کی عبادت کا تعلق مستقلاً ایک ایسے رشتے میں تبدیل ہو گیا جو توڑا
نہیں جاسکتا۔ یعنی ہر قوم کے لئے و لئے وہ جگہ اور ذکر الہی گویا ایک ہی : ہی چیز کے دو نام بن گئے ۔ جب یہ مقام
کسی مقام کو نصیب ہو تو اسے پھر وہ حج کے لئے مخصوص کیا جاتا ہے اور ہر قوم کے لئے الگ الگ خدا

خطبات طاہر جلد 16
39
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
تعالیٰ نے ایک مقام بنایا ہے اور اس کا تعلق اس قوم کے انبیاء اور بزرگوں سے ہے لیکن سب کے لئے
اجتماعی طور پر خانہ کعبہ کو چنا گیا اور اس کے لئے حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کا نام بھی زندہ رکھا
گیا۔ مگر اصل خانہ کعبہ کا مقصد توحید باری تعالیٰ کا وہ قیام تھا جو آنحضرت علی کے ذریعے وجود میں
آئی تھی۔ اسی لئے اسلام سے پہلے خانہ کعبہ کی تعمیر کی پہلی اینٹ رکھی گئی مقصد یہی تھا کہ یہاں تمام بنی
نوع انسان جمع ہوں گے۔ پس یہ مقصد اپنے تمام کو پہنچا ہے، اپنے کمال کو پہنچا ہے آنحضرت ﷺ کی
بعثت کے ساتھ۔ تو عبادت کا جو مفہوم ہے اس میں حج ایک اہم حصہ ہے لیکن یہ زندگی میں ایک دفعہ کی
عبادت ہے۔ اگر بار بار کی توفیق ملے تو زائد ہے ورنہ ایک دفعہ کی عبادت اگر ہو جائے تو یہ بھی بہت
بڑی چیز ہے۔
دوسری عبادت جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے نماز ہے جو ہر مذہب میں موجود ہے مختلف
رنگوں میں مختلف شکلوں میں اور تیسری روزے ہیں یعنی جیسا کہ اس مہینے میں ہم گزر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ
نے روزوں کو تمام دوسرے مذاہب میں جو اسلام سے پہلے تھے کسی نہ کسی شکل میں ضرور فرض فرما دیا۔
پس رمضان میں ان تین عبادت کی قسموں کو ملحوظ رکھتے ہوئے خدا تعالیٰ کے قرب کی کوشش کرنی
چاہئے ۔ حج تو ابھی بعد میں آئے گا مگر حج کے مقاصد ضرور رمضان میں پیش نظر رکھے جا سکتے ہیں اور
خانہ کعبہ کو تمام دنیا کا مرجع بنانا اس کے لئے اس رمضان میں بھی دعائیں ہو سکتی ہیں۔ پس اس پہلو
سے ہم حج کے مقاصد بھی کسی حد تک پالیں گے اگر دعاؤں کے ذریعے حج کے اعلیٰ مقاصد کو پیش نظر
رکھتے ہوئے بنی نوع انسان کو ان کی طرف مائل کرنے کے لئے التجائیں کریں اور یہ بنی نوع انسان کا
میلان یعنی ان کی توجہ اس طرف ہونا دعاؤں کے سوا ممکن نہیں ہے۔ پس اس پہلو سے رمضان میں حج
کے مقاصد کے لئے دعائیں کرنا بھی داخل ہو جائے گا کیونکہ یہ عبادت کا ایک اہم حصہ ہے۔
یہ تین پہلو عبادت کے ہیں جن کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنی اگلی نسلوں کی تربیت کی کوشش
کریں۔ ان کو بار بار یہ بتائیں کہ عبادت کے بغیر تمہاری زندگی بالکل بے معنی اور بے حقیقت بلکہ
باطل ہے۔ ایک ایسی چیز ہے جو خدا تعالیٰ کے ہاں کسی شمار میں نہیں آئے گی اس لئے جانوروں کی
طرح یہیں مرکر مٹی ہو جاؤ گے۔ مگر فرق صرف یہ ہے کہ جانور تو مرکز نجات پا جاتے ہیں تم مرنے کے
بعد جزا سزا کے میدان میں حاضر کئے جاؤ گے۔ پس یہ شعور ہے جسے ہمیں اگلی نسلوں میں پیدا کرنا ہے

خطبات طاہر جلد 16
40
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
اور رمضان مبارک میں ایک بہت اچھا موقع ہے کیونکہ فضا سازگار ہو جاتی ہے۔ رمضان ایک ایسا
مہینہ ہے جس میں ایسے چہرے بھی دکھائی دیتے ہیں مسجدوں میں جو پہلے کبھی دکھائی نہیں دیتے اور ان
کو دیکھ کر دل میں کسی قسم کی تحقیر کے جذبے نہیں پیدا ہوتے کیونکہ اگر کوئی انسان ان چہروں کو دیکھے اور
تحقیر کی نظر سے کہ اب آگیا ہے رمضان میں، پہلے کہاں تھا تو میرا یہ ایمان ہے کہ ایسی نظر سے دیکھنے
والے کی اپنی عبادتیں بھی سب باطل ہو جائیں گی اور ضائع ہو جائیں گی کیونکہ اللہ کے دربار میں اگر
کوئی حاضر ہوتا ہے، ایک دفعہ بھی حاضر ہوتا ہے، اگر آپ کو اللہ سے محبت ہے تو پیار کی نظر ڈالنی چاہئے
اس پر اور کوشش کرنی چاہئے کہ اس کو اور قریب کریں اور اس کو بتائیں کہ الحمد اللہ تمہیں دیکھ کر بہت ہی
خوشی ہوتی ہے۔ تم اٹھے، تکلیف کی ہے، پہلے عادت نہیں تھی ، اب آگئے ہو۔ بسم اللہ ، جی آیا نوں کہو
اس کو اور اس کو پیار کے ساتھ سینے سے لگائیں تا کہ آپ کے ذریعے سے اور آپ کے ان اخلاص کے
اظہار کے ذریعے سے وہ ہمیشہ کے لئے خدا کا ہو جائے۔
یہ وہ طریق ہے جس سے آپ اپنے گھر میں اپنے بچوں کی بہت عمدہ تربیت کر سکتے ہیں ۔
جب وہ صبح اٹھتے ہیں تو ان کو پیار اور محبت کی نظر سے دیکھیں ، ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ ان کو بتائیں
کہ تم جو اٹھے ہو تو خدا کی خاطر اٹھے ہو اور ان سے یہ گفتگو کیا کریں کہ بتاؤ آج نماز میں تم نے کیا کیا۔
کیا اللہ سے باتیں کیں ، کیا دعائیں کیں اور اس طریق پر ان کے دل میں بچپن ہی سے خدا تعالیٰ کی
محبت کے بیج مضبوطی سے گاڑے جائیں گے یعنی جڑیں ان کی مضبوط ہوں گی۔ ان میں وہ تمام
صلاحیتیں جو خدا کی محبت کے بیچ میں ہوا کرتی ہیں وہ نشو و نما پا کر کونپلیں نکالیں گی۔ پس رمضان اس
پہلو سے کاشتکاری کا مہینہ ہے۔ آپ نے بچوں کے دلوں میں خدا کی محبت کے بیج بونے ہیں۔ اس
طریق پر ان کی آبیاری کرنی ہے یعنی روز مرہ ان کو نیک باتیں بتا بتا کرتا کہ ان بیجوں سے بڑی سرسبز
خوشنما کونپلیں پھوٹیں اور رفتہ رفتہ وہ بچے ایک کلمہ طیبہ کی صورت اختیار کر جائیں جس کی جڑیں تو زمین
میں پیوستہ ہوتی ہیں مگر شاخیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں ۔
تو رمضان مبارک کو روزوں کے لحاظ سے جیسے گزارنا ہے وہ تو عام طور پر سب جانتے ہی
ہیں مگر میں ان فائدوں پر نگاہ رکھ رہا ہوں جو رمضان میں خاص طور پر ہجوم کر کے آجاتے ہیں اور اس
وقت آپ اس ہجوم سے استفادہ کریں اور زیادہ سے زیادہ برکتیں لوٹ لیں ۔ یہ مقصد ہے اس نصیحت

خطبات طاہر جلد 16
41
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
کا جس کے لئے میں آج آپ کو متوجہ کر رہا ہوں بعض لوگ جانتے ہیں کنکوے اڑائے جاتے ہیں مگر
بسنت میں جو کنکووں کے اڑنے کا عالم ہے وہ چیز ہی اور ہو جاتی ہے۔ پس خدا کی یادوں کے لئے یہ
مہینہ بسنت بن گیا ہے اور بار بار ذکر الہی کے جو گیت ہیں وہ گھر گھر سے بلند ہوتے ہیں۔ مختلف
وقتوں میں اٹھتے ہیں ، صبح شام تلاوت کی آوازیں آتی ہیں اور طرح طرح سے انسان اللہ کی یاد کو زندہ
اور تازہ اور دائم کرنے کی کوشش کرتا ہے تا کہ جو یاد آئے وہ پھر ہاتھ سے نکل نہ جائے۔
پس اس مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ
عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ رمضان
کا مقصد کھیل تماشہ نہیں ہے۔ محض بھوکا رہنا ، محض افطاری کر لینا یہ نہیں ہے۔ ایک مقصد ہے تا کہ تم
تقویٰ میں ترقی کرو اور اللہ تعالیٰ کا پہلے سے بڑھ کر دل میں خوف پیدا ہو اور پھر وہ ہمیشہ باقی
رہے۔ اس کے بعد فرمایا ہے ۔ اَيَّامًا مَّعْدُودَت اس تعلق میں مختلف ترجمہ کرنے والے اور
مفسرین اس کا جب فاعل ڈھونڈتے ہیں تو ان کو ایک دقت پیش آتی ہے اَيَّامًا مَّعْدُودَت
منصوب ہے۔ یعنی منصوب سے مراد یہ ہے جیسے کسی کو کہا جائے کہ فلاں چیز کو فلاں جگہ پھینک آؤ تو جس
چیز کو پھینکیں گے وہ مفعول ہو جائے گی۔ وہ جگہ جہاں پھینکیں گے وہ مفعول ہو جائے گی تو فعل کا کرنے
والا بھی تو کوئی ہونا چاہئے ۔ اس لئے جب بھی ایسی علامتیں ظاہر ہوں جن کا تعلق مفعول ہونے سے ہے
تو انہیں منصوب حالتیں کہا جاتا ہے، نصب کی حالت اور اس کا ایک فاعل تلاش کیا جاتا ہے۔
وو
تو أَيَّامًا مَّعْدُودَت کو قرآن کریم میں نصمی حالت میں پیش فرمایا گیا ہے۔ چند گنتی
وو
کے دن اس پر جو ترجمہ کرنے والے فاعل تلاش کرتے ہیں تو کہتے ہیں اس سے مراد یہ ہے کہ
روزے رکھو چند گنتی کے دن لیکن روزے رکھو “ کو حذف سمجھتے ہیں جب کہ اس سے پہلے جو فعل گزر
چکے ہیں اگر ان کے ساتھ اس کو ملایا جائے اور مفعول بنایا جائے تو پھر معنی بالکل غلط ہو جائیں گے۔ وہ
اس طرح بنیں گے پھر کہ تم پر فرض کر دیئے گئے ہیں روزے جیسے کہ پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے۔
لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ، أَيَّامًا مَّعْدُودَت کیونکہ فعل تقویٰ کا ہے صرف تا کہ تم تقوی اختیار کرو گنتی
کے چند دن ۔ اب یہ تو مقصود ہو ہی نہیں سکتا قرآن کریم کا کہ روزے فرض کئے گئے ایسے کہ پہلی قوموں
پر بھی ہر جگہ فرض کر دیئے گئے تھے، اتنی عظیم الشان چیز ہے صرف اس لئے کہ تم چند گنتی کے دن خدا کو

خطبات طاہر جلد 16
42
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
وو
یاد کر لو یا تقوی اختیار کر لو۔ تو یہ وقت ہے ترجمہ کرنے والوں کے پیش نظر ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ منصوب کے
لئے ضرور پہلے ایسا فعل تلاش کرنا چاہئے جس میں فاعل بھی مذکور ہو تا کہ تم تقوی اختیار کرو یہ فعل
ہے جس میں فاعل بھی ہے۔ کون تقویٰ کرے؟ تم کرو۔ کتنے دن؟ چند گنتی کے دن ۔ یہ تو غلط ہے
کیونکہ تقوی کا تعلق تو زندگی بھر سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں ہمیشہ ان منصوبی حالتوں میں فاعل کی
تلاش کی بجائے اسے اور معنوں میں پڑھتا ہوں جو عربی لغت کے لحاظ سے جائز ہیں اور منصوب بعض
دفعہ غیر معمولی توجہ دلانے کی خاطر کیا جاتا ہے اس میں فاعل کی تلاش کی ضرورت ہی کوئی نہیں ۔ جب
کہیں بچوکسی چیز سے مثلاً شیر کہہ دیا جائے یا سانپ کہہ دیا جائے یا بچھو کہ دیا جائے اور یہ نہ کہا جائے
کہ بچھو تو اس کو منصوب کر دیا جائے یا کسی اور ایسے موقع پر جب کسی چیز کی عظمت دلانی ہو تو اسے بھی
منصوب کر دیا جاتا ہے تو اس کے لئے پہلے جملے میں کسی فعل اور اس سے تعلق رکھنے والے فاعل کی
تلاش کی ضرورت نہیں ہے۔
جب یہ معنی جو میں کرتا ہوں اس پہلو سے یہ مضمون یوں بنے گا لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ دیکھو
تقوی کا فائدہ تمہیں اس سے پہنچے گا اور جہاں تک محنت کا تعلق ہے گنتی کے چند دن ہی تو ہیں۔ کیسا
اچھا سودا ہے۔ چند روزہ محنت کرو گے تو ہمیشہ ہمیش کی فلاح پا جاؤ گے اور تقویٰ حاصل ہوگا جو پھر تمہارا
ساتھ نہیں چھوڑے گا کیونکہ تقویٰ عارضی نیکی کے لئے استعمال ہو ہی نہیں سکتا۔ تقویٰ ایک مستقل چیز
ہے جو انسان کے دل میں بس جاتی ہے اور ترقی کرتی رہتی ہے تو لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ کا ایک معنی یہ
ہے کہ تا کہ تم تقویٰ میں ترقی کرتے چلے جاؤ اور ہر رمضان تمہارا تقویٰ بڑھا کر جائے ، ہر رمضان
تمہیں خدا سے پہلے سے زیادہ قریب کر دے۔ یہ مقصد ہے رمضان کا اور اسی پہلو سے تمام گزشتہ
مذہبی قوموں میں روزے فرض کئے گئے اور ہے کیا ؟ آیا ما مَعْدُودَت چند گنتی کے دن ہیں ان
میں جو زور لگانا ہے لگا لو۔ فوائد زندگی بھر کے اور محنت چند دنوں کی ۔
پھر فرمایا فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ
آخر اور پھر سہولتیں بھی ایسی دے دی ہیں کہ یہ مہینہ مشقت کا مہینہ نہیں رہتا۔ فرمایا تم میں مریض
بھی ہوں گے، سفر پر بھی ہوں گے ان کے لئے ہماری ہدایت یہ ہے کہ وہ دوسرے ایام میں روزے
رکھ لیں ۔ ایک مہینے میں روزے رکھنا فوائد اپنے ساتھ رکھتا ہے وہ ماحول پیدا ہو جاتا ہے جو الگ الگ

