آپ لوگ اپنے مشورہ کی طاقت کو بڑھائیں نمائندگانِ مجلس شوریٰ کے لئے ضروری ہے کہ وہ نمونہ بنیں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے پاکستان کی مجلس شوریٰ کے تناظر میں قرآن کریم کی روشنی میں رحمتِ نبوی، باہمی عفو و درگزر اور نظامِ مشاورت کی اہمیت بیان فرمائی۔ حضور نے واضح فرمایا کہ مشاورت کی بنیاد تقویٰ پر ہونی چاہیے اور ایم ٹی اے کی برکات کے ساتھ ساتھ تبلیغ کے میدان میں دانائی، حکمت اور احتیاط کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں آپ نے نومبائعین کی حقیقی تربیت، مردم شماری میں اخلاص اور محض اعداد و شمار بڑھانے کے رجحان کی اصلاح کی تاکید کی اور آخر میں موسمِ گرما کے آغاز کے پیش نظر نمازوں کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق آگاہ فرمایا۔

موضوعات: مجلس شوریٰ، رحمت نبوی، ایم ٹی اے، تقویٰ، تبلیغ اور نومبائعین، اوقات نماز

خطبات طاہر جلد 17
201
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
آپ لوگ اپنے مشورہ کی طاقت کو بڑھائیں
نمائندگان مجلس شوری کے لئے ضروری ہے کہ وہ نمونہ بنیں
( خطبه جمعه فرموده 27 مارچ 1998 ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی :
فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ وَ لَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا نُفَضُّوا
مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرُ لَهُمْ وَ شَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا
عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ (آل عمران : 160)
پھر فرمایا:
آج اس آیت کی تلاوت اس لئے کی جا رہی ہے کہ آج ربوہ میں جماعت ہائے احمد یہ
پاکستان کی مجلس شوری منعقد ہو رہی ہے اور ان کی یہ خواہش تھی کہ حسب سابق میں براہ راست ان ہے کی۔
کی مجلس شوری سے خطاب کروں ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس شوری بغیر کسی روک کے ، یعنی روک تو کے سے کے،
تھی مگر بغیر کسی انقطاع کے، میری غیر حاضری میں اسی طرح جاری رہی ہے۔ اگر چہ دقتیں تھیں اور
ہیں اور اللہ بہتر جانتا ہے کہ کب تک رہیں مگر مجلس شوریٰ ہر سال ضرور منائی گئی ہے اور اللہ تعالیٰ کے
فضل سے اس کے تقاضے اس کی روح کے ساتھ پورے کئے گئے ہیں ۔ اگر چہ بعینہ وہی شکل نہیں
ہے جو میرے وہاں ہوتے ہوئے ہوا کرتی تھی مگر تبدیلی حالات کے ساتھ کچھ شکل کی تبدیلی بھی
ضروری تھی جو اختیار کی گئی ۔

خطبات طاہر جلد 17
202
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
یہ آیت کریمہ جس کی میں نے تلاوت کی ہے یہ بارہا تلاوت کر چکا ہوں ۔ نہ صرف پاکستان کی
مجلس شوری کے موقع پر بلکہ دیگر ممالک کی مجالس شوری کے موقع پر بھی انہی آیات کی اکثر تلاوت
ہوتی رہتی ہے لیکن ہر دفعہ غور پر کچھ نہ کچھ ایسا مضمون سجھائی دیتا ہے جس کی طرف پہلے خیال نہیں گیا تھا
لیکن مجھے چونکہ پوری طرح یاد نہیں کہ پہلے کیا کچھ کہ چکا ہوں اس اُمید پر کہ اللہ تعالیٰ کچھ اور نکتے
بھی سمجھائے گا جو اس آیت سے تعلق رکھتے ہیں، میں مختصر تبصرہ کرتا ہوں۔
فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ لِنْتَ لَهُمْ آنحضرت صلى الله السلام کو مخاطب کر کے فرمایا گیا ہے کہ چونکہ تو
رحمت ہے فَبِمَا رَحْمَةٍ کا مطلب ہے اللہ کی رحمت کی وجہ سے مگر اصل میں رحمت کا اشارہ آپ صلی الہ کی سلام
کے رحمۃ للعالمین ہونے کی طرف ہے ۔ فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمُ جو بھی آنحضرت صل الله السالم
کے گرد و پیش میں تھے پھر جنہوں نے بعد میں آنا تھا میرے نزدیک لِنْتَ لَهُمْ کا فعل ان سب پر
واقع ہو رہا ہے کیونکہ آپ صلی ای تیم رحمت صرف عربوں کے لئے تو نہیں تھے ، آپ صلی ال ای ایم رحمت
صرف ان کے لئے تو نہیں تھے جو غیر عرب تو تھے مگر آپ صلی السلام کی صحبت سے فیض یاب ہوئے۔
رحمت کا لفظ واضح طور پر یاد دلا رہا ہے کہ آنحضرت صلی الی تم کواللہ تعالیٰ نے رحمۃ للعالمین قرار دیا تھا۔
تو جس نے سارے جہان کو ایک رسی میں باندھنا ہو ، جس نے گل جہان کو جو اس وقت موجود تھا یا جس
نے بعد میں دریافت ہونا تھا حضرت اقدس محمد مصطفی صلی امام کی یتیم کے اس جھنڈے تلے اکٹھا کرنا تھا جو خدا
نے آپ علیہ السلام کے ہاتھ میں تھمایا تھا اس کے لئے لِنتَ لَهُمْ کی صفت انتہائی ضروری تھی کیونکہ اگر
اکٹھا کرنے والے کو ان سے جن کو وہ اکٹھا کرنا چاہتا ہے بے حد پیار اور محبت نہ ہو تو وہ اکٹھا نہیں کر سکتا۔
پس آپ صلی ای ایم کا اکٹھا کرنے کا فعل چونکہ اس زمانہ تک محدود نہیں تھا اس لئے لنت سے متعلق ہمیں
لازما یہ نتیجہ نکالنا پڑے گا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی ای ایم ہر زمانہ کے انسان سے محبت رکھتے تھے
اور ہر زمانہ کے انسان کے لئے یہی آپ کی محبت ہے جو ان کو ایک لڑی میں پرو دے گی ۔ یہ کیسے ہو سکتا
ہے؟ عقلی طور پر سوچنے کی بات ہے کہ آنحضرت صلی ای ایم کو گزرے ہوئے آج سے پہلے چودہ سو سال
سے زائد برس گزر چکے ہیں اور آپ صلی السلام کی آج کل ہم سے ، اور تمام بنی نوع انسان سے محبت ،
ہمیں کیسے ایک لڑی میں پرو سکتی ہے۔ اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ دراصل آنحضرت صلی السلام کی
دعا ئیں تھیں جنہوں نے آئندہ کام آنا تھا کیونکہ اور کوئی براہ راست ذریعہ نہیں ہے کہ آپ مالی لا السلام
وو

خطبات طاہر جلد 17
203
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
ہمیں اکٹھا کر سکتے۔ پس حضور اکرم صلی سی ایم کے سپر دوہ کام کیا گیا جو آپ سلایا اپنی اپنی شخصی صلاحیتوں
پر انحصار کرتے ہوئے ادا نہیں کر سکتے تھے لیکن وہ صلاحیتیں جب اللہ تعالیٰ سے تعلق جوڑ لیں تو پھر سب
کچھ ادا کر سکتے تھے، ہر فریضہ ادا کر سکتے تھے۔ پس اس آیت کریمہ کا لازماً یہ مطلب نکلتا ہے کہ حضرت
اقدس محمد مصطفی صلی السلام السلام کی صلاحیتیں جب خدا کی طاق ، خدا کی طاقتوں سے جڑ گئیں اس وقت آپ صلی ا السلام کے دل
کی تمام دعائیں آئندہ کے لئے مقبول ہوئیں اور وہ عظیم الشان فریضہ جو سب دنیا کو باندھ دینے کا تھا وہ
ان دعاؤں سے ، ان محبت بھری دعاؤں کے نتیجہ میں بالآخر پورا ہوا اور پورا ہوگا ۔ پس ہم سب کے
لئے اس میں کتنا گہر اسبق ہے۔ ہم نے بھی اپنے اپنے دائرہ میں لوگوں کے دل باندھنے ہیں اور یہ
دائرے پھیلتے پھیلتے اب ایک سو ساٹھ ممالک سے بھی اوپر جاچکے ہیں ۔ یہاں بیٹھے ان سب کو ایک
لڑی میں پرونا میرے جیسے عاجز انسان کے لئے تو یقیناً ناممکن ہے مگر حضرت اقدس محمد مصطفی سلیھا السلام
کی پیروی کرتے ہوئے اور دو باتوں پر انحصار کرتے ہوئے ایک یہ کہ آنحضرت صلی لا الہ سلم کی دعائیں
ہماری محمد ہیں اور ان دعاؤں کی ہواؤں کے رخ پر اگر ہم چلیں گے تو ضرور کامیاب ہونگے۔
دوسرے ذاتی طور پر ہم میں سے ہر ایک جو کسی ایک دائرہ کا نگران ہے، اسے اکٹھا کرنا چاہتا ہے اس پر
فرض ہے کہ وہ اس کے لئے دعائیں کرے اور محبت کے ساتھ دعائیں کرے کیونکہ رسول اللہ صلی اله السلام
کی دعا ئیں محبت سے عاری نہیں تھیں ۔ لِنتَ کے لفظ میں یہ محبت کا مضمون داخل ہے اور رحمت کے
نے اسے اور بھی اُجا گر کر دیا۔
لفظ
پس مجلس شوری پاکستان کو خصوصاً موجودہ حالات میں اس نکتہ کو یاد رکھنا اور اس کے مطابق عمل
کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ مخالف ہوائیں بھی چل رہی ہیں، ایسی مخالف ہوائیں چل رہی ہیں
جو اس مضمون کے بالکل برعکس نتیجہ پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ جہاں جہاں بھی جماعت احمد یہ کو اللہ تعالیٰ
کے فضل سے نمایاں کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں اور پاکستان کے باشندوں نے آنکھیں کھول کر شرح
صدر کے ساتھ احمدیت کو قبول کیا ہے کہ انہیں کامل یقین ہے کہ یہ احمدیت وہی مذہب ہے جو
آنحضرت صلی الا ای ایم کے ہاتھ سے جاری ہوا اور سرِ مو بھی اس میں فرق نہیں ۔ جب تک یہ یقین نہ ہوتا
ناممکن تھا کہ پاکستان میں احمدیت پھیلتی کیونکہ احمدیت کے پھیلنے کے نتیجہ میں بہت سی مصیبتوں کا
سامنا کرنا پڑتا ہے، قدم قدم پر قربانیاں ہیں۔ واقعہ گھر جلائے جاتے ہیں ، فرضی طور پر نہیں واقعہ

خطبات طاہر جلد 17
204
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
گھر جلائے جاتے ہیں اور محض اس لئے کہ ان لوگوں نے اللہ اور محمد مصطفی صلی الہ السلام کا پیغام قبول کر لیا
ہے۔ اس بنا پر نہیں جلائے جاتے جس بنا پر روز سینکڑوں، ہزاروں بلکہ اب تو شاید لاکھوں گھر پاکستان
میں جل رہے ہونگے ۔ اب تو ان کا شمار ہی کوئی نہیں رہا مگر ان میں ایک بھی گھر اس بنا پر نہیں جلایا گیا
کہ اس کے باشندوں نے آنحضرت صلی اللہ الہ سلم اور اللہ تعالیٰ کی محبت میں اپنا سر جھکا دیا تھا اور وہی کچھ
کرنے لگے تھے جو ان کی سنت کی تعلیم تھی۔ اس بنا پر گھر نہیں جلائے جا رہے۔ اس بنا پر اگر گھر
جلائے جارہے ہیں تو صرف احمدیوں کے جلائے جا رہے ہیں اور کوئی بھی وجہ نہیں سوائے اس کے کہ
انہوں نے اللہ اور رسول کے پیغام کو قبول کر لیا اور اس امام کو تسلیم کر لیا ہے جو آنحضرت صلی اللہ السلام کی
پیشگوئیوں کے مطابق ظاہر ہوا تھا۔ یہ ہے سارا جھگڑا اور اتنے مشکل حالات میں آپ کو سب نو مبائعین
کو بھی اکٹھے باندھے رکھنا ہے اور احمدیوں کو بھی اکٹھے باندھے رکھنا ہے۔ ایک ایسا دور آیا تھا جب
احمد یوں میں انتشار شروع ہو چکا تھا یعنی میری عدم موجودگی میں ایک ایسا وقت آیا تھا اور یہ انتشار
بالا رادہ ملاں کی طرف سے اس طرح پھیلا یا جا رہا تھا کہ جماعت احمدیہ کی اصل تعلیم ان تک پہنچانے
کے سارے رستے بند کر چکے تھے اور جماعت احمد یہ کے خلاف ہر بات ان تک پہنچانے میں وہ آزاد
تھے اور اس سلسلہ میں ان کا ریڈیو اور ان کی ٹیلی ویژن بھی ممد و مددگار تھی۔
یہ وہ دور تھا جو میرے لئے سب دوروں سے زیادہ سخت تھا کیونکہ کوئی رستہ نہیں نکل رہا تھا کہ کس
طرح یہ احمدیوں کو ہم سمجھائیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام اور آپ کی تعلیم کے خلاف یہ
بالکل جھوٹا پروپیگینڈا ہے، اس میں ایک ذرہ بھی سچائی نہیں جو اس وقت کثرت سے خصوصاً دیہاتی
جماعتوں میں کیا جا رہا تھا اور اس کے جواب میں ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے تھے۔ کبھی کوئی مربی پہنچے بھی تو
دیر کے بعد ایک مربی کا پہنچنا جبکہ اس کے جانے سے پہلے ہی بہت سے دل میلے ہو چکے ہوتے تھے
ان لوگوں کو مربی کی بات سننے سے بھی محروم کر دیتا تھا۔ یہ ایک بہت ہی بھیانک دور آیا ہے ہماری
تاریخ میں جس کا علاج ہمارے بس میں نہیں تھا۔ یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ MTA کے
ذریعہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے اس کا جواب دیا اور گھر گھر ہماری آواز پہنچنے لگی اور دشمنوں تک بھی یہ
آواز پہنچنے لگی اور شدید مخالفین تک بھی یہ آواز پہنچنے لگی اور اندر اندر ایک انقلاب کے رونما ہونے کی
داغ بیل ڈال دی گئی۔ یہ بھی اس بات کا قطعی ثبوت ہے کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی ا لی ایم کی

خطبات طاہر جلد 17
205
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
دعاؤں سے یہ بات رونما ہوئی ہے جیسا کہ میں نے دعویٰ کیا تھا کہ آپ صلی السلام کی دعائیں ہمارے
ساتھ ہیں۔ اب ثبوت پیش کر رہا ہوں کہ دیکھ لو یہ ہمارے ساتھ ہیں ورنہ دنیا میں اور کوئی جماعت نہیں
خواہ کسی مذہب سے بھی تعلق رکھتی ہو جس کو خدا تعالیٰ نے یہ توفیق عطا فرمائی ہو کہ چوبیس گھنٹے اس کی
آواز تمام دنیا کی غلط فہمیاں دور کرنے اور اسلام کی سچائی کو ثابت کرنے میں ہر کونے تک پہنچے، دنیا کا
کوئی بھی گوشہ ایسا نہ ہو جو اس آواز سے محروم رہ جائے ۔ پس یہ آپ کو سمجھانے کی خاطر MTA کی
تفصیل بیان کی ہے مگر آپ لوگوں کے لئے اس میں جہاں ایک خوشی اور شکر کا مقام ہے وہاں کچھ
ذمہ داریاں بھی ہیں جو آپ پر عائد ہوتی ہیں۔
MTA کو عام کرنے کے لئے جماعت احمد یہ نے بہت کوشش کی کہ جس حد تک ممکن تھا انٹیناز
مہیا کئے جائیں اور اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اب تک کی رپورٹ کے مطابق بھاری تعداد میں جماعتوں
کو وہ انٹیناز مہیا ہیں جو MTA کا پیغام سن سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں یعنی وہ آواز جو خلیفہ کی آواز
براہ راست ان کو باندھنے کے لئے محمد ہو سکتی تھی وہ پہلے شاذ کے طور پر احمدی کانوں تک پہنچا کرتی
تھی اور اب وہ روز بلا ناغہ ہر لحہ ان تک پہنچ رہی ہے۔ یہ اتنا عظیم الشان احسان ہے کہ اس کا جتنا بھی
شکر ادا کریں عمر بھر شکر ادا کرتے رہیں تو وہ پورا نہیں ہو سکتا لیکن اس کے ساتھ ہی مشکلات جو پیدا
ہو رہی ہیں ان پر بھی غور کرنا ہوگا ۔ جن جگہوں میں یہ آواز پہنچ رہی ہے ان میں حکمت اور دانائی کے
ساتھ اس معاملہ کو پھیلانا چاہئے۔ بعض لوگ کم فہمی کے نتیجہ میں یا تبلیغ کے جوش میں زیادتی کی وجہ سے
بغیر جائزہ لئے کہ کوئی شخص شریف ہے یا شریر ہے ، سچا ہے یا جھوٹا ہے،سیدھا صاف ہے یا منافقت
رکھتا ہے وہ اپنے شوق میں ان کو MTA پر دعوت دینے لگ جاتے ہیں اور بہت دفعہ یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ
وہ شخص ارادہ کھوج لگانے کی خاطر آتا ہے اور جا کر تھانوں میں رپورٹ کر دیتا ہے کہ یہ MTA کے
ذریعہ احمدیت کی تبلیغ کر رہے ہیں ان کو پکڑو اور بعض دفعہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ MTA کے ذریعہ بخش
باتیں پھیلا رہے ہیں اور اس صورت میں بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگ گھیراؤ کر کے آجاتے ہیں،
اس جگہ پتھراؤ ہوتا ہے جہاں MTA دکھائی جا رہی ہے اور یہ ہدایت کا رستہ حکومت کی طرف سے
جبراً بند کر دیا جاتا ہے۔ یہ کم جگہوں پر ہوتا ہے لیکن جب ہوتا ہے تو تکلیف کا موجب بنتا ہے۔ اس
صورت حال کو Avoid کیا جا سکتا تھا یعنی اس صورت حال سے انصراف کر کے اپنے مقصد کو

خطبات طاہر جلد 17
206
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
پایا جا سکتا تھا۔ تو ایک تو آپ لوگ جو میری آواز سن رہے ہیں وہ یہ بات دوسروں تک بھی پہنچائیں اور
اپنی حکمت عملی کو پہلے سے زیادہ مضبوط کریں لیکن اب میں آپ کو یہ نہیں کہتا کہ آپ جب واپس
جائیں تو اپنے اپنے گاؤں میں یہ بات پھیلائیں کیونکہ آپ کی واپسی سے پہلے اس لمحہ ان سب گاؤں
تک یہ آواز براہ راست پہنچ گئی ہے جو آپ نے مجھ سے سن کر آگے پہنچانی تھی۔ آپ کا چونکہ
انتظام سے تعلق ہے اس لئے انتظامی پہلو کے لحاظ سے آپ مستعد ہو جائیں لیکن جہاں تک احمدی
عوام الناس کا تعلق ہے وہ براہ راست آواز سن رہے ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس پر عمل
کر رہے ہیں اور کریں گے۔
دوسری بات جو اس تعلیم میں دی گئی ہے وہ یہ ہے کہ نرمی کا جو پہلو رسول اللہ صلی السلام کے تعلق
میں بیان ہوا ہے اس کا ایک لازمی نتیجہ یہ ہے کہ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ کہ جن کے لئے تیرا
دل نرم ہو گیا جن کی محبت میں تو مبتلا ہو گیا ابھی ان کی تربیت نہیں ہوئی ان سے غلطیاں ہوں گی
اور جب غلطیاں ہوں گی تو اس وقت ان سے نرمی کا سلوک کرنا۔ اگر سختی سے پکڑ کی گئی تو اس کے نتیجہ
میں یہ لوگ تجھ سے دور ہٹنے لگ جائیں گے ۔ یہ جو نرمی کا سلوک ہے اور قریب کرنا ہے اس مضمون پر
میں پہلے تفصیل سے روشنی ڈال چکا ہوں کہ ہر گز یہ مطلب نہیں کہ آنحضور صلی ال ایل ایم خدا کی تعلیم کو نافذ
کرنے کی خاطر ان لوگوں سے ناراض نہیں ہوتے تھے جو اس راہ میں روک بنا کرتے تھے یا منہ سے بنا
تو اقرار کرتے تھے کہ آنحضرت صلی ایام کے غلام ہیں اور عملاً بعض دفعہ ایسی کوتا ہیاں ہو جاتی تھیں کہ
وہ غلامی کے تقاضے پورے نہیں کرتے تھے۔ تاریخ اسلام بھری پڑی ہے ایسے واقعات سے یا اگر
بھری پڑی نہیں تو یہ کہنا چاہئے کہ تاریخ اسلام سے قطعیت سے ایسے واقعات ثابت ہیں کہ
آنحضرت مال الا الیکم کبھی انفرادی طور پر لوگوں سے ناراض ہوئے ،صحابہ سے ناراض ہوئے کبھی
اجتماعی طور پر بڑے گروہوں سے ناراض ہوئے اور آپ سی ایم کی ناراضگی میں ایک عزم
پایا جاتا تھا جو دل کی نرمی کے برعکس کام کرتی تھی یعنی آپ مالی ایم کی ناراضگی چونکہ اللہ کے لئے تھی،
آپ صلی السلام کو نا راضگی به کو ناراضگی بنانے کی خاطر خالصہ اللہ کی مرضی پر انحصار کرنا پڑتا تھا اور یہ ہو ہی نہیں سکتا تھا
کہ آپ مالی های سالم ناراض ہوں لیکن دل میں ان کے لئے درد محسوس نہ کریں۔ ناراض ہوتے تھے تو دل
میں درد محسوس کرتے تھے، دل میں درد محسوس کرتے تھے تو ان کے لئے دعائیں اٹھتی تھیں۔ یہ مضمون

خطبات طاہر جلد 17
207
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
ہے جس کا فَاعْفُ عَنْهُمْ سے تعلق ہے۔ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمُ اب عفو کافی نہیں ہے جب تک ان کے لئے
بار بار استغفار نہ کیا جائے ۔ اب یہ عجیب مضمون ہے کہ بظاہر تو یوں لگتا ہے جیسے کرے کوئی اور بھرے
کوئی یعنی گناہ کسی اور نے سرزد کیا اور معافیاں حضرت رسول اللہ صلی ی مانگیں لیکن اس کے سوا
آپ صلی ال اسلام کی رحمت کا کوئی تصور ہی نہیں ۔ سب دُنیا کے گناہوں کے لئے آپ صلی السلام نے استغفار
کیا ہے۔ پس عیسائیوں کے لئے اس میں ایک سبق ہے۔ کوئی اور کفارہ گناہوں کا استغفار کے سوا ممکن
نہیں ہے کیونکہ استغفار سے گناہ جھڑتے ہیں اور گناہوں کا بوجھ اٹھانے سے گناہ جھڑتے نہیں بلکہ ان کی
حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔ اگر ایک شخص کو کہا جائے کہ کرو گناہ تمہارا بوجھ میں اٹھالوں گا تو اس سے اس
کے گناہ جھڑ کیسے جائیں گے۔ اس کی تو حوصلہ افزائی ہوگی مزید گناہ کرنے کے لئے لیکن استغفار کے
نتیجہ میں اگر وہ مقبول ہو جائے تو گناہوں کا رجحان ختم ہو جاتا ہے۔ وہ مٹی کے نیچے دفنا دئے جاتے ہیں
اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایسا شخص پھر اس قابل ہوتا ہے کہ وہ دل کی صفائی اور نیت کی نیکی کے
ساتھ قابل اعتماد ہو جائے جب یہ ہو تو پھر ان سے مشورہ کرنا ہے۔ بے ایمانوں، بد دیانت لوگوں اور
گندے لوگوں سے مشورہ کا قرآن کریم میں کہیں بھی حکم نہیں ہے۔ اس مضمون کو آپ سمجھیں کہ آپ کو حکم
مجلس شوری پر بلایا گیا ہے تو قرآن کریم کی اس تعلیم کی روشنی میں بلایا گیا ہے۔ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَ
شَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ پہلے اُن کی صفائی کرو، اُن کو پاک کرو، اُن کو اس لائق بناؤ کہ وہ مشورہ دے سکیں
اور جب وہ ایسے ہو جائیں تو اُن کو مشورہ کے لئے بلاؤ۔ جب مشورہ کے لئے بلایا جائے تو تعلقات اور
بھی بڑھ جاتے ہیں ۔ لِنْتَ لَهُمْ کا مضمون پیچھے نہیں رہ جاتا بلکہ آگے بڑھتا ہے کیونکہ جب بھی آپ
کو کوئی شخص مشورہ کے لئے بلائے تو آپ اپنے دل میں اس بات پر غور کر سکتے ہیں کہ اس وقت آپ
اپنی اہمیت کیا سمجھ رہے ہیں۔ جب کوئی مشورہ کے لئے بلاتا ہے تو آپ اپنے دل میں ایک قسم کا اعزاز
پاتے ہیں کہ میرا اعزاز کیا گیا ہے اور جس کا اعزاز ہو، اگر وہ اس طرح پاک وصاف ہو چکا ہو جیسے
رسول اللہ صلی ال السلام نے اُن کو بنا دیا تھا تو وہ پہلے سے بڑھ کر آپ کی محبت میں مبتلا ہو جاتے تھے۔
پس یہ مشورہ کا نظام ہے جو ہم نے ساری دنیا میں قائم کرنا ہے اور یہی مشورے کا نظام ہے جو اس
وقت مجلس شوری میں نمونے کے طور پر قائم ہونا چاہئے یہ نمونہ لے کے لوگ پھیلیں کیونکہ عامۃ الناس طور
بعض دفعہ یہ باتیں سنتے تو ہیں مگر نمونہ نہیں بن سکتے۔ شوری کے نمائندگان کے لئے ضروری ہے کہ ان

خطبات طاہر جلد 17
208
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
باتوں کو سمجھ کر ان میں نمونہ بنیں کیونکہ انہوں نے واپس جا کر مشورے کرنے ہیں۔ یہ ایک اور پہلو
ہے جس کی طرف میں خصوصیت سے متوجہ کرتا ہوں کہ مشورے صرف ایک سطح پر نہیں یعنی مرکز کی سطح
پر نہیں بلکہ ہر سطح پر جہاں احمدیوں کو مشوروں کے لائق بنانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے وہاں سے
نمائندوں کے چلنے سے پہلے بھی مشورے ہوئے تھے اور ہر ایسی جگہ جہاں سے نمائندے آئے ہیں
وہاں ان نمائندوں کی واپسی پر بھی چھوٹی چھوٹی مجالس شوری منعقد ہوں گی کیونکہ میری آواز تو اب دنیا
میں سب لوگ سن رہے ہیں جو ڈش انٹینا کے ذریعے مجھ سے تعلق قائم کر چکے ہیں مگر مشاورت میں جو
باتیں ہوئی ہیں وہ تو نہیں سن رہے اب۔ اس لئے میں اب جس بات کی طرف توجہ دلا رہا ہوں وہ یہ
نہیں کہ میری بات کو دوبارہ پہنچائیں۔ میں اس طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ میری بات کو سمجھ کر اپنے وجود
کا حصہ بنائیں اور مجلس شوری میں اس کی روشنی میں یعنی میری نصیحتوں کی روشنی میں جو بھی کارروائی ہوئی
ہے اسے اپنے دل کے کوزوں میں سمیٹیں اور محفوظ کریں اور واپس جا کر اپنے اپنے گاؤں یا شہروں میں
اسی طرح کی مجلس شوری بنائیں جیسی کہ آپ کے چلنے سے پہلے وہاں بنائی گئی تھی اور کوشش کریں کہ
ہر جماعت کا فرد اس واپسی کی مجلس شوری میں شامل ہو۔ وہاں آپ ان کو سمجھائیں کہ بہت سی باتیں تھیں
جو مختلف جماعتوں کی طرف سے پیش کی گئیں لیکن حکمت سے خالی تھیں اور ان پر ان حالات میں عمل
درآمد ہو ہی نہیں سکتا تھا، ان مشوروں پر عمل درآمد کا جواز کوئی نہیں تھا کیونکہ وہ بہت سے ایسے مشورے
دیکھ چکا ہوں، جن کے تعلق میں میں خود تفصیل سے ہدایتیں دے چکا تھا۔ تو اب بار بار وہ؟
مشورے اٹھا کر مجلس شوری میں بھیجے جائیں یہ تو کوئی معقولیت نہیں ہے، یہ تو صرف گویا نمبر بنائے
جارہے ہیں کہ ہمیں بھی ایک اچھی بات آتی ہے وہ بھی آپ کریں ۔ تو جا کر سمجھائیں ان لوگوں کو کہ جو
اچھی بات آپ کو آتی ہے وہ تو سالہا سال سے خلیفہ مسیح کی طرف سے ہمیں کہی جارہی ہے۔ مشورہ یہ
نہیں ہونا چاہئے تھا کہ یہ بھی اچھی باتیں ہیں ان پر غور کریں، ان پر عمل کرنا ہے کہ نہیں۔ مشورہ یہ ہونا
چاہئے تھا کہ عمل نہیں ہورہا کس طرح عمل کرنا ہے یا اب پوری طرح عمل نہیں ہورہا اس پر پوری طرح
کیسے عمل کیا جا سکتا ہے یہ پہلو ہے جس پر آپ کو زور کرنے کی ضرورت ہے۔
فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ اب یہ عزم کا پہلو رسول اللہ صلی السلام سے جیسے تعلق رکھتا تھا وہ آپ
سے بھی تعلق رکھتا ہے جب ایک فیصلہ کن نتیجہ تک پہنچیں اور جماعتی طور پر مرکز کی منظوری کے بعد یہ

خطبات طاہر جلد 17
209
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
طے ہو جائے کہ ہم نے یہ کرنا ہے پھر عزم کے ساتھ کرنا ہے۔ عزم کا مطلب ہے ایسار یزولیوشن ، ایسا
قوی ارادہ کہ جس کو ٹالا نہ جا سکے۔ اٹھنا، بیٹھنا اور برخواست ہونا ہماری مجلس شوری کا کام نہیں۔
ایسی مجالس شوری دیکھنی ہیں تو باہر دُنیا میں نکل کے دیکھ لیں۔ ہماری مجالس شوری کا کام یہ ہے کہ
رسول اللہ صلی الہ السلام کی پیروی میں آپ صلی لا الہ سلم کے جیسا پختہ عزم اختیار کرنے کی کوشش کریں ۔ وہ عزم
ایسا تھا کہ ناممکن تھا کہ وہ ٹل جائے اور وجہ اس کی بیان ہو گئی ۔ فَتَوَكَّلْ عَلَی اللہ جس عزم میں کسی عظیم
اور طاقتور ہستی پہ تو کل ہو جو اس کی پشت پناہی کر رہی ہو تو وہ عزم متزلزل ہو ہی نہیں سکتا۔ بڑے
بڑے عزم کرنے والے ہم نے دیکھے ہیں سیاست کی دنیا میں ان کی بے شمار مثالیں ہیں کہ فیصلے کئے
کہ یہ ضرور ہو گا ، یہ کر کے رہیں گے، ہو نہیں سکتا کہ نہ ہوا اور دوسرے دن سیاست کی کایا پلٹ گئی اور
ان کا کوئی مدد گار اور کوئی معین نہیں رہا۔ ان عزائم سے ان کو لازماً پیچھے ہٹنا پڑا یا خود اپنے ہاتھوں ان
عزائم کو توڑنا پڑا ۔ آنحضرت صلی السلام کی زندگی میں ایک بھی ایسا واقعہ نہیں کہ آپ صلی السلام نے عزم
کر لیا ہو اور پھر اس عزم کو ٹال دیا ہو۔ وجہ یہ ہے جو یہاں اس آیت کریمہ میں بیان ہوئی ہے فَإِذَا
عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ ۔ آپ صلی سلیم کا عزم کسی انا کے نتیجہ میں نہیں تھا ۔ آپ صلی لا الہام کا عزم یہ
ظاہر نہیں کرتا تھا کہ محمد رسول اللہ صل للہ العلیم بے حد مضبوط ارادہ کے ہیں۔ آپ صلی لا الہ سلیم کا عزم یہ ظاہر کرتا
تھا کہ محمد رسول اللہ صلی الا السلام کا اللہ پر ایمان کامل ہے اور جو بھی عزم کرتے ہیں وہ اس کی رضا کی خاطر
کرتے ہیں اور جس کی رضا کی خاطر کرتے ہیں وہ بڑا طاقتور ہے، بہت قادر ہے، ہر چیز پر قادر ہے اس
پ
لئے اس یقین کے بعد آپ کے پیچھے ہٹنے یا عزم کے متزلزل ہونے کا سوال ہی باقی نہیں رہتا۔
یہ عزم ہم نے بھی کرتے ہیں تو کل علی اللہ کی شرط کے ساتھ ، اور ہمارے عزائم میں جتنا تقویٰ
ہوگا اتنا ہی تو کل علی اللہ کا عنصر بڑھے گا۔ اگر عزائم تقویٰ سے خالی ہوں تو تو کل علی اللہ کا کوئی سوال پیدا
نہیں ہوتا۔ پس جو فیصلہ کرنا ہے وہ تقویٰ کی روح کے ساتھ کرنا ہے۔ جو مشورہ دینا ہے وہ تقویٰ کی
روح کے ساتھ دینا ہے۔ پھر جب اُس کو اپنا لیں گے تو تو کل کا مضمون شروع ہوگا اور پھر آپ کے پیچھے
ہٹنے کا کوئی سوال نہیں ۔ پس اب ایک آپ عزم کر چکے ہیں کہ آپ نے پاکستان میں احمدیت کا قدم
لازما آگے بڑھانا ہے۔ بڑے سخت مخالفانہ قوانین ہیں، بڑے مظالم ہیں جو آپ کی راہ روکے
کھڑے ہیں اور آپ کے گھروں میں داخل ہو کر آپ پر تعدّی کرتے ہیں یہ وہ بات ہے جس کا عزم

خطبات طاہر جلد 17
210
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
سے تعلق ہے جو کچھ کوئی کر گزرسکتا ہے اُس کو کہیں تم کر گز رو ہم ہرگز تمہیں جائز موقع نہیں دیں گے جیسا
کہ رسول اللہ صلی السلام کا دستور تھا ، جائز موقع مخالفت کا نہیں دیں گے لیکن جانتے ہیں کہ تم نے ناجائز
مخالفت سے باز نہیں آنا۔ پس تمہاری نا جائز مخالفت ہمارے جائز عمل کی راہ نہیں روک سکتی ، ہمارے
جائز عزم کی راہ نہیں روک سکتی ، ہمارے تو کل کو متزلزل نہیں کر سکتی ۔ یہ چیز ہے جو میں بارہا سمجھانے کی
کوشش کرتا ہوں ، پیغامات میں بھی اور تقریروں میں بھی مگر یہ ایک بار یک رستہ ہے اس کے تقاضے
بہت سے لوگ پورے نہیں کر سکتے ۔ ان دو باتوں کے درمیان توازن رکھنا عقل اور فراست کو چاہتا ہے
اور اس عقل اور فراست کو چاہتا ہے جو ایمان ۔ اہتا ہے جو ایمان کے نتیجہ میں اور ہ میں اور تقویٰ کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں۔
پس تقوی پر نظر رکھنا ، آخر اسی پر تان ٹوٹے گی۔ ساری پاکستان کی جماعتیں تقوی کے لحاظ سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی توقعات کے معیار پر پوری اترنی چاہئیں اور اس پہلو سے
مجلس شوری کے نمائندگان جب واپس جائیں گے تو آنکھیں کھول کر دیکھیں کیونکہ اکثر آنکھیں میں
نے دیکھا ہے کہ کھلتی نہیں ہیں اور غافل رہتی ہیں ۔ کثرت کے ساتھ ایسی جماعتیں ہیں جن میں
صاحب تقوی اکثریت میں نہیں ہیں ۔ صاحب تقویٰ کی کمی ہے اور تقویٰ کے نام پر مشورے دینے
والے بے شمار مل جائیں گے یہ مصیبت ہے جو ہمارے سامنے شیر کی طرح منہ کھولے کھڑی ہے اس کے
خلاف جہاد ضروری ہے اور یہ جہاد آنکھیں کھولے بغیر ممکن ہی نہیں ہے ۔ جیسے حضرت مسیح موعود علیہ
ة والسلام فرماتے ہیں : میں کس دف سے منادی کروں ۔ (نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ: 474)
میرا بھی وہی حال ہے۔ آنحضرت صلی ال السلام اور مسیح موعود کی غلامی اور پیروی میں جو باتیں میں کہتا ہوں،
کہتے ہوئے بعض دفعہ اپنے سامنے چہرے دیکھ رہا ہوتا ہوں اور علم ہوتا ہے کہ ان کو پوری بات نہیں سمجھ
آرہی ۔ سر کے اوپر سے نصیحت گزر گئی ہے دل کو اس طرح انہوں نے جھنجھوڑا نہیں کہ دل کی آنکھیں
کھل جائیں اور جب تک یہ آنکھ نہیں کھلے گی آپ کو وہ ترقیات نصیب نہیں ہو سکتیں جن کے متعلق
قرآن کریم نے ہم سے وعدہ کیا ہے۔ پس جماعتوں کو جھنجھوڑتے رہیں، بار بار جھنجھوڑیں، صبح جھنجھوڑیں،
شام کو، رات کو جھنجھوڑتے چلے جائیں یہاں تک کہ اُن کی آنکھیں کھلیں ۔ ان کو کہو تم اپنی روز مرہ
کی زندگی میں متقی نہیں ہو، اپنے معاملات میں متقی نہیں ہو۔ جو جھگڑے چل رہے ہیں، جو دنیا داریاں
الصلوة

خطبات طاہر جلد 17
211
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
ہو رہی ہیں، دین سے بے خبر ہو کر جو پیروی ہو رہی ہے دنیا کمانے کی ، جو چھوٹے چھوٹے وراثت کے
جھگڑے چل رہے ہیں یہ بھلا متقیوں میں بھی ہو سکتے ہیں، ناممکن ہے۔ جس قسم کے جھگڑے وہاں
چلتے ہیں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ہر شعبہ میں سے تقویٰ کو نکال کر باہر پھینک دیا جاتا
ہے۔ یہ احساس جو شعوری طور پر دل کو جھنجھوڑ نے والا ہونا چاہئے ۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر یہ
احساس ایک دفعہ پیدا ہو جائے تو خدا کے خوف سے جان نکلے لگتی ہے۔ انسان اپنی زندگی پر نظر ثانی
کرتا ہے، اپنے روزمرہ پر نظر ثانی کرتا ہے ، جانتا ہے کہ اس کے دعاوی کے عین مطابق اس کے
اعمال نہیں ہیں ۔ کوشش تو کرتا ہے کہ اعمال دعاوی کے مطابق ہو جائیں مگر اگر وہ سچا ہے اور متقی ہے تو
پہچان لے گا کہ ابھی اعمال اور دعاوی میں بہت فرق ہے۔ یہ بات ایسی ہے جس کو پورے طور پر ،
باشعور طور پر سمجھنے کے بعد پھر آپ کا قدم بغیر روک ٹوک کے آگے بڑھے گا۔
پاکستان سے بہت سی خبریں مل رہی ہیں، بہت زیادہ زیادتی کی جارہی ہے محض اس وجہ سے کہ
احمدیت پھیل رہی ہے اور مولوی کی جان نکلی ہوئی ہے اس خوف سے کہ یہ تو پھیل جائیں گے ، یہ تو
ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں گے۔ اس کو یہ غم ہے اور مجھے یہ فکر کہ جو پھیل رہے ہیں وہ سچے بھی ہیں کہ
نہیں ، وہ واقعہ اس لائق ہیں کہ احمدیت کی آغوش میں آجائیں اور اگر نہیں ہیں تو ان کو سنبھالنے کے
لئے ہماری جماعت کیا کوشش کر رہی ہے۔ مولوی کو اور فکر لاحق ہے، مجھے اور فکر لاحق ہیں۔ مولوی کو
عددی فکر ہے اس کی بلا سے وہ شخص جو اس کے نزدیک مرتد ہوتا ہے نیک ہو یا بد ہو ۔ ایک جگہ بھی
سارے پاکستان میں یہ واقعہ نہیں ہوا کہ کوئی شخص مولوی کے بہکاوے میں آکر مرتد ہو گیا ہو اور مولوی
نے اس کو نیک بنانے کی کوشش شروع کر دی ہو۔ وہ بیچارا آپ نیک نہیں ہے اس نے دوسرے کو کیا
نیک بنانا ہے۔ ان کو چھوڑ دیتے ہیں شیطان کے حوالہ کر کے اور یہ قطعی ثبوت ہے کہ یہ ارتداد ہے یہ
قبول اسلام نہیں ہے۔ ارتداد کے نتیجہ میں دل کی خباثتیں بڑھتی ہیں قبول اسلام کے نتیجہ میں دل گناہ
کے داغوں سے دھوئے جاتے ہیں ۔ اب یہ ایک اتنا نمایاں امتیاز ہے کہ سارے پاکستان میں سو فیصد
وضاحت کے ساتھ یہ امتیاز اپنا جلوہ دکھا رہا ہے۔ ایک مثال اس کے برعکس آپ نہیں دیکھیں گے۔
جب بھی کسی احمدی کو توڑا ہے انہوں نے ، وہ نیک نہیں ہوا ، وہ بد سے بدتر ہوا اور ہر معاملہ میں پوری
بے حیائی اختیار کر لی ، دیانت بھی گئی ، امانت بھی گئی ، تقوی ، نیکی ، ایک دوسرے سے سلوک یہ سب

خطبات طاہر جلد 17
212
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
چیزیں ختم ہو گئیں اور اس کو اتنا مزہ آیا اس چھٹی میں کہ چلو جی سارا بار اُتار کے پھینک دیا، مصیبت
پڑی ہوئی تھی جماعت احمد یہ میں ۔ یہ کرو، یہ نہ کرو، یہ تعلیم جو تھی اس نے رستے روکے ہوئے تھے تو یہ
جَنَّةِ لِلْكَافِر ہے جو وہاں مولوی بنا بنا کر احمدیوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں اور آپ دوبارہ غور
کر کے سارے معاملات کو دیکھیں آپ کو یہی تصویر نظر آئے گی۔ کئی لوگ ایسے تھے جن کو میں جانتا
تھا اچھے بھلے، کچھ نہ کچھ شریف ضرور ضرور تھے، جب سے احمدیت سے* چھٹی کی ہے ان کے چہروں سے
کراہت آنے لگ گئی ہے۔ ان کے گناہ ان کے چہروں کو کالا کر رہے ہیں ۔ پس یہ تفریق اپنے
پیش نظر رکھیں اور جن لوگوں کو بھی آپ احمدی بناتے ہیں ان کی احمدیت کی فکر کریں۔ ان کا گھیر اڈا ڈالیں،
ان کو طرح طرح سے بار بار احمدی بنا کر احمدی کر دکھا ئیں ۔ حمدی بنا کر احمدی کر دکھا ئیں ۔
گزشتہ ادوار میں یعنی چند سال پہلے تک بعض ایسی بیعتیں ہوئیں جن میں بیعت کنندہ نے تقویٰ
سے پورا کام نہیں لیا۔ اب جب میری یہ نصیحت ان تک پہنچی کہ جو نئے احمدی ہو چکے ہیں مجھے بتاؤ کہ
آیا وہ چندوں کے نظام میں بھی شامل ہیں، آیا وہ جرات سے اس نئے Census میں اپنا نام احمدی
لکھوائیں گے کہ نہیں تو اس نصیحت کو بھی غلط سمجھا گیا۔ دوڑ شروع ہو گئی کہ زیادہ نو احمدیوں کے
Census میں احمدی فارم بھرنے کے نتیجہ میں ہماری کارگزاری کے خانے بھر جائیں گے اور یہ
سمجھا جائے گا کہ واہ واہ اس شخص نے اور اس جماعت نے تو کمال کر دیا ہے، اتنے آدمیوں کو
Census میں احمدی ثابت کر دیا ہے۔ بعض جگہ اس کے نتیجہ میں فساد ہوئے، معصوم احمدی رد عمل کے
طور پر بہت تکلیفوں میں مبتلا کئے گئے۔ بعض جگہ کثرت سے ان کے گھر یا ان کی دکانیں جلا دی گئیں ۔
مجھے یہ یقین تھا کہ یہاں غلطی لازماً ہماری اپنی ہوگی۔ چنانچہ میں نے بار بار جستجو کی، مجھے ان باتوں
کا جواب دو کہ وہ صاحب جن کے خانے میں احمدی لکھا گیا تھا ، دو سال یا تین سال پہلے احمدی ہوئے ،
تھے کیا اس عرصہ میں انہوں نے ایک آنے کا بھی چندہ دیا، کیا اس عرصہ میں انہوں نے کسی احمد یہ مسجد
میں نماز ادا کی؟ پہلے تو اس جواب سے احتراز کیا جا رہا تھا مگر میں بھی ، عزم کی بات ہو رہی ہے اس
معاملہ میں عزم رکھتا ہوں ، جب تک تہہ تک نہ پہنچوں چھوڑتا ہی نہیں بات کو۔ اتنے خطوط لکھوائے کہ
آخران کو جواب دینا پڑا، اور جواب یہ تھا کہ یہ صاحب اور ان کا خاندان جب سے احمدی ہوئے ہیں
ایک آنہ بھی جماعت میں چندہ نہیں دیا ، کسی مسجد کا منہ نہیں دیکھا بلکہ احمدی چھوڑ کے غیر احمدی مسجد کا

خطبات طاہر جلد 17
213
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
منہ بھی نہیں دیکھا۔ کبھی جمعہ پہ اتفاقاً چلے گئے تو چلے گئے اور جانا اتفاق ہی ہومگر یہ ثابت کرتا ہے کہ
احمدیت کا پیغام ہی ان کو نہیں پہنچا ہوا ۔ تو اگر آپ بھرتی کی خاطر لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں تو یہ وہ
پہلی اینٹ ہے جو کج رکھی گئی اور اس پر اگر فلک تک بھی تعمیر کریں گے تو وہ ساری عمارت ٹیڑھی چلے گی۔
اس لئے اپنے دل کا تقومی جانچنے کی ضرورت ہے۔ کوئی شخص بھی اس لئے تبلیغ نہ کرے کہ مجھے دکھا سکے۔
اگر چہ بعض تبلیغ کرنے والے اس نیت سے مجھے بتاتے ہیں کہ میری دعائیں ان کے شامل حال
ہو جائیں گی مگر ان کے دل کا حال اللہ جانتا ہے۔ اگر اللہ کے نزدیک وہ اس لئے مجھے بتا رہے ہیں کہ
کار کردگی کے نمبر لکھے جائیں اور وہ زیادہ متقی شمار ہوں تو وہ ہرگز خدا کے رجسٹر میں متقی کے طور پر نہیں
لکھے جائیں گے۔ اُن کی کوششوں کے نتیجہ میں جو احمدی بنائے گئے تھے وہ آخر آپ سے بے وفائی
کریں گے اور جب خصوصیت سے ملاں اس بات کی تلاش میں ہے کہ کہیں Census میں احمدیوں
کی تعداد نہ بڑھ جائے اور اس کے پیچھے مرکز کا ایک وزیر بیٹھا ہوا ہے جو مسلسل ان کی راہنمائی
کر رہا ہے اور حکم دے رہا ہے ڈپٹی کمشنروں اور کمشنروں کو کہ جب بھی کوئی ایسا واقعہ مولوی ان کی
نظر میں لائیں لازماً ان لوگوں کو قید کرو اور ان پر طرح طرح کے مظالم کرو اور کوشش کرو کہ یہ اپنے عہد
سے پھر جائیں۔ جب یہ کوشش ہو رہی ہو ساتھ ساتھ اور اس کے قطعی شواہد مجھ تک پہنچ رہے ہوں کہ
جو اپنی دانست میں راجہ بنا ہوا ہے وہ عام انسان کہلانے کا بھی مستحق نہیں ، دھوکا دے رہا ہے دنیا کو اور
مولویوں کے ساتھ مشورے کرتا ہے اور حکومت کے بڑے کارندوں کو حکم دیتا ہے اور اس حکم سے
مجبور ہو کر جب ہمارے احمدی حضرات ان تک پہنچ کر صورت حال واضح کرتے ہیں تو اس وقت ہمیں
پتا چلتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں دیکھو تمہیں پتا نہیں ہم بے بس ہیں ، ہم احکامات کی تعمیل میں
بے بس ہیں جو اوپر سے آتے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے بتایا نہیں کہ کس سے آتے ہیں لیکن ہماری
دوسری معلومات اور جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا مولوی بڑ بولا بہت ہے، وہ اپنا فخر بنانے کی خاطر
مجالس میں باتیں کرتا ہے کہ راجہ ظفر الحق نے ہمیں آرڈر دیا ہوا ہے۔ وہ کہتا ہے ہم تمہارے ساتھ ہیں،
حکومت تمہارے ساتھ ہے تو اس طرح وہ مولوی کا بڑ بولا پن ہمارا مددگار ہو جاتا ہے اور افسر یا اعلیٰ
افسر یہ تسلیم کرتا ہے کہ وہ اوپر کے احکامات سے مجبور ہے لیکن اکثر وہ بڑبولا نہیں ہوتا بے چارہ ، اپنی
معذوری کا اظہار کرتا ہے۔ مولوی ہماری مدد کے لئے آگے آتا ہے کہ پوچھنا ہے تو ہم سے پوچھئے

خطبات طاہر جلد 17
214
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
ہم بتائیں گے کہ یہ کون افسر ہے اور کیا حرکتیں ہو رہی ہیں تو اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں۔
ان واقعات کا مجھے ایک بہت بڑا فائدہ پہنچا ہے کہ مجھے نواحمد یوں پر پہلے سے زیادہ توجہ دینے کا موقع
مل رہا ہے اور بہت سے ایسے لوگ ننگے ہو رہے ہیں جنہوں نے نمبر بنائے تھے تبلیغ نہیں کی تھی۔ تو میں
جواب ہدایتیں جاری کر رہا ہوں ان کی رو سے آئندہ تمام تبلیغی پروگراموں میں لازم ہوگا کہ جو احمدی
کامیاب تبلیغ کا دعوی کرتا ہے اس کا حال پہلے دیکھو، اس کا اپنا دل کیسا ہے، اس کا اپنا عمل کیسا ہے۔
کیا وہ خود چندوں میں اور باجماعت نماز میں شمولیت میں تیز ہے۔ کئی دفعہ جواب ملے گا کہ نہیں وہ
صرف تبلیغ کرتا ہے لیکن دوسروں کو، اپنے نفس کو تبلیغ نہیں کرتا۔ تو یہ سارے مسائل ہیں جو حقیقت تقویٰ
سے بے خبری کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں اور یہ جو آیات میں نے آپ کے سامنے رکھی ہیں ان پر
گہرے غور کے فقدان سے یہ مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
پس تمام پاکستان میں جب میں احتیاط کی نصیحت کرتا ہوں تو یہ نہ سمجھیں کہ رک جائیں اس کام
سے۔ جہاں کھلے بندوں بعض لوگ اقرار کرتے ہیں کہ ہم احمدی ہیں اور احمدی ہونے کے بعد چاہے
تھوڑا سا ہی کچھ نہ کچھ اپنی جیب سے چندہ دینا شروع کر دیتے ہیں ، یا وہ سارے لوگ جو پہلے نماز
نہیں پڑھتے تھے احمدی اثر کے نتیجہ میں کچھ نماز کی طرف توجہ دے دیتے ہیں، یہ ہمارے ہیں۔
اگر چہ کامل نہیں مگر مجھے یقین ہے کہ ان کا کمال کی طرف قدم اٹھ رہا ہے۔ آج نہیں تو کل ایک مقام
ضرور آئے گا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ حقیقہ متوکلین میں شمار ہوں گے جو اپنی کوششوں پر نہیں بلکہ اللہ
کی رحمت پر توکل رکھتے ہیں۔ پس یہ باتیں جب میں سمجھاتا ہوں تو مشکل یہی ہے کہ بعض لوگ پوری
طرح کام سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں کہ اوہو بڑی غلطی ہوگئی ہمیں Census کی خاطر کسی سے دستخط
کروانے نہیں چاہئیں ۔ ہرگز یہ مراد نہیں ہے۔ اگر پہلی رپورٹ ٹھیک ہے کہ یہ احمدی ہیں تو پھر آپ کا
پیچھے ہٹنا غلط ۔ یہ دو باتیں ایسی ہیں جن کو آپ علیحدہ کر ہی نہیں سکتے ۔ اگر آپ کی رپورٹیں سچی تھیں جن
پر میں اعتماد کر بیٹھا ہوں تو انکا لازمی تقاضا یہ ہے کہ آپ کو Census کے وقت بھی ان نو مبائعین کو
احمدی ظاہر کرنا ہوگا۔ اگر نہیں کر سکتے تو جان لیں کہ آپ کی رپورٹیں غلط تھیں۔ اس لئے آپ کو اس
مصیبت میں میں نے ڈال دیا ہے پھر دونوں میں سے ایک طرف آپ کو قدم رکھنا ہوگا ۔ اگر دونوں
طرف قدم رکھتے ہیں تو وہ سچائی کے ساتھ رکھے جائیں گے۔ جہاں احمدی سچے تھے وہاں ان کا

خطبات طاہر جلد 17
215
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
ا
Census میں احمدیوں کے ساتھ نام لکھوانا بھی سچا ہوگا ۔ پس اس پہلو پر غور کرتے ہوئے جن لوگوں
کے نام ابھی نہیں لکھے گئے کیونکہ سارے پاکستان میں Census کے خلاف فساد برپا ہوا ہوا ہے
صرف احمدیوں کا شامل ہونا یا نہ ہونا اُن کو دکھائی دیتا ہے لیکن یہ پتا نہیں کہ ساری زمین ہی اُکھڑ گئی ہے
جس پر Census کی بنیاد رکھی جا رہی تھی ۔ مولوی ہمارے خلاف باتیں کرتے اور خود Census کے
خلاف اعتراض کرتے ہیں۔ ان کو پتا ہے کہ ان کا ڈھونگ جو انہوں نے اپنے متبعین کا بنا رکھا تھا وہ کھل
جائے گا۔ بہر حال ہمیں موجودہ تجارب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے احتیاط کرنی چاہئے۔
میں نے بہت سی احادیث جمع کر رکھی تھیں جو اس سلسلہ میں بیان کرنی تھیں مگر یہ جو پہلا حصہ
ہے اس آیت کے تعلق میں اس سے پوری فرصت ہی نہیں ملی لیکن اب تبرکاً دو تین منٹ میں بعض
احادیث نبویہ جن کا مجلس شوری یا نظام مشاورت سے تع سے تعلق ہے وہ آپ کے سامنے پڑھ کر سناتا ہوں ۔
حضرت ابوہریرہ سے جامع الترمذی میں یہ روایت ہے کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ ہم سے زیادہ
اپنے اصحاب سے کسی کو مشورہ کرنے والا نہ والا نہیں ا پایا۔ جس کا براہ راست خدا را ہنما تھا اس کا یہ حال تھا کہ
وہ وجود ملی سا کام اللہ کے اس حکم کے تابع اس کثرت سے مشورے کیا کرتا تھا کہ ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ
میں نے آپ صلی ا کی کم سے زیادہ مشورہ کرنے والا کسی کو نہیں پایا۔
رض
(جامع الترمذی، ابواب الجهاد، باب ماجاء في المشورة، حدیث نمبر : 1714)
تو آپ لوگ بھی اپنے مشورے کی طاقت کو بڑھائیں۔ بعض دفعہ بیاہ شادی کے موقع پر مشورے کئے
جاتے ہیں لیکن اکثر اس نیت سے کہ جو دل میں ہے وہ مشورہ نہ دیا گیا تو ہم مشورہ ہی نہیں مانیں گے۔
اب مجھے تو آئے دن اس سے واسطہ پڑتا رہتا ہے۔ کہتے ہیں کیا خیال ہے یہ بہت اچھا رشتہ ہے۔
میں کہتا ہوں میرے نزدیک تو نہایت بے ہودہ رشتہ ہے کیونکہ یہ نہ نماز پڑھتا ہے، نہ چندے دیتا ہے،
نہ کسی مسجد سے اس کا تعلق ہے۔ اگر آپ نے دین کو ہی چھوڑ دیا تو آپ کو کیسے خوشی نصیب ہوگی۔
وہ کہتے ہیں شکریہ، مشورہ مل گیا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ہے اچھا رشتہ تو اب بتا ئیں اس مشورہ کا اور اس
کثرت مشورہ کا کیا فائدہ ۔ یہ مشورے اس ارادے سے کئے جاتے ہیں کہ اگر ہماری مرضی کا جواب
ملا تو ہم مانیں گے، نہ ملا تو ہم اس مشورہ کو رد کر دیں گے۔ اور آنحضرت صلی السلام پر کثرت مشورہ کے
دونوں پہلو اطلاق پاتے تھے۔ آپ صلی الا یہ کام لوگوں سے کثرت سے مشورہ کیا کرتے تھے اور لوگ

خطبات طاہر جلد 17
ہوم
216
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
آپ صلی الہ السلام سے کثرت سے مشورہ کیا کرتے رتے تھے تھےا اور دوسرے پہلو میں یہ بات خاص طور پر پیش نظر
رہے کہ جو مشورہ کرتے تھے ان کے متعلق اللہ کا حکم تھا کہ جب رسول صلی اہم فیصلہ دے دے تو پھر تم
مجاز نہیں ہو کہ اس کے خلاف ہٹ سکو ۔ اب آنحضرت صلی لا الہ سلم کے مشورہ کے دو پہلو ہیں، ایک مشورہ
دے رہے ہیں، ایک لے رہے ہیں ۔ جب مشورہ دے رہے ہیں تو مشورہ لینے والا مجاز ہی نہیں ہے
کہ اس سے پیچھے ہٹے اور جب مشورہ لے رہے ہیں تو آپ صلی ال یک سالم مجاز ہیں کیونکہ آپ صلی اٹھا کہ ہم سے
بہتر اللہ کی رضا کو اور کوئی نہیں جانتا جانتا تھا تھا۔ ۔ دونوں دونوں جگہ جگہ یہی اصول کارفرما ہے۔ جب آپ صلی اللا الہ اہم مشورہ
دیتے تھے تو اس لئے اس سے ہٹنے کا احتمال ہو نہیں سکتا تھا کہ آپ صلی لا الہ سلم کا مشورہ رضائے باری تعالیٰ
پر مبنی ہوتا تھا۔ جب آپ صلی الٹا ایک اہم مشورہ لیتے تھے تو اس لئے آپ صلی الا السلام کو اس کو قبول نہ کرنے کا
اختیار تھا کہ جب وہ رضائے باری تعالیٰ کے کسی پہلو سے بھی خلاف ہوا آپ صلی ای ایم سے بہتر کوئی اس
کو پہچان نہیں سکتا تھا۔
پس یہ نظام شوری جو آنحضرت صلی السلام کے گرد گھومتا ہے اس کے سارے پہلوؤں کو بیان
کرنا تو اس وقت مشکل ہے، ناممکن ہے۔ یہ دیکھ لیں اتنا بڑا تھا۔ رسول اللہ صلی السلام کے مختلف
احکامات جو مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال رہے ہیں ان کو اکٹھا کیا گیا ہے۔ تو ابھی بہت سی شورا ئیں باقی
ہیں جن میں میں نے خطاب کرنا ہے کبھی یہاں سے کبھی دوسرے ملکوں میں جا کر تو پرائیویٹ سیکرٹری
صاحب اب یہ سنبھال لیں اور آئندہ اس کو الگ رکھیں، لکھ دیں کہ یہ حدیث ہو چکی ہے یا نہیں ہوئی۔
تو انشاء اللہ باقی باتیں پھر ہوں گی اور اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم حضرت اقدس
محمد مصطفی صلی شما السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آج مولوی کی ہر کوشش کو ناکام و نامراد بنادیں۔وہ
احمدیت کا رستہ نہ روک سکے اور احمدیت بڑھتی رہے اور پھولتی رہے اور پھلتی رہے لیکن تقومی کی راہیں
اختیار کر کے، تقویٰ سے ہٹی ہوئی راہوں پر نہیں۔
حضور نے خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا :)
یہ جو سردیوں کے اوقات ہیں ان کے لحاظ سے اس دور کا یہ آخری جمعہ ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی رات کے
درمیان گھڑیاں بدل جائیں گی اور اس وقت جمعہ کے اوقات بھی بدلیں گے عصر کے اوقات بھی بدلیں
گے اور نمازیں جمع کرنے کا کوئی جواز نہیں رہے گا۔ اس لئے جن لوگوں نے دیکھا ہے ہمیں نمازیں جمع

خطبات طاہر جلد 17
217
خطبہ جمعہ 27 مارچ 1998ء
کرتے ہوئے ان کو احساس کرنا چاہئے کہ یہ محض وقت کی مجبوری تھی جس کا صرف جمعہ سے تعلق تھا۔
روزمرہ ظہر کی نماز کو عصر سے نہیں جمع کیا جاتا لیکن بعض نا واقف لوگ ، بعض بچے ، بعض جن کو مزہ بہت
آتا ہے جمع میں ، وہ کہیں غلط استنباط نہ کر بیٹھیں اس لئے آج کے بعد جتنے بھی جمعے ہوں گے
Summer Time میں، یعنی گرمیوں کے وقت میں ، وہ انشاء اللہ اپنے وقت پر پڑھے جائیں گے
اور عصر کی نماز اپنے وقت پر پڑھی جائے گی ۔ اس بات سے متنبہ رہیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی