توبہ، استغفار کے ساتھ ممکن ہوتا ہے۔ گناہوں کے داغ مٹا دینا، کلیةً چھپا دینا کہ وہ کا لعدم ہوجائے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے توبہ اور استغفار کی حقیقت اور صراطِ مستقیم سے بھٹکانے والی شیطانی ترغیبات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے تمثیلات اور رؤیا کے ذریعے واضح کیا کہ گناہ انسان کو روحانی طور پر بے حس کر دیتے ہیں اور سچا استغفار وہی ہے جو گناہوں کے داغوں کو کلیۃً مٹا دے۔ آخر میں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے گناہ اور توبہ کی باہمی حقیقت بیان کی کہ اللہ تعالیٰ نے زہر کے ساتھ ہی اس کا تریاق بھی رکھا ہے۔
موضوعات: توبہ اور استغفار کی حقیقت، صراط مستقیم اور شیطانی وسوسے، روحانی زندگی اور موت، گناہ کا فلسفہ اور تریاق، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
خطبات طاہر جلد 16
241
خطبہ جمعہ 4 را پریل 1997ء
توبہ استغفار کے ساتھ ممکن ہوتا ہے۔ گناہوں کے داغ
مٹادینا ، کلیہ چھپا دینا کہ وہ کالعدم ہو جائے
( خطبہ جمعہ 4 اپریل 1997ء بمقام مسجد فضل لندن ۔ برطانیہ )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کی ۔
قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَا زَيَّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ
أَجْمَعِينَ إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ قَالَ هَذَا صِرَاطٌ
عَلَى مُسْتَقِيمُ إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنَّ إِلَّا مَنِ
اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَوِينَ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ
پھر فرمایا:
) 4440 :الحجر(
یہ مضمون کچھ عرصے سے شروع ہے کہ جب تک انسان ایسی حالت میں جان نہ دے کہ وہ
عباد اللہ میں شامل ہو چکا ہو یا عِبَادُ الرَّحْمٰنِ میں شامل ہو چکا ہو اس وقت تک اس کی آئندہ زندگی
کے اچھے ہونے کے متعلق کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔ اس کا برا ہونا بھی لازم نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ
چاہے تو جس کو چاہے، جیسے چاہے بخش دے مگر وہ شخص جو مرتے وقت خدا کا بندہ نہ بن سکا اس کے
متعلق یہ یقیناً کہہ دینا کہ وہ آئندہ زندگی میں نیک اجر پائے گا یا ضرور بخشا جائے گا ۔ محض وہم و گمان
ہے اور عمومی قاعدے کے خلاف ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ کتنے ہیں جو اس دنیا میں جیتے جی خدا کے
خطبات طاہر جلد 16
242
خطبہ جمعہ 4 را پریل 1997 ء
بندے بن چکے ہوتے ہیں۔ جب ہم خدا کے بندوں کی صفات پر غور کرتے ہیں جیسا کہ
عِبَادُ الرَّحْمَنِ کی صفات میں نے آپ کے سامنے کھول کے رکھی تھیں تو ہر شخص اگر اپنے آپ کو
کرید کر دیکھے اور تقویٰ رکھتا ہو ، کچھ بھی انصاف سے کام لے تو اسے ہر دفعہ اپنے ضمیر کو کریدنے پر
ایسے نشان دکھائی دیں گے جو خدا کے بندے ہونے کے خلاف گواہی دیتے ہیں۔ اگر کلیہ نہیں تو کہیں
نہ کہیں ہر انسان کبھی شیطان کا بندہ بن چکا ہوتا ہے اور اکثر آدمی اکثر صورتوں میں خدا کے سوا شیطان
ہی کی عبادت کرتے ہوئے زندگی بسر کر دیتے ہیں کیونکہ جب نفس کی عبادت کرتے ہیں وہ شیطان کی
عبادت ہے۔ جب خدا کے احکامات کے بالکل برعکس ایک اپنا طریق ڈھالتے ہیں تو وہ صراط مستقیم تو
بہر حال نہیں اور اللہ کے بندوں کے متعلق یہ شرط ہے کہ وہ صراط مستقیم پر چلنے والے ہیں ۔ وہ جب
صراط سے بھٹکے تو کسی آواز پر بھٹکتے ہیں کسی اور منظر نے توجہ پھیری ہے اپنی طرف تب جاکے بھٹکتے ہیں
ور نہ سیدھے راستے پر چلتا ہوا کون ہے جو اس سے الگ ہٹ کر قدم رکھ دے۔ پس جہاں بھی غیر کی
آواز سنائی دیتی ہے اور آپ اس پر توجہ دیتے ہیں وہی موقع ہے آپ کے شیطان کی غلامی کو قبول
کرنے کا۔
پرانے زمانے میں بعض کہانیاں ایسی ہوتی تھیں جو ہیں تو بظاہر ناممکن جنوں بھوتوں کی
کہانیاں لیکن ان میں سبق ایسے ہوتے تھے جو سچائی کے سبق تھے۔ آج کل کے زمانے میں تو سبق
آموز کہانیوں کا رواج بھی مٹ چکا ہے۔ اکثر کہانیاں وہ ہیں جو محض جہالت پیدا کرتی ہیں لیکن ایک
زمانہ تھا جب انسان میں اعلیٰ قدروں کی پہچان تھی اور اعلیٰ قدروں کو زندہ رکھنے کی خواہش ہوا کرتی تھی
اس لئے کہانیاں بنانے والے بھی ایسی کہانیاں بناتے تھے اگر ان میں ڈوب کر دیکھیں تو کوئی نہ کوئی
سبق ان میں ملے گا۔ ایک ان میں سے ایسی طرز کی کہانیاں تھیں جن کی طرز ایک ہی تھی اگر چہ کردار
بدل جاتے تھے کہ انسان یا ایک شہزادے کو ایک مہم سر کرنی ہے مگر شرط یہ ہے کہ دائیں بائیں سے جو
آوازیں آئیں گی ان سے متاثر ہو کر دائیں یا بائیں نہیں دیکھنا۔ اپنے رستے سے ہٹنا نہیں ہے۔ اگر
رستے سے ہٹ گئے ، اگر کسی حرص کی آواز پر لبیک کہہ دیا ، یا کسی خوف دلانے والی آواز سے ڈر کر برک
گئے تو دونوں صورتوں میں تم وہیں پتھر کے ہو جاؤ گے ۔
اب یہ کہانی تو بظاہر نا ممکنات کی کہانی ہے مگر مذہبی دنیا میں بعینہ یہی ہوتا ہے۔ انسان جب
خطبات طاہر جلد 16
243
خطبہ جمعہ 4 اپریل 1997ء
صراط مستقیم پر چلتا ہوا باہر کی آوازوں پر کان دھرتا ہے تو وہیں سے اس کے لئے روحانی لحاظ سے
مرنے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے اور پتھر ہونے سے یہی مراد ہے اور جب وہ بھٹک جاتا ہے، اس راہ کو
چھوڑتا ہے تو اس کی روحانی زندگی وہیں ختم ہو جاتی ہے پھر وہ شیطان کا بندہ بن کر باقی زندگی بسر کرتا
ہے۔ یہ مضمون تو بالکل کھلا کھلا اور واضح ہے لیکن کہانیوں میں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ اکثر ہیں جو باوجود
