درود کی حقیقت محبت سے ہے اور محبت کے بغیر درود کے کوئی بھی معنی نہیں ہیں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الزمر کی آیات کی روشنی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی غلامی، محبت اور انابت الی اللہ کے مضامین بیان فرمائے۔ آپ نے واضح کیا کہ درود کی اصل روح محبت ہے اور محبت کے بغیر درود کے کوئی معنی نہیں۔ نیز آپ نے طاغوت سے بچنے اور بلند ہمتی کے ساتھ نیکیوں میں آگے بڑھ کر عباد الرحمٰن بننے کی تلقین فرمائی اور آخر میں مولانا نذیر احمد مبشر سمیت جماعت احمدیہ کے بعض دیگر مرحومین کا ذکر خیر اور نماز جنازہ غائب پڑھانے کا اعلان فرمایا۔

موضوعات: تفسیر قرآن کریم، محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، حقیقت درود، انابت الی اللہ، عباد الرحمٰن، ذکر خیر مولانا نذیر احمد مبشر

خطبات طاہر جلد 16
149
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
درود کی حقیقت محبت سے ہے اور محبت کے بغیر
درود کے کوئی بھی معنی نہیں ہیں۔
( خطبه جمعه فرموده 28 فروری 1997ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ
اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
وَانِيْبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ
ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ
مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ )
پھر فرمایا :
)5654 :الزمر(
یہ آیات کریمہ ہیں جن کے حوالے سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر
میں آپ کے سامنے پیش کر رہا تھا کہ آپ نے يُعِبَادِی کے خطاب سے کیا کیا مطالب نکالے ہیں
اور ان کو مدنظر رکھ کر اس آیت کا مضمون سمجھنا ون سمجھنا اور اس سے استفادہ کرنا آس دہ کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ تو فرماتے
ہیں ( اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ ماحصل اس آیت کا یہ ہے ) کہ جو لوگ دل و جان سے تیرے یا رسول
الله
اللہ ﷺ یا بمعنی اور نہیں بلکہ اے رسول مراد ہے تو یاد رہے کہ جو لوگ دل و جان سے تیرے یا رسول

خطبات طاہر جلد 16
صلى الله
150
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
لو
اللہ ﷺ کے غلام بن جائیں گے ان کو وہ نور ایمان اور محبت اور عشق بخشا جائے گا کہ جو ان کو جوان غیر اللہ
سے رہائی دے دے گا۔ (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن : 193، 194 ن: 193 194) تو محبت اور عشق کا بخشا جانا یہ
غیر اللہ سے رہائی کے لئے ضروری ہے۔ یہی وہ مضمون ہے جو میں گزشتہ خطبہ میں بیان کر چکا ہوں
اس کے بعض اور پہلو ایسے ہیں جو زیادہ وضاحت کے ساتھ کھولنے والے ہیں۔ فرماتے ہیں:
اور اسی دنیا میں ایک پاک زندگی ان کو عطا کی جائے گی اور نفسانی
دو
جذبات کی تنگ و تاریک قبروں سے وہ نکالے جائیں گے۔
نفسانی جذبات کی تنگ و تاریک قبروں سے وہ نکالے جائیں گئے۔ دراصل انسان یا اپنے
نفس کا غلام اور اپنی خواہشات کا عاشق ہوتا ہے یا اللہ کا اور اللہ کے رسول گا، درمیان میں باقی کوئی اور منزل
ہی نہیں ہے۔ جو بھی محبوب ہو خدا اور اس کے رسول کے سوا یعنی ان کے مقابل پر وہ سب نفس کی عبادت
کرنے کا دوسرا نام ہے۔ اس کے سوا اور کوئی حقیقت نہیں اور اس عبادت میں کوئی زندگی نہیں ہے اسی کا نام
موت ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اس مضمون کو کیسی عمدگی اور قوت کے ساتھ
کھولا ہے کہ نفسانی جذبات کی تنگ و تاریک قبروں سے وہ نکالے جائیں گئے۔ اسی کی طرف یہ
حدیث اشارہ کرتی ہے انـا الـحـاشـر الذي يحشر الناس على قدمی(صحیح البخاری کتاب
المناقب باب ما جاء فی اسماء رسول الله ﷺ ) کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا میں وہ حشر برپا کرنے والا
ہوں جس کے قدموں پر لوگ اٹھائے جائیں گے۔
فرمایا اسی کی طرف یہ حدیث اشارہ کرتی ہے انا الحاشر الذي يحشر الناس على
قدمی (یعنی میرے قدم پر لوگ اٹھائے جائیں گے۔ یعنی میں وہ مردوں کو اٹھانے والا ہوں جس
کے قدموں پر لوگ اٹھائے جاتے ہیں آئنہ کمالات اسلام روحانی خزائن:194)۔ یعنی اٹھائے جائیں
گے کی بجائے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ترجمہ فرمایا ہے اٹھائے جاتے ہیں چونکہ
مضارع کے دونوں ترجم ممکن ہیں ، جاتے ہیں، اٹھائے جائیں گے۔ تو آپ نے یہ بہت زیادہ
پر حکمت ترجمہ فرمایا۔ میں نے غلطی سے یہ ترجمہ سرسری طور پر کیا اٹھائے جائیں گے مگر حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ترجمہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس دنیا میں ہی لوگ جو زندہ ہوتے ہیں وہ مردے
جو صدیوں سے گڑے ہوئے تھے وہ محمد رسول اللہ ﷺ نے زندہ کر دیئے۔ یہ مستقبل کا وعدہ نہیں اس

خطبات طاہر جلد 16
151
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
دنیا میں ہوتا ہے اور سامنے ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور اگر یہ حقیقت کھل کر سامنے نہ آتی تو پھر یہ قرآن
کریم کا دعویٰ کہ تم اس بندے کی غلامی کرو گے تو تم خدا تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہیں ہو سکتے یہ دعویٰ
محض ایک دعوی رہتا اس کا کوئی ثبوت نہ ہوتا ۔ پس آنحضرت ﷺ نے جو گناہوں کی قبروں میں
گڑے ہوئے مردے زندہ کر کے دکھا دیئے یہ ثابت کر دیا کہ اللہ ہر گناہ بخش سکتا ہے اور ہر گناہ خدا
تعالیٰ کی بخشش کے تابع ایسا بخشا جائے گا جیسے اس کا وجود ہی کوئی نہیں تھا ، از سرنو ایک نئی زندگی تمہیں
عطا کی جائے گی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی مضمون کے متعلق مزید بیان فرماتے ہیں:
انسان تو دراصل بندہ یعنی غلام ہے۔ غلام کا کام یہ ہوتا ہے کہ
مالک جو حکم کرے اسے قبول کرے۔ اسی طرح اگر تم چاہتے ہو کہ آنحضرت
کے فیض حاصل کرو تو ضرور ہے کہ اس کے غلام ہو جاؤ“
غلام ہوئے بغیر فیض ممکن نہیں ہے اور غلام ہونے کا نام گناہوں سے نجات ہے۔ پس یہ
خیال کہ گناہوں میں مصروف رہو اور نجات کی توقع رکھو یہ بالکل ایک باطل خیال ہے جس کا ان آیات
سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں ۔ مراد یہ ہے کہ اگر زندگی میں تمہیں غلامی کی توفیق مل گئی پھر تمہارے پچھلے
گناہ خواہ پہاڑوں کے برابر بھی ہوں وہ ایسے ختم کر دئیے جائیں گے، فنا کر دیئے جائیں گے گویا ان کا
وجود کوئی نہیں تھا۔
اگر تم چاہتے ہو کہ آنحضرت ﷺ کے فیض حاصل کرو تو ضرور ہے
کہ اس کے غلام ہو جاؤ۔ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ يُعِبَادِيَ
الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ اس جگہ بندوں سے مراد غلام ہی ہیں نہ کہ
مخلوق ۔ رسول کریم ﷺ کے بندہ ہونے کے واسطے ضروری ہے کہ آپ پر
درود پڑھو اور آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہ کرو سب حکموں پر کار بند
صلى الله
رہو ۔ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ: 234)
پس درود کا تعلق بھی یہ غلامی میں لانے کے لئے ایک بہت ہی اہم تعلق ہے اور درود کا تعلق
پھر اسی محبت سے ہوا کرتا ہے جو دراصل ہر مصیبت سے نجات بخشنے والی محبت ہے یعنی اللہ اور رسول کی
محبت ۔ جتنا آنحضرت ﷺ سے محبت ہو اسی قدر دل کی گہرائی سے درود اٹھ سکتے ہیں، اٹھتے ہیں اور

خطبات طاہر جلد 16
152
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
اگر یہ محبت نہ ہو تو وہ درود بالکل بے معنی اور لغو ہیں ان کی کوئی بھی حقیقت نہیں ۔ زبان سے درود اٹھنا
جن کی جڑیں دل سے نہ پھوٹ رہی ہوں وہ ایسے ہی درخت ہیں جن کی جڑیں اکھڑ چکی ہوں ان کا
جڑوں سے کوئی تعلق نہ رہے وہ ہزار سال بھی رہیں تو پھل نہیں لا سکتے ۔ پس درود کی حقیقت محبت سے
ہے اور محبت کے بغیر درود کے کوئی بھی معنے نہیں ہیں۔
صلى الله
پس آپ فرماتے ہیں: ” آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہ کرو، سب حکموں پر کار بند رہو۔ یہ
بھی ایسا سلسلہ ہے جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا محبت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ یہ آسان کام نہیں
ہے حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی غلامی اور پھر ایسی غلامی کہ ایک بھی حکم سے انسان باہر نہ
جائے۔ یہ بہت بڑا دعوی ہے اور اسے محبت آسان کر سکتی ہے اس کے بغیر یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ اس لئے
بار بار آپ کو یاد دہانی کروارہا ہوں کہ اس مضمون کی مشکلات کو بھی سمجھیں ۔ کہنے میں بہت آسان
باتیں ہو گئی ہیں مگر جتنا غور کریں گے اس کی مشکلات آپ کو پہاڑوں کی طرح سامنے دکھائی دیں گی ۔
بعض دفعہ ایک عادت بھی انسان سنت اختیار کرنے کی خاطر چھوڑ نہیں سکتا اور وہ جو ہزاروں ایسی
عادتوں میں جکڑے ہوئے ہوں ان کو یہ کہہ دینا کہ اطاعت کرو تو تم نجات پا جاؤ گے یہ حل کی طرف
اشارہ کرنے والی بات تو ہے لیکن حل پر عمل کروانے کے لئے یہ بات کافی نہیں کیونکہ اگر کسی کو کہا جائے
یہ دیکھو یہ پہاڑ ہے اس کی چوٹی پہ چڑھ جاؤ تو تمہیں دور دور کی عجیب چیزیں دکھائی دیں گی جو تم نے
پہلے کبھی نہ دیکھی ہوں اور وہ پہاڑ ایسا Steep ہو، اتنا تیزی سے اوپر چڑھ رہا ہو کہ بڑے بڑے رہا
ماہرین کے بھی پتے پانی ہو جائیں اس کی وسعتوں کو دیکھ کر ، تو کوئی آدمی کہے میں نے تو تجھے دکھا دیا تھا
کہ یہ رستہ ہے اور پھر تو نے نہیں سفر کیا یہ تیرا قصور ہے تو یہ جو معمہ ہے، مشکل کا اور آسان کا ،ان دونوں
کا آپس کا تعلق ، اس سلسلے میں کچھ باتیں میں نے گزشتہ خطبہ میں بیان کی تھیں اب میں مزید اس
مضمون کو آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں جب انسان خدا تعالیٰ کی محبت میں ایسا محو
ہوتا ہے کچھ بھی نہیں رہتا تب اس فنا کی حالت میں ایسے الفاظ بولے جاتے ہیں کیونکہ اس حالت میں
ان کا وجود درمیان نہیں ہوتا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى
أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا یعنی ان لوگوں

خطبات طاہر جلد 16
153
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
صلى
صلى الله
کو کہہ دو کہ اے میرے بندو خدا کی رحمت سے نومید مت ہو خدا تمام گناہ بخش دے گا۔ اب دیکھواس
جگہ یا عباد الله کی جگہ يُعِبَادِيَ کہہ دیا گیا حالانکہ لوگ خدا کے بندے ہیں نہ آنحضرت ﷺ کے
بندے مگر یہ استعارے کے رنگ میں بولا جاتا ہے۔ ان امور پر غور کرتے ہوئے جو ایک حقیقت
انسان کے سامنے ابھرتی ہے یا ابھرنی چاہئے وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے غلام کے معنوں ہی میں
استعمال کیا ہو آنحضرت ﷺ کو یہ کیوں فرمایا کہ تو ان سے کہہ دے میرے بندو ۔ اس کلام اس کلام میں اشتباہ کا
ایک خطرہ تو بہر حال رہتا تھا تو ضرورت کیا تھی ، اس میں حکمت کیا ہے کہ آنحضرت ﷺ کو مخاطب
کر کے اپنے بندوں کو آپ کے سپرد اس طرح کر دیا کہ وہ مخاطب کرتے ہوئے یہی لفظ بولیں کہ اے
میرے بندو۔ اصل بات یہ ہے کہ جو وعدہ کیا جا رہا ہے وہ بہت بڑا ہے اور گنہگاروں کو جب مخاطب کیا
جا رہا ہو کہ تم خدا کی بخشش سے مایوس نہ ہو تو جتنا بڑا گنہگار اتنا ہی خدا کے تصور سے دور ۔ اب اس کو
ایک فرضی بات پر یقین کیسے آئے گا، یہ تو ناممکن ہے نہ اس نے خداد دیکھا نہ سنا ، نہ اس سے کبھی دل میں
تعلق پیدا ہوا ۔
اب بعض دفعہ کسی صدمے کے نتیجے میں، بعض دفعہ ویسے ہی اللہ تعالیٰ دل کی آنکھیں کھول
دیتا ہے کہ اس کو توجہ پیدا ہو اور وہ کہے کہ میں نے خدا تعالیٰ سے بخشش مانگنی ہے تو کس خدا سے کس حد
تک بخشش کی امید رکھ سکتا ہے۔ جب تک کوئی نمونہ سامنے نہ ہو انسان اس بات پر ایمان نہیں لاسکتا ۔
صلى
عليه
پس آنحضرت ﷺ وہ ظاہری نمونہ تھے بخشش کا جس سے بڑھ کر بخشنے والا اور رحم کرنے والا کوئی انسان
کبھی پیدا نہیں ہوا۔ آپ کی ساری زندگی ایک بخش کا اتنا عظیم اور پاک نمونہ ھی کہ انبیاء کی زندگی کو
صلى الله
س
بھی آپ گہری نظر سے دیکھیں، جانچیں ، تلاش کریں ، مگر آپ کو آنحضرت ﷺ جیسا وجود انبیاء کے
زمرے میں بھی کہیں دکھائی نہیں دے گا یعنی اس شان کا وجود۔
رحمت اور بخشش کا آپ ایسا کامل نمونہ تھے کہ اللہ تعالی قرآن کریم میں آپ کے متعلق فرماتا
ہے بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمُ (التوبه: 128 ) وہ مومنوں کے لئے خدا تعالیٰ کی دوصفات کا
ایسا مظہر تھا کہ گویا اللہ تعالیٰ نے وہ صفات اس کو عطا کر دیں۔ روف بے انتہاء رافت کرنے والا
اور شفقت کرنے والا اور رحیم بار بار رحم کرنے والا ۔ ایک دفعہ غلطی ہوئی، دوسری دفعہ ہوئی،
تیسری دفعہ ہوئی پھر رحم کرنے والا اور ذاتی معاملات میں گناہ بخشنے والا مگر اللہ کے معاملات میں اس کی

خطبات طاہر جلد 16
154
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
امانت بخشش کی راہ میں حائل ہو جاتی تھی۔ یہ وہ مضمون ہے جس کو سمجھانے کی خاطر آنحضرت می
صلى الله -
کو اپنی نمائندگی میں یہ حق دیا کہ تو کہہ دے میرے بندو ۔ اب یہ دو باتیں آنحضرت ﷺ کی سیرت کا
ایک اتنا نمایاں پہلو ہیں کہ اس کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں بہت سے لوگ ٹھو کر کھا جاتے ہیں ۔
صلى الله
آنحضور ﷺ اپنے نفس کے معاملے میں اتنے رحیم تھے کہ آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ وہ
رحیم اور بے
الله
لوس
صلى الله
غلام جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کیا ان کی روایات آپ پڑھیں تو آپ حیران رہ جائیں گے۔ بارہا
غلطیاں کیں ، بارہا وعدے کئے اور نہیں پورے ہو سکے ۔ رسول اللہ ﷺ کسی کام پر بھجواتے ہیں اور
جا کے کھیل میں لگ جاتا ہے وہ کام بھول جاتا ہے مگر حضور اکرم ﷺ خود آتے ہیں پوچھتے ہیں کیا ہوا تھا
اور کوئی سرزنش نہیں ۔ خود کام کرتے ہیں۔ اپنی ازواج مطہرات سے جو آپ کا حسن سلوک ہے وہ
رحیمیت اور رافت دونوں کا ایک ایسا نمونہ ہے کہ دوسرے انسان میں دکھائی نہیں دیتا۔ مگر جہاں مالک
تھے اپنے معاملات کے وہاں بخشش بے انتہا ، جہاں خدا کی طرف سے نمائندہ تھے اور امین تھے وہاں یہ
فرمایا کہ اگر میری بیٹی فاطمہ بھی چوری کرتی تو میں اس کے بھی ہاتھ کاٹ ڈالتا۔ یہ وہ حیرت انگیز مضمون
ہے جو آنحضرت ﷺ کی سیرت کے حوالے کے بغیر سمجھا ہی نہیں جا سکتا۔ خدا تعالیٰ بھی اس لئے رؤف
اور بے مثال رؤف رحیم ہے کہ ہر چیز کا مالک ہے۔ پس آنحضرت یہ اس رت علی اس حد تک رسته
دکھاتے ہیں کہ جو آپ کے قبضے میں چیز تھی ، جس کے آپ مختار تھے اس میں بے انتہا رحم کیا ہے، بے حد
بخشش سے کام لیا ہے۔ جس میں خدا مالک تھا آپ نے کوئی تصرف نہیں کیا، ادنی سا بھی تصرف
نہیں کیا۔ مگر اللہ مالک ہے اس لئے محمد رسول اللہ ﷺ پر انسان ٹھہر سکتا ہی نہیں کیونکہ ایک ایسے مالک
کی طرف آپ کو بلایا جا رہا ہے جو ہر قسم کے گناہ بخش سکتا ہے۔ آنحضرت ﷺ کے اختیار میں جتنے تھے
وہ آپ نے بخش کے دکھا دئیے جو اختیار میں نہیں تھے وہ خدا سے ملے بغیر بخشے جاہی نہیں سکتے ۔ اس
لئے محمد رسول اللہ ﷺ کا نمونہ وہاں تک دکھایا جہاں تک انسانی اخلاق ترقی کر سکتے ہیں اور اس کے
بعد جب اللہ کی حد شروع ہو جاتی ہے وہاں آپ اس مقام پر ٹھہر جاتے ہیں اور بندوں کو خدا کے سپرد کر
دیتے ہیں۔ پس اپنے پاس آپ نے کسی بندے کو روکا ہی نہیں۔ ہر بندہ جو آپ کا بندہ بنا اس کو خدا کے
سپرد کیا اور اللہ تعالیٰ کے حوالے کر دیا اور وہ لوگ پھر عِبَادُ الرَّحْمنِ (الفرقان: 64) بن گئے ۔ چنانچہ
جہاں ایک طرف یہ فرمایا یعِبَادِی وہاں دوسری طرف عباد الرحمن کی صفات بیان فرمائی ہیں کہ
صلى الله
الله
صلى الله

خطبات طاہر جلد 16
155
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
اب یہ بندے جو محمد رسول اللہ ﷺ کے بندے تھے یہ رکے نہیں جب تک عِبَادُ الرَّحْمٰنِ نہ بن
گئے ہوں اور جب اللہ کے، رحمان کے بندے بن جائیں پھر ان کی کیا کیا شان ظاہر ہوتی ہے وہ
ساری باتیں ان آیات میں بیان فرمائی گئی ہیں۔
تو عباد کا جو مضمون ہے قرآن کریم کے حوالے سے وہ میں آپ کے سامنے مزید کھولوں گا مگر
یہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اقتباس میں نے آپ کو پڑھ کے سنایا ہے اس میں یہی بات
بیان فرمائی گئی ہے کہ آنحضرت ﷺ ایک وسیلہ تھے جو خدا کے بندوں کو بندہ بنا بنا کے اپنے آقا کے
صلى الله
سپرد کرتے تھے تو ان بندوں کا جو خدا کے بندے کہلاتے ہیں پہلے بندہ بنا تو ثابت ہو اس کے بغیر وہ
کیسے بخشش کے طلبگار ہو سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں قرآن کریم نے جو مختلف مضامین بیان فرمائے ہیں
میں ان کو آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔
انابت کے متعلق میں نے عرض کیا تھا کہ اس میں دراصل محبت کا بھی مضمون ہے اور انابت
کے نتیجے ہی میں دراصل انسان گناہوں پہ قابو پاسکتا ہے اور انابت کے نتیجے ہی میں اس دنیا میں
عذاب سے مخلصی ہو سکتی ہے اور یہ مضمون بہت گہرا اور لازمی ہے اس کو سمجھے بغیر آپ بخشش کی اور آئندہ
زمانے یعنی مرنے کے بعد کی امیدیں قائم نہیں کر سکتے ۔ ان امیدوں پر آپ کو یقین نہیں آ سکتا کیونکہ
جب تک اس دنیا میں انابت کے نمونے آپ کے سامنے نہ ہوں اس وقت تک اس دنیا میں کیا ہوگا
اس کے متعلق آپ کوئی یقین نہیں کر سکتے۔ تو اس کے لئے ایک تو اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کے
حوالے سے ہمیں یہ مضمون سمجھایا دوسرا روزمرہ کے تجربے سے بھی خدا تعالیٰ اسی مضمون کی طرف توجہ
دلاتا ہے۔ فرمایا:
أَفَلَمْ يَرَوْا إِلَى مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ مِنَ السَّمَاءِ
وَالْأَرْضِ إِنْ نَّشَأْ نَخْسِفُ بِهِمُ الْأَرْضَ أَوْ نُسْقِطْ عَلَيْهِمْ
كِسَفَا مِنَ السَّمَاءِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَةً لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيبٍ
(10)
وہاں بھی عبد اور انابت کا ذکر تھا عبد بنو اور منیب بنو اور اس آیت میں بھی عبد اور منیب بننے کا
کے دیکھو خدا تمہیں کس
ذکر ہے اور مضمون یہی ہے کہ تمہیں عذاب سے اگر نجات چاہئے تو عبد منیب بن کے دیکھ

خطبات طاہر جلد 16
156
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
طرح بچاتا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے تم نے دیکھا نہیں جو تمہارے سامنے ہے أَفَلَمْ يَرَوْا ان لوگوں
نے دیکھا نہیں کہ جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے آسمان اور زمین میں سے جو کچھ بھی ہے
إِنْ نَّشَأْ نَخْسِفُ بِهِمُ الْأَرْضَ أَوْ نُسْقِطْ عَلَيْهِمْ كِسَفًا مِنَ السَّمَاءِ ان کے لئے
تو نہ زمین محفوظ ہے نہ آسمان محفوظ ہے۔ یہ عجیب مضمون فرمایا گیا ہے کہ تم بڑے امن سے بظاہر چلتے
پھرتے ہو اور سمجھتے ہو کہ جو عذاب ہے کوئی اتفاقی واقعہ ہے۔ آسمان کے نیچے، ایک محفوظ چھت کے
نیچے اپنے آپ کو محفوظ سمجھ رہے ہو اور سمجھتے ہو کہ یہ اتفاقی حادثہ ہے لیکن کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اگر ہم
چاہتے تو زمین میں ان کو دھنسا دیتے زمین ان کو لے ڈوبتی اور آسمان سے جو ٹکڑے برستے ہیں یعنی
اجرام فلکی وہ ان کا کچھ بھی نہ چھوڑتے۔ ان کی تباہی کے لئے یہ دونوں چیزیں کافی تھیں۔ اب نہیں
دیکھا سے کیا مراد ہے، ان لوگوں نے نہیں دیکھا۔ قرآن کریم کی دوسری آیات سے پتا چلتا ہے کہ اس
مضمون میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے زمین میں پھر وہ غور کرو تو تمہیں یہ حقیقتیں سمجھ آجائیں گی۔
دنیا میں جو بڑی بڑی حیوانی یا انسانی نسلیں تباہ و برباد ہوئی ہیں ان کے دو ہی طریقے تھے جو
ہمیں قدرت میں ملتے ہیں یا ایسے عظیم زلزلے آئے ہیں، ایسے ہیبت ناک زلزلے آئے ہیں کہ وہ
لوگ زمین میں دھنس گئے اور بڑی بڑی قومیں ہیں جن کے اب سراغ مل رہے ہیں ان کا نشان بھی
نہیں ملا۔ زمین یوں پھٹی ہے اور ان کو لے ڈوبی ہے اپنے اندر ، پھر مل گئی اور جانور بھی بکثرت اسی
طرح زمین کا لقمہ بن گئے یعنی زمین پھٹتی رہی اور وہ جانوران میں ڈوبتے اور غرق ہوتے رہے اور
پھر ان پر زمین پھر مل گئی اور یا آسمان سے Meteors کی بارشیں ہوئی ہیں اور بعض دفعہ اتنی
زبردست ہوئی ہیں کہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا جو ڈائنا سورس کی نسل ہے یہ آسمانی بارش
کے نتیجے میں برباد ہوئی ہے یعنی سمندر میں اتنا بڑا Meteor یعنی آسمان کا ایک ٹکڑا گرا ہے، اجرام فلکی
میں سے ایک بڑا ٹکڑا گرا ہے کہ اس نے مدتوں سورج سے زمین کا واسطہ کاٹ دیا۔ اتنی بڑی دھند اٹھی
ہے اتنے بڑے بادل بنے ہیں کہ جو ساری زمین پر چھا گئے اور ان جانوروں کے لئے نہ سبزی کھانے
کے لئے رہی نہ کوئی اور غذا اور یہ ساری ڈائنا سورس کی نسل چند ہزار سال کے اندر اندر فنا ہوگئی یا لاکھ
سال کے اندر فنا ہوگئی لیکن جو کائنات کا عرصہ ہے اس میں چند ہزار یا چند لاکھ سال ایک بہت ہی
معمولی عرصہ ہے مگر یہ عذاب آسمان سے اتر اتھا۔ تو دو ہی طریق ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم دیکھو تو سہی

خطبات طاہر جلد 16
157
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
آسمان سے بھی ہم جب فیصلہ کرتے ہیں تو ایسی بارش برساتے ہیں کہ نیچے جس زندگی کو فنا کرنا مقصود
ہو اس کا کچھ بھی باقی نہیں چھوڑتے اور زمینیں بھی پھٹتی ہیں ۔ اب دیکھو کتنے بڑے بڑے جنگلات اور
کتنی بڑی بڑی یہ جانوروں کی نسلیں زمینوں میں دفن پڑی ہوئی ہیں، یہ ثبوت ہے جو سامنے ہے۔اس
کے بعد فرمایا اِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيبٍ اس میں نشان ہے ایک بہت بڑا ہر اس
عبد کے لئے جو اللہ کی طرف جھکنے والا ہو کہ نجات ہے تو خدا سے ہے اور منیب ہوئے بغیر تم عبد بنتے
نہیں ہو۔ اس لئے اللہ کے بندے بنو گے تو اللہ کی کائنات سے ہر پہلو میں امن میں آجاؤ گے نہ زمین
تمہیں کھا سکے گی نہ آسمان نگل سکے گا۔ تو اگر تم نے باقی رہنا ہے اور دنیا میں بھی اگر باقی رہنا ہے تو یہی
ایک طریق ہے، آخرت کی بات تو بعد میں آئے گی۔ دنیا میں ان تاریخی حقائق کی طرف قرآن کریم
اشاره فرما کر ایک قطعی یقینی دلیل پیش کرتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے عبد منیب بچائے جائیں گے
تو یہ اس کا ایک نظام ہے جس پر غور کرنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔
اسی تعلق میں قرآن کریم فرماتا ہے وَالَّذِينَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوْتَ أَنْ يَعْبُدُوهَا
وَأَنَابُوا إِلَى اللَّهِ لَهُمُ الْبُشْرَى فَبَشِّرْ عِبَادِ (الزمر:18) کہ خدا کے بندہ بننا چاہتے ہو
تو دو بندے نہیں بن سکتے بیک وقت ۔ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ تم طاغوت کے بھی بندے ہو اور اللہ کے
بھی بندے رہو۔ شیطان کے بھی بندے ہو اور دنیا میں جو سرکش لوگ ہیں ان کے پیچھے چل رہے ہو
اور ساتھ ہی اللہ کے بھی بندے بن جاؤ۔ تو ایک بندگی سے تو بہ کرنا بھی ضروری ہے اور وہ طاغوت کی
بندگی ہے۔ فرمایا وَ الَّذِينَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوْتَ أَنْ يَعْبُدُو ها وہ لوگ جو ہر سرکش سے اجتناب
کرتے ہیں کنارہ کشی کرتے ہیں اور اس وجہ سے اَنْ يَعْبُدُوهَھا کہ کہیں اس کی عبادت ہی نہ کرنے
لگیں اور یہ بھی ایک بڑا ہی عظیم فطرت کا ایک راز ہے جو خدا تعالیٰ اس میں کھول رہا ہے۔
جو جابر لوگ ہوں جو باغیانہ روح رکھتے ہوں اور بغاوت کی طرف آمادہ کرنے والے ہوں
اگر کوئی انسان ان کے قرب میں رہے گا تو ان کی عبادت کئے بغیر رہ نہیں سکتا یعنی کلیتہ ان کے حضور
سجدہ ریز ہوئے بغیر ان کا قرب نصیب ہو ہی نہیں سکتا ۔ پس جابر لوگ اور بدمعاش لوگ اور ان کے
ساتھ جو لوگ پھرتے ہیں ان کا یہی تعلق ہوتا ہے جو سب سے زیادہ جابر اور بغاوت کی تعلیم دینے والا
ہے اپنے متعلق بغاوت کا ایک ذرہ بھی برداشت نہیں کر سکتا اور جتنی بھی کہانیاں یا واقعات مافیا کے

خطبات طاہر جلد 16
158
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
آپ سنتے ہیں ان میں یہ بات بڑی نمایاں طور پر آپ کو دکھائی دیتی ہے کہ مافیا کے جو بڑے بڑے
سربراہ ہیں وہ ہر نظام کے خلاف اپنے چیلوں چانٹوں کو بغاوت کے لئے آمادہ کرتے ، اس پر تیار
کرتے ، ان کو تحفظ دیتے اور اس طرح وہ نظام کو بالکل بے بس اور بے کار کر کے دکھا دیتے ہیں مگر
اپنے متعلق اگر آنکھ میں ادنی سی میل دیکھیں گے تو بلاتر در اس کو مروا دیتے ہیں ذرہ بھی رحم سے کام نہیں
لیتے خواہ اپنا عزیز ترین قریبی کیوں نہ ہو باپ بیٹوں کو مروانے میں قطعاً کوئی تر در نہیں کرتے اور یہی
مضمون ہے جو قرآ جو قرآن کریم بیان فرما رہا ہے۔ کہتا ہے وہ سرکش لوگ جو نظام کے باغی ہوں تم اگر ان
کے قریب رہو گے تو لازماً ان کی عبادت کرنی پڑے گی اس کے بغیر تمہارا ان کے ساتھ قرب رہ ہی نہیں
سکتا۔ ہر ایسے موقع سے دور بھاگو ۔ جابر کو دور کا سلام اگر ضروری ہو تو اس سے زیادہ اس کے ساتھ کوئی
قرب کا تعلق نہ رکھو ورنہ بدصحبت کے بداثرات کی بات نہیں فرمارہا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان کے عباد
بنو گے تم ان کے عبد بنے بغیر تمہارے لئے چارہ کوئی نہیں ہوگا۔ تو ہر ایسی مجلس سے دور بھاگنا اور ہر
ایسے حاکم سے پرے ہٹنا جو جابر ہو، ہر وہ شخص جو بغاوت کی تعلیم دینے والا ہو اس سے کنارہ کشی کے
بغیر اللہ تعالیٰ کے عباد بنے کی آپ میں صلاحیت ہی پیدا نہیں ہو سکتی ۔
تو قرآن کریم جو مشکل مضامین بتاتا ہے ان کے رستے بھی دکھاتا ہے بہت بلندی ہے مگر
بچنے کے یہ یہ طریقے ہیں بغیر علم کے تم کیسے عباد اللہ بن جاؤ گے۔ یہ جانو کے فلاں کی عبادت سے بچنا
ہے اور وجوہات بیان فرمادیں کیوں بچنا ہے۔ اس لئے کہ تمہیں بے اختیار کر دیں گے وہ تم میں طاقت
ہی نہیں رہے گی کہ ان کے اثر سے باہر رہ سکو۔ پھر فرماتا ہے وَالَّذِينَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوتَ
أَنْ يَعْبُدُوهَا وَأَنَابُوا إِلَى اللهِ پھر ان میں یہ طاقت پیدا ہوگی کہ اللہ کی طرف انابت کریں
جب ایک جگہ سے تعلق توڑ بیٹھے اور برائیاں سمجھ آگئیں اور برائیاں سمجھنے کے نتیجے میں دل میں خواہش پیدا
ہوئی کہ خدا کی طرف جھکیں ان کے متعلق فرمایا لَهُمُ الْبُشْرَى فَبَشِّرْ عِبَادِ ان کے لئے بہت
بڑی خوش خبری ہے، پس میرے بندوں کو خوشخبری دے دو۔ الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ
فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ (الزمر: 19) وہ لوگ جو بات سنتے ہیں پھر اس میں سے جو بہترین ہے اس پر عمل
کرتے ہیں اولیكَ الَّذِينَ هَذَهُمُ اللهُ وَأُولَئِكَ هُمْ أُولُوا الْأَلْبَابِ یہی وه
لوگ ہیں جن کو اللہ ہدایت عطا فرماتا ہے اور یہی عقل والے لوگ ہیں۔ اب آپ دیکھیں کہ جس آیت کی

خطبات طاہر جلد 16
159
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
میں نے تلاوت کی تھی بعینہ وہی بات ہے جو ایک اور رنگ میں سمجھائی جا رہی ہے وہاں آپ نے دیکھا
عباد اور جو اسراف کرنے والے ہیں وہ عباد جو اسراف کرنے والے تھے جنہوں نے بہت بڑے
بڑے ظلم کئے تھے اور زیادتیاں کی تھیں ان کو فرمایا ہے کہ تم نے خدا کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا کیونکہ
وہ غفور رحیم ہے اور طریقہ یہ بتایا أَنِيبُوا إِلَى رَبِّكُمُ الله کی طرف جھکو اور اللہ کی محبت کے نتیجے میں
اس کی طرف مائل ہو۔
اور تیسری آیت میں فرمایا وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ كرتم
جو بھی تمہارے رب کی طرف سے تم پر اتارا گیا ہے اس کا بہترین حصہ پکڑا کر واپنے ارادے بلند رکھو،
اپنے حو صلے اونچے کرو اور اس بات پر راضی نہ ہوا کرو کہ جو کم سے کم تم سے توقع کی جا رہی ہے اتنی ہی
پوری کر دو، اونچی تو قعات رکھو پھر تمہارے لئے یہ معاملہ آسان ہو گا مشکل نہیں ہوگا۔ اور اس میں بھی
ایک بہت ہی گہرا فطرت کا راز ہے جو بیان فرمایا گیا ہے۔ جو لوگ تھوڑے پر راضی ہوں اور تھوڑے پر
ہاتھ مارنے کی کوشش کریں ان کے لئے تھوڑے پر قائم رہنا بھی ممکن نہیں ہوا کرتا کیونکہ انسان اپنے
ارادے کو ہمیشہ، اکثر اوقات پوری طرح مکمل طور پر پورا نہیں کر سکتا۔ پس جو شخص یہ کہے کہ میں یہ نہیں
کروں گا وہ لوگ اس کم سے کم پر بھی کبھی پورے نہیں ہوا کرتے۔ جو بلند ارادے رکھیں ان کا ماحصل
اس سے بہت زیادہ ہوتا ہے جو کم ارادے لے کر ایک سفر شروع کرتے ہیں۔ چنانچہ بسا اوقات جو یہ
سمجھتے ہیں کہ ہم نے پاس ہونے کی نیت کی تھی مگر جن کی نیت یہ ہو کہ ہم نے اول آنا ہے ریکارڈ توڑ نے
ہیں ان کو ہم نے دیکھا ہے کہ وہ فرسٹ کلاس بھی لیں تو روتے ہیں کہ ہم صرف سکول میں اول آسکے،
ہم نے تو سارے علاقے میں اول آنا تھا۔ جو سارے علاقے میں اول آئیں وہ اس بات پر روتے
ہیں کہ یقین تھا کہ ریکارڈ توڑ لیں گے مگر نہیں توڑ سکے تو ان کا ماحصل ان کے لئے خوشی کی بجائے اس
لئے دکھ کا موجب بنتا ہے کہ جتنی بلند تو قعات تھیں اتنی پورا نہیں کر سکے ۔
اس راز کو جس طرح خدا نے سمجھایا ہے اس کو سمجھ کر جب انبیاء کی زندگی کا حال دیکھتے ہیں تو
ان کی گریہ وزاری کی سمجھ آجاتی ہے۔ کتنے بڑے بڑے ارادے لے کر وہ لوگ نکلے تھے اللہ کے تعلق
میں ، اس کے حضور اپنا سب کچھ پیش کر دینے میں ، اس کے حضور اپنی روحوں کی گردنوں پر چھریاں پھیر
دینے کے لئے ہمیشہ آمادہ اور تیار اور خواہشات یہ کہ آنا فا نا ہم وہ انقلاب برپا کر دیں جو عظیم انقلاب

خطبات طاہر جلد 16
160
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
P
ہے جوان کے سپر د کیا گیا ہے۔ وہ حشر برپا کر کے دکھا دیں جو قدموں سے اٹھایا جانا تھا جس کے متعلق
خدا نے فرمایا کہ اے محمد تیرے قدموں سے حشر برپا ہوگا اور صبر میں روتے روتے زندگی کائی ۔ راتوں
کو اٹھ کر گریہ وزاری کی خدا کے حضور کہ وہ حاصل نہیں ہو رہا جو میں کرنا چاہتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے یہ نہیں ہو سکتا۔ بعض لوگ ایسے ہیں جن کی اصلاح ہو ہی نہیں سکتی ، ان کے خلاف خدا کا فیصلہ ہو چکا
صلى الله
ہے ان کے لئے تو روتا ہے اور ان کے لئے اپنے آپ کو ہلاک کر رہا ہے۔ تو ارادے بلند تھے اس لئے
جو بھی حاصل ہوا ہے وہ تھوڑا دکھائی دیا ہے مگر اس مقام سے تھوڑا دکھائی دیا ہے جس مقام پر فائز تھے۔
اس ادنی مقام سے؟ مقام سے جس میں ہم ہیں جب محمد رسول اللہ ﷺ کی کامیابیوں کو دیکھتے ہیں تو انسان حیرت
کے سمندر میں غرق ہو جاتا ہے۔ ایک چھوٹی سی زندگی میں صرف ساڑھے باسٹھ سال کی زندگی پائی
ہے اتنا بڑا انقلاب بر پا کر دیا ہے سارے عرب پر اسلام کو مسلط کر کے دکھا دیا عرب کے کناروں سے
جس طرح سیلابی لہریں اچھل اچھل کر باہر جاتی ہیں اس طرح ان کناروں سے اچھل اچھل کر اسلام
باہر نکلا ہے اور دور دور تک دوسری حکومتوں اور سر زمینوں پہ پھیل گیا ہے۔ چین تک جا پہنچا اور حالت یہ
ہے کہ راتیں رو رو کر گریہ وزاری سے بسر ہو رہی ہیں بخششیں طلب کرتے ہوئے ، اے اللہ مجھ سے
کوئی کوتاہی ہوئی مجھے معاف فرما دے۔ تو جتنے بلند ارادے کرو گے اتنا تمہارا کچھ حاصل کرنے کا
امکان ہوگا جتنی چھوٹی ہمتیں رکھو گے اتنا کم امکان ہوگا۔
پس احسن کے لفظ پر اس موقع پر زور دینا کہ گناہ گار آئے ہیں ابھی تو بہ کی ہے ان سے یہ
توقع کہ بہترین کر کے دکھا دیں یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ کسی انسان نے یہ کلام بنایا ہوتا تو کبھی یہ نہ کہتا ۔
انسان نے یہ کلام بنایا ہوتا تو کہتا ٹھیک ہے تم تو بہ کر رہے ہو اب تھوڑی تھوڑی کرنا بلند باتوں پہ ہاتھ نہ
ڈالنا یہ اوپر کے لوگوں کے لئے ہیں تو اپنی توفیق کے ساتھ ساتھ رہنا ۔ ادھر تو بہ اور ادھر اچانک جو احسن
ہے اس پر ہاتھ ڈالو، جو سب سے بلند تعلیم ہے اس کو پکڑ واس لئے کہ بلندی کے اوپر ہاتھ ڈالنا ادنیٰ
مراتب کے یقینی ہونے کے لئے ایک قطعی طور پر ضامن بات بن جاتی ہے۔ جس نے ہمالیہ کی چوٹی سر
کرنی ہے وہ کم سے کم Base camp تک تو پہنچے گا ہی نالیکن جس نے ایک چھوٹی سی پہاڑی،
ایک ٹیلے پر چڑھنا ہے وہی اس کی دنیا ہے وہی اس کی عظمتیں اور رفعتیں ہیں ان سے آگے وہ جاہی
نہیں سکتا پھر۔ بعض لوگ ٹیلہ بھی نہیں چڑھ سکتے وہ بیچ میں پھنس کے رہ جاتے ہیں۔

خطبات طاہر جلد 16
161
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
تو قرآن کریم نے جو مضامین بیان فرمائے ہیں ان پر آپ غور کر کے دیکھیں کس طرح
رستوں کو مشکل دکھاتے ہوئے آسان کرتا چلا جاتا ہے، کوئی پہلو باقی نہیں چھوڑتا۔ فرمایا أوليك
الَّذِينَ هَذَهُمُ الله یہ وہ لوگ ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے ہدایت دے دی ہے۔ يَهْدِی کا
وعدہ نہیں ہے، یہ بھی بڑی عظیم بات ہے۔ فرمایا الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ
اَحْسَنَه وہ لوگ جو بات سنتے ہیں اور پھر سب سے اعلیٰ بات اس میں سے جو ہے اس کو اختیار کر لیتے
ہیں کہ ہم نے یہ کرنا ہے أُولَئِكَ الَّذِينَ هَذَهُم الله یہ وعدہ نہیں ہے کہ ان کو ہدایت
دے گا۔ فرمایا ان کو دے دی اللہ نے ہدایت۔ وہ تو ہدایت پاچکے ہیں وَأُولَئِكَ هُمْ أُولُوا
الْأَلْبَابِ یہ ہیں عقل والے لوگ ۔ تو یہ جو بخشش کا مضمون اور پھر حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ
کی غلامی میں اللہ کا غلام بننے کا مضمون ہے اس کو باریک نظر سے سمجھیں تو جتنا مشکل ہے اتنا آسان
بھی ساتھ ہوتا چلا جائے گا۔ یہ پہلی جو آیات تھیں جو ابھی پڑھی ہیں یہ سورۃ الزمر کی اٹھارہ اور انیس
آیات تھیں۔
صلى الله
اب یہ سورۃ المومن کی آیات چودہ اور پندرہ ہیں هُوَ الَّذِي يُرِيكُمْ آيَتِهِ وَيُنَزِّلُ
لَكُمْ مِنَ السَّمَاءِ رِزْقًا وَمَا يَتَذَكَّرُ إِلَّا مَنْ يُنِيبُ فَادْعُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ
لَهُ الدِّينَ وَلَوْكَرِهَ الْكَفِرُونَ (المومن : 14، 15 )۔ انسان کی راہ میں جہاں اپنے نفس کی
خواہشات اور جو نفسانی امنگیں ہیں وہ حائل ہوا کرتی ہیں وہاں اس کو گمراہ کرنے کے لئے ایک حصول
رزق بھی ہے۔ قرآن کریم نے اس سے پہلے اس کو متوجہ فرمایا کہ آسمان سے عذاب بھی برسا کرتے
ہیں اگر تم نے ان عذابوں سے بچنا ہے تو عَبْدِ مُّنِيبِ بن جاؤ، عَبْدِ مُّنِيبٍ بنو گے تو اس
کے عذابوں سے تمہیں رہائی نصیب ہوگی ۔ اب فرمایا ہے کہ عَبْدِ منيب بن کر صرف ایک منفی
خطرات سے رہائی نہیں ملتی بلکہ جو تمہیں رزق چاہئے وہ بھی آسمان سے اترے گا اور کسی قوم کو خوشحال
بنانے کے لئے یہ ایک ایسا نسخہ ہے جو کبھی نا کام نہیں ہو سکتا۔
وہ لوگ جو عبد منیب بنتے ہیں ان کے لئے آسمان سے مادی رزق بھی اترتا ہے اور آسمانی
روحانی رزق بھی اترتا ہے۔ آنحضرت اللہ نے اگر چہ دنیا کی ہر خواہش سے ہاتھ اٹھا لیے اور ہر
خواہش کو دل سے مٹا دیا۔ ایک ہی خواہش تھی کہ اللہ کی اتباع کروں اور جو وہ چاہتا ہے ویسا ہی ہوں

خطبات طاہر جلد 16
162
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
صلى الله
اور ذاتی تعلق، ذاتی خواہشات ساری بالکل مٹا کے رکھ دی تھیں مگر آپ دیکھیں کہ خدا تعالیٰ نے
آنحضرت ﷺ کی برکت سے ان عربوں کو جنہوں نے سب سے پہلے آپ کی تائید کی ہے ان میں
عَبْدٍ منیب پیدا ہوئے تھے ان کے رزق کے کیسے انتظام فرمائے ہیں۔ اگر آپ غور کریں
تو آپ حیران رہ جائیں گے کہ عربوں کو خدا تعالیٰ جو برکتیں عطا فرما رہا ہے مالی لحاظ سے بھی وہ حیرت
انگیز ہیں۔ یعنی تیل کی دولت کی الگ بات ہے ساری عرب دنیا میں آپ نظر ڈال کے دیکھیں اللہ تعالیٰ
ان کے رزق کے کوئی نہ کوئی سامان کر ہی رہا ہے کوئی اپنے ملک میں کوئی ملک سے باہر ان کی تجارتوں
کو برکت دیتا ہے۔
خدا تعالیٰ جس طرح عربوں کو نعمتیں عطا فرما رہا ہے دنیا کی بحیثیت قوم کے، دنیا میں آپ کو
اور جگہ دکھائی نہیں دیں گی مگر اگر عَبْدِ منیب نہیں بنیں گے اور عبد شکور نہیں بنیں گے تو پھر جو
ان کا انجام ہے وہ خود اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ میں نے اس مسئلے پر بڑا گہرا غور کیا ہے تفصیلی طور پر
دیکھ کر اور ہمیشہ میں حیرت زدہ رہ جاتا ہوں کہ خدا ان کے کھانے پینے کا انتظام تو کر ہی دیتا ہے جس
طرح بھی ہو کرتا ہی رہتا ہے اور کثرت کے ساتھ متوازن تقسیم دولت ہے اور اونچے اونچے پہاڑ بھی
بنے ہوئے ہیں لیکن جو بالکل غریب اور بے کار اور بے چارے بالکل بے سہارا رہ جائیں وہ بہت
تھوڑے ہیں مقابلہ ۔ دنیا کی دوسری قوموں کے مقابل پر ان میں بہت ہی معمولی تعداد ہے جو آخری
درجے کی غربت پر ہوں ، ہر جگہ رزق کے سامان ہیں۔
تو اس آیت میں اللہ تعالیٰ عَبْدِ مُّنِيْب بننے کی یہ جزا بیان فرما رہا ہے ٹینزِلُ
لَكُمْ مِنَ السَّمَاءِ رِزْقًا تمہارے لئے آسمان سے رزق نازل فرمائے گا لیکن اس وقت جو رزق
نازل ہوئے ہیں یہ ہم ورثہ کھا رہے ہیں اور اگر مسلمان عبد منیب بنے رہتے تو دنیا کی سب سے بڑی
متمول قوم ہوتے ۔ تیل کی دولتیں تو اس وقت ملی ہیں جب یہ بے چارے ہر بات کھو بیٹھے تھے تو اللہ
تعالیٰ نے اپنی طرف سے سہارا دیا۔ یہ آسمان ہی سے نازل ہونے والا رزق ہے۔ مگر یہ سارا ایک ہزار
سال جو مسلمانوں نے بہکتے بہکتے ، بھٹکتے بھٹکتے گزارا ہے اگر اس میں یہ عبد منیب بنے رہتے تو ساری
دنیا پر مسلمانوں کی سلطنت ہوتی ۔ تمام دنیا کے خزانے ان کے قدم چومتے اور تمام دنیا کی قومیں ان
کے قدموں سے اٹھائی جاتیں۔

خطبات طاہر جلد 16
163
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
تو اس لئے اس بات کا سمجھنا ضروری ہے کہ لفظ منیب میں آسمانی نعمتیں اور دنیاوی
نعمتیں دونوں کے بہت قطعی وعدے دیئے گئے ہیں اور اگر ہم اس مضمون کو نظر انداز کر دیں اور دنیا کے
غلام بنیں تو پھر اللہ تعالیٰ دنیا بھی ہمارے پاس نہیں رہنے دے گا اور یہ بھی ایک ایسا سلسلہ ہے جو بارہا
ان لوگوں میں دکھائی دیتا ہے جن کو خدا زندہ رکھنا چاہتا ہے یعنی خدا کے نیک بندوں کی اولادوں میں
اگر خدا ان کو روحانی طور پر زندہ رکھنا چاہے اور وہ دنیا کی طرف دوڑیں اور نیکی کو نظر انداز کریں تو ان کی
دنیا بھی کلیہ برباد کر دیتا ہے جب کہ بدوں کو نہیں کرتا جن کو آخرت میں سزا دینا مقصود ہو ان کو جو دنیا
کی طرف دوڑیں دنیا کی نعمتیں عطا کر دیتا ہے اور بیان فرماتا ہے کہ ہم کرتے ہیں مگر اس لئے کہ
آخرت میں نہیں دیں گے۔ مگر نیک لوگوں کی اولاد سے خدا تعالیٰ کا یہ سلوک ہم نے بار ہادیکھا ہے کہ
نیک لوگوں کی اولاد نیک رہے گی تو اللہ تعالیٰ بے حد رزق عطا فرما تا رہے گا۔ جب بدی کی طرف
جائے گی، اتنا بدی کی طرف چلی جائے کہ ان میں زندگی کی رمق نہ رہے تو پھر وہ بھی بے حد و شمار دولت
عطا کئے جاتے ہیں دنیا کے رہتے نعمتیں ، دولتیں ۔ مگر یہ اس بات کی علامت ہے کہ خدا ان سے ناراض
ہو چکا ہے وہ مردود ٹھہرائے گئے ہیں لیکن جن کو بچانا چاہے ان پر بڑے بڑے ابتلاء آتے ہم نے
دیکھے ہیں کچھ بھی بے چاروں کا نہیں رہتا آخر پھر وہ واپس آتے ہیں اور اس بات کو ثابت کرتے ہیں
کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے متعلق جو توقع رکھی تھی کہ ہم مارکھا کے واپس آجائیں گے وہ توقع سچی ثابت
ہوئی۔ تو بہت سے ایسے احمدی میں نے واپس آتے دیکھے ہیں جن پر ابتلاؤں کی مار پڑی ہے، بعض
بیماریوں کی مار پڑتی ہے، بعض اولاد کی طرف سے ان پر مار پڑتی ہے اور تو بہ کرتے ہیں۔ جن کو میں
نے کبھی دیکھا ہی نہیں تھا، نہ نام سنا تھا اور بعض دفعہ دور دور سے سفر کر کے آتے ہیں کہ ہم تو تو بہ کی
خاطر آئے ہیں پتا چلا کہ مصیبتوں اور دکھوں نے ان کو تو بہ پہ مجبور کیا ہے۔ پھر جب وہ اپنے ماں باپ
کی باتیں سناتے ہیں تو اس وقت اس کا راز سمجھ آتا ہے کہ بڑے بڑے نیک لوگوں کی اولاد تھے، ایسے
نیک لوگوں کی اولاد جو یہ دعائیں کرتے ہوئے گزر گئے کہ اللہ ان کو نیکی عطا فرمائے۔
تو یہ خدا تعالیٰ کی جو تقدیر کی راہیں ہیں یہ بہت ہی لطیف اور باریک راہیں ہیں ان کو آپ
سمجھیں تو زندگی کا سفر آسان ہو جائے گا اور اگر نہیں سمجھیں گے تو پھر انسان کے لئے بھٹکنے کے سوا اور
کچھ باقی نہیں رہتا۔ اسی مضمون میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَإِذَا مَسَّ النَّاسَ ضُرٌّ دَعَوْا

خطبات طاہر جلد 16
164
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
**
رَبَّهُمْ مُّنِيبِينَ إِلَيْهِ (الروم : 34) کہ یہ جو اللہ کو بلانا اور منیب ہو جانا اس کا یہ ایسے وقت میں
اگر نصیب ہو جبکہ تکلیف آپہنچے تو پھر یہ محض وقتی فائدہ دے گا۔ اس وقت منیب بنو جب تکلیف نہ پہنچی
ہو۔ چنانچہ پہلی آیت کریمہ میں منیب کے ساتھ یہ کھول دیا گیا تھا کہ جب عذاب آ جائے گا ، جب
پکڑے جاؤ گے پھر تمہیں کچھ بھی فائدہ نہیں دے گا خدا کی طرف جھکنا لیکن وہاں مراد ہے مستقل
فائدہ تمہاری نجات کا موجب نہیں بن سکے گا ورنہ عذاب سے وقتی نجات ثابت ہے۔ چنانچہ یہ آیت اسی
مضمون کو بیان فرمارہی ہے وَ إِذَا مَشَ النَّاسَ ضُرٌّ دَعَوْا رَبَّهُمْ مُّنِيْبِينَ إِلَيْهِ
جب انسان کو سخت عذاب پکڑ لیتا ہے بہت بڑی تکلیف میں مبتلا ہو جاتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کو پکارتا ہے
مُنِيبِينَ إِلَيْهِ واقعہ دل سے اس کی طرف جھکنے اور اس کی طرف دوڑ نے ، اس کی طرف لپکنے کے
لئے ایک خواہش زور مارتی ہے۔ مگر اس کی پناہ میں آنے ، اپنی ذات کو اس کے سپرد کرنے کے لئے نہیں۔
أَسْلِمُوا والا مضمون نہیں ہے بلکہ عذاب سے بچنے کی حد تک بس اس سے زیادہ ان کی کوئی خواہش نہیں
ہوتی ۔ ثُمَّ إِذَا خَوَّلَهُ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِيَ مَا كَانَ يَدْعُوا إِلَيْهِ (الزمر: 9) یہاں وہ جو
طوفان کا مضمون بیان ہوا ہے ایک اور آیت میں کہ غرق ہونے لگتا ہے انسان اس کے لئے دعا کرتا
ہے اس کو خدا بچا بھی لیتا ہے یہاں وہ مضمون نہیں ہے بلکہ وہ رزق والا مضمون جو میں نے بیان کیا تھا
اس کے تعلق میں یہ آیت بیان کر رہی ہے۔ ایسی مصیبت میں مبتلا ہو جائے کہ اس کے مال ، جائیداد،
چیزیں ضائع ہونی شروع ہو جائیں، نقصان پہنچیں تب وہ واقعہ اللہ کی طرف ایک جھکنے کا میلان اپنے
دل میں پائے ، سمجھے کہ اس کے سوا چارہ کوئی نہیں ۔ مگر اگر اللہ کی محبت نہ ہو بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف جھکنا
محض مصیبتوں سے بچنے کی خاطر ہو تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب ہم اسے پھر نعمتیں عطا کرتے ہیں،
ایسے شخص کو صرف مصیبت سے نجات نہیں دیتے نعمتیں بھی عطا کرتے ہیں وہ نعمتیں عطا کرتے ہیں
جن کی وجہ سے وہ ہماری طرف جھکا تھا نَسِيَ مَا كَانَ يَدْعُوا إِلَيْهِ وہ بھول جاتا ہے اس بات
کو کہ اس نے وہ چیزیں خدا سے مانگی تھیں مَا كَانَ يَدْعُوا إِلَيْهِ یہ بھول جاتا ہے کہ خدا سے
مانگی تھیں۔ اس طرز بیان میں یہ بات کھل گئی کہ نیت چیزوں کی تھی اور کچھ نہیں تھی جب چیزیں مل گئیں
تو خدا بھول گیا اور یہ بھی بھول گیا کہ یہ چیزیں میں نے خدا سے مانگی ہوئی ہیں آپ ہی آپ نہیں مل
گئیں مجھے۔ تو یہ ایسی کامل فراموشی ، اس قدر غفلت کہ مصیبت کے وقت گڑ گڑا، گڑ گڑا کے، روتے

خطبات طاہر جلد 16
165
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
ہوئے، گریہ وزاری کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگی ، اللہ تعالیٰ سے مصیبتوں سے نجات مانگی ،
نعمتوں کے لئے درخواست کی نعمتیں مل گئیں تو یہ بات بھی بھول گیا کہ یہ نعمتیں ہم نے خدا سے مانگی
تھیں ۔ وَجَعَلَ لِلَّهِ أَنْدَادًا لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِهِ تو اللہ کے مقابل پر وہ پھر شریک ٹھہرانے لگ
جاتا ہے تا کہ دوسروں کو بھی اس کے رستے سے ہٹائے۔ پس اس معنے میں منیب نہ بنو کبھی ۔ اور یاد رکھو
کہ جب خدا کی طرف سے انابت ہو تو محض اللہ کی خاطر ، اس کی محبت کے نتیجے میں انابت الی الله
ہو۔ اگر مصیبت سے بچنے کے لئے اور دنیا کی نعمتوں کے حصول کے لئے انابت الی اللہ ہو گی تو
تمہارے کسی کام نہیں آئے گی کیونکہ ایسی انابت کے نتیجے میں جو کچھ تم پاؤ گے اس کو دوسروں کی طرف
منسوب کرو گے، اپنی چالاکیوں کی طرف منسوب کرو گے، اپنے دوستوں کی طرف منسوب کرو گے،
اپنے دنیا کی ہوشیاریوں اور حادثات کی طرف منسوب کرو گے۔ اتفاقاً مجھے یہ مل گیا، خدا کی طرف
تمہارا دماغ نہیں جائے گا تو انابت کے مضمون کے ہر پہلو کو قرآن کریم کھول رہا ہے۔ اب چونکہ وقت
ہے،
ختم ہو گیا ہے اس لئے انشاء اللہ اس کا جو باقی حصہ ہے وہ میں آئندہ خطبے میں بیان کروں گا۔
اس وقت مجھے بعض مرحومین کی نماز جنازہ کا اعلان کرنا ہے جن میں سے بعض کے متعلق ہم
کہہ سکتے ہیں کہ وہ عباد الرحمن تھے اور جہاں تک انسان کسی انسان کو دیکھ کر ایک فیصلہ کر سکتا ہے ،
میرے نزدیک بعض مرحومین ان میں ایسے ہیں کہ ان کے متعلق کوئی بھی شک نہیں رہتا کہ وہ خدا کے
پاک بندے تھے محض اس لئے نہیں کہ ان پر حسن ظن تھا ، اس لئے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے لمحہ لمحہ
میں ثابت کیا بلکہ بعض کی تو پیدائش سے پہلے ہی ان کے رحمان کے بندہ ہونے کی خوش خبریاں دے
دی گئی تھیں اور پھر رویا اور کشوف خدا تعالیٰ ان کو ہمیشہ دکھاتا رہا عظیم نشان ان کے ہاتھ پر ظاہر فرماتا
رہا لیکن وہ عاجز ایک بالکل سادہ لوح ، سادہ مزاج ، ساده زندگی بسر کرنے والے اور اس طرح چلتے
پھرتے تھے گلیوں میں جیسے ان کا وجود ہی کوئی نہیں ۔
ان میں سے جو سب سے نمایاں قابل ذکر ہیں وہ حضرت مولانا نذیر احمد صاحب مبشر ہیں
جن کی چند روز پہلے وصال کی اطلاع ملی ہے۔ ان کے متعلق نسبتا زیادہ تفصیل سے کچھ کہنے کی ضرورت
ہے باقی میں نام پڑھ دوں گا اور ان کی تفصیل بیان نہیں کر سکتا اس وقت میں ، نہ جمعہ اس مقصد کے
لئے ہوتا ہے کہ مرحومین کی زندگی کی تفاصیل بیان کی جائیں مگر بے حد نیک بندے تھے ان کے لئے

خطبات طاہر جلد 16
166
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
ہم نماز جنازہ جمعہ اور عصر کی نماز کے معاً بعد ادا کریں گے۔
مولانا نذیر احمد صاحب مبشر کی زندگی کے بعض ایسے پہلو ہیں جو اس وقت بھی نشان تھے،
آج بھی نشان ہیں ۔ آپ 1909 ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک صحابی حضرت
چوہدری غلام حسین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو عطا ہوئے ۔ آپ سے پہلے نو بچے پیدا ہو چکے تھے جو نو
کے نو مر گئے ایک بھی نہیں بچا۔ حضرت غلام حسین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اللہ تعالیٰ نے رویا میں
دکھایا کہ یہ بچہ ہے اس کی شکل دیکھ لو یہ آنے والا ہے اور یہ زندہ رہے گا۔ چنانچہ آپ پیدا ہوئے تو آپ
نے سب جگہ اعلان کر دیا، بیوی کو بھی بتاد یا بالکل نہ فکر کرنا یہ زندہ رہے گا یہ کبھی نہیں مر سکتا یعنی جس
مقصد کے لئے خدا نے عطا کیا ہے اسے پورا کئے بغیر نہیں مرے گا اور پھر اس نشان کو اور زیادہ پختہ
بنانے کے لئے بعد میں دو بیٹیاں اور عطا کیں، وہ دونوں بھی مرگئیں ۔ پہلی اولاد میں سے نو میں سے
ایک بھی نہیں بچا، یہ زندہ رہے اور ان کی شکل بھی بالکل وہ بیان فرماتے تھے کہ ایسی ہی تھی ، یہی مجھے
بچہ دکھایا گیا تھا۔ اور اس کے بعد آپ کی زندگی جو تھی وہ واقعی ایک ایسے بچے کی صورت میں آگے بڑھی
ہے جو خدا تعالیٰ کسی خاص مقصد کے لئے پیدا فرماتا اور چن لیتا ہے اسے۔ آپ نے 1927ء میں
اپنی زندگی وقف کی ۔ 1935ء میں ایک اعلان حضرت نذیر احمد صاحب علی کی طرف سے ہوا جو
افریقہ کے مبلغ تھے اور بہت عظیم قربانیاں انہوں نے وہاں خاص طور پر سیرالیون میں بڑی خدمات
سرانجام دی ہیں کہ غانا کے لئے ہمیں ایسے ایک واقف زندگی کی ضرورت ہے جو کوئی مطالبے نہ
کرے، غالباً حضرت مصلح موعودؓ کے فرمانے پر انہوں نے یہ اعلان کیا ہوگا اپنی طرف سے تو ایسا
کرنے والے نہیں تھے، کوئی شرطیں نہ یں نہ ہوں ۔ اس وقت یہ آگے آئے اور ان شرطوں میں یہ بھی بات تھی
کہ اپنا خود گزارہ کرو، کھاؤ، کماؤ ، جماعت پیسے بھی نہیں بھیج سکتی۔ چنانچہ افریقہ میں انہوں نے ایسے
سخت آزمائش کے سال دیکھے ہیں کہ مجھے انہوں نے خود بیان کیا تھا کہ مہینوں وہ روٹی یا جو چیز بھی مہیا
ہوتی تھی وہاں اس کے ساتھ نمک مرچ کے سوا میں نے کچھ نہیں کھایا لیکن جماعت سے نہیں مانگا۔
روانہ ہونے سے پہلے جب آپ کو 1936 ء میں خدمت کے لئے بھجوایا گیا ہے تو آپ کی شادی
حضرت بھائی جی ڈاکٹر محمود احمد صاحب کی بیٹی آمنہ بیگم سے ہوئی لیکن نکاح ہوا اور پھر گیارہ سال تک
خانا میں جدا رہے ہیں، مڑ کے خبر نہیں لی۔ نہ جماعت کے پاس پیسے تھے کہ ان کو بلاتی ۔ گیارہ سال

خطبات طاہر جلد 16
167
خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء
کے بعد بلایا ہے۔ سال بعد پھر غا نا چلے گئے پھر پانچ سال ٹھہرے، پھر آئے پھر ایک سال رہے بیوی
کے ساتھ پھر غانا اور پچیس سال کا عرصہ انہوں نے اس طرح خدمت دین میں اپنے گھر سے جدا گزارا
ہے اور وہاں جو ان کے واقعات ہیں وہ تو حیرت انگیز ہیں کس طرح خدا تعالیٰ ان کی دعاؤں کو سنتا رہا
اور حیرت انگیز نشان دکھاتا رہا ہے اور بعض دفعہ ایک غریبانہ جو بات کہہ دیتے تھے، تعلّی نہیں ہوا کرتی
وہ، غریبانہ خدا پر ایک توقع ہوا کرتی ہے اس توقع میں یہ بات کہہ دیا کرتے تھے، یہ ہوگا اور ہو جایا کرتا
تھا۔ بہت ہی پاکیزہ وجود، سادہ زندگی بسر کرنے والے۔ جو خدمت کے مواقع ملے ہیں دین میں
اصل تو وہی ہیں جو میدان عمل میں تھے۔ یہاں آکر جو نظام سے تعلق کی خدمت آپ نے سرانجام دی
ہے اس میں نائب وکیل التبشیر رہے ہیں ، قائمقام وکیل التبشیر رہے ہیں۔ پھر قائمقام وکیل اعلیٰ
رہے ہیں۔ پھر نائب صدر مجلس تحریک جدید بھی رہے ہیں ۔ مجلس افتاء اور کار پرداز میں کام کیا۔ ناظم
دارالقضاء ر ہے۔ وکیل التعلیم رہے تو اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے اور بے انتہاء رحمتیں نازل
فرمائے ان پر، ان کی ساری اولاد پر اور اولا در اولا د پر۔ وہ یاد رکھیں کہ کسی باپ کے بیٹے تھے جس کی
پیدائش بھی نشان تھی ، جس کا زندہ رہنا نشان تھا جس کی ساری زندگی ایک نشان بنی رہی ۔ تو احمدیت
میں اس قسم کے ہیں جو گودڑیوں کے لعل ہیں اور کثرت سے ہیں۔ اس جماعت کا دنیا میں کون مقابلہ
کر سکتا ہے جن کو عباد الرحمان نصیب ہو جا ئیں اللہ خود ان کی حفاظت فرمایا کرتا ہے۔
پس تم عباد الرحمن بننے کی کوشش کرو کیونکہ صرف پرانے عِبَادُ الرَّحْمٰنِ کی کمائی
کھانے سے ہمارا گزارا نہیں چلے گا، ہمیں اگلی نسلوں کی پرورش، اگلی صدیوں کی ، ہزار سال کی پرورش
کا ارادہ لے کر اٹھنا چاہئے اور اس لئے ہمیں اپنے گردو پیش ، اپنی ذات میں ہر جگہ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ
بنانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ اللہ تعالی ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
دوسرے جو ہیں جنازے والے ان کی فہرست میرے سامنے ہے۔ ایک سلیمہ صاحبہ اہلیہ
مکرم یوسف احمدی صاحب والده منیر الاسلام یوسف صاحب مبلغ انڈو نیشیا جو یہاں تشریف لائے
ہوئے تھے اور رمضان کا سارا عرصہ ترجمے کی خاطر یہاں آئے ہوئے تھے اور اس کے بعد بھی یہیں
ترجمے کی خاطر ٹھہرے رہے، ان کی والدہ اچانک علیل ہوئیں اور ان کے یہاں سے روانہ ہونے سے
پہلے وفات پا گئیں۔ ان کے متعلق بھی یہ بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے والد کو رد یا میں دکھایا تھا کہ

آج 10 میں سے 10 باقی