ایمان کے تقاضے پورے کرنے کے لئے احتساب ضروری ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی روشنی میں اللہ تعالیٰ اور والدین کے احسان اور ان کے حقوق پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔ آپ نے رمضان المبارک کے تناظر میں ایمان اور احتساب کے حقیقی مفہوم کی وضاحت کی کہ اس سے مراد اجر کا محض انتظار نہیں بلکہ اپنے نفس کا تنقیدی جائزہ لینا اور ہر قسم کے شرک سے بچنا ہے۔ آخر میں آپ نے سورۃ فاتحہ کے معارف، خصوصاً رب العالمین کی صفت اور کائنات کی تخلیق و ارتقا پر تدبر کے ذریعے روحانی پاکیزگی حاصل کرنے کی راہنمائی فرمائی۔

موضوعات: والدین کا احسان، احتساب نفس، رمضان المبارک، سورۃ فاتحہ، رب العالمین، تخلیق کائنات

خطبات طاہر جلد 16
55
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
ایمان کے تقاضے پورے کرنے کے لئے
احتساب ضروری ہے۔
( خطبه جمعه فرموده 24 جنوری 1997ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی :
قُلْ تَعَالَوْا اتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ أَلَّا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا
وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۚ وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ مِّنْ إِمْلَاقٍ
نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِيَّاهُمْ وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ
مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ
ذَلِكُمْ وَصكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ (الانعام: 152)
پھر فرمایا :
گزشتہ خطبے پہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک اقتباس کے تعلق میں
صلى الله
عروسه
جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آنحضرت ﷺ کی ایک حدیث بیان فرمائی تھی میں نے یہ
آیت پڑھی تھی اور اس کا تعلق جوڑ کر آپ سے یہ گزارش کی تھی کہ انشاء اللہ آئندہ خطبے کے موقع پر میں
اس مضمون کو مزید کھولوں گا۔ دراصل اس آیت کا جو پہلا حصہ ہے وہ پیش نظر ہے جس میں یہ فرمایا گیا
ہے۔ قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ تو کہہ دے کہ آؤ میں تمہیں پڑھ کے سناتا
ہوں کہ تمہارے رب نے کیا حرام کر دیا ہے اَلَّا تُشْرِكُوا بِہ شَيْئًا کہ اس کا شریک نہیں ٹھہرانا۔

خطبات طاہر جلد 16
56
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
ہرگز کسی قیمت پر کسی قسم کا کوئی شریک خدا کا نہیں ٹھہراؤ گے ۔ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا اور والدین
پر احسان ۔
اس سے پہلے اس آیت پر ایک خطبہ کے دوران میں نے اس مضمون کو کھولا تھا کہ بظاہر تو
یوں لگتا ہے جیسے احسان بھی حرام کر دیا گیا ہے اور نیا ایک فعل بیچ میں نہیں آیا اور یہ حکم دیا کہ تم احسان
کرو۔ تو اس کے مختلف پہلو ہیں جن کے اوپر علماء بحث کر چکے ہیں۔ اکثر وہ اس حکم کو حذف مانتے ہیں
اور کہتے ہیں مراد یہ ہے کہ شرک حرام اور والدین کی اطاعت اور ان کی فرمانبرداری، ان سے حسن
سلوک، احسان یہاں مفعول بہ بن جائے گا ، ان سے احسان کرنا فرض ہو گیا ہے لیکن ایک اور پہلو
سے اگر احسان کے لفظ کو وسیع معنوں میں دیکھا جائے تو اس کا اطلاق اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھی ہوتا ہے
اور آنحضرت ﷺ نے ہمیں نمازوں میں احسان کرنے کی خصوصیت کے ساتھ تاکید فرمائی۔
الله
پس والدین سے احسان اور معنوں میں ہوگا اور خدا تعالیٰ سے احسان اور معنوں میں اور
دونوں کا اصل بنیادی تعلق احسان ہی سے ہے۔ یعنی ایک احسان کے بدلے احسان کی کوشش کرنا۔ تو
اس طرح اگر اس آیت کو بعینہ ظاہری لفظوں میں دیکھا جائے تو یہ مطلب بنے گا ۔ قُلْ تَعَالَوْا
اتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ أَلَّا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَ بِالْوَالِدَيْنِ تم پر حرام کر دیا
ہے اللہ نے کہ خدا کا شریک ٹھہراؤ یا دنیاوی تعلقات میں والدین کا شریک ٹھہراؤ کیوں کرو ایسا
احْسَانًا ۔ احسان کے پیش نظر کیونکہ اللہ کا بھی ایک ایسا احسان ہے تم پر جس میں کوئی کا ئنات میں اور
شریک نہیں ہے بلکہ ساری کائنات اس کے احسان کا ایک مظہر ہے۔ تم پر احسان کیا تو کائنات وجود
میں آئی تم پر احسان کرنا مقصود تھا تو کائنات کو پیدا کیا گیا۔ تو اتنے بڑے احسان کے بدلے اگر تم اس
کے شریک ٹھہرانے لگو تو اس سے زیادہ بے حیائی اور ناشکری اور ممکن ہی نہیں ہے اور تمہیں وجود کی
خلعت بخشی ماں باپ نے۔ ماں باپ نہ ہوں تو تمہاری دنیا وجود میں نہ آئے ۔ تو یہ دونوں اقدار
مشترک ہیں، مشتر کہ اقدار ہیں۔ خدا تعالیٰ کی تخلیق میں اور ماں باپ کے اپنے بچوں کو پیدا کرنے
میں یہ دونوں قدر مشترک ہیں اور جو احسان فراموش ہیں وہ تو یہ بھی کہہ دیتے ہیں ہم نے کب خدا سے
کہا تھا کہ ہمیں پیدا کرو اور ماں باپ کے متعلق بھی کہتے ہیں اپنی خاطر کیا ہے ہم پر مفت کا احسان ، ہم
نے کب کہا تھا پیدا کرو۔ اگر اپنی خاطر پیدا کیا تھا جو کچھ بھی کیا تو اس لوتھڑے کو سینے سے لگائے کیوں

خطبات طاہر جلد 16
57
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
پھرے، کیوں اس کی تکلیفیں برداشت کیں، کیوں اس کو پال پوس کر پیار سے جو چیزیں اپنے اوپر خرچ
کر سکتے تھے اپنی ذات کی قربانی کی ان پر خرچ کیں، بچپن سے کتنے نخرے برداشت کئے ۔ یہ بات
ثابت کرتی ہے کہ اپنی خاطر نہیں کیا، تمہاری خاطر ہی کیا ہے اور احسان جو ہے وہ ان دونوں صورتوں
میں بے مثل ہے کسی اور رشتے ر رشتے میں وہ احسان دکا دکھائی نہیں دیتا : ں دیتا جو خدا کے احسان سے مشابہ ہو جو ماں
باپ ۔ اور بچے کے رشتے میں د رشتے میں دکھائی دیتا ہے۔ پس یہ وہ مضمون ہے اگر آپ غور کریں اس پر تو بڑے عظیم
مطالب اس سے نکلتے ہیں۔ بنیادی طور پر احسان فراموشی کو سب سے بڑا جرم قرار دیا گیا ہے۔ بنیادی
طور پر احسان نافراموشی کی تاکید فرمائی گئی یا احسان فراموشی کو حرام کر دیا، ایک ہی بات ہے۔ احسان
فراموشی کو حرام کر دیا یہ بیان کرنا چاہتا ہوں میں ۔ پس ان دونوں باتوں کا اس عبارت سے تعلق ہے جو
میں نے پچھلی مرتبہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں آپ کو پیش کی تھی اور دراصل وہ
ایک حدیث کے مضمون سے متعلق ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ” حدیث شریف میں آیا ہے کہ دو آدمی
بڑے بد قسمت ہیں ایک وہ جس نے رمضان پایا، پھر رمضان گزر گیا اور اس کے گناہ بخشے نہ گئے اور دوسرا
وہ جس نے والدین کو پایا اور والدین گزر گئے اور اس کے گناہ بخشے نہ گئے ۔ ( ملفوظات جلد 4 صفحہ: 289)
تو ان دونوں میں قدر مشترک وہی ہے جو میں نے اس آیت کے حوالے سے بیان کی ہے کہ احسان کو پیش
نظر رکھتے ہوئے انسان جو کچھ بھی اپنے محبت اور خلوص کا اظہار کرتا ہے اس کو احسان کے بدلے احسان
کے مشابہ تو قرار دیا جا سکتا ہے مگر احسان کے بدلے وہ احسان چکایا نہیں جا سکتا۔ پس اس آیت کریمہ میں
جس طرح میں ترجمہ کر رہا ہوں وہاں اِحْسَانًا کا مطلب ہوگا اللہ اور ماں باپ کے احسان کو پیش نظر رکھتے
ہوئے، جو احسان تم پر ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کام کرو۔ تم پر حرام کر دیا گیا ہے کہ اس احسان کو بھلا
دو۔ اور دوسرا معنی یہ ہوگا کہ تم احسان کا بدلہ احسان سے دو ۔ ماں باپ کے احسان کا بدلہ احسان سے
دینا۔ یہ مضمون تو کسی حد تک سمجھ میں آجاتا ہے مگر اللہ کا بدلہ احسان سے کیسے دو۔
یہ
میں اس
یہ مضمون حضرت اقدس محمد مصطفیٰ علی نے ہمیں سمجھا دیا اور یوں سمجھایا کہ نماز میں ا
طرح نمازیں ادا کرو، اس طرح حضور اختیار کرو خدا کے سامنے کہ گویا وہ تمہیں سامنے کھڑا ہوا دکھائی
دے رہا ہے اور اگر یہ نہیں کر سکتے تو اتنا ہی خیال رکھو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔ یہ جو احسان ہے یہ کامل

خطبات طاہر جلد 16
58
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
توحید کا مظہر ہے۔ جب دوسرے سب خدا مٹ جاتے ہیں، جب تمام تر توجہ خدا کی طرف ہو جاتی ہے
اس وقت یہ احسان ہوتا ہے اس کے بغیر ہو نہیں سکتا۔ تو مضمون وہی تو حید ہی کا مضمون ہے۔ نماز کے
دوران سوائے خدا کے کوئی چیز سامنے نہ رہے اور جب کوئی بڑا آدمی سامنے کھڑا ہو جس کے حضور آپ
پیش ہور ہے ہوں تو اس وقت در حقیقت دوسرے سب خیال مٹ جایا کرتے ہیں صرف حضوری کا خیال
ہے جو انسان پر قابض ہو جاتا ہے۔
علوسه ۔
پس شرک کے مضمون کی نفی اس ا اس احسان کے ذریعے فرما کے ذریعے فرمائی گئی جو حضور اکرم علیا
نے نماز
کے حوالے سے ہمارے سامنے کھولا ۔ تو احسان کا مضمون ہے تو وہی لیکن مختلف مواقع پر ، مختلف
صورتوں پر چسپاں ہو گا اور موقع اور محل کے مطابق اس کے معنی کئے جائیں گے۔ پس یہ وہ دو باتیں
ہیں جن کو پیش نظر رکھتے ہوئے اب آپ غور کریں اس حدیث پر کہ جس نے رمضان کا مہینہ پایا اور
اس کے گناہ بخشے نہ گئے ۔
اب یہاں جو گناہ بخشنے والا مضمون ہے اس کا تعلق ایک اور حدیث سے ب سے بھی ہے جس میں
اس کی تشریح فرمائی گئی ہے کہ رمضان کا مہینہ جب گزرتا ہے تو کیا ہونا چاہئے ۔ یہ چونکہ پہلی حدیث
بھی رمضان کے مہینے سے تعلق رکھتی ہے یہ بھی رمضان کے مہینے سے خصوصیت سے تعلق رکھتی ہے اور
یہ بخاری کتاب الصوم باب فضل من قام رمضان سے لی گئی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ بیان
کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص ایمان کے تقاضے اور احتساب کے ساتھ رمضان کی راتوں
میں اٹھ کر نماز پڑھتا ہے اس کے سارے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ اب یہاں لفظ احتسار احتساب استعمال ہوا
ہے۔ اصل الفاظ یہ ہیں من قام رمضان ايماناً واحتساباً غفر له ما تقدم من ذنبه _ لفظ
احتساب کا ترجمہ جہاں جہاں بھی میں نے دیکھا ہے ہر جگہ ثواب کی نیت سے کر دیا گیا ہے۔ اجر کی
نیت سے کر دیا گیا ہے جو اس موقع پر بالکل بے تعلق ترجمہ ہے۔
اجر کی نیت سے تو آدمی ہر چیز کرتا ہی ہے اس میں کیا خلوص پایا جاتا ہے۔ آپ تو جہاں تک
ممکن ہوانگی بھی نہ ہلائیں اگر اجر کا مقصد نہ ہو۔ آپ جب کان پر خارش کرنے کے لئے بھی انگلی
ہلاتے ہیں تو اجر ہوتا ہے جس کے پیش نظر آپ یہ کام کرتے ہیں ورنہ بیٹھے بیٹھے کیا ضرورت ہے
حرکت کرنے کی ۔ تو اجر تو ایک عام چیز ہے۔ اجر کی خاطر اگر ایسا کرو گے تو پھر تمہیں بخشا جائے گا

خطبات طاہر جلد 16
59
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
بالکل بے تعلق مضمون ہے۔ پس میں نے ڈکشنری کو غور سے دیکھا، مطالعہ کیا تو پتا چلا کہ دھو کہ اس لئے
لگا ہے کہ احتساب کے ساتھ اگر اجر کا لفظ آئے تو پھر ثواب کی خاطر مراد ہوتی ہے اور اگر بغیر کسی لفظ
کے احتساب آئے تو وہاں حساب کرنا Accounting اور شمار کرنا اپنا، ایک ایک چیز کا جائزہ لینا یہ
مراد ہوتی ہے۔
چنانچہ محتسب، شہر کے محتسب کا نام آپ نے سنا ہوا ہے شعروں میں بہت ذکر آتا ہے۔ جو
شخص لوگوں کا حساب کرتا پھرے کہ کوئی کیا کر رہا ہے ایک انسان جو روزانہ اپنے کھاتے لے کر بیٹھتا
ہے حساب کرتا ہے کہ کیا پایا اور کیا کھویا یہ سب لفظ احتساب کے تابع آتا ہے۔ پس جو چوٹی کی لغات
ہیں وہ اس فرق کو نمایاں کرتی ہیں ۔ کہتی ہیں احتساباً خالی ، جب اکیلا آئے تو اس سے مراد اول طور پر
حساب کرنا ہے کیونکہ لفظ احتساب ، حساب ہی سے نکلا ہوا ہے۔ پس حساب کرو۔ احتساب کا مطلب
ہے اپنے اوپر حساب کو چسپاں کر کے خود اپنا تنقیدی جائزہ لو۔ اب اتنا عظیم الشان مضمون ترجمہ کرنے
والوں نے کس طرح نظر سے اوجھل کر دیا جب بار بار یہ کہا گیا کہ ثواب کی خاطر۔ تو ثواب کی خاطر
تو ہر چیز کرتے ہیں کون سی چیز ہے جو ثواب کے بغیر کرتے ہوں ۔
تو مراد ہے احتساب کی خاطر ، جب اپنے نفس کا احتساب کرو گے کہ تم کس حالت میں ہو،
روزانہ کیا تمہارا مشغلہ ہے، کیا کیا کام جو برے کام تھے تم نے اب رمضان میں چھوڑ نے شروع کر
دیتے ہیں ۔ کیا کیا کام جو اچھے تھے ان کو پہلے سے زیادہ حسین کر کے تم نے ان پر عمل شروع کیا ہے اس
کو احتساب کہتے ہیں۔ تو یہ مضمون بڑی خوبصورتی کے ساتھ ، بلکہ ایک نئی شان کے ساتھ آنکھوں کے
سامنے ابھرتا ہے جب ہم احتساب کا صحیح ترجمہ کریں۔ تو مراد یہ ہے کہ جو شخص ایمان کے تقاضے پورا
کرتا ہوا لفظ بھی بات مبہم کرنے والا ہے، جو اللہ پر ایمان کی خاطر ایسا کرتا ہے۔ اب یہ جو پہلا لفظ
ہے۔ یہی آنکھیں کھولنے کے لئے بہت کافی ہے۔ بہت سے لوگ روزے رکھتے ہیں تو رسماً روزے
رکھتے ہیں۔ بہت سے لوگ روزے رکھتے ہیں لیکن پورا خدا پر ایمان نہیں ہوتا۔ جب بھی رمضان ختم
ہو تو واپس انہی پہلی منفی حالتوں کی طرف لوٹ جاتے ہیں اور خدا کے بغیر جوان کی زندگی ہے وہ از سر نو
پھر شروع ہو جاتی ہے۔ ادھر رمضان ختم ہوا ادھر پرانی زندگی لوٹ آئی۔
یہ جو بات ہے بہت گہری بات ہے۔ آنحضرت ﷺ کے الفاظ کو کبھی بھی ہلکی نظر سے نہ

خطبات طاہر جلد 16
60
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
باپ کا
دیکھیں میں بہت ہی گہرے مضامین لئے ہوئے ہوتے۔ ہوتے ہیں۔ تو پہلی بات یہ ہے ایماناً ۔ اب ماں ہے
ذکر میں سر دست چھوڑ رہا ہوں رمضان کی طرف آرہا ہوں یعنی پہلا جزو جو ہے جس میں اگر آپ کے
گناہ بخشے نہ جائیں تو گویا عمر ضائع ہو گئی ۔ رمضان ضائع ہو گیا یا عمر ضائع ہوگئی ایک ہی بات ہے۔
ماں باپ گزر جائیں اور گناہ بخشے نہ جائیں تو وقت ضائع ہو گیا یا عمر ضائع ہوگئی دونوں ایک ہی باتیں
ہیں۔ ماں باپ کے تعلق میں کیا کیا کرنا چاہئے یہ ایک الگ تفصیلی مضمون ہے۔ چونکہ رمضان میں
بات ہو رہی ہے، رمضان کے حوالے سے بات ہو رہی ہے اس لئے میں رمضان کے تعلق میں اس
مضمون کو مزید کھولتا ہوں ۔
ایماناً یعنی الله اللہ پر ایمان ہے س لئے روزے رکھ رہا ہوں ۔ یہ ایک بہت ہی اہم مضمون
ہے۔ سب سے پہلے اپنی نیتوں کو پرکھ کر دیکھیں اور غور کریں کہ واقعہ اللہ پر ایمان کے نتیجے میں روزہ
ہے تو ایمان کے تقاضے بھی پورے کرتے ہیں کہ نہیں ۔ وہ ایمان جو فرضی ہو جس میں تقاضے پورے نہ
کئے جائیں اس ایمان کا فائدہ کیا اور ایمان کے تقاضے پورے کرنے کے لئے احتساب ضروری ہے
اس لئے ایمانا و احتسابا کے دو لفظوں کو اکٹھا جو دیا گیا ہے اور مضمون کومکمل کیا گیا ہے اور یہی بات
ہے جس کی طرف میں نے آپ کو پچھلی دفعہ بھی توجہ دلائی تھی مگر اب میں شرک کے حوالے سے اس
مضمون کو آگے بڑھانا چاہتا ہوں ۔
احتساب یہ کریں کہ کوئی بھی شرک کا پہلو آپ کی اس نیکی میں باقی نہ رہے اور شرک کے تو
پہلو آئے دن داخل ہوتے ہی رہتے ہیں اور آدمی سوچتا بھی نہیں کہ چھوٹی سی بات ہے لیکن اس میں
ایک شرک کا پہلو تھا۔ جو شخص اللہ کی خاطر روزے رکھتا ہے اور روزانہ یہ حساب کرتا ہے کہ میرا وزن کتنا
کم ہوا ہے اور کچھ چربی گھٹی کہ نہیں گھٹی وہ روزے کے اندر اپنے وزن کے گرانے کی ملونی کو بھی داخل
کر لیتا ہے اور بظاہر بطور گناہ اس کو احساس بھی نہیں ہوتا اور اگر سرسری جائزہ لے تو گناہ ہے بھی نہیں
ایک زائد فائدے کی طرف توجہ ہو جاتی ہے ۔ مگر اگر رمضان خالصہ نہیں تو بہت حد تک اس نیت سے
منایا جائے کہ انسان اس موقع پر فائدہ اٹھائے جب سب فاقے کر رہے ہیں اس لئے فاقہ کرنا
آسان ہو جائے گا اور ان فاقوں کے دوران اپنی Waist Line کم کی جائے اور وزن گرایا جائے
سکتا ہے یہ گناہ ہے۔ گناہ تو نہیں ہے لیکن رمضان کو ایمان نہیں کہہ سکتے ۔ اس رمضا

خطبات طاہر جلد 16
61
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
ایک جسمانی فائدے سے تعلق تو تھا لیکن آپ کے ایمانی فائدے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
پس رمضان کو ایما نا رکھنے میں ایک تجزیہ یہ ہے کہ شرک کی نفی ہر پہلو سے کی جائے ۔ جب
آپ خدا کی خاطر کھاتے ہیں اور خدا کی خاطر کھانا چھوڑتے ہیں یہ ایمانا ہے۔ تو جب آپ کھاتے
ہیں تو کیا ہر لمحہ، ہر لقمے پر خدا کی طرف دھیان جاتا ہے، انسان کا دل جذبات تشکر سے ممنون ہو جاتا
ہے کہ کتنا بڑا احسان ہے کہ اس نے میری بھوک کو مٹایا ، میری پیاس کو بجھایا اور یہ ساری نعمتیں جن کو
آئے دن میں استعمال کیا کرتا تھا مگر بیدار مغزی کے ساتھ متوجہ نہیں ہوا کرتا تھا اب رمضان کی نعمت،
رمضان کی برکت نے مجھے متوجہ کر دیا ، مجھے بیدار کر دیا کہ یہ جو میں آئے دن سمجھتا تھا کہ یہ روز مرہ میرا
حق ہے اب پتا چلا کہ حق وق کوئی بھی نہیں اللہ کی طرف سے عطا ہو تو حق ہے ورنہ کچھ بھی نہیں اور یہ جو
خیال ہے یہ جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے شرک ہر بدی کی نفی کرنے والی چیز ہے۔ اس کے ساتھ
دوسرے خیالات بھی آجاتے ہیں اور آنے چاہئیں اور یہی احتساب ہے جس کا ایمان کے ساتھ ملا کر
ذکر فرمایا گیا ہے۔
ایک تاجر کو اس وقت یہ سوچنا چاہئے کہ مجھے جو جن کھانوں کو میں جائز سمجھتا ہوں اور جائز
تھے بھی ان کو جب خدا نے کہا رک جاؤ تو ان کے کھانے سے میں رک گیا۔ جس پانی کو میں اپنا زندگی کا
بنیادی حق سمجھتا تھا جب خدا نے فرمایا اس کے پینے سے رک جاؤ میں رک گیا تو جو پانی میں نے پہلے
پیئے وہ سب حلال ہو گئے ، جو کھانے میں نے پہلے کھائے وہ سب جائز ہو گئے لیکن کیا جس کھانے
سے میں روزے کی سحری کر رہا ہوں یا افطار کر رہا ہوں اس میں خدا کی رضا شامل ہے بھی کہ نہیں ۔ یہ
احتساب کا اگلا قدم ہے۔ کوئی بد دیانت تاجر طمانیت قلب کے ساتھ رمضان گزار ہی نہیں سکتا اگر
روزانہ صبح و شام صرف سحری اور افطاری کے وقت ہی اپنا احتساب کرلے اور اس پہلو سے کرے جیسا
میں بیان کر رہا ہوں ۔
روزے ایمان رکھے ہیں تو پھر ایمان کو جانچنا ہو گا ۔ اللہ کی خاطر رکا ہوں تو اچھا اب تو ر کا
ہوں کل کیوں نہیں رکا تھا اور کل کیوں نہیں رکوں گا۔ میں انتظار کر رہا ہوں کہ رمضان گزرے تو ان
پابندیوں کی مصیبت سے نجات ملے اور پھر وہی تجارتیں شروع ہو جائیں جو پہلے ہوا کرتی تھیں بلکہ
بعض لوگ تو اس کا بھی انتظار نہیں کرتے۔ روزہ ختم ہوا تو پھر دنیا کے کاروبار اور ان کے ساتھ جتنی بھی

