نیکی میں ترقی کے حصول کے لئے ہمیشہ خدا تعالیٰ کی طرف قدم بڑھاتے رہنا چاہئے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے روزِ جزا کے آسان اور سخت حساب کی حقیقت اور دنیاوی تکالیف کے ذریعے مومن کے گناہوں کی معافی کے قرآنی مضمون کو واضح کیا۔ آپ نے سچی معرفتِ الٰہی کے حصول، گناہوں سے بچنے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عاجزی اور شکر گزاری کی سنت پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے نیکی میں مسلسل آگے بڑھنے، روحانی جمود سے بچنے اور پوری قوت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی رضا کی طرف قدم بڑھانے کی نصیحت فرمائی۔
موضوعات: یومِ حساب اور آسان محاسبہ، مومن کی تکالیف اور کفارہ سیئات، معرفتِ الٰہی، نیکی میں مسلسل ترقی، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
خطبات طاہر جلد 17
183
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
نیکی میں ترقی کے حصول کے لئے ہمیشہ خدا تعالیٰ
کی طرف قدم بڑھاتے رہنا چاہئے
( خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 1998 ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : مورانور
يَأَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا فَيُلْقِيهِ فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتْبَهُ
بِيَمِينِهِ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا
(الانشقاق : 7 تا 9)
پھر فرمایا:
جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے یہ سورۃ الانشقاق کی سات سے نو آیات ہیں اور ان کا
ترجمہ یہ ہے کہ اے انسان تو اپنے رب کی طرف بہت مشقت کے ساتھ اور زور لگا کر جانے والا ہے اور
پھر اس سے ملنے والا ہے ۔ فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتْبَهُ بِيَمِينِهِ پس وہ شخص جسے اس کی کتاب دائیں ہاتھ
سے دی جائے گی ۔ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا تو اس سے بہت آسان حساب لیا جائے گا۔
ان آیات میں خوش خبریاں بھی ہیں اور تنبیہات بھی ہیں اور خوشخبری تو سب سے بڑی یہی ہے
کہ آخر اللہ تعالیٰ سے ملنا ہے لیکن کس رستہ سے ملنا ہے مشکل رستہ سے یا آسان رستہ سے اور وہ لوگ
جو خدا کی راہ میں محنت کرتے ہیں یا کرنے والے ہیں ان دونوں کے لئے دونوں راہیں کھلی ہیں مشکل
رستہ سے بھی جاسکتے ہیں اور آسان رستہ سے بھی جا سکتے ہیں ۔ یہ مشکل رستہ کون سا ہے اور آسان کون
سا ہے اس کی کچھ تشریح میں یہاں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔
خطبات طاہر جلد 17
184
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
ہر انسان جو خدا کی خاطر محنت کر رہا ہے اسے بالآخر اس سے ملنا تو ہے مگر اگر اس کی محنت
کامیاب نہ ہو یعنی رستہ کی مشکلات اس پر حاوی رہیں اور ملنے کی راہ میں شیطانی روکیں بہت بڑی
ہوں جن کو پوری طرح عبور نہ کر سکے، تو ملے گا تو یہ بھی ، مگر حِسَابًا يسيرا کے ساتھ نہیں ملے گا اس رستہ
کی بہت سی غلطیاں ایسی ہوں گی جن کو اللہ تعالیٰ معافی کے لائق نہیں سمجھے گا۔ اس لئے معافی کے لائق
جو غلطیاں ہیں ان کے لئے حِسَابًا يَسِيرًا کا لفظ استعمال ہوا ہے جو غلطیاں خدا کے علم میں معافی کے
لائق نہیں ان کے لئے یہ خوش خبری نہیں ہے کہ فَأَمَّا مَنْ أُوتِي كتبة بيبينه حساب تو دونوں کا ہوگا
لیکن ایک مشکل حساب ہے اور ایسا حساب ہے جیسا کہ احادیث نبوی صلی الہ السلام سے پتا چلتا ہے کہ
بار یک نظر سے ان کے کھاتوں کا مطالعہ کیا جائے گا اور ہر غلطی ئے گا اور ہر غلطی کو نکال کے نمایاں کر دیا جائے گا ۔
اس قسم کے حساب کا تجربہ انسان کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہوتا ہی رہتا ہے۔ بعض لوگ ایسے جھوں
کے سامنے پیش ہوتے ہیں جو فیصلے کئے بیٹھے ہوتے ہیں کہ اس کو پکڑنا ہے اس کے سارے کھاتے
منگوا لیتے ہیں اگر چہ اپنی طرف سے سب اچھی طرح کھنگال کر دیکھتے ہیں اور جہاں کوئی غلط بات
نکلے اس کو نمایاں کر دیتے ہیں اور اس میں ان کا ضد اور تعصب شامل ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ جب
حساب کرتا ہے تو ظاہر ہے کہ اس میں کسی ضد کا تعصب کا سوال نہیں ۔ خدا کے علم میں ہر چھوٹی سے
چھوٹی غلطی بھی ہے اور سب بڑی سے بڑی غلطیاں بھی ہیں۔ ان غلطیوں پر نظر رکھتے ہوئے وہ
قیامت کے دن حساب کتاب سے پہلے یہ فیصلہ کر چکے گا کہ فلاں شخص کا اعمال نامہ اتنا گندہ ہے اور اتنی
بالا رادہ غلطیاں شامل ہیں کہ اسے معاف نہیں کرنا اور چونکہ معاف نہیں کرنا اس لئے سب عالم کے
سامنے یوم محشر میں ہر ایک کے سامنے اس کا کھاتہ خود بولے گا اور ایسا بولے گا کہ ہر شخص مطمئن
ہو جائے گا کہ اس سے کوئی نا انصافی نہیں کی گئی ۔ جو کچھ کہا گیا ہے بعینہ اسی کا اُس کا اعمال نامہ تقاضا
کر رہا تھا۔ پس ایک یہ ہے گن گا جس رستہ سے انسان گزرتا ہے یا گزرے گالا زما پہنچنا تو ہے وہاں
اور کن مشکلات کے ساتھ پہنچنا ہے یا کس آسانی کے ساتھ، یہ اس نے فیصلہ کرنا ہے۔
اس ضمن میں قرآن کریم کی بعض اور آیات بھی ہیں جو میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں جواسی
مضمون پر روشنی ڈال رہی ہیں ۔ سورۃ النبا میں لا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغُوا وَلَا كِتابًا ۔ اہل جنت کے
متعلق خوشخبری ہے کہ وہاں نہ وہ کوئی لغو بات سنیں گے نہ كِذَّابًا جَزَاء مِنْ رَبِّكَ عَطَاء
خطبات طاہر جلد 17
185
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
حِسَابًا رَبِّ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ۔ یہ جزا ہے تیرے رب کی طرف سے عطا کے طور پر ۔ عطا میں
حساب تو نہیں ہوا کرتا مگر یہاں حساب کا لفظ آیا ہے۔ فرمایا ہے: عَطَاءِ حِسَابًا رَبِّ السَّمَواتِ
وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمَنِ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا - النبأ: 36 تا 38) یہ ایسا حساب ہے جو
آسمانوں اور زمین کے رب کی طرف سے ہے اور جو کچھ ان میں ہے یہ حساب رحمن خدا دے گا۔
لفظ رحمانیت نے بتا دیا کہ بہت آسان حساب ہونے والا ہے اور آسان حساب سے مراد یہ ہے کہ
آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے وہ عطا ہو گی ان بندوں کی ۔ یعنی جو عمل ہے اس سے عطا کی کوئی
نسبت ہی نہیں ۔ مگر اللہ جب حساب فرماتا ہے تو اس قسم کا حساب فرماتا ہے۔ اسی کا نام حِسَابًا
يَسِيرًا ہے ۔ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا ۔ وہ خدا تعالیٰ سے خطاب کا حق نہیں رکھیں گے۔ کوئی ذاتی
ملکیت نہیں ہوگی اللہ جسے خطاب کی اجازت دے گا اسی کو خطاب کی اجازت ملے گی۔ دوسری جگہ
فرمایا انَّ إِلَيْنَا ايَا بَهُمُ - جیسا کہ جمعہ کے دوران تلاوت والی سورۃ الغاشية میں بیان ہے
إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمُ - (الغاشية : 26، 27) کہ ہمارے ہاتھ میں ان
کی باگیں ہیں انہوں نے بہر حال ہماری طرف لوٹ کے آنا ہے۔ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ پھر ہم
پر فرض ہے کہ ہم ان کا حساب کریں اور اس حساب میں سارے نیک و بد شامل ہیں، کوئی بھی ایسا
نہیں جو حساب سے خالی ہو جائے گا۔ جن کے متعلق بے حساب بخشش کا مضمون احادیث میں بیان
ہوا ہے۔ اس بے حساب بخشش کا مطلب یہ ہے کہ اُن کے حساب پر ایک سرسری نظر ڈالی جائے گی اور
آگے گزار دیا جائے گا۔ بعض دفعہ جیسے آپ ایک ملک سے دوسرے ملک میں داخل ہوتے ہیں
تو پاسپورٹ نظر آ رہے ہوتے ہیں کن کے پاسپورٹ ہیں۔ تو بعضوں کو بس ایک نظر ڈال کے آفیسر کہتا
ہے چلونکلو ۔ تو وہ بھی حساب ہی تو ہے۔ بغیر حساب کے کوئی نہیں جاسکتا۔ مگر ان معنوں میں بغیر حساب
کے جائے گا کہ اس کی چھان بین نہیں ہوگی ۔ اس کو ایک سرسری نظر کافی ہو گی یہ بات ثابت کرنے کے
لئے کہ یہ جنت کا حق دار ہے۔
وَ أَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتْبَهُ بِشِمَالِہ ۔ اب یمینہ کا ذکر تو گزر چکا ہے کہ جس کی کتاب اس کے داہنے
ہاتھ سے اس کو دی جائے گی لیکن اب شمالہ کا ذکر آئے گا وہ جس کی کتاب اس کے بائیں ہاتھ سے
دی جائے گی۔ داہنے ہاتھ سے مراد نیکی کا ہاتھ ہے سچائی کا ہاتھ ہے تو مراد یہ ہے کہ جس کو اس طرح
خطبات طاہر جلد 17
186
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
کتاب دی جائے گی کہ دیتے ہوئے اس کو معلوم ہو جائے گا کہ میرا حساب آسان ہونا ہے کیونکہ دین
کے رستہ سے اس کو کتاب مل رہی ہے۔ شمال سے مراد بایاں ہاتھ یا بدیوں کا رستہ ہے۔ تو وہ لوگ جن
کو کتابیں دی جائیں گی وہ ایک ہی سمت سے اس طرح نہیں دی جائیں گی کہ معاملہ سب پر خلط ملط
رہے بلکہ سارا محشر دیکھے گا کہ جن لوگوں کو عزت عطا ہونے والی ہے ان کو ان کے داہنے ہاتھ میں
کتابیں تھمائی جائیں گی اور جن کے لئے ذلت مقدر ہے ان کو ان کے بائیں ہاتھ میں کتا بیں تھمائی
جائیں گی ۔ وَ أَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتْبَهُ بِشِمَالِهِ پس یقیناً وہ شخص جس کو بائیں ہاتھ سے کتاب دی جائے
گی یا بائیں ہاتھ میں کتاب تھمائی جائے گی ۔ يَقُولُ يُلَيْتَنِي لَمْ أَوْتَ كِتَبِيَهُ۔ یعنی وہ منظر خود
بتادے گا کہ میں مارا گیا ، اس شخص کو بتا دے گا کہ وہ مارا گیا اور بے اختیار کہے گا ۔ یكيْتَنِي لَمْ أَوْتَ
كتبية ۔ کاش ایسا ہوتا کہ مجھے میری کتاب نہ دی جاتی ۔ وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیہ اور میں کبھی نہ جان
سکتا کہ میرا حساب کیا ہے۔ يلَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ - الحاقة : 26 تا 28 ) وائے افسوس کہ یہ تو ایک
فیصلہ کن چیز ہے، فیصلہ کن کتاب ہے۔
آنحضرت صلی ا ہم نے اسی مضمون کو بیان فرمایا ہے اور اس کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی الا یہ کام خود بھی یہ دعا کیا کرتے تھے کہ میرا حساب آسان کر دے اور
حضرت عائشہ اس پر متعجب تھیں کہ آنحضرت صلی لا کہ ہم اپنے حساب کی باتیں کیوں کرتے ہیں اور اپنے
آسان حساب کی کیوں باتیں کرتے ہیں۔ آپ تو بے حساب بخشے جانے والے انسان ہیں۔ صحیح
بخاری کتاب تفسیر القرآن سورة اذا السماء انشقت باب فسوف يحاسب حساباً يسيراً -
اس میں دو روایتیں ہیں جو میں نے چنی ہیں ۔ دونوں میں یہی مضمون ہے لیکن وہ مضمون ایک
دوسرے کو کھول رہا ہے۔ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی الا السلام نے فرمایا:
”جس سے حساب لیا گیا وہ تباہ ہو گیا۔ وہ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی علما اسلام میں
آپ پر قربان کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا : فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتْبَهُ بِيَمِينِهِ فَسَوْفَ
يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ۔
66
یہ کیا بات ہے میں قربان آپ صلی الا السلام کے ، آپ کی بات سچ ہے آپ صل الا السلام فرمارہے ہیں جس سے
حساب لیا گیا وہ تباہ ہو گیا لیکن ساتھ ہی قرآن کریم میں یہ بھی تو فرمایا گیا ہے : فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَبَه
خطبات طاہر جلد 17
187
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
بِيَمِينِهِ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ۔ پس جسے اس کی کتاب دائیں ہاتھ سے تھمائی گئی اس
سے بہت آسان حساب لیا جائے گا ۔ آپ صلی لا الہ سلیم نے فرمایا :
وو
یہاں حساب سے مراد اعمال سے آگاہ کرنا ہے لیکن جس کے محاسبہ میں سختی کی گئی وہ
ہلاک ہو گیا ۔“
66
(صحیح البخاری، کتاب تفسیر القرآن، باب فسوف يحاسب ۔۔ ،حدیث نمبر :4939)
حساب سب کا ہو گا لیکن ایک حساب وہ ہے جہاں صرف اعمال سے آگاہ کرنا مقصود ہے وہ حِسَابًا
سیرا ہے لیکن میں جو کہتا ہوں کہ ہلاک ہو گیا مراد یہ ہے کہ جس کے محاسبے میں سختی کی گئی وہ ہلاک
ہو جائے گا۔
دوسری حدیث جو مسند احمد بن حنبل سے لی گئی ہے حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ:
ایک دفعہ آنحضرت صلی تم کو دورانِ نماز یہ دعا کرتے ہوئے سنا۔ اللهم حَاسِبْنِي
حِسَابًا يَسِيرًا، اللهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا محمد رسول اللہ صلی الا الیکم یہ دعا مانگ
رہے ہیں اور بار بار عرض کر رہے تھے نماز میں ۔ اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا ۔
اے میرے اللہ مجھ سے آسان حساب کرنا۔ (حضرت عائشہ فرماتی ہیں: ) جب آپ صلی الا السلام
نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے عرض کی اے اللہ کے نبی صل الله المسلم حِسَابًا يسيرا سے کیا
مراد ہے؟ فرمایا جس کا اعمال نامہ سرسری نظر سے دیکھا گیا۔“
جیسا کہ میں نے آپ سے عرض کی تھی کہ یہاں بھی جب بارڈر کر اس کئے جاتے ہیں تو بعض پاسپورٹ
صرف سرسری نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ یہ دعا کر رہے تھے کہ میرا حساب نامہ بھی سرسری نظر سے دیکھا
جائے ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی السلام کیوں بے قرار ہیں جبکہ لازماً آپ صلی السلام کو علم
تھا کہ اگر کوئی بے حساب بخشا جا سکتا ہے تو آپ صلی ال کی ایم ہیں۔ اگر کسی کا اعمال نامہ سرسری نظر سے
دیکھے جانے کے لائق ہے تو حضرت محمد رسول اللہ صلی ایام کا اعمال نامہ اس لائق تھا لیکن یہ دعا کیوں
کرتے ہیں کہ میرے حساب میں آسانی کرنا۔ اس کی وجہ وہ انکسار ہے جو آنحضرت صلی اللہ السلام کا طرہ
امتیاز تھا اور اس انکسار میں ایک گہری حقیقت تھی ۔ آپ ملی لیا کہ تم جانتے تھے کہ آپ صلی ا لیکم بھی
فضل الہی کے سوا بخشے نہیں جا سکتے اور اپنے اعمال پر ذرہ بھی فخر کی نگاہ نہیں تھی کیونکہ جانتے تھے کہ یہ
خطبات طاہر جلد 17
188
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
توفیق بھی تو اللہ ہی نے دی ہے ورنہ مجھے کیسے توفیق مل سکتی تھی کہ میں ایسے اعمال بجالاؤں ۔ تو انکساری
اور شکر کے مزاج نے یہ دعا آپ صلی السلام سے کروائی ہے۔ اے میرے رب میرا میرا حساب آسان کرنا
کیونکہ جو بھی مجھے عطا ہوا ہے تو نے عطا کیا ہے، تیری عطا ہے۔ مگر میں تیرے شکر کا تقاضا ادا کرتا ہوں
اور عجز کا تقاضا ادا کرتا ہوں اور عرض کر رہا ہوں کہ وہاں بھی احسان کا سلوک ہو جیسے یہاں احسان کا
سلوک ہوا ہے۔ پس شک کی وجہ سے نہیں بلکہ تضرعات کا حصہ ہے کہ عجز بھی اختیار کیا جائے اور شکر
بھی ادا کیا جائے۔ پھر فرماتے ہیں:
مگر اے عائشہ جس سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ ہلاک ہو گیا ۔ ہر وہ مصیبت جو مومن کو
پہنچتی ہے اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے مومن کی کوئی غلطی معاف کر دیتا ہے حتیٰ کہ اگر اسے
کوئی کانٹا بھی چبھے تو اس کی وجہ سے اس کا کوئی گناہ معاف کر دیا جاتا ہے۔“
(مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الصحابة ، حدیث نمبر : 24215)
تو حِسَابًا يَسِيرًا کا ایک اور معنی معاف کرنا بھی فرما دیا کہ جس طرف عام انسان کی نظر پہنچ نہیں سکتی
تھی۔ فرمایا مومن کا حساب تو اس دنیا میں جاری ہو چکا ہوتا ہے اور مومن کے حساب میں ایک کانٹا بھی
داخل کیا جاتا ہے ۔ جو کانٹے کی تکلیف پہنچتی ہے گویا اس کو اپنے غلط اعمال کی جزا یہیں ملتی ہے اور
قیامت تک پہنچنے سے پہلے اسی دنیا میں اس کا حساب چکا کر یہ فیصلہ کر دیا جاتا ہے کہ یہ اب آسان
حساب کا مستحق ہو گیا ہے کیونکہ دنیا میں ہر تکلیف ، ہر بیماری، ہر مشکل ، ہر غم اس کے اعمال نامہ میں
ایک جزا کے طور پر لکھا جائے گا۔
اب اس مضمون کو اگر آپ سمجھ لیں تو جو میں بار بار نصیحتیں کرتا آیا ہوں اور بعض لوگ نہیں سنتے
کہ دنیا میں جو غم پہنچتے ہیں، جو مشکلات ہوتی ہیں وہ اگر آپ مومن ہیں تو آپ کے کھاتے میں جزا کے
طور پر لکھے جائیں گے اور قیامت کے حساب کی سختیوں سے آپ بچادئے جائیں گے۔ یہ احسان ہے
اور لوگوں کی اس احسان پہ نظر نہیں ہوتی ۔ کوئی پیارا ہاتھ سے نکل جائے ، کوئی دکھ پہنچے، کوئی تکلیف،
کچھ مال ضائع ہو تو ایسا واویلا کرنے لگتے ہیں کہ گویا وہ انہی کا تھا ، انہی کا حق ہے، لازم ہے خدا پر کہ
ان سے اس دُنیا میں ہر معاملہ میں نرمی برتے اور کبھی سختی سے کام نہ لے۔ اس خیال کے ساتھ ان کا
قیامت کا اعمال نامہ گندہ ہو جائے گا اور حساب یسیر کی فہرست سے نکل کے وہ حساب عسیر کی
خطبات طاہر جلد 17
189
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
فہرست میں داخل کر دیئے جائیں گے۔ اس لئے یہ سارا معاملہ کھول کر بیان کرنا ضروری تھا اور
آنحضرت صلی السلام کے اس معرفت کے نکتہ نے مجھے یہ بات سمجھائی جو میں آگے آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ
مومن کی یہاں کی تکلیفیں اس کے وہاں کے حساب یسیر کے لئے ضروری ہیں اور جتنی زیادہ آزمائش
خدا کی راہ میں آتی ہے اتنا ہی زیادہ حساب یسیر وہاں مقدر ہو جاتا ہے۔ اس مضمون کو سمجھیں تو
تمام انبیاء میں سب سے زیادہ تکلیفیں آنحضرت صلی ا یہ تم کو پہنچیں ۔ ذاتی بھی ، منصب کی تکلیفیں ،
دشمن کی ہر وقت کی بکواس ، دل کا آزار اور جسمانی تکلیفیں کوئی دنیا میں ایسا نبی دکھا ئیں جس کو محمد
رسول اللہ صل اللہ السلام سے بڑھ ڑھ کر کر تکلیفیں پہنچی ہوں۔ ہوں اس کے بعد حساب یسیر کے سوا باقی کیا رہ جاتا ہے۔
کوئی دنیا میں کہہ نہیں سکتا کہ مجھے تو تکلیف کے بدلے حساب دیا جائے محمد رسول اللہ صلی لا الہ سلیم کو کون سی
تکلیف پہنچی تھی۔ تو تکلیف اس لئے نہیں پہنچی کہ آپ صلی ای ایم کے گناہ بخشے جائیں ، تکلیف اس لئے
پہنچی کہ ساری دنیا کو نمونہ دکھا دیں۔ اس کو کہتے ہیں خدا کے رستہ میں كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا
فَبُلِقِيهِ ہر روک سے بے نیاز ہو کے میں گزرتا چلا گیا ہوں ، ہر رستہ کے زخم مجھے پھول لگے ،
ہر آزمائش میں میں کامیاب ہو کر سرفراز نکلا ہوں اگر تم چاہتے ہو کہ تم بھی اسی طرح اللہ سے ملاقات
کرنے والے ہو تو میرا رستہ پکڑو۔
اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض اقتباسات آپ کے سامنے رکھتا
ہوں جو اسی مضمون کو مزید واضح کرنے والے ہیں یا مضمون تو حضرت محمد رسول اللہ صلی الا السلام نے واضح
فرمادیا لیکن ان کی باریک راہوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دوبارہ دوہرایا ہے تا کہ ہمارے
لئے بھی حساب یسیر کے سامان پیدا ہو سکیں ۔ گزشتہ خطبہ میں میں نے مسٹر ڈکسن جو آسٹریلیا کا
سیاح تھا اس کا ذکر کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ صبح سیر پہ گئے تو اس کو کچھ
نصیحتیں کیں ۔ جتنی نصیحتیں میں نے بیان کی تھیں جو آپ نے اس کو کیں ، ان کا اس مضمون سے تعلق تھا۔
لمبی سیر تھی اور لمبی باتیں تھیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ڈکسن سے کیں اور ان سب
باتوں کا اس مضمون سے تعلق نہیں ہے جو میں اب بیان کر رہا ہوں ۔ اس لئے ان کو میں چھوڑ رہا ہوں ۔
اُس حصہ کو نکال کر آپ کے سامنے رکھتا ہوں جس کا اس مضمون سے براہ راست تعلق ہے۔ جو انسان
حساب یسیر کے لئے تیار کیا جاتا ہے اسے اس دنیا میں پاک زندگی ملتی ہے اور اس پاک زندگی کے
خطبات طاہر جلد 17
190
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
سوا وہ کسی بھلائی کی توقع نہیں رکھ سکتا۔ پس گناہوں سے بیچ کر چلنا یہ كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا والی بات
ہے کیونکہ جب بھی انسان رب کی طرف چلتے ہوئے گناہ سے بچتا ہے تو کچھ مشقت اختیار
کرتا ہے۔ گناہوں سے بچنا آسان نہیں ہے۔ ہر گناہ سے بچنے کے لئے کوئی مشقت پیش آتی ہے
نیکوں کو کم اور بدوں کو زیادہ اور انبیاء کے لئے وہ مشقت رحمت اور لذت بن جایا کرتی ہے لیکن ہم
عام آدمیوں کی باتیں کر رہے ہیں۔ اس وقت جو ہم موجود ہیں یا وہ جو خطبہ کو سن رہے ہیں ، جو آگے
سنیں گے ان سب کو میں سمجھا رہا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون کو کھول کر
ایک ایسا خوبصورت جزا کا نقشہ کھینچا ہے جس سے طبیعتوں میں خود بخود اس طرف لپکنے کے لئے خواہش
پیدا ہو جائے گی۔
وہ پاک زندگی جو گناہ سے بیچ کر ملتی ہے وہ ایک لعل تاباں ہے ۔“
لعل تاباں اس لعل کو کہتے ہیں جو چمک رہا ہے۔ ہر لحل اپنے اندر ایک چمک رکھتا ہے مگر اُردو کے محاورہ
میں لعل تاباں اس کو کہتے ہیں جو غیر معمولی چمک رکھتا ہو، جس میں کلیہ صفائی پائی جائے۔
ایک لعل تاباں ہے جو کسی کے پاس نہیں ۔“
اب کسی کے پاس نہیں تو پھر اس کا مطلب ہے ہر شخص اس سے محروم ہے۔ مراد یہ ہے کہ جس زمانہ میں
یه مامور من اللہ خطاب فرمارہا تھا اس زمانہ میں یہ عمل آپ کے سوا کسی کو نصیب نہیں تھا۔
وہ ایک لعل تاباں ہے جو کسی کے پاس نہیں ہے ہاں خدا تعالیٰ نے وہ لعل تاباں مجھے
دیا ہے۔ (اب دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے الفاظ کتنے محتاط ہیں۔
یہ نہیں فرمایا میرے پاس ہے، اس میں ایک تکبر کا رنگ پایا جاتا تھا۔ ہاں خدا تعالیٰ
نے وہ لعل تاباں مجھے دیا ہے اور مجھے اس نے مامور کیا ہے کہ میں دنیا کو اس لعل تاباں
کے حصول کی راہ بتادوں ۔
دیا تو ہے مگر اس لئے نہیں کہ صرف میرے پاس ہی رہے گا۔ اس غرض سے دیا اور مجھے مامور فرمایا گیا
ہے کہ میں ساری دنیا کو اس لعل کو حاصل کرنے کی راہ بتادوں ۔ گویا آج کی ساری جماعت بھی اور
دوسرے انسان بھی جو جماعت میں ابھی داخل نہیں وہ اس نصیحت پر غور کریں تو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو جو لعل تاباں عطا ہوا ہے وہ ان کو بھی حاصل ہو سکتا ہے۔
خطبات طاہر جلد 17
191
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
اس راہ پر چل کر میں دعوئی سے کہتا ہوں کہ ہر ایک شخص یقیناً یقینا اس کو حاصل کرلے گا۔“
اب مشکل راہ تو ہے مگر یقین بھی دیکھیں کیسا ہے اِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَيُلْقِيهِ ان آيات
میں جو یقین ہے وہ اس تحریر میں بھی موجود ہے کہ وہ لعل مشکل تو ہے مگر اگر اس راہ پر چلو گے تو یقیناً
اللہ تعالیٰ کو حاصل کر لو گے اس میں کوئی شک نہیں ۔
۔
اور وہ ذریعہ اور وہ راہ جس سے یہ ملتا ہے ایک ہی ہے۔ جس کو خدا کی سچی معرفت
کہتے ہیں۔ در حقیقت یہ مسئلہ بڑا مشکل اور نازک مسئلہ ہے کیونکہ ایک مشکل امر پر
موقوف ہے۔“
سچی معرفت کو مشکل امر بیان فرما رہے ہیں۔ کہتے ہیں آسان راہ اور یقینی راہ تو ہے مگر ایک مشکل
امر پر موقوف ہے۔ اس مشکل کو اگر تم گوارا کر لو تو ہر دوسری مشکل آسان ہو جائے گی ۔ اگر اس سے ڈر
گئے تو پھر تمہیں کچھ بھی نصیب نہیں ہوگا۔
وو
در حقیقت یہ مسئلہ بڑا مشکل اور نازک مسئلہ ہے کیونکہ ایک مشکل امر پر موقوف ہے۔
فلاسفر جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہے (کہ) آسمان اور زمین کو دیکھ کر اور دوسرے
مصنوعات کی ترتیب ابلغ و محکم پر نظر کر کے صرف اتنا بتاتا ہے کہ کوئی صانع ہونا چاہئے ۔“
66
مگر ایسے فلسفی بھی دنیا میں کم ہیں جو سب باتوں پر غور کر کے یہ فیصلہ کر سکیں کہ کوئی صانع ہونا چاہئے ۔
میں نے Aristotle (ارسطو) کی مثال دی تھی وہ جیسا کہ بیان کیا جاتا ہے وہ بظاہر خدا کی ہستی کا
قائل نہیں تھا جیسا اس کے تاریخ دان بیان کرتے ہیں لیکن اس حقیقت کو نہیں سمجھتے کہ وہ فلسفی ان
فلاسفرز میں تھا جن کی تعریف مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمارہے ہیں۔ اس نے جب کا ئنات پر غور
کیا تو اس لازمی نتیجہ تک پہنچا کہ اس کا ئنات کی ایک وجہ اول ہونی چاہئے جو کائنات کے مادہ سے تعمیر
نہ ہو بلکہ اس سے وہ مادہ تعمیر ہو جو تخلیق کے نتیجہ میں پیدا ہوگا اور اس وجہ اول کے بغیر اس کا ئنات کا
وجود ممکن ہی نہیں ہے۔ ارسطو کو اس لئے رہتی دنیا تک خدا تعالیٰ نے ایک عظمت عطا فرمائی کہ وہ سچا
فلسفی تھا اور بات کی تہہ تک پہنچ کر جو نتیجہ اخذ کرتا تھا آج تک کوئی اس نتیجہ کو جھٹلا نہیں سکا۔ اب یہ مسئلہ
جب میں نے اس کی کتابوں میں دیکھا تو اس کے لئے میرے دل میں بڑی گہری عزت پیدا ہوئی کہ
واقعہ ایسے فلسفی ہیں جو سچے ہوں تو اللہ تعالیٰ خود ان کی راہنمائی فرماتا ہے۔ پس ” ترتیب ابلغ و محکم پر
خطبات طاہر جلد 17
192
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
66
ٹلایا نہ
نظر کر کے ۔“ ابلغ و محکم انتہائی بلیغ ، اعلیٰ مضامین سے بھری ہوئی اور محکم جس کو ہلایا نہ جا سکے ، ٹلا ،
جاسکے۔ اتنا بتاتا ہے کہ کوئی صانع ہونا چاہئے ۔ اب یہ بھی تعریف Aristotle پر پوری اترتی ہے
کیونکہ اس نے صرف اتنا کہا کہ ”ہونا چاہئے لیکن اس سے ذاتی تعلق قائم نہ کیا جو سقراط نے قائم کیا
تھا، جو اس کا بھی جد امجد تھا ، اس کو علم سکھانے والا سقراط ہی تھا۔ تو یہ عجیب بات ہے کہ انسان بعض دفعہ
کسی کی پیروی کرتا ہے مگر سو فیصدی پوری پیروی نہیں کرتا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو معرفت کی باتیں بیان فرمائی ہیں ان کو سمجھنا کافی
نہیں کیونکہ ارسطو نے بھی سقراط کی باتوں کو سمجھا تھا اور اسی کے نتیجہ میں اس کی منطق جب آگے بڑھی
اس نے ” ہونا چاہئے تک کا مضمون حاصل کر لیا لیکن اس کو ایک زندہ وجود سمجھ کے اس سے ایک ذاتی
تعلق قائم کرنے کی کسی کوشش کا کوئی ذکر ارسطو کی زندگی میں نہیں ملتا۔ اگر وہ صاف تھا ، اگر وہ بدیوں
سے پاک تھا تو محض اس کردار کی وجہ سے جو سچائی کے نتیجہ میں ضرور پیدا ہوتا ہے خواہ انسان کسی اعلیٰ ہستی
کا قائل ہو یا نہ ہو۔ سچائی ایک ایسی بنیادی حقیقت ہے ، ایسی ہمیشگی کی ایک صفت ہے جو جس شخص میں کا ہویا ہو۔
پائی جائے گی اس میں شرافت پیدا کر دے گی۔ یہ شرافت اسے خدا سے ملائے گی یا نہ ملائے گی یہ الگ
مسئلہ ہے۔ پس ارسطو میں بھی یہ سچائی کی شرافت تھی جس کی وجہ سے اس کی ساری زندگی بہت شریفانہ
اور ایک نمونہ کی زندگی تھی مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس سے آگے پہنچانا چاہتے ہیں ۔
فرماتے ہیں :
مگر میں اس سے بلند تر مقام پر لے جاتا ہوں ۔ ( جہاں فلسفی کے قدم نہیں پڑتے وہ
ایک مقام پر پہنچ کر ٹھہر جاتا ہے میں جو مامور من اللہ ہوں ایک بلند تر مقام پر لے جاتا
ہوں۔ ) اور اپنے ذاتی تجربوں کی بنا پر کہتا ہوں کہ خدا ہے۔“
66
الحکم جلد 5 نمبر 46 صفحہ:4،3 مؤرخہ 17 دسمبر 1901ء)
یعنی فیلقیہ کا وعدہ اس دنیا میں پورا ہو گیا۔ اگر چہ اس آیت کا حوالہ نہیں دیا مگر مضمون بعینہ وہی ہے۔
ملاقات کے بعد ذاتی تجربہ نصیب ہوتا ہے اور اگر اس دنیا میں ملاقات نہیں ہوئی تھی تو کیسے فرما سکتے
ہیں کہ میں ذاتی تجربہ کی بنا پر کہتا ہوں۔ پس ایک ملاقات تو وہ ہے جو قیامت کے دن ہونی ہی ہونی
ہے اس ملاقات کی بنیادیں اس زندگی میں قائم کی جاتی ہیں ، کھڑی کی جاتی ہیں اور مرنے سے پہلے
خطبات طاہر جلد 17
193
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
انسان جان لیتا ہے کہ میں اپنے رب سے مل چکا ہوں۔ یہ یقین کی زندگی حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام مامور من اللہ کی اطاعت سے، آپ کی پیروی سے نصیب ہوگی اور اس میں جدوجہد
بہت ہے جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے بعض لوگوں کے لئے ساری عمر کی ان تھک محنت ہے یا بعض
لوگوں کے لئے ساری عمر کی تھکا دینے والی محنت ہے۔ دونوں میں سے ایک تو لازم ہے وہ تو بہر حال
اختیار کرنی ہوگی۔
اب ان باتوں کے بعد اپنی جماعت سے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو توقعات رکھتے ہیں وہ
میں آپ کے سامنے پڑھ کے سنا دیتا ہوں ۔ فرماتے ہیں کہ میں جس رستہ کی طرف بلا رہا ہوں اگر تم
میری جماعت کہلاتے ہو تو اپنے وجود سے اس بات کو ثابت کرو کہ تم میری جماعت ہو لیکن جس رستہ کی
طرف میں بلا رہا ہوں اگر تم اس پر نہ چلنے والے ہو تو وہ لعل تاباں جو مجھے نصیب ہوا ہے دنیا تو اس
کو نہیں دیکھ سکتی تمہیں دیکھ سکتی ہے اور اگر تم وہ لعل تاباں نہیں ہو بلکہ گندے کوئلہ کی طرح ہو تو کیسے
دنیا کہہ سکتی ہے کہ میں امام وقت ہوں اور میرے پیچھے چلنے والوں نے لعل تاباں حاصل کر لیا یا
لعمل تاباں بن گئے ۔ فرماتے ہیں:
جماعت کے افراد کی کمزوری یا برے نمونہ کا اثر ہم پر پڑتا ہے۔“
یہ خیال مت کرو کہ تم آزاد ہو جس طرح کی چاہو زندگی بسر کرو اور ہم پر اس کا اثر نہیں پڑے گا۔ اس پر
اثر پڑنے کی وجہ سے نظام جماعت سے خارج کرنے کی مجبوری پیش آتی ہے۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں
کہ یونہی سختی کی جارہی ہے۔ ہرگز یو نہی سختی نہیں کی جا رہی سختی کی مجھے تکلیف پہنچتی ہے لیکن حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام مجھے سب سے زیادہ عزیز ہیں اس لئے جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ کسی
کے بدنمونہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر غلط عکس ڈالا ہے اور ان کو دیکھ دیکھ کر لوگ غلط
نتیجے نکالیں گے جب تک اصلاح کا امکان موجود ہے ان کی اصلاح کی جاتی ہے جب کٹ جاتے ہیں
اور دیکھتے ہیں کہ وہ اصلاح کے لئے تیار نہیں تو لازماً ان کو جماعت سے اس لئے الگ کرنا پڑتا ہے کہ
ان کی وجہ سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر کوئی غلط عکس نہ پڑے۔ یہی بات ہے جو
مسیح موعود علیہ السلام یہاں کھول رہے ہیں۔
خطبات طاہر جلد 17
194
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
جماعت کے افراد کی کمزوری یا برے نمونہ کا اثر ہم پر پڑتا ہے اور لوگوں کو خواہ مخواہ
اعتراض کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ پس اس واسطے ہماری طرف سے تو یہی نصیحت ہے
کہ اپنے آپ کو عمدہ اور نیک نمونہ بنانے کی کوشش میں لگے رہو۔“
اب یہ جو کوشش میں لگے رہنا ہے یہ میں بیان کر چکا ہوں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ سب کو خارج کیوں
نہیں کر دیتے۔ اس لئے کہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ کوشش میں لگے رہو ۔“
66
جن لوگوں کے متعلق یہ یقین ہے، ایسے آثار نظر آتے ہیں کہ وہ نیکی کی کوشش کر رہے ہیں اور اصلاح
کی طرف مائل ہیں ہرگز مجھے اجازت نہیں ہے کہ ان کو جماعت سے باہر قراردوں کیونکہ مسیح موعود علیہ
السلام کے الفاظ مجھ پر حاکم ہیں۔
کوشش میں لگے رہو ۔ جب تک فرشتوں کی سی زندگی نہ بن جاوے تب تک کیسے کہا
جاسکتا ہے کہ کوئی پاک ہو گیا۔“
اب یہ جو کوشش ہے اس کا انجام فرشتوں کی سی زندگی ہے اور اس زندگی کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام جو آیت پیش فرما رہے ہیں وہ ہے يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ (التحریم: 7) کہ فرشتوں کی
حالت سے مراد یہ ہے کہ جو کچھ انہیں حکم دیا جاتا ہے وہی کرتے ہیں۔ کیوں اور کیا اور کیسے کے سوال نہیں
اٹھا کرتے ۔ فرمایا يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ جب میری جماعت اس حال کو پہنچ جائے گی کہ جو کچھ کہا جائے
گا وہ اس کو کریں گے تب میں یہ کہہ سکوں گا کہ یہ جماعت فرشتوں کے مقام کو حاصل کر چکی ہے۔
” فنافی اللہ ہو جانا اور اپنے سب ارادوں اور خواہشات کو چھوڑ کر محض اللہ کے ارادوں اور
وو
احکام کا پابند ہو جانا چاہئے ۔“
66
اب فنافی اللہ کا ایک اور مضمون تو يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ہے۔ دوسرا مضمون ہے جو مشکل راہ سے تعلق
رکھتا ہے۔ فرشتے تو بنائے ہی ایسے گئے ہیں۔ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ۔ ان کی مجال نہیں ہے ادھر اُدھر
ہٹ سکیں ، اس راہ سے ہٹ سکیں ، ان کی صفات میں بالا رادہ رستہ سے ہٹنا داخل ہی نہیں فرمایا گیا لیکن
انسان جو فنافی اللہ ہونے کی کوشش کرتا ہے اسے اس رستہ سے گزرنا ہوگا جسے إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ
گنگا فرمایا گیا اس کے لئے : کے لئے ہر قدم پر دو امکانات یا احتمالا ، پر دو امکانات یا احتمالات پیدا ہوتے ہیں۔ نیکی کرے یا بدی کرے،
نیکی کرے یا بدی کرے ان ٹھوکروں نے رستہ کو بہت مشکل بنا دیا ہے۔ فرماتے ہیں: ” فنافی اللہ ہو جانا
اور اپنے سب ارادوں اور خواہشات کو چھوڑ کر محض اللہ کے ارادوں اور احکام اور احکام کا پابند ہو جانا چاہئے ۔
66
خطبات طاہر جلد 17
195
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
اور اس پابندی میں ہر شخص جو اس مقام کو پہنچتا ہے یا پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے اس کی ذمہ داری اس
وقت تک ادا نہیں ہوتی جب تک اپنے گھر اور گردو پیش کو بھی اپنے جیسا نہ بنانا چا ہے۔
احکام کا پابند ہونا چاہئے کہ اپنے واسطے بھی اور اپنی اولاد، بیوی بچوں ، خویش واقارب
اور ہمارے واسطے بھی باعث رحمت بن جاؤ۔“
66
66
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریر کی یہ باتیں بے اختیار آپ کی محبت کے آنسو آنکھوں سے
جاری کر دیتی ہیں۔ کتنا پاکیزہ کتنا مکمل کلام ہے، ابلغ کلام ہے۔ فرمایا اگر تم نے یہ لعل تاباں حاصل
کر لیا ہے اس رستہ پر چل پڑے ہو جو میں کہتا ہوں تو پھر صرف تمہارا اکیلے چلنا کافی نہیں ۔ اپنے
سب ارادوں اور خواہشات کو چھوڑ کر کو چھوڑ کر محض اللہ کے ارادوں اور احکام کا پابند ہو جانا چاہئے کہ اپنے
واسطے بھی اور اپنی اولاد، بیوی بچوں ، خویش و اقارب ۔ ان سب کے لئے بھی یہی نمونہ بنو۔ یہی ان کو
نصیحت کرو اور ان سب کے لئے رحمت بن جاؤ اور آخر پر فرمایا اور ہمارے واسطے بھی باعث رحمت
بن جاؤ ۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام جو ہمارے لئے باعث رحمت ہیں کیسا انکساری کا
کلام فرماتے ہیں کہ اگر تم اس بات کا احساس رکھتے ہو کہ مجھے خدا نے مامور کر کے تمہیں کن کن
مشکلات ۔ ات سے بچایا ، کن گندی راہوں سے نکالا ، کسی پاک رستہ پر چلا دیا تو شکر کا حق اس طرح بھی ادا
کرو کہ میرے واسطے باعث رحمت بنو۔ تمہاری وجہ سے لوگ میرے اعلیٰ اخلاق کو پالیں ، ان کو دیکھ
لیں ، تمہاری وجہ سے لوگ جان لیں کہ مجھے تو خدا تعالیٰ نے وہ لعل تاباں تھما دیا ہے پس جب تم وسیلہ
بنو گے لوگوں کے مجھ تک پہنچنے کا تو گویا تم میرے واسطے بھی باعث رحمت ہو جاؤ گے۔ بہت ہی پیارا
کلام ، بہت ہی عاشقانہ کلام ہے اور جماعت سے جیسی محبت ہے اور جو تقاضے ہیں ان کو یہ کلام خوب
کھول کر بیان فرما رہا ہے۔ فرماتے ہیں :
مخالفوں کے واسطے اعتراض کا موقع ہرگز ہرگز نہ دینا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَمِنْهُم
ظَالِمُ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ - (فاطر: 33)
مراد یہ ہے فَمِنْهُمْ ظَالِم لِنَفْسِہ ان میں سے ایسا انسان بھی ہے جو اپنے نفس کی خاطر اس پر ظلم
کرتا ہے ۔ گاديح إلى رَبِّكَ كَنا بعینہ یہی مضمون ہے۔ انسان اپنے نفس کی خاطر اس پر ظلم کرتا ہے
جیسے ماں بچے کی خاطر بظاہر بچے پر ظلم کرتی ہے۔ ایک استاد طالب علم کی خاطر بظاہر اس پر ظلم کرتا ہے،
خطبات طاہر جلد 17
196
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
سخت کام لیتا ہے، اتنا گھر کا کام دے دیتا ہے کہ بے چارے کے لئے گھر میں بھی آرام میسر نہیں آتا۔
یہ مضمون ہے ظالِم لِنَفْسِہ، ہر انسان اپنے نفس سے بھی اس کی خاطر ایسا سلوک کرتا ہے جو مشکل ہو
مگر ۔ ہو اس کی خاطر - وَ مِنْهُم مُّقْتَصِدٌ اور ان : دران میں مقتصد بھی ہیں جو نسبتاً توازن اختیار کرنے والے
یعنی کچھ ظلم بھی کرتے ہیں کچھ نہیں بھی کرتے خدا جتنی توفیق دیتا ہے ہلکے قدموں کے ساتھ اس راہ پر
چلتے ہیں ۔ وَ مِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ اور ان میں سے ایسے بھی ہیں جو جو خیرات میں سب کو پیچھے چھوڑ
جاتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں پہلی دونوں صفات ادنی ہیں ۔ ظالِم
لنَفْسِہ اور مقتصد کی صفات نسبتاً ادنی ہیں ۔
سابق بالخیرات بننا چاہئے ایک ہی مقام پر ٹھہر جانا کوئی اچھی صفت نہیں ہے۔“
فرمایا ظَالِم لِنَفْسِہ اور مُقْتَصِد اپنی ذات میں اچھی صفات ہیں مگر ان کے ساتھ سابق بِالْخَيْراتِ
کو بجڑ جانا چاہئے ۔ یہ ایک بالکل نیا مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان آیات کے
تسلسل اور رابطے میں بیان فرماتے ہیں۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ سابق بِالْخَيْرَاتِ ان سے الگ
بالکل الگ انسان ہے۔ یہ لوگ اپنی اپنی جگہ اچھے ہیں اور وہ اپنی جگہ اچھا ہے۔ یہ پہلی دفعہ میں نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر میں پڑھا اور اس کی حقیقت سمجھا کہ ظَالِمٌ لِنَفْسِ اور مُقْتَصِدٌ
بھی تب خدا تعالیٰ کی نظر میں مقبول ٹھہرے گا اگر وہ سابق بِالْخَيْرَاتِ بھی ہو۔ اور سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ ان
دونوں خوبیوں سے کاٹ کر کوئی الگ مضمون نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
اس تحریر کو اب میری وضاحت کے بعد غور سے سنیں تو آپ کو بات سمجھ آجائے گی۔
پہلی دونوں صفات ادنی ہیں ۔ سابق بِالْخَيْراتِ بننا چاہئے ۔ ایک ہی مقام پر ٹھہر جانا
کوئی اچھی صفت نہیں ہے۔ دیکھو ٹھہرا ہوا پانی آخر گندہ ہو جاتا ہے۔“
پس اگر اپنے نفس پر ظلم کرنے والا ایک دو دفعہ کی آزمائش میں پڑ کر وہیں ٹھہر جائے تو وہ ، و شخص نہیں
ہے جو کامیابی کو پالے گا۔ اگر درمیانی راہ اختیار کرنے والا کچھ عرصہ اعتدال اختیار کر کے پھر تھک
جائے تو وہ ہرگز نیکی کو پانے والا نہیں ہے۔ فرمایا اس کے لئے لازم ہے کہ وہ جاری رہے۔
ایک ہی مقام پر ٹھہر جانا کوئی اچھی صفت نہیں ہے۔ دیکھو ٹھہرا ہوا پانی آخر گندہ ہو جاتا
ہے، کیچڑ کی صحبت کی وجہ سے بد بودار اور بدمزہ ہو جاتا ہے۔“
دو
خطبات طاہر جلد 17
197
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
جب پانی ٹھہر جاتا ہے، پانی خود تو اچھی چیز ہے جیسا کہ یہ دونوں صفات بیان کر رہی ہیں لیکن کیچڑ کی
آمیزش کی وجہ سے کیونکہ وہ ٹھہر گیا اس لئے کیچڑ پیدا ہوا۔
(وہ ) بد بودار اور بد مزا ہو جاتا ہے۔ چلتا پانی ہمیشہ عمدہ ، ستھرا اور مزے دار ہوتا ہے
اگر چہ اس میں بھی نیچے کیچڑ ہومگر کیچڑ اس پر کچھ اثر نہیں کر سکتا۔“
یہ معرفت کا نکتہ سب کو سمجھنا ضروری ہے۔ ہم جو خدا کے عام بندے ہیں جن کو بہت اعلیٰ بلند مقامات
نصیب نہیں ہوئے وہ اپنے نفس کے اندر تہہ میں کیچڑ دیکھ کر گھبرائیں نہیں۔ کیچڑ سے پاک ہونا بہت
بعد کی بات ہے لیکن اگر وہ چلتے پانی بنے رہیں گے تو ان کے نفس کا کیچڑ ان کے اعمال کو گندہ نہیں
کر سکے گا اور ان سے بد بو نہیں آئے گی۔ ان سے خوشبو اٹھے گی اور ایسا صحت والا پانی بنیں گے جس کو
لوگ پئیں گے اور سیراب ہونگے اور اس سے لطف اندوز ہوں گے۔ پس کتنی بار یک مثالیں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام دے دے کر ہمیں متوجہ فرما رہے ہیں کہ گناہ اور نیکی کی حقیقت کیا ہے اور خدا
کے ہاں کیا بات مقبول ہے۔ ” چلتا پانی ہمیشہ عمدہ ہستھرا اور مزے دار ہوتا ہے اگر چہ اس میں بھی نیچے
کیچڑ ہو ۔ اب اس میں بھی فرمایا ہے۔ صاف پتا چلتا ہے کہ بعضوں میں نہیں ہوتا اور کتنے باریک،
لطیف اشارہ سے بتا دیا ہے کہ خدا کے ایسے بھی پاک بندے ہیں جن میں کیچڑ نہیں ہوتا مگر بعضوں
میں کیچڑ بھی ہوتا ہے۔ پس میں کئی دفعہ جماعت کو توجہ دلا چکا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے ہر لفظ پر ٹھہر کر غور ضروری ہے ورنہ اس کی گنہ کو آپ پاہی نہیں سکتے ۔ ایک ایک لفظ موتی
کی طرح وہیں جڑا ہوا ہے جہاں اسے جڑا ہونا چاہئے۔
66
اگر چہ اس میں بھی نیچے کیچڑ ہو مگر کیچڑ اس پر کچھ اثر نہیں کر سکتا۔ یہی حال انسان کا ہے کہ
ایک ہی مقام پر ٹھہر نہیں جانا چاہئے (کہ) یہ حالت خطر ناک ہے ۔ ہر وقت قدم آگے ہی
رکھنا چاہئے۔ نیکی میں ترقی کرنی چاہئے ورنہ خدا ( تعالیٰ ) انسان کی مدد نہیں کرتا ۔
66
اب ” نیکی میں ترقی کرنی چاہئے ورنہ خدا انسان کی مدد نہیں کرتا ۔‘ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى
يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمُ (الرعد: 12) کا مضمون دوسرے لفظوں میں بیان فرما دیا ہے۔ ایک تو یہ بات
ہے کہ اللہ توفیق نہ دے تو نیکی کی طرف قدم آگے نہیں بڑھ سکتا لیکن دوسری طرف انسان کوشش نہ
کرے اور یہ سمجھے کہ اللہ مجھے نیک کر دے گا یہ درست نہیں ہے۔ کوشش کی طرف متوجہ ہونا ضروری ہے
خطبات طاہر جلد 17
198
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
وو
اور یہ کوشش ہے جس کو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمارہے ہیں ، ہر وقت قدم آگے ہی رکھنا چاہئے
نیکی میں ترقی کرنی چاہئے ورنہ خدا ( تعالیٰ ) انسان کی مدد نہیں کرتا ۔ یہ ایک امر واقعہ ہے کہ جو شخص
نیکی کی جانب چاہے تھوڑی رفتار سے چل رہا ہو اس کو ضرور غیب سے مددملتی ہے۔ کوئی چیز ٹھہری ہوئی
نہیں جب وہ ٹھہر جائے گا تو Stagnant ہونے لگے گا ۔ اس کے اندر کیچڑ پیدا ہونا ا ۔ اس کے اندر کیچڑ پیدا ہونا شروع ہو جائے گا
اور پھر وہ کیچڑ کی جانب رخ اختیار کر لے گا اور گندے سے گندہ تر ہوتا چلا جائے گا۔ یہ ایسا قانون
قدرت ہے جس میں کوئی استثنا نہیں ہے۔ اب جتنے گندے کیچڑ ہیں ان پر نگاہ کر کے دیکھیں وہ جتنی دیر
ٹھہرے رہتے ہیں اور بد بودار، اور بد بودار ہوتے چلے جاتے ہیں اور جراثیم کی آماجگاہ بن جاتے ہیں۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمارہے ہیں :
وو
ور نہ خدا (تعالی) انسان کی مدد نہیں کرتا اور اس طرح سے انسان بے نور ہو جاتا ہے
جس کا نتیجہ آخر کار بعض اوقات ارتداد ہو جاتا ہے اس طرح سے انسان دل کا اندھا
ہو جاتا ہے۔“
66
(الحکم جلد 12 نمبر 16 صفحہ:6 مؤرخہ 2 مارچ 1908ء)
تو یہ ٹھہرنے کے نتائج ہیں۔ بعض دفعہ ارتداد اختیار کر جاتا ہے۔ بعض دفعہ نہیں بھی کرتا مگر دل کا اندھا
ہوتا ہے، اہل بصیرت میں شمار نہیں ہو سکتا۔ اس لئے ضروری نہیں کہ ارتداد والا ہی جماعت سے
نکلتا ہے بعض لوگ جماعت میں ٹھہرے ہوئے جماعت سے نکل جاتے ہیں۔
تبلیغ رسالت جلد دہم صفحہ 72 تا 75 پر یہ عبارت درج ہے اس میں سے یہ عبارت لی گئی ہے۔
جواب میں پڑھ کر سنانے لگا ہوں ۔
نیکی کرو اور خدا کے رحم کے اُمیدوار ہو جاؤ۔“
اب اس ایک فقرہ میں بہت سے ایسے لوگوں کی حالت کھول دی گئی ہے جو نیکی نہیں کرتے اور رحم کے
امیدوار ہوتے ہیں اور بدنصیبی سے دُنیا کی اکثریت ایسی ہے۔ مسلمان ممالک بھی بھرے پڑے ہیں
ایسے مولویوں سے جو یہ تعلیم دے رہے ہیں کہ نیکی نہ کرو اور رحم کے طالب ہو، اللہ تعالیٰ رحم کرنے والا
ہے، بڑا غفور و رحیم ہے، محمد رسول اللہ صلی السلام شفاعت فرمادیں گے۔ یہ بالکل جھوٹ ہے، ہرگز ایسا
نہیں ہوگا۔ قرآن کریم کی آیات پر نظر فرماتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو نتیجہ
خطبات طاہر جلد 17
199
خطبہ جمعہ 20 مارچ 1998ء
وہ
نکالا ہے اس کے سوا اور کوئی حقیقت نہیں ہے۔ نیکی کرو اور خدا کے رحم کے اُمیدوار ہو جاؤ ۔ نیکی کرو
تو خود بخود کیوں نہیں آپ نجات پاسکتے یہ بھی تو سوال ہے۔ ” نیکی کرو اور خدا کے رحم کے اُمیدوار
ہو جاؤ۔ اس کا مطلب ہے کہ نیکی کا پھل اللہ کے رحم کے بغیر نصیب نہیں ہو سکتا ۔ ایک شخص یا ایک
کسان کی مثال لیں جو زمین میں اچھے پودے لگاتا ہے ، اچھے درخت لگاتا ہے اگر وہ خدا کے رحم
کا امید وار نہیں ہوتا اور اپنی محنت پر انحصار کرتا ہے تو بسا اوقات وہ پودے اور اس کی فصلیں پھل سے
پہلے ہی برباد ہو جاتی ہیں اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ پھل لگتا ہے تو کڑوا پھل لگتا ہے جو جان لیوا ثابت
ہو سکتا ہے۔ بادام دیکھیں کتنی اچھی ایک نعمت ہے اور میٹھے بادام کثرت سے لوگ اپنے دماغ کی
طاقت کو بڑھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں اور بھی بہت سے فوائد ہیں مگر اگر بادام کڑوا ہو جائے تو
اس میں ایک ایسا زہر ہے جس سے زیادہ تیز زہر دنیا میں موجود ہی نہیں، بہت ہی زہریلا بن جاتا ہے
لیکن وہ اتنی معمولی مقدار میں اس کا زہر ہوتا ہے کہ اگر چہ اس کا کھانا ایک انسان کے لئے ایک عذاب
ہے مگر پھر بھی وہ قاتل نہیں ہوتا، بہت تھوڑا ہوتا ہے۔ تو حقیقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کا یہ فرمانا:” اور خدا کے رحم کے اُمیدوار ہو جاؤ ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب تک تمہاری نیکی
پھل نہیں لاتی اور اللہ کا رحم اس میں شامل حال نہیں ہوتا تب تک تم کسی اچھے آخری نتیجہ کے اُمیدوار
نہیں ہو سکتے ۔
خدا تعالیٰ کی طرف پوری قوت کے ساتھ حرکت کرو اور اگر یہ نہیں تو بیمار کی طرح
افتان و خیزاں اس کی رضا کے دروازہ تک اپنے تئیں پہنچاؤ۔“
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ :629)
بہت ہی درد ناک نقشہ کھینچا ہے ان لوگوں کا جو نیکی کر نہیں سکتے مگر بے انتہا خواہش رکھتے ہیں اور
اللہ تعالیٰ کے حضور پہنچنے کی طاقت نہیں مگر ان الفاظ میں جو نقشہ کھینچا گیا ہے یہ ان کے لئے ایک مشعل
راہ بن جاتا ہے لیکن اس سے آگے انشاء اللہ اگلی دفعہ مضمون کو چلائیں گے۔