ریاکاری اور بخل سے بچیں خدا کی راہ میں خرچ کریں صحابہ حضرت مسیح موعودؑ کی اِنفاق فی سبیل اللّٰہ کی مثالیں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ النساء کی آیات کے حوالے سے انفاق فی سبیل اللہ کے ضمن میں بخل اور ریاکاری کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرمودات و صحابہ کرام کے واقعات کے ذریعے سچے اخلاص اور پوشیدہ مالی قربانی کی اہمیت کو واضح کیا۔ آخر میں حضور نے جلسہ سالانہ کے پیش نظر اپنی صحت اور بناسپتی گھی سے الرجی کے متعلق حاضرین کو ہدایات دیں۔
موضوعات: قرآن کریم، بخل اور ریاکاری، انفاق فی سبیل اللہ، صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام، اخلاص و تقویٰ، طبی ہدایت
خطبات طاہر جلد 17
483
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
ریا کاری اور بخل سے بچیں خدا کی راہ میں خرچ کریں
صحابہ حضرت مسیح موعود کی انفَاقُ فِي سَبِیلِ اللہ کی مثالیں
(خطبہ جمعہ فرمودہ 17 جولائی 1998ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی ۔
الَّذِينَ يَبْخَلُوْنَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَيَكْتُمُونَ مَا اتْهُمُ اللَّهُ مِنْ
فَضْلِهِ وَ اعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينَا وَالَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ
رئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَنْ يَكُنِ الشَّيْطَنُ
لَهُ قَرِينًا فَسَاءَ قَدِيْنًا وَ مَا ذَا عَلَيْهِمْ لَوْ آمَنُوا بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ
وَ انْفَقُوا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللهُ وَكَانَ اللهُ بِهِمْ عَلِيمًا (النساء:4038)
پھر فرمایا:
ان آیات کی تلاوت کا مقصد یہ ہے کہ اس سے پہلے جو میں نے مالی قربانی کے تعلق میں خطبات
دئے تھے ان میں جن گروہوں کا ذکر تھا اس آیت میں ان کے علاوہ ایک گروہ کا ذکر ہے لہذا اس
آیت سے مضمون مکمل ہو جاتا ہے۔ خدا کی راہ میں مالی قربانی سے ڈرنے والوں کی جتنی قسمیں پہلی
آیات میں بیان ہوئی تھیں یہ قسمیں ان کے علاوہ ہیں اور میرے نزدیک خدا کی راہ میں مالی قربانی
کرنے والوں کا مضمون ان ساری آیات کے دائرے کے اندر رہتا ہے۔ پس میں نے سوچا کہ اب
ان دو آیات کے اندر جو مضامین بیان ہوئے ہیں وہ بھی احباب کے سامنے کھول کر بیان کر دوں ۔
خطبات طاہر جلد 17
484
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ ایک قسم یہ ہے کہ وہ لوگ بخل کرتے ہیں اور
لوگوں کو بھی بخل کی تعلیم دیتے ہیں ۔ وَيَكْتُمُونَ مَا الهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِہ اور چھپاتے ہیں اس کو جو
اللہ نے ان کو اپنے فضل سے عطا فرمایا وَ اعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا مھينا اور ہم نے کافروں کے
لئے ذلیل کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے۔
اب یہ لوگ بظاہر مومن ہیں ورنہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا،
نہ اس کی تعلیم دیتے کہ کچھ کم خرچ کیا کرو مگر اللہ کے نزدیک ان کا مرتبہ کافروں کا سا ہے۔ فی الحقیقت
خدا کی نظر میں یہ کافر ہیں اور ایسے کافر ہیں جن کے لئے رسوا کن عذاب مقد ر کیا گیا ہے۔ یہ کون لوگ
ہیں، کیوں ایسا کرتے ہیں؟ امر واقعہ یہ ہے کہ وہ شخص جو خسیس ہو، دل کا کنجوس ہو ، اس میں بعض دفعہ
اپنے نفس پر تنگی کا رجحان بھی غالب ہوتا ہے یعنی خسیس ہر قسم کے ہیں کچھ ایسے بھی ہیں جو دکھاوے
کے لئے بہت خرچ کرتے ہیں ان کا بعد میں ذکر آئے گا۔ کچھ ایسے بھی ہیں جو بڑے بڑے محلات
میں رہتے ہیں اور اس بات سے نہیں ڈرتے کہ لوگ سمجھیں گے کہ وہ امیر ہیں مگر کچھ خسیس ایسے ہیں
جو اپنے حالات پر اپنی طرف سے تنگی وارد کرتے ہیں ۔ وہ اتنے کنجوس ہوتے ہیں کہ اپنے اوپر بھی
خرچ نہیں کر سکتے اور جب دیکھتے ہیں کہ اور بھی لوگ ہیں جو اپنے اوپر خرچ کرتے ہیں اور ان کی بظاہر دیکھتے او
مالی حالت ان جیسی ہی ہوتی ہے تو ڈرتے ہیں کہ ان کی یہ کمزوری ننگی نہ ہو جائے اس لئے وہ چاہتے
ہیں کہ ایسے لوگ بھی ان جیسا ہی رویہ اختیار کریں۔ جیساہی
پس یہ وہ لوگ ہیں جو بخل کرتے بھی ہیں اور بخل کی تعلیم بھی دیتے ہیں ۔ لوگوں کو مخاطب کر کے
کہتے ہیں کہ دیکھو تم کیا اپنے آپ پر ظلم کر رہے ہو۔ تم کھلے ہاتھوں سے خرچ کرتے ہو، تمہارا روپیہ کم
ہو جائے گا اور سب لوگوں کو پتا چل جائے گا کہ تمہارے پاس پیسہ ہے پھر بھکاری اور فقیر لوگ تمہاری
طرف دوڑے چلے آئیں گے تو عقل سے کام لو اور اپنے گھر یلو حالات میں تنگی اختیار کرو ۔ اس غرض
سے یہ ان کو حکم دیتے ہیں وَ يَكْتُمُونَ مَا الهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِہ اور اس مال کو چھپانے کی کوشش کرتے
ہیں جو اللہ نے اپنے فضل سے ان کو عطا فرمایا ہے۔ اگر یہ بخل نہ کریں تو یہ مال سب کو نظر آنے لگ
جائے گا تو رہتے غریبوں کی طرح ہیں اور اپنے اموال کو بہت چھپا کے رکھتے ہیں حالانکہ اللہ نے اپنے
فضل سے ان کو عطا فرمایا تھا۔ جو اللہ نے اپنے فضل سے عطا فرمایا ہو اس سے یہ ناشکری کا سلوک
خطبات طاہر جلد 17
485
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
بہت ہی ناپسندیدہ ہے بلکہ اس قدر نا پسندیدہ ہے کہ فرمایا وَ اعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا ہم نے
کافروں کے لئے بہت رسوا کن عذاب تیار کر لیا ہے۔
ان کے برعکس ایک شکل ایسی بھی ہے جو ہوتے تو بخیل ہیں مگر ریا کاری کی خاطر خرچ کرنے
میں بہت بڑھ بڑھ کر ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور یہ مرض جو ہے کہ
بیاہ شادیوں کے موقع پر ہمارے پنجاب میں خاص طور پر دکھائی دیتا ہے۔ وہ پیسہ ڈالتے ہیں بلا کر ،
آوازیں دے کر کہ فلاں صاحب نے اتنا پیسہ ادا کر دیا ہے اس پر ایک بولی بولنے والا کہتا ