خدا کی تقدیر حرکت میں آئی ہے اور آسمان ضرور کچھ نشان دکھائے گا۔ آج ایک نہیں ہزاروں لیکھرام پیدا ہو چکے ہیں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جمعہ اور عید کے ایک ساتھ آنے کی مناسبت سے سو سال قبل پنڈت لیکھرام سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے پورا ہونے کا تذکرہ فرمایا۔ آپ نے لیکھرام کے قتل کے پُراسرار واقعات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بریت اور صداقت کے پہلوؤں کو بیان کیا۔ آخر میں حضور نے موجودہ دور کے معاندین اور جاری مباہلے کا ذکر کرتے ہوئے جماعت کو الٰہی نشانات کے ظہور اور تائیدِ حق کے لیے پرزور دعاؤں کی تحریک فرمائی۔
موضوعات: پیشگوئی پنڈت لیکھرام، جمعہ اور عید کا اجتماع، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، مباہلہ، الٰہی تائید کے لیے دعائیں
خطبات طاہر جلد 16
277
خطبہ جمعہ 18 را پریل 1997ء
خدا کی تقدیر حرکت میں آئی ہے اور آسمان ضرور کچھ نشان
دکھائے گا۔ آج ایک نہیں ہزاروں لیکھرام پیدا ہو چکے ہیں۔
( خطبه جمعه فرموده 18 را پریل 1997ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
ہی کے دن ہوا تھا ۔ حص
آج کا جمعہ جو عید کے دن ہو رہا ہے آج سے سو سال پہلے ایک جمعہ کی یاد دلاتا ہے جو عید
۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لیکھرام سے متعلق جو 1893ء
میں پیشگوئی فرمائی تھی اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا وقت اس الہامی فقرے میں تھا ستعرف يوم
العيد والعيد اقرب کہ یہ واقعہ عید کے دن رونما ہو گا جبکہ عید اس کے قریب تر ہوگی ۔ اس کا مطلب
یہ تھا کہ دو عیدیں اکٹھی ہوں گی ۔ ایک العید جو خاص عید ہو گی ، ایک کامل عید اور دوسری عید اسی کے
ساتھ جڑی ہوئی اقرب بالکل ساتھ ہی ہوگی ۔ پس حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
1893ء میں جو پیشگوئی فرمائی کہ آج سے چھ سال نہیں گزریں گے کہ لیکھر ام ایک خدا تعالیٰ کے قہری
عذاب کا نشانہ بن کر ایک فرشتے کے ہاتھوں ذبح ہو گا یا قتل کیا جائے گا اور یہ بھی بتایا گیا کہ اس کے منہ
سے ایسی آواز نکلے گی جیسے بچھڑے کے منہ سے آواز نکلتی ہے۔ اس کی نشان دہی اتنی واضح فرمادی کہ وہ
دن عید کا دن ، ایسا دن جو عید کے قریب تر ہے اور 1897 ء میں وہ جمعہ آیا جو عید کا دن تھا اور العید بن
ور ایسی عید جو دونوں اپنے اپنے مضمون کے لحاظ سے کامل ہو گئے اور دوسرے دن پھر
وہ یوم العید ظہور پذیر ہوا۔ جس کے متعلق فرمایا تھا ستعرف يوم العيد جس کے ساتھ اقرب“ وہ
خطبات طاہر جلد 16
278
خطبہ جمعہ 18 را پریل 1997ء
ایک کامل : عید کا دن ہوگا اور ہفتے کے روز لیکھرام کے پیٹ میں ایک ایسے نوجوان نے چھری گھو ری گھونپی اور
صرف گھونی نہیں بلکہ اندر پھرایا جس سے اس کی انتڑیاں کٹ گئیں اور جو کچھ تھا وہ باہر آ گیا جس کے
متعلق کوئی سمجھ نہیں آسکی اور کچھ پتا نہ چلا۔ باوجود انتہائی تحقیق کے کسی کو معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کون تھا،
کہاں سے آیا ، کہاں چلا گیا۔ وہ ایک ایسے بازار میں تھا جو آریوں کا بازار تھا وہ تین منزلہ مکان تھا جس
کے اوپر کی منزل پر لیکھر ام بیٹھا ہوا تھا اور نیچے کی منزل پر اس کی بیوی تھی اور وہ لڑکا جس نے اس کو قتل
کیا ہے۔ وہ کچھ عرصہ پہلے اس کے پاس آیا اور اس کے ساتھ بطور گویا کہ آریہ ہو چکا ہو اس طرح اس
کے ساتھ رہنے لگا اور جب یہ ہفتے کا روز آیا عید کے بعد تو اس دن اس نے اس کے پیٹ میں جیسا کہ
بیان کیا گیا ہے چھری گھونپی اور پھر پھیری اندر اور اس کے منہ سے بہت زور سے چیخ نکلی۔ اس قدر
دردناک آواز تھی کہ اس کی بیوی دوڑ کر سیڑھیوں سے ہوتی ہوئی اوپر چڑھنے لگی جن سیڑھیوں سے اس
نے نیچے اترنا تھا اور نیچے سب آریوں کا بازار تھا۔ اس کے واویلے اور شور سے سارے متوجہ ہو گئے اور
پر لی طرف اترنے کے لئے کوئی سیڑھیاں نہیں تھیں، کوئی شخص بھی جو پر لی طرف چھلانگ لگا تا وہ یقیناً
ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا۔
پس ایسی حالت میں جب بیوی او پر پہنچی تو دیکھا کہ لیکھر ام تڑپ رہا ہے زخموں سے اور اس
کی انتڑیاں اور پیٹ کا اندر کا جو کچھ بھی ہے وہ باہر آ چکا ہے اور مارنے والے کا کوئی نشان نہیں۔ نیچے
بازار میں جب شور ہوا تو لوگوں نے توجہ کی۔ جب پوچھا گیا ان سے تو انہوں نے کہا یہاں سے تو کوئی
نیچے اتراہی نہیں ، نہ کوئی پر لی طرف اترا۔ چنانچہ اس کے متعلق کہا گیا کہ پھر اس کو آسمان نگل گیا یا آسمان
کھا گیا کیونکہ زمین پر تو اس کا کوئی نشان نہیں۔ نہ اس کے پہلے پس منظر کا کسی کو کبھی کچھ پتا چل سکا۔
حالانکہ اتناز بردست شور ڈالا گیا تھا آریوں کی طرف سے اور دوسرے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
مخالفین کی وجہ سے کہ یہ نا ممکن تھا کہ پولیس تفتیش کرتی اور اس کا کچھ بھی نہ پتا چلتا۔ نہ پہلے کا پتا چلا نہ بعد
کا پتا چلا۔ کون تھا، کہاں سے آیا ، کہاں چلا گیا۔ یہ سارے ایک ایسے راز ہیں جو ہمیشہ راز رہیں گے۔
مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کشفی نظارے میں اس فرشتے کو دیکھا تھا جو
چھری ہاتھ میں لئے تھا اور لیکھرام کا پوچھ رہا تھا کیونکہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی گستاخی میں اس کو
یہ سزاملنی تھی۔ پس یہ ایک ایسا عظیم الشان نشان ہے جو 1897ء میں تقریباً ایک سوسال پہلے رونما ہوا
خطبات طاہر جلد 16
279
خطبہ جمعہ 18 را پریل 1997ء
اور آج بھی عید ہی کا دن ہے اور آج بھی جمعہ ہے۔ پس آؤ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ جس کے ہاں
نشانات کی کمی نہیں پھر احمدیت کے حق میں ایسے معجزات دکھائے کیونکہ آج ایک لیکھرام نہیں سینکڑوں
لیکھر ام پیدا ہو چکے ہیں۔
الله
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے محمد رسول اللہ ﷺ کے عشق میں جو چیلنج دیا تھا اور اس
کے عواقب کو خوب سمجھ کر قبول فرمایا تھا، جانتے تھے کہ تمام دنیا کی توجہ آپ کی طرف بطور قاتل کے
ہوگی ۔ چنانچہ آپ کے گھر کی تلاشیاں لی گئیں ، ہر قسم کی تحقیق کی گئی اور ایک ادنی سا بھی کوئی سراغ ایسا
نہ ملا جس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس قتل کے ساتھ وابستہ کیا جا سکتا۔
صلى الله
پس یہ واقعہ تھاجو محمدرسول اللہ ﷺ کے عشق کے نتیجے میں رونما ہوا ہے۔ اب ہمارا حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس کامل غلام کا تقاضا یہ ہے کہ اب تو سینکڑوں ہزاروں لیکھرام ہیں
جو دن رات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق گند بکتے اور گستاخیاں کرتے ہیں اور یہ حسن
اتفاق نہیں، مقدر معلوم ہوتا ہے کہ یہی سال مباہلے کا سال بن گیا کیونکہ اس سے پہلے جب مباہلے کا
میں نے چیلنج دیا ہے تو میرے وہم و گمان کے کسی گوشے میں بھی نہیں تھا کہ پلیکھرام کے قتل کا سال ہے
اور لیکھرام کے متعلق خدا تعالیٰ کی چھری کے چلنے کا سال ہے۔ پس یہ ساری باتیں جو اکٹھی ہوگئی ہیں
یہ بتا رہی ہیں کہ خدا کی تقدیر حرکت میں آئی ہے اور آسمان ضرور کچھ نشان ظاہر کر دے گا۔
پس آئیے ہم سب دعاؤں میں شامل ہوں تا کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ اس نشان کو جو
اس نے ظاہر کرنا ہے ہماری دعاؤں کے ساتھ بھی ملا دے اور اس کا ثواب ہمیں بھی عطا ہو۔ آمین