خطبات طاہر جلد 16
43
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
روزے رکھنے سے پیدا نہیں ہوتا ۔ جو برکتیں سب کی مل کر اکٹھا روزہ رکھنے میں ہیں وہ برکتیں الگ
الگ روزوں میں نہیں ہیں۔ تو فرمایا اصل تو یہی ہے کہ اس مہینے کو جب پاؤ، جب اس کو دیکھو، جب
تمہیں نصیب ہو جائے تو اسی مہینے میں روزے رکھو لیکن اگر مریض ہو، بیمار ہو تو پھر بعد کے ایام کو بھی
روزے پورے کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہو اور جب بھی توفیق ملے روزے رکھو
مِنْ أَيَّامٍ اُخَرَ یعنی رمضان کے علاوہ بعد کے ایام میں ۔
وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينِ اس میں يُطِيقُونَهُ کے
متعلق میں تفصیلی بات پچھلے رمضان ، اس سے پہلے بھی کر چکا ہوں اس وقت میرے پیش
نظریہ لفظ يُطِيقُونَ کا استعمال نہیں ہے۔ سادہ ترجمہ اس کا یہ سمجھیں کہ جن لوگوں کو یہ توفیق ہو کہ
وہ روزہ نہ رہیں نہ رکھیں مگر روزے کا فدیہ دے سکیں وہ فدیہ دے دیں یا وہ لوگ جو یہ طاقت ہی نہیں رکھتے کہ
روزہ رکھ سکیں وہ بعد میں روزہ چونکہ نہیں رکھیں گے اس لئے اس کے بدلے میں فدیہ دے دیں تو یہ
دونوں معانی اور اس کے علاوہ بھی بعض معانی اس مضمون میں داخل ہیں۔
یہاں فدیہ کی بات میں سمجھانا چاہتا ہوں کہ فدیہ کیا ہے؟ فرمایا فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ
ایک مسکین کا کھانا ہے فدیہ۔ یعنی جو تم میں سے غرباء ہیں، نسبتا مالی لحاظ سے کم توفیق رکھنے والے ہیں
اور ان کے اندر مانگنے کی عادت نہیں خصوصیت سے وہ لوگ مساکین کہلاتے ہیں۔ مانگنے والے بھی
اس حکم سے باہر نہیں جائیں گے مگر خاص طور پر نظر رکھنے کا حکم ہے فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينِ کا
مطلب ہے تم نگاہ رکھو کہ ایسے مساکین جو تمہارے ارد گرد رہتے ہیں ، جن کو مانگنے کی عادت نہیں مگر
تمہارا فرض ہے کہ ان تک پہنچو، ان کی تلاش کرو، ان کو یہ کھانا پہنچاؤ، یہ تمہارا فدیہ ہو جائے گا۔ فدیہ
در اصل ایک چیز کو کسی مصیبت سے چھڑانے کے لئے دیا جاتا ہے۔ جب ان کے دشمنوں کے قیدی
جب ان پر فتح پاتے ہیں ان کے ہاتھ آجاتے ہیں تو ان کے پچھلے عزیز ، رشتے دار و غیرہ کچھ رقم دے کر
ان کو چھڑاتے ہیں تو جان چھڑانے کے لئے کسی مصیبت سے جو کچھ دیا جائے اسے فدیہ کہتے ہیں اور
جو چیز ضائع ہو جائے اور انسان کسی وجہ سے کسی نیکی سے محروم رہ جائے تو اس کی جو بلاء پڑتی ہے
انسان پر۔ نیکی کا مہینہ آیا اور نیکیوں سے محروم رہ گیا اس بلاء سے بھی تو جان چھڑانی ہے کہ جو محرومی کا
احساس ہے اور محرومی کے نتائج ہیں وہ تو پڑیں گے بہر حال ۔ اس کے لئے خدا تعالیٰ نے یہ فدیہ مقرر

خطبات طاہر جلد 16
44
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
فرمایا ہے کہ تم بھوکے رہ کر خدا کی رضا کمانا چاہتے تھے تمہیں خواہش کے باوجود بھوکے رہ کر خود خدا کی
رضا کمانے کی توفیق نہیں مل سکی تو اس کا علاج دیکھیں کیسا عمدہ تجویز فرمایا۔ فرمایا بھوک میں کوئی بات
نہیں ہے اصل تو تقویٰ ہے اور اگر تم خدا کی خاطر کسی بھوکے کو کھانا کھلاؤ تو یہ تمہارے روزے چھٹنے کا
فدیہ ہے۔ یعنی بظاہر انسان یہ سمجھتا ہے اس کا فدیہ یہ ہو کسی کو روزے رکھواؤ لیکن روزے رکھوانا فدیہ
نہیں، بھوکے کو کھانا کھلا نا فر یہ بن گیا۔
پس اس نیکی کو بھی نہ صرف اس مہینے میں رواج دینا ہے بلکہ اپنے بچوں کو خصوصیت سے بتانا
چاہیئے اور اس رمضان کے مہینے میں فدیے کا مضمون چونکہ بھوک سے تعلق رکھتا ہے بھوک کے حوالے
سے سمجھانا چاہئے۔ اپنی اگلی نسلوں کو بتائیں کہ دیکھو تم خدا کی خاطر بھوکے رہے تھے تو کبھی یہ بھی سوچا
کہ خدا کے بہت سے ایسے بندے ہیں جن کو روزمرہ ہی کھانے کی وہ توفیق نہیں ملتی جو تمہیں ملتی ہے۔
تم صبح اٹھ کے کھاتے ہو، دو پہر کو بھی کھاتے ہو ، شام کو بھی ، پھر اس کے علاوہ بھی ، جب توفیق ملے جو
صاحب حیثیت لوگ ہیں یا ان ملکوں میں رہتے ہیں جیسے انگلستان کے رہنے والے ہیں ان کے بچوں
کو تو ہر وقت چرنے کی عادت ہوتی ہے۔ کوئی جیب میں چیونگم ڈال لیا، کوئی چاکلیٹ خرید لیا، کوئی بازار
سے چپس لے لئے ، فرائز خرید لیں۔ ہر وقت کچھ نہ کچھ ان کو ملتے رہنا چاہئے اور اکثر مل ہی جاتا ہے
اور سب بچوں نے اپنی اپنی چیزیں سنبھال کے رکھی ہوتی ہیں اپنے تھیلوں میں کہ ہم یہ کھائیں گے۔ تو
ان کو سمجھانا چاہیئے کہ رمضان ، آج کل کے مہینے میں تو روزے چھوٹے ہیں مگر بڑے سخت بھی آجایا آ۔
کرتے ہیں۔ مگر آج کل بھی بچوں کو جو پابندی کا احساس ہے یہ نہیں کھانا، یہ تکلیف ضرور پہنچاتا ہے۔
پس آپ فدیہ کے حوالے سے ان کو سمجھائیں کہ خدا تعالیٰ نے دیکھو اگر روزے نہ رکھو تو فدیہ دینے کی
اور غریبوں کو کھانا کھلانے کی تلقین فرمائی ہے۔ جس کا مطلب ہے روزے کا تعلق غریبوں کی بھوک
سے بھی ہے اور ساتھ یہ فرما دیا فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ کہ یہ صرف ان لوگوں کے
لئے نہیں ہے جن کے روزے چھٹ گئے ہیں۔ غریب کو کھانا کھلانا تو ایک دائمی مضمون ہے اور رمضان
کے مہینے میں تو یہ خصوصیت سے غریب کو کھانا کھلانا ایک بہت بڑی نیکی بن جاتا ہے۔
فَمَنْ تَطَوَّعَ
عَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ جو روزہ چھٹے یا نہ چھٹے اس مہینے میں نیکی کے شوق
کی خاطر از خود غریبوں کو کھانا کھلانے کا انتظام کرتا ہے تو یہ اس کے لئے بہت ہی بہتر چیز ہے۔ تو اس

