اللّٰہ کی تقدیر تو بہر حال غالب آنی ہے اس کو کوئی روک نہیں سکتا
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے پاکستان کے آئینی بحران اور جماعت احمدیہ کے ساتھ ہونے والی عدالتی ناانصافیوں کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالی اور اسے طوفانِ نوح کی تمثیل سے واضح کیا۔ بعد ازاں حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں تقویٰ کی بنیادی اہمیت، نماز کے ساتھ اس کے گہرے ربط اور خدمتِ دین کی برکات بیان فرمائیں۔ آپ نے واضح کیا کہ حقیقی راحت اور دلی سکون دنیاوی مال و دولت میں نہیں بلکہ تقویٰ اور رضائے الٰہی میں مضمر ہے۔
موضوعات: پاکستان کا آئینی بحران، کشتیٔ نوح کی تمثیل، تقویٰ کی اہمیت، نماز اور حقیقی لذت، خدمت دین، سکون قلب
خطبات طاہر جلد 16
867
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
اللہ کی تقدیر تو بہر حال غالب آئی ہے
اس کو کوئی روک نہیں سکتا
( خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1997ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
المنْ ذُلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ
يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلُوةَ وَمِمَّا رَزَقْنُهُمْ يُنْفِقُونَ
پھر فرمایا:
( البقرة : 2 تا 4 )
نمازوں کے متعلق جو خطبات کا سلسلہ شروع ہوا ہے اسی تعلق میں میں نے حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے بعض ایسے اقتباس چنے ہیں جو تقوی کے بنیادی کردار پر روشنی ڈال
رہے ہیں۔ اس کے بغیر کوئی بھی حصول نعمت ممکن نہیں ۔ حصول نعمت سے مراد اللہ تعالیٰ کے احسانات
ہیں اور بغیر تقوی کے ممکن ہی نہیں کہ ہم کسی قسم کے احسانات کا مورد بن سکیں لیکن اس مضمون کو شروع
کرنے سے پہلے میں بظاہر ایک غیر متعلق مضمون سے بات شروع کرنا چاہتا ہوں ۔ بظاہر غیر متعلق ان
معنوں میں کہ یہ تقویٰ اور نماز کی باتیں ہو رہی ہیں اس میں پاکستان کے حالات کا معاً کیا ذکر آگیا، کیا
وجہ پیدا ہوگئی کہ پاکستان کے حالات کی طرف ہم متوجہ ہوں ۔ ظاہر ا تو کوئی تعلق نہیں لیکن فی الحقیقت
وہاں جو کچھ ہو رہا ہے تقویٰ کی کمی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اس تعلق میں جو آئینی بحران ہے اس کے
خطبات طاہر جلد 16
868
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
متعلق بعض دوستوں کی خواہش ہے کہ میں آج کے خطبے میں ضرور کچھ روشنی ڈالوں کیونکہ بہت گہری
اور اہم تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ جماعت احمدیہ کا ایک بڑا حصہ پاکستان میں بستا ہے جو بھی
تبدیلیاں ہوں گی ان پر اثر انداز ہوں گی اور بیرونی دنیا پر بھی ایسی تبدیلیاں اثر انداز ہو سکتی ہیں اس
لئے میں نے یہ مطالبہ تسلیم کر لیا اور آج میں اسی ذکر سے خطبے کا آغاز کرتا ہوں۔
*
پاکستان میں جو آئینی بحران پیدا ہو رہا ہے اس کا ایک بہت گہرا اور لمبا تعلق جماعت احمد یہ
سے پاکستان کے سلوک سے ہے۔ آج وہاں جو جو باتیں بھی ہوں ، جس قسم کی وجوہات پیش کی جارہی
ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان معاملات کے جماعت احمدیہ کے ساتھ تعلق کو کا ٹا نہیں جا سکتا۔ آپ کو
یاد ہوگا کہ ایک لمبے عرصے سے جماعت احمدیہ کے خلاف جو جو بھی ظالمانہ کارروائیاں ہوا کرتی تھیں
جماعت احمد یہ عدالت کی طرف رجوع کر کے ان سے اپنی دادرسی چاہتی تھی اور بہت حد تک ان کو
چھوٹی عدالتوں سے انصاف مل جاتا تھا یہاں تک کہ نا انصافی کا پانی اونچا ہونا شروع ہوا اور چھوٹی
عدالتیں علماء کے خوف اور ان کے دباؤ میں ڈوب گئیں اور یہ نا انصافی کا پانی اور اونچا ہونا شروع ہوا۔
ہر ایسے موقع پر جبکہ نچلی عدالتوں کے انصاف کے دروازے بند ہو جایا کرتے تھے جماعت احمد یہ نسبتاً
اونچی عدالتوں کی طرف رجوع کرتی تھی اور ضلعی اونچی عدالتیں اس زمانے میں بڑی توجہ سے جماعت
کے معاملات پر غور کرتی تھیں اور بسا اوقات جرات کے ساتھ انصاف کا ساتھ دیتی تھیں اور جماعت احمد یہ
کے حقوق بحال کر دئے جاتے تھے۔ جن کو بھی اس گزشتہ مظالم کی داستان کا علم ہے وہ جانتے ہیں کہ
ہمیشہ یہی ہوا کرتا تھا۔ آغاز میں ایک مجسٹریٹ بھی جماعت کے معاملے میں انصاف سے کام لیا کرتا
تھا۔ جب وہاں نا انصافی کا دور دورہ ہوا اور مجسٹریٹ کو مخالفانہ آراء نے دبا لیا تو پھر ضلع کی اونچی
عدالتوں نے ہمیشہ جماعت کا ساتھ دیا اور بسا اوقات خطاب میں میں ان کی تعریف بھی کیا کرتا تھا،
ان کے لئے دعا کی طرف بھی متوجہ کرتا تھا۔ پھر ایک دور آیا کہ یہ پانی اور اونچا ہوا اور نا انصافی کا دباؤ
محض نیچے سے ہی نہیں اوپر سے بھی ان عدالتوں پر پڑنے لگا۔ اس بناء پر مجھے یہ معلوم ہوا کہ دراصل
آغاز میں جب چھوٹی عدالتوں نے نا انصافی شروع کی تھی تو محض عوامی دباؤ کے نتیجے میں ایسا نہیں تھا،
حکومت نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ حکومت نے ان پر یہ دباؤ ڈالا تھا کہ اگر تم ایسے فیصلے کرو گے تو ہم
تمہیں عوام سے کسی قسم کی حفاظت مہیا نہیں کریں گے اس لئے لازماً تمہیں ایسے فیصلے کرنے چاہئیں
خطبات طاہر جلد 16
869
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
جو خود تمہاری حفاظت کا موجب بنیں اور عوام کو یہ موقع نہ ملے کہ وہ اپنے فساد کا منہ تمہاری طرف پھیر
سکیں۔ یہ بات اس وقت ظاہر ہوئی اور ہمیں انتظار تھا کہ دیکھیں آئندہ حکومت کیا کرتی ہے۔ تو جیسا
کہ میں نے عرض کیا شروع شروع میں ضلعی اعلیٰ عدالتوں کی طرف سے ہمیں انصاف ملتا رہا اور
پھر اچانک ان کی طرف سے بھی انصاف ملنا بند ہو گیا اور یہ وجہ تھی کہ نیچے کا دباؤ بھی تھا اور اوپر کا دباؤ
بھی تھا۔ ویسی ہی صورت تھی جیسے حضرت نوح کے زمانے کے سیلاب کا نقشہ قرآن کریم نے کھینچا ہے
کہ آسمان بھی پانی برسا رہا تھا اور زمین سے بھی تنور پھوٹ پڑا تھا یعنی نیچے سے بھی اور اوپر سے بھی
ایسا پانی برس رہا تھا جو غرق کرنے کے لئے برس رہا تھا، بچانے کیلئے نہیں ۔ چنانچہ جب یہ دو پانی بہہ
گئے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ پھر ان کی ہلاکت کا مضمون یقینی ہو گیا ۔ بعینہ یہی صورت جو حضرت نوع
کے طوفان کی ہے وہ ہم اپنے ملک میں بھی کارفرما دیکھ رہے ہیں۔ نیچے کا پانی یعنی عوامی دباؤ جو
مولویوں کا دباؤ تھا جسے عوامی دباؤ کی صورت دے دی گئی اور اوپر کا دباؤ یعنی حکومت کا دباؤ یہ دونوں
پانی جب ملے ہیں تو پھر وہاں احمدیوں کے لئے کوئی بھی جائے پناہ باقی نہیں تھی ۔
چنانچہ وکلاء نے مشورہ دیا کہ ان سے اونچی عدالتوں میں جایا جائے اور ہائی کورٹ کی طرف
رجوع کیا اور آغاز میں ہائی کورٹ نے ہمیشہ انصاف کی حمایت کی لیکن پھر ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہوا
جو نچلی عدالتوں کے ساتھ ہوتا رہا ہے اور ایسے ظالم جسٹس وہاں مقرر کئے گئے جن کو حکومت کی ہدایت
کا مہیا بھی تھی اور علماء کا براہ راست دباؤ بھی تھا کہ احمدیوں کے معاملے میں تم نے ہرگز انصاف مہیا نہیں
کرنا۔ جسٹس خلیل الرحمان جو کوئٹہ کے ہیں انہوں نے بھی اس سلسلے میں نہایت بھیانک کردار ادا
کیا تھا۔ احمدیوں کے خلاف سب سے گندہ فیصلہ اور ظالمانہ فیصلہ لکھنے میں جسٹس خلیل الرحمان کا نام
ہمیشہ باقی رہے گا یعنی عزت کے ساتھ باقی نہیں رہے گا بلکہ وہ ذلت کے ساتھ باقی رہے گا جو ہمیشہ
خدا کے منکرین اور انبیاء کا مقابلہ کرنے والوں کے نصیب میں لکھی جاتی ہے۔ پس جسٹس خلیل الرحمان
جو کوئٹہ کے سپریم کورٹ کی عدالت کے جسٹس ہیں۔ دو جسٹس ہیں وہاں سپریم کورٹ کے ، ان میں
سے ایک خلیل الرحمان صاحب بھی ہیں ۔ ان کا حالیہ فیصلہ اس بحران کا موجب بنا ہے جو اس وقت
در پیش ہے۔ مگر بہر حال اب میں واپس پھر اس سلسلے کی تاریخ بیان کرتا ہوں کہ ہائی کورٹ نے ایک
لمبے عرصے تک جماعت احمد یہ کا ساتھ دیا اور ہر وہ ضمانت جو ایسے عدالتی کیسز (Cases) کے متعلق
خطبات طاہر جلد 16
870
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
تھی جو کوئی وجہ جواز رکھتے ہی نہیں تھے ہر ایسی ضمانت کو شروع میں ہائی کورٹ نے قبول کیا
مثلاً -295 کے مقدمات تھے جن کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ ان کی ضمانت نہیں ہو سکتی یہ قانون میں
داخل ہے مگر عدالت عظمی نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ ان کی ضمانت ہو سکتی ہے کیونکہ بنیاد ہی جھوٹی ہے
صلى الله
اور یہ کیس اس دفعہ سے تعلق ہی نہیں رکھتا کہ جس میں نعوذ باللہ احمد یوں نے حضرت اقدس رسول اللہ ﷺ
کی گستاخی کی ہو۔ کچھ عرصے کے بعد ہائیکورٹ کا رویہ بدل گیا۔ ایسے جسٹس وہاں مقرر کئے گئے جن کا
مختصر ذکر میں نے کیا ہے اور ان پر علماء کا دباؤ بھی ایسا تھا کہ بہت سے ایسے اقتباسات جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام یا خلفاء کی کتابوں میں تھے انہیں نکال کر توڑ مروڑ کر ان کے سامنے یہ موقف دیا گیا کہ جب
احمدی آنحضرت ﷺ پر سلام اور درود بھیجتے ہیں تو بیچ میں سے ان کے دل میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام یعنی مرزا غلام احمد قادیانی ہوتے ہیں اور اوپر سے رسول اللہ ﷺ پر درود بھیج رہے ہیں
اور اندر سے مرزاغلام احمد قادیانی پر درود بھیج رہے ہیں۔ اوپر سے ان کا کلمہ پڑھتے ہیں اور اندر سے مرزا
غلام احمد کا کلمہ پڑھتے ہیں۔ اس موقع پر میں نے اپنے وکلاء کو بارہا یہ توجہ بھی دلائی کہ تمام دنیا میں جو
انصاف کا تصور ہے وہ ملزم سے پوچھا کرتا ہے یعنی حج کا فرض ہے کہ ملزم سے پوچھے کہ کیا تم جب بھی کلمہ
پڑھتے ہو تو دل میں مرزا غلام احمد قادیانی کا نام لیتے ہو ؟ کیا تم جب بھی درود بھیجتے ہو تو کیا دل میں مرزا
غلام احمد قادیانی پر درود بھیجتے ہو؟ یہ ایک بنیادی تقاضا ہے عالمی قانون کا جسے پورا کرنا ہر حج کا فرض ہے۔
کسی جماعت کے عقیدے کو ہر فرد کے اوپر اگر وہ عقیدہ ان کے نزدیک قابل اعتراض بھی
ہو، ہر فرد بشر پر ٹھونسا نہیں جا سکتا۔ موقف ان کا یہ تھا کہ ان کتابوں سے ثابت ہوتا ہے کہ تم جھوٹے
ہو، ان کتابوں سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ بزرگ جن کی یہ کتابیں ہیں وہ یہ سمجھا کرتے تھے کہ جب
محمد رسول اللہ ﷺ کا نام لو تو دل سے مرزا غلام احمد قادیانی کا نام لیا کرواس سے زیادہ وہ اور کچھ ثابت
نہیں کر سکتے تھے یعنی جھوٹے الزام کو اگر تسلیم کرنا بھی تھا تو اس صورت میں کیا جاسکتا تھا۔ عالمی قانون
کا تقاضا تھا کہ ہر ملزم سے پوچھا جاتا کہ یہ کتابیں ہیں جن سے ہم نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ تم چونکہ اس
جماعت کے ممبر ہو تمہارا یہ عقیدہ ہونا چاہئے ۔ کیا ہے؟ کیا واقعہ تمہارا یہ عقیدہ ہے؟ تو وہ جس پر الزام
لگایا گیا تھا بڑی جرات کے ساتھ کہہ سکتا تھا کہ میں اس عقیدے پر لعنت ڈالتا ہوں اور میرا اس
عقیدے سے دور کا بھی تعلق نہیں ۔ جب بھی میں لا اله الا الله محمد رسول اللہ پڑھتا ہوں تو
خطبات طاہر جلد 16
871
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
صلى الله
اس رسول مکی و مدنی کے سوا میرا ذہن کسی اور کی طرف منتقل نہیں ہوتا جو خاتم النبین علی تھا اور جب
بھی میں آپ پر درود بھیجتا ہوں آپ کے سوا کسی اور پر درود نہیں بھیجتا سوائے اس کے کہ درود خود آل کو
شامل کرتا ہے اور اس شمولیت میں میرا قصور نہیں بلکہ اگر قصور سمجھتے ہو تو درود بنانے والے کا قصور ہونا
چاہئے لیکن جہاں تک محمد رسول اللہ ﷺ کا تعلق ہے جب بھی میں درود بھیجتا ہوں آپ کے سوا کسی پر
درود نہیں بھیجتا۔ محمد نام سے وہی محمد مراد ہیں جو مکہ اور مدینہ کے محمد ہیں، جو خدا کے آخری صاحب
شریعت رسول تھے۔ یہ جواب عدالت کی طرف سے ہر ظالمانہ کارروائی کی راہ میں حائل ہو سکتا تھا اور
ہونا چاہئے تھا مگر انصاف کے اس بنیادی تقاضے کو کبھی بھی احمدیوں کے حق میں قبول نہیں کیا گیا اور ان
سے پوچھے بغیر ان کے خلاف فیصلے دے دئے گئے حالانکہ ان سے پوچھنا چاہئے تھا یہ تمہارا عقیدہ ہے یا
نہیں ہے۔ وہ جرات سے کہتے ہرگز نہیں ہے۔ پھر دنیا کا کوئی قانون ان کو ملزم اور مجرم نہیں بنا سکتا تھا۔
پس اس پہلو سے ایک لمبے عرصے تک مظالم کا پانی اوپر چڑھتا رہا اور اس عدلیہ کے ظلم میں
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ہائی کورٹ بھی ڈوب گئی اور ان کے ہاں سے انصاف کا تصور کلیہ غائب
ہو گیا۔ پس ان سے اوپر کی پہاڑی سپریم کورٹ کی پہاڑی رہ جاتی تھی جس پر احمدی پناہ لے سکتے تھے
اس پہاڑی پر بھی پانی چڑھ گیا اور ایک ایسا بحران قائم ہوا جسے ہم دستوری بحران کہہ سکتے ہیں۔ سپریم
کورٹ نے بھی ان لوگوں کی حمایت کی جو ظلم کی حمایت کرنے والے تھے۔ اب بظاہر احمدیوں کے
لئے یہ پہاڑیاں ڈوب گئیں لیکن وہ خدا جس کے علم میں تھا کہ ان کے لئے پہاڑیاں ڈوب جائیں گی
اس نے ہمارے لئے کشتی نوح کا انتظام کر رکھا تھا۔ ایسا انتظام کر رکھا تھا جس نے کبھی ڈو بنا نہیں تھا۔
جن پہاڑیوں کو یہ ڈبور ہے تھے یہ اپنی نجات کی راہوں کو ختم کر رہے تھے، اپنی پناہ گاہوں کو ڈبور ہے
تھے۔ آج جو بحران ہے وہ بعینہ یہی صورت ہے۔ ان لوگوں نے جنہوں نے احمدیوں کے لئے کوئی پناہ
گاہ نہ چھوڑی ، اپنے لئے بھی کوئی پناہ گاہ نہ چھوڑی۔ اب وہ سب عدالتیں اس پانی میں ڈوب چکی ہیں
جو غرقابی کا پانی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ان پر اترا ہے اور اس سے نجات کی اب ان کے لئے
کوئی راہ باقی نہیں ۔ وہ ملک جس کا آئین ڈوب جائے ، وہ ملک جس کا آئین جماعت احمد یہ یعنی
سچائی کی مخالفت کر رہا ہو اور خدا تعالیٰ اسے غرق کر دے اس کے لئے کوئی پہاڑی باقی نہیں رہا کرتی ۔
یہی وہ مماثلت ہے جس کی وجہ سے میں نے حضرت نوح کا ذکر کیا۔ حضرت نوح کے بیٹے کا
خطبات طاہر جلد 16
872
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
بھی یہی خیال تھا کہ وہ پہاڑیاں مجھے پناہ دیں گی لیکن ایک پہاڑی سے اوپر منتقل ہوتے ہوئے آخر اس
کے لئے ناممکن ہو گیا کہ کسی ایسی جگہ پہنچے جہاں سیلاب کا پانی اس کی پناہ گاہ کو غرق نہ کر دے۔ پس بعینہ
یہی صورت اس وقت پاکستان کے آئینی بحران کی ہے۔ ان لوگوں کو بارہا میں نے سمجھایا ، خطبات کا ایک
سلسلہ ہے جو اس بات کا گواہ ہے کہ میں نے خوب متنبہ کیا۔ میں نے کہا جو جو ذرائع تم نے جماعت کے
خلاف استعمال کئے ہیں تقدیر الہی نے ہمیشہ تم پر الٹاتے ہیں۔ کوئی ایک استثناء بنا کے دکھاؤ۔ ہمیشہ جو کچھ
تم جماعت پر کرتے رہے اللہ کی تقدیر نے انہیں تم پر الٹا دیا اور آئندہ یہی ہوگا لیکن جنہوں نے عقل نہیں
کرنی، جن کو بھی عقل نہیں آیا کرتی یہ وہ آنکھوں والے ہیں جو آنکھوں سے دیکھتے ہوئے بھی اندھے ہیں،
وہ کانوں والے ہیں جو کانوں سے سنتے ہوئے بھی بہرے ہیں اور اب قوم کو ایک ایسے مقام پر پہنچا دیا
گیا ہے جس سے نکلنے کا کوئی رستہ باقی نہیں سوائے اس کے یہ سارا قانون بھاڑ میں جھونک دیا جائے اور
از سرنو انصاف پر مبنی قوانین بنائے جائیں ۔ اب اس کے سوا کوئی رستہ دکھائی نہیں دے رہا۔ اگر یہ پانی میں
ڈوبا ہے اس لئے کہ اسے آگ میں جھونکنا پڑتا ہے تو ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ قانون تو گیا۔
اب یہ قائم نہیں رہ سکتا۔ اس لئے اب قوم کے دانشوروں کا فرض ہے کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ آئندہ قانون
میں وہ رخنے نہیں رہنے دیئے جائیں گے جن رخنوں کی راہ سے ملائیت قانون میں داخل ہوتی ہے۔
جن رخنوں کی راہ سے نا انصافی قانون میں داخل ہوتی ہے۔ ایک ہی قانون ہے جو ملک کی حفاظت
کر سکتا ہے جو قانون قائد اعظم نے اپنے بیانات میں پیش کیا اور جس دستور کا قائد اعظم نے تصور باندھا
تھا۔ اس میں ایک بھی ایسا رخنہ نہیں تھا جس کے ذریعے ملاں اس دستور میں دخل اندازی کر سکے۔
پس اب دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ اگر تو انہوں نے عقل حاصل کی نصیحت پکڑی اور آئندہ جو قانون
بنائے جائیں ان میں قائد اعظم کے تصور کی طرف واپس لوٹ گئے تو چونکہ وہ تصور انصاف کا تصور تھا اس لئے
میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ ایک ایسی صورت ہے جو اس ملک کو آئندہ ہلاکتوں سے بچالے گی۔ اگر انہوں نے
ایسانہ کیا تو اللہ کی تقدیر تو بہر حال غالب آئی ہے اس کو کوئی روک نہیں سکتا۔ وہ ضرور اپنے کرشمے دکھائے گی اور
جو بھی کرشمہ دکھائے گی وہ لازماً جماعت احمدیہ کے حق میں ہوگا۔ یہ وہ تقدیر ہے جس کو ملاں بدل نہیں سکتا:
اگر تیرا بھی کچھ دیں ہے بدل دے جو میں کہتا ہوں
کہ عزت مجھ کو اور تجھ پر ملامت آنے والی ہے (در شمشین اردو: 94)
خطبات طاہر جلد 16
873
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
یہ وہ تقدیر مبرم ہے جو آپ دیکھیں گے کہ لازماً اسی طرح ظاہر ہوگی جس طرح حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا۔
*
اب میں اس مضمون کی طرف واپس آتا ہوں جو بنیادی مضمون اور تقویٰ کا مضمون ہے جس
کا عبادتوں سے بہت گہرا تعلق ہے ۔ تقویٰ میں بھی ایک عجیب بات ہے کہ جوں جوں تقویٰ کا پانی
اونچا ہوتا ہے یہ ان کی حفاظت کے سامان کرتا ہے جو اس پانی کی سطح کے ساتھ ساتھ بلند ہورہے
ہوں۔ یہ پانی کبھی بھی متقین کوڈ بوتا نہیں بلکہ ان کی نجات کی آماجگاہوں کی طرف لے کے جاتا ہے۔
حضرت نوح جس کشتی میں بیٹھے تھے وہ پانی بڑھتا رہا اور اونچا ہوتا چلا گیا لیکن وہاں جا کر وہ کشتی ٹھہری
جوان کے لئے پناہ گاہ تھی ، جہاں ہر قسم کے رزق کے سامان مہیا تھے اور وہ آخری غلبہ اسی پانی کے ذریعے
حضرت نوح کو نصیب ہوا جو ایک قوم کو غرق کرنے والا اور ایک قوم کو نجات دینے کا باعث بنا۔ پس یہ وقت
ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کشتی میں ہم اپنی پناہ لیں اور یہ شتی ایسی ہے جو تمام قوم کو سمیٹے ہوئے
ہے۔ کوئی اس کشتی سے اس وجہ سے باہر نہیں رہ سکتا کہ اس میں جگہ نہیں رہی ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
متقیوں کی جگہ ہمیشہ رہتی ہے اور متقیوں کے لئے اللہ تعالیٰ جگہ بناتا ہے اور یہی مضمون ہے جو قرآن کریم
میں بار ہا بتایا گیا ہے کہ متقیوں کے لئے مغفرت اور پناہ گاہ بنانا اللہ کا کام ہے۔ پس اپنے تقویٰ کی فکر کریں
اور قوم کو بچانے کے لئے ان کے لئے دعا ئیں تو کریں مگر ان کے اعمال سے اپنے اعمال کو متاثر نہ ہونے
دیں۔ یہ وہ بنیادی بات ہے جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بار ہا توجہ دلائی ہے۔
میں اب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات میں سے بعض اقتباسات
لیتا ہوں ۔ایسے وقت میں جب مشکلات پڑی ہیں طبعی بات ہے کہ جماعت دعا کے لئے مجھے لکھتی ہے
اور بہت سے ایسے لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ان کو مشکلات نے گھیر لیا ہے وہ جب دعا کے لئے مجھے لکھتے
ہیں تو میرے دل کی بعینہ وہی کیفیت ہوتی ہے، اپنے مقام کے لحاظ سے نہیں اپنی نوعیت کے لحاظ
سے، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل کی کیفیت تھی۔ حضور اکرم ﷺ کا دل بہت وسیع
تھا اور اس کی وسعت کے لحاظ سے، اس کی کیفیت کے لحاظ سے، کسی غلام کا دل بھی اس کا مقابلہ نہیں کر
سکتا لیکن ویسا دل پیدا کرنے کی کوشش ضرور کر سکتا ہے اور اسی دل سے وہ وسعتیں سیکھ سکتا ہے جن
وسعتوں میں پناہ چاہنے والے پناہ مانگتے ہیں۔ پس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس
خطبات طاہر جلد 16
اقتباس کو پڑھتا ہوں ۔ فرماتے ہیں:
874
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
جو حالت میری توجہ کو جذب کرتی ہے اور جسے دیکھ کر میں دعا کے
لئے اپنے اندر تحریک پاتا ہوں وہ ایک ہی بات ہے کہ میں کسی شخص کی نسبت
معلوم کرلوں کہ یہ خدمت دین کا سزاوار ہے اور اس کا وجود خدا تعالیٰ کے لئے،
خدا کے رسول کے لئے ، خدا کی کتاب کے لئے اور خدا کے بندوں کے لئے
نافع ہے۔ ایسے شخص کو جو در دوالم پہنچے وہ در حقیقت مجھے پہنچتا ہے ۔“
66
پس یہ امر واقعہ ہے کہ بار ہا دعاؤں میں میں نے جب بھی دل کو ٹٹول کر دیکھا تو وہ لوگ جو
خدمت دین میں پیش پیش تھے انہوں نے ہمیشہ میرے دل پہ ہجوم کیا ہے ۔ وہ لوگ جو خدمت دین
میں پیش پیش رہتے ہیں وہ سب سے زیادہ میری دعاؤں کے مستحق بنتے ہیں اور یہ ایک ایسی بات ہے
جس کی طرف میں نے توجہ سے غور اس تحریر کو پڑھنے کے بعد کیا۔ یہ تحریر پڑھتے ہوئے مجھے خیال آیا
کہ میں اپنی حالت پر بھی تو غور کر کے دیکھوں۔ پس تہجد کی نماز میں یا دوسری دعاؤں میں جب بھی
غیر معمولی دل میں تحریک پیدا ہوئی تو اس عبارت نے مجھے سمجھایا کہ اس لئے ہے کہ یہ لوگ دین میں
آگے آگے ہیں۔ یہ خدمت دین کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ یہ خدمت خلق میں بھی مصروف رہنے
والے ہیں ۔ پس الحمد للہ کہ اس پہلو سے میں نے بلاتر ڈو اپنے دل کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے دل کے مشابہ پایا اگر چہ مرتبے میں بہت کم تھا۔ فرماتے ہیں:
”ہمارے دوستوں کو چاہئے کہ وہ اپنے دلوں میں خدمت دین کی نیت
باندھ لیں۔ جس طرز اور جس رنگ کی خدمت جس سے بن پڑے کرے۔ (یہ
فرمانے کے بعد آپ فرماتے ہیں) میں سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک اس
شخص کی قدر و منزلت ہے جو دین کا خادم اور نافع الناس ہے ورنہ وہ کچھ پرواہ نہیں کرتا
کہ لوگ کتوں اور بھیڑوں کی موت مر جائیں۔“ (ملفوظات جلد اول صفحہ: 216،215) جلداول
پس الحمد للہ کہ جماعت احمد یہ میں بکثرت ایسے لوگ پیدا ہو رہے ہیں جن کا نقشہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی عبارت کھینچ رہی ہے اور حیرت ہوتی ہے ان کی تعداد کود یکھ کر وہ لاکھوں تک پہنچ چکے
ہیں۔ کسی زمانے میں سینکڑوں تھے اور دنیا کی کوئی جماعت ایسی نہیں رہی جہاں اس قسم کے خدمت
خطبات طاہر جلد 16
875
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
دین کرنے والے آگے نہ آگئے ہوں جو اپنی دنیا کے کاروبار کو پیچھے رکھتے ہیں اور خدمت دین کو اولیت
دیتے ہیں۔ پس یہ ایک بہت ہی مبارک دور ہے۔ اس دور میں اگر ہم اپنے تقویٰ کے معیار کو
بڑھائیں گے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ سلسلہ اور بھی زیادہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھے گا اور یہ پانی
جو ہماری نجات کا پانی ہوگا اور اونچا ہوتا چلا جائے گا۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
میں خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایک مخلص اور وفادار
جماعت عطا کی ہے۔“
:
ان الفاظ کو پڑھ کر میرے دل نے تشکر کے آنسو بہائے کہ اللہ کی کیسی شان ہے کہ وہ مخلص وفادار
جماعت جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا فرمائی تھی وہ آج بھی آپ کی غلامی میں مجھے عطا فرمائی
ہے اور تعداد اور کثرت کے لحاظ سے وہ بے شمار ہے، ہر جگہ پھیلتے چلے جارہے ہیں۔ فرماتے ہیں:
میں دیکھتا ہوں کہ جس کام اور مقصد کے لئے میں ان کو بلاتا
ہوں ۔ ( اب دیکھیں اس میں ایک ذرہ بھی مبالغہ نہیں کہ آج بھی بعینہ اسی طرح
ہو رہا ہے۔ جس کام اور مقصد کے لئے میں ان کو بلاتا ہوں نہایت تیزی اور
جوش کے ساتھ ایک دوسرے سے پہلے اپنی ہمت اور توفیق کے موافق آگے
بڑھتے ہیں ۔
66
امر واقعہ یہ ہے کہ بعض دفعہ میرے بلانے پر اس تیزی سے آگے بڑھتے ہیں کہ مجھے تعجب
ہوتا ہے اور قربانیاں اس طرح پیش کرتے ہیں کہ میں حیران رہ جاتا ہوں کہ میں نے تو اتنا نہیں کہا تھا
یہ تو میرے کہنے سے بھی آگے بڑھ کر اپنی جان، مال، عزت سب کچھ اپنی ہتھیلیوں میں ڈال کر میرے اپنی مہ
لئے لے آئے ہیں۔ اس لئے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا غلام ہوں ، اس لئے کہ یہ مقدر تھا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت تقویٰ اور دین کے لئے اور دنیا کے لئے اپنی
قربانیوں میں جو خالصہ اللہ ہوں گی ترقی کرتی چلی جائے گی ۔
آج ایک سو سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور آج کی عالمگیر جماعت اس بات پر گواہ
کھڑی ہے کہ جو برکتوں کا وعدہ خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کیا تھا جس تقویٰ کے وعدے
خطبات طاہر جلد 16
876
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
اللہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا کئے تھے وہ تمام تر آج بھی بڑی شان کے ساتھ
پورے ہو رہے ہیں پہلے سے بڑھ کر اپنی تعداد اور کمیت کے لحاظ سے، مگر دلوں کا حال اللہ جانتا ہے۔
وہی جانتا ہے کہ آج کتنے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے کے غلاموں کا اپنے معیار
کے لحاظ سے مقابلہ کر سکتے ہیں گویا اللہ کو علم ہے اور وہی جزاء دینے والا ہے ہمیں اس بحث میں ، اس
مقابلے میں پڑنے کی ضرورت نہیں ۔ فرماتے ہیں:
میں دیکھتا ہوں کہ ان میں ایک صدق اور اخلاص پایا جاتا ہے۔ میری
طرف سے کسی امر کا ا ارشاد ہوتا ہے تو تعمیل کے لئے تیار۔ حقیقت میں میں کوئی کو قوم اور
جماعت تیار نہیں ہوسکتی جب تک اس میں اپنے امام کی اطاعت اور اتباع کے لئے
اس قسم کا جوش اور اخلاص اور وفا کا مادہ نہ ہو ۔ ( ملفوظات جلد اول صفحہ: 224،223)
یہ اللہ کا سب سے بڑا احسان ہے جس کا میں جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے اور اپنی توفیق کے
مطابق ہمیشہ شکر ادا کرتا رہتا ہوں ۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اور اقتباس اس تعلق میں آپ کے
سامنے رکھتا ہوں جس میں جماعت کے ولی اللہ اور خدا کی معیت میں چلنے والے کا ذکر ملتا ہے۔ یہ جو
تقویٰ کا مقام ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا یہ بڑھتا ہے اور بلند تر ہوتا چلا جاتا ہے۔ ایک انسان جو
تقویٰ سے اپنے سفر کا آغاز کرتا ہے تقویٰ اس کا زادراہ بن جاتا ہے۔ تقویٰ وہ سواری بن جاتا ہے جس
میں بیٹھ کر وہ آگے کا سفر کرتا ہے۔ تقویٰ وہ اڑن کھٹولا بن جاتا ہے جو اسے لے کر اوپر کی طرف ،
بلندیوں کی طرف ، رفعت اختیار کرتا ہے۔ گویا تقویٰ ایک عجیب چیز ہے کہ جڑ بھی ہے اور آخری مقام
بھی ہے۔ یہ ہمارے ساتھ ساتھ رہتا ہے اور ہماری حفاظت کرتا ہے اور تقویٰ اپنے آگے بڑھنے سے
نئے نئے رنگ خود سیکھتا ہے جن کی طرف پہلے ہماری توجہ نہیں ہوتی ۔ پہلی حالت میں ہم سمجھتے ہیں کہ ہم
نے تقویٰ کے تقاضے پورے کر دئے پھر تقویٰ اور اونچا ہو جاتا ہے تو دکھاتا ہے کہ نچلی حالت میں تم
تقاضے پورے نہیں کر رہے تھے ، اب کر رہے ہو اور جب یہ سفر آگے بڑھتا ہے تو جب انسان یہ سمجھ رہا
ہوتا ہے کہ اب میں تقاضے پورے کر رہا ہوں اس کو اوپر سے دیکھ کر انسان کہتا ہے نہیں نہیں، یہ خیال تھا
کہ میں تقاضے پورے کر رہا ہوں اب میں تقاضے پورے کر رہا ہوں ۔ پس یہ سفر اور یہ نسبت ہمیشہ قائم
6
خطبات طاہر جلد 16
877
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
رہتی ہے اور ہمیشہ آگے بڑھتی چلی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
اقتباس ہے:
وو
غرض یہ قومی جو انسان کو دئے گئے ہیں اگر وہ ان سے کام لے تو
یقیناً ولی ہو سکتا ہے۔
66
بعض لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے کہاں ولی بننا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کا یہ اقتباس ان لوگوں کے لئے خصوصیت سے اہمیت رکھتا ہے جو یہ کہہ دیا کرتے ہیں جی ہم
نے کون ساولی بننا ہے۔ کئی دفعہ ان کو چھوٹی بات پر ٹو کو، کوئی جھوٹ بول رہے ہوں ، کوئی فضول بات کر
رہے ہوں تو کہتے ہیں جاؤ جاؤ ہم نے کون ساولی بننا ہے۔ گویا ولایت ان کی پہنچ سے باہر ہے اور یہ
بات بھول جاتے ہیں کہ اگر وہ متقی ہوتے تو ولایت ان کی پہنچ سے باہر نہ ہوتی ۔ وہ عملاً یہ کہہ رہے ہیں
کہ ہم کون سے متقی ہیں ، ہم کون سے خدا کا خوف رکھنے والے ہیں کہ ہمارے لئے ولایت کی منزل
مقدر ہو، یہ ہو ہی نہیں سکتا۔
پس یہ وہ اہم مضمون ہے جس کو جماعت کو سمجھنا چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرمارہے ہیں:
غرض یہ قومی جو انسان کو دئے گئے ہیں اگر وہ ان سے کام لے تو
یقیناً ولی ہو سکتا ہے۔ میں یقیناً کہتا ہوں کہ اس امت میں بڑی قوت کے لوگ
آتے ہیں جو نور اور صدق اور وفا سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں اس لئے کوئی
شخص اپنے آپ کو ان قومی سے محروم نہ سمجھے ۔“
66
یہ جو فرمایا کہ بڑے لوگ آتے ہیں جو بڑی قوت کے ساتھ ہر قسم کی صلاحیتیں لئے ہوئے
آتے ہیں نور اور صدق اور وفا سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں ۔ یہ اس لئے فرمایا کہ جب انسان ایک
صداقت قبول کرے تو بہت حد تک آنے والا صدق اور وفا سے مزین ہوا کرتا ہے، بہت حد تک آنے
والے نے چونکہ ایک غیر معمولی قربانی پیش کی ہوتی ہے سارے معاشرے کو اپنے خلاف کیا ہوتا ہے
اس لئے اس وقت اس کے صدق میں کوئی شک نہیں کیا جا سکتا اور وہ وقت ہوتا ہے کہ اس کے قومی کو
مزید روحانی ترقی مل جائے ۔ مگر وہ ایسی جماعت میں آجاتا ہے جہاں وہ یہ باتیں سنتا ہے کہ ہم نے
خطبات طاہر جلد 16
878
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
کون سے ولی بننا ہے تو وہ گرم لوہا ٹھنڈا پڑنے لگتا ہے اور رفتہ رفتہ ان پاک لوگوں میں جنہوں نے
جماعت کو قبول کیا مزید ترقی کی صلاحیت ہی باقی نہیں رہتی۔ وہ اسی طرح اسی حال پر منجمد ہو جاتے
ہیں جس حال میں وہ باقی جماعت کو اپنے ارد گرد دیکھتے ہیں ۔ اگر وہ اعلیٰ اقدار سے محروم ہیں تو یہ سمجھتے سے یہ
ہیں کہ یہ بھی تو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلام ہیں اگر ہم بھی محروم رہیں تو ہمیں بھی کوئی فرق
نہیں پڑتا ۔ اکثر خرابی نئے آنے والوں کی طرف توجہ نہ دینے کی وجہ سے اور نئے آنے والوں کے لئے
تقویٰ کا ماحول مہیا نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ پس فرمایا:
امت میں لوگ آتے ہیں جو نور اور صدق اور وفا سے بھرے ہوئے
ہوتے ہیں اس لئے کوئی شخص اپنے آپ کو ان قوئی سے محروم نہ سمجھے ۔ کیا اللہ
تعالیٰ نے کوئی فہرست شائع کر دی ہے جس سے سمجھ لیا جائے کہ ہمیں ان برکات
سے حصہ نہیں ملے گا۔ خدا تعالی بڑا کریم ہے اس کی کریمی کا بڑا گہرا سمندر ہے
جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا اور جس کو تلاش کرنے والا اور طلب کرنے والا کبھی محروم
نہیں رہا۔ اس لئے تم کو چاہئے کہ راتوں کو اٹھ اٹھ کر دعائیں مانگو اور اس کے
فضل کو طلب کرو۔ ہر ایک نماز میں دعا کے لئے کئی مواقع ہیں ۔ رکوع، قیام ،
قعدہ ( یعنی التحیات کی شکل میں جو بیٹھتے ہیں۔) سجدہ وغیرہ پھر آٹھ پہروں میں
پانچ مرتبہ نماز پڑھی جاتی ہے۔ فجر ، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء اور ان پر ترقی کر
کے اشراق پر تہجد کی نمازیں ہیں یہ سب دعاہی کے لئے مواقع ہیں ۔“
ملفوظات جلد اول صفحہ 233 234)
اب دیکھیں تقویٰ کی بات آگے بڑھاتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
یہ تان نمازوں پر توڑی ہے۔ یہ آپ جانتے تھے کہ تقویٰ کی اعلیٰ حالت کا نام بھی نماز ہے اور تقویٰ اور
کو نماز سے الگ کیا جاہی نہیں سکتا۔ یہ خوش فہمی کہ ہم متقی ہیں جبکہ ہم اپنی نمازوں سے غافل ہیں محض
ایک غلط فہمی ہے۔ خوش فہمی بھی ایسی جو بعض دفعہ ہلاکت کا موجب بن جاتی ہے۔ پس حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نماز کے ساتھ تقویٰ کو ملا کر فرماتے ہیں:
حقیقی راحت اور لذت کا مدار تقویٰ پر ہے۔“
66
خطبات طاہر جلد 16
879
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
یا د رکھو سچی لذت تقویٰ کے بغیر حاصل ہو ہی نہیں سکتی اور نماز میں بھی سب سے بڑا مسئلہ
حقیقی لذت کا مسئلہ ہے۔ بہت سے لوگ نماز پڑھنے کی کوشش ہی چھوڑ بیٹھتے ہیں کیونکہ انہیں نماز میں
حقیقی لذت محسوس نہیں ہوتی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ حقیقی لذت تقویٰ سے پیدا ہوتی ہے اور
اس خوشی کو دنیا کی خوشیوں سے ملاکر ان کا موازنہ بھی فرماتے ہیں۔
متقی سچی خوشحالی ایک جھونپڑی میں بھی پاسکتا ہے۔“
اب یہ ایسا حقیقی امر ہے کہ جن لوگوں کو ایسا تقویٰ نصیب نہ ہو وہ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ
ایک جھونپڑی میں وہ اپنے دل کی مراد پاسکتے ہیں۔
وو
متقی سچی خوش حالی ایک جھونپڑی میں بھی پاسکتا ہے جو دنیا دار اور
حرص و آز کے پرستار کورفیع الشان قصر میں بھی نہیں مل سکتی ۔“
یہ ایک بالکل حقیقت ہے کہ اولیاء اللہ کی تاریخ اس بات کی گواہ کھڑی ہے ، انبیاء کی تاریخ
اس بات کی گواہ کھڑی ہے۔ وہ اور ان کے ماننے والے جنہوں نے خود محلات کو چھوڑ دیا اور جھونپڑیوں
میں آبسے اگر جھونپڑیوں میں ان کی دل کی راحت نہ ہوتی تو وہ اپنے محلات کو ٹھو کر کیوں مارتے ۔ بڑی
بڑی جائیدادیں ترک کر دیں، بڑے بڑے مکانات ویران کر دئے اس لئے کہ وہ ان لوگوں سے آباد تھے
جو خود ویرانی کا مظہر ہیں۔ ان کے ایسے رشتے دار، ان کے معاشرے کے دوسرے بااثر لوگ جو ویرانی کا
مظہر تھے ان سے وہ گھر آباد ر ہے لیکن انہوں نے ان گھروں کو ترک کر دیا اور جھونپڑیوں کو اپنالیا۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ قول اگر تاریخ پر آپ گہری نظر ڈالیں تو لازماً
سچا ثابت ہوگا کہ ابتدائی مقابلے کے وقت یا ابتدائی موازنے کے وقت ایک نیک انسان جو خدا کا تقویٰ
دل میں رکھتا ہے اس کی اندرونی حقیقت یہ ہے کہ وہ خدا کے ذکر میں آرام پاتا ہے خواہ وہ ذکر جھونپڑوں
میں نصیب ہو۔ اگر محلات میں نہیں ملتا تو ان محلات کو چھوڑ دے گا۔ اگر جھونپڑیوں میں ملتا ہے تو
جھونپڑیوں میں اپنی پناہ ڈھونڈے گا اور ہمیشہ اسے اس جھونپڑی میں لذت محسوس ہوگی جو خدا کے ذکر
سے آباد ہو اور اس کی راہ میں کوئی روک پیدا کرنے والا نہ ہو۔
جو دنیا دار حرص و آز کے پرستار کو رفیع الشان قصر میں بھی نہیں مل
خطبات طاہر جلد 16
880
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
66
سکتی ۔ جس قدر د نیا زیادہ ملتی ہے اسی قدر بلائیں زیادہ سامنے آجاتی ہیں ۔“
اب یہ بھی ایک ٹھوس ، لازمی ، ہمیشہ رہنے والی حقیقت ہے کہ دنیا کے نتیجے میں دائمی امن
نصیب ہو ہی نہیں سکتا ۔ دل کا چین ایک ایسی آگ کے لئے جگہ بناتا ہے اور دل سے رخصت ہو جاتا
ہے جو هَلْ مِنْ مَّزِيدِ (3 : 31) کی ایک جہنم بن جاتی ہے۔ جتنا مال بڑھتا چلا جائے اس کی
فکریں بڑھتی چلی جاتی ہیں اس کی حفاظت کے سامان کے تقاضے بڑھتے چلے جاتے ہیں اور انسان کو
سمجھ نہیں آتی کہ اس مال سے میں لذت کیسے حاصل کروں ۔خرچ کرتا ہے تو غلط راہوں پر کیونکہ اگر
غلط راہوں پر خرچ کرنے کے نقصان وہ دیکھ رہا ہوتا تو غلط راہوں سے اس مال کو کما تا بھی نہ۔ پس وہ
را ہیں جو انسان کو ، ایک متقی کو غلط دکھائی دیتی ہیں وہ اس کو غلط دکھائی نہیں دیتیں۔ پس جن راہوں سے
وہ مال آتا ہے انہیں راہوں پر خرچ کیا جاتا ہے یعنی اپنی انا کی خاطر اپنی بڑائی کی خاطر، اپنے
دکھاوے کی خاطر اور اپنے لئے جاہ وعزت خریدنے کی خاطر ۔ جب بھی ایسا ہوا سے تسکین نہیں ملتی اور
دل میں اور طلب پیدا ہو جاتی ہے پھر بھی تسکین نہیں ملتی ۔ لوگ بھاگے بھاگے پھرتے ہیں کسی طرح
سکون قلب میسر آئے لیکن بڑے سے بڑے مقامات پر پہنچ جائیں سکون قلب سے عاری رہتے ہیں ۔
بعض بڑے بڑے مالدار لوگوں نے خود کشیاں کر لیں اور ان کے واقعات یہاں آئے دن ٹیلی ویژن
کے ذریعے اور اخبارات کے ذریعے منظر عام پر لائے جاتے ہیں۔ دنیا کی ہر دولت انہیں نصیب تھی ۔
بعض ایسی شخصیتیں بھی تھیں جن کو دولت کے علاوہ بنی نوع انسان کی کشش کا مرکز بنے کی سعادت اگر
کہا جائے تو سعادت بھی نصیب تھی لیکن جب ان کے حالات شائع ہوتے ہیں تو آدمی یہ دیکھ کر حیران
رہ جاتا ہے کہ ان کے سینے میں ایک آگ جل رہی تھی جو موت کے آخری لمحے تک بھڑکتی رہی اور
آخری الفاظ جو انہوں نے پیچھے چھوڑے وہ یہ تھے کہ لوگ سمجھتے ہیں ہم خوش نصیب تھے اب جبکہ ہم
اپنی جان لے رہے ہیں یا بعض دفعہ یہ ہوا کہ انہوں نے اپنی جان خود لی ، بعض دفعہ کسی نے زہر دیا،
بعض کو کسی بیماری نے گھیر لیا تو ان تینوں صورتوں میں وہ یہ اقرار کرتے جاتے ہیں کہ دنیا سمجھ رہی ہے
کہ ہم بڑے امن میں ہیں مگر اب جبکہ رخصت کا وقت آیا ہے ہم دنیا کو بتاتے ہیں کہ ایک آگ کے سوا
ہم نے کچھ نہیں پایا جو سرد ہونا جانتی ہی نہیں ۔ ہم اپنے دل کی خواہش کی تسکین کے لئے ہر طرف
دوڑے ہیں مگر یہ بد بخت آگ ایسی ہے جو سرد ہونا نہیں جانتی۔
خطبات طاہر جلد 16
881
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ قول سو فیصد درست ہے۔
وو
” جس قدر دنیا زیادہ ملتی ہے اسی قدر بلائیں زیادہ سامنے آ جاتی
ہیں۔ پس یا درکھو حقیقی راحت اور لذت دنیا دار کے حصہ میں نہیں آئی ۔ یہ مت
سمجھو کہ مال کی کثرت ، عمدہ عمدہ لباس اور کھانے کسی خوشی کا باعث ہو سکتے
ہیں۔ ہرگز نہیں ، بلکہ اس کا مدار ہی تقویٰ پر ہے۔“ ( ملفوظات جلد اول صفحہ: 280)
اب اپنی نعمتوں پر غور کر کے دیکھیں جو آپ کو نصیب ہیں۔ اچھے کپڑے، اچھے کھانے یہ اللہ
کے فضل کے سوا آپ کو تسکین نہیں عطا کر سکتے ۔ ایک بیمار شخص جس کو معدے کا کینسر ہے اس کے
سامنے آپ ہزار کھانے پیش کریں وہ جھوٹی نظر سے بھی نہیں ان کی طرف دیکھے گا بلکہ اس کے لئے وہ
تکلیف میں اضافہ کا موجب بنیں گے۔ ایک آدمی جو لباس پہن ہی نہیں سکتا ، جو فالج کا مریض ہے،
جو کبڑا ہو چکا ہے بیماریوں کی وجہ سے، اس کو اچھا لباس کیا تسکین دے گا۔ پس لباس بھی تسکین اسی
وقت عطا کرتا ہے جب خدا ایک تسکین عطا کرنا چاہتا ہے۔ کھانا بھی اسی وقت تسکین عطا کرتا ہے
جب اللہ تعالی یہ تسکین عطا کرنا چاہے اور متقیوں کے ساتھ خدا کا یہ سلوک ہے۔ بعض متقی ایک سوکھی
روٹی میں بھی وہ لذت پاتے ہیں جو امیر اچھے سے اچھے کھانے میں لذت نہیں پاتا اور بھوک کے وقت
ہے وہ
وہ روٹی کو اس طرح شکر ادا کرتے کرتے چہاتے ہیں کہ ایک شخص جو ان کو چوں سے آگاہ نہیں ۔
تصور بھی نہیں کر سکتا کہ اس شخص کو اس سوکھی روٹی میں کیا مزہ آ رہا ہے۔ مگر بہر حال یہ مضمون میں پہلے
بھی بیان کر چکا ہوں اس کا جو طبعی فلسفہ ہے وہ بھی آپ کے سامنے رکھ چکا ہوں ۔ اب میں اسے چھوڑ
کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباس میں آگے بڑھتا ہوں۔ فرمایا:
وو
در حقیقت متقیوں کے واسطے بڑے بڑے وعدے ہیں اور اس
سے بڑھ کر کیا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ متقیوں کا ولی ہوتا ہے۔ جھوٹے ہیں جو کہتے ہیں
کہ ہم مقرب بارگاہ الہی ہیں ۔“
اگر کسی انسان کو احساس ہو کہ کوئی بڑا آدمی اس کا دوست ہے اور اس کی ضرورتوں کا خیال
رکھنے والا ہے تو دنیا کے کسی بہت بڑے آدمی کا تصور باندھیں جو آپ کا دوست ہوا اور آپ کی ضرورتوں
کا خیال رکھنے والا ہو تو دیکھیں دل میں کتنا یقین اور اعتماد ہوگا کہ ہمیں کون ہاتھ لگا سکتا ہے، ہم فلاں
خطبات طاہر جلد 16
882
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
بڑے آدمی کے چہیتے ہیں۔ مگر زمانے کے رد و بدل اس بڑے آدمی کو بھی آپ سے چھین کے لے جاتے
ہیں پھر اللہ اگر آپ کا ولی ہو، آپ کو یقین ہو کہ اللہ میرے ساتھ ہے اور واقعہ یقین ہو محض خوش فہمی نہ ہو تو
حقیقت میں یہی تقویٰ کا نشان ہے اور اس کے بعد دنیا کی کوئی حالت بھی ایسے شخص کو مغلوب نہیں کر سکتی۔
اس سے بڑھ کر کیا ہو گا کہ اللہ تعالیٰ متقیوں کا ولی ہوتا ہے۔ جھوٹے
ہیں وہ جو کہتے ہیں کہ ہم مقرب بارگاہ الہی ہیں اور پھر متقی نہیں ۔ ( یہ ہو ہی نہیں
سکتا ۔ جو لوگ متقی نہیں ہیں وہ مقرب بارگاہ الہی بھی نہیں ہوا کرتے۔ متقی نہیں
ہیں) بلکہ فسق و فجور کی زندگی بسر کرتے ہیں ( وہ کہتے یہ ہیں کہ ہم متقی ہیں ، ہم
و
مقرب بارگاہ الہی ہیں ) اور ایک ظلم اور غضب کرتے ہیں کہ جبکہ ولا : "
66
ولایت اور
قرب الہی کے درجے کو اپنی طرف منسوب کرتے ہیں ۔ ان کا یہ دعویٰ کہ وہ
با خدا لوگ ہیں یہ ایک بہت بڑا غضب ہے اور بہت بڑا ظلم ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ
نے اس کے ساتھ متقی ہونے کی شرط لگا دی ہے۔“
اللہ اسی کے ساتھ ہے جو متقی ہے۔ جو متقی نہیں ہے وہ کتنے بڑے دعوے کرے وہ جھوٹا ہے
کیونکہ خدا اگر ساتھ نہیں تو ایسا شخص لازماً تقویٰ سے بھی عاری ہے۔
پھر ایک اور شرط لگاتا ہے یا یہ کہو متقیوں کا ایک نشان بتاتا ہے۔
إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا (الحل : 129) خدا ان کے ساتھ ہوتا ہے یعنی
ان کی نصرت کرتا ہے جو متقی ہوتے ہیں ۔ “ ( پہلی بات ولایت کی ہے یعنی اس کو
عرف عام میں ولی اللہ کہتے ہیں۔ اس سے اگلا مقام إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ
اتَّقَوْا کا مقام ہے۔ خدا ان کے ساتھ ہوتا ہے یعنی ان کی نصرت کرتا ہے جو متقی
ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی معیت کا ثبوت اس کی نصرت ہی سے ملتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کی معیت کا ثبوت دعوے سے نہیں ملتا بلکہ ہر شخص جو خدا تعالیٰ کی معیت واقعہ رکھتا
ہے خدا اس کے ساتھ دکھائی دیتا ہے۔ یہ ناممکن ہے کہ اسے کسی مدد کی ضرورت ہو اور آسمان سے اس کی
خاطر وہ مدد نہ اترے۔ ہمیشہ ہر مشکل کے وقت اللہ تعالیٰ اس کی مشکلات آسان کرنے کے لئے گویا اس
کی پشت پر، پیچھے کھڑا ہے، ہر ضرورت کے وقت اس کی پشت پناہی کرتا ہے۔ فرمایا یہ اس سے بھی بڑا
خطبات طاہر جلد 16
883
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
مقام ہے جسے ولایت کہا جاتا ہے۔
”خدا ان کے ساتھ ہوتا ہے یعنی ان کی نصرت کرتا ہے جو متقی ہوتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی معیت کا ثبوت اس کی نصرت ہی سے ملتا ہے۔ پہلا دروازہ ولایت کا
ویسے بند ہوا اور اب دوسرا دروازہ معیت اور نصرت الہی کا اس طرح پر بند ہوا ۔
بتائیں کیسے بند ہوا یہ بات ہے جو ٹھہر کر سمجھنے والی ہے۔ پہلا دروازہ اُس طرح بند ہوا اور
دوسرا دروازہ اس طرح بند ہوا ۔ پہلا دروازہ فسق و فجور نے بند کر دیا کیونکہ ان کا دعوی جھوٹا نکلا ۔
ولایت اور اور فسق و فجورا و فجور ا کٹھے نہیں چلا کرتے اور دوسرا دعوئی اس طرح بند ہو گیا کہ جب بھی ان کو
مشکلات پڑتی ہیں تو ان مشکلات میں چھوڑ دئے جاتے ہیں ۔ ان کا کوئی آسمان سے مدد گار نہیں اترا
کرتا ، وہ اپنی بلاؤں کے نرنے میں پھنس جاتے ہیں تو ان کے لئے ولایت کا دروازہ بھی بند ہوا اور
معیت کا دروازہ بھی بند ہوا۔ دوسرا دروازہ معیت اور نصرت الہی کا اس طرح پر بند ہوا۔
یاد رکھو اللہ تعالیٰ کی نصرت کبھی بھی ناپاکوں اور فاسقوں کو نہیں مل
سکتی ۔ اس کا انحصار تقوی ہی پر ہے۔ خدا کی اعانت متقی ہی کے لئے ہے ۔ پھر ہی ۔
ایک اور راہ ہے کہ انسان مشکلات اور مصائب میں مبتلا ہوتا ہے اور حاجات
مختلفہ رکھتا ہے۔ ان کے حل اور روا ہونے کے لئے بھی تقویٰ ہی کو اصول قرار
دیا ہے معاش کی تنگی اور دوسری تنکیوں سے راہ نجات تقویٰ ہی ہے۔“
اب ایک دفعہ تو فرمایا ہے کہ انسان سوکھی روٹی میں بھی چین پاتا ہے اور جھونپڑی میں زیادہ
امن محسوس کرتا ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایک مومن کو دنیا کی زندگی میں نعمتیں میسر نہیں آیا
کرتیں۔ جب وہ خدا کی خاطر نعمتیں چھوڑ دیتا ہے تب نعمتیں اس کے پیچھے آتی ہیں۔ یہ وہ مرکزی نکتہ
ہے جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اب سمجھا رہے ہیں۔ فرمایا:
وو
معاشی تنگی اور دوسری تنگیوں سے راہ نجات تقومی ہی ہے۔
فرمایا وَ مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ
مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق: 3، 4) خدا متقی کے لئے ہر مشکل میں ایک
مخرج پیدا کر دیتا ہے اور اس کو غیب سے اس سے مخلصی پانے کے اسباب بہم
خطبات طاہر جلد 16
884
خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء
پہنچا دیتا ہے۔ اس کو ایسے طور پر رزق دیتا ہے کہ اس کو پتا بھی نہ لگے ۔“
66
)3: احکم 24 مارچ 1901ء صفحہ(
یعنی حضرت مریم کو جیسے مادی رزق بھی دیا جاتا تھا اور حضرت زکریا تک کو پتا نہ تھا کہ کیسے
آتا ہے۔ اس طرح جو خدا تعالیٰ کا تقویٰ رکھنے والا خدا کی خاطر نا پاک رزق سے منہ موڑتا ہے اور خدا تعالیٰ
کی خاطر بعض ایسے مواقع آتے ہیں کہ جب وہ اپنا جو کچھ بھی ماحصل ہے اسے خدا کی راہ میں صرف
کر دیتا ہے تو یاد رکھو اس کو خدا تعالیٰ چھوڑ ا نہیں کرتا۔ اس کے لئے دو نعمتیں ہیں ایک یہ کہ ہر مصیبت
سے مخلصی کے لئے ایک راہ کھولی جاتی ہے اور دوسرا اس کی رزق کی تنگی دور کی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ
ایسی ایسی راہوں سے اس کو رزق عطا فرماتا ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایسے لوگ بکثرت میں نے
جماعت احمدیہ میں دیکھے ہیں۔ اب تو ان کا شمار میرے لئے ممکن نہیں رہا جنہوں نے تقویٰ کی راہ
حصول رزق کے لئے اختیار کی اور خدا کی خاطر معمولی مادی قربانیاں کیں جو انسان کی نظر میں معمولی
تھیں مگر اللہ کی نظر میں نہیں تھیں اور خدا تعالیٰ ان کو ایسی ایسی نئی نئی راہوں سے عطا کرتا چلا جا رہا ہے کہ
ان کو سمجھ نہیں آتی کہ ان کو سنبھالیں کیسے اور کیوں ان پر یہ عمتیں نازل ہو رہی ہیں۔ یہ آیت ہے جوان
کی ترقیات کا راز ہمیں بتا رہی ہے کہ ان لوگوں نے خدا کی خاطر ضرور کوئی ایسی اندرونی یا ظاہری
قربانیاں پیش کی تھیں کہ جب دنیا کی نعمتوں کو ٹھکرا دیا تھا اور ان کے مقابل پر اللہ کی راہ اختیار کی تھی
ایسے لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ ضرور ایسے سامان مہیا فرماتا ہے۔ اب انہیں کیسے پتا چلا کہ اللہ کی طرف
سے ایک نعمت کے طور پر یہ سامان ہیں، دنیا داروں کی طرح یہ ایک ابتلاء ہی نہیں ہے جو ان کو مزید
بدیوں پر مجبور کرتا ہے۔ اس کا علم بالکل ظاہر وباہر ہے اس میں ذرہ بھی شک نہیں ۔ جو کچھ بھی یہ خدا
سے پاتے ہیں اسی کی راہ میں خرچ کرتے چلے جاتے ہیں اور ان کی لذت خدا کی راہ میں خرچ کرنے
میں ہے۔ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ یہ مضمون ہے جو ثابت کرتا ہے کہ ان پر دنیا کے احسانات اللہ ہی
کی طرف سے تھے ورنہ اسی کی راہ میں ان احسانات کو خرچ نہ کرتے۔
پس اللہ تعالیٰ ہمیں اس صراط مستقیم کی توفیق عطا فرمائے جس پر یہ ساری منازل آتی ہیں اور
یہ منازل مزید ترقی کرتی چلی جاتی ہیں ، اونچا ہوتی چلی جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی مدد کا ہاتھ ہمیں ان
مشکل راہوں میں آگے بڑھنے کو آسان کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین