خدا تعالیٰ بندے کے حسن ظن کے مطابق سلوک کرتا ہے ہمیشہ خدا تعالیٰ کا فضل بچاتا ہے کہ انسان کے اعمال

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے مالی قربانی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے نصیحت فرمائی کہ نئی نسلوں کی ایسی تربیت کی جائے کہ وہ اپنی کمائی اور تجارتی منافع میں سے سب سے پہلے اللہ کا حق ادا کریں۔ اس کے بعد آپ نے سچی توبہ کی حقیقت، مغفرتِ الٰہی اور اس بات کی وضاحت فرمائی کہ انسان کو اس کے اعمال نہیں بلکہ ہمیشہ اللہ کا فضل ہی بچاتا ہے۔ آخر میں آپ نے اپنی صاحبزادی کی طلاق کے خاندانی معاملے کی حقیقت واضح کرتے ہوئے جماعت کو بے جا ہمدردی، چہ میگوئیوں اور دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کرنے کی ہدایت فرمائی۔

موضوعات: مالی قربانی، نوجوان نسل کی تربیت، توبہ اور مغفرت، فضلِ الٰہی، بے جا چہ میگوئیاں اور ہمدردی

خطبات طاہر جلد 17
465
خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء
خدا تعالیٰ بندے کے حسن ظن کے مطابق سلوک کرتا ہے
ہمیشہ خدا تعالیٰ کا فضل بچاتا ہے نہ کہ انسان کے اعمال
(خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1998ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں :
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ
وَ الْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ
وَ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ يَأَيُّهَا الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَعْتَذِرُوا الْيَوْمَ إِنَّمَا
تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ )
پھر فرمایا :
(التحريم : 8،7)
یہ وہ آیات کریمہ ہیں جن کی تلاوت میں نے امریکہ کے آخری خطبہ میں بھی کی تھی اور ان
آیات کے مضمون کے پیش نظر تمام ایسے متمول احمدیوں کو خصوصیت سے نصیحت کی تھی جو اپنے اموال
سے اللہ کی نسبت زیادہ محبت کرتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں ان کے ہاتھوں سے ان کی اولادیں بھی
نکلی چلی جا رہی ہیں اور جو مال وہ جمع کرتے ہیں وہ ان کے کسی کام نہیں آئے گا۔ یہ ایک عمومی نصیحت
تھی لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ وہاں کی جماعت کے اکثر لوگ اس میں ان معنوں میں مبتلا ہیں
کہ جماعت کے چندوں پر کوئی بداثر پڑتا ہے کیونکہ یہ لوگ جو محروم ہیں ان کی ادائیگیاں ان لوگوں
کے مقابل پر جو اللہ کی راہ میں ویسا ہی مال خرچ کرتے ہیں جیسا کہ خدا ان کو عطا فرماتا ہے وہ اتنی

خطبات طاہر جلد 17
466
خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء
زیادہ ہیں کہ اگر ان کی ساری قربانیوں کو ایک طرف پھینک دیا جائے تو ایک فی صد بھی امریکہ کی
جماعت کی آمد میں فرق نہیں پڑتا تھا بلکہ یہ بھی مبالغہ ہوگا ایک فیصد کہنا بھی۔ اس لئے ہرگز کوئی مالی
ضرورت کا احساس نہیں تھا جس کے پیش نظر میں نے یہ خطبہ دیا۔ یہ احساس تھا کہ وہ لوگ جو بد نصیب
ہیں وہ بچائے جا سکتے ہیں تو ان کو بچا لیا جائے۔
اس ضمن میں ایک اور بات جو خاص طور پر قابل توجہ ہے جو امریکہ میں بیان نہیں کی مگر اب میں
اس خطبہ میں اسے بیان کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا میں یہ بھی ہدایت
ہے کہ اپنی نئی نسلوں کو بچالو اور شروع ہی سے ان کی فکر کرو اور جو ان میں سے کمانے والے ہیں ان پر
لازم کر دو کہ وہ ضرور پہلے چندہ ادا کریں باقی باتیں بعد میں دیکھیں ۔ اگر یہ کر لیں تو بہت بڑی احمدی
نسلیں ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیشہ کے لئے اس شر سے بچائی جاسکتی ہیں۔ امریکہ کے دورہ
کے وقت بھی اور یہاں بھی ملاقات کے دوران میں نے محسوس کیا ہے کہ بہت سے احمدی بچے اور
بچیاں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھے عہدوں پر نئے نئے فائز ہوئے ہیں یا فائز ہونے کی توقع رکھتے
ہیں ان کے والدین کو ان کی فکر نہیں کہ اس وقت یہ اصل وقت ہے کہ ان کو سمجھایا جائے کہ تمہارا مال تم
پر حرام ہے جب تک پہلے خدا کا حصہ نہ نکالو اور اس وقت ان کے لئے آسان ہے کیونکہ نوجوان نسلیں
بوڑھی نسلوں کے مقابل پر نسبتا اپنے مزاج میں نرمی رکھتی ہیں یعنی ان کے اندر لوچ پائی جاتی ہے اور وہ
مال کی محبت میں ابھی ایسا مبتلا نہیں ہوتیں۔ وہ لوگ جنہوں نے عمریں گزار دیں مال کی محبت میں ان
میں سے بہت سے ایسے ہیں جن کی اصلاح کا وقت گزر چکا ہے وہ اللہ کے حوالے، جو چاہے ان سے
سلوک فرمائے لیکن نئی نسلوں کو سنبھالنا تو نسبتاً بہت آسان ہے اور بعض ان میں سے جو مجھے ملے جن
کو میں نے خود یہ نصیحت کی ، فوری طور پر انہوں نے اثبات میں سر ہلایا اور کہا کہ لازماً ہم ایسا ہی
کریں گے۔ ایسی مائیں بھی مجھے ملیں جن کو میں نے توجہ دلائی تو انہوں نے کہا کہ ہمارے دل میں
یہی تمنا اٹھ رہی ہے اور اب ہم اپنے بچے کو لازماً اس بات کا پابند کریں گی کہ اگر تم میرے بچے ہو،
جیسا ماؤں کا محاورہ ہے میرا دودھ بخشوا نا چاہتے ہو تو سب سے پہلے اللہ کا حصہ نکالو اور باقی چیزیں پھر
جس طرح چاہو اللہ تعالی توفیق دے تم اس کے مطابق خرچ کرو اور بعض ماؤں نے کہا کہ ہم نے اپنے
بچوں کو یہ کہنا ہے کہ جو کچھ تم کماؤ گے اگر اس میں سے خدا کا حصہ نہ نکالا تو میرا حصہ بھی نہ نکالنا ،

خطبات طاہر جلد 17
467
خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء
مجھ پر حرام ہے۔ جو تم کما کر خدا کے حصہ میں سے بچاتے ہو وہ مجھ پر خرچ کرو یہ نہیں ہو سکتا ، یہ ناممکن
ہے۔ تو بہت سی خوش کن باتیں ایسی دیکھنے میں آئیں جن سے میں اُمید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے ہماری نئی ابھرتی ہوئی نسل کو سنبھالا جا سکتا ہے اور اگر یہ نسل سنبھل جائے تو مستقبل کی ہمیں کوئی فکر
باقی نہیں رہے گی ۔ قوا أَنْفُسَكُمْ وَ أَهْلِيكُمْ نَارًا ایک ان کے حق میں بہتا ہوا موجیں مارتا ہوا چشمہ
ثابت ہو گا جس کا پانی اگلی صدیوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منتقل ہوتا چلا جائے گا اور بڑھتا
چلا جائے گا۔ تو اس سے بہتر تحفہ ہم اگلی صدیوں کے لئے کیا پیش کر سکتے ہیں کہ ایسی نسلیں آگے بھیجیں
جو خدا کا حق نکالنے میں سب سے پہلے ہوں ، سب سے بالا ہوں اور پھر اللہ ان کو توفیق بخشے اور جو
لازما بخشا کرتا ہے، کہ وہ تمام دوسرے چندوں میں بھی بہت زیادہ آگے سے بڑھ کر ہوں ۔ جس کا اپنا
یہ حال ہو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ اپنی آئندہ نسلوں کو بھی اسی بات کی تربیت نہ دیں۔ تو اس پہلو سے میں
کہہ رہا ہوں کہ ایک موجیں مارتا ہو اور یا پھوٹ پڑے گا ۔ قُوا اَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا یہ کہتا ہوا ۔
اور اگلی صدیوں کو سیراب کرے گا۔ تو میں اُمید رکھتا ہوں کہ جو لوگ میں امریکہ میں پیچھے چھوڑ
آیا ہوں اور وہ سب اب جو میرے مخاطب ہیں تمام دنیا کے احمدی نوجوان وہ اس جھنڈے کو اپنے
ہاتھ میں مضبوطی سے تھام لیں گے اور ان کو یہ سوچنا چاہئے کہ اس نیکی کا بہت لمبا اثر ہے۔ ایک نہ
ختم ہونے والا فائدہ پہنچنے والا ہے اور آئندہ وقتوں میں جماعت کو اس کی بڑی شدید ضرورت پیش
آنے والی ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ اگلے دس پندرہ سال کے اندر حالات ایسے پیدا ہو جائیں گے کہ
ان نوجوانوں کی قربانیاں ساری جماعتی ضرورتوں کو سنبھال لیں گی ۔ پس میں اُمید رکھتا ہوں کہ یہ
نصیحت آپ کے لئے کافی ہوگی ۔
ایک بات میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ جو تنبیہ میں نے کی تھی اس کا جماعت کے بہت سے مخلصین
پر بہت اچھا اثر پڑا ہے۔ کئی ایسے مخلص جن کو خدا نے بہت اموال سے نوازا تھا اور اس معاملہ میں
غفلت کر رہے تھے اس خطبہ کے اثر سے انہوں نے مجھے یقین دلایا اور ایسے عزم صمیم کے ساتھ یقین
دلایا کہ مجھے ایک ذرہ بھی شک نہیں کہ جو بات انہوں نے کہی اس پر پورا اتریں گے ۔ انہوں نے کہا
کہ جو کوتا ہیاں ہم سے ماضی میں ہو گئیں ہم ان کو دفن کرتے ہیں اور آئندہ اپنا معاملہ اللہ سے صاف
رکھیں گے ان میں سے ایسے بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت کمانے والے تاجر ہیں اور تاجر کے

خطبات طاہر جلد 17
468
خطبہ جمعہ 10 جولا ئی 1998ء
لئے یہ مشکل ہے کہ اپنا حساب الگ رکھے کیونکہ نفس ان تاجروں کو دھوکا دیتا ہے اور وہ صرف وہ خرچ
اپنا سمجھتے ہیں جو تجارت میں سے نکال لیتے ہیں مگر جن صاحب کی میں بات کر رہا ہوں وہ اس پہلو سے
مجھے یقین نہیں دلا رہے تھے ، انہوں نے یہ یقین دلایا ہے کہ تجارت میں جتنا بھی فائدہ ہوگا اس
فائدے میں سے سب سے پہلے اللہ کا حق نکالوں گا اور اس کے بعد جو بچتا ہے تو پھر خدا مجھے توفیق
دے تو جس طرح چاہوں خرچ کروں ۔ تو یہ فرق ہے۔ بہت نمایاں پیش نظر رکھنے والا فرق ہے کہ اللہ کا
حق اس منافع میں سے نکالنا چاہئے جو تجارتی منافع ہو۔ جو بقیہ ہے اس کو پھر تجارت میں خرچ کریں
اور پھر دیکھیں کہ اللہ اس میں پہلے سے بہت زیادہ برکت ڈالے گا۔ یہ جو بدظنی ہے اللہ تعالیٰ پر یہ بڑا
نقصان پہنچاتی ہے۔ لوگ ڈرتے ہیں کہ تجارت میں سے اگر ہم نے وہ خرچ جو ہم نکالتے ہیں اسی کو
منافع نہ سمجھا تو ہماری تجارتیں ڈوب جائیں گی اور سچے منافع میں سے روپیہ نکالنے میں سمجھتے ہیں بڑا
نقصان پہنچے گا حالانکہ نہ نکالنے کا نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ اتنا زیادہ عطا کرتا ہے کہ انسان اس کا تصور
بھی نہیں کر سکتا۔ اس لئے اس کی تفصیل میں جانے کی یہاں ضرورت نہیں۔ میں صرف اتنا بتا دینا
چاہتا ہوں کہ اس نئے زاویہ سے بھی اپنی تجارتوں کا جائزہ لیں اور دوسرے کمائیاں کرنے والوں پر
بھی یہ بات صادق آنی چاہئے ۔ ایسے لوگ جو اس تنبیہ پر واپس لوٹے ہیں ان سے میری محبت ایک
بے اختیار چیز ہے۔ ناممکن ہے کہ میرا دل ان کی محبت میں نہ اچھلے جب کہ اللہ ان لوگوں کی محبت میں
ایسی مثالیں دیتا ہے کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔
آنحضرت صلی السلام کی ایک حدیث ابوہریرہ سے مسلم کتاب التوبة میں مروی ہے ۔
اس مضمون کی اور بھی حدیثیں ہیں مگر میں نے یہ اس وقت چنی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ
عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ الہ سلیم نے بتایا کہ :
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اپنے بندے سے اس حسن ظن کے مطابق سلوک کرتا ہوں
جو وہ میرے متعلق رکھتا ہے۔“
تو پہلا جو میں نے ذکر کیا ہے ایسے لوگوں کا جو خدا پر بدظن ہیں اس کے مقابل پر رسول اللہ صل الله السلام
فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں ان سے وہ سلوک کرتا ہوں جو مجھ سے ظن رکھتے ہیں اگر وہ بدظن
ہیں تو ان سے بدسلوک ہونا چاہئے اور یہی مضمون ہے جو میں آپ پر کھول رہا ہوں۔ اگر خدا پر

خطبات طاہر جلد 17
469
خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء
حسن ظن رکھتے ہیں تو حسن ظن رکھ کر دیکھیں تو سہی کہ اللہ تعالیٰ اس حسن ظن کے نتیجہ میں ان سے کیا
حسن سلوک فرماتا ہے۔ میں اپنے بندے سے اس کے حسن ظن کے مطابق سلوک کرتا ہوں جو وہ
وو
میرے متعلق رکھتا ہے۔ جہاں بھی وہ میرا ذکر کرتا ہے میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں ۔ ” خدا کی قسم
یہ رسول اللہ صلی لا الہ سلم کا فقرہ ہے۔
” خدا کی قسم اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر اتنا خوش ہوتا ہے کہ اتنا خوش وہ شخص بھی
نہیں ہوتا جسے جنگل بیابان میں اپنی گمشدہ اونٹنی مل جائے ۔“
یہ ہے اللہ کی توقع آپ سے۔ اندازہ کریں کہ اللہ تعالیٰ اس طرح خوش ہوتا ہے جیسے وہ محتاج انسان جس
کی اونٹنی اس سے کھو گئی ہو جنگل بیابان ہو اور کوئی سہارا نہ ہو اور وہ اسے مل جائے ۔ اللہ کو کوئی احتیاج نہیں
اس کے باوجود اپنے بندوں کی توبہ سے اور ان کے واپس آنے پر اتناراضی ہوتا ہے۔ فرمایا:
جو شخص مجھ سے بالشت بھر قریب ہوتا ہے میں اس سے گز بھر قریب ہوتا ہوں ۔ اگر وہ
مجھ سے ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے تو میں دو ہاتھ قریب ہوتا ہوں اور جب وہ میری طرف
چل کر آتا ہے تو میں اس کی طرف دوڑ کر جاتا ہوں ۔“
66
(صحيح مسلم، کتاب التوبة باب في الحض على التوبة والفرح بها ۔۔۔۔حدیث نمبر : 6952)
کیا جماعت احمد یہ اپنے رب پر یہ حسن ظن نہ رکھے کہ خدا اس کی طرف دوڑتا ہوا چلا آئے اور آئندہ
صدیاں یہی نظارہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ جب خدا جماعت کی طرف دوڑتا ہوا چلا آ رہا ہو، جب اللہ دوڑ
کر آئے گا تو دنیا کی کیا مجال ہے کہ جماعت احمد یہ کو نظر انداز کر دے۔ جس طرف خدا دوڑتا ہوا جائے
گا ساری کائنات اسی طرف دوڑے گی تمام دنیا کے دل اس طرف مائل کئے جائیں گے۔ ایک آندھی
چل پڑے گی جماعت احمدیہ کے حق میں اور اس کی تائید میں کیونکہ آسمان سے اللہ کی توجہ اس طرف
ہوگی۔ تو یہ ساری باتیں بظاہر چھوٹی چھوٹی پیسے کی باتیں تھیں جن سے بات شروع ہوئی تھی مگر اب آپ
کو اندازہ ہو جائے گا کہ ہر گز محض پیسے کی بات نہیں اگلے زمانوں کی ضرورتیں ہیں جنہیں ہم نے
بہر حال پورا کرنا ہے اور یہ چھوٹے چھوٹے مسائل ان ضرورتوں کا حل ہیں یعنی مسائل تو ہیں مگر ان
پر اگر توجہ سے غور کر کے ان کا حل تجویز کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ آئندہ زمانہ کی ضرورتوں کا حل
بن جائیں گے ۔

خطبات طاہر جلد 17
470
خطبہ جمعہ 10 جولا ئی 1998ء
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی لا الہ تم کو یہ فرماتے
ہوئے سنا کہ :
وو
66
گناہ سے سچی توبہ کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے اس نے کوئی گناہ ہی نہیں کیا ۔“
پھر فرمایا جب اللہ تعالیٰ کسی انسان سے محبت کرتا ہے۔ اب یہاں دوڑ کر چلنا ، چل کر آنا اور اس کو واپس
پا کر خوش ہونا یہ اس مضمون کو ظاہر کر رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اس سے محبت ہوگئی ہے۔ جو اس کی خاطر کچھ
قربانی کرتا ہے اللہ اس قربانی سے بہت بڑھ کر اس سے پیار کرنے لگتا ہے۔ فرمایا:
جب اللہ تعالیٰ کسی انسان سے محبت کرتا ہے تو گناہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اور
گناہ کے بد نتائج سے اللہ تعالیٰ اسے محفوظ رکھتا ہے۔ پھر حضور صلی الا السلام نے یہ آیت پڑھی
اللہ تعالیٰ تو بہ کرنے والوں اور پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ عرض کیا
گیا یا رسول اللہ صلی ال سلیم تو بہ کی علامت کیا ہے؟ آپ صلی لا الہ سلم نے فرمایا ندامت اور
پشیمانی علامت تو بہ ہے۔“
66
(الدر المنثور از جلال الدین السیوطی، تفسير سورة البقرة زیر آیت ویسئلونك عن المحيض --)
اب ندامت اور پشیمانی تو اتنا مشکل کام ہے ہی نہیں کہ کسی بندے کے اختیار سے بڑھ کر ہو۔ ہاں یہ
خطرہ ضرور ہوتا ہے کہ بعض دفعہ ندامت اور پشیمانی سے وقتی طور پر انسان ایک گناہ سے رکتا ہے مگر پھر
۔
بعض دوسری انسانی کمزوریوں کی وجہ سے وہ پھر اس میں مبتلا ہو جاتا ہے یہ خطرہ ہے ورنہ ندامت اور
پشیمانی کو اختیار کرنا تو کوئی مشکل کام نہیں ۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس مضمون کا
ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
غرض قانون دو ہیں۔ ایک وہ قانون جو فرشتوں کے متعلق ہے یعنی یہ کہ وہ محض اطاعت
کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اور ان کی اطاعت محض فطرت روشن کا ایک خاصہ ہے۔“
66
یعنی ان کی فطرت کو نور تو بخشا گیا ہے مگر وہ نور ایک ہی سمت میں رواں ہونے والا نور ہے جس کو بدلنے کونور
کا ان کو اختیار نہیں ہے۔
وو
66
” وہ گناہ نہیں کر سکتے سکتے مگر نیکی میں ترقی بھی نہیں کر سکتے ۔“ ۔

خطبات طاہر جلد 17
471
خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء
فرشتوں کے متعلق آپ کو سارے قرآن کریم میں یا احادیث میں کہیں یہ معلوم نہیں ہوگا ، یہ ذکر
نہیں ملے گا کہ فرشتے نیکیوں میں ترقی کر رہے ہیں۔ وہ جس نور سے بندھے ہوئے مامور ہیں وہی نور
ہے جو اللہ تعالیٰ نے ان کو عطا کیا۔ اس میں ایک ذرہ بھی وہ اضافہ نہیں کر سکتے ۔
و
دو
دوسرا قانون وہ ہے جو انسانوں کے متعلق ہے یعنی یہ کہ انسانوں کی فطرت میں یہ
رکھا گیا ہے کہ وہ گناہ کر سکتے ہیں مگر نیکی میں ترقی بھی کر سکتے ہیں۔ یہ دونوں فطرتی
قانون غیر متبدل ہیں اور جیسا کہ فرشتہ انسان نہیں بن سکتا ایسا ہی انسان بھی فرشتہ نہیں
ہو سکتا۔ یہ دونوں قانون بدل نہیں سکتے ، از لی اور اٹل ہیں اس لئے آسمان کا قانون زمین
پر نہیں آسکتا اور نہ زمین کا قانون فرشتوں کے متعلق ہو سکتا ہے۔ انسانی خطا کاریاں
اگر تو بہ کے ساتھ ختم ہوں ، تو وہ انسان کو فرشتوں سے بہت اچھا بنا سکتی ہیں کیونکہ فرشتوں
میں ترقی کا مادہ نہیں ۔ انسان کے گناہ تو بہ سے بخشے جاتے ہیں اور حکمت الہی نے بعض
افراد میں سلسلہ خطا کاریوں کا باقی رکھا ہے۔“
66
یہ وہی مضمون ہے جس کے متعلق میں نے پہلے تنبیہ کی تھی کہ خوف یہ ہے کہ تو بہ تو کرلو اور پھر اسی گناہ میں
یا اس سے ملتے جلتے یا کسی اور گناہ میں مبتلا ہو جاؤ ۔ فرمایا : ” اور حکمت الہی نے بعض افراد میں اور اس
میں بعض افراد خاص طور پر پیش نظر رہنے چاہئیں۔ بعض افراد تو ایسے ہوتے ہیں کہ عزم صمیم کے
ساتھ جب ایک دفعہ تو بہ کر لیں تو پھر پہلے گناہوں کی طرف منہ کبھی نہیں کرتے مگر بکثرت میں
جانتا ہوں ایسے انسان موجود ہیں جو تو بہ تو سچی کرتے ہیں ندامت و پشیمانی میں تو کوئی شک نہیں مگر بعض
عناصر کی وجہ سے جو بعض دفعہ وراثتاً ان کو ملتے ہیں ، بعض دفعہ بیماریوں کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں،
بعض دفعہ بعض گناہوں کا عادی ہو جانے کے بعد ان عادتوں کو چھوڑ نا ان کے لئے ممکن نہیں رہتا۔ ان لئے
سب کا ذکر ہے جواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمارہے ہیں ۔
-
حکمت الہی نے بعض افراد میں سلسلہ خطا کاریوں کا باقی رکھا ہے تا وہ گناہ کر کے اپنی تاوہ کر
کمزوری پر اطلاع پاویں۔“
جب گناہ سرزد ہو ندامت اور پشیمانی دوبارہ آجائے ایسا گناہ جس میں ندامت اور پشیمانی نہ ہو وہ
گناہ تو انسان کو ہلاک کر دیتا ہے اس کا ذکر نہیں چل رہا۔ فرمایا کہ جب گناہ میں دوبارہ مبتلا ہوتے ہیں

خطبات طاہر جلد 17
472
خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء
اسی وقت اپنی کمزوری پر اطلاع پا جاتے ہیں کہ ہم کیسے عاجز اور کمزور بندے ہیں اور جب تک ان
کمزوریوں کو دور نہیں کریں گے جن کی بنا پر یہ گناہ سرزد ہوتا ہے اس وقت تک ہم حقیقت میں اللہ تعالیٰ
سے مغفرت کی توقع رکھ سکتے ہیں مگر یقین نہیں کر سکتے کہ ہمیں بخشا جائے گا۔ یہ احساس پیدا ہوتا ہے۔
یہی قانون ہے جو انسان کے لئے مقرر کیا گیا ہے اور اسی کو انسانوں کی فطرت چاہتی
ہے۔ سہو ونسیان انسانی فطرت کا خاصہ ہے، فرشتہ کا خاصہ نہیں ۔ پھر وہ قانون جو فرشتوں
کے متعلق ہے انسانوں میں کیونکر نافذ ہو سکے۔“
وو
وو
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ : 36)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
یادر ہے کہ انسان کی فطرت میں اور بہت سی خوبیوں کے ساتھ یہ عیب بھی ہے کہ اس
سے بوجہ اپنی کمزوری کے گناہ اور قصور صادر ہو جاتا ہے اور وہ قادر مطلق جس نے انسانی
فطرت کو بنایا ہے اس نے اس غرض سے گناہ کا مادہ اس میں نہیں رکھا کہ تا ہمیشہ کے
عذاب میں اس کو ڈال دے بلکہ اس لئے رکھا ہے کہ جو گناہ بخشنے کا خُلق اس میں موجود
ہے اس کے ظاہر کرنے کے لئے ایک موقع نکالا جائے ۔“
اب جو گناہ بخشنے کا خلق اللہ تعالیٰ میں موجود ہے اس کے ظاہر کرنے کا ایک موقع نکالا جائے۔ یہ مضمون
ایسا الجھا ہوا ہے کہ اس کے اوپر آریوں کے ساتھ اور دیگر مذاہب کے سرکردہ سربراہوں کے خلاف
جنہوں نے اسلام پر حملے کئے تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بہت کچھ لکھا اور ایک
با قاعدہ جہادان کے خلاف شروع کیا اور ساری عمر جاری رکھا اور یہ مسئلہ ایسا ہے جس کو یہاں کھولنے کی
ضرورت ہے۔ اللہ کا اگر گناہ بخشنے کا خلق نہ ہوتا تو پھر آریوں کی یہ بات درست تھی کہ اللہ بخش ہی نہیں
سکتا اور عیسائیوں کا یہ خیال بھی درست ثابت ہوتا کہ اللہ بخش نہیں سکتا۔ اس کے مقابل پر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قرآنی تعلیمات کی روشنی میں یہ اصرار فرماتے رہے کہ اللہ بخشنے پر قادر
ہی نہیں بلکہ بخشنا اس کا خُلق ہے اور یاد رہے کہ یہ خلق اگر خدا کا نہ ہوتا تو بندوں میں خدا کی صفات
کیسے ودیعت ہوتیں۔ اگر بندہ بخش سکتا ہے تو اس کے بخشنے کی صفت آئی کہاں سے ہے؟ اور یہ ظاہر
بات ہے کہ بندہ بخش سکتا ہے۔ ساری دنیا میں ایک عام تجربہ ہے کہ انسان جس کو بخشنا چاہے بخش

خطبات طاہر جلد 17
473
خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء
سکتا ہے بلکہ بعض دفعہ ضرورت سے زیادہ نرمی بھی دکھا دیتا ہے جو اللہ جو اللہ تعالیٰ کے اندر ضرورت سے
زیادہ کوئی صفت بھی موجود نہیں اور انسان اپنی کمزوری کی وجہ سے بخشنے میں ضرورت سے آگے بڑھ
جاتا ہے۔ تو یہ بخشش اس کو ملی کہاں سے ہے؟ اس کی فطرت میں کیسے ودیعت ہوئی ؟ اگر خالق کی
فطرت میں نہیں تھی تو بندے کو بخشنے کی استطاعت ہونی ہی نہیں چاہئے تھی ۔ یہ مضبوط دلیل تھی جس کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اسلام کی مدافعانہ تلوار کے طور پر نیام سے ننگا کیا اور تمام عمر
اسلام کے دشمنوں کو اسی تلوار سے کاٹا ہے۔ بخشش لازماً خدا کی صفت ہے ورنہ بندے کو عطا نہیں ہوسکتی
تھی۔ ” جو گناہ بخشنے کا خُلق اس میں موجود ہے خلق یہ ہے۔ اس کے ظاہر کرنے کے لئے ایک موقع
نکالا جائے۔ اب سوال یہ ہے کہ اسے ظاہر کرنے کے لئے موقع کیوں نکالا جائے۔ اس لئے بندوں
کو گنہ گار کیا جائے تا کہ یہ خلق ظاہر ہو؟ یہ بھی ایک الگ مسئلہ ہے۔ دراصل جو خلق ہے یہ ایک طبعی
صفت ہوا کرتی ہے جو از خود پھوٹتی ہے۔ جیسے پھول کا رنگ دکھائی دیتا ہے۔ اس کی خوشبو پھوٹتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کی صفات کا پھوٹنا ایک طبعی امر تھا لیکن یہ جو فرمایا کہ اس کے ظاہر کرنے کا ایک موقع نکالا
جائے یہ اس لئے کہ بندہ جو گناہ کر سکتا ہے اللہ نہیں کر سکتا ، اس کے گناہ کو بخشنے کی خاطر خدا کا یہ خلق
بطور خاص ظاہر ہوا اور موقع یہ ہو کہ جب انسان گناہ میں مبتلا ہو کر دیکھے کہ میرے خدا نے مجھے بخشا ہے
تو اس کے اندر جو بخشش کا جذبہ ہے وہ اور زیادہ چمکے۔ یہ مقصد ہے جس کی بنا پر حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے یہ فرمایا:
گناہ بے شک ایک زہر ہے مگر تو بہ اور استغفار کی آگ اس کو تریاق بنا دیتی ہے۔
اب جتنے زہر ہیں انہی سے تریاق بنتے ہیں۔ ان کو جب طبیب آگ میں جلاتا ہے تو اس کا زہریلا مادہ
مرجاتا ہے اور اس کے اندر سے ایک نئی صفت ظاہر ہوتی ہے جو اسی زہر کا تریاق بن جاتی ہے۔
پس یہی گناہ تو بہ اور پشیمانی کے بعد ترقیات کا موجب ہو جاتا ہے۔ (اب جس کے
اندر یہ گناہ تریاق بن چکا ہو اسی تریاق سے وہ دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا سکتا ہے ) تو بہ اور
اندریہ
پشیمانی کے بعد ترقیات کا موجب ہو جاتا ہے اور اس جڑ کو انسان کے اندر سے کھو دیتا
ہے کہ وہ کچھ چیز ہے۔“
66

خطبات طاہر جلد 17
474
خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء
کھو دیتا ہے“ کا لفظ کچھ غور طلب ہے مگر مراد اس سے یہی ہے کہ اس جڑ کا کوئی نام ونشان بھی نہیں
رہنے دیتا۔ کھو دیتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ اس کا کچھ بھی باقی نہیں رکھتا۔ وہ کون سی جڑ ہے عجب اور تکبر کی جڑ
جیسا کہ فرمایا :
کہ وہ کچھ چیز ہے اور عجب اور تکبر اور خود نمائی کی عادتوں کا استیصال کرتا ہے۔“
66
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ :415)
تو یہ حکمت ہے خدا تعالیٰ کی بخشش کی اور گناہوں کے بار بار پیدا ہونے اور بار باران کو جڑوں سے
اکھیڑنے کی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
تم خدا سے صلح کر لو۔ وہ نہایت درجہ کریم ہے ایک دم کے گداز کرنے والی تو بہ سے ستر
برس کے گناہ بخش سکتا ہے۔“
بہت ہی عظیم خوشخبری ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہم عاجز بندوں کو دے رہے ہیں۔
وو
جو قرآن اور احادیث میں جو معرفتیں بیان ہوئی ہیں ان کا خلاصہ ہے۔ ایک دم کے گداز کرنے والی
تو بہ سے ستر برس کے گناہ بخش سکتا ہے۔ گداز کرنے والی تو یہ کیا چیز ہے؟ گداز کرنے والی تو بہ سے
مراد ہے جو پگھلا دے۔ دل میں ایسی جو پگھلا دے۔ دل میں ایسی ندامت کی آگ بھڑک اٹھے کہ اس کے اثر سے سب گناہ پگھل
جائیں اور ان کی کوئی بھی حیثیت باقی نہ رہے۔ یہ ایسے موقعے آسکتے ہیں انسانی زندگی پر ۔ صرف ہمیں
دعا یہ کرنی چاہئے کہ ہمارے مرنے سے پہلے پہلے یہ موقع نصیب ہو جائے۔ ستر برس کے گناہ بخشنے
میں یہی مضمون بیان فرمایا گیا ہے کہ ساری عمر بھی اگر تم گناہ کرتے رہو اور سچی توبہ نصیب نہ ہو تو موت
سے پہلے ممکن ہے اور موت سے پہلے ممکن تب ہی ہو سکتا ہے اگر اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے ۔ مارنا اُسی
نے ہے۔ وہ مارے نہیں جب تک کہ انسان کو سچی توبہ کی توفیق عطا نہ فرما دے۔ یہ وہ خوشخبری بھی ہے
اور تنبیہ بھی ہے جس کو ہمیں ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے ۔ ایسا اگر ہو جائے ، وہ لمحہ مرنے سے پہلے نصیب
ہو جائے کہ ستر برس کے گناہوں کو جو پگھلا کر خاک بنادے، خاکستر کر دے تو اس سے بہتر اور کون سی
خوش نصیبی ہے جو انسان کو عطا ہو سکے ۔
اور یہ مت کہو کہ تو بہ منظور نہیں ہوتی ۔ ( یہ خیال جھوٹا، بے کار، بے معنی ہے کہ تو بہ منظور
نہیں ہوتی ) یا د رکھو کہ تم اپنے اعمال سے کبھی بیچ نہیں سکتے ۔“
66

خطبات طاہر جلد 17
475
خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء
اگر تو بہ منظور نہیں ہوتی تو گویا یہ مطلب بنا کہ انسانی اعمال ہی بے داغ ہیں اور اپنے اعمال کے زور
سے وہ بچ سکتا ہے۔ دیکھیں چھوٹی سی بات میں کتنی گہری حکمت کی بات مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بیان فرمارہے ہیں ۔
وو
وو
یہ مت کہو کہ تو بہ منظور نہیں ہوتی ۔ یاد رکھو کہ تم اپنے اعمال سے کبھی بیچ نہیں سکتے ۔ ہمیشہ
فضل بچاتا ہے، نہ اعمال ۔“
66
ہمیشہ فضل بچاتا ہے، نہ اعمال یہ اس سارے مضمون کی جان ہے اور یہی وہ مرکزی نکتہ ہے جس کو
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی ﷺ کی ہمیشہ بیان فرماتے رہے اپنے متعلق بھی یہی فرمایا کہ مجھے بھی فضل ہی
بچائے گا اعمال نہیں بچا سکتے ۔
”اے خدائے کریم و رحیم ! ہم سب پر فضل کر کہ ہم تیرے بندے اور تیرے آستانہ پر
گرے ہیں۔ آمین ۔“
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ :174)
اب جو تھوڑا سا وقت باقی ہے اس میں میں ایک ایسی بات کہنی چاہتا ہوں جو بظاہر تأسف پیدا
کرنے والی بات ہے مگر میں جماعت کو تنبیہ کرتا ہوں کہ جب تک اس مضمون کو میں آخر تک کھول کر
وضاحت سے بیان نہ کر دوں وہ کوئی جلدی میں ایسا نتیجہ نہ نکالیں کہ جس سے وہ سمجھیں کہ اوہو یہ تو
بہت فکر والی اور تاسف والی بات ہے جو آج ہمارے سامنے بیان کی جارہی ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ
ہرگز اس میں تأسف کی کوئی بات نہیں ہے۔ آخر تک جب میں پہنچوں گا تو آپ حیران ہوں گے کہ
یہ خوشخبری ہے اور بہت بڑی خوشخبری ہے لیکن اس خوشخبری کو بیان کرنے کا موقع کیوں پیش آیا؟
یہ ساری وضاحت میں آپ کے سامنے رکھوں گا اور اللہ تعالیٰ کی یہ مجھ پر امانت ہے جو مجھے بہر حال ادا
کرنی ہے اور جماعت کی بھی امانت ہے جو مجھے بہر حال ادا کرنی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی امانت خصوصیت
سے اس لئے کہ جماعت پر جب میں بات واضح کروں گا تو یہ بات کھل جائے گی کہ ان کے دل میں یہ
بدظنی پیدا ہو سکتی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے میری انتہائی درد انگیز اور عاجزانہ دعاؤں کو بالکل نہیں سنا اور اس کے
برعکس نتیجہ پیدا کر دیا۔ جب میں بات کھولوں گا اس سے پہلے اپنے اظہار ہمدردی کو سنبھال کر رکھیں ۔
جب بات کھل جائے گی تو آپ حیران ہوں گے کہ بالکل برعکس معاملہ ہے اور مجھے بہر حال یہ مضمون جو
میرے لئے بیان کرنا جذباتی لحاظ سے مشکل ہے، بیان کرنا ہے کیونکہ یہ میری ذمہ داری ہے۔

خطبات طاہر جلد 17
476
خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء
عزیزہ طوبی جو میری چھوٹی بچی ہے اس کی شادی طلاق پر منتج ہوئی ہے اور یہ طلاق آخری
صورتوں میں مکمل ہو چکی ہے۔ اب اس بات پر اظہار ہمدردی ہو سکتا ہے مگر انتظار فرمائیں تو آپ
مبارکباد دیں گے نہ کہ ہمدردی کا اظہار کریں گے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی بنی ہے آج کے خطبہ میں
بیان کرنے کی کیونکہ چہ میگوئیاں ہور رہی ہیں اور یہ بات اگر چہ میری طرف سے اعلان نہیں ہوا مگر
پھیلتی چلی گئی ہے کہ اس بچی کو طلاق ہو گئی ہے اس کے نتیجہ میں وہ دبے لفظوں میں ہمدردی کا اظہار
کر رہے ہیں جو مجھے تکلیف دیتا ہے اور اس لئے تکلیف دیتا ہے کہ غلط ہمدردی ہے اور خطرہ یہ ہے کہ
جلسہ پر آنے والے بہت سے لوگ مرد ، خصوصاً عورتیں میری اس بچی پر رحم کی نظر ڈالیں گی جن کی اس
کو کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان کی رحم کی نظریں بجائے فائدہ پہنچانے کے اس کو تکلیف دیں گی اس
لئے اپنے اس رحم کو سنبھال کر رکھیں اللہ کا رحم بہت کافی ہے جو ہو چکا ہے اور اس پر ہم خدا تعالیٰ کے
فضل سے پوری طرح راضی ہیں۔
اب اس وضاحت کے بعد میں آپ کے سامنے یہ بات کھولتا ہوں کہ اس سے پہلے میری جتنی
بچیوں کی بھی شادیاں ہوئی ہیں آپ اس وقت ویڈیوز اگر دیکھیں جو میرے پاس موجود ہیں تو آپ
حیران ہوں گے کہ میں نے بہت ہنستے کھیلتے ہوئے خوشی سے ان کو رخصت کیا تھا ہم کا کوئی اثر نہیں تھا۔
مائیں روتی ہیں بچی کی جدائی پر مگر یہ موقع خوشی کا موقع ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے آئندہ زندگی
کی خوشیوں کے بہت اچھے سامان پیدا کر دیئے اس لئے رونے کی کوئی وجہ نہیں تھی ۔ اس شادی کی جو
تصویریں دنیا میں پھیلی ہیں اُس میں جماعت نے اس وقت بھی محسوس کیا اور بعد میں بھی مجھے لکھتے
رہے لیکن ان کے لئے یہ بات معمہ بنی رہی کہ کیوں ایسا ہوا کہ میں نے اس موقع پر بہت ہی دردناک
صورت اختیار کئے رکھی، اتنی کہ اپنے غم کو برداشت کرنا اور سنبھالنا بعض دفعہ میرے قابو میں نہیں رہتا
تھا اس لئے میں کوشش کر رہا تھا کہ زیادہ بات بھی نہ کروں تا کہ دل کا غم پھوٹ نہ پڑے۔ اس کو
رخصت کرنے میں غم کیا تھا ؟ غم اس بات کا تھا کہ شروع سے جب یہ رشتہ تجویز ہوا تھا ایک لمحہ کے لئے
بھی مجھے اس رشتہ کی کامیابی پر یقین نہیں تھا بلکہ برعکس یقین تھا کہ ناممکن ہے کہ یہ رشتہ کامیاب ہو۔
وہ وجوہات جن کی وجہ سے مجھے یقین تھا ان میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ ایسی رویا تھیں ، بعض
کشوف بھی تھے جن سے مجھے یقین ہو چکا تھا کہ یہ رشتہ مناسب ہے ہی نہیں ۔ پھر یہ رشتہ کیوں کیا گیا

خطبات طاہر جلد 17
477
خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء
لوگوں نے :
یہ سوال پیدا ہوتا ہے۔ یہ اس لئے کیا گیا کہ اس بچی پر تمام دنیا سے جس خاندان میں یہ رشتہ ہوا ہے ان
مانے براہ راست اثرات ڈالے اور اتنا زیادہ اس کو یقین دلایا کہ تمہارے لئے یہی ایک موقع
ہے جو اس رشتہ کے نتیجہ میں تم خاندان میں آسکتی ہو ورنہ تمہیں خاندان کا کوئی رشتہ نصیب نہیں ہو سکتا۔
اب اس بچی کے دل میں یہ طبعی خواہش تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان میں ہی
میں بیاہی جاؤں اور یہ جو دباؤ تھے اس کی وجہ سے ایک لمبا عرصہ سخت کرب میں مبتلا رہی ۔ آدھی آدھی
رات کو مجھے اٹھ کے جگاتی تھی کہ میں کیا کروں مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی۔ خواب میں بھی اللہ تعالیٰ نے
تنبیہ کی تھی لیکن اس کے باوجود بجھتی تھی کہ جو کچھ میرے سامنے بیان کیا جا رہا ہے گویا میر استقبل اب
یہی ہے ، میں کسی اور جگہ جا نہیں سکتی اور اتنا زیادہ یقین دلایا گیا تھا کہ ہم سب اس بات کے ضامن
ہیں کہ تم خوش رہو گی ، اپنا گھر بنا کے رکھوگی ، گھر میں راج کروگی کہ ان باتوں نے اس کو بہت زیادہ
اس رشتے کی طرف مائل کر دیا اور میرے لئے ایک روک تھی باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے
میرے دل پر قطعیت کے ساتھ یہ بات گاڑ دی گئی تھی پہلے دن سے ہی کہ یہ رشتہ ہرگز اس بچی کے
لئے مناسب نہیں ہے پھر بھی میں کیوں آخر مانا۔ یہ ایک غلطی تھی اور اس غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور یہی
غلطی تھی جس کے نتیجہ میں پھر وہ دعائیں قبول نہیں ہوئیں جن کو بظاہر قبول ہونا چاہئے تھا۔ جب
اللہ تعالیٰ خود خبر دے چکا ہو کہ یہ مناسب نہیں ہے ہر گز نہ کرو اور طبعی طور پر دل میں بھی مسلسل ترڈ دہو
اُس کے بعد میرا اس کو اُس گھر میں رخصت کرنا ایک بنیادی غلطی تھی جس کی طبعی سز ا خدا تعالیٰ کی
طرف سے ملنی تھی اور وہ جو دعائیں قبول نہیں ہوئیں ان کی بنیادی یہ وجہ ہے کہ اللہ کی تقدیر میں
مناسب ہی نہیں تھا تو غیر مناسب دعائیں کیسے قبول کرتا ۔ اب یہ مسئلہ بھی آپ لوگ خوب اچھی طرح
سمجھ لیں کہ بعض دفعہ دعا ئیں اس لئے قبول نہیں ہوتیں کہ اللہ کے نزدیک ان کا قبول ہونا مناسب
نہیں ہوتا خواہ کتنے درد اور گریہ وزاری سے آپ دعائیں کریں وہ کوڑی کا بھی اثر نہیں دکھا ئیں گی۔
اگر اللہ آپ کا ہمدرد ہے تو فیصلہ وہی فرمائے گا جو آپ کے لئے بہتر ہے۔
تو یہ سارا جھگڑا تھا جس کا کھولنا جماعت پر ضروری تھا اور نہ اس وقت کی آپ ویڈیو دیکھیں جو
کئیوں کے پاس محفوظ ہوگی تو ایک عجیب سا نظارہ دکھائی دے رہا ہے۔ ساری دنیا مجھے اس وقت لکھ
رہی تھی کہ یہ شادی Unique ہے یعنی جب سے دنیا بنی ہے جب تک دنیا ر ہے گی ایسی شادی دوبارہ

خطبات طاہر جلد 17
478
خطبہ جمعہ 10 جولا ئی 1998ء
نہیں ہو سکتی اور اس بات میں Unique کہنے میں ان کی وجہ یہ تھی کہ جس درد کے ساتھ، دعاؤں کے
ساتھ اور نغمات کے ساتھ میں نے اس کو رخصت کیا اس نے ایک عجیب سماں بنا دیا تھا۔ ایسا سماں
بنادیا تھا جس سے جماعت بے انتہا متاثر تھی لیکن حقیقت حال نہیں جانتی تھی ۔ وہ سمجھ رہے تھے
میں اس لئے رورہا ہوں ، اس لئے میرا دل قابو سے نکلا جا رہا ہے کہ میری بچی رخصت ہو رہی ہے اور
دوسرے ملک میں جارہی ہے۔ ایک ذرہ بھی اس کا سچا نہیں ہے۔ جہاں مرضی جاتی اگر خدا کی طرف
سے مجھے یقین ہوتا کہ یہ رشتہ اچھا ہے تو ناممکن تھا کہ میں اس کرب و بلا کا اظہار کرتا جو مجھ سے ہوا۔
پس ان نغمات نے جو تاثر پیدا کیا اس کی وجہ سے سب دنیا سے خط آ رہے تھے اور جب یہ
بھنک سی پھیلی ہے پھر اس کا ذکر بند ہو گیا مگر وہ ویڈیوز لوگوں کے پاس محفوظ ہیں ۔ بڑا عجیب نظارہ ہے،
بچیاں خوشی سے گیت گا رہی ہیں اور ان گیتوں سے خوش ہونے کی بجائے میں اور زیادہ رنجیدہ ہوتا چلا
جا رہا ہوں اور پھر خصوصیت سے جو میرا دعائیہ کلام تھا اس نے لوگوں پر بہت اثر کیا۔ اس دعائیہ کلام
میں میں نے دعا دی کہ تم اس گھر میں راج کرتی تھی اس گھر میں بھی راج کرو، ان کی بھی رانی بنی رہو
جیسے اس گھر کی رانی تھی۔ میں نے اس میں کہا ، اے آصفہ کی جان خدا حافظ و ناصر۔ تو اس کی میں نے
مرحوم ماں کا حوالہ دے کر سوچا کہ شاید اس طرح اللہ تعالی رحم فرما دے لیکن یہ کوئی حوالے کام نہیں
آئے ، نہ آنے چاہئے تھے کیونکہ جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے خدا کے نزدیک یہ غلط بات ہو رہی تھی
اس لئے جو مرضی میں حوالے دیتا ، جتنی دردناک نظمیں لکھتا ان کا کوڑی کا بھی اثر نہیں پڑنا تھا۔ تو وہ نظم
اپنی جگہ آپ بے شک سنیں لیکن اس نتیجہ کو یاد رکھیں کہ اس نظم میں جن اُمیدوں کا اظہار کیا گیا تھا وہ کسی
بات پر مبنی نہیں تھیں۔ اگر وہ اللہ کی طرف سے خوشخبریوں پر مبنی ہوتیں تو لازماً پوری ہوئی تھیں۔
وہ خوشخبریوں پر مبنی نہیں تھیں اس لئے نہیں پورا ہونا تھا۔ اس لئے پہلے دن سے لے کر آخر تک،
حیرت انگیز بات ہے رخصت کے وقت تک میں اس خاندان کی منتیں کرتا رہا کہ خدا کے لئے اس بچی کو
نہ مانگو کیونکہ میرے دل میں اللہ نے یقین ڈال دیا ہے کہ یہ رشتہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ فائلیں بھری
پڑی ہیں میرے پاس ۔ سب سے پہلے جب ( رشتہ ) تجویز ہوا تو میں نے منت کی کہ خدا کے لئے
اس بچی کو نہ لے کے جاؤ کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ ناممکن ہے کہ یہ کامیاب ہو تو
کیوں اس بیچاری کو خراب کرتے ہو۔ وہ یہی اصرار کرتے رہے بلکہ مجھ پر جو دباؤ ڈالا جا رہا تھا وہ

خطبات طاہر جلد 17
479
خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء
خط و کتابت کے ذریعہ صرف پاکستان سے نہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کے جتنے رشتہ دار ہیں وہ سارے
مسلسل مجھے آخر وقت تک یقین دلانے کی کوشش کرتے رہے۔ کیوں کر رہے تھے؟ ظاہر بات ہے
کہ ان کو پتا تھا کہ میں ہرگز اس کا قائل نہیں ہوں اور ادھر بچی پر یہ اثر ڈالا جا رہا تھا۔ یہ وجوہات تھیں
کہ جس کی وجہ سے مجھے دعاؤں کے ساتھ اس کو رخصت کرنے کی توفیق بھی ملی لیکن یہ بھی معلوم ہو گیا
کہ جب اللہ تعالی تقدیر ظاہر فرما چکا ہو تو ہرگز اس کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرنا چاہئے ۔ اگر کرو گے تو
اس کی سزا پاؤ گے۔
اس پس منظر میں اس بچی کا خیر و عافیت سے واپس گھر آ جانا یہ خوش خبری ہے یا بد خبر ہے؟ اور
اللہ تعالیٰ کا ایسا انتظام کرنا کہ اس کو کسی ایسے بندھن میں نہیں باندھ دیا مثلاً بچہ بھی ہو سکتا تھا جس کے
نتیجے میں اس کی باقی زندگی بے کار گزرتی تو یہ محض اللہ تعالیٰ کا احسان ہے۔ وہ دعا ئیں جو تھیں ان کو
اس رنگ میں اللہ نے قبول فرمالیا کہ اس کے بداثرات سے بچی کو بھی محفوظ رکھا اور مجھے بھی محفوظ رکھا
حالانکہ یہ میری غلطی تھی۔ تو اب آپ لوگ بے شک پرانی کیسٹ دیکھ لیں تب آپ کو سمجھ آئے گی کہ وہ
ہو کیا رہا تھا۔ ان دعاؤں میں عاجزی تو تھی مگر جان نہیں تھی ۔ ہو کیسے سکتی تھی؟ میں نے بہت اونچی اونچی
توقعات کے اظہار کئے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ وہ سارے ان توقعات کو پورا کرنے میں عمداً نا کام رہے۔
نیتوں کا حال اللہ جانتا ہے مگر مجھے اتنا پتا ہے کہ اس ماں نے جس نے یہ رشتہ مانگا تھا، اس خالہ نے جس نے
نے لمبے لمبے خط لکھے اور یقین دلایا کہ آپ بالکل بے فکر ہو جائیں یہ اپنا گھر ہو گا اس کا ، اس پر راج
کرے گی۔ ان باتوں کا یقین کر لینا میری کمزوری تھی ، یقین دلانے والوں کی نیت پر میں حملہ نہیں کرتا۔
اس لئے جماعت کو یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ ان سے بے شک عام تعلقات میں اسی طرح سلوک
کریں جیسے پہلے ہوا کرتے تھے کیونکہ اگر یہ جرم قرار دیا جائے جس کے نتیجہ میں ان کو سزاملنی چاہئے
اور جماعت کو ان سے رخ پھیرنا چاہئے تو اس کا مطلب ہے کہ نیتوں پر حملہ ہے۔ اس لئے نیتوں پر
میں کوئی حملہ نہیں کر رہا۔ اللہ بہتر جانتا ہے ۔ نیتوں کا حال اسی پر روشن ہے اور وہ اگر چاہے تو بد نیتوں
کے باوجود معاف فرما سکتا ہے۔ اس لئے میری التجا تو یہی ہے اور یہی جماعت سے بھی میری
درخواست ہے کہ ان لوگوں کے لئے بھی مغفرت ہی کی دعا کریں۔ ابھی جو مضمون گزرا ہے وہ مغفرت لئے
ہی کا تو مضمون تھا۔ تو اگر وہ مضمون ہم سمجھ نہ سکیں اور اپنے معاملات میں اس کا اطلاق نہ کریں تو پھر

خطبات طاہر جلد 17
480
خطبہ جمعہ 10 جولا ئی 1998ء
اللہ تعالیٰ سے بہتر مغفرت کی توقع بھی نہیں رکھ سکتے ۔ اس لئے جہاں تک ہو سکے اپنے جذبات پر قابو
رکھیں اور مغفرت کا سلوک کریں۔
اور آنے والے جتنے بھی جلسہ پر ہیں اب وہ اس کے بعد ، اس نصیحت کو خاص طور پر پیش نظر
رکھیں کہ ہرگز ایسی چہ میگوئیاں نہ کریں جن کے نتیجے میں جگہ جگہ جواب دینے پڑ رہے ہوں ۔ میں ابھی
سے بات کھول رہا ہوں اور عورتوں کی جو عادت ہے اس سے میں ڈر رہا ہوں ۔ عورتوں میں یہ بُری
عادت ہے کہ ہائے بے چاری وہ دیکھو طوبی بیٹھی ہوئی ہے، ہائے اس بیچاری کی شادی کامیاب نہیں
ہوئی نہیں ہوئی تو بیچاری کیا ؟ اللہ کا فضل ہے جو نہیں ہوئی کیونکہ ہو سکتی نہیں تھی اور تمہارے رحم کی نہ
صرف یہ کہ ضرورت نہیں بلکہ اس سے بچی کو تکلیف پہنچے گی ۔ جب بھی کسی نظر کو دیکھے گی کہ وہ یوں دیکھ
رہی ہے او ہو یہ تو وہی ہے تو اتنا اس کا دل گھبرائے گا۔ تو اگر آپ واقعہ مجھ سے محبت رکھتے ہیں اور اس
بچی سے پیار رکھتے ہیں تو اس بات کو ایسے دل سے نکال دیں جیسے کوئی واقعہ ہی نہیں گزرا۔ اس کو
آزادی سے جلسہ منانے دیں ، کھیلنے کودنے دیں، جہاں چاہے جائے ، جہاں چاہے پھرے جماعتی
نظام کے تابع اور اس کو اس طرح نظر انداز کر دیں جیسے کوئی واقعہ ہے ہی نہیں۔ بالکل تعجب کی کوئی نگاہ
بھی اس پر نہ ڈالیں اس سے بڑا احسان آپ لوگ نہیں کر سکتے ۔ تو یہ وجہ بھی تھی کہ میں نے سوچا تھا کہ
جلسہ سے پہلے یہ جماعت پر خوب وضاحت کردوں کیونکہ اب وہ دن آ رہے ہیں جن میں لوگوں نے
جگہ جگہ سے آنا ہے، طرح طرح کی عورتیں آئیں گی جو اپنی عادات سے مجبور ہیں۔ تو ان کو میں کہہ رہا
ہوں اس عادت کا قلع قمع کریں ۔ یہ ویسے بھی اچھی عادت نہیں ہے۔ ہمارے ملک کی عورتوں میں
گندی عادت ہے کہ کسی کو کوئی بیماری لاحق ہو تو اس کو بھی اتنا بڑھا چڑھا کر دیکھتی اور بیان کرتی ہیں کہ
وہ اگر بیمار نہیں بھی تھا تو ان کی بار بار کی تجویز سے کہ یہ بیماری ہوگئی ہوگی ، بعض دفعہ بیماری بن بھی جاتی
ہے کیونکہ ہپنا ٹک ( Hypnotic) اثر ہوتا ہے جس کو ہپنا ٹزم کہا جاتا ہے۔ تو عورتوں میں یہ بیماری
عام ہے۔ یہ صرف اس شادی کی بات نہیں ہے، ہر معاملے میں بے وجہ دخل دیتی ہیں اور سقراط حکیم
بن جاتی ہیں ۔ مشورے بھی بے شمار جو غلط اور بیماری کا سمجھنا بھی غلط اور غلط سمجھنے کی وجہ سے جب وہ
بار بار اسی کا ذکر کرتی ہیں تو ایسے لوگ جو فطرتی طور پر نسبتاً کمزور ہوں ان پر ان کا اثر پڑ جاتا ہے۔
چنانچہ میرے تجربہ میں ہے اور ہومیو پیتھک کتابوں میں بھی ہمارے بکثرت یہ بات لکھی ہوئی ہے

خطبات طاہر جلد 17
481
خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء
کہ Suggestion کواگر Repeat کیا جائے، بار بار ایک بات کو اصرار کے ساتھ کہا جائے تو
انسانی فطرت اس سے متاثر ہو کر اپنے دفاع کی طاقت کھو دیتی ہے اور واقعہ بہت گہری بیماریاں اس
کے نتیجے میں پیدا ہو جاتی ہیں۔ تو یہ جو میں اس وقت جماعت کو سمجھا رہا ہوں عورتوں کو خصوصیت کے
ساتھ، اس معاملہ کا صرف اس بچی سے تعلق نہیں ایک ایسی عادت سے تعلق ہے جس کا دُنیا کو بہت
نقصان پہنچ چکا ہے اور آئندہ بھی اگر عورتوں نے اپنی اصلاح نہ کی تو یہ نقصان پہنچے گا۔ تو اسی بہانے
خدا تعالیٰ نے مجھے اس نصیحت کی بھی توفیق عطا فرمادی ہے۔ میں اُمید رکھتا ہوں کہ احمدی خواتین جس
جگہ کی بھی ہیں وہ اپنے دل کو اور اپنی نظروں کو سنبھال کر رکھیں گی ۔ بے ضرورت لوگوں کے معاملہ میں
دخل اندازی نہیں کریں گی ۔ خواہ کتنا ہی دل میں جوش اٹھے وہ اپنے جوش کو دبا کے رکھیں گی۔ اپنی فکر
کریں، اپنے بچوں کی فکر کریں، اپنے میاں کی فکر کریں، اپنے عزیزوں کی فکر کریں وہ آپ کا حق ہے
اور وہ بھی ضرورت سے زیادہ نہ کریں کیونکہ وہاں بھی اگر آپ نے ضرورت سے زیادہ فکر کیا تو اس کا
نقصان پہنچے گا۔ بعض ماؤں نے اپنے بچوں کو اس وجہ سے نقصان پہنچایا ہے کہ ان کی ہمدردی کی وجہ
سے ان کی بیماریوں کو بہت بڑھا چڑھا کر سمجھا اور اس بچہ پر گویا یہ ظاہر کیا کہ تم اتنے بیمار ہو۔ جب مجھے
علم ہوا اور میں نے سختی سے اس بات سے روکا تو آپ حیران ہوں گے کہ وہ بچے بالکل ٹھیک ٹھاک
ہو گئے ، بداثر سے باہر نکل آئے۔ تو جو باتیں میں عرض کر رہا ہوں ذاتی تجربہ کی بنا پر یقین کی وجہ سے
عرض کر رہا ہوں اور اس کے بعد میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں یہ امید رکھتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو
میری نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا اور اب آپ کو یہ بات سمجھ آ جائے گی کہ کیوں ایک
ذاتی مسئلہ کو میں نے ایک خطبہ کا موضوع بنالیا۔
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور انور نے مزید فرمایا:
مجھے بھی آپ اپنی ہمدردیوں سے محفوظ رکھیں ۔ نہ مجھے کسی خط کی ضرورت ہے اس موضوع پر،
نہ ملاقات کے دوران اس طرح دیکھیں یا ایسے لفظوں میں ذکر کریں گویا آپ کو بہت صدمہ پہنچا ہے
اور بہت میری ہمدردی کر رہے ہیں ۔ یہ ہمدردیاں میرے لئے اذیت کا موجب ہوں گی فائدہ کا نہیں
اور لغو ہوں گی کیونکہ اس کی وجہ سے میرے دل میں آپ کی محبت نہیں پیدا ہو گی بلکہ میں حیرت سے
دیکھوں گا کہ آپ کو اتنی بھی عقل سمجھ نہیں ہے کہ ان باتوں کو ختم کر دینا چاہئے ۔ اس لئے اگر ملاقات

خطبات طاہر جلد 17
482
خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء
کے دوران بھی کسی شخص نے اس بات کو چھیڑنے کی کوشش کی، بعض لوگوں کو شوق ہوتا ہے یہ دکھانے کا
کہ ہم آپ کے زیادہ ہمدرد ہیں، تو اسی وقت میں ملاقات ختم کر دوں گا۔ اگلی بات کہنے کی بھی اجازت
نہیں دوں گا۔ اس لئے اس آخری تنبیہ کو جو بہت ضروری تھی جو میں خطبہ میں بھول گیا تھا اب میں آپ
کے سامنے کر رہا ہوں اور اُمید ہے کہ اس کے بعد اس قصہ کو آپ کلیہ ختم اور کالعدم سمجھیں گے۔
جزاکم اللہ ۔ السلام علیکم ۔

آج 10 میں سے 10 باقی