رمضان کا سب سے بلند مقصد اور سب سے اعلیٰ پھل یہ ہے کہ اللّٰہ مل جاتا ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر سورۃ البقرہ کی متعلقہ آیات کی تفسیری نکات بیان فرمائے۔ آپ نے قرآن کریم کے نزول، رمضان کے مقاصد، مسافر اور مریض کے لیے احکامات اور روزوں کے ذریعے قرب الٰہی کے حصول کی وضاحت فرمائی۔ بعد ازاں آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کی روشنی میں روزے کو ڈھال، جسمانی و روحانی صحت کا ذریعہ اور روزمرہ زندگی کے فتنوں کا کفارہ قرار دینے کے مضامین بیان کیے۔

موضوعات: ماہ رمضان، قرآن کریم کی تفسیر، قرب الٰہی، روزہ، احادیث نبویہ

خطبات طاہر جلد 16
941
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
رمضان کا سب سے بلند مقصد اور سب سے
اعلیٰ پھل یہ ہے کہ اللہ مل جاتا ہے
( خطبه جمعه فرموده 26 دسمبر 7 ردسمبر 1997ء بمقام بیت 1997 بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَةٍ
مِنَ الْهُدًى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ
كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ
الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ
عَلَى مَا هَدُ بِكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي
فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوالِي
وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ
(187 186
پھر فرمایا:
اب رمضان میں داخل ہونے سے پہلے یہ ہمارا آخری جمعہ ہے۔ جو رمضان کے بغیر جمعے
آتے ہیں ان میں سے یہ آخری ہوگا اور باقی جمعے انشاء اللہ رمضان کے دوران آئیں گے تو جیسا کہ
ہمیشہ سے میرا دستور رہا ہے میں رمضان آنے سے پہلے جمعہ میں رمضان ہی کے متعلق کچھ امور بیان کرتا
ہوں اور بعض دفعہ یہ سلسلہ رمضان کے جمعوں تک بھی پھیل جاتا ہے لیکن یہ ایسے مسائل ہیں جو بار بار سننے

خطبات طاہر جلد 16
942
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
کے باوجود پھر بھی فراموش ہو جایا کرتے ہیں ۔ فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَى (الاعلی : 10) میں
جو یہ نصیحت ہے کہ زور سے اور بار بار نصیحت کیا کر کیونکہ ایسا نصیحت کرنا جو بار بار ہو بہت فائدہ پہنچاتا
ہے۔ پس اس پہلو سے اگر چہ آپ میں سے بہت سے ایسے ہوں گے جنہوں نے پہلے بھی یہی مضمون
سنا ہوگا مگر ایک بڑی تعداد نئے آنے والوں کی بھی ہے جو کثرت کے ساتھ گزشتہ رمضان کے بعد
جماعت میں داخل ہوئے ہیں ان کا بھی حق ہے کہ ان کے سامنے بھی یہی باتیں دہرائی جایا
کریں۔ دوسرے، چھوٹے بچے بڑے ہو رہے ہیں۔ پھر بسا اوقات بعض لوگ جمعہ میں آنہیں سکتے یا
پہلے، پچھلے رمضان پر ڈش انٹینا کا نظام اتنا عام نہیں تھا جتنا اب ہو چکا ہے تو یہ سارے امور ایسے ہیں کہ اگر
آپ سمجھیں کہ آپ کو ان باتوں کا علم ہے تو پھر بھی تسلی رکھیں کہ اکثر ایسے ہیں جن کو ضرورت ہے اور جو سمجھتے
ہیں ان کو علم ہے ان کا یہ وہم ہے کہ ان کو پوری طرح علم ہے۔ جب مضمون شروع ہوگا تو آپ سمجھ جائیں
گے کہ اس علم کو بار بار دہرانے کی ضرورت ہے تا کہ یہ دلوں کی گہرائیوں تک اترے۔
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ رمضان کا مہینہ أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ
کا ایک ترجمہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا ۔ هُدًى لِلنَّاسِ ہدایت ہے لوگوں کے لئے وَ بَيِّنت
مِنَ الْهُدی اور ہدایت میں سے بھی ایسی کھلی کھلی روشن ہدایات کہ جو ظاہر و باہر ہوں ۔
وَالْفُرْقَانِ اور فرقان بھی ہے یعنی اپنے اندر بڑے مضبوط دلائل رکھتا ہے۔ اسی آیت کا دوسرا
ترجمہ یہ ہے کہ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآن یعنی رمضان کا مہینہ تو وہ ہے جس
کے بارے میں قرآن اتارا گیا ہے۔
جہاں تک پہلے ترجمے کا تعلق ہے عموماً مفسرین یہ بیان کرتے ہیں کہ رمضان میں قرآن
اتارا گیا“ سے مراد یہ ہے کہ رمضان میں پورا قرآن اتارا جاتا تھا۔ یہ درست نہیں ہے کیونکہ قرآن کریم
تو آہستہ آہستہ نازل ہوا ہے اور سوائے اس کے کہ اس رمضان میں جس میں پورا قرآن مکمل ہو چکا تھا
سارا قرآن دہرایا جا ہی نہیں سکتا ۔ دوسرے، رمضان بہت بعد میں فرض ہوا ہے اور قرآن تو نبوت کے
پہلے دن سے اتارا جا رہا ہے اس کا رمضان سے کیا تعلق ہوا ۔اس لئے یہ کہنا کہ ”رمضان میں اتارا
گیا یہ اس پہلو سے درست نہیں بنتا۔ رمضان میں کثرت کے ساتھ جو کچھ اتر اتھا دہرایا جاتا تھا۔
أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ کا ایک معنی یہ لیا جا سکتا ہے جو درست ہے کہ جتنا قرآن بھی نازل

خطبات طاہر جلد 16
943
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
ہو چکا تھا اس رمضان میں دوبارہ ضرور دہرایا جاتا تھا تو اُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ کا ایک معنی ہے۔
قرآن کے معانی کو طاقت بخشنے کے لئے ، اس کو شدت عطا کرنے کے لئے آنحضرت
رمضان میں گزشتہ اترا ہوا قرآن دہرایا جایا کرتا تھا۔
صلى الله
علی پر ہر
دوسرا معنی وہی ہے جو میں نے دوسرے پہلو سے کیا ہے کہ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي
أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ رمضان کا مہینہ تو وہ ہے جس کے بارے میں قرآن اتارا گیا ہے اور یہ معنے
بڑے وسیع ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم کی جتنی تعلیم بھی ہے رمضان میں وہ ساری کی
ساری تعلیم انسان کے لئے قابل عمل ہو جاتی ہے حالانکہ عام مہینوں میں لازم نہیں کہ وہ تعلیم قابل عمل
بل عمل ان معنوں میں تو ہے کہ انسان عمل کر سکتا ہے لیکن عموماً اس پر عمل کرنا ضروری نہیں
کرتا اور رمضان میں قرآن کریم کی تعلیم کا کوئی ایسا حصہ نہیں جو اس مہینے میں پورا نہ اترتا ہو۔ تو
أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ اتنا عظیم مہینہ ہے کہ گویا قرآن اسی مہینہ کے بارہ میں نازل کیا گیا تھا۔
اب دیکھ لیں روزہ ایک بہت ہی اہم قربانی ہے اور بہت سے مفسرین لکھتے ہیں کہ
اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ (البقرة: 154) میں صبر سے مراد روزہ ہے تو روزے اور عبادت
کے ذریعہ سے مدد مانگا کر ولیکن کتنے ہیں جو سارا سال روزے رکھتے ہیں یا سارے سال میں کسی مہینے
میں وہ روزے رکھتے ہوں۔ بہت بھاری اکثریت مسلمانوں کی ہے جو روزہ نہیں رکھتی ۔ کبھی اتفاق
سے کوئی مصیبت ٹوٹ پڑے تو اس وقت روزہ رکھ بھی لیتے ہیں اور بہت ہی تھوڑی تعداد ہے جو
باقاعدگی سے رمضان کے مہینوں کے علاوہ بھی روزے رکھتے ہوں ۔ فِيهِ الْقُرْآنُ سے مراد اس
صورت میں ، دوسرے معنوں میں یہ بنے گا کہ یہ وہ مہینہ ہے جب سارے مسلمان روزہ بھی رکھتے
ہیں۔ کوئی دنیا میں ایسا مسلمان نہیں جو رمضان میں روزے نہ رکھتا ہو اور وہ جو نماز بھی نہیں پڑھا کرتے
وہ سمجھتے ہیں کہ روزہ ہماری نمازیں بخشوانے کا موجب بھی بن جائے گا اور روزوں پر اتنا زور ہوتا ہے
کہ جو کچھ بھی نہیں کرتے سال میں کم سے کم آخری عشرہ کے روزے رکھنے لگ جاتے ہیں۔ جو شرابیں
پیتے ہیں، ہر قسم کی بدیاں کھاتے ہیں اور کرتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ رمضان کے روزے ان سب کو
بخشوانے کا موجب بن جائیں گے۔
پر أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ کا مطلب یہی ہے کہ قرآن کی تمام تعلیمات اس مہینے میں

خطبات طاہر جلد 16
944
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
شدت کے ساتھ عمل میں لائی جاتی ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے قرآن کا مقصد ہی اس مہینے کے
متعلق تھا ، اس کی وضاحت تھا ، اس کی خوبیاں بیان کرنا تھا۔ پس اس پہلو سے أُنْزِلَ فِيهِ
الْقُرْآنُ کے نتیجے میں اب ہمیں غور کرنا ہے کہ اس سے پھر کیا کیا کچھ حاصل ہوگا۔ پہلی بات تو یہ ہے
کہ اگر أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ کی بات درست ہے تو هُدًى لِلنَّاسِ یہ مہینہ بھی اور قرآن کریم
بھی یہ دونوں انسان کے لئے ہدایت بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ اس مہینے سے گزرنے کے بعد اور قرآن کریم
کا کثرت سے مطالعہ کرنے کے بعد هُدًى لِلنَّاسِ یہ چیزیں لوگوں کے لئے ہدایت کا موجب
ہوں گی۔
اگر کوئی رمضان میں سے گزر جائے اور ہدایت نہ پائے تو قرآن سچا ہے یا وہ سچا ہے۔ اس کا
یہ کہنا کہ میں نے رمضان کے روزے پائے ، میں نے رمضان سے اپنے گناہ بخشوا لئے یہ ساری
باتیں غلط ہو جائیں گی کیونکہ رمضان المبارک کو ضرور ہے کہ اس کے لئے کچھ نہ کچھ ہدایت کا سامان
پیدا کرے ۔ قرآن کریم کی تلاوت کے ذریعے ہو یا براہ راست روزوں کے ذریعے ہو دونوں صورتوں
میں ہدایت ضرور ملنی چاہئے ۔ وَبَيِّنَةٍ مِنَ الْهُدی اور وہ لوگ جو پہلے ہی ہدایت پر ہوا کرتے
ہیں ان کے لئے وَبَيِّنَتٍ مِنَ الْهُدَی کی خوشخبری ہے۔ اتنی عظیم الشان ہدایتیں رمضان کے
دوران نصیب ہوں گی کہ آنکھیں کھول دیں گی، پہلے جن کی طرف توجہ ہی نہیں تھی۔ بنت وہ ہیں جو
آنکھوں کو چندھیا دیں گویا کہ وقتی طور پر اتنے روشن ہوں کہ انسان حیران ہو کے دیکھے اچھا یہ بھی تھی ۔
تو ایسی روشن ہدایات انسان کو اس مہینے میں نصیب ہوتی ہیں جو قرآن میں پہلے سے موجود ہیں۔
وَبَيِّنَتٍ مِنَ الْهُدَی میں قرآن کی طرف اشارہ ہے کہ اس میں بھی موجود ہیں لیکن ان ہدایات
کے لئے آنکھیں کھلتی نہیں ہیں اور یہ امر واقعہ ہے کہ انسان کی آنکھیں کھلنے کا دور ہر رمضان میں اسی
طرح آیا کرتا ہے۔ ساری زندگی وہ جو سمجھتا ہے کہ میں نے سب کچھ پالیا، رمضان میں کبھی کبھی
اچانک یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا ابھی یہ آیت نازل ہوئی ہے ، ابھی اس آیت کا مضمون سمجھ آیا ہے۔
اور اس وقت وہ بسنت میں شمار ہونے لگتی ہے۔ وَالْفُرْقَانِ اور بڑی قطعی دلیلیں انسان کو عطا کرتا
ہے۔ ایک پہلو سے فرقان سے مراد یہ ہے کہ انسان جو شک میں مبتلا ہوتا ہے کہ نہ معلوم میں ہدایت
پر عمل کر بھی رہا ہوں کہ نہیں وہ فرقان میں داخل ہو جاتا ہے۔ اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ایسی

خطبات طاہر جلد 16
945
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
بین دلیل ملتی ہے کہ وہ سمجھ جاتا ہے کہ اب میں نے واقعہ سب کچھ پا لیا ہے اور وہ باقیوں سے الگ کیا
جاتا ہے اور قرآن جس طرح فرقان ہے باقی سب مذاہب سے نمایاں، الگ اور باقی سب کتابوں
سے نمایاں الگ اسی طرح انسان بھی اپنی ذات میں ایک فرقان بن جاتا ہے اور جب وہ اللہ تعالیٰ کی
طرف سے فرقان بنتا ہے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور بھی بہت سے مضامین
ہیں جو اس آیت سے تعلق رکھتے ہیں لیکن وقت کی نسبت سے میں مختصراً آگے گزروں گا کیونکہ بہت سی
احادیث نبویہ بھی آپ کے سامنے رکھتی ہیں اور ان کی بھی تشریحات کرنی ہیں۔
فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ جو کوئی بھی رمضان کو دیکھ لے فَلْيَصُمه پس
وہ اس کے روزے رکھے ۔ شَهِدَ سے مطلب یہ ہے کہ ایک تو چاند کی شہادت ہوا کرتی ہے یعنی رمضان
کا چاند نکلتا ہے تو لوگ دیکھتے ہیں ۔ دوسرا شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْر جس نے رمضان کی حقیقت کو سمجھ کر
اس مہینے کو پالیا ہو وہ اس پر گواہ بن گیا ہو ایسے شخص کے لئے لازم ہے کہ وہ اس کے روزے رکھے۔
وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ اگر ایسا شخص مریض ہو یا سفر کی
حالت میں ہو فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ تو پھر دوسرے دنوں میں اس عدت کو پورا کرنا ہے۔
بہت سے لوگ ہیں جو سفر کی حالت میں بھی روزے رکھتے ہیں حالانکہ یہ آیت کریمہ صاف
صاف بتلا رہی ہے کہ سفر کی حالت میں روزے نہ رکھو۔ اگر سفر کی حالت میں انسان خدا کو زبردستی
خوش کرنے کے لئے روزے رکھے گا تو اللہ تعالیٰ کو تو زبردستی خوش نہیں کیا جاسکتا۔ ساری زندگی
روزے رکھ رکھ کے مر جائے مگر ز بر دستی خدا کو خوش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ روزوں میں نیکی اس کی رضا کی
نیکی ہے۔ اگر رضا نہیں تو نیکی بھی نہیں ۔ اگر رضا اس بات میں ہے کہ نہ رکھو تو نہ رکھو اور یہ نہ سمجھو کہ تم
رمضان کے روزے رکھ کر سفر کی حالت میں بھی اللہ کو خوش کر سکتے ہو لیکن رمضان کے مہینے میں سفر کی
حالت میں روزے رکھنا فی الحقیقت اگر آپ غور کر کے دیکھیں تو نیکی ہے ہی نہیں کیونکہ انسان رمضان
کے مہینے میں آسانی سے روزے رکھتا ہے اور وہ روزے جب رمضان کے بعد الگ رکھنے پڑیں پھر
اس کو سمجھ آتی ہے کہ مشکل کام تھا۔ تو بعض لوگ نیکی کے بہانے آسانی چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ
روزوں کو ٹر خاؤ جتنے نکل جائیں ہاتھ سے نکل جائیں ورنہ مصیبت پڑے گی بعد میں ۔ تو اللہ تو نفس کو
جانتا ہے، اس کی گہرائیوں سے باخبر ہے اس لئے اللہ کو آپ دھو کہ نہیں دے سکتے ۔

خطبات طاہر جلد 16
946
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
آپ دوبارہ اپنا تجزیہ کر کے دیکھ لیں آپ کو یہی معلوم ہوگا کہ اکثر سفر میں روزے رکھنے
والوں نے اسی وجہ سے روزے رکھے تھے کہ اب مہینہ چل رہا ہے سب روزے رکھ رہے ہیں ہم بھی
ساتھ رکھ لیتے ہیں بعد میں کون رکھتا پھرے گا۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ
أَيَّامٍ أُخَرَ ۔ اگر سفر میں ہو تو اَيَّاهِ آخَرَ میں روزے رکھو۔ اب اس میں ایک بہت دلچسپ
بات یہ ہے کہ اس کے بعد فرمایا گیا ہے ۔ يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ
اللہ تمہارے لئے پُر چاہتا ہے، آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا۔ اب اس بات کو اچھی
طرح سمجھ لیں اور پھر واپس اس آدمی کی طرف جائیں جو آسانی اسی میں دیکھتا ہے۔ کیا اس کو اجازت
ہوگی؟ اس کو اجازت نہیں ہوگی کیونکہ اس کے روزے ، روزے ہوتے ہی نہیں ۔ فرماتا ہے اطمینان
سے روزے رکھو یسر کے ساتھ ، آسانی ہو ، سارا دل اور دماغ پوری طرح روزے میں لگا ہو اس آسانی ا
کی حالت میں روزے رکھو تنگی اٹھا کر، مصیبت میں پڑ کر روزے نہیں رکھنے۔ پس وہ شخص جو اپنے
روزے ٹالتا ہے وہ دراصل عُسر کے روزے رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تمہارے لئے اللہ عُسر نہیں
چاہتا تم نے ٹیسر کے روزے رکھتے ہیں۔
وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ یہ بعد میں روزے رکھنا اس لئے ہے کہ تم عدت پوری کر لو یعنی تمہیں
دن کے روزے ہیں تو تمیں دن کی عدت کو پورا کیا جائے گا ۔ اگر انتیس دن کے روزے ہیں تو انتیس
دن کی عدت کو پورا کیا جائے گا ۔ عدت کو پورا کرنا مقصود بالذات ہے۔ پس رمضان دیکھا ہو تو
رمضان کے روزے نہ رکھنے کا کوئی بھی عذر قبول نہیں ہوگا جب تک اس کے روزے بعد میں پورے نہ
کئے جائیں۔ اس کے نتیجے میں وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدُيكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
تا کہ تم اللہ کی تکبیر بلند کرو، اللہ کی بڑائی بیان کرو عَلی مَا هَدكُمْ اس بات پر جو اللہ نے تمہیں
ہدایت دے دی، جس ہدایت کا پہلے ذکر گزر چکا ہے۔ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ اور تاکہ تم اس کے شکر
گزار بندے بنو، اس کا شکریہ ادا کرو۔ بنو، ادا
رمضان میں سے گزرنے کے بعد امر واقعہ یہ ہے کہ اگر آپ نے صحیح روزے اللہ کی خاطر
رکھے ہوں تو لازماً رمضان کے بعد بہت شکر کی توفیق ملتی ہے۔ بعض لوگ اس وجہ سے شکر کرتے ہیں
کہ ان پر رمضان بو جھل تھا اور اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی کہ بوجھل ہونے کے باوجود اس کے

خطبات طاہر جلد 16
947
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
روزے رکھ لئے ۔ بعض لوگ اس لئے شکر ادا کرتے ہیں مَا هَدُیکھ کہ رمضان میں انہوں نے
بہت سی ہدایتیں دیکھی ہوتی ہیں اور بہت سے رمضان نئی نئی ہدایتیں لے کر ان کے لئے طلوع ہوتے
ہیں اور اسی طرح رخصت ہوتے ہیں۔ تو شکر کا وقت تو رمضان کے دوران ہی ہے اس کے متعلق بھی
احکامات ہیں لیکن رمضان کے بعد کا شکر یہ معنی رکھتا ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرے کہ اس
نے اس رمضان کو اس پر آسان کر دیا، حسر نہیں رہنے دیا۔ اُس نے آسانی عطا کی۔ اُس کا ذکر کرنے
کے لئے ہم راتوں کو اٹھے ، اُس کی خاطر بھوک، پیاس ہر قسم کی بدنی سختی برداشت کی اور نتیجہ یہ نکلا کہ
ہدایت عطا ہوئی وہ ہدایت جو عام دنوں میں نہیں ملا کرتی تھی۔ پس یہ شکر رمضان کے کامیابی سے
گزرنے کا شکر ہے۔ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ۔ اس کا سب سے بڑا پھل، جو رمضان کا سب سے بلند
مقصد اور سب سے اعلیٰ پھل ہے وہ یہ ہے کہ اللہ مل جاتا ہے۔
چنانچہ اس کے معا بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي
قَرِيب آنحضرت ﷺ کو مخاطب کر کے فرمایا ہے اے رسول! یعنی رسول کا نام تو نہیں مگر مخاطب
آنحضور ہی ہیں۔ وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّی جب میرے بندے تجھ سے سوال کریں عنی
میرے بارے میں فَإِنِّي قَرِيبٌ تو میں قریب ہوں ۔ اس دعا میں جس کی طرف اشارہ ہے یہاں
دنیا کی ضرورتیں پوری کرنے کا کوئی حوالہ نہیں ۔ وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّی یعنی جب میرے
بندے مجھے ڈھونڈتے پھریں، مجھے چاہتے ہوں اور تجھ سے پوچھیں کیسے ہم اپنے رب کو پالیں تو اس
وقت یہ نہیں فرمایا فقُل إِنِّي قَرِيبٌ تو ان سے کہہ دے اِنَّ اللهَ قَرِيبٌ کہ اللہ قریب ہے یا میں قریب
ہوں۔ فوری جواب ہے فَإِنِّي قَرِيبٌ ۔ قریب والا بعض دفعہ دوسرے کا حوالہ بھی نہیں دیتا ، کسی
دوسرے کو یہ نہیں بتائے گا کہ اس کو بتا دو کہ میں قریب ہوں ۔ تو اس میں سوال کرنے والے کی نیت
کے خلوص کا ذکر ہے۔ اگر واقعہ کوئی اللہ کو چاہتا ہے تو اے رسول جب بھی وہ تجھ سے پوچھے گا میں اس
کو سن رہا ہوں گا۔ مجھے بتانے کے لئے اس وقت تیرے حوالے کی ضرورت نہیں۔ اِنِّی قَرِیب میں تو ساتھ
کھڑا ہوں، رگ جاں سے بھی زیادہ قریب ہوں لیکن اُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۔ میں
پکارنے والے کی دعوت کو سنتا ہوں جب وہ مجھے پکارے۔ یعنی میرا شوق رکھتا ہو۔ دنیا طلی کی خاطر نہ
میں یاد آؤں۔ یہ عجیب منظر ایک کھینچا گیا ہے إِذَا دَعَانِ ۔ جس کا رمضان میں آپ کو زیادہ دیکھنے کا

خطبات طاہر جلد 16
948
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
میں
موقع ملے گا، بہت ہی دل کش منظر ہے ۔ کئی لوگ ہیں جنہوں نے زندگیاں وقف کر دیں، جنگلوں :
ڈھونڈتے پھرے، اللہ اللہ پکارتے پھرے اور پھر بھی ان کو اللہ نہیں ملا۔ کئی لوگ ہیں جو بعض دفعہ بے اختیار
ہو کر اللہ کہتے ہیں تو اللہ ان کو مل جاتا ہے۔ اس مضمون کا فرق کیا ہے۔ یہ فرق اب یہاں بیان کیا جائے گا۔
فَلْيَسْتَجِيبُوالی ان پکارنے والوں کا فرض ہے کہ میری بات بھی تو مانا کریں۔ مجھے
اس طرح نہ پکاریں جیسے نوکروں کو پکارا جاتا ہے۔ جب ضرورت پیش آئے آواز دو وہ کہے گا حاضر
سائیں! ایسے بندے جو میری باتوں کی طرف دھیان دیتے ہیں جو میری باتوں کے اوپر عمل کرتے
ہیں وہ پہلے میرے بندے بنتے ہیں پھر جب وہ پکاریں گے تو ان کو جنگلوں میں جانے کی ضرورت نہیں
رہتی جہاں بھی پکاریں گے فَانِي قَرِيبٌ میں ان کے پاس ہوں گا۔
پس وہ لوگ جو یہ فرق نہیں کر سکتے بسا اوقات یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ ہم نے تو اللہ کو بہت
پکارا ، ہر طرف آوازیں دیں کہیں ہمیں خدا کا نشان نہیں ملا۔ ان لوگوں میں بڑے بڑے شعراء بھی ہیں
جو تعلی بناتے ہیں اس بات کو کہ ہم نے تو خدا کو بلا دیکھا کہیں کوئی نشان نہیں ملا۔ ان میں اس زمانے
کے دہر یہ بھی ہیں جنہوں نے راکٹس کے اوپر سفر کئے اور کہا کہ ہم نے آوازیں دیں خدا کو کہیں خدا کا
نشان نہیں ملا۔ ان لوگوں میں وہ فراعین ہیں اس دور کے جنہوں نے بلند و بالا عمارتوں پر قبضے کئے اور
ان کی چوٹی پر جا کر یہ اعلان کیا ہمیں یہاں کوئی خدا دکھائی نہیں دیتا۔ مگر اس شرط کو پورا نہ کیا
فَلْيَسْتَجِيبُو الي ان کی زندگی خدا کی خاطر نہیں ہوا کرتی ۔ یہ لوگ بدکردار ہوا کرتے ہیں۔ اللہ
کے بندوں سے وہ سلوک نہیں کرتے جو اللہ اپنے بندوں سے کرتا ہے۔ پس جب وہ یہ شرط نہیں پوری
کرتے تو ان کا بلانے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ یہ آوازیں دیتے پھریں ان کی آواز ایک صدا بصحر الثابت
ہوگی۔ جیسے صحرا میں آواز دیں تو اس کی گونج بھی پیدا نہیں ہوتی وہ ایک طرف سے نکلتی ہے تو نکلتی چلی
جاتی ہے کہیں قریب ٹیلے ہوں تو ان سے ٹکرا کے آجائے ورنہ صدا بصحر اسے مراد یہ ہے کہ ایسی صدا
جس میں گنبد کی آواز بھی پیدا نہ ہو۔ پس یہ ایسے لوگ ہیں کہ مجھے بلائیں گے تو کوئی نشان نہیں پائیں
گے۔ فَلْيَسْتَجِيبُوانِي وَلْيُؤْمِنُوابى پہلے میری باتوں کا جواب دیا کریں پھر مجھ پر ایمان
لائیں۔ جو میری باتوں کا جواب دیتے ہیں ان پر اور طرح ظاہر ہوا کرتا ہوں۔ وہ ایمان بہت
طاقتور ایمان ہے جو ان شرائط کے ساتھ ہو۔ وہ شخص جس کا خدا اس کے ساتھ ساتھ پھر رہا ہو اس

خطبات طاہر جلد 16
949
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
کا ایمان ہی اصل ایمان ہے باقی سب ایمان دور کی باتیں ہیں۔
تو رمضان کی یہ خوبی ہے کہ اس کے آخر پر جہاں تَشْكُرُونَ کے بعد وضاحت کی گئی ہے کہ
کیوں شکر ادا کرو وہاں یہ وضاحت ہے کہ ہر رمضان تمہارے لئے خد رے لئے خدا کولے کے آتا ہے، ہر رمضان کا
پھل اللہ تعالیٰ ہے۔ اگر خدا مل جائے تو پھر تمہیں اور کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے کہ اسے ڈھونڈ تے
پھرو، اسے پکارتے پھرو۔ جب اللہ مل جاتا ہے تو پھر یاد رکھو فَإِنِّي قَرِيب خدا پھر ساتھ رہا کرتا
ہے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون پر مختلف کتب میں اور اپنی ملفوظات
کی مجالس میں بہت روشنی ڈالی ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ یا درکھو! اللہ اگر واقعہ ایک دفعہ مل جائے تو
پھر چھوڑ کے نہیں جایا کرتا۔ بندے چھوڑ جاتے ہیں مگر اللہ نہیں چھوڑا کرتا ۔ یہ خدا تعالیٰ کی وفا کی ایک
صفت ہے جو انسانوں میں ہم نے نہیں دیکھی۔ شعروں میں بھی آپ نے اس مضمون کو بیان کیا ، نثر
میں بھی اس مضمون کو بیان کیا اور اس شدت سے بیان کیا ہے کہ صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ وہ شخص
ہے جس کے ساتھ ضرور خدا رہتا ہے۔ ورنہ اس طرف توجہ ہی نہیں پیدا ہو سکتی خیال ہی دل میں نہیں
گزرتا اور اللہ کے بندوں کے سوا جو دنیا میں خدا کے بندے بنے پھرتے ہیں ان کی تحریرات دیکھ لیں ،
ان کے خطبات کو سن لیں سب ان چکروں سے خالی ہیں ان کو تجربہ ہی کوئی نہیں ہے۔ ملائیت کی باتیں
سن کر دیکھیں ان باتوں میں کتنا فرق ہے۔
وَلْيُؤْمِنُوالی پھر مجھ پر ایمان لائیں میرے بن کر ، لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ تا کہ وہ
رشد پالیں۔ یہ رشد وہ ہے جو سب سے آخر کی رشد ہے اس کے بعد ہر طرف روشنی ہی روشنی ہو جاتی
ہے۔ پس یہ رمضان ہے جس میں ہم عنقریب داخل ہونے والے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ
میں سے جس نے بھی اس خطبے کو سنا ہے وہ رمضان میں جانے سے پہلے پوری تیاری کرے گا۔ وہ لوگ
جو خوف رکھتے ہیں کہ مشکل ہے ان کے لئے میرا پیغام ہے کہ دیکھنے میں مشکل لگتی ہے ہم سب کو یہ تجربہ
ہے کہ رمضان میں داخل ہونے سے پہلے مشکل لگا کرتی ہے مگر اللہ تعالیٰ مشکل کو آسان بھی کر دیا کرتا ہے
اور یہ وعدہ خصوصیت کے ساتھ یاد رکھنا چاہئے ۔ يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ ۔ پس اللہ اگر آسانی چاہتا
ہے تو وہ آپ کے رمضان کو آپ کے لئے آسان کر دے گا ۔ دعائیں کریں گے تو ایسا ہی ہوگا۔ اب
روزے سے متعلق حضرت اقدس رسول اللہ ﷺ کے چند اقتباسات میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔

خطبات طاہر جلد 16
950
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
میں ضمناً یہ بھی بتادوں کہ آج صبح سے بہت دیر پہلے سے میں نے عمداً پانی نہیں پیا کیونکہ میں
دیکھ رہا تھا کہ رمضان کے روزوں میں جو جمعہ کا خطبہ دیا کروں گا تو کس حد تک میرا منہ خشک ہوگا ، کس
حد تک مشکل پڑے گی ۔ آج میں تجربہ کر کے دیکھ لوں تو اس لئے گھبرائیں نہیں ۔ بعض لوگوں کی عادت
ہے میری ہر بات پہ گھبرانے لگ جاتے ہیں بالکل گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، یہ ایک تجربہ ہے ۔
میں سمجھتا ہوں ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے رمضان میں بھی اسی قسم کے خشک منہ والے لیکن گیلے خطبے
ہوں گے۔ منہ خشک لیکن آنکھیں تر ۔ تو مجھے بار بار یہ بتانا پڑتا ہے کیونکہ لوگوں کو عادت پڑ گئی ہے۔ وہ
اپنے آپ کو میرا زیادہ قریبی دکھانا چاہتے ہیں۔ فوراً فون آنے ، تاریں آنے لگتی ہیں ، آپ کا منہ خشک
ہو گیا تھا ، آپ کا منہ خشک ہو گیا تھا ، ان کو اتنی بھی عقل نہیں کہ حضرت مصلح موعودؓ کی ساری زندگی ہر خطبے
اور تقریر میں پانچ پانچ منٹ کے بعد چائے کی پیالی پیش ہوا کرتی تھی۔ ان کو بھول ہی گیا ہے۔ وہ سمجھتے
ہیں یہ بلاء صرف مجھ پر پڑی ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ کا ایک بھی خطبہ، ایک بھی جلسے کی تقریر مجھے یاد
نہیں جب حضرت مصلح موعود کی خدمت میں بار بار چائے کی پیالی پیش نہیں ہوا کرتی تھی اور مجھے یاد
ہے کہ میں بھی نیچے پاس بیٹھ جایا کرتا تھا کیونکہ اس جھوٹی پیالی کے لئے ، جو تبرک تھی سارے لوگ ایک
دم ہاتھ بڑھایا کرتے تھے اور چائے بہت مزیدار ہوتی تھی اور مجھے یاد ہے کہ اس وقت اللہ بہتر جانتا
ہے تبرک کا شوق تھا یا چائے کا تھا مگر اس چائے کو پینے کے لئے ہم بھی قریب ہو کر بیٹھ جایا کرتے تھے
اور خان صاحب جو حضرت صاحب کے لئے چائے اور چائے اوپر بھیجا کرتے تھے وہ بعض دفعہ دیکھ کے تو دفعہ باری
باری کہتے تھے اچھا لو یہ تمہاری پیالی ہے، یہ تمہاری پہالی ہے۔ حضرت خلیفہ مسیح الثالث کا دور تو
آپ میں سے اکثر نے دیکھا ہوگا۔ کیا حضرت خلیفتہ امسیح الثالث قہوے کی پیالی نہیں پیا کرتے
تھے، اس سے بہت زیادہ جو میں پیتا رہا ہوں۔ اس قہوے پر بھی ان کو اعتراض نہیں ہوا اور میرے گرم
پانی پر اعتراض ہو گیا ہے۔ عجیب و غریب ہستیاں ہیں جو میری ہمدرد ہیں ۔ ان کو سوچنا چاہئے ، عقل
کرنی چاہئے کہ یہ سلسلہ آج سے شروع نہیں ہوا۔ جو خلافت مجھے یاد ہے اس سے لے کر اب تک
تو یہی حال ہم نے دیکھا ہے۔ پس اگر اللہ تعالیٰ کو یہی منظور ہے کہ تقریر کے دوران گھونٹ بھر پانی پی
لیا کروں تو آپ کو کیا اعتراض ہے اس پہ لیکن اب میں پریکٹس کر رہا ہوں کہ نہ پیوں اور دوائیاں بھی
ڈھونڈ رہا ہوں ایسی کہ جس سے لوگوں کو چھٹکارا ہو، مجھے تو کوئی فرق نہیں پڑتا ، لوگوں کو اس مصیبت

خطبات طاہر جلد 16
951
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
سے چھٹکارا ہو جائے جن کو دیکھنا دو بھر ہے۔ اس لئے بہر حال اب میں ضمناً یہ بات بیان کرنے کے
بعد احادیث نبویہ کی طرف آتا ہوں۔
صلى الله
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: الصيامُ جُنَّةً وَ حِصْنٌ حَصِينٌ مِّنَ النَّارِ (مسند احمد بن
حنبل مسند المشركين من الصحابة - مسندابي هريرة حديث : 9225 ) مسند احمد سے یہ روایت ہے
کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ رمضان ایک ڈھال ہے ۔ ڈھال آگے رکھی جاتی ہے تا کہ تیروں کی
صلى الله
بارش نہ ہو۔ تو رمضان تمہیں ہر قسم کی بدیوں کے مقابل پر ایک ڈھال کے طور پر عطا عطا ہوا ہے۔ شیطان
نے تیر مارنے ہیں، وساوس ضرور تمہاری طرف اچھالے جائیں گے لیکن رمضان ان وساوس، ان
بد خیالیوں کے لئے ایک ڈھال بن جائے گا ۔ وَ حِصْنٌ حَصِيْنٌ مِّنَ النار اور آگ کے مقابل پر وہ
ایک ایسا قلعہ ہے جو حصن حصین ہے یعنی ایسا قلعہ جسے بہت مضبوط بنایا گیا ہو جس تک دشمن کی رسائی
ممکن ہی نہ ہو تو اللہ کے فضل سے اب ہم اس حصن حصین میں داخل ہونے والے ہیں۔
روزہ آگ سے بچانے والی ڈھال ہے اس سے متعلق ایک اور روایت ہے نسائی کی کتاب
الصوم سے ۔ مطرف سے روایت ہے کہ میں عثمان بن العاص کے پاس گیا ، انہوں نے دودھ منگوایا۔
میں نے کہا میں ما روز روزے سے ہوں ۔ عثمان عثمان - کہنے لگے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ کہتے سنا ہے کہ روزہ
صلى الله
آگ سے بچانے والی ڈھال ہے اور اس سے پہلے جو ڈھال کا ذکر تھا آگ میں داخل کرنے کے لئے
آگ کے تیر آپ کی طرف جتنے کئے جاتے ہیں اگر آپ ان کو اپنے بدن تک پہنچنے دیں ، اپنے دل تک
پہنچنے دیں تو وہ آگ لگانے والے ہیں ، ان سے روزہ ڈھال ہے جس طرح جنگ سے بچنے کے لئے تم
میں سے کسی کی ڈھال ہو۔ یہ اسی حدیث کی تشریح ایک اور حدیث سے ملتی ہے۔
اب یہ ایک بہت دلچسپ حدیث ہے جس پر خوب غور کرنے کی ضرورت ہے۔ حضرت علیؓ نے
فرمایا کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: إِنَّ فِي الجَنَّةِ غُرَفًا تُرى ظُهُورُهَا مِنْ بُطُونُهَا وَ بُطُونُهَا مِن
ظهورها - یہ حدیث جامع ترمذى كتاب البر والصلة عن رول الله باب ماجاء في قول
المعروف (سنن الترمذى أبواب البر والصلة باب ماجاء في قول امعروف حدیث : 1984) سے لی
گئی ہے۔ حضرت علی روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جنت میں بالا خانے ہوں ۔ گے
جن کے اندرونے باہر سے اور خارجی حصے اندر سے نظر آتے ہونگے ۔ اس حدیث کا مضمون بتا رہا ہے
صلى الله

خطبات طاہر جلد 16
952
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
صلى الله
که یه لاز ما حضرت اقدس رسول اللہ ﷺ کا کلام ہے ورنہ جیسا کہ ہے ورنہ جیسا کہ مضمون آگے بڑھے گا آپ بڑھے گا آپ حیران ہو
جائیں گے کہ کسی اور کے دماغ میں یہ خیال آ نہیں سکتا تھا۔ عام طور پر انسان اپنے گھر کی پردہ پوشی
چاہتا ہے کہ ہر حالت میں لوگ اس کو باہر سے نہ دیکھیں۔ اگر یک طرفہ شیشے مل جائیں جیسے آجکل
میسر ہیں تو اندر سے باہر تو دیکھ سکتا ہے اور باہر سے اندر نظر نہیں آتا۔ یہ ایک فطری تمنا ہے اور اکثر ہم
نے دیکھا ہے کہ اب ایسی جالیاں بن گئی ہیں ، ایسے شیشے مل گئے ہیں جو موٹروں کے اندر لگا دئے
جاتے ہیں تا کہ اندر کا مسافر باہر کی سیر کر سکے اور بیرونی آدمی اندر نہ دیکھ سکے یہ ان لوگوں کی ایجادیں
ہیں جو بے پرد ہیں، جن کو اپنا اندرونہ چھپانے کا کوئی ہوش نہیں بھی ہوتا لیکن فطرت کو نہیں دبا سکے ۔
فطرت انسانی بہر حال یہی چاہتی ہے کہ وہ خود لوگوں کی نظر سے محفوظ رہے اور لوگ اسے دکھائی
دیا کریں لیکن اس حدیث کی عجیب خبر ہے فرمایا کہ بالا خانے ایسے ہوں گے کہ اندر کے لوگ باہر دیکھ
سکیں گے اور باہر کے لوگ اندر دیکھ سکیں گے۔ اب یہ بھی بہت دلچسپ بات ہے۔ اس زمانے میں اگر
اندر کے لوگ باہر دیکھ سکتے تھے تو طبعی لازمی بات تھی کہ باہر کے لوگ اندر بھی دیکھ سکتے ہوں۔ وہ شیشے
تو ایجاد نہیں ہوئے تھے جو یک طرفہ ہوں ۔ تو خصوصیت کے ساتھ بالا خانوں کا اس طرح ذکر کرنا کہ وہ
اس زمانے کا کلام معلوم ہی نہیں ہوتا ۔ اس زمانے کی بات ہے جب یکطرفہ شیشے یا جھرو کے ایجاد ہو
گئے تھے جن میں سے یکطرفہ نظر آیا کرتا تھا۔ تو حضرت علیؓ کو رسول اللہ ﷺ کی طرف یہ بات منسوب
کرنے کی ضرورت کیا تھی جو اس زمانے کے لحاظ سے عجیب بات ہے کہ بالا خانے ہوں گے اور اندر
کے لوگ باہر دیکھ سکیں گے اور باہر کے لوگ اندر بھی دیکھ سکیں گے تو ان بالا خانوں کا جس میں برسر عام
گویا چوک میں پڑے ہوئے ہیں ان کا کیا فائدہ۔ اس سے آگے جو مضمون ہے وہ بہت دلچسپ ہے وہ
اس پر پر حکمت روشنی ڈال رہا ہے۔ یہ بات سن کر ایک اعرابی نے کھڑے ہو کر سوال کیا کہ حضور ایسے
بالا خانے جہاں دو طرفہ نظارہ ہو گا یہ کن کے لئے ہوں گے؟ ۔ فرمایا یہ ان کے لئے ہوں گے جو خوش
گفتار ہوں گے، ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے والے، روزوں کے پابند اور راتوں کو جب سب
لوگ سوتے ہیں تو وہ نمازیں ادا کریں گے۔ اس کا اس بات سے کیا تعلق ہے؟ انسان کی نیکی کے کچھ
پہلو ہیں جو بنی نوع انسان کی طرف کھلے ہوئے ہیں اور بنی نوع انسان ان کے ان پہلوؤں کو دیکھ رہا
ہے ۔ ایک انسان جب ضرورت مند کی ضرورت پوری کرتا ہے جیسا کہ یہاں ذکر کیا گیا ہے تو

خطبات طاہر جلد 16
953
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
ضرورت مند اپنے محسن کو جان رہا ہے اور حسن ضرورتمند مند کی ضرورت کو پہچان رہا ہے۔ یہ دو طرفہ نظر
آنے والی بات ہے لیکن اگر وہی شخص راتوں کو اٹھ کھڑا ہو جب کہ سب لوگ سوتے ہیں تو اس کی اس
نیکی کو کوئی نہیں جانتا، کسی کو خبر نہیں کہ اس نے رات کیسے بسر کی ۔
پس اللہ کی یہ شان ہے کہ جنت میں ان کی اندرونی نیکیاں بھی دکھائی جائیں گی اور چونکہ
جنت میں داخل ہونے والوں کے کوئی ایسے کاروبار نہیں جو دنیا کی نظر سے چھپائے جانے والے ہوں
وہاں سب ایک دوسرے کو جانتے ہیں ، وہاں جو کچھ بھی ہے نیکی کی بات ہی ہے جس کے ظاہر ہونے
میں حرج نہیں مگر دنیا میں جو نیکیاں چھپایا کرتے تھے اور ان کو دوسروں کو دیکھنے نہیں دیا کرتے تھے،
تھیں وہ بہت پیاری۔ اللہ کی شان ہے جنت میں اللہ فرماتا ہے میں دکھاؤں گا ان کو ۔ سب لوگ جان
لیں گے کہ یہ وہ لوگ تھے جن کی چھپی ہوئی باتوں کا ہمیں کوئی علم نہیں۔ اس طرح یہ خدا تعالیٰ کی
عبادت کیا کرتے تھے، اس طرح نیکیاں کیا کرتے تھے۔ پس یہ خدا کی شان ہے کہ احادیث نبویہ جو
سچی ہوں خود بولتی ہیں۔ ناممکن ہے کہ وہ رسول کے سوا کسی اور کا کلام ہو اور مجھے کبھی بھی ضرورت نہیں
پڑی کہ راوی کے حوالے سے حدیث کو سچا جانوں، ہمیشہ میں نے حدیث کے حوالے سے حدیث کو سچا
جانا ہے۔ اتنی قطعی ہدایت اپنے اندر رکھتی ہے، اتنا قطعی ثبوت رکھتی ہے، ایسا فرقان ہوتی ہے سچی
حدیث کہ اسے کسی راوی کی حاجت نہیں ہے۔
الله ایک اور بات جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے اس میں فرمائی رمضان کے متعلق ،
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، یہ ابن ماجہ کی روایت ہے، ہر چیز کو پاک
کرنے کے لئے اس کی ایک زکوۃ ہوتی ہے ، یعنی آپ لوگ اپنے وجود میں سے ہر چیز کا کچھ نہ کچھ
حصہ خدا کی خاطر جب نکالتے ہیں تو بظاہر وہ کم ہوتا ہے مگر زکوۃ کا مطلب ہے کہ اللہ کے نزدیک بڑھ
جاتا ہے اور اس کے زکوۃ ہونے کا ثبوت یہ ملتا ہے کہ وہ دنیا میں بھی برکت پاتا ہے اور آخرت میں بھی
برکت پاتا ہے ضائع نہیں ہوا کرتا۔ فرمایا: ہر چیز کو پاک کرنے کے لئے ایک زکوۃ ہوتی ہے اور جسم کی
ظاہری و باطنی زکوۃ اور پاکیزگی کا ذریعہ روزہ ہے، جب آپ روزہ رکھتے ہیں تو اپنے وجود میں سے
ہر چیز میں سے اللہ کا حصہ نکالتے ہیں ۔ بھوک لگتی ہے، پیاس لگتی ہے، بعض دفعہ شور مچانے کو دل چاہتا
ہے، بعض دفعہ لغو باتیں انسان کرتا ہے، جس کو عادت ہے وہ کوئی لغو لطیفے بھی سنانے کی کوشش کرے گا ،

خطبات طاہر جلد 16
954
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
کوئی غصے سے بولا ہے تو غصے سے اس کا جواب دینے کو دل چاہے گا۔ ہر موقع پر، ہر انسانی خواہش پر
زنجیریں ڈال دی گئی ہیں اس کے نفس پر باگیں کس دی گئی ہیں ۔ اب ایسا شخص اللہ کے حکم کے تابع
ہے اس سے ہٹ کر ادھر ادھر جا نہیں سکتا ۔ یہ اس کی زکوۃ ہے اور اس زکوۃ کا ایک مطلب یہ ہے کہ
جب رمضان گزر جائے گا تو اس کے اندر جو اچھی باتیں تھیں وہ بڑھ جائیں گی۔ پہلے اس کا کلام بیہودہ
بھی ہوا کرتا تھا تو رمضان کی باگوں کے ذریعہ رفتہ رفتہ اسے اچھا کلام کرنے کی عادت پڑ جائے گی اور
جب سوچے گا کہ میں کیوں کلام نہیں کر رہا تو معلوم ہو جائے گا کہ میرے کلام میں کچھ بدیاں داخل
تھیں اب اللہ کی خاطر نہیں کر رہا تو اس خواہش کو آئندہ بھی پورا ہونا چاہئے اور رمضان کے بعد بھی یہ
چیز بڑھنی چاہئے۔ یہ زکوۃ ہے جس کی طرف خصوصیت کے ساتھ حضوراکرم نے یہ حوالہ دیا ہے۔
بعض لوگ کہتے ہیں روزے نہیں رکھنے کہ میری صحت ٹھیک نہیں رہتی۔ یہ بالکل لغو بات
ہے۔ روزوں سے ہی صحت اچھی ہوتی ہے اور کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو رمضان کو ٹھیک حالت میں
گزار دے اور وہ پہلے سے بہتر نہ ہو جائے۔ میں نے گزشتہ رمضان میں یہ ذکر کیا تھا کہ اسرائیل کے
ڈاکٹرز نے غالباً اسلام پر حملے کی نیت سے اور یہ بتانے کی خاطر کہ دیکھو روزے رکھ کر بچوں کی صحت
خراب کر دیتے ہیں، بوڑھوں کمزوروں کی صحت خراب کر دیتے ہیں اس لئے مضر عادت ہے ایک تحقیق
شروع کی اور یہ ان کو ضرور ہمیں خراج تحسین پیش کرنا چاہئے کہ تحقیق میں سچے تھے حملہ کی نیت بدی کی
ہوگی مگر تحقیق میں سچے تھے۔ بڑی کثرت سے انہوں نے تحقیق کی ۔ کمزوروں پر، بوڑھوں پر ، بچوں پر
اور تحقیق کا آخری نتیجہ یہ نکالا اور حیران رہ گئے کہ ہر شخص جس نے روزے رکھے ہیں اس کی صحت
رمضان سے پہلے خراب تھی ، رمضان کے بعد اچھی ہوگئی۔ تو یہ آج کی دنیا میں جو اسلام پر سختی سے تنقید
کرنے والے لوگ ہیں وہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ کی اس بات کی گواہی دے رہے ہیں۔
فرمایا : صوموا تصحوا النجم الا من باب الهم من بقية من أول اسم من اسم موئی حدیث : 8312) روزے
رکھا کرو تمہاری صحت اچھی ہو گی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس حدیث میں جسمانی صحت کی طرف ہی
اشارہ نہیں جیسا کہ لوگ عام طور پر سمجھتے ہیں صُومُوا تصحوا سے مراد ہے تم ٹھیک ٹھاک ہو جاؤ
گے۔ تمہیں بہت سی بدیاں لاحق ہیں ، تم روحانی طور پر بیمار ہو، تمہیں علم نہیں ہے روزے رکھو گے تو
بہت سی بیماریاں جھڑ جائیں گی اور تمہارے روحانی بدن کو بھی صحت نصیب ہوگی ۔ ایک روایت میں ۔

خطبات طاہر جلد 16
955
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
فرمایا صبر کے مہینے یعنی رمضان کے روزے سینے کی گرمی اور کدورت کو دور کرتے ہیں ۔ وہ چونکہ گرم
ملک تھا اور گرمی کے نتیجے میں تن بدن کو بعض دفعہ آگ سی لگ جایا کرتی تھی فرمایا ، یہ گرمی کے مہینے میں
خواہ کیسی ہی شدید گرمی ہو اگر رمضان کے روزے رکھے جائیں تو وہ دل کی سکینت کا موجب بنیں
گے اور اس کو ایک اندرونی صحت عطا کریں گے جس کی وجہ سے بھڑ کی ختم ہو جائے گی اور بھڑ کی اکثر
بیماری کے نتیجے میں ہوا کرتی ہے یا بُری باتوں کے لئے ہوا کرتی۔ ہے ، ان دونوں صورتوں میں رمضان
تمہارے لئے ایک مفید چیز ہے۔ اس میں کوئی بھی خرابی ایسی نہیں کہ تم اس خرابی کی وجہ سے اس سے
دور بھاگو۔ بدن کے لئے بھی اچھا ہے، روحانی صحت کے لئے بھی اچھا ہے، بھلائی ہی بھلائی ہے
اور سب سے بڑی بھلائی تو یہی ہے کہ وہ اللہ سے ملا دیتا ہے۔
صلى الله
عروسه
ایک اور حدیث میں یہ درج ہے، صحیح بخاری میں ، کہ روزہ فتنوں کا کفارہ ہے۔عن حذيفة
صلى الله
قالَ كُنَّا جُلُوسًاً عِندَ عُمَر (صحيح البخارى كتاب مواقيت الصلواة باب الصلاة كفارة حديث : 525)۔
حذیفہ نے بیان کیا کہ ہم حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے فَقَالَ ، حضرت عمرؓ نے
کہا أَيْكُم يَحْفَظُ قَولَ رَسُولِ اللَّهِ لا تم میں سے کون ہے جسے حضرت جسے حضرت اقدس محمد رسول اللہ
کا یہ قول یاد ہے فِي الفِتَةِ فتنے فتنے کے متعلق یعنی چونکہ بہت سے فتنوں نے آنا تھا اور بعض صحابہ کو
خصوصیت سے شوق تھا کہ وہ فتنوں کی باتوں کو ازبر کر لیں تا کہ دنیا کو متنبہ کر سکیں کہ ایسے ایسے فتنے پیدا
ہونے ہیں تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس مضمون کو صحیح رخ پر چلانے کے لئے یعنی فتنے سے
مراد لوگ یہ سمجھتے ہیں قتل و غارت ہوگا ، لوگ بھاگے پھریں گے، افراتفری پیدا ہو جائے گی ان باتوں کا
شوق ہو گیا ہو گا لوگوں کو، جیسے نجومیوں کے پیچھے جاتے ہیں بتاؤ آئندہ کیا ہونا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ
تعالیٰ عنہ نے ان خیالات کا رخ صحیح جانب پھیرا ہے اس حدیث میں فرمایا: تمہیں کوئی رسول اللہ ﷺ
کی باتیں یاد ہیں فتنے سے متعلق ۔ فَقُلْتُ حذیفہ بھی ان میں سے ہیں جن کو شوق تھا بڑی فتنوں کی
حدیثیں یاد کی ہوئی ہیں ہم نے۔ حذیفہ نے کہا ہاں مجھے، میں نے فتنہ کی باتیں سنی ہوئی ہیں۔ قــال
إِنَّكَ عَلَيْهِ أَوْ عَلَيْهَا لَجَري کہ تم ان باتوں کے اوپر بڑے دلیر ہو۔ جری بہادر کو کہتے ہیں۔ اب
اس دلیری میں بظاہر ایک تعریف بھی ہے اور یہ بھی بیان فرما دیا کہ تم ضرورت سے زیادہ بہادر بنے
پھرتے ہو۔ ان فتنوں کی باتوں کو سمجھے بغیر اردگرد بیان کرتے پھرتے ہو اور دلیری دکھاتے ہو اور

خطبات طاہر جلد 16
956
خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء
حذیفہ کو سمجھانا بھی مقصود تھا۔ فرمایا إِنَّكَ عَلَيْهِ أَو عَلَيْهَا لَجَرِى جب یہ بات سنی تو تب حذیفہ کو
ہوش آگئی اور جو فتنے کی حقیقت تھی جس کے لئے کسی فساد کے زمانے کے دیکھنے کی ضرورت ہی کوئی
صلى الله
نہیں اوہ دائمی حقیقت رسول اللہ ﷺ بیان کر چکے تھے اور ان کو شوق تھا دوسری باتیں کرنے کا۔ کا ۔ حص حضرت
عمر نے جب یہ ایک قسم کا ڈانٹا اور حقیقت قسم کا ڈانٹا اور حقیقت حال کی طرف توجہ کرنے کی نصیحت فرمائی تو اب ) ذاب دیکھیں وہی
حذیفہ کیا بات کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں قُلتُ فِتْنَةُ الرّجُلِ فِي أَهْلِهِ وَ مَالِهِ وَ وَلَدِهِ _ رسول الله
یہ بھی فرمایا کرتے تھے کہ انسان کا فتنہ اس کے اھلہ اپنے اہل و عیال میں ہے وَ مَالِہ اور اپنے
مال میں ہے وَوَلَدِہ اور اپنی اولاد میں ہے وَجَارِہ اور اپنے پڑوسی میں ہے تُكَفِّرُهَا الصلوة
وَالصّومُ وَالصَّدَقَةُ وَالأمرُ وَ النَّهَى - اب اس کا جو ترجمہ دیا گیا ہے اس میں یوں لگتا ہے جیسے
کفارہ نارہ ہے وہ ، کفارہ کفار نہیں ہے۔ تُكَفّرُ کا مطلب ہے اس کو دور کرتا ہے، ہٹاتا ہے۔ پس
آنحضرت ﷺ نے جو اصل فتنہ بیان فرمایا ہے اور اس سے مومن کو ہمیشہ کے لئے متنبہ کر دیا وہ یہ فتنہ
ہے۔ یہ مراد نہیں کہ تم ایسے زمانے میں آؤ جس میں ہر طرف فساد پھیلا ہو تب تم ان باتوں کی طرف توجہ
کرو کیونکہ فتنے کا جو علاج بتایا ہے یہ روزمرہ کی مومن کی زندگی ہے اور اصل فتنہ ہے ہی وہی ۔ اگر یہ گھر کا
فتنہ ٹھیک ہو جائے ، اگر آپ اپنے اہل و عیال کو صحیح راستہ پر ڈال دیں تو اس سے بہتر اور کوئی فتنوں کا علاج
نہیں ہے۔ پس وہی حذیفہ جن کی اکثر حدیثیں لوگ ایسے ایسے فتنوں کے متعلق پیش کرتے ہیں جن
سے انسان کی عقل چکرا جاتی ہے۔ حضرت عمرؓ کی نصیحت کو سمجھ گئے اور اس فتنے کی بات کی جو سب سے
صلى الله
بڑی اہمیت رکھتا ہے اور وہ فتنہ ان کو یاد تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے اسی طرح و ل نے اسی طرح فرمایا ہوا ہے۔ پس حدیثوں پر
غور کرنے اور ان میں ڈوبنے سے بڑے بڑے مطالب ہاتھ آتے ہیں سرسری باتیں کر کے گزر جائیں تو
آپ کو کچھ بھی سمجھ نہیں آئے گی۔ پس رسول اللہ ﷺ کا کلام جیسے کہ میں نے عرض کیا ہے خود بولتا ہے،
عظیم الشان معانی اپنے اندر رکھتا ہے۔
پس اس فتنے کی فکر کرو جو تمہارے گھروں میں ہو رہا ہے، تمہارے بچوں کی صورت میں رونما
ہو رہا ہے، تمہارے اموال کی صورت میں رونما ہو رہا ہے اور اس کو دور کرنے کے لئے الصلوٰۃ والصوم
دو ہی چیزیں ہیں ۔ نمازوں سے گھر کو بھر دو اور جب رمضان کے مہینے کے روزے آیا کریں اور ویسے
بھی اپنے گھروں کو روزوں سے بھر دیا کرو ہر قسم کے فتنے سے نجات پاؤ۔ انشاء اللہ تعالیٰ

آج 10 میں سے 10 باقی