وقف جدید کو آئندہ نسلوں کو سنبھالنے کیلئے استعمال کریں وقف جدید کے تینتالیسویں سال کا اعلان
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے وقف جدید کے نئے سال کے آغاز کے موقع پر قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں راہِ خدا میں خرچ کرنے اور کامل توکل کی حقیقت بیان فرمائی۔ آپ نے واضح فرمایا کہ خدا کی راہ میں خرچ کرنا صرف مالی قربانی تک محدود نہیں بلکہ اس میں نیک اعمال اور اخلاص بھی شامل ہیں۔ بعد ازاں حضور رحمہ اللہ نے وقف جدید کے تینتالیسویں سال کا اعلان فرمایا، نو مبائعین اور آئندہ نسلوں کو اس میں کثرت سے شامل کرنے کی تحریک کی اور دنیا بھر کی جماعتوں کے مالی اور افرادی اعداد و شمار پیش فرمائے۔
موضوعات: وقف جدید، توکل علی اللہ، مالی قربانی، قرآن کریم، تربیت نو مبائعین و آئندہ نسلیں
خطبات طاہر جلد 17
1
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
وقف جدید کو آئندہ نسلوں کو سنبھالنے کیلئے استعمال کریں
وقف جدید کے تینتالیسویں (43) سال کا اعلان
خطبه جمعه فرموده 2 جنوری 1998ء 1ء بمقام بیت ا بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت فرمائی:
لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَ إِلَى اللهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ يُولِجُ الَّيْلَ فِي
النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارِ فِي الَّيْلِ وَهُوَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ آمِنُوا
بِاللهِ وَ رَسُولِهِ وَ انْفِقُوا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِينَ فِيهِ فَالَّذِينَ آمَنُوا
مِنْكُمْ وَانْفَقُوا لَهُمْ أَجْرٌ كَبِيرٌ
پھر فرمایا:
(الحديد : 6 تا 8 )
آج خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وقف جدید کے سالِ نو کا آغاز ہوگا اور پرانی روایات کے
مطابق جنوری کے پہلے جمعہ میں ہمیشہ تو نہیں مگر اکثر وقف جدید کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس اعلان سے
پہلے میں ایک دو امور ویسے ضمناً عرض کر رہا ہوں کہ یہاں جمعہ پر آتے ہوئے رستہ میں صَلِّ عَلَی رہا
نَبِيِّنَا ، صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ کا ورد MTA پر ہو رہا تھا اور اس پر میرا دل حمد سے بھر گیا کہ ظالموں نے
کوشش کی تھی کہ جماعت احمدیہ کو صل علی کے ورد سے ربوہ میں محروم کر دیں ، چھوٹے چھوٹے بچوں
کو قید کیا اور پکڑا گیا کہ تم صَلِّ عَلَی کا ورد نہ کرو، آج ساری دُنیا صلِ علی کے ورد سے گونج رہی ہے اور
کسی کی مجال نہیں کہ اس کے رستہ میں حائل ہو سکے۔ پس یہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے جسے ہمیں
خطبات طاہر جلد 17
2
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
خصوصیت سے یا د رکھنا چاہئے کہ ان کی سب روکیں خدا نے خاک کی طرح اڑا دی ہیں۔ آسمان سے
جو فضل نازل ہو رہے ہیں ان کی راہ میں ان کی طرف سے کوئی چھتریاں، کوئی روکیں حائل نہیں
ہوسکتیں ۔ وہ فضل نازل ہوتے چلے جائیں گے اور یہ حسرتوں سے دیکھتے چلے جائیں گے۔ اگر یہ
حقیقت بھی ان کو سمجھ نہیں آ رہی تو پھر کیا حقیقت سمجھ آئے گی ۔ اپنی آنکھوں کے سامنے آسمان سے
فضلوں کی بارش ہوتی دیکھ رہے ہیں اور شور مچارہے ہیں کہ ہم مباہلہ جیت گئے ۔ خاک جیتے ہو تم ۔
وہ قصے میں بعد میں بتاؤں گا کہ کیا جیتے ہیں اور کیسے جیتے ہیں مگر یہاں ضمناً صرف آپ کو یاد دلاتا ہوں
کہ اس وعدہ میں بھی خدا تعالیٰ کا بہت شکر ادا کریں، اس کا حق ادا نہیں ہو سکتا۔
دوسری چیز جو ضمناً کہنی چاہتا ہوں وہ حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کی وفات سے
متعلق ملنے والے تعزیت کے پیغام ، خطوط اور لوگوں کا یہاں تشریف لانا ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ جتنے
بھی خطوط آتے ہیں مجھے لازماً پڑھنے پڑتے ہیں اور روز ان کا اتنا بڑا پلندا بن جاتا ہے کہ اب رمضان
کی مصروفیت کی وجہ سے میرے لئے ممکن نہیں رہا کہ سرسری نظر سے بھی ان کو پڑھوں اور جانتا ہوں
جنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے ان سب کے متعلق جانتا ہوں جوان میں سے بہت آگے ہیں
ان کو بھی اور جو ذرا پیچھے ہیں ان کو بھی ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس خطبہ کے بعد جو میں نے حضرت صاحبزادہ
مرزا منصور احمد صاحب کے روحانی مدارج کے متعلق دیا تھا اکثر یہی اظہار ہو رہا ہے کہ ہمیں ؟ ارہو رہا پہلی دفعہ
پتا چلا ہے کہ آپ کیا چیز تھے۔ مگر پہلی دفعہ چلا یا بعد میں پتا چلا یہ بحث الگ ہے۔ ساری دُنیا کی جماعت
ان کے لئے دعا گو ہے اور ان کے اقرباء کے لئے دعا گو ہے اور اس حقیقت سے میں باخبر ہوں ۔
پس جواب کا تو ویسے ہی سوال نہیں کہ میں سب کو جواب لکھ کے دوں ۔ ان سب کا میں شکریہ ادا کرتا
ہوں جنہوں نے آج تک کثرت سے خطوط لکھے اور بعض یہاں بھی تشریف لائے مگر اب میں ان سے
عاجزانہ درخواست کر رہا ہوں کہ یہ سمجھ لیں کہ مجھے علم ہے اور میری دعاؤں میں وہ سب بزرگ
شامل ہیں۔ بڑے ہوں یا چھوٹے ، مرد ہوں یا عورتیں ، چھوٹے چھوٹے بچوں نے بھی تعزیت کا
اظہار کیا ہے اللہ تعالی ساری جماعت کو بہترین جزا عطا فرمائے۔ ہاں اگر کوئی خاص نکتہ کسی نے لکھنا
ہو مثلاً بعض خطوں میں صاحبزادہ صاحب مرحوم کے متعلق بڑے اچھے نکات بیان کئے جاتے ہیں
جن کی طرف پہلے میری توجہ یا نہیں گئی ہوتی یا ضرورت ہوتی ہے کہ اس توجہ کو بیدار کیا جائے۔
خطبات طاہر جلد 17
3
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
تو ایسے نکات جو لکھنا چاہیں وہ بے شک لکھیں ان کو روک نہیں ہے اور سختی کے ساتھ مناہی بھی نہیں ہے
مگر صورت حال میں نے آپ کے سامنے رکھ دی ہے اس کے بعد اُمید ہے کہ جہاں تک ممکن ہوگا
آپ اپنے جذبات کو قابو میں لاکر اس موضوع پر میری دلداری نہیں کریں گے، کریں گے تو دعاؤں
میں کریں گے اس سے زیادہ نہیں ۔
رمضان اور سالِ نو کی مبارکبادوں کا بھی یہی حال ہے۔ فیکسز اور پیغامات بھیجنے والوں کی تعداد
اتنی بڑھ چکی ہے کہ ہر ایک کو جواب دینا ہرگز ممکن نہیں رہا۔ اس لئے یہ بھی آپ یقین کریں کہ ان سب
کے لئے میرے دل میں جذبات امتنان ہیں ان کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں لیکن اب اس سلسلہ کو
بھی بند ہونا چاہئے کیونکہ یہ ایک رسم تو ہے اور رسم ہی تو ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ۔
سال نو کی مبارکبادوں میں ہم جہاں تک ہو سکتا ہے تکلفات سے اجتناب کرتے ہیں لیکن مبارکباد کی
بات تو منہ سے نکل ہی جاتی ہے۔ یہ گناہ نہیں لیکن ہے پھر بھی تکلف ہی۔ اس لئے سال نو کے آغاز پر
میرے لئے بھی دعائیں کریں، اپنے لئے بھی دعائیں کریں ، جماعت کے لئے بھی دعائیں کریں،
یہ سالِ نو کا بہترین آغاز ہوگا ۔
اب میں ان آیات سے متعلق کچھ عرض کرتا ہوں جو وقف جدید کا خطبہ دینے سے پہلے میں نے
تلاوت کی ہیں ۔ لَهُ مُلْكُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ وَ إِلَى اللهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ یہ ایک اعلان عام ہے کہ
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے۔ کوئی اس بادشاہی میں اس کا شریک نہیں ۔ اس
حقیقت کا دل میں گڑ جانا یہی توحید ہے ۔ وَ إِلَى اللهِ تُرْجَعُ الْأُمور نہ صرف یہ کہ بادشاہی ہے بلکہ
تمام امور ، تمام اہم باتیں اسی طرف لوٹائی جائیں گی۔ پس اس سے مفر نہیں۔ خدا تعالیٰ کی بادشاہی
کوئی دُنیا کی بادشاہی نہیں جس سے آپ بھاگ کر کہیں منہ چھپا سکیں ۔ دنیا میں بھی کوئی مفر نہیں،
آسمانوں میں بھی کوئی مفر نہیں اور اگر ہوتا بھی تو آخر اسی کی طرف لوٹنا ہے۔ پس دُنیا میں اللہ تعالیٰ کی
تقدیر ظاہر ہونے میں بعض دفعہ دیر بھی ہو جاتی ہے لیکن آنحضرت صلی اسلم کو اللہ تعالیٰ نے مخاطب کر
کے یقین دلایا تھا کہ دیکھ تیرے مخالفین کی پکڑ اگر یہاں نہ بھی ہو گی تو تو جانتا ہے کہ آخر ضرور ہوگی ۔
آنحضرت صلی الله السلام کو مخاطب کرتے ہوئے یہ فرمانا دراصل ایک گہری حکمت ہم سب کے لئے رکھتا ہے۔
آنحضور صلی کلیم کی اس پر پوری تسلی ہو گئی تھی ۔ ایک ذرہ بھی قلق باقی نہیں رہا کیونکہ آپ لیا تھا ا سلام
خطبات طاہر جلد 17
4
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
آخرت پر یقین رکھتے تھے۔ آپ صلی الہ السلام کے لئے کوئی پکڑ یہاں ہو یا وہاں ہو محض ایک رسمی فاصلہ تھا
ور نہ امر واقعہ یہی ہے کہ آپ صلی الا السلام کے نزدیک تو اس دُنیا اور اُس دُنیا میں فرق ہی کوئی نہیں تھا اور
جب یقین ہو تو پھر دشمنوں کی تعلی ان کی ہنسیاں سب بے کار، بے معنی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأَمُورُ آخر سب باتوں نے اس کی طرف لوٹنا ہے اس میں گھبراہٹ کی کیا ضرورت
ہے۔ یہ کامل توکل ہے جو میں جماعت سے۔ چاہتا ا ہوں ہوں اور اور ہر ہر ممکن کوشش کرتا کرتا ہوں ہوں کہ کہ میں میری جان اسی
توکل پہ جائے ایک ذرہ بھی خدا سے کسی قسم کا کوئی شکوہ دل میں نہیں پیدا ہونا چاہئے ۔ بیماریاں
ہوں مصیبتیں ہوں ، دشمن کی تعلیاں ہوں یا دشمن سے قطع نظر زندگی کے مسائل ہوں اگر یہ دین آپ
کا دین ہے جو اس آیت میں بیان ہوا ہے تو پھر آپ ہمیشہ تسکین کے سانس لیں گے اور مرتے وقت
بھی آپ کو ایک ایسی قلبی تسکین حاصل ہو گی جو کسی اور کو نصیب نہیں ہو سکتی ۔
اسی ضمن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يُولِجُ اليْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارِ فِي الَّيْلِ تم دیکھتے
نہیں کہ وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اس میں دن کو رات میں
داخل کرنا ایک خاص معنی رکھتا ہے ۔ يُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ یہ ایک ایسے دن کی طرف اشارہ ہے جو
مومنوں کا دن کبھی آکے واپس نہیں جایا کرتا۔ عام طور پر اچھی بات قرآن کریم میں پہلے بیان کی جاتی
ہے اور کچھ برائی کی خبر بعد میں بیان کی جاتی ہے لیکن جہاں اس ترتیب کو بدل دیا جائے وہاں لازماً
گہری حکمت ہوا کرتی ہے اور یہاں یہ حکمت پیش نظر ہے کہ مومنوں کی رات میں مومنوں کا دن داخل
ہو جائے گا اور جب ہوگا تو پھر دوبارہ وہ رات میں تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ وہ ہمیشگی کا دن ہے جو ان
پر طلوع ہوگا اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ اس مضمون کو بھی اچھی طرح سمجھ لیں گے اور اس کے بعد پھر
ساری باتیں اللہ پر ہیں۔ تمام تر توکل اللہ پر ہے۔ کچھ بھی جھگڑا باقی نہیں رہتا، کوئی مخمصہ باقی نہیں
رہتا۔ یہ ایک تقدیر الہی ہے جس میں کبھی کوئی تبدیلی آپ نہیں دیکھیں گے۔ تاخیر ہو جایا کرتی ہے،
دیر تو ہوتی ہے مگر اندھیر نہیں۔ خدا کا دن لازماً بڑے مضبوط قدموں سے آگے بڑھا کرتا ہے اور جب
ایک دفعہ دن پھیلنا شروع ہو جائے تو اس کی روشنی کی راہ میں کوئی دنیا کا اندھیرا حائل نہیں ہوا کرتا۔
وَ هُوَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُور اور وہ دلوں کے حال کو جانتا ہے۔ جو لوگ بھی اللہ تعالیٰ پر اس قسم کا
تو کل نہ رکھیں جس کی تفصیل ان آیات نے بیان فرمائی ہے تو وہ جان لیں کہ اللہ تعالیٰ دلوں کے حال
خطبات طاہر جلد 17
5
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
کو جانتا ہے اور وہ لوگ جن کے دل میں یہی باتیں ہیں ان کو بھی اس کا ڈھنڈورا پیٹنے کی ضرورت نہیں ۔
اللہ دلوں کے حال کو جانتا ہے۔ وہ ہر تو گل کرنے والے سے وہی سلوک فرمائے گا جو ہمیشہ فرما یا کرتا
ہے۔ آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَ انْفِقُوا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِينَ فِيهِ اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے
رسول پر ایمان لاؤ اور خرچ کرو ۔ مِمَّا جَعَلَكُمْ جو اس نے تمہارے لئے بنایا ۔ جن جائیدادوں کا یعنی
جو بھی مال و متاع دنیا کے ہیں یا جو بھی طاقتیں عطا ہوئی ہیں ان کا تمہیں مالک بنا دیا ہے۔ استخلاف کا
مضمون پہلی قوموں کے ورثہ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ وہ چیزیں جو پہلی قوموں کو عطا کی گئی تھیں وہ اب
لازماً تمہیں عطا کی جائیں گی اور اس بات پر متنبہ ہو جاؤ کہ خدا تعالیٰ تم سے توقع نہیں رکھتا کہ ان
اقتوں کو، ان عظمتوں کو جو دنیا میں تمہیں عطا کی جائیں گی ان کو اپنے ہاتھ سے ضائع کر دو اور اس دن
کو پھر اندھیروں میں تبدیل کر دو۔ اگر یہ ہوا تو تم ذمہ دار ہو۔ فَالَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ انْفَقُوا لَهُمُ
اجر کبیر ۔ پس یا د رکھو کہ وہ لوگ تم میں سے جو ایمان لاتے ہیں اور خرچ کرتے ہیں۔ یہاں خرچ
سے مراد صرف دنیاوی خرچ نہیں بلکہ روحانی طور پر اپنی تمام طاقتیں ، تمام دل و جان اللہ کی راہ میں
خرچ کرتے ہیں ان کے لئے اجر کبیر ایک بہت بڑا اجر مقدر ہے۔
اب رمضان کا مہینہ ہے اور یہ مضمون جو دراصل تو وقف جدید کے لئے شروع کیا گیا تھا میں اس
کو رمضان کے ساتھ ملانا چاہتا ہوں تاکہ رمضان کی برکتوں میں وقف جدید اور وقف جدید کی برکتوں
میں رمضان کی برکتیں شامل ہو جائیں ۔ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی السلام کے متعلق بخاری کتاب
رض
الزكاة یہ بیان کرتی ہے اور یہ قول ابو ہریرہ سے مروی ہے آنحضرت صلی لا الہ سلم نے فرمایا :
ہر صبح دوفرشتے اترتے ہیں۔ ان میں سے ایک کہتا ہے، اے اللہ خرچ کرنے والے سخی
کو اور دے اور اس کے نقش قدم پر چلنے والے اور پیدا کر۔ دوسرا کہتا ہے اے اللہ روک
رکھنے والے کنجوس کو ہلاکت دے اور اس کا مال و متاع برباد کر “
ا
66
(صحیح البخاری، کتاب الزكاة، باب قول الله تعالى فأما من أعطى ۔ ۔ ۔ حدیث نمبر : 1442)
اس میں سے جو پہلا حصہ ہے وہ تو ظاہر وباہر ہے، اللہ تعالیٰ کی راہ میں جو خرچ کرنے والے ہیں
خصوصیت سے رمضان المبارک میں ، ان کے لئے فرشتے دعائیں کرتے ہیں اور ان کے نقش قدم پر
چلنے والوں کے لئے بھی دعائیں کرتے ہیں۔ پس آپ اپنی نیکیوں میں اپنے بچوں کو بھی شریک کریں،
خطبات طاہر جلد 17
6
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
اپنے گردو پیش ، اپنے ماحول کو بھی شریک کریں تا کہ یہ نیکیوں کا مضمون پھولنے اور پھلنے لگے اور تمام دنیا
پر محیط ہو جائے ۔ یہ ایک ایسا فعل ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے چلائی جانے والی ہواؤں کے رخ
پر ہوگا۔ فرشتے دعائیں کریں گے اور آپ آگے قدم بڑھائیں گے۔ تو بہت تیزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے خدا کی راہ میں خرچ کرنے والوں کے اموال میں برکت دے گا اور اس برکت کے نمونے
ہم دیکھ رہے ہیں ۔ تمام دنیا میں ایسے خرچ کرنے والوں کو خدا تعالی مزید عطا فرمارہا ہے اور ان جیسے اور
پیدا کر رہا ہے جن کے نتیجہ میں احمدیت کے بڑھتے ہوئے بوجھ بآسانی اٹھائے جا رہے ہیں۔
میں نے پہلے بھی بارہا ذکر کیا ہے کہ آج تک ایک بھی ضرورت ایسی میرے سامنے نہیں آئی جو
ضرورت حقہ ہو ، اچانک سامنے پیدا ہو جائے اور اس کی تائید میں الہی ہوا نہ چلی ہو۔ ہمیشہ بغیر تحریک
کے، کثرت کے ساتھ عین ضرورت کے وقت اللہ تعالیٰ ضرورت پوری کرنے کے سامان پیدا کر دیتا
ہے اور مبارک ظفر صاحب جن کے سپر د شریف اشرف صاحب کے علاوہ آج کل مالیات کا نظام ہے
وہ جب کسی خاص بڑھتی ہوئی ضرورت کے متعلق بات کرنے آتے ہیں تو ان کی مسکراہٹ بتا رہی ہوتی
ہے کہ پھر وہی واقعہ ہو گیا ہے۔ ان سے برداشت نہیں ہوتی بے اختیار ہنس پڑتے ہیں کہ وہی بات
ہوئی میں ضرورت کا پوچھنے کے لئے آیا تھا اور یہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ پورا ہونے کے سامان
بھی ساتھ پہنچ گئے ہیں۔ یہ ایسا مسلسل خدا تعالیٰ کا سلوک ہے کہ آج تک کبھی ذرہ بھی اس میں کوتاہی
نہیں ہوئی ہوئی۔ پس آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں ، نہ صرف یہ کہ آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں بلکہ آپ کے دل
کی سچائی پر یہ باتیں گواہ ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ سچے لوگوں سے ہے۔ جو خدا کی خاطر ، نہ کہ دُنیا
کو دکھانے کے لئے ، اس کی راہ میں اپنی طاقتیں اور اپنے اموال خرچ کرتے ہیں ان کے ساتھ یہ
وعدہ ہے اور ہمارے ساتھ یہ وعدہ پورا ہو رہا ہے۔ تو سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان
خرچ کرنے والوں کے دلوں پر نظر رکھی اور ان کی نیکیوں اور ان کے خلوص کو قبول فرمالیا ہے اور یہ
قبولیت کے نشان ہیں جو ہم دیکھ رہے ہیں۔ اللہ کرے کہ ہمیشہ اسی طرح یہ قبولیت کے نشان ہمارے
حق میں ظاہر ہوتے رہیں۔ جہاں تک روک رکھنے والے کنجوس کی ہلاکت کی دعا ہے اس سلسلہ
میں میں بعض وضاحتیں پیش کرنا چاہتا ہوں کیونکہ دنیا میں لوگوں نے کئی دفعہ دیکھا ہے کہ روک رکھنے
والے کنجوس کو ہلاک نہیں کیا جاتا، کیوں ہلاک نہیں کیا جاتا یہ مضمون میں پہلے بیان کر چکا ہوں ۔
خطبات طاہر جلد 17
7
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
اگر اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں یعنی ایمان لانے والوں کی کسی خوبی پر نظر رکھتے ہوئے یا اپنی عنایت
کی وجہ سے ان کو بچانا چاہے اور وہ اموال کے معاملہ میں کنجوسی کرتے ہیں تو ایسے لوگوں کے اموال
برباد ہونے شروع ہو جاتے ہیں تا کہ ٹھوکر کھا کر ان کو نصیحت آئے اور بسا اوقات ایسے لوگوں نے
بالآخر مجھے خط لکھا کہ ہم یہ کیا کرتے تھے لیکن اب ہمیں نصیحت آگئی ہے اور جب سے ہم نے خدا کی
راہ میں کنجوسی چھوڑی ہے ہمارے اموال میں دوبارہ برکت پڑنی شروع ہو گئی ہے لیکن وہ لوگ جن کو
خدا تعالیٰ ضائع سمجھتا ہے، بیکار، خشک لکڑیاں جانتا ہے ان کو ضرور کاٹ کے الگ پھینک دیا کرتا ہے
اور پھر ان کے اموال ترقی کرتے ہیں اور کرتے چلے جاتے ہیں لیکن جماعت کو ان کی کوڑی کی بھی
پرواہ نہیں ہوتی۔ وہ اپنے اموال سمیت جہاں چاہیں چلے جائیں جماعت کے خزانہ میں ایک آنے کی
بھی کمی نہیں کر سکتے اور ان کی جگہ اللہ اور بھیج دیتا ہے۔ پس یہ وہ سلوک ہے جو ہم سے جاری ہے اور یہ
حدیث در اصل اسی مضمون کو بیان کر رہی ہے۔
حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی الله السلام نے فرمایا:
دو شخصوں کے سوا کسی پر رشک نہیں کرنا چاہئے ۔ ( وہ کون ہیں جن پر رشک کرنے کی
اجازت ہے ) ایک وہ آدمی جس کو اللہ تعالیٰ نے مال دیا اور اس نے اسے راہ حق میں
خرچ کر دیا۔“
ایسے
خص پر بے شک رشک کرو۔ اگر چہ ایسے اشخاص اپنے اس خرچ کو چھپاتے ہیں ، چھیانے کی
کوشش کرتے ہیں مگر یہ ظاہر ہو بھی جاتا ہے اور اللہ کی تقدیر اسے ظاہر کر دیا کرتی ہے بعض دفعہ اس
لئے تا کہ دوسروں کو نصیحت ہو ۔ پس جب ان کو دیکھو تو ان پر رشک کرو۔
دوسرا ایسا شخص جسے اللہ تعالیٰ نے سمجھ ، دانائی اور علم و حکمت دی ہو جس کی مدد سے وہ
لوگوں کے فیصلے کرتا ہو اور لوگوں کو سکھاتا ہو ۔“
66
(صحیح البخاری، کتاب الزكاة، باب انفاق المال في حقه حدیث نمبر : 1409)
تو دانائی اور علم و حکمت کو بنی نوع انسان کے حق میں استعمال کرنا چاہئے اور یہ بھی ایک ایسا خرچ ہے
جس کے نتیجہ میں دانائی اور علم و حکمت میں ترقی ہوتی ہے۔ یہ خدا کے عطا کردہ مال کی طرح جو ہمیشہ
بڑھتا ہے یہ بھی بڑھتی رہتی ہے اور جتنا بھی آپ بنی نوع انسان کی خاطر کچھ خرچ کریں یا جو کچھ آپ
خطبات طاہر جلد 17
8
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
نے پایا ہے اس میں شریک کرنے کی کوشش کریں تو اللہ تعالیٰ اس میں کمی نہیں آنے دے گا۔ میں نے
پہلے بھی ذکر کیا تھا بعض عطائی نسخے والے سینہ بسینہ لوگوں کی بھلائی کے راز لئے پھرتے ہیں اور چھپا
کے رکھتے ہیں۔ یہ صرف مشرق کا حصہ نہیں مغرب میں بھی بہت بڑی بڑی کمپنیاں اسی جرم میں مبتلا
ہوتی ہیں کہ وہ راز کی باتیں جس کے نتیجہ میں اُن کا کوئی مال دنیا میں شہرت پالیتا ہے اسے اتنی مضبوطی
سے قفل بند رکھتے ہیں کہ کسی اور میں طاقت ہی نہیں ہوتی کہ اس کو پیش کر سکے حالانکہ اگر وہ ایسا نہ
کرتے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو اور بھی رزق عطا کر دینا تھا لیکن اس طرف ان کی نظر نہیں جاتی۔
ہمارے ملک میں بھی ایسے لوگ ہیں کوئی نسخہ ہی ہاتھ آگیا تو سنبھال سنبھال کے رکھتے ہیں۔
مجھے ملنے والے دلچسپ خطوں میں سے بعض ایسے خط بھی ہوتے ہیں کہ یہ نسخہ اب ہم آپ کو بتارہے
ہیں اسے احتیاط سے استعمال کریں لیکن دنیا کو کانوں کان خبر نہ ہو کہ اتنا عظیم الشان نسخہ میرے ہاتھ
آگیا ہے۔ میں ان کے نسخے رڈ کر دیا کرتا ہوں۔ میں کہتا ہوں اللہ نے مجھے تم سے بہت بہتر نسخے
عطا فرمائے ہیں جنہیں میں کھل کر دُنیا کے سامنے پیش کر رہا ہوں، ذرہ بھر بھی کنجوسی نہیں ہے اور اس
کے نتیجہ میں میرا علم کم نہیں ہو رہا، بڑھ رہا ہے اور ایسے خدا کے بندے جو اپنے علوم کے نتیجہ میں بعض راز
پا جاتے ہیں وہ مجھے کھل کے لکھتے ہیں اور کہتے ہیں بے شک اس کا اشتہار عام دیں یہ بنی نوع انسان کی
ملکیت ہے۔ مجھے ایسے احمدی چاہئیں اور انہی کا ذکر ملتا ہے اس حدیث نبوی صلی ال ایام میں کہ اپنی
حکمت کو بے باک لوگوں کے لئے استعمال کر وہ کبھی کم نہیں ہوگی۔
مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُطْعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً وَاللَّهُ يَقْبِضُ وَ
يَبْضُطُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ۔ (البقرة : 246) یہ الحکم سے میں نے کچھ اقتباسات ایک دو لئے ہیں
تا کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے مضمون کو آپ حضرت اقدس مسیح موعود کے الفاظ میں سن لیں ۔
( رمضان کے روزے کے باعث منہ خشک ہونے کی وجہ سے بعض الفاظ کی صحیح طور پر ادائیگی میں دقت پیش آرہی
تھی اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا : ) منہ خشک ہونے کی وجہ سے یہ بولنے میں جو بعض
دفعہ وقت ہوتی ہے یہ تو پہلے ہی ہمیشہ میں نے بتایا ہے ہوا کرتی تھی اور اپنے باپ اور بڑے بھائی سے
میں نے یہی ورثہ پایا ہے لیکن اس کا نقصان کوئی نہیں ہے۔ پہلے تو قہوہ یا گرم پانی کے ذریعہ ہونٹوں کو
تر کر دیا جاتا تھا۔ اب روزہ کی وجہ سے ممکن نہیں ہے اس لئے میں کوشش کر رہا ہوں آپ دعا کریں کہ
خطبات طاہر جلد 17
9
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
کچھ ایسی دوائیں ، جیسے حکمت کی باتیں میں کر رہا تھا ، خدا تعالیٰ مجھے عطا فرمادے جن کے بعد آپ کو
درس میں یا جمعہ پر خشک ہونٹوں کی تر باتیں سننے سے کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں
مگر باتیں تر ہیں ان میں کہیں ذرہ بھی خشکی کے کوئی آثار آپ نہیں دیکھیں گے۔ پس دعا کریں کہ
اللہ تعالیٰ جس طرح بھی ہوا اپنے فضل اور رحم کے ساتھ اس رمضان کو بہتر سے بہتر حالت میں آگے
بڑھا تا ر ہے اور مجھے اس کے تقاضے پورے کرنے کی توفیق بخشے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
اللہ تعالیٰ جو قرض مانگتا ہے تو اس سے یہ مراد نہیں ہوتی ہے کہ معاذ اللہ ، اللہ تعالیٰ کو
حاجت ہے اور وہ محتاج ہے۔ ایسا وہم کرنا بھی کفر ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جزا
کے ساتھ واپس کروں گا۔ یہ ایک طریق ہے اللہ تعالیٰ جس سے فضل کرنا چاہتا ہے ۔“
الحکم جلد 6 نمبر 17 صفحہ :7 مؤرخہ 10 مئی 1902ء)
اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ طریق اختیار فرمایا ہے یعنی تمہیں آزماتا ہے، ایسی آزمائش میں ڈالتا ہے
جو تمہارے لئے بہت بابرکت ہے تم اپنے پیسوں کو جو دنیا میں پھینکتے پھرتے ہو کبھی وہ فائدے کے
ساتھ واپس لوٹ آتے ہیں ۔ کبھی، بلکہ اکثر جو سود خور ہیں ان کے تو ضرور نقصان میں جاتے ہیں لیکن
عام تاجروں کے روپے فائدے کے ساتھ واپس آتے اور بڑھتے ہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اللہ نے تمہیں ایک ایسی تجارت عطا فرمادی ہے کہ تم اس کو قرضہ دو اور
قرضہ حسنہ ہوا کرتا ہے کوئی سود کی شرط نہیں ہوا کرتی۔ جب دو تو اس نیت سے دو کہ اللہ ! ہماری خوشی دو
ہے تو پورا فرما۔ ہم چاہتے ہیں کہ جو رزق تو نے عطا فرمایا ہے کچھ تیرے قدموں میں ڈال دیں اور اس
سے ہمیں بے انتہا طمانیت نصیب ہو گی اگر تو قبول فرما لے۔ یہ جذبہ ہے جس کے ساتھ قرضہ حسنہ دیا
جاتا ہے لیکن جس کو آپ دیتے ہیں اس جذبہ کے خلوص کے مطابق وہ جوابی کارروائی کرتا ہے۔ جتنا سچا
یہ جذبہ ہو اس کی قبولیت اس مال کو بڑھا کر واپس کرنے کے نتیجہ میں ظاہر ہوتی ہے۔ پس جن لوگوں کا
تھوڑا دیا بھی بہت برکتیں حاصل کر لیتا ہے۔ یہ ان کے خلوص کی طرف اشارہ ہے۔ جن لوگوں کا زیادہ
دیا بھی اتنی برکتیں حاصل نہیں کرتا یہ ان کے خلوص کی کمی کی طرف اشارہ ہے۔ اللہ تعالی بہر حال ان
دونوں پر نظر رکھتا ہے اور جتنا چاہے بڑھا دیتا ہے۔ بڑھانے کی مثالیں موجود ہیں کہ اس طرح بڑھاتا ہے،
خطبات طاہر جلد 17
10
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
اس طرح بڑھاتا ہے، اس طرح بڑھاتا ہے لیکن آخر پر یہی فرماتا ہے کہ جس کے لئے چاہے اس سے
بھی زیادہ، اور زیادہ کی تعیین نہیں ، یعنی اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ آپ شمار نہیں کر سکتے لیکن جتنا زیادہ ہوتا
ہے اللہ کی راہ میں پیش کرنے کی خواہش بھی اسی طرح بڑھتی چلی جاتی ہے۔ وہ زیادہ جس کے بعد خدا
کی خاطر خرچ کرنے کی خواہش مٹ جائے وہ زیادہ ایک بری آزمائش ہے۔ دعا کریں اللہ تعالیٰ کبھی
آپ کو اور مجھے ایسی بڑی آزمائش میں نہ ڈالے۔
اب ایک اور حوالہ ہے الحکم جلد 5 نمبر 21 صفحہ 3 مؤرخہ 10 جون 1901ء سے ۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
ایک نادان کہتا ہے کہ مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا (البقرة: 246)
کون شخص ہے جو اللہ کو قرض دے ) اس کا مفہوم یہ ہے کہ گویا معاذ اللہ خدا بھوکا ہے۔“
بعض لوگ یہ نتیجہ نکار یہ نتیجہ نکالتے ہیں یعنی دشمن اسلام اکثر اور بعض مسلمان نادان بھی یہ اعتراض اٹھاتے ہیں
کہ دیکھو کیسا اعلان ہے مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا ۔ اللہ کوئی بھوکا ہے جسے قرض کی
ضرورت ہے۔ آپ فرماتے ہیں:
احمق نہیں سمجھتا کہ اس سے بھوکا ہونا کہاں سے نکلتا ہے؟ یہاں قرض کا مفہوم اصل تو یہ
ہے کہ ایسی چیزیں جس کے واپس کرنے کا وعدہ ہوتا ہے اُس کے ساتھ افلاس اپنی
طرف سے لگا لیتا ہے۔ یہاں قرض سے مراد یہ ہے کہ کون ہے جو خدا تعالیٰ کو اعمال صالحہ
دے۔ اللہ تعالی ان کی جزا اسے کئی گنا کر کے دیتا ہے۔“
اب افلاس کارڈ کرنے کے لحاظ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بہت نکتہ کی بات فرمائی
ہے۔ فرمایا قرضہ حسنہ کو مال سے محدود کیوں کرتے ہو۔ قرضہ حسنہ کا اکثر حصہ تو تمہارے اپنے اعمال
سے تعلق رکھتا ہے۔ تم نیک اعمال اختیار کرو تو اللہ کا پیٹ بھر جائے گا ، کون سی بھوک مرے گی اس کی
لیکن وہ اس کی جزا تمہیں ایسی دے گا کہ تمہاری بھوکیں مٹ جائیں گی ۔ پس یہ نکتہ بہت ہی عمدہ اور
بہت ہی عظیم نکتہ ہے کہ قرضہ حسنہ کو دنیاوی رزق تک محدود نہ کرو۔ قرضہ حسنہ کا زیادہ تعلق تمہارے
اعمال کی اصلاح سے ہے۔ اللہ کے حضور جب تم نمازیں اخلاص سے پڑھتے ہو، اللہ کے حضور جب
تم روزے اخلاص سے رکھتے ہو، اللہ کے حضور جب دوسری نیکیاں تم اخلاص سے بجالاتے ہو تو یہ
قرضہ حسنہ ہے کیا اس سے خدا کا نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِك پیٹ بھرے گا۔ تمہارے اعمال کی وہ پھر جزا
خطبات طاہر جلد 17
11
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
دے گا اور پیٹ بھرے گا تو تمہارا پیٹ بھرے گا۔ پس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس نکتہ کو جو
بیان فرمایا ہے اس میں اعمال صالحہ کے ساتھ چندے بھی شامل ہیں وہ بھی تمہیں لوٹائے جائیں گے
اور ان کی قبولیت کا فائدہ تمہیں من حیث الجماعت پہنچے گا اور ان چندوں سے جماعت کے نفوس اور
اموال میں بہت برکت پڑے گی اور جو تمہاری تمنائیں ہیں کہ تم دنیا میں آخری فتح حاصل کرو یہ
سارے نظام اس فتح کو قریب تر کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں ۔ پس قرضہ حسنہ کا مضمون بہت وسیع
ہو جاتا ہے اور اس پہلو سے جماعت احمدیہ کو اس پر غور کرنا چاہئے ۔ آگے فرماتے ہیں:
یہ خدا کی شان کے لائق ہے جو سلسلہ عبودیت کار بوبیت کے ساتھ ہے اس پر غور
کرنے سے اس کا یہ مفہوم صاف سمجھ میں آتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ بڑوں کسی نیکی ، دعا اور
التجاء اور بڑوں تفرقہ کا فرو مومن کے ہر ایک کی پرورش فرما رہا ہے اور اپنی ربوبیت اور
رحمانیت کے فیض سے سب کو فیض پہنچا رہا ہے ۔“
پس خدا پر یہ الزام حد سے بڑھی ہوئی جہالت ہے۔ وہ رب جو بغیر دنیا کی التجاؤں کے، بغیر اس
کے مانگنے کے، بغیر اس کی ذات پر یقین کے جو کچھ کھا رہی ہے وہ دنیا اس کے ہاتھوں سے کھا رہی ہے۔
تم اتنے بے وقوف لوگ ہو کہ چھوٹی سی ضرورت کے بعد سمجھتے ہو کہ تم نے بہت بڑا کارنامہ سرانجام
دے دیا ہے۔ اس خدا کو تمہاری حاجت کیا ہو سکتی ہے جو ساری کائنات کا رب ہے۔ ادنیٰ سے ادنی
جانوروں کو رزق عطا فرما رہا ہے، ان انسانوں کو رزق عطا فرما رہا ہے جو اس کے دین کے مخالف ہیں،
ان انسانوں کو رزق عطا فرما رہا ہے جنہوں نے خدا کے بیٹے بنارکھے ہیں، ان کو رزق عطا فرما رہا ہے
جو اس کی ہستی کا انکار کر رہے ہیں ۔ یہ عالمی رحمت اور ربوبیت کا نزول تمہیں اس آیت کے سمجھنے میں
محمد ہونا چاہئے نہ کہ اس کے برعکس ترجمہ کرو۔ اس لئے قرضہ حسنہ کا ہر وہ معنی جو خدا کی اس عالمی
ربوبیت کے خلاف کیا جاتا ہے وہ مردود معنی ہے اس میں کوئی بھی حقیقت نہیں ہے۔
پھر فرماتے ہیں کہ :
-
مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا ۔ اس کی تفسیر اس آیت میں موجود ہے مَنْ
يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَة - (الزلزال : 8)
الحکم جلد 5 نمبر 21 صفحہ :3 مؤرخہ 10 جون 1901ء)
خطبات طاہر جلد 17
12
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
یعنی ایک ذرہ برابر بھی تم کوئی کام کرو جو اچھا ہو اللہ کی اس پر نظر ہوتی ہے اور وہ اسے ضرور بڑھاتا ہے۔
پس ایسے خدا پر اس آیت کو نہ سمجھنے کے نتیجہ میں اعتراض جڑنا اپنی ہلاکت کے سوا اور کچھ نہیں ۔
اب جو تھوڑ اسا وقت رہ گیا ہے اس میں میں وقف جدید کے نئے سال کا اعلان کرتا ہوں اور چند
کوائف آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ الحمد لله وقف جدید کا بیالیسواں (42) سال خدا تعالیٰ کے
بہت سے فضلوں کو سمیٹ کر 31 دسمبر 1997ء کو اختتام پذیر ہو گیا ہے اور اب ہم وقف جدید
کے تینتالیسویں (43) سال میں داخل ہو رہے ہیں۔ پہلے بہت سے کوائف بیان کئے جاتے تھے
اعداد و شمار کی صورت میں جن کو اکثر لوگ سمجھتے نہیں تھے اور جو سامنے بیٹھے ہیں ان کی آنکھوں سے یہ
میں سمجھ لیتا تھا کہ کچھ نیند کی طرف مائل ہو رہے ہیں کیونکہ اعدادو شمار کو جذب کرنا اور سمجھنا یہ اچھے تعلیم
یافتہ آدمیوں میں سے بھی سب کو نصیب نہیں ہوا کرتا۔ یہ ایک خاص ملکہ ہے جس کے نتیجہ میں آپ
اعداد و شمار کو فوراً اخذ کر کے سمجھ لیتے ہیں اور اس لئے اب میں نے ایسے اعداد و شمار کا ذکر کرنا چھوڑ دیا
ہے جن کو سمجھانے میں مجھے وقت ہو، جن کو سمجھنے میں آپ کو دقت ہو۔ آخری فائدہ کچھ بھی نہیں ہوگا ۔
اب وہ باتیں میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں جن کا تعلق آخری فائدہ سے ہے۔
سب سے پہلے تو نظام میں ایک تبدیلی کا میں ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ جماعت میں اللہ تعالیٰ کے فضل
سے اب کروڑ سے زیادہ احمدی نئے شامل ہو چکے ہیں اور ان کے متعلق ہماری طرف سے جو تربیت کے
نظام جاری ہور ہے ہیں ابھی تک پوری طرح ان کی کفالت نہیں کر رہے۔ اگر ہم نے وقف جدید میں
بھی ان کی طرف پوری توجہ کی ہوتی تو ان کے ایمان اور اخلاص کو بڑھانے کا ایک بہت بڑا ذریعہ تھا۔
اس لئے اب ہر جماعت میں نئے آنے والوں کے لئے وقف جدید کا ایک الگ سیکرٹری مقرر ہو۔
وہ خالصہ ان پر کام کرے خواہ ایک آنہ بھی ہو وہ بھی قبول کیا جائے لیکن کثرت کے ساتھ وقف جدید میں
شامل ہونے والوں کی تعداد میں نئے آنے والوں میں سے اضافہ ہو۔ اس کے نتیجہ میں ہماری یہ جو فہرست
ہے لاکھوں کی بجائے اگلے چند سال میں کروڑ تک پہنچ جائے گی اور وقف جدید کا یہ فیض بہت بڑا فیض ہوگا
جو فیض عام ہوگا اور آئندہ رہتے زمانوں تک کے لئے وقف جدید کا یہ احسان بنی نوع انسان کو پہنچتا رہے گا۔
پس آج سے اپنی جماعت میں ایک پورے سیکرٹری وقف جدید برائے نو مبائعین مقرر کریں اور دوسرے
سیکرٹری وقف جدید جو ہیں ان کا تعلق پہلوں کی تعداد بڑھانا، ان کے بچوں کی فکر کرنا، بڑھتی ہوئی آمد نیوں
خطبات طاہر جلد 17
13
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
کے مطابق وقف جدید کے چندے کو بڑھانا یہ کام ہوگا اور یہ کام الگ چلے تو اُمید ہے اگلے سال انشاء اللہ
اس کے بڑے دلچسپ نتائج آپ کے سامنے آئیں گے۔
رپورٹوں کے مطابق جو اس وقت وقف جدید کی صورت ہے 1997ء کے اختتام تک خدا تعالیٰ
کے فضل و کرم سے 10 لاکھ 82 ہزار 398 پاؤنڈ وصولی ہوئی ہے۔ روپے میں میں نے اس لئے بات
نہیں کی کہ روپے میں یہ تعداد بہت بڑھ جائے گی لیکن یہ وہ کرنسی ہے جو سال ہا سال سے مستحکم ہے اور
کوئی یہ اعتراض نہیں کر سکتا کہ پاکستانی روپے کی قیمت گرگئی ہے آپ یونہی اضافہ کی باتیں کر رہے
ہیں۔ کئی ایسے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والے بھی ہیں جن کی نظر ہمیشہ اعتراض کی خاطر ہوتی ہے اور
ہر خوشی کی بات سن کر اسے بدی کی طرف مائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس لئے 10 لاکھ 82 ہزار
پاؤنڈ کی باتیں کر رہا ہوں اور اگر چہ دنیا کی سب کرنسیوں کے مطابق اس میں بھی کچھ کمی کے پہلو آئے
ہیں لیکن نسبتاً بہت کم ۔
اب میں آپ سے عرض کرتا ہوں کہ 1982ء میں جب اللہ تعالیٰ نے مجھے منصب خلافت پر
نافذ فرمایا اس وقت دنیا کے سارے چندوں کو ملا کر، پاکستان اور دُنیا بھر کی جماعتوں کے پورے
چندوں کو ملا کر ، اگر یہ انہیں روپے میں لکھا ہوا ہے تو وہ نہیں مجھے چاہئے ۔ انہوں نے اس وقت کے
چندے کا حساب رکھ کر اسے روپے میں ہی بیان کیا ہے، یہ مجموعی قربانی کا کل 5 کروڑ 45 لاکھ بنتا تھا۔
جب وقف جدید بیرون کا اجراء ہوا اس وقت پہلے سال وقف جدید بیرون کی کل وصولی 11 لاکھ
46 ہزار روپے تھی ۔ اب باوجود میرے زور دینے کے کہ پاؤنڈ میں ہونی چاہئے یہ مبارک ظفر صاحب
کو شوق ہے زیادہ دکھانے کا اس لئے وہ ضرور روپے میں باتیں کر دیتے ہیں۔ جب داؤ لگے روپے
میں تبدیل کر دیتے ہیں ۔ بہر حال اب ہمیں یہی رپورٹ سننی ہوگی جو میرے سامنے ہے۔ وہ یہ موازنہ
دکھانا چاہتے ہیں کہ 1985ء میں وقف جدید بیرون کا جب اجرا ہوا تو اس وقت پہلے سال وقف جدید
بیرون کی کل وصولی 11 لاکھ 46 ہزار روپے تھی ۔ آج خدا تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید بیرون کا چندہ
5 کروڑ 83 لاکھ روپے ہو چکا ہے یعنی 11 لاکھ کو آپ جو بھی سمجھیں اور 5 کروڑ میں سے جتنی چاہیں کم
کر دیں۔ پھر بھی اتنا نمایاں اضافہ ہے کہ روپے کی گرتی ہوئی قیمت کو پیش نظر رکھ کے بھی اس کی کوئی
توجیہہ، دنیا میں کوئی مثال نہیں پیش کر سکتا کہ اضافہ نہیں ہوا کیونکہ روپے کی قیمت گر گئی۔ جتنی چاہو
گر الو مگر 11 لاکھ کے مقابل پر 5 کروڑ 83 لاکھ کی تعداد کو تم کسی طرح نظر انداز نہیں کر سکتے ۔
خطبات طاہر جلد 17
14
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
جو مجموعی وصولی کے لحاظ سے جماعت ہائے احمد یہ عالمگیر کی پہلی دس جماعتیں ہیں ان میں
اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ امریکہ امسال بھی اول رہا اور امریکہ کے بعد پاکستان نمبر دو ہے اور
یہ پاکستان کو بڑا اعزاز ہے۔ انتہائی مخالفانہ حالات کے باوجود اس چندہ میں انہوں نے ایک ذرہ بھی
کمی نہیں کی ۔ جرمنی کی تیسری پوزیشن جو پہلے نمبر ایک اور پھر دو اور پھر اب تین ہوا ہے اسی طرح مستحکم
ہے اور ان کی مجبوری ہے۔ اب آپ لوگ زبر دستی وقف جدید کا چندہ بڑھانے کی خاطر اپنے باقی
چندوں کو کم نہ کریں وہ نظام بگڑ جائے گا۔ اللہ نے آپ کو تیسری پوزیشن عطا فرمائی ہے بہت بڑی
اعلان کیا
چیز ہے۔ اس دوڑ میں تیسرا گھوڑا ہونا بھی بڑی بات ہے کیونکہ عام طور پر اول ، دوم، سوم کا اعلا
جاتا ہے۔ چوتھے نمبر پر برطانیہ ہے پانچویں پر کینیڈا ، چھٹے پر انڈیا۔ انڈیا کی یہ خاص خوبی ہے کہ
وقف جدید کے چندہ میں وہ پہلے سے بہت بڑھے ہیں اور اب بڑے بڑے ملکوں کا مقابلہ کرنے لگ
گئے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ ساتویں نمبر پر ہے۔ یہ اب ہندوستان کے بعد چلا گیا ہے۔ انڈونیشیا آٹھویں
نمبر پر ہے۔ ناروے نویں نمبر پر اور ماریشس دسویں نمبر پر ہے۔
فی کس قربانی کے لحاظ سے جماعت ہائے احمد یہ عالمگیر کی پہلی پانچ جماعتیں یعنی ہر چندہ دہندہ
جس نے حصہ لیا ہے اس کی انفرادی قربانی کو اگر شامل کیا جائے تو دُنیا میں کون سی جماعتیں ہیں جن
میں ہر چندہ دہندہ اتنا چندہ ادا کر رہا ہے کہ باقی دنیا کی جماعتوں سے آگے بڑھ جائے۔ اس پہلو سے
بھی اللہ کے فضل سے امریکہ سب سے اوپر ہے۔ فی چندہ دہندہ سب چھوٹے بڑوں کو ملانے کے
باوجود، باوجود اس کے کہ انہوں نے چندہ دہندگان کی تعداد میں بہت اضافہ کیا ہے اور اس اضافہ کے
پیش نظر ان کو یہ خطرہ تھا کہ مجموعی تعداد گر نہ جائے مگر امریکہ کے ہر چندہ دہندہ کو 105 پاؤنڈ فی کس
دینے کی توفیق ملی ہے۔ نمبر دو سوئٹزر لینڈ ہے ان کو 63 پاؤنڈ فی کس دینے کی توفیق ملی ہے۔ گویا
امریکہ اللہ کے فضل سے اب اتنا نمایاں آگے بڑھ گیا ہے کہ اب اس کے لئے دعائیں کریں لیکن
آپ میں طاقت نہیں کہ اس کا مقابلہ کر سکیں کیونکہ امریکہ کا نظام ماشاء اللہ دن بدن مستحکم ہوتا چلا جا رہا
ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو ایک ایسا امیر عطا فرمایا ہے جو مالیات کا بہت بڑا ماہر ہے لیکن مالیات سے
بڑھ کر انہوں نے اپنی سوچیں اپنے بزرگ باپ سے ورثہ میں پائی ہیں۔ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب
خطبات طاہر جلد 17
15
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
کے بیٹے صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب اور وہ ہر بات بڑے گہرے منصوبہ سے کیا کرتے تھے کسی
جگہ منصوبہ بندی کی تعلیم نہیں پائی تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی سرشت میں منصوبہ بندی ڈالی ہوئی تھی۔
بہت گہری نظر تھی ، بہت گہرے منصوبہ سے کام کیا کرتے تھے۔ یہ خوبی امریکہ کے موجودہ امیر نے
بھی اپنے بزرگ باپ سے ورثہ میں پائی ہے اور اسے آگے بڑھایا ہے، پیچھے نہیں ہٹنے دیا اور یہ آگے
بڑھنا کوئی پرانے بزرگوں کی گستاخی نہیں ۔ ان کی اپنی دعائیں یہی ہوتی تھیں کہ ہماری اولاد ہماری
نیکیوں میں ہم سے آگے بڑھ جائے تو ان کی تمنا پوری ہوئی اس پر کسی اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں۔
سوئٹزرلینڈ کے بعد جاپان 30 پاؤنڈ ۔ جاپان پر جو مالی مشکلات کا دور آیا ہے اس کے پیش نظر ان کا
30 پاؤنڈ فی چندہ دہندہ ہی بہت بڑی بات ہے کیونکہ بہت سے لوگ نکالے گئے ہیں، بہت سی
تجارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ نمبر چار بیلجیئم ہے جس کوفی چندہ دہندہ 11 پاؤنڈ 64 پیس دینے کی
توفیق ملی ہے۔ بیلجیئم کے لحاظ سے واقعی یہ بڑی بات ہے۔ بیلجیئم کے احمدی بہت سے
بے روزگار ہیں اور وظیفوں پر پل رہے ہیں ان کا اس قربانی میں اتنا نمایاں حصہ لینا اور ہمیشہ بڑے
استقلال سے پانچ میں سے ایک پوزیشن حاصل کرنا بہت قابل تحسین ہے اللہ ان کو بہترین جزا دے۔
جماعت جرسی جرمنی کو انہوں نے چند پینیز (Pennies) کے لحاظ سے پیچھے چھوڑا ہے یعنی جماعت جرمنی
فی چندہ دہندہ بھی ابھی پانچ میں شامل ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت جرمنی کا بڑا اعزاز اعزاز ہے۔
جماعت جرمنی کے فی چندہ دہندہ کی قربانی 11 پاؤنڈ 50 پیس ہے اور بیلجیئم کی فی چندہ دہندہ کی
قربانی 11 پاؤنڈ 64 پیس ہے صرف 14 پینس کا فرق ہے۔ اتنی میری طرف سے جرمنی کو اجازت ہے
کہ چاہیں تو اس 14 پینس کو مٹا کر آگے بڑھ جائیں اور بیلجیئم کو پیچھے چھوڑ جائیں ۔
موازنہ چندہ دہندگان : 1996ء میں چندہ دہندگان کی کل تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 493 تھی۔
1997ء میں یہ تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 22 ہزار 628 ہو گئی گویا اس تعداد میں 32 فیصد اضافہ
ہوا ہے۔ پس میں نے جیسا کہ پہلے زور دیا تھا ہمیں قربانی کرنے والوں کی تعداد بڑھانا ہے کیونکہ جو
بھی ایک دفعہ قربانی کرنے والوں کی تعداد میں شامل ہو جائے اللہ تعالیٰ کا قانون قرضہ حسنہ کو
بڑھانے والا اس پر لاگو ہو جاتا ہے۔ اس کی نیکیاں بڑھتی ہیں ، اموال میں برکت پڑتی ہے۔ ایسا بچہ
بڑا ہوتا ہے تو جو بھی کمائی کرتا ہے اس میں اللہ کا حصہ ڈالتا ہے۔ پس وقف جدید کو آئندہ نسلوں کو
خطبات طاہر جلد 17
16
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
سنبھالنے کے لئے استعمال کریں اور کثرت سے وقف جدید میں شامل ہونے والوں کی تعداد بڑھائیں
خواہ تھوڑی قربانی کریں لیکن ان کو شامل ضرور کریں ۔ الحمد للہ جماعت اس طرف توجہ کر رہی ہے
اور اب 2 لاکھ 22 ہزار 628 تک تعداد جا پہنچی ہے۔
اب میں آخر پر پاکستان میں نمایاں وصولی کرنے والی جماعتوں کا ذکر کرتا ہوں ۔ پاکستان میں
نمایاں وصولی کرنے والی جماعتوں میں پہلے نمبر پر کراچی ہے۔ کراچی کے ساتھ گزشتہ سال شاید کچھ
زیادتی ہوئی تھی ان کے اعداد و شمار یا ٹھیک پڑھے نہیں گئے یا وہ وقت پر بھجوا نہیں سکے۔ ان کو پہلی
حیثیت سے گرا کر غالباً دوسری میں کر دیا گیا لیکن بعد میں جو انہوں نے مجھے اعداد و شمار بھجوائے کراچی
کا پہلا مرتبہ پہلا مقام اسی طرح قائم تھا۔ پس اب بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے کراچی جماعت
سارے پاکستان کی جماعتوں سے آگے بڑھ گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر ربوہ ہے اور ربوہ کی قربانیوں
میں دراصل ساری دنیا کے احمدی مہاجرین کی قربانیاں شامل ہیں اور اکثر ان کا چندہ باہر سے آنے
والے روپے کی وجہ سے ہے اس لئے اس میں ساری دنیا حصہ دار بن جاتی ہے مگر وہ ربوہ پہنچ کر
پھر ادا ہوتا ہے اس لئے ربوہ کو بہر حال ایک مقام حاصل ہے۔ تیسرے نمبر پر لاہور ہے۔ یہ پہلی تین
جماعتوں کا ذکر ہے۔
اب پہلے دس اضلاع کا نام بھی سن لیں تا کہ آپ کی دعاؤں میں وہ شامل رہیں پھر میں اس خطبہ
کو دعا کے ساتھ ختم کروں گا ۔ اسلام آباد یہ سارے اضلاع میں نمبر ایک پر ہے۔ راولپنڈی تمام
پاکستان کے اضلاع میں نمبر دو ہے۔ یہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ باقی جو بہت سے اہم تربیتی اور دوسرے
کام ہیں ان میں ان دونوں ضلعوں کو اتنی توفیق نہیں ملی ، وقف جدید میں کیوں ، کیسے مل گئی لیکن اللہ کا
فضل ہے جس کو بھی نصیب ہو جائے ۔ اللہ تعالیٰ یہ مبارک کرے اور اس کے نتیجہ میں دوسرے ترقی
کے میدانوں میں بھی ان کو آگے قدم بڑھانے کی توفیق عطا ہو۔ آمین ۔ اب سیالکوٹ ضلع بھی عام
طور پر پیچھے رہنے والے ضلعوں میں شمار ہوتا ہے کیونکہ وہ بڑے بڑے عظیم جھنڈے جو سیالکوٹ کی
جماعت نے مسیح موعود کے زمانے میں اٹھائے ہوئے تھے ایک ایک کر کے اپنے گھروں میں رکھ دئے
گئے اور آخر یہ ضلع عملاً دشمنوں کے ہاتھوں میں چلا گیا۔ بڑی بڑی احمدیت کی مخالفت کی روئیں اس
ضلع سے اٹھی ہیں جن کا پہلے زمانوں میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ تو اب میں اس ضلع کے پیچھے تو
خطبات طاہر جلد 17
17
خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء
پڑا ہوا ہوں دیکھیں کب یہ بیدار ہو کر ہر نیکی کے میدان میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے لیکن اتنا
ضرور تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وقف جدید میں اس ضلع کو تیسری پوزیشن حاصل ہو گئی ہے۔ فیصل آباد
چوتھے نمبر پر ہے۔ پانچویں پر گوجرانوالہ ہے اور شیخو پورہ کی باری چھٹے نمبر پر آتی ہے۔ شیخو پورہ غالباً
چوہدری انور حسین صاحب کو یاد کر رہا ہے۔ ان کے بیٹے سن رہے ہوں گے تو یاد رکھیں کہ اپنے بزرگ
باپ کے مقام کو یاد رکھیں اور جن جن نیکی کے میدانوں میں انہوں نے قدم آگے بڑھایا تھا آپ بھی
آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔ عمرکوٹ ساتویں نمبر پر ہے۔ یہ چھوٹا سا سندھ کا ضلع ہے لیکن حیرت
ہے کہ کیسے ساتویں نمبر پر آگیا مگر آگیا ہے۔ گجرات آٹھویں نمبر پر ہے اور گجرات کا آٹھویں نمبر پر
ہونا بھی غالباً اس وجہ سے ہے کہ وہ سب دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور وہ اپنے پیچھے رہنے والوں کا خیال
رکھتے ہیں۔ سارے گجراتی دُنیا بھر سے اپنے خاندانوں کی مالی مدد کرتے ہیں اور اللہ کے فضل سے
ان کو پھر یہ خدمت دین کے سلسلہ میں استعمال کرنے کی توفیق ملتی ہے۔ کوئٹہ نویں نمبر پر ہے اور
سرگودھا دسویں نمبر اور اس کے ساتھ ہی جمعہ کا وقت ختم ہوتا ۔ ہے۔