اگر تم اپنے اندر وہ نقوش پیدا کرلو جو نقوش مُہرِ محمدیؐ کے نقوش ہیں تو اربوں آپ کی وجہ سے بچائے جائیں گے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے مغربی بالخصوص امریکی معاشرے کے پس منظر میں بچوں اور نئی نسل کی اخلاقی اور روحانی تربیت کے بنیادی اصول بیان فرمائے۔ آپ نے واضح فرمایا کہ والدین سختی اور جبر کے بجائے پیار، حکمت اور ذاتی نمونے کے ذریعے بچوں میں نیکی کی لذت، خود اعتمادی اور نماز و محبت الٰہی کا فلسفہ پیدا کریں۔ آپ نے جماعت کو نصیحت کی کہ وہ اپنے اندر مہر محمدی کے نقوش پیدا کریں تاکہ ماحول سے متاثر ہونے کے بجائے معاشرے کو نیکی کی طرف بدلنے والے بن سکیں۔ آخر میں حضور نے پاکستان کے ایک شہید داعی الی اللہ چوہدری عتیق احمد باجوہ اور ربوہ کے ایک مخلص واقف زندگی رشید زیروی صاحب کا ذکر خیر فرمایا۔

موضوعات: تربیت اطفال و نوجوانان، فلسفہ عبادت اور محبت الٰہی، مغربی معاشرہ اور خود اعتمادی، نقوش مہر محمدی، شہادت

خطبات طاہر جلد 16
441
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
اگر تم اپنے اندر وہ نقوش پیدا کر لو جو نقوش مہر مح محمدی کے
نقوش ہیں تو اربوں آپ کی وجہ سے بچائے جائیں گے
( خطبہ جمعہ فرموده 20 جون 1997ء بمقام بیت الرحمن واشنگٹن۔ امریکہ )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی ۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ
وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (الحشر: 19)
پھر فرمایا:
آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس خطبہ جمعہ کے ساتھ جماعت احمد احمد یہ USA کا
انچاسواں جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے اور اللہ تعالیٰ جماعت یونائیٹڈ سٹیٹس کے مالی قربانی کرنے
والوں کو بہترین جزا دے جنہوں نے یہ انتظام کیا ہے کہ یہ خطبہ اس وقت ساری دنیا میں سنایا جا رہا ہے
اور اسی طرح جلسے کے کچھ حصے بھی تمام دنیا میں نشر کئے جائیں گے۔ جماعت احمد یہ یونائیٹڈ سٹیٹس
کے کچھ اپنے مسائل ہیں۔ کچھ تو ایسے مسائل ہیں جو سب دنیا کے برابر ہیں لیکن پھر بھی ملک ملک میں
فرق پڑتا جاتا ہے۔
آج جو میں نے آیت تلاوت کی ہے اس میں تربیتی مسائل کی طرف خصوصیت کے ساتھ
اگلی نسلوں کی تربیت سے متعلق بنیادی اصول پیش فرمائے گئے ہیں ۔ گزشتہ خطبہ میں میں نے یا دو تین
خطبات میں تبلیغ کی طرف توجہ دلائی تھی مگر تبلیغ کو تقویت ملتی ہے تبلیغ کرنے والوں کی اپنی تربیت کے

خطبات طاہر جلد 16
442
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
ساتھ اور تبلیغ کے اپنے بھی کچھ مسائل ہیں کیونکہ نئے آنے والے ایسے آتے ہیں جو تربیت کے محتاج
ہوتے ہیں۔ اگر تربیت کرنے والے خود تربیت کے محتاج ہوں تو اس سے بہت سے گھمبیر مسائل پیدا
ہو جاتے ہیں۔ چونکہ ہم نے خصوصیت کے ساتھ مستقبل کی طرف توجہ دینی ہے اس لئے ہماری نظر
موجودہ مسائل پر بھی رہنی ضروری ہے اور آئندہ آنے والی نسلوں کے تعلق میں بھی ہمیں جماعت کی اور
نئے آنے والوں کی ایسی ٹھوس تربیت کرنی ہے جس کے نتیجے میں ہم کہہ سکیں کہ ہم نے صدی کے سر پر
پیدا ہونے کا حق ادا کر دیا۔
بہت سے ایسے خاندان ہیں جن سے ملاقاتیں ہوئیں اور ان میں خصوصیت کے ساتھ ایفرو
امریکن خاندانوں نے اکثر تربیت ہی کے متعلق سوال کئے کیونکہ وہ ایک ایسے ماحول میں پیدا ہوئے
جس ماحول نے ان کے بچوں تک گہرا اثر کر رکھا ہے۔ چنانچہ اس ماحول سے الگ ہو کر اسی ماحول کی
تربیت کرنا جس میں وہ پیدا ہوئے ایک بہت ہی مشکل مسئلہ ہے۔ چنانچہ کل بھی سوال و جواب کی مجلس
میں ایک مخلص احمدی دوست نے یہی توجہ دلائی کہ ہمیں بتایا جائے کہ ہم کیا کریں۔ کچھ ایسی باتیں ہیں
جو بچپن سے شروع ہوتی ہیں اور بچپن ہی میں ان کی بنیاد ڈالنی ضروری ہے۔ میں سب سے پہلے انہی
کی طرف آپ کی توجہ منعکس کرتا ہوں کیونکہ جب تک بچوں کی نسل کو نہ سنبھالا جائے آئندہ کے متعلق
کوئی یقینی بات نہیں کہی جاسکتی۔ یہ آیت کریمہ جس کی میں نے تلاوت کی ہے اسی طرف اشارہ فرما
رہی ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ اے لوگو
جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور کل پر نظر رکھو کہ تم کل کے لئے کیا آگے بھیج رہے ہو۔
پس آج کے بچے کل کی نسلیں ہیں جنہوں نے آج کا احمدیت کا پیغام اگلی صدی میں منتقل
کرنا ہے۔ بچوں کی طرف تربیتی نقطہ نگاہ سے توجہ دینے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ وہ ماں باپ جو بچوں
کی تربیت کرتے ہیں خود ان کی بھی تربیت ہوتی ہے اور لازم ہے کہ وہ اپنی تربیت اپنے بچوں کے
حوالے سے کریں۔ تو پہلی بات جو بچوں کے تعلق میں خصوصیت سے یہاں کے ماحول میں بتانی
ضروری ہے وہ یہ ہے کہ ماں باپ کے لئے لازم ہے کہ بچپن ہی سے اپنے بچوں کا تعلق اپنے ساتھ
بڑھائیں اور ایسے خاندان بنائیں جن میں نگاہیں اندر کی طرف اٹھنے والی ہوں اور بچوں کو گھر کے
ماحول میں سکون ملے ۔

خطبات طاہر جلد 16
443
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ سختی سے بچوں کو دبانے کے نتیجے میں اگر اس عمر تک جب تک وہ ان
کے ماتحت ہیں ان میں کوئی خرابی پیدا ہوتی دکھائی نہیں دے رہی تو وہ غلطی پر ہیں۔ چونکہ بہت سے
بچے اپنے ماں باپ کے حکم کی تعمیل میں یا ان کی سختی سے ڈر کر بسا اوقات اپنے دل کی خواہشات کو
دبائے رکھتے ہیں اور جب وہ سوسائٹی میں کھل کر باہر جاتے ہیں تو وہ خواہشات ایک ایسے ماحول میں
پنے لگتی ہیں جو ان کے لئے سازگار ہے۔ ہر بدی کا خیال، ہر اس لذت کی تمنا جو جلدی حاصل کی
جاسکتی ہے امریکہ کی سوسائٹی میں سب سے زیادہ جلدی حاصل کی جاسکتی ہے۔ دنیا کی ہر سوسائٹی میں
یہ ہ مسئلہ ہے لیکن امریکہ میں تو ماحول میں اتنی زیادہ سرعت کے ساتھ دل کی لذت کے سامان پیدا
جاتے ہیں کہ بچوں کو بہکانے کے لئے اس سے زیادہ اور کوئی چیز ممکن نہیں ہے۔ چنانچہ جب وہ گھر کے
ماحول سے نکلتے ہیں تو باہر کا ماحول انہیں بدیوں میں خوش آمدید کہتا ہے، نیکیوں میں نہیں اور یہ ایک اس
ماحول کی خصوصیت ہے جسے بچوں کو سمجھا نا ضروری ہے۔
کئے
میں نے دیکھا ہے کہ بچے یہ شکایت کرتے ہیں کہ جب ہم اسلامی طریق پر عمل کر رہے
ہوں تو لوگ ہم پر ہنستے ہیں، لوگ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں سمجھتے ہیں کہ یہ اور قسم کی نسل ہے اور ماحول کا
یہ اختلاف اور نیکی پر حملہ کرنا یہ امریکہ کے ماحول کا ایک جزو بن چکا ہے۔ امریکہ کی فضا ایسی ہے کہ وہ
لازماً گھر سے باہر نکلنے والے بچوں کو اپنی طرف کھینچے گی اور ان کی اچھی عادات کو فرسودہ خیالات کہہ کر
ان کو رد کرتی ہے اس کے نتیجے میں بچے میں خود اعتمادی کا فقدان ہو جاتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ جو اپنے
گھر سے میں اقدار لے کر چلا تھا سوسائٹی میں تو ان کی کوئی بھی قیمت نہیں ، سوسائٹی میں جن اقدار کی
قیمت ہے وہ ایسی اقدار ہیں جن کو گھر میں برا کہا جاتا تھا۔ پس آزادی کا ایک احساس باہر نکل کر ایسا
پیدا ہوتا ہے جو تیزی کے ساتھ ایسے بچوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔
پس اس مشکل کو پیش نظر رکھتے ہوئے لازم ہے کہ بچپن ہی سے بچوں کے دل اپنی طرف
یعنی ماں باپ اپنی طرف مائل کریں اور گھر کے ماحول میں ان کی لذت کے ایسے سامان ہونے
چاہئیں کہ وہ باہر سے گھر لوٹیں تو سکون کی دنیا میں لوٹیں، بے سکونی سے نکل کر اطمینان کی طرف
آئیں اور یہ باتیں صرف اسی صورت میں ممکن ہیں جب آنحضرت ﷺ کی اس نصیحت پر غور کیا جائے
کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے دائیں کان میں اذان دو اور بائیں کان میں تکبیر کہو۔ بہت سے
صلى الله

خطبات طاہر جلد 16
444
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
لوگ ہیں جو اس کا فلسفہ نہیں سمجھتے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اس کا تو کوئی فائدہ نہیں ۔ اکثر ایسے بچے مختلف
زبانیں بولنے والوں کے بچے ہوتے ہیں ان کو تو عربی کا بھی کچھ پتا نہیں کہ کیا چیز ہے۔ وہ سمجھتے ہیں
کہ بظاہر ایک بے کار بات ہے۔ میں اس وقت اس تفصیل میں نہیں جاتا کہ نفسیاتی لحاظ سے اس کا کیا
اثر پڑتا ہے اور بچے کا دماغ کن باتوں کو شروع ہی سے قبول کرتا ہے اور پھر محفوظ رکھتا ہے۔ اس بحث کو
چھوڑتے ہوئے میں ان ماں باپ کو بتا رہا ہوں جو اذان دیتے یا دلواتے ہیں، وہ تکبیر دیتے یا دلواتے
ہیں ان کو تو متوجہ ہونا چاہئے وہ تو باشعور ہیں۔ آخر کیوں یہ کہا گیا ؟ ایک اس کا پہلو وہ ماں باپ ہیں
جن کے ہاں بچے پیدا ہوتے ہیں۔ ان کو سمجھایا گیا ہے کہ بچپن ہی سے بچوں کی صحیح تربیت کرو ورنہ بعد
میں یہ ہاتھ سے نکل جائیں گے۔ تو پہلی تربیت کا وقت بچپن کا آغاز ہے اور اس وقت کی تربیت ایسی
ہے جو ہمیشہ کے لئے آئندہ زندگی کی بنیادیں قائم کرتی ہے۔ اس بات کو بھلانے سے بہت سے لوگ
نقصان اٹھا جاتے ہیں ۔
بچوں سے ہر قسم کی پیار کی باتیں تو ہوتی ہیں ان کی خواہشات کا خیال رکھا جاتا ہے مگر بچپن
صلى الله
سے ان کو نیکی پر قائم کرنے کی طرف توجہ نہیں دی جاتی ۔ اس لئے سب سے اہم بات اس ماحول میں
جیسا کہ دوسرے ماحول میں بھی بہت ہی اہم ہے لیکن امریکہ میں خصوصیت کے ساتھ جماعت کو اس
طرف توجہ دینی چاہئے کہ بچوں سے ایسی باتیں کریں جواللہ اور رسول ﷺ اور نیک لوگوں کی محبت پیدا
کرنے والی باتیں ہوں اور ان کو نیکی کی اقدار سمجھائیں اور اس کے لئے گھر میں مختلف قسم کے مواقع
پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ جب ایک بچہ اچھی بات کرتا ہے تو ماں باپ کا فرض ہے کہ اس بات کو بڑی
اہمیت دیں اور اس بچے کی اس بات کا ذکر چلائیں کیونکہ وہ بچہ جو اچھی بات پر مثلاً کسی موقع پر وہ
جھوٹ بول سکتا تھا اس نے نہیں بولا اور سچ بول کر بظاہر نقصان اٹھایا ہے اگر آپ اس کی باتیں آنے
والوں میں ذکر کیا کریں اور سوسائٹی میں اپنے گھر میں ، گھر سے باہر اس بچے کو اس طرح پیش کریں کہ
دیکھو اس کے دل میں شروع ہی سے نیکی ہے تو ایسا بچہ اس بات کو کبھی بھول نہیں سکتا۔ ناممکن ہے کہ اس
کے دل سے اس ماحول میں نیکی کی اہمیت کا اثر مٹ جائے۔
دوسرے جب وہ کوئی بری بات کرتا ہے تو اسے سمجھانا اس طریق پر کہ وہ سمجھ جائے اور اسے
محسوس ہو کہ میں ایک برابر کی چیز ہوں، میں بھی ایک عقل رکھنے والا وجود ہوں جو کچھ میں سوچتا ہوں ،

خطبات طاہر جلد 16
445
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
صلى الله
ماں باپ کی سوچ اس سوچ پر اثر انداز ہو رہی ہے نہ کہ اس کا ہماری سوچ پر حکم چل رہا ہے۔ پس تحکم ا
سے احتراز لازم ہے اور یہی وجہ ہے کہ آنحضرت ﷺ نے نماز کے قیام کے سلسلے میں شروع میں بچپن
میں بچوں پر تحکم کی اجازت نہیں دی۔ سات سال سے پہلے تو کسی تحکم کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
سات سال سے دس سال تک ایسی نصیحت جس کے نتیجے میں بچے نمازوں کی طرف متوجہ ہوں اور بار
باران کو نمازوں کی عادت ڈالنے کی طرف ماں باپ کو توجہ دلانا یہ تو ہمیں ملتا ہے لیکن بچوں کو اس پر سزا
عليه
کوئی نہیں ہے کہ وہ سات سال سے دس سال کی عمر میں نمازوں سے منہ موڑتے ہیں۔ تو آنحضرت
نے ان کو سات سے دس سال تک سزا دینے کا کہیں ارشاد نہیں فرمایا۔ تین سال مسلسل ماں باپ کو
نصیحت کے ذریعے اثر انداز ہونا ہے۔ ایسی باتیں کہنی ہیں جو ان کے دل اور دماغ کو اسلام کی طرف
پھیرنے والی ہوں اور دل کے اطمینان سے وہ اسلام کی طرف مائل ہوں۔
اور دس سال تک جب وہ اس عمر کو پہنچیں جہاں صرف گھر ہی میں نہیں باہر بھی ایسے بچوں کو
کچھ نہ کچھ سزا ضرور دی جاتی ہے۔ پرانے زمانے میں تو سکول میں ایسے بچوں کو جو دس سے بارہ سال
کی عمر میں ہوں سوئیاں بھی پڑتی ہیں اور کئی قسم کی سزائیں دی جاتی ہیں بلکہ وہاں تو اس سے پہلے بھی
بعض دفعہ سزا شروع ہو جاتی ہے تو پہلے سزا کا تو کوئی تصور ہی نہیں ہے، جھوٹ ہے۔ اس سے باز
رہیں اور اس کے بعد جو سزا ہے اس کو آنحضرت ﷺ نے معمولی سرزنش قرار دیا ہے۔ ہرگز کسی قسم کی
سختی ایسی نہیں جس سے بچے کے بدن پر ایسی ضرب پڑے جس سے اس کو نقصان پہنچ سکے اور یہ وہ پہلو
ہے جس کو بچپن کی تربیت میں آپ کو ملحوظ رکھنا ہوگا یعنی سات سال کی عمر تک پیار اور محبت سے اپنے
ساتھ دل لگائیں، ان کی اچھی باتوں کو اُچھالیں کیونکہ اس عمر میں بچے ضرور اپنی تعریف کو خوشی سے
قبول کرتے ہیں اور جس بات کی تعریف کی جائے اس پر جم جایا کرتے ہیں۔ جس چیز سے نفرت
دلائی جائے اس سے متنفر ہو جایا کرتے ہیں۔
تو آئندہ آنے والے جو خطرات ہیں ان کا بچپن ہی میں تصور باندھیں اور ان کے ساتھ بیٹھ
کر ماحول کی بدی کو ان کے سامنے اچھال کر پیش کریں۔ ان کو بتائیں کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ جب
وہ سات سال سے اوپر دس سال تک پہنچیں تو پھر خصوصیت سے عبادتوں کی طرف متوجہ کرنا بھی آپ
کی تربیت کا ایک حصہ بن جائے گا۔ اس کے بعد نا پسندیدگی کا اظہار، ان سے منہ موڑ نا اگر وہ بری

خطبات طاہر جلد 16
446
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
صلى الله
حرکت کریں، نمازیں نہ پڑھیں تو بعض دفعہ ڈانٹنا اور سمجھانا یہ چیزیں بارہ سال کی عمر تک جائز ہیں ۔
اور بارہ سال کے بعد آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ پھر اب تمہارا ان پر کوئی سختی کا حق باقی نہیں رہا جو
کچھ تم نے کرنا تھا وہ وقت گزر گیا ہے۔
اب دیکھیں اس پہلو سے مغربی تہذیب اور اسلام میں کتنا نمایاں فرق ہے۔ مغربی تہذیب
میں مختلف سال مقرر کر دیئے جاتے ہیں مثلاً اٹھارہ سال ، اکیس سال یا سولہ سال اور ان سالوں کا
بعض جرائم سے تعلق قائم کیا جاتا ہے۔ آج کل جو ترقی یافتہ ممالک ہیں ان میں یہ معین کیا جا رہا ہے کہ
سولہ سال کی عمر تک کسی لڑکے کو کس جرم کی کتنی سزاملنی چاہئے ، اٹھارہ سال تک کس جرم کی کتنی سزاملنی
چاہئے اور اکیس سال کی عمر میں جا کر پھر وہ کلیہ ہر سزا کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔ اسلام نے بارہ
سال اس لئے مقرر کئے ہیں کہ یہ بلوغت کا آغاز ہے اور بارہ سال میں بچہ اتنی ذہنی پختگی اختیار کر جاتا
ہے کہ اپنے روزمرہ کے معاملات میں خود فیصلہ کر سکے ۔
پس اسلام کی بلوغت کا آغاز دنیا والوں کی بلوغت سے بہت پہلے ہوتا ہے اور یہ بہت
ضروری بات ہے کیونکہ اگر بارہ سال تک بچہ اپنے سیاہ و سفید کو دیکھ نہ سکتا ہو تو پھر اٹھارہ سال تک بھی
نہیں دیکھے گا بلکہ اپنی بد عادتوں میں اتنا پختہ ہو جائے گا جب وہ اٹھارہ سال کی عمر سے گزر کر سوسائٹی
میں جاتا ہے تو پھر اس میں وہ بدی ایک مستقل دائمی شکل اختیار کر جاتی ہے۔ یہ وہ پہلو ہے جس کے
متعلق میں آپ کو بھی متوجہ کر رہا ہوں اور انگلستان میں اکثر جوان مسائل میں دلچسپی لینے والے سوشل
راہنما یا سیاسی راہنما ہیں وہ جب مجھ سے گفتگو کے لئے آتے ہیں تو میں ان کو سمجھاتا ہوں کہ تم بنیادی
طور پر ایک غلطی کر رہے ہو۔ مثلاً بعض چھوٹے بچوں کو وہاں قتل پر آمادہ کرنے والے گروہ بن چکے ہیں
اور ان سے وہ قتل کرواتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ان کو سزا نہیں ملے گی ۔ اسی طرح چوری ڈاکہ، سکولوں
میں ڈرگ اڈکشن (Drug Addiction) کے لئے اس قسم کے گروہ تیار کئے جاتے ہیں اور یہ
محض غلط قانون سے ناجائز فائدہ اٹھانا ہے۔
جب تک قوانین درست نہ ہوں اس وقت تک انسان کی صحیح تربیت اور معاشرے کی صحیح
اصلاح ممکن نہیں ہے۔ مگر ہمیں جس نے قانون دیا یعنی اللہ تعالی ، اس نے ایک ایسا قانون دان عطا
فرمایا جس سے بڑھ کر کوئی قانون دان دنیا میں کبھی پیدا نہیں ہوا یعنی حضرت
صلى الله
عليه -
ہوا یعنی حضرت اقدس محمد مصطفی علی

خطبات طاہر جلد 16
447
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
آپ نے قرآن کے قانون کو سمجھا اور اپنی اُمت میں اسے جاری فرمایا۔ یہی ایک پہلو آپ دیکھیں کہ
جب بھی گفتگو آگے بڑھی وہ تمام ملنے والے اس بات پر یقینی طور پر مطمئن ہو کر گئے کہ ہمارے
معاشرے کی غلطی ہے۔ اس کی اصلاح کے بغیر ہم کسی تربیت کا دعوی نہیں کر سکتے کیونکہ ان کی بلوغت
تک پہنچتے پہنچتے یعنی اٹھارہ سال یا اکیس سال تک اگر بدی کی سزا نہ دی جائے تو بچے کو بدی پر جرات
پیدا ہو جاتی ہے اور یہ وہ عمر ہے جس میں جرات ایک دوام اختیار کر جاتی ہے، ایک ایسی عادت بن
جاتی ہے کہ جسے پھر چھوڑ ناممکن نہیں رہتا۔
چنانچہ اکثر انگلستان میں بھی اور یورپ کی دوسری سائٹیوں میں بھی ایسے بد بچے بالغ بنا
کر سوسائٹی میں پھینکے جاتے ہیں جو اپنی بدیوں پر پختہ ہو چکے ہوتے ہیں۔ جسے ڈرگ اڈکشن
(Drug Addiction) کی شروع سے عادت پڑ گئی ہو، جسے ڈرگ بیچ کر پیسے لینے کی عادت پڑ
جائے ، کیسے ممکن ہے کہ وہ اٹھارہ یا اکیس سال کے بعد قانون کے ڈر سے ان عادات کو چھوڑ دے۔ تو
معمولی سی عقل کی بات ہے اسے استعمال کر کے اگر دیکھا جائے ، جیسا کہ یہ لوگ نہیں دیکھ رہے بد قسمتی
سے، تو انسان لازما آنحضرت ﷺ کی تعلیم کی طرف لوٹے گا۔ پس تربیت کا آغاز شروع سے ہونا
چاہئے اور بارہ سال کی عمر تک پہنچ کر اس تربیت کو اتنا مکمل ہو جانا چاہئے کہ اس کے بعد بچہ اپنے سیاہ و
سفید کا مالک ہو اور پھر اگر وہ سوسائٹی کا جرم کرے تو سوسائٹی اس کو سزا دے۔ اگر خدا کا جرم کرے تو
خدا سزادے گا ماں باپ کا کام نہیں کہ اس کو سزا دیں۔ یہاں پہنچ کر معاشرے اور احمدی ماحول کے جو
طرز عمل میں ایک فرق ہے جو میں آپ کے سامنے نمایاں طور پر رکھنا چاہتا ہوں۔
صلى
بہت سے بچے اور بچیاں جو امریکہ کے ماحول میں پیدا ہوئے ان کے متعلق ماں باپ
بہت سے تو نہیں کہنا چاہئے مگر کئی ایسے ہیں کہ ان کے ماں باپ بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں روتے
ہیں ، گریہ وزاری کرتے ہیں، مجھے خط لکھتے ہیں کہ ہماری جوان بچیوں کو کیا ہو گیا۔ بہت اچھی اور نیک
اور مخلص تھیں بے حد دین سے تعلق تھا نمازیں بھی پڑھتی تھیں مگر اچانک جب کالجوں میں گئی ہیں تو ان
کی کایا پلٹ گئی۔ میں انہیں سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ اچانک کچھ نہیں ہوا کرتا۔ انہوں نے اپنی
آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ بچیاں جو دل سے نیکی پر قائم ہو چکی ہوں اچانک
معاشرے میں جاکر ان کی کیفیت بدل جائے ۔ لازماً دل میں کچھ دبی ہوئی خواہشات رہی ہیں جن کو

خطبات طاہر جلد 16
448
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
گھر میں پہنے نہیں دیا گیا اور جن کو سنبھالنے کے لئے کوئی ذہنی کوشش نہیں کی گئی۔
اس لئے اب یہ دوسرا پہلو ہے جس کی طرف میں متوجہ کرنا چاہتا ہوں ۔ یہ کوششیں بھی بارہ
سال سے پہلے پہلے کام کر جائیں گی ورنہ نہیں کریں گی یعنی بلوغت کا آغاز جس کو میں بارہ سال کہہ رہا و
ہوں اس میں بچے کے اپنے دل میں خصوصیت کے ساتھ ایسی جنسی خواہشات جنم لینے لگتی ہیں جن سے
وہ مغلوب ہو جاتا ہے اور اگر ان امور میں پہلے ہی اس کی تربیت کی گئی ہو تو وہ ذہنی طور پر اس کے لئے
تیار ہوگا اور اس تربیت میں ماں باپ کو اپنے بچوں کے ساتھ وقت لگانا ہوگا بجائے اس کے کہ سکولوں
کے اوپر چھوڑ دیا جائے یا کالجوں پر چھوڑ دیا جائے۔ میں نے یہ دیکھا ہے کہ جن ماں باپ نے بچوں پر یا یہ ما
اس لحاظ سے محنت کی ہو کہ ان کو نیکی اور بدی کی تمیز سکھائی گئی ہو، اس طریق پر سکھائی گئی ہو کہ وہ زندگی
کا فلسفہ بن جائے وہ بچے اسے زندگی کے فلسفے کے طور پر قبول کریں۔
*
صلى
اور یہ پہلو تربیت میں بہت ہی اہم ہے کہ تعلیم کے ساتھ تعلیم کا فلسفہ بتایا جائے کیونکہ
قرآن کریم نے آنحضرت ﷺ کو ایک ایسے معلم کے طور پر پیش فرمایا ہے جو وَ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ
وَالْحِكْمَةَ (البقرہ: 130) کہ وہ صرف تعلیم کتاب پر اکتفا نہیں کرتا وہ اس کی حکمت بھی سمجھاتا ہے۔
پس جو خرابی میں نے دیکھی ہے اس میں ان دو چیزوں کے اندر جو فرق کیا جاتا ہے یہی فرق ہے جو
آئندہ خرابیوں کا موجب بنتا ہے۔ ماں باپ کہتے ہیں ہم نے ان کو تعلیم دی ان کو بچپن سے نمازیں
پڑھنی سکھائیں اور قرآن کی تلاوت بھی یہ کیا کرتے تھے وغیرہ وغیرہ لیکن اس تعلیم کی حکمت نہیں بتائی
گئی اور حکمت ایسی چیز ہے جو دل کو اس تعلیم کے ساتھ اس طرح جوڑ دیتی ہے کہ پھر آئندہ کبھی وہ الگ
نہیں ہو سکتی ۔ مثلاً باہر کی دنیا میں جو ان کو دلچسپیاں دکھائی دیتی ہیں ان کی مثال ایسے جانوروں سے
بھی دی جا سکتی ہے جو بظاہر بڑے خوبصورت ہیں مثلاً سانپ ہے۔ بعض دفعہ اس کے بہت ہی
پیارے رنگ ہوتے ہیں نظر کو بھاتا ہے۔ اسی طرح بعض کا ٹنے والے جانور ہیں جو بہت خوبصورت
دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے متعلق اگر یہ سمجھایا جائے کہ ان کو جب تم ہاتھ لگاؤ گے، ان کی طرف مائل
ہو گے تو لازماً یہ ڈسیں گے اور لازماً نقصان پہنچائیں گے اور اس بات کو اگر بچپن ہی سے دل میں بٹھا
دیا جائے تو کوئی انسان جو اس حکمت کو سمجھ جائے وہ ان کی طرف ہاتھ بڑھانے کی جرات نہیں کر سکتا۔
لیکن اگر یہ حکمت بچپن سے بتائی نہ جائے اور سمجھائی نہ جائے اور دل میں بٹھا نہ دی جائے تو پھر انسان

خطبات طاہر جلد 16
449
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
ایسے تجربے کرنے پر آزادی محسوس کرے گا۔
پس یہ نہ سمجھیں کہ معاشرے کی خرابیوں کو سمجھانے کا وقت بلوغت کے بعد شروع ہوگا۔
بچپن سے سمجھانا ضروری ہے، ان بچوں کے ساتھ بیٹھنا ضروری ہے، ان کو ٹیلی ویژن دکھانی ضروری
ہے۔ جو ٹیلی ویژن یہ دیکھتے ہیں اس وقت ماں باپ کو چاہئے کہ کچھ اپنا وقت خرچ کریں اور ساتھ
بیٹھیں اور ان کو بتائیں کہ دیکھو یہ خرابیاں ہیں اور ان خرابیوں کی حکمتیں اس طریق پر سمجھائی جائیں
کہ وہ جاگزیں ہو جائیں اور انسانی فطرت اور سوچ کا حصہ بن جائیں۔ اس سلسلے میں چند مثالیں میں
آپ کے سامنے رکھتا ہوں ، مثلاً اگر ان کو یہ سمجھایا جائے کہ یہ بدیاں چیز کیا ہیں؟ کیوں ان سے منع کیا
جاتا ہے؟ نیکیاں کیا ہوتی ہیں؟ اور نیکی کے فوائد کیا ہیں؟ اور پھر معاشرے کے حوالے سے ان کی
تفصیل سمجھائی جائے تو نا ممکن ہے کہ بچہ ان امور کی طرف توجہ نہ دے۔
پہلی بات جو نمایاں طور پر ان کے سامنے رکھنی ضروری ہے وہ یہ ہے کہ بدی سے ایک لذت
پیدا ہوتی ہے اس کا انکار کرنا جائز نہیں۔ ہر قسم کی بدی سے ایک لذت حاصل ہوتی ہے لیکن وہ لذت
ہمیشہ یا الٹ کر اس بدی کرنے والے کو نقصان پہنچاتی ہے یا ماحول کو نقصان پہنچاتی ہے۔ پس ہر وہ
لذت جس کے ساتھ ایک نقصان وابستہ ہو چکا ہے جس سے اس کو علیحدہ کیا جاہی نہیں سکتا وہ بدی ہے لیکن
لذت سے محرومی کا نام نیکی نہیں ہے۔ یہ اگلا قدم ہے جس پر ان کو خوب اچھی طرح سمجھانا ضروری ہے کہ
تمہیں نیکی کی طرف بلاتے ہیں اس لئے کہ نیکی میں ایک لذت ہے اور ان بدی کی لذت اور
لذت میں بہت بڑا فرق ہے۔ بدی کی لذت میں ضرور کوئی نہ کوئی کانٹا چھپا ہوتا ہے وہ ضرور نقصان پہنچاتی
ہے اور جتنی بھی موجود سوسائٹی کی بدیاں ہیں ان کو دیکھ لیں وہ لازماً سوسائٹی میں بے اطمینانی پیدا کریں
گے اور کسی نہ کسی خرابی پر منتج ہوں گی۔ چنانچہ ساری سوسائٹی میں وہ خرابی بے چینی بن کر ابھرتی ہے لیکن
سوسائٹی اس بے چینی کے باوجود اپنی لذت کے حصول کی خاطر اس کی طرف لپکتی بھی ہے۔
یہ وہ تضاد ہے معاشرے کا جس کو بچپن ہی سے اپنی اولاد کے سامنے کھول کر بیان کرنے کی
ضرورت ہے اور اس کے لئے چھوٹی چھوٹی مثالیں دی جاسکتی ہیں۔ مثلاً ایک بچے سے آپ کہہ سکتے
ہیں کہ تم اگر اپنے بھائی کی کوئی چیز لے کر بھاگ جاؤ تو تمہیں تو مزہ آئے گا، تمہیں کچھ حاصل ہوگا، یہ
درست ہے نا!۔ یہ بات ہے۔ اپنی چھوٹی بہن سے کوئی چیز چھین لو تو تم لطف اٹھاؤ گے لیکن یہ ایسا لطف

خطبات طاہر جلد 16
450
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
ہے جس کے نتیجے میں اسے دکھ ضرور پہنچے گا۔ پس وہ لطف جو کسی کے دکھ پر بنی ہو یہ بدی ہے لیکن اس
کے برعکس اس کو سمجھایا جا سکتا ہے کوئی چیز اس کو دی جاسکتی ہے کہ اپنی بہن کو یہ خوشی کا جس کو سر پرائز
(Surprise) کہتے ہیں یعنی خوشی میں ایک حیرت کا سماں پیدا ہو جاتا ہے اسے یہ چیز دے دو، چھپ
کر اس کے بٹوے میں ڈال دو یا اس کے کمرے میں رکھ دو اور وہ تعجب کرے کہ میرے دل کی یہ چیز،
میری خواہش کس نے پوری کی۔ اس میں بھی ایک خوشی ہے اور ان دونوں خوشیوں میں ایک فرق ہے
پہلی خوشی کی صورت میں جو نقصان پہنچا کر لذت اٹھاتا ہے اس کی لذت دائمی نہیں رہتی بلکہ
اسی وقت اس کے ضمیر میں سے ایک کان کانٹا نکلتا ہے جو کچھ نہ کچھ ضرور چھتا ہے اور یہ بات ان بچوں کو
جن کو آپ بچہ سمجھ رہے ہیں سمجھانی ضروری ہے کیونکہ بچے بہت عقل والی چیز ہیں۔ میرا بچوں سے یہ
تجربہ ہے کہ جن کو لوگ بچے سمجھ کے نظر انداز کر رہے ہوتے ہیں وہ بعض دفعہ اپنے ماں باپ سے بھی
زیادہ ذہین اور ہوشیار اور گہری باتوں کو سمجھنے والے ہوتے ہیں صرف صبر کی ضرورت ہے اور نیکی کے
ساتھ قرآن کریم میں ہر جگہ صبر کا مضمون بیان ہوا ہے۔ کوئی نصیحت کارفرما نہیں ہو سکتی جب تک صبر نہ
ہو اور صبر کے ساتھ نصیحت کرتے چلے جانا ہی مسلمانوں کا شعار مقرر فرمایا گیا ہے۔
پس اس پہلو کو جو میں بیان کر رہا ہوں اہمیت دیں اور بچپن ہی سے بھائی اور بہن میں، بھائی
اور بھائی میں، ماں باپ اور بچوں کے درمیان ایسے نیکی کے رشتے قائم کریں جن میں مزہ پیدا ہو اور
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایک انسان اپنے بھائی کے لئے ، اپنی بہن کے لئے جو بظاہر قربانی کرتا
ہے اس قربانی کے نتیجے میں اس کی طرف سے مادی چیز، مادی قدرا الگ ہو کر کسی دوسرے تک پہنچتی
ہے۔ اگر کوئی جھپٹ کر اپنے بھائی یا بہن کی کوئی مادی چیز میٹیریل (Material) چیز لے بھاگتا
ہے تو دونوں صورتوں میں انتقال ہے مادے کا اور مادے کا انتقال ہے جو لذت پیدا کرتا ہے۔ اب یہ
لذت کا فلسفہ ہے جو سمجھانا ضروری ہے جو ہمیشہ ان بچوں کے کام آئے گا۔
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے لذت میں بہت سی چیزیں ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ مادہ
ایک طرف سے منتقل ہو کر دوسری طرف جاتا ہے، حق ایک طرف سے منتقل ہو کے دوسری طرف جاتا
ہے۔ اگر آپ مادہ حاصل کرنے والے ہوں تو ایک لذت ہے۔ اگر کسی کا حق چھیننے والے ہوں اس
میں بھی ایک لذت ہے لیکن جب آپ اپنی مادی قدر کو کسی دوسرے کی طرف منتقل کرتے ہیں اس میں

خطبات طاہر جلد 16
451
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
بھی ایک لذت ہے اور جب آپ اپنا حق کسی کے لئے چھوڑتے ہیں تو اس میں بھی ایک لذت ہے۔
مگر فرق یہ ہے کہ یہ دوسری قسم کی لذت دائمی ہو جاتی ہے، ساری زندگی انسان کو لطف پہنچاتی رہتی ہے
اور پہلی قسم کی لذت ایک شر پیدا کرتی ہے جو خود اپنے ضمیر میں بھی پیدا ہوتا ہے اور پھر مزید کی طلب پیدا
کر دیتی ہے اور کبھی بھی بدی کی لذت بار بار وہی بدی کرنے سے اسی طرح نہیں رہے گی بلکہ آگے
بڑھے گی۔ ایک بدی کے بعد جب تک آپ دو بدیاں نہ کہ نہ کریں آپ کو چین نہیں آئے گا۔ جب دو
بدیاں کریں گے تو تیسری بدی کی طرف آپ کا قدم اٹھے گا، چوتھی کی طرف اٹھے گا ، اسی طرح ساری
دنیا میں معاشرے میں اخلاقی گراوٹ پیدا ہوتی ہے اور ہوتی چلی جاتی ہے۔ پس ان دو چیزوں میں جو
فرق ہے وہ بعض مثالوں کے ذریعے آپ کو خود سمجھنا ہے اور اپنے بچوں کو سمجھانا ہے۔ آپ ان کو یقین
دلائیں کہ جو تم قدریں اپنے طور پر حاصل کرتے ہو جائز قدریں ہیں ویلیوز (Values) جن کو
انگریزی میں کہا جاتا ہے، جب تم ان کو چھوڑتے ہو تو اس کے نتیجے میں تمہیں ضرور مزہ آئے گا لیکن اگر
بالا رادہ چھوڑو۔ اگر مجبور ہو کر چھوڑو گے تو تکلیف پہنچے گی ۔
پس بالا رادہ اپنی چیزوں کو دوسروں کو دینا اس لئے کہ ان پر احسان ہو اور ان کو مزہ آئے یہ
چیز ہے کہ دینے والے کو بھی ضرور مزہ دیتی ہے اور یہ نیکی کی ایسی تعریف ہے جس میں آپ
کبھی کوئی فرق نہیں دیکھیں گے۔ بدی میں یہ بات نہیں ہوتی۔ بدی میں کم سے کم بدی کرنے والا
لذت محسوس بھی کرے تو جس کے خلاف کی جاتی ہے وہ محسوس نہیں کرتا لیکن نیکی میں دو طرفہ مزہ ہے اور
دو طرفہ مزہ بھی ایسا جو دائمی ہو جاتا ہے جو کہ ہمیشہ باقی رہ جاتا ہے۔ پس اگر کوئی شخص احسان کا مزہ
اٹھانے لگ جائے تو وہ اور زیادہ احسان کرے گا یعنی اور زیادہ اپنی مرضی سے اپنے حقوق دوسروں کی
طرف منتقل کرے گا یہاں تک کہ بظاہر انبیاء کے مرتبے پر پہنچتے پہنچتے انسان اپنے سارے حقوق گا
سوسائٹی کی طرف منتقل کر بیٹھتا ہے، اس کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا اور لوگ سمجھتے ہیں کہ اس شخص کی زندگی
بڑی بدمزہ ہوگئی ہے حالانکہ جو الطف احسان کا انبیاء کو محسوس ہوتا ہے دوسرا اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔
پس یہ خیال کر لینا کہ نبی احسان کر کے تکلیف اٹھاتے ہیں بالکل غلط ہے۔ وہ تکلیف
صلى الله
اٹھا کے بھی احسان کرتے ہیں۔ یہ فرق ہے جو آنحضرت ﷺ کی زندگی میں ہمیں دائمی سبق کے طور پر
ملتا ہے۔ آنحضرت ما نیکی کرنے پر مجبور تھے یعنی اپنی فطرت کی وجہ سے نیکی کی قدر کو انہوں نے

خطبات طاہر جلد 16
452
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
محسوس فرمایا اور اتنا محسوس کیا کہ اس کے بغیر رہ نہیں سکتے تھے۔ پس عادت ایک ایسی چیز ہے جو دونوں
جگہ ہے۔ چور بھی عادی ہو جاتا ہے، قاتل بھی عادی ہو جاتا ہے، سمگلنگ کرنے والا بھی عادی ہو جاتا
ہے، گھروں میں ڈاکے ڈالنے والا بھی عادی ہو جاتا ہے مگر اس کی عادت لازماً دوسروں کو نقصان
پہنچاتے پہنچاتے اس کی اپنی ذات میں ایک نقصان کے طور پر جمع ہونے لگتی ہے یہاں تک کہ وہ دن
بدن خود اپنی نظر میں بھی گرتا ہے، سوسائٹی کی نظر میں بھی گرتا ہے مزید بدی کے بغیر اس کو مزہ نہیں
آسکتا۔ بدی سے جو مزہ ملتا ہے وہ دائمی نہیں ہوتا چند دن میں ختم ہو جاتا ہے اور ایسی صورت میں اس کی
روح بھی ان باتوں سے متاثر ہوتی ہے اور جس کو ہم جہنم کہتے ہیں وہ اسی چیز کا دوسرا نام ہے۔
ہر انسان جو بدیوں میں ملوث ہوا اپنی روح کے لئے ایک جہنم پیدا کر رہا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی فلسفے کو یعنی سارا اسی فلسفے پر مبنی تو کتاب نہیں
مگر اسلامی اصول کی فلاسفی میں اسی فلسفے کو ، اس کتاب کے مضامین کے ایک حصے کے طور پر پیش
فرمایا ہے۔ بہت سے لوگ پڑھیں بھی تو پوری طرح سمجھتے نہیں مگر امر واقعہ یہی ہے کہ آج اس دنیا میں
ہم آئندہ دنیا کے لئے جنت اور جہنم بنا رہے ہیں اور بچوں کو یہ سمجھانا ضروری ہے کہ تم جو کچھ بھی کرو
گے اس سے کچھ فائدہ بھی اٹھاؤ گے اور کچھ نقصان بھی لیکن جو نقصان تم خود کسی اعلیٰ قدر کی خاطر
اٹھاتے ہو اس نقصان میں مزہ ہے اور اس نقصان میں باقی رہنے والا مزہ ہے۔
پس آپ اپنے بچپن کی طرف نظر ڈال کر دیکھیں ۔ آپ کو بچپن کی وہی باتیں سب سے زیادہ
پیاری لگیں گی جن میں آپ نے کچھ نہ کچھ ایسی بات کی تھی جس سے ماں خوش ہو گئی ، باپ خوش ہو گیا ،
بہن خوش ہو گئی یا کوئی غریب ہمسایہ خوش ہو گیا۔ بسا اوقات ایک چھوٹا سا فعل ہے ایک غریب بھوکے کو
روٹی کھلانا۔ ایک بچہ جب روٹی کھلاتا ہے تو پھر دیکھ رہا ہوتا ہے کہ اس کے چہرے پر کیا اثر پڑ رہا ہے۔
جب اس کی تکلیف مٹ رہی ہوتی ہے اس کے چہرے پر ایک سکون اور اطمینان پیدا ہوتا ہے تو ویسا ہی
سکون بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ، ویسا ہی اطمینان بلکہ اس سے بھی بڑھ کر، بچے کے دل میں پیدا ہو رہا
ہوتا ہے۔ جس پر احسان ہے وہ اس بات کو بھول بھی سکتا ہے روٹی کھائی، پیٹ بھرا اور بھول گیا لیکن
جس نے کسی کا پیٹ بھر کر اس کے مزے کو دیکھا ہو وہ اس چیز کو کبھی نہیں بھول سکتا ، ساری عمر کے لئے
ہمیشہ اس کا یہ ایک فعل اس کے لئے مزید نیکیاں پیدا کرنے کا موجب بن جاتا ہے۔

خطبات طاہر جلد 16
453
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
پس اس معاشرے میں جہاں ماحول نیکیوں کے مخالف ہے جہاں بدیوں کو تقویت دینے
والا ہے وہاں بچپن ہی سے نیکیوں سے ذاتی لگاؤ پیدا کرنا اور اس کے لئے روزمرہ کے مواقع سے فائدہ
اٹھانا بہت ضروری ہے۔ فائدہ اٹھانا اس لئے کہ اگر آپ محض تلقین کریں گے تو یہ تلقین ضروری نہیں کہ
بچے پر نیک اثر ڈالے۔ بچوں سے کچھ کام کروا کے دیکھیں، کچھ نیکی اس سے ایسی صادر ہو جس میں
آپ اس کے مددگار ہوں پھر دیکھیں کہ اس کے دل پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے۔ میں نے کئی دفعہ مثال
دی ہے ہمیں بچپن میں چندہ دینے کی عادت ماں نے ڈالی ۔ کچھ پیسے وہ دیا کرتی تھیں اور پھر کہتی تھیں
دوسرے ہاتھ سے کہ اللہ میاں کے لئے واپس کر دو چونکہ اس میں جبر کوئی نہیں تھا بلکہ ایک تحریص تھی
اس لئے جب ہم واپس کرتے تھے تو مزہ آتا تھا اور دن بدن ، سال بہ سال یہ احساس بڑھتا گیا کہ ہمارا
بھی نام ان لوگوں میں ہے جنہوں نے دین کی خاطر کوئی قربانی کی ہے۔ اس کے بعد یہ سکھانے والا
باقی رہے نہ رہے یہ نیکی ضرور باقی رہ جاتی ہے، ہو نہیں سکتا کہ زندگی بھر ساتھ نہ دے۔ پس نیکی کا مزہ
صرف سمجھانے سے نہیں آئے گا، نیکی کا مزہ نیکی کروانے سے آئے گا اور یہ وہ چیز ہے جس کی اس
معاشرے میں شدید ضرورت ہے۔
دوسری بات یعنی اور بہت سی باتیں ہیں جو میں نے نوٹس کے طور پر اپنے سامنے رکھی ہیں
لیکن یہ ایک ایک بات بھی اگر پھیلائی جائے تو بہت پھیل سکتی ہے، دوسری بات جو سمجھانے کی
ضرورت ہے وہ خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔ جیسا کہ میں نے بیان کیا جب بچے باہر سکولوں میں جاتے
ہیں تو بعض لوگ ان کو حقارت سے دیکھتے ہیں ان کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن ان میں اگر خود اعتمادی ہو
اور ماں باپ ان کو پہلے سے سمجھا چکے ہوں کہ تمہاری نیکیوں پر سوسائٹی تمسخر اڑائے گی تمہیں ذلیل
نظروں سے دیکھے گی لیکن تم نے سراٹھا کر چلنا ہے۔ اگر کہیں سراٹھانا جائز ہے تو اس موقع پر سراٹھا
انا
جائز ہے اور لازم ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بتائیں کہ تم کوڑی کی بھی پرواہ نہ کرو جو چاہے دنیا کہتی پھرے
جس طرح چاہے دیکھے تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ تمہارا کر دار تب بنے گا کہ تم جن باتوں کو اچھا سمجھتے ہو
انہیں کرنے کی جرات رکھتے ہو۔
چنانچہ بہت سی احمدی بچیوں کی تربیت میں اللہ تعالی کے فضل کے ساتھ مجھے اسی اصول سے
فائدہ اٹھانے کی توفیق ملی ۔ کئی ایسی بچیاں ہیں انگلستان میں جو پردے کی عمر کو پہنچیں لیکن سوسائٹی سے عمرکو

خطبات طاہر جلد 16
454
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
متاثر ہوکر پردے کے لئے تیار نہیں تھیں اور ماں باپ کے سامنے بھی انہوں نے کہا نہیں، ہم نہیں یہ
کام کر سکتیں۔ جب ماں باپ نے مجھے بتایا میں نے ان کو بلایا اور پیار سے سمجھایا۔ میں نے کہا تم یہ
دیکھو کہ تم پردہ کس کے لئے کر رہی ہو اللہ کے لئے یا ماں باپ کے لئے یا اور کوئی بات پیش نظر ہے۔
اگر تمہیں یہ یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ تم سے یہ قربانی چاہتا ہے کہ تم اپنے حسن کو ، اپنی دلآویزی کو چھپاؤ اور
معاشرے کی بے راہ رو آنکھوں کو اجازت نہ دو کہ وہ تم پر حملہ کریں یا حرص کے ساتھ تمہیں دیکھیں تو پھر
یہ ایک اچھی بات ہے۔ اگر تم اچھی بات سے آج شرما گئیں تو ہمیشہ ساری اچھی باتوں سے شرماتی رہو
گی۔ دل میں یہ خیال کرو کہ خدا تمہیں دیکھ رہا ہے اور تم نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے کہ تمہیں سوسائٹی کی
کوڑی کی بھی پرواہ نہیں کیونکہ وہ بد ہے اور تم اچھی ہو تم نے ان کو سبق دینا ہے۔ چنانچہ جب ان باتوں
کو خود اچھی طرح وہ سمجھ گئیں تو پھر میں نے ان کو دیکھا پردے میں ملبوس اور میری آنکھوں کی بھی
ٹھنڈک کے سامان ہوئے اور ساری عمر کے لئے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے سامان ہوئے ۔ اتنا
لطف آتا تھا ان کو دیکھ کر پھر اور وہ بڑے مزے سے میری طرف آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر یوں ہلکا
سا، یہ بتا جاتی تھیں کہ ہاں ہم خوش ہیں۔ ہمیں اب پتا چلا ہے کہ ہم کیا چیز ہیں۔
پس نیکی پر خود اعتمادی یہ بہت ضروری ہے اور اس خود اعتمادی کے فقدان کے نتیجے میں نسلیں
تباہ ہو جاتی ہیں۔ پس جن بچوں کو آپ نے سوسائٹی میں بھیجنا ہے ان کو بتائیں کہ تمہاری عزت اور
تمہاری اعلیٰ اقدار سچائی سے وابستہ ہیں۔ تمہاری عزت اور اعلیٰ اقدار گندگیوں سے منہ موڑنے سے
وابستہ ہیں۔ سوسائٹی ایک طرف منہ کر کے جاتی ہے تم دوسری طرف منہ کر کے چلو اور اس میں تمہارا
سر فخر سے اٹھنا چاہئے ، ذلت کا احساس نہیں ہونا چاہئے ۔ اگر نیکی کے ساتھ ذلت کا احساس ہو تو یہ نیکی
کبھی بھی قائم نہیں رہ سکتی۔ پس اکثر خرابی یہاں بچوں میں اس وجہ سے پیدا ہوتی ہے کہ ان کو گھر میں
نیکی میں عزت کا احساس نہیں بتایا جاتا۔ یہ نہیں بتایا جاتا کہ تم میں تو اس سے خود اعتمادی پیدا ہونی
چاہئے تم اونچے ہو تم گھٹیا لوگوں سے شرماتے ہو۔ یہ تم کیا چیز ہو، کیا کبھی جانوروں سے بھی تم شرمائے
ہو کہ جانور ہر قسم کی بے ہودہ حرکتیں کر رہے ہیں اور تم انسانوں کی طرح چل رہے ہو۔ تمہیں جانوروں
پر رحم تو آسکتا ہے مگر جانوروں سے شرما نہیں سکتے ۔ پس انسانی ماحول میں بھی جانور بس رہے ہیں اور
جانور وہ جو مادر پدر آزاد ہیں ، جانوروں سے بھی بے حیائیوں میں آگے بڑھ گئے ہیں ان کے سامنے

خطبات طاہر جلد 16
تمہیں سراٹھا کر چلنا ہے۔
455
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
یہ وہ تکبر ہے جس میں حقیقت میں بنیادی طور پر انکساری ہے کیونکہ خدا کی خاطر آپ اپنا سر
اٹھا رہے ہیں اور ایسے موقع پر آنحضرت ﷺ سے بھی ثابت ہے کہ بعض دفعہ نیکیوں کا اثر ڈالنے کے ہیں اور ایسے پر کی
لئے سراٹھانا ہی نیکی بن جایا کرتا ہے۔ اپنی اعلیٰ اقدار پر سر اٹھا کر چلیں کوڑی کی بھی پرواہ نہ کریں کہ
کوئی آپ کو کس طرح دیکھتا ہے اور کیا سمجھ رہا ہے یہ احساس خود اعتمادی گھر میں بچپن میں پیدا کرنا
ضروری ہے۔ اگر آپ نے نہ کیا تو پھر بارہ، چودہ پندرہ سال کے بعد بالکل آپ کا بس نہیں رہے گا۔
آپ کو اختیار نہیں رہے گا۔ پھر دنیا کی لذتیں ان کو اس عمر میں اپنی طرف اس طرح کھینچیں گی کہ ان
کے نزدیک خود اعتمادی کا کوئی سوال باقی نہیں رہے گا۔
پس بہت سے ایسے خاندان میں نے دیکھے جن کے بچے ماں باپ سے ڈرے ہوئے تھے
اور نظر آ رہا تھا کہ ماں باپ بڑے جبار ہیں اور ان کی مجال نہیں کہ وہ ان سے ہٹ کر چلیں اور مجھے ان
کے متعلق تشویش پیدا ہوتی تھی ، رحم آتا تھا کہ کیسی تربیت ہے کہ جب بھی یہ آزاد ہوں گے ان ماں
باپ کی کوڑی کی بات بھی نہیں سنیں گے۔ پس خاص طور پر ایفر وامریکن بچوں کے لئے میں یہ نصیحت کر
رہا ہوں کیونکہ میں نے دیکھا ہے ایفرو امریکن ماں باپ جو نیک اور مخلص ہیں وہ اس طرح کہ وہ اس طرح کرخت بھی
ہیں اور اپنے گھر میں اپنی سلطنت قائم کرنے میں بڑے جابر ہیں ۔ ان کے بچوں کو میں نے دیکھا ہے
بہت سر جھکا کر چل رہے ہیں، مجال ہے جو ادھر سے ادھر ہو جائیں ۔ کئی دفعہ غلطی سے انہوں نے بایاں
ہاتھ کر دیا تو سختی سے ڈانٹ پڑی خبردار! دایاں ہاتھ آگے کرو۔ جزاکم اللہ اس طرح کہو، فلاں بات یوں
کہو اور ماں باپ سمجھ رہے ہیں کہ دیکھو ہم نے بچوں کی کیسی اچھی تربیت کی ہے۔ ان کو یہ نہیں پتا کہ کل
بچے مڑ کر دیکھیں گے اور کہیں گے اب جو کرنا ہے کر لو اب ہم تم سے نکل کے آزاد ہو چکے ہیں۔
تو نیکی کی لذت حاصل کرنا اور لذت حاصل کرنا سکھانا یہ ماں باپ کا کام ہے۔ نیکی سے
وابستگی لذت کے بغیر ہو ہی نہیں سکتی۔ کوئی انسان سر پھرا تو نہیں ہے کہ بے وجہ لذتوں سے منہ موڑ لے
جب تک بہتر اور اعلیٰ لذتیں نصیب نہ ہوں۔ اس لئے خدا تعالیٰ کا یہ ایک دائمی قانون ہے جس کو آپ
کو پیش نظر رکھنا ہے۔ اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ (المؤمنون:97) سارے قرآن میں
یہ مضمون بیان ہوا ہے۔ برائی کے خلاف جہاد کی اجازت نہیں جب تک کہ اس سے بہتر چیز آپ پیش

خطبات طاہر جلد 16
456
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
نہیں کر سکتے ۔ پس احسن کے ذریعے بدی کو دور کریں اچھی چیز پاس ہے تو وہ دیں تا کہ بدی اس سے
نکل کر دور بھاگے اور اچھی چیز میں یہ خوبی ہوا کرتی ہے یعنی اچھی چیز کا اچھا دیکھنا ضروری ہے یہاں
جا کر فرق پڑ جاتا ہے۔
جب آپ کے بچے اچھی چیز کو اچھا نہیں دیکھتے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ آپ سے ڈرے
ہوئے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں ماں باپ کا خیال ہے کہ اچھی ہے جب تک ہم ان کے قبضہ قدرت میں
ہیں ہم بھی اچھا کہیں گے اس کو اور جب نکلیں گے تو پھر جو ہماری مرضی کریں گے لیکن اچھے کو اچھا
دکھانے کے لئے وہ تجر بے ضروری ہیں جو میں نے آپ کے سامنے بیان کئے ہیں۔ اچھی چیزوں کی
لذت دل میں پیدا کریں اور میں نے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ صرف بحیثیت خلیفہ باقی بچوں کی
تربیت میں اس سے کام نہیں لیا بلکہ اپنے بچوں کی تربیت میں ہمیشہ اس سے کام لیا ہے اور اللہ کے فضل
کے ساتھ جب ان کو نیکیوں سے محبت پیدا ہوئی تو اب مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے کہ میں کہاں ہوں۔ اپنے
گھروں کی تنہائیوں میں ، اپنے بچوں میں جہاں بھی وہ ہیں ان کو بچپن ہی سے نیکیوں سے پیار ہو چکا
ہے اور وہ اس سے الگ نہیں ہو سکتے ۔ پس آپ اپنے بچوں کو بچپن ہی میں وہ اہمیت دیں جس کے وہ
مستحق ہیں ، ان سے بڑوں کی طرح باتیں کریں ان کو سمجھائیں اور ساتھ لے کر چلیں۔
اس ضمن میں خود اعتمادی کے علاوہ بعض اور باتیں ہیں جواب بیان کرنا ضروری ہیں۔ مثلاً
عبادت کا فلسفہ بچپن ہی سے ان کو سمجھانا ضروری ہے۔ میں نے یہ کہا کہ جب آپ ان کے دل میں نیکی کا
پیار پیدا کر دیں، دل میں یقین بھر دیں کہ ہاں یہ اچھی چیز ہے وہ اس سے چمٹے رہیں گے مگر یہ کہنا اس
تحدی کے ساتھ جائز نہیں کیونکہ بہت سے ایسے بچے بھی میں نے دیکھے ہیں جن کے ماں باپ نے پوری
محنتیں کیں لیکن ماں باپ دنیا سے رخصت ہوئے پھر وہ اس دنیا میں پڑ کر کہیں سے کہیں سرکتے ہوئے
چلے گئے ۔ ایک چیز ہے جو ہمیشہ ان کی محافظ رہ سکتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی محبت ہے اور عبادت کے فلسفے میں
خدا کی محبت کا فلسفہ داخل کرنا لازم ہے کیونکہ اس کے بغیر حقیقت میں عبادت کے کوئی بھی معنی نہیں۔
پس بچپن ہی سے نیکیوں سے پیار کے ساتھ ساتھ اس وجود سے پیار پیدا کرنا ضروری ہے
صلى الله
جو نیکیاں سکھانے والا ہے اور اس میں سب سے اہم انسانوں میں آنحضرت ﷺ ہیں اور پھر اس کے
بعد عبادت کا فلسفہ جو آنحضور ﷺ کے حوالے ہی سے بیان کیا جائے گا اور اس بات کو اگر بچے سمجھ لیں

خطبات طاہر جلد 16
457
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
که
لہ عبادت کیوں ضروری ہے تو پھر وہ خود ہی عبادت کریں گے اور اگر وہ خود عبادت کرنے لگیں گے تو
پھر ان کی عبادت کو پھل لگیں گے۔ اگر آپ کے کہنے پر عبادت کر رہے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ احمدیوں
میں عبادت کرنی ضروری ہے تو وہ عبادت ضروری نہیں کہ ہمیشہ ان کا ساتھ دے۔ پس عبادت کے
تعلق میں بعض اہم امور ہیں جو آپ کو پیش نظر رکھنے ضروری ہیں۔
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ اللہ کی عبادت کیوں کی جاتی ہے، انبیاء عبادت کی انبیاء عبادت کیوں کرتے
ہیں اس کا فلسفہ آپ کو سمجھایا جائے۔ بعض بچے کہتے ہیں صبح ہم سے اٹھا نہیں جاتا، کیوں اٹھیں ۔ ایک
دو نمازیں Miss ہو گئیں تو کیا فرق پڑ گیا بعض کہتے ہیں چار پانچ Miss ہوگئیں تو کیا فرق پڑا، ہم
اسی طرح ٹھیک ٹھاک ہیں۔ جب تک آپ عبادت کا فلسفہ ان کو نہیں سمجھائیں گے ان کو یہ فرق سمجھ نہیں
آئے گا۔ ابھی ایک ملاقات میں یعنی ابھی سے مراد ہے کچھ دن پہلے ، ایک بچے نے کہا کہ صبح کی نماز
میں اس وقت اٹھنا کیوں ضروری ہے اور اگر میں صبح کی نماز نہ بھی پڑھوں تو کیا فرق پڑتا ہے۔ میں
نے کہا آپ مجھے یہ بتائیں آپ ناشتہ کرتے ہیں کہ ہاں میں کرتا ہوں ۔ تمہیں اچھا لگتا ہے؟ اس کو
اتفاق سے اچھا لگتا تھا بعض بچوں کو نہیں لگتا، کہ ہاں مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ میں نے کہا نہ کیا کرو کیا
فرق پڑتا ہے؟ تو اس کو سمجھ آئی ہاں فرق پڑتا ہے۔ مگر وہ فرق ہے کیا، یہ جب تک نہ سمجھایا جائے اس
وقت تک محض فلسفیانہ جواب سے اگر عقل مطمئن بھی ہو تو پوری طرح دل مطمئن نہیں ہوا کرتا۔ ناشتہ اچھا
لگتا ہے اس لئے کہ اس کو کھانے سے مزہ آتا ہے۔ اگر آپ کہہ دیں کہ عبادت بھی اور صبح کی نماز بھی
ایک ناشتہ ہے تو مان تو جائے گا مگر اس نماز میں اگر مزہ ہی نہ آئے تو اس کو کیا پتا کہ یہ ناشتہ تھا بھی کہ نہیں
اس لئے عبادت میں مزہ پیدا کرنا یہ آغاز ہی سے ضروری ہے اور اس سلسلے میں بہت لمبی باتیں ہیں جو
بیان کی جاسکتی ہیں مگر وقت کی رعایت کے پیش نظر میں مجبور ہوں کہ اس بات کو ذرا مختصر کروں۔
امر واقعہ یہ ہے کہ آپ نے کبھی اپنی عبادت پر غور کیا کہ آپ کو کیوں مزہ آیا۔ خدا سے تعلق کی
جھر جھری جب تک دل میں پیدا نہ ہو اس وقت تک عبادت میں مزہ ہی نہیں آسکتا اور اس تعلق کو پیدا
کرنے کے لئے احسان کرنے والے اور احسان مند کے درمیان جو رشتہ ہے اس کو کھولنا ضروری
ہے۔ چنانچہ بچوں کو یہ سمجھانا پڑے گا تمہیں ناشتہ پسند ہے مگر پتا ہے کہ ناشتہ پیدا کیسے ہوا۔ ایک ایسا
قادر مطلق ہے جو رب العالمین ہے اس نے تمام جہانوں کی ربوبیت کی ذمہ داری آپ اٹھالی تھی ۔

خطبات طاہر جلد 16
458
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
تمہیں تو خدا نے اتنے اچھے اچھے کھانے ، اتنے اچھے اچھے رزق عطا فرمائے ہیں مگر ساری دنیا پر نظر
ڈال کے دیکھو، سمندروں کی گہرائیوں میں بھی رزق مقرر ہے۔ اڑنے والے پرندوں کے لئے آسمان
کی بلندیوں تک جو جاتے ہیں ان کے لئے بھی رزق مقرر ہے۔ کوئی کائنات میں ایسا جاندار نہیں جس
کے لئے اللہ تعالیٰ نے رزق کے سامان نہ فرمائے ہوں اور اس پر اگر آپ غور کریں تو حیران رہ جاتے
ہیں۔ ان کو سمجھانا پڑتا ہے۔
چنانچہ اپنے گھر میں بچوں کو بعض دفعہ میں سمجھا تا ہوں کہ باہر نکل کے دیکھو پرندے صبح اٹھتے
ہیں ان کو کوئی پتا نہیں کہ کہاں سے کیا ملے گا۔ کوے اٹھتے ہیں اور چہچہانے والے چھوٹے چھوٹے
پرندے صبح کے وقت بیدار ہو جاتے ہیں۔ پانی پہ بیٹھنے والے پرندے ہیں ان کو پتا نہیں مچھلی کہاں
ہے۔ ان سب کے لئے اللہ تعالیٰ نے نہ صرف یہ کہ رزق کے سامان فرمائے ہیں بلکہ سامان حاصل
کرنے کے ذریعے بھی بیان فرمائے ہیں ، ان کے اندر ودیعت کر دیئے ہیں۔ چنانچہ ایک دفعہ ایک
جھیل یہ Seagulls اڑ کے اتر رہی تو رہی تھیں بار بار ایک جگہ، میں نے ساتھ مسافروں کو سمجھایا۔ میں
نے کہا دیکھو یہ Seagulls جو دیکھ رہی ہیں وہ تمہیں دکھائی نہیں دے رہا تم ڈھونڈ رہے ہو، مچھلیوں
کے لئے راڈیں (Rods) پکڑی ہوئی ہیں اپنی ، کہ کہاں مچھلیاں ہیں اور کچھ پتا نہیں لیکن ان کو خدا
تعالیٰ نے نہ صرف وہ آنکھ دی ہے جو پہچانتی ہیں مچھلیوں کو بلکہ جب ان پر گرتی ہیں تو بعینہ نشانے پر
گرتی ہیں اور دیکھو جو بھی نیچے جاتی ہے کچھ اٹھا کر او پر نکلتی ہے۔ کیسا کیسا قدرت نے رزق کا سامان
مقرر فرمایا ہے۔ تم بھول جاتے ہو اس بات کو کہ جو ناشتہ تم کر رہے ہو، جو کھا نا تم کھا رہے ہو اس کے
لئے خدا نے قانون قدرت میں کتنی دیر سے سامان بنا رکھے ہیں۔ تو وہ ماں باپ جو تمہیں کوئی اچھا
ناشتہ دیتے ہیں یا کوئی دوست دعوت کرتے ہیں کسی کو چائنیز کھانا پسند ہے تو ہوٹل میں لے جاتے ہیں
دیکھو کتنا دل چاہتا ہے ان کا شکریہ ادا کرنے کو اور جتنا شکر یہ ادا کرتے ہو تمہیں بھی مزہ آتا ہے، جس کا
شکر یہ ادا ہو رہا ہے وہ بھول جاتا ہے کہ اس نے خرچ کیا تھا اس کو خرچ میں مزہ آنے لگتا ہے تو تم نے
کبھی سوچا نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے سارے سامان کر رکھے ہیں اور وہ نہ کرے تو کچھ بھی
باقی نہ رہے۔ ایک پانی پر ہی غور کر کے دیکھ لو کہ قرآن کریم فرماتا ہے اللہ تعالیٰ بندوں کو متوجہ کرتے
ہوئے کہتا ہے کہ اگر ہم پانی کو گہرائی میں لے جائیں تو کون ہے جو اسے نکال سکے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ

خطبات طاہر جلد 16
459
خطبہ جمعہ 20 جون 1997ء
جب خشک موسم آتے ہیں تو پانی نیچے اترنے لگتے ہیں جب نیچے اترنے لگتا ہے تو کوئی دنیا کی طاقت
بڑی سے بڑی طاقت بھی ہو ا تنا خرچ کر ہی نہیں سکتی کہ اسی پانی کو اٹھا کر اس سے اپنے رزق کے
سامان بھی پیدا کرے اور پیاس بھی بجھائے ، وہ اتر تے اترتے اس مقام تک پہنچتا ہے کہ اس کو او پر آنا
بہت مہنگا ہو جاتا ہے اور پھر غائب بھی ہو جایا کرتا ہے۔ تو یہ تفصیل ہے جو رزق سے تعلق رکھتی ہے۔
اس ایک ناشتے کے حوالے سے آپ رفتہ رفتہ بچوں کو ایسی باتیں بتا سکتے ہیں جو قانون قدرت میں ہر
جگہ دکھائی دیتی ہیں ان کے لئے دلائل کی ضرورت نہیں ہے لیکن ان کو سمجھانا ضروری ہے۔ وہ سمجھیں
اور ان کو بتائیں کہ دیکھو خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے سارے سامان کئے ہوئے ہیں اور خود غائب ہو گیا
ہے۔ تم اسے ڈھونڈ واپنے تصور میں اور اس کا شکریہ ادا کرو پھر تمہیں لذت آئے گی کہ شکر یہ ہوتا کیا
ہے اور جب تم شکر یہ ادا کرو گے تو وہ خدا تم پر اور زیادہ مہربان ہوگا ۔
یہ عبادت کا فلسفہ سکھانے کے لئے ابتدائی چیزیں ہیں۔ اس لئے بچے سے کہا جائے کہ
جب تم نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہو اگر تمہیں ساری نماز کا ترجمہ نہیں بھی آتا تو اس دن کی اچھی
باتوں پر اللہ کا شکریہ ادا کر لیا کرو کہ اے اللہ تو نے آج میرے لئے یہ کیا ، مجھے بہت مزہ آیا۔ میں نے
آج ٹھنڈا پانی پیا، میں نے کوکا کولا پی اور میں نے فلاں برگر کھایا جو بھی کھایا کرتے ہیں لوگ یہاں ، تو
اس وقت سوچا تو کرو کہ اصل دینے والا کون ہے۔ اگر اس طرح بعض لذتوں کا تعلق دینے والے ہاتھ
کے ساتھ قائم کر دیا جائے تو یہ عبادت کا پہلا فلسفہ ہے جو بچے کے دل میں جاگزیں ہوگا اور پھر اسے
ایک اور ہاتھ ہے جو اٹھا لے گا جس کے متعلق میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ بچہ جب پیار سے اپنے اللہ
سے کوئی بات کرتا ہے تو میرا تجربہ ہے کہ اللہ ضرور اس کا جواب دیتا ہے اور ایک بچے کے دل میں اگر
خدا کے لئے کوئی شکر پیدا ہو تو اللہ اس کے دس شکر ادا کرتا ہے اور ان معنوں میں وہ شکور ہے۔
اب حیرت کی بات ہے کہ اللہ تو ہر احسان کرنے والا اور ایسا وجود ہے جس کو کسی کے شکر کی
ضرورت کوئی نہیں کوئی اس کے لئے کچھ نہیں کر سکتا لیکن وہ شکر یہ کس بات کا ادا کرتا ہے، شکر کا شکریہ ادا
کرتا ہے اور یہ چیز اس نے انسانی فطرت میں بھی رکھ دی ہے۔ پس بچوں کو سمجھانا ضروری ہے کہ دیکھو
ایک بچہ تم سے کوئی اچھا سلوک کرے رستہ چلنے والا تمہیں ایک لفٹ ہی دے دیتا ہے تو کتنا تمہارے
دل میں شکر یہ اٹھتا ہے اور جب تم شکریہ کرتے ہو تو وہ بھی آگے تمہارے شکریے کا شکریہ ادا کرنے لگ

آج 10 میں سے 10 باقی