تلاوت قرآن کریم کی عادت ڈالنا اور اس کے معانی پر غور سکھانا یہ ہماری تربیت کی بنیادی ضرورت ہے
حصہ 2
خطبات طاہر جلد 16
508
خطبہ جمعہ 4 جولائی 1997ء
جاتی تھیں جس کے نتیجے میں ان کو دکھ تو لازما پہنچتا ہو گا لیکن جواباً کبھی ایک حرف نہیں کہا اور جب بھی بات
کی شگفتہ کی اور اس پہلو سے بھی ان کی انفرادیت ہے جس میں میں نے ان کا کوئی شریک کبھی نہیں دیکھا۔
مزاح کی عادت تھی مگر ایسا لطیف مزاح اور ان کا انداز ایسا کہ کبھی جس نے ان کے پاس اور ان کا انداز ایسا کر
بیٹھ کر ان کے مزاح کے نمونے دیکھے ہوں وہ یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ کبھی کسی اور انسان میں وہ
انداز نہیں ہے جو ان میں تھا اور اچانک مجلس کھلکھلا اٹھتی تھی اور کوئی ان کی نقل اتار نہیں سکتا تھا۔ میری
بیوی آصفہ میں کچھ اپنے بھائی والی بات تھی کہ ان کا مزاح کچھ مرزا نسیم احمد کے مزاح کا رنگ رکھتا تھا
لیکن ان کی جو خصوصیت تھی وہ بہر حال خدا تعالیٰ کی طرف سے خاص تھی۔ غریبوں کے ہمدرد، دل کے
بہت نرم لیکن خفیہ ہاتھ سے خدمت کرنے والے۔ چندوں میں خدا کے فضل سے باقاعدہ۔ اپنی ساری
اولاد کو خاص طور پر بیوی شاہدہ کی مدد کے ساتھ انہوں نے دین پر قائم کیا ہے۔ کچھ کمزوریاں تھیں جن
کے پیش نظر وصیت نہیں کر رہے تھے کہتے تھے میں نے کرنی ہے اور پورا زور لگا رہے تھے کہ میں اپنی
نظر میں ایسا ہو جاؤں کہ میں وصیت کے قابل شمار کیا جاؤں ۔ نمازوں میں باقاعدہ ہو گئے اور بہت سی
چیزوں میں ترقی کرنی شروع کی لیکن عمر نے اس طرح ساتھ نہیں دیا۔ چنانچہ خواہش کے باوجود
وصیت نہیں کر سکے لیکن حائل صرف خود تھے۔ مالی لحاظ سے بالکل کوئی پرواہ نہیں تھی لیکن یہ تھا کہ میں
اپنی دینی حالت اور اخلاقی حالت کو خدا کی نظر میں ایسا بنا دوں کہ میں کہہ سکوں کہ ہاں میں موصی ہوں
اور اسی انتظار میں دیر کر رہے تھے حالانکہ جو دیکھنے والا انسان ہے وہ ان کو دیکھتا تو کوئی وجہ نہیں تھی کہ
ان کی وصیت قبول نہ کی جاتی۔ چنانچہ میں نے ایک دو دفعہ کہلا کے بھی بھجوایا کہ آپ وصیت کریں مگر
اللہ تعالیٰ کو جو منظور ہے وہ بخشش میں وصیت کا محتاج نہیں ہے۔
ان کے ایک بیٹے عزیزم بشیر احمد سے میری بیٹی طوبی کی بھی شادی ہوئی تھی اور پچھلے کچھ
عرصہ سے طوبی سے بہت پیار کرنے لگے تھے۔ عام طور پر یہ اپنے چھوٹے عزیزوں سے بے تکلف
نہیں ہوا کرتے تھے۔ مجلسیں بیرونی تھی اور باہر کے دوست ان پر عاشق تھے۔ اس پہلو سے کہ علم کے
لحاظ سے بھی وسیع العلم، سیاست کا وسیع علم اور مجالس کو ہمیشہ اپنے لطیفوں سے مہکائے رکھتے تھے۔
بہت بڑے بڑے دنیا ے دنیا کے انسان ان کے انتظار میں رہتے تھے کہ کبھی میاں نسیم آئیں تو ہم ان کے
ساتھ مجلس لگائیں اور مجھے پتا چلا ہے کہ کثرت سے ایسے لوگ آ رہے ہیں اور بہت غیر معمولی دکھ کا
خطبات طاہر جلد 16
509
خطبہ جمعہ 4 جولائی 1997ء
اظہار کر رہے ہیں تو آخری دنوں میں طوبیٰ سے بھی اور طوبی کے میاں بشیر سے جو ان کا پہلے بھی خاص
عزیز تھا ان سے رات کو مجلسیں لگایا کرتے تھے اور کافی قریب تھے۔
بہر حال بہت سی باتیں ہیں جو کی جاسکتی ہیں لیکن میرا دل اس وقت ان باتوں کے ذکر کی
طاقت نہیں رکھتا ۔ اللہ تعالیٰ ان کو غریق رحمت کرے ایک مصرعدان پر صادق آتا ہے کہ:
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
ان جیسا میں نے اور کوئی انسان نہیں دیکھا۔ اپنی کمزوریوں میں بھی منفرد، اپنی طاقتوں میں اور
بھی منفرد اور سارے دوست اب وہاں پہنچ کے یہ کہہ رہے ہیں کہ اب ہمیں اور نسیم کبھی نہیں ملے گا اور
اس میں مبالغہ نہیں ہے۔ جو ان کو جانتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ایسا آدمی دنیا میں شاذ کے طور پر ہو سکتا
ہے جس طرح کہ ان کے اندر خوبیوں کا اجتماع تھا۔ کم گو ، پاک دل کبھی کسی کی برائی نہیں کی، کبھی غصے
سے کسی کا جواب نہیں دیا۔ خاموشی سے دل پر بوجھ لینے والے اور بنی نوع انسان سے خصوصاً غرباء
سے بہت محبت کرنے والے ۔ اللہ تعالیٰ ان کو غریق رحمت فرمائے ۔ ان کی ساری اولاد کو اللہ تعالیٰ صبر اور
ہمت عطا فرمائے اور ان کو یہ یا درکھنا چاہئے کہ ہم سب نے وہیں جانا ہے جہاں نسیم گئے ہیں ۔ آج نہیں
تو کل جائیں گے موت کو نہیں بھلانا چاہئے اور موت کے سفر سے پہلے وہ زاد راہ جس کا میں نے ذکر کیا
ہے وہ سنبھالنے کی کوشش کریں تا کہ جب بھی بلاوا آئے خدا کے حضور اس کے پیار کی نظریں حاصل
کرتے ہوئے حاضر ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین