اگر روزہ میں نمازیں سنور جائیں تو روزہ نماز کا معراج اور نمازیں روزہ کا معراج بن جاتی ہیں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے رمضان کے گزرتے ہوئے ایام کی قدر کرنے کی طرف متوجہ کرتے ہوئے احادیث کی روشنی میں روزے کی برکات اور احتساب نفس کی اہمیت بیان فرمائی۔ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے رمضان کے مفہوم، کم خوری کے ذریعے تزکیہ نفس اور نماز اور روزے کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالی کہ روزے کا اصل مقصد نمازوں کو سنوارنا ہے۔ نیز آپ نے روزے سے بچنے کے بہانے تلاش کرنے کی مذمت کی اور وضاحت فرمائی کہ خدا کی خاطر مشقتیں اٹھانا الٰہی رحمت اور نصرت کا موجب بنتا ہے۔ آخر میں آپ نے جمعۃ الوداع کو محض رخصت سمجھنے کے بجائے آئندہ کے لیے نیکیوں پر استقامت اور استقبال کا ذریعہ بنانے کی نصیحت فرمائی۔
موضوعات: ماہ رمضان، حقیقت روزہ، نماز اور روزہ، احتساب نفس، تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، خدا کی راہ میں مشقت
خطبات طاہر جلد 17
37
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
اگر روزہ میں نمازیں سنور جائیں تو روزہ نماز کا
معراج اور نمازیں روزہ کا معراج بن جاتی ہیں
(خطبہ جمعہ فرمودہ 16 جنوری 1998ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت فرمائی :
وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ
فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ )
187 :البقرة(
پھر فرمایا:
اس آیت کریمہ سے متعلق خطبات کا سلسلہ جاری ہے اور ترجمہ اس کا پھر میں دہراتا ہوں کہ
جب تجھ سے ( یعنی اے محمد رسول اللہ صل الله السلام میرے بندے سوال کریں میرے بارے میں ۔
فانی قریب میں قریب ہوں ۔ اُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ میں پکارنے والے کی پکار کو سنتا ہوں
جب وہ مجھے بلائے ۔ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ پس چاہئے کہ وہ میری
باتوں کی استجابت میں جلدی کریں کیونکہ میں قریب ہوں اس لئے، یہ معنی اس میں شامل ہیں کہ وہ بھی
میری استجابت میں یعنی میری باتوں کا ہاں میں جواب دینے میں اور ان پر عملدرآمد میں جلدی کریں۔
وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پا جائیں۔ یہ جو دن ہیں
رمضان کے ، آج کل کے دن یہ اب تیزی سے گزر رہے ہیں اور رمضان اپنے اواخر کی طرف الٹ
پڑا ہے۔ اس پہلو سے اس جلدی کا مضمون اور بھی زیادہ واضح ہو جانا چاہئے کہ یہ دن اب تھوڑے ہیں
خطبات طاہر جلد 17
38
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
جن دنوں میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے وعدہ ہے کہ اگر تم جلدی میری باتوں کو قبول کرو گے تو میں قریب
کھڑا ہوں تمہیں فوری جواب ملے گا۔ تو اس فوری جواب کا وقت جیسا کہ رمضان گزرنے کا تعلق ہے
کم ہوتا جا رہا ہے لیکن ویسے یہ سمجھنا چاہئے کہ یہ آیت ہمیشگی کا مضمون رکھتی ہے۔ رمضان کے لئے ایسی
خاص نہیں کہ اس کے بعد اس میں اس کا مضمون اطلاق نہ پائے لیکن جو رمضان میں قرب کا مضمون
ملتا ہے ویسا اور کسی مہینہ میں دکھائی نہیں دیتا۔ اسی لئے حضرت محمد مصطفی صلی الہ السلام نے رمضان میں بہت
زور دیا ہے کہ رمضان کا حق ادا کرو کیونکہ آپ صلی السلام فرماتے ہیں کہ ایسا مہینہ پھر ہاتھ نہیں آئے گا۔
جو بھی اس مہینہ میں کر گزرنا ہے نیکیوں کے لحاظ سے وہ کر گزرو۔ جو کچھ تمہارے لئے ممکن ہے اختیار
کرو۔ یہ تھوڑے سے تو دن ہیں ۔ اَيَّامًا مَّعْدُودَت (البقرة: 185) رمضان بھی آیا ما مَعْدُودَت ہی
ہیں، چند دن کی بات ہے ، ان دنوں میں جو کچھ محنت ممکن ہے وہ کر لو لیکن اس محنت کا تعلق دل کے خلوص
سے ہے۔ اگر خلوص دل نہ ہو تو پھر یہ محنت بے کار ہے۔ یہ مضمون ہے جس کو میں احادیث نبوی صلی ا یک سوم
کے حوالہ سے آپ کے سامنے بیان کر رہا ہوں۔ ایک حدیث یا غالباً بہت سی ایسی احادیث ہوں گی
جن کو دہرایا جائے گا لیکن کوشش کر کے ایسی حدیثیں بھی ہم تلاش کر رہے ہیں جو پہلے دہرائی نہ گئی
ہوں لیکن جو دہرائی جاتی ہیں جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا تھا بار بار کی نصیحت کا تقاضا ہے کہ وہ دہرائی
جائیں اور ہر رمضان میں ایک نسل گزر جاتی ہے، ایک نئی نسل آجاتی ہے اس لئے ان کا بھی حق ہے کہ
ان کے سامنے بھی وہ باتیں بار بار پیش کی جائیں ۔ روزہ آگ دور کرتا ہے۔“ ایک یہ حدیث ہے جو
سنن الدار مى كتاب الجهاد سے لی گئی ہے۔ حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت
ہے کہ نبی کریم صلی الی الہ وسلم نے فرمایا کہ :
جو بندہ اللہ تعالیٰ کے رستہ میں اس کا فضل چاہتے ہوئے روزے رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ
اس کے چہرہ اور آگ کے مابین ستر خریف کا فاصلہ کر دیتا ہے۔“
66
(سنن الدارمی، کتاب الجهاد، باب من صام يوما فی سبیل الله عز وجل، حدیث نمبر : 2399)
فضل چاہتے ہوئے روزے رکھتا ہے۔ ابتغاء وجہ اللہ کا یہ ترجمہ ہے۔ فضل چاہتے ہوئے ۔ وجہ الله
کا اصل معنی تو ہے خدا کا چہرہ ، خدا کی توجہ، جو اپنی طرف خدا کی توجہ کرنے کی خاطر کہ اللہ تعالیٰ اس کی
طرف پھر جائے ، تمام تر توجہ اس کی طرف مبذول ہو جائے جو اس نیت کے ساتھ روزے رکھتا ہے تو
خطبات طاہر جلد 17
39
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
الله تعالى ، بَاعَدَ اللهُ بَيْنَ وَجْهِهِ وَ بَيْنَ النَّارِ سَبْعِينَ خَرِيفًا : اس کے اور آگ کے درمیان ستر
خریف کا فاصلہ کر دیتا ہے۔ اب اللہ کا چہرہ ایک ایسی چیز ہے جسے یا د رکھنا چاہئے تھا ۔ ترجمہ میں فضل
ترجمہ ہوا ہے حالانکہ چہرہ کے مقابل پر چہرہ رکھا گیا ہے۔ فرمایا تم اللہ کا چہرہ چاہو گے تو اللہ کے چہرہ
والے کو پھر آگ چھو نہیں سکتی ، اس کے چہرہ کو آگ چھو نہیں سکتی ۔ یہ ناممکن ہے۔ جسے اللہ کا چہرہ نصیب
ہو جائے اس کے چہرہ کو آگ کیسے چھو سکتی ہے ۔ یہ مضمون تھا جس کو ترجمہ میں ذرا دھیما کر دیا گیا۔
فضل اس کا ترجمہ جائز ہے مگر یہاں جس خوبصورتی کے ساتھ حدیث نے ایک وجہ کو دوسرے وَجْهِ
کے ساتھ ملایا ہے اسے اسی طرح رہنے دینا چاہئے تھا۔ وجہ کو وجہ ہی رہنے دینا چاہئے تھا۔
اب ستر خریف کا فاصلہ یہ کیا چیز ہے؟ خریف سرما اور گرما کے درمیان کے زمانہ کو کہتے ہیں یعنی
سردیوں اور گرمیوں کے درمیان ایک زمانہ آتا ہے جو ان دونوں کو ملنے سے روکتا ہے، پیچ میں حائل
ہو تو سر دیاں گرمیوں سے نہیں مل سکتیں۔ تو ناممکن ہے کہ دونوں ایک ہی جیسے موسم گزرجائیں یعنی
سردیاں بھی اور گرمیاں بھی۔ بیچ میں ایک موسم حائل ہو جاتا ہے لیکن لفظ ستر کو خصوصیت سے پیش نظر
رکھنا ضروری ہے۔ فرما یاستر خریفوں کا فاصلہ ، اب ستر خریفوں کا فاصلہ ویسے تو تصور میں نہیں آسکتا
کہ ایک حریف نہیں، دو نہیں ، تین نہیں ، ستر خریف ہیں لیکن معاملہ اس سے زیادہ آگے ہے کیونکہ ستر کا
لفظ عربی میں زمانہ کے بے شمار ہونے کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔ ستر کا لفظ قرآن کریم سے اور
احادیث سے ثابت ہے یہ محض عد دستر پر اطلاق نہیں پاتا بلکہ ایک لامتناہی زمانہ کی طرف اشارہ کرتا
ہے۔ پس لفظ ستر کو خصوصیت کے ساتھ ان معنوں میں آپ پیش نظر رکھیں کہ مراد یہ ہے کہ ناممکن
ہے۔ کوئی صورت ایسی نہیں کہ یہ چہرہ آگ دیکھ سکے۔ یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ ہم سب کو اللہ کا یہ چہرہ
دکھا دے۔ جس چہرہ کو خدا اپنا وہ چہرہ دکھا دے جو اس نے محمد رسول اللہ صلی للہ السلام کو دکھایا تھا اس چہرہ پر
آگ حرام ہو جاتی ہے۔ ناممکن ہے کہ اسے آگ چھوئے ۔ آنحضرت صلی ال ایام فرماتے ہیں :
وو
” روزہ گناہوں کو یکسر مٹا دیتا ہے۔“
نضر بن شیبان کہتے ہیں کہ میں نے ابو سلمہ بن عبدالرحمن سے کہا آپ مجھے کوئی ایسی
بات بتائیے جو آپ نے اپنے والد سے سنی ہو اور انہوں نے ماہ رمضان کے بارے میں
آنحضرت صلی لا الہ سلیم سے براہ راست سنی ہو۔ نذر بن شیبان کہتے ہیں میں نے ابو سلمہ بن
خطبات طاہر جلد 17
40
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
عبدالرحمن سے کہا تھا۔ ( یہ کیا خیال آیا ان کو معلوم ہوتا ہے کوئی یہ روایت عام ہوئی
ہوگی اور اس کا چرچا انہوں نے سنا ہوگا اور وہ چاہتے ہوں گے کہ میں ان کی زبان سے
خود سن لوں ) ابو سلمہ بن عبدالرحمن نے کہا ہاں مجھ سے میرے والد نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی شما ای ایم نے فرمایا کہ اللہ تبارک تعالیٰ نے رمضان کے روزہ رکھنے تم پر فرض
کئے اور میں نے تمہارے لئے اس کا قیام جاری کر دیا پس جو کوئی ایمان کی حالت میں
ثواب کی نیت سے روزہ رکھے وہ گناہوں سے ایسے نکل آتا ہے جیسے اس کی ماں نے
اسے جنم دیا ہو۔“
66
(سنن النسائی، کتاب الصيام، ذکر اختلاف يحي بن أبي كثير والنضر بن شيبان فيه، حدیث نمبر : 2212)
یہ وہی حدیث ہے جو گزشتہ سال بھی میں نے بیان کرتے ہوئے یہ عرض کیا تھا کہ ثواب کی نیت سے
روزے رکھے کا ترجمہ درست نہیں ہے۔ یہ رواجی ترجمہ ہے اور ثواب کی نیت سے ہی روزے رکھے
جاتے ہیں۔ کبھی میں نے کسی کو گناہ کی نیت سے روزہ رکھتے ہوئے نہیں دیکھا۔ پس ثواب کی نیت
سے روزہ رکھنا احتساب کا غلط ترجمہ کیا گیا ہے۔ جو روزہ اس لئے رکھے کہ اپنے نفس کا احتساب
کرے اور بار یک نظر سے اپنے اعمال کا جائزہ لے کہ ان میں کہیں کسی قسم کی غیر اللہ کی ملونی تو داخل
نہیں ہو رہی ۔ یہ ترجمہ اگر کیا جائے تو پھر باقی مضمون بالکل ٹھیک بنتا ہے۔ ایسا شخص جب رمضان
سے گزرے گا تو گویا اسے نئی زندگی ملی ہے۔ جیسے ماں نے اسے جنم دیا ہے۔ پس اس پہلو سے یاد
رکھیں جو الفاظ ہیں وہ یہ ہیں : ” مَن صَامَهُ وَقَامَهُ إِيمَاناً واحتساباً “ یہ لفظ احتساب ہے جس کا
ترجمہ ہمارے تراجم میں غلط رنگ میں راہ پا گیا ہے اور اس کو احتساب سمجھنا ضروری ہے ورنہ اس کے پا
بعد كَيَومٍ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ کے الفاظ نہیں آسکتے ۔ احتساب ہی ہے جو انسان کو ایسا پاک صاف کر سکتا ہے
کہ گویا اس کی ماں نے اسے نیا جنم دیا ہے۔
اب یہ جو خیال تھا کہ رمضان میں ہر ایک کے اوپر زنجیریں کس دی جاتی ہیں اور شیطان کو راہ نہیں
ملتی کہ مومنوں میں دخل اندازی کر سکے میں نے بتایا تھا کہ یہ مضمون ہرگز نہیں ہے۔ اللہ کے بندے
زنجیروں میں کسے جاتے ہیں یعنی وساوس کے معاملہ میں ، شیطانی خیالات کے معاملہ میں وہ خدا کے
قیدی ہو جاتے ہیں اور وساوس ان کو چھو نہیں سکتے ۔ یہی مضمون اس حدیث سے ثابت ہے کہ منافقین
خطبات طاہر جلد 17
41
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
کا رمضان وہ زنجیریں لے کر نہیں آتا ، منافقین اسی طرح کھلے ہوتے ہیں اور جو چاہیں شرارتیں کرتے
پھریں بلکہ رمضان میں ان کی شرارتیں پہلے سے بڑھ جایا کرتی ہیں۔ یہ مضمون ہے جو اس حدیث میں
یوں بیان ہوا ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ لا الہ السلام نے فرمایا :
تمہارا یہ مہینہ تمہارے لئے سایہ فگن ہو۔“
یعنی تمہارا یہ مہینہ تم پر سایہ ڈال دے۔ یہ سایہ فگن ہونے کے بعد ابو ہریرہ رسول اللہ صلی ا یتیم کی
طرف یہ بات منسوب کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
رسول اللہ صلی ایام کا لفی ارشاد ہے کہ مومنوں کے لئے اس سے بہتر مہینہ کوئی نہیں گزرا۔
اس لئے میں نے شروع میں تمہید میں کہا تھا رسول اللہ صل اللہ السلام فرماتے ہیں کہ ) اس
سے بہتر مہینہ مومن کے لئے متصور ہو ہی نہیں سکتا اور منافق کے لئے اس سے برا مہینہ اور
کوئی نہیں گزرا۔
پس اگر شیطان سب کے لئے قید ہو تو منافق کے لئے بھی قید ہونا چاہئے ۔ صاف ظاہر ہے کہ رمضان
میں اس کا شیطان اور بھی پر پرزے نکالتا ہے اور پہلے سے زیادہ بڑھ کر شرارتیں کرتا ہے۔
اس مہینہ میں داخل کرنے سے قبل ہی اللہ عز وجل مومن کے اجر اور نوافل لکھ دیتا ہے۔“
داخل ہونے سے قبل ہی لکھ دیتا ہے مراد یہ ہے کہ اس کا مقدر ہی نیکی ہے اس کے سوا کچھ ہو
نہیں سکتا۔ جو سچے دل سے ایمان لاتے ہوئے اس مہینہ میں داخل ہو گا گویا اس کا اجر پہلے سے لکھا گیا
ہے اس کو اپنے اجر کے بارے میں شک کی ضرورت نہیں جبکہ منافق کے گناہوں کا بوجھ اور بدبختی
لکھ دیتا ہے یعنی منافق پر بھی یہ بات لکھی جاتی ہے کہ اس مہینہ سے گزر کے تم پہلے سے زیادہ بدبخت
ہو جاؤ گے کیونکہ نیکی کا موقع پاؤ گے اور ہاتھ سے کھو دو گے۔ پس تمہاری بدبختی پہلے سے زیادہ بڑھ
جائے گی۔ فرمایا:
اس طرح کہ مومن مالی قربانیوں کے لئے اپنی طاقت تیار کرتا ہے اور منافق غافل لوگوں
کے اتباع اور ان کے عیوب کی پیروی میں قوت بڑھاتا ہے۔“
(شعب الأيمان، باب فی الصیام / فضائل شهر رمضان، حدیث نمبر : 3607)
خطبات طاہر جلد 17
42
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
اب یہ بات بہت دلچسپ ہے کہ ، غافل لوگوں کے اتباع اور ان کے عیوب کی پیروی میں قوت
بڑھاتا ہے۔ رمضان کے مہینہ میں واقعہ بعض منافقین اس کھوج میں لگے رہتے ہیں کہ کوئی شخص روزہ
تو رکھتا ہے مگر فلاں عیب رکھتا ہے کوئی شخص بظاہر عبادت کر رہا ہے مگر فلاں عیب بھی رکھتا ہے اور عجیب
بات ہے کہ اس مہینہ میں اس مضمون کے خطوط بھی مجھے ملتے ہیں ۔ بلا استثناء ہمیشہ اس مہینہ میں ضرور
ایسے خطوط ملتے ہیں جو رسول اللہ صلی ال ایتم کی اس حدیث پر گواہ ہو جاتے ہیں۔ بالکل سچ فرمایا۔ ایسے
بد نصیب لوگ ہیں کہ اپنے حال کی فکر نہیں مگر مومنوں کی نیکیوں پر حسد کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان
میں عیوب ڈھونڈیں، ان میں ناسور ڈالنے کی کوشش کریں اور رمضان کے مہینہ میں اس میں تیزی
آجاتی ہے۔ اب مالی قربانیوں کے متعلق جہاں تک جماعت کو علم ہے خصوصیت کے ساتھ رمضان
میں مالی قربانی کا حکم ہے اور مومنین ضرور کرتے ہیں اور انہی مالی قربانیوں کے متعلق کیڑے ڈالنے
کے خطوط ملتے ہیں ۔ دیکھ لیا جی ہم نے فلاں شخص کو بڑا مالی قربانی کرتا پھرتا ہے لیکن یہ کمزوری پائی
جاتی ہے، وہ کمزوری پائی جاتی ہے۔ پس فرمایا یہ حالت مومنوں کے لئے غنیمت ہے اور فاجر کے لئے
اس کا فجور بڑھانے میں مددگار ہے۔ پس اتنا ہی کہنا کافی ہے مزید تفصیلات میں میں نہیں جانا چاہتا۔
استغفار سے کام لیں اور اس مہینہ میں لوگوں کے عیوب تلاش کرنے کی کوشش بالکل بند کر دیں۔
اگر کوئی عیب تلاش کرتا ہے اور اس کا تذکرہ کرتا ہے اس کو کہہ دینا چاہئے کہ تم شیطان کے غلبہ کے نیچے
ہو، تم عباد اللہ میں لکھے جانے کے لائق نہیں اس لئے مجھے الگ چھوڑ دو۔ اس مہینہ میں خصوصیت کے
ساتھ ایسے لوگوں سے پر ہیز کریں۔
اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض تحریرات آپ کے سامنے رکھتا
ہوں جن میں سے ایک یہ ہے کہ :
رمض سورج کی تپش کو کہتے ہیں ۔“
66
یہ آپ کی تحریر ہے جس میں آپ فرماتے ہیں کہ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ رمضان یعنی دوگر میاں ۔
رمضان ، رمض یعنی گرمی کو کہتے ہیں یہ نام اسی لئے رکھا گیا کہ رمضان گرمی کے مہینہ میں شروع
ہوا تھا۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں یہ غلط بات ہے۔ دو گرمیاں ایک اور مضمون
اپنے اندر رکھتا ہے اور اس کا گرمی کے مہینہ میں شروع ہونے سے کوئی تعلق نہیں ۔ اس پر جب میں
خطبات طاہر جلد 17
43
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
نے تحقیق کی کہ رمضان کب شروع ہوا تھا تو سردیاں بنتی تھیں۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
بات کا مجھے یقین تھا کہ اسی طرح ثابت ہوگی ۔ رمضان کا آغاز سردیوں میں ہوا ہے گرمیوں میں ہواہی
نہیں۔ پس آپ فرماتے ہیں:
اس لئے ) روحانی اور جسمانی حرارت اور پیش مل کر رمضان ہوا ۔
66
یعنی جسمانی طور پر انسان بھوک پیاس کی شدت برداشت کرتا ہے اور جد و جہد بہت کرتا ہے رمضان
میں یہ اس کے لئے ایک حرارت ہے اور روحانی طور پر اس کی روح میں غیر معمولی طور پر گرمی پائی جاتی
ہے اور بڑے جوش کے ساتھ اپنے رب کی طرف لپکتی ہے پس یہ دو گرمیاں ہیں جو مل کر رمضان ہوا۔
اہل لغت جو کہتے ہیں کہ گرمی کے مہینہ میں آیا اس لئے رمضان کہلا یا میرے نزدیک
یہ صحیح نہیں ہے کیونکہ عرب کے لئے یہ خصوصیت نہیں ہو سکتی ۔ روحانی رمض سے مراد
روحانی ذوق و شوق اور حرارت دینی ہوتی ہے۔ رمض اس حرارت کو بھی کہتے ہیں جس
سے پتھر وغیرہ گرم ہو جاتے ہیں ۔
الحکم جلد 5 نمبر 27 صفحہ : 2 مؤرخہ 24 جولائی 1901ء)
اب اس حرارت کو بھی کہتے ہیں جس سے پتھر گرم ہو جاتے ہیں ، اس کا مطلب یہ ہے کہ سخت دلوں کو
پگھلانے کے لئے رمضان کو ایک خاص مزاج عطا ہوا ہے اور امر واقعہ یہی ہے کہ بہت سے سخت دل جو
عام دنوں میں نرم نہیں ہوتے اور خدا تعالیٰ کے لئے اپنے آپ کو پگھلتا ہوا محسوس نہیں کرتے رمضان میں
بعض ایسی راتیں آتی ہیں کہ بے اختیار ان کے دل خدا کے حضور سجدوں میں پگھل کر بہنے لگتے ہیں۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ فقرہ : ” رمض اس حرارت کو بھی کہتے ہیں جس سے پتھر وغیرہ گرم
ہو جاتے ہیں ۔ یہ بے تعلق نہیں بلکہ حقیقتاً ہم نے اس کو ایسا ہی دیکھا ہے۔
66
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نسبتاً لمبے اقتباسات میں سے میں کچھ پڑھ کے
سناتا ہوں ۔
وو
تیسری بات جو اسلام کا رکن ہے وہ روزہ ہے۔ روزہ کی حقیقت سے بھی لوگ
نا واقف ہیں ۔ اصل یہ ہے کہ جس ملک میں انسان جاتا نہیں اور جس عالم سے واقف
نہیں اس کے حالات کیا بیان کرے ۔
خطبات طاہر جلد 17
44
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
و
فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُبُهُ (البقرة: 186) یہ مضمون وہی ہے۔ رمضان کو جو دیکھے وہ اس میں روزہ
رکھے۔ شہد کا مطلب ہے اپنی آنکھوں سے دیکھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ
تشریح فرمائی ہے جس ملک میں انسان جاتا نہیں اور جس عالم سے واقف نہیں اس کے حالات کیا بیان
کرے۔ پس تم میں سے وہی ہے جو رمضان کو دیکھتا ہے، جو رمضان کو دیکھتا ان معنوں میں ہے کہ اس
میں داخل ہو کر اپنی آنکھوں سے گواہی دے سکے، اپنے دل سے گواہی دے سکے یہ تو میرا ایسا ملک
ہے جس میں میں جا چکا ہوں اور اس کے حالات کو جانتا ہوں۔
روزہ اتنا ہی نہیں کہ اس میں انسان بھوکا پیاسا رہتا ہے بلکہ اس کی ایک حقیقت اور اس
کا اثر ہے جو تجربہ سے معلوم ہوتا ہے۔ انسانی فطرت میں ہے کہ جس قدر کم کھاتا ہے اسی
قدر تزکیہ نفس ہوتا ہے اور کشفی قوتیں بڑھتی ہیں ۔“
پس رمضان کے مہینہ میں کھانے میں زیادتی رمضان کا حق ادا نہیں کرتی بلکہ رفتہ رفتہ کھانے میں کمی
رمضان کا حق ادا کرتی ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ لوگ شروع میں تو بھوک نہیں لگتی ، اس وقت
میں اس لئے نسبتاً کم کھاتے ہیں اور جوں جوں رمضان آگے بڑھتا جاتا ہے وہ زیادہ کھانے لگتے ہیں
یہاں تک کہ آخری دنوں میں تو رمضان ان کو پتلا کرنے کی بجائے موٹا کر جاتا ہے۔ یہ جسم کی فربہی
دراصل نفس کی فربہی بھی ہوسکتی ہے۔ اس لئے عام طور پر بھولے پن میں ، لاعلمی میں لوگ ایسا کرتے
ہیں مگر ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں تزکیہ نفس ہوتا ہے جو کم
کھانے سے زیادہ ہوتا ہے، پس جتنا آپ کم کھانے کی طرف متوجہ ہوں گے اتنا ہی رمضان آپ کے
لئے فائدہ بخش ہوگا اور کشفی قوتیں بڑھتی ہیں یعنی خدا تعالیٰ کو انسان مختلف صورتوں اور صفات میں
دکھائی دینے لگتا ہے۔ یہ کشفی قوتوں کا لفظ بہت با معنی تو ہے ہی مگر بہت اہمیت رکھتا ہے۔ بعض لوگوں کو
ویسے ہی دماغ کی خرابی سے یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ وہ کشف دیکھ رہے ہیں یا نیند کے غلبہ کی وجہ
سے ان کو کچھ سمجھ نہیں آتی اور اپنے خیالات کو ہی کشف بنا لیتے ہیں ۔ رمضان میں کشوف کا جو کم کھانے
سے تعلق ہے یہ بالکل اور چیز ہے۔ اس کا نفسانی خواہشات اور اپنے دل کے خیالات سے کوئی بھی
تعلق نہیں اور مضمون بتاتا ہے کہ وہ کشف حقیقی خدا تعالیٰ کی طرف سے تھا یا دل کا وہم تھا۔ دل کے
تو ہمات میں ربط کوئی نہیں ہوتا، دل کے تو ہمات میں ایسی سچائی اور پاکیزگی نہیں ہوتی جو انسان کو
خطبات طاہر جلد 17
45
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
گناہوں سے دور پھ پھینک دے۔ پس کشف کا احساس کافی نہیں ، کشف کا مضمون ضروری ہے کہ کشف
میں ہوج وہ مضمون ہو جو تقویٰ کا مضمون ہے۔ اگر تقویٰ کا مضمون ہے تو انسان کو یہ کہنے کی ضرورت بھی نہیں
کہ میں نے کشف دیکھا ہے۔ اگر ۔ اگر تقویٰ کا مضمون ہو گا تو کشف دیکھنے والا اپنے کشف کو چھپالے گا اور
اس کے تذکرے نہیں کرے گا۔ پس رمضان میں یہ ساری شرطیں اکٹھی پائی جاتی ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض الفاظ کو غلط معنی پہنا کر آپ میں سے کئی گمراہ بھی
ہو سکتے ہیں۔ یہ خیال کر کے کہ ہم بڑے صاحب کشف بن گئے رمضان میں، لوگوں سے تذکرے
شروع کر دیں کہ یوں مجھے ہلکا سا جھونکا آیا میں نے کشف میں یہ دیکھ لیا یہ ساری باتیں بتانے کا جتنا
شوق ہوگا اتنا ہی آپ کا کشف جھوٹا ہو گا لیکن سچے کشوف میں بعض دفعہ دوستوں اور عزیزوں کے
متعلق خبر دی جاتی ہے اور وہ خبریں ایسی ہوتی ہیں جو سچی نکلتی ہیں ۔ پس ان خبروں کا تذکرہ کرنا تقویٰ
کے خلاف نہیں اور ان کشوف کو جھوٹا قرار نہیں دیتا۔
” ( پس ) خدا تعالیٰ کا منشا اس سے یہ ہے کہ ایک غذا کو کم کرو اور دوسری کو بڑھاؤ۔
ہمیشہ روزہ دار کو یہ مد نظر رکھنا چاہیئے کہ اس سے اتنا ہی مطلب نہیں ہے کہ بھوکا رہے بلکہ
اسے چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے ذکر میں مصروف رہے تا کہ تبتل اور انقطاع حاصل ہو۔
پس روزہ سے یہی مطلب ہے کہ انسان ایک روٹی کو چھوڑ کر جو صرف جسم کی پرورش کرتی
ہے دوسری روٹی کو حاصل کرے جو روح کے لئے تسلی اور سیری کا باعث ہے اور جو لوگ
محض خدا کے لئے روزے رکھتے ہیں اور برے رسم کے طور پر نہیں رکھتے انہیں چاہئے
کہ اللہ تعالیٰ کی حمد اور تسبیح اور تہلیل میں لگے رہیں جس سے دوسری غذا انہیں مل جاوے۔“
الحکم جلد 11 نمبر 2 صفحہ: 9 مؤرخہ 17 جنوری 1907ء)
پھر روزہ اور نماز کی عبادتوں میں ایک فرق بیان فرمایا ہے۔
روزہ اور نماز ہر دو عبادتیں ہیں ۔ روزے کا زور جسم پر ہے اور نماز کازور روح پر ہے۔
نماز سے ایک سوز و گداز پیدا ہوتی ہے اس واسطے وہ افضل ہے ۔ روزے سے کشوف
پیدا ہوتے ہیں مگر یہ کیفیت بعض دفعہ جو گیوں میں بھی پیدا ہو ہوسکتی سکتی ہے۔“
خطبات طاہر جلد 17
46
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
یہ وہی بات ہے جس کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں ۔ کشوف تو ہوتے ہیں مگر کشوف میں ایک نفس کا دھوکا
بھی شامل ہو جاتا ہے۔ جو ہے۔ جوگی بھی جو ریاضتیں کرتے تے ہیں وہ وہ کشوف دیکھتے ہیں لیکن ان کشوف کا بنی
نوع انسان کی بھلائی اور نیکی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ وہ عجیب و غریب کشوف ہیں جن کے تفصیلی
تذکرے کی یہاں ضرورت نہیں مگر جو گیوں نے کبھی دُنیا میں پاکیزگی نہیں پھیلائی۔ کبھی دُنیا میں کسی
مذہب کے جو گیوں نے بنی نوع انسان کی روحانی حالت تبدیل نہیں کی۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام
متوجہ فرما رہے ہیں کہ روزے کے کشوف میں بعض دفعہ جو گیوں والی کیفیت بھی پیدا ہو جاتی ہے۔
لیکن روحانی گدازش جو دعاؤں سے پیدا ہوتی ہے اس میں کوئی شامل نہیں ۔“
66
( البدر جلد 1 نمبر 10 صفحہ: 2 مؤرخہ 8 جون 1905ء)
اب یہ دیکھیں کہ نماز کو روزہ سے افضل قرار دیا ہے اور ہم کہتے ہیں کہ روزہ سب سے افضل ہے۔ روزہ
کی جزا اللہ ہے۔ اس میں غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں۔ روزہ بمقابل نماز نہیں ہے بلکہ روزہ کا مقصد
نماز ہے اور نمازوں کی حالت کو درست کرنا ہے۔ پس اگر روزہ میں نمازیں نہ سنوریں تو روزہ بے کار
ہے۔ اگر روزہ میں نمازیں سنور جائیں تو روزہ نماز کا معراج اور نماز میں روزے کا معراج بن جاتی
ہیں۔ پس اس میں تفریق نہ کریں ورنہ مضمون بالکل بگڑ جائے گا۔ حقیقت میں روزہ کے دوران جتنی
نمازیں سنوریں گی اتنا ہی روزہ کا آپ پھل پائیں گے اور اس حد تک سنور جانی چاہئیں کہ گویا آپ کو
خدا نظر آ گیا اور گویا اللہ آپ کو دیکھنے لگا۔ یہ صورتیں ہیں جو درحقیقت روزہ کی افضلیت میں پیش نظر
رہنی چاہئیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
خدا تعالیٰ نے دین اسلام میں پانچ مجاہدات مقرر فرمائے ہیں ۔ نماز ، روزہ ، زکوۃ
صدقات، حج ، اسلامی دشمن کا ذب اور دفع خواہ سیفی ہو خواہ قلمی “
یہ پانچ مجاہدات ہیں جو مسلمان پر فرض ہیں۔ پہلی نماز ، پھر زکوۃ صدقات اس کے ذیل میں آتے ہیں
چوتھا حج اور پانچواں جہاد خواہ وہ سیفی ہو خواہ وہ قلمی ہو ۔ فرمایا :
وو
یہ پانچ مجاہدے قرآن شریف سے ثابت ہیں۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ ان میں کوشش
کریں اور ان کی پابندی کریں۔ یہ روزے تو سال میں ایک ماہ کے ہیں۔ بعض اہل اللہ تو
نوافل کے طور پر اکثر روزے رکھتے رہتے ہیں اور ان میں مجاہدہ کرتے ہیں۔ ہاں دائمی
خطبات طاہر جلد 17
47
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
روزے رکھنا منع ہیں یعنی ایسا نہیں چاہئے کہ آدمی ہمیشہ روزے ہی رکھتا رہے بلکہ ایسا
کرنا چاہئے کہ نفلی روزے کبھی رکھے اور کبھی چھوڑ دے۔“
( بدر جلد 6 نمبر 43 صفحہ : 3 مؤرخہ 24 اکتوبر 1907ء)
اب رمضان کے آنے پر کتنے دل خوش ہوتے ہیں اور کتنے دل غمگین : ملین ہوتے ہیں یہ ایک ایسا
مسئلہ ہے جس میں ہر انسان جو اپنا جائزہ لے گا اس کو محسوس ہوگا کہ رمضان کے آنے پر ویسی خوشی نہیں
ہوتی شروع میں جیسی کہ رمضان کے آنے کا حق ہے بلکہ لوگ گھبراتے ہیں اور ڈرتے ہیں۔ پس اس
عبارت کو سننے کے بعد یہ خیال نہ کریں کہ وہ منافقین ہیں ۔ امر واقعہ یہ ہے کہ بوجھ اٹھانے سے پہلے
دل میں خوف ضرور پیدا ہوتا ہے اور انسان رمضان میں داخل ہونے سے پہلے ڈرتا ہے کہ میں اس
کے تقاضے پورے کر سکوں گا یا نہیں کر سکوں گا پھر اللہ تعالیٰ اس کے تقاضے آسان فرما دیتا ہے۔ اس لئے
جب میں یہ عبارت پڑھوں گا تو بعض لوگ ڈر کے یہ نہ سمجھیں کہ ان کی حالت منافقانہ ہے۔ نَعُوذُ بِالله
من ذالك كيونكہ عام دستور ہے کہ ہمیشہ رمضان کی ذمہ داریوں کا خوف ، رمضان کی آمد کے وقت
شروع ہو جاتا ہے اور انسان شروع میں کچھ گھبراتا ہے کہ دیکھوں مجھ پر کیا گزرے گی لیکن اللہ تعالیٰ
سچے بندوں کے لئے رمضان کو آسان فرما دیتا ہے اور پھر بشاشت کے ساتھ انسان رمضان میں سے
گزر جاتا ہے۔ اس تمہید کے بعد میں آپ کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ اقتباس
پڑھتا ہوں ۔
تا
وہ شخص جس کا دل اس بات سے خوش ہے کہ رمضان آ گیا اور اس کا منتظر میں تھا کہ
آوے اور روزہ رکھوں اور پھر وہ بوجہ بیماری کے نہیں رکھ سکا تو وہ آسمان پر روزے سے
محروم نہیں ہے۔“
جو شخص اس بات پر خوش ہے کہ رمضان آگیا اور میں اس کا منتظر تھا اگر بیماری اس کے راستہ میں حائل
ہو جائے وہ روزہ نہ رکھ سکے تو آسمان پر روزے سے محروم نہیں ہے لیکن :
اس دنیا میں بہت لوگ بہانہ جو ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم جیسے اہلِ دنیا کو دھوکا
دے لیتے ہیں ویسے ہی خدا کو فریب دیتے ہیں۔ بہانہ جو اپنے وجود سے آپ مسئلہ
تراش کرتے ہیں اور تکلفات شامل کر کے ان مسائل کو صحیح گردانتے ہیں ۔“
خطبات طاہر جلد 17
48
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
اب جو حقیقی بہانہ جو ہیں جن کا دل سچ مچ رمضان کی آمد سے خوش نہیں ہوتا ان میں اور سچے مومنوں میں
جو دل سے رمضان کو برا نہیں جانتے اس کے فیوض سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں یہ نمایاں فرق ہے کہ
سچے لوگ جب رمضان میں داخل ہوتے ہیں تو ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ جس طرح بھی بن
پڑے وہ روزہ رکھیں اور بیماریوں کے بہانے ان کی راہ میں حائل نہ ہوں اور جو بہا نہ جو لوگ ہیں جو
رمضان کی آمد سے خوش نہیں ہوتے ان کے نفس کے بہانے تیزی دکھانے لگتے ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ
مجھے جب میں روزہ رکھوں تو چھینکیں شروع ہو جاتی ہیں۔ کوئی سمجھتا ہے کہ اس کے پیٹ میں خرابی
ہو جاتی ہے، کسی کو سر درد ہو جاتی ہے، کسی کو اور بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں غرض یہ کہ وہ روز مرہ کی
بیماریاں جو اس کو لاحق ہوتی ہی رہتی ہیں وہ رمضان کے سر جڑتا ہے اور کہتا ہے کہ اب تو میں خدا کا حکم
مانوں گا ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو روزہ نہیں رکھ سکتا بیماریوں کی وجہ سے وہ نہ رکھے تو کون ہے مجھے
حکم دینے والا میں تو خدا کا حکم مانوں گالیکن جب ان کا باقی سال آپ دیکھیں گے تو اس میں بھی نہیں
رکھتے ۔ ایسے لوگ زندگی بھر محروم رہتے ہیں ورنہ کم سے کم باقی وقت تو رکھیں۔ جو واقعہ سچے عذر کی وجہ
سے رکتے ہیں ، اللہ کی خاطر رکھتے ہیں وہ باقی سال میں ضرور رکھتے ہیں اور یہ لوگ اپنی عمر گنوا دیتے
ہیں۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ان تحریرات کو غور سے پڑھیں تو ہمارے لئے بہت
سے بار یک مسائل کو آپ کھولتے چلے جاتے ہیں۔
وو
(لیکن) جو صدق اور اخلاص سے رکھتا ہے۔ (اس کا کیا حال ہے؟ ) خدا جانتا ہے کہ
اس کے دل میں درد ہے اور خدا اُسے ثواب سے زیادہ بھی دیتا ہے کیونکہ دردِ دل ایک
قابل قدر شے ہے۔“
66
پس روزہ سے محرومی کے نتیجہ میں اگر درد دل ہو تو ایک بہت ہی اعلیٰ نشان ہے اس بات کا کہ واقعہ
تمہاری روزوں سے محرومی تمہیں ثواب سے محروم نہیں رکھے گی بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے
ہیں کہ بعض دفعہ ایسے درد دل والے کو عام روزہ رکھنے والے کے ثواب سے بھی زیادہ ثواب ملتا ہے۔
اب ایسے بہت سے وجود ہمارے علم میں ہیں یعنی اپنے گردو پیش پر نظر ڈالیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ
روزہ نہ رکھنے کی بے قراری ان کو بے چین کرتی ہے اور وہ دعائیں کرتے ہیں، دعائیں کرواتے ہیں ۔
اس سلسلہ میں کئی ایسے احباب و خواتین ہیں جن کو میں جانتا ہوں کہ روزہ نہ رکھنے کے نتیجہ میں کس قدر
ان کے دل میں کرب پایا جاتا ہے۔
خطبات طاہر جلد 17
وو
49
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
( جبکہ ) حیلہ جو انسان تاویلوں پر تکیہ کرتے ہیں لیکن خدا کے نزدیک یہ تکیہ کوئی شے
نہیں ۔ ( اب اپنا حال بیان فرماتے ہیں ) جب میں نے چھ ماہ روزے رکھے تھے
تو ایک دفعہ ایک طائفہ انبیاء کا مجھے ملا ( کشف میں ) اور انہوں نے کہا کہ تو نے کیوں
اپنے نفس کو اس قدر مشقت میں ڈالا ہوا ہے۔ اس سے باہر نکل “
اب اللہ نے نظر فرمائی اور ایک طائفہ انبیاء کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ملتا ہے اور لَعَلَّكَ بَاخِعٌ
نفسك (الشعراء: 4) کا مضمون بیان فرما رہا ہے۔ یہ مضمون ہے جو عین قرآن کے مطابق ہے کہ
تو نے اپنے نفس کو کیوں اس قدر مشقت میں ڈالا ہوا ہے اس سے باہر نکل ۔
اسی طرح جب انسان اپنے آپ کو خدا کے واسطے مشقت میں ڈالتا ہے تو خود ماں باپ
کی طرح رحم کر کے اسے کہتا ہے کہ تو کیوں مشقت میں پڑا ہوا ہے۔“
پس یہی نہیں کہ آپ اپنے نفس پر رحم کریں جو لوگ آپ اپنے نفس پر رحم نہیں کرتے ان پر اللہ رحم کرتا
ہے اور لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ کی تکرار ہر جگہ انہیں معنوں میں پائی جاتی ہے۔ پس اپنی حالت پر خود
رحم نہ کریں یہ بڑی بے رحمی ہوگی ۔ اگر آپ اپنی حالت پر رحم کریں گے تو اس سے بڑی بے رحمی آپ
اپنے آپ سے نہیں کر سکتے ۔ کوشش کریں کہ جس حد تک ہو آسانی اور سہولت کے ساتھ خدا تعالیٰ کے
احکام پر عمل کریں مگر اپنے پر رحم کھانے کی وجہ سے نیکیوں سے محروم نہ ہوں ۔ ایسی صورت میں اللہ
آپ پر رحم فرمائے گا اور : رمائے گا اور بہت بڑا اجر عطا کرے گا۔ اب یہ دیکھیں اس کا دُنیاوی طور پر نقصان اور
کیا ہوگا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
وو
یہ لوگ ہیں کہ تکلف سے اپنے آپ کو مشقت سے محروم رکھتے ہیں اس لئے خدا اُن کو
دوسری مشقتوں میں ڈالتا ہے۔“
اور یہ بھی بہت ہی دائمی حقیقت ہے۔ ایسے لوگ جو مومنوں میں سے کہلاتے ہوں اور ایمان کے لحاظ
۔
سے مومن ہی کہلائیں گے مگر بے وقوفی میں ان کو یہ علم نہیں کہ کون سا سچا سودا ہے کون سا جھوٹا سودا ہے۔
وہ اپنے نفس پر رحم کر کے مشقتوں سے بچتے ہیں لیکن دوسری مشقتوں میں مبتلا کئے جاتے ہیں۔ ایسے
لوگوں کے لئے کم سے کم اتنی خوشخبری ضرور ہے کہ وہ مشقتوں میں مبتلا کئے جاتے ہیں۔ یہ ایک قسم
کا کفارہ ہو جاتا ہے لیکن اگر اللہ چاہے تو ۔ ایسے بھی ہو سکتے ہیں جن کا کوئی کفارہ نہ ہو صرف ایک سزا ہو
خطبات طاہر جلد 17
50
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
تم میری مشقت سے بھاگتے تھے اب اپنا حال دیکھو کہ کیسی کیسی مشقتوں میں ڈالے جا رہے ہو۔ یہ
دستور اللہ تعالیٰ کا جماعت احمدیہ سے ہمیشہ سے وا واضح ۔ واضح ہے اور اور ہمیشہ سے صاف دکھائی دیتا ہے اور بہت
سے لوگ ان مشقتوں کو دیکھنے کے بعد پھر گی بعد پھر گھبرا کر واپس لو رواپس لوٹتے ہیں ۔ پس مشقتوں : وں میں ڈالنا بے سبب
بھی نہیں، محض سزا نہیں بلکہ تو بہ کے لئے توجہ کو مبذول کرانے والی بات ہے۔ بکثرت میں ایسے
دوستوں کو جانتا ہوں جنہوں نے چندوں میں سہولت حاصل کرنے کے لئے نفس کے بہانے بنائے،
قربانیوں میں سہولت حاصل کرنے کے لئے نفس کے بہانے بنائے اور بہت سے امور میں نفس کے
بہانے بنائے یہاں تک کہ ان کی زندگیاں مشقتوں سے لد گئیں ۔ اتنی مشقتیں آپڑیں کہ انہوں نے
گھیراؤ کر لیا اور ان کی کمریں دوہری ہو گئیں پھر ایک دن ان کی آنکھ کھلی اور یہی مشقتیں ان کے لئے
رحمت کا موجب بن گئیں ۔ انہوں نے اچانک سوچا کہ ہم کیا کر رہے ہیں ۔ یہ زندگی تو بالکل بے کار
ہوتی چلی جا رہی ہے۔ مصیبتوں سے ہم بچ نہیں رہے بلکہ مصیبتیں سہیڑ رہے ہیں اور جب انہوں نے
وعدہ کیا کہ آئندہ سے ہم اپنے نفس کے لئے کوئی بہانہ نہیں بنائیں گے ان کی زندگی کی کایا پلٹ گئی اور
کثرت سے ایسے ہیں جنہوں نے پھر مجھے لکھا کہ ان حالات میں ہم نے مشقت ٹالنے کی کوشش کی
تھی لیکن مشقت کو ٹال نہیں سکے ۔ اب جب خدا کی خاطر مشقت قبول کرنے کے لئے آگے بڑھے
ہیں تو مشقت آگے آگے بھاگ رہی ہے۔ وہ چیز جس کو ہم مشقت سمجھتے تھے وہ مشقت تھی ہی نہیں ۔
اللہ تعالیٰ ان راہوں کو خود آسان فرما دیتا ہے اور کتنے بدنصیب ہیں جو اس بات کو جانتے نہیں،
اس سے سبق حاصل نہیں کرتے۔ خدا کی خاطر مشقتوں سے بھاگیں گے تو مشقتیں آپ کے پیچھے
پڑ جائیں گی۔ پس آج کے رمضان میں یہ عہد کریں کہ ایسا نہیں کریں گے۔ خدا کی خاطر مشقتوں کو
Chase کریں گے یعنی خدا نے واقعہ جو مشقتیں مقرر فرمائی ہیں ان کو حاصل کرنے کی کوشش کریں
گے تو آپ دیکھیں گے کہ وہ مشقت تھی ہی نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کی آسانی کے لئے، آپ کی بھلائی
کے لئے ایک مشکل راہ تجویز فرمائی جس کو وہ خود آسان کرتا ہے اور کوئی راہ مشکل نہیں رہتی ۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو خود مشقت میں پڑتے ہیں ان کو وہ آپ نکالتا ہے۔ ( یہی بات ہے جو میں آپ کے
سامنے عرض کر رہا ہوں ) انسان کو واجب ہے کہ اپنے نفس پر آپ شفقت نہ کرے بلکہ
خطبات طاہر جلد 17
51
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
ایسا بنے کہ خدا اس کے نفس پر شفقت کرے کیونکہ انسان کی شفقت اس کے نفس پر اس
کے واسطے جہنم ہے۔۔۔ (بڑا ظلم کرتا ہے جو اپنے دل پر رحم کرتا ہے، اپنے آپ پر رحم
کرتا ہے وہ تو مصیبتیں سہیڑ لیتا ہے، وہ جہنم اپنے اوپر وارد کر لیتا ہے )۔۔۔ اور جو خود
آگ سے بچنا چاہتے ہیں وہ آگ میں ڈالے جاتے ہیں ۔“
یعنی اللہ کی خاطر جو نفس کا سوز اور گداز ہے جو اس سے بچنا چاہتے ہیں وہ ایک دوسری جہنم میں ڈالے
جاتے ہیں۔ فرماتے ہیں:
وو
سلم ہے اور یہ اسلام ہے کہ جو کچھ خدا کی راہ میں پیش آوے اس سے انکار نہ کرے۔
اگر آنحضرت صلی الله السلام اپنی عصمت کی فکر میں خود لگتے تو وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ
(المائدہ:68) کی آیت نہ نازل ہوتی۔ حفاظت الہی کا یہی سر ہے۔“
66
(البدر جلد 1 نمبر 7 صفحہ : 52، 53 مؤرخہ 12 دسمبر 1902ء)
یہاں عصمت سے مراد عصمت انبیاء (علیهم السلام ) نہیں ہے بلکہ جسمانی لحاظ سے غیر کے شر سے بچنا
ایک عصمت ہے۔ فرمایا اگر رسول اللہ صلی الا السلام کو ہر وقت اپنی عصمت کی فکر ہوتی کہ میں غیر کے وار
سے کیسے بچایا جاؤں تو یہ آیت نازل نہ ہوتی ۔ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۔ یہ سیح موعود علیہ السلام کا
کلام آنحضرت صلی ا السلام کی سیرت کے جگمگاتے ہوئے حصہ پر عظیم روشنی ڈال رہا ہے۔ کبھی کسی : ہا ی عارف
باللہ نے یہ بات نہ لکھی ہوگی۔ مجھے یقین ہے آپ تلاش کر کے دیکھ لیں ، جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام نے لکھی جو رسول اللہ صی تا ایلم کے سچے عاشق تھے۔ یہ آیت نازل نہ ہوتی يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ
صاف پتا چلا ہے کہ خدا نے ضرورت محسوس فرمائی ہے کہ یہ نبی تو اپنی کچھ فکر نہیں کرتا ، ہر خطرہ میں کود پڑتا کہ ، نی تو
ہے ۔ تمام مشکل مقامات میں آگے بڑھ جاتا ہے۔ اب ساری زندگی رسول اللہ صلی السلام کو آپ دیکھ
لیں کیسے کیسے مواقع پر آپ صلی الی تم نے دشمنوں میں جا کر للکارا ہے کہ میں محمد ہوں آؤ اگر کسی کو قتل کرنا
ہے تو مجھے قتل کر وہ کسی نے وار کرنا ہے تو مجھ پر وار کرے۔ یہ ساری زندگی کا خلاصہ آپ نے ان لفظوں
میں نکالا ہے کہ آپ صلی السلام نے اپنی عصمت کی کبھی فکر نہیں کی اور جب رسول اللہ صلی السلام کو اس طرح
خطرناک مقامات پر دلیر پایا اور موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آپ صلی الی تم نے اس کو للکارا
ہے تو اللہ نے فرمایا وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۔ اے محمد صل الله المسلم ! تیرا خدا تیری حفاظت کرے گا۔
فرماتے ہیں : ” حفاظت الہی کا یہی ستر ہے۔“
خطبات طاہر جلد 17
52
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
پس جو احمدی اس وقت مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں اور ہر وقت اپنی حفاظت کی صرف فکر
کر رہے ہیں ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ سر وہ نہیں ہے۔ حفاظت کا ستر یہ نہیں ہے کہ اپنی حفاظت کی
صرف فکر کریں۔ اپنی حفاظت کے لئے مناسب تدابیر اختیار کرنا کرنا یہ یہ عام عام لوگوں کے کے ۔ لئے جائز ہے اور
بعض دفعہ ضروری بھی ہو جاتا ہے کیونکہ اس میں قومی فوائد ہوتے ہیں لیکن جب مصائب آ پڑیں اس
وقت اپنی فکر نہ کرنا یہ سنت نبوی صلی ا لیتی ہے۔ یہ دو الگ الگ باتیں ہیں جن کو آپ کو پیش نظر رکھنا
چاہئے ورنہ مضمون بگڑ جائے گا۔ رسول اللہ صلی السلام نے کبھی بھی خطرات کی تلاش نہیں کی تاکہ ان میں
چھلانگ لگا ئیں ۔ جب خطرات درپیش ہوئے تو پھر ان میں چھلانگ لگانے سے رکے نہیں ۔ یہ دو
بالکل الگ الگ باتیں ہیں۔ آنحضرت صلی السلام نے کبھی بھی اپنے آپ کو ہلاکت میں نہیں ڈالا، ہلاکت
کی تلاش نہیں کی۔ ایسے مواقع سے بچے ہیں جن سے بے وجہ خطرہ در پیش ہو لیکن جب خدا کی خاطر
خطرہ آن پڑا جس سے مفر کا سوال نہیں رہا اس خطرے کو مفر کے ذریعہ نہیں ٹالا بلکہ دوڑ کر اس خطرہ
میں داخل ہو گئے جو خدا کی خاطر آپ پر آپڑا ہے۔ پس یہ مضمون ہے جو خصوصیت کے ساتھ آج کل
پاکستان کی احمدی جماعتوں کو پیش نظر رکھنا چاہئے ۔ بے وجہ خطرات کو پیدا نہ کریں کیونکہ یہ حماقت ہے۔
پرواه
یہ اللہ کے فرمان کے خلاف بات ہے۔ ہر احتیاط کے باوجود جب خطرہ پڑ جائے تو کوڑی کی بھی ۔
نہ کریں اور پھر ایسے خطرات سے جنہوں نے خدا کی خاطر پڑنا ہے ان سے نہ بھاگیں ۔ اگر ان سے
بھاگیں گے تو یہ آپ کی حفاظت کی ضمانت نہیں ہوگی ۔ اگر کہیں گے کہ ہاں اس خطرہ کو اب ہم قبول
کرتے ہیں جو کچھ بھی ہو، ہو جائے اس وقت اللہ تعالیٰ فرمائے گا وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ کیونکہ
جو بات خدا تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفی صلی اسلام کے حق میں فرمائی ہے وہی آپ صلی السلام کے متبعین اور
عاجز بندوں کے حق میں بھی کام کرتی ہے۔ یہ سنت نبوی صلی یتیم ہے جو ہمیں ہر حال میں بچائے گی،
ہر حال میں ہماری حفاظت فرمائے گی اور ہم پر سایہ فگن رہے گی۔ پس سنت نبوی سالی تا السلام کے تابع چلیں
تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے زندگی کے سب مراحل آسان ہو جائیں گے۔ فرمایا:
(حضرت) ابراہیم علیہ السلام کے قصہ پر غور کرو کہ جو آگ میں گرنا چاہتے ہیں تو ان کو
خدا آگ سے بچاتا ہے۔“
( البدر جلد 1 نمبر 7 صفحہ : 53 مؤرخہ 12 دسمبر 1902ء)
خطبات طاہر جلد 17
53
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
قصہ پر غور کرو اس قصہ میں یہ بات ثابت ہے کہ ابراہیم خود نہیں کہہ رہے تھے کہ میرے لئے آگیں
جلاؤ۔ جب آگ جلائی گئی تو اس سے بھاگنے کی بجائے اس میں گرنے کی طرف توجہ کی جو خدا کی
خاطر تھی۔ پس قصہ پر غور کرو نہ کہ نا مجھی سے اس قصہ کو اپنے اوپر چسپاں کرو۔
یہ حصہ پڑھنے سے رہ گیا تھا اس لئے میں دوبارہ اس کی طرف متوجہ ہوا ہوں ، آخری حصہ میں
پڑھ چکا ہوں ۔ یہ البدر میں عبارت چھپی ہے اور اس کے نیچے نوٹ ہے کہ اوپر کی تقریر فارسی زبان میں
تھی اور بدر کے ایڈیٹر نے یہ نوٹ لکھا ہے کہ میں نے افادہ عام کی خاطر اردو میں ترجمہ کر کے لکھی ہے۔
پس یہ یاد رکھیں کہ اصل عبارت فارسی میں تھی جس کا اُردو ترجمہ کیا گیا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آخر پر جس دعا کی طرف توجہ دلاتے ہیں اب اتنا سا وقت
رہ گیا ہے کہ میں یہ دعا پڑھ کر اس خطبہ کو ختم کروں گا ۔ آپ فرماتے ہیں :
پس میرے نزدیک خوب ہے کہ (انسان ) دعا کرے کہ الہی یہ تیرا ایک مبارک مہینہ
ہے اور میں اس سے محروم رہا جاتا ہوں اور کیا معلوم کہ آئندہ سال زندہ رہوں یا نہ، یا ان
فوت شدہ روزوں کو ادا کر سکوں یا نہ اور اس سے توفیق طلب کرے۔ تو مجھے یقین ہے کہ
ایسے دل کو خدا طاقت بخش دے گا۔“
اس لئے روزے میں حائل ہونے والی بیماریوں کا علاج بھی یہ دعا ہے جو اس مہینہ میں کثرت سے
کرنی چاہئے ۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
دو
اگر خدا چاہتا تو دوسری اُمتوں کی طرح اس اُمت میں کوئی قید نہ رکھتا مگر اس نے
قید میں بھلائی کے واسطے رکھی ہیں۔ میرے نزدیک اصل یہی ہے کہ جب انسان صدق
اور کمال اخلاص سے باری تعالیٰ میں عرض کرتا ہے کہ اس مہینہ میں مجھے محروم نہ رکھ تو خدا
اسے محروم نہیں رکھتا اور ایسی حالت میں اگر انسان ماہ رمضان میں بیمار ہو جائے تو یہ
بیماری اس کے حق میں رحمت ہوتی ہے کیونکہ ہر ایک عمل کا مدار نیت پر ہے۔ مومن کو
چاہئے کہ وہ اپنے وجود سے اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی راہ میں دلاور (بہادر ) ثابت
کر دے۔ جو شخص روزہ سے محروم رہتا ہے مگر اس کے دل میں یہ نیت درد دل سے تھی کہ
کاش میں تندرست ہوتا اور روزہ رکھتا اور اس کا دل اس بات کے لئے گریاں ہے تو فرشتے
خطبات طاہر جلد 17
54
خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء
اس کے لئے روزے رکھیں گے بشرطیکہ وہ بہانہ جو نہ ہو تو خدا تعالیٰ اسے ہرگز ثواب سے
محروم نہ رکھے گا۔“
البدر جلد 1 نمبر 7 صفحہ : 52 مورخہ 12 دسمبر 1902ء)
باقی انشاء اللہ اب اگلا جو جمعہ آنے والا ہے یہ جمعۃ الوداع کہلاتا ہے اور یہ رمضان کا آخری
جمعہ ہوگا اس جمعہ میں لوگ بہت کثرت سے آئیں گے اور مسجدیں بھر کے نمازی اچھل کر باہر جا پڑیں
گے اور اتنے نمازی آپ مسجدوں میں دیکھیں گے کہ سارا سال جن کو مسجدوں میں ہونا چاہئے تھا وہ
صرف اسی دن دکھائی دیں گے اور پھر الوداع کہہ کر چھٹی کر جائیں گے۔ یہ مضمون میں ہر دفعہ آپ کو
سمجھاتا ہوں ، آپ لوگ تیاری کریں اور اپنے گرد و پیش یہ بات عام کریں کہ جو لوگ رمضان کی وجہ
سے نمازوں کی توفیق پارہے ہیں اور اس دن ، جمعۃ الوداع کے دن حاضر ہوں گے وہ ابھی سے تیاری
کریں کہ الوداع کہنے کے لئے حاضر نہیں ہوں گے بلکہ آئندہ رمضان کے استقبال کے لئے حاضر
ہوں گے۔ یہ لفظ جمعۃ الوداع ایک غلط معنی آپ کے سامنے رکھ رہا ہے اصل میں اسے جمعۃ الاستقبال
کہنا چاہئے اور میں آپ کو ابھی سے متوجہ کر رہا ہوں کہ اپنے دوستوں ، عزیزوں کو جب لے کے آئیں گے،
اپنے بچوں کو بھی لائیں گے اس وقت ان کو سمجھائیں کہ یہ جمعۃ الوداع کا جمعہ نہیں استقبال کا جمعہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