جماعت احمدیہ کی مضبوط تربیت اپنی ذات میں ایک غیر معمولی کشش کے ساتھ لوگوں کو اپنی طرف کھینچے گی
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے برٹش کولمبیا کے دورے کے تاثرات بیان کرتے ہوئے وینکوور میں مسجد کی تعمیر اور احباب جماعت کی مالی قربانیوں کا ذکر فرمایا۔ آپ نے قرآن کریم اور سائنسی علوم سے متعلق اپنی زیر تصنیف کتاب اور ہومیوپیتھی کی کتاب پر نظرثانی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ نیز آپ نے نوجوان نسل کی دینی تربیت، ایم ٹی اے کی اہمیت اور گیمبیا کی تازہ ترین صورت حال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
موضوعات: وینکوور مسجد کی تعمیر، قرآن کریم اور سائنس، ہومیوپیتھی کتاب کی تصحیح، تربیتِ اولاد، ایم ٹی اے کا کردار، گیمبیا کے حالات
خطبات طاہر جلد 16
725
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
جماعت احمدیہ کی مضبوط تربیت اپنی ذات میں ایک
غیر معمولی کشش کے ساتھ لوگوں کو اپنی طرف کھینچے گی
( خطبه جمعه فرموده 3 اکتوبر 1997ء بمقام وینکوور ۔ برٹش کولمبیا، کینیڈا)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آج کا یہ جمعہ بھی ہم برٹش کولمبیا ہی میں پڑھ رہے ہیں اور یہ برٹش کولمبیا میں پڑھا جانے
والا دوسرا جمعہ ہے۔ برٹش کولمبیا کی سیر کا بہانہ لطف الرحمن صاحب کی ایک دعوت بنی جنہوں نے ہمیں
برٹش کولمبیا کے ساتھ واقع امریکن علاقہ جو سب سے زیادہ شمالی علاقہ کہلاتا ہے، اس کے دیکھنے کی
دعوت دی۔ اس علاقے کے متعلق میں گزشتہ خطبہ میں کچھ بیان کر چکا ہوں۔ خوبصورت بھی ہے اور کئی
جگہ خوبصورت نہیں بھی مگر خوبصورتی محدود ہے اور اگر چہ بہت غیر معمولی خوبصورتی بھی دیکھنے میں آئی
مگر اس کے محدود ہونے کا احساس بھی ساتھ رہتا ہے۔ اس پہلو سے میں ان کو، ان کے خاندان کو
چھیڑتا رہا کہ الاسکا کی وہ بات نہیں جو ناروے کی تھی حالانکہ بعض علاقے واقعی بہت خوبصورت تھے مگر
وہ جو کہتے ہیں کہ:
ہم جس پہ مر رہے ہیں وہ ہے بات ہی کچھ اور
عالم میں تجھ سے لاکھ سہی ، تو مگر کہاں
(الطاف حسین حالی)
وہ آواز دل سے جہاں تک ناروے کے شمال کا تعلق ہے بار بار اٹھتی رہی مگر بہر حال الاسکا
بھی ایک اچھا علاقہ ہے اور آپ میں سے جن کو توفیق ہو ان کو جانا چاہئے۔ بہت سے مقامات واقعہ
خطبات طاہر جلد 16
726
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
دیکھنے کے قابل ہیں اور ان کی اپنی ایک تہذیب ہے ، اپنا ایک تمدن ہے، اپنا ایک جغرافیہ اور اس کی
آب و ہوا۔ یہ عام حالات میں شمالی علاقوں سے بالکل مختلف ہے۔ بہرحا رحال وہاں سے والا واپسی پر پھر
ہمیں یہ برٹش کولمبیا دکھانے کے لئے لے گئے اور سب بچوں کی نظریں مجھ پر لگی ہوئی تھیں کہ اب
بتائیں یہ ناروے سے زیادہ خوبصورت ہے کہ نہیں۔ میں ان سے کہتا رہا کہ میرا امتحان نہ لوا تناہی کافی
ہے کہ بہت خوبصورت ہے۔ مگر امر واقعہ یہ ہے کہ برٹش کولمبیا کے وہ علاقے جو میں اب تک دیکھ چکا
ہوں ان کی البرٹا کے خوبصورت علاقوں سے کوئی بھی نسبت نہیں۔ البرٹا میں جو کیلگری کے گرد علاقہ
ہے اور اسی میں سے ایک جس پر پارک بھی ہے Banff کا علاقہ ہے ان علاقوں کی جب ہم نے سیر
کی تھی تو ہماری فیملی ہمارے بچوں نے اس کا نام ” ناروے ٹو ( Two) رکھا ہوا تھا اور غیر معمولی حسن
ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کی شان، اس کی صنعت اس حیرت انگیز طریق پر ظاہر
ہوتی ہے کہ انسان کو کچھ کہنے کی بھی سکت باقی نہیں رہتی کہ یہ کیا چیز دیکھ رہے ہیں۔ مگر وہاں پھر کر
گہرائی سے دیکھنا چاہئے ۔ بڑی سڑکوں سے گزرنے سے خوبصورتی تو دکھائی دے گی مگر علاقے کی
اصل شان نظر نہیں آتی۔ تو اس پہلو سے میں اس خاندان سے معذرت کے ساتھ ایک دفعہ پھر یہ عرض عرض
کروں گا کہ آپ وہ بھی دیکھ لیں جو ہم نے دیکھا ہوا ہے جس کی یادیں بار بارستاتی ہیں پھر بعد میں کسی
وقت مقابلے ہوں گے۔
برٹش کولمبیا کی ایک شان تو بہر حال ماننی پڑتی ہے کہ یہ اتنی بڑی ریاست ہے کہ سارے
پاکستان سے اس کا رقبہ زیادہ ہے اور امریکہ کی تین مشہور ریاستوں سے بھی ، ان کے اجتماعی رقبے سے
اس کا رقبہ زیادہ ہے۔ اس پہلو سے میں نے جو جائزہ لیا تھا اس کی تفصیل یہ بنتی ہے کہ برٹش
کولمبیا نو لاکھ سینتالیس ہزار آٹھ سو مربع کلومیٹر پر پھیلی پڑی ہے۔ پاکستان کا کل رقبہ سات لاکھ
چھیانوے ہزار پچانوے کلومیٹر ہے۔ اس میں کشمیر کا علاقہ یا نصف کشمیر جو کل کشمیر کا حصہ ہے اسے
شامل کریں تو وہ نو لاکھ سات ہزار مربع کلومیٹر بنے گا۔ جب کہ برٹش کولمبیا نولا کھ سینتالیس ہزار مربع
کلومیٹر ہے۔ یونائیٹیڈ سٹیٹس کی جو تین ریاستیں میں نے بیان کی تھیں ان میں ایک کیلیفورنیا ہے جو
بہت بڑی اور وسیع ریاست ہے اور معدنی خزائن اور اور بہت سے زرعی خزائن کے لحاظ سے یہ امریکہ
کی چوٹی کی ریاست ہے جو امریکہ کو سبزیاں اور پھل اور گوشت مہیا کرتی ہے اور مچھلی بھی اور بہت
خطبات طاہر جلد 16
727
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
پھیلی پڑی ہے، اس کو اور اس کے ساتھ واشنگٹن سٹیٹ کو اور اور یگن سٹیٹ کو ملا لیں تو ان سب کا رقبیل
کر برٹش کولمبیا سے پیچھے رہے گا۔ پس اس پہلو سے برٹش کولمبیا کے رہنے والوں کو مبارک ہو کہ ایک
بہت بڑی ریاست کے باشندے ہیں۔
اس مختصر جغرافیائی ذکر کے بعد اب میں اصل مضمون کی طرف واپس لوٹتا ہوں۔ بہت کچھ
دیکھا، بہت ہی خوبصورتی کے ایسے مواقع تھے جن میں اللہ تعالیٰ کی تخلیق کی صنعت کا دل پر گہرا اثر پڑا
اور یہ سفر خوشگوار گزرا کیونکہ خوبصورتی بھی تھی اور چھیڑ چھاڑ بھی تھی اور ان بچوں کی نظر جب بھی کوئی
خوبصورت جگہ آتی میری طرف اٹھتی تھی کہ دیکھیں اب کیا کہتے ہیں۔ میں کہتا ہاں بہت اچھی جگہ ہے،
مگر مگر ، سنتے ہی ان کی نظریں نیچی ہو جاتی تھیں۔ بہت مگر مجھ سے سن چکے ہیں مگر واقعہ
جگہیں اچھی بھی تھیں اور اس کا اقرار مجھ پر فرض ہے۔
اس سفر میں جو بہت بڑے فوائد پہنچے ان میں سے ایک وینکوور مسجد کا فائدہ ہے جو میں
احباب کو بتاتا ہوں ۔ وینکوور مسجد کے متعلق میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ لطف الرحمن صاحب نے اس
خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اس مسجد کی تعمیر میں حصہ لیں ، خودا کیلے ہی اس مسجد کو بنا ئیں لیکن ابھی کچھ
تھوڑ اسا مشروط وعدہ تھا۔ اس لئے میں نے گزشتہ سے پیوستہ خطبہ میں اس کا ذکر نہیں کیا لیکن خود
جمعہ سے واپسی پر انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں نے تو پکا ارادہ ظاہر کیا تھا اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور مجھے
توفیق ملے اور انہوں نے کہا کہ میرے والد کی یہی خواہش تھی اس لئے میں اس وعدے کو پختہ کرتا
ہوں۔ یہ ساری مسجد جتنی بھی بڑی ہو وہ اکیلے مجھے بنانے کی اجازت ہونی چاہئے۔ اس ضمن میں
میں نے غور کے بعد یہی فیصلہ دہرایا ہے جو ہمیشہ میں ایسے موقع پر کیا کرتا ہوں ۔ مساجد کی تعمیر میں
کسی ایک شخص کے سپر د کلیہ اس کی مالی ذمہ داری میں کبھی نہیں کرتا اس شرط کے ساتھ کہ دوسرے
حصہ نہ لے سکیں۔ اللہ کے گھر کی تعمیر میں حصہ لینا ایک بڑی سعادت ہے۔ چنانچہ ہمیشہ گزشتہ فیصلوں
میں میں نے یہی آخری نتیجہ نکالا تھا کہ ایک شخص کو اجازت ہو جس حد تک اس کی تعمیر کی آخری
ضرورت ہے وہ پوری کرنے کے لئے تیار رہے مگر اگر باقی جماعت حصہ لینا چاہے تو اس کو میں روک
نہیں سکتا۔ تو اس شرط کے ساتھ میں اس وعدے کو منظور کرتا ہوں کہ وینکوور ہو یا کینیڈا کی دوسری
جماعتیں یا امریکہ کی ریاست کی دوسری جماعتیں وہ اگر اپنے شوق سے سعادت کی خاطر اس میں کچھ
خطبات طاہر جلد 16
728
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
حصہ لینا چاہیں تو ان کو اجازت ہے اور ان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ چنانچہ میں نے بھی ذاتی طور پر
اس میں تبرکا کچھ حصہ ڈالا ہے مگر شرط وہی ہے کہ اگر جماعت ایک پیسہ بھی نہ دے تو لطف الرحمن
صاحب انشاء اللہ اکیلے ہی اس مسجد کی تعمیر کریں گے اور جو روپیہ جماعت دے گی اسے مسجد میں ڈال
کر باقی ضرورتیں انہی کی طرف سے پوری کی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ ان کو بہترین جزاء دے
اور جماعت میں ایسے مخلصین بہت پیدا فرمائے جو بڑے بڑے کاموں کو اکیلے سنبھال لیں ۔
اس ضمن میں ایک عرض میں یہ کرنی چاہتا ہوں کہ جماعت کینیڈا کی مالی قربانی میں میں نے
اس دفعہ بہت نمایاں فرق دیکھا ہے۔ اس پہلو سے کہ پہلے بعض اکیلے اکیلے ایسے لوگ جو متمول تھے وہ
ان کی ضرورتیں پوری کر دیا کرتے تھے اور یہ سمجھتے تھے کہ جماعت کا چندہ کافی ہو گیا۔ میں نے
امیر صاحب کو چند سال پہلے توجہ دلائی تھی کہ ہمیں لوگوں کی ذات میں دلچسپی ہے نہ کہ مال میں دلچسپی ۔
اگر سارے افراد جماعت مالی قربانی میں پیش پیش نہ ہوئے تو بڑا بھاری نقصان ہے۔ چند عمارتیں مکمل
ہونا یہ کوئی اخلاص کی نشانی نہیں ، چند آدمیوں کے اخلاص کی نشانی ہے مگر جماعت محروم رہے گی اور اس
کی دینی تربیت میں بھی فرق پڑے گا۔ اس لئے آپ یہ زور دیں کہ ہر فرد بشر مالی قربانی میں شامل
ہو۔اس پہلو سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں نے اس دورے میں بہت نمایاں فرق دیکھا ہے۔
اور ملاقات کا ایک یہ بھی فائدہ ہے کہ ملاقات کی جو فہرستیں تیار ہوتی ہیں ان میں میری
ہدایت کے مطابق اس شخص کی مالی قربانی کا ذکر موجود ہوتا ہے۔ بہت کم ایسے احباب تھے جو مالی قربانی
میں معیار سے گرے ہوئے تھے نسبت کے لحاظ سے بہت کم تھے لیکن ان کا بھی اخلاص بہر حال خدا تعالیٰ
کے فضل سے بلند تھا۔ جس کو بھی میں نے توجہ دلائی اس نے بلا تاخیر وعدہ کیا کہ آئندہ کبھی اس معاملے
میں مجھے ان سے شکایت نہیں ہوگی۔ پس جماعت کینیڈا کا مالی نظام معلوم ہوتا ہے مستحکم ہو چکا ہے۔
اس ضمن میں جو غیر معمولی اخلاص سے خدمت کرنے والے لوگ تھے جنہوں نے شروع میں بہت
بوجھ اٹھائے ان میں سے ایک ایسا ذکر ہے جو میں اپنے طور پر کر رہا ہوں۔ ان صاحب کی ہرگز خواہش
نہیں ہوتی کہ ان کا نام بتایا جائے مگر ان کے کچھ ایسے حالات ہیں، بیٹے کی وفات کی وجہ سے غم کے
حالات، کہ وہ خاندان آپ کی دعاؤں کا محتاج ہے۔ میری مراد چوہدری الیاس صاحب سے ہے۔ ان
کے اندر ایک ایسی خوبی پائی جاتی ہے جو میں ہمیشہ چوہدری شاہنواز صاحب مرحوم کے متعلق بیان
خطبات طاہر جلد 16
729
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
کرتا رہا ہوں۔ حضرت چوہدری شاہنواز صاحب کی ایک ایسی عظیم خوبی تھی ، خاموش اور دکھاوے
سے بالکل پاک ، کہ جن لوگوں کو وہ اپنے کاموں میں تربیت دیتے تھے ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے
کہ وہ اپنا الگ کام بنائیں اور کبھی بھی ان سے ادنی سا بھی حسد محسوس نہیں کیا۔ چنانچہ جماعت میں
بہت بڑے بڑے ایسے قربانی کرنے والے لکھ پتی ، بعض اب کروڑ پتی ہو چکے ہیں ، وہ سب چوہدری
شاہنواز صاحب کی اس خوبی کا ثمرہ ہیں اور میں ہمیشہ بڑی عزت کی نگاہ سے اس بات کو دیکھتا تھا کہ خود
ہی امیر نہیں بلکہ دوسروں کو امیر بنانے کے لئے ایک دلی تمنا رکھتے تھے اور ہر ایک اپنی اپنی جگہ آزاد ہو
جاتا تھا۔ یہی خوبی الیاس صاحب میں بھی میں نے دیکھی ہے اور شروع سے ہی میری اس بات پر
نظر تھی کہ یہ ایسے احمدی دوستوں کو تربیت دیتے رہے جن میں انہوں نے مادہ پایا اور تربیت دینے
کے بعد ان کو اسی کام میں جو ان کا اپنا تھا آزاد چھوڑ دیا اور قطعاً ذرہ بھی رقابت محسوس نہیں کی۔ چنانچہ
لطف الرحمن صاحب جن کا ذکر بارہا آچکا ہے وہ انہی کی اسی خوبی کا ثمرہ ہیں۔ شروع میں ان کو جو آئل
فیلڈز وغیرہ کے معاملات میں یعنی تیل کے سرچشموں کو استعمال کرنے اور ان کی فنی ضرورتوں کو مہیا
کرنے میں چوہدری الیاس صاحب نے بہت کام کیا ہے۔ اسی طرح ہمارے ایک اور مخلص دوست
ہیں وسیم صاحب ان کو بھی چوہدری الیاس صاحب ہی نے بنایا اور وسیم نے بھی بعض ایسے کام خود اپنے
ذمے لئے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت قربانی کا ایک مقام رکھتے ہیں۔ مشرقی یورپ میں مساجد کی
تعمیر کے لئے انہوں نے پندرہ لاکھ ڈالر اپنی طرف سے پیش کئے اور اصرار کے ساتھ منوا کر چھوڑا۔ اس
میں بھی شرط یہی تھی کہ دوسرے بھی چندے دیں میں انکار نہیں کروں گا۔ چنانچہ اللہ کے فضل سے اب وہ
رقم سب چندے ملا کر تمھیں لاکھ ڈالر سے بڑھ چکی ہے اور اسی قدر ہماری ضرورتیں بھی بڑھ چکی ہیں۔
تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جماعت کی مالی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے حیرت انگیز کام دکھا رہا ہے۔
اسی ضمن میں ایک اور بات بھی میں آپ کو بتاؤں کہ جو کتاب میری اس وقت زیر نظر ہے
یعنی جس کا ذکر میں بار بار کرتا رہا ہوں وہ دراصل میری ساری زندگی کے حصول علم کا ایک خلاصہ ہے
اور وہ خلاصہ آج کل کے زمانے کی ضرورتوں کے اوپر بعینہ اطلاق پاتا ہے۔ اس پر میں اس لئے زور دے
رہا ہوں کہ اس کتاب کی طرف غیر معمولی توجہ کا سبب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک
تحریر ہے جو میں آپ کے سامنے پڑھ کر سنانا چاہتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ آپ میں سے جو بھی
خطبات طاہر جلد 16
730
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
توفیق پائے اس کے اوپر پورا اترنے کی کوشش کرے گا۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں:
” میری یہ باتیں اس لئے ہیں کہ تاتم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو
اور اس تعلق کی وجہ سے میرے اعضاء ہو گئے ہو ان باتوں پر عمل کرو اور عقل
اور کلام الہی سے کام لو تا کہ سچی معرفت اور یقین کی روشنی تمہارے اندر پیدا
ہو اور تم دوسرے لوگوں کو ظلمت سے نور کی طرف لانے کا وسیلہ بنو ۔ اس لئے
کہ آج کل اعتراضوں کی بنیاد طبعی اور طبابت اور ہیئت کے مسائل کی بناء پر
ہے۔ ( ملفوظات جلد اول صفحہ: 43)
یہ وہ بنیادی بات ہے جس کے متعلق ضرورت تھی کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے ان مضامین پر ایک ایسی کتاب لکھی جائے جو دنیا کے اہل علم کو قرآن کی
سچائی کا قائل کر سکے اور ان کے پاس جواب نہ رہے۔ یہ کام پہلے میں تحریک کرتا رہا ہوں کہ جماعت
کے دوسرے مختلف اہل علم سنبھالیں لیکن غالبا ان کے بس کی بات نہیں تھی کیونکہ قرآن کا علم بھی ساتھ
ہونا ضروری ہے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عارفانہ کلام کا علم بھی ضروری ہے
اور دنیا کے ان مضامین کا علم بھی ضروری ہے جن کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تین
لفظوں میں بیان فرمادیا طبعی ، طبابت اور ہیئت ۔ یہ تین سائنسیں ایسی ہیں جو سائنس کے ہر مضمون
پر حاوی ہیں۔ پس آپ نے فرمایا ان پہلوؤں سے جو اعتراض وارد ہوتے ہیں لازم ہے کہ ان کا
جواب دیا جائے ۔
اس لئے لازم ہوا کہ ان علوم کی ماہیت اور کیفیت سے آگاہی
حاصل کریں۔
اب یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک احسان رہا ہے مجھ پر کہ باوجود ان پڑھ ہونے کے ان
علوم کی طرف بچپن ہی سے مجھے توجہ رہی ہے اور ہمیشہ جب بھی کسی رسالے میں یا کسی کتاب میں
ایسے علوم جو سائنس کی گہرائیوں سے تعلق رکھتے ہیں اور میرے جیسے کم علم آدمی کے لئے بظاہر ان کا
سمجھنا ممکن نہیں تھا، مگر اگر دلچسپی ہو تو سائنس کے علوم بہت گہرائی سے سمجھ آتے ہیں، پس ہمیشہ سے
خطبات طاہر جلد 16
731
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
مجھے دلچسپی رہی اور اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ ان علوم کی گہرائی تک اترنے میں میں نے صرف کیا لیکن
علم نہیں تھا کہ کیوں ایسا کر رہا ہوں۔ کر رہا ہوں ۔ اب جب یہ کتاب۔ یہ کتاب لکھنے کی ضرور ضرورت پیش آئی تو میں حیران ہوا کہ
وہ ساری باتیں جو میں نے چالیس چالیس سال پہلے پڑھی ہوئی تھیں ان سب کی مجھے ضرورت
تھی۔ پس ساری زندگی کے میرے علم کی جستجو کا یہ ماحصل ہے اور اس پہلو سے مجھے خوشی اس بات کی
ہے کہ جب بھی کسی متعلقہ حصے کو اس علم کے ماہر کو دکھایا گیا اس نے کبھی اس پہ ایسا اعتراض نہیں کیا کہ تم
اس کو سمجھ نہیں سکے، اصل مراد کچھ اور تھی ۔
بہر حال اس کتاب کے متعلق میں یہ عرض کر سکتا ہوں کہ:
و
سپردم به تو مایه و خویش را
تو دانی حساب کم و بیش را ( شرف نامه نظامی از نظامی گنجوی )
کہ اے اللہ تیرے سپرد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک خواہش کا اظہار
ہے، ایسا اظہار ہے جو دنیا پر قرآن کی برتری کو ثابت کرنے والا ہے اس لئے اگر کچھ کمزوری ہوگئی ہے
اور ہوئی ہوگی تو اللہ تعالیٰ اس سے صرف نظر فرمائے اور آئندہ اسے بہتر بنانے کی توفیق ملے۔
اس سلسلے میں ایک واقعہ جو بیان کے لائق ہے وہ یہ ہے کہ مجھے یہ خواہش ہوا کرتی تھی کیونکہ
یقین تھا کہ دنیا کو اس کتاب کی ضرورت ہے کہ اگر مجھے ایک لاکھ ڈالرمل جائے تو اس کی وسیع اشاعت
کے لئے اور غیروں تک، ماہرین تک اس کتاب کو پہنچانے کے لئے مجھے بہت اچھی ابتداء ہل جائے گی
یعنی آغاز اس کا اچھا ہو جائے گا اور اپنی اس خواہش کا کبھی نہ کسی سے ذکر کیا، نہ ارادہ تھا لیکن کل آتے
ہوئے موٹر میں ایک خط میرے نام تھا لطف الرحمن صاحب کا ، اس میں انہوں نے اس خواہش کا اظہار
کیا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنے والدین کی طرف سے اور اپنی طرف سے ایک لاکھ ڈالر اس طبع ہونے
والی کتاب کے لئے پیش کروں ۔ اب ایک لاکھ ڈالر کا ویسے تو عدد ایسا ہے جس کی خاص ذکر کی
ضرورت نہیں تھی ، جماعت ماشاء اللہ اب کروڑوں سے اربوں میں پہنچ رہی ہے۔ مگر یہ ایک لاکھ ڈالر
مجھے بہت پسند آئے کیونکہ ایک خواہش کا اظہار تھا جسے اللہ تعالیٰ نے اس طرح پورا فرمایا۔ اس لئے
میں سمجھتا ہوں کہ ایک رنگ میں ایک غیبی تائید بھی ہے اور امید ہے کہ انشاء اللہ اب جلد ، بہت جلد یہ
کتاب طبع ہو کر سامنے آجائے گی ۔ اس ضمن میں کل ہی مجھے ایک کتاب ملی ہے جو رفیع صاحب جو
خطبات طاہر جلد 16
732
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
کیلیفورنیا سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے بھیجی ہے۔ میرے علم میں قطعی طور پر یہ نہیں آ سکے وہ
کون سے رفیع صاحب ہیں مگر ایک مخلص احمدی نوجوان ہیں اور انہوں نے کتاب بھیجی ہے جس
کا عنوان ہے۔ Darwin's Black Box یعنی ڈارون کا کالا بکس اور یہ میکائیل جے بے
(Micheal J۔Behe) ہے کی لکھی ہوئی کتاب ہے۔ اس کتاب کا تعلق اسی مضمون سے ہے جو
میری کتاب کے مضمون کا ایک حصہ ہے یعنی ساری کتاب سائنس سے تعلق نہیں رکھتی محض ایک حصہ
ہے جو تعلق رکھتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ یہ کتاب اس پہلو سے شہرت پاچکی ہے۔ مگر میں رفیع صاحب
سے درخواست کروں گا کہ آپ کا شکریہ۔ میں نے عمداً ایسی تمام کتابیں نہیں پڑھیں ، ایک بھی نہیں
پڑھی کیونکہ میں لوگوں کی محنت سے فائدہ اٹھانا یا ان کی محنت چرانا نہیں چاہتا تھا اور خاص طور پر قرآن
کے ساتھ تعلق کے لئے کتاب تھی اس لئے جو کچھ مجھے ذاتی طور پر قرآن اور سائنس میں رابطہ محسوس ہوا
وہی میں نے لکھا ہے ۔ اس معاملے میں ڈاروینین ازم کے خلاف بہت کتابیں لکھی گئی ہیں لیکن میں
نے ان میں سے ایک بھی عمد ا نہیں پڑھی کیونکہ مجھے یقین ہے کہ ان کی ایک طرز عمل اپنی سی ہوگی اور
اس کتاب میں جو طرز عمل اختیار کی گئی ہے وہ بالکل اپنی سی ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ جب یہ کتاب
طبع ہوگی تو رفیع صاحب بھی اسی نتیجے پر پہنچیں گے۔ بہر حال نتیجہ کچھ بھی ہو یہ خالصہ اللہ ایک کوشش
ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ اس کے نتیجے میں ضرور علمی دنیا میں ایک انقلاب بر پا ہوگا یا ہیجان
بر پا ہوگا۔
جہاں تک جماعت احمد یہ کینیڈا کے تاثرات ہیں ان میں سے ایک تاثر منفی بھی ہے۔ مالی
لحاظ سے خدا کے فضل سے جماعت نے بہت ترقی کی ہے جیسا کہ میں بیان کر چکاہوں لیکن تربیت
کے لحاظ سے ابھی بہت توجہ کی ضرورت ہے۔ مجھے جو خاندانوں سے ملاقات کے فائدے پہنچتے
ہیں ان میں ایک یہ فائدہ بھی ہے کہ میں نوجوان بچیوں اور بچوں کے آثار سے اندازہ لگا لیتا ہوں کہ
ان کا رخ کس طرف ہے۔ اس دفعہ جو خاندانی ملاقاتیں ہوئی ہیں ان میں خصوصاً احمدی بچیوں کی
طرف سے میرے دل کو بہت دکھ پہنچا ہے کیونکہ ان کی طرز ہی ایسی تھی جیسے وہ باہر کا راستہ اختیار کر چکی
ہیں۔ ان کی سجاوٹ، سج دھج اور لباس کی طرز اور پھر بے پردگی، یہاں تک کہ سر سے پلوڈھلکتا تھا تو
ماں توجہ دلاتی تھی کہ اس شخص کے سامنے نہ کرو۔ یعنی گویا باہر ویسے پھرتی رہو کوئی اعتراض نہیں مگر
خطبات طاہر جلد 16
733
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
میرے سامنے سر ڈھانپ کر بیٹھو۔ یہ درست طریق نہیں ہے۔ یہ حقیقت میں تقویٰ کے خلاف بات
ہے۔ جس حالت میں آپ ہیں اسی حالت میں میرے سامنے آئیں۔ معمولی ادب و احترام اپنی جگہ
ہوا کرتا ہے لیکن اس قسم کے سر ڈھانکنے سے بات نہیں ڈھک سکتی ۔ جو حقیقت ہے وہ تو مجھ پر فوراً
ظاہر ہو جاتی ہے۔ نظر ڈالتے ہی پتا چل جاتا ہے کہ یہ بچیاں ہماری رہی بھی ہیں کہ نہیں ۔ غیروں کی تو
نہیں ہو چکیں اور افسوس کی بات ہے کہ ماں باپ کو بچپن سے ہی ان کے حالات دیکھنے کے باوجود
اس طرف توجہ نہیں ہوئی اور یہی کافی سمجھتے رہے کہ دینی علم نہ سہی ، دنیاوی علم میں بڑی ترقی کر رہی
ہیں اور بڑی سمارٹ ہیں اور سکول و کالج میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔
یہ درست ہے کہ ہر جگہ پر دے کو انتہائی شدت سے نافذ نہیں کیا جا سکتا لیکن دوسری تہذیب
سے متاثر ہو کر اگر آپ اپنی اعلیٰ اقدار کو چھوڑ دیں اور اپنی بچیوں اور بچوں کو غیروں کی طرف جانے
دیں تو آپ کا مستقبل لٹ جائے گا ، کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔ سکھوں سے فائدہ اٹھائیے ۔ دیکھو
سکھوں کی پہلی نسل نے اپنی قدیم روایات کو مضبوطی سے پکڑا ہے۔ ایک ذرہ بھر بھی پرواہ نہیں کی کہ ان
کی پگڑیاں اور ان کی ڈاڑھیاں ان کے متعلق دنیا پہ کیا تاثر پیدا کرتی ہیں ۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ساری دنیا اس
پہلو سے ان کی عزت پر مجبور ہے اور کبھی کسی جگہ بھی ان کو قدامت پسند نہیں سمجھا گیا۔ انہوں نے اپنا
مقام پیدا کر لیا ہے معاشرے میں لیکن ان کے بعد کی جو نسلیں ہیں ، ایک نسل چھوڑ کر دوسری نسل وہ
اس پہلو سے بزدلی دکھا گئیں ۔ اب اگر آپ ان کی نسلوں کے بچوں کو یہاں دیکھیں تو کچھ بھی انہوں
نے ماضی کا باقی نہیں رہنے دیا۔ بظاہر صرف پگڑی اتاری ہے اور ڈاڑھی مونڈی ہے مگر اس روایت
نے ان کی اعلیٰ اخلاقی اقدار اور دیگر ایسی خوبیوں کو جس کے ذریعہ سے وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے
غیر معمولی دولت کمانے کے اہل تھے ان کو ملیا میٹ کر دیا ہے۔
بعض روایتیں پکڑنی چاہئیں ۔ اس پہلو سے کہ وہ ہمارے اندرونی کردار کی حفاظت کرتی
ہیں ۔ اس پہلو سے لباس بھی غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر لباس ایسا ہو کہ جیسا معاشرے میں
غیر ذمہ دار لوگوں کا لباس ہوا کرتا ہے تو اس تھوڑے سے فرق کے نتیجے میں بھی آپ کی تمام سابقہ
روایات ملیا میٹ ہو سکتی ہیں۔ پس یہ پہلو ایسا ہے جس میں میں سمجھتا ہوں کہ اگر وینکوور کا یہ حال ہے تو
ٹورانٹو کا بھی ایسا ہی ہوگا اور باہر سے آنے والے دوسرے لوگوں کے اوپر اسی بیماری نے حملہ کیا ہوگا ۔
خطبات طاہر جلد 16
734
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
بعض جگہ میں نے دیکھا اور سمجھایا بھی ایک دفعہ پھر اب میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ یہ
طریق درست نہیں ہے۔ یہ دین کے لحاظ سے بہت نقصان دہ ہے۔ آپ غیروں کو تو اپنی طرف کھینچیں
یعنی آپ میں سے وہ جو اعلیٰ اخلاقی اقدار کے حامل ہیں، جتنا چاہیں غیروں کو کھینچیں اگر اپنے بچے جتنا اگر
ہاتھوں سے نکل رہے ہوں تو کچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گا۔ آپ کی نسلیں برباد ہو جائیں گی۔ آج نہیں تو
دودھا کوں کے اندر آپ کچھ اور کیفیت پائیں گے۔ ایسے احمدیوں سے ہمیں ایک ذرہ بھی دلچسپی نہیں
جو اس طرح باہر کی طرف بے لگام دوڑے پھرتے ہیں۔
امر واقعہ یہ ہے کہ سب سے بنیادی کمزوری نفسیاتی کمزوری ہوا کرتی ہے۔ اگر آپ کسی
غیر معاشرے سے متاثر ہو جائیں اور یہ سمجھ لیں کہ وہ ایک غالب معاشرہ ہے تو وہیں اس بات کا فیصلہ
ہو جاتا ہے کہ آپ کی اقدار نے زندہ رہنا ہے کہ نہیں۔ پھر رفتہ رفتہ آگے بڑھیں یا تیزی سے
آگے بڑھیں یہ محض وقت سے تعلق رکھنے والی باتیں ہیں۔ حقیقت میں ایک دفعہ کسی کا دل نفسیاتی
دباؤ میں آجائے اور جائے اور یہ سمجھ لے کہ غیر اقدار ہم سے زیادہ اعلیٰ اور زیادہ پسندیدہ اقدار ہیں تو وہیں ان کا
دین ختم ۔ پھر آگے وقت کی بات ہے کہ کتنی دیر میں ہلاکت کی طرف سفر مکمل ہوگا۔ مگر وہ قدم ہمیشہ
بیرونی سمت میں اٹھتے چلے جاتے ہیں پھر ان کی واپسی کم دیکھی گئی ہے۔
اس لئے سب سے پہلے نفسیاتی طور پر خود داری پیدا کریں اور اپنے خاندانوں کو یہ سمجھائیں
کہ تمہاری اقدار ذلت کے ساتھ دیکھنے والی اقدار نہیں ہیں بلکہ عزت کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش
کرنے والی اقدار ہیں۔ بعض ماں باپ سمجھتے ہیں کہ اب ان بچیوں کو کیسے ہم پردہ کروائیں، برقعہ
اوڑھائیں۔ برقعے کی بات تو بہت دور کی بات ہے میں ان سے یہ کہا کرتا ہوں کہ جب باہر نکلیں تو
قرآن کی بنیادی تعلیم پر عمل کریں۔ جو خدا تعالیٰ نے ان کو خوبصورتی عطا فرمائی ہے اس کو دکھا ئیں تو
نہ۔ اس کو دکھا کر لوگوں کی توجہ اپنے بدن کی طرف کیوں پھیرتی ہیں۔ یہ ایک قسم کی پیشکش ہے کہ آؤ
اب مجھے چھیڑو۔ آؤ مجھے حاصل کرنے کی کوشش کرو اور اکثر ایسی بچیاں پھر واقعہ عملاً اپنے آپ کو
غیروں کے لئے پیش کر دیا کرتی ہیں کیونکہ غیروں کی لالچ کی نظر ان پر پڑتی ہے اور لالچ کی نظر ڈالنے
والے سو ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں اور پھر آخران بچیوں کو جیت جایا کرتے ہیں۔ تو یہ ایک بہت
خطر ناک بات ہے جس کو آپ یعنی مائیں معمولی سمجھ رہی ہیں۔ اگر برقعہ نہیں اوڑھا سکتیں تو ان کو یہ
خطبات طاہر جلد 16
735
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
بتائیں کہ تم اپنے جسم کی اور اپنے حسن کی حفاظت کرو۔ ایسالباس اوڑھو جس کی وجہ سے غیر کو دلچسپی پیدا
نہ ہو۔ اگر ننگا یہاں کا لباس لے کے نکلیں گی تو ا ز ما غیروں کی نظر اپنی طرف کھینچیں گی۔
دوسرا ان کو یہ سمجھانا چاہئے کہ ارد گرد کی دنیا بالکل بے حقیقت اور بے معنی چیز ہے۔ جو بدنی
دلچسپیاں ہیں انہوں نے قوم کو تقریباً ہلاک کر دیا ہے۔ سب سے خطرناک بیماریاں، غلیظ گندی
بیماریاں اس قوم میں اس کثرت سے پھیل رہی ہیں کہ آپ ان کا شمار نہیں کر سکتے ۔ ایسے بعض خاندان
جنہوں نے اس بات کی پروا نہیں کی ان کو یہ بیماریاں لاحق ہوئیں اگر چہ بہت کم لیکن سمجھ آجاتی ہے کہ
اس کا پس منظر کیا ہے۔ چند دن کی زندگی ہے یہ عیش و عشرت کی۔ اس کے بعد ان کے بڑھے ہسپتالوں
میں جان دیتے ہیں یا اولڈ پیپلز ہومز (Old Peoples Homes) میں جاکے جان دیتے
ہیں۔ دس پندرہ سال کا کرشمہ ہے بس اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں اور جب واپسی ہوگی تو سخت حسرت
کے ساتھ واپسی ہوگی ، کچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گا اور واپسی ضرور ہے لازماً ہم سب نے اپنے رب کے
حضور حاضر ہونا ہے اور سب کچھ گنوا کر ، کھو کر اگر حاضر ہوئے بھی تو پھر آئندہ دنیا میں یہاں کی زندگی
کے عمل کچھ بھی کام نہیں آئیں گے۔ اگر کام آئیں گے تو منفی صورت میں کام آئیں گے۔
پس اس پہلو سے میں ایک دفعہ پھر آپ کو توجہ دلاتا ہوں کہ تربیت کی طرف پوری توجہ کریں
اور امیر صاحب کینیڈا کا فرض ہے کہ وہ ہر جگہ تربیتی کمیٹیاں مقرر کریں۔ وہ گہرا تجزیہ کریں اور محض
ظاہری طور پر یہ توجہ نہ دلائیں کہ جی برقعہ اوڑھو، پردہ کرو بلکہ دلوں میں پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کی
کوشش کریں۔ یہ تبدیلیاں پیدا کرنے میں MTA بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کا ہم نے
انگلستان میں عملاً تجربہ کر کے دیکھا ہے کہ شروع میں بعض شہروں میں بڑی کثرت کے ساتھ ایسے گھر
تھے جن میں MTA کا انٹینا نہیں لگا ہوا تھا اور وہ سمجھتے تھے کہ ہمیں کچھ بھی نقصان نہیں ہے۔ صرف چند
ایک تھے۔ اللہ تعالیٰ جزاء دے انصار اللہ کے اس وقت کے صدر صاحب کو انہوں نے یہ ہم اپنے ذمہ لی
اور اس سکیم کو کامیاب کرنے کے لئے کچھ قرضے بھی ان کو میں نے مہیا کئے ۔ ہر شہر، ہر گھر میں MTA
کا انٹینا لگ جائے اور اللہ کے فضل سے بڑی بھاری اکثریت کے گھروں میں یہ انٹینے لگ چکے ہیں اور
ان کے خاندانوں کی کایا پلٹ گئی ہے۔ ان کے بڑے بھی اور ان کے بچے بھی جن کا کوئی بھی جماعت
سے تعلق نہیں تھا بے اختیار جماعت کے اوپر الٹے پڑتے ہیں ۔ اب یہاں بھی کل آپ نے وہ نغمہ سنا تھا
خطبات طاہر جلد 16
وو
736
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
جو غالبا مردم سارا چھی چھی اے وہ یہاں کی بچیوں ۔ بوں نے MTA سے سیکھا تھا اور اس کا بہت اچھا اثر
طبیعت پر پڑا لیکن یہ ایک واقعہ نہیں امریکہ میں میں نے بارہا دیکھا کہ وہاں MTA کا اس سے بھی
زیادہ گہرا اثر پڑ چکا ہے اور بچیوں کی کایا پلٹ گئی ہے۔ وہ بیرونی دنیا کو چھوڑ کر جماعت کے اندر کی
طرف سفر اختیار کر چکی ہیں ۔
تو تربیت محض یہ کہنے سے نہیں ہوگی کہ اچھے کام کیا کرو، برے کام چھوڑ دو کیونکہ اس نصیحت
سے بعض دفعہ طبیعتیں اور بھی متنفر ہو جاتی ہیں۔ تربیت کے لئے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ عقل سے
کام لیں اور بچوں کے دلوں میں وہ ہیجان پیدا کریں جو ہیجان ان کو واپس خدا کی طرف کھینچ لائے۔
اگر ایسا کرنے میں آپ کامیاب ہو جائیں جو مشکل کام نہیں رہا اور MTA اس میں انشاء اللہ آپ کی
مددگار ہوگی تو دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت نمایاں فرق پڑے گا۔ اس کا ایک تجربہ میں نے
اپنی ملاقاتوں کے دوران کر کے دیکھا۔ جن بچوں یا بچیوں کے متعلق محسوس ہوا کہ وہ گویا ہمارے
نہیں رہے، ان سے ضمنا میں نے پوچھا کہ MTA بھی آپ کبھی دیکھتے ہیں تو جواب ملا کہ ہمارے
گھر میں ہے ہی نہیں ۔ صاف پتا چلا کہ MTA کے ہونے اور نہ ہونے کا ایک فرق ہے۔ اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے آپ کو تربیت کی توفیق بخشے ۔
تبلیغ کی طرف توجہ دینے کی بھی بہت ضرورت ہے مگر اس تربیتی حالت میں آپ کیا توجہ
دیں گے۔ جب تک تربیت کی حالت بہتر نہ ہو لوگوں کو ایسے گھروں میں داخل کرنا جو خود بے دین ہو
رہے ہوں ہمیں کچھ بھی فائدہ نہیں دے گا۔ جماعت کی تربیت مضبوط کریں اور وہ مضبوط تربیت اپنی
ذات میں ایک غیر معمولی کشش کے ساتھ لوگوں کو اپنی طرف کھینچے گی۔ آج تبلیغ کا بہترین ذریعہ یہی
ہے کہ اپنے اندر روحانی عادات پیدا کریں۔ اللہ سے تعلق اور محبت پیدا کریں اور وہ ایک ایسی کشش
ہے جس کا مقابلہ بیرونی دنیا نہیں کر سکتی۔ وہ کشاں کشاں چلے آئیں گے اگر آپ کے اندروہ خدائی
علامات دیکھیں گے۔ پس صرف بچوں کی تربیت کی طرف نہیں اپنی تربیت کی طرف بھی پہلے سے بڑھ
کر توجہ کریں۔
جس ہو میو پیتھی کتاب کا میں ذکر کرتا رہا ہوں اس سلسلے میں کینیڈا کے سفر کا میرا خیال ہے
ساری دنیا پر یہ احسان ہوگا کہ اس سفر میں مجھے یہ کتاب پہلی دفعہ دیکھنے اور پڑھنے کی توفیق ملی ۔ ایک
خطبات طاہر جلد 16
737
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
خطبے میں میں نے کہا تھا کہ سید عبد الحئی صاحب ناظر تالیف و تصنیف انشاء اللہ اس کی درستی کر سکیں
گے۔ مگر مجھے اس وقت علم نہیں تھا کہ اس میں کون سی چیز میں ایسی ہیں جن کی درستی مطلوب ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ اتنی خوفناک غلطیاں ہیں اور ایسی خوفناک علمی غلطیاں بھی ہیں جو لفظ نہ کے ہونے
یا نہ ہونے سے (یعنی کسی چیز کے اثبات کی بجائے نفی استعمال ہو گئی ہے ) بات کچھ کی کچھ بن گئی
ہے۔ میں تو حیران ہو کے دیکھتا ہوں جماعت احمد یہ کو کہ محض اس لئے کہ مجھے تکلیف نہ ہو مجھے اطلاع
تک نہیں دی کہ اتنی خوفناک غلطیاں اس کتاب میں ہیں۔ بہت سے ایسے مضامین ہیں جو مجھے بھی سمجھ
نہیں آرہے تھے کہ میں نے کب کہے تھے، ان کا مطلب کیا ہے۔ اس میں مجھے بہت وقت لگا، بہت
غور سے بار بار پڑھا پھر سمجھ آئی کہ او ہو غلطی اس وجہ سے ہوئی ہوئی ہے لیکن صرف یہی غلطی نہیں عام
زبان کی غلطیاں بھی بے شمار ہیں۔ اس لئے ناممکن ہے کہ سید عبد الحئی صاحب ہوں ان کی کوئی اور علماء
کی ٹیم جو اس کتاب کو ٹھیک کر سکے۔ لکھنے والوں نے یہ ظلم کیا ہے کہ مجھے یہ کہا کہ دہرائی بھی بہترین ہو
گئی ہے کوئی غلطی باقی نہیں رہی۔ بولنے کی اردو کو لکھنے کی اردو میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جو ہرگز
نہیں کیا گیا نہ ان سے کیا جا سکتا تھا اور نہ ہی جماعت اس کتاب کے انداز کو سمجھ سکتی تھی اگر میں دوبارہ
اس کا مطالعہ نہ کرتا۔اس لئے ضروری ہے کہ میں اب آپ کو بتاؤں کہ اس سفر کے آخری چند دن
میں مجھے چلتے پھرتے راتوں کو ، دن کو سفر میں اس کتاب کے دوبارہ مطالعہ کی توفیق ملی ہے اور اس کی
جو درستیاں کرنی پڑی ہیں وہ حیرت انگیز ہیں کہ غلطیاں جگہ کیسے پاگئیں ۔ اردو بھی نہایت غلیظ تھی،
کی بجائے تھا لکھا ہوا ہے۔ ”ہیں" کی بجائے ” ہے لکھا ہوا ہے اور اس کثرت سے یہ غلطیاں ہیں
کہ ہر صفحے پر آپ کو نظر آئیں گی۔ لکھنے والوں نے جو مجھے خط لکھتے ہیں انہوں نے اس سے فائدہ اٹھایا
ہے۔ اس فائدے کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہہ دیتے ہیں کہ جزاک اللہ ۔ آپ نے بہت اچھا کام کیا اور
بعض ہو میو پیتھ بھی بڑے اچھے اچھے بن گئے ہیں لیکن یہ غلطیاں اپنی جگہ موجود ہیں۔ میرے دل میں
کئی دفعہ یہ خواہش اٹھی کہ کوئی تو مجھے یہ لکھ دیتا کہ رکھ چھوڑا ہے ان عقدوں کا حل آپ کے لئے“۔ یہ
عقدے میرے سوا کوئی حل کر ہی نہیں سکتا تھا۔ میں نے لکھی، مجھے پتا ہے میں کیا لکھنا چاہتا تھا اور چند
باتیں جو اس ضمن میں مجھے بیان کرنی ضروری ہیں وہ یہ ہیں کہ آپ اس کا سٹائل سمجھیں ورنہ آپ اس
کو غیر معمولی باتوں کو دہرانا سمجھیں گے۔ جب میں نے یہ لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا تو میری ہو میو پیتھی
خطبات طاہر جلد 16
738
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
کلاس میں حاضر ہونے والے مردوں اور عورتوں نے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ آپ جو کچھ کہہ رہے
ہیں کچھ بھی ہمارے پلے نہیں پڑے گا، ہمیں سمجھ آہی نہیں سکتی اور اگر سمجھ نہیں آ رہی تو ہم آتو جائیں گے
مگر فائدہ کیا۔ ان سے میں نے کہا کہ میں ایک بالکل نئی طرز میں یہ لیکچرز دوں گا جو اس سے پہلے کبھی سے
نہیں دئے گئے اور اس طرز میں آپ کے دماغ پر ذرہ بھی بوجھ نہیں ہوگا کہ آپ ان باتوں کو سنیں اور
پھر یاد کرنے کے لئے رہیں ۔ آپ بے تکلفی سے کہانی کی طرح ان باتوں کو سنتے رہیں۔ اس وجہ سے
اس کتاب میں ایک نئی چیز پیدا ہوئی جو اس سے پہلے کبھی کسی کتاب میں نہیں دیکھی گئی۔
شروع ہی سے میں نے ان باتوں کو جن کو میں سمجھتا تھا کہ دہرائے بغیر وہ دلوں میں بیٹھ
نہیں سکتیں بار بار دہرانا شروع کیا اور سننے والوں کے اوپر ان کا بوجھ کم کرنے کے لئے ان کو دہرایا
گیا ہے۔ اس وجہ سے جو بھی کوئی پڑھے گا وہ اسے تکرار نہ سمجھے بلکہ اصرار سمجھے۔ بعض باتوں پر اصرار کیا
گیا ہے جب تک وہ بار بار سنی نہ جائیں یا پڑھی نہ جائیں از خود یاد نہیں ہوں گی ۔ پس آپ گزرتے
چلے جائیں گے اور آپ کے دل میں از خود ہو میو پیتھی کا مضمون بیٹھتا چلا جائے گا اور دوسری بات اس
میں اب دہرائی کے دوران میں نے یہ محسوس کی ہے کہ شروع کے ایک دو ابواب میں ہی دراصل ساری
کتاب کا خلاصہ آچکا ہے کیونکہ جب بھی کسی بیماری کا ذکر ہوا ۔ مثلاً مرگی کا تو اس کے متعلق وہ دوا جو
مرگی سے تعلق میں تھی اس کو سمجھانے کی خاطر وہ ساری دوائیں بیان کیں جو مرگی سے تعلق رکھتی ہیں
اور ان کا فرق کیسے کیا جائے ، کیوں ایک کو چنا جائے ، کیوں دوسری کو چھوڑ دیا جائے۔ پیاس کا میں نے
ذکر کیا تھا کہ ذکر ہی کوئی موجود نہیں حالانکہ کتاب میں اس تفصیل سے ذکر ہے کہ بعض باتیں خود
میرے لئے بھی علم میں اضافہ بنیں ، دوبارہ دیکھنے سے یاد آ گئیں کہ پیاس کئی قسم کی ہے۔ منہ خشک ہوتا
ہے، منہ گیلا ہو پھر بھی پیاس لگتی ہے، پیاس بجھنے میں ہی نہیں آتی تھوڑے تھوڑے پانی کی پیاس، زیادہ
پانی کی پیاس ، اس کا جگر سے کیا تعلق ہے، دل سے کیا تعلق ہے، معدے سے کیا تعلق ہے، کون کون
سی دوائیں اس میں کام آتی ہیں ۔ وہ ساری دوائیں جو بعد میں بیان کرنی تھیں وہ شروع میں بیان کر
دی ہیں اور بیان کرتا چلا گیا ہوں۔ اتنی دفعہ بیان کی ہیں کہ پڑھنے والا اگر پڑھتا چلا جائے اور دماغ
زور نہ دے تو اس کے پہلے دو ابواب پڑھ کر ہی ایک اچھا بھلا ہو میو پیتھ ڈاکٹر بن سکتا ہے کیونکہ آئندہ
آنے والی دوائیں انہی ابواب میں مذکور ہیں، ان کی تفریقی علامتیں اسی کتاب میں موجود ہیں ۔
خطبات طاہر جلد 16
739
خطبه جمعه 3 اکتوبر 1997ء
پس اب جو مجھے ملاقات کے وقت لوگ کہتے رہے ہیں میں نے ان کو یہی جواب دیا کہ
آپ انتظار کریں اس کو چھپنے دیں تو آپ خود ہی خواہ ساری کتاب نہ بھی پڑھیں چند ابواب پڑھ لیں
وہی آپ کے لئے بہت بہتر ہیں۔ جتنے مریض بھی میرے سامنے اس ملاقات کے دوران آئے
ہیں ان میں ایک بھی ایسا نہیں جن کے متعلق اس کتاب کے ان ابواب میں ذکر موجود نہ ہو جو میں
دوبارہ دیکھ چکا ہوں ۔ اس وقت تک خدا کے فضل سے دو سو صفحات کی میں دہرائی کر چکا ہوں اور امید
ہے کہ واپس پہنچتے پہنچتے اڑھائی سو کم سے کم صفحات ہیں جن کی دہرائی ہو چکی ہوگی ۔ ان کو اگر ہم شائع
کروانا شروع کریں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے دوبارہ شائع کرنے کے بعد آپ پہلی سے مواز نہ کر
کے دیکھیں گے تو آپ کو سمجھ آئے گی کہ میں کیا کہہ رہا ہوں لیکن اس ضمن میں ایک خوشخبری بھی ہے۔ وہ
خوشخبری یہ ہے کہ ایک صاح ہے کہ ایک صاحب نے مجھ سے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ میرا نام ظاہر نہ کیا جائے مگر
اگلی کتاب جو جو صحیح شدہ ہوگی اس کا سارا خرچ میں دوں گا تا کہ آپ کے دل پہ یہ بوجھ نہ ہو کہ پہلی کتاب
لقم
پہ لوگوں نے خواہ مخواہ پیسے خرچ کئے ۔ جو بھی اپنی پہلی کتاب آپ کو واپس کرے آپ اس کو مفت یہ
کتاب دے دیں۔ تو اب یہ بات بھی میرے دل سے اٹھ گئی، اس کا بوجھ بھی میرے دل سے اٹھ گیا
کہ جو بے چارے پہلے خرید بیٹھے ہیں ان کا کیا بنے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ ان کو نئی تصحیح شدہ کتاب اس شرط
کے ساتھ ملے گی کہ پہلی واپس کر دیں۔ جو پہلی ہے چاہے ہم اس کو بھاڑ میں ڈالیں یا کسی اور بیچارے
کو دے دیں جس کے پاس خریدنے کی طاقت نہیں کہ زور مارو اور دیکھو جتنا فائدہ بھی پہنچے اتنا ہی
بہتر ہے۔ مگر بہر حال یہ بھی ایک کینیڈا کے سفر کا فائدہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں پہنچا ہے۔
**
اب میں ایک اور معاملے کے متعلق بات کرنا چاہتا ہوں وہ گیمبیا کی تازہ ترین صورت حال ہے
اور اس سلسلہ میں جماعت کو تسلی دینا چاہتا ہوں۔ گزشتہ تین خطبات میں میں گیمبیا کا ذکر کر چکا ہوں کہ کس
طرح یہ صورت حال پلٹا کھاتی رہی ہے۔ کبھی اونچی کبھی نیچی، کبھی ایسے آثار ظاہر ہوئے کہ گویا سب
مسائل حل ہو گئے اور حکومت گیمبیا اب پہلے کی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ جماعت
کی ہر نیک کوشش میں محمد و معاون ہوگی، کبھی عملاً ان کی دورخی کہ جماعت کے امیر کو جو چٹھی لکھی ہے کہ
ہمارے یہ فیصلے تھے وہ ان تمام فیصلوں کے برعکس جو ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر دنیا کو بتائے گئے ۔ اس قسم
کی ایسی چالیں چلتے رہے ہیں یہ لوگ کہ اس کا طبیعت پر بہت اثر تھا اور ایک خطبہ میں میں نے غالباً یہ
خطبات طاہر جلد 16
740
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
بیان کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے سخت بے چینی کے بعد الیسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کی خوشخبری
دی ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ اب انشاء اللہ گیمبیا کے حالات پلیٹیں گے۔ ات پلٹیں گے۔ تو جونہی اس مولوی نے
مباہلہ قبول کیا ایک ہفتہ کے اندر اندر مباہلہ اس پر ٹوٹ پڑا اور وہ حالات بدلے جن کا میں نے پہلے
خطبہ میں ذکر کیا تھا۔ اب یہ عجیب بات ہے یہیں کینیڈا میں دوبارہ مجھے ایک تجربہ ہوا۔ جب ان کے
واپس بدلنے کی اطلاع ملی اور پھر پریشانی شروع ہوئی تو پھر ایک بے قراری کی رات کائی ۔ اس میں
اللہ تعالیٰ نے ایک قسم کی توجہ دلائی جیسے کوئی یہ کہہ رہا ہو کہ شرم کرو تمہیں بتایا نہیں ہوا تھا کہ
الَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ۔ چنانچہ ایک رات مغرب کی نماز میں پہلی دفعہ ایک حیرت انگیز غلطی طی اور !
اصرار کے ساتھ غلطی ہوتی رہی کہ اَلَيْسَ اللهُ بِأَحْكَمِ الْحَكِمِينَ (التين : 9) کہنے کی بجائے میں
أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ پڑھتا رہا اور سارے نمازی مجھے بار بار کہتے رہے کہ أَلَيْسَ الله
بِأَحْكَمِ الْحَكِمِينَ مگر أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کے سوا زبان پر کچھ نہیں چڑھتا تھا۔
جب نماز ختم ہوئی تو پھر مجھے سمجھ آئی کہ اللہ تعالیٰ مجھے شرمندہ کر رہا ہے کہ تمہیں کہا: ا ہے کہ تمہیں کہا جو تھا، کیوں با ا جو تھا، کیوں یاد نہیں رہا
اور اس واقعہ کے چند دن کے اندر اندر بوجنگ صاحب کو وزارت مذہبی امور سے ہٹا دیا گیا۔ اگرچہ
دوسرا شعبہ ابھی ان کے پاس ہے ۔ مگر جو سب سے زیادہ جماعت سے تعلق رکھنے والا شعبہ تھا مذہبی
امور کا، اس سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تب مجھے سمجھ آئی کہ یہ کیوں خدا تعالیٰ مجھے تسلی دلوا رہا تھا اور جماعت
کو یہ خوشخبری ہو کہ اس کے نتیجے میں وہاں حالات اب پھر پلٹا کھا رہے ہیں لیکن یہ میرا وعدہ ہے کہ
جب تک عزت کے ساتھ اور جماعت کے مفاد میں ضروری نہ سمجھا گیا اس وقت تک ہمارا کوئی کارندہ
واپس نہیں جائے گا۔ جائیں گے تو لازما یہ یقین کر کے کہ وہ لوگ ہم سے کھیل نہیں کھیلیں گے اور اس
کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ تو اس سلسلے میں بھی دعائیں کر رہا ہوں، آپ بھی دعا کریں
اور جن جماعتوں نے مجھے مختلف مشورے بھجوائے تھے ان کے مشوروں میں آپس میں تضاد بہت
ہے، اتنا حیرت انگیز تضاد ہے بڑی بڑی جماعتوں میں کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔ کچھ لوگ ہیں وہ
کہتے ہیں، مثلاً اس میں کینیڈا کی امارت بھی شامل ہے کہ گیمبیا کی شرطوں پر ایک شخص کو بھی واپس نہیں
بھیجنا چاہئے کیونکہ وہ ہم سے کھیل کھیلیں گے اور ہمیں اس کا نقصان پہنچے گا۔ کچھ ممالک افریقہ کے مثلاً
غانا کا ملک ہے انہوں نے لکھا ہے کہ اس کی ہر شرط پر بھیجنا ضروری ہے تاکہ وہاں کے عوام میں وہ
خطبات طاہر جلد 16
741
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
زیادہ گہرا اثر ڈال سکیں اور اپنے اداروں پر قبضہ کر سکیں اور افریقہ ہی کے ایک دوسرے بڑے ملک
نائیجیریا کی رائے یہ ہے اور اسی طرح تنزانیہ کی کہ ہرگز کسی کو وہاں بھیجنا نہیں چاہئے وہ شریر لوگ
ہیں۔ انہوں نے وعدہ خلافی کی ہے اس لئے اب ان کو اسی حال پر رہنے دیا جائے جب تک وہ ہماری
بات نہ مانیں۔ امر واقعہ یہ ہے کہ پہلے تو ان آراء کو بھجوا کر انتظار کر رہا تھا کہ سب کی رائے اکٹھی معلوم
ہو جائے لیکن اس دوسرے تجربہ کے بعد سمجھتا ہوں کہ ان کی جو بھی رائے ہو یہ معاملہ اللہ تعالیٰ نے
اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور انشاء اللہ اسی کی راہنمائی کے مطابق فیصلے ہوں گے۔ جانا بہتر ہے یا نہ
جانا بہتر ہے اس کے متعلق فیصلے بعد میں کئے جائیں گے۔
اس وقت تو ہم گیمبیا کی حکومت کے اس خط کے رد عمل کا انتظار کر رہے ہیں جو میں نے اس
حکومت کے نام لکھوایا ہے اور ان کو صاف کہا ہے کہ جو تم نے پہلے اعلان کئے تھے اگر وہ تمہاری کیبنٹ
کے فیصلے نہیں تھے تو پیشتر اس کے کہ میں کوئی فیصلہ کروں تم پر لازم ہے کہ نیا اعلان کرو اور کہو کہ ہم نے
جھوٹ بولا تھا یا غلط کہا تھا اور اصل فیصلے یہ ہیں جو اس کیبنٹ میں ہوئے تھے۔ یہ اگر تم کر دو تو پھر ہم
سوچیں گے کہ آپ ہی کی شرطوں پر ان خدمت کرنے والوں کو واپس بھیجیں یا نہ بھیجیں۔ اس کا کوئی
جواب ان سے بن نہیں پڑ رہا۔ مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں اور جب تک اس کا واضح جواب نہ آئے
ایک اور طریق میں نے یہ اختیار کیا ہے کہ ایک بین الاقوامی وفد تیار کیا ہے اور گیمبیا کی حکومت کو
اطلاع کی ہے کہ یہ وفد جماعت احمدیہ کی نمائندگی میں آپ سے ملے گا۔ اس میں کینیڈا کا نمائندہ
بھی شامل ہوگا ، امریکہ کا بھی ہوگا اور بعض افریقی ممالک کے خصوصیت سے نمائندے ہوں گے تو وہ
افہام و تفہیم کے بعد مجھے جو مشورہ دیں گے انشاء اللہ اسی پر عمل کروں گا۔ تو معاملہ ابھی لڑکا ہوا ہے، گومگو
کی حالت میں ہے اور میں سارے احباب جماعت کو درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کو اپنی دعاؤں میں
یا درکھیں۔
اس ضمن میں اب میں یہ بھی عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ جو یہاں تشریف لائے
ہیں بہت دور دور سے ، اس کثرت سے وینکوور سے باہر سے تشریف لائے ہیں کہ وینکوور والوں کی
تعداد کم رہ گئی ہے اور ان کی تعداد بڑھ گئی ہے اسی لئے جو غیر معمولی رش دکھائی دیتا ہے یہ دراصل
وینکوور کے باشندوں کا نہیں بلکہ زیادہ تر باہر سے آنے والوں کا ہے۔ وینکوور کے پانچ سو پچاسی
خطبات طاہر جلد 16
742
خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء
احباب یہاں مردوزن شامل ہوئے اور باہر سے آنے والے چھ سو چالیس ہیں جو کینیڈا کے مشرق
سے لے کر مغرب تک ہر طرف سے پہنچے ہیں ۔ اسی طرح امریکہ کی ریاستوں سے، بہت دور دور سے
تکلیف اٹھا کر احباب جماعت یہاں پہنچے ہیں ۔ یہ ایک تو اس بات کی علامت ہے کہ یہ جماعت اپنے
خلوص میں زندہ اور بے مثال جماعت ہے۔ کوئی دنیا کی طاقت اس کو مٹا نہیں سکتی۔ و مٹا نہیں سکتی۔ کامل یقین پر فائز
ہے کہ ہم سچے ہیں اور سچائی نے ان کے دلوں میں ایک ولولہ اور قربانی کی روح پیدا کر دی ہے کہ
حقیقہ دنیا میں کسی جگہ بھی آپ کو اس کا عشر عشیر بھی دکھائی نہیں دے گا۔ اللہ کرے آپ کے یہ خلوص
بڑھتے رہیں ، آپ کے جذبہ عمل میں نئی انگیخت ہو اور پہلے سے بڑھ کر آپ خدمت کے مواقع سے
فائدہ اٹھائیں اور میں آپ سب کا ممنون احسان ہوں کیونکہ آپ کے چہرے دیکھ کر میرا دل بڑھتا
ہے، ایسی محبت ہے کہ جس کو میں بیان نہیں کر سکتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا
تھا کہ آپ میرے اعضاء ہیں اور حقیقہ اعضاء اور بچے دکھائی دیتے ہیں۔ بوڑھے بھی ہوں تو لگتا ہے
جیسے اپنا بچہ ہو اور یہ میری خوبی نہیں، یہ آپ کا اخلاص ہے جو میرے آئینے میں دکھائی دے رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ خلافت کو ، جماعت کو ہمیشہ ایک رکھے۔ ہر دل ایک ہی طرح دھڑ کے، ہر ذہن ایک ہی طرح
سوچے ۔ ہر طبیعت میں ایک ہی بات ہیجان پیدا کرے ، ایک ہی بات سکون پیدا کرے۔ یہ وہ وحدت
ہے، یہ خدا کی وہ توحید ہے جو دنیا پر نافذ ہوگی اور دنیا کو اسی توحید نے جیتنا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور
مجھے اس کی توفیق عطا فرمائے اور آپ سب جو بہت محبت سے دور دور سے آئے ہیں ان کو خیر و عافیت
سے اپنے گھروں میں واپس لے کے جائے ۔ ان کا سفر فائدے کا سفر ہو، کسی نقصان کا موجب نہ
بنے۔ اس کے بعد میں آپ سے اجازت چا۔ سے اجازت چاہتا ہوں۔ السلام علیکم ور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