جو لوگ خدا کی خاطر تنگی میں خرچ کرتے ہیں اللّٰہ تعالیٰ کبھی ان کا ہاتھ تنگ نہیں رہنے دیتا
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے راہِ خدا میں مالی قربانی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ تنگی کے باوجود خلوصِ نیت سے خرچ کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ اپنے فضل نازل فرماتا ہے۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دورِ مبارک اور صحابہ کرامؓ کے بے مثال ایثار و قربانی کے واقعات پیش کر کے مالی اخلاص کی اصل روح کو اجاگر کیا۔ بعد ازاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے وقفے وقفے سے یکمشت امداد کے مقابلے میں باقاعدہ ماہانہ چندہ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور احمدیوں کے جذبۂ قربانی کو سراہا۔
موضوعات: مالی قربانی، تنگی میں انفاق فی سبیل اللہ، اسوۂ صحابہ کرامؓ، باقاعدہ چندہ، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
خطبات طاہر جلد 17
343
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
جو لوگ خدا کی خاطر تنگی میں خرچ کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ کبھی ان کا ہاتھ تنگ نہیں رہنے دیتا
(خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مئی 1998ء بمقام باد کروکس ناخ ۔ جرمنی )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی :
هَانْتُمْ هُؤُلَاءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمِنْكُمْ مَنْ يَبْخَلُ وَمَنْ
يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَفْسِهِ وَاللهُ الْغَنِيُّ وَ انْتُمُ الْفُقَرَاءُ وَإِنْ تَتَوَلَّوْا
يَسْتَبْدِلُ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ ۔
39 :محمد
پھر فرمایا:
آج اس خطبہ سے مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے انیسویں سالانہ اجتماع کا آغاز ہو رہا ہے مگر خطبہ
میں جو مضمون میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں اس کا صرف خدام - اس کا صرف خدام سے تعلق نہیں ، نہ ہی محض جماعت
جرمنی سے ہے بلکہ اس خطبہ کے مضمون کا تعلق تمام دنیا کی جماعتوں کے ساتھ ہے۔ اس لئے جہاں
مالی تحریک کے متعلق میں زور دوں وہاں غلط فہمی سے یہ نہ سمجھیں کہ جماعت جرمنی مخاطب ہے،
جماعت جرمنی کے بعض افراد بھی مخاطب ہو سکتے ہیں مگر جماعت جرمنی کی اکثریت سے مجھے مالی قربانی
کے متعلق کوئی شکوہ نہیں ۔ وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ ہیں کہ وہ بھی مخاطب ہیں ان کو بہر حال ا و بہر حال اپنے نفوس میں غور
کرنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ کس حد تک وہ اسلام کی مالی قربانی کی تحریک کے مطابق پورے
اترتے ہیں۔ پس معین طور پر نہ میں خدام کی بات کر رہا ہوں ، نہ انصار کی، نہ لجنات کی ، سب ہی
خطبات طاہر جلد 17
344
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
مخاطب ہو سکتے ہیں اور کون ہو سکتا ہے یہ فیصلہ سننے والے نے خود کرنا ہے۔ اس تمہید کے بعد اب میں
اس آیت سے متعلق تشریحی ترجمہ پیش کرتا ہوں ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: هَانْتُمْ هُؤُلَاءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ سنو تم ہی وہ لوگ ہو جن کو
اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلایا جا رہا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا اعزاز کا فقرہ ہے۔ اگر آپ غور
کریں تو دل اللہ کی حمد میں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس حال میں ڈوب جائیں گے کہ ہمیں
مخاطب کر کے خدا فرما رہا ہے کہ تمہیں چن لیا گیا ہے اور یہ صورت حال آج سوائے جماعت احمد یہ
کے تمام عالم اسلام میں کسی پر صادق نہیں آتی ۔ کھانتُم هَؤُلَاءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَکھا وَ
تو سہی اور جماعت، مذہبی یا غیر مذہبی، جو اس طرح اللہ کی راہ میں براہ راست دین یا غریبوں پر خرچ
کرنے کے لئے دعوت دے رہی ہو اور جس کو اللہ دعوت دے رہا ہو کہ اٹھو اور نیک کاموں میں خرچ
کرو ، آج میں تم سے مخاطب ہوں ۔ اس پہلو سے امر واقعہ یہ ہے کہ آپ کے سوا خدا تعالیٰ آج کے
زمانہ میں کسی سے اس طرح مخاطب نہیں جس طرح اس آیت کریمہ میں اس نے خطاب فرمایا ہے۔
لَهَانْتُمْ هُؤُلَاءِ - هُؤُلَاءِ کے لفظ نے ایک مزید زور پیدا کر دیا سنو ! سنو ! تم ہی تو وہ ہو جن کو اس
بات کی طرف بلایا جا رہا ہے کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اس کے بعد ایک اظہار ہے شکوہ کا سا۔
فَمِنْكُمْ مَنْ يَبْخَلُ اس کے باوجود تم ہی میں سے وہ بھی ہیں جو بخل سے کام لیتے ہیں۔ تو یہ دوسرا حصہ
ہے جو خدا کا بندے پر شکوہ ہے۔ اس کے متعلق میں نے عرض کیا تھا کہ آپ میں سے کسی کے متعلق
معین شکوہ میرے ذہن میں نہیں ہے۔ مجھے تو جہاں تک جماعت جرمنی دکھائی دیتی ہے مالی قربانیوں
میں بہت آگے بڑھی ہوئی ہے اور مسلسل ہر آواز پر لبیک کہتی ہے اس میں لجنات بھی شامل ہیں،
انصار اللہ، بچے ، سارے کے سارے، خدام تو ہیں ہی ، سب میرے نزدیک اس پہلو سے اللہ کے
فضل کے ساتھ بہت اچھے ہیں لیکن ہو سکتا ہے بعض سننے والے سمجھ جائیں کہ یہ شکوہ ان سے بھی ہے
پس ان کو اس امر کی طرف خصوصیت سے توجہ کرنی چاہئے ۔
فرمایا: فَمِنْكُمْ مَنْ يَبْخَلُ ۚ وَمَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَفْسِهِ لیکن یاد رکھو کہ اگر بخل
سے کام لو گے تو اپنے نفس کے خلاف بخل سے کام لے رہے ہو گے۔ تمہیں اس بخل کا کوئی بھی فائدہ
نہیں پہنچے گا بلکہ الٹا نقصان ہے اور آنے والا وقت ثابت کر دے گا کہ خدا کی راہ میں ہاتھ روک کر
خطبات طاہر جلد 17
345
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
خرچ کرنے کے نتیجے میں تمہیں روحانی نقصان تو جو پہنچنا تھا پہنچا، مالی نقصان بھی بہت پہنچا ہے اور یہ
وہ بات ہے جس کو ساری جماعت کی تاریخ دوہراتی چلی آرہی ہے۔ میں نے بار ہا ایسی مثالیں آپ
کے سامنے رکھی ہیں جن میں مجھے ایسے دوستوں سے واسطہ پڑا جنہوں نے اقرار کیا کہ ایک وقت وہ تھا
کہ وہ اپنی مالی تنگی کی وجہ سے خدا کی راہ میں خرچ کرنے سے ہاتھ روک رہے تھے۔ میرا ایک خطبہ
انہوں نے سنا جس میں یہی مضمون با مضمون بیان ہو رہا تھا جو میں نے اب : نے اب بیان کیا ہے۔ اُس دن انہوں نے
عہد کر لیا کہ مالی تنگی یا مالی فراخی یہ دونوں باتیں ہمارے لئے اب بے محل ہو گئی ہیں، خدا کی راہ میں یا
ضرور خرچ کرنا ہے۔ ایک شخص نے مجھے کہا کہ میں نے سوچا ہے کہ قرض لے کر بھی کرنا ہے۔ اس کی
وجہ یہ ہے کہ میں اپنے بچوں پر قرض لے کر خرچ کرتا ہوں جب کار خراب ہوتی ہے تو قرض لے کر
ٹھیک کراتا ہوں ۔ قرضوں کے بوجھ تلے اپنی ذات کی وجہ سے دب گیا ہوں ۔ تو انہوں نے مجھ سے
بیان کیا کہ میں نے سوچا کہ کیوں نہ اللہ کی وجہ سے قرض لوں ان قرضوں میں کچھ اضافہ ہوگا ایک
اضافہ تو سچا اضافہ ہوگا، ایک اضافہ تو نیک اضافہ ہوگا۔ یہ عہد کر کے انہوں نے اپنی زندگی کا رخ بدل
دیا، ایسا رخ پلٹا کہ ان کے سارے قرضے اتر گئے۔ تمام مالی تنگی ، مالی فراخی میں بدل گئی اور پھر بڑھ
چڑھ کر انہوں نے اپنی خواہش کے مطابق خدا کی راہ میں خرچ کرنا شروع کر دیا۔ وہ صاحب فوت
ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر میں ان کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن میں یہ بتا تا ہوں کہ لفظ لفظا انہوں نے یہی
کچھ لکھا جو میں نے آپ کے سامنے بیان کیا ہے لیکن یہ تو آغاز تھا۔ جب میری خلافت کا آغاز ہوا ہے
انہی دنوں میں میں نے کچھ ایسے خطبے دئے تھے جن کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا اس کے بعد تو مسلسل
یہی بات ساری دنیا میں اسی طرح رونما ہو رہی ہے۔ پس یہ حکمت کی بات ہے اپنے پلے باندھ لیں ۔
وہ لوگ جو خدا کی خاطر تنگی میں خرچ کرتے ہیں اللہ کبھی ان کا ہاتھ تنگ نہیں رہنے دیتا۔ جو فراخی میں
خرچ کرتے ہیں ان سے بھی اللہ کا حسن سلوک ہے ان پر بھی رحم فرماتا ہے لیکن ان کو بہت پسند
کرتا ہے جو تگی کے باوجود خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اور اس کے جواب میں اللہ کو توکوئی تنگی نہیں
اس لئے وہ بے انتہا عطا فرماتا ہے اتنا کہ شمار میں بھی نہیں آسکتا لیکن اس تعلق میں میں ایک نصیحت، جو
آپ میں سے میرے اس وقت مخاطب ہیں ، آپ خود جانتے ہیں کون ہیں، ان کو کرنی چاہتا ہوں کہ
نیت یہ نہ کریں کہ تنگی میں خدا کی خاطر خرچ کریں گے تو تنگی دور ہوگی ۔ جب یہ نیت کریں گے تو یہ نیت
خطبات طاہر جلد 17
346
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
آپ کی نیکی کو ذرا سا میلا کر دے گی ۔ اس کے نتیجے میں اللہ اپنا وعدہ تو بہر حال پورا کرے گا ، ضرور
دے گا اور زیادہ دے گا لیکن ممکن ہے خدا کی رضا جوئی سے آپ محروم رہ جائیں ، خدا کی رضا حاصل
کرنے سے آپ نسبتاً محروم رہ جائیں ۔ اس لئے میرا مشورہ یہی ہے کہ نیتوں کو بالکل پاک اور صاف
کریں اور کوشش کریں کہ اس حالت میں تنگی میں خرچ کریں کہ اگر خدا اس کے مقابل پر دنیا کی
آسائش نہ بھی عطا فرمائے تو روح سجدہ ریز رہنی چاہئے ۔ روح اللہ سے راضی رہنی چاہئے ۔ اگر یہ
کریں گے تو لازماً اللہ تعالیٰ دنیا میں بھی آپ کے حالات بدلے گا اور آخرت میں بھی آپ کو وہ جزا
دے گا جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے ۔
پھر فرمایا وَ اللهُ الْغَنِيُّ وَ انْتُمُ الْفُقَرَاء یہ جو بخل کی بات ہو رہی ہے اس پہ ہو سکتا ہے کسی احمق کو
یہ خیال گزرے کہ اللہ ہم سے مانگ رہا ہے اور بعض احمق اور منافق یہ کہتے بھی ہیں کہ اللہ اگر غنی ہے،
اللہ نے سب کچھ دیا ہے تو ہم سے کیوں مانگتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہم امیر ہیں اور اللہ فقیر ہے۔
اس جاہلانہ خیال کو رد کرتے ورد کرتے ہوئے اللہ تعاد ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے واللهُ الْغَنِيُّ وَ انْتُمُ الْفُقَرَاء یا د رکھو اللہ غنی
ہے اور تم فقیر ہو۔ امر واقعہ یہ ہے کہ جو کچھ بھی بندوں کو ملا ہے اللہ ہی نے تو دیا ہے وہ اپنے گھر سے
تو نہیں لے کے آئے۔ پس جو کچھ دیا ہے اس کو اللہ کے حضور پیش کرنے میں اگر یہ دعویٰ کریں کہ خدا
فقیر ہے جو ہم سے مانگ رہا ہے تو اس سے بڑی جہالت اور کیا ہو سکتی ہے۔ جس میں سے وہ مانگ
رہا ہے وہ اسی کا دیا ہوا ہے اس لئے یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ بندے امیر ہوں اور خدا فقیر ہو۔ مانگے یا نہ
مانگے فقیر بندے ہی رہیں گے۔ اللہ جس نے عطا کیا ہے وہ کبھی فقیر نہیں ہو سکتا، وہ بہر حال غنی رہے گا
اور غنی کا ایک معنی یہ بھی ہے کہ بے نیاز ، وہ تمہاری باتوں سے بے نیاز ہے تم چاہو تو اس کو فقیر کہتے رہو
لیکن یاد رکھو کہ اس کہنے سے خدا کی شان میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس کی شان کریمی تمہاری پہنچ
سے بہت بالا ہے۔ وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ فرمایا اگر تم
لوگ پھر جاؤ یعنی اللہ تعالیٰ کی ان باتوں کی طرف توجہ نہ کرو اور اعراض کرو تو یاد رکھو يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا
غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُم تمہارے بدلے ایک اور قوم لے آئے گا وہ پھر تمہارے جیسے
نہیں ہوں گے۔ اس میں جماعت احمدیہ کو ، چونکہ میرے نزدیک جماعت احمد یہ ہی خصوصیت سے
مخاطب ہے، ایک بہت گہرا یقین کا پیغام ہے۔ فرمایا اگر تم میں سے بعض لوگ ایسے ہوں جو یہی سمجھتے
خطبات طاہر جلد 17
347
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
رہیں کہ ہمیں کیا ضرورت ہے خدا کو کچھ دینے کی ، وہ غنی سب کچھ دے سکتا ہے وہ واقعہ کر کے بھی
دکھائے گا پھر ۔ جماعت کی ضرورتیں لازماً پوری ہونگی ۔ یا ان لوگوں میں پاک تبدیلیوں کے نتیجے میں
جو جماعت کے ساتھ وابستہ ہیں یا ان کو چھوڑ کر اللہ ایک نئی قوم لے آئے گا اور وہ مالک ہے اور خالق
ہے وہی لوگوں کے حالات بدل سکتا ہے ۔ پس وہ لوگ جو ہم سے اس وقت باہر ہیں بعید نہیں کہ
اللہ تعالیٰ ان کو لے آئے اور ہم ان ۔ ان سے پیچھے رہ جائیں ۔ یہ وہ وارننگ ہے جس کو جماعت احمد یہ جرمنی
کو بھی اپنے اوپر اطلاق کر کے دیکھنا چاہئے ۔ وارننگ سے مطلب ہے انتباہ ، آپ کے اندر ایسی
قو میں پیدا ہورہی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مالی قربانی میں بہت آگے بڑھ رہی ہیں۔ بعض ایسے
نئے آنے والے ہیں اگر چہ بہت زیادہ نہیں مگر بعض ایسے ہیں جن کی مالی قربانی پر مجھے رشک آتا ہے۔
نہایت تنگی ترشی میں زندگی بسر کرنے کے باوجود بعض ایسے ہیں جو پھر بھی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کو
اپنا اعزاز سمجھتے ہیں۔ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ہم نے کوئی احسان کیا ہے اور ایسے ہیں جن کے حالات پہلے
اچھے نہیں تھے مگر یہ کرنے کے بعد ان کے حالات بہتر ہوئے اور بہتر ہوتے ہوئے حالات کے ساتھ
ساتھ ان کی قربانی کا معیار بھی بڑھتا گیا۔
پس یا د رکھیں اگر خدانخواستہ اگر خدانخواستہ جماعت جرمنی کے ان احمدیوں کو جو اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کے وارث بنائے جائیں اور ان کے حالات اچھے کر دئے جائیں یہ گمان گزرے کہ یہ
جماعت ہم پر چل رہی ہے، ہمارے چندوں کی محتاج ہے تو اللہ ان کو دور کر دے گا۔ ہو سکتا ہے ان کا
انجام احمدیت پر نہ ہو اوران و پر نہ ہو اور ان کی جگہ دوسرے ایسے ضرور لے آئے گا جوان پر ثابت کر دیں کہ جماعت
کو تمہاری کوئی ضرورت نہیں ۔ اللہ ہی ہے جو ضرورتیں پوری کرنے والا ہے اور جیسے چاہے اسی طرح وہ
ان ضرورتوں کو پوری کر سکتا ہے۔ یہ تشریح تو ہے مگر مختصر تشریح ہے اس آیت کی جو آپ کے سامنے میں
نے تلاوت کی ۔اب میں ایک حد : حدیث نبوی صلی ال اسلام آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں بلکہ اس کے بعد
ایک اور حدیث نبوی صلی اسلام آپ کے سامنے رکھوں گا جس میں اسی مضمون کو حضرت اقدس محمد رسول
اللہ صلی لا ال سلیم نے اپنے ایک الگ رنگ میں بیان فرمایا ہے۔ حضرت خریم بن فاتک رضی اللہ تعالیٰ عنہ
بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی الله السلام نے فرمایا:
خطبات طاہر جلد 17
348
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں کچھ خرچ کرتا ہے اسے اس کے بدلہ میں سات سو گنا
زیادہ ثواب دیا جاتا ہے۔“
( جامع الترمذي، أبواب فضائل الجهاد عن رسول الله ﷺ باب ما جاء في فضل النفقة ۔۔ حدیث نمبر : 1625)
یہاں لفظ ثواب نہیں تھا یعنی عربی لفظوں میں لفظ ثواب نہیں ہے مگر ترجمہ کرنے والے بعض دفعہ اپنی
طرف سے وضاحت کی خاطر بعض لفظ زائد کر دیا کرتے ہیں۔ صرف اتنا فرمایا ہے کہ سات سو گنا
زیادہ دیا جائے گا۔ امر واقعہ یہ ہے کہ اس سات سو گنا کا تعلق اسی دنیا سے ہے۔ آخرت میں تو شمار ہی
کوئی نہیں ۔ اس لئے ثواب جب کہہ دیا تو معاملہ غلط کر دیا ترجمہ کرنے والے نے ۔ مضمون کو خود نہیں
سمجھا اور خواہ مخواہ اللہ کی رحمت کو محدود کرنے کی کوشش کی ہے۔ ثواب تو لا محدود ہو گا جیسا کہ قرآن کریم
کی دوسری آیات سے ثابت ہے اور سات سو گنا سے مراد اس دنیا میں کم از کم سات سو گنا ہے کیونکہ
دوسری جگہ قرآن کریم میں ایک مثال بیان ہوئی ہے ایسی کھیتی کی جس پر ہر دانہ جو بویا جائے سات سو گنا
دانوں میں بدل جاتا ہے اور میں نے پہلے حساب لگا کر ایک دفعہ خطبہ میں بیان کیا تھا کہ واقعہ جب
کھیتیاں بوٹا مارتی ہیں، پنجابی محاورہ ہے مگر بہت اچھا کہ بوٹا مارتی ہیں، تو ہر دانہ سات سات بالیوں میں
تقسیم ہو سکتا ہے اور ان میں سے ہر ایک سوسودانوں والے خوشے نکالتی ہیں تو حسابی رو سے ہم نے تجربہ
کر کے دیکھا ہے ۔ ایک محدود پیمانے پر میں نے اپنی زمین پر بھی تجربہ کیا تھا واقعہ ایک ایک دانہ جو
لگایا گیا وہ سات سودانوں میں تبدیل ہوا۔ اگر چہ وسیع پیمانے پر ایسا کرنا زمیندار کے لئے مشکل ہے
کیونکہ بہت سی کاشت کی خرابیاں حائل ہو جاتی ہیں مگر سات سو والا تجربہ میں خود کر چکا ہوں واقعہ ایسا
ہو سکتا ہے مگر یہ خیال کہ صرف سات سو گنا ہو گا یہ بھی غلط ہے کیونکہ اس وعدہ کے معاً بعد اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے پس جس کے لئے وہ چاہے اور بھی بڑھا دیتا ہے۔ چنانچہ دنیا میں جو ترقی یافتہ قومیں ہیں ان کی
کھیتیوں کا حال اس سات سو گنا والی مثال سے آگے ہے۔ بہت سے ایسے بیج ہیں مثلاً مکئی کے بیج جو
اس سے بھی زیادہ پھل لے آتے ہیں اور طے شدہ حقیقت ہے کہ يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ ( البقرة: 262)
کا مضمون ان پر پورا اترتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے سات سو گنا کا وعدہ تو ہے مگر یا درکھو اس پر بھی میں
اگر چاہوں تو جس کے لئے چاہوں اس سے بڑھا سکتا ہوں ۔ پس یہ دونوں باتیں اس دنیا میں انسانی
زندگی پر صادق آنے والی باتیں ہیں۔ جہاں تک آخرت کا تعلق ہے میں نے بیان کیا ہے اس کا تو
خطبات طاہر جلد 17
349
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
حساب ہی کوئی نہیں ، کوئی شمار ہی نہیں۔ آنحضرت صلی سیم بکثرت اس مضمون پر تفصیلی روشنی ڈالتے
ہیں کہ آخرت میں جو کچھ عطا ہو گا جیسا کہ قرآن نے بھی بار ہا بیان فرمایا ہے اس کا تصور بھی انسان نہیں
کر سکتا۔ دنیا کی عطا کو اس کے مقابل پر کوئی بھی نسبت نہیں ہوگی ۔ پر ۔
اب میں ایک نسبتاً لمبی حدیث حضرت رسول اللہ صلی کیم کی آپ کے سامنے بیان کرتا ہوں جو
حضرت عمر بن خطاب سے مروی ہے ۔ بہ ہے۔ یہ حدیث اور اس سے " سے ، ملتی جلتی بہت سی حدیثیں ہیں ۔ میں نے
آج اس حدیث کو لے لیا ہے لیکن اس کے علاوہ بہت سی ملتی جلتی حدیثیں تھیں جو چھوڑ کر الگ کر دیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی الا السلام کا بیان کہ اللہ کس طرح اپنے بندے کو عطا کرتا ہے اتنا دردناک
ہے کہ میرے لئے جذباتی لحاظ سے ممکن ہی نہیں تھا کہ میں اسے آپ کے سامنے پڑھ کر سنا سکوں۔
جب اللہ کا ذکر ہو اور محمد رسول اللہ صلی ال ایلام کر رہے ہوں کیسے برداشت کر سکتا ہوں کہ ہچکیوں کے بغیر
میں آپ کے سامنے وہ بیان کر سکوں۔ پس میں نے ایک ایسے کام پر ہاتھ ہی نہیں ڈالا جو میرے لئے
ناممکن تھا لیکن یہ حدیث میں سمجھتا ہوں میرے لئے پڑھنی نسبتاً آسان تھی اس لئے یہ میں نے آپ
کے لئے چن لی ہے۔ حضرت زید اپنے والد اسلم سے روایت کرتے ہیں کہ اسلم نے حضرت عمرؓ بن
خطاب کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ:
آنحضرت صلی پیام نے ہمیں ایک جنگی ضرورت کے لئے خدا کی راہ میں خرچ کرنے کی
تحریک فرمائی۔ حضرت عمرؓ یہ عرض کرتے ہیں کہ ان دنوں میرے پاس کافی مال ہوا
کرتا تھا۔ میں نے دل میں کہا اگر میں ابوبکر سے زیادہ ثواب کما سکتا ہوں تو آج موقع
ہے۔ میں آدھا مال لے کر حضور علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضور صلی یا کہ تم نے
مجھ سے دریافت فرمایا: عمر کتنا مال لائے ہو اور کس قدر بال بچوں کے لئے چھوڑ آئے ہو۔
میں نے عرض کی حضور آدھا مال لایا ہوں اور آدھا چھوڑ آیا ہوں ۔ اب ابوبکر جو کچھ ان
کے پاس تھا وہ سب لے کر آگئے ۔ حضور علیہ السلام نے ابوبکر سے دریافت فرمایا ابو بکر
کتنا مال لائے ہو اور کس قدر گھر والوں کے لئے چھوڑ آئے ہو۔ ابوبکر نے عرض کیا حضور
جو کچھ میرے پاس تھا وہ سب لے آیا ہوں ۔ جو کچھ پاس تھا وہ سب لے آیا ہوں اور
بال بچوں کے لئے اللہ اور اس کا رسول صل الله السالم چھوڑ آیا ہوں۔ حضرت عمرؓ کہنے لگے یہ
خطبات طاہر جلد 17
350
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
سن کر میں نے اپنے آپ سے کہا کہ میں ابوبکر سے کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اس سے
زیادہ اور ہو کیا سکتا ہے۔
وو
(سنن أبی داؤد، كتاب الزكاة، باب فى الرخصة في ذالك ، حدیث نمبر : 1678)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اسی واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا معاملہ اکثر سنا ہوگا ۔ ایک دفعہ جب راہ خدا میں مال
دینے کا حکم ہو، اتو گھر کا کل اثاثہ لے آئے۔ جب رسول کریم صلی السلام نے دریافت کیا
کہ گھر میں کیا چھوڑ آئے ہو تو فرمایا کہ خدا اور (اس کے ) رسول صلی اله السلام کو گھر چھوڑ
آیا ہوں۔“
66
رپورٹ جلسہ سالانہ 1897ء صفحہ:55)
کتنا پیارا جواب ہے خدا اور رسول صلی ا یہ تم کو گھر میں چھوڑ آیا ہوں ۔ رسول صلی ال پی ایم کے سامنے حاضر تھے،
سامنے آنحضرت مالایا کہ تم کھڑے تھے اور کہہ رہے تھے گھر میں اللہ اور آپ صلی ال ای ایم کو چھوڑ آیا ہوں۔
بہت ہی پر لطف جواب ہے، ایسا کہ روح وجد میں آجاتی ہے۔ بخاری کتاب الزکوۃ میں یہ بھی درج ہے
که اگر چه صحابه کرام سخت تنگ دست تھے تاہم ان کو تھوڑا بہت جو کچھ ملتا تھا اس کو صدقہ خیرات کر دیتے
تھے۔ حضرت ابی مسعود الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب آیت صدقہ نازل ہوئی تو
صحابہ کرام بازاروں میں جاتے اور جمالی کرتے ۔ محنت مزدوری میں جو کچھ ملتا اس کو صدقہ کر دیتے۔
(صحیح البخاری، کتاب الزكاة، باب اتقوا النار ولو بشق تمرة ۔۔۔۔،حدیث نمبر : 1416)
یہ وہ سنت ہے جس کو ایک دفعہ میں نے جماعت میں دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی تھی اور غالباً
یہیں آپ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چہ آپ کا وقت ہمہ تن خدمت دین میں
مصروف رہتا ہے مگر اس مبارک سنت کو زندہ کرنے کی خاطر اگر تھوڑا سا وقت کچھ پھول ہی لے کر
بازار میں بیچ آیا کریں اس نیت سے کہ جو کمائی ہے وہ کلیہ اللہ کے حضور پیش کروں گا یا اور کچھ اپنے
کاروبار کے علاوہ تھوڑا سا حصہ محض اس وجہ سے کاروبار میں لگائیں کہ جو کچھ آمد ہو گی وہ اللہ کے حضور
پیش کریں گے۔ اس تحریک کے نتیجہ میں مجھے بہت سی عورتوں نے یہ لکھا کہ ہم اب اس غرض سے
سلائی کرتی ہیں ۔ اور جہاں تک میرا علم ہے انہوں نے مستقل اس کو عادت بنالیا ہے کہ سلائی کا کام
خطبات طاہر جلد 17
351
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
جہاں بچوں کے لئے کرتی ہیں کچھ تھوڑی سی سلائی وہ اللہ کی رضا کے حصول کی خاطر اس لئے کرتی ہیں
کہ جو بھی آمد ہوگی وہ دین کی راہ میں پیش کر دیں گے ۔ رسول اللہ صلی الا السلام کی ترغیب و تحریص سے
صحابہ کرام اور بھی زیادہ صدقہ و خیرات کی طرف مائل ہو گئے۔ سنن ابوداؤد میں ذکر ہے کہ:
ایک بار آپ صلی السلام نے خطبہ عید میں صدقہ کی ترغیب دی ۔ عورتوں کا مجمع تھا
حضرت بلال دامن پھیلائے ہوئے تھے اور عورتیں اپنے کان کی بالیاں اور ہاتھ کی
انگوٹھیاں پھینکتی جاتی تھیں ۔
دو
66
(سنن أبي داود، كتاب الصلاة، باب الخطبة يوم العيد ، حدیث نمبر : 1143)
( اس موقع پر حضور کی آواز جذبات سے گلو گیر ہوگئی ۔ چنانچہ فرمایا: اب جو میں جذباتی ہوا ہوں اس اس کی وجہ یہ
ہے کہ میں احمدی عورتوں کو بکثرت جانتا ہوں جو مسلسل یہ سنت زندہ کرتی چلی جارہی ہیں ۔ اس لئے
قرآن کریم کا پہلا خطاب کہ کھانتُم هؤلاء کتنا سچا ہے جو آج جماعت احمدیہ کے سوا کسی پر اطلاق
پاہی نہیں سکتا ۔ وہی سنت نبوی صلی ال اس ام اس زمانہ کی چودہ سو سال پہلے کی ، آج اگر کوئی جماعت زندہ
کر رہی ہے تو وہ احمد یہ جماعت زندہ کر رہی ہے ۔ یہ احمدی خواتین ہی ہیں جو مسلسل اس قربانی میں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک ایسا نمونہ پیدا کر رہی ہیں کہ صحابہ کے زمانہ کی یاد اس طرح تازہ ہوتی ہے
جیسے ایک تازہ پھول کو آپ سونگھ رہے ہیں وہ اپنا رنگ دکھا رہا ہو اور اپنی خوشبو دے رہا ہو۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
ہر ایک پہلو سے خدا کی اطاعت کرو۔ اور ہر ایک شخص جو اپنے تئیں بیعت شدوں میں
داخل سمجھتا ہے۔“
اپنے تئیں بیعت شدوں میں داخل سمجھتا ہے کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے لوگوں کو غلط فہمی ہوتی ہے کہ
ہم بیعت کنندہ ہیں ، ہم بیعت میں داخل ہیں ۔ فرمایا اپنی بیعت کو اس طرح پر کھو، آگے جو ذکر چلتا ہے
وہاں بیعت پر کھنے کا مضمون ہے۔
جو اپنے تئیں بیعت شدوں میں داخل سمجھتا ہے۔ اس کے لئے اب وقت ہے کہ اپنے
مال سے بھی اس سلسلہ کی خدمت کرے۔“
خطبات طاہر جلد 17
352
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
ہے۔
اب یاد رکھیں کہ یہ تحریک جو مالی تحریک کر رہا ہوں ۔ ہر گز یہ وجہ نہیں کہ جماعت کو کوئی مالی تنگی ۔
ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا، ایک رات بھی مجھ پر ایسی نہیں آئی جس میں یہ فکر ہو کہ خدا کے دین کی یہ
ضرورت ہے اسے کہاں سے پورا کروں گا ۔ بلاشبہ، ہمیشہ اللہ تعالیٰ خود دلوں میں تحریک کرتا ہے اور وہ
ضرورت کو پورا کر دیتے ہیں ۔ اس لئے نعوذ باللہ من ذالك ناشکری کے طور پر میں یہ تحریک نہیں
کر رہا۔ میں اس لئے کر رہا ہوں کہ جو بھی اس تحریک کے نتیجہ میں مالی قربانی کریں گے ان کا بھلا ہو گا
اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کی تمام بہبود اس بات سے وابستہ ہو جائے گی کہ وہ خدا کی راہ میں خرچ
کر رہے ہیں۔ دین بھی سنور جائے گا اور دنیا بھی سنور جائے گی ۔ پس مجھے تو آپ کی فکر ہے یعنی آپ
میں سے ان کی جو اپنے حال کو بہتر جانتے ہیں کہ جس حد تک خدا نے توفیق دی تھی اس حد تک خرچ نہیں
کر رہے ۔ اُن کی فکر ہے، جماعت کی ضرورتوں کی فکر نہیں ہے یعنی فکر تو ہے مگر یقین ہے کہ اللہ ضرور
پوری کرتا ہے۔ پس آپ اپنا حال درست کریں۔ آپ اگر اچھے ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جماعت پہلے سے بھی بڑھ کر ترقی کرنے لگے گی ۔ پس اس پس منظر میں اس تحریک کو سنیں ۔
اس کے لئے اب وقت ہے کہ اپنے مال سے بھی اس سلسلہ کی خدمت کرے۔ جو شخص
ایک پیسہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ سلسلہ کے مصارف کے لئے ماہ بماہ ایک پیسہ
دیوے۔“
اب یہ تحریک کا آغاز تھا۔ اُس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں ایک پیسہ
دیوے۔ ہو سکتا ہے اُس زمانہ کا جو پیسہ ہے وہ آج کے زمانہ میں سو روپے کے برابر ہو ۔ اب موازنہ
کرنا تو مشکل ہے مگر اتنا پتا ہے کہ پیسے میں بہت کچھ آجایا کرتا تھا اور اب کئی مارکس (Marks) میں
بھی کچھ نہیں آسکتا جو اس زمانہ میں ایک پیسہ میں آجایا کرتا تھا۔ تو یہ نسبتیں معین کرنا تو میرا کام نہیں اور
یہ ہے بھی بہت مشکل ۔ صرف اتنا یا درکھیں کہ ایک پیسہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں تو
اس پیسہ کی بھی بہت قیمت ہے لیکن پھر بھی پیسہ پیسہ ہی تھا اور ایک پیسہ خرچ کرنا تمام مخاطب جماعت
میں سے ہر شخص کے لئے ممکن تھا۔
وو
” وہ سلسلہ کے مصارف کے لئے ماہ بماہ ایک پیسہ دیوے۔ اور جو شخص ایک روپیہ ماہوار
دے سکتا ہے وہ ایک روپیہ ما ہوا ر ادا کرے۔“
خطبات طاہر جلد 17
353
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
اب اس زمانہ کا روپیہ بہت بڑی چیز تھی ۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان لفظوں میں
یہ نہ سمجھیں کہ بہت تھوڑا سا مطالبہ کر رہے ہیں۔ فرماتے ہیں جو توفیق رکھتا ہے وہ ایک روپیہ بھی ماہوار
دے دے۔ فرمایا:
کیونکہ علاوہ لنگر خانہ کے اخراجات کے دینی کار روائیاں بھی بہت سے مصارف چاہتی
ہیں ۔
یعنی لنگر خانہ بھی اُس وقت ایک نمایاں بڑا خرچ ہوا کرتا تھا، اب بھی ہے۔ آپ کا لنگر خانہ بہت خرچ
چاہتا ہے مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے سہولتیں اتنی ہو چکی ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
لنگر خانہ کی برکت سے اب یہ لنگر بیسیوں ملکوں میں بڑی شان سے جاری ہو گئے ہیں۔ اور اس سے
بہت زیادہ خدمت کرنے کی توفیق پارہے ہیں جو اس زمانہ میں بظاہر نظر آتی تھی ۔ فرمایا:
صد با با مہمان آتے ہیں ہیں مگر مگر ابھی تک بوجہ بوجہ عدم گنجائش مہمانوں کے لئے آرام دہ مکان
میسر نہیں جیسا کہ چاہئے ۔ چار پائیوں کا انتظام نہیں ۔“
66
اب اُس زمانہ میں زمین پر بستر بچھانے کا انتظام تو تھا مگر چار پائیوں کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فکر تھی ۔ اب آپ لوگ جب لندن جلسہ پر جاتے ہیں تو آج بھی
ہم آپ کو چار پائیاں مہیا نہیں کر سکتے ۔ کرتے ہیں تو کم لوگوں کے لئے بعض فیمیلیز کے لئے لیکن اکثر
لوگ زمین پر سوتے ہیں۔ تو یہ نہ سمجھیں کہ ہم اُس زمانہ کی مہمان نوازیوں سے بہت آگے بڑھ گئے
ہیں۔ اگر غور کر کے دیکھیں تو اُس زمانہ کی مہمان نوازیاں بعض پہلوؤں سے آج کی ہماری مہمان
نوازی سے بھی آگے تھیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ فکر رہتی تھی کہ ان سب کے لئے
میں چار پائیاں مہیا کروں ۔
توسیع مسجد کی ضرورتیں بھی پیش ہیں ۔ تالیف اور اشاعت کا سلسلہ بمقابل مخالفوں ۔
کے نہایت کمزور ہے۔ (یعنی بمقابل مخالفوں سے مراد عام مسلمان نہیں بلکہ عیسائی ہیں
جیسا کہ فرمایا : ) عیسائیوں کی طرف سے جہاں پچاس ہزار رسالے اور مذہبی پرچے نکلتے
66
ہیں ہماری طرف سے بالالتزام ایک ہزار بھی ماہ بماہ نکل نہیں سکتا ۔“
ان چیزوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب پہلے سے بہت بہتری ہو چکی ہے۔ فرمایا:
خطبات طاہر جلد 17
354
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
یہی امور ہیں جن کے لئے ہر ایک بیعت کنندہ کو بقدر وسعت مدد دینی چاہئے تا
خدا تعالیٰ بھی انہیں مدد دے۔ اگر بے ناغہ ماہ بماہ ان کی مدد پہنچتی رہے گو تھوڑی مدد ہو
تو وہ اس مدد سے بہتر ہے جو مدت تک فراموشی اختیار کر کے پھر کسی وقت اپنے ہی خیال
سے کی جاتی ہے۔“
یہ وہ پہلو ہے جو آپ کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔ بعض دفعہ بعض لوگ مہینوں خاموش رہتے ہیں بعض سالوں
خاموش رہتے ہیں اور پھر اچانک ایک رقم پیش کر دیتے ہیں ۔ اب میرا یہ دستور ہے کہ اس رقم کو میں
واپس کر دیا کرتا ہوں چاہے وہ لاکھوں میں ہو کیونکہ اصل روح جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے پیش فرمائی ہے وہ باقاعدگی سے ماہ بماہ کچھ دینا ہے۔ اچانک چار پانچ سال سونے کے بعد کچھ
دے دینا اس کی میری نظر میں کوڑی کی بھی اہمیت نہیں اور یہ جتلانے کے لئے کہ تم یہ نہ سمجھو کہ تم اللہ کے
دین کی کوئی بڑی خدمت کر رہے ہو میں رو پید ان کو واپس کر دیا کرتا ہوں۔ فرماتے ہیں:
ہر ایک شخص کا صدق اس کی خدمت سے پہچانا جاتا ہے۔ عزیز و! یہ دین کے لئے اور
دین کی اغراض کے لئے خدمت کا وقت ہے۔ اس وقت کو غنیمت سمجھو کہ پھر کبھی ہاتھ نہیں
آئے گا۔ چاہئے کہ زکوۃ دینے والا اسی جگہ اپنی زکوٰۃ بھیجے ۔ اور ہر ایک شخص فضولیوں
سے اپنے تئیں بچاوے اور اس راہ میں وہ روپیہ لگاوے اور بہر حال صدق دکھاوے تا
فضل اور روح القدس کا انعام پاوے کیونکہ یہ انعام اُن لوگوں کے لئے تیار ہے جو اس
سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں ۔“
66
کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحه : 83)
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ذی مقدرت لوگوں کو بطور خاص مخاطب ہیں جن کو
اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی توفیق بخشی ہوئی ہے۔
سواے اسلام کے ذی مقدرت لوگو ! دیکھو! میں یہ پیغام آپ لوگوں تک پہنچا دیتا
ہوں کہ آپ لوگوں کو اس اصلاحی کارخانہ کی جو خدا تعالیٰ کی طرف سے نکلا ہے اپنے
سارے دل اور ساری توجہ اور سارے اخلاص سے مدد کرنی چاہئے اور اس کے سارے
پہلوؤں کو بنظرِ عزت دیکھ کر بہت جلد حق خدمت ادا کرنا چاہئے ۔“
خطبات طاہر جلد 17
355
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
اب دیکھا حضرت اقدس علیہ السلام کی تحریر کے اندر کتنے لطیف پہلو شامل ہوتے ہیں جو سرسری
66
نظر سے دکھائی نہیں دے رہے ہوتے۔ فرمایا ان کے سارے پہلوؤں کو بنظر عزت دیکھ کر ۔“ جب
آپ کسی مقصد کو عزت کی نظر سے دیکھیں تو اس پر جو خرچ کریں اس میں اپنی عزت پاتے ہیں ۔ پس
فرمایا کہ تمہاری عزت ہوگی اگر تم ان مقاصد کو بنظر عزت دیکھو گے۔
بہت جلد حق خدمت ادا کرنا چاہئے ۔ جو شخص اپنی حیثیت کے موافق کچھ ماہواری
دینا چاہتا ہے وہ اس کو حق واجب اور دین لازم کی طرح سمجھ کر خود بخود ماہوار اپنی فکر
سے ادا کرے۔
66
حق واجب تو صاف لفظ ہے سب کو سمجھ آ گیا ہوگا ۔ ”دین لازم سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے اوپر
قرضہ سمجھے ۔ ایسا قرضہ جس کو بہر حال چکانا ہے۔ اس کے نزدیک ہر قرضہ سے بڑھ کر یہ قرضہ ہو جسے
اس کو چکانا ہی چکانا ہے۔
اور اس فریضہ کو خالصہ اللہ نذر مقرر کر کے اس کے ادا میں تخلف یا سہل انگاری کو
روانہ رکھے۔“
فرمایا یہ فریضہ جس کو فریضہ فرمایا گیا ہے خالصہ اللہ نذر مقرر کرے۔ یہ نذر جو ہے کسی بندے کی نذر نہیں
اور جماعت بھی غائب ہو گئی بیچ میں سے فرمایا اللہ کی نذر کرے۔ جو اس نیت سے خرچ کرتے ہیں کہ
گو یا براہ راست وہ اللہ کے حضور ایک نذرانہ پیش کر رہے ہیں ان کو آئندہ بہت خرچ کی توفیق ملتی ہے۔
ان کی خدمتیں ان پر آسان ہو جاتی ہیں کیونکہ اللہ کی محبت کے نتیجہ میں اگر کچھ نذر کریں گے تو محبت اس
راہ کی مشکلوں کو دور فرمادے گی۔ پھر فرمایا :
اور جو شخص یکمشت امداد کے طور پر دینا چاہتا ہے وہ اسی طرح ادا کرے لیکن یادر ہے
کہ اصل مدعا جس پر اس سلسلہ کے بلا انقطاع چلنے کی اُمید ہے وہ یہی انتظام ہے کہ
سچے خیر خواہ دین کے اپنی بضاعت اور اپنی بساط کے لحاظ سے ایسی سہل رقمیں ماہواری
کے طور پر ادا کرنا اپنے نفس پر ایک حتمی وعدہ ٹھہرائیں جن کو بشرط نہ پیش آنے کسی اتفاقی
مانع کے بآسانی ادا کر سکیں۔“
خطبات طاہر جلد 17
356
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
اس تحریر کو اکثر لوگ نہیں سمجھ سکیں گے۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر تم چاہتے ہو کہ یہ سلسلہ جو دین کا
سلسلہ ہے، انقطاع کے بغیر ہمیشہ جاری رہے، کبھی بھی اس کے کام رک نہ سکیں اور لا ز ما ہمیشہ یہ سلسلہ
آگے بڑھتا رہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ماہانہ با قاعدہ چندہ ادا کیا جائے اور اگر کسی اتفاقی مانع
کے نتیجہ میں کوئی ایسی مصیبت ، وبال، کوئی ایسی چٹی پڑ جاتی ہے جس کے نتیجہ میں کچھ نہیں کر سکتے تو
فرمایا وقتی طور پر اس کے نتیجہ میں تم رک سکتے ہو کہ اتفاق ہو گیا آپ دینا چاہتے ہیں مگر دے نہیں سکتے ۔
ہاں جس کو اللہ جل شانہ توفیق اور انشراح صدر بخشے وہ علاوہ اس ماہواری چندہ کے اپنی
وسعت ہمت اور اندازہ مقدرت کے موافق یکمشت کے طور پر بھی مدد کر سکتا ہے۔“
66
پس یہ وہ تحریک تھی جس کی وجہ سے میں نے یہ سمجھا کہ دراصل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
یکمشت امداد کو اس لازمی دائمی چندے کے بعد بیان فرمارہے ہیں۔ یہ وجہ تھی جو میں نے لازمی چندہ
نہ دینے والوں سے یکمشت امداد لینی بند کر دی ۔ جو ایسا کرتے ہیں وہ اس کے علاوہ یکمشت دیں تو
بہت اچھی بات ہے۔
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وہ فقرے سنیں جو اس آیت کریمہ کی یاد دلاتے
ہیں کھانتُمْ هُؤُلاء - خدا جس طرح آپ سے مخاطب ہے فَانْتُمْ هُؤُلاءِ اسی رنگ میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ سے مخاطب ہوتے ہوئے فرماتے ہیں :
اور تم اے میرے عزیزو! میرے پیارو! میرے درخت وجود کی سرسبز شاخو!“
سبحان اللہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ میں سے ہر ایک قربانی کرنے والے کو یہ مرتبہ عطا
کر رہے ہیں ۔ فرماتے ہیں :
” میرے درخت وجود کی سرسبز شاخو! جو خدا تعالیٰ کی رحمت سے جو تم پر ہے میرے
سلسلہ بیعت میں داخل ہو۔“
یہ سلسلہ بیعت میں داخل ہونا بھی اللہ کی رحمت کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ نہ سمجھو کہ میرے سلسلہ بیعت
میں داخل ہو کے گویا تم نے مجھ پر احسان کر دیا۔ وہ شاخیں جو شجر کے ساتھ رہتی ہیں شجر کا ان پر
احسان ہوتا ہے۔ ان شاخوں کا شجر پر احسان نہیں ہوا کرتا۔ شجر کے ساتھ وابستہ ہیں تو سرسبز رہیں گی،
جو نہی الگ ہوئیں وہ خشک پتوں اور خشک ٹہنیوں میں تبدیل ہو جائیں گی ۔ پس فرمایا :
خطبات طاہر جلد 17
357
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
” میرے پیارو! میرے درخت وجود کی سرسبز شاخو! جو خدا تعالیٰ کی رحمت سے جو تم
پر ہے میرے سلسلہ بیعت میں داخل ہوا اور اپنی زندگی ، اپنا آرام، اپنا مال اس راہ میں
فدا کر رہے ہو۔“
66
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روح کتنی خوش ہو گی آج ہزاروں لاکھوں ایسے جماعت میں شامل
لوگوں کو دیکھ کر جو بعینہ اس بیان کے مطابق دین کی راہ میں قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔
اپنی زندگی، اپنا آرام، اپنا مال اس راہ میں فدا کر رہے ہو ۔“
اب یہ فقرہ سننے کے لائق ہے۔
66
اگرچہ میں جانتا ہوں کہ میں جو کچھ کہوں تم اسے قبول کرنا اپنی سعادت سمجھو گے اور
جہاں تک تمہاری طاقت ہے دریغ نہیں کرو گے لیکن میں اس خدمت کے لئے معین
طور پر اپنی زبان سے تم پر کچھ فرض نہیں کر سکتا ۔“
66
یہ وجہ ہے جو میں اپنی تحریکات میں اس زمانہ میں جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ توقع
آپ کی ذات سے بڑی شان سے پوری ہو رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ میں معین طور پر آپ سے بعض
تحریکات کے متعلق نہیں کہا کرتا کہ اتنا پیش کرو۔ تحریک کا اندازہ تو میں کئی دفعہ پیش کر دیتا ہوں مگر
بعض تحریکات کے متعلق آپ کو علم نہیں ہے کہ میں وہ تحریکات بھی آپ کے سامنے پیش نہیں کرتا تا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس فرمان کے اوپر پورا اتروں اور بہت سی ایسی تحریکات
ہیں جو پیش نہیں کی گئیں مگر خدا نے ان کی ضرورت سے بڑھ کر عطا کر دیا اور حیرت ہوتی ہے یہ سوچ کر
کہ دل میں خیال آیا یہ خدمت دین ضروری ہے اور اسی دن یا اس کے بعد دوسرے دن دور و نزدیک
سے خطوط آنے شروع ہوئے کہ ہماری خواہش ہے کہ اس قسم کی خدمت پر آپ جس طرح چاہیں خرچ
کریں۔ پس ایسی بھی بہت سی تحریکات ہیں جو کسی حساب کتاب میں درج نہیں ہیں مگر خدا کے حساب
میں درج ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اگرچہ میں جانتا ہوں کہ میں جو کچھ کہوں تم اسے قبول کرنا اپنی سعادت سمجھو گے اور
جہاں تک تمہاری طاقت ہے دریغ نہیں کرو گے لیکن میں اس خدمت کے لئے معین طور
پر اپنی زبان سے تم پر کچھ فرض نہیں کر سکتا تا کہ تمہاری خدمتیں نہ میرے کہنے کی مجبوری
سے بلکہ اپنی خوشی سے ہوں۔“
خطبات طاہر جلد 17
358
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس کتاب سے اقتباس لیا گیا ہے جس کا نام فتح اسلام
ہے اور اس کے روحانی خزائن کی جلد 3 صفحہ 33 اور 34 سے یہ عبارت لی گئی ہے۔ جہاں تک میں
فتح اسلام کے پیغامات کو سمجھ سکا ہوں میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اس کے ہر پہلو پر اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ عمل کر کے دکھاؤں اور جماعت کو بھی اس پر عمل کرنے کی طرف بلاتا رہوں اور جو تحریر
میں نے آپ کے سامنے پڑھی ہے اس کے متعلق میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کے ہر پہلو پر توجہ
کی میں نے اپنی پوری دیانتداری سے کوشش کی ہے اور میں اس بات کا گواہ ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام کو جو توقعات اپنی جماعت سے ! سے یعنی اپنی جماعت اپنی جماعت کے اعلیٰ ممبروں سے تھیں، میں اس
بات کا گواہ ہوں کہ خدا تعالیٰ نے بعینہ مجھے یہ توفیق بخشی ہے کہ میں وہی توقعات آپ سب سے رکھ
سکوں ۔ اور جب میں اس بات پر غور کرتا ہوں تو میری روح سجدہ ریز ہو جاتی ہے کہ سو سال پہلے کی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی توقعات آج کتنی شان سے پوری ہو رہی ہیں۔
پس اس میں میں اپنے وجود کی ایک ادنیٰ بھی بڑائی نہیں سمجھتا ۔ نہ آپ کی قربانی کو وہ مقام
دیتا ہوں جس کے نتیجہ میں گویا جماعت پر کوئی احسان ہو۔ مجھ پر بھی اللہ کا احسان ہے آپ پر بھی اسی
اللہ کا احسان ہے۔ میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جوتیوں کے صدقے یہ خدمات سرانجام
دے رہا ہوں آپ بھی انہیں جو تیوں کے صدقے یہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ پس یقین کریں
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جن کو اس زمانہ کا مامور بنایا گیا تھا ان کی جوتیاں اٹھانا ہمارا فخر ہے۔
آپ کے پاؤں کی خاک ہمارا فخر ہے، ہماری آنکھوں کا سرمہ ہے بعینہ یہ وہی مضمون ہے جو صحابہ کے
رسول اللہ صلی السلام کے ساتھ تعلق سے ثابت ہے۔ اسی طرح رسول اللہ صلی السلام کے پیچھے پیچھے پھرا
کرتے تھے ۔ آپ صلی شما اسلام کی قدموں کی خاک کو اپنے منہ پر ملتے تھے۔ آپ صلی شما السلام کی کشف
برداری کو اپنا اعزاز سمجھا کرتے تھے۔ یہاں تک آتا ہے کہ رسول اللہ صلی انا کی کمی جب گلی کیا کرتے تھے
تو بڑھ بڑھ کر صحابہ اپنے ہاتھوں میں لیتے تھے۔ (صحیح البخاری ، کتاب الشروط ، باب الشروط في
الجهاد۔۔ حدیث نمبر : 2731) یہ وہ مقام اور مرتبہ تھا جسے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی السلام کے غلام کامل کی
صورت میں دوبارہ ہم پر ظاہر فرمادیا۔ پس یہ کہنا تو آسان ہے یعنی یہ کہنا تو بظاہر آسان ہے کہ
صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا
رض
الحکم جلد 5 نمبر 45 صفحہ :4 مؤرخہ 10 دسمبر 1901ء)
خطبات طاہر جلد 17
359
خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء
رض
مگر فی الحقیقت یہ کہنا بہت مشکل ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب تک ان تمام باتوں
پر گواہ نہ ہو جاتے اس وقت تک یہ دعوی کر ہی نہیں سکتے تھے۔ پس آج آپ ہیں اور میں خدا کی قسم
کھاتا ہوں کہ آپ ہیں جو صحابہؓ سے مل چکے ہیں ۔ یہ اعزاز کسے نصیب تھا، کسے نصیب ہو سکتا تھا۔
چودہ سو سال کی محرومیوں کے بعد ہمیں خدا نے صحابہ کرام سے ملا دیا۔ اتنا بڑا اعزاز کہ قرآن نے اس
کا ذکر فرمایا۔ فرمایا کہ ایسے آنے والے لوگ ہیں جوا جو ابھی تک صحابہ سے نہیں مل سکے مگر ملیں گے اور
ضرور ملیں گے۔ پس اے جماعت احمد یہ ! تمہیں مبارک ہو اور بے انتہا مبارک ہو کہ تمہارا ذکر قرآن
میں موجود ہے۔ تمہارا ذکر محمد رسول اللہ صلی علیم کی زبان پر جاری ہو چکا ہے۔ تم وہ ہو جن کو مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے بے انتہا قربانیاں اور دعائیں کر کے صحابہؓ سے ملا دیا ہے۔ پس اس کا شکر جتنا بھی
ادا کرو کم ہے اور ایک ہی صورت شکر کی ہے کہ ہم اس پیغام کو ہمیشہ آگے سے آگے بڑھاتے چلے
جائیں ۔ مشعل بردار بن جائیں اس پیغام کے ۔ دنیا کے اندھیروں کو ان مشعلوں کے نور کے ساتھ
جگمگا دیں۔ جہاں بھی ہم جائیں اللہ کا وہ نور جو ہماری پیشانیوں کو عطا ہو ہمارے آگے آگے بھاگے اور
خدا تعالیٰ کے فضل سے جہاں بھی ہم جائیں ہر تاریکی کو روشنی میں بدل دیں۔
یہی میری دعا اور یہی میری توقع ہے جو آپ سے بھی ہے اے مخاطبین جو جرمنی جماعت سے
تعلق رکھتے ہو اور آپ کی وساطت سے ان سب سے بھی ہے جو دنیا میں اس وقت میرا یہ خطبہ سن رہے
ہیں یا کل یا پرسوں سنیں گے۔ یاد رکھو ہمیں خدا نے ایک اعزاز بخشا ہے۔ ایک ایسا اعزاز بخشا ہے جو
ساری
درمیان کے تیرہ سو سال میں گزرنے والوں کو نہیں بخشا گیا۔ اتنا بڑا اعزاز ہے اس کے شکر میں۔
زندگی خرچ کر دو تو وہ کم ہو گا اس شکر کا حق ادا نہیں کر سکو گے۔ پس ایک آگ لگا لو اپنے دل میں ، ایک
کو لگا لو کہ تم زندگی کے آخری سانس تک خدا تعالیٰ کی راہ میں خدمت دین میں جو کچھ ہے وہ خرچ
کرتے رہو گے اور اس کے نتیجہ میں یہ نہیں سمجھو گے کہ دین پر تم نے کوئی احسان کیا۔ اس کے نتیجہ میں
یہی اقرار کرو گے کہ اللہ کا ہم پر احسان ہے۔ اللہ کرے کہ یہ احسان آپ پر ہمیشہ آگے سے آگے
بڑھتار ہے۔ خدا کرے کہ ہم ان نیکیوں کو اس صدی میں ہی نہیں بلکہ اگلی صدی میں بھی ان کی پوری
حفاظت کرتے ہوئے دھکیلتے چلے جائیں۔ خدا کرے کہ دنیا کی کایا پلٹنے والے ہم ثابت ہوں اور دنیا
ہماری کایا نہ پلٹ سکے۔ ان دعائیہ کلمات کے بعد اب میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں ۔