سمجھانے کے، باوجود تاکید کے باوجود بتانے کے کہ اتنا بڑا خطرہ درپیش ہے ڈرانے والی آوازوں کی
کوئی بھی حقیقت نہیں ، حرص و ہوا دے کر اپنی طرف بلانے والی آوازوں میں کچھ بھی جان نہیں وہ
تمہیں کچھ بھی عطا نہیں کر سکیں گی اس لئے بالکل پرواہ نہیں کرنی، اس سمجھانے کے باوجود اکثر ہیں جو
پتھر کے ہو جاتے ہیں۔ تو سفر میں وہ شہزادہ جو کامیاب ہو کر آخر اپنے مقصد تک با مراد پہنچ جاتا ہے وہ
رستے میں جگہ جگہ پتھروں کے لوگ دیکھتا ہے۔ پتھروں کے بت بنے ہوئے، کہیں پتھروں کی عورتیں
ہیں، کہیں پتھروں کے مرد ہیں اور بالآخر جو زندگی پاتا ہے تو اس سے پتھر بھی زندہ ہو جاتے ہیں۔
اب یہ کہانی دیکھو کتنی عجیب و غریب اور مصنوعی ہے لیکن نبوت کے مضمون پر کیسے صادق آتی
ہے، حرف بحرف پوری اترتی ہے۔ نبی کا زمانہ وہ ہے جب کہ سب دنیا ان آوازوں کی طرف کان
دھرتی ہے، ان طمع کے مقامات کی طرف بڑھتی ہے جو اسے دکھائی دیتے ہیں۔ سبز باغ دکھائی دیتے
ہیں کہ یہاں آؤ یہاں تمہیں جنت ملے گی، یہاں عیش و عشرت کے سامان ہیں، تمہاری لذت کے
سامان ہیں ۔ جب انسان ان کی طرف متوجہ ہوتا ہے، ان تک پہنچتا ہے تو اس وقت اس کو سمجھ آتی ہے
کہ یہ لذت تو عارضی سی چیز تھی اور ہر لذت کے ساتھ کوئی دکھ لگا ہوا ہے۔ ہر لذت کے ساتھ جو اس قسم
کی لذت ہے جو خدا کی عطا فرمودہ لذتوں سے باہر ہے کسی کی حق تلفی بھی ہے، کسی اور انسان کی
جائیداد پر ہاتھ مارنے کے بغیر یہ جنت نہیں ملتی۔ کسی اور شخص کے رشتے داروں اور عزیزوں پر ہاتھ
ڈالے بغیر یہ جنت نہیں ملتی۔ جب وہ ہاتھ ڈالتا ہے ایسی جنتوں پر تب اسے سمجھ آتی ہے کہ یہ جنت کسی
نہ کسی کے لئے جہنم ضرور پیدا کرتی ہے اور بغیر جہنم پیدا کئے جنت ہو ہی نہیں سکتی اور کچھ دن کے بعد
پھر جنت بھی مٹ جاتی ہے اور جنت والے کے لئے جہنم چھوڑ جاتی ہے۔ کبھی بھی نیک انجام نہیں
ہوتا۔ تو یہ کہانی انبیاء کے وقت میں لفظ لفظا بعینہ پوری ہوتی ہے کوئی بھی اس میں شک نہیں ۔
ایک وجود ہے وہ ایک شہزادہ روحانی سلطنت کا جو خدا کا نبی ہوتا ہے وہ دائیں دیکھتا ہے نہ
خطبات طاہر جلد 16
244
خطبہ جمعہ 4 را پریل 1997ء
بائیں دیکھتا ہے ، سیدھا اپنے خدا کی طرف نظر رکھے ہوئے بڑی بہادری کے ساتھ اس راہ پر چلتا ہے اور
اسی کی زندگی کا نقشہ ہے جو لا حول ولا قوۃ الا باللہ میں کھینچا گیا ہے اور ان شیطانی آوازوں سے بچنے
کا طریق بھی قرآن کریم کی اس آیت نے ہمیں سمجھا دیا کہ دیکھو اپنی طاقت سے تم بیچ نہیں سکو گے یہ ورد
کرتے ہوئے آگے بڑھو ، لا حول ولا قوۃ کوئی بھی خوف نہیں ہے۔ ولا قوۃ اور کوئی طاقت نہیں ہے
مجھے اچھا بنا دینے کی یا مجھے کچھ عطا کرنے کی الا باللہ اللہ کے سواکسی کے پاس نہیں ہے۔ یہ اگر ورد جان
لے، اگر اس کا مضمون سمجھ آجائے اور انسان کامل یقین رکھے تو یہاں توحید کی عبادت شروع ہوتی ہے۔
توحید میں ایک نفی بھی ہے پھر مثبت بات ہے۔ پہلے لا کا اقرار ہے کہ کوئی بھی نہیں مگر لا حول
و لا قوة نے دو پہلوؤں سے تو حید کو روشن کر دیا۔ ایک یہ کہ تمہیں جو خدا کے سوا کوئی نعمت کی بات عطا
کرتا ہے وہ جھوٹا ہے۔ نعمت وہی ہے جو خدا عطا کرے یا اس کے قوانین کے تابع تمہیں نصیب ہو۔
اگر خدا کے سوا کوئی اپنے عذاب سے ڈراتا ہے جیسا کہ فرعون نے ڈرایا تھا جیسا کہ آج بھی خدا کے
نام پر اس کے بھٹکے ہوئے بندے بعض دوسروں کو ڈراتے ہیں کہ اگر تم نے خدا کی آواز پر لبیک کہا تو ہم
سے برا کوئی نہیں ہوگا۔ کہتے تو یہ ہیں کہ تمہاری آواز جس پر لبیک کہہ رہے ہو شیطان کی ہے مگر وہ خود
شیطان ہوتے ہیں اور اسی طرح شیطان بھیس بدل بدل کر جیسا کہ قرآن فرما رہا ہے بعض دفعہ نصیحت
کے رنگ میں ، بعض دفعہ دھمکانے کے رنگ میں نیکی کا لبادہ اوڑھ کر آتا ہے۔ کہتا ہے اس راہ سے ہٹ
جاؤ ورنہ بہت برا سلوک کیا جائے گا۔ جو ڈر جائیں وہ وہیں پتھر ہو جاتے ہیں یعنی ان کا روحانی وجود ختم
ہو جاتا ہے۔ مگر نبی نہ صرف خود بچ کر چلتا ہے اور ہمیشہ لاحول و لا قوة الا باللہ کا مضمون پیش نظر رکھتا
ہے بلکہ یہ توحید کا شہزادہ جب منزل تک جا پہنچتا ہے جہاں خدا اسے قبول فرما لیتا ہے تو جس پتھر پر
پھونک مارے وہ پتھر جاگ اٹھتا ہے ، صدیوں کے مردے زندہ ہو جاتے ہیں۔ تو دیکھو کیسا کہانی کے
اندر ایک گہر اسبق موجود ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ نے بھی ایک رؤیا ایسی ہی دیکھی تھی اور خدا کے فضل
اور رحم کے ساتھ ورد کرتے ہوئے اپنے آپ کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھا اور ساری بلائیں غائب ہو
گئیں ۔ ایک نظارہ میں نے خود بھی دیکھا بعینہ اسی قسم کا لیکن اس میں خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
نہیں بلکہ رب کل شئی خادمک رب فاحفظنا وانصرنا وارحمنا کی دعا تھی جس نے مجھے
بچایا اور ساری منزل خدا کے فضل کے ساتھ خیر و عافیت سے طے ہوئی یعنی ارد گرد کے خوف اور اردگرد
خطبات طاہر جلد 16
کی حرص اور طمعیں کچھ بھی نہ بگاڑ سکیں۔
245
خطبہ جمعہ 4 اپریل 1997ء
تو یہ ایک صرف رویا کا تجربہ نہیں عملی دنیا میں یہی ہوتا ہے۔ پس کسی نہ کسی دعا کے
سہارے آپ کو صراط مستقیم پر قائم رہنا ہوگا اس کے بغیر ناممکن ہے اور نبی جب ایک دفعہ صراط مستقیم عطا
کر دے تو پھر بھٹکنے کا دوبارہ سامان غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ کا مضمون پھر
چل پڑتا ہے۔ تو یہ خیال کر لینا کہ میں نے اپنے مقصد کو پالیا اور میں مقام محفوظ پر پہنچ چکا ہوں تو یہ حض
وہم ہے، ایک دل کا دھوکہ ہے ۔ انبیاء کو اس لئے معصوم کہا جاتا ہے کہ انبیاء اس سڑک پر چلتے ہوئے
بھی خدا کی حفاظت میں اس طرح کلیہ لپیٹے جاتے ہیں گویا خدا کی گود میں آگئے ۔ بظاہر چلتے ہیں مگر خدا
کی گود میں آگے بڑھتے ہیں۔ یہ مقام معصوم ہے مگر ہر شخص کو یہ مقام نصیب نہیں ہوتا اور ہر شخص کے
لئے جو نبیوں کی پیروی کرتا ہے اگر اس پیروی میں کوتاہی کرے تو یہ خطرہ موجود رہتا ہے کہ اس راہ
پر چلتے ہوئے بھی وہ بالآخر مغضوب ہو جائے یعنی اس راہ کے تقاضے پورے نہ کر سکے یا ضالین ہو
جائے دنیا کی لذتوں میں کھویا جائے اور راہ سے ہٹ جائے۔
پس دونوں طریق وہی پتھر بنانے والے طریق ہیں اور شیطان کی عبادت کے مختلف نام
رکھ دئے گئے ہیں کیونکہ ہے شیطان ہی کی عبادت، جب بھی صراط مستقیم سے آپ کسی خوف یا حرص
کے نتیجے میں اپنے قدم ہٹائیں گے تو وہیں سے خدا کی عبادت ختم اور شیطان کی شروع ۔ اس مضمون کو
خوب اچھی طرح سمجھنے کے باوجود پھر کتنے ہیں جو ان آوازوں پر دھیان نہیں دیتے ۔ اب یہ جو سوال
ہے اس کا جواب ہر شخص خود دے سکتا ہے اور ہر شخص اگر تقویٰ کا کوئی بھی شائبہ اپنے اندر رکھتا ہے تو
جواب دے گا کہ ہاں بسا اوقات کئی دفعہ ظاہر طور پر کئی دفعہ مخفی طور پر لاعلمی میں میں شیطان کی آواز پر
لبیک کہہ چکا ہوں اور اس راہ سے ہٹ چکا ہوں پھر واپسی کیسے ممکن ہوگی۔ یہ وہ مضمون ہے جس کے
متعلق میں آپ کو چند باتیں بتانا چاہتا ہوں۔
خدا تعالیٰ کے نبی ہی کا فیض ہوتا ہے کہ واپسی ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کے انبیاء ان راہوں
کی باریکیوں سے خوب واقف ہوتے ہیں۔ اس لئے وہ خوب کھول کھول کر بیان کرتے ہیں۔ حضرت
اقدس محمد مصطفی نے بھٹکی ہوئی جو را نہیں خود نہیں دیکھیں ان کو اس صفائی سے بیان فرماتے تھے کہ
آدمی حیران رہ جاتا تھا۔ گناہ کی باریک ترین راہوں کو بھی کھول کر روشن فرما دیا کرتے تھے کہ اس طرح رہ
خطبات طاہر جلد 16
246
خطبہ جمعہ 4 را پریل 1997 ء
بھی گناہ پیدا ہوتا ہے، اس طرح بھی گناہ پیدا ہوتا ہے۔ اس لئے نہیں کہ نعوذ بالله من ذالک
آپ ان راہوں پر چل چکے تھے اس لئے کہ کوئی انسان بھی تو حید کی اعلیٰ منزل طے نہیں کر سکتا جب
تک ان راہوں کے خطرات سے آگاہ ہو کر ان پر غالب نہ آچکا ہو۔
پس نبی کے تجربے عام گنہگار کے تجربے سے بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ پھر عام لوگ سمجھ نہیں
سکتے اس بات کو کیونکہ نبی پر ابتلاء کی بہت باریک راہیں آتی ہیں اور ہر راہ میں وہ کامیابی سے گزرتا
ہے۔ ہر باریک سے باریک، چھپے سے چھپے خطرے کو بھی جانتا ہے، پہچانتا ہے اور ہر دفعہ شیطان کی
آواز کو رد کرتا چلا جاتا ہے۔ اس لئے تجربہ اس کا ایسا ہے جو گنہگار کو بھی کبھی نہیں ہو سکتا کیونکہ گنہگار کو اتنی
باریک راہوں سے نہیں گزرنا پڑتا جن باریک راہوں سے نبی گزرتا ہے اور اس کو تقویٰ کی باریک
را ہیں کہا جاتا ہے، گناہ کی باریک راہیں نہیں کہا جاتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس
تجربے کو تقویٰ کی باریک راہیں فرمایا ہے تقویٰ سے مراد ہے بچنا۔ بنیادی معنی یہ ہے۔ تو وہ باریک
راہیں جن سے نبی یا خدا کا نیک بندہ بچتا ہوا گزر جاتا ہے۔ اس لئے جب بیچ کے گزرتا ہے تو یہ بھی
جانتا ہے کہ خطرہ تھا کیا؟ اور یہ بھی جانتا ہے کہ اس خطرے سے بچا کیسے جا سکتا ہے۔ تو تجربہ اس کا ایسا
عظیم الشان ، اتنا وسیع ہے کہ جب وہ بیان کرتا ہے تو ہر گنہگار سمجھتا ہے میرے دل کے اندر جھانک کر
اس نے دیکھا ہے یعنی ہر باریک سے باریک کیفیت کو جانتا ہے اور واقعہ یہ ہے کہ اس سے بھی زیادہ
بڑی آزمائشوں سے وہ اپنے ذہنی اور قلبی سفر میں گزر چکا ہوتا ہے۔ فرق یہ ہے کہ ہر غلط آواز کو رد کر کے
گزرتا ہے، اسے قبول کرتا ہوا نہیں گزرتا اور یہی فرق ہے گنہگار اور معصوم نبی میں کہ گنہگار قبول کرتے
ہوئے گزرتا ہے اور دنیا اس سے بھری پڑی ہے۔ نیک بندوں میں بھی کثرت سے ایسے ہیں جوان
ٹھوکروں میں مبتلا ہوئے اور ٹھو کر کھا گئے لیکن پھر اٹھتے ہیں پھر بچ کے گزرتے ہیں۔
تو یہ ہے وہ استغفار کا مضمون جسے تمام تر باریکی کے ساتھ سمجھنا ضروری ہے۔ استغفار کے
مضمون میں اگر غلطی کریں گے تو یہ خیال پیدا ہو گا کہ ابھی استغفار کی اور ابھی چھٹی ہوگئی ، گنا ہوں سے
تو بہ کر لی اور بس ختم۔ توبہ استغفار کے ساتھ ممکن ہوتی ہے اور استغفار میں پوری طرح صفائی پیش نظر
ہے یعنی ہر طرح کے گناہ کو اتنا اس کو دبا کے ذلیل و رسوا کر دینا کہ وہ پھر دکھائی تک نہ دے اور یہ ذلیل
اور رسوا کر کے اس کو دبا ڈالنا یہ دراصل استغفار ہے اور آدم جن پتوں کے پیچھے چھپ رہا تھا وہ استغفار
خطبات طاہر جلد 16
247
خطبہ جمعہ 4 اپریل 1997ء
کے پتے تھے اور اس میں بھی اب دیکھیں کتنا باریک فرق ہے ریا کاری اور گناہ دبانے میں ۔ ریا کاری
کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ پتوں کے پیچھے چھپ جائے ، ، اندر اندر وہی وہی کرتا کرتا رہے رہے جو جو پہلے گناہ تھے اور د دیکھنے
والے کو پتے دکھائی دیں۔ حقیقی استغفار کا مطلب یہ ہے کہ جب وہ پتے آجاتے ہیں تو بدن کے داغ
واقعہ مٹ جاتے ہیں اور انسان کے گناہ ان میں چھپ کر نظر سے غائب ہوتے ہیں ۔ اب نظر کس کی
تھی جو دیکھ رہی تھی ۔ جب اس مضمون کو سمجھیں گے تو استغفار کے مضمون کو ریا کے مضمون ۔ کوریا سے بالکل
الگ دیکھیں گے۔ بائبل نے غلطی کی اور یہ سمجھا کہ وہ ظاہری طور پر خدا کی آنکھ سے چھپ رہا تھا۔
ظاہری طور پر وہ چھپ سکتا ہی نہیں تھا۔ نا ممکن ہے کہ کسی درخت کی اوٹ میں کسی گھاس پھوس کے
پردے میں جا کر کوئی انسان اللہ سے چھپ جائے۔
تو وہ استغفار جو شجرہ طیبہ کے پتے تھے جن کے پیچھے وہ اپنے گناہ کو اس طرح ڈھانپ رہا تھا
کہ خدا کو بھی وہ غائب ہوتا ہوا دکھائی دے، خدا بھی اس گناہ کو نہ دیکھے۔ دیکھ سکنے کے باوجود اگر نہیں
دیکھتا تو وہ گناہ مٹ گیا ہے اور یہ کامل استغفار ہے کہ اس کو ڈھانے مگر دنیا والوں کی نظر سے نہیں اللہ کی
آنکھ سے ڈھانپ دے۔ خدا بھی دیکھے تو اس میں اس گناہ کا کوئی نشان باقی نہ رہے۔ یہ کامل استغفار
ہے جس کے بعد نئی زندگی پیدا ہوتی ہے اور اسی استغفار کی تلاش در اصل مومن کا حقیقی جہاد ہے۔
پھر جہاد کی راہوں کو بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بہت ہی باریکی سے کھول
کھول کر بیان فرمایا اور یہ اس لئے کہ آج کے مسائل کا سب سے اہم مسئلہ ہے کہ ہمارا جہاد ہی گنا ہوں
سے نکال کر بنی نوع انسان کو خدا تعالیٰ کے پاک بندوں میں شامل کرنا ، صراط مستقیم پر چلنے والوں میں
ان کو داخل کرنا اور تقدس کا ایسالباس عطا کرنا ہے جو پھلتا نہیں ہے۔ جو ہمیشہ ساتھ دیا کرتا ہے۔ اتنا بڑا
کام ہے اور ہم خود داغدار اور گنہگار ہیں۔ اگر ہم اپنی صفائی کی طرف توجہ نہیں کریں گے تو ہمارا دعویٰ
محض جھوٹ کا دعوی ہوگا۔ یہ بات بھول جائیں کہ دشمن ہماری برائیاں دیکھ رہا ہے کہ نہیں، جانتا ہے
کہ نہیں۔ یہ سب بے معنی ، بے حقیقت باتیں ہیں۔ ایک ہی آنکھ ہے جو خدا کی آنکھ ہے جو دیکھ رہی
ہے تو جو د یکھ رہی ہے وہی سچ ہے۔ اس کی نظر میں اگر ہم داغدار ہی مر رہے ہیں ، اس کی نظر میں اگر ہم
ایسے مر رہے ہیں کہ ہمارے جو بھی گند تھے ہم نے ان کی صفائی کی کوشش بھی نہیں کی تو یہ مرنے والے
خدا کے بندوں کے طور پر نہیں مرا کرتے ۔ یہ مرنے والے شیطان کے بندوں کے طور پر مرتے ہیں ۔
خطبات طاہر جلد 16
248
خطبہ جمعہ 4 اپریل 1997ء
وہ لوگ جو دیانت داری سے صفائی کرتے ہیں ، کوشش کرتے ہیں اور پھر اس حالت میں وہ جان دے
دیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کا احسان اور رحمت ہے کہ وہ ان کو بھی اپنے بندوں میں شمار کر لیتا ہے۔
پس مغفرت کی راہ آغاز میں بھی محفوظ ہے اور انجام میں بھی محفوظ ہے۔ اگر مغفرت کے
تقاضے آپ سب پورے کر لیں اور استغفار اس حد تک کریں کہ گناہ کلیہ مٹ جائے تو یہ مغفرت کا جو
اعلیٰ درجے کا تقاضا تھا وہ پورا ہو گیا اس کے اوپر پھر کوئی کامیابی نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ حضرت
صلى الله اقدس علی محمد مصطفی استغفار میں ہر دوسرے نبی سے ہی نہیں ہر دوسرے انسان سے بھی آگے بڑھ
گئے اور جاہل دشمن کہتا ہے کہ اگر گناہ نہیں کئے تھے تو اتنا استغفار کیوں کر رہے تھے۔ ان بیوقوفوں کو پتا
نہیں کہ استغفار کا حقیقی معنی وہی ہے جو میں اب بیان کر رہا ہوں کہ ایسے گناہوں کا داغ ، اس کا نشان
مٹ جانا، اس کا تصور مٹ جانا کہ خدا کی آنکھ بھی دیکھے تو وہاں اس کو کچھ دکھائی نہ دے۔ پس
صلى
آنحضرت کا استغفار اس اعلیٰ شان کا استغفار تھا کہ گناہوں کی راہوں سے گزرے تو آپ بھی
تھے ان گناہوں کی راہوں سے بچتے ہوئے گزرنا اور استغفار کے ذریعے ان کے خیالات کو مٹا دینا یہ سفر
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا خدا جوئی کا سفر تھا اور ہمارے سفر لازماً اس کے تابع ہوں گے تو
تھا جو حضر
صلى الله
ہمارے لئے نجات کا کوئی امکان پیدا ہو گا تو ایک گنہگار کے لئے بھی اس میں ایک بڑی خوشخبری ہے۔
صلى الله
آنحضرت ﷺ کے سفر کی جو نوعیت اور اس کا جو مرتبہ اور اس کا علو، اس کی بلندی یہ ساری
چیزیں عام انسان کے تصور میں بھی نہیں آسکتیں ۔ مگر نقش پا جو پیچھے چھوڑ گئے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے،
ان کو چومتے ہوئے انسان آگے بڑھ سکتا ہے اور یہ ایک حقیقت ہے کہ استغفار کو زندگی کا لازمہ بنانا
ہوگا اور استغفار کا معنی منہ سے بخشش مانگنا نہیں ۔ استغفار کا معنی ہے گناہوں کے داغ مٹا دینا، ان کو
کلیہ چھپا دینا ، اتنا کہ وہ کالعدم ہو جائیں۔
اب یہ جو تجربہ ہے انسانی زندگی کا یہ نیک لوگوں کے تجربے کے علاوہ عام دنیا کے مسائل میں بھی
اسی قسم کے تجربے ہوتے رہتے ہیں۔ اس لئے ایک انسان نے اگر بار یک مسائل سمجھنے ہوں تو اس کے لئے
کچھ بھی مشکل نہیں۔ موٹے موٹے مسائل اسی سے ملتے جلتے ہیں ان پر نظر رکھے تو بار یک مسائل سمجھ
آجاتے ہیں۔ اس لئے قرآن کریم نے ایک قاتل کے متعلق جس نے کسی بڑے آدمی کو بنی اسرائیل میں قتل
کیا تھا،
اتھا، اضْرِبُوهُ (البقرہ : 74) کے لفظ استعمال کئے کہ اگر تم نے تلاش کرنا ہے تو اس سے ملتی جلتی مثالوں پر
خطبات طاہر جلد 16
249
خطبہ جمعہ 4 را پریل 1997ء
غور کرو۔ کوئی ایسا قاتل ہے جس کے قتل کی طرز اس طرح کی ہے Modus Operandi کہتے ہیں
ہر قاتل کا Modus Operandi بنیادی طور پر ایک ہی ہوتا ہے۔ اس کی جو ساخت ہے دماغ
کی وہ جس طریق پر قتل سوچتا ہے خواہ آلہ و ہتھیار بھی بدل جائیں وہ طریق ضرور دکھائی دے دے گا
اور چوٹی کے جو سراغ رساں ہیں وہ اس Modus operandi کے ذریعے قاتلوں کو پہچانا
کرتے ہیں۔
اب یہ بات قرآن کریم نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو سمجھائی کہ بنی اسرائیل میں جو قتل ہوا
ہے ایک بڑے آدمی کا اس کو اس کی مثالوں پر پرکھ کے دیکھو اس شخص کی حرکتیں تمہیں دکھائی دے
جائیں گی۔ اس کا ترجمہ غلط کر لیا گیا مگر میں اس تفصیل میں نہیں اس وقت جاتا۔ اصل یہ معنی ہے اس
آیت کریمہ کا اور یہاں بھی بہترین طریق، باریک مسائل کو سمجھنے کا یہی ہے کہ موٹی موٹی باتیں جب
دکھائی دیتی ہیں ان کے اوپر بار یک مثالوں کو پرکھا جائے ۔ اب آپ دیکھیں کہ دھوبی کپڑے دھوتا
ہے اور کرتا کیا ہے داغ مٹ جائیں۔ اس غرض سے نہیں دھوتا کہ داغ رہیں مگر دکھائی نہ دیں۔ جواس
غرض سے کرتے ہیں وہ منافقت ہے، وہ دکھاوا ہے اور وہ پھر کبھی نہ کبھی پکڑے بھی جاتے ہیں۔ مگر
دھوبی جس نیت سے داغ دھوتا ہے وہ استغفار ہے اس کو پتا ہے بار بار، پتھروں پر مارتا ہے۔ راتوں کو
جاگ کر محنت کرتا ہے اس پر مصالحے ڈالتا ہے کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح یہ داغ بالکل مٹ جائے
یہاں تک کہ دکھائی نہ دے۔ تو دکھائی نہ دینے کی کوشش ہر دفعہ منافقت نہیں ہوا کرتی ۔ اعلیٰ درجے کی
سچائی بھی یہی کام کرتی ہے۔ منافق گند کو رکھتے ہوئے چھپاتا ہے اور اعلیٰ درجے کا نیک انسان گند کو
دور کر کے مٹاتا ہے اور یہاں تک کہ وہ دکھائی نہیں دیتا ۔ اب اس میں ایک سیکنڈ میں تو کپڑے نہیں کہ دیتا۔
دھل جایا کرتے۔ اگر لوہے کی کوئی چیز ہے جس پر گند لگا ہوا ہے تو دیکھیں آپ کو کتنا وقت لگتا ہے اس کو
آہستہ آہستہ گند کو صاف کرنا، ریتیوں کے ساتھ ، کپڑے مار مار کے، کچھ مصالحے لگا لگا کے بڑی محنت
کرنی پڑتی ہے اور زندگی کی حقیقتیں خواہ وہ روحانی ہوں خواہ جسمانی ہوں وہ ایک دوسری سے ملتی جلتی
حقیقتیں ہیں۔ جو دکھائی دیتی ہیں ان پر تو غور کرو۔ اگر ان پر بھی غور نہیں کرو گے تو جو نہیں دکھائی دیتیں
ان پر کیسے غور کر سکو گے، ان کو کیسے سمجھ سکو گے۔
پس داغوں کو دور کرنے کا مضمون جو دنیا میں دیکھتے ہو اپنی روح پر اسی کو چسپاں کرو، اسی کو
خطبات طاہر جلد 16
250
خطبہ جمعہ 4 را پریل 1997ء
استعمال کرو تو پھر امید بندھ جاتی ہے کہ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ہے۔ ہماری زندگی کے مٹ جانے
سے پہلے داغ نہ بھی مٹے تو اپنی رحمت سے ان کو دھو دے گا اور کالعدم کر دے گا۔ یہ عفو ہے خدا کا،
صرف مغفرت ہی نہیں فرماتا بلکہ عفو بھی ہے۔ عفو کا یہی مطلب ہے کہ ہے تو سہی مگر صرف نظر فرما لیتا
ہے کہ گویا داغ تھا ہی نہیں۔ جب ایک انسان اپنی نظر ہی پھیر لے تو جو چیز موجود ہے وہ بھی دکھائی نہیں
دے گی۔ تو خدا کو دکھائی تو دیتا ہے مگر سلوک ایسا فرماتا ہے کہ گویا اس نے دیکھا نہیں یہ عفو کا مقام ہے۔
تو جب خدا تعالیٰ عفو کا وعدہ بھی فرما رہا ہے وہ سہارے بھی عطا کر رہا ہے تو ایک گناہ گار بندے کے لئے
مایوسی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس کو چاہئے کہ حقائق کی دنیا میں اتر کر معروف حقیقتوں کو
پہچانے ، ان کی مثالوں کو نسبتاً غیر معروف حقیقتوں پر چسپاں کرے تو اس کی زندگی کا سفر بالکل کھلا کھلا
اور صاف اور روشن ہو جائے گا کوئی بھی ایسی چیز نہیں جو اس کو دکھائی نہ دے سکے۔
بعض دفعہ لوگ سنتے ہیں کہ ایک ہی نظر نے کسی کو پاک کر دیا۔ اب کسی ایک نظر سے کپڑے
تو صاف ہوتے دیکھے نہیں کبھی کبھی کسی ایک نظر سے صدیوں کے لگے ہوئے زنگ تو دور ہوتے
دیکھے نہیں اور یہ قانون کس نے بنایا ہے۔ کیا اس خدا نے نہیں بنایا جو روحانی قانون کا بھی خالق ہے تو
تضاد کیسے ہوسکتا ہے۔ مگر مادی قوانین میں بھی بعض تیزی سے رونما ہونے والے واقعات ہمیں دکھائی
دیتے ہیں مثلاً وہ زنگ دار چیز جس کے اوپر سال ہا سال سے زنگ لگا ہوا ہے اس کو رگڑ رگڑ کر صاف
کرنا اور دواؤں کے ساتھ صاف کرنا بعض دفعہ ممکن نہیں ہوتا تو انسان اس کو بھٹی میں ڈال دیتا ہے اور
جو کام سالوں کی محنت نہیں کر سکتی وہ بھٹی کے چند لمحے کر دکھاتے ہیں لیکن آگ میں جلنا پڑتا ہے۔
پس وہ لوگ جو بعض دفعہ اچانک استغفار کے نتیجے میں زندہ ہو جاتے ہیں وہ لوگ جن کے
اندر اچانک ایک انقلاب رونما ہو جاتا ہے ان کی تکلیف بھی اسی حد تک بڑھی ہوئی ہوتی ہے اور بغیر
تکلیف سے گزرے استغفار ہو ہی نہیں سکتا ۔ تو اگر آگ بھڑک اٹھی ہے ان کے اندر ندامت کی اور خدا
کے حضور شرمندگی کی اور تو بہ اپنے اندر ایک جہنم پیدا کر دے تو اس جہنم میں اس کے سارے گناہ بھڑک
کر ایک دم ختم ہو جائیں گے۔ پس نئی زندگی اچانک جوملتی ہے وہ بھی قانون قدرت کے مطابق ہے۔
یا استغفار ایسا کرو کہ زندگی میں ایک انقلاب برپا ہو جائے۔ آنا فانا تم اس آگ میں جل جاؤ جو خدا تعالیٰ
کی ہیبت اور اس کی عظمت ، اس کے رعب کی آگ ہے تو پھر یہ درست ہے کہ ایک ہی دن میں تمہاری
خطبات طاہر جلد 16
251
خطبہ جمعہ 4 اپریل 1997ء
کایا پلٹ سکتی ہے۔ مگر ایسے لوگ کتنے ہیں جن میں یہ توفیق ہے کہ اتنے بڑے عذاب میں سے گزریں
کیونکہ واقعہ گناہ کی زندگی سے کلیہ اجتناب کر لینا ایک بہت بڑے عذاب کو چاہتا ہے۔
اب یہی وہ عذاب ہے جس میں سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہر شخص گزرے گا ضرور، بعض دفعہ
آہستہ آہستہ گزرتے ہیں لمبا وقت لیتے ہیں محنتیں کرتے ہیں ۔ بالآخر اللہ کا فضل اگر شامل حال ہو تو
نجات پا جاتے ہیں۔ کچھ ہیں جن کے اندر ایک دم ندامت اور شرمندگی کی آگ بھڑک اٹھتی ہے اور وہ
جو توبہ کرتے ہیں وہ آناً فانا تو بہ ہے۔ پس بعض دفعہ نیک لوگوں کی نظریں جو زندہ کرتی ہیں جیسا کہ
حضرت محمد مصطفی کی نظریں زندہ کیا کرتی تھیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی خدا تعالیٰ
نے آپ کی غلامی میں یہی ملکہ عطا فرمایا کہ بعض دفعہ صحابہ بیان کرتے ہیں کہ دیکھا اور کایا پلٹ
گئی، ایک نیا وجود پیدا ہو گیا۔
تو جس حد تک وہ وجود پیدا ہوتا ہوا ہمیں نظر آتا ہے ہم اسے ایک غائبانہ معجزہ سمجھتے ہیں جس
میں قانون قدرت کارفرما نہیں ہے۔ یہ درست نہیں ہے۔ وہ نظر ان پر کام کرتی ہے جن کے دل کے
اندر ایسا انقلاب پیدا ہو جاتا ہے کہ وہ ہر قسم کے دکھ کو برداشت کرنے کے لئے نہ صرف آمادہ ہوتے
ہیں بلکہ برداشت کرنا شروع کر دیتے ہیں اور بڑی قربانیاں دینی پڑتی ہیں ان کو ۔ ہر لذت کی چیز سے
اپنی نا آشنائی گویا کبھی واقف ہی نہیں ہوئے تھے اس کے ۔ تمام زندگی کے آراموں کو تج دیا، ایک نئی
فقیرانہ زندگی بسر کر لی ، جو کچھ تھا ہاتھ میں وہ سب کچھ کھو بیٹھے ہوئے تھے یہ وہ استغفار ہے جو بھڑک
اٹھتا ہے بعض دفعہ اور یہ استغفار قربانی ضرور دیتا ہے۔ یہ خیال نہیں ہے کہ نظر پڑی اور آپ ٹھیک ہو
گئے تو نظر کے نتیجے میں اگر قربانی بھڑک اٹھے، ایک دم ایسی بھڑ کے کہ اس کے شعلے آپ کی ذات کے
ہرغیر اللہ کے وجود کو بھسم کر ڈالے تو یہ اچانک ہونے والا واقعہ یہ واقعہ رونما ہوتا ہے لیکن فرضی طور پر
کہانیوں کے رنگ میں نہیں بلکہ قانون وہی ہیں۔
پس آپ خواہ قیمت ایک سال سر رگڑ رگڑ کر دیں، خواہ اچانک دے دیں قیمت تو دینی
پڑے گی اور ہر چیز جو حاصل کی جاتی ہے اس کی قیمت دینی پڑتی ہے۔ پس اس فرضی دنیا میں نہ رہیں
کہ اچانک کسی کی نظر ٹھیک کر دے۔ کسی بزرگ کی قبر پر دعا ہو گئی تو آپ زندہ ہو گئے ۔ یہ سب جھوٹ
ہے، فساد ہے، یہ شیطانی ہے۔ اس کو اللہ اور اللہ تعالیٰ کے سکھائے ہوئے مضامین کے ساتھ کوئی بھی
خطبات طاہر جلد 16
252
خطبہ جمعہ 4 را پریل 1997 ء
تعلق نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے استغفار کی راہوں کو اور بعض ایسی غلط فہمیوں کو جو
اس رستے میں لوگوں کو در پیش ہوئیں خوب کھول کھول کر بیان فرمایا ہے۔
مگر سب سے پہلے شاید میں نے آیات جو تلاوت کی تھیں ان کا ترجمہ نہیں کیا تھا۔ یہ سورۃ
الحجر کی آیات چالیس تا چوالیس تھیں جن کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ۔ قَالَ رَبِّ بِمَا
أَغْوَيْتَنِي لَا زَيَّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَا غُوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ - شیطان نے کہا اے
میرے رب چونکہ تو نے مجھے گمراہ قرار دے ہی در کے گمراہ قرار دے ہی دیا ہے اس میں بھی ایک بڑی حکمت کی بات ہے۔
شیطان جانتے بوجھتے شرارت کر رہا ہے اور خدا تعالیٰ سے جو کلام کرتا ہے اس میں کوئی جھوٹ نہیں بولتا
ویسے کہتا ہے جب تو نے مجھے گمراہ قرار دے دیا ہے تو یہ تو لازمی بات ہے کہ تیرا فیصلہ درست
ہوگا۔ اگر یہ فیصلہ درست ہے تو پھر مجھے گمراہ کے طور پر اب رہنا پڑے گا۔ اب گویا میرا مقدر بن گیا کہ
قیامت تک اب میں گمراہ ہی رہوں گا۔ تو نے مجھے کہہ جو دیا کہ تو قیامت تک گمراہ ہے۔ تو پھر قیامت
تک گمراہی کے کام کیوں نہ کروں اور میرا نفسی انتقام ایک یہ ہے کیونکہ مغرور انسان جب مارا جاتا ہے
تو اس کا دل کچلا جاتا ہے ، وہ انتقام کی راہیں تلاش کرتا ہے۔ تو گویا خدا تعالیٰ سے شیطان نے اس کی
بات مانتے ہوئے بھی انتقام کی ایک راہ تجویز کی ہے۔ وہ کہتا ہے بہت اچھا میں گمراہ، میرا اب یہ مقصد
بن گیا کہ لَا زَيَّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَا غُوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ کہ جو بھی بندے ہیں
تیرے پیدا کردہ اور جن کو تیرے غلام ہونا چاہیئے میں ان سب کے لئے زینت کے ایسے ایسے سامان
پیدا کروں گا اغوينهم یعنی ایسی ایسی زینت کی جگہیں دکھاؤں گا ان کو اور اغوينهم اجمعین اوران
کو گمراہ کرنے کے دوسرے ذرائع بھی اختیار کروں گا یہاں تک کہ وہ سارے کے سارے تجھے چھوڑ
دیں گے۔ پس میں اپنی غلامی کرنے والوں کی تعداد بڑھالوں گا اور تیری عبادت کرنے والوں کی
تعداد کم کر دوں گا اور یہ ہے میرا انتظام کہ تو نے مجھے کیوں گمراہ قرار دیا لیکن جانتا ہے کہ بعض پر اس کی
بس نہیں چل سکتی ۔ یہ اچھی طرح جانتا ہے کہ جو سچا خدا کا بندہ ہے اس پر شیطان کا ذرہ بھر بھی اثر نہیں ہو
سکتا۔ تو ساتھ ہی کہہ دیا الَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ المُخْلَصِينَ ، أَجْمَعِينَ ہوں گے کثرت کی
وجہ سے مگر جو تیرے بندے تیرے مخلص ہو چکے ہیں اور یہاں مُخلصین نہیں بلکہ مخلصین بتایا
گیا ہے۔ قرآن کریم نے شیطان کی طرف جو لفظ منسوب کئے ہیں وہ مخلصین ہیں وہ بندے جن کو
خطبات طاہر جلد 16
253
خطبہ جمعہ 4 را پریل 1997ء
میں
تو نے خالص کر دیا ہے، جو تیرے نزدیک خالص ٹھہرے ہیں ، وہ نہیں جو اپنے اخلاص جتاتے پھرتے
ہیں ، وہ بندے جو ہیں وہ تو میرے دائرہ اثر سے ہی باہر ہیں میری ان پر کوئی پیش نہیں جائے گی۔ تو وہ
محفوظ بندے ہیں ان بندوں میں ہو کر مرنا ہے یہ ہمارا مقصد حیات ہے اور ان باتوں کو سمجھا رہا ہوں
آپ کو تا کہ باریک سے باریک راہیں دکھائی دیں اور پتا چلے کہ ان باتوں کا لحاظ کئے بغیر ہم
مخلصین میں شامل نہیں ہو سکتے۔ بندے تو رہیں گے ہی۔ ہر چیز جو پیدا ہوئی وہ خدا ہی کا بندہ ہے۔
قَالَ هُذَا صِرَاطٌ عَلَى مُسْتَقِيم وہ جو میں نے بات کی تھی کہ سیدھے رستے پر چل کر پھر بھی
لوگ گمراہ ہو جاتے ہیں اور سیدھا رستہ کوئی ڈھکا چھپا رستہ نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ھذا
صِرَاطٌ عَلَى مُسْتَقِیمُ یہ دیکھو میری راہ کتنی صاف کھلی کھلی اور سیدھی راہ ہے اس راہ پر چل کر کوئی
بھٹک سکتا ہی نہیں ۔ مستقیم کا ایک یہ معنی بھی ہے۔ جو سیدھی راہ ہے اس میں بل فریب کے ساتھ آپ
کیسے چل سکتے ہیں ۔ بندوق کی نالی اگر سیدھی ہے تو گولی سیدھی ہی گزرے گی اس لئے ٹیڑھی نالی میں
سے تو ٹیڑھا سفر ہوا کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندے تیرے بن ہی نہیں سکتے اگر صراط مستقیم پر رہیں کیونکہ
صراط سیدھی ہے تو ان کو بھی سیدھا ہی چلنا ہوگا۔ پھر اِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ
میرے بندے وہ ہیں تجھے ان پر ایک ذرہ بھی غلبہ نصیب نہیں ہوگا۔ سلطان غلبے کو کہتے
ہیں۔ سلطان کسی قسم کا کوئی غلبہ نصیب نہیں ہوگا۔ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ میرے بندے ہوں اور
تیرے بن جائیں اِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَوِينَ اور جو باقی ہیں ان پر بھی تجھے غلبہ نہیں
ہے۔ تجھے غلط نہی ہے۔ جب تک وہ تیرے نہیں ہوں گے تیرے پیچھے نہیں چلیں گے۔ اس لئے تیرا یہ
تکبر بھی جھوٹا ہے کہ میں تیرے بندوں کو اپنا بنا لوں گا۔ میرے بندے تو میرے ہی رہیں گے۔ جو
میرے ہوتے ہوئے خود تیرے ہوں گے وہ تیرے پیچھے جائیں گے اور ان پر فخر کرنا بالکل بے معنی
بات ہے کیونکہ وہ اپنی ذات میں ہی اندرونی کجیوں کی وجہ سے تیری طرف جانے کی تمنا رکھیں گے تو
جائیں گے میرے بندوں کو زبردستی تو نہیں کھینچ سکتا۔ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ اور
پھر أَجْمَعِينَ ان سب کا ٹھکانہ کلیہ جہنم ہی ہے۔ اتنی واضح کھلی کھلی بات بیان فرمانے کے بعد اللہ تعالیٰ
اپنے بندوں سے جو توقع رکھتا ہے وہ کوئی چھپی ہوئی توقع تو نہیں ہے۔ صراط کھول دی گئی ہے۔ سیدھا
خطبات طاہر جلد 16
254
خطبہ جمعہ 4 اپریل 1997ء
رستہ ہے اس پر چلو، جہاں آوازیں آئیں وہاں خیال کرو کہ یہ آواز میں کیسی ہیں اور اگر صراط سے ہٹنے
کی آوازیں ہیں تو جھوٹی ہیں ۔ اب اس میں کون سی مخفی بات ہے۔ جب بھی انسان گناہ کرتا ہے تو سیچ
پر قائم رہتے ہوئے گناہ ہو ہی نہیں سکتا۔ آواز میں کوئی ٹیڑھا پن ضرور ہوا کرتا ہے اور اسے قبول کرنے
سے پہلے انسان سمجھ چکا ہوتا ہے کہ یہ ٹیڑھی بات ہے اس لئے دھو کے کا کوئی سوال نہیں رہا۔ جو انسان
قدم اٹھاتا ہے جان بوجھ کر اپنی اندرونی کجی کی پیروی کرتے ہوئے وہ راہ سے بھٹکتا ہے اور جب
بھٹک جاتا ہے تو پھر شیطان کی غلامی کا دور شروع ہو جاتا ہے۔
اتبع کا لفظ بتا رہا ہے کہ غاوین جو ٹیڑھے ہوں وہ محض ایک غلطی کی وجہ سے کلیہ شیطان
کے بندے نہیں بن جایا کرتے۔ ایک غلطی کی وجہ سے شیطان کے قبضے میں آنا شروع ہو جاتے ہیں
پھر اس کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔ پس جو لگیں گے وہ بھی خود ہی لگیں گے تیرے پیچھے اور ایک ٹھوکر کے
بعد پھر اگلی ، اگلی کے بعد پھر اس سے اگلی اور یہ سلسلہ ہے جو سلسلہ وار آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔ پس
اپنے نفسوں میں ہر انسان دیکھ لے اپنا جائزہ لے لے تو یہ کوئی اتنے بڑے عارفانہ مضامین نہیں ہیں
کہ سمجھ ہی نہ آئیں۔ اتنی کھلی کھلی باتیں ہیں اور قرآن نے اتنی کھول دی ہیں کہ اس کے بعد کسی کے
لئے آنکھیں بند کر کے یہ خیال کرنا کہ مجھے پتا نہیں تھا میں اس لئے کر رہا ہوں بالکل جھوٹ ہے۔ کوئی
بھی انسان اگر یقین کرلے کہ فلاں شخص شک میں مبتلا تھا اور پھر اس سے یہ غلطی ہوئی ہے اس کو سزا
نہیں دیا کرتا۔ اگر اس میں انصاف ہو تو نہیں دیتا۔ چنانچہ قانون کی زبان میں کہتے ہیں اس کو
Benefit of doubt دے رہے ہیں۔ نظر تو آرہا ہے کہ غلطی کی ہے اس نے مگر ہم اس بات کا
اس کو بینیفٹ یعنی فائدہ پہنچا رہے ہیں تو اللہ تعالیٰ شک کا فائدہ کیوں نہ دے گا ۔ اس لئے خدا تعالیٰ
نے مضامین اتنے کھول دیتے ہیں کہ شک کی گنجائش ہی کوئی نہیں چھوڑی۔ ہر انسان اپنے نفس کو جانتا
ہے۔ ہر انسان ہر غلطی کے وقت سمجھ رہا ہوتا ہے کہ یہ غلطی اب میں کیوں کر رہا ہوں اور کوئی حرص ہے
اور ہر غلطی میں کسی کی حق تلفی ضرور ہوتی ہے۔ ہر غلطی میں توازن ضرور بگڑتا ہے۔ جب تجارت کے ذریعہ
جائز طریق سے آپ کوئی دولت حاصل کرتے ہیں تو کبھی آپ کے ضمیر نے چٹکی نہیں لی لیکن جو رشوت
کے ذریعہ دولت حاصل کرتا ہے یا دھوکہ دے کر لیتا ہے تو پہلی دفعہ ضرور ضمیر چٹکی بھرتا ہے۔ یہ ہو ہی نہیں
سکتا کہ اس کو چٹکی محسوس نہ ہوئی ہو۔ پھر اتبع کا مضمون شروع ہو جاتا ہے۔ پھر وہ شیطان کی پیروی شروع
۔
خطبات طاہر جلد 16
255
خطبہ جمعہ 4 اپریل 1997ء
کر دیتا ہے، اس کے خطوات پر چلنے لگتا ہے۔ پھر رفتہ رفتہ وہ آوازیں مرگئیں، وہ درد کے احساس مٹ گئے
اور یہ وہ مرض ہے جو پھر انسان جو ہے پتھر کا ہو جاتا ہے۔ پتھر نہ سنتا ہے نہ اس کو کوئی احساس رہتا ہے۔ پس
ضمیر کے پتھر ہونے کا مطلب بھی یہی ہے کہ وہ احساسات سے عاری ہو جاتا ہے۔
اور قرآن کریم نے جو فرمایا کہ جہنم میں جہنم کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے تو وہاں بھی
یہی پتھر ہونگے۔ انسان تو وہ ہیں جن کے اندر کچھ انسانیت کا غلبہ باقی تھا۔ پس وہ سزا سے بچیں گے
تو نہیں لیکن اس سے بڑھ کر گنہگار ایسے بھی ہیں جو پتھر ہو چکے تھے اور بڑی بھاری تعداد ہے ایسے
پتھروں کی آج کی دنیا میں جن کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے ان کا جہنم کا ایندھن بننالازمی اور یقینی
ہے۔ تو ان باتوں کو سمجھتے ہوئے استغفار کی طرف قدم بڑھانا ضروری ہے اور استغفار کو اس کی
باریکیوں کے ساتھ سمجھنا ضروری ہے۔
اس سلسلے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض اقتباسات میں آج شروع
کروں گا اور انشاء اللہ آئندہ خطبے میں بھی جاری رکھوں گا۔ توبہ کی حقیقت یہ ملفوظات جلد نمبر 1 صفحہ 3
سے عبارت لی گئی ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک مجلس میں فرمایا:
گناہ کی یہ حقیقت نہیں ہے کہ اللہ گناہ کو پیدا کرے اور پھر ہزاروں ہے کہ
برس کے بعد گناہ کی معافی سوجھے ۔“
66
یعنی ایک فقرے میں عیسائیت کی عمارت کلیہ منہدم کر دی گئی۔ ایک ہی فقرہ ہے لیکن ساری
عیسائیت کی عمارت خاک میں ملا دی گئی۔ ان کا تصور یہ ہے کہ آدم کو تو پیدا کیا تھا خدا نے مگر گناہ کا حقیقی
علاج مسیح کو بتایا اور اس تمام عرصے میں مسیح کی آمد سے پہلے پہلے گناہ کا حقیقی علاج ہو ہی نہیں سکتا تھا۔
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
گناہ کی یہ حقیقت نہیں ہے کہ اللہ گناہ کو پیدا کرے اور پھر ہزاروں
برس کے بعد گناہ کی معافی سوجھے“
اچھا اب معاف بھی تو کرنا ہے، کیا کریں ان سے۔ پھر وہ مسیح کو پیدا کر دیا۔ آپ نے بھی
قانون قدرت کا حوالہ دیا ہے۔ جیسا کہ میں نے آپ سے گزارش کی تھی کہ جو چیزیں دکھائی دیں وہ جو
خدا نے پیدا کی ہوں اور خدا کے بنائے ہوئے قوانین ہوں ان کو آپ سمجھیں تو جو قانون نظر سے اوجھل
خطبات طاہر جلد 16
256
خطبہ جمعہ 4 اپریل 1997ء
ہیں وہ بھی سمجھ آجائیں گے۔ یہی طریق اختیار کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ جیسے مکھی کے دو پر ہیں ایک میں شفا اور دوسرے میں زہر بیک وقت موجود ہیں۔ یہ
نہیں کہ زہر پیدا کیا اور مکھی کے شفا کا پر بعد میں پیدا ہوا۔
صلى الله
ہے مکھی کی آنحضرت میا نے بیان فرمائی کہ مکھی جب بھی گرتی ہے بائیں اور یہ جو عادت ہے۔
طرف گرتی ہے اور بائیں طرف گرنے سے ایک بات تو یہ پیدا ہوتی ہے کہ چونکہ وہ گند کھاتی ہے اس
لئے بایاں پر گند میں مبتلا ہوگا اور جراثیم پیٹیں گے تو بائیں پر سے پیٹیں گے۔ جب بیٹھ کے جھکے گی
ایک طرف تو بائیں طرف جھکے گی ۔ دودھ میں گرتی ہے تو بائیں پر کے ساتھ گرتی ہے جب آپ
دیکھیں گے تو ٹیڑھی اس کو تیرتا ہوا دیکھیں گے۔ فرمایا اس کا دایاں پر بھی ڈبو دو اس میں شفا ہے۔ تو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی حدیث کی طرف اشارہ فرمارہے ہیں۔ اسی کا حوالہ دے
رہے ہیں کہ مکھی کے اندر جہاں زہر پیدا فرمایا گیا، شفا بھی ساتھ ہی پیدا فرمادی گئی اور یہ ہمیشہ سے
اسی طرح ہے۔ نہ کھی کی عادت بدلی نہ یہ مضمون تبدیل ہوا یہ تو اسی طرح چلا آرہا ہے۔ صرف یہ سوال
پیدا ہوتا ہے کہ وہ شفا کیسے ہوگئی ۔ یہ وہم تو نہیں کہیں کہ دوسرے پر میں شفا ہے۔ یہ وہ مضمون ہے
جس کو کم سے کم ہو میو پیتھ تو ضرور سمجھ سکتے ہیں کیونکہ انسانی رد عمل ایک طبعی امر ہے۔ کم سے کم میں نے
کہا تھا ورنہ سارے اہل علم ضرور سمجھ سکتے ہیں ۔ مگر ہو میو پیتھ کے لئے تو مفر ہی کوئی نہیں اس کو سمجھے بغیر،
اس کو مانے بغیر اس کا علم ہی باطل ہو جائے گا۔ ہر وہ وجود جس کے اندر کوئی زہر حملہ آور ہو اس کے
خلاف ایک رد عمل اس میں پیدا ہوتا ہے اور مدافعت کی ایک طاقت پیدا ہوتی ہے۔ پس اگر ایک پر
اونچا رکھتی ہے مکھی اور دوسرا گرتا ہے گندگی میں تو وہ پر جو ہمیشہ الگ رہا ہے اس میں مدافعت کی طاقت
پیدا ہو جائے گی ۔ اب یہ وہ مضمون ہے جس کو احمدی سائنس دانوں کو دیکھ کر، گہرائی میں اتر کر حضرت
اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی صداقت کے نشان کے طور پر پیش کرنا چاہئے۔ مگر مسلمانوں میں یہ عادت
ہے کہ کام ان کے اور وہ بھی غیر کریں ۔ صداقت اسلام ثابت کرنی ہے تو غیروں کے پاس جاؤ ، اپنے
جھٹلانے پر ہی لگے رہیں ۔ ایسے ایسے جاہلانہ تصور باندھیں کہ جو مومن ہو وہ بھی کافر ہو جائے اس لئے
اب اسے دور کرلو۔
الله
اب احمد بیت کا دور ہے۔ اب ہمیں تحقیقات خود کر کے دنیا کے سامنے وہ حقائق پیش کرنے
خطبات طاہر جلد 16
257
خطبہ جمعہ 4 اپریل 1997ء
الله
چاہئیں جو قرآن اور حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی صداقت کے زندہ نشان زندہ نشان ہیں مگر ابھی دکھائی
نہیں دے رہے۔ یہ بھی ان میں سے ایک ہے مگر اصل مضمون یہی تھا کہ مسیح موعود علیہ السلام فرماتے نہیں دے رہے۔ کبھی ان میں
ہیں دونوں چیزیں اکٹھی پیدا ہوئی ہیں زہر ہے تو تریاق بھی ہے۔ مثال مکھی کے پروں سے دی گئی ہے ن کے پروں سے دی گی ہے
مگر ساری دنیا میں ہر زہر کا ایک تریاق آپ کو دکھائی دے گا۔ کوئی زہرایسا نہیں ہے جس کا کوئی تریاق
نہ ہو۔ اب دریافت کی بات ہے جو دریافت کرلے وہ کامیاب ہو جائے گا۔ جو دریافت نہیں کرے
گا وہ زہر سے مغلوب ہو جائے گا۔ تو فرماتے ہیں:
پریشانی کا ۔
وو
66
انسان کے بھی دو پر ہیں، ایک معاصی کا اور دوسرا خجالت ، توبہ،
ہو سکتا ہے کہ پشیمانی فرمایا ہو اور سننے والے نے پریشانی سن لیا ہو مگر پریشانی بھی اطلاق
پا جاتا ہے۔ یہ مضمون بھی اطلاق پاسکتا ہے۔ فرماتے ہیں انسان کے بھی دو پر ہیں ایک گناہوں کا اور
دوسرا شرمندگی کا، خجالت کا اور خجالت ہو تو تو بہ پیدا ہوتی ہے اور اگر پریشانی ہے لفظ تو پھر اس میں ایک
اور معنی پیدا ہو جاتا ہے تو تدریج ہو گی تو پہلے شرمندگی ہوگی تو تو بہ کی طرف توجہ ہوگی ۔ تو بہ کی طرف جب
توجہ ہوگی تو اس وقت پریشان ہوں گے ۔ اس وقت پتا چل جائے گا کہ شرمندگی سے بات نہیں بننے
والی وہ تو بہت گہرا نقصان پہنچ گیا ہے۔ اب ٹٹول کے دیکھا تو پھر پتا چلا کہ کتنا گہر انقصان تھا جس میں
میں مبتلا ہو چکا ہوں۔ تو جو نقصان پہنچ جائے اس پر پریشانی ہوا کرتی ہے اور پریشانی میں اس کو دور
کرنے کا پہلو بھی شامل ہوتا ہے تو پریشانی لگ جاتی ہے کہ اب میں کس طرح اس سے نجات پاؤں ۔
یہ قاعدہ کی بات ہے جیسے ایک شخص جب غلام کو سخت مارتا ہے تو پھر اس کے بعد پچھتاتا ہے گویا کہ
دونوں پر اکٹھے حرکت کرتے ہیں۔ ایک طرف گناہ کا دوسری طرف ندامت ، خجالت اور پھر تو بہ کا۔ زہر
کے ساتھ تریاق ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ زہر کیوں بنایا گیا یہ چونکہ ایک بار یک فلسفہ ہے گناہ کا جس
کو زیادہ تفصیل سے آپ کے سامنے رکھنا ہو گا اس لئے میں یہیں بات ختم کرتا ہوں ۔ آئندہ خطبے میں
پہلے اس سوال کا جواب چھیڑوں گا کہ اگر گناہ کے ساتھ تریاق رکھا گیا ہے تو گناہ بنایا ہی کیوں گیا اور
اگر بنایا گیا ہے تو حکمت سے خالی بات نہیں ۔ وہ کیا حکمت ہے یا اور حکمتیں ہیں انشاء اللہ ان باتوں کی
طرف آئندہ خطبہ میں توجہ دوں گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