سٹیٹ ہاؤس گیمبیا کا چیلنج۔ اللّٰہ تعالیٰ اس سال میں ہر گز جماعت کو ذلیل و رسوا نہیں ہونے دےگا

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے گیمبیا کے حالات اور وہاں سٹیٹ ہاؤس کے امام کی طرف سے جماعت احمدیہ کے خلاف مہم اور مباہلہ قبول کیے جانے کا تفصیلی ذکر فرمایا۔ آپ نے واضح کیا کہ گیمبیا کے عوام اور میڈیا اس حکومتی سازش میں شامل نہیں بلکہ وہ جماعت کی خدمات کے معترف اور اس کے حامی ہیں۔ نیز آپ نے گیمبیا سے غیر ملکی احمدی کارکنان کی باحفاظت آئیوری کوسٹ منتقلی اور اس دوران پیش آنے والے واقعات بیان فرمائے۔

موضوعات: گیمبیا کے حالات، مباہلہ، مخالفت، احمدی کارکنان کا انخلا، آئیوری کوسٹ

خطبات طاہر جلد 16
655
خطبہ جمعہ 5 ستمبر 1997ء
سٹیٹ ہاؤس گیمبیا کا چیلنج ۔ اللہ تعالیٰ اس سال میں ہرگز
جماعت کو ذلیل و رسوا نہیں ہونے دے گا۔
( خطبه جمعه 5 استمبر 1997ء بمقام مسجد فضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
آج کے خطبے کا موضوع گیمبیا کے حالات ہیں جن کو عمداً میں نے اب تک جماعت کے
سامنے پیش نہیں کیا کیونکہ کچھ ایسی صورتحال تھی جو کسی خاص کروٹ بیٹھ نہیں رہی تھی اور معین طور پر
آخری صورت میں بہت سے امور تحقیق کے محتاج تھے اور چونکہ اس تحقیق کے دوران کچھ غلط خبریں بھی
ملتی رہیں کچھ صیح بھی ، پھر ان کی چھان بین کرنی پڑی ، حکومت کے بیانات مختلف رہے ایک دوسرے
سے متضاد، ان کے متعلق بھی معلومات حاصل کرنی پڑیں اور سب سے بڑی بات جس کا انتظار رہا وہ
وہاں کے خبیث مولوی کا مباہلے کا عوام کے سامنے ریڈیو، ٹیلی ویژن پر اقرار تھا اور شروع سے لے کر
آخر تک میرا اسی بات پر زور رہا کہ اللہ تعالیٰ اس سال میں انشاء اللہ تعالیٰ ہرگز جماعت کو ذلیل و رسوا
نہیں ہونے دے گا اس لئے جماعت احمد یہ گیمبیا کی پوری کوشش ہونی چاہئے کہ جس طرح بھی ہو اس
بد بخت مولوی جس کا میں ذکر کروں گا اس کا مباہلے کے اوپر اقرار کا یا تحریری بیان پہنچائیں یا اسے
عوام الناس میں اسے قبول کرنے کی دعوت دیں۔ یہ خلاصہ ہے اس رپورٹ کا اور اب میں کچھ تفصیل
بیان کرتا ہوں ۔ جو آنکھیں کھولنے والی تفصیل ہے کیونکہ اگر ہم تحقیق نہ کرتے تو یہ سارے امور ہماری
نظروں سے اوجھل رہتے اور اس مولوی کی اچانک بکواس کی وجہ سے مزید گہرائی میں اترنے کا موقع ملا

خطبات طاہر جلد 16
656
خطبہ جمعہ 5 رستمبر 1997ء
اور پتا چلا کہ ایک بہت گہری سازش ہے جس نے سعودی عرب میں پرورش پائی ہے اور مسلسل پاکستان
سعودی عرب کے ساتھ اس میں شامل رہا ہے اور کویت اور مصر ، یہ ان کے خاص اڈے بنائے گئے
ہیں۔ کیا واقعہ ہوا اور کس طرح یہ جماعت کے خلاف سازشیں پلتی ہیں؟ اس کا ایک بہت ہی اچھا موقع
ہے کہ آپ کے سامنے یہ پورا نمونہ پیش کرسکوں۔
16 جون کو جب میں امریکہ کے سفر پر تھا پہلی بار گیمبیا کے سٹیٹ ہاؤس سے ایک امام نے
جماعت کے خلاف خطبہ دیتے ہوئے وہی بکواس کی جو پاکستانی مولوی کیا کرتے ہیں اور انہی کے
الفاظ میں ہمارے مولویوں کو گالیاں دیں۔ نعوذ باللہ من ذلک حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق یہ کہا
وغیرہ وغیرہ۔ وہ ساری تہمتیں جن کا موثر معین، منہ توڑ جواب دیا جا چکا ہے وہ ساری اس علم کے بغیر
کہ ہم اس سے پہلے ان سب باتوں کا جواب دے چکے ہیں طوطے کی طرح رٹی ہوئی باتیں مولوی نے
بیان کرنی شروع کیں۔ 6 جون کا اس کا پہلا خطبہ تھا اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ گویا شرارت نئی نئی ہے
لیکن جماعت کو میں نے سمجھایا کہ یہ جو کچھ بھی بولتا ہے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایک الہی تائید کا
سال ہے اس سے آپ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا لیکن ایک دفعہ اس سے دستخط کروادیں تا کہ عوام الناس
گیمبیا کے عوام بھی اور دنیا کے عوام بھی یہ جان جائیں کہ اس نے جان بوجھ کر مباہلے کو قبول کر لیا تھا پھر
اللہ کی تقدیر جو دکھائے گی وہ ہم بھی دیکھیں گے اور دنیا بھی دیکھے گی ۔ اس بات میں بہت وقت لگا اور
اس وقت کا یہ فائدہ پہنچا کہ اندرونی طور پر جو سازش پکی تھی ، کب چلی تھی ، کیسے ہوئی وہ سارے مناظر
ہمارے سامنے ابھر آئے ۔ مولوی شروع میں تو یہ کہہ کے ٹالتا رہا کہ مباہلہ آمنے سامنے ہوا کرتا ہے اور
مباہلے کے متعلق فریقین سامنے جمع ہونے چاہئیں۔ میں نے کہا فورا مان جائیں ان سے کہیں آمنے
سامنے مباہلہ ہو گیمبیا میں ہو تم بھی نکلو اپنے ساتھی لے کر ہم بھی نکلتے ہیں ہمیں تمہارے قتل وغارت و غار کی
کوئی پرواہ نہیں۔ گیمین احمدی خدا کے فضل سے بہت بہادر اور دلیر احمدی ہیں اور ہم سب میدان میں
آتے ہیں۔ جب یہ کہا تو پھر ٹال گیا کہ مباہلے اس طرح تو نہیں ہوا کرتے اور کئی قسم کی بے ہودہ باتیں
کر کے اس سے اس نے اپنا دامن بچالیا لیکن آخر اس کو مباہلہ قبول کرنا پڑا اور مباہلہ قبول ابھی حال ہی
میں اس نے کیا ہے۔ جرمنی کے دورے کے دوران کئی قسم کی تشویشناک خبریں ملتی رہیں مگر میں اسی
بات پر زور دیتا رہا کہ ایک دفعہ مباہلہ کر والو پھر دیکھیں گے اور پہلی دفعہ اس نے مباہلے کا اقرار کر لیا

خطبات طاہر جلد 16
657
خطبہ جمعہ 5 استمبر 1997ء
اور عوام میں لوگوں کے سامنے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اپنے خطبے میں اس نے یہ کھلم کھلا اقرار کیا کہ میں
مباہلے کو تسلیم کرتا ہوں اور میرے نزدیک نعوذ باللہ من ذالک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
جھوٹے ہیں اور جو باتیں میں بیان کر رہا ہوں وہ سچی ہیں یہ کہہ کر جب اس نے مباہلے کی قبولیت کا
اعلان کیا تو وہ پہلا دن تھا جو مجھے چین سے نیند آئی ورنہ اس سے پہلے بہت سخت پریشانی اور گھبراہٹ او اور
روحانی، دلی اور دینی اذیت میں مبتلا رہا جس کے آثار جماعت نے بھی محسوس کئے ہوں گے ۔ کئی لوگ
مجھے لکھتے رہے ہیں کہ آپ کی اس دفعہ کی سفر کی تقریروں وغیرہ میں ایک بے چینی سی معلوم ہوتی تھی وہ
کیا بات تھی تو میں چاہتا تھا کہ خطبے میں جب سب بات ایک اپنے منتہی کو پہنچ جائے تب میں جماعت
کے سامنے ان سب باتوں کا اعلان کروں تو خدا کے فضل سے آج وہ جمعہ ہے جس میں سارے معاملات
اپنے آخری منتہی تک پہنچ گئے ہیں اور اب میں آپ کے سامنے یہ ساری باتیں کھول سکتا ہوں ۔
صدر سے یہ پور
6 جون کو اس نے جو اعلان کیا جماعت کے خلاف سٹیٹ ہاؤس سے ایک ایسا خطبہ دیا
جس میں صدر گیمبیا خود بیٹھا ہوا تھا اور وہ خطبہ گورنمنٹ کے ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر مشتہر کیا گیا۔ جب
یہ پوچھا گیا کہ کیا آپ اس میں ملوث ہیں تو اس نے کہا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا یہ تو میرا امام
ہے میں بیٹھا ہوا ہوں بس اس سے زیادہ میرا کوئی قصور نہیں ۔ جب مذہبی امور کے وزیر سے پوچھا گیا
کہ جناب یہ اگر قصور کسی کا نہیں تو اس کو آپ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر کیوں مشتہر کر رہے ہیں۔ اگر
حکومت کا اس میں کوئی دخل نہیں اور پھر جماعت کا ریڈیو اور آپ کے گورنمنٹ ٹیلی ویژن پر ظاہر ہونا
بند کیوں کروا دیا گیا ہے؟ اس کی بکواس جاری ہے اور جماعت کا جواب دینا بند کروا دیا گیا ہے۔ وہ
اتنے جھوٹے لوگ ہیں کہ ملاقاتوں میں کہتے ہیں اوہو یہ تو غلطی ہے ہمارا تو کوئی دخل نہیں، یہ تو ایک
عام کمینہ سا امام ہے اور اتفاق سے سٹیٹ ہاؤس کے اوپر اس کے خطبے چلتے ہیں ورنہ حکومت کا تو اس
میں کوئی بھی تعلق نہیں یہ وہ بیان دیتے رہے لیکن بی بی سی کا ایک پروگرام ہے فوکس آن افریقہ
(Focus on Africa) اس نے ان خطبات کا نوٹس لیا اور حکومت کی سازش پر سے پہلی دفعہ
خوب کھل کے پردہ اٹھایا ہے۔ بی بی سی کے پروگرام میں ایک کیمبین افریقن کا خط بیان کیا گیا ہے۔
اب ظاہر ہے کہ اگر بی بی سی اس شخص لکھنے والے کو اہمیت نہ دیتی اور خود یقین نہ کرتی کہ یہ باتیں سچی
ہیں تو کھل کر گیمبیا کے صدر اور اس کی حکومت کو ملزم نہ بناتی ورنہ ان کے خلاف مقدمے چل سکتے تھے

خطبات طاہر جلد 16
658
خطبہ جمعہ 5 استمبر 1997ء
کئی قسم کی کارروائیاں ہو سکتی تھیں۔ بی بی سی نے بڑی بہادری کے ساتھ ایک گمنام آدمی کا خط اپنی
نشریات میں ظاہر کیا جس سے پتا چلتا ہے کہ پیچھے کیا ہو رہا ہے اور کون ملوث ہے۔ دو دفعہ بی بی سی نے
ایسے خطوط پڑھے اور سارے گیمبیا میں بی بی سی بہت پاپولر یعنی ہر دلعزیز ہے اور انہوں نے سناسب
نے مختصراً ایک خط میں میں آپ آپ ۔ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک گیمبین جس کے متعلق انہوں
نے بتا یا نہیں کہ کون لکھنے والا ہے اس نے ان باتوں کا اظہار کیا ہے وہ کہتے ہیں ایک شخص نے جس کو
حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے یہ اقدام کیا ہے جو سراسر منفی، غیر مذہبی اور شیطانی اقدام ہے۔
میں آپ کو یہ سمجھا رہا ہوں کہ گیمبیا کے عوام بہت شریف النفس لوگ ہیں اس وہم میں ہرگز مبتلا نہ ہوں
کہ وہ اس سازش میں شریک ہیں ۔ گیمبیا پاکستان نہیں ہے، گیمبیا ایک آزاد ملک ہے اور شریف النفس
لوگ ہیں جو بہادری کے ساتھ اپنے مؤقف کو بیان کرتے ہیں پاکستان میں جو بھٹو نے کارروائی کی یا
ضیاء الحق نے کی اس میں سار اس میں ساری قوم نے بزدلانہ رویہ اختیار کیا جو شرافت کی آواز تھی وہ گنگ ہو گئی جو
خبیث اور شیطانی آواز تھی وہ نہ صرف اٹھتی رہی بلکہ خوب کھل کے اس کو ریڈیو، ٹیلی ویژن اور
اخبارات میں شہرت دی گئی اور سارا ملک اس سازش میں گویا عمد ا شریک ہو گیا۔
گیمبیا کا معاملہ ہرگز وہ نہیں ہے یہ ایک بالکل اور قصہ ہے جوں جوں میں اس سے پردہ
اٹھاؤں گا آپ حیران ہوں گے کہ دکھایا یہ جا رہا ہے کہ گویا گیمبیا بھی ایک اور ملک ہے جس نے
احمدیت کو غیر مسلم قرار دیدیا ہے اور سارے عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ سٹیٹ ہاؤس سے خطبے دیئے
جا رہے ہیں مگر ان خطبوں کی اصلیت کیا ہے وہ میں آپ کو اس خط کے ذریعے اور بعض دوسرے شواہد
سے پیش کروں گا۔ اس نے کہا حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے یہ اقدام کیا ہے سراسر منفی،
غیر مذہبی اور شیطانی اقدام ہے جو گیمبیا کی ایک قانون کی پابند اور امن پسند جماعت کے خلاف اس
نے اٹھایا ہے خاص طور پر جماعت احمدیہ کے خلاف امام فاتح نے جو گندا چھالا ہے سراسر جھوٹا اور قابل
نفرت ہے۔ اب اللہ تعالیٰ نے ہمارے جواب سے پہلے ہی ایک ایسے ادارے کو جواب کی توفیق بخشی
جس کا ہمارے ساتھ کوئی بھی رابطہ نہیں تھا ہمیں پتا بھی نہیں تھا کہ انہوں نے کچھ پروگرام میں ہماری
جماعت کا ذکر بھی داخل کرنا ہے اور لکھنے والا ضرور کوئی ایسی اہم شخصیت ہے جس کو بی بی سی نے رد نہیں
کیا کیونکہ اگر بی بی سی پر مقدمہ چلتا تو وہ اس کو پیش کر سکتے تھے۔ ”الجزائر میں ہونے والے مذہبی

خطبات طاہر جلد 16
659
خطبہ جمعہ 5 استمبر 1997ء
66
فسادات ساری دنیا کے لئے ایک انتباہ کی حیثیت رکھتے ہیں اس ساری صورت حال کا ذمہ دار صرف
امام فاتح نہیں بلکہ ایک شیطانی لیڈ ر ہے جو اس کے ساتھ ہے اور یہ بھی بعید نہیں کہ صدر اور وزیر داخلہ
بو جنگ بھی شریک ہوں ۔ پہلی دفعہ یہ لکھا ہے اس نے اسی وقت کہ بعید نہ کہ بعید نہیں کہ وہ اس میں شریک
ہوں۔ پھر اس نے لکھا کہ ” گیمبیا ایک ایسا ملک ہے جس میں مختلف مذاہب اور فرقوں کے لوگ آباد
ہیں اس لئے یہ انتہائی غیر آئینی اقدام ہوگا کہ ایک طاقتور دوسرے کمزور کو نشانہ بنائے اور اپنے عقائد
ان پر ٹھونسے۔ ہم آزاد مذہبی اور سماجی پر امن زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ سارے گیمبیا کو یہ پیغام پہنچا
اور ایک اور پیغام جو پہنچا اس میں یہ بھی تھا کہ یہ عربوں کا پیسہ ہے اس کے پیچھے سیاسی ہاتھ ہیں اور گیمبیا
کی حکومت پیسے کھا کر یہ کام کر رہی ہے پوری طرح اس میں ملوث ہے اور ایک پیغام میں صدر کو
مخاطب ہو کے کہا گیا کہ اگر تم ان سے جو مذہبی اختلاف رکھتے ہیں ایسی گہری کدورت رکھتے ہو کہ ان
کے قتل عام کو جائز قرار دیتے ہو تو احمدیوں سے پہلے اپنے قبیلے میں واپس جاؤ تمہارا سارا قبیلہ مشرک
ہے اور بت پرستی کرتا ہے اور انتہائی گندی رسم و رواج میں مبتلا ہے تو صدر صاحب آپ اپنے قبیلے کی
طرف لوٹیں اور وہاں سے جہاد شروع کریں جن میں صدر صاحب ایک اقلیت ہیں۔
تو یہ ساری باتیں میں آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ جو باتیں آگے بڑھیں اس میں ہرگز گیمبیا بطور
ملک کے کسی سازش میں شریک نہیں ہے صرف ایک شیطانی ٹولہ ہے جیسا کہ انہوں نے خود لکھا ہے کہ
یہ شیطانی ٹولہ ہے جس نے عربوں سے پیسے کھا کے یہ کام شروع کیا اور ابھی تک مختلف ذرائع سے اس
کام کو آگے بڑھا رہے ہیں کیونکہ پیسے کھائے جا چکے ہیں وہ اگلنے کی ان کو توفیق نہیں۔ گیمبیا کے
اخبارات نے امام کے خطبے کا بہت سخت نوٹس لیا اور اسے رجیم قرار دیا۔ اس کے خلاف ایسی زبان
استعمال کی کہ میں ابھی اس وقت پڑھ نہیں سکتا کیونکہ وقت تھوڑا رہ گیا ہے مگر یہ مواد سا را رفتہ رفتہ پیش
ہو گا جو کہتے ہیں نا Fight is On اب یہ جھگڑا چل پڑا۔ صرف ایک مباہلے کی قبولیت کا انتظار تھا
اب ایک سال باقی ہے اور دیکھیں کیا ہوگا اور کیا ہو رہا ہے اور مباہلے کے اقرار کے بعد ابھی سے خدا تعالیٰ
نے کیا باتیں ظاہر کرنا شروع کر دی ہیں ۔ ” آبزرور نے ایک بہت اچھا مضمون لکھا ہے اس کو بھی میں
سردست چھوڑ رہا ہوں۔ سیکولر ازم، چرچ، سٹیٹ ساری باتوں پر اس نے بہت اچھا تبصرہ کیا ہے
غرضیکہ گیمبیا کے عوام اور گیمبیا کے اخبارات مسلسل کلیہ آزاد ہیں اور وہ ایک ذرہ بھی اس سازش سے

خطبات طاہر جلد 16
660
خطبہ جمعہ 5 استمبر 1997ء
نکالے
متاثر نہیں بلکہ وہ کھلم کھلا اپنی حکومت کے ان چہروں سے پردے اٹھا رہے ہیں جو گندے اور خبیث
چہرے ہیں۔ یہ خلاصہ ہے جو میں نے بیان کر دیا اس کے ثبوت ان اخبارات کے حوالوں سے بعد میں
کسی وقت میں پیش کروں گا۔ اب میں واپس آتا ہوں اس سازش کی نقاب کشائی کی طرف۔
اس ملک کے صدر اس وقت یحییٰ جامع صاحب ہیں اور صدر یحییٰ جامع صاحب اور وزیر
تعلیم کا اپنا تاثر جوان واقعات سے پہلے کا جماعت کے متعلق ہے وہ ایک مسلمہ تاثر جو شائع ہو چکا
اخبارات، ریڈیو میں اس کا ذکر آگیا وہ ہمارے داؤد صاحب جو امیر تھے ان کے گیمبیا چھوڑنے کے
اوپر ان دونوں نے جو اپنے تاثرات بیان کئے وہ یہ ہیں۔ صدر صاحب گیمبیا جو موجودہ صدر ہیں
انہوں نے کہا ” جہاں تک اس ملک میں جماعت احمدیہ کا تعلق ہے انہوں نے بڑے عظیم کام کئے ہیں
جو حکومت گیمبیا نہیں کر سکتی تھی۔ یہاں حقیقت بول پڑی ہے اور ابھی اس سازش نے پر پرزے نہیں
تھے تو صدر کو اور وزیر تعلیم کو حقائق کا اعتراف کرنا پڑا اور یہی حقائق کا اعتراف ہے جو ان کو اب
ملزم قرار دے رہا ہے مجرم قرار دے رہا ہے ملزم تو ہیں ہی مجرم بھی قرار دے رہا ہے۔ جہاں تک اس
ملک میں جماعت احمدیہ کا تعلق ہے انہوں نے بڑے عظیم کام کئے ہیں جو حکومت گیمبیا نہیں کر سکتی
تھی۔ حکومت سکول تعمیر نہیں کر سکتی تھی یہ غربت کا عالم تھا لیکن جماعت احمدیہ نے کئے ۔ حکومت
ہسپتال نہیں بنا سکتی تھی اور واقعہ جو ہسپتال ہم نے تعمیر کر کے دئے ہیں جس طرح لوگوں کا اس طرف
رجحان ہے اس کا عشر عشیر بھی ان کے ہسپتال کام نہیں کر سکتے ۔ دکھا نہیں سکتے جو حکومتوں کے پیسوں
سے بنائے گئے ہیں۔ ”حکومت ہسپتال نہیں بنا سکتی تھی آپ نے بنا دیئے۔ آپ نے گیمبیا کے لوگوں کو
مذہبی اور اخلاقی تعلیم دی۔ یہ اب یاد رکھیں کہ اس کے بعد کی بکواس کا رنگ کیا ہے اور اس کا کیا ہے۔
اسی طرح صحت کی سہولیات بھی گیمبیا کو مہیا کیں جو حکومت گیمبیا نہیں کر سکتی تھی۔ اہل گیمبیا آپ کے
جانے سے غمگین ہوں گئے۔ یہ بھی سچی بات ہے اہل گیمبیا بہت عمگین ہیں اور بہت غصے کا اظہار کر
رہے ہیں اپنی حکومت کے خلاف اس لئے آپ لوگوں کو گیمبیا کے رہنے والے معزز لوگوں کے خلاف
ایک ذرہ بھر بھی کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہونی چاہئے سارا گیمبیا ایک زبان ہوکر جماعت کی تائید
میں اٹھ کھڑا ہوا ہے اور یہ شرارت ہے یہ بالا بالا محض پاکستان کی نقالی اور ان کی حکومت اور ان کے
بعض کا رندوں کی شرارت کے نتیجے میں عربوں سے پیسہ کھانے کا یعنی ذاتی پیسہ کھانے کا ایک ذریعہ

خطبات طاہر جلد 16
661
خطبہ جمعہ 5 ستمبر 1997ء
بنایا گیا ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ۔ ” جماعت احمدیہ کے کام عظیم ہیں اور کامیابیاں
قابل ذکر ہیں ہم آپ کی بہتری کے خواہاں ہیں“۔ بہتری کے خواہاں ہیں ۔
وزیر تعلیم نے یہ کہا ” ابتداء سے ہی احمد یہ مسلم مشن نے تین بنیادی امور میں مثبت ترقی کی
66
ہے جن میں نمبر ایک انسان کی ترقی میں تعاون نمبر دو روحانیت میں ترقی نمبر تین تعلیم اور صحت کے
میدان میں ترقی“۔ یہ وزیر تعلیم صاحب اب خدا جانے کیا کہیں گے مگر کل تک یہ کہہ رہے تھے۔ ”ان
تینوں امور میں انہوں نے قابل ستائش کام کیا ہے جہاں تک تعلیم کا تعلق ہے یہ خاتون ہیں وزیر
میں پوری اتھارٹی سے بتا سکتی ہوں کہ جماعت احمد یہ نے حکومت گیمبیا سے تعاون کر کے تعلیم کو
دیہات میں غریب لوگوں کے گھروں تک پہنچا دیا۔ یہ خدمات ہیں جن کے نتیجے میں اب جو حکومت
گیمبیانے پر پرزے کھولے ہیں وہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ پہلی بار 6 رجون کو امریکہ میں یہ
صورت حال سامنے آئی اور تعجب ہوا کہ اچانک اس مہینے میں یہ کیوں کا رروائی شروع ہوئی ۔ کون سی
ایسی بات تھی اس سے پہلے میرا ٹیلی ویژن پر گیمبیا کے لئے خطاب تھا ذہن اس کی طرف بھی جاتا تھا
کہ شاید وہ ہو لیکن اس سے بھی پہلے اور کارروائیاں تھیں جو ہو چکی تھیں مجھے علم نہیں تھا اور 23 مارچ کا
دن ایک خاص اہمیت رکھتا ہے لیکن اس سے پہلے جنوری میں یعنی اسی سال کی جنوری میں جو واقعات
رونما ہوئے ہیں میں اب ان کے چہرے سے پردہ اٹھانے لگا ہوں ۔ ا
گیمبیا کے موجودہ صدر یحییٰ جامع نے 22 جولائی 1994ء کو سٹیٹ ہاؤس پر حملہ کیا یعنی
میں پہلے کی ان کی تاریخ بتا رہا ہوں یہ کون صاحب ہیں۔ سٹیٹ ہاؤس پر حملہ کیا اور ملک کا کنٹرول
سنبھال لیا۔ یہ بات یاد رکھیں کہ یہ حملہ بھی ایک سازش کا نتیجہ تھا اس کی وجہ یہ ہے کہ آج سے کئی سال
پہلے ۔ اس وقت داؤ د حنیف صاحب ملک کے امیر تھے ان کے زمانے میں ایک ایسی مجھے رپورٹ ملی
جس سے مجھے شبہ پیدا ہوا کہ کچھ بہت سی گہری باتیں ہیں جو آئندہ رونما ہونے والی ہیں ۔ داؤ دا جوارا
صاحب کی حکومت تھی ایک فوجی افسر جس کا اب ان کو نام یاد نہیں لیکن ہمارے خط میں جو لکھا تھا اس
میں بھی نام نہیں لکھا گیا۔ ایک فوجی افسر کو ڈاکٹر نے دوائی کے لئے Queue میں کھڑا ہونے پر مجبور
کیا اور وہ اپنی بڑی شان میں تھا کوئی بعید نہیں کہ وہ یہی شخص ہو اور اتنا غصے کا اظہار اس نے کیا کھڑا تو
رہا دوائی کی خاطر لیکن اس نے کہا کہ جب ہماری فوجی حکومت آئے گی تو ہم ایک ایک بات کا بدلہ لیں

خطبات طاہر جلد 16
662
خطبہ جمعہ 5 استمبر 1997ء
گے۔ اب یہ سازش کہ حکومت کے خلاف فوج میں ایک بات پنپ رہی ہے اور داؤ دا جوارا صاحب کو
اور ان کی حکومت کو علم نہیں اور بہت پہلے اس بات کا وہ اقرار کر لیتے ہیں کہ ہم نے کچھ کرنا ہے اس
سازش کے متعلق میں نے ان کو متہ نے ان کو متنبہ کیا میں نے کہا آپ اس کو معمولی بات نہ سمجھیں۔ یہ آئندہ آنے
والے حالات کا پیش خیمہ ہے حکومت کے مت کے خلاف سازش پک رہی ہے۔ آپ کا فرض ہے کہ مزید
رابطے بڑھا ئیں اور فوج کے اندر کون کون ملوث ہے اور کیا کچھ ہو رہا ہے اس پر توجہ دیں۔ مجھے افسوس
ہے کہ اس طرف توجہ نہیں دی گئی حالانکہ میرے پاس خطوط موجود ہیں جس میں میں نے ان کو تاکید کی
تھی کہ آپ اسے معمولی بات سمجھ رہے ہیں ایک فوجی افسر کا غصے کا اظہار، ہرگز یہ بات نہیں۔ گہری
سازش پنپ رہی ہے اور اس میں فوج ملوث ہونی ہے آئندہ جب ظاہر ہوگی تب آپ کو سمجھ آئے گی کہ
کیا ہو رہا ہے لیکن بہر حال اپنی طرف سے انہوں نے نیک نیتی سے جو بھی کام کرنے تھے کئے اور بہت
اچھے اچھے کام کئے مگر اس معاملے میں ایک کو تا ہی شاید وہ مقدر تھی وہ ان سے ہوگئی۔ چنانچہ صدر یحییٰ
جامع نے جواب موجودہ صدر ہیں 22 جولائی 1994ء کو سٹیٹ ہاؤس پر حملہ کیا اور یہ واقعات جو میں
بیان کر رہا ہوں یہ اس سے بہت پہلے کے ہیں اور ملک کا کنٹرول سنبھال لیا۔ پھر ستمبر 1996ء میں
الیکشن کروانے کے بعد صدارت کا عہدہ سنبھالا۔ یہ پہلے سے سازش تھی کہ ایک فوجی حکومت ہوگی اور
پھر وہ عوامی گویا عوام الناس کی نمائندہ دکھائی جائے گی چنانچہ انہوں نے صدر کا عہدہ سنبھالا۔
جنوری 1997ء میں اسی سال شروع میں پارلیمانی انتخاب جیتے کیسے جیتے اس کی تفصیل کی یہاں ضرورت
نہیں لیکن جنوری میں انتخاب جیتے ہی رمضان مبارک میں یہ سعودی عرب پہنچے ہیں اور عمرہ کی ادائیگی کی
ہے وہاں۔ اب ان سب باتوں سے اب پردے اٹھے ہیں کہ کیا ہو رہا تھا اور کب سے ہو رہا ہے۔
وہی مہینہ جس میں ہمارا مباہلے کا اعلان کیا جا رہا ہے اسی مہینے میں ان صاحب نے پہلی
دفعہ حکومت پر قبضہ کر کے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے اور ستمبر 1996ء میں الیکشن کروانے کے بعد جو
اس نے صدارت کا عہدہ سنبھالا تھا اس کا ایک نیا آغاز جنوری میں کیا گیا تھا۔ یہ آغاز کیا ہے میں آپ
کو سمجھاتا ہوں ۔ اس کے بعد سعودی عرب سے واپس آنے کے بعد 23 مارچ 1997 ء کو وزیر
مذہبی امور میجر بو جنگ اور سٹیٹ ہاؤس کے امام وہی فاتح امام ان سب نے پاکستان کا دورہ کیا ہے اور
اس سے پہلے سینیگال کا جو پاکستانی سفیر ہے وہ یہاں پہنچا ہے اور اس سال میں اب تک چار دفعہ وہ

خطبات طاہر جلد 16
663
خطبہ جمعہ 5 استمبر 1997ء
یہاں آچکا ہے اور ہر دفعہ صدر سے ملاقات کی ہے اور اس سفیر کے اپنے متعلق ہماری رپورٹیں یہی ہیں
کہ کوئی مذہبی انسان نہیں مگر حکومت کا غلام ضرور ہے اس کے متعلق ہیں یہ واقعات کیونکہ اس سے پہلے
سالوں میں کبھی بھی وہ سفیر جو سینیگال میں متعین ہوا کرتا تھا ابھی بھی ہے وہ گیمبیا کا سال میں شاید ہی
ایک دفعہ دورہ کرتا ہو اور وہ بھی قومی تقریب کے موقع پر اور وہ بھی ہر دفعہ نہیں ۔ یعنی گیمبیا کی سفیر
پاکستان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں تھی اگر چہ دونوں جگہ کا یہی سفیر تھا۔ تو یہ سفیر صاحب 23 مارچ
کے اس واقعہ سے پہلے لازماً صدر سے ملے ہیں اور چار مرتبہ اس دفعہ گئے ہیں وہاں جا کر صدر سے
ملتے رہے ہیں اور کچھ باتیں ہوتی رہی ہیں۔ اس 23 مارچ کے دورے میں وزیر مذہبی امور بو جنگ
اور سٹیٹ ہاؤس کے امام یہ تینوں شامل تھے پہلے پاکستان گئے پھر وہاں سے کو بیت آئے اور پھر مصر ۔
اب یاد رکھیں کہ یہی اڈے ہیں احمدیت کی مخالفت کے جو سعودی عرب نے قائم کر رکھے ہیں۔
اندھوں میں کا نا راجہ تو آپ نے سنا ہو گا لیکن کانوں میں اندھا راجہ شاید نہ سنا ہو۔ ایک ایسا ہی کانوں کا
اندھا راجہ ہے جس کو اب موقع مل گیا ہے جو اس سازش میں اپنی طرف سے دماغ کا کام کر رہا ہے یعنی
بے دماغی کا حقیقت میں ۔ اس نے ان سب کو اپنے سفیر کے ذریعے اس بات پر اچھالا ہے اور سعودی
عرب جو پہلے سے سازش کے ذریعے ان کو لا رہا تھا اس بات کا منتظر تھا کہ کسی طرح پاکستان بھی ساتھ
ملوث ہو جائے تو پھر ہم مل کر یہ کارروائی کریں ان کو یہ موقع مل گیا اور یہ صاحب جو اندھے راجے کا
میں نے ذکر کیا ہے یہ پہلے بھی ایک ایسی پوزیشن میں تھے جو سعودی عرب کی چھت سے لٹکے ہوئے
تھے اور سعودی عرب کی نمائندگی ہی میں یہ مصر بھی پہنچے تھے اور مصر میں بعینہ یہی سازش پہلی دفعہ شروع
کی اور افریقن ملکوں میں جماعت احمدیہ کے خلاف غیر مسلم ہونے کے اعلان کا پہلی بار انہوں نے
وہاں کوشش کا اظہار کیا ۔ وہ جلسہ کلیہ ناکام رہا۔ افریقن ممالک خصوصاً غانا نے بڑی عقل اور غیرت کا
مظاہرہ کیا انہوں نے کہا یہ تم نے کیا بکواس کی ہے اس لئے ہمیں بلایا تھا۔ اس شیطانیت کو اپنے گھر
میں رکھو۔ افریقن ممالک اس کو قبول نہیں کریں گے چنانچہ وہ سازش ان کی کلیہ ناکام رہی ۔
یہ میں بہت پہلے کی بات کر رہا ہوں جب حکومت پاکستان مجبور ہو گئی تھی ان صاحب کو باہر
نکالنے پر اور سعودی عرب کے بادشاہ نے ان کو رابطہ عالم اسلامی کا انچارج بنا دیا تھا اور یہ رابطے تھے یہ
اڈے ہیں پاکستان اور کویت اور مصر اور سعودی عرب۔ اس کو پہچان لیں آپ۔ یہ اڈے ہیں جہاں

خطبات طاہر جلد 16
664
خطبہ جمعہ 5 رستمبر 1997ء
سب سازشیں پنپتی ہیں۔ چنانچہ اس 23 مارچ کے دورے میں یہ تینوں شامل تھے پاکستان سے
شروع ہوئے وہاں کچھ دیر ٹھہرے وہاں سازش نے کئی قسم کے رنگ اختیار کئے ہوں گے ہمیں علم نہیں گے
ان میٹنگز میں کیا باتیں ہوئیں لیکن کو بیت آئے ہیں پھر مصر آئے ہیں پھر اپنے ملک واپس پہنچے ہیں اور
16 جون سے کئی مہینے پہلے کی یہ بات ہے لیکن سوال یہ تھا کہ یہ تمبر میں ہی ہوئی تھی یا اس سے پہلے
تھی چنانچہ ہم نے جب تحقیق کی تو پتا لگا کہ اس سال جنوری میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے رمضان
کے مہینے میں سعودی عرب میں یہ سازش اپنی تکمیل کو پہنچ چکی تھی اور وہاں ایک ایسا خوفناک ڈرامہ کھیلا
گیا جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی صریح گستاخی اور بد تمیزی پر مشتمل تھا اور ایسی گستاخی ہے کہ
کوئی شخص بھی جو ، کوئی حکومت بھی اگر غیرت رکھتی ہو اور اپنے خیال میں رسول اللہ ﷺ کی ہتک پر
پھانسی کی سزا دینا چاہے تو ان سعودیوں کو سزادی جانی چاہئے تھی جنہوں نے ایک ڈرامہ رچایا ہے اس
ڈرامے کا حال یہ ہے، سینیے۔
صلى الله
عليه
جدہ ایئر پورٹ پر جنوری میں ان کے صدر عمرہ کرنے کے لئے گئے ۔ سعودی وزیر شاہ مدانی
نے ان کا استقبال کیا اور ریڈ کارپٹ بچھائے گئے جو بہت عظیم بڑی بڑی غیر ملکی شخصیتوں کے لئے
بچھائے جاتے ہیں۔ جمعہ ان کو خانہ کعبہ میں پڑھایا گیا وہاں سے جو ان کے ساتھ شروع سے اس
سازش میں ملوث ہیں۔ وہ جو موجودہ امام ہیں اس کے ساتھ پڑھنے والے ایک ڈاکٹر صالح الحمیدی
ہیں جو ا کٹھے سعودی عرب میں کافی دیر تک تعلیم پاتے رہے ہیں اور یہ امام اس وقت سے تیار ہو رہا ہے
جیسا کہ میں نے کہا تھا نا کہ جب فوجی سازش ہوئی ہے اس سے پہلے کے قطعی ثبوت مل گئے ہیں کہ یہ
پانچ سال وہاں پڑھتا رہا اور امام ڈاکٹر صالح الحمیدی کے ساتھ اس کے بہت تعلقات ہوئے وہ
طالب علم تھا یا نہیں مجھے اب پکا پتا نہیں لیکن اس وقت سے ان کی آپس کی دوستی ہے۔ یہ وہی امام ہیں
سٹیٹ ہاؤس کا جب آغاز ہوا ہے 1996 ء میں جب اس نے قبضہ کیا تو پھر سٹیٹ ہاؤس ایک بنایا گیا
اس میں ایک مسجد کی تعمیر ہوئی اس وقت اس کا افتتاح کرنے والا یہی امام تھا اس امام نے انتخاب کے
نتائج پر صدر کو مبارکباد دی اور ٹیلی ویژن گیمبیا کا ایک نمائندہ ساتھ ساتھ اس ساری کارروائی کی تصویر
کھینچ رہا تھا اور گیمبیا پر یہ تاثر پیدا کرنا تھا کہ یہ سعودی عرب کی کارروائی انٹر نیشنل ہو رہی ہے سب دنیا
کو دکھائی جا رہی ہے اور گیمبیا کے صدر کی اتنی عزت افزائی ہو رہی ہے وہ جس ٹیلی ویژن کے

خطبات طاہر جلد 16
665
خطبہ جمعہ 5 استمبر 1997ء
نمائندے نے یہ کارروائی ریکارڈ کی ہے وہ اپنی زبان میں، گیمبین زبان میں ریکارڈ کی ہے اور گیمبیا
کے ٹیلی ویژن سٹیشن کو گنتی کے لوگ دیکھتے ہیں، کچھ غربت کی وجہ سے، کچھ سٹیشن کی اپنی کوئی حیثیت
نہیں ہے تو ان کو دکھانے کے لئے کہ ہمارا امام کتنے عظیم الشان کام کر رہا ہے اور سعودی عرب میں اس
کی کتنی عزت ہے اس ساری کارروائی کو اس نے ٹیلی وائز کیا ہے اور وہ ٹیلی ویژن کی وڈیو ہمارے
پاس ہے اس کا ایک ایک لفظ ہمارے سامنے ہے۔ میں اس لئے بتا رہا ہوں کہ ان کو یہ دھو کہ نہ رہے کہ
ی سنی سنائی باتیں ہیں ۔
اس نے خوش آمدید کہا۔ اس امام نے انتخاب کے نتائج پر صدر کو مبارکباد دی اور اہل گیمبیا کو
سلام پہنچایا۔ طواف اور سعی کے بعد یہ مدینہ ایئر پورٹ پر پہنچے تو سعودی حکام اور امام نے استقبال
کیا اور جہاز سے انتظار گاہ تک طویل ریڈ کارپٹ ان کے لئے بچھایا گیا۔ مسجد نبوی میں اب یہاں
سے انتہائی شدید گستاخی اور بد تمیزی شروع ہو جاتی ہے اپنے سیاسی مقاصد کی خاطر۔ مسجد نبوی میں ظہر
کی نماز کے لئے انہیں امام کے عین پیچھے پہلی صف میں کھڑا کیا گیا صرف یہ تھے جن کے آگے ان کی
تسبیح سامنے سجدہ گاہ کے اوپر پڑی ہوئی تھی باقی سب اسلامی طریقے پر بغیر کچھ سامنے رکھے نماز پڑھ
صلى الله
وسلام
رہے تھے۔ نماز کے بعد تبصرہ نگار کہہ رہا ہے اب یہ اس کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں ۔ امام جامع کا بعد رہا
مقام ۔ تبصرہ نگار کہہ رہا ہے اس وقت صدر جامع منبر رسول ﷺ پر کھڑے نفل پڑھ رہے ہیں۔
انالله وانا اليه راجعون ۔ ان کے کردار کی باتیں میں بعد میں بتاؤں گا۔ ان کے لئے تو منبر رسول پر
نظر ڈالنا بھی گناہ ہے جس کردار کے یہ مالک ہیں لیکن سعودی عرب کو ان کے کردار سے کوئی بھی غرض
نہیں تھی ان کی اپنی حالت کسی قسم کے انسان ہیں ، کیا ان کا چرچا گیمبیا میں ہوا ہے کیسے کیسے قتل میں
ملوث ہونے کی کیمپین باتیں کر رہے ہیں۔ ہم نہیں کر رہے گیمبین باتیں کر رہے ہیں۔اللہ بہتر جانتا
ہے وہ سچی ہیں یا غلط لیکن بعض ثبوت میرے پاس موجود ہیں ان باتوں کی تائید میں جو تحریری ثبوت
ہیں جو میں ابھی منظر عام پر نہیں لانا چاہتا ۔
اتنا مجھے علم ہے کہ ایک گندے بے ہودہ کردار کا گھٹیا انسان جو رسول اللہ ﷺ کے منبر پر قدم
رکھنا تو در کنارا سے دیکھنے کا بھی اہل نہیں ہے اس کے متعلق سعودی عرب کیا کر رہا ہے سنیے۔ اس وقت
وہ منبر رسول پر کھڑے نفل پڑھ رہے ہیں اور ان کی پچھلی لائن میں ان کے قافلے والے ہیں جیسے

خطبات طاہر جلد 16
666
خطبہ جمعہ 5 استمبر 1997ء
جب مد
صلى الله
آنحضرت ﷺ کے پیچھے صحابہ کرام کھڑے ہو کر نماز پڑھا کرتے تھے۔ اندازہ کریں کیسی خیثا نہ حرکت
ہے، کیسے آنحضرت ﷺ کے پیچھے صحابہ کرام کھڑے ہو کر نماز پڑھا کرتے تھے اب قافلہ والے پیچھے
نماز پڑھ رہے ہیں۔ یہ گیمبیا کے لئے یادگار دن ہے کیونکہ یہ گیمبیا کی تاریخ کے لئے سب سے سیاہ
دن تھا جس میں نحوست کبھی بھی ایسی تاریکی بن کر نہیں چہروں پر آئی جیسے اس دن آئی ہے جب اس
شخص نے منبر رسول کو گندا کرنے کی نعوذ باللہ کوشش کی ہے اور سعودی عرب جس نے یہ ساری ٹیلی ویژن
صلى الله کا انتظام کیا اور ساری تقریر کے اوپر اپنی مہر ثبت کی ہے وہ دیکھیں وہ کیا ہو رہی ہے۔ آنحضرت
امدینے آئے تو آپ نے پہلی مسجد تعمیر کی تھی ہمارے صدر صاحب نے سٹیٹ ہاؤس پہنچ کر پہلی
مسجد تعمیر کی ہے۔ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اس بد بخت کی مشابہتیں قرار دیں ۔ مسجد قبا میں بھی صدر
نے نماز پڑھی جبل احد بھی گئے۔ تبصرہ نگار نے کہا کہ جیسے مسلمانوں کو کامیابی ہوئی تھی اسی طرح اس
صدر کو بھی ہو گی اس کے دورے میں بڑے نشانات ہیں اور واپسی پر جہاز تک سرخ کارپٹ بچھائی گئی
اور اس طرح یہ روانہ ہوا۔ جہاں تک سعودی عرب کی میڈیا کا تعلق ہے اس کو کچھ پتا نہیں جہاں تک ان
کی ٹیلی ویژن کا تعلق ہے انہیں کچھ خبر نہیں جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے انہیں بھی نہیں بتایا جا رہا۔ یہ
سازش اس کو پاگل بنانے کے لئے انہوں نے کی اور ان کے اپنے ٹیلی ویژن کا نمائندہ یہ تقریریں کر رہا
ہے جس پر وہ صادر کر رہے ہیں واہ واہ کر رہے ہیں کہ بہت بڑا تاریخی دن طلوع ہو گیا ہے۔ گیمبیا میں فقہ
مالکی ہے جہاں ہاتھ چھوڑ کر پہلو پر رکھتے ہیں اور نماز پڑھی جاتی ہے اس طرح ۔ اس کے دکھاوے کا انداز
دیکھیں کے اور مدینہ میں جہاں بھی وہ ٹیلی ویژن کی تصویر دکھائی جارہی ہے ویڈیو تصویر اس میں
ہاتھ باندھے ہوئے ہیں ۔ اب سوال یہ ہے کہ جو شخص اپنے ملک میں مالکی ہو اور وہاں جاکے وہابی ہو
جائے اس کے دین کا کیا قصہ ہے؟ کس دین سے وہ تعلق رکھتا ہے؟ واپس آکے پھر ہاتھ نہیں باندھے
شاید کسی کو خیال ہو کہ وہاں مالکیت سے مرتد ہو گیا تھا اور وہابی بن گیا تھا واپس آکے پھر مالکی اور اسی
طرح نماز پڑھتا ہوا دکھایا جاتا ہے۔
دو
دوسرے لطف کی بات یہ ہے کہ جنہوں نے وہ ویڈیو دیکھی ہے میں نے تو نہیں دیکھی کہ
ویڈیو میں نماز کے دوران یہ دائیں بائیں بھی دیکھتے ہیں اور پیچھے مڑ کے دیکھتے ہیں نماز بھی نہیں پڑھنی
آتی اور اس کو منبر رسول پر کھڑا کر وایا ہوا ہے۔ جن بد بختوں نے یہ ڈرامہ ایجاد کیا ہے ان بدبختوں کے

خطبات طاہر جلد 16
667
خطبہ جمعہ 5 استمبر 1997ء
ذہن پر لعنت ہے کہ اپنے سیاسی مقاصد کی خاطر اپنی طرف سے افریقہ میں دخول کا ایک طریقہ ایجاد کیا
گیا جس کو ہرگز کامیابی نہیں ہو سکتی۔ یہ پتھر کی دیوار سے سر ٹکرائیں کبھی اس بات میں کامیاب نہیں
ہوں گے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اور میں بتا رہا ہوں کہ ان کی یہ کوششیں ، ویڈیو کا اب ہم ترجمہ کروا کر مشتہر
کروائیں گے ساری دنیا میں اور اب ایک بات آپ کو بتاتا ہوں ۔ اب یہ مباہلہ بھی ہو گیا اب یہ
ہماری جدوجہد جس کو کہتے ہیں لڑائی ON ہے اب تو اب یہ چل پڑی ہے۔ ان کا ٹیلی ویژن جو کچھ
بھی بکواس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے متعلق کرتا رہا ہے اور کرے گا یہ چند گنتی کے
آدمیوں تک پہنچے گی مگر MTA کے ذریعے ساری دنیا ان کے چہرے دیکھے گی اور ساری دنیا کو ان کی
گندگی اور ان کے پس منظر سے آگاہ کیا جائے گا اس لئے آپ بالکل مطمئن رہیں ، خوش رہیں آپ کا
کچھ بھی نہیں بگڑا نہ کوئی بگاڑ سکتا ہے۔ اہل گیمبیا آپ کی تائید میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اپوزیشن کو
ہم نے ہر گز نہیں کہا کچھ بھی لیکن ان کے سربراہ نے اعلان کیا کہ یہ گیمبیا کی عزت پر ہاتھ ڈالنے والے
لوگ ہیں اس لئے ہم پر چھوڑیں ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے آپ کو آرام سے بیٹھنا چاہئے
کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہاں جماعت احمد یہ کا سوال نہیں ہے یہاں گیمبیا کی عزت پر
ان بدبختوں نے ہاتھ ڈالا ہے اور ہمیں بے حیا کر کے دکھایا جا رہا ہے کہ سینتیس سال سے جماعت نے
ایسی خدمات کیں جو ان کو خود اعتراف ہے کہ بڑی بڑی حکومتیں نہیں کر سکتی تھیں اور بے لوث اور ایک
واقعہ بھی ایسا نہیں ہوا کہ احمدیوں کی سینتیس سالہ خدمت کے دوران احمدیوں کے خلاف کسی قسم کی قتل
کی دھمکی بھی ملی ہو۔ تو پاکستان کی نقالی تو کر رہے ہیں یہ بندر لیکن پاکستان کے حالات ہی مختلف ہیں۔
وہاں ظلم وستم ہورہے تھے بار بار تحریکیں چلتیں احمدیوں کے اوپر بے انتہاء ہرقسم کے ظالمانہ حملے کئے گئے،
قتل و غارت ہوئے، معصوم عورتوں کی جانیں لی گئیں، بچوں کو قتل و غارت کیا گیا ، زندہ جلائے گئے لوگ۔
کہاں پاکستان کے بد بخت حالات اور کہاں گیمبیا کی سرزمین جو شرافت کی علمبردار ہے۔ ان کے جو گیمبیا
کے تاثرات ہیں وہ میں پھر انشاء اللہ بعد میں کسی اور وقت میں بتاؤں گا۔ بہر حال امام فاتح کو میں نے بار
بار جماعت سے کہا کہ اس کو کسی طرح آمادہ کریں کہ یہ مباہلہ منظور کرلے کیونکہ مجھے یہ فکر تھی کہ یہ دھو کہ
بازی کرتے رہیں گے ، شرارت بھی کریں گے اور مباہلے کی زد سے بھی بچنے کی کوشش کریں گے۔
پس الحمد للہ وہ رات جو میں نے کہا مجھ پر چین سے آئی وہ 22 اگست 1997 ء کا خطبہ ہے

خطبات طاہر جلد 16
668
خطبہ جمعہ 5 استمبر 1997ء
گر
جس کی مجھے اطلاع ملی تو میں نے کہا اب اللہ کا معاملہ اور ان کا معاملہ آپڑا ہے اب دنیا دیکھے گی کہ یہ
کیسے کیسے ذلیل کئے جاتے ہیں۔ اس نے اب یہ بھی دیکھیں کہ خطبے میں مباہلہ کا سنانا یہ اپنے پاکستانی
اور عرب آقاؤں کی خاطر تھا کیونکہ گیمینز کو عربی نہیں آتی اگر گیمپیئنز کو دکھانا ہوتا اس نے تو ظاہر بات
ہے کہ یا اپنی کیمبین زبان میں تقریر کرتا یا انگریزی میں جو عام بولی جاتی ہے لیکن خطبہ اس نے مباہلے
کے اقرار کا عربی میں دیا ہے اور چونکہ اب ہم اس کو پھیلا رہے ہیں سارے گیمبیا میں ہم بتا رہے ہیں
کہ اس نے کیا خطبہ دیا تھا اس لئے اب وہ جو معاملہ اگر کشتی ہے تو ON ہو گئی ہے۔ ایک طرف یہ
بد بخت ہے اور ایک طرف خدا کے فرشتے ہیں جماعت احمدیہ نے اپنا دامن اس میں سے نکال لیا ہے۔
اس نے خطبے میں ہمارے ڈاکٹر پاشا صاحب کو مخاطب کیا ہے۔ ڈاکٹر پاشا حضرت میر محمد
اسماعیل صاحب کے نواسے ہیں اور بڑے باغیرت انسان ہیں ماشاء اللہ، بہت ہی انہوں نے اس
جدو جہد میں اعلیٰ کردار کا نمونہ دکھایا ہے اور ان کے سپر دہی کیا گیا تھا کہ وہ اس کو مباہلہ دیں۔ پہلی دفعہ
جب مباہلہ دیا گیا تو اس کے رشتے داروں نے اس کے غالباً نانا نے یا دوسروں نے منتیں کیں کہ خدا
کے لئے اس کو معاف کر دیں اسے مباہلے کا نشانہ نہ بنائیں اور پہلی بار خوف اور سراسیمگی کے آثار تھے
یہ ہاتھ جھٹک جھٹک کے کہہ رہا تھا کہ چھوڑو اس مباہلے کو لیکن اس کے رشتے داروں نے اور پھر ایک
ایسے مولوی نے جو وہاں کی مذہبی کونسل کا ممبر ہے اور کافی بڑی جماعت کا سر براہ ہے اس نے بھی
جماعت سے کہا کہ دیکھیں میں بھی ہرگز مباہلہ قبول نہیں کرتا میرا نام بھی نہ لیں کیونکہ مجھے پتا ہے کہ
جماعت سچی ہے اس لئے اب میری مجبوریاں ایک طرف رکھیں مگر ہرگز مجھے مباہلے میں شامل نہ کریں
اس کو دینا ہے تو اس کو بے شک دیں چنانچہ اس نے انکار کیا۔
اب جو اقرار کر رہا ہے وہ یہ کرتا ہے کئی دفعہ کوششیں ہوئیں۔ ایک موقع پر اس نے بھی ٹالا
اور مذہبی امور کے وزیر نے مباہلے کو اٹھا کے پھینک دیا۔ یہ کیا کاغذ ہے یہ میرا کیا کر سکتا ہے؟ اور اس کو
بار بار پیغام پہنچائے گئے کہ مباہلہ بے شک کر لو جو ضیاء اور کنگ فیصل اور بھٹو سے ہوئی تھی یہ احمد یوں
نے کروایا تھا اس لئے وہ بات جو سعودی عرب نہیں کہتا ، جو پاکستان نہیں کہہ رہا وہ اس کو پاگل بنانے
کے لئے بتائی گئی کہ یہ تو سارا قتل احمدیوں نے کروایا تھا تمہیں کیا ڈر ہے مباہلے کا۔ کرلو اور اعلان
کر دینا کہ میری موت ہوئی تو میں شہید ہوں گا۔ چنانچہ یہی اس نے اعلان کیا۔ کہتے ہیں ”ڈاکٹر پاشا! جہاں

خطبات طاہر جلد 16
669
خطبہ جمعہ 5 استمبر 1997ء
66
صلى الله
تک اس مباہلے کا تعلق ہے جو تو نے میری طرف بھیجا ہے تو یا درکھ کہ مجھے کچھ خوف نہیں میں جمہور عوام
کے سامنے اعلان کروں کہ اللہ کو اپنے اور احمدیوں کے درمیان ہاں اپنے اور احمدیوں کے درمیان حکم
بناتا ہوں تا وہ حق کو ثابت کر دے اور باطل کو باطل ۔ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ (انفال : 9) میں یہاں
اس وقت اعلان کرتا ہوں، ہاں میں یہاں اعلان کرتا ہوں کہ جو میں کہہ رہا ہوں اس پر مجھے پورا یقین
اور وثوق ہے نیز مجھے پورا پورا یقین ہے کہ جو کچھ بھی خدا نے اپنے رسول کے بارے میں کہا ہے وہ
سب سچ ہے جو کچھ اس کے رسول نے اپنے بارہ میں کہا ہے وہ بھی برحق ہے ۔ بالکل ٹھیک ہے اس پہ ہم
بھی صاد کرتے ہیں لیکن بکو اس اگلی یہ ہے جو کچھ مرزا غلام احمد نے کہا ہے وہ جھوٹ اور رسول اللہ ﷺ
پر افتراء ہے ۔ یہ مباہلے کا چیلنج اس نے بائیس اگست میرے جرمنی کے دورے کے دوران اپنا منظور
کیا اور اس سے اگلے خطبے میں بہکی بہکی باتیں شروع کر دیں احمدیت کا نام لینا چھوڑ دیا اور اب جو اس
کی باتیں پہنچ رہی ہیں وہ اس کے لئے Too late کیونکہ اب جو باتیں ہمیں پہنچ رہی ہیں ہمارے
وہاں کے واقف کاروں کے ذریعے وہ یہ ہیں کہ اپنی مجلس میں یہ کہہ رہا ہے کہ مجھے پاگل بنایا گیا ہے
مذہبی امور کے وزیر نے جھوٹ بولے، مجھے دھوکے میں رکھا اور اس مباہلے یہ مجھے آمادہ کیا
گیا حالانکہ اب جو میں حالات دیکھ رہا ہوں وہ مختلف ہیں ، وہ خود بھی بھاگ گیا ان باتوں سے۔ میں
اب گویا کہ آخری بات کہہ رہا ہوں احمدیوں کے متعلق میری زبان بندی ہوگئی ہے اور اور بھی بہت سی
باتیں ہیں جو اس کی طرف سے ہمیں پہنچ رہی ہیں لیکن میں مزید ثبوت اکٹھے کروا رہا ہوں اور وہاں کے
تحریری بیان وغیرہ یہ انشاء اللہ تعالیٰ بعد میں آپ کے سامنے اس مباہلے کے انجام کے متعلق تازہ
ترین صورت حال پیش کی جاتی رہے گی۔
اس خطبہ کے ذریعے جیسا کہ میں نے آپ سے بیان کیا تھا یہ اعلان کر رہا ہوں کہ اب ان
چند شیطانی ٹولے کے آدمیوں کو اور گیمبیا کے ٹیلی ویژن کو جو بھی اس کی اہمیت ہے اس کے جواب میں
ساری دنیا اب ان کی باتیں سنے گی ۔ ایک ایک اعتراض جو امام نے بیان کیا ہے اس کو میں انشاء اللہ
لقاء مع العرب میں اور دوسرے پروگراموں میں اب پیش کرتا رہوں گا اور پورا پس منظر جو میں
نے ابھی بیان نہیں کیا بہت سی باتیں ہیں جو پیش ہونے والی ہیں وہ بھی انشاء اللہ آپ کے سامنے پیش
کروں گا۔ اس وقت میں سر دست یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جب اس نے مباہلہ قبول کر لیا تو میں نے

خطبات طاہر جلد 16
670
خطبہ جمعہ 5 استمبر 1997ء
سے
جماعت احمدیہ اور ساتھ ہی وزیر نے یہ اعلان کیا کہ ہمارے نمائندے خصوصاً جو امیر اس وقت مقرر
ہیں جب سے وہ آئے ہیں اور انہوں نے شرارت شروع کی ہے اور انہوں نے گیمبین کو گیمبین
لڑانے کی کوشش شروع کی ہے اور انہوں نے احمدیت کو ملک کو پھاڑنے میں استعمال کیا ہے۔ یہ
سازش اس لئے تھی کہ جب وہ کار روائی کریں جبکہ قوم میں کچھ بات ہو ہی نہیں رہی تو فرضی طور پر قوم
کے سامنے یہ پیش کریں کہ انہوں نے کوئی شرارت کر کے کیمبین کو پھاڑ دیا قتل و غارت کے خطرے
ہو گئے اب ہم مجبور ہیں کہ عوامی مطالبہ منظور کر لیں کہ ان کو باہر نکالو۔ تو پیشتر اس کے کہ وہ اس شرارت
کرنے میں کامیاب ہوتے میں نے اپنے تمام غیر سیمبین خدمت گاروں کو یہ کہا کہ فوراً بستر بوری اٹھاؤ
اور اس ملک کو چھوڑ دو کیونکہ اب یہ اس بد بخت حکومت اور گیمبیا کے شرفاء کے درمیان ایک جنگ شروع
ہو گئی ہے اور کس طرح اللہ تعالیٰ نے معجزانہ طور پر ان کو نکالا یہ بھی حیرت انگیز بات ہے۔
لطف الرحمن صاحب جو ملک عطاء الرحمن صاحب کے صاحبزادے ہیں اور خدا تعالیٰ کے
فضل سے کافی ان کا بعض افریقن ممالک میں رسوخ بھی ہے اور اللہ تعالیٰ نے بہت سی دولت بھی عطا
فرمائی ہے ان کا یہ خیال تھا کہ رفتہ رفتہ کر کے نکلیں چند آج نکل گئے چند کل نکل گئے اور ستمبر میں دیر تک
یہ معاملہ پھیلا دیا جائے۔ میں نے ان سے کہا کہ اس طرح نہیں میں نے نکلوانا ۔ نکلو اور جرات سے
نکلو، ایک وقت میں نکلو اور نکلنے سے پہلے ایک انٹرویو دو اور بتاؤ کہ ہم کیوں نکل رہے ہیں ۔اس کے
لئے مشکل تھی کہ جو عام جہاز ہے وہ کہتے تھے ہمارے پاس تو ایک دوسیٹیں بھی مشکل سے ملیں گی اکٹھے
جانے کا کوئی انتظام نہیں ہو سکتا۔ لطف الرحمن صاحب نے ایک جہاز چارٹرڈ کیا اور چارٹرڈ جہاز کی
خاطر انہوں نے اور بھی کوششیں کیں کہ ہمیں آئیوری کوسٹ کا ویزہ مل جائے مگر اس میں دقتیں تھیں مگر
اللہ تعالیٰ نے آئیوری کوسٹ کے ایمبیسیڈرکی خود راہنمائی فرمائی ، اس کے دل میں جماعت کی محبت
ڈال دی اس نے ہمارے سارے جتنے بھی قافلے کے آدمی تھے یعنی غیر یمین خدمت کرنے والے
ان کو دو دو مہینے کا آئیوری کوسٹ کا ویزہ دے دیا اور یہ کارروائی حکومت سے مخفی رکھی۔ دن دہاڑے
جہاز اترا ہے اور وہ جہاز گنی کوناکری کا جہاز تھا۔ اس سے پہلے مختلف ٹولیوں میں احمدی ایئر پورٹ پر
گئے ہیں اور سارے داخل ہو گئے ان کا سامان بھی چلا گیا اور حکومت کچھ نہیں کر سکی۔ کسی غیر حکومت کی
مدد لینے کی ضرورت نہیں پڑی۔ صرف ایک دعا تھی اور ایک ایسی خواب تھی جو اس کے بعد مجھے آئی جس

خطبات طاہر جلد 16
671
خطبہ جمعہ 5 استمبر 1997ء
کا ذکر میں آئندہ خطبہ میں انشاء اللہ کروں گا ۔ جس کی وجہ سے مجھے یقین تھا اور میں نے صبح ہمارے
ماجد صاحب جو اس وقت وکیل التبشیر ہیں ان کو بتا دیا کہ اب میری فکر دور ہو گئی ہے۔ ترسوں کی خواب
تھی بڑی واضح خواب ہے اور بڑی خوشخبری ہے اس میں۔ میں نے کہا اب ہمیں کسی کینیڈا کی ضرورت اور
نہیں کسی اور ملک کی مدد کی ضرورت نہیں سب کو چھوڑ دو۔ انہوں نے لاز ما عزت کے ساتھ نکلنا ہے اور
عزت کے ساتھ واپس بھی آنا ہے انشاء اللہ ۔ یہ رویا بعض اور تفاصیل کے ساتھ میں انشاء اللہ اگلے
جمعہ میں آپ کو سناؤں گا لیکن ہوا یہ کہ آج صبح تک باوجود اس کے کہ یہ وہاں آئیوری کوسٹ پہنچ چکے
تھے دو راتیں ان کو ایئر پورٹ پر بسر کرنی پڑیں اور وجہ یہ تھی کہ وہ حیران تھے کہ ان لوگوں کو چارٹرڈ جہاز
کیسے مل گیا اور عموماً چارٹرڈ جہاز کے ذریعے جو فساد پیدا کرنے والے اور فتنہ پرداز لوگ ہیں وہ بھی اسی
طرح بیچ میں داخل ہو کے پہنچا کرتے ہیں۔
جو وزیر متعلق تھے ان کو جماعت کی تفصیل کا علم نہیں تھا لیکن اللہ کی شان ہے کہ وہاں کے
مذہبی امور کے وزیر جماعت کو جانتے تھے۔ اب ایک مذہبی امور کا وزیر خباثت کر رہا ہے اور ایک
دوسرا اس کا توڑ کر رہا ہے انہوں نے صدر سے ملاقات کی اور ایم ایم احمد کا بھی میں ممنون ہوں کہ
انہوں نے ایک فیکس صدر کے نام لکھی تھی کیونکہ یونائیٹڈ نیشنز میں ان کو وہ جانتے تھے مگر دراصل یہ
وزیر صاحب تھے جنہوں نے خود ملاقات کی اور ان کو بتایا کہ یہ شرارت ہو رہی ہے اور یہ معصوم لوگ
ہیں جو ایئر پورٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں ان کے متعلق فوری کارروائی ہونی چاہئے ۔ چنانچہ صدر نے فوری
طور پر ان کو وزیر خارجہ کے پاس بھیجوایا اور کہا کہ اس کو جا کے فوراً سمجھاؤ اور بتاؤ کہ ان کو پوری طرح اسی
طرح دو مہینے کے ویزہ کے ساتھ عزت کے ساتھ ملک میں داخل کیا جائے چنانچہ آج صبح وزیر خارجہ
نے وقت دیا ہمارے وفد کو کہ وہ چٹھی لے کے میرے پاس آؤ اور ان کو ہدایت مل چکی تھی کہ میں نے کیا
کارروائی کرنی ہے چنانچہ آج صبح وہ چٹھی لے کر وہاں پہنچے اور اسی وقت خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ
عزت کے ساتھ بسیں وہاں پہنچیں اور ان کو حفاظت کے ساتھ ایئر پورٹ سے نکال کر آئیوری کوسٹ
کی مہمانی یعنی میز بانوں کے سپرد کر دیا گیا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ سارا معاملہ اپنے اختتام کو
عزت کے ساتھ پہنچا ہے۔
اس ضمن میں میں ذکر کرنا چاہتا ہوں کو نا صاحب ہمارے ایک دوست ہیں بہت پیارے

خطبات طاہر جلد 16
672
خطبہ جمعہ 5 استمبر 1997ء
اور عزیز دوست ہیں جلسے پر ہمیشہ آ کے ملتے رہتے ہیں ، ان کے دل میں بھی اللہ نے جماعت کی بہت
محبت ڈالی ہے وہ بھی بہت مددگار ثابت ہوئے ، رات بھر جاگ کے انہوں نے کوششیں کیں ، خود
ایئر پورٹ پہ گئے، کوئی تکلیف نہ پہنچے اور یہ سارے وہ لوگ ہیں جو ہمارے شکریے کے اور اللہ تعالیٰ کی
طرف سے میں امید رکھتا ہوں کہ جزاء کے مستحق ہوں گے ۔ پس آج کے خطبے میں اس سے زیادہ میں
باتیں بیان نہیں کر سکتا اور یہ مکمل دور پورا کس طرح ہوا یہ آپ کو میں نے سمجھا دیا ہے اور اب دعائیں
ہیں اور مباہلے کے نتائج کا انتظار ہے انشاء اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔

آج 10 میں سے 10 باقی