یہ فیصلہ کریں کہ آپ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے برائیوں کے شہر کو چھوڑ کر نیکیوں کے شہر کی طرف حرکت شروع کردیں گے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جمعۃ الوداع کی اہمیت، توبہ اور مساجد و نمازوں سے دائمی تعلق قائم رکھنے کی ضرورت بیان فرمائی۔ آپ نے سورۃ الزمر کی آیات کے حوالے سے انسان کی ذاتی جوابدہی، مصیبت کے وقت خدا کو پکارنے اور آسانی میں اسے بھول جانے کی انسانی کمزوری پر روشنی ڈالی۔ آخر میں حضور نے نصیحت فرمائی کہ انسان گناہوں کے شہر کو چھوڑ کر نیکیوں کی طرف سفر شروع کرے، باطنی و ظاہری پاکیزگی اختیار کرے اور پوری انسانیت اور جماعت احمدیہ کے لیے اجتماعی دعائیں کرے۔

موضوعات: جمعۃ الوداع، توبہ و استغفار، نماز اور عبادت، تفسیر قرآن کریم، باطنی پاکیزگی

خطبات طاہر جلد 16
93
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
یہ فیصلہ کریں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے فضل سے برائیوں کے شہر کو
چھوڑ کر نیکیوں کے شہر کی طرف حرکت شروع کر دیں گے۔
( خطبه جمعه فرموده 7 فروری 1997ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
إِنْ تَكْفُرُ وا فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنْكُمْ وَلَا يَرْضَى لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ وَإِنْ
تَشْكُرُ وا يَرْضَهُ لَكُمْ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ثُمَّ إِلَى
رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ
الصُّدُورِ وَإِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ ضُرَّ دَعَا رَبَّهُ مُنِيبًا إِلَيْهِ ثُمَّ إِذَا
خَوَّلَهُ نِعْمَةً مِنْهُ نَسِيَ مَا كَانَ يَدْعُوا إِلَيْهِ مِنْ قَبْلُ وَجَعَلَ لِلَّهِ
أَنْدَادً الْيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِهِ قُلْ تَمَتَّعُ بِكُفْرِكَ قَلِيلًا إِنَّكَ مِنْ
أَصْحُبِ النَّارِ أَمَّنْ هُوَ قَانِتُ أَنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَقَا بِمَا يَحْذَرُ
الْآخِرَةَ وَيَرْجُوا رَحْمَةَ رَبِّهِ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُوْنَ
وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ (الزمر: 108)
پھر فرمایا :
آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ جمعہ کا دن ہے جس دن تمام دنیا میں اس کثرت سے نمازی
مساجد میں اکٹھے ہوتے ہیں کہ تمام سال کسی اور موقع پر ایسا مساجد کا اجتماع دکھائی نہیں دیتا۔ یہ زیادہ

خطبات طاہر جلد 16
94
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
سے زیادہ وہ تعداد ہے جن کو نماز پڑھنے کی توفیق تو ہے مگر دوران سال یہ اس توفیق سے فائدہ نہیں
اٹھاتے رہے۔ کچھ وہ ہیں جو ہمیشہ آنے والے ہیں اور ان کا مسجد سے تعلق ایک دائمی تعلق ہے جو کبھی
کٹ نہیں سکتا۔ رمضان آئے یا رمضان گزر جائے قطع نظر اس سے وہ اپنے رب سے تعلق رکھتے ہیں
جو ہمیشہ رہتا ہے اور اس بناء پر ان کا مساجد سے تعلق ایک دائمی تعلق ہے کسی موسم کا محتاج نہیں لیکن جو
آج آئے ہیں وہ بھی خدا ہی کی خاطر آئے ہیں اور کئی امنگیں لے کر آئے ہیں ۔ کئی ان میں سے یہ
سوچ کر آئے ہیں کہ شاید یہ ایک ہی جمعہ ہمارے گزشتہ سال کے خلاؤں کو بھر دے۔
آج خصوصیت سے ایسے دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے میں نے ان آیات کریمہ
کا انتخاب کیا ہے جن کا میں نے ترجمہ ابھی پڑھنا ہے، خاص طور پر میں ان کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں ۔ یہ
درست ہے کہ بعض دفعہ ایک جمعہ بھی گزشتہ ایک سال ہی کے نہیں گزشتہ تمام عمر کے خلاؤں کو بھر سکتا
ہے، ایک لمحہ بھی ایسا کر سکتا ہے، وہ رات بھی جسے لیلۃ القدر کہتے ہیں یہی تو کام کرتی ہے کہ ساری
زندگی کے خلاؤں کو بھر دیتی ہے۔ مگر اس کی کچھ شرطیں ہیں اور ان شرطوں میں سے سب سے اہم بنیادی
شرط اس سورۃ القدر کے آخر پر بیان ہوئی ہے کہ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ (القدر: 6) مَطْلَعِ
الْفَجْرِ اس کے بعد ضروری ہے۔ وہ رات پھر قائم نہیں رہا کرتی اور جو فجر ہے وہ اتنی لمبی ہے کہ ساری
زندگی کے لمحوں پر حاوی ہو جاتی ہے۔ پس یہ امیدیں بے سود نہیں ، فرضی نہیں ، گمان کی نہیں ۔
امر واقعہ یہ ہے کہ ایک جمعہ بلکہ چند لمحات بھی انسانی زندگی کے تمام خلاؤں کو بھر سکتے ہیں
لیکن ان شرطوں کو پورا ہونا چاہئے جو قرآن کریم نے کھول کھول کر بیان فرمائیں اور محض بخشش پر نظر
نہیں بلکہ تو بہ کے تقاضوں کو بھی پورا کرنا چاہئے ۔ پس میں امید رکھتا ہوں کہ وہ جو آج کے مہمان ۔
محض آج ہی کے مہمان نہیں رہیں گے بلکہ ہمیشہ کے لئے مساجد سے اپنا تعلق جوڑ لیں گے اور جب
مساجد سے ان کا تعلق جڑے گا تو لازماً خدمت دین کے مختلف مواقع بھی ان کو میسر آئیں گے اور
زندگی پہلے سے بہت بہتر ہو جائے گی۔ پس سادہ، صاف ستھرے لفظوں میں قرآن کریم کی ان آیات
کے حوالے سے میں ان کو کچھ نصیحت کرنا چاہتا ہوں۔
ہیں
پہلی بات تو یہ ہے اِنْ تَكْفُرُوا فَإِنَّ اللهَ غَنِيٌّ عَنْكُمْ وَلَا يَرْضَى لِعِبَادِهِ
الْكُفْرَ کہ یاد رکھو اگر تم ناشکری کرو یا خدا کا انکار کر دو دونوں صورتوں میں اللہ تو غنی ہے وہ تمہارا

خطبات طاہر جلد 16
95
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
محتاج نہیں۔ تم اگر تمام تر بھی خدا سے پیٹھ پھیر کے چلے جاؤ تو وہ جو عالمین کا رب ہے اسے ایک دور
کے چند آدمیوں کی کیا پرواہ ہو سکتی ہے۔ لیکن اس کی لاپرواہی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ تمہاری بھلائی
میں اسے کوئی دلچسپی نہیں ۔ فرمایا وَلَا يَرْضَى لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ تمہیں اجازت تو دے رکھی ہے کہ
چاہو تو کفر اختیار کر جاؤ کیونکہ یہ جو انسانی زندگی کا ماحصل ہے وہ اس اختیار سے وابستہ ہے چا ہو تو یہ
کرو چاہو تو وہ کرو۔ پس خدا تعالیٰ زبر دستی تو تمہیں کسی نیکی پر قائم نہیں فرمائے گا اور اگر تم چلے جاؤ تو
اس کی پرواہ بھی کوئی نہیں ، اس کا کوئی نقصان نہیں مگر چاہتا یہ ہے کہ تم کفر سے بچ جاؤ۔
وَلَا يَرْضَى لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ اپنے بندوں کے کفر پر خدا راضی نہیں ہوتا۔ اسے پسند نہیں آتا کہ
اس کے بندے ہوں اور شیطان کے بندے بن جائیں وَ اِنْ تَشْكُرُ وا يَرْضَهُ لَكُمْ اور اگر
تم شکر کرو تو وہ تم سے بہت راضی ہوگا اور یاد رکھنا وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى - خدا تعالیٰ
سے جو رضا تم نے چاہتی ہے اس میں تمہارے کوئی رشتے ، کوئی تعلق کام نہیں آئیں گے۔ کسی کی اولاد
ہو یہ نہیں دیکھا جائے گا۔ کن بڑے لوگوں سے تمہارا تعلق ہے یہ بات خدا تعالیٰ کے حضور قابل پذیرائی
ہی نہیں ہے۔ کوئی اس کا تعلق تمہاری بخشش سے نہیں ۔ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى یہ ایک
ایسا دائمی قانون ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں ۔ کوئی بوجھ اٹھانے والی جان کسی اور کا بوجھ نہیں اٹھائے
گی۔ پس یا د رکھو اگر تم نے خدا کو راضی کرنا ہے تو لازماً تمہیں خود اس رضا کے حصول کے لئے کچھ کرنا
ہوگا ۔ ثُمَّ إِلى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ اور یاد رکھو تم میں سے
ہر ایک نے اپنے رب کے حضور واپس لوٹ کر جانا ہے اس لئے یہ گمان کہ دنیا میں ہم غفلت کی حالت
میں وقت گزار بھی دیں تو کیا فرق پڑتا ہے یہ بالکل جھوٹ ہے۔ اچھی طرح ہوش سے اس بات کو سن لو
کہ تم نے لازماً خدا کے حضور جانا ہے اور اس قانون کے ساتھ جاؤ گے کہ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ
وزْرَ أُخری کہ تمہارا نہ عزیز، نہ رشتے دار، نہ دوست ، نہ کوئی بزرگ، نہ اولاد، کوئی تمہارے کام
نہیں آئیں گے۔ تمہیں خود اپنا حساب دینا ہوگا ، اپنے معاملات کو خدا تعالیٰ کے حضور رکھنا ہوگا اور اس
میں تم پوچھے جاؤ گے ۔ ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ مَرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ اس
وقت وہ تمہیں بتائے گا کہ تمہارے اعمال کی کیا حقیقت تھی تم زندگی میں کیا کرتے رہے اور جن باتوں
کو تم اچھا سمجھتے تھے ان کی اصل حیثیت کیا تھی۔ اچھی تھی یا بری تھی یہ سارے مسئلے قیامت کے دن حل

خطبات طاہر جلد 16
ہوں گے۔
96
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
فرمایا إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ یاد رکھنا تمہارے سینوں کی گہرائیوں تک خدا
واقف ہے۔ یہ گمان دل سے نکال لو کہ کوئی کام اس سے چھپ کے بھی کر سکتے ہو۔ کوئی ایسی زندگی بھی
گزار سکتے ہو جس کا خدا کو علم نہیں اس لئے قیامت کے دن تم پرستش سے بچ جاؤ گے۔ فرمایا وہ سینوں
کے اندر چھپے ہوئے رازوں سے بھی واقف ہے۔ ذَاتِ الصُّدُورِ کا مطلب ہے جو کچھ بھی سینوں
میں ہے، سینے والی باتیں مراد ہے ۔ وَ إِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهُ مُنِيبًا إِلَيْهِ ي
ایک دائمی انسانی فطرت کا بیان ہے کہ وہ کیسے خدا تعالیٰ سے معاملہ کرتا ہے۔ وہ لوگ جو عام طور پر خدا
کو بھول جاتے ہیں وہ لوگ جن کی زندگی میں خدا کا کوئی عمل دخل نہیں رہتا خدا ان کی یادوں سے بھی
باہر نکلا رہتا ہے۔ دنیا کے کاموں میں مصروف دنیا کی عزتوں کا پیچھا کرتے ہوئے ، دنیا کے اموال کی
پیروی کرتے ہوئے، ان کی ساری زندگی ضائع چلی جاتی ہے۔ ہاں جب تکلیف پہنچتی ہے۔
إِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ ضُر جب بھی کوئی تکلیف انسان کو چھو جائے ۔ دَعَا رَبَّهُ مُنِيبًا إِلَيْهِ
وہ اللہ کی طرف جھکتا ہوا ا ا ہوا اس کے حضور گریہ وزاری کرتا ہے یا اس کے حضور دعائیں کرتا ہے۔ دعا
ربہ میں گریہ وزاری کا مضمون ظاہراً تو نہیں مگر شامل ہے۔ جب تکلیف ہو تو انسان گریہ وزاری ہی
کے ساتھ دعا کیا کرتا ہے۔ ثُمَّ إِذَا خَوَّلَهُ نِعْمَةً پھر جب اللہ تعالیٰ اسے کوئی نعمت عطا فرما دیتا
ہے ۔ نَسِيَ مَا كَانَ يَدْعُوا بھول جاتا ہے کہ وہ کیا دعا میں کیا کرتا تھا یا کون سی دعا ئیں اس نے
کی تھیں جن کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے ایک مصیبت کو ایک رحمت میں تبدیل فرما دیا۔ وَ جَعَلَ لِلهِ
أَنْدَادًا لِّيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِہ اور وہ اللہ تعالیٰ کے شریک ٹھہرانے لگتا ہے اور اس حد تک
ٹھہرانے لگتا ہے کہ دوسروں کو بھی اس راہ سے گمراہ کر دے ۔ قُلْ تَمَتَّعُ بِكُفْرِكَ قَلِيلًا
إِنَّكَ مِنْ أَصْحُبِ النَّارِ تو کچھ دیر بے شک ان باتوں میں جو زندگی کے مزے لوٹ سکتا ہے
لوٹ لے لیکن یا درکھ کہ آخر آگ کا عذاب تیرے مقدر میں ہے تو اس سے بچ نہیں سکتا۔
اب یہ روز مرہ کی باتیں ہیں لیکن روز مرہ ہی انسان ان باتوں کو بھلائے رکھتا ہے۔ اکثر جو
مزے سے بے تعلق رہنے والے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ان کی زندگی بسا اوقات اپنے ہی معاملات کی
جستجو میں کھوئی جاتی ہے، بالکل مگن ہو جاتی ہے۔ بیوی بچے ہیں، رہن سہن ہے، مکان، جائیدادیں،

خطبات طاہر جلد 16
97
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
نوکریاں، دنیا کے کام اور پھر جو کچھ حاصل ہوتا ہے اسے اپنے عیش و عشرت اور لطف کے حصول کے
لئے انسان بے انتہاء خرچ کرتا ہے۔ جب جتنی توفیق ہو خرچ کرتا چلا جاتا ہے اور دنیا کی زندگی کا جو
لطف ہے وہ اسے شراب کی طرح مدہوش رکھتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ یہ سب کچھ مل گیا تو میری زندگی
کامیاب ہے اس لئے وہ ضرورت محسوس نہیں کرتا اس خدا کی طرف جھکنے کے لئے۔ جو رب ہے جس کی
ربوبیت کے نتیجے ہی میں اسے یہ سارے فیض ملتے ہیں۔ ہاں جب کوئی تکلیف پہنچے، کوئی حادثہ
ہو جائے ، کوئی بیماری آجائے یا بعض دفعہ بعضوں کے کاروبار اچانک تباہ ہونے لگتے ہیں اور بڑی
مشکلات درپیش ہوتی ہیں، چٹیاں پڑ جاتی ہیں یا ویسے دنیا کے مصائب کی چکی میں انسان پیا جاتا ہے،
مظالم کا شکار ہو جاتا ہے یہ سارے وہ ہیں جن کو ضر" کے لفظ کے تابع بیان فرمایا گیا اس وقت انسان
خدا کی طرف جاتا ہے خواہ کیسا ہی دہر یہ کیوں نہ ہو، کیسا ہی بے تعلق کیوں نہ ہو۔ دراصل یہ مضمون ہے
ڈوبتے کو تنکے کا سہارا والا ۔ جب انسان غرق ہونے لگے تو جانتا ہوا بھی کہ تنکا مجھے کچھ فائدہ نہیں
دے گا تنکا بھی نظر آئے تو اس پر ہاتھ مار دے گا۔ تو اگر چہ ان کا خدا سے تعلق ایک سرسری سا تعلق ہوا
کرتا ہے ان کا اللہ تعالیٰ کی ذات پر ، اس کی قدرتوں پر ایمان ایک کھوکھلا سا ایمان ہے مگر جب کچھ بھی
تھا۔ اللہ تعالیٰ
دکھائی نہ دے تو پھر انسان اس ایمان پر ہاتھ مارتا ہے جسے وہ بے حقیقت اور کھو کھلا سمجھتا تھا۔ ا
فرماتا ہے ایسی حالت میں اس کی بے قراری کے پیش نظر ہم سن بھی لیتے ہیں اور اس کی مصیبتیں دور فرما
دیتے ہیں اور ان مصیبتوں کی جگہ اس کے لئے راحت اور آرام کے سامان کرتے ہیں ۔ جب یہ کچھ ہو
جائے تو پھر وہ شریک ٹھہرانے لگتا ہے۔ یہ مضمون کیوں پیدا ہوتا ہے۔ جب اس نے دعا کی اور دعا
قبول ہوگئی تو پھر کیوں خدا کے سوا کسی اور طرف جھکتا ہے۔ اس کا جواب دراصل اس آیت کے پہلے
حصے میں دیا جا چکا ہے۔ اس کو محض مجبوری ہے اور سخت انتہاء کی بے اختیاری ہے جو خدا کی طرف جانے
پر مجبور کرتی ہے۔ اگر خدا پر اعتقاد ہوتا ، یقین ہوتا ، ایمان ہوتا تو اس کی ساری زندگی اللہ سے تعلق میں
کٹتی۔ اللہ تعالیٰ سے پیار اور محبت کے سلسلے ہمیشہ استوار رہتے ۔ پس وہ عارضی طور پر جب گیا ہے تو
دراصل ایمان نہیں ہے ویسی ہی بات ہے جیسا کہ میں نے کہا تھا ” ڈوبتے کو تنکے کا سہارا وہ ہاتھ مارتا
ہے اور جب تنکا، اسے جسے وہ تنکا سمجھ رہا ہے بچا لیتا ہے تو یقین کرتا ہے کہ تنکا تو بچا سکتا ہی نہیں یہ میری
ہی کوئی چالا کی ہے جو میرے کام آئی ہے۔ بدلتے ہوئے حالات کی اور توجیہات کرنے لگتا ہے۔ وہ

خطبات طاہر جلد 16
98
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
کہتا ہے دیکھو اس مصیبت میں میں پھنسا تھا پھر فلاں دوست کام آگیا ، میرے فلاں تعلقات کام
آگئے ۔ مجھے ایسی ترکیب سوجھی کہ میری ڈوبتی بزنس اچانک ابھری اور بہت کامیاب تجارت میں
تبدیل ہوگئی۔ تمام Complements تمام وہ جو قابل تعریف باتیں ہیں وہ اپنی ذات کی طرف
منسوب کرتا چلا جاتا ہے اور لوگوں کے سامنے یہ اعلان کرتا ہے کہ دیکھو ہوشیار اور چالاک آدمی دیکھو
کس کس مصیبت سے بیچ کے نکل آتا ہے اس سے وہ دوسروں کو بھی گمراہ کرتا ہے اور دراصل دہر یہ وہ
پہلے بھی تھا اب بھی ہے کیونکہ وہ خدا جس کی قدرتوں پر یقین ہو اس کے ساتھ انسان بے تعلق نہیں رہ
سکتا، یہ آپ کے لئے سمجھنا ضروری ہے۔
بہت ہی اہم گہرے نفسیاتی نکات ہیں جو ان آیات نے پیش کئے ۔ مراد یہ ہے کہ تم اگر
روزمرہ کی زندگی میں اللہ سے بے تعلق رہتے ہو تو یہ تمہارا وہم ہے کہ تم خدا کے قائل ہو۔ دنیا میں جہاں
بھی تمہارے مطالب حل ہوتے ہوں تو وہاں پہنچتے ہو اور ان چوکٹھوں کے حضور سر جھکاتے ہو جو دنیا کی
چوکھٹیں ہیں ، بڑے بڑے سیاست دانوں کے ساتھ دوستی پر ہی فخر ہو رہا ہے اور یہ تعلق اتنا بڑھا لیا جاتا
ہے کہ ان کی وجہ سے لوگ اپنی جانیں قربان کر دیتے ہیں ۔ مگر قربان کیوں کرتے ہیں؟ اپنی انا کی ہیں۔
خاطر کہ یہ ہمارا تعلق والا ہے اور اس کی وجہ سے ہماری بڑائی ہے۔ پس اس کو نقصان پہنچے تو ہمیں بھی
نقصان پہنچتا ہے لیکن بے حقیقت باتیں ہیں۔ پاکستان کے الیکشن میں پچھلے دنوں میں بعض لوگوں نے
خود کشیاں کر لیں، بعضوں نے خود سوزی کر لی ، آگ میں جل گئے کہ فلاں جو ہمارا محبوب تھا وہ کیوں نہ
آیا اور وہ دوسرا کیوں طاقت میں آگیا ، تو یہ دنیا کی زندگی کی لعنتیں ہیں اس کے سوا ان کی کوئی بھی
حقیقت نہیں ہے۔
پس اگر انسان جن کو بڑا سمجھتا ہو ان کے ساتھ یہاں تک سلوک کرتا ہے اگر واقعۂ خدا
پر یقین ہوا اور خدا کو حقیقہ بڑا سمجھتا ہو تو کیسے ممکن ہے کہ خدا کی بڑائی سے تو منہ موڑے رکھے اور خدا کی
طرف ہمیشہ روزانہ جب بھی نماز کا وقت آئے پیٹھ پھیر کر دنیا کی طرف چلا جائے اور پھر بھی اس کا خدا
پر یقین قائم اور خدا کو بڑا سمجھ رہا ہے۔ پس یہ جھوٹ ہے، یہ جھوٹ کی زندگی ہے اس کی طرف متوجہ ہونا
اس لئے ضروری ہے کہ امر واقعہ یہ ہے کہ جانا پھر وہیں ہے جس خدا نے ہمیں پیدا کیا، جہاں سے ہم
آئے تھے اور جو نعمتیں ہمیں عطا ہوئیں اسی خدا نے عطا فرمائیں جو رب العالمین ہے اور ان نعمتوں

خطبات طاہر جلد 16
99
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
کے حصول کے باوجود ناشکری کی زندگی تو بہت ہی ناپسندیدہ زندگی ہے۔
ایک طرف دنیا کا انسان جو تمہیں کچھ دے سکتا ہے بسا اوقات نہیں بھی دیتا تو اس کی چوکھٹ
پر سر پکتے چلے جاتے ہو۔ کتنے سیاستدان ہیں جنہوں نے دنیا کو، واقعہ اپنے پیچھے چلنے والوں کو کچھ عطا
کیا ہے، صرف ایک فخر ہی کا احساس ہے۔ یہ یقین ہے کہ ہم بڑے ہیں کیونکہ ہمارا دوست بڑا ہے، ہم
اس کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں مگر دیتے کب ہیں کچھ۔ اللہ تعالیٰ جو رب العالمین ہے جس نے تمہاری
زندگی کے سارے سامان پیدا فرمائے اس کا شکر کا تصور تک تمہارے دل میں پیدا نہیں ہوتا۔ اس کی
عبادت کو یہ سمجھتے ہو کہ اتنا بوجھ ہے کہ مصیبت پڑ گئی ہے اس لئے سال کا ایک جمعہ بھی اس لئے پڑھا
جاتا ہے کہ چلو سارا سال نہ سہی اس ایک جمعہ سے ہی خدا تعالیٰ راضی ہو جائے گا۔ نہ کوئی خرچ کرنا پڑا
نہ کوئی مصیبت اٹھانی پڑی ، مفت کا یار کمایا گیا اور کیا چاہئے ۔
اور دراصل بہت سے علماء بد قسمتی کے ساتھ لوگوں کو اس طرف، ان غلط راہوں کی طرف
لے جاتے ہیں یہ تصور پیش کرتے ہیں کہ خدا تو بڑا رحیم و کریم ہے کیا مصیبت پڑی ہے اس کی راہ میں
محنتیں کرنے کی جمعۃ الوداع میں اگر تم چلے جاؤ اور جمعہ کے بعد عصر تک دعائیں کرو تو تمہاری
سارے سال کی خطائیں ہی نہیں ساری زندگی کی خطائیں معاف ہو جائیں گی۔ پس جمعۃ الوداع کی جمعۃ
برکتیں ، اس کی عظمتیں بیان کر کر کے وہ بے وقوفوں کی عقلیں مار دیتے ہیں، جو کچھ تھوڑی سی عقل ہے
اس کا بھی ستیا ناس کر دیتے ہیں اور قرآن کریم کے اس مضمون سے بالکل منافی تعلیم دے رہے ہیں۔
قرآن کریم فرماتا ہے کہ یا درکھو عارضی طور پر اگر تم میرے پاس آؤ گے میں سن بھی لوں گا تو
یا د رکھنا اس کی کوئی حقیقت نہیں ہوگی۔ میرے پاس آکر اگر میرے ساتھ تعلق پیدا ہو جائے تو پھر دائمی
میرے ہو کر رہو گے لیکن آئے اور چلے گئے، یہ قطعی اس بات کی دلیل ہے کہ تم اپنے وقتی فائدے کی
خاطر آئے تھے، تمہارا میری ذات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کے متعلق فرمایا۔ يُنَبِّئُكُمْ
بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ اللہ تعالیٰ تمہیں بتائے گا پھر کہ تمہارے اعمال کیا تھے اور آخر دوسری آیت میں
یہ نتیجہ نکالا ہے اے ایسے انسان إِنَّكَ مِنْ أَصْحُبِ النَّارِ تو آگ کا ایندھن ہے، اس کے سوا
تیرا کوئی مقدر نہیں ہے۔ تو اللہ تعالیٰ تو یہ نقشہ کھینچ کر آگ کا انجام دکھا رہا ہوا اور مولوی کہہ رہے ہوں کہ
کوئی فکر کی بات نہیں آنحضرت ﷺ سے محبت کا دعویٰ کر لو پھر جو چاہے کرتے پھر وسب کچھ اجازت

خطبات طاہر جلد 16
100
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
صلى الله ۔
ہے اور وہ گناہ جو خدا نہیں بخش سکتا وہ آنحضرت علی بخشوالیں گے۔ یہ تصور جس قوم کو دے دیا جائے
اس کا دین بھی گیا ، اس کی دنیا بھی گئی، کچھ بھی اس کا باقی نہیں رہتا۔
پس بحیثیت احمدی آپ بیدار ہوں۔ اگر آپ نمازیں نہیں پڑھتے رہے تو یہ جمعہ خدا کرے
آپ کے کام آجائے ۔ مگر آئے گا اس طرح کہ اس : ہ اس جمعہ کے بعد آپ کی کیفیت بدل جائے پھر آپ
ہمیشہ خدا ہی کے ہو جائیں یا ہونا شروع ہو جائیں ۔ خدا کا ہو جانا تو ایک بہت بڑا کام ہے، بہت ہی بڑا
دعویٰ ہے لیکن ہونا شروع ہو جانا تو کوئی مشکل کام نہیں ۔ ایک سمت میں آپ کچھ قدم اٹھائیں ، تھوڑا
بہت اس کی طرف جانا شروع کریں تو باقی کام پھر اللہ خود سنبھال لیتا ہے۔ پس میں آپ کو سمجھاتا ہوں
کہ اللہ کی راہ میں سفر جو ہے وہ مشکل کام نہیں ہے۔ آج کے جمعہ کی برکت سے آج اپنے لئے دعا ئیں
کریں، ایک اپنے لئے لائحہ عمل تجویز کریں اور اس فکر کے ساتھ آج جمعہ سے فارغ ہوں کہ ہم اس
جمعہ کی برکتوں کو باقی سال میں اپنے پاس سنبھالنے کے لئے کیا کریں گے۔
دیکھو اگر پیاس ہو، اگر فصلیں سوکھ رہی ہوں اور پھر پانی بر سے تو کون بے وقوف ہے جو اس
پانی کو سنبھالنے کا انتظام نہیں کرتا ۔ اگر کسی کے پاس برتن ہیں تو وہ برتن بھرے گا۔ اگر کسی نے فصل کے
لئے تیاری کرنی ہے تو وہ گڑھے جن میں پانی اکٹھے کئے جاتے ہیں ان کے وہ کنارے درست کرے گا
اور جہاں تک ممکن ہے وہ کوشش کرتا ہے کہ اس پانی کو ایسا سنبھال لوں کہ دیر تک میرے کام آتا رہے،
کچھ تو کرتا ہے انسان ۔ تو آپ بھی سوچیں کہ آپ نے کیا کرنا ہے۔ آج کا جمعہ آئے گا آپ اسے
وداع کر کے واپس بعینہ انہی جگہوں پہ چلے جائیں گے جہاں سے آئے تھے؟ یا آج ہی فیصلہ کریں
گے کہ ہم نے کچھ تبدیلیاں پیدا کرنی ہیں۔ سادہ لفظوں میں جو تبدیلیاں پیدا ہونی چاہئیں جن کی
ضرورت ہے وہ میں آپ کو سمجھاتا ہوں۔
سب سے اہم :
ے اہم چیز عبادت ہے کیونکہ قرآن کریم نے اپنے تعلق کو عبادت ہی کے حوالے سے بیان
فرمایا ہے مگر پہلے میں باقی تیسری آیت کا ترجمہ کرلوں پھر اس مضمون پر واپس آؤں گا۔ اَمَّنْ هُوَ قَانِتُ
انَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَ قَائِمًا يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَيَرْجُوا رَحْمَةَ رَبِّهِ قُلْ هَلْ يَسْتَوِى
الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ فرمایا
کیا وہ شخص جو خدا تعالیٰ کے ہاں بڑی فرمانبرداری کے ساتھ قانی معنی فرمانبرداری کے ساتھ، اس

خطبات طاہر جلد 16
101
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
کے حضور جھکتے ہوئے رات کی کچھ گھڑیوں میں سجدے کرتا ہے اور کھڑا رہتا ہے ۔ يَحْذَرُ الْآخِرَةَ اور
آخرت سے ڈرتا رہتا ہے۔ وَيَرْجُوا رَحْمَةَ رَبِّہ اور اللہ کی رحمت کی امیدیں لگاتا ہے اور خدا تعالیٰ
کی رحمت سے نیک توقعات رکھتا ہے کہ ہمیں بھی یہ نصیب ہو جائے۔ فرمایا قُلْ هَلْ يَسْتَوِى
الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ کیا جاننے والے نہ جاننے والوں کے برابر ہو
سکتے ہیں۔ کیا عالم لوگ بے علم لوگوں کے برابر ہو سکتے ہیں یا بے علم لوگ عالم لوگوں کے برابر ہو سکتے
ہیں؟ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔ علم کے اندر جو فضیلت اور برکت ہے وہی تو ہے جس نے دنیا کو مختلف حصوں
میں بانٹ رکھا ہے۔ جو دنیاوی علم میں ترقی کرنے والی قومیں ہیں دیکھو وہ کس اعلیٰ حال تک جا پہنچی
ہیں۔ دولتیں بھی ان کی ہیں، سیاستیں بھی ان کی ہیں، تہذیبیں بھی انہی کی ہو گئیں، وہی ہیں جو غریب
ملکوں کو جولا علم ہیں دراصل علم کی کمی کی وجہ سے غریب ہیں ان کو اپنے زیرنگیں کئے ہوئے ہیں۔ ان
کی باگیں ان کے ہاتھ میں ہیں۔ جب بھی کوئی بڑا مسئلہ پیدا ہو جائے تو باہر سے لوگ جاتے ہیں اور
باہر سے جا کر فیصلے کرتے ہیں کہ ملک کا کیا حال ہے۔
ابھی آپ نے پاکستان کے الیکشنز میں یہ بات سنی ہو گی کہ آسٹریلیا کے نمائندوں نے
فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن دیانتدارانہ ہوئے ہیں یا دنیا کے ترقی یافتہ قوموں کے نمائندوں نے یہ فیصلہ کیا
ہے کہ الیکشن دیانتدارانہ ہوئے۔ کبھی آسٹریلیا نے بھی پاکستانیوں کو بلایا ہے یا امریکہ نے دعوت دی
ہے کبھی کہ خدا کے لئے آؤ اور دیکھو کہ ہمارے الیکشنز دیانتدارانہ ہیں کہ نہیں ہیں۔ اتنی ذلت ہے قوم
کی کہ اس سے زیادہ آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ باہر کی قو میں ٹھیکیدار بن کے آجاتی ہیں اور آکے فیصلے
دیتی پھرتی ہیں اور فیصلے بھی ایسے حال میں دیتی ہیں جب ان کو پتا ہی کچھ نہیں لگ سکتا۔ ان کے اندر
طاقت ہی نہیں ۔ وہ خدا تعالیٰ جس طرح فرماتا ہے کہ وہ ذات الــــدور جانتا ہے وہ تو چہرے بھی
پہچاننے کی طاقت نہیں رکھتے ۔ ان کو کیا پتا کہ اتنے بڑے ہنگاموں میں کیا کیا چالاکیاں ہیں جو استعمال
کی جاتی ہیں اور فیصلہ ایک دے دیا ہے اور اسی کو پھر پیش کیا جا رہا ہے ساری قوم کی طرف سے۔
اب بتاؤ آسٹریلیا کے نمائندوں نے کہہ دیا الیکشن ٹھیک ہیں تو ہم بالکل ٹھیک ہیں۔ کسی دن
تم بھی بھیجو نمائندے کوئی وہاں اور وہاں کے الیکشن کے اعلان کر کے دیکھو۔ میں یہ تو نہیں کہتا کہ
جوتیاں مار کے نکال دیں گے مگر حال وہی کریں گے جیسے جوتیاں ماری جا رہی ہوں کہ تم ہوتے کون ہو

خطبات طاہر جلد 16
102
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
بے وقوفو! تمہاری بات سنتا کون ہے، اہمیت کون دیتا ہے۔ تو یہ فرق ہے اصل میں علم کی برن ہے اصل میں علم کی برتری کا۔ یہ جو
۔
نمونے غریب دنیا میں دکھائے جا رہے ہیں سب جہالت کے نمونے ہیں ۔ پس قرآن کریم نے علم کو کو
نمایاں طور پر پیش فرمایا ہے۔
فرمایا ہے جو نیکی ہے وہ حقیقت میں علم سے پیدا ہوتی ہے اور سچے علم کے نتیجے میں یہ بات
لازما کھل کے سامنے آتی ہے کہ خدا ہی ہے اس کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ پس فرمایا وہ جو راتوں کو اٹھتے
ہیں وہ پاگل نہیں ہیں۔ تم بے وقوف ہو جو سمجھتے ہو کہ یہ لوگ ، مذہبی لوگ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں،
خواہ مخواہ مصیبت ڈالی ہوئی ہے پانچ وقت اذانوں کے جواب میں وضو کر کے دوڑتے ہیں مسجدوں کی
طرف اور پھر راتوں کو اٹھ کر بھی اپنا وقت ضائع کرتے ہیں یعنی اگر یہ نہ بھی کہو تو عملاً یہی سمجھتے ہو کیونکہ
تم یہ کیوں نہیں کرتے پھر ۔ اس لئے بڑے مزے سے جب کچھ لوگ عبادت کے لئے جارہے ہوں
کچھ دوسری طرف اپنے کاموں میں مصروف ہوتے ہیں یہاں تک کہ اپنی روزمرہ کی دلچسپیاں جو
معمولی ہیں ان کو بھی عبادت پر اہمیت دیتے ہیں۔
صلى الله
عليوس
پس اس مضمون کو خدا تعالیٰ واضح کرنے کی خاطر فرماتا ہے کہ دیکھو اگر تم خدا تعالیٰ سے پیار
میں یا اس پر یقین میں سچے ہوتے، اگر واقعہ تمہیں یہ علم ہوتا کہ ایک اللہ ہے اور یہ علم ہوتا کہ اس کے
حضور تم نے حاضر ہونا ہے یہ علم ہوتا کہ ساری رحمتیں اور نعمتیں اسی سے آتی ہیں، اگر یہ علم ہوتا کہ اس
سے تعلق کٹ جائے تو انسان ہر سعادت سے محروم رہ جاتا ہے تو پھر تم وہ کرتے جو آنحضرت مے اور
آپ کے صحابہ کرتے ہیں۔ اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ آنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَ قَائِمًا یہاں ایک کے
حوالے سے بات ہو رہی ہے اور وہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا حوالہ ہے جن کی غلامی اور متابعت
میں اور بھی ایسے بہت سے پیدا ہوئے ۔ راتوں کو اٹھتے ہیں راتوں کا ایک بڑا حصہ خدا کے حضور
کھڑے رہتے ہوئے یا سجدے کرتے ہوئے گزار دیتے ہیں اور اللہ سے ڈرتے ہیں اور اس کی رحمت
سے امید لگائے رہتے ہیں۔ اگر وہ ایسا کریں تو پھر بتاؤ کہ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُوْنَ
وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُوْنَ کیسے خدا ایک جیسا سلوک کرے گا۔ یہ صاحب علم لوگ ہیں اور جہاں
تک صاحب علم لوگوں کو تعلق ہے قرآن کریم حقیقی علم والوں ہی کو اُولُوا الْأَلْبَابِ قرار دیتا ہے۔
یہی ہیں جو عقل والے لوگ ہیں کیونکہ ان کا علم ان کی صحیح راہنمائی کرتا ہے۔ وہ علم جو خدا سے دور لے

خطبات طاہر جلد 16
103
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
جائے اس کو قرآن کریم کی تعریف کی رو سے علم نہیں کہا جا سکتا۔ اگر علم سچا ہو تو ہر علم کو خدا کی جانب لے جانا
چاہئے اور اگر علم سچا ہو اور خدا کی طرف نہ لے جائے تو علم والے جھوٹے ہیں۔ پھر وہ
أولُوا الْأَلْبَابِ نہیں ہیں کیونکہ علم کے نتیجے میں اور کوئی راہ ہے ہی نہیں ، ایک ہی رستہ ہے جس پر علم
لے کے جائے گا۔ دنیا کے جتنے علوم ہیں ان پر آپ غور کر کے دیکھ لیں اگر آپ کو تفصیل سے ان کے
مطالعہ کا موقع ملے تو ان میں سے جو دنیا کے سائنسدان ہیں جو اُولُوا الْأَلْبَابِ ہیں وہ لازما اقرار
کرتے ہیں کہ ایک خدا ہے اور اپنی برادری میں بظاہر پرانے لوگ شمار ہونے کے باوجود جن کے اوپر ان
کے سائنسدان بھائی ہنستے ہیں کہ یہ تم نے کیا پاگلوں والی بات شروع کر دی ہے اتنے عالم، اتنے قابل اور
یہ فرسودہ باتیں کر رہے ہو کہ خدا ہے اور اسی نے کائنات کو پیدا کیا ، اسی کی طرف سب نے جانا ہے اس کے
باوجود چونکہ اُولُوا الْأَلْبَابِ ہیں وہ اپنی بات پر قائم رہتے ہیں اور کوئی بھی پرواہ نہیں کرتے۔
ڈاکٹر عبدالسلام صاحب مرحوم کے ساتھ یہی سلوک ہوتا رہا، ان کی غیر معمولی عقل اور فراست
اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جو آپ کو علوم کی تہہ تک رسائی نصیب ہوئی ہے اس کی وجہ سے وہ سامنے
تمسخر تو نہیں کر سکتے تھے مگر ڈاکٹر صاحب سے ایک دفعہ گفتگو ہوئی وہ کہتے تھے مجھے پتا ہے، میں جانتا
ہوں، مجھے احساس ہے کہ جب میں گزرتا ہوں تو کچھ سرگوشیاں ہوتی ہیں کہ یہ وہ ہے جو خدا کی ہستی کا
قائل ہے۔ یہ وہ ہے جو یوم آخرت کا قائل ہے، یہ وہ ہے جس نے اپنی زندگی کو خدا کے حوالے سے ڈھالا
ہے۔ کچھ عزت بھی کرتے ہیں لیکن محض اصول پرست ہونے کی وجہ سے یا عزت کرتے ہیں تو اس وجہ
سے کرتے ہیں کہ ایک با اصول انسان ہے، سچا ہے یا جھوٹا ہے، ہے با اصول ۔ چنانچہ وہ اس سے احترام کا
سلوک کرتے ہیں۔ کچھ ہیں جو پیٹھ موڑ کر پھر آپس میں اگر مذاق نہیں کرتے تو ہلکی پھلکی باتیں ضرور کریں
گے کہ پتا نہیں اس بے چارے کو کیا ہو گیا ہے اچھا بھلا عقل والا لیکن یہ باتیں کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہیں کیا ہو گیا ہے بے وقوفو! بظاہر عقل والے ہو، بظاہر علوم حاصل
ہیں لیکن علوم جس کی طرف اشارہ کرتے ہیں وہ دیکھ نہیں رہے۔ اگر اُولُوا الْأَلْبَابِ ہوتے تو
لازماً تمہیں علم کی ہر انگلی خدا کی طرف اٹھتی دکھائی دیتی۔ یہ وہ مضمون ہے جس کے متعلق فرماتا ہے
إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ علم کے باوجود تم نصیحت حاصل نہیں کر سکتے جب تک عقل
اور فراست نہ ہو۔ اُولُوا الْأَلْبَابِ میں جو عقل کی تعریف ہے وہ قرآن کریم کی ایک خاص تعریف

خطبات طاہر جلد 16
104
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
ہے جو دنیا کی تعریف سے الگ ہے۔ دنیا کی تعریف میں جو انسان اپنے مطلب کی خاطر جو کچھ اس کو
حاصل ہوتا ہے اس کی پیروی کرتا چلا جاتا ہے خواہ چالاکی سے کرے،خواہ جھوٹ سے کرے، خواہ
ہے
دھوکہ بازی سے کرے، خواہ انسان کی خوشامد سے کرے۔ عقل کا آخری فیصلہ دینا اس بات پر ہوتا ۔
کہ اس نے اپنے مطالب کو پالیا۔ اس نے جو حاصل کرنا تھا خواہ دھو کے سے حاصل کیا، خواہ ظلم سے
حاصل کیا، خواہ خوشامد سے حاصل کیا، خواہ اپنے نفس کی عزت پر چھری پھیر کر حاصل کیا، حاصل تو کر
لیا، یہ آخری تعریف ہے اور امر واقعہ یہ ہے کہ دنیا کی بڑی بڑی قو میں ظاہراً یہ تعریف نہیں کرتیں مگر فی
الحقیقت اسی تعریف پر عمل پیرا ہیں۔ تمام دنیا کی سیاست عقل کی اس تعریف کے تابع ہے کہ مطلب
حاصل کرنا ہے جھوٹ ، سچ ، ذلت ، رسوائی، عظمت ان کا کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔ سیاست صرف اس
بات کا نام ہے کہ جس طرح بھی چاہو اپنے مقاصد حاصل کر لو اور اپنی قوم کے حق میں وہ کچھ حاصل کر
لو جو خواہ دوسری قوم پر ظلم کے نتیجے میں حاصل ہو یہ عقل کی تعریف ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اُولُوا
الْأَلْبَابِ کی اور تعریف فرمائی ہے۔ ایسے لوگوں کا علم ان کو خدا کی طرف نہیں لے جاتا جو اس
تعریف کے تابع دنیا میں کام کرتے ہیں ان کا علم انہیں ان چیزوں کی طرف لے جاتا ہے جو دنیا میں
انہوں نے معبود بنا رکھے ہیں لیکن وہ لوگ جو سچے ہیں، جن کی عقل روشن ہے جو صاحب عقل ہیں
قرآن کریم کی رو سے ، ان کے متعلق قرآن کریم نے بالکل مختلف نقشہ کھینچا ہے۔
فرماتا ہے:
إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَا يَتِ
لأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَعَلَى
جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا
خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
)192،191 :آل عمران
که زمین و آسمان کی تخلیق میں وَ اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ اور راتوں کے اور دن کے
آپس میں ادلنے بدلنے میں لایت لِأُولِي الْأَلْبَابِ جو اہل عقل ہیں خدا کے نزدیک ان
کے لئے ان میں بہت سے نشانات ہیں اور وہ نشانات کیا ہیں الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا

خطبات طاہر جلد 16
105
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
و قُعُودًا وہ کچھ دیکھتے ہیں دنیا میں جس کے نتیجے میں راتوں کو اٹھ کے کھڑے ہو جاتے ہیں اور
قُعُودًا کبھی وہ بیٹھ کر عبادت کرتے ہیں، کبھی کھڑے ہو کے عبادت کرتے ہیں۔ یہ مضمون دیکھیں
کیسا واضح طور پر اس مضمون سے خدا تعالیٰ نے ملایا ہوا ہے۔
فرمایا أَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ آنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَ قَابِما کیا وہ شخص جو راتوں کو اٹھتا ہے
کبھی کھڑے ہو کے خدا کو پکارتا ہے، کبھی سجدہ ریز ہو کر دعائیں کرتا ہے اور خدا کا خوف اس کے دل پر
غالب رہتا ہے اور اپنی ہر آرزو کو خدا کے حضور پیش کرتا ہے کیونکہ اس کے سوا وہ کسی اور چوکھٹ کی طرف
نہیں جاتا اسی سے امید رکھتا ہے اسی سے دنیا کے شر سے بچنے کی خاطر توقع رکھتا ہے۔ پس ہر خوف خدا
کے تعلق میں ہے۔ ہر خواہش، ہر تمنا اللہ کے تعلق میں ہے۔ فرمایا یہ لوگ ہیں جو يَعْلَمُونَ جاننے
والے ہیں۔ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ وہی بات جو دوسری آیت میں تھی اس آیت
میں بھی بیان فرمائی کہ نصیحت تو صرف اولی الالباب پکڑا کرتے ہیں ورنہ کوئی نصیحت نہیں پکڑتا۔
تو آپ سے میں پھر ان آیات کے حوالے سے اب گزارش کرتا ہوں کہ یہاں جو مرکزی
نکتہ ہے وہ عبادت کا ہے اور عبادت میں رات کا حوالہ دیا ہے دن کا حوالہ نہیں کیونکہ رات کی عبادت
خدا کے حضور خالص ہونے کی ایک خاص امتیازی شان رکھتی ہے۔ دن کی عبادتوں سے انکار نہیں ہے
مگر رات کا حوالہ اس لئے دیا گیا ہے کہ تم اگر واقعہ اللہ سے پیار کرتے ہو، حقیقت میں اس سے تعلق
ہے تو ایسے وقت میں بھی اس کے حضور اٹھو گے جب دنیا کی آنکھ تمہیں دیکھ ہی نہیں رہی۔ بسا اوقات
گھر میں بیوی بچے سوئے ہوئے ہیں ان کو بھی پتا نہیں کہ کون اٹھا ہے، کیوں اٹھا ہے اور وہ اللہ کے
حضور گریہ وزاری کرتے ہوئے اور اس کے خوف سے ڈرتے ہوئے ، اس سے ہر خیر کی امید لگائے
بیٹھے ہوئے ، کھڑے ہوئے بھی اس کی عبادت کرتا ہے سجدے میں بھی اس کی عبادت کرتا ہے تو یہ
عبادت کے خلوص کی طرف اشارہ ہے۔
پس رمضان مبارک نے آپ کو عبادت کے گر سکھا دیئے ہیں۔ اگر آپ نے خود نہیں سیکھے تو
سیکھنے والوں کو دیکھا ضرور ہے۔ کوئی مسلمان گھر شاذ ہی ایسا ہو جہاں کوئی بھی عبادت نہ کی جا رہی ہو
رمضان میں، جہاں کوئی بھی روزہ رکھنے والا نہ ہو۔ اگر ایسا ہے تو وہ بعید نہیں کہ آج اس جمعۃ الوداع
میں بھی حاضر نہ ہوئے ہوں اس لئے ان تک تو نہ میری آواز پہنچے گی نہ وہ میرے مخاطب ہیں۔ میں

خطبات طاہر جلد 16
106
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
ان سے بات کر رہا ہوں جن کے سینے میں کچھ ایمان کی رمق ضرور ہے اور خدا تعالیٰ نے ایمان کی اس
رمق کو ہمیشہ پیار کی نظر سے دیکھا ہے ایک چنگاری تو روشن ہے، ایک امید تو ہے۔ پس میں ان سے
مخاطب ہوں جن کے سینے میں یہ امید کی چنگاری روشن ہے۔ ابھی تک اگر راکھ تلے دب بھی گئی ہے تو
اندر یہ کوئلہ ابھی جل رہا ہے اور زندہ ہے۔
پس اس پہلو سے آپ کو میں متوجہ کرتا ہوں کہ رمضان کی یہ برکتیں جو لوگوں نے جو دن کو
عبادت کرتے تھے راتوں کو نہیں اٹھا کرتے تھے ان برکتوں نے انہیں راتوں کو اٹھنا بھی سکھا دیا ، انہیں
خدا کے حضور وہ اطاعت اور فرمانبرداری کی توفیق بخشی جو عام دنوں میں نصیب نہیں تھی ۔ رمضان نے
گناہوں سے بچنے کی ایک بہت بڑی توفیق عطا فرمائی جو وقت کے لحاظ سے مشروط ہی سہی مگر توفیق
ضرور ملی ۔ وہ لوگ جو اپنی بد عادتوں کو چھوڑنے پر کسی طرح آمادہ نہیں ہوتے یا چھوڑنے کی طاقت نہیں
رکھتے ایک محدود وقت کے لئے جو سحری سے لے کر افطار تک چلتا ہے مجبور ہوتے ہیں ان باتوں سے
رکے رہتے ہیں۔ تو رمضان نے سہارا دیا ہے، رمضان نے آپ کو نیکی کے کاموں پر چلنے کے لئے وہ
سوٹا مہیا کر دیا جس کی ٹیک لگا کر آپ رفتہ رفتہ آگے بڑھ سکتے ہیں، اسے چھوڑ نہ دیں بالکل ٹولوں
لنگڑوں کی طرح پھر وہیں نہ بیٹھ ر ہیں جہاں بیٹھے ہوئے اپنی عمر ضائع کی۔
اس لئے آج پروگرام بنائیں اور فیصلہ کریں۔ اس پانی کو اکٹھا کرنا ہے اس سے فیض حاصل
کرنا ہے۔ اس لئے میں معین طور پر آج نئے آنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے عرض کرتا ہوں کہ وہ
نماز کے متعلق ایک فیصلہ کریں۔ ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ بغیر نماز کے انسان مردہ ہے اس میں کوئی بھی
جان نہیں۔ یہ وہم ہے کہ ایک نماز یا ایک جمعہ کی نماز یا ایک رات کا قیام ان کی تمام عمر کے خلاء کو پر کر سکتا
ہے۔ آئندہ آنے والے خلاء پر کیا کرتا ہے پچھلے نہیں کیا کرتا، پچھلوں سے بخشش ہوتی ہے لیکن جو زندگی
کی روح اترتی ہے وہ آئندہ آنے والے دنوں پر اترا کرتی ہے۔ پس اگر آئندہ نہیں اتری تو پچھلی بخشش
بھی نہیں ہوگی یہ وہم ہے صرف ۔ اگر بخشش ہے تو لازماً رمضان کے بعد زندگی میں ایک نمایاں پاک
تبدیلی ہونا ضروری ہے اس کے بغیر بخشش کا تصور ہی محض ایک بچگانہ تصور یا ایک احمق کی خواب ہے۔
پس اپنے لئے ایک لائحہ عمل بنائیں نمازیں پڑھنے کی طرف متوجہ ہوں۔ اگر آپ کو نماز
پڑھنی آتی نہیں تو اپنے کسی بھائی ، ساتھی سے پتا کریں۔ انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ، لجنات اس طرف

خطبات طاہر جلد 16
107
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
توجہ کریں ان سب لوگوں تک جہاں تک ممکن ہے پہنچنے کی کوشش کریں اور ان سے کہیں کہ اگر تم نے
ریم
کچھ سبق سیکھتے ہیں ، طریقے معلوم کرنے ہیں ہم حاضر ہیں مگر کچھ نہ کچھ نماز ضرور شروع کرو۔ اگرچہ
پانچ وقت کی نماز فرض ہے مجھے کوئی حق نہیں کہ میں کہوں کچھ نہ کچھ مگر میں جانتا ہوں کہ انسان کمزور
ہے اور اللہ تعالیٰ بھی جانتا ہے کہ انسان کمزور ہے اسی لئے اس نے کچھ اس قسم کی رعایتیں د ارعایتیں دے رکھی
ہیں کہ حسب توفیق آگے گے بڑھو، بڑھو تھوڑا تھوڑا تھ تھوڑا نیکی کی ی طرف طرف آگے بڑھنا شروع کرو۔ آنحضرت ﷺ صلى الله فرماتے
ہیں کہ پھر اللہ تعالیٰ خود تمہاری طرف زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گا۔ تو یہ مراد نہیں کہ نعوذ باللہ میں آپ
کو بتا رہا ہوں کہ پانچ نمازیں فرض ہیں مگر آپ ایک ہی پڑھا کریں۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر پانچ کسی
صورت نہیں پڑھ سکتے تو خدا کے لئے ایک تو پڑھیں۔ یہ ویسی ہی بات ہے جیسے پانچ وقت کا کھانا میسر
نہیں تو چوبیس گھنٹے میں ایک وقت کی روٹی تو مل جائے، یہ مراد نہیں کہ پانچ وقت کی ضرورت نہیں ہے۔
پس آپ اور کچھ نہیں اول تو پانچ کے لئے کوشش کریں یہ عہد کر لیں کہ ہم نے نماز ضرور پڑھنی ہے۔
نمازیں شروع میں خالی رہیں گی رفتہ رفتہ بھریں گی۔ یہ خیال غلط ہے کہ نماز پڑھتے ہی آپ عرش معلیٰ کی
سیریں کرنے لگ جائیں گے۔ یہ عمر بھر کی محنت ہے۔ ایک دم تو گندم کے بیج بھی نہیں بھرا کرتے۔ سارا
سال، چھ مہینے کم سے کم محنت ہوتی ہے تو آخر پر جا کر ان کے اندروہ دودھ بنتا ہے جو پھر گندم میں تبدیل ہو
جاتا ہے۔ تو آپ کو محنت کر آپ کو محنت کرنی ہوگی اور رفتہ رفتہ عبادت کے وہ خوشے نکلیں گے آپ کے دل سے، خدا جن
کو دودھ سے بھر دے گا اور وہ دودھ ہے وہ آپ کے لئے روحانی رزق پیدا کرے گا۔
پس یقین رکھیں کہ لازماً ایک خدا ہے جس نے آپ کو پیدا کیا ہے۔ آپ کو بے فکری کی
حالت میں مزید زندگی نہیں گزارنی چاہئے۔ یہ جہالت ہے، لاعلمی ہے اور یاد رکھیں مرنا ضرور ہے۔
اب کون کہہ سکتا ہے کہ اگلے رمضان سے پہلے ہم سب لوگ زندہ رہیں گے۔ لازماً ہم میں سے وہ معین
لوگ موجود ہیں جو اس وقت اس خطبے میں حاضر ہیں مگر بعید نہیں کہ ان کو اگلا خطبہ بھی نصیب نہ ہو، بعید
نہیں کہ اگلے مہینے کے خطبے نصیب نہ ہوں یا نمازیں نصیب نہ ہوں اگلے سال کی بات تو بہت دور کی
بات ہے۔ پس اس پہلو سے خدا تعالیٰ نے جو یہ توجہ دلائی شروع میں کہ تم نے مرنا ہے، پیش ہونا ہے یہ
خیال آپ کو تقویت بخشے گا اور نیکی کے ارادے کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ جب موت کا وقت
آجائے گا پھر کچھ نہیں ہو سکے گا اور سب پر آنا ہے۔

خطبات طاہر جلد 16
108
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
اس لئے وہ لوگ جو دنیا کی زندگی سے خوش ہیں وہ سوچ کر تو دیکھیں کہ جب موت کا وقت
آئے گا تو ایسی بے قراری ہوگی کہ کچھ پیش نہیں جائے گی۔ وہ چاہیں گے کہ ہم واپس ہوں تو پھر کچھ کریں
لیکن اللہ تعالیٰ اس خیال کو رد فرمادے گا اور یہ ساری زندگی ہاتھ سے نکل جائے گی اور دار الجزاء آگے
لا متناہی سامنے کھڑا ہو گا تو مرنے سے پہلے کچھ کرو اور موت کا نہ دن معین ہے نہ وقت معین ہے اس
لئے اپنی زندگی کو عبادتوں سے بھرنے کی کوشش کرو اور عبادت کے ساتھ ساتھ دوسری نیکیاں ضرور
نصیب ہوتی ہیں۔ اس لئے جب آپ نمازیں پڑھتے ہیں تو نمازوں کے ساتھ بنی نوع انسان کی
ہمدردی میں خرچ کرنے کی بھی توفیق ملتی ہے دوسری نیکیوں کی بھی توفیق ملتی ہے۔
جو آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ انسان ایک قدم خدا کی طرف جاتا ہے تو خدا دس قدم آتا
ہے۔ چل کر جاتا ہے تو اللہ دوڑ کر اس کی طرف آتا ہے اس سے یہ مراد ہے کہ ہر طرف سے پھر خدا
آنے لگتا ہے۔ آپ نے نماز پڑھی تو اللہ تعالیٰ آپ کو دس اور نیکیوں کی توفیق بخش دیتا ہے جن کے
ذریعے خدا کا قرب حاصل ہوتا ہے اور ہر نیکی پھر آگے نیکیوں کے بچے دیتی چلی جاتی ہے۔ تو انسانی
زندگی میں ایک انقلاب آنا شروع ہو جاتا ہے۔ ایسا شاذ کے طور پر ہوتا ہے کہ یہ انقلاب اچانک آئے
اور کسی کی کایا پلٹ جائے کہ گویا اچانک نیا وجود پیدا ہو گیا ہے۔ ایسا بھی ہوتا ہے مگر بہت شاذ کے طور
پر۔ قاعدہ کلیہ یہی ہے کہ آپ نیکی کا ایک فیصلہ کر لیں اور پورے عزم کے ساتھ اس پر قائم ہو جائیں
اور خدا سے اقرار کریں کہ اے میرے خدا میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں تیرے حضور آگے بڑھنے کی
کوشش کروں گا، تیرے حضور سر جھکانے کی کوشش کروں گا ، اپنی رضا کو تیری رضا کے تابع کرنے کی گا،
کوشش کروں گا۔ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ مرنے سے پہلے اس حال میں تجھ تک پہنچوں کہ پھر آگ
میرا انتظار نہ کر رہی ہو بلکہ تیری رضا میرا انتظار کر رہی ہو۔
یہ فیصلہ ہے جو آج آپ کی تقدیر بدل دے گا۔ یہ فیصلہ ہے جسے نصیب ہو جائے اسے لیلۃ القدر
بھی مل گئی ، اس کی ساری زندگی کے خلاء پر ہو جائیں گے اور آئندہ اگر چند دن بھی زندہ رہیں گے تو
پچھلی زندگی کی ساری بدیوں کو وہ دن دھو دیں گے ۔ خدا تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کی زبان سے جو علوسه
صلى الله
ہمیں یہ خوش خبری دی ہے کہ اگر ایسے وقت میں بھی تمہیں توفیق مل جائے تو یہ کی کہ موت کا وقت قریب
پہنچا ہو اور نیکی کی طرف بڑھتے ہوئے تم نیکیوں کے شہروں میں ابھی پہنچے نہیں ابھی گھسٹ گھسٹ کے

خطبات طاہر جلد 16
109
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
جا رہے ہو تو خدا تعالیٰ تم سے یہ سلوک فرمائے گا کہ تمہاری پچھلی زندگی کی ساری سڑک جو بہت لمبی ہے
اسے چھوٹا کر دے گا اور نیکی کی سڑک ، جس کی طرف تم بڑھ رہے تھے وہ یوں لگے گا جیسے تم اس منزل
کے قریب پہنچ گئے ہو اور جس طرف سے آ رہے تھے بدیوں کی زندگی بہت دور دکھائی دے گی جسے
بہت پیچھے چھوڑ آئے ہو۔ یہ مضمون ہے۔ اس وقت وقت نہیں ہے پوری تفصیل حدیث پڑھ کر اس کا
بیان کرنے کا لیکن خلاصہ کلام یہی ہے کہ جو خلاء ہیں اللہ انہیں نظر انداز فرما دیتا ہے اور تبدیلی کے بعد
کے چند دن کو اس کے پچھلے تمام خلاؤں کو بھرنے کے لئے فیصلہ کر دیتا ہے۔ اس حال میں جان دیتا
ہے گویا اس نے ساری عمر نیکیاں کرتے ہوئے ہی جان دی ہے۔
پس ماضی سے جہاں تک تعلق ہے اتنا ہی تعلق ہے لیکن ماضی سے یہ تعلق تب قائم ہوگا اگر
مستقبل تبدیل ہو گا اس کے بغیر نہیں۔ پس آج مستقبل تبدیل کرنے کا فیصلہ کر کے اٹھیں اور لازم کر
لیں اپنے لئے کہ خدا کے حضور حاضر ہونا ہے اور اس کے لئے وضو کرنا ہوگا اور بعضوں کو غسل کرنا ہوگا ۔
وضو میں انسان کے کچھ اعضاء دھوئے جاتے ہیں اور انسان پاک ہو کر اللہ کے حضور حاضر ہوتا ہے اور
عبادت کے لئے لازم ہے کہ وضو کرے اور وہ جن کا سارا بدن کسی ایسے جذبے سے ملوث ہو گیا ہو جس
کا دھونا ضروری ہے تو اس کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے غسل کرو۔ تو عبادت کا فیصلہ محض اکیلا کافی نہیں،
آپ یہ بھی غور کریں کہ آپ کو نسل بھی کرنے ہیں آپ کو وضو بھی کرتے ہیں۔
پس
ا یہ سوچیں کہ پیچھے کون سی دن سی بدیاں ہیں جنہوں نے آپ کو خدا - خدا سے ہٹا رکھا ہے، دنیا کی
طرف توجہ مبذول کرا رکھی ہے۔ ان بدیوں پر نظر ڈالیں اور ایک غسل تو بہ کریں ۔ فیصلہ کریں کہ ہم نے
اب ان بدیوں سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا حاصل کر لینا ہے۔ یہ فیصلہ ہے جو زندگی بدلا کرتا ہے اور
عبادت کے فیصلے سے پہلے یہ فیصلہ ضروری ہے کیونکہ کوئی عبادت بھی اگر غسل ضروری ہو تو غسل کے
بغیر قبول نہیں ہوتی ۔ اگر وضو ضروری ہو تو وضو کے بغیر قبول نہیں ہوتی اور اس نکتے کو سمجھنا بہت لازم
ہے۔ غسل سے ظاہری غسل بھی مراد ہے مگر فی الحقیقت اندرونی غسل مراد ہے۔ وضو سے ظاہری وضو
بھی مراد ہے مگر فی الحقیقت ایک اندرونی وضو مراد ہے ۔ تم اپنے روزمرہ کے اعضاء جو دکھائی دے
رہے ہیں کم سے کم ان کو تو پاک رکھو۔ یہ مضمون ہے وضو کا مضمون اس کو بھی سمجھ لیجئے ۔ آپ جب باہر
نکلتے ہیں تو لازم تو نہیں کہ آپ اندرونی حصوں کو جو دکھائی نہیں دے رہے جن پہ کپڑے پڑے ہوئے

خطبات طاہر جلد 16
110
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
ہیں ان کو بھی رگڑ کے صاف کر کے پھر باہر نکلیں ۔ جو زیادہ پاک لوگ ہیں، جو فطرتاً صفائی پسند ہیں وہ
قطع نظر اس کے کہ کچھ دکھائی دیتا ہے کہ نہیں اندرونی صفائی ضرور کرتے ہیں لیکن جو یہ نہیں کر سکتے کم
سے کم جاتے جاتے اپنا منہ تو صاف جاتے اپنا منہ تو صاف کر لیتے ہیں اور بازو، ہاتھ یہ جا اور بازو ، ہاتھ یہ جو داغ نظر آنے والی چیزیں ہیں ان
کو ستھرا کر کے باہر نکلتے ہیں۔ تو پہلا جو فیصلہ ہے وہ یہ ہے کہ کم سے کم اتنا تو کرو کہ دنیا تمہارے اندروہ
الله داغ نہ دیکھے جو آنحضرت ﷺ کے غلاموں کی شان کے منافی داغ ہیں۔ وہ حرکتیں تو نہ کرو جن کے
نتیجے میں تمہارے چہروں کے داغ ، اسلام کے داغ بنتے ہوئے دکھائی دیں۔ دنیا یہ سمجھے کہ پتا نہیں
کہاں سے یہ لوگ آئے ہیں ایسی گندی عادتیں ، ایسی بے ہودہ حرکات۔ اپنے ہاتھوں کو دھوؤ یعنی ان
سے حرام کمائی کھانے کے تصور بھی قریب نہ پھٹکنے دو، اپنے ہاتھوں کو ظلموں سے بچاؤ یہ ہاتھوں کا وضو
ہے۔ اپنے چہرے کو جو تو جہات کا چہرہ ہے اسے پاک وصاف کرو۔ غلط تو جہات نہ کرو۔ پاک چیزوں کی
طرف توجہ رکھو۔ یہ وضو ہے جو اس پاک تبدیلی کے لئے ضروری ہے اور پھر نسل کی توفیق اگر ملے اور وہ
لازما ملنی چاہئے تو کم سے کم اسلام میں داخل ہوتے وقت ایک غسل تو بہر حال ضروری ہوا کرتا ہے اور وہ
غسل ہر انسان کو کرنا ہو گا اور آج کا دن ڈوبے نہ جب تک آپ یہ غسل نہ کر لیں ۔ یہ فیصلہ کریں کہ ہم
نے اپنے بدن کو پاک صاف کر کے خدا کے حضور پیش کرنا ہے، گند لے کر حاضر نہیں ہونا۔
اگر اچھی مجلس ہو تو وہاں صاف ستھرا ہونا ضروری ہے تبھی قرآن کریم نے فرمایا ہے خُذُوا
زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ (الاعراف : (32) کہ مسجدوں میں جاتے تو ہو مگر زینت لے کے جایا
کرو، پاک لوگوں کی مجلس ہے وہ۔ خدا والوں کی صحبت میں جا رہے ہو اس لئے نہ صرف صاف
ستھرے ہو کے بلکہ سچ کر جایا کرو۔ تو یہ تفصیلی مضامین ہیں جو تبدیلی یعنی روحانی تبدیلی کو پیدا کرنے
کے لئے سمجھنے ضروری ہیں کہ چٹکیوں میں تبدیلیاں نہیں ہوا کرتیں اور محض نمازیں پڑھ جانے سے بھی
تبدیلیاں نہیں ہوں گی۔ یہ سارے مضامین سمجھیں اور اس سال یہ فیصلہ کریں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے فضل
کے ساتھ برائیوں کے شہر کو چھوڑ کر نیکیوں کے شہر کی طرف حرکت شروع کر دیں گے۔ پھر حضرت محمد
مصطفی ﷺ آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ جس حال میں بھی تم جان دو گے وہ خدا کے حضور مقبول انجام
ہوگا اور خدا کی رضا پر جان دو گے مگر لازما نیکیوں کی طرف حرکت کرنا ہے چاہے گھسٹتے ہوئے کرتے چلے
جاؤ۔ ایسا شخص جس کی مثال آپ نے دی وہ ہے جس کی جان نکل رہی ہے، جسم میں طاقت نہیں ، موت
صلى
علوس

خطبات طاہر جلد 16
111
خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء
کے نرنے میں مبتلا ہے اور پھر بھی گھٹنوں کے بل اور کہنیوں کے بل کوشش کر رہا ہے کہ دم نکلے تو خدا کے
پاک لوگوں میں نکلے۔ یہ وہ نظارہ ہے جس کے بعد یہ ناممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے معاف نہ فرمائے۔
پس یہ کیفیت اپنے اوپر طاری کریں تو یہ جمعۃ الوداع آپ کے لئے ایک اور معنی میں جمعۃ الوداع بنے
گا۔ یہ بدیوں کے لئے وداع کا جمعہ بن جائے گا، نیکیوں کے لئے نہیں۔ ان معنوں میں وداع نہیں
رہے گا کہ آپ نے آج پڑھا اور چھٹی ہوئی اور پھر اگلے سال تک آپ کو کسی جمعہ یا نیکی کی توفیق نہ ملی ۔
یہ جمعۃ الوداع آپ کی بدیوں کو وداع کرنے کا جمعہ بن جائے گا ۔ ہر اس چیز کو وداع کرنے
کا جمعہ بن جائے گا جو اللہ تعالیٰ کو نا پسند ہے۔ ہر اس چیز کے استقبال کا جمعہ بن جائے گا جو خدا کو پسند
ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطاف عطا فرمائے ۔ آمین
خطبہ ثانیہ سے قبل حضور انور نے فرمایا:
اس جمعہ میں جو دعا ئیں آپ کو بتائی گئی ہیں امام صاحب نے اس سے پہلے جو مجھے آواز پہنچ
رہی تھی آپ کو دعاؤں کی طرف توجہ دلائی تھی ان کو یا د رکھیں مگر وہ محض انفرادی دعا ئیں تھیں زیادہ تر
توجہ اجتماعی دعاؤں کی طرف کریں۔ سارے بنی نوع انسان کے لئے دعائیں کریں۔ تمام جماعت
احمد یہ کے مفادات کے لئے دعائیں کریں۔ ان تمام نقصانات سے بچنے کے لئے دعائیں کریں جو
جماعت کی راہ میں اتفاقا یا گھات لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں اور بالا ارادہ شرارت کے ساتھ پیدا ہور ہے
ہیں۔ تو یہ جو وقت ہے جمعتہ الوداع کا یہ بہت برکتوں والا وقت ہے اس سے کوئی انکار نہیں ۔ مگر جہاں
اپنے لئے وہ دعائیں کریں میں نے ابھی جن کی طرف متوجہ کیا ہے وہاں بنی نوع انسان کے لئے
دعائیں کرنا، اسلام کے اعلیٰ تقاضوں کے لئے دعائیں کرنا ، احمدیت کے حق میں اور ہر شر سے بچنے
کے لئے اور اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آجانے اور رہنے کی دعائیں کرنا ، ان دعاؤں کو خصوصیت سے اہمیت
دیں تو چھوٹے موٹے روزمرہ کے جو آپ کے کام اور ضرورتیں ہیں وہ ان دعاؤں کے سائے میں
آپ ہی آپ ٹھیک ہو جایا کرتی ہیں ۔
یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ کا دل اللہ کے کاموں میں اٹک جائے اور اللہ کے
مفادات کی طرف دعاؤں میں توجہ پیدا ہوتو بسا اوقات اپنے لئے دعا مانگیں یا نہ مانگیں اللہ تعالیٰ خود ہی
ان باتوں کا دھیان کرتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی