اپنے بچوں سے عزت سے پیش آؤ اور اچھی تربیت کرو اولاد کے واسطے صرف خواہش ہو کہ دین کی خادم ہو

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اپنے دورۂ امریکہ کے تاثرات بیان کیے اور مالی قربانیوں میں حصہ لینے والے احمدیوں کا ذکر کیا۔ آپ نے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں دنیاوی زندگی کے فریب، مال و دولت کے تفاخر اور جدید ذرائع ابلاغ کے نئی نسل پر برے اثرات پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں، آپ نے بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت، ان کے حقوق کی ادائیگی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرمودات کے مطابق اولاد کو خادمِ دین بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

موضوعات: دورۂ امریکہ، قرآن کریم، دنیاوی زندگی کا دھوکا، بچوں کی تربیت، حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبات طاہر جلد 17
447
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
اپنے بچوں سے عزت سے پیش آؤ اور اچھی تربیت کرو
اولاد کے واسطے صرف یہ خواہش ہو کہ دین کی خادم ہو
(خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 1998ء بمقام سان ہوزے۔USA)
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی :
اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيُوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَ لَهُوَ وَ زِينَةٌ وَتَفَاخُرُ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرُ
فِي الْأَمْوَالِ وَ الْأَوْلَادِ كَمَثَلِ غَيْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ
فَتَرَابَهُ مُصْفَرًا ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا ۖ وَ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَ مَغْفِرَةٌ
مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانَ وَمَا الْحَيُوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ (الحديد: 21)
پھر فرمایا:
اس کا ترجمہ جو تفسیر صغیر میں کیا گیا ہے پہلے میں وہ آپ کو پڑھ کے سناتا ہوں ۔
”اے لوگو ! جان لو کہ دنیا کی زندگی محض ایک کھیل ہے اور دل بہلاوا ہے اور زینت
حاصل کرنے اور آپس میں فخر کرنے اور ایک دوسرے پر مال اور اولاد میں بڑائی جتانے
کا ذریعہ ہے ۔ اس کی حالت بادل سے پیدا ہونے والی کھیتی کی سی ہے جس کا اُگنا
زمیندار کو بہت پسند آتا ہے اور وہ خوب لہلہاتی ہے مگر آخر تو اس کو زرد حالت میں دیکھتا
ہے پھر (اس کے بعد ) وہ گلا ہوا چورا ہو جاتی ہے اور آخرت میں (ایسے دنیا داروں
کے لئے ) سخت عذاب مقرر ہے اور بعض کے لئے اللہ کی طرف سے مغفرت اور

خطبات طاہر جلد 17
448
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
رضاء الہی مقرر ہے اور ور لی زندگی صرف ایک دھوکے کا فائدہ ہے۔“
(سورۃ الحدید، آیت نمبر : 21 ترجمه از تفسیر صغیر بیان فرموده حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب )
اس آیت اور اس کے علاوہ کچھ آیات کے مضمون کی طرف میں ابھی کچھ ٹھہر کے لوٹوں گا۔
سب سے پہلے میں بعض متفرق باتیں کرنی چاہتا ہوں جو عموماً سفر کے آخری جمعہ میں کی جاتی ہیں۔
عمومی تاثرات جو جماعت امریکہ کے سفر کے دوران میرے دل پہ پیدا ہوئے اور بھی بہت سی باتیں
ایسی ہیں جن کے تفصیلی ذکر کی گنجائش تو نہیں مگر اشارہ میں انہیں سمیٹنے کی کوشش کروں گا۔ سب سے پہلے
تو یہ کہ جماعت احمد یہ امریکہ کے اس سفر میں مجھے ہر قسم کے تجربے ہوئے ہیں، تلخ بھی اور پسندیدہ بھی۔
جہاں تک تلخ تجارب کا تعلق ہے اپنے گزشتہ خطبہ میں جو واشنگٹن میں میں نے دیا تھا ان کا ذکر
کر چکا ہوں اور ایک تنبیہ کرنی تھی آگے استفادہ کرنا یا نہ کرنا یہ ہر شخص کا اپنا کام ہے۔ میرا فرض تو اتنا ہی
ہے جیسا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی السلام کی ذمہ داری تھی کہ بلاغ کرو، پہنچا دو اور اتنا پہنچاؤ کہ سننے
والے کے لئے گنجائش نہ رہے کہ وہ پھر تاویلیں کر سکے۔ اصل معنی بلاغ کا یہ ہے۔ تو جہاں تک میرابس
چلا میں نے اس رنگ میں بات پہنچانے کی کوشش کی کہ سننے والوں کیلئے تاویلوں کی گنجائش نہ رہے مگر کی
تاویلیں کرنے والوں کا اپنا ایک رنگ ہوا کرتا ہے اور جن کی تاویل کی عادت ہے ان کے متعلق
قرآن کریم بیان کرتا ہے کہ انہوں نے تاویلیں کرنی ہی ہیں لیکن اصل حقیقت کو اگر غور کریں تو سمجھ سکتے
ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے فرمایا وَ لَوْ الْقَى مَعَاذِيرَة - القيمة : 16) انسانی فطرت عجیب ہے خواہ
بڑے بڑے عذر گھڑے اور تراشے اور پیش کرے مگر دل کا حال خود انسان جانتا ہے اور اگر کبھی وہ
ٹھنڈے دل سے غور کرے تو اس کو حقیقت حال کی سمجھ آسکتی ہے۔ تو جہاں تک میرا تعلق ہے میں نے
اپنی طرف سے یہی کوشش کی کہ جو عذر گھڑنے والے ہیں ان کو بھی ایک دفعہ جھنجھوڑ کے جگادوں کہ کبھی
اپنے دل کی کیفیت پر اس طرح تو غور کرو جیسے قرآن کریم نے فرمایا ہے اور اس غور کے نتیجہ میں تم
ضرور جاگ جاؤ گے اور سمجھ لو گے کہ اصل حقیقت کیا ہے۔
اب میں آپ کے سامنے عمومی تاثر بیان کرتا ہوں۔ جماعت امریکہ کا جو خوش کن پہلو میرے
سامنے آیا ہے وہ یہ ہے کہ یہاں بھاری تعداد عوام الناس کی ایسی ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے
چندے میں اپنا معاملہ صاف رکھے ہوئے ہیں۔ چھوٹے تنخواہ دار ، چھوٹی تجارت کرنے والے وہ لوگ

خطبات طاہر جلد 17
449
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
جو غربت اور امارت کے بارڈر پر رہتے ہیں اکثر امریکہ کی جماعت کی جو مالی کامیابیاں ہیں ان کا
انحصاران لوگوں پر ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے۔ کے ساتھ بڑی بھاری تعداد ایسی ہے جو اپنی ذمہ داریوں
کو ادا کرنے والی ہے اور یہ تاثر بھی نہ ہو کہ بعض پروفیشنل پرو اور بعض بڑے بڑے رے تا تاجر کلیہ اپنی ذمہ داریوں
سے بے پرواہ ہیں۔ میں نام بنام جانتا ہوں ان لوگوں کو جن کے چندے سالہا سال سے بالکل صاف
اور ستھرے ہیں۔ وہ چندوں کی صورت میں لاکھوں با قاعدہ ہر سال ادا کرتے ہیں اور پسند نہیں کرتے
کہ ان کے نام اچھالے جائیں۔ علاوہ ازیں ان کو طوعی چندوں میں بھی خدمت کا بہت موقع ملتا ہے۔
اس لئے اگر باہر کی دنیا نے میرے پچھلے خطبہ سے یہ اندازہ لگایا ہو کہ نعوذ باللہ امریکہ ان لوگوں سے
عاری ہے جن کو خدا نے کھلا دل عطا کیا اور پھر وہ خدا کی خاطر کھلا خرچ کریں، ہرگز ایسی بات نہیں مگر
بد قسمتی سے ان کی تعداد بہت زیادہ ہے جن کو توفیق بڑی ملی لیکن دل چھوٹے تھے اور وہ توفیق کے
مطابق اپنے دینے والے کی خدمت میں کچھ پیش نہ کر سکے۔ تو یہ خلاصہ ہے جو میں آپ سے زیادہ باہر
کی دنیا کو سنا رہا ہوں کیونکہ امریکہ کے متعلق گزشتہ کئی سالوں میں مختلف خطبات میں میں یہ بار بار
اعلان کرتا رہا ہوں کہ بہت سے چندوں میں امریکہ کی جماعت دنیا کے اکثر حصہ کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔
اس تاثر کے بعد جو میرا گزشتہ خطبہ سنیں گے تو مجھے خطرہ ہے کہ بالکل غلط تاثر لے لیں گے۔ جو میرا تاثر
ہے وہ غلط نہیں ہے مگر جو عمومی صورت حال ہے امریکہ کی قربانیوں کی وہ اپنی جگہ قابل تعریف ہے اور
جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے بڑی بھاری تعداد ان میں ان لوگوں کی ہے جو درمیانہ حال پر ہیں اور
خرچ کرتے ہیں تو اس کی تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ تکلیف سے مراد یہ ہے کہ اس کی تنگی محسوس کرتے
ہیں مگر اس کے باوجود خوش ہوتے ہیں کیونکہ اللہ کی راہ میں خرچ کر رہے ہیں ۔
دوسرا پہلونئی نسلوں سے تعلق رکھنے والا ہے۔ اس کی بات میں اس آیت کی تشریح کے بعد کروں گا
کیونکہ میرے نزدیک اس آیت کریمہ کی طرح جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس کا براہ راست تعلق
امریکہ کے معاشرہ سے ہے اور دنیا میں کسی اور جگہ یہ آیت اتنا اطلاق نہیں پاتی جتنا امریکہ کے معاشرہ
پر اطلاق پاتی ہے۔ فرمایا: اِعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيُوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَ لَهُو جان لو سمجھ لو اس بات کو کہ دُنیا
کی زندگی تو محض کھیل تماشہ ہے، دل بہلا وا ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ جتنا کھیل
تماشہ امریکہ کا معاشرہ پیش کرتا ہے اس سے زیادہ آپ کو دنیا میں کہیں دکھائی نہیں دے گا۔ ان کی

خطبات طاہر جلد 17
450
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
ٹیلی ویژن جھوٹی ، ان کے ذرائع ابلاغ جھوٹے کسی زمانہ میں تو یہ کارٹون وغیرہ جو پیش کیا کرتے تھے
وہ اصلیت پر مبنی ہوا کرتے تھے اور اصلی کردار والے مزاحیہ لوگ اس میں پیش ہوا کرتے تھے۔ اب تو
ساری باتیں فرضی گھڑی ہوتی ہیں ۔ کمپیوٹر کے ذریعہ جو چاہیں بنالیں اور اس کا ہماری اگلی نسلوں پر بہت
برا اثر پڑ رہا ہے۔ اگلی نسلیں جو عادی ہو چکتی ہیں کمپیوٹر کی کھیلیں دیکھنے کی ان کے دماغ میں کسی اور چیز
کی اہمیت ہی باقی نہیں رہتی ۔ اگر ایسے بچوں کے ماں باپ ان کو MTA پر ساتھ بٹھا بھی لیں گے تو وہ
اوپری اوپری چیزیں دکھائی دیں گی ان کو ۔ دل اسی میں اٹکا رہتا ہے کہ وہ جو فرضی کھیلیں ہیں آسمانی
مخلوق جن کا کوئی ذکر ہی کوئی وجود ہی نہیں ، اچانک کمپیوٹر کے ذریعہ اٹھ کھڑے ہونے والے جنات
ان سب باتوں میں ان کا دل اٹکا رہتا ہے اور وہ عمر جو Impressionable عمر ہے جس میں گہرے
تاثرات قائم ہوتے ہیں اس عمر میں ان کے گہرے تاثرات ایک فرضی کہانی کے سوا اور کوئی نہیں
رہتے۔ ساری دنیا ایک کھیل تماشہ ہے۔ یہ اطلاق کہ سب دنیا کھیل تماشہ ہے، یہ پیغام ہے جو امریکہ
کے ذرائع ابلاغ آپ سب کو، آپ کے سب بچوں کو دے رہے ہیں اور اپنا کیا حال ہو گیا ہے اس
کے نتیجے میں ، سب اکھڑے ہوئے ہیں۔ ملاقات کے دوران یہ بھی مجھے تجربہ ہوا کہ بہت سے امریکن
احمدی مجھے ملنے کے لئے آئے اور جب ان سے گفتگو کی تو بظاہر خوشکن لیکن ہر ایک کا دل دکھی تھا۔ ان کی
کوئی عائلی زندگی نہیں تھی تھی تو ٹوٹ چکی تھی۔ اعتبار اٹھ چکے ہیں۔ نہ خاوند کو بیوی پر اعتبار، نہ بیوی کو
خاوند پر اعتبار اور ایک فرضی تصور، اطمینان کے تصور میں وہ دوڑے چلے جارہے ہیں۔ کچھ پتا نہیں کہ کیا
انجام ہوگا۔ بہت بڑی بڑی عمر کے آدمی بھی دیکھے جو شادی سے محروم تھے کیونکہ ان کی ابتدائی زندگی
احمدیت کے قبول کرنے سے پہلے عیش و عشرت کی تلاش میں دوڑنے میں خرچ ہو گئی اور اب اس عمر کو
آپہنچے ہیں کہ کوئی ان سے شادی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ تو بہت سی ایسی مصیبتیں ہیں جو امریکن زندگی کی
پیداوار ہیں اور اس پہلو سے اس آیت کا اطلاق ان پر ہوتا ہے۔ جیسا کہ قرآن کریم فرماتا ہے یہ جو
زینت ہے یہ آخر تفاخر میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ یہ لہو ولعب جو ہے یہ زینت میں اور زینت تفاخر میں
بدل جاتی ہے۔ آخری ماحصل یہ رہ گیا کہ میرے پاس اچھی کوٹھیاں ہیں ، اچھے محلات ہیں، اچھی دُنیا کی
زینت کے سامان ہیں۔ یہاں تک تو کچھ قابل قبول تھا مگر جب یہ تفاخر بن جائے، ایک دوسرے پر فخر کا
ذریعہ بن جائے تو وہاں سے پھر خرابی بہت گہری ہو جاتی ہے۔

خطبات طاہر جلد 17
451
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
وَتَكَاثُرُ فِي الْأَمْوَالِ : اور دوڑ ، مال بڑھانے کی دوڑ ہو جائے ۔ ہر شخص کی کوشش ہو کہ میرا مال
بڑھے اور دوسرے سے زیادہ ہوتا کہ مال کی برتری کا مزا لوٹوں ۔ وَ الْأَولاد : اور اولاد کے بڑھنے
کا بھی ان معنوں میں کہ اولاد کی طاقت بڑھے، ان معنوں میں اولاد کے بڑھنے کا بھی ایک Craze
جس کو کہتے ہیں، جنون ہو جاتا ہے کہ مال بھی بڑھیں ، اولا دبھی بڑھے اور ہم دنیا کی نظر میں اونچے اٹھ
جائیں اور اپنی سوسائٹی کے مقابل پر ان کو ہم نیچا دیکھیں۔ یہ اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے کہ دنیا کی زندگی ہے
مگر یاد رکھو كَمَثَلِ غَيْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ایک بارش کی طرح ہے جس سے روئیدگی نکلتی ہے،
سبزہ نکلتا ہے جب وہ زمین پر پڑتی ہے اور جو ناشکرے لوگ ہیں یا انکار کرنے والے ۔ یہاں
الكفار کا لفظ وسیع معنوں میں ہے۔ وہ لوگ جو اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ
کی آیات کا انکار کرنے والے ہیں وہ اس روئیدگی کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ کہتے ہیں دیکھو
ہماری دُنیا کی محنت کیسا کیسا پھل لائی ہے ۔ پھر وہ زرد رو ہو جاتی ہے ، اس کی رونق جاتی رہتی ہے
فتراهُ مُصْفَرًا وہ خشک ہو کر زردرو ہو جاتی ہے اور تو اس لہلہاتی کھیتی کو مُصْفَرا دیکھتا ہے ثُمَّ يَكُونُ
حطاما پھر وہ کٹے ہوئے گھاس پھوس کی طرح ہو جاتی ہے۔
-
وَ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ : اس دُنیا میں بھی ایک عذاب ہے ان لوگوں کے لئے کہ اپنی
سرسبز اور شاداب ہوتی کھیتی کو وہ لہلہاتی ہوئی دیکھنے کے بعد، یھیج کے لفظ میں لہلہانے کا مضمون ہے
خوب موجیں مارتی ہے، ہواؤں کے ساتھ ہلتی ہے، جب وہ زرد حالت میں دیکھتا ہے تو اس وقت اسے
صدمہ پہنچتا ہے ساری دنیا کی محنت اکارت گئی اور پھر جب وہ ریزہ ریزہ ہو جاتی ہے، چورا چورا
ہو جاتی ہے تو پہلا عذاب تو یہ ہے جو وہ دنیا میں اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے پھر فرمایا آخرت میں بھی
ایسے لوگوں کے لئے بڑا عذاب مقدر ہے اور بعض کے لئے اللہ کی طرف سے مغفرت اور رضا ہے یعنی
یہ صورت حال سب پر برابر چسپاں نہیں ہوتی۔ بعض خدا کے بندے مستثنیٰ ہیں ۔ وہ ایسے معاشرہ میں
رہتے ہیں اس کے بداثرات سے ہمیشہ بچنے کی کوشش کرتے ہیں، دعائیں کرتے ہیں ، ان کو بھی دنیا
کی زندگی کے انعامات ملتے ہیں لیکن اپنی آنکھوں کے سامنے اسے لہلہانے کے بعد زرور و ہوتا نہیں
دیکھتے۔ فرمایا ایسے لوگوں میں سے کچھ وہ لوگ ہیں کہ جن کے لئے مغفرت بھی ہے اور رضوان بھی ہے۔ لئے
اللہ ان سے بخشش کا سلوک فرمائے گا اور ان سے راضی ہو جائے گا لیکن بعض ایسے بھی ہیں و ما

خطبات طاہر جلد 17
452
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
الْحَيُوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ کہ جن کی یہ دنیا کی زندگی سوائے دھو کے کے کچھ بھی ان کے لئے
نہیں رہے گی ۔ دھوکا بھی وہ جو عارضی ہے۔
اسی مضمون کو اللہ تعالیٰ آگے ایک تنبیہ کی صورت میں ان لوگوں کے لئے پیش کرتا ہے۔
فرمایا: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِيكُمْ نَارًا اے لوگو! جو ایمان لائے ہو اپنے نفسوں کو
اور اپنے اہل وعیال کو آگ سے بچاؤ ۔ وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ اس آگ سے بچاؤ جس کا
ایندھن انسان ہوں گے اور پتھر ہوں گے۔ انسان سے مراد تو سب سمجھتے ہیں۔ جہنم کے اندر پتھر ڈالنے
سے پتھر کو تو کوئی سزا نہیں ملتی، پتھر سے مراد وہ سخت دل لوگ ہیں جن پر کوئی نصیحت اثر نہیں کیا کرتی ۔
وہ پتھر جو خدا کے تصور کے ساتھ پارہ پارہ نہیں ہوتے جبکہ بعض پتھر ایسے بھی ہیں جن کو قرآن کریم نے
اس رنگ میں پیش کیا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی آیات پڑھی جاتی ہیں تو پتھر ٹکڑے ٹکڑے ہوئے ،
ریزہ ریزہ ہو کے گر جاتے ہیں مگر یہ پتھر وہ ہیں جن پر اللہ کی آیات پڑھی جائیں تو ان پر کوئی اثر
نہیں پڑتا۔ ان کے لئے فرما یا عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ ایسی جہنم
پر ایسے خدا کے فرشتے مقرر ہوں گے جو بہت شدید ہوں گے یعنی ان کی پکڑ سے کوئی باہر نہیں
نکل سکتا ۔ غِلَاظٌ شِدَادٌ لا يَعْصُونَ اللہ کہ وہ غلاظ بھی ہیں اور شداد بھی ہیں۔ غلیظ اس چیز
کو کہتے ہیں جو آپس میں اتنی سختی سے جڑی ہوئی ہو کہ اس کو پار کرنے کی کوئی صورت ہی نہ ہو۔ تو ان کی
پکڑ بہت سخت ہوگی اور کسی کو بچنے کی راہ نہیں ہوگی اور شداد ہوں گے اس لئے کہ لَا يَعْصُونَ اللهَ
ما أَمَرَهُمْ وہ شدید ہوں گے اپنے دل کی سختی کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کو بنایا ایسا گیا ہے کہ اللہ نے
جو ان کو حکم دیا وہ انہوں نے ضرور پورا کرنا ہے اس کو پورا کئے بغیر ان میں یہ صلاحیت ہی نہیں کہ اس
سے ہٹ سکیں کسی اور طرف رخ کر سکیں ۔ جیسا کہ فرمایا وَ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ وہ وہی کرتے ہیں
جس کا حکم دیا جاتا ہے۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَعْتَذِرُوا الْيَوْمَ ۔ اے وہ لو گو جنہوں نے کفر کیا۔
آج کے دن کوئی عذر پیش نہ کرو کیونکہ عذر کا وقت گزر چکا ہے ۔ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ۔
(التحریم:8،7) یقیناً تمہیں اسی چیز کی جزا دی جا رہی ہے جو تم کیا کرتے تھے۔
اس کے بعد ایک اور سورۃ المنافقون کی یہ آیت آپ کے لئے قابل توجہ ہے ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ
آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللهِ وَ مَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ

خطبات طاہر جلد 17
453
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
الْخَسِرُونَ ۔ (المنافقون: 10) اے مومنو! تمہیں تمہارے مال اور تمہاری اولادیں اللہ کے ذکر سے
غافل نہ کر دیں ۔ اکثر خدا کے ذکر سے غافل ہونے والے لوگ وہ ہیں جن کو اپنی اولاد کی اور مال کی
محبت خدا سے غافل کر دیا کرتی ہے اور جن کا نقشہ میں پہلے کھینچ چکا ہوں بعینہ وہی ہیں۔ مال کی محبت
اور اولاد کی محبت ایسا چڑھ جاتی ہے دماغ پر کہ کسی اور چیز کی ہوش نہیں رہنے دیتی ۔ ایسے لوگ خدا کا
ذکر کر ہی نہیں سکتے ۔ ایسے لوگ فرضی طور پر سرسری طور پر خدا کا ذکر کریں بھی تو وہ ذکر دل میں ڈوبتا
نہیں ہے اور دلوں کی کیفیت کو تبدیل نہیں کرتا ۔ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْخَسِرُونَ جو بھی ایسا
کرے گا وہی لوگ ہیں جو بہت گھاٹا کھانے والے ہوں گے۔ تو قرآن نے تو کوئی گنجائش نہیں چھوڑی
بیچ نکلنے کی کہ انسان عذروں کی تلاش کر کے کہیں نہ کہیں اپنا منہ چھپا سکے۔
قرآن کریم نے انسانی فطرت کے ہر پہلو کو اجا گر کر دیا ہے، مضمون کے ہر حصہ کو کھول کر بیان
کر دیا ہے جیسا کہ فرمایا: وَلا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ إِيَّاكُمْ إِنَّ
قَتْلَهُمْ كَانَ خِطأً كَبِيرًا ۔ (بنی اسرائیل : 32) اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو۔ اب یہ بہت
غور طلب آیت ہے اس پہلو سے کہ عرب اپنی اولاد کو اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہیں کیا کرتے۔
تے
تھے۔
اس زمانہ میں یہ دستور نہیں تھا۔ اگر قتل کرتے تھے تو لڑکیوں کو قتل کیا کرتے تھے اور وہ بے عزتی کے
ڈر سے قتل کیا کرتے تھے مگر سارے عرب میں کہیں آپ کو یہ رواج نہیں دکھائی دے گا کہ مفلسی کے
ڈر سے اپنی اولاد کو قتل کرتے ہوں ۔ یہ دراصل آئندہ زمانے کی ایک پیشگوئی ہے جسے ہم پورا ہوتے :
دیکھ رہے ہیں۔ بہت سے ایسے خاندان میں نے دیکھے ہیں جو باوجود اس کے کہ اپنی اولاد کی عظمت
چاہتے ہیں، اس کی بڑائی چاہتے ہیں مگر زیادہ بچے نہیں چاہتے تا کہ جائیداد زیادہ لوگوں میں تقسیم نہ ہو
اور تھوڑے رہیں اور پھر صاحب دولت ہوں۔ یہ وہ فطرت انسانی ہے جس کی طرف اشارہ اس آیت
میں ہے ۔ لا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ امْلَاقٍ اولاد بننے کے بعد ان کو قتل نہیں کیا جاتا ، احتیاطیں
برتی جاتی ہیں جیسے آج کل فیملی پلاننگ ہے اور فیملی پلاننگ میں خَشْيَةَ امْلاق ایک ضروری پہلو ہے۔
تمام دنیا میں یہ قومیں غریبوں کو یہ نصیحت کرتی ہیں کہ اولاد کم پیدا کرو تا کہ تمہاری غربت دور ہو اور یہ
جھوٹ ہے کیونکہ غریبوں کی اولاد زیادہ ہو تو غربت دور ہوا کرتی ہے۔ کہیں دنیا میں غریبوں کی اولاد
ان پر بوجھ نہیں بنا کرتی وہ تو اپنے ماں باپ کا سہارا بنتی ہے۔

خطبات طاہر جلد 17
454
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
تو فرمایا لا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ امْلَاقٍ ویسے ہی بے وقوفی ہے غربت کے ڈر سے
اولا دیں قتل کرو گے تو اور بھی غریب ہو جاؤ گے اور جیسا کہ میں مثال دینے لگا تھا چین کی مثال ہے۔
غربت کے ڈر سے قانون بنائے، اولا دیں قتل کرتے لیکن اس کا کوئی بھی فائدہ چینی اقتصادیات کو نہیں
پہنچا۔ یہ ایک تفصیلی مضمون ہے میں نے بہت گہرا جائزہ لیا ہے اخلاق کی وجہ سے اولا دیں کم کرنے کا
کوئی بھی فائدہ ان کو نہیں پہنچا بلکہ غریب لوگوں نے قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے زیادہ بچے
اس غرض سے پیدا کئے ۔ چنانچہ بعض چینی خاندانوں میں سات سات، آٹھ آٹھ ، دس دس بچے ہیں کہ
وہ جانتے تھے کہ اس سے ہماری غربت دور ہو گی اور سے ہماری غربت دور ہو گی اور بچپن سے ہی ان کو کاموں پر لگا یا اس کے نتیجے میں
خاندان کی مجموعی طاقت ، دولت میں اضافہ ہو گیا لیکن اللہ فرماتا ہے نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ إِيَّاكُم رزق تو
ہم دیتے ہیں ان کو بھی اور تمہیں بھی اس لئے کس گمان میں بیٹھے ہو کہ رزق تمہاری چالا کیوں کی کمائی ہے۔
اللہ ہی ہے جب وہ فیصلہ فرماتا ہے کسی کو رزق دینے کا تو رزق دیتا ہے اور جب نہیں فیصلہ فرماتا تو رزق
نہیں دیتا۔ اِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطأً كَبِيرًا - خدا کے نزدیک ایسے بچوں کا قتل بہت بڑا گناہ ہے لیکن
اس قتل سے مر سے مراد کچھ اور بھی ہے۔ ایسے بچوں کا روحانی قتل بھی اسی آیت میں مراد ہے۔ چنانچہ احادیث
نبوی میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں اس سے سمجھ آئے گی کہ اصل قتل ، اولاد کا روحانی قتل ہوا کرتا
ہے اور یہ قتل ہے جو یہاں عام جاری ہے۔ بڑی کثرت سے میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ اپنی اولادوں کو
قتل کر رہے ہیں اور اس کی پرواہ نہیں کرتے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،
الادب المفرد بخاری میں ، آپ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی الله السلام نے فرمایا:
ا
ابرار کو اللہ تعالیٰ نے ابرار اس لئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے والدین اور بچوں کے
ساتھ حسن سلوک کیا جس طرح تم پر تمہارے والد کا حق ہے اسی طرح تم پر تمہارے بچے
کا بھی حق ہے۔“
الادب المفرد لامام بخاری، باب بر الأب لولده ، حدیث نمبر : 94)
اس حق کو نہ بھولیں آپ ۔ آپ کے بچوں کا آپ پر گہر ا حق ہے اور اس حق کو کیسے ادا کرنا ہے اس کا ذکر
آگے میں بعض احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات کے حوالے سے آپ
کے سامنے رکھتا ہوں ۔ حضرت انس بن مالک سے مروی ہے، یہ ابن ماجہ ابواب الأدب سے حدیث
رض
لی گئی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت مال السلام نے فرمایا :

خطبات طاہر جلد 17
455
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
اپنے بچوں سے عزت کے ساتھ پیش آؤ اور ان کی اچھی تربیت کرو۔“
(سنن ابن ماجه ، ابواب الأدب، باب بر الوالد و الاحسان الى البنات ۔۔۔۔حدیث نمبر : 3671)
بچوں کے ساتھ عزت سے پیش آنا بھی ایک لازمی امر ہے محض حکماً ان سے وہ کام کروانا جو آپ کے
نزدیک ان کی دُنیا کے لئے بہتر ہیں یہ درست نہیں ہے۔ بہت سے ایسے ماں باپ ہیں جو بچوں کے
لئے سب کچھ کرتے ہیں لیکن ڈانٹتے اس وقت ہیں جب وہ دُنیا سے روگردانی کر رہے ہوں۔ جب
دین سے روگردانی کریں تو ہلکے منہ سے ان کو روکتے ہیں ۔ آنحضرت صل الله السلام فرماتے ہیں کہ بچوں
کے ساتھ عزت سے پیش آؤ یعنی ان کی اصلاح کرنی ہو تو نرمی اور پیار سے گفتگو کرو اور اچھی تربیت
کرو اس سے ال اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے۔ ایک ا ، اور حدیث ہے حضرت ایوب بن موسیٰ کی ۔ تہ
ابواب البر سے لی گئی ہے۔ حضرت ایوب اپنے والد اور پھر اپنے دادا کے حوالے سے بیان کرتے
ہیں کہ رسول اللہ صلی الا الہ سلم نے فرمایا :
اچھی تربیت سے بڑھ کر کوئی بہترین تحفہ نہیں جو باپ اپنی اولا دکو دے سکتا ہے۔“
ترمذی
(جامع الترمذی ابواب البر والصلة، باب ما جاء في أدب الولد ، حدیث نمبر : 1952)
اچھی تربیت کرے گا تو یہ سب سے اعلیٰ تحفہ ہے جو دے سکتا ہے۔ نہ کہ اموال جمع کر کے ان کو یقین دلانا
کہ میرے مرنے کے بعد تمہیں بہت دولت مل جائے گی ۔ اس کو تحفوں میں شمار ہی نہیں فرما یا رسول اللہ صلی الا السلام
نے فرما یا بہترین تحفہ ہے جو باپ اپنی اولاد کو دے سکتا ہے کہ اس کی اچھی تربیت کرے۔
اب ملفوظات میں سے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند اقتباسات آپ کے
سامنے پیش کرتا ہوں۔ فرمایا:
ان کی پرورش (یعنی بچوں کی پرورش ) محض رحم کے لحاظ سے کرے نہ کہ جانشین
بنانے کے واسطے۔“
رحم کے حوالے سے کرے، اس سے کیا مراد ہے؟ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : رَبِّ ارْحَمْهُمَا
كَمَا رَبَّيْنِي صَغِيرًا - (بنی اسرائیل: 25) اے میرے اللہ ! میرے ماں باپ پر رحم فرما جس طرح ! فرما
انہوں نے میری تربیت کی تھی بچپن میں تو یہ رحم تربیت کا مرکزی حصہ ہونا چاہئے ۔ اگر کوئی شخص اپنے
بچوں پر رحم کرے گا تو لازمی اس رحم کے نتیجہ میں اسے اعلیٰ اخلاق اور اعلیٰ کردار سکھائے گا۔

خطبات طاہر جلد 17
456
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
فرمایا
آنحضرت صل اللہ السلام نے دنیا کی کمائی اور ورثہ کو شمار ہی نہیں فرمایا۔ فرمایا اس طرح رحم کرو جیسے تم خدا کے
حضور یہ کہہ سکو کہ اے اللہ ! میرے ماں باپ پر بھی رحم فرما جس طرح انہوں نے بچپن میں مجھ پر رحم
اتھا۔ اگر انہوں نے دین سے ہٹایا ہوتا تو یہ دعا ہو ہی نہیں سکتی تھی کہ میرے ماں باپ پر اس طرح
رحم فرما جس طرح انہوں نے بچپن میں مجھ پر رحم فرمایا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے
ہیں نہ کہ جانشین بنانے کے واسطے “ اولاد سے عزت کا سلوک اور نرمی کا سلوک کرو اور رحم کا سلوک کرو
وو
66
اس لئے کہ اللہ تعالی رحم کی توقع رکھتا ہے۔ ” نہ کہ جانشین بنانے کے واسطے اپنا جانشین بنانے کے
لئے جو تم ان سے حسن سلوک کرتے ہو بظاہر وہ ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ فرمایا:
بلکہ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (الفرقان:75) کا لحاظ ہو۔“
پیش نظر یہ بات ہو کہ میں متقیوں کا امام ہوں ۔ اب ظاہر بات ہے کہ بچوں کو بچپن ہی سے تقویٰ کی
تعلیم دی جائے گی تو یہ امید کی جاسکتی ہے کہ آپ متقیوں کے امام بنیں گے۔ اگر بچپن سے ہی ان کی
ایسی باتوں سے روگردانی کی جاتی ہے جو نظر آ رہی ہیں کہ ان کو دین سے دور لے جا رہی ہیں تو پھر
وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَاما کی دعا بالکل جھوٹی اور بے معنی ہو جاتی ہے۔ ملاقاتوں کے دوران مجھے اس
کا بھی بہت تلخ تجربہ ہوا۔ بعض بچے، بعض بچیاں ایسے نظر آئے جن کی آنکھوں میں ذرہ بھی دین کی
پرواہ نہیں تھی۔ ان کی آنکھیں بول رہی تھیں بعض ایسی بچیاں بھی دیکھیں جنہوں نے دوپٹوں سے
اپنے سر ڈھانکے ہوئے تھے لیکن ان کا سر ڈھانکنا بتا رہا تھا کہ آج پہلی دفعہ سر ڈھانکا گیا ہے یعنی روز
جب وہ خدا کے حضور چلتے پھرتے تھے تو اس وقت سر ڈھانکنے کا کوئی خیال نہیں آیا، جب وہ میرے
سامنے پیش ہوئے ہیں تو سر ڈھانک کے آئے ۔ ایسی صورت میں میری تکلیف میں دگنا اضافہ
ہو گیا ہے کیونکہ مجھے لگا کہ نعوذ بالله من ذلك یہ میرا شرک کر رہے ہیں ۔ جس خدا سے ڈرنا چاہئے
اس سے ڈرتے نہیں اور میں ایک عاجز حقیر بندہ جس کی کوئی بھی حیثیت نہیں اس کے سامنے بن سنور
کر آتے ہیں اور دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم نیک ہیں۔ نیک ہیں تو جس کو دکھانا ہے اس کو دکھا ئیں ۔ ۔ ۔ وہ خدا
ہے جو ہر حال میں آپ پر نظر رکھتا ہے۔ اگر اس کو نہیں دکھانا تو یہ کیسی نیکی ہے؟ اس نیکی میں آپ شرک
کی تلخی گھول رہے ہیں ۔ جس کو آپ نیکی سمجھ رہے ہیں، ہے تو بدی لیکن اس میں شرک کی تلخی بھی گھل
جاتی ہے۔ چنانچہ جب میں نے چھان بین کی تو ان ماں باپ نے اقرار کیا کہ یہ تو بچپن سے ہمارے

خطبات طاہر جلد 17
457
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
قابو ہی میں نہیں ہے۔ میں نے کہا یہ بالکل جھوٹ بول رہے ہیں آپ ۔ بچپن سے آپ اپنے قابو میں
نہیں ہیں ۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اولاد سے سچا پیار ہو اور انسان انہیں کھینچ کے سینے سے لگائے اور پھر
بجائے دنیا داری کے ان کی نیکی کا لحاظ رکھے اور وہ اچانک بے راہ رو ہو جائے۔ یہ نہیں ہوا کرتا۔ اولاد
آنکھوں کے سامنے بگڑا کرتی ہے۔ جن لوگوں کو احساس نہ ہو وہ آنکھیں بند رکھتے ہیں اس لئے کہ ان
کی دنیا داری سے خوش ہورہے ہوتے ہیں اور دین کی کوئی حقیقی پرواہ نہیں ہوتی ۔ مجھے دعا کے لئے کہہ
رہے تھے کہ دعا کرو۔ میں نے کہا إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ آپ کے زندگی بھر کے عمل کے خلاف
میری دعا کیا کرے گی ۔ مجھے ان سے ہمدردی تو ہے ، تکلیف تو ہے مگر آپ کا عمل میری دعا کو جھٹلا رہا
ہے ۔ میں دعا کروں گا اللہ تعالیٰ ان کو ٹھیک کر دے آپ کا عمل پکار پکار کے کہہ رہا ہے کہ اے خدا
بالکل نہیں ٹھیک کرنا ۔ ہمیں ایسی ہی تربیت چاہئے تھی جو ہم نے کر دی ہے۔ تو ایسے معاملات اور بھی
ہیں جو وقتاً فوقتاً میرے سامنے آتے رہتے ہیں مگر آئندہ سے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جن کے متعلق
جماعت کو علم ہو وہ ان کی ملاقات ہی کروانی چھوڑ دیں۔ یہ نفس کا دھوکا ہے جو وہ دیتے ہیں اور مجھے اس
سے اور بھی تکلیف پہنچتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ” وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ
اماما کا لحاظ ہو ۔ یہ لحاظ رکھو کہ جن کو پیچھے چھوڑ کے جا رہے ہو وہ متقی ہوں اور خدا کے حضور تم متقیوں
66
کے امام لکھے جاؤ ۔ فرماتے ہیں :
وو
اولا د دین کی خادم ہو ۔ ( یہ لحاظ ہو ) لیکن کتنے ہیں جو اولاد کے واسطے یہ دعا کرتے
ہیں کہ اولا د دین کی پہلوان ہو۔ بہت ہی تھوڑے ہوں گے جو ایسا کرتے ہوں ۔ اکثر تو
ایسے ہیں کہ وہ بالکل بے خبر ہیں کہ وہ کیوں اولاد کے لئے یہ کوششیں کرتے ہیں اور اکثر
ہیں جو محض جانشین بنانے کے واسطے ( ایسا کرتے ہیں ) اور کوئی غرض ہوتی ہی نہیں۔
صرف یہ خواہش ہوتی ہے کہ کوئی شریک یا غیر ان کی جائیداد کا مالک نہ بن جاوے مگر
یا درکھو کہ اس طرح پردین بالکل برباد ہو جاتا ہے ۔ غرض اولاد کے واسطے صرف یہ
خواہش ہو کہ وہ دین کی خادم ہو۔“
الحکم جلد 8 نمبر 8 صفحہ:6، مؤرخہ 10 مارچ 1904ء)

خطبات طاہر جلد 17
458
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
پھر فرماتے ہیں :
میں دیکھتا ہوں کہ لوگ جو کچھ کرتے ہیں وہ محض دنیا کے لئے کرتے ہیں ۔“
6
یہ کوئی نئی بیماری نہیں ہے یہ فطرت کی بیماری ہے جو بڑی دیر سے چلی آرہی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی جو بڑے بڑے خدمت کرنے والے اور جان فدا کرنے والے اور
رض
دین کی لی راہوں میں دوڑ دوڑ کر چلنے والے صحابہؓ موجود تھے ان میں بھی ایسے لوگ تھے۔
میں دیکھتا ہوں کہ لوگ جو کچھ کرتے ہیں وہ محض دنیا کے لئے کرتے ہیں، محبت دنیا ان
سے کراتی ہے۔ خدا کے واسطے نہیں کرتے اگر اولاد کی خواہش کرے تو اس نیت سے
کرے وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (الفرقان: (75) پر نظر کر کے ( یہ دعا) کرے کہ کوئی
ایسا بچہ پیدا ہو جائے جو اعلاء کلمۃ الاسلام کا ذریعہ ہو۔“
اب آپ فرماتے ہیں ایک بچہ کوئی پیدا ہو جائے جو آگے دین کا نام بلند کرنے والا ہو ، دین کا کلمہ بلند
کرنے والا ہو۔ اس خواہش کے ساتھ وہ اولاد کی جو خدمت کریں وہ سچی خدمت ہے باقی سب جھوٹ
ہے۔ اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا اپنا حال دیکھ لیں۔ کتنی دعائیں کی ہیں مصلح موعودؓ کی
پیدائش سے پہلے، ہر بچے کے لئے دعائیں کی ہیں ، اتنی کوشش کی بچپن سے ہی ، دین کے سوا ان کی کوئی
نظر برداشت نہیں کی۔ بہت تفصیلی واقعات ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ دین کے معاملہ میں اپنے بچوں
سے آپ نے کوئی نرمی نہیں کی یعنی نرمی کے باوجود آپ کی طرز میں ایک تلخی آجایا کرتی تھی جب دیکھتے
تھے کہ دین کے معاملہ میں کوئی ہلکی بات کر رہا ہے اور وہ تلخی بظاہر جسمانی سختی نہ ہونے کے باوجود
جسمانی سختی سے بہت زیادہ کام کرتی تھی ۔ اب یہ سب کچھ اپنی جگہ، بے انتہا دعا ئیں ، اولاد کے پیدا
ہونے سے پہلے دعا ئیں، ان کے پیدا ہونے کے بعد مسلسل ان پر نظر اور یہ عرض کہ :
یہ ہو میں دیکھ لوں تقویٰ سبھی کا
جب آوے وقت میری واپسی کا ( مجموعه آمین صفحه : 9)
کتنی عاجزانہ دعا ہے۔ ان سب کوششوں کے باوجود انحصار نہیں ہے۔ جانتے ہیں کہ میں ایک عاجز
بندہ ہوں جب تک اللہ قبول نہیں کرے گا مجھے یہ نصیب نہیں ہوگا کہ جاتی دفعہ میں پیار اور محبت کی نظر
ڈالوں۔ میں دیکھوں کہ میری اولا د وہ بن گئی ہے جو عمر بھر میں بنانا چاہتا تھا۔ آپ کیوں اس مثال کو
نہیں پکڑتے ۔ دیکھتے نہیں کسی کو اپنا امام مانا ہے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنا

خطبات طاہر جلد 17
459
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
امام مانا ہے جن کا اولاد کے متعلق یہ نظریہ تھا۔ گریہ وزاری کرتے ہیں کاش میں ان پر محبت کی نظر ڈال
سکوں جب میں واپس ہو رہا ہوں ۔ اور خدا گواہ ہے کہ جب وہ واپس ہوئے ہیں تو انتہائی نیک اولاد
پیچھے چھوڑ کر گئے تھے ، ہر پہلو سے خدمت دین کرنے والی ۔ بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اسی رنگ میں
اونچے ہوئے ہیں اسی رنگ میں لہلہاتے رہے ہیں ۔ وہ لہلہاتے تو تھے پر ان میں زردی کبھی نہیں آئی۔
وہ چھورا نہیں بنے کہ پھر مٹی میں مل جائیں ۔ ان میں سے ہر ایک کے متعلق ہم گواہ ہیں کہ جب تک وہ
زندہ رہا اپنی طرف سے انتہائی کوشش کرتا رہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہ دین کا علم بردار بنے ،
دین کی خدمت کرنے والا بنے۔
کوئی ایسا بچہ پیدا ہو جائے جو اعلاء کلمۃ الاسلام کا ذریعہ ہو۔ جب ایسی پاک
خواہش ہو تو اللہ تعالیٰ قادر ہے کہ زکریا کی طرح اولا د دے دے۔“
اب ایک اور بات بڑی عظیم فرمائی گئی ہے۔ بہت سے لوگوں نے اولاد کے لئے دعاؤں کی درخواست
کی لیکن ان کی درخواست میں غالباً کوئی ملونی نفس کی ہوتی ہوگی کہ وہ اپنی اولاد کو اس لئے دیکھنا
چاہتے ہیں کہ وہ ان کے دل کی تسکین کا موجب بنے ۔ خواہ نیک ہو یا بد ہومگر دل کی تسکین کا موجب
بنے مگر حضرت زکریا کی دعا اور تھی ۔ حضرت زکریا کے بال سفید ہو چکے تھے قرآن کریم کی رو سے
شعلہ کی طرح سر بھڑک اٹھا تھا اتنی سفیدی آچکی تھی اور وہ عرض کرتے ہیں کہ میری ہڈیوں میں جان
تک باقی نہیں رہی۔ ہڈیاں گل گئی ہیں لیکن یہ عرض کرتے ہیں کہ اے خدا میں تیری رحمت سے مایوس
نہیں ہو سکتا۔ فرمایا ایسی دعا کرو تو پھر زکریا کی طرح تمہیں بھی اولا د نصیب ہو گی پھر تمہیں یحیی ملے گا۔
اگر ایسی دعا ئیں نہیں کرتے یہ دل کی گہری تمنا نہیں ہے تو پھر دنیا میں ایسی اولاد چھوڑ جاؤ گے جس کا
کوئی بھی فائدہ نہیں ۔ تم چلے جاؤ گے اور اس کے بعد ان پر کیا بنے گی یا مرنے کے بعد تم پر کیا بنے گی
اس کی تمہیں کوئی ہوش نہیں ہے۔ ایک چھوٹے سے فقرہ میں دیکھیں کیسی پیاری بات فرمادی ۔ فرمایا:
کوئی ایسا بچہ پیدا ہو جائے جو اعلاء کلمۃ الاسلام کا ذریعہ ہو۔ جب ایسی پاک
خواہش ہو تو اللہ تعالیٰ قادر ہے کہ زکریا کی طرح اولا د دے دے۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ
لوگوں کی نظر اس سے آگے نہیں جاتی کہ ہمارا باغ ہے اور ملک ہے وہ اس کا وارث
ہو۔ اور کوئی شریک اس کو نہ لے جائے۔ مگر وہ اتنا نہیں سوچتے کہ کم بخت جب تو مر گیا تو
تیرے لئے دوست دشمن ، اپنے بیگانے سب برابر ہیں ۔“
66

خطبات طاہر جلد 17
460
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
یہ حقیقت ہے جب انسان مر ہی گیا تو اس کو اس دنیا سے کیا ہے، پیچھے کیا چھوڑا، کیا نہیں چھوڑا اس کی
کوئی بھی حیثیت نہیں کوئی اس کا اختیار نہیں ہے اس پر تو لفظ کم بخت سے طبیعت کو جھنجھوڑا گیا ہے۔
اتنا نہیں سوچتے کہ کم بخت جب تو مر گیا تو تیرے لئے دوست دشمن ، اپنے بیگانے
سب برابر ہیں ۔ میں نے بہت سے لوگ ایسے دیکھے اور کہتے سنتے ہیں کہ دعا کرو کہ اولاد
ہو جائے جو اس جائیداد کی وارث ہو۔ ایسا نہ ہو کہ مرنے کے بعد کوئی شریک لے
جاوے۔ اولا د ہو جائے خواہ وہ بدمعاش ہی ہو۔ یہ معرفت اسلام کی رہ گئی ہے۔“
الحکم جلد 8 نمبر 8 صفحہ: 9، مؤرخہ 10 مارچ 1904ء)
اس لئے اپنی اولاد کی طرف خاص طور پر توجہ کریں ۔ قُلْ تَعَالَوْا اتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ أَلَّا
تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَ بِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۚ وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمُ مِّنْ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِيَّاهُمْ
(الانعام : 152) یہ آیت تو وہی ہے جس کی میں تلاوت پہلے کر چکا ہوں لیکن اب میں آپ کو یہ بات
آخر پر سمجھانا چاہتا ہوں کہ میں نے جہاں تک جائزہ لیا ہے امریکہ کی جماعت کو اپنی اولاد کی طرف
پہلے سے بڑھ کر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ بہت سے چہرے تو میں نے دیکھ لئے ہیں اور ان کی
آنکھوں نے جو پیغام دیا وہ سن لیا اور سمجھ لیا مگر ہر دفعہ لمبی ملاقاتیں ممکن ہی نہیں ہوا کرتیں اور جماعت
کا ایک بھاری حصہ ایسا رہ جاتا ہے جس کے ساتھ میں ملاقات نہیں کر سکتا۔ تو میں تو محض نمونہ کے طور
پر آپ کو بعض چہرے دکھا سکتا ہوں اس سے زیادہ مجھے کوئی توفیق نہیں ہے۔
اس ضمن میں ایک اور بات میں امریکہ کی جماعت سے کہنا چاہتا تھا وہ لمبی ملاقاتوں کی معذرت
ہے۔ اگرچہ میری خواہش یہ ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ احمدی دوستوں سے اور ان کے بچوں سے
ملوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ بعض دفعہ ان کی چند لمحوں کی ملاقات بھی ان کی اولاد کے لئے ساری
زندگی کا سرمایہ بن جایا کرتی ہے ۔ اسی ملاقات میں بعض لوگوں نے بہت پرانی اپنی بچپن کی تصویریں
میرے ساتھ دکھا ئیں اور کہا کہ ہمارے بچے جو گودیوں میں ہیں یہ ان کا سرمایہ حیات ہے۔ یہ ساتھ
لئے پھرتے ہیں اپنی البموں میں سجاتے ہیں اور کہتے ہیں اس طرح ہمیں گودی میں اٹھایا ہوا تھا
حالانکہ اس وقت میں خلیفہ اسیح بھی نہیں تھا لیکن ان بچوں نے ان لمحات کی قدر کی اور میرے
دینی تعلق کو پیش نظر رکھ کر ان تصویروں کو سنبھال کر رکھا اور جب میں دیکھتا ہوں تو بعض دفعہ پہچانا

خطبات طاہر جلد 17
461
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
نہیں جاتا کہ یہ کیا ہو رہا ہے مگر میں یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ چند لمحوں کی ملاقات بھی بعض دفعہ ایک
سرمایہ حیات بن جایا کرتی ہے مگر وہ لوگ جو ملاقات کی خاطر بعض دفعہ گھنٹوں بیٹھتے ہیں ان کو میں
سمجھانا چاہتا ہوں کہ ان کی تکلیف سے زیادہ میرا دل تکلیف محسوس کرتا ہے۔ مجھے بہت شرم آتی ہے
اس بات سے کہ گھنٹوں انتظار کے بعد بے چارے آئے اور کھڑے کھڑے السلام علیکم ، چاکلیٹ
بچوں کے لئے لے لو، تصویر کھنچواؤ اور رخصت ہو جاؤ۔ اب اس کا مطلب یہ تو نہیں ہے کہ میرا دل
سخت ہے۔ میں ان کی تکلیف کو محسوس کرتا ہوں ۔ گھنٹوں جو باہر بیٹھے ہوئے ہیں ان کی تکلیف لمحہ لمحہ
میرے دل پہ گزر رہی ہوتی ہے اور اس میں کوئی بھی شک نہیں ، ذرہ بھی اس میں جھوٹ نہیں ہے مگر
میں مجبور ہوں کہ جتنے بھی مل سکتے ہیں ان سے مل کر ان چند لمحوں میں کوئی ایسی بات کروں کہ ان کی
زندگی کا سرمایہ بن سکے اور مجھے پتا ہے کہ آئندہ جب میں گزر جاؤں گا تو یہی سرمایہ حیات ہے جو آپ
کے بچوں کے کام آئے گا ، عمر بھر کا سرمایہ بن جائے گا۔ اگلی نسلوں کے لئے ، ان کی صدیاں جو آنے
والی ہیں ان سب کا یہ سرمایہ حیات بن جائے گا۔ اس لئے میں ملاقات سے جتنے جتنا مرضی وقت گزرے
اس سے تنگ نہیں آتا اور مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام یاد آ جاتا ہے کہ:
لَا تَسْلَمُ مِّنَ النَّاسِ"
(کتاب البرية ، روحانی خزائن جلد 13 صفحہ: 309)
لوگوں سے تنگ نہ آ۔ اب یہ الہام اگر چہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہوا مگر یہ اس زمانہ
کا نقشہ کھینچنے والا الہام ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو کبھی بھی لوگوں سے تنگ نہیں
آئے۔ آپ کی تحریر پڑھ کے دیکھیں آپ ساری دنیا کو دعوت دے رہے ہیں آؤ۔ غیروں کو بھی
دعوت دے رہے ہیں کہ آؤ اور میرے پاس ٹھہرو اور فرماتے ہیں کہ کئی کئی دن ٹھہر و۔ بعض دفعہ جب
جانے کا نام لیتے تھے تو آپ کو تکلیف ہوتی تھی کہ نہیں آؤ میرے پاس گھر میں ہی ٹھہر و۔ گھر مہمان
خانہ بنا ہوا تھا۔ تو لا تسلَّم مِنَ النَّاس کا کیا مطلب ہوا کہ لوگوں سے تنگ نہ آ ۔ یہ پیش گوئی تھی کہ
ایسا زمانہ آنے والا ہے جب دل کی خواہش کے باوجود تیرے غلاموں کے لئے ممکن نہیں ہوگا کہ ہر
ایک سے مل سکیں۔ وہ دل سے تنگ نہیں ہوں گے مگر دیکھنے میں یہ نظارہ دکھائی دے گا کہ اتنی مخلوق
ملنے والی تو دل میں تنگی ہو سکتی ہے۔ فرما یالا تَسلَّم مِنَ النَّاس ۔ مسیح موعود علیہ السلام کو جو پیغام ہے

خطبات طاہر جلد 17
462
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
وہی پیغام آج میرے لئے بھی ہے اور کل کے آنے والے خلفاء کے لئے بھی ہوگا کہ لوگ بڑھیں گے
جوق در جوق شوق سے آئیں گے ۔ آگے بعض ایسے زمانے بھی آنے والے ہیں وہ ایک نظر خلیفہ کو
دیکھنے کے لئے ترسیں گے اور دیکھیں گے تو ان کا دل ٹھنڈا ہو گا حالانکہ بعض دفعہ گھنٹوں انہوں نے
انتظار کیا ہوگا کہ وہ آئے اور ایک جھلک ہم دیکھ لیں ۔ دنیا میں بھی ایسا ہوتا ہے اور یہ انسانی فطرت ہے
جس شخص کی دل میں کسی پہلو سے عظمت ہو اس کے لئے انسان ایسے ہی کیا کرتا ہے۔ تصویروں میں
آپ دیکھتے ہوں گے شاید ٹیلی ویژن کی خبروں میں بھی دیکھتے ہوں گے کہ بعض دفعہ کسی صدر یا کوئین
( Queen) وغیرہ کے گزرنے کے لئے سارا سارا دن لوگ دو رویہ سڑکوں پر کھڑے رہتے ہیں اور
صرف ایک نظر، اس سے زیادہ کچھ نہیں اور اگر جواب وہ شخص نظر ڈال لے تو پھر ساری عمران کا سرمایہ بن
جاتا ہے حالانکہ ان دنیا کی نظروں کی کوئی بھی حیثیت نہیں۔ خدا کے نزدیک تو نظریں کام نہیں آیا
کرتیں ۔ نظر وہی ہے جو اللہ کی نظر کے تابع ہو۔ پس ایسا زمانہ آئے گا اور ضرور آئے گا کہ اگر کسی شخص
نے دیکھا کہ ایک نظر بھی مجھ پر کسی نے ڈال لی ہے تو وہی اس کا سرمایہ حیات ہو جائے گا۔ تو آپ
آئندہ دنیا کے لئے ، آئندہ صدیوں کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا سرمایہ ہیں اس
لئے کیسے ممکن ہے کہ میں آپ کی قدر نہ کروں۔ میں جو باتیں تلخی سے سمجھانے کے لئے کرتا ہوں بعض
دفعه وه ی تلخی دکھ کی علامت ہے، غصہ کی علامت نہیں ۔ کبھی بھی میں تحقیر کی نظر سے نہیں دیکھتا جماعت ۔
کے
لوگوں کو ۔ ان کو بھی جو چندہ نہیں دے سکتے جن کے دل، جن کی مٹھیاں بند ہیں ان پر بھی میں رحم کی نظر
رو
ڈالتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ گھاٹا کھا رہے ہیں۔ قرآن کریم نے صاف بیان کر دیا کہ فاوليكَ هُمُ
الْخَسِرُونَ ۔ یہی ہیں جو گھاٹا کھانے والے ہیں۔ تو ان سب کو میں سمجھانے کی کوشش تو کرتا ہوں
مگر یا درکھیں کبھی بھی میری نظر میں یہ حقیر دکھائی نہیں دیتے بلکہ مظلوم دکھائی دیتے ہیں۔ اپنے ہی
ہاتھوں کے ظلم کا شکار ہیں۔
پس جو کچھ اس سفر کے دوران گزرا ہے یہ اس کی تشریح کر رہا ہوں اس کی روشنی میں آپ
میرے عمل کو جانچیں اور اس کی روشنی میں ہی اپنے عمل کو بھی جانچیں اور اپنی اولاد کی فکر کریں۔ بہت
سے بچے ضائع ہو رہے ہیں ، غیر معاشرہ ان پر قبضہ کر رہا ہے۔ کبھی کسی دنیا میں غیر معاشرے کو اتنی
طاقت گھروں میں داخل ہونے کی نہیں ہوئی جتنی آج ہو چکی ہے۔ جیسا کہ میں نے عرض کیا تھا یہاں

خطبات طاہر جلد 17
463
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
کا میڈیا، یہاں کی ٹیلی ویژن کی تصویریں اور پھر ارد گرد کا ماحول ، ناچتے پھرتے بچے دکھائی دیتے
ہیں ان باتوں کو روکنے کے لئے جو دنیا کی کوششیں ہیں وہ بھی کریں۔ بعض دفعہ بچوں کو یہ دیکھ کر بہت
مزا آتا ہے کہ بچے تالاب میں پھر رہے ہیں ، ننگے دوڑ رہے ہیں ، پھر رہے ہیں۔ ان کی تسکین جو ہے
نہانے کی اور تیرنے کی وہ تو پوری ہونی چاہئے کسی طریقے سے لیکن اس طرح نہیں جس طرح یہ لوگ
کرتے ہیں۔ تو بچپن سے ان کے لئے جن لوگوں نے تالاب بنا لئے ، جن کو توفیق ملی ان پر میرا کوئی
اعتراض نہیں ۔ جن کو خدا نے توفیق دی ہے وہ بے شک بنائیں مگر اتنا دکھاوا نہ کریں کہ وہ تالاب
لوگوں کی نظر کے لئے ہوں نہ کہ بچوں کے نہانے کے لئے ۔ مجھے یاد ہے امریکہ آنے سے بہت پہلے
بھی مجھے یہ خیال رہتا تھا کہ میری بچیاں بڑی ہوں گی تو یہ محسوس نہ کریں کہ ہمیں تیرنا نہیں آیا ، نہ ہمیں
نہانے کا آزادانہ مزا آیا۔ اس لئے یہاں کے معاشرہ کا تو مجھے خواب و خیال بھی نہیں تھا مگر اپنے فارم
پر میں نے ایک تالاب بنا رکھا تھا چھوٹا سا جس میں میرے بچے مجھ سے سیکھتے تھے۔ ان کے ساتھ ہی
خاندان کے اور بچے اور بچیاں آکر پاکیزہ ماحول میں تیرنا بھی سیکھتے تھے اور اپنے مزے پورے
کرتے تھے۔ جب یہ بچیاں ، ان میں سے دو بڑی بچیاں میں ساتھ لے کر امریکہ آیا تو یہاں کے
تالابوں نے ان پر ذرہ بھی اثر نہیں کیا کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ ہمارا حق ہمیں دیا گیا ہے اور ان پر رحم
کرتی تھیں جو اپنا جسم بیچنے کے لئے نہاتے ہیں۔ کراہت سے ان پر نظر پڑتی تھی اور اپنے متعلق پورا
اطمینان تھا کہ ہمارا جو حق ہے ہمیں عطا کیا گیا ہے۔ تو یہ میں باتیں اس وقت کی کر رہا ہوں جب میں ق کی رہا
ابھی امریکہ نہیں آیا تھا۔ تو یہاں کے لوگ اگر اس نیت سے تالاب بنانے کی توفیق رکھتے ہوں کہ گھر
میں پاکیزہ ماحول میں ان کی تربیت ہو سکے تو ہرگز کوئی برائی کی بات نہیں ہے۔ اس کو تکاثر اور تفاخر
نہیں کہتے مگر تالاب کے بہانے اگر اتنے بڑے بڑے ہال بنائے جائیں ، اتنی بڑی بڑی چکو زیاں
ہوں کہ دیکھتے ہی طبیعت میں کراہت پیدا ہو یہ تو کوئی مومنانہ طریق نہیں ہے۔ اس سے تو اگر بچے
یہاں نہائیں گے بھی تو بیرونی معاشرے کی اور بھی زیادہ قدر کریں گے ۔ وہ سمجھیں گے کہ ہمارے
ماں باپ نے انہی کو اپنی بڑائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔ تو یہ ساری باتیں ایسی ہیں جو میرے اس سفر کے
دوران تجربہ میں شامل ہیں ان کی تفصیل میں میں نہیں جانا چاہتا۔ جن کو توفیق ہے ضرور تالاب بنا ئیں
مگر بچوں کے ساتھ مل کر ان کو تیرنا بھی سکھائیں ، ان کو ساتھ ساتھ بتائیں کہ باہر کی دنیا کی طرف نظر

خطبات طاہر جلد 17
464
خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء
نہ کرو، وہ گندے لوگ ہیں ۔ اپنی حفاظت کرو ، اپنے دین کی حفاظت کرو تو یہی تالاب ان کے لئے
رحمت کا موجب بن جائیں گے۔
پس میں وقت کے لحاظ سے، چونکہ وقت پورا ہو چکا ہے، مزید کچھ۔ چکا ہے، مزید کچھ کہنے کی بجائے اب آپ سب
سے اجازت چاہتا ہوں ۔ ابھی ایک دو دن تک مجھے انشاء اللہ امریکہ سے واپس انگلستان کے لئے
روانہ ہونا ہے ۔ عرض ہے کہ آپ دعا میں یاد رکھیں ۔ جن مقاصد کے لئے میں آیا تھا اللہ تعالیٰ ان
مقاصد کو پورا فرمائے اور میرے جانے کے بعد بھی میری باتیں باقی رہ جائیں جو دل پر گرفت کرنے
والی ہوں ۔ پھر میں ہوں یا نہ ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اللہ آپ کے ساتھ ہو، ہمیشہ آپ کا
نگہبان ہو۔ اس کے بعد اب میں آپ سے اجازت چاہتا ہوں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی