تمام نمازوں کی حفاظت یکساں فرض ہے مگر بطور خاص صلوٰة وسطٰی کی
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے تمام نمازوں اور خصوصاً صلوٰۃ وسطیٰ کی حفاظت کے فرض اور مسجد میں نماز باجماعت کی اہمیت بیان فرمائی۔ آپ نے نماز کو قائم رکھنے کے لیے توجہ کے بکھراؤ سے مسلسل جدوجہد اور نماز کے الفاظ و معارف کے فہم کے ذریعے قلبی لذت اور عرفانِ الٰہی حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، حضور رحمہ اللہ نے نماز میں مخل ہونے والی جسمانی حاجات اور کھانے کے اوقات کے حوالے سے نبوی تعلیمات کی روشنی میں رہنمائی فرمائی۔
موضوعات: حفاظت نماز، نماز باجماعت، صلوٰۃ وسطیٰ، توجہ اور قیام نماز، عرفان الٰہی
خطبات طاہر جلد 16
761
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
تمام نمازوں کی حفاظت یکساں فرض ہے
مگر بطور خاص صلوۃ وسطی کی
(خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء بمقام مسجد فضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی:
حفِظُوا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَالصَّلوةِ الْوُسْطَى وَقُوْمُوا لِلَّهِ
قنِتِينَ (البقره: 239)
پھر فرمایا:
یہ وہ آیت ہے جس کے مضمون سے متعلق میں گزشتہ خطبہ میں روشنی ڈال چکا ہوں اور میں
نے عرض کیا تھا کہ یہ سلسلہ ابھی آگے چلے گا۔ حُفِظُوا عَلَى الصَّلَواتِ تمام نمازوں کی
حفاظت کرو۔ یہ بنیادی حکم ہے۔ وَالصَّلوةِ الْوُسْطی لیکن بیچ کی نماز کو بطور خاص یا درکھو یعنی
حفاظت کا جہاں تک تعلق ہے بنیادی فرضیت کے اعتبار سے تمام نمازوں کی حفاظت یکساں فرض
ہے۔ مگر بطور خاص جس نماز کی طرف توجہ دینے کا ارشاد ہے وہ نماز وسطی یا صلوٰۃ وسطی جس کو کہتے ہیں،
وہ درمیانی نماز جو کاموں میں گھری ہوئی ہو۔ اس پہلو سے کچھ باتیں میں آپ سے عرض کر چکا ہوں
کچھ اور باتیں میں عرض کرنا چاہتا ہوں ۔
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے نماز کے متعلق ایک عمومی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا اور یہ
حدیث بخاری کتاب مواقیت الصلوٰۃ سے لی گئی ہے ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے
خطبات طاہر جلد 16
762
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
ہیں کہ میں نے آنحضرت یا اللہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا کیا تم سمجھتے ہو کہ اگر کسی کے دروازے کے
پاس نہر گزر رہی ہو اور وہ اس میں دن میں پانچ بار نہائے تو اس کے جسم پر کوئی میل رہ جائے گی ۔ صحابہؓ
نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ کوئی میل نہیں رہے گی۔ آپ نے فرمایا یہی مثال پانچ نمازوں کی ہے۔
الله
اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے گناہ معاف کرتا ہے اور کمزوریاں دور کر دیتا ہے۔
اس میں کچھ باتیں توجہ طلب اور تشریح طلب ہیں ۔ پہلی بات یہ کہ اگر گھر کی پڑھی جانے
والی نمازیں مراد ہوتیں تو اس پر یہ مثال صادق نہیں آتی کہ جس کے گھر کے پاس ایک دائم نہر بہہ رہی
ہو اور پانچ وقت وہ اس میں غوطے لگائے ۔ اس سے میرے نزدیک اولین مراد یہ ہے کہ نماز با جماعت
کی اہمیت واضح فرمائی گئی ہے یعنی ایک ایسا شخص جس کے قریب ہی مسجد موجود ہو وہاں پانچ وقت
جا کر روحانی غوطہ زنی کر سکے اور مسجد میں جا کر با جماعت نماز میں اپنے روحانی جسم کو خوب نہلائے
دھلائے کیا ممکن ہے کہ ایسے شخص پر کوئی میل رہ جائے؟ اگر اس مثال کو نماز با جماعت پر ممتد نہ کریں تو
پھر ستم یہ دکھائی دے گا کہ ہر گھر میں ساتھ کونسی نہر بہتی ہے۔ نہاتا تو وہ گھر کے اندر ہی ہے تو پھر یوں گھر
میں سے نہر گزررہی ہے۔ اس لئے بعض دفعہ روایت بیان کرنے والے اسی روایت کے ایک حصے میں
بعض لفظ بھول جاتے ہیں اور مضمون کا ایک حصہ ایک اور طرف اشارہ کرتا رہتا ہے اور دوسرا حصہ ایک
دوسری طرف اشارہ کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ پہلا حصہ بالکل واضح ہے اس میں ایک ذرہ بھی شک
نہیں ۔ اگر کسی کے گھر کے پاس نہر بہہ رہی ہو اور وہ گھر سے نکل کر اس نہر میں جائے ، وہاں غوطہ زنی
کرے تو ایسے شخص کو جو فرحت محسوس ہو سکتی ہے اور جس طرح اس کے جسم کے داغ دھل جائیں گے
یہ بات ہمیشہ اسے تازہ دم رکھے گی اس کا جسم صاف ستھرا اور پاکیزہ رہے گا یہ اس روحانی حسن کی
طرف اشارہ ہے جو مسجد میں جا کر ہی نصیب ہو سکتا ہے۔ اس کے معاً بعد جو یہ فرمایا کہ یہی مثال پانچ
نمازوں کی ہے۔ مراد یہ تھی یا غالبا روایت کرنے والے سے چوک ہوئی یا رسول اللہ ﷺ نے یہ توقع
رکھی کہ از خود لوگ سمجھ جائیں گے کہ اس سے کیا مراد ہے۔ یہی مثال پانچ با جماعت نمازوں کی ہے۔ اگر
لفظ با ا جماعت اس میں داخل کر دیں یا داخل سمجھ لیں تو مضمون مکمل ہو جاتا ہے۔
اصلى الله
اس پہلو سے جب میں نے مزید غور کیا تو مجھے معلوم یہ ہوا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی کا
اپنا گھر مسجد کے ساتھ ہی تھا اور وہ اہم نمازیں جن میں عورتیں با جماعت شرکت کر سکتی تھیں مثلاً جمعہ کی
خطبات طاہر جلد 16
763
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
صلى الله
نماز یا صبح کی نماز کے وقت آن آنحضرت کی خواتین۔ خواتین مبارکہ گھر میں بیٹھ کر با جماعت نماز اجماعت نماز نہیں پڑھا
کرتی تھیں، مسجد میں آکر با جماعت نماز پڑھتی تھیں۔ جمعہ کے دوران بھی ایسا انتظام تھا کہ ان کے
لئے الگ جگہ مقرر تھی جہاں وہ بے جھجھک نماز پڑھ سکتی تھیں اور مردوں کی نظر چونکہ وہ پیچھے ہوتی تھیں
وہ بے پڑھ سکی اور مردوں کی چونکہ وہ ہوتی
تھیں
ان کی طرف لوٹ کر نہیں پڑ سکتی تھیں، مرد اپنی توجہ سامنے رکھتے تھے عورتیں پیچھے بیٹھی ہوتی تھیں
صلى الله
اور جب خواتین اس حصے سے باہر نکل جاتیں تب مرد واپس لوٹا کرتے تھے۔ تو پردے کے مختلف
انتظامات ممکن ہیں ۔ آج کل ہم مسجد کے ایک حصے میں پردہ ڈال دیتے ہیں، ایک طرف مرد بیٹھ جاتے
ہیں ایک طرف عورتیں۔ تو جو صورت بھی آپ اختیار کریں یہ بات قطعی طور پر ثابت ہے کہ اس حدیث
کی روشنی میں جو عملاً آنحضرت ﷺ کی زندگی اور آپ کی خواتین مبارکہ کی زندگی کا نقشہ تھا وہ یہی
تھا کہ با جماعت نمازوں میں اپنے گھر کو مسجد نہیں بناتی تھیں بلکہ باجماعت نماز میں گھروں سے نکل کر
ساتھ مسجد میں داخل ہوا کرتی تھیں اور ایسی روایتیں بکثرت ہیں کہ ان کے کسی مزید ثبوت کی ضرورت
نہیں ۔ یہ مسلّمہ روایتیں ہیں تمام امت مسلمہ ان سے واقف ہے۔
پس دو نمازیں خصوصیت سے اس موقع پر قابل توجہ ہیں ایک جمعہ کی نماز اور ایک صبح کی
نماز۔ ان دونوں نمازوں میں عورتوں کو حق ہے کہ اپنی ضرورتوں کو پیش نظر رکھیں، اپنی نسوانی حوائج کے
پیش نظر وہ جو چاہیں طریق اختیار کریں ان سے پوچھا نہیں جاسکتا کہ فلاں نماز میں کیوں نہیں آئیں
لیکن جن کو اللہ تعالیٰ اجازت دے اور جن کو ان کا نفس اس بات پر ابھارے کہ باوجود اس کے کہ یہ نفلی
کام ہے میں مسجد میں جا کر جماعت کے ساتھ ادا کروں ان کے لئے انتظام ضروری ہے۔ پس یہ دو
الگ الگ باتیں ہیں۔ عورتوں کے لئے فرض نہیں ہے کہ وہ جمعہ کی نماز با جماعت پڑھیں ، عورتوں پر
فرض نہیں ہے کہ وہ صبح کی نماز با جماعت ادا کریں لیکن یہ ایک نفلی کام ہے جس میں ان کو از خود یہ
خواہش پیدا ہو سکتی ہے کہ یہ نماز بہت اعلیٰ درجے کی نماز ہے جو جماعت کے ساتھ ادا کی جائے اور اس
پہلو سے ہمیں چاہئے کہ اس نماز میں شامل ہوں ۔
اس مضمون میں اور بھی حدیثوں پر تفحص کیا تو یہ بات مجھ پر کھل گئی اور اس کے پیش نظر میں
نے اپنے گھر کے ایک طریق کو اب بدل لیا ہے۔ بعض خواتین شاید حیران ہوں گی کہ میں نے کیوں
ان کا گھر میں اوپر جمعہ کی نماز کے لئے آنا بند کر دیا ہے۔ اس سے پہلے یہ رواج تھا کہ جمعہ کی نماز پر
خطبات طاہر جلد 16
764
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
لاؤڈ سپیکر کے ذریعے ہمارے گھر میں اوپر ایک کمرے میں نماز میں شامل ہونے کا انتظام موجود تھا۔
میری بچیاں بھی اور بعض آنے والے مہمان بھی وہاں اکٹھے ہو کر میرے پیچھے باجماعت جمعہ پڑھ لیا
کرتے تھے اور صبح کی نماز میں بھی یہ مسلسل دستور تھا کہ اگر کوئی چاہے تو پڑھ لے۔ اس حدیث پر غور
کرنے کے نتیجے میں میں نے اس فیصلے کو بدل دیا ہے۔ یہ گھر ایسا ہے جس کے ساتھ نہر بہتی ہے یعنی
نیچے با قاعده با جماعت نماز کا انتظام ہے اور دور دور سے خواتین آتی ہیں۔ تو جن کے گھر کے ساتھ بہتی
ہو ان کا اولین فریضہ ہے کہ گھر چھوڑ کر نیچے اتریں اور باجماعت نماز میں اسی طرح حصہ لیں جیسے
دوسری خواتین با جماعت نماز میں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ وجہ ہے کہ اب میں نے اس دستور کو بدل دیا
ہے اور آنے والے مہمانوں کو جو پہلے یہاں آیا کرتے تھے ان سے درخواست کی ہے کہ بے شک
ہمارے گھر تشریف لائیں مگر نماز پڑھنی ہو تو نیچے جائیں۔ میری بیٹیاں بھی نیچے اتریں گی اور سب کے
ساتھ مل کر نماز پڑھیں گی۔
اس میں ایک دوسری حکمت یہ پیش نظر ہے کہ اگر کسی جگہ باجماعت نماز کا انتظام ہے تو اہل خانہ کا
یہ حق نہیں ہے کہ بعض کو اجازت دے اور بعضوں کو نہ اجازت دے۔ ایسی صورت میں وہ کمرہ یا وہ جگہ
جو اس کے لئے مخصوص کی گئی ہے وہ اللہ کے لئے ایک عبادت گاہ کا مقام اختیار کر لیتی ہے۔
الْمَسْجِدَ لِلهِ (الجن : 19) مساجد اللہ کے لئے ہیں ۔ پس اگر وہاں باجماعت نماز اس طرح ہو رہی
ہے کہ گویا یہ مسجد کے قائم مقام بن گئی تو پھر مجھے یا کسی اور کو یہ حق نہیں کہ دروازے پر پہرے دار
کھڑے ہوں اور کہیں کہ یہ مسجد خاص خواتین کے لئے ہے وہی آسکتی ہیں اور عام خواتین کو یہ حق نہیں
اور اسی طرح مردوں کو نہ سہی بچوں کو حق نہیں کہ وہ یہاں آئیں اس لئے یہ سارا دستور غلط تھا اور نیک نیتی
پرمبنی تھا مگر تشخص کے بعد جو بات نکلی وہ یہ نکلی جواب میں نے آپ کے سامنے بیان کی ہے۔
پس اپنے گھروں میں اگر آپ نے باجماعت نماز کے لئے انتظام کرنا ہے، جیسا کہ میری
ہدایت پر بہت سے جرمن گھروں میں یہ انتظام ہے، تو یا د رکھیں کہ پھر اس جگہ کو غیروں کے لئے ممنوع
قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اگر اندرونی نماز ہے تو وہ اور رنگ کی نماز ہے۔ ایک خاندانی نماز ہے جو آپ مل
کر پڑھ سکتے ہیں لیکن اسے باجماعت نماز کا حقیقی قائم مقام قرار نہیں دیا جا سکتا جب تک وہ جگہ سب