خطبات طاہر جلد 16
62
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
بد دیانتیاں ملوث ہیں وہ ساری دوبارہ شروع ہو جاتی ہیں ۔ تو ساری زندگی کے ساتھ یہ تعلق ہے۔ جس
نے رمضان کو پایا اور ايْمَانًا “ اور ”احْتِسَابًا، رمضان کا حق ادا نہ کر سکا اس کی تو ساری عمر ضائع
گئی۔ ماں باپ جس طرح آگے نکل جاتے ہیں ہاتھ سے اس طرح ہر دفعہ رمضان ایک زندگی لے کر
آتا ہے اور ہر دفعہ وہ زندگی واپس لے کے چلا جاتا ہے اگر آپ اس زندگی کے اوپر مضبوطی سے اپنا
ہاتھ نہ ڈال دیں اس کو چمٹ نہ جائیں اور وہ اسی طریقے سے ممکن ہے۔
صلى
پس ایک رمضان اگر کامیابی سے گزر جائے تو آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ ایسا ہی ہے عليه
جیسے ساری زندگی اس کی کامیاب ہو گئی ، سارا سال کامیاب ہو گیا۔ یہ الفاظ ہیں رمضان اچھا گزرا تو
سارا سال اچھا گزر گیا۔ اس کا بھی اسی مضمون سے تعلق ہے کہ رمضان آپ کی زندگی سنوارنے کے
لئے کئی قسم کی نعمتیں سجا کر لاتا ہے اور ان نعمتوں کی طرف تو آپ دیکھتے بھی نہیں مگر سحری اور افطاری کی
نعمتیں صرف دکھائی دے رہی ہوتی ہیں۔ حالانکہ جو نعمتیں دوسری ہیں یہ تقویٰ کے خیالات کی نعمتیں
ہیں۔ یہ احتساب کی نعمتیں ہیں اگر کسی کو نصیب ہو جا ئیں تو بلاشبہ اس کی ساری زندگی سنو سکتی ہے۔ تو
اس پہلو سے آپ اپنے رمضان کا جائزہ لیں اور اپنے ارد گر دو پیش بھی نظر رکھتے ہوئے اپنے اہل و عیال
کے رمضان کا بھی جائزہ لیتے رہیں۔ اپنے دوستوں، احباب کے رمضان کا بھی جائزہ لیتے رہیں اور
منفی تنقید کی خاطر نہیں بلکہ مثبت رنگ میں ، اچھے رنگ میں ان کو رمضان کے فوائد سمجھانے کی خاطران
کے سامنے یہ باتیں کیا کریں اور اپنے گھر میں ان باتوں پر غور کی عادت ڈالیں۔
بچے جو ہیں وہ بھی بعض دفعہ بڑا گہرا غور کرتے ہیں اور آپ سمجھتے ہیں کہ چھوٹے بچے ہیں
ان کو کیا پتا لگا لیکن فی الحقیقت وہ بہت گہرا غور کر رہے ہوتے ہیں اور بعض دفعہ وہ جب بولتے ہیں تو
آدمی حیران ہو جاتا ہے کہ یہ انہوں نے کیا بات کر دی ہے۔ پچھلے دنوں ایک درس کے دوران جب
میں نے کہا یہ بڑے بڑے کبائر ہیں ان میں ایک یہ تھا کہ ماں باپ کی نافرمانی نہیں کرنی اور دو تین
باتیں جو بیان کی تھیں ان میں ایک یہ تھی۔ ایک بچہ اپنی ماں کے سامنے بلبلا کے رویا ہے کہ میرا اللہ
مجھے جہنم میں ڈال دے گا ۔ یہ تمہیں کیا ہو گیا ہے۔ آپ نے سنانہیں درس حضور کا ، چھوٹا سا بچہ بالکل،
وہ کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو نافرمانی کرتا ہے وہ بڑا گناہ کرتا ہے اس کو اللہ جہنم
میں ڈال دیتا ہے تو اس بے چارے کو اپنی نافرمانیاں یاد آ گئیں چھوٹی سی معصوم عمر میں کبھی ایک بات
صلى الله

خطبات طاہر جلد 16
63
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
نہیں مانی باپ کی کبھی دوسری ، کبھی ماں کی کوئی بات نہیں سنی ، اسی کو احتساب کہتے ہیں۔
صلى الله
تو احتساب تو ایک بچہ بھی کرتا ہے اور بچے کے احتساب میں زیادہ معصومیت ہوتی ہے۔
آپ بھی اس طرح احتساب کریں اس کے نتیجے میں لازم ہے کہ آنکھوں سے آنسو بھی بہیں گے اپنی بھی
ساری زندگی کے خلاء آپ کی آنکھوں کے سامنے گھوم جائیں گے بہت سی نیکیاں بجالاتے رہے مگر
ایسے ہی جیسے صحرا میں بیج پھینک دیئے اور مڑ کے نہیں دیکھا کہ اگا بھی تھا کہ نہیں اور اگا تھا تو کیا بنا اس
کا۔ تو انسان ساری زندگی اپنی نیکیاں اس طرح ضائع کرتا پھرے تو وہ خدا کو کیسے پائے گا جو روزے
کی جزاء ہے۔ پس رمضان شریف میں خصوصیت کے ساتھ اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ تم احسان کا
سلوک کروانم کروان معنوں میں کہ خدا کو سامنے رکھ لو اور یہ مضمون بھی آنحضرت ﷺ نے بیان فرمایا ہے۔ عروسه
فرمایا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہر نیکی کی ایک جزاء میں نے بنا رکھی ہے اور روزے کی جزاء
میں ہوں تو وہ جو احسان کا مضمون میں نے آپ کے سامنے کھولا ہے اسی کی تصدیق فرما رہے ہیں
آنحضرت ا صرف خدا سامنے رہ جائے اور کچھ نہ رہے اگر اس طرح رمضان گزارو اور بالآخر
صرف وہی رہے اور کچھ نہ رہے تو تم سمجھو کہ تم کامیاب ہو گئے ہو تمہاری ساری زندگی کامیاب ہوگئی
ہے۔ پھر جب خدا اپنے موحد بندے کو ملتا ہے تو پھر ساری کائنات اس بندے کو مل جاتی ہے کیونکہ خدا
کا جو کچھ ہے وہ اس کا ہو جاتا ہے۔ پس احادیث میں کوئی مبالغے نہیں ہیں جو فرمایا جاتا ہے کہ تم یہ کرو تو
تمہاری ساری زندگی سنور گئی۔ اس طرح سنورتی ہے مگر جو زندگی سنور جاتی ہے پھر وہ دوبارہ بد زیب
ہونے کے لئے آمادہ ہی نہیں ہوتی یعنی اس زندگی میں صلاحیت ہی باقی نہیں رہتی کہ سنورنے کے بعد
دوبارہ داغدار ہو، یہ مضمون بھی اس کے ساتھ وابستہ ہے۔
صلى الله
چنانچہ رمضان اچھا گزر گیا تو سال اچھا گزر جائے گا اس میں یہی اشارہ ہے دراصل کہ
رمضان میں جو تم نے نیکیاں حاصل کی ہیں جن بدیوں سے نجات حاصل کی ہے وہ متقاضی ہیں ، اگر وہ
مخلصانہ تھیں، کہ تمہارا سارا سال ان باتوں میں بالکل اسی طرح صاف ستھرا ر ہے۔ لوگ یہ مضمون تو
سوچتے نہیں، اجر کی طرف مائل رہتے ہیں اور ہر دفعہ احتساب کا معنی بھی اجر اور دوسری باتوں میں بھی
اجر کی طرف دماغ ایسا اٹکا رہتا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں ایک مہینہ چند دن کی نیکیاں کر لو تو سارا سال اجر
کھاتے رہو گے اور پھر جتنی بدیاں کرتی ہیں شوق سے کرو، رمضان کا اجر کافی ہوگا کہ تمہیں ان بدیوں

خطبات طاہر جلد 16
کا
64
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
صلى
عليه
انقصان نہ پہنچنے دے، مزے کرو پھر ۔ یہ بے تعلق بات ہے اس کا آنحضرت ﷺ کی حکمت کاملہ
سے کوئی بھی تعلق نہیں ۔
صلى الله
سلام
آنحضور علی تو اللہ کے نور سے دیکھنے وا۔
والے وجود ہیں اور جو خدا کے نور سے در رسے دیکھتا ہے وہ
صلى الله
حکمت سے عاری بات کیسے کر سکتا ہے۔ پس حضور اکرم ﷺ رمضان کے تعلق میں جب فرماتے ہیں
کہ رمضان اچھا گزر گیا تو سال گزر گیا یہی مضمون جب لیلۃ القدر کے حوالے سے آپ کے سامنے
آئے گا تو پتا چلے گا کہ پھر ایک رمضان کی ، ایک سال کی بات نہیں رہے گی وہ رات اچھی گزر گئی تو
ساری زندگی اچھی گزر گئی۔ پس جہاں رمضان کا ایک مہینہ ایک سال پر اپنی نیکیوں اور خوبیوں کے لحاظ
سے پھیل جاتا ہے وہاں لیلتہ القدر کی ایک رات ساری زندگی پر اپنے نور کے ساتھ پھیل جاتی ہے۔ وہ
صبح طلوع ہوتی ہے جو پھر موت کے ساتھ ہی ختم ہوتی ہے بیچ میں کبھی کوئی اور رات نہیں آتی۔
یہ وہ مضامین ہیں جو رمضان کے تعلق میں آپ کو گہری نظر سے دیکھنے چاہئیں اور روزمرہ کی
زندگی میں ان کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان سے استفادہ کرنا چاہئے اور طریق کار کیا کیا ہیں احتساب
کے۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو ایمان کے تقاضے پورے کرتے ہوئے احتساب کی نیت سے
رمضان کی راتوں میں اٹھ کر نمازیں پڑھتا ہے۔ پس راتوں کو اٹھنا عبادت کی خاطر اور عبادت اس
صلى الله
عروسة ۔
لئے کرنا کہ اپنا احتساب کریں یہ وہ مضمون ہے جس کو حضور اکرم ا نے کھولا ہے اور اس کے نتیجے
میں
بھیجے
استغفار، بخشش ہوتی ہے۔ یہ نہیں کہ اجر کی خاطر کرو تو بخشے جاؤ گے اس طرح رمضان گزارو تو پھر
بخشش ہوگی۔
اور اس بخشش کا مرتبہ اور مقام کیا ہے اس کو بیان کرتے ہوئے نسائی کتاب میں حضرت
عبدالرحمن بن عوف کی یہ روایت ہے کہ جو شخص رمضان کے مہینے میں حالت ایمان میں احتساب
کرتے ہوئے روزے رکھتا ہے اور اخلاص کی خاطر ، اخلاص کے ساتھ عبادت کرتا ہے وہ اپنے
گناہوں سے اس طرح پاک ہو جاتا ہے جیسے اس روز تھا جب اس کی ماں نے اسے جنم دیا یعنی
پیدائش کے وقت جس طرح وہ گناہ کے داغوں سے بالکل معصوم اور پاک ہوتا ہے گویا ایک نئی روحانی
پیدائش اس کو نصیب ہوتی ہے جس میں کوئی بھی پرانا داغ باقی نہیں رہتا۔ تو ہر سال پیدا ہو کر پھر کیا ہر
سال مرنا ہی آپ نے اپنا مقدر بنانا ہے۔ ایک دفعہ پیدا ہو گئے یعنی روحانی دنیا میں تو اس معصومیت کو

خطبات طاہر جلد 16
65
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
برقرار رکھنا ایک بڑا اہم تقاضا ہے اور راتوں کو اٹھ کے جو احتساب کیا جاتا ہے وہ اس پہلو سے احتساب
کیا جاتا ہے۔ اس کے طریق کار میں غالباً پہلے بعض خطبات میں بیان کر چکا ہوں لیکن آج خصوصیت
کے ساتھ آپ کے سامنے رات کی نمازوں کا طریق بیان کرتا ہوں کیسے پڑھی جانی جانی چاہئیں۔
احتساب کے لئے تو باقی سارا قرآن کریم ہے ہی مگر ایک سورۃ فاتحہ ہی کافی ہے۔ سارے
قرآن کریم کے مضامین کی کنجیاں سورہ فاتحہ میں ہیں اسی لئے اس کا نام فاتحہ بھی ہے یعنی کھولنے والی ۔
وہ کتاب جس کے اندر ہر نیکی کی کنجی، ہر معرفت کی کنجی ہے اور سارے قرآن کی کنجی اس میں ۔ کی کنجی اس میں ہے۔
پس اس پہلو سے اگر آپ سورۃ فاتحہ ہی کو اس رمضان میں اپنا مطمح نظر بنا لیں اور سورہ فاتحہ پر غور کرتے
کرتے اپنی راتیں گزاریں تو بہت ہی کامل عبادت ہے اور کوئی پہلو بھی آپ کی ضرورت کا باقی نہیں
رہے گا جو سورہ فاتحہ کے حوالے سے پورا نہ ہو جائے ناممکن ہے کہ اس سے آپ کو رمضان کے اعلیٰ
مقاصد حاصل نہ ہوں اور اس طرح غور کرتے ہوئے اگر آپ رمضان گزاریں گے تو واقعہ وہ عید جو
بعد میں آنے والی ہے وہ آپ کی پیدائش کی عید بن جائے گی۔ ایک نئی روحانی پیدائش ہوئی ہے جس
طرح اس پر خوشیاں منائی جاتی ہیں گویا عید ہر اس مومن کی پیدائش کی عید بن جاتی ہے جو رمضان
مبارک میں روحانی طور پر دوبارہ پیدا ہوتا ہے۔
سورۃ فاتحہ میں سب سے پہلے تو خدا تعالیٰ کی صفات ہیں اور اکثر انسان چونکہ روز پڑھتے ہیں
اس لئے روز ایک غفلت کی نظر کے ساتھ گزرنا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں یہ چار صفات تو ہم نے
پڑھی ہوئی ہیں بار بار پڑھتے ہیں کیا ضرورت ہے ٹھہرنے کی۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ اگر ٹھہرتے ہیں تو ايَّاكَ نَعْبُدُ کے بعد
إِيَّاكَ نَسْتَعِین پہ ٹھہرتے ہیں بس ۔ کہ تجھ سے ہی مدد مانگیں گے اور مدد مانگ کے پھر آگے
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ پر بھی غور کی ضرورت نہیں کہ جس رستے کے لئے مدد
مانگی ہے اس کے تقاضے کیا ہیں۔ تو در حقیقت سارا قرآن رمضان کی خاطر اترا ہے اور سارے قرآن
کے مضامین رمضان پر اطلاق پاتے ہیں اور سورۃ فاتحہ سارا قرآن ہے یہ وہ مضمون ہے جو میں نے
آپ کے سامنے کھول کے آپ کو اس سے استفادے کی نصیحت کرتا ہوں اور طریق سکھاتا ہوں ۔
سورة فاتحہ آپ کی جان بن جائے ، سورۃ فاتحہ آپ کے ذہن پر چھا جائے ، آپ ۔ ئے ، آپ کے اعمال

خطبات طاہر جلد 16
66
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
میں جاری ہو جائے تو دنیا و مافیھا سب کچھ میسر آ گیا اور قرآن کے مطالب بھی سورہ فاتحہ پر غور کرنے
اور اس کی محبت کے نتیجے میں عطا ہوتے ہیں۔ امر واقعہ یہ ہے کہ کبھی بھی کسی کو قرآن کے مطالب
نصیب نہیں ہو سکتے جسے سورہ فاتحہ سے محبت نہ ہو اور جو سورہ فاتحہ کو غور کرتے ہوئے نہ پڑھے اور یہ بھی
ایک چابی ہے ایسا پاک ہونے کی جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ قرآن کا عرفان نصیب کرے تو پہلے تو
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کا مضمون ہے۔ روزے کے ساتھ تو ربوبیت کا خاص تعلق ہے۔
سب تعریف اس ذات کی ۔ اس ذات کی ہے جو رَبُّ الْعَلَمِین ہے۔ رَبُّ العلمین کے مضمون پر آپ جتنا
غور کریں یہ ایسا مضمون ہے ہی نہیں جو ایک نماز یا ایک رات کی نمازوں یا ساری زندگی کی نمازوں میں
بھی حل ہو سکے اور اپنے اختتام کو پہنچ سکے ۔
ربوبیت کا مضمون ساری کائنات سے تعلق رکھتا ہے اور دعوی بھی یہ نہیں فرمایا کہ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّی میں اللہ کی حمد کرتا ہوں جو میرا رب ہے۔ دعوی یہ فرمایا گیا الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
العلمين سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ تمام جہانوں کا رب ہے تو
پھر ہمیں اس سے کیا۔ سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے سارا جہان تعریف کرے ہم کیوں تعریف کریں لیکن
جب اور غور کریں اس مضمون پر اور مزید غور کریں تو آپ یہ دیکھ کر حیران ہوں گے کہ سارے عالمین
آپ کی خاطر پیدا کئے گئے ہیں قرآن کریم اس بات کو خوب کھول رہا ہے۔ تو جس کو حمد سکھائی ہے اس
کو یہ سمجھنا چاہئے کہ مجھے سارے جہاں کے پالنے والے کی حمد کیوں سکھائی گئی۔ اس لئے سکھائی گئی کہ
سارے جہانوں کا رب، اس لئے سارے جہانوں کا رب ہے کہ ان جہانوں سے انسان پیدا ہونا تھا
اور سارے جہانوں کی ربوبیت انسان کی طرف لے جانے کے لئے بے انتہا منازل ہیں جن کا گننا
ممکن ہی نہیں ہے۔
الله
سے
آغاز آفرینش سے لے کر اس ارتقاء کے معراج تک جس پر آنحضرت ﷺ مبعوث ہوئے
اور اس معراج کے وقت پیدا ہوئے کا لفظ تو معمولی لفظ ہے اس لئے میں اس سے اجتناب کر رہا
ہوں ۔ یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس ارتقاء کے معراج کے وقت جس پر آنحضرت علی رونما ہوئے ، آپ
جلوہ گر ہوئے ، آپ کے وجود کو ساری دنیا پر نور الہی کے طور پر روشن کر دیا گیا اس مقام تک اس سے
پہلے پہلے تمام جہانوں کی جس حد تک بھی تربیت ہوئی ہے وہ ساری تربیت اسی منزل کی طرف تھی ۔

خطبات طاہر جلد 16
صلى الله
67
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
اور آنحضرت ﷺ سے پہلے بشر پیدا ہو چکے تھے لیکن کسی بشر کو اپنی آخری منزل کی خبر نہیں تھی۔ کسی بشر
کو یہ نہیں پتا تھا کہ رب العلمین ہے کیا۔ کس شان کا وجود ہے، کس طرح کے جہانوں کی
ربوبیت کرتا ہے۔ جب یہ ربوبیت حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات پر منتج ہوئی ہے تب ہمیں پتا چلا
کہ ربوبیت ہوتی کیا ہے اور عالمین کا خدا رحمۃ للعالمین کی ربوبیت کی صورت میں جلوہ گر ہوتا ہے۔
پس الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ سب تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے سارے
جہانوں کو پیدا کیا ان کی ربوبیت فرمائی اور ہمیں اس مقام پر کھڑا کیا اور ہمیں یہ عبادت کا طریق سکھایا
کہ اب ساری کائنات کی نمائندگی میں اے محمد رسول اللہ ﷺ کے غلامو تم یہ اقرار کرو اور پورے
عرفان کے ساتھ اقرار کرو کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِين رب العالمین کی طرف حمد کے سوا کچھ
منسوب ہو ہی نہیں سکتا۔ اب اس ربوبیت پر آپ غور کریں تو دو حصے ربوبیت کے ہیں۔ ایک ہے
مادی ربوبیت اور ایک ہے روحانی ربوبیت اور مادی ربوبیت اور روحانی ربوبیت کو آپ ایک دوسرے
سے بالکل منقطع کبھی بھی نہیں کر سکتے اور یہ بہت باریک مضامین ، سورہ فاتحہ نے ان کی طرف توجہ
دلائی۔ قرآن کریم ان مضامین پر سے مختلف جگہوں پر مزید پردے اٹھاتا چلا جاتا ہے۔ یعنی چابی تو
سورۃ فاتحہ کی ہے مگر جب تالے کھلتے ہیں تو نئے سے نئے جہان دکھائی دینے لگتے ہیں ۔
یہ خیال که روحانی ربوبیت کا آغاز انسان کی پیدائش سے شروع ہوتا ہے یہ غلط ہے۔ انسان
کی پیدائش پر یہ ربوبیت ایک نیا رنگ اختیار کر لیتی ہے یہ درست ہے لیکن بنیادی طور پر اس کا حمد باری
تعالیٰ کے ساتھ ایک اٹوٹ رشتہ ہے۔ جب کوئی چیز پیدا ہو تو اس کو یہ تو پتا ہونا چاہیئے کہ کس نے مجھے
پیدا کیا۔ کیا خدا تعالی شعور کی تخلیق سے پہلے پہلے ایک نا معلوم ہستی تھی یہ سوال ہے جو قرآن کریم نے
اٹھایا ہے اور پھر جواب اس کا یہ دیتا ہے کہ جو چیز بھی کائنات میں پیدا کی گئی ہے شعور ہو یا نہ ہو، جان ہو
یا نہ ہو، ہر چیز اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر رہی ہے لیکن تم اس کو سمجھتے نہیں۔ اب یہ تسبیح کیسے کر رہی ہے اکثر علماء کا
ذہن اس طرف منتقل ہوتا ہے کہ مراد ہے زبان حال سے تسبیح کر رہی ہے۔ یعنی اس پر غور کریں تو وہ ہر قسم
کے عیوب سے پاک ہے لیکن یہ مضمون تو پھر جب انسان غور کرنے والا پیدا ہو گا تو تب شروع ہوگا۔
قرآن کریم نے جس عظمت کے ساتھ اس کا ذکر فرمایا ہے اس میں انسان کو اس کا محتاج نہیں
رکھا بلکہ یہ اعلان فرمایا کہ تم نہیں سمجھتے ہم بتا رہے ہیں کہ تسبیح کر رہی ہے۔ تو پھر انسان کے سمجھنے سے

خطبات طاہر جلد 16
68
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
اس کا کیا تعلق ہوا۔ انسان ہوتا یا نہ ہوتا یہ ساری کائنات تسبیح کر رہی تھی اور کر رہی ہے۔ یہ بات بتاتی
ہے کہ آغاز آفرینش کے ساتھ ہی شعور کا بیج بویا گیا تھا اور آغاز میں یہ شعور کا بیج بہت ہی ہلکا تھا جیسا کہ ہر
تخلیق کی صفت دبی دبی سی تھی اور پوری طرح ہر پہلو سے جلوہ گر نہیں ہوئی تھی ۔ اب وہ Big Bang
کا آپ تصور کر کے دیکھیں جب کہ یہ کائنات اچانک ایک دھماکے کے ساتھ وجود میں آتی ہے تو اس کے
ابتدائی لمحوں کے بار یک دربار یک ثانیے کرتے چلے جائیں تو پھر جاکر Higher Mathematics
کے ذریعے یہ مضمون سمجھ آئے گا کہ کتنی جلدی آغاز ہی میں آئندہ آنے والے سارے واقعات اس
تخلیق پر مرتسم ہو گئے جو ایک دھماکے کے ساتھ پھٹ کر وجود میں آرہی تھی۔
تو اللہ تعالیٰ جزاء دےان Mathematiacians کو جن میں ہمارے پروفیسر ڈاکٹر
عبدالسلام مرحوم بھی تھے جنہوں نے Higher Mathematics کے ذریعے یہ باتیں معلوم
کیں اور ایک دفعہ مجھے یاد ہے ڈاکٹر عبدالسلام صاحب سے اس گفتگو کے دوران جب میں نے ان
سے پوچھا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ جو پہلا دور ہے جس میں کا ئنات کی تشکیل کا مضمون بڑی تفصیل
کے ساتھ ہر اس ذرے پر مرتسم ہوا ہے جو وجود میں آ رہا ہے یہ اتنی تیزی سے ہوا ہے کہ ہم حساب کی
زبان کے سوا سمجھا ہی نہیں سکتے ۔ یعنی ایک سیکنڈ یا دو سیکنڈ کی بات نہیں ہے ایک سیکنڈ کے اتنے
لاکھویں، کروڑویں حصے میں یہ بات شروع ہوگئی ہے اور تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچی ہے کہ اس کا حساب
رکھنا ممکن نہیں ۔ مگر قرآن کریم فرما رہا ہے کہ وجود کا ایک لمحہ بھی ، ایک ثانیے کا کروڑواں ، اربواں حصہ
بھی ایسا نہیں ہے جس میں وہ وجود حمد نہیں کر رہا تھا یعنی تسبیح نہیں کر رہا تھا اور وہ تسبیح کرنا اس کا کیسا بر حق
ثابت ہوا کہ ساری کائنات جب پیدا ہوگئی اور اپنی ان عظمتوں کو پہنچی جو ہم دیکھ رہے ہیں تو اللہ تعالیٰ یہ
دوڑا
چیلنج کرتا ہے کہ نظر دوڑا کے دیکھو تو سہی کہ کوئی رخنہ نظر آتا ہے۔ اے انسان غور کر ۔ ہر طرف نظ
کوئی ادنی سا بھی رخنہ اس تمام کا ئنات میں دکھائی دیتا ہے ! فرمایا تیری نظر تھکی ہوئی لوٹ آئے گی اور
کوئی رخنہ نہیں پائے گی۔ پھر نظر دوڑا شاید اس دفعہ کوئی کمزوری دکھائی دے دے مگر پھر تیری نظر
ناکام، نامراد تجھ تک واپس آ جائے گی اور ساری کائنات میں کوئی بھی رخنہ نہیں دیکھے گی۔ پس یہ ہے
رَبُّ الْعَلَمِین کا مضمون یعنی بے انتہا مضامین میں سے ایک یہ پہلو ہے جس پر آپ غور کریں تو
آپ حیران ہوں گے۔ آپ یہ گواہی نہیں دے رہے کہ صرف ہم ہی ہیں جو تیری حمد کے گیت گاتے

خطبات طاہر جلد 16
69
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
ہیں۔ آپ یہ گواہی دیتے ہیں اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ ہمارے وجود سے پہلے ہی تیری حمد کا
مضمون کامل تھا اور ہمیشہ سے کامل رہا ہے۔ ساری کائنات اپنی پیدائش اور ترقی کے ہر دور میں تیری
ہی حمد کے گیت گاتی رہی ہے اور جب ہم یہ غور کرتے ہیں کہ یہ سب کچھ تو نے ہماری خاطر کیا تھا تو
انسان کا عجز دیکھو کس مرتبے، کسی گہرائی تک جا پہنچے گا اس سے آگے پھر گہرائی کا تصور ہی باقی نہیں
رہتا۔ گویا انسان مٹتے مٹتے خدا کی راہ میں بالکل مٹ جائے گا اور یہ بات کا ئنات کے تصور کے ساتھ
ایسی وابستہ ہے کہ اس سے اس کو الگ کیا ہی نہیں جا سکتا۔
خدا کی عظمت کا تصور، کائنات کی عظمت کے تصور سے الگ کر کے انسان کے لئے
فی الحقیقت ممکن ہی نہیں ہے۔ خدا کو آپ رَبُّ الْعَلَمِین کہتے ہیں تو اس کا مطلب کیا ہے کتنا بڑا
رب ہے۔ وہ عالمین کتنے بڑے ہیں ۔ جب تک ان کا نہ پتا چلے رب کی بڑائی کا کیسے پتا چلے گا۔ پس
عالمین پر غور کے جو مختلف ذرائع ہیں ، طریق ہیں وہ میں آپ کو سمجھا رہا ہوں۔ ایک یہ معنی ہے
رَبُّ الْعَلَمِین کا کہ اتنے بڑے جہان اس نے پیدا کئے ہیں کہ ان کی کنبہ کی آج بھی ہمیں سمجھ
نہیں آسکتی اور وہ آغاز ہی سے خدا کا ذکر کر رہے ہیں اور ان کے وجود کا لمحہ لمہ ہر قسم کے نقص سے پاک
ہے۔ اب اتنا بڑا دعوی اگر شعور کے ساتھ کیا جائے تو تب سبحان اللہ کہنے کا انسان مجاز بنتا ہے۔ پھر
یقین کے مقام پر کھڑے ہو کر یہ کہہ سکتا ہے کہ اے خدا تیری کا ئنات پر نظر ممکن نہیں تو ہم تیری صفات
کاملہ پر کیسے نظر ڈال سکتے ہیں۔ مگر یہ ضرور گواہی دیتے ہیں کہ جہاں تک ہماری نظر گئی ہے ہم نے اس
کا ئنات کو نقص سے پاک دیکھا ہے، جہاں تک نگاہ دوڑائی کبھی کوئی رخنہ نہ پایا۔ ہمیشہ نگاہیں نا مراد ہو
کر لوٹی ہیں اور تیری تسبیح کے گیت گاتی ہوئی واپس آئی ہیں۔
پس اب ہم اس مقام پر کھڑے ہیں کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کا اعلان کرتے
ہیں۔ مگر رب العلمین پھر ہر شخص کا الگ الگ ہوتا چلا جائے گا۔ یعنی آپ کو جتنا عالم کا علم ہے اتنا
ہی وہ آپ کا رب بنے گا اور جتنی اس مضمون کو وسعت دیں گے اتنا ہی یہ رب العلمین وسیع تر
ہوتا ہوا آپ کے او پر جلوہ گر ہوگا۔ جب مادی کائنات میں یہ حال ہے تو روحانی صفات باری تعالٰی اسی
طرح عظیم بھی ہیں اور اسی طرح لا محدود بھی ہیں بلکہ ان سے زیادہ کیونکہ جس خدا نے یہ لامحدود
کائنات پیدا کی ، لامحدود ان معنوں میں کہ اس کی کنہ کو سمجھنے کی ہم میں طاقت ہی نہیں ہے۔ جتنی

خطبات طاہر جلد 16
70
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
طاقت ہے جہاں تک پہنچتے ہیں آگے کچھ اور دکھائی دیتا ہے اور ہم تھک کے واپس آچکے ہوتے ہیں اور
اس کی معرفت کو پا نہیں سکتے ۔ یہ لا محدودیت ہے جو انسان کے نقطہ نظر سے ہے۔ جہاں تک چاہے چلا
جائے جہاں تک چاہے غور کرتا چلا جائے وہ کسی غور کو اپنی ایسی انتہا تک نہیں پہنچا سکتا کہ آگے دیوار
کھڑی ہو کہ اب میں آگے نہیں جاسکتا کھلے رستوں میں کھلی دیواریں ہیں یعنی کھلی دیواریں انسان کی
بے اختیاری کی دیواریں ہیں ۔ رستے کھلے ہیں آؤ اور میری جستجو کرو۔ آؤ اور تلاش کرو کہ کہاں مجھ میں
کوئی رخنہ باقی ہے اور دوڑے چلے جاؤ ساری زندگی کا سفر ، ساری نسلوں کا سفر ، ساری کائنات کا سفر
ہے جو تم پر منتج ہوا ہے یہ بھی تو غور کرو۔ جب کہا جاتا ہے ایک انسانی زندگی کا سفر تو مراد یہ نہیں ہے کہ چند
سال کا۔ انسان تو کائنات کے سفر کے آخر پر کھڑا ہے وہ آخری لوگ جو منزل کے قریب تر پہنچے ہیں جیسے
دوڑ ہو رہی ہو میراتھن تو بے شمار لوگ بہت پیچھے رہ جاتے ہیں اور کچھ ہیں جو سب سے آگے ہوتے ہیں
جو سب سے آگے ہیں انہوں نے وہ سارے رستے دیکھے ہوئے ہیں جو پچھلے لوگوں نے ابھی کچھ دیکھے
ہیں اور کچھ دیکھتے ہیں تو اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کا دعویٰ جو ہے وہ یہ منظر پیش کر رہا ہے۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے ساری کائنات تسبیح کرتے ہوئے ہی یہاں تک آئی ہے جہاں سے تم
نے یہ ڈنڈا اپنے ہاتھ میں تھاما ہے یہ نشان اپنے ہاتھ میں تھاما ہے اور آگے بڑھ رہے ہو۔ پس تسبیح کا
مضمون حمد میں جو داخل ہوا ہے یہاں تسبیح کی بجائے حمد کا لفظ استعمال ہوا ہے یہ وہ پہلو ہے جسے
خصوصیت کے ساتھ اگر آپ سمجھ لیں تو دراصل تسبیح اور حمد میں فرق تو کوئی ایسا نہیں کہ جب تک تسبیح ختم
نہ ہو حمد شروع نہیں ہوتی یہ دراصل مضمون ساتھ ساتھ چلتے ہیں ۔ مگر اب چونکہ وقت ختم ہو رہا ہے اس
لئے میں انشاء اللہ آئندہ خطبے میں اس مضمون کو آگے بڑھاؤں گا کہ خدا تعالیٰ نے جب یہ فرمایا
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ تو یہ ساری باتیں سوچنے کے بعد ایک یقینی نتیجہ تو انسان لازماً نکالے
گا کہ میں اس ساری کائنات کا ، اس بیس بلین سال کے سفر کا علمبردار ہوں اور اس کے نتائج کا علم
بردار ہوں۔ یہ جھنڈا جور بوبیت کی حمد کا میں نے ہاتھوں میں تھاما ہوا ہے یہ بے وجہ نہیں اس کے پیچھے
میں بلین سال کی گواہیاں کھڑی ہیں اور آغاز سے لے کر اب تک وہ گواہی ہمیشہ ایک ہی آواز بلند
کرتی رہی ہے کہ اللہ ہر برائی سے پاک ہے، ہر کمزوری سے پاک ہے۔ پس اس پہلو سے میں اب
اس مقام پر پہنچا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے ساتھ اس کی رحمانیت کی جلوہ گری سے جس کا ذکر

خطبات طاہر جلد 16
71
خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء
آگے آنے والا ہے میں اب حمد کے گیت گانے کا اہل بنا دیا گیا ہوں اور حمد کا گیت کس نے سکھایا؟
حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے الْحَمْدُ کے لفظ کے اندر وہ بات پہلے ہی داخل فرمادی تھی جس کی
طرف توجہ نہیں گئی کسی کی یا بعض دفعہ نہیں جاتی کہ رَبُّ الْعَلَمین کا مضمون حمد کے ساتھ وابستہ
ہے۔ مگر حمد سیکھو گے کس سے؟ تم تو جاہل مطلق ہو، تمہیں وہ فضیلت بظاہر بخشی گئی ہے کہ تم سب
کائنات کے سفر میں سب سے آگے کھڑے ہو لیکن جس نے اس مضمون کو سمجھا اور جس نے اس مضمون
کو ہر پہلو کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضل کے تابع معراج تک پہنچایا وہ تو محمد رسول اللہ ﷺ ہیں ۔
پس محمد میں جو ح م ۔ ڈ“ کا مضمون ہے وہی مضمون ہے جو محمد میں بھی ہے اور احمد میں بھی
ہے اور اس تعلق سے پھر جب سورۃ فاتحہ پہ آپ غور کرتے ہیں تو تسبیح کا مضمون حمد میں داخل ہو جائے گا
اور حمد بھی وہ جس کے گیت حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے گائے اور اب اس پر غور کرنے کے لئے
آپ کو کتنے سال کی عبادت درکار ہے اس کا آپ اندازہ کر سکتے ہیں۔ اس لئے بہت ہی بچگانہ خیال
ہے کہ نماز میں بار با روہی بات دہرائی جارہی ہے ہم کیوں نہ بور ہو جائیں۔ جنہوں نے بور ہونا ہے وہ
اپنے اندھے ہونے کی وجہ سے بور ہوتے ہیں جن کو نظر آتا ہے ان کے سامنے سورۃ فاتحہ کے مضامین
لا متناہی ہوتے ہیں کبھی ختم ہو ہی نہیں سکتے ۔
اس پہلو سے جب آپ رمضان گزاریں گے تو یہ زندگی کیا آپ آئندہ آنے والی جتنی بھی
زندگیاں پا سکتے ہیں ان سب کے راز پا جائیں گے اور وہ ساری زندگیاں آپ کی حمد سے بھر جائیں گی
تب موت اللہ کا فضل بن کے آئے گی تا کہ محنت کا دور جو لا متناہی ہونا چاہئے تھا اس کو کاٹ دے اور
اجر کا دور شروع ہو جائے ۔ مگر اجر کا دور اس لئے نہیں کہ آپ احتساب اجر کے معنوں میں کر رہے
ہیں۔ اجر کا دور اس پہلو سے کہ آپ نے احتساب اپنے نفس کی کمزوریوں کی جانچ کرنے کی خاطر ، ان
کی جستجو کی خاطر کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ اس پہلو سے یہ رمضان ہمارے لئے مبارک فرمائے اور اس رمضان
کی ہر عبادت کا سفر ہمیں پہلے سے بلند تر مقامات کی طرف ہدایت دیتا ہوا لے جائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی