توحید پر قائم ہوکر بنی نوع انسان کو بلائیں تو یہی اک راہ ہے جس سے مرتی ہوئی دنیا پھر سے زندہ ہو سکتی ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے 1897ء کے جلسہ سالانہ اور الہاماتِ مسیح موعود علیہ السلام کی 1997ء سے گہری مشابہتوں کا تذکرہ فرمایا ہے۔ آپ نے وسعتِ سلسلہ، دور دراز سے لوگوں کی آمد اور مساجد کی تعمیر کے متعلق پیشگوئیوں کے پورا ہونے کی وضاحت کی۔ اس کے بعد آپ نے عقیدہ توحید کی عظمت اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بطور عاجز بندہ حقیقی شان پر روشنی ڈالتے ہوئے جھوٹے معبودوں اور شرک کا رد فرمایا۔ آخر میں آپ نے جماعت احمدیہ کے افراد کو تقویٰ، حسنِ تقویٰ اور پاک تبدیلیوں کو اپنانے کی پرزور نصیحت فرمائی تاکہ نصرتِ الٰہی کا حصول ممکن ہو سکے۔

موضوعات: جلسہ سالانہ 1897ء اور 1997ء، الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، توحید باری تعالی، حقیقت مسیحیت، تقویٰ اور حسنِ تقویٰ

خطبات طاہر جلد 16
547
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
توحید پر قائم ہو کر بنی نوع انسان کو بلائیں تو یہی اک راہ
ہے جس سے مرتی ہوئی دنیا پھر سے زندہ ہوسکتی ہے
( خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 1997ء بمقام اسلام آباد ۔ لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
الحمد للہ ، کہ آج ہمارا یو کے کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے اور اس جلسے کو رفتہ رفتہ ایک عالمی ہورہا
حیثیت حاصل ہو چکی ہے۔ ایک مرکزیت عطا ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں لوگ اسی طرح ذوق شوق
سے شامل ہونے کے لئے آتے ہیں جیسے کبھی پاکستان کے سالانہ جلسہ میں شامل ہوا کرتے
تھے۔ تعداد کے لحاظ سے یہ درست ہے کہ اس کی نسبت بہت کم تعداد ہے مگر نمائندگی کے لحاظ سے میں
سمجھتا ہوں کہ گزشتہ جلسوں سے کسی طرح بھی کم نہیں لیکن یہ آج کا جلسہ جو شروع ہو رہا ہے یہ تمام
جلسوں میں ایک فوقیت رکھتا ہے اور ایک ایسا استثنائی نشان اپنے ساتھ رکھتا ہے جو باقی پہلے نہ یہاں
کے جلسوں کو نصیب ہوا اور نہ اور جگہوں کے جلسوں کو کبھی اس کی سعادت حاصل ہوئی ۔ یہ ایک ایسی
چیز ہے جس کا مجھے بھی پہلے کچھ دنوں تک علم نہیں تھا اور میں حسب دستور جلسہ سالانہ کی تیاری کے لئے
وہ تقاریر جو گزشتہ جلسوں میں ہوتی رہیں انہیں کے تسلسل میں آگے مضمون کو بڑھاتا رہا لیکن مجھے کچھ
عرصہ پہلے ایک احمدی دوست نے مطلع کیا کہ جلسہ 1997 ء عام جلسہ نہیں ہے بلکہ مختلف ایک الگ
چیز ہے کیونکہ 1897 ء میں یہی جلسہ جو قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے منعقد
فرمایا اس کی الگ ایک نرالی شان تھی جو نہ پہلے کسی جلسے کو نصیب ہوئی اور نہ بعد میں کسی کو نصیب ہوئی

خطبات طاہر جلد 16
548
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
اور جو مضامین حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے چنے وہ بھی ایسے مضامین تھے جن کے متعلق
مجھے بتایا گیا کہ اس سے پہلے میں مسلسل اس سال اپنے خطبات میں ان مضامین کو موضوع بنا
چکا ہوں ۔ تو یہ ایک اتفاق نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک اشارہ تھا جس سے معلوم ہوا کہ ہمارا
اس دفعہ کا جلسہ 1897ء کے جلسے سے کئی طرح کی مشابہت رکھے گا اور یہ سال بھی ایک خصوصی سال
ہے ۔ جب اس طرف توجہ ہوئی تو میں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات
جو 1897ء میں ہوئے تھے ان کو نکلوایا اور وہ الہامات کا سلسلہ اپنی ذات میں جماعت احمد یہ کے لئے
ایک عظیم الشان خوشخبری ہے۔ چنانچہ بہت سے ایسے امور ہیں جو اس جلسے سے خاص تعلق رکھتے ہیں جن کو
انشاء اللہ تعالی اختتامی اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور پھر آئندہ آنے والے اجلاس میں یا جتنے بھی
اجلاس ہوں گے ان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے 1897ء میں ہونے والے جلسے کی
نقل ہی پیش کی جائے گی اور بہت سے ایسے مضامین ہیں جو طے شدہ ہیں ۔ حضرت اقدس کے اپنے
الفاظ میں بیان شدہ ہیں۔ مجھے وہ صرف آپ کے سامنے پڑھ کر سنانے ہیں اور آپ کو اپنی یادداشت
کے حوالے سے یہ دیکھنا ہوگا کہ بعینہ یہی باتیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے 1897ء
کے جلسے کے لئے چنی تھیں وہ اس سال میں احباب کی خدمت میں پیش کرتا رہا ہوں ۔ مگر بہتر الفاظ
میں اور خدا تعالیٰ کی تائید سے بھر پور الفاظ میں میں انشاء اللہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان میں
آپ کے سامنے پیش کروں گا۔ آج کے خطبہ کے لئے میں نے صرف الہامات کو موضوع سخن
بنایا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو الہامات اس سال یعنی 1897ء میں ہوئے جو
اب 1997ء بن چکا ہے یعنی پورے سو سال کے بعد جو 97ء کا سال ظہور پذیر ہو رہا ہے اس سال
میں ایک سو سال پہلے یعنی 97ء کے سال میں ایک سو سال پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو جو الہامات ہوئے وہ اپنی ذات میں ایک عجیب شان رکھتے ہیں اور جماعت احمد یہ کے لئے آئندہ
بہت بڑی خوشخبریاں لے کر آئے ہیں ۔
3 جنوری 1997ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
مجھے اس سے بہت خوشی ہوئی کہ چند روز ہوئے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے یہ مبشر الہام ہوا اني مع الافواج اتیک بغتة یعنی میں فوجوں