خطبات طاہر جلد 16
45
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
حوالے سے غربت کو دور کرنے کی طرف متوجہ کرنا اور غریبوں کی نگہداشت کرنا ، ان کا خیال رکھنا ، ان
کے دکھ بانٹنا یہ سارے وہ مضامین ہیں جو بڑی عمدگی کے ساتھ بچوں کو سمجھائے جاسکتے ہیں اور جب
آپ سمجھائیں گے تو خود بھی آپ کو پہلے سے زیادہ اس طرف توجہ ہوگی ۔ فِدْيَةٌ کے متعلق صرف ایک
مشکل یہ ہے کہ انگلستان میں اور یورپ اور امریکہ کے بہت سے دوسرے، یورپ اور امریکہ جیسے اور
بھی کئی ممالک ہیں مثلاً جاپان ہے جو روزمرہ کے کھانے کو کوئی خاص اہمیت دیتے ہی نہیں ، کیونکہ ان
میں اکثر لوگ روز مرہ کے کھانے کی توفیق ایسی رکھتے ہیں کہ وہ زائد عیاشی اور عیش و عشرت کے لئے تو
پیسے چاہتے ہیں کھانا ان کا مسئلہ ہی کوئی نہیں ہے جو مرضی کھائیں اور اتنی کمائی ضرور کر لیتے ہیں کہ وہ
آسانی سے پیٹ بھر سکتے ہیں۔ زوائد کے لئے ، شرابیں پینے کے لئے ، عیش وعشرت کے دوسرے
سامانوں کی خاطر اگر کچھ نہ ان کو ملے تو وہ اس کو غربت سمجھتے ہیں لیکن ان کی توجہ اس طرف جاتی ہی نہیں
کہ دنیا میں بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں آتی ۔ اگر ایک وقت کی
روٹی بھی میسر آجائے تو وہ بھی بڑی غنیمت سمجھی جاتی ہے۔
تو سوال یہ ہے کہ یہاں کیسے آپ کو یہ توفیق مل سکتی ہے۔ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينِ کی ۔
دو تین طریق ہیں ۔ ایک تو یہ کہ جو غریب ممالک ہیں ان کے لئے آپ فدیے بھیجیں۔ اگر چہ وہ ذاتی
تعلق جو غریب کی براہ راست خدمت سے قائم ہوتا ہے وہ تو نہیں ہو سکے گا لیکن ایک کچھ نہ کچھ بدل تو
ضرور ہے۔ پس اس مہینے میں اپنے بچوں کو بھی اس بات پر آمادہ کریں کہ اگرچہ روزے تم پر فرض
نہیں ، فدیہ فرض نہیں ہے مگر قرآن تو فرما رہا ہے فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا پس جو بھی نیکی شوق سے کرتا
ہے، نفلی طور پر کرتا ہے تو اس کے لئے بہت بہتر ہے۔ تو کچھ اپنے غریب بھائیوں کے لئے خواہ دنیا
میں کہیں بھی بستے ہوں ، ان کے لئے کچھ اپنے جیب خرچ سے نکالو اور روزمرہ کوئی نہ کوئی صدقہ خدا کی
خاطر دے دیا کرو تو اس طرح بچپن ہی سے ان کے دلوں میں غریب کی ضرورت کا احساس پیدا ہو جائے
گا اور جو اپنی طرف سے، اپنے اکٹھے کئے ہوئے پیسوں میں سے کچھ دیں گے خواہ وہ معمولی رقم ہی کیوں
نہ ہو وہ ان کے لئے ایک بہت بڑی رقم بن جائے گی کیونکہ اللہ تعالیٰ تو خدا کی راہ میں خرچ کرنے والوں
کے دل پر نظر رکھتا ہے اور بعض دفعہ ایک بچے کا چھوٹا سا خرچ بھی اس کی ساری زندگی سنوار سکتا ہے۔
تو دیکھو رمضان میں کیسے اعلیٰ اعلیٰ مواقع آپ کو نصیب ہوتے ہیں اور کس طرح روزمرہ

خطبات طاہر جلد 16
46
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
آپ کی اولاد کی تربیت آپ کے لئے آسان ہو جاتی ہے۔ ایک ماحول بنا ہوا ہے، اٹھ رہے ہیں
روزوں کے وقت ، افطاری کے وقت اکٹھے ہو رہے ہیں۔ اس وقت عام طور پر لوگ مختلف گپیں مار
کے اپنا وقت ضائع کر دیتے ہیں ۔ سحری کے وقت بھی میں نے دیکھا ہے یہ رجحان ہے کہ ہلکی پھلکی
باتیں کر کے تو ہنسی مذاق یا دوسری باتوں میں سحری کے وقت کو ٹال دیتے ہیں اور یا ضائع کر دیتے
ہیں۔ اسی طرح افطاری کا حال ہے۔ تو میں آپ کو یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ جہاں تک ممکن ہو سکے سحری
اور افطاری کو تربیت کے لئے استعمال کریں اور تربیت کے مضمون کی باتیں کیا کریں اور اعلیٰ : اور اپنی بڑے
دینی مقاصد کی گفتگو اگر بہت بوجھل ہو تو یہ چھوٹی چھوٹی روز مرہ کی باتیں یہ تو سمجھائی جاسکتی ہیں۔
پھر فرمایا ہے وَ أَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ کہ اگر تم روزے
رکھو تو یہ بہت بہتر ہے ان كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ اگر تم اس بات کو جانتے۔ یہاں جب اجازت دے
دی ہے فدیہ کی اور اگر مریض ہو یا سفر پر ہو تو ہدایت یہ فرمائی ہے کہ پھر بعد کے ایام میں روزے رکھو تو
سوال یہ ہے کہ پھر وَ اَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ کا کیا مطلب ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں
ہے کہ بیمار ہو تب بھی رکھو یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ سفر پر ہو تب بھی رکھو یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔
ہرگز اس کا یہ مطلب نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فدیے تو تم دے دو گے لیکن روزے نہیں اس
سے کٹ جائیں گے، روزے کا فریضہ قائم رہے گا ۔ اس لئے فدیہ دے کر یہ نہ سمجھو کہ روزے کے
فرض سے تم بری الذمہ ہو گئے ہو۔ فدیہ دو اور وہ بھی تمہارے لئے بہتر ہے لیکن روزے اپنی ذات
میں ایسے فوائد رکھتے ہیں کہ جب بھی تمہیں توفیق ملے تم ضرور رکھو۔
وَأَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ کا ایک معنی تو یہ ہے کہ تم
اگر غور کرو تو یہ بات سمجھ لو گے کہ روزوں میں اور بھی بہت سی خیر یں اور برکتیں ہیں اور اس سے فائدہ
اٹھانا تمہارے اپنے فائدے کی بات ہے لیکن اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ میں ایک مضمون کاش کا بھی
پایا جاتا ہے کہ اے کاش تمہیں معلوم ہوتا کہ روزے میں کیا کیا فوائد ہیں اور اگر یہ معلوم ہوتا تو
تَطَوَّعَ خَيْرًا کا مضمون روزوں کے ساتھ بھی چسپاں ہو جاتا۔ پھر تم کوشش کرتے کہ صرف
رمضان کے فرض روزے ہی نہ رکھتے بلکہ تَطوَّعَ خَيْرًا کا مضمون روزوں کے ساتھ بھی چسپاں
ہو جاتا۔ پھر تم کوشش کرتے کہ صرف رمضان کے فرض روزے ہی نہ رکھتے بلکہ تَطَوَّعَ خَيْرًا کے

خطبات طاہر جلد 16
47
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
تابع نفلی روزے بھی بہت رکھتے مگر تمہیں پتہ نہیں کہ روزے کے فائدے کیا کیا ہیں ۔ اس نقطہ نگاہ سے
روزے کے فوائد کے تعلق میں میں آپ کے سامنے چند اور باتیں بھی رکھنا چاہتا ہوں۔
ایک تو ایسی بات ہے جس کا غریب ملکوں سے زیادہ امیر ملکوں سے تعلق ہے۔ غریب ملکوں
میں فاقہ کشی کی مصیبت ہے جس کا ذکر فدیے کے تعلق میں میں نے کیا ہے۔ امیر ملکوں میں زیادہ
کھانے کی مصیبت ہے اور غذا کی بہتات جو ہے اس نے مصیبت ڈالی ہوئی ہے۔ اس لئے یہاں کے
جتنے بھی اشتہار اور پروگرام وغیرہ آپ دیکھتے ہیں ان میں یہ نسخے بتائے جاتے ہیں کہ موٹا پا کیسے دور
کرنا ہے اور اس کے لئے نئی نئی ترکیبیں ایجاد ہو رہی ہیں ، نئی نئی دوائیاں بن رہی ہیں۔ اب کسی
بھو کے ملک میں جا کر آپ یہ اشتہار شائع کریں تو لوگ اشتہار پھاڑ کے اشتہار لکھنے والوں کی جان
کے درپے ہو جائیں مگر یہاں یہی بیماری ہے۔ بہتات ، کوئی چیز حد سے زیادہ دستیاب ہو پتا نہ ہو کہ کیا
کرنا ہے اس کا ۔ اب پیچھے جب وہ ان کی کرسمس گزری ہے تو کھا کھا کے انہوں نے ستیا ناس کر لیا اپنی
صحت کا۔ دن رات چرنے کا شغل تھا کہ اس طرح کرسمس منائی جارہی ہے اور کسی نے کہا کہ سب کچھ،
ساری دولت کرسمس کے دن گندی نالیوں میں بہا دینا یہ مدعا معلوم ہوتا ہے کرسمس کا۔ تو خدا تعالیٰ
دونوں طرف نصیحت فرماتا ہے۔ ایک طرف ان لوگوں کے لئے جن لوگوں کے پاس نہیں ہے ان کے
لئے کئی نصیحتیں ہیں رمضان میں اور پھر ان کے لئے بھی جن کے پاس بہت کچھ ہے بہت سی نصیحتیں
ہیں۔ ایک ہی تھی جس کا میں نے ذکر کیا کہ اپنے غریب بھائیوں کا خیال کرو، روزے کی بھوک کی جب
تکلیف پہنچے اس وقت سوچا کرو کہ خدا کے کتنے بندے ہیں جو روزمرہ کی معمولی ضرورتوں کے بھی محتاج
بنے بیٹھے ہیں ان کے پاس کچھ نہیں ہے کھانے کو اور پھر اس کے نتیجے میں جو تقویٰ پیدا ہو وہ ان چند
ایام تک محدود نہ رہے بلکہ جیسا کہ میں نے قرآن کریم کی آیت سے استنباط کیا ہے وہ مستقل تمہاری
دولت بن جائے ۔
أَيَّامًا مَّعْدُودَت کی تکلیف ایسے غریب بھائیوں کی تکلیف کا احساس دلائے جو
ہمیشہ بھوکے رہتے ہیں کسی رمضان کی وجہ سے تو بھوکے نہیں رہتے ۔ تو ایک عارضی تکلیف ایک مستقل
راحت کا سامان پیدا کر دے گی اور جو تمہیں سکون نصیب ہوگا غریبوں کو کھانا کھلا کر اور غریبوں کی
خدمت کے ذریعے یہ سکون مستقل ہو جائے گا اور بھوک کی تکلیف عارضی تھی۔ پس دوسرا پہلو جو اس کا

خطبات طاہر جلد 16
48
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
ص
ہے تم اپنی صحت کا بھی خیال کرو۔ بھوکے رہتے ہو تو سارا دن یہ سوچ کر نہ گزارنا کہ جب روزہ ختم ہو گا
تو پھر یہ یہ نعمتیں کھاؤں گا ، اتنا زیادہ کھاؤں گا کہ سارے روزے کی کسر مٹا دوں گا بلکہ آنحضرت
فرماتے ہیں صوموا تصحوا (الطبراني في معجم الاوسط 8/174) روزے رکھوتا کہ تمہاری
صحت اچھی ہو اور صحت اچھی تبھی ہو سکتی ہے کہ اگر آپ روزوں سے یہ سبق سیکھیں کہ ہم جو بہت زیادہ
کھایا کرتے تھے بڑی سخت بے وقوفی تھی رمضان نے ہمیں یہ کھانے کا سلیقہ سمجھا دیا ہے۔ در حقیقت
اس سے بہت کم پر ہمارا گزارہ ہو سکتا ہے جو ہم پہلے کھایا کرتے تھے تو اپنی خوراک بچاؤ اور اس کے
ساتھ اپنی صحت کی حفاظت کرو۔
اب امر واقعہ یہ ہے کہ اس سے بہتر ڈائٹنگ کا اور کوئی طریق نہیں ہے جو روزوں نے ہمیں
سکھایا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس مضمون پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
روزے میں کھانا کم کرنا لازم ہے کیونکہ کھانا کم کئے بغیر جو اعلیٰ مقصد ہے روزے کا وہ پورا نہیں ہو سکتا۔
یعنی صرف یہ نہیں کہ کچھ وقت بھوکے رہنا ہے بلکہ دونوں کناروں پر بھی صبر سے کام لو اور نسبتاً اپنی غذا
تھوڑی کرتے چلے جاؤ۔ فرماتے ہیں اس کے بغیر انسان کی توجہ اللہ تعالیٰ کی طرف نہیں ہو سکتی ۔ ذکر الہی
کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ذکر الہی ایک روحانی غذا ہے اور روز روزمرہ مرہ
کا کھانا ایک جسمانی غذا ہے۔ تو رمضان کی برکت یہ ہے یا روزوں کی برکت یہ ہے کہ وہ جسمانی غذا
سے ہماری توجہ روحانی غذا کی طرف پھیر دیتے ہیں اور ذکر الہی میں ایک لطف آنا شروع ہو جاتا ہے
اور وہ روحانی لطف ہے جو آپ کی روح کو ترو تازہ کرتا ہے، اس کی مضبوطی کا انتظام کرتا ہے اور جسم پر
جوزائد چر بیاں چڑھی تھیں ان کو پگھلاتا ہے۔
پس روزے کا امیروں کی صحت کے ساتھ بڑا بھاری تعلق ہے لیکن اگر امیر روزے کا انتقام
دونوں کناروں پر لیں یعنی جب افطاری کریں تو اتنا کھائیں اور ایسی ایسی عجیب نعمتیں کھائیں کہ عام
روز مرہ دنوں میں بھی وہ نہیں کھاتے تھے تا کہ روزے کا بدلہ اتارا جائے اور رات جو بیچ میں پڑے پھر
دوسرے دن سحری کے وقت اس عزم کے ساتھ بیٹھیں کہ اب ہم نے بھوک کو قریب نہیں پھٹکنے دینا۔
اتنا کھائیں گے کہ صبح آنکھ کھلے تو عذاب بن جائے، معدے میں تیز اب ابل رہے ہوں۔ مصیبت
پڑی ہوئی ہو اور پھر علاج سو کر کیا جائے تاکہ اور سوئیں اور اس مصیبت سے نجات ملے اور سوسو کر جس

خطبات طاہر جلد 16
49
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
اب
صلى الله
علی
طرح بھی بن پڑے افطاری کا انتظار ہو ۔ انتظار ہو۔ اگر یہ مقصد ہے رمضان کا اور روزوں کا تو یہ تو ن کا اور روزوں کا تو یہ تو تمہیں پہلے
حال سے بدتر کر کے چھوڑ جائے گا۔ اس لئے مقصد کو سمجھیں اور اس مقصد کو پیش نظر بھی رکھیں ۔ بچوں کو
بھی سمجھائیں کہ اگر تم نے بھوک کا مزہ دیکھا ہی نہیں اور تمہیں یہ نہیں پتا کہ بھوک کے وقت تمہیں ذکر الہی
کرنا چاہئے اور اللہ تعالیٰ کی یاد میں وقت صرف کر کے جو بھوک کی بے چینی ہے اسے کم کرنا ہے۔
یہ جو مضمون ہے بدنی غذا کی کمی کا روحانی غذا کے ذریعے ازالہ کرنا یہ مضمون حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی عمدگی کے ساتھ، بڑی تفصیل سے کھول کر ہمارے سامنے رکھا ہے
لیکن ایک اور بات میں آپ کو یہ بتادوں اس تعلق میں کہ یہ جو فدیہ ہے اس کے علاوہ بھی رمضان میں
افطاریاں کرانے کا رواج چل پڑتا ہے جو بسا اوقات اس مقصد کے خلاف ہو جاتا ہے جو میں اب
بیان کر رہا ہوں ۔ وہ سمجھتے ہیں کھانا کھلانا ، افطاری کرانا چونکہ ثواب کا کام ہے اس لئے ہم جتنی زیادہ سجا
سجا کر افطاریاں کرائیں گے ، لوگوں کو بھیجیں گے اتنا ہی ہمارا رمضان کامیابی سے گزرے گا۔ اس میں
کوئی شک نہیں حضرت اقدس محمد مصطفی ع سے یہ ثابت ہے کہ افطاری کروانا ایک نیکی کا کام ہے
اور غریب کو روزہ رکھوانا بھی ایک نیکی کا کام ہے۔ مگر قرآن کریم فرماتا ہے کہ ایسی نیکی نہ کرو، فرماتا
ہے لَوْ لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنْكُمْ (الحشر:8) کہ جو خدا تعالیٰ نے تمہیں نعمتیں
عطا فرمائی ہیں مختلف صورتوں میں بعض دفعہ خدا تعالیٰ اس زمانے میں جہاد کے نتیجے میں بہت سی ،
کثرت سے دولتیں صحابہ کو عطا کرتا رہا تو اس کے مصارف کا بیان کرتے ہوئے یہ متوجہ فرمایا
كَيْ لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنْكُمْ جب خدا تعالی تمہیں با حیثیت بنائے، تمہارے
اموال میں برکت دے تو تحفے دینے کا اس دولتمند ہونے سے یا خدا تعالیٰ کی نعمتیں حاصل ہونے سے طبعی
تعلق ہے، ہر امیر تو یہ نہیں کرتا بعض امیر تو اور بھی کنجوس ہوتے جاتے ہیں، مگر عام طور پر جس کے اچھے
دن آئیں جس کو خدا تعالیٰ کوئی نعمت عطا کرے وہ چاہتا ہے کہ اپنے بھائی کو بھی اس سے خوش کرے
اس کا بھی حصہ ڈالے تو اس زمانے میں جب خدا تعالیٰ کسی قوم کے دن بدل رہا ہوتا ہے ان کو دنیاوی
نعمتیں عطا کرتا ہے تو ایک دوسرے کو تحائف دینا ایک دوسرے کی ضرورتیں پوری کرنے کا جو رواج
ہے یہ از خود تقویت پا جاتا ہے۔ اس تعلق میں فرمایا لیکن یہ یاد رکھنا كَيْ لَا يَكُوْنَ دُولَةً بَيْنَ
الْأَغْنِيَاء مِنْكُمْ یہ نہ ہو کہ تم امیروں کو ہی بھیجتے رہو چیزیں۔ جب خدا نعمتیں عطا کرتا ہے تو وہ

خطبات طاہر جلد 16
50
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
دولت جو امیروں کی سطح پر اوپر اوپر گھومتی رہے اس کا خدا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ تمہارے معاشرتی
تقاضے ہیں تمدنی تقاضے ہیں۔ جب تم ایک خاص سوسائٹی سے تعلق رکھتے ہو تو آپس میں ایک ہیں۔
دوسرے کو تحفے دینا یہ خدا کی خاطر نہیں ہوا کرتا ۔ اگر خدا کی خاطر تحفے دینے ہیں تو اوپر سے نیچے کی
طرف تھے بہاؤ اور وہ لوگ جو مجبور اور غریب ہیں اگر پوری طرح نہیں تو نسبتاً غریب ہیں ان کو دیا
کرو۔ تو جہاں تک فدیے کا تعلق ہے یہ تو آپ باہر بھیج سکتے ہیں مگر افطاریاں باہر نہیں بھیج سکتے اور اس
کا بھی بڑا رواج ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ افطاریاں اپنے سے امیروں کو یا اپنے ہم پلہ امیروں کو بھیجنے
کی بجائے ڈھونڈیں کہ نسبتا کون مسکین لوگ ہیں خدا کے اور یہ مسکینی جو ہے یہ ایک نسبتی چیز ہے۔
ضروری نہیں کہ ایسا غریب ہو کہ اس کو صدقہ ہی دیا جائے ۔ حالات الگ الگ ہیں بعضوں کو کم ملتا
ہے، بعضوں کو زیادہ ملتا ہے۔
تو وہ لوگ جو خدا کی خاطر کسی کو خوش کرنا چاہتے ہیں ان کو چاہئے کہ ڈھونڈیں ایسے لوگ جن
کا کھانے پینے کا معیار روزمرہ کا اتنا اونچا نہیں جتنا ان کا ہے اور وہ اگر ان کو بھیج دیں تو اس آیت کے
مضمون کے مطابق وہ اپنے ہی جیسے دولتمندوں میں دولت کے چکر لگانے کے مترادف نہیں رہے گا۔
پس افطاریوں میں بھی بہتر یہی ہو کہ آپ اپنے ہمسایوں کو دیکھیں ، ارد گرد جگہ تلاش کریں اور روزمرہ
واقف جو آپ کے دکھائی دیتے ہیں ان کو بھیجیں مگر صدقے کے رنگ میں نہیں کیونکہ افطاری کا جو تعلق
ہے وہ صدقے سے نہیں ہے۔ افطاری کا تعلق محبت بڑھانے سے ہے اور رمضان کے مہینے میں اگر
آپ کچھ کھانا بنا کے بھیجتے ہیں تو طبعی طور پر محبت بھی بڑھتی ہے اور دعا کی طرف بھی توجہ پیدا ہوتی ہے۔
اگر آپ اس عزت اور احترام سے چیز دیں کسی غریب کو یا ایسے شخص کو جو نسبتاً غریب ہے کہ اس میں
محبت کا پہلو غالب ہو اور صدقے کا کوئی دور کا عنصر بھی شامل نہ ہو تو یہ وہ افطاری ہے جو آپ کے لئے
باعث ثواب بنے گی اور آپ کے حالات بھی سدھارے گی اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس طرح
اوپر اور نچلے طبقوں کے درمیان آپس میں محبت پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جاتی ہے۔
دوسرے افطاری کی دعوتوں سے متعلق میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ افطاری ایک تو انسان
بنا کر کسی کے گھر بھجوا دیتا ہے تا کہ اس دن دعا میں ان کو بھی شامل کر لیا جائے ۔ وہ دیکھیں کہ فلاں نے
ہم سے اتنا پیار اور محبت کا سلوک کیا تو رمضان کی دعاؤں میں ایک یاد دہانی کا کام بھی دیتی ہے

خطبات طاہر جلد 16
51
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
افطاری ۔ مگر جب آپ افطاری کی دعوتیں کرتے ہیں تو بعض دفعہ بالکل برعکس نتیجہ ظاہر ہوتا ہے۔
بجائے اس کے کہ روزہ کھول کے انسان ذکر الہی میں مصروف ہو قرآن کریم کی تلاوت کرے جو
تراویح پڑھتے ہیں وہ تراویح کے لئے تیار ہو کر جائیں اس کی بجائے مجلسیں لگ جاتی ہیں جو بعض دفعہ
اتنی لمبی چل جاتی ہیں کہ عبادتیں بھی ضائع ہونے لگتی ہیں اور اگر اس دن کی عشاء کی نماز پڑھ بھی لیں
وقت کے اوپر تو دوسرے دن کی تہجد کی نماز پر اثر پڑ جائے گا۔
تو اسی لئے میں تو ذاتی طور پر افطاریاں کرنے کا قائل ہی نہیں ہوں ۔ ربوہ میں بھی میرا یہی
دستور تھا کہ اگر چہ لوگ بہت اصرار کیا کرتے تھے مگر میں اسی اصرار کے ساتھ معذرت کر دیا کرتا تھا کہ
رمضان کے مہینے میں یہ مشاغل کرنا اس قسم کے یہ میرے نزدیک رمضان کے مقاصد سے متصادم
ہے، اس سے ٹکرانے والی بات ہے۔ تو جو افطاریاں ہو چکیں پہلے ہفتے میں ہو گئیں، آئندہ سے تو بہ
کریں اور مجالس نہ لگائیں گھروں میں ۔ مجالس وہی ہیں جو ذکر الہی کی مجلسیں ہیں اور افطاری کی
مجلسوں کو میں نے کبھی ذکر الہی کی مجلسوں میں تبدیل ہوتے نہیں دیکھا۔ پھر وہ سجاوٹ کی مجلسیں بن
جاتی ہیں ، اچھے کپڑے پہن کے عورتیں، بچے جاتے ہیں وہاں خوب پھر گپیں لگائی جاتی ہیں، کھانے
کی تعریفیں ہوتی ہیں اور طرح طرح کی نعمتوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور دوسرے دن اپنی تہجد کو ضائع
کر دیتے ہیں اور پھر بے ضرورت باتیں بہت ہوتی ہیں۔ تو افطاری کا جو بہترین مصرف ہے وہ یہی
ہے جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے کہ حتی المقدور یعنی منع تو نہیں ہے کہ ہم اپنے ہم پلہ لوگوں کو جو دولت
کے لحاظ سے یا اپنے سے بہتر لوگوں کو بھی تحفہ دیں۔ قرآن کریم نے یہ منع نہیں فرمایا کہ آپس کے ایک
ہی دائرے میں بالکل نہیں کچھ بھیجنا۔ یہ فرمایا ہے کہ وہیں کے نہ ہور ہو۔ ایسے تحائف نہ دو کہ صرف
ایک طبقے کے لئے خاص ہو جائیں اور وہ ایک دائرے میں گھومتے پھریں اور اوپر سے نیچے کی طرف
اور نیچے سے اوپر کی طرف حرکت نہ کریں۔ تو ایک صحت مند جو خدا تعالیٰ نے نظام جاری رکھا ہے
Ventilation کاوہ اس افطاری کے تعلق میں بھی پیش نظر رہنا چاہئے اور اس طرح اگر آپ کچھ نہ
کچھ نئے لوگوں کو بھی ڈھونڈ لیں جو آپ کے دائرے سے باہر ہیں اور نسبتاً غریبانہ حالت ہے تو
اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ بات ایک مزید نیکی کا موجب بنے گی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اقتباس ہے۔ آپ فرماتے ہیں حدیث شریف میں

خطبات طاہر جلد 16
52
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
آیا ہے کہ دو آدمی بڑے بد قسمت ہیں ایک وہ جس نے رمضان پایا اور رمضان گزر گیا پھر اس کے گناہ
بخشے نہ گئے اور دوسرا وہ جس نے والدین کو پایا اور والدین گزر گئے اور اس کے گناہ نہ بخشے
گئے ۔ (ملفوظات جلد 4 صفحہ: 289) یہ جو دوقسم کے انسانوں کا ذکر ہے دراصل یہ اللہ کے تعلق میں لازماً یہی
مضمون ہے جو رمضان کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حوالے سے یہی مضمون ہے جو رمضان
کے حوالے سے سمجھانا بہت ضروری تھا اور حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ نے یہ جو بات بیان فرمائی ہے کہ
والدین کو پایا اور گناہ بخشے نہ گئے اسی حالت میں رمضان گزر گیا یہ بہت ہی گہرا نکتہ ہے جس کا قرآنی تعلیم
سے تعلق ہے۔
قرآن کریم فرماتا ہے قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ أَلَّا تُشْرِكُوا
بِهِ شَيْئًا وَ بِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا (الانعام: 152) تو کہہ دے کہ آؤ میں تمہیں وہ بات بتاؤں جو خدا
تعالیٰ نے حرام کر دی ہے تم پر ۔ ایک یہ کہ خدا کا شریک نہیں ٹھہرانا۔ اپنی عبادت کو اسی کے لئے خالص
کرلو۔ دوسرا یہ کہ ماں باپ سے لازماً احسان کا سلوک کرنا ہے اور ماں باپ کی نافرمانی کر کے خدا کی
ناراضگی نہ کما بیٹھنا۔ تو شرک کا مضمون خدا تعالیٰ نے اس طرح بیان فرمایا کہ میرا شرک کرو گے تو یہ
بہت ہی بڑا گناہ ہوگا ۔ حرام کر دیا ہے تم پر لیکن ماں باپ سے جو احسان کرو گے وہ میرا شریک بنانا نہیں
ہے۔ شرک سے نیچے نیچے اگر کسی کی عظمت خدا تعالیٰ نے قائم فرمائی ہے تو وہ ماں باپ کے حقوق کی
ادائیگی ہی نہیں اس سے بڑھ کر ان سے حسن سلوک کرنا ہے۔
صلى الله
پس حضرت محمد رسول الله ﷺ نے جو یہ فرمایا کہ رمضان شریف میں دو آدمی بڑے بد قسمت
ہیں جو نہ خدا کو پاسکیں نہ ماں باپ کا کچھ کر سکیں رمضان گزر جائے اور ان دو پہلوؤں سے ان کے گناہ
بخشے گئے ہوں تو یہ دوالگ الگ چیزیں نہیں ایک دوسرے کے ساتھ مربوط چیزیں ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ
اللہ کا سب سے بڑا احسان ہے اور اس احسان میں اور کوئی شریک نہیں ہے۔ یعنی اس نے آپ کو پیدا
کیا اس نے سب کچھ بنایا اور ماں باپ بھی اس میں شریک ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ ماں باپ کو بھی اسی
نے بنایا اور ماں باپ کو جو توفیق بخشی آپ کو پیدا کرنے کی وہ اسی نے پیدا کی ہے، اپنے طور پر تو کوئی
کسی کو پیدا کر ہی نہیں سکتا اپنے زور سے۔ ایک معمولی سا خون کا لوتھڑا بھی انسان پیدا نہیں کر سکتا اگر
خدا تعالیٰ نے اس کو ذرائع نہ بخشے ہوں ۔

خطبات طاہر جلد 16
53
خطبہ جمعہ 17 جنوری 1997ء
تو پہلا مضمون یہ ہے کہ اللہ خالق ہے اس لئے اس کا شریک ٹھہرانے کا کسی کو کوئی حق نہیں
ہے اور سب سے بڑا ظلم ہے کہ خدا جس نے سب کچھ بنایا ہو اس کو نظر انداز کر کے نعمتوں کے شکریے
دوسروں کی طرف منسوب کر دیئے جائیں۔ پھر اس تخلیق کا اعادہ ماں باپ کے ذریعے ہوتا ہے اور پھر
ماں باپ کے ساتھ آپ کا وجود بنتا ہے۔ اگر ایک تخلیق کو پیش نظر رکھتے ہوئے آپ احسان کا سلوک
کریں گے تو یہ جو عظیم خالق ہے لازماً اس کے لئے بھی دل میں امتنان اور احسان کے جذبات زیادہ
زور کے ساتھ پیدا ہوں گے اور پرورش پائیں گے، پس یہ دو مضمون جڑے ہوئے ۔ وئے ہیں۔
جو ماں باپ کے احسان کا خیال نہیں کرتا اور جوابا ان سے احسان کا سلوک نہیں کرتا اس
سے یہ توقع کر لینا کہ وہ اللہ کے احسانات کا خیال کرے گا، یہ بالکل دور کی کوڑی ہے۔ پس ماں باپ کا
ایک تخلیقی تعلق ہے جسے اس مضمون میں ظاہر فرمایا گیا ہے اور رمضان مبارک میں اللہ تعالیٰ نے
رمضان کا مقصد خدا تعالیٰ کو پانا قرار دے دیا ہے اور خدا تعالیٰ کو حاصل کرنا بنیادی مقصد بیان فرمایا
ہے۔ پس اس تعلق سے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ جو سب سے زیادہ قرآن کا عرفان پلائے گئے آپ
نے یہ مضمون ہمارے سامنے اکٹھا پیش کیا کہ رمضان کی برکتوں سے فائدہ اٹھاتے وقت ہر قسم کے
محسنوں کا احسان اتارنے کی کوشش کرو۔ ماں باپ کا احسان تو تم اتار سکتے ہو ان معنوں میں کہ تم
مسلسل ان سے احسان کا سلوک کرتے رہو، عمر بھر کرتے رہو۔ اگر احسان نہ بھی اترے تو کم سے کم تم
ظالم اور بے حیا نہیں کہلاؤ گے۔ تمہارے اندر کچھ نہ کچھ طمانیت پیدا ہو گی کہ ہم نے اتنے بڑے محسن
اور محسنہ کی کچھ خدمت کر کے تو اپنی طرف سے کوشش کر لی ہے کہ جس حد تک ممکن تھا ہم احسان کا بدلہ
اتاریں۔ اللہ تعالیٰ کے احسان کا بدلہ نہیں اتارا جا سکتا اور ایک ہی طریق ہے کہ ہر چیز میں اپنی عبادت
کو اس کے لئے خالص کرلو، اس کا کوئی شریک نہ ٹھہراؤ۔ اب یہ جو مضمون ہے کوئی شریک نہ ٹھہراؤ اس
کو انشاء اللہ میں آئندہ خطبے میں آپ کے سامنے بیان کروں گا اور اس حدیث کے حوالے سے باقی
مضمون انشاء اللہ اگلے خطبہ میں آپ کے سامنے کھولوں گا ۔ تو اس طرح میں چاہتا ہوں کہ رمضان کے
مہینے خطبوں میں رمضان کے فلسفہ، اس کی روزمرہ کی افادیت اور اس کے تقاضے پورے کرنے کے
طریق آپ کو سمجھانے کی کوشش کروں ۔ اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی