اللّٰہ کی نصرت ہمارے ساتھ ہے اور وہ ہمارے دل کی آہوں کو سنتا ہے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الانعام کی آیات کی روشنی میں پاکستان کے آئینی و سیاسی بحران اور اس پر جماعت احمدیہ کے خلاف لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔ آپ نے واضح کیا کہ قوم کے مسائل کا حل دعاؤں اور ملاؤں کی شر انگیزیوں کے خاتمے میں ہے۔ بعد ازاں حضور رحمہ اللہ نے حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد کے سانحہ ارتحال کے تناظر میں ان کی خدمات، اوصافِ حمیدہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کے ان پر انطباق کا ذکر فرمایا اور آخر میں اپنی صحت سے متعلق پیدا ہونے والے غلط خدشات کی وضاحت کی۔
موضوعات: قرآن کریم کی تفسیر، پاکستان کا آئینی بحران، مخالفین کے الزامات کی تردید، ذکر خیر صاحبزادہ مرزا منصور احمد، حضور کی صحت سے متعلق وضاحت
خطبات طاہر جلد 16
903
خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء
اللہ کی نصرت ہمارے ساتھ ہے اور وہ
ہمارے دل کی آہوں کو سنتا ہے
( خطبه جمعه فرموده 12 دسمبر 1997ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ
أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ
بَأْسَ بَعْضٍ أَنْظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْآيَتِ لَعَلَّهُمْ يَفْقَهُونَ
وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ قُلْ لَسْتُ عَلَيْكُمْ بِوَكِيْلِ
لِكُلِّ نَبَا مُسْتَقَرٌّ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
)68566 :الانعام(
پھر فرمایا:
ان آیات کا ترجمہ یہ ہے ، تو ان سے کہہ دے کہ وہ یعنی اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ
تمہارے اوپر سے بھی عذاب نازل کرے اور تمہارے پاؤں کے نیچے سے بھی یا تمہیں ایک دوسرے
کے خلاف آپس میں مختلف گروہوں کی صورت میں لڑا دے اور تم میں سے بعض کی طرف سے بعض کو
تکلیف پہنچائے ۔ دیکھ ! ہم دلیلوں کو کس طرح بار بار بیان کرتے ہیں تا کہ وہ سمجھیں اور تیری قوم نے
امر یعنی پیغام محمد رسول اللہ ﷺ کو جھوٹا قرار دیا ہے حالانکہ وہ سچا ہے۔ تو ان سے کہہ دے کہ میں
تمہارا ذمہ دار نہیں ۔ ہر ایک پیشگوئی کی ایک حد مقرر ہوتی ہے اور تم جلد ہی حقیقت کو جان لو گے۔
اس امر یہ
صلى
خطبات طاہر جلد 16
904
خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء
یہ وہ سورۃ انعام کی آیات ہیں جن کا آج کل ہمارے ملک پر بعینہ اطلاق ہو رہا ہے اور اس
الله
صلى الله
قوم نے جو اپنے وقت کے امام کو جھٹلایا ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا سچا نمائندہ تھا تو عملاً
انہوں نے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی پیشگوئیوں کا انکار کر کے آپ ہی کی تکذیب کی ہے خواہ یہ منہ
سے مانیں یا نہ مانیں اس حقیقت سے کوئی انکار ممکن نہیں۔ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق ظاہر ہوئے تھے، جیسا کہ ہم یقین رکھتے
ہیں کہ آپ کی پیشگوئیوں کے مطابق ہی ظاہر ہوئے تو پھر آپ کا انکار آنحضرت ﷺ کے فرمودات کا انکار
ہے اور اس انکار کے نتیجہ میں جو کچھ خدا تعالیٰ ایسی قوم سے سلوک فرمایا کرتا ہے ان آیات میں اسی کا
ذکر ہے۔ فرما یا قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ
أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمُ ان کو بتا دو کہ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ تمہارے سر کے اوپر سے بھی
عذاب لے آئے اور پاؤں کے نیچے سے بھی عذاب نکال دے یا تمہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دے، گروہ در
گروہ بانٹ دے۔ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ اور تم میں
سے ایک گروہ کی طرف سے دوسرے کو تکلیف پہنچے اور آپس میں لڑائی پیدا ہو۔ اُنْظُرْ كَيْفَ
نُصَرِّفُ الْآيَتِ لَعَلَّهُمْ يَفْقَهُونَ دیکھ ہم کس طرح کھول کھول کر اپنے نشانات کو بیان کرتے
ہیں تا کہ یہ لوگ سمجھ سکیں ۔ وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ اور تیری قوم نے تجھے جھٹلا دیا
حالانکہ جو بات تو لے کر آیا وہ حق تھی ۔ قُلْ لَسْتُ عَلَيْكُمْ بِوَكِيْلِ ان سے کہہ دے کہ میں تم پر
نگران نہیں ہوں ۔ اللہ کی تقدیر جو فیصلہ کرنا چاہے گی وہ کرے گی اور میں اس میں کوئی دخل نہیں دے
سکتا۔ تمہیں اللہ کی تقدیر سے نہ میں بچا سکتا ہوں نہ کوئی اور بچا سکتا ہے۔ یہ مفہوم ہے قُلْ لَسْتُ
عَلَيْكُمْ بِوَكِيلِ کا۔ تم اپنے اعمال کے خود ذمہ دار ہو ، ان اعمال کی سزا چکھو گے تو مجھے ذمہ دار قرار
نہ دو لیکن اس قوم کو دوسری قوموں کی طرح یہ عادت پڑ چکی ہے کہ اپنے گناہوں کی پاداش کو دوسروں کی
طرف منتقل کرتے ہیں۔ وہ ذمہ داری خود قبول کرنے کی بجائے کسی دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی
کوشش کرتے ہیں۔
گزشتہ خطبہ جمعہ میں میں نے اس بات کا خوب کھول کر اعلان کیا تھا کہ توقع تھی کہ یہ ملک
اس آئین کو جو عملاً رڈی ہو چکا ہے خود پھاڑ کر پھینک دے گا اور یہ بڑھتا ہوا سیلاب اگر آئین کو غرق نہ
خطبات طاہر جلد 16
905
خطبه جمعه 12 دسمبر 1997ء
کر سکا تو یہ آئین ایسا غلط آئین ہے کہ یہ اس ملک کو غرق کر سکتا ہے۔ یہ ایک تنبیہ تھی اور بالکل صحیح تنبیہ
تھی اس میں ایک ذرہ بھر بھی شک نہیں کہ بعینہ یہی بات قوم کی آواز تھی لیکن جیسا کہ ملانوں کی عادت
ہے انہوں نے وہ شور و غوغا مچایا سارے ملک میں کہ مرزا طاہر احمد نے اس بحران میں اپنا ملوث ہونا
تسلیم کر لیا ہے اور یہ سارا بحران قادیانیوں کی کارروائی ہے۔ ایسے احمق لوگ ہیں کہ سوچ ہی نہیں رہے
کہ یہ بات کیا کر رہے ہیں ۔ اس بحران میں ملوث کون لوگ ہیں؟ ایک نواز شریف صاحب، ایک
صدر مملکت ، ایک سجاد صاحب جو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تھے اور کہتے ہیں کہ اب بھی ہوں اور
دوسرے تمام چیف کورٹس کے جسٹس صاحبان اور مختلف صوبوں کی صوبائی عدالت انصاف کے
نمائندے بھی ۔ یہ سارے لوگ اس بحران میں ملوث ہیں۔
اگر یہ دعوی کیا جائے کہ بحران قادیانیوں نے پیدا کیا ہے تو ان سب پر مقدمہ ہونا چاہئے ۔
ہر ایک کو عدالت میں پیش ہونا چاہئے اور ان سے پوچھا جائے کہ کیوں نواز شریف صاحب آپ کو جب
قادیانیوں نے ملوث کیا تھا تو ملوث ہوئے کیوں؟ کچھ عقل کرنی چاہئے تھی۔ قادیانی آپ کو اُکسا رہے
تھے اور آپ اچھل کر پھر اس معاملے میں دخل دینے لگے اور عدالت عالیہ سے ایک بحران میں الجھ گئے
اور پھر جسٹس سجاد سے سوال ہونا چاہئے تھا ، چیف جسٹس بنے ہوئے ہو آپ کو اتنی عقل نہیں کہ
قادیانیوں کے کہنے پر آپ نے اس بحران میں دخل دیا ہے۔ پھر باقی سب حج صاحبان کو پکڑنا چاہئے
تھا اور لغاری صاحب کو خصوصیت سے پکڑنا چاہئے تھا اس لئے کہ لغاری صاح لغاری صاحب نے اپنے بیان میں
بعینہ یہی بات کہی ہے کہ یہ بحران قادیانیوں نے ہم پر مسلط کر دیا ہے۔ اس کا اول کردار تو خود لغاری صاحب
ہیں۔ سارا ا جھگڑا تو ان کے گرد ہی گھوم رہا ہے۔ وہ اور قاضی صاحب یہ دو مل گئے ہیں۔ اللہ نے ایک
جوڑی ملادی ہے لیکن ان دونوں سے پوچھا تو جائے کہ احمقو! تمہیں جب قادیانیوں نے کہا تھا تم نے
انکار کیوں نہیں کر دیا اور قادیانیوں کے کہنے پر تم بگٹٹ (یعنی جس کی باگ ٹوٹ جائے دوڑے ہو اور
اس بحران میں ملوث ہو گئے ہو اور ملک کو ملوث کر دیا ہے۔ یہ ان کی حماقت کا حال ہے۔
در اصل مولویوں کو یہ احساس ہوا ہے کہ یہ آئین تو ٹوٹنے والا ہی ہے اور اگر یہ آئین ٹوٹ
گیا تو احمد یوں والی دفعہ بھی ساتھ ہی نکل جائے گی ۔ اچانک گھبرا کر وہ بیدار ہوئے ہیں کہ یہ کیا ہو
رہا ہے۔ چنانچہ ان سب نے بظاہر ایکے کا اعلان کیا ہے کہ ہم اس معاملے میں اکٹھے ہو جائیں گے اور
خطبات طاہر جلد 16
906
خطبه جمعه 12 دسمبر 1997ء
یہ تنبیہ تھی قوم کے دانشوروں کو اور سر براہوں کو کہ احمدیوں والی کلاز (Clause) کو آپ ہاتھ نہ لگانا
ور نہ ہم فساد برپا کریں گے اور یہ بات بے وقوف بھول گئے کہ یہ فساد بر پا کرنے کی سازش تو قاضی
حسین احمد اور لغاری صاحب کی ہے۔ اگر اس معاملے میں فساد برپا ہوتا ہے تو لیڈرشپ ان کے ہاتھ
میں آتی اور سارے ملاں بے وقوف بن جائیں گے اور اگر ابھرے تو اس فساد کے نتیجے میں یہی
ابھریں گے۔ عجیب قوم ہے ان کو اپنے سامنے ہوتے ہوئے معاملات بھی دکھائی نہیں دے رہے۔
دکھائی دیتے ہیں تو سمجھ نہیں آرہی، ہر طرف حماقت کا دور دورہ ہے۔
اب جو میرے الفاظ تھے وہ یہ تھے ان میں سے ایک تو میں بیان کر چکا ہوں ۔ اگر احمدیوں
کو غیر مسلم قرار دینے والا آئین نہ ٹوٹا تو ملک ٹوٹ جائے گا یعنی وہ آئین ملک کو لے ڈوبے گا۔ یہ
اعلان تھا۔ اس کے مقابل پر یہ ایک اعلان سن لیجئے ۔ سردار ابراہیم صاحب کہتے ہیں جسٹس سجاد،
فاروق لغاری کو بھی لے ڈوبے۔ بعینہ وہی بات جو میں کہہ رہا ہوں یہ خود مانتے ہیں اور تسلیم کرتے
ہیں۔ پھر اور بھی (اخبار) جنگ میں اسی طرح لے ڈوبے کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں اور جو شور
مچانے والے ہیں وہ یہ اعلان کر رہے ہیں ۔ بات کھل گئی، عدلیہ، پارلیمنٹ کا لڑانا قادیانیوں کی سازش ۔ کالر
تھی۔ عدلیہ، پارلیمنٹ اور صدر یعنی سارے اتنے احمق لوگ ہیں کہ قادیانیوں کی باتوں میں آکر ایک
دوسرے سے لڑ پڑے۔ تو جو لڑے ہیں ان کو پکڑو، ان کے خلاف مقدمے چلاؤ۔ غدار تو وہ ہیں جو
ہمارے کہنے پر لڑ پڑے، میں لندن میں بیٹھا کیسے غدار ہو گیا۔ جو پاکستان میں بیٹھے ہوئے ایک
دوسرے سے لڑ رہے ہیں اور ملک سے غداری کر رہے ہیں ان کو پکڑو۔ مولانا امجد صاحب آئین
توڑنے کی سازشیں ہو رہی ہیں اور مرزا طاہر احمد کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے واپس یہاں
لایا جائے ۔ مجھے تو جب لائیں گے آپ دیکھی جائے گی ۔ جو ہیں وہاں ان کو تو پکڑ لو پہلے۔ ان کے
خلاف تو غداری کے مقدمے قائم کرو۔ آگے سنئے بحران قادیانیوں نے پیدا کیا ، لغاری نورانی ملاقات
میں اتفاق رائے ۔ لغاری صاحب تو شامل ہیں اس اتفاق میں ۔ عجیب و غریب ہستی ہیں یہ۔ خود صدر
ہیں سارا جھگڑا فساد انہوں نے مچایا ہوا تھا۔ آخر یہ جھگڑا ان کو لے ڈوبا اور ساتھ قاضی حسین احمد کو بھی
لے ڈوبا اور آخر پر مل کر یہ بیان جاری کیا ہے کہ قادیانیوں کی سازش تھی جو یہ بحران پیدا ہوا ہے۔
جسٹس رفیق تارڑ صاحب فرما رہے ہیں، حالیہ بحران کے پیچھے قادیانی تھے۔ کھیل کی ناکامی سے سب
خطبات طاہر جلد 16
907
خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء
سے زیادہ نقصان مرزا طاہر احمد اور اس کی جماعت کو ہوا ہے، مریدوں میں بھی کمی آگئی۔ سبحان اللہ ! حد
سے زیادہ احمق قوم ہے۔ یہ جسٹس ہوا کرتے تھے رفیق تارڑ صاحب، ان کی دماغی حالت یہ ہے۔
کہتے ہیں سب سے زیادہ نقصان مرزا طاہر احمد اور اس کی جماعت کو ہوا اور اگر مجھے اور میری جماعت
کو ہوا تو اس بحران میں کیسے ملوث ہو گیا لیکن مرادان کی یہ ہے کہ میرا بحران نافذ کرنے کا ارادہ ناکام
ہوا اس لئے جماعت کو نقصان پہنچا ہے۔ نقصان تو سارا ملک رو رہا ہے کہ ملک کو پہنچا ہے اور اس ملک
کے لئے میں نے دعا کا اعلان کروایا تھا کہ ساری جماعت دعا کرے کہ اس ملک کو نقصان نہ پہنچے۔ اگر
نقصان پہنچنا ہے تو اس بیہودہ آئین کو پہنچ جائے جو ملک کو ڈبو رہا ہے۔ یہ مریدوں کی کمی والا واقعہ بھی
ان سے پوچھنا چاہئے اور ان سے پتا کرنا چاہئے ۔ آئین کو ختم کرنے کی سازشیں عروج پر ہیں مرزا طاہر پر
غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ یہ بات صحیح لگتی ہے کہ قادیانی ملک توڑنے کی سازشوں میں مصروف
ہیں ۔ یہ راجہ ظفر الحق صاحب کا بیان ہے ۔ آگے ہے مرزا طاہر کی تقریر ملک کے خلاف کو کے خلاف کھلم کھلا بغاوت
کا اعلان ہے۔ اس کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے ۔ قادیانیوں کی سرگرمیوں کا نوٹس لے کر
ملک کی سالمیت ت کا کا تحفظ تحفظ کیا جائے ۔ یہ عطاء اللہ شاہ بخاری کے بیٹے کا اعلان ہے۔ اب یہ تو وہ الزامات
ہیں جو مجھ پر لگائے جا رہے ہیں اور جماعت پر لگائے جارہے ہیں۔
اور اب وہ ملک کا اپنا حال جو ملک کے اخباروں میں چھپ رہا ہے اس میں سے چند
اقتباسات میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ رفیق باجوہ صاحب، آئین متنازعہ ہو چکا ہے ترامیم ختم کر
دی جائیں تو 1973ء کا آئین بہترین ہے۔ یہی تو میں نے کہا تھا کہ وہ ساری ترامیم جو 1973ء
کے آئین میں جماعت کے خلاف داخل کی گئی ہیں ان کو ختم کر دینا چاہئے ۔ پھر تمہارے بچنے کی کوئی
صورت ہو سکتی ہے۔ وہ صاحب جو ہمارے مخالف سمجھے جاتے ہیں اور پہلے سالوں میں بہت مخالفت
بھی کی رفیق باجوہ صاحب اب خود یہ اعلان کر رہے ہیں۔ ترامیم ختم کر دی جائیں تو 1973ء کا
آئین بہترین ہے، کیا 1973 ء کا آئین نا کام ہو گیا ہے؟ اس موضوع پر دانشوروں کی آراء
ہیں۔ ڈاکٹر باسط صاحب کوئی آئین موجود نہیں اگر تصور کر لیا جائے کہ 1973ء کا آئین موجود ہے
تو یہ بھی موجودہ حالات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ نئے آئین کی ضرورت ہے۔ جب میں کہوں نئے
آئین کی ضرورت ہے تو کہتے ہیں یہ غدار ہے اور سارا ملک کہہ رہا ہے اور کوئی غداری کا مقدمہ قائم
خطبات طاہر جلد 16
908
خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء
**
نہیں کیا جا رہا۔ پھر رفیق باجوہ صاحب کا اعلان ، موجودہ آئین تضادات کا شکار ہے جس سے فکر اور
عقیدہ کا فقدان ہے۔ 73 ء کا آئین متفقہ آئین تھا مگر بعد میں حکمرانوں نے اقتدار کو طول دینے اور
ذاتی مقاصد کے لئے اس میں ترامیم کیں جن سے آئین متنازعہ ہو گیا۔ یہ کہہ رہے ہیں میں نے
بغاوت کا اعلان کیا ہے۔ بالکل جھوٹ ہے کہیں سارے بیان میں کسی بغاوت کا کوئی اعلان نہیں لیکن
جو کھلم کھلا بغاوت کا اعلان کر رہے ہیں ان کو نہیں پکڑ رہے۔ مولا نا فضل الرحمان نے کہا ، ضرورت اس
بات کی ہے کہ اس وقت قوم کے اندرا بھرنے والی بغاوت کو منظم کر کے اس نظام کے خلاف تحریک چلا
کر اس کا تیا پانچا کیا جائے۔ میں نے تو کہا تھا کہ آئین کرے گا اگر کرے گا۔ آئین غلط ہے وہ ملک
کو غرق کرے گا اور یہ کہہ رہے ہیں کہ سارے ملک میں بغاوت ہونی ضروری ہے یعنی پاکستان میں
بیٹھا ملاں بیان دے رہا ہے اور کسی کو جرات نہیں کہ اس کا منہ بند کرے۔ مسعود صاحب سابق وزیر
قانون ہیں وہ فرماتے ہیں ، 1973ء کا آئین تمام ملک کی ضروریات پوری کرتا ہے اس میں ترامیم کر
کے اس کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے۔ فضل الرحمان صاحب وہی ملاں فرماتے ہیں، ملک بے آئین ہو کر رہ
گیا ہے اور تمام اقدامات ماورائے آئین اٹھا لئے گئے ہیں۔ اب دیکھیں جو ملک بے آئین ہو گیا
ہو اس کے آئین کے متعلق اگر میں تبصرہ کروں تو وہ تو بغاوت ہے لیکن ایک ملاں کہے کہ ملک
بے آئین ہو گیا ہے اور ملک کے خلاف بغاوت ہونی چاہئے ، آئین کے خلاف نہیں سارے ملک کے
خلاف ، اس کو کوئی نہیں پکڑتا ۔ کموڈور طارق مجید صاحب لکھتے ہیں، اس وقت آئین کا ستیا ستیاناس ناس کر دیا
گیا ہے۔ آئین کی اتنی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں کہ سپریم کورٹ میں خلاء پیدا ہو گیا ہے۔ آئین ایسے
لگے گا جیسے ناقص قسم کا کاغذ کا کوئی ٹکڑا ہو۔ ناقص رڈی کاغذ کا ٹکڑا مجھے تو یاد نہیں کہ میں نے کہا ہولیکن
اگر میں نے کہا بھی تھا تو یہی تو بات ہے جو اب ملک کے دانشور کہہ رہے ہیں کہ رڈی کا غذ کے ٹکڑے کاغذ
سے زیادہ اس قانون کی حیثیت نہیں رہی ۔ سلطان سہروردی صاحب ایڈووکیٹ لکھتے ہیں، چیف
جسٹس سجاد علی شاہ کے بارہ میں کوئٹہ بینچ کے فیصلے کے بعد یہ کہنا کہ آئین ابھی باقی ہے منافقت کے سوا
لکھ۔
کچھ نہیں۔ پس یہ ساری قو سایہ ساری قوم جھوٹ اور منافقت اور تضادات کا شکار ہو چکی ہے۔ غنویٰ بھٹو صاحبہ بھتی
ہیں ، نظام تبدیل کئے بغیر ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا۔ روزنامہ خبریں میں ایک ادار یہ لکھا گیا ہے
جس میں بہت سی تفاصیل ، بہت سے مشورے دئے ہیں جو بعینہ ان نتائج کے مطابق ہیں جو میں نے
خطبات طاہر جلد 16
909
خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء
اخذ کئے تھے لیکن بعینہ مطابق ہیں کہنا درست نہیں اس سے بہت زیادہ آگے بڑھ گئے ہیں اور ملک کے
اندر رہتے ہوئے ۔ وئے یہ لوگ کھلم کھلا ملک کے خلاف بغاوت کا اعلان کر رہے ہیں۔ اعلان کے ساتھ
آئین کورڈی کا ٹکڑا قرار دے رہے ہیں۔ وہی الفاظ استعمال کر رہے ہیں کہ یہ بحران اس کو بھی لے
ڈوبا ، اسکو بھی لے ڈوبا ، عدالت علیاء کو بھی لے ڈوبا اور صدر کو بھی لے ڈوبا۔
اب بتائیں سازش کس کی ہے۔ یہ ساری باتیں ہم یہاں بیٹھے قوم سے کروارہے ہیں؟ اگر
ساری قوم اس قدر پاگل ہو چکی ہے کہ یہاں بیٹھے میرے کہنے کے مطابق بحران کے بعد بحران کا شکار
ہوتی چلی جارہی ہے تو ساری قوم کو غدار قرار دے کر پھانسی دے دینی چاہئے پھر لیکن میں یہ نہیں کہتا یہ
ایک ملاں کہہ رہا ہے۔ میرے نزدیک حالات حاضرہ پر تبصرہ کرنا کوئی جرم نہیں ہے، یہ کوئی غداری
نہیں ہے اور ساری قوم بالکل صحیح کہہ رہی ہے کہ اس قانون کو ، اس آئین کو جواب اس قابل نہیں رہا
کہ ملک پر مسلط کیا جائے اسے دور کر دیا جائے تو پھر ملک کو دوبارہ اطمینان کا سانس نصیب ہو سکتا
ہے۔ یہ تو آئین سے متعلق باتیں تھیں ۔
میں قوم کو دوبارہ متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو مخاطب کر کے قرآن
کریم نے جو کچھ فرمایا ہے یہ آپ کے ساتھ ہو رہا ہے اور مزید ہوگا۔ اگر آپ کو کوئی چیز بچا سکتی ہے تو
آپ کی ایک دوسرے سے منافقت اور مناقشت نہیں بلکہ جماعت احمدیہ کی متحدہ دعائیں ہی آپ کو بچا
سکتی ہیں۔ جو بچانے والے ہیں ان کو تو آپ نے اپنا دشمن سمجھ لیا ہے۔ جن کی دعا ئیں خدا کے حضور ،
خدا کی بارگاہ میں قبولیت کے ساتھ دیکھی جاتی ہیں ان کو آپ نے اپنا دشمن بنا رکھا ہے اور آپ تو دعا
کے مضمون سے ہی نا واقف ہیں۔ صرف چیخ و پکار اور ایک دوسرے کو گالیاں دینا، ایک دوسرے کے
گریبان چاک کرنا یہ آپ کا شیوہ بن گیا ہے۔ اس لئے اس ملک سے بد بخت ملاں کو نکالو، یہ آپ کی
گردنوں پر سوار ہے یہی بحران لاتا ہے اور اگر آئندہ کوئی بحران مزید آیا تو یہی ملاں لانے کا سبب
بنے گا۔ اس لئے اپنے دشمن کو پہچانو اور عقل کرو۔ اگر پاکستان سے ملائیت کا خاتمہ کر دیا جائے تو یہ
ملک دنیا کے عظیم ترین ممالک میں شمار ہونے لگے گا۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے کوئی تبدیل نہیں کر
سکتا ، یہ ایک ایسا بیان ہے جسے قلم زد نہیں کیا جا سکتا ۔ آپ چیچنیں چلا ئیں جو مرضی اس کے خلاف کہیں
لیکن اس بات کو اپنے دلوں پر ، اپنے سینوں پر لکھ لیں کہ اس ملک سے اگر ملاں کا فساد دور کر دیا جائے
خطبات طاہر جلد 16
910
خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء
اور اسے اس ملک کے امور سلطنت میں دخل اندازی سے کلیہ الگ کر دیا جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل
سے پاکستان میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ بہت بڑا عظیم ملک بن کر ابھر سکتا ہے۔ پس ہماری یہ تمنا ہے
اور یہ دعائیں ہیں ۔ اب انہیں جس طرح چاہیں غلط رنگ میں آپ پیش کرتے رہیں۔ مگر وہ غلط رنگ
میں ان کا پیش کرنا آپ کے خلاف جائے گا کیونکہ ہمیں ایک قادر مطلق پر ایمان ہے۔ ہمیں یقین ہے
کہ اللہ کی نصرت ہمارے ساتھ ہے اور وہ ہمارے دل کی آہوں کو سنتا ہے اور تمہاری یاوہ گوئی جو سنتا
ہے تو تمہارے خلاف رد عمل کے لئے سنتا ہے، تمہاری یاوہ گوئی کو خود تمہارے خلاف استعمال کرنے
کے لئے تمہاری باتیں سنتا ہے لیکن جماعت احمدیہ کی تائید میں ہمیشہ ہماری پشت پناہی پہ ہمارا خدا کھڑا
ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا آپ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے ۔
اب میں اس مضمون کو جاری رکھنے سے پہلے حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کے
وصال سے متعلق چند امور بیان کرنا چاہتا ہوں۔ آپ کی سوانح الفضل میں بھی شائع ہو چکی ہے، وہاں
بھی مختلف جماعتوں میں غالبا انجمن کے ریزولیوشن کے طور پر بھی پھیلائی گئی ہے ، ان تفاصیل میں
میں نہیں جانا چاہتا جو پہلے بیان ہو چکی ہیں لیکن آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کے کچھ الہامات تھے جو حضرت مرزا شریف احمد صاحب پر چسپاں کئے گئے اور
میں وہ فرد واحد ہوں یا اور بھی شاید ہوں، جو شروع ہی سے یہ یقین رکھتا تھا کہ یہ الہامات اصل
میں آپ کے صاحبزادہ حضرت مرزا منصور احمد صاحب سے متعلق ہیں۔ یہ امر واقعہ ہے کہ بعض
پیشگوئیاں ، جیسا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بھی ایسا واقعہ ہو چکا ہے ، ایک شخص کے متعلق کی
جاتی ہیں لیکن بیٹا مراد ہوتا ہے۔ وہ الہامات جیسا کہ میں اب آپ کے سامنے کھول کر بیان کروں گا
بلا شبہ ایک ذرہ بھی شک نہیں حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے بیٹے کی صورت میں
پورے ہونے تھے اور آپ ہی پر ان کا اطلاق ہوتا ہے۔
یہ بات میں ہمیشہ صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب سے بیان کرتا رہا لیکن یہ ہمارا آپس کا
ذاتی معاملہ تھا۔ شروع میں تو جیسا کہ ان کی بیحد انکسار کی عادت تھی انہوں نے قبول کرنے میں تردد کیا
یعنی خاموشی اختیار کر جاتے تھے۔ بالآخر جب میں نے مسلسل دلائل دئے اور میں نے کہا کہ یہ ہو نہیں
سکتا کہ آپ مراد نہ ہوں تو پھر ان کو تسلیم کرنا پڑا اور اس بات کی گہری مسرت تھی کہ الہامات میں میں بھی داخل
خطبات طاہر جلد 16
911
خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء
ہوں۔ وہ الہامات سنئے۔ شریف احمد کی نسبت اس کی بیماری کی حالت میں ( یہ 1907ء کا واقعہ ہے )
الہامات ہوئے عمره الله على خلاف التوقع ( تذکره: 609) اللہ نے اس کو لمبی عمر دی خلاف توقع ۔
خلاف توقع سے مراد یہ ہے کہ ایسے حالات پیدا ہوتے رہے کہ پہلے مر جانا چاہئے تھا مگر خدا تعالیٰ نے
بغیر توقع کے بار بار زندگی عطا فرمائی۔
وو
پھر فرمایا امره الله على خلاف التوقع اللہ نے اسے صاحب امر بنایا یعنی امیر اور اس کا
یہ امیر بنا خلاف توقع تھا۔ یعنی توقع نہیں کی جاسکتی تھی کہ یہ شخص اتنے لمبے عرصے تک امیر بنایا جائے
گا۔ ان الہامات کے جو ترجمے تذکرہ میں درج ہیں مجھے یقین ہے کہ یہ ترجمے حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے نہیں ہیں کیونکہ وہ ایک ایسا ترجمہ کر رہے ہیں جو خلاف واقعہ ہے۔ یہ ہو ہی
نہیں سکتا کہ وہ ترجمہ کیا جائے ۔ چنانچہ وہ ترجمہ یہ تھا جس کو میں خلاف واقعہ ترجمہ سمجھتا ہوں اور میں
سمجھتا ہوں کہ علماء نے اس خواہش میں کہ اس پیشگوئی کو حضرت مرزا شریف احمد صاحب پر لگا دیا
جائے یہ ترجمہ کیا ہے اُس کو یعنی شریف احمد کو خدا تعالیٰ امید سے بڑھ کے را تعالی امید سے بڑھ کر امیر کرے گا یعنی مال و دولت
دے گا ۔ امرہ اللہ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ امیر کرے گا ، امره الله کا مطلب یہ ہے کہ اسے امیر بنایا
جائے گا یعنی صاحب امر بنائے گا اور ایک دوسرے الہام سے بعینہ یہی بات ثابت ہے جس میں فرمایا
گیا ہے کہ وہ بادشاہ آیا اور اس کی تشریح میں فرماتے ہیں کہ قاضی کے متعلق یہ الہام ہوا ہے وہ قاضی
یعنی صاحب امر بنایا جائے گا۔ تو چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اپنی تشریحات دوسرے
الہامات کی روشنی میں اس ترجمے کو جوتا جمے کو جو تذکرے کے نیچے چھپا ہوا ہے غلط قرار دے رہی ہیں اس لئے
میں نے جب علماء سے فوری طور پر تحقیق کر کے رپورٹ کرنے کا کہا۔ مولوی دوست محمد صاحب جو
ماشاء اللہ اس مضمون کے ماہر ہیں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ ترجمے یقیناً حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
ترجمے نہیں ہیں۔ صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے 1935ء میں جب تذکرے کی اشاعت پر
ایک نوٹ لکھا اس میں یہ وضاحت کی کہ ہم نے تمام ترجمے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمائے تھے وہ عبارت کے اندر داخل کر لئے ہیں اور حاشئے میں نہیں اتارے گئے ۔ حاشئے میں
اتارے جانے والے ترجمے بعد میں علماء نے کئے ہیں۔ تو یہ جو میری Suspicion تھی یا مجھے شک
تھا بلکہ میرا یقین تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ترجمہ ہو نہیں سکتا یہ میں نے ربوہ سے
خطبات طاہر جلد 16
912
خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء
معلوم کروالیا ہے۔ واقعہ یہی بات درست ہے۔ دراصل اگر ان تراجم کو مانا جائے اور جو خیال گزرتا
تھا علماء کا اس کو مانا جائے تو حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی عمر تو لمبی نہیں تھی ۔ اپنے بھائیوں سے
چھوٹی عمر میں فوت ہو گئے اور خلاف توقع لمبی عمر کہنا یہ ایک قسم کا خواہش کا اظہار تو ہے لیکن واقعات کا
اظہار نہیں اور آپ کے سپر دامارت کبھی نہیں کی گئی۔ مجھے نہیں یا د شاید ہی کبھی آپ کو امیر بنایا گیا ہو ورنہ
آپ امیر نہیں بنائے جاتے تھے۔ یہ وجہ تھی کہ میں ہمیشہ ان دونوں الہامات کو حضرت مرزا منصور احمد
صاحب کے متعلق سمجھتا تھا اور آپ کی زندگی اس کی گواہ ہے۔ اس کثرت سے آپ کو شدید دل کے
حملے ہوئے ہیں کہ ہر حملے پر ڈاکٹر کہتے تھے کہ اب یہ ہاتھ سے گئے اور پھر اللہ تعالیٰ خلاف توقع آپ کو
ٹھیک کر دیتا تھا اور سب ڈاکٹر حیرت سے دیکھتے تھے کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ دل کی ایسی
بیماریاں لاحق ہوئیں کہ جن سے بچنا محال تھا اور دوسرے دن اٹھ کر نہ صرف یہ کہ کھانا پینا شروع کر دیا
بلکہ ڈاکٹر جو بعض چیزوں کو ان کے لئے حرام سمجھتے تھے یعنی مکھن اور گھی کی غذا، رات کو حملہ ہوا ہے، صبح
اٹھ کر کہا کہ مجھے مکھن کے پراٹھے پکا کر کھلاؤ اور واقعہ پر اٹھے کھایا کرتے تھے اس لئے ان کے متعلق
یہ الہامات لازماً پورے اترتے ہیں کہ عَمرَهُ اللهُ على خلاف التوقع بغیر توقع کے لمبی عمر اور بغیر
توقع کے بار ہا عمر پانا یہ آپ کی ذات میں دونوں باتیں بعینہ صادق آتی ہیں ۔
المسیح
پھر امره الله على خلاف التوقع یعنی ان کو امارت بھی ایسی دی جائے گی کہ اس کے
متعلق توقع نہیں کی جاسکتی ۔ میں نے حساب لگایا ان کی امارت کا تو آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ
حضرت خلیفة اصبح الثالث کے زمانے میں ان کو امیر بنانا شروع کیا گیا ہے اور اس سے پہلے حضرت
خلیفہ المسیح الثانی کی باون سالہ حکومت میں اتنا عرصہ کبھی کسی کو امیر نہیں بنایا گیا جتنا ان کو حضرت خلیفہ
سیح الثالث او ت اور میرے رے دور میں امیر بنایا گیا۔ پینتالیس (45) بار آپ امیر مقامی مقرر ہوئے ہیں
اور اس ہجرت کے دور میں تقریباً چودہ سال مسلسل امیر مقامی بنے رہے ہیں۔ یہ ہے خلاف توقع ۔
سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ خلیفہ کی موجودگی میں کوئی شخص اتنا لمبا عرصہ امیر مقامی بنارہے۔ وہ امارت
مقامی جو خود خلیفہ کے اپنے قبضے میں ہوا کرتی ہے اور اس کی وہاں موجودگی میں صدر عمومی ہے جو عمومی
انتظام چلاتا ہے۔ مگر خلیفہ کی موجودگی میں امیر مقامی و ر مقامی وہی ہوتا ہے ۔ پس آپ عملاً میری جگہ بیٹھ گئے
یعنی جس کرسی به کرسی پر میں بیٹھا کرتا تھا اس پر میرے- رتا تھا اس پر میرے کہنے کے مطابق آپ براجمان ہوئے اور آپ نے تمام
خطبات طاہر جلد 16
913
خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء
امور کو نہایت بہادری سے سرانجام دیا۔ وہ بادشاہ آیا کے الہام کے متعلق فرماتے ہیں۔ فرمایا دوسرے
نے کہا ابھی تو اس نے قاضی بننا ہے یعنی اس الہام کے ساتھ یہ آواز بھی آئی۔ قاضی حکم کو بھی کہتے ہیں۔
قاضی وہ ہے جو تائید حق کرے اور باطل کو رد کر دے۔ یہ خوبی بھی حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب
میں غیر معمولی طور پر پائی جاتی تھی۔ باطل کو رد کرنے کے معاملے میں اتنا بہادر انسان میں نے اور شاذ
ہی دیکھا ہو۔ ہوں گے مگر جو میں نے دیکھے ہیں ان میں سے ان سے زیادہ جرات کے ساتھ باطل کو
رد کرنے والا اور کوئی نہیں دیکھا۔
خلافت کے عاشق اور فدائی اور میں جو ان کے سامنے ایک چھوٹا بچہ تھا اور بچپن میں ان کی
نظام میں ماریں بھی کھائی ہوئی ہیں اس طرح سامنے وفا کے ساتھ ایستادہ ہوئے ہیں جیسے اپنی کوئی
حیثیت نہیں رہی اور بھائیوں میں سے یا اپنے دور سے عزیزوں میں سے اگر کسی نے ذرا بھی زبان
کھولی ہے میرے متعلق ، تو اتنی سختی سے اس کا جواب دیا ہے کہ جیسے رد کرنے کا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام فرما رہے ہیں، رد کرنے کے عمل کو اتنی سختی سے استعمال کیا ہے کہ میں حیران رہ گیا
سن کر۔ بارہا میں نے سنا اور میں حیران رہ جاتا تھا۔ نہ بھائی دیکھا ، نہ عزیز دیکھا۔ اگر وہم گزرا کہ
خلافت کے متعلق یہ غلط اشارہ کر رہا ہے تو فوراً اٹھ کھڑے ہوئے اور بڑی سختی سے اس کو رد کر دیا۔
یہ صورت حال ایک اور الہام کو بھی یاد کرا رہی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
مرزا شریف احمد صاحب کو مخاطب کر کے کشف میں دیکھتے ہیں کہ اب تو ہماری جگہ بیٹھ اور ہم چلتے
ہیں۔ اب ظاہر بات ہے کہ یہ الہام حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے متعلق پورا نہیں ہوا یعنی ان
لوگوں کی نظر میں پورا نہیں ہوا جو یہ بات ماننے پر تیار نہیں کہ بعض دفعہ باپ کے متعلق الہامات بیٹے
کے لئے پورا ہوا کرتے ہیں۔ اب یہ بات بعینہ آپ کی ذات پر پوری ہوئی ہے۔ وہ امارت مقامی
جس پر میں بیٹھا کرتا تھا اب ظاہر ہے کہ میں اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نمائندہ
ہوں ، اس وقت میاں شریف احمد صاحب موجود موجود نہیں ہیں، اگر کوئی شخص ۔ موجود ہے تو یہ آپ
کا بیٹا ہے۔ جس کے متعلق بعینہ یہ الفاظ پورے ہوتے ہیں۔ اب تو ہماری جگہ بیٹھ اور ہم چلتے ہیں۔
پس یہ سارے الہامات اور ان کی واضح تشریحات : مات جو واقعات نے بیان کر دی ہیں ان کو رد
نہیں کیا جاسکتا۔ یقیناً آپ کا ایک مقام تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پیشگوئیوں سے
خطبات طاہر جلد 16
914
خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء
وہ مقام بنا ہے اور ابھرا ہے اور آئندہ آنے والی تاریخ نے ثابت کر دیا ہے کہ آپ کا وجود ایک مبارک
وجود تھا جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا روحانی بیٹا ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔ جو کچھ
بھی اپنے بیٹے کے متعلق دیکھا وہ ان کے بیٹے کے متعلق پورا ہوا۔ اب جبکہ میں نے ان کی جگہ ناظر
اعلیٰ اور امیر مقامی ان کے صاحبزادے مرزا مسرور احمد صاحب کو بنایا ہے تو میرا اس الہام کی طرف
بھی دھیان پھرا کہ گویا آپ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ میری جگہ بیٹھ ۔ یہ ساری باتیں ہمیں یقین دلاتی
ہیں کہ حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کی روح ایک پاک روح تھی ، بہت دلیر انسان،
خلافت کے حق میں ایک سونتی ہوئی تلوار تھے۔
یہاں پچھلے دنوں جب آپ نے سفر کیا ہے تو اس سفر کے دوران اس دفعہ اتنے خوش گئے
ہیں کہ مجھے وہم آیا کرتا تھا کہ کوئی بات ہے۔ پہلے کبھی بھی کسی سفر کے دوران نہ اتنا لمبا سفر کیا ، نہ اتنی
خوشی کا اظہار کیا۔ انگلستان دیکھتے ہوئے کہا مجھے تو اب یوں لگ رہا ہے میں نے پہلی دفعہ انگلستان
دیکھا ہے۔ اب جو خوشی اس دفعہ دیکھنے میں ہوئی ہے کبھی ساری عمر نہیں ہوئی۔ جرمنی گئے وہاں بھی اس
بات کا اظہار کیا ، ہالینڈ گئے وہاں بھی اس بات کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت خوش
گئے ہیں اس دفعہ یہاں سے کہ جس کی نظیر پہلے ان کے آنے میں کبھی نہیں ملتی۔ اس وقت مجھے شبہ پڑتا
تھا جسے میں دوسرا رنگ دے دیا کرتا تھا۔ مجھے لگتا تھا کہ یہ تو شاید جانے کی تیاریاں ہیں۔ پس وہ شبہ
درست نکلا اس طرح گئے ہیں کہ پھر واپس نہیں آئے ۔ واپس آہی نہیں سکتے کیونکہ اس ملک کو چلے گئے
ہیں جو ملک عدم تو نہیں ہے مگر ہمارے لئے عدم ہی کی طرح ہے یعنی جو ایک دفعہ چلا جائے پھر اس کا
کوئی نشان واپس نہیں آیا کرتا ۔ مگر وہ شخص جس کے متعلق الہامات دنیا میں باقی رہے ہوں اس کا جانا
بھی ایک فرضی جانا ہے۔ وہ لوگ ہمیشہ باقی رہتے ہیں ، اسی دنیا میں باقی رہتے ہیں ۔ پس اس پہلو
سے میں سمجھتا ہوں کہ آپ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔
میری بیٹی فائزہ نے مجھے بتایا کہ اتنا خوش تھے اس دفعہ کہ بار بار مجھ سے بھی بے حد محبت کا
اظہار کرتے تھے اور ایک بات پر میں نے کہا کہ آپ بہت خوش ہیں تو کہتے تھے خوش کیوں نہ ہوں
میرا خلیفہ مجھ سے راضی ہے۔ میں اسے بار بار دیکھتا ہوں، میں خوش کیوں نہ ہوں؟ وہ بچے نہیں تم نے
دیکھے، فائزہ سے کہا، جو خلیفہ کے ساتھ پھرتے ہیں ، ادھر اُدھر دوڑے پھرتے ہیں ، ان کی خوشیاں نہیں
خطبات طاہر جلد 16
915
خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء
دیکھیں وہ کیوں خوش ہیں اسی لئے کہ وقت کا خلیفہ ان سے راضی ہے۔ میں بھی اسی لئے خوش ہوں ۔
یہاں بھی بہت خطرناک حملے ہوئے بیماری کے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان بیماریوں سے نجات ملی ۔
واپس جا کر بھی حملہ ہوا اس سے بھی پھر نجات ملی۔
بے حد بہادر انسان تھے کہ کم دنیا میں اتنے بہادر انسان دیکھنے میں آتے ہیں۔ وہم ہوتا تھا تو
دوسروں کے متعلق ، اپنے متعلق نہیں ۔ میری بیماری کا خطرہ، خوف ، اور بچوں کو کہنا خیال رکھیں۔ اگر
کوئی تاخیر ہو جائے کہیں سے آنے میں مثلاً ایک دفعہ یہ پہلے پہنچ گئے اور مجھے آنا چاہئے تھا مگر دیر
میں آیا تو بے انتہا گھبراہٹ تھی ، ٹہلتے پھرتے تھے کہ کیوں نہیں ابھی تک پہنچے۔ تو اپنے متعلق بالکل
بے خوف اور دوسروں کے متعلق بے حد خوف رکھنے والے کہ کہیں کسی خطرناک واقعہ میں مبتلا نہ ہو گیا
ہو، کسی مہلک حادثے کا شکار نہ ہو گیا ہو۔ ساری زندگی ساده گزری ہے۔ بالکل بے لوث انسان اور
سادہ زندگی گزارنے والے ۔ ناظر اعلیٰ بھی اور اور اپنے بچے مسرور کو ساتھ لے کر زمینوں کا دورہ بھی کر
رہے ہیں۔ وہاں زمینداروں کے ساتھ بیٹھ کر اسی طرح باتیں کر رہے ہیں۔ ذرا بھی ان کے اندر کوئی
انا نیت نہیں پائی جاتی تھی۔ بالکل سادہ لوح ، غذا اگر مزے کی ہے تو اچھی لگے گی پر اگر نہیں بھی ہے تو
خوشی سے کھاتے تھے اور ہر چیز میں ایک قناعت پائی جاتی تھی ۔ پس اس ذکر خیر میں اگر چہ طول ہو گیا ہے
لیکن یہ ذکر خیر ہے ہی بہت پیارا ۔ اب میں ساری جماعت کو حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب
کے لئے دعا کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور بعد میں مرزا مسرور احمد صاحب کے متعلق بھی کہ اللہ تعالیٰ ان
کو بھی صحیح جانشین بنائے تو ہماری جگہ بیٹھ جا کا مضمون پوری طرح ان پر صادق آئے اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ
خودان کی حفاظت فرمائے اور ان کی اعانت فرمائے۔
اس سفر کے دوران یہاں بعض لوگوں نے آپ کی ایسی خدمت کی ہے کہ اگر ان کا ذکر نہ
کروں تو یہ ناشکری ہوگی ۔ سب سے پہلے تو فضل احمد صاحب ڈوگر ہمارے شکریہ اور دعاؤں کے محتاج
ہیں۔ اصل بات کچھ اور تھی اور میں کچھ اور سمجھا کرتا تھا۔ میں سمجھتا تھا کہ فضل احمد صاحب ڈوگر
میاں غلام احمد صاحب جو ان کے داماد ہیں ان کے ساتھ تعلق کی وجہ سے یہ خدمت کر رہے ہیں لیکن
جب میری علیحدہ ملاقات ہوئی تو اس وقت انہوں نے ایک راز کی بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ
ہمارے باپ پر ان کا ایک احسان ہے جو میں کبھی بھول نہیں سکتا۔ صرف یہ احسان تھا جس کی یاد مجھے
خطبات طاہر جلد 16
916
خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء
مجبور کرتی تھی چنانچہ میں نے اپنے بھائیوں کو کہا کہ دیکھو یہ تمہارے باپ کی بجائے ، ان سے بڑھ کر
ہیں۔ ہماری نسلیں بھی اس احسان کو پورا نہیں کر سکتیں اس وجہ سے تم یہی سمجھو کہ تمہارا باپ تمہارے
اندر دوبارہ آ گیا ہے۔ بلکہ اس باپ سے بڑھ کر ایک وجود تمہارے اندر آ گیا ہے۔ چنانچہ یہ راز اب
کھلا ہے مجھ پر کہ کیوں فضل ڈوگر کے بھائی صدیق، بشیر اور غلام احمد او اور غلام احمد اور سارے خاندان نے ان کی
ایسی خدمت کی ہے کہ واقعہ کوئی اپنے باپ کی بھی اس سے بڑھ کر خدمت نہیں کر سکتا۔ سارے سفر
میں ساتھ لئے پھرے ہیں۔ ہر جگہ رہائش کا انتظام کیا ہے اور جب بھی خدمت کا موقع ملا اسے اپنی
عزت افزائی سمجھا اور ظاہر یہی کیا جیسا کہ حق تھا کہ یہ ہمارا احسان نہیں ، آپ کے احسان کا پورا بدلہ
نہیں، ایک معمولی سا اظہار ہے جو ہم آپ کی خدمت کر رہے ہیں۔ پس اللہ کے فضل کے ساتھ ان
سب بھائیوں نے بھی آپ کی بہت خدمت کی ہے اور میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ هَلْ
جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ (الرحمن : 61) انہوں نے تو احسان کا بدلہ اتارا ہے مگر ہمارے
ایک محبوب قائد جو سارے پاکستان کے ناظر اعلیٰ بھی تھے، امیر مقامی بھی تھے، صدر انجمن احمد یہ کے صدر
بھی تھے ان کے ساتھ جو حسن سلوک کیا ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یہ تو مضمون ہے حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کے متعلق ، آج ان کی نماز جنازہ
ربوہ میں پڑھائی جا چکی ہے۔ کثرت کے ساتھ تمام پاکستان کی جماعتیں شریک ہوئی ہیں۔ یہ میرا
اندازہ ہے کہ شریک ہوگئی ہیں، پہلی جماعتوں کی طرف سے یہ اطلاعیں آرہی ہیں ان سے پتا چلتا ہے
کہ بہت کثرت سے لوگ آرہے ہیں لیکن ابھی تک ربوہ کی طرف سے اطلاع نہیں مل سکی۔ مجھے تعجب
ہے کہ کیوں ایسا ہوا ہے حالانکہ نماز جنازہ کے بعد فوری طور پر مطلع کرنا ان کا فرض تھا کہ مجھے اطلاع
دیتے کہ کیسی نماز جنازہ ہوئی، کیا واقعات ہوئے ، لوگوں کا کس قدر ہجوم تھا۔ اس سارے ماحول کی
تصویر کھینچنی ضروری تھی لیکن مجھے بہت تعجب ہے ۔ ہم نے جتنی دفعہ بھی کوشش کی ہے تمام فونوں کو
مصروف پایا اور جمعہ پر آنے سے پہلے تک ہمارا رابطہ نہیں ہو سکا۔ مگر یہ تو سارے پاکستان سے جہاں
سے چاہتے رابطہ کر سکتے تھے۔ اس لئے مرکز کو یا ہمارے ہیڈ کوارٹر ، مرکز تو یہی ہے جہاں میں ہوں ،
ہیڈ کوارٹر یعنی ربوہ میں جو نظام جاری ہے ان کو اتنی ہوش کرنی چاہئے کہ بڑے بڑے اہم معاملات
ہوتے ہیں اور وہ منہ میں گھنگھنیاں ڈال کر بیٹھے رہ جاتے ہیں ۔ اس سے پہلے بھی جو حالات گزرے
خطبات طاہر جلد 16
917
خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء
ہیں، بہت عجیب و غریب سے ان میں بھی بار بار میرے اصرار پر انہوں نے مجھے اطلاعیں بھیجنی شروع
کی ہیں، اس سے پہلے بالکل چپ بیٹھے تھے جیسے کچھ واقعہ ہی نہیں گزرا اور اب جنازے کے متعلق
تفصیلات سے آگاہ نہ کرنا یہ بھی ظلم ہے۔ آئندہ سے یا درکھیں کہ ہر اہم بات جو پاکستان میں ہو نظام
جماعت کا فرض ہے کہ جہاں سے بھی ہو سکے فوری طور پر مجھے اطلاع دے کر آگاہ کریں اور اس سے
دعا کی بھی تحریک ہوتی ہے۔
اب جبکہ میں یہ کہہ رہا ہوں منگلا صاحب کی ایک اطلاع اب میرے سامنے آئی ہے۔ آج
نماز جمعہ مکرم مولا نا سلطان محمود انور نے پڑھائی۔ جمعہ کے ساتھ ہی نماز عصر ادا کی گئی۔ حضرت
صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کا تابوت بذریعہ ایمبولینس مسجد اقصیٰ لے جایا گیا جہاں نماز جمعہ و عصر
کے بعد مکرم مرزا عبد الحق صاحب نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ مختلف اضلاع کے امراء اور جماعتوں کے
نمائندگان بھی آئے ہوئے تھے جن کی تعداد پانچ ہزار سے زائد تھی یعنی باہر سے آنے والوں کی۔ نماز جنازہ
کی ادائیگی کے بعد میت پیدل کندھوں پر بہشتی مقبرہ لے جائی گئی۔ جنازہ حضرت اماں جان والے
چوک کے پاس سے گزر کر مسجد مبارک کے سامنے سے ہوتا ہوا بہشتی مقبرہ لے جایا گیا۔ حضرت اماں جان
والے چوک سے مراد یہ ہے جہاں حضرت اماں جان کی یادگار تعمیر ہے ، وہ مٹی کا گھر جس میں
حضرت اماں جان رہا کرتی تھیں، اس مقام پر ایک یادگار تعمیر ہے۔ اس چوک سے ہوتا ہوا یہ جنازہ
وہاں پہنچا۔ بہر حال الحمد للہ یہ کارروائی اپنے اختتام کو پہنچی ۔ بہت سی دعاؤں کے ساتھ خدا تعالیٰ نے
ان کو رخصت کیا مگر جو وہاں پہنچنے والے پانچ ہزار ہیں صرف ان کی بات نہیں۔ میری میز ان خطوں اور
تعزیت کے تاروں اور فیکسوں سے بھر جاتی ہے جو ساری دنیا سے موصول ہو رہے ہیں اور ساری دنیا پر
اس وفات کے صدمے سے ایک لرزہ سا طاری ہے۔ تمام احمدی دعاؤں میں مصروف ہیں ۔ پس
صرف وہ پانچ ہزار نہیں بلکہ ساری دنیا کے احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل سے، اگر پہلے شامل نہیں تھے تو آج
نماز عصر کے بعد جب میں نماز جنازہ پڑھاؤں گا ، تو ان دعاؤں میں شامل ہو جائیں گے۔ پس بہت
ہی پیارا انداز ہے رخصت کا کہ ساری دنیا کی دعاؤں کو سمیٹے ہوئے کوئی انسان اس دنیا سے رخصت
ہو۔ اللہ تعالیٰ ان کو غریق رحمت فرمائے اور ہماری عاجزانہ دعاؤں کو قبول فرمائے۔
اب دوسرے مضمون کی طرف لوٹنے کا تو وقت نہیں جو نماز کا مضمون تھا اسے انشاء اللہ بعد
خطبات طاہر جلد 16
918
خطبه جمعه 12 دسمبر 1997ء
میں آئندہ بیان کر دیا جائے گا۔ اگر دو چار منٹ جمعہ کے ایک گھنٹے سے کم بھی ہو جائیں تو کوئی حرج
نہیں ( حضور نے اس موقع پر سہواً فرمایا اذان دیں مگر پھر فوراً اس فقرہ کو درست کرتے ہوئے۔) فرمایا اب میں بیٹھوں
گا ، پھر تکبیر کہوں گا اس کے بعد نماز جمعہ پڑھ کر پھر نماز عصر جمع کریں گے۔ نماز عصر کے معاً بعد آپ کی
نماز جنازہ غائب ہوگی۔ منہ سے غلطی سے بعض دفعہ اذان کا لفظ نکل جاتا ہے کیونکہ عادت ہے اذان
کے متعلق کہنے کی۔ اس لئے دنیا والے گھبرایا نہ کریں اس بات پر۔ یہ کوئی دماغ کی خرابی کی علامت
نہیں ۔ یہ بچپن سے میری عادت ہے اس لئے بعض لوگ لکھتے اس طرح ہیں جیسے پتا نہیں مجھے کیا ہو گیا
ہے۔ کچھ بھی نہیں ہوا۔ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں اللہ کے فضل سے۔ تو ابھی میں بیٹھوں گا پھر میں
اٹھ کر مسنون دعائیں آپ کے سامنے پیش کروں گا اس کے بعد پھر نماز جمعہ اور پھر نماز عصر ہوگی۔
خطبہ ثانیہ سے قبل حضور انور نے فرمایا:
اصل میں میرے دماغ کی ساخت یہ ہے کہ جب ایک مضمون قبضہ کرلے دماغ پر جیسے تیز
رفتار موٹر کو ایک دم دائیں بائیں موڑا نہیں جا سکتا اسی طرح یہ میری ساخت شروع ہی سے ایسی ہے
اور اگر یہ نقص ہے تو اس نقص کو سامنے رکھتے ہوئے اللہ نے مجھے اس منصب پر فائز فرمایا ہے کوئی ایسا
نقص نہیں ہے جو عمر کے تقاضے سے بعد میں رفتہ رفتہ پیدا ہوا ہو۔ بچپن میں یہی حال تھا اور نماز میں
بھولنے کی عادت مجھ میں اور میر محمود احمد صاحب اور نواب محمد احمد خان میں اس وقت سے مشترکہ
عادت تھی ۔ یہ باتیں تو لمبی ہیں کیوں بھولتے ہیں اور کیا واقعہ ہوتا ہے یہ میں کسی وقت شاید آئندہ بیان
کر دوں لیکن اتنا میں بتا دیتا ہوں کہ جو لوگ بے وجہ گھبرا گھبرا کر خط لکھتے ہیں آپ کو کچھ ہو گیا ہے، آپ
کو کچھ ہو گیا ہے۔ ان کو کچھ ہو گیا ہے، مجھے کچھ نہیں ہوا۔ میرا بچپن سے یہی حال ہے۔ اگر اللہ کے
نزدیک یہ عادت اور دماغ کی یہ خاص کیفیت خلافت کی راہ میں حائل ہوئی ہوتی تو اللہ تعالیٰ مجھے ہرگز
خلیفہ نہ بناتا۔ اس لئے بچپن سے ہی یہی حال ہے۔ جب میں بعض خاص سوچوں میں الجھ جاؤں تو
نا ممکن ہے کہ ایک دم ان کا رخ دوسری طرف موڑ سکوں اور یہی بات نواب محمد احمد خان میں مجھ سے
زیادہ شدید پائی جاتی تھی حالانکہ بہت بڑے موجد اور بہت بڑے حکیم انسان تھے۔ تو یہ فلسفیوں کے
متعلق جو کہانیاں سنی ہوئی ہیں آپ نے کہ سوٹی بستر پر ڈال دی اور آپ کونے میں کھڑے ہو گئے ، یہ
لطیفے تو ہیں مگر درست بھی ہیں سوچوں کے ہجوم کی وجہ سے ایسا ہو جایا کرتا ہے۔ اس لئے اس کو کوئی بیماری
خطبات طاہر جلد 16
919
خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء
نہ سمجھیں یہ ایک روزمرہ کے واقعات ہیں جو عام طور پر مفکرین سے وابستہ کئے جاتے ہیں، عام
لوگوں میں نہیں کئے جاتے۔ میں اپنے آپ کو مفکرین کے شمار میں تو نہیں لاتا مگر بیماری وہی ہے جو
مفکرین اور فلسفیوں کو ہو جایا کرتی ہے۔ اس لئے اس میں کسی قسم کی گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ
گھبرائیں تو یہ بیوقوفی ہے۔
بعض لوگوں نے مجھے یہاں تک لکھا ہے کہ آپ کو گویا وہ بیماری ہو گئی ہے جس کو
(Arteriosclerosis) آرٹیر یوسی کلروس کہتے ہیں جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ کو
آخری دنوں میں ہو گئی تھی ۔ اس بیماری کی اور بھی علامتیں ہوتی ہیں۔ یہ بیماری جب شروع ہوتی ہے تو
چند سالوں میں انسان کو بالآخر عقل کے لحاظ سے نہیں مگر دوسرے معاملات میں ناکارہ کر دیتی ہے اور
میں نے ناکارہ ہونا ہوتا تو جس زمانے کی میں بات کر رہا ہوں یعنی مسجد مبارک میں جب ہم نماز پڑھا
کرتے تھے میر محمود احمد اور میں اور ہم سب اور ہمیشہ تو نہیں مگر اکثر نماز کے بعد سجدہ سہو کرنا پڑتا تھا۔ تو
اس وقت سے مجھے گزر جانا چاہئے تھا اس عالم فانی سے اور اس کے بعد میری سوچوں کو معطل
ہونا چاہئے تھا۔(Arteriosclerosis) آرٹیر و یوسیکلر وسس کی بیماری تو ٹانگوں کا ستیا ناس کر
دیتی ہے اور اب تو مجھ میں اتنی طاقت نہیں مگر ایک زمانے میں ٹانگوں میں اتنی طاقت تھی کہ بہت تیز
دوڑنے والوں کو بھی پیچھے چھوڑ جاتا تھا۔ اور یہ ذہنی بیماری اس وقت بھی تھی۔ سائیکل پر اتنا تیز چلتا تھا
کہ مجھ سے بیس تیس سال چھوٹے تھے ان کو بھی چیلنج کرتا تھا کہ آؤ مقابلہ کر لو لیکن نہیں کر سکتے تھے جیسا
کہ سویڈن میں ایک صاحب نے مجھ سے خود بیان کیا کہ آپ احمد نگر سے پیچھے سامان لا دے آ رہے
تھے۔ وہ مجھ سے بہت چھوٹے ہیں غالباً آج آئے ہوئے بھی ہیں یہاں ملاقات کے لئے سویڈن سے۔
کہتے ہیں آپ نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا میں سائیکل پر تھا بالکل چھوٹا بچہ تھا۔ آپ نے کہا کرنا ہے
مقابلہ؟ میں نے کہا پھر چلتے ہیں۔ کہتے ہیں شروع میں تو آپ ساتھ ساتھ رہے اس کے بعد اتنا پیچھے چھوڑ
گئے کہ بہت ہی پیچھے رہ گیا میں تو یہ بیماری (Arteriosclerosis) آرٹیر یوسیکلروس نہیں
ہے۔ یہ لوگ جو طبیب بنے پھرتے ہیں ان کو پتا ہی نہیں کہ (Arteriosclerosis) آرٹیر یوسیکلروس
کیا چیز ہے؟ اس لئے آج کھول کر بتا رہا ہوں خدا کے واسطے میرے ہمدرد بنے پھرنے والے لوگ
مجھے یہ باتیں نہ لکھا کریں کیونکہ سوائے اس کے کہ ذہنی الجھن ہو مجھے اور کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچتا یا
خطبات طاہر جلد 16
920
خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء
نقصان نہیں پہنچتا۔ جو کینیڈا کے سفر کے دوران کمزوری واقع ہوئی تھی اور جرمنی میں بھی اس کی تفصیل
میں آپ کو بتاؤں تو آپ میں سے کمزور دل جو ہیں شاید ان کو دل کی تکلیف ہو جائے ۔ اس قدرسخت
بیماریوں میں جو محض دین کی خاطر لاحق ہوئیں یعنی گیمبیا کے حالات اور بعض دوسری پریشانیاں اتنا
کئے
شدید بیماری کا حملہ ہوا ہے احملہ ہوا ہے کہ میں حیران ہوں کہ میں نے اس کے باوجود سارے فرائض کیسے ادا ۔
اور لوگوں کو تو پتا ہی نہیں میرے دل پر کیا گزر رہی تھی ، میرے جسم پر کیا گزر رہی تھی۔ مگر یہ گواہ ہے سب
دنیا کہ میں نے اپنے فرائض میں ایک ذرہ بھی کمی نہیں آنے دی۔ ساری نمازیں باجماعت پڑھائی
ہیں، تمام سوال و جواب کی مجلسوں میں بیٹھا ہوں ۔ جماعت سے ملنے کے فیملی ملاقاتوں کے سارے
تقاضے پورے کئے ہیں۔ ایک ذرہ بھی ان میں کمی نہیں آئی اور کن حالات میں کئے ہیں یہ مجھے بتانے
کی ضرورت نہیں ۔ اللہ جانتا ہے ۔ اب لوگوں نے ہمدردی جتانے کے لئے کہ گویا میرے بہت زیادہ
لگتے ہیں، آپ کمزور ہو گئے ، آپ کمزور ہو گئے ۔ ان کو یہ نہیں پتا کہ اس کمزوری کے باوجود آپ کے
فرائض تو پورے کر رہا ہوں ۔ آپ کو اس سے کیا، میں کمزور ہوں یا نہ ہوں اللہ کے فضل سے جب تک
زندہ ہوں آپ کے متعلق جو فرائض ہیں ان کو پورا کرتا رہوں گا۔ اب میں وہ دعائیہ کلمات پڑھتا ہوں
اس کے بعد جمعہ ختم ہوگا ۔ چونکہ ابھی وقت باقی تھا میں نے کہا یہ باتیں بھی ساتھ ہی کرلوں ۔