کے لئے کھلی نہ ہو۔ پس اس پہلو سے احباب اس صورت حال کو پیش نظر رکھیں ۔ جن گھروں میں بھی
خطبات طاہر جلد 16
765
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
با جماعت نماز کا ان معنوں میں انتظام ہے کہ علاقے کے لوگوں کے لئے مسجد دور ہے وہ وہاں اکٹھے ہو
سکتے ہیں ان کو ہرگز کسی تفریق کا کوئی حق نہیں۔ پھر اس نماز پر جو بھی آئے گا اس کے لئے دروازہ کھلا
رہنا چاہئے لیکن اگر یہ مسجد کی قائم مقام نہیں بنائی جارہی ، مسجد نہ ہونے کی وجہ سے، گھریلو مجبوری کی وجہ
سے خاندانی نماز ہے تو اسے جس طرح چاہیں ادا کریں مگر وہ مسجد کی نماز کے قائم مقام نہیں ہوگی ۔ پس
یہ ایک وضاحت تھی جو میں اس ضمن میں کھل کر کرنا چاہتا تھا۔ اب اگر وہ لوگ جن کو مسجد مہیا ہو یعنی
اتنے فاصلے پر موجود ہو کہ وہ اس میں جاسکتے ہوں وہ اپنے بچوں کو بھی اس پر آمادہ کریں خود بھی جائیں
تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کی بہت اعلیٰ تربیت ہوگی اور آنحضرت ﷺ کی یہ ہدایت ان پر اطلاق
پائے گی کہ روزانہ پانچ وقت ان کے جسموں کے داغ دھلتے رہیں گے۔
اس وضاحت کے بعد اب میں چند اور باتیں اسی سلسلے میں آپ کے سامنے رکھنا
چاہتا اہتا
ہوں۔ ایک تو ضمنی بات ہے کہ حُفِظُوا عَلَى الصَّلَواتِ اب جو لکھا ہوا میرے سامنے
ہے یہ بالکل صاف صلوات ہی پڑھا جاتا ہے۔ گزشتہ جمعہ پر جو تحریر میرے سامنے تھی چونکہ دماغ
مضمون میں اٹکا ہوا تھا اس لئے ایک معروف بات بھی ذہن سے اتر گئی کہ الصَّلَواتِ ہے نہ کہ
لصلوۃ ۔ تو مجھے بعد میں لوگوں نے توجہ دلائی کہ آپ الصلوۃ پڑھتے رہے ہیں حالانکہ مجھے ویسے
ہی یہ آیت یاد ہے حفِظُوا عَلَى الصَّلَواتِ ہی پڑھتا ہوں لیکن اس وقت اس کا غذ کی وجہ سے
جو میرے سامنے تھا جس میں ”ت مربوطہ تھی لمبی نہیں تھی ۔ الصَّلَواتِ ُت مربوطہ سے ؟
وو
و
بھی لکھی
جاتی ہے یعنی یہ لفظ " مربوطہ سے بھی لکھا جاتا ہے لیکن اگر لمبیت ہو تو فوراً ہمیں سمجھ آجاتی ہے کہ اس
کو صلوہ نہیں صلوات پڑھنا ہے۔ وہاں چونکہ مربوطہ لکھی ہوئی تھی اور جو حرکات ہیں وہ واضح
نہیں تھیں اس لئے از خود بے خیالی میں میرے منہ سے الصلوة ادا ہوتا رہا جس کا اس وقت مجھے پتا نہیں
چلا۔ بعد میں جیسا کہ جماعت بڑی ہوشیار ہے اور باریک باتوں پر نظر رکھتی ہے بعض لوگوں نے
بڑے ادب سے مگر وضاحت کے ساتھ توجہ دلائی کہ قرآن کریم کی آیت آپ الصَّلَواتِ پڑھ رہے
تھے پہلے حصے میں، حالانکہ حُفِظُوا عَلَى الصَّلَوٰتِ پڑھنا چاہئے تھا۔ یہ درست ہے اور اس
وضاحت کے ساتھ میں یہ عرض کروں گا کہ پہلی کیسٹ میں جہاں جہاں بھی الصلوۃ پڑھا گیا ہے اس
کو درست کر دیں اور اب جو میں نے صحیح پڑھا ہے یہ عبارت وہاں بیچ میں داخل کی جاسکتی ہے
خطبات طاہر جلد 16
766
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
مگر ہمارے تاریخی ریکارڈ میں یہ تلاوت درست جانی چاہئے حَفِظُوا عَلَى الصَّلَوٰتِ اپنی
نمازوں کی حفاظت کرو وَ الصَّلوةِ الْوُسْطَى مضمون بنتا ہی اس طرح ہے اور بالخصوص مرکزی
نماز کی کیونکہ سب نمازوں میں اسے ایک غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔
اس موقع پر حضور انور نے لب تر کرنے ۔ تر کرنے کے لئے گرم پانی طلب فرمایا اور اس سلسلہ میں منتظمین کو
ضروری ہدایات سے نوازا۔ پھر اصل مضمون کی طرف لوٹتے ہوئے فرمایا: )
میں یہ عرض کر رہا تھا کہ صلوٰۃ وسطی وہ مرکزی نماز ہے جس کی حفاظت کا بطور خاص ہمیں
ارشاد فرمایا گیا ہے۔ اس نماز کی حفاظت کر لیں تو پھر ساری نمازوں کی حفاظت کر لیں گے۔ یہ نماز تمام
دنیا میں اسی طرح اپنے وقت پر آتی ہے اور وقت پر آکر گزر جاتی ہے اور نہ توجہ دینے والے غافل
رہتے ہیں اور اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ بعض دفعہ ایک نماز کی طرف بھی توجہ اگر صحیح نہ ہو تو کوئی نماز
بھی خدا کے حضور مقبول نہیں ہوتی ۔ پس اس پہلو سے یہ بہت ہی ضروری ہے کہ ہم اپنی مرکزی
نمازوں کی طرف توجہ کریں اور انہیں کھڑا کرنے کی کوشش کریں۔
امر واقعہ یہ ہے کہ یہ لفظ ”نمازوں کو کھڑا کرو اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے اور اس پر
میں پہلے بھی بار بار روشنی ڈال چکا ہوں کہ انسان نمازوں کو کھڑا کرتا ہے اس لئے کہ وہ گرنے کا رجحان
رکھتی ہیں یعنی ہر شخص جو اپنی نماز کو قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے بار بار اس کی توجہ پھرتی ہے اور مضمون
سے بہتی ہے۔ جو نہی وہ توجہ پھرتی ہے اور مرکزی مضمون سے بہتی ہے وہیں نماز گر جاتی ہے۔ جیسے بعض
لوگ تیز ہواؤں میں اپنا کپڑا اسنبھال کر چلتے ہیں۔ بعض بچیاں جو ملاقات پہ آتی ہیں ، چھوٹی بچیوں کو
ماں باپ نے سمجھایا ہوا ہے سر ڈھانپ کے رکھو اور ان کی اوڑھنی سر سے گرتی رہتی ہے وہ پھر اونچا کرتی
رہتی ہیں تو یہ گرنا اسی قسم کا ہے۔ نماز جن آداب کے ساتھ پڑھنی چاہئے ان آداب میں خلل واقع ہو
جاتا ہے اور جو نہی نماز اپنے محل اور مقام سے گری و ہیں اس کا فائدہ ختم ہو گیا اور نماز کا فائدہ یہ تھا کہ
آپ کو کھڑا کرے۔ پس یہ دونوں لازم و ملزوم ہیں اور بظاہر ایک اندرونی تضاد ہے مگر کوئی تضاد نہیں
ہے۔ حقیقت میں اسی کی نماز اسے قائم کر سکتی ہے اور قرآن کریم نے ان لوگوں کا ذکر جو خدا کے سچے
مخلص عبادت گزار بندے ہوں قائمون اور قوام کے طور پر پیش فرمایا ہے۔ پہلے اپنی نمازوں کو کھڑا
کرنا سیکھ لو پھر نمازیں تمہیں کھڑا کریں گی۔ یہ ایک بنیادی امر ہے جس کو بھلانے کے نتیجے میں آپ کی
خطبات طاہر جلد 16
767
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
کوئی دائمی اصلاح نہیں ہو سکتی۔ نمازوں کو کھڑا کرو ان معنوں میں کہ جب بھی توجہ اس سے ہٹ کر
ادھر ادھر بکھرے پھر اسے سمیٹو، پھر واپس نماز کی طرف لاؤ اور یہ وہ جدو جہد ہے جس میں آپ کو بعض
دفعہ ساری زندگی کام کرنا پڑتا ہے۔ یہ ایک دفعہ کی جدو جہد نہیں بلکہ ہمیشہ ہمیش کی جدو جہد ہے اور یہی
صلى الله
علوس
صلى الله
۔
وہ مرکزی روحانی حقیقت ہے جس کو نقصان پہنچانے کے لئے شیطان اتنی کوشش کرتا ہے کہ
خود حضرت اقدس محمد محمد مصطفیٰ مصطفی علی ﷺ کی نمازوں میں بھی آپ کی توجہ بکھیرنے کی کوشش کیا کرتا تھا
يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّى (العلق : 10، 11) یعنی محمد رسول اللہ ﷺ جب نماز کے لئے کھڑے
ہوتے تھے تو اس وقت کئی قسم کی شیطانی کوششیں ہوتی تھیں۔ آپ کو بعض دفعہ جسمانی تکلیفیں دی جاتی
تھیں ، بعض دفعہ شور ڈالا جاتا تھا یہاں تک کہ اونٹ کی اوجھڑیاں تک آپ کے اوپر پھینک دی گئیں تا کہ
آپ کی توجہ ہٹ جائے اور بڑی عظیم جدوجہد کے ساتھ آپ نماز پر توجہ رکھنے کی کوشش فرماتے تھے۔
پس یہ وہ مسئلہ ہے جس کا آغاز عام انسان سے، جو خدا کی خاطر نمازوں کو قائم کرنے کی
کوشش کرتا ہے، شروع ہو کر اسی عبد کی طرف وہاں تک چلتا ہے جو عبد کامل ہے جس نے سب سے
اعلیٰ نمازوں کا حق ادا کیا۔ پس ان توجہ بکھیرنے والی چیزوں سے ان معنوں میں آپ بیزار نہ ہوں کہ
یہ کیا مصیبت گلے پڑ گئی ہے۔ دراصل یہ مصیبت اس لئے گلے پڑی ہے کہ جتنا آپ اس کو ہٹانے کی
کوشش کرتے ہیں صحیح معنوں میں اس وقت آپ خدا کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ پس جتنے ارد گرد سے
شور وغوغا کی آوازیں اٹھتی ہیں اور آپ کی نماز میں حائل ہوتی ہیں یہ آواز میں دراصل نفس کے ان
تعلقات کی آوازیں ہیں جو دنیا میں پھیلے پڑے ہیں اور غیروں کو سنائی نہیں دیتیں۔ گویا عبادت کرنے
والا جانتا ہے کہ جب بھی وہ خدا کی طرف توجہ پھیر نی چاہے تو دنیا کے الجھاؤ اسے اپنی طرف بلاتے
ہیں اور کھینچ لے جاتے ہیں۔ ہزار باتیں جن میں ان کو دلچسپی ہوتی ہے وہ نظر کے سامنے آجاتی ہیں اور
توجہ خدا کی طرف سے ہٹ کر ان کی طرف چلی جاتی ہے۔ ان سب جگہوں سے اکھیڑنا یعنی ان
تعلقات کو اکھیڑ نا جو مادی دنیا سے آپ کو وابستہ رکھ رہے ہیں یہ نماز کا کام ہے اگر آپ نماز کی حفاظت
کی طرف توجہ کریں گے۔ جب آپ توجہ کریں گے اور ایک ایک کر کے ان تعلقات کو توڑ دیں گے اور
جڑوں سے اکھیڑیں گے اور خدا کے لئے اپنے نفس کو خالص کرتے رہیں گے یہ کوشش ہے جس کوشش
میں نماز آپ کو کھڑا کرتی ہے یعنی یہ کوشش اپنی ذات میں آپ کو کھڑا کرنے کی کوشش ہے۔ پس ایک
خطبات طاہر جلد 16
768
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
معنی میں آپ نمازوں کو کھڑا کرتے ہیں اور بعینہ اسی وقت یہ نمازیں آپ کو کھڑا کر رہی ہوتی ہیں۔ پس
سننے میں یہ تضاد ہے یا بعض لوگوں کے دیکھنے میں یہ تضاد ہوگا ۔ مگر امر واقعہ یہ ہے کہ نماز کو کھڑا کرنا یا
نماز کا آپ کو کھڑا کرنا ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔
پس اس پہلو سے مستعد ہو جائیں۔ اپنی نمازوں کی طرف بھی مزید توجہ کریں اور اپنے بچوں
کی نمازوں کی طرف بھی مزید توجہ کریں۔ ان کو سمجھائیں کہ نمازیں حکمت رکھتی ہیں اور یہ دوسرا پہلو ایسا
ہے جو نماز کو کھڑا کرنے میں آپ کا بہت ممد ثابت ہوگا۔ اگر کسی چیز کی اہمیت واضح ہو جائے ، اگر کسی
چیز کے فوائد کا علم ہو تو از خود انسان کی توجہ اس طرف مبذول ہو جایا کرتی ہے۔ جن لوگوں کی نمازیں
زیادہ گرتی ہیں وہ در حقیقت زیادہ کم علم ہیں یعنی ان کو حقیقت میں نماز کے فوائد کا علم نہیں ہوتا اور نہ ان
فوائد سے وہ لذت یاب ہوتے ہیں۔ پس جب ذاتی طور پر ایک چیز کے اندر جو افادیت خدا نے رکھی
ہے اس کا علم ہو جائے ، اس کا حقیقی عرفان ہو جائے اور اس افادیت سے آپ خود فائدہ اٹھا ئیں تو توجہ :
بکھیر نے والے عوامل از خود چھوڑ جاتے ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں رہتی ۔ پس یہ طریق کار ہے جس
کے ذریعے توجہ کو مبذول کرنا ضروری ہے۔
اول جیسا کہ میں نے بیان کیا کوشش کریں۔ کوشش سے بھی کسی حد تک یہ مسئلہ حل ہوتا
رہتا ہے لیکن اس بات کی کیوں نہ کوشش کریں کہ مصنوعی کوشش کی ضرورت نہ پڑے۔ از خود دل
ایک طرف سے تعلق توڑ کر دوسری طرف منتقل ہو جائے ۔ یہ وہ دوسرا پہلو ہے جسے انبیاء اختیار کیا ۔
کرتے ہیں اور انبیاء کی متابعت میں ان کے خالص وفادار غلام اختیار کرتے ہیں یعنی نماز میں پہلے
اپنے دل اٹکاتے ہیں اور نماز میں دل کا اٹکنا خدا سے دل اٹکنے کا دوسرا نام ہے ۔خدا کی ذات ، اس
کی اعلیٰ صفات پر اگر غور کیا جائے اور اپنے بچوں کو بھی اس غور کے نتائج سے آگاہ کریں یعنی اپنے
غور کے نتیجوں سے اپنے بچوں کو بھی ساتھ ساتھ واقف کرایا کریں، ان کو علم ہو کہ اللہ کی ذات میں وہ
کون سی ایسی باتیں ہیں جو از خود فطرت کو کھینچنے والی ہیں ۔ اگر ان کو علم ہو جائے ، اگر یہ سفر کی دوسری
منزل جیسا کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے طے فرمائی تھی آپ بھی طے کرنے لگیں تو ایک بڑا
مسئلہ حل ہو جائے گا۔
الله
اس ضمن میں یاد رکھنا چاہئے کہ نماز شروع ہوتے ہی وہ تمام باتیں جو ہم نماز میں کرتے ہیں
خطبات طاہر جلد 16
769
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
ان میں سے ہر ایک اپنی ذات میں ایک بے مثل قیمتی موتی کی طرح ہے جس کے علم کے ساتھ ہی آپ
کی لازماً توجہ اس کی طرف ہو جائے گی۔ اگر آپ کے پاس مختلف کنکر پتھر پڑے ہوں اور آپ کو پتا نہ
ہو کہ ان میں سے موتی کون سا ہے تو آپ پتھر کنکروں پر وہی نظر ڈالیں گے جو پتھر کنکروں پر ڈالی جاتی
ہے اور ہرگز آپ کو کوئی دلچسپی اس میں نہیں ہو سکتی۔ ان پتھر کنکروں سے نظر ہٹ کر اپنی جیب کے چند
پیسوں کی طرف جاسکتی ہے جو چند پیسے ہیں مگر جن کو آپ پتھر کنکر دیکھ رہے ہیں ان سے بہر حال بہتر
ہیں لیکن اگر ان میں اچانک وہ موتی دکھائی دینے لگیں جو اپنی چمک دمک میں بے مثل ہوں تو جیب
میں خواہ سونے کی ڈلیاں بھی پڑی ہوں تب بھی آپ اس قیمتی موتی کی طرف دوڑیں گے اور اسی پر
ہاتھ ڈالنے کی کوشش کریں گے، اسے اپنانے کی کوشش کریں گے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے بھی اپنی تشریحات میں ایسے قیمتی معارف کو جواہر
کے طور پر پیش کیا ہے، موتیوں کے طور پر پیش کیا ہے۔ چمکتے ہوئے موتی ہیں جو اپنی طرف توجہ کو بھینچ
رہے ہیں۔ پس اس پہلو سے جیسا کہ میں نے عرض کیا اگر آپ نماز کے الفاظ پر غور کرنا شروع کریں تو
غور کے بعد وہ الفاظ جو سر سری الفاظ تھے جیسے کنکر پتھر ہوں ان الفاظ کی ہیئت بدلنے لگے گی ۔ ان پر غور
کے نتیجے میں آپ کو حیرت انگیز معارف نصیب ہوں گے اور وہ معارف ان کی اہمیت آپ کے دل
میں بڑھائیں گے، یہاں تک کہ جب ان معارف کو ذہن نشین کر کے آپ پھر وہ الفاظ دہرایا کریں
گے تو اس کے مقابل پر دوسرے خیالات آپ کی توجہ پھیرنے کی اہلیت چھوڑ دیں گے، ان میں طاقت
ہی نہیں ہوگی کہ ان معارف کے مقابل پر آپ کی توجہ اپنی طرف کھینچ سکیں۔ یہ وہ علم کے حصول کا مرحلہ
ہے جس کی طرف جماعت کو خصوصیت سے توجہ دینی چاہئے اور اس توجہ میں نماز سے متعلق جتنی بھی
احادیث نبوی ہیں ان پر غور و خوض شروع کریں اور سرسری نظر سے ان کو نہ پڑھا کریں بلکہ غور سے
دیکھا کریں کہ کیا مراد ہے۔ مثلاً آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ دو نمازوں کے دوران بھی میرا دل نماز
صلى الله
ہی میں اٹکا رہتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ نماز سے اتنا لطف آیا کہ دو نمازوں کے درمیان اسی لطف
میں دل محور ہا اور اگلی نماز نے پھر آپ کو بڑے زور سے کھینچا۔ یہ ایسی کیفیت ہے جیسے آپ کو دو کھانے
نصیب ہوں یعنی دو پہر کا اور رات کا اور دونوں بہت ہی مزے کے ہوں۔ پہلا کھانا کھا کر اگر یقین ہو
کہ ویسا ہی لطف دوبارہ آنا ہے تو ایک رنگ میں توجہ دوسرے کھانے کی طرف بھی مبذول رہتی ہے اور
خطبات طاہر جلد 16
770
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہوئے دماغ میں یہ خیال آتا رہتا ہے، مزے مزے کا خیال کہ جب
ہم فارغ ہوں گے تو پھر ایک دفعہ کھائیں گے اور جو دل کا اٹکنا ہے وہ دنیا کے کاموں کو یہ توفیق نہیں دیتا
کہ اس سے توجہ کلیہ پھیر سکیں ۔ آپ دنیا کمانے میں مصروف ہوں گے آپ کئی قسم کے مشاغل میں
مصروف ہوں گے لیکن وہ لذت جو پہلے آئی تھی یعنی پہلی دفعہ کھانا کھانے کی اگر علم ہو کہ سب باتوں
سے تھک کر جب میں واپس گھر لوٹوں گا پھر وہی لذت مجھے دوبارہ نصیب ہوگی تو دل اس میں اس
اسکے گا کہ دنیا کے مشاغل اور کام آپ کو اپنی طرف اس طرح نہیں کھینچ سکتے کہ اپنا کھانا پینا بھول
جائیں ۔ بعض دفعہ انسان کھانا پینا بھی بھولتا ہے مگر اس کے محرکات اور ہیں ۔ اس کے متعلق میں پہلے
بھی غالباً روشنی ڈال چکا ہوں لیکن اس وقت میں اس خطبے میں ان کو نہیں لینا چاہتا۔ وہ اپنی ذات میں
ایسی اہمیت اختیار کر جایا کرتے ہیں کہ وہ محرکات پھر انسان کی بنیادی ضرورتوں میں بھی حائل ہو
جاتے ہیں لیکن ان باتوں کو سر دست چھوڑ دیجئے ، اس بات کی طرف واپس آئیں کہ اگر آپ نے نماز
طرح
میں دل اٹکانا ہے تو نماز میں لذت یابی ضروری ہے۔
اس سلسلے میں یہ معلومات میں آپ کو مہیا کرتا ہوں کہ پچھلے چند اسباق سے میں نے اردو
کلاس میں نماز سے متعلق یہ گفتگو شروع کی ہے اور ان کو اس طرح سمجھا رہا ہوں جیسے میں شروع سے ہی
مختلف وقتوں میں اپنے بچوں کو سمجھانے کی کوشش کیا کرتا تھا۔ ان کو نماز کی اہمیت کے متعلق سمجھا رہا
ہوں لیکن اگر آپ اس اردو کلاس کا مشاہدہ کریں تو آپ یہ دیکھ کر حیران ہوں گے کہ بچے اس سمجھانے
کے نتیجے میں اکتائے نہیں بلکہ اور بھی زیادہ توجہ سے وہ اردو کلاس میں دلچسپی لینے لگے ہیں یعنی جو
باتیں میں ان کو سمجھاتا ہوں ، جس طریق پر ان کو سمجھاتا ہوں وہ ایسی ہیں کہ کہانیوں سے زیادہ ان کے
لئے دلچسپ ہیں اور اللہ تعالیٰ کا عرفان اور آنحضرت ﷺ نے جس طرح نماز پڑھنے کے سلیقے ہمیں
سکھائے ہیں وہ جاننے کے نتیجے میں بسا اوقات میری نظر پڑتی ہے تو ان کے چہرے چمک دمک رہے
ہوتے ہیں، خوشی کے ساتھ اور ذاتی تعلق کے نتیجے میں ایسے کھلکھلا اٹھتے ہیں کہ مجھے اس سے تسکین ملتی
ہے کہ ان بچوں کو دونوں باتیں بیک وقت میسر ہیں، اردو کلاس کی دلچسپی بھی اور نماز کا عرفان بھی
ساتھ ساتھ نصیب ہو رہا ہے۔ یہ کلاسیں ابھی کچھ عرصہ اسی طریقے پر چلیں گی کیونکہ میری عادت ہے
کہ ان اسباق میں میں اردگرد کی باتیں بھی ساتھ ساتھ بتاتا چلتا ہوں تا کہ نماز کے گرد عرفان الہی کے بتاتا
خطبات طاہر جلد 16
771
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
لئے جو دنیا کا ماحول ہے وہ بھی ساتھ قائم ہو کر اسی طرح آگے بڑھے اور بچوں کو یہ محسوس نہ ہو کہ کوئی
ہمیں ایسا لیکچر دے رہا ہے جس کو ہماری طبیعت قبول نہیں کرتی اور چونکہ اردو بھی سکھانی ہے اس لئے
نماز کے تعلق میں جہاں بھی موقع ہاتھ آتا ہے بعض اردو محاوروں کی تشریح میں میں بظاہر توجہ دوسری
طرف پھیر دیتا ہوں لیکن وہ محاورے اگر ان کو سمجھ نہ آئیں تو نماز کا عرفان بھی ساتھ نہیں آئے گا۔ پس
یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے سے اس طرح اٹک گئی ہیں کہ ایک آگے بڑھتی ہے تو دوسری بھی آگے
بڑھتی ہے اور دیکھنے والا بعض دفعہ محسوس بھی نہیں کرے گا کہ نماز سکھائی جارہی ہے کیونکہ اردو کلاس کے
بعض حصے نماز سے ہٹ کر لفظوں کے معانی ، ان کی تشریحات اور قانون قدرت کے متعلق بعض ایسی
باتیں بتانے میں صرف ہو جاتے ہیں کہ وقتی طور پر انسان سمجھتا ہے کہ میں اصل مضمون سے ہٹ گیا
ہوں۔ جب پھر میں واپس آتا ہوں اس وقت وہ سمجھتے ہیں کہ اصل سے ہٹے بغیر جوار دو کلاس کے اپنے
تقاضے تھے وہ بھی پورے ہو رہے ہیں۔ پس آپ کی ان دلچسپیوں میں کمی نہیں آئے گی جن دلچسپیوں
کی وجہ سے آپ پہلے اردو کلاس دیکھا کرتے تھے۔ وہ دلچسپیاں اپنی جگہ قائم رہیں گی۔ انشاء اللہ ان
میں ذرہ بھر فرق نہیں آئے گا اور جو میں نے ایک دفعہ عرض کیا تھا کہ یہ اردو مائدہ کلاس ہے اس میں
دستر خوان بھی بچھتا ہے اور کچھ کھانے پینے کی چیزیں بھی ملتی ہیں وہ سلسلے بند نہیں ہونگے وہ نماز کے
ساتھ ساتھ جیسے روحانی غذا نصیب ہو رہی ہو گی کچھ جسمانی غذا بھی ساتھ ساتھ جاری رہے گی ۔ پس
میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ خطبات میں جن تفصیلات کو میں بیان نہ کروں اور جن کو مستقل بیان کرنا
مشکل ہے اس لئے کہ میں اس سے پہلے یہ باتیں بیان کر بھی چکا ہوں ، بعض دفعہ درسوں میں بیان کر
چکا ہوں اور اس مضمون کو اب مسلسل آگے نہیں بڑھایا جا سکتا تو یہ جو کمزوری پیدا ہوئی ہے کہ خطبہ جمعہ
میں ہمیشہ مسلسل نماز کا ذکر نہیں کیا جا سکتا اس کا ایک ازالہ ہے جو اردو کلاس میں کیا جا رہا ہے ۔اس
لئے آپ لوگ اب اس کو بھی نماز کے اسباق کا حصہ سمجھیں اور آئندہ جب دیکھیں تو اس خیال سے
دیکھیں کہ آپ کے دینی علم میں بھی اضافہ ہوگا اور نماز کی حقیقت کئی طریق پر پہلو بدل بدل کر آپ کے
سامنے پیش کی جائے گی اور انشاء اللہ تعالی نماز کے آغاز سے لے کر بالآخر السلام علیکم تک جو مضامین
اس میں مخفی ہیں ، جن کا علم آپ کے لئے ضروری ہے ، جن کے علم میں آپ کو دلچسپی رہے گی اور دلچسپی
مسلسل آگے بڑھتی چلی جائے گی ، وہ معاملہ اب اردو کلاس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس کے ذریعہ
خطبات طاہر جلد 16
772
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
آپ کو انشاء اللہ تعالیٰ نہ دلچسپی میں کمی آئے گی ، نہ ان اہم امور کا علم حاصل کرنے میں آپ کو کوئی کمی
محسوس ہوگی ۔ اس خطبہ جمعہ میں اس تفصیل کو میں نے اس لئے کھول دیا ہے تا کہ اب جو باتیں میں
آپ کے سامنے تفصیل سے نہیں رکھوں گا آپ یہ نہ سمجھیں کہ انہیں نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
نماز میں دلچسپی کے لئے یہ مرکزی بات ہے جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں ۔ نماز کا
عرفان حاصل کرنا ضروری ہے اور یہ عرفان ہے جو دنیا سے آپ کی توجہ پھیر سکتا ہے اور نماز کی طرف
مبذول کراسکتا ہے کیونکہ عرفان اپنی نوعیت میں ایسی طاقت ہے جس کا دنیا کی طاقتیں مقابلہ نہیں
کر سکتیں کیونکہ یہ فطرت کے مطابق ہے۔ جس چیز کا آپ کو حقیقی عرفان نصیب ہو کہ اس میں میری
ذات کے لئے فائدہ ہے، میری روح کے لئے لذت ہے وہ حقیقی عرفان خود اس بات کا ضامن ہو جاتا
ہے کہ آپ اپنی توجہ اسی طرف رکھیں۔ یہ کہنا آسان ہے مگر یہ کرنا اس لئے مشکل ہے کہ بعض دفعہ دو
دھارے بیک وقت بہتے ہیں اور ہر ایک کے تقاضے اپنے اپنے رہتے ہیں۔ پہلے ہی دن سے انسان
کامل عارف بندہ نہیں بن سکتا ، بڑی لمبی محنتوں کی ضرورت پڑتی ہے۔
پس یہ خیال کر لینا کہ اردو کلاس سن لیں یا چند خطبے سن لیں تو اچانک آپ اپنے مقام کے
آخری مرتبے تک پہنچ جائیں گے اور ساری تو جہات نماز کی طرف پھر جائیں گی۔ اس خیال کو دل سے
نکال دیں لیکن جو باتیں میں بیان کر رہا ہوں آپ کے لئے محمد ثابت ہوں گی، آپ کے لئے مفید
ثابت ہوں گی اور آہستہ آہستہ آپ کی نماز کا مزاج بدلنا شروع ہوگا اور یہ بلند تر ہونے لگے گا اور آہستہ
آہستہ آپ کو نماز میں اللہ تعالیٰ کے حضور ایسی مناجات کی توفیق ملے گی جو پہلے نہیں ملتی تھی اور لذت
کے مقامات کچھ بڑھیں گے جو رفتہ رفتہ اور ایسے مقامات پیدا کرنا شروع کریں گے یعنی بعض جگہ ایسے
نقطے بن جائیں گے جن میں آپ کی دلچسپی ہمیشہ قائم رہے گی ۔ وہ نقاط رفتہ رفتہ پھیلنے لگیں گے، وہ
آپ کے دل کی سطح پر قبضہ کرنے لگیں گے۔ جوں جوں وہ آگے بڑھیں گے اور پھیلیں گے اور آپ
کے دل میں مزید اللہ ن مزید اللہ تعالیٰ سے تعلق کے مقامات پیدا ہونے شروع ہوں گے آپ کی نماز کا عرفان
بڑھتا چلا جائے گا اور بالآخر ، اس میں جب میں بالآخر کہتا ہوں تو حقیقت یہ ہے کہ مضمون کا کوئی آخر
نہیں مگر انسان کا ایک آخر ہے، بالآخر آپ اس صورت میں اپنے رب کے حضور حاضر ہو سکتے ہیں کہ
آپ کا سفر خدا کی طرف تھا اور خدا کو چھوڑ کر دنیا کی طرف نہیں تھا۔ اگر چہ تمام تر سفر تو انسان کے لئے
خطبات طاہر جلد 16
773
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
الله
ممکن ہی نہیں کہ خدا کی ذات لا محدود ہے۔ مگر یہ ممکن ہے کہ رخ خدا کی طرف ہو اور اس رخ کے
دوران چاہے آپ آہستہ چلیں، چاہے تیز چلیں مگر خدا کی جانب آپ اپنے آپ کو بڑھتا ہوا اور قریب
ہوتا ہوا محسوس کرنے لگیں لیکن عرفان کا درجہ کمال تو مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔ یہ خیال کہ
آنحضرت ﷺ جس عرفان کی حالت میں خدا کے حضور حاضر ہوئے تھے اب ۔ تھے اب تک اسی عرفان کی
صلى الله حالت میں ہیں یہ انتہائی جاہلانہ اور ہتک آمیز خیال ہے۔ یہ آنحضرت ﷺ کی عز رت کی عزت افزائی نہیں ، نہ
خدا کی توحید کا حق ادا کرنے کے مترادف ہے۔ توحید باری تعالیٰ اور اس کا لامتناہی ہونا یہ تقاضا کرتے
ہیں کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے وصال کے وقت تک جو عرفان حاصل کیا تھا وہ عرفان ٹھہرے
گا نہیں اور کبھی بھی نہیں ٹھہرے گا۔ وفات کے بعد خدا کی ذات میں آپ کا سفر جاری رہے گا اور آپ
کے مرتبوں کی بلندی کی دعائیں جو ہمیں سکھائی گئی ہیں ہم کرتے رہیں گے اور یہ دعائیں اپنی ذات
میں ضروری ہوں یا نہ ہوں آپ کے مرتبے ہر حال میں بڑھتے ہی چلے جائیں گے۔ پس یہی حال ہم
عاجز بندوں کا ہے۔ ہم اپنے مرنے تک جس سفر کو اختیار کر سکتے ہیں وہ خدا کی طرف قریب ہونے کا
سفر ہے، خدا کو پوری طرح پالینے کا سفر ہے جو ہمارے سفر کا منتہی ہے وہ ایک ایسی ذات ہے جو ختم نہ
ہونے والی ذات ہے، لا متناہی ذات ہے اور ایسی لامتناہی ذات ہے کہ انسانی ذہن عاجز آجاتا ہے
لیکن اس کی کنہ کو مجھ نہیں سکتا ۔ یہ خیال دل سے نکال دیں کہ آپ اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی کنبہ کو
سمجھ سکتے ہیں۔ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ (الشوری: 12) اس جیسی کوئی چیز ہے ہی نہیں یعنی جو بھی مخلوقات
ہیں وہ خالق کی پیدا کردہ ہونے کی وجہ سے خالق کا رنگ رکھتی ہیں مگر خود خالق نہیں اس لئے مخلوق اور
خالق میں ایک فرق ایسار ہے گا جسے مخلوق سمجھ نہیں سکتی کیونکہ اس نے جو بھی دیکھی ہے مخلوق دیکھی ہے،
اپنے جیسے دیکھے ہیں اور اپنی مخلوق کے اندر خالق کوئی نہیں دیکھا اور خالق اس سے مخفی رہتا ہے جس
طرح ہر آرٹ سے اس کا آرٹسٹ مخفی رہتا ہے۔ بڑی سے بڑی تصویر اٹھا کر دیکھ لیں جو دنیا میں بہت
شہرت اختیار کر گئی ہو اس تصویر کو اگر شعور بھی ہو تو وہ جس دماغ نے اس کو جنم دیا، جس نے پیدا کیا ، جن
ہاتھوں نے وہ عکاسی کی وہ اس کو نہیں سمجھ سکتے وہ اور چیز ہیں۔ مخلوق اور ہے خالق اور ہے۔ پس یہی
وجہ ہے کہ فلسفیوں نے بہت زور مارے لیکن خدا تعالیٰ کی کنبہ کو نہ پاسکے اور یہی وجہ ہے کہ بعض قدیم
چوٹی کے فلسفی اس مسئلے کو سمجھ گئے کہ خدا کی ذات کا سمجھنا مخلوق کے لئے ممکن ہی نہیں ہے۔ اس پہلو
خطبات طاہر جلد 16
774
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
سے اس کی ذات الگ رہے گی ۔ مگر وہ صفات جو تخلیق میں جلوہ گر ہو چکی ہیں ان کو سمجھنا ہمارے
لئے ممکن ہے اور انہی صفات کو سمجھنے کے حوالے سے ہمارا سفر آگے بڑھتا جائے گا یہاں تک کہ وہ
مخفی در مخفی ذات اپنے بعض اور جلوے دکھائے اور ان جلوؤں میں ہمارا سفر اس کی طرف پھر ہمیشہ
آگے بڑھنے لگے۔
یہ دنیا اور آخرت کا سفر ہے جسے ہم نے اختیار کرنا ہے مگر اگر باشعور طور پر اس سفر کے حقائق
کو سمجھتے ہوئے اس دنیا میں ہم اس کا آغاز نہ کریں تو آخرت میں بھی یہ سفر نصیب نہیں ہوگا جو اس دنیا میں بھی
میں اندھا ہے وہ آخرت میں بھی اندھا رہے گا۔ پس اس حقیقت کی طرف ساری جماعت کی آنکھیں
کھولنے کے لئے میں بار بار نماز کی اہمیت کی طرف آپ کو متوجہ کر رہا ہوں ۔ ان معنوں میں نماز کو
سمجھیں اور اپنے گھروں میں ، اپنے بچوں میں ، اپنی بیویوں کو نماز سمجھائیں اور وہ آگے پھر آئندہ نسلوں
کو سمجھائیں۔ اگر نماز کا مضمون جماعت پر روشن ہو کر ان کے وجود کا حصہ بن جائے تو پھر اطمینان سے
جان دے سکتے ہیں یہ سوچتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق بخشی کہ دور تک آئندہ نسلوں کو خدا کی
راہ پر ڈال چکے ہیں ۔ شیطان انہیں ورغلاتا رہے گا اور ورغلانے کی کوشش کرتا رہے گا، آپ کو بھی
ورغلاتا رہے گا ، آپ کو بھی ورغلانے کی کوشش کرتا رہے گا مگر ہمت اور کوشش سے اپنی نماز کو کھڑا کرتے
چلے جانا ہے۔ یہ کھڑا کرتے چلے جانا وہ توفیق ہے جو ہمیں نصیب ہے۔ پوری طرح کھڑا کر دینا ہمیں
توفیق نہیں ۔ اس لئے اس کا آخری پہلو دعا پر ٹوٹتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے ان ساری کوششوں میں دعا کرنا جو نماز کے دوران ہی نہ ہو بلکہ نماز کے بعد
کے حصوں پر بھی حاوی ہو یہ بنیادی حقیقت ہے جس سے روگردانی ہمیں ان معارف کو حاصل کرنے
میں روک بن جائے گی ۔ دعا سے روگردانی کسی حالت میں نہیں کرنی۔ دعائیں کریں۔ اپنی ذات کے
لئے بالا رادہ دعائیں کریں اور روزانہ دعائیں کریں۔ اگر آپ دعا ئیں نہیں کریں گے تو آپ کو نماز کی
طرف توجہ ہی پیدا نہیں ہوگی ۔ دعاؤں کے ذریعے اس توجہ کو نمایاں کریں اور جوں جوں آپ کی دعا
مقبول ہو گی ، دل سے اٹھتے ہوئے آپ کے دل پر ایک اثر چھوڑتی چلی جائے گی جو اس کے اٹھنے کا
ایک نقش ہے۔ جس طرح سمندر سے ہوائیں اٹھتی ہیں ان میں بجلی پیدا ہوتی ہے لیکن وہ اٹھتی ہیں تو
پیچھے رہنے والے پانی میں بھی بجلی پیدا کر دیتی ہیں اور یہ قانون قدرت ہے جو ہمارا حوصلہ بڑھاتا ہے۔
خطبات طاہر جلد 16
775
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
پس حقیقت دعا ایک بہت گہرا مضمون ہے۔ اس کی مقبولیت کے متعلق اس وقت تفصیل
میں جانے کا وقت نہیں مگر ایک بات میں آپ کو بتاتا ہوں کہ وہ دعا جو دل سے اٹھے وہ اٹھتے ہوئے
اپنی مقبولیت کا ایک نشان پیچھے چھوڑ جاتی ہے اور وہ نشان آپ کی امانت ہے وہ نشان آپ کے حوصلے
کا یقین بڑھانے والا ہے کہ آپ نے دعا مانگی تھی اخلاص سے ماً سے مانگی تھی
بڑھانے والا ہے وہ نشان آپ کا یقین :
اور اس کا ایک نیک اثر آپ کے دل پر قائم ہو چکا ہے۔ پس اس طرح کی دعا ئیں جیسا کہ میں نے عرض
کیا ہے آپ کی دنیا بھی سنوار دیں گی اور آپ کی عاقبت بھی سنوار دیں گی۔ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ
ہم سب کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ ہر پہلو سے ہماری نمازیں خالصہ اللہ ہو جائیں، اسی کے
لئے وقف رہیں اور ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کو بھی اپنی اسی نیک راہ پر قائم رکھے۔
اس ضمن میں جو دوسری احادیث میں نے چنی تھیں ان کو پڑھنے کا زیادہ وقت تو نہیں رہا
لیکن ایک روزمرہ کی ایسی عام حقیقت ہے جو ہمارے سامنے رہنی چاہئے کہ بعض دفعہ قلبی تو جہات کے
سوا جسمانی تو جہات بھی نماز میں مخل ہو جاتی ہیں یا جسمانی حوائج بھی نماز میں مخل ہو جاتے ہیں ۔
آنحضرت ﷺ نے ان کی طرف بھی متوجہ فرمایا ہے۔ مثلاً ایک یہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ
عنہا سے مروی حدیث مسلم کتاب الصلوٰۃ سے لی گئی ہے کہ آنحضرت ﷺ کو حضرت عائشہ نے یہ کہتے
ہوئے سنا کہ جب دستر خوان بچھ جائے اور کھانا چن لیا جائے تو نماز شروع کرنا اسے خراب کرنے کے
الله
مترادف ہے۔
صلى
جب دستر خوان بچھ جائے اور کھانا چن لیا جائے ، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس وقت اس
صلى الله
کو اہمیت دو اور نماز کو چھوڑ دو۔ یہ نصیحت ہے کہ ایسے وقت میں دستر خوان نہ بچھایا کرو جو نماز کا وقت ہوا
کرتا ہے ورنہ آدھی توجہ تمہاری دستر خوان پر رہے گی اور آدھی نماز کی طرف رہے گی ۔ تو بعض لوگ اس
کا مطلب اور لے لیتے ہیں کہ نہیں نہیں رسول اللہ ﷺ کا حکم ہے کہ آرام سے کھانا کھاؤ نماز دیکھ اکھاؤ نماز دیکھی جائے
گی۔ ہرگز آنحضرت ﷺ کا یہ حکم نہیں ہے۔ یہ حوائج ضرور یہ ہیں جو اگر ایسے وقت میں آئیں کہ نماز کا
وقت ہو تو لاز ما دخل انداز ہوں گی ۔ جو ہمارے بس میں ہے وہ تو اختیار کریں اور اگلی بات رسول اللہ ﷺ
نے وہ فرمائی ہے جو ہمارے بس میں نہیں اور اس پہلی مثال پر مزید روشنی ڈالتی ہے۔ اسی طرح اگر
دو خبیث چیزیں یعنی بول و براز کی حاجت اسے روک رہی ہو تو بھی نماز پڑھنا بے معنی ہے۔ اب آپ
خطبات طاہر جلد 16
776
خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء
دیکھ لیں کہ یہ جو حاجات ہیں یہ از خود اٹھتی ہیں اور انسان کا نفس اسے بتا دیتا ہے کہ جب تک ان سے
فارغ نہ ہوں میں نماز نہیں پڑھ سکتا۔ تو اتنا حصہ ایک مجبوری کے تحت ہے کیونکہ ان حاجات کا پیدا ہونا
انسان کے بس میں نہیں ہے۔ اگر اس وقت ان حاجات سے فارغ ہوئے بغیر نماز کی طرف جائے گا تو
اس کی نماز بے معنی ہو جائے گی ، توجہ نماز میں قائم رہ ہی نہیں سکتی۔ تو آنحضرت ﷺ نے دو باتوں کو
آپس میں عجیب طریق سے باندھا ہے ۔ ایک کھانا اور ایک اس کھانے کا انجام ۔ جو انجام ہے وہ تو
ہمارے بس میں نہیں ہے اس میں تو کوشش کرنی چاہئے جلد سے جلد اس سے فارغ ہو اور پھر نماز کی
طرف جاؤ لیکن جو آغاز ہے، جو وہ انجام پیدا کرتا ہے وہ ہمارے بس میں ہے۔ پس ایسے وقت میں
کھانوں کے اوقات نہ رکھو جو نماز سے ٹکرائیں اور عادت ڈالو اور بچوں میں بھی یہ عادت پختہ کرنے کی
کوشش کرو کہ ان کے کھانے پینے کی عادات نماز سے ٹکرانے والی نہ ہوں ۔ اس طریق پر انشاء اللہ تعالیٰ
وہ ظاہری محرکات جو نماز میں مخل ہوتے ہیں ان سے بھی آپ چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