خطبات طاہر جلد 16
549
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
کے ساتھ ناگاہ تیرے پاس آنے والا ہوں ۔ یہ کسی عظیم الشان نشان کی طرف
اشارہ معلوم ہوتا ہے۔ ( تذکرہ:242)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شیخ عبد الرحمن صاحب مدراسی کے نام جو خطوط لکھے
ان میں 3 جنوری کے خط میں اس کا ذکر ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک مکتوب میں جو مارچ 1897ء کے بعد کا
ہے، لکھا ہے اس جگہ ہندوؤں کے ہر روزہ مقابلہ سے نہایت کم فرصتی رہتی ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ
اپنے فضل و کرم سے کوئی نشان دکھانے والا ہے۔ (مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ:354) یہ جو ہندوؤں کا
ذکر خصوصیت سے کر کے اور یہ فرمایا گیا کہ خدا تعالیٰ کوئی نشان دکھانے والا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے
کہ کوئی عظیم الشان پیشگوئی پوری ہونے والی تھی جس کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو احساس سا
تھا اور واقعہ پھر وہ کیسے ہوئی میں یہ آج انشاء اللہ آج کی افتتاحی تقریر میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔
12/مارچ 1897 ء کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ لکھا ” میں آپ کو یقین
دو
دلاتا ہوں کہ مجھے یہ بھی صاف لفظوں میں فرمایا گیا ہے کہ پھر ایک دفعہ ہندو مذہب کا اسلام کی طرف
زور سے رجوع ہوگا۔ (تذکرہ: مرہ: 247) اور خدا خدا تعالیٰ کے فضل سے 1897ء کے مقابل پر یہ
جو 1997 ء ہے اسی سال ہندوستان میں غیر معمولی تبلیغی تحریکات چل پڑی ہیں اور کثرت سے ہندو
حلقہ بگوش اسلام ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ ہم امید رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ جیسا کہ سو سال پہلے
پیشگوئی کی گئی تھی بڑے زور سے آگے بڑھے گا۔ فرمایا 15 مارچ کو اس تحریر کے وقت جس وقت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ہاتھ میں قلم تھا اور آپ کچھ لکھ رہے تھے اس تحریر کے وقت
ابھی ایک الہام ہوا ہے اور وہ یہ ہے ” سلامت بر تو اے مرد سلامت ( تذکرہ:247)۔ یعنی اے سلامتی
بخش شخص تیرے لئے سلامتی ہے۔ معلوم ہوتا ہے اس سال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
ذات کو کچھ خطرات درپیش تھے جن کے متعلق پہلے سے ہی اللہ تعالیٰ نے خوشخبری دے دی کہ تیرے
وو
مقدر میں سلامتی ہے اور کسی قسم کے فکر کی ضرورت نہیں۔
وو
پھر 19 جون 1897ء کے خط میں آپ فرماتے ہیں خدا تعالیٰ نہایت توجہ سے اس سلسلے کی
مدد کرنا چاہتا ہے۔ یہ الہام کہ انى مع الافواج اتیک بغتة صاف دلالت کر رہا ہے کہ خدا تعالیٰ

خطبات طاہر جلد 16
550
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
66
کا کوئی اور نشان ظہور میں آنے والا ہے۔ (مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ: 355) یہ جو اور نشان ہے یہ
تحریر 19 جون کی ہے جس سے پہلے لیکھرام کا نشان اپنی بڑی شان و شوکت کے ساتھ پورا ہو چکا تھا۔
پس 19 جون کے بعد پھر آپ کا یہ فرمانا کہ ایک اور نشان بڑی شان کے ساتھ پورا ہونے والا ہے اور
اس کو اني مع الافواج اتیک بغتة “ کے ساتھ منسلک کرنا۔ یہ بھی جماعت احمدیہ کے لئے ایک
بہت عظیم خوشخبری ہے جو انشاء اللہ جلد پوری ہو گی ۔
پھر 29 جولائی 1897ء کو آپ نے فرمایا: ان الذی فرض علیک القرآن لرآدک
الى معاد انى مع الافواج اتيک بغتة ياتيك نصرتی انى انا الرحمان ذوالمجد
والعلى ( تذکرہ ایڈیشن چہارم : 257) ۔ حضور علیہ السلام خود اس کا ترجمہ کرتے ہیں: یعنی وہ قادر خدا
جس نے تیرے پر قرآن فرض کیا پھر تجھے واپس لائے گا یعنی انجام بخیر و عافیت ہوگا۔ میں اپنی فوجوں
کے سمیت ( جو ملائکہ ہیں) ایک ناگہانی طور پر تیرے پاس آؤں گا۔ میں رحمت کرنے والا ہوں۔
میں ہی ہوں جو بزرگی اور بلندی سے مخصوص ہے۔ یعنی میرا ہی بول بالا رہے گا۔
پھر بعد اس کے یہ الہام ہوا کہ مخالفوں میں پھوٹ ۔۔۔ اور ایک شخص متنافس کی ذلت اور
اہانت اور ملامت خلق ( اور اخیر حکم ) ابراء یعنی بے قصور ٹھہرانا اور پھر اخیر حکم یہ بریکٹ میں ہے کہ
آخری حکم جو خدا کی طرف سے نازل ہوا وہ ہے ابراء کسی کو بے قصور ٹھہرانا۔ یہ مخالفوں میں پھوٹ
اور ایک شخص متنافس کی ذلت اور اہانت اور ملامت خلق اس میں جو مخالفوں کی پھوٹ ہے یہ خاص
طور پر آپ کے پیش نظر رہنا چاہئے کیونکہ اس سال کا یہ بھی ایک موضوع ہے کہ جماعت احمدیہ کے
مخالفین میں خدا تعالیٰ کی طرف سے پھوٹ ڈالی جائے گی اور وہ ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے اور تتر بتر ہو
جائیں گے۔
پھر ساتھ اس کے یہ الہام ہوا کہ بلجت آیاتی “ کہ میرے نشان روشن ہوں گے اور ان
کے ثبوت زیادہ سے زیادہ ظاہر ہو جائیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ اس مقدمے میں جو ستمبر 1899ء
میں عدالت مسٹر جے آرریمنڈ میں عبد الحمید ملزم نے دوبارہ اقرار کیا کہ میرا پہلا بیان جھوٹا تھا۔ ( تذکرہ:256)
پھر 29 جولائی 1897ء کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک اور الہام ہوا: "لواء فتح
یعنی فتح کا جھنڈا “ ( تذکرہ ایڈیشن چہارم : 256)

خطبات طاہر جلد 16
551
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
14 جنوری 1897 ء کو ایک اور الہام ہوا میں ہر دم اس فکر میں ہوں کہ ہمارا اور نصاری کا
کسی طرح فیصلہ ہو جائے ۔ میرا دل مردہ پرستی کے فتنے سے خون ہوتا جاتا ہے۔ میں کبھی کا اس غم
سے فنا ہو جاتا اگر میرا مولیٰ اور میرا قادر توانا مجھے تسلی نہ دیتا کہ آخر توحید کی فتح ہے۔ غیر معبود ہلاک
ہوں گے۔ (تذکرہ ایڈیشن چہارم: 244) یہ اس سال کا مزاج ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کو سال کے آغاز میں مطلع فرمایا گیا۔
یہ سال تو حید کا سال ہے اور توحید اپنی ہر شان سے ظاہر وباہر ہوگی اور نمایاں ہو کر دنیا کے
سامنے چمکے گی ۔ فرمایا " آخر تو حید کی فتح ہے غیر معبود ہلاک ہوں گے اور جھوٹے خدا اپنی خدائی کے
وجود سے منقطع کئے جائیں گے۔ مریم کی معبودانہ زندگی پر موت آئے گی اور نیز اس کا بیٹا اب ضرور
مرے گا۔ خدا قادر فرماتا ہے کہ اگر میں چاہوں تو مریم اور اس کے بیٹے عیسیٰ اور تمام زمین کے
باشندوں کو ہلاک کروں ۔ سو اب اس نے چاہا کہ ان دونوں کی جھوٹی معبودانہ زندگی کو موت کا مزہ
چکھاوے۔ سواب دونوں مریں گے۔ کوئی ان کو بچا نہیں سکتا اور وہ تمام خراب استعداد میں بھی مریں
گی جو جھوٹے خداؤں کو قبول کر لیتی تھیں ۔ نئی زمین ہوگی اور نیا آسمان ہو گا۔ اب وہ دن نزدیک آتے
ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا اور یورپ کو سچے خدا کا پتا لگے گا اور بعد اس
کے توبہ کا دروازہ بند ہوگا کیونکہ داخل ہونے والے بڑے زور سے داخل ہو جائیں گے اور وہی باقی رہ
جائیں گے جن کے دل پر فطرت سے دروازے بند ہیں اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی سے محبت رکھتے
ہیں۔ قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا
آسمانی حربہ کہ نہ وہ ٹوٹے گا اور نہ کند ہوگا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے۔ وہ وقت بہت
قریب ہے کہ خدا کی سچی توحید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے
اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔ اس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی
خدا اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا لیکن نہ کسی تلوار سے اور نہ کسی بندوق
سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں پر ایک نورا تارنے سے۔ تب یہ باتیں جو
میں کہتا ہوں سمجھ میں آئیں گی ۔ ( تذکرہ ایڈیشن چہارم:244)
علامات کے درمیان جو میں نے یہ توحید کا ذکر کیا ہے اس میں بعض ایسے الفاظ ہیں جن کو

خطبات طاہر جلد 16
552
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
سمجھانے کی ضرورت ہے جن کی تشریح کی ضرورت ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا میرے
نزدیک یہ جماعت احمدیہ کے لئے اب ایک ہی مضمون باقی ہے وہ توحید کا مضمون ہے۔ باقی جتنی بھی
باتیں ہیں وہ توحید ہی کے گرد گھومتی ہیں اور توحید سے متعلق میں آپ کو مطلع کر رہا ہوں اور کافی عرصے
سے مطلع کر رہا ہوں کہ اگر آپ توحید پر قائم ہو جائیں اور توحید کی طرف بنی نوع انسان کو بلائیں تو یہ
ایک ہی راہ ہے جس سے مرتی ہوئی دنیا پھر سے زندہ ہو سکتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اس تحریر میں جھوٹے خداؤں اور جھوٹے معبودوں کا ذکر کیا ہے اور یہ وہ فقرے ہیں جو تشریح
طلب ہیں۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ، نعوذ باللہ حضرت عیسی کے متعلق جھوٹ کا لفظ
منسوب کر ہی نہیں سکتے تھے کیونکہ آپ تو خود عیسی کے مثیل ہیں۔ اس لئے نعوذ باللہ یہ مطلب لینا کہ گویا وہ
عیسیٰ جو جھوٹا تھا نعوذ باللہ دوبارہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی صورت میں ظاہر ہوا ہے۔ یہ وہ
دشمن جو عیسائی بھی ہیں اور مسلمان معاندین بھی ہیں وہ ان عبارتوں سے غلط استفادہ کرتے ہیں۔ وہ
کہتے ہیں کہ دیکھو یہ اچھا مسیح ہے جس نے پہلے مسیح کو جھوٹا قرار دیا جس نے پہلے مسیح کی ماں کو جھوٹا قرار
دیا اور اب خود مسیح بنتا ہے اور اسی مسیح کی ہم شکل اور شبیہہ ہونے میں فخر کرتا ہے اور جہاں تک مسلمان
معاندین کا تعلق ہے انہوں نے اس عبارت کو بہت اچھالا ہے اور یہاں تک کہا کہ دیکھو اب اپنے منہ
سے یہ اقراری جھوٹا ہے۔ نعوذ باللہ من ذالک حضرت مرزا صاحب کے متعلق کہتے ہیں کہ
اقراری مجرم ہم آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں جس کے شبیہہ ہونے پر، جس کے مثیل ہونے پر ان
صاحب کو فخر ہے اس کے متعلق خود لکھتے ہیں کہ جھوٹا ہے اور یہ بھی لکھتے ہیں کہ اس کی ماں بھی جھوٹی
تھی۔ یہ محض ایک دھوکہ ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت مسیح کے خدا بنائے
جانے کو جھوٹ قرار دے رہے ہیں اور حضرت مریم کی طرف اس غلط بات کو منسوب کرنے کو جھوٹ
قرار دے رہے ہیں کہ گویا حضرت مریم خود اس بات پر فخر محسوس کرتی تھیں کہ انہوں نے خدا کے بیٹے
کو جنم دیا ہے۔ پس جو غلط تصورات دنیا میں پھیل چکے ہیں ان تصورات نے ایک عیسی کی شکل پیش کی ۔
ان جھوٹے اور غلط تصورات نے حضرت مریم کو معبود بنا کر دکھایا اور خدا تعالیٰ کی بیوی بنا کر دنیا سے
متعارف کروایا۔ یہ باتیں ہیں جن کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سختی سے انکار فرماتے ہیں اور ان کو
توحید باری تعالیٰ کے خلاف قرار دیتے ہیں اور توحید کے خلاف جو بھی معبود ہو گا وہ بحیثیت معبود کے

خطبات طاہر جلد 16
553
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
جھوٹا ہوگا۔ اس پہلو سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریر میں حضرت مسیح اور حضرت مریم
کے متعلق بعض سختی کے پہلو دکھائی دیں گے لیکن جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود
حضرت عیسی علیہ السلام جو ایک حقیقت تھے، جو خدا کے ایک برگزیدہ رسول تھے، جو خدا کے ایک ادنی
بندہ اور ادنی بندہ ہونے پر فخر محسوس کیا کرتے تھے جن کا ذکر قرآن کریم میں محفوظ ہے اور اس مریم کا جو
اس سچے بندے کی ماں تھی اس مریم کا ذکر جہاں جہاں فرمایا ہے انتہائی محبت کے ساتھ، انتہائی
انکساری کے ساتھ، انتہائی جذبہ عشق کے ساتھ اور یہ ظاہر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ دو انسانوں میں
بے مثال انسان گزرے ہیں جن کے اندر غیر معمولی صفات تھیں ۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام حضرت عیسی علیہ السلام کو جو خدا کے موحد بندے تھے ان کا ایک ایسا مرتبہ شناخت کرتے
ہیں جو اس سے پہلے حضرت مسیح کا وہ مرتبہ شناخت نہیں کیا گیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بار بار دنیا کو مطلع کرتے ہیں کہ مسیح کو جو مسیح کہا گیا اور نبی سے علاوہ نام دیا گیا اس نام میں آئندہ کے
لئے بہت بڑی خوشخبریاں مضمر ہیں۔ آپ فرماتے ہیں کہ مسیحیت مسیح کی وہ شان ہے جو عبودیت کی
شان ہے، معبودیت کی نہیں اور اس شان کے ساتھ مسیح کا اتنا گہرا تعلق ہے کہ جب بھی خدا کی توحید کو
خطرہ ہو گا مسیح کی روح بے چین ہوگی اور گو یا مسیح خود دوبارہ دنیا میں نازل ہو گا لیکن اس بے چینی کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام توحید کی خاطر بے چینی قرار دیتے ہیں جس کا یہ مطلب نہیں ہے
کہ حضرت مسیح کہیں اس وقت دنیا میں بیٹھے ہوئے واقعہ بے چین ہو کر دوبارہ اترنے کی تمنا کر رہے
ہیں۔ یہ ایک تشخص ہے۔ مسیحیت ایک ایسا روحانی وجود ہے جو پہلی دفعہ حضرت مسیح کی ذات میں
متمثل ہوا ہے اس سے پہلے کی تمام دنیا کے انبیاء مسیحیت کے نام سے ناواقف تھے اور مسیحیت نے
ان کے وجود میں تشخص اختیار نہیں کیا تھا۔ یہ وہ مسئلہ ہے جسے آپ کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ جہاں اس
ساتھ آپ میں ایک طاقت پیدا ہوگی کہ جھوٹے حملوں کا دفاع کر سکیں وہاں اس کی روح سمجھتے
کے
ہوئے اس سے استفادہ کرنے کی آپ کو توفیق عطا ہو گی۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نزدیک مسیحیت جو سچی مسیحیت ہے اس میں اور
مسیحی دنیا میں ایک بڑا اور نمایاں فرق ہے۔ سچی مسیحیت جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آپ فرماتے
ہیں کہ صرف اپنے وقت کے لئے نہیں بلکہ یہ ایک ایسی روح ہے جس کا توحید کے ساتھ گہرا تعلق ہے

خطبات طاہر جلد 16
صلى الله
554
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
اور یہ بار بار اترنے والی روح ہے۔ چنانچہ آنحضرت آ کی جب مسیح نے پیشگوئی کی اور گویا
آنحضرت کے آنے کو اپنا آنا قرار دیا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں یہی مسیحیت تھی جو
دوباره حضرت محمد مصطفی کی صورت میں دنیا میں ظاہر ہوئی ہے اور آنحضرت کو جو مردوں کو لوس
زندہ کرنے کی توفیق ملی ہے اس کا ایک تعلق تو ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف
سے آپ کو ایک خاص شان نصیب ہوئی لیکن اس کا تعلق انبیاء سے بھی ہے اور پہلا تعلق حضرت
ابراہیم علیہ السلام سے ہے جو توحید کے ایسے علمبردار تھے کہ نبیوں میں آپ نے جو مردوں کو زندہ
کرنے کے لئے دعائیں مانگیں اور آپ کو جونشان دکھائے گئے ان میں دراصل آنحضرت مے کے
ظاہر ہونے کی پیشگوئیاں تھیں اور مسیح کو جو عبودیت کے ساتھ اور خدا کی توحید کے ساتھ نسبت تھ تھی آپ
نے بھی جب بے قراری سے دعائیں کیں اور یہ چاہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اس لہی محبت کو عام کر دے
اور ہمیشہ کے لئے قائم قائم کر دے تو وہ بے قرار دعا ئیں مسیح کی ایسی تھیں جو حضرت رسول اللہ ﷺ کی
صلى الله
صلى الله
وس
صورت میں اس طرح پوری ہوئیں کہ گویا آپ کا آنا ایک رنگ میں مسیح کا آنا تھا۔ پس جہاں لفظ محمد کو
حضرت موسیٰ سے ایک نسبت ہے وہاں لفظ مسیحیت کو حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ کے نام احمد سے
نسبت ہے اور اسی رستے سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام وہ احمد ہے جو آج دنیا پر طلوع ہو چکے
ہیں ۔ آنحضرت اگر صیح کا جلوہ نہ دکھاتے مسیحیت کا جلوہ آپ کی ذات میں مشتمل نہ ہوتا تو ناممکن
تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آنحضرت میا کی نمائندگی میں احمدیت کا جلوہ دکھا سکتے ۔
پس مسیحیت سے ہمیں ایک نسبت ہے، گہرا تعلق ہے اور مسیحیت ایک روح کا نام ہے یعنی
Soul نہیں بلکہ روح ایک مزاج کا نام ہے جو ہمیشہ توحید سے تعلق رکھتی رہے گی اور ہمیشہ جب بھی
توحید کو خطرہ ہوگا رونما ہوگی ۔ یہ وہ مسیح کی حقیقت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کبھی
اور بیان فرمائی ۔ پس وہ سارے لوگ جو اس تحریر کا حوالہ دے کر جو میں نے آپ کے سامنے پڑھی ہے
غلط ترجمہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کی ذات پر تمسخر اڑاتے ہیں ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ
صلى الله
عليه
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو سب سے پہلے حضرت محمد مصطفی ﷺ کو مسیحیت کا جلوہ
صلى الله
قرار دیا اور خود قرآن کریم نے یہی بیان فرمایا کہ حضرت رسول اللہ ﷺ کا آنا گو یا مسیح کا آنا تھا۔ تو یہ
مسلمان کہلانے والے علماء جو تضحیک اور تمسخر کے عادی ہو چکے ہیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں سے وہ غلط

خطبات طاہر جلد 16
555
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
صلى الله
معنی لے کر اچھلتے ہیں اور گز بھر اچھلتے ہیں اور اس سے زیادہ اچھلنے کی ان کو توفیق بھی نہیں ۔ وہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور احمدیت پر غلط اور جھوٹے حملے کرتے ہیں۔ حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اس مسیحیت کے دشمن ہیں جو مسیح کی نہیں تھی بلکہ اکثر لفظ یسوع کے نام کے ساتھ
یاد کی جاتی ہے۔ اس مسیحیت کے دشمن ہیں جو خود مسیح کی دشمن ہے جس نے مسیح کے وجود کو ایک ایسی
شکل میں دنیا کے سامنے ابھارا کہ قیامت کے دن قرآن کریم کے نزدیک خود مسیح کو اس مسیحیت کا انکار
کرنا پڑے گا اور اس شخصیت کا انکار کرنا پڑے گا جو آپ کی طرف منسوب کی گئی تھی ۔ پس یہ وہ بنیادی
طرز کلام ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اختیار فرمائی۔ کہیں آپ کو بہت بڑے اور
سخت لفظ دکھائی دیں گے جو یسوع کے متعلق بولے گئے ہیں اور کہیں ایک عشق کا دریا رواں ہو
اتا ہے اور اتنا تقدس ہے مسیحیت کا کہ گویا مسیحیت خود آنحضرت ﷺ کی ذات میں جلوہ گر ہو چکی جاتا
ہے اور اس پہلو سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئندہ زمانوں کے لئے نجات دہندہ قرار
دیتے ہیں۔ پس جو بھی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے طرز کلام کو نہیں سمجھے گا وہ اس تفریق
کو پہچان نہیں سکتا اور اسی وجہ سے بہت سے شوخوں نے ٹھوکر کھائی اور شوخیوں میں بہت آگے بڑھ
گئے ۔ پس میں آپ کے سامنے یہ تحریر پڑھ چکا ہوں اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ اس مضمون کو خاص
طور پر سمجھیں گے۔ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں تو آخر توحید کی فتح ہے۔ غیر معبود ہلاک
ہوں گے اور جھوٹے خدا اپنی خدائی کے وجود سے منقطع کئے جائیں گے اس میں کچھ ایسے جھوٹے
خدا بھی ہیں جو خدا بنتے ہیں اور خدا ہوتے نہیں اور کچھ ایسے سچے انسان بھی ہیں جن کی طرف جھوٹی
خدائی منسوب کر دی گئی ہے۔ پس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ایک ایسا دور آنے
والا ہے کہ یہ سچے لوگ اپنی جھوٹی خدائیوں سے منقطع کئے جائیں گے یعنی مسیح کو ایک ایسا مقام اور
مرتبہ حاصل ہوگا کہ وہ اپنے اوپر عائد کردہ تمام الزامات سے بری کیا جائے گا اور دنیا کے سامنے خدا
کے موحد سچے عاشق رسول کے طور پر پیش ہوگا جس کے فیض کا زمانہ قیامت تک ممتد ہے۔ یہ جو
قیامت تک ممتد ہونے کا مضمون ہے اس کا تعلق مسیحیت کے ساتھ بہت گہرا ہے اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں میں کثرت سے یہ مضمون ملتا ہے لیکن اس وقت میں اس مضمون کو نہیں
چھیڑوں گا کیونکہ جمعہ کے دوران چند مختصر الہامات آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں جن کا انشاء اللہ تعالیٰ

خطبات طاہر جلد 16
556
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
جماعت احمد یہ کے قریب کے مستقبل سے اور بعید کے مستقبل سے تعلق ہے اور وہ خدا کے فضل سے اپنی
آنکھوں کے سامنے پورا ہوتا دیکھیں گے۔
وو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام 17 فروری کے اشتہار میں لکھ رہے ہیں ایک عرصہ ہوا کہ
مجھے الہام ہوا تھا وسع مكانك ياتون من كل فج عمیق “ یعنی اپنے مکان کو وسیع کر کہ
لوگ دور دور کی زمین سے تیرے پاس آئیں گے۔۔۔ پھر یہی الہام ہوا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
اب وہ پیشگوئی پھر زیادہ قوت اور کثرت کے ساتھ پوری ہوگی ۔ والله يفعل ما يشاء لا مانع
لما اراد ( تذکرہ ایڈیشن چہارم: 246 ) ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وسع مکانك اور يــاتــون من كل فج
عمیق کے متعلق جو الہام جماعت کو سنایا، 1897 ء کا وہ سال ہے جو 1997ء میں دہرایا جا رہا ہے
اور آج وسع مکانک کا ایک عجیب نظارہ ہم دیکھ رہے ہیں اور یاتون من كل فج عمیق کا ایک
ایسا مضمون ظاہر ہو رہا ہے جو اس سے پہلے عموماً لوگوں کی توجہ کا مرکز نہ بنا۔ فج عميق سے عام
طور پر خشک راستے لئے جاتے ہیں جو کثرت کے ساتھ چلنے کے نتیجے میں گہرے ہو جاتے ہیں لیکن
جیسا کہ اس سے پہلے میں نے ایک مضمون میں یہ دکھایا تھا اور عرب لغت کے حوالے سے بتایا تھا کہ
فج عميق سمندری رستوں کو بھی کہتے ہیں جو بہت گہرے ہوتے ہیں اور عمیق کا لفظ چند کھڈوں پر
اتنا اطلاق نہیں پاتا جتنا سمندری رستوں پر اطلاق پاتا ہے۔ تو مراد یہ تھی کہ کثرت کے ساتھ لوگ
سمندری سفر کر کے آپ کے پاس پہنچیں گے ۔ اس زمانے میں فج عمیق کا یہ ترجمہ بالکل درست تھا
کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں کثرت کے ساتھ سمندری سفر کرنے والے
آئے۔ کوئی امریکہ سے آیا ، کوئی آسٹریلیا سے آیا۔ کوئی دوسرے ممالک سے آئے مگر فج عمیق کا لفظ
خشک رستوں پر اطلاق پاتا رہا اور قادیان کا رستہ گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو گیا کیونکہ کثرت سے
لوگ ان پر آتے رہے۔ فج عمیق سمندروں کے رستوں کی بھی نشان دہی کرتا رہا کہ بہت گہرے
سمندروں سے گزر کر لوگ آپ کے پاس پہنچتے رہے مگر 1997ء میں اس فج عمیق کا ایک اور
معنی بھی ظاہر ہوا ہے اور وہ ہوائی راستے ہیں۔ یعنی ان کے نیچے اتنی گہری زمین ہوتی ہے، اتنی دور
ہوتی ہے کہ سمندر کی سطح پر چلنے والے جہازوں کے نیچے سمندر کی تہہ اتنی دور نہیں ہوتی جتنی آسمان پر

خطبات طاہر جلد 16
557
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
چلنے والے جہازوں کے نیچے زمین کی سطح ہوتی ہے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام
ان ہی چند لفظوں میں مختلف شکلوں میں ظاہر ہوتا رہا مختلف صورتیں دکھاتا رہا۔ کبھی محض خشک رستوں
پر اطلاق پایا، کبھی سمندری جہازوں پر اس کا اطلاق ہوا اور کبھی آج جیسا کہ آج ہو رہا ہے دور دور سے
ہوائی جہازوں پر لوگ کثرت کے ساتھ یہاں پہنچ رہے ہیں اور تمام دنیا سے فج عميق کا یہ نیا
مضمون ظاہر ہو رہا ہے اور ساتھ فرمایا وسع مکانک کہ اپنے مکان کو وسیع کر۔ جماعت احمد یہ
خدا کے فضل کے ساتھ اپنے مکان کو اس طرح وسعت دے رہی ہے کہ جہاں تک زمین کا تعلق ہے
کثرت کے ساتھ پھیل رہی ہے اور یہ مضمون وسع مکانک میں انشاء اللہ کل کی تقریر میں آپ کے
سامنے رکھوں گا لیکن وسع مکانک میں ایک خدا کا مکان ہے جس کو وسعت دینا ہمارا کام ہے اور
در اصل خدا کا مکان جو اس دنیا میں ہمارے دلوں میں بنتا ہے جب وہ ظاہری صورت میں مساجد
بن کر دکھائی دینے لگتا ہے تو ہمارے دل کا تعلق مساجد کے ساتھ دراصل وسع مکانک کی ایک اور
تفسیر ہے اور یہی وہ سال ہے جس میں خصوصیت کے ساتھ میں نے جماعتوں کو کثرت کے ساتھ نئی
مساجد بنانے کی تحریک کی ہے اور یہ امر واقع ہے کہ جیسا کہ میں نے بیان کیا چند دن پہلے تک
میرے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات اس طرح نہیں تھے کہ جو 1897 ء کو
1997ء سے ملانے والے ہوں اس لئے ان کی طرف توجہ نہ دی۔ جب میں نے توجہ دی تو حیران ہوا
کہ مساجد کی توسیع کے متعلق جو جماعت کے منصوبے ہیں وہ بعینہ اسی سال میں بنے اور اسی سال
میں نشو و نما پائے اور انشاء اللہ ان پر عمل درآمد بھی آپ اس سال کے اکثر حصے میں دیکھیں گے۔
والله يفعل ما يشاء لا مانع لما اراد ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو دوسری دفعہ پھر الہام ہوا ہے
بعید نہیں کہ آئندہ آنے والے 1997ء کی طرف اس کا اشارہ ہو۔ فرمایا یہ دوبارہ الہام ہوا ہے۔ اس کا
مطلب میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ سال جو 1997 ء ہے اور 1997ء کی تکرار ہے اس سال کی طرف
اشارہ تھا چنانچہ فرمایا یفعل ما يشاء لا مانع لما اراد “ کہ کچھ ہو کر رہنے والا ہے اور وہ ضرور
ہو کر رہے گا۔ ناممکن ہے کہ خدا کی بات کو کوئی تبدیل کر سکے۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں :
مجھے میرے خدا نے مخاطب کر کے فرمایا ہے الارض والسماء

خطبات طاہر جلد 16
558
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
معک کما هو معى قل لى الارض والسماء۔ قل لي سلام۔ في
مقعد صدق عند مليك مقتدر ۔ ان الله مع الذين اتقوا و الذين هم
محسنون۔ ياتي نصر الله انا سننذر العالم كله۔ انا سننزل۔ انا الله
لا اله الا انا ( تذکرہ ایڈیشن چہارم : 249)
یہ الہام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایسے ترجمے کے ساتھ پیش کیا ہے
جو خود اپنی ذات میں ایک تشریح اور تفسیر کے معنی رکھتا ہے فرماتے ہیں یعنی آسمان اور زمین تیرے
ساتھ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آسمانی طاقتیں اور خدائی نوشتے تیری تائید کریں گے۔ اس زمین پر
تو اپنی کوشش کر لیکن آسمان سے ایسی ہوائیں چلائی جائیں گی جو تیری مدد گار ثابت ہوں گی۔ اس
زمانے میں آسمان کس طرح ساتھ تھا یہ فرشتوں کا نزول ہو رہا تھا ۔
قادیان میں طرح طرح کے آسمانی نشان دکھائے جا رہے تھے خود اس سال میں یعنی
1897ء یعنی 97ء کے لحاظ سے جو د ہرایا جا رہا ہے۔ عظیم الشان نشانات اس سال بات اس سال دکھائے گئے تھے
ان کا ذکر بعد میں کروں گا لیکن یہاں میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہی الہام ایک نیا رنگ اختیار کر جاتا ہے
جب اس کو 1997ء میں پڑھتے ہیں ۔ آسمان کا ساتھ ہونا MTA کی طرف بھی اشارہ کر رہا ہے
اور یہ امر واقعہ ہے کہ MTA کے ذریعہ کل عالم میں آسمان نے جو گواہیاں دی ہیں وہ حیرت انگیز
ہیں۔ اس کثرت کے ساتھ وحدت نصیب ہوئی ہے کہ جب ہم اس الہام کو 1897ء کی بجائے
1997ء میں پڑھتے ہیں تو پھر اس کے معنی ہیں آسمان اور زمین تیرے ساتھ ہیں یعنی خدا تعالیٰ کی وہ
آسمانی طاقتیں جو ابھی ظہور میں نہیں آئیں وہ بھی تیرے ساتھ ہوں گی جیسا کہ وہ میرے ساتھ ہیں۔
یعنی آنحضرت ﷺ نے جس خدا کو پیش فرمایا وہ جیسا کہ آسمان پر تھا ویسا ہی زمین پر ظاہر ہوا۔ مراد یہ
نہیں ہے کہ نعوذ باللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو باقی انبیاء سے کوئی فوقیت عطا ہوئی ہے۔ ہر نبی کے
ساتھ آسمان کا خدا اتر تا رہا ہے اور اس کے زمین پر اترنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ زمینی طاقتیں آسمانی
طاقتوں کے سائے تلے اس کے ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔
صلى الله
پس اس پہلو سے ہم جب اس سال اس الہام کو پڑھتے ہیں تو آسمان ہمارے ساتھ ہے اس
سے مراد یہ ہے کہ آسمان کی متحرک طاقتیں ، وہ ریڈیائی وجود جس کا پہلے علم نہیں تھا اب کلیہ جماعت احمد یہ

خطبات طاہر جلد 16
559
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
کی تائید میں ظاہر ہو چکا ہے اور رونما ہو رہا ہے اور اس کے نتیجے میں انشاء اللہ تعالیٰ دنیا میں ایک عظیم
انقلاب بریان اب بر پا ہوگا اور پہلے سے بڑھ کر ہوگا۔ سے بڑھ کر ہوگا۔ فرماتے ہیں:
میرے لئے سلامتی ہے اور وہ سلامتی جو خدائے قادر کے حضور میں
سچائی کی نشست گاہ میں ہے ۔ اب یہاں یاد رکھئے قل لي سلام في
مقعد صدق عند مليك مقتدر
سلام کا لفظ خصوصیت سے مجھے گزشتہ چند سالوں میں الہام کے طور پر عطا کیا گیا۔ السلام علیکم
کے الفاظ بار بار دہرائے گئے اور تجھ پر سلامتی یعنی ساری جماعت پر سلامتی جو میرے ساتھ ہے اس
کے الفاظ خدا تعالیٰ نے خصوصیت کے ساتھ مجھے عطا کئے ۔ اسی سال وہ نشان بھی دیکھا گیا کہ ایک
سلام کی بجائے میں نے دو سلام کہے تھے اور بیچ کا عرصہ کلیہ غائب ہو گیا اور جب مجھے یاد کرایا گیا کہ
میں سلام پھیر چکا تھا تو مجھے بالکل یاد نہیں رہا۔ تمام تر ذہن سے اور دل سے درمیانی عرصے کے نقوش
مٹ چکے تھے اور یہ بھول کے نتیجے میں نہیں ہوا کرتا۔ جب ایک شخص بھول کر کوئی حرکت کرے
اور سبحان اللہ کے ذریعے یا بعد میں اسے بتایا جائے تو یقیناً وہ غلطی کو محسوس کرتا ہے اور جانتا ہے کہ مجھ
سے غلطی ہوگئی ہے لیکن یہ کہ بیچ کا عرصہ اس طرح مٹ جائے جیسے انسان کا اس وقت وجود ہی نہیں تھا
اور بتانے اور یاد کرانے کے باوجود یاد نہ آئے کہ میں نے پہلے بھی سلام پھیرا تھا ، یہ خدا تعالیٰ کی طرف
سے میں سمجھتا ہوں کہ نشان کے طور پر ظاہر ہوا تھا اور اسی سال کے انعامات میں جب میں نے قل
لی سلام کے لفظ کو پڑھا تو میں سمجھتا ہوں کہ اسی 1897ء کے سال کی برکت تھی جو یہ سلام دوبارہ
میں نے کہا ہوا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا سلام ہے جو خدا کی طرف سے آپ کو پہنچا
جسے اس سال دہرایا جا رہا ہے۔ اس لئے نہ میری کوئی حیثیت ہے نہ ہم سب کی انفرادی طور پر کوئی
حیثیت ہے بلکہ یہ سلامتی وہی ہے جو مسیح موعود پر اترتی رہی اور آج پھر ہم پر دوبارہ اتر رہی ہے لیکن
اس بات کو نہ بھولیں : ان الله مع الذين اتقوا و الذين هم محسنون ، اللہ ہمارے ساتھ ہے یہ
کہنا تو آسان ہے اور جب یہ کہہ کر اس مضمون میں آگے قدم بڑھاتے ہیں تو پھر اس کی مشکلات بھی
دکھائی دینے لگتی ہیں لیکن وہ مشکلات بھی خود اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے حل کرتا چلا جاتا ہے۔ فرمایا ان
الله مع الذين اتقوا والذين هم محسنون کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے جو احسان کرنے

خطبات طاہر جلد 16
560
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
والے ہیں، جو اپنے تقوی میں نئے حسن کے رنگ بھرتے چلے جاتے ہیں، جن کا تقویٰ ایک مقام
پر ٹھہر نہیں کرتا بلکہ ہمیشہ خوبصورت اور خوبصورت ہوتا چلا جاتا ہے۔
پس اس الہام پر میں سمجھتا ہوں سب سے پہلی قابل توجہ بات یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ کا یہ مخاطب کرنا کہ آسمان اور زمین اس طرح تیرے ساتھ ہیں جس
طرح میرے ساتھ اور پھر فرمانا الذين اتقوا و الذين هم محسنون اللہ ان کے ساتھ ہوا کرتا ہے
جو تقوی اختیار کرتے ہیں اور اپنے تقویٰ میں نئے حسن بھرتے چلے جاتے ہیں۔ اس سے یہ بات
ثابت ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تقویٰ پر قائم بھی تھے اور
آپ کا تقویٰ خوبصورت سے مزید خوبصورت ہوتا چلا جا رہا تھا اور اس میں حسن کے نئے رنگ بھرے
جارہے تھے۔ اگر یہ بات ہو تو یہاتی نصر اللہ اللہ کی نصرت ضرور آیا کرتی ہے۔ میں جماعت کو گزشتہ
نصف سال سے بڑھ کر یہ سمجھاتا چلا آرہا ہوں کہ خدا یقیناً ہمارے ساتھ ہے، ہمارے ساتھ رہے گا،
اس کی نصرت ہمیں ضرور عطا ہوگی اور اس کی نصرت کے حصول کے لئے لازم ہے ہم اپنے اندر کچھ
پاک تبدیلی کر کے دکھا ئیں اور وہ تقویٰ ہی ہے اور حسن تقویٰ ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے نصرت کو
کھینچا کرتا ہے اور نصرت ضرور آئے گی مگر ہمیں اپنے اندر لا زما پاک تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔ ایسی پاک
تبدیلیاں جو خدا تعالیٰ کی توجہ کا مرکز بنیں اور اللہ تعالیٰ حسن کی نگاہ سے اور سنجیدگی کی نگاہ سے آپ کی
پاک تبدیلیوں کو دیکھ رہا ہو۔ اگر یہ ہو تو ناممکن ہے کہ جماعت کی فتح کی تقدیر کو دنیا کی کوئی طاقت بدل
سکے یہ ناممکن ہے اور جو میں دیکھ رہا ہوں اس سے مجھے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ خدا کے فضل سے جماعت
احمد یہ میں تقویٰ اور حسن تقویٰ کا معیار پہلے سے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ کثرت کے ساتھ ایسے لوگ
موجود ہیں جو یہاں بھی موجود ہوں گے جو پیدائشی احمدی تھے مگر ان کی توجہ تقویٰ کی طرف اور حسن
تقویٰ کی طرف یعنی تقویٰ کو مزید حسین بنانے کی طرف اس طرح نہیں تھی جس طرح کہ گزشتہ چند
مہینوں میں یا ایک دوسالوں میں ہوئی ہے۔ واقعہ کثرت سے مجھے ایسے خطوط ملتے ہیں جہاں احمدی
اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ہم پیدائشی احمدی تھے، ہم سمجھتے تھے کہ ہم احمدی ہیں مگر آپ کے
خطبات نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک نئے وجود کا احساس ہوا ہے جو ہمارے اندر موجود ہے مگر وہ
وجود نہیں ہے جو ہم سمجھا کرتے تھے۔ ہمیں اس وجود کے نقوش کو مٹانا پڑا ہے، نئے تقویٰ کے نقوش اس کومٹانا

خطبات طاہر جلد 16
561
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
کی جگہ لگانے پڑے ہیں یہاں تک کہ خدا کے فضل کے ساتھ اب ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اب صحیح رستے پر
گامزن ہو چکے ہیں۔ یہ صحیح رستے پر گامزن ہونا نصرت چاہتا ہے اور جو کثرت سے اس سال خدا تعالیٰ
کے فضل سے ہم پر نصرت نازل ہوئی ہے اور آئندہ نازل ہوگی یہ اس بات کی یقینی شہادت ہے کہ یہ
لوگ سچے ہیں۔ اگر یہ اپنے اندر پاک تبدیلیاں نہ کرتے تو ناممکن تھا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی
غیر معمولی آسمانی نصر تیں ہم پر نازل ہوتیں جن کا ذکر انشاء اللہ جلسے کی باقی تقاریر میں ہوگا ۔ فرماتے
ہیں: ”خدا کی مدد آتی ہے۔ ہم تمام دنیا کو متنبہ کریں گئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب
متنبہ کریں گے تو آپ کے عاجز غلام ہم سب متنبہ کریں گے ۔ پھر اللہ فرماتا ہے یہ اللہ تعالیٰ کے الفاظ
ہیں جو آپ اپنے رنگ میں تشریحی ترجمے کے طور پر پیش فرمارہے ہیں خدا کی مدد آتی ہے۔ ہم تمام
دنیا کو متنبہ کریں گئے۔ یہاں ہم سے مراد دراصل اللہ تعالیٰ ہے کہ دنیا کو انذار کے ذریعے ہلایا جائے
گا۔ ہم آسمان سے زمین پر اتریں گے۔ یہاں لفظ ہم استعمال ہوا ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب
ہوتا ہے۔ یاد رکھیں کہ جب اللہ تعالیٰ اپنے متعلق لفظ ہم فرماتا ہے تو ہرگز اس میں کثرت کے معنی نہیں
ہوتے ۔ دو معانی ہیں جو لفظ ہم میں پائے جاتے ہیں ایک وہ معنی جو بادشاہ اپنی رعایا سے کلام کرتے
ہیں تو ان کی شان اور شوکت کا اظہار لفظ ہم سے ہوتا ہے۔ مراد یہ ہے کہ اگر ایک مرد بادشاہ ہے اور وہ
کہتا ہے ہم یہ کریں گے تو لوگوں کو یہ بتانا مقصود ہوتا ہے کہ میں اکیلا مراد نہیں ہوں۔ یہ ساری طاقتیں
جو میرے قدموں تلے ہیں جب میں ارادہ ظاہر کروں گا تو یہ ساری طاقتیں متحرک ہو جائیں گی۔ پس
میری ہم کی حیثیت کے مقابل پر کسی کو سراٹھانے کی مجال نہیں ہے کیونکہ تمام سلطنت حرکت میں آجاتی
ہے جب بادشاہ کا ارادہ حرکت میں آتا ہے۔ تو یہاں ہم سے مراد معبودان کی کثرت نہیں ہے۔ یہاں
خدا تعالیٰ کی خدائی کی کثرت مراد ہے۔ ساری کائنات آسمان اور آسمان کے اندر جو طاقتیں موجود
ہیں ، زمین اور زمین کے اندر جو طاقتیں موجود ہیں، جب بھی خدا تعالیٰ کا ارادہ حرکت میں آئے تو یہ
ساری طاقتیں حرکت میں آجاتی ہیں ۔ اس پہلو سے اللہ تعالیٰ اپنے آپ کو ان کہنے لگ جاتا ہے۔ ہم
ہیں جو یہ فیصلہ کر چکے ہیں ۔ ہمارا فیصلہ ہو کر رہنے والا ہے۔ کوئی دنیا کی تقدیر اسے بدل نہیں سکتی ۔ اس
کے معا بعد فرمایا: انا الله لا اله الا انا اسی الہام کے آخر پر انسا کی تشریح فرمادی جو میں آپ کے
سامنے رکھ رہا ہوں کہ ہوں میں ہی ایک ہی ہے ہی ، ایک ہی ہوں۔ میرے ایک کے ساتھ ہی یہ ساری کائنات کی جلوہ گری

خطبات طاہر جلد 16
562
خطبہ جمعہ 25 جولائی 1997ء
ہے۔ میں ایک ہوں تو تمہیں کثرت سے چیزیں دکھائی دیتی ہیں مگر میں پھر بھی ایک ہی ہوں۔ میری
ذات میں کوئی تبدیلی اور کوئی اضافہ نہیں ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ترجمہ ہے ۔” میں
ہی کامل اور سچا خدا ہوں۔ میرے سوا اور کوئی نہیں ہے ( تذکرہ ایڈیشن چہارم:249)۔ پس اگر ہم نے
اپنی عبودیت کو خدا کے حضور اس طرح سجدہ ریز کر دیا کہ اس سجدہ ریز کر دیا کہ اس کی انا کی طاقتیں دنیا پر جلوہ گر ہوں اور
بالآخر دنیا یہ دیکھ لے کہ اس کے سوا اور کوئی نہیں۔ اگر خدا ایک ہی ہے اور اس کے سوا کوئی نہیں تو اس کی
مدد ہم لوگوں کے لئے اسی صورت میں ظاہر ہوگی جبکہ ہماری کوششوں کا آخری نتیجہ اس کی توحید کی جلوہ
گری ہو۔ اس رنگ میں خدا کے دین کی خدمت کریں ، اس رنگ میں اپنے نفوس کو مٹاتے ہوئے
اپنے وجود کو کالعدم سمجھتے ہوئے خدا تعالیٰ کی راہوں کو آگے بڑھائیں کہ تمام دنیا میں توحید کی
آواز جو بالآخر گونجے اس آواز کے تلے ہر دوسری آواز بند ہو جائے۔ اس ایک توحید، ایک خدا کے
نیچے تمام دنیا کالعدم ہو جائے۔ ہم بھی اور ہماری ساری کوششیں بھی ہیں ہی کالعدم، ان کی کوئی بھی
حیثیت نہیں ۔ اس آنا کی ذات کے ہمارے ساتھ ملنے کے ساتھ ایک انا وجود میں آیا ہے۔ مگر فی الحقیقت
نہ ہم کچھ ہیں نہ ہماری کوششیں کوئی چیز ہیں۔ یہ تقدیر الہی ہے کہ اللہ ہی کا ارادہ ہے جس نے فیصلہ فرما
دیا ہے کہ دنیا میں ایک دفعہ ضرور توحید کی بادشاہی ہوگی اور ہر جھوٹا خدا مٹا دیا جائے گا۔ سو اس مقصد
کے لئے آپ اٹھ کھڑے ہوں اور یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ آپ کی ان کوششوں کو
ضرور بار آور فرمائے گا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام بھی لازماً پورا ہو گا کہ میں تجھے
برکت دوں گا اور بہت برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں
گئے ( تذکرہ: 259) ۔ یہ بھی 1897 ء کا الہام ہے۔ پس اب وقت آ رہا ہے کہ بادشاہ حضرت مسیح موعود
کے کپڑوں سے جو توحید کے نور سے معطر تھے، ان کپڑوں ۔ وں اسے برکت ڈھونڈیں۔ اللہ ہم سب کو اس کی
توفیق عطا فرمائے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ہمارا تعلق بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہم اس
کے وجود میں مٹتے چلے جائیں گے یہاں تک کہ ہمیں اپنا کوئی وجود اس سے الگ دکھائی نہیں دے گا۔
خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی