جب بھی تمہیں خدا کے ذکر کی خاطر بلایا جائے تو سب چیزیں چھوڑ دیا کرو اور اس آواز پر لبیک کہا کرو
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الجمعہ کی آیات کی روشنی میں ذکرِ الٰہی کی طرف بلائے جانے پر فوری لبیک کہنے کے موضوع پر بیان فرمایا۔ انہوں نے جمعہ کے وسیع مفہوم کی وضاحت کرتے ہوئے اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے اور وقفِ زندگی کی تحریک سے بھی وابستہ قرار دیا جہاں ہر قسم کے دنیاوی کاروبار ترک کر دیے جاتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے نصیحت فرمائی کہ نماز کے بعد زمین میں پھیل کر اور خوشیاں مناتے ہوئے بھی بکثرت ذکرِ الٰہی کو جاری رکھنا چاہیے۔
موضوعات: سورۃ الجمعہ، نماز جمعہ، ذکر الٰہی، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، وقف زندگی
خطبات طاہر جلد 17
73
خطبہ جمعہ 30 جنوری 1998ء
جب بھی تمہیں خدا کے ذکر کی خاطر بلایا جائے تو
سب چیزیں چھوڑ دیا کرو اور اس آواز پر لبیک کہا کرو
(خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1998ء بمقام اسلام آباد ٹلفورڈ ۔ برطاء برطانیہ )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت فرمائی :
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ
اللهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ فَإِذَا قُضِيَتِ
الصلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَ اذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
پھر فرمایا:
(1110)
یہ دو آیات کریمہ جو سورۃ جمعہ سے لی گئی ہیں آج کے میرے خطبہ کا موضوع یہی آیات ہیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو ۔ إِذَا نُودِيَ لِلصَّلُوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا
الی ذکر اللہ جب جمعہ کے دن تمہیں نماز کے لئے بلایا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف تیزی سے لپکو۔
وَذَرُوا البیع اور ہر قسم کی تجارت کو لین دین کو ترک کر دیا کرو۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم
جانتے ہو۔ یہاں جمعہ کا ہر مفہوم مراد ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کا زمانہ بھی جمعہ کا
زمانہ ہے، پہلوں کے دوسروں سے ملنے کا زمانہ ہے، وقف زندگی کی تحریک بھی اسی میں داخل ہے۔
جب بھی تمہیں خدا کے ذکر کی خاطر بلایا جائے تو سب چیزیں چھوڑ دیا کرو اور اس آواز پر لبیک
خطبات طاہر جلد 17
74
خطبہ جمعہ 30 جنوری 1998ء
کہا کرو اور ظاہری معنوں میں بھی یہی حکم ہے جیسا کہ بعد میں فرمایا فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا
في الْأَرْضِ جب نماز پڑھی جا چکی تو پھر تمہیں اجازت ہے کہ تم زمین میں پھیل جایا کرو اور اللہ تعالیٰ
کا فضل ڈھونڈو اور بکثرت اس کا ذکر کیا کرو۔
پس آج کی نصیحت یہی ہے اور میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اب جب پھیلیں گے اور عید کی
دوسری خوشیاں منائیں گے تو وَ اذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا کو ضرور یاد رکھیں ۔ ذکر الہی کا وقت ختم نہیں ہوا بلکہ
جمعہ کے ساتھ جاری ذکر ہے جو جمعہ کے وقت بند نہیں ہوا کرتا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے
اور جہاں بھی جس حال میں بھی ہم ہوں ذکر الہی کو بلند کرنے والے ہوں ۔آمین۔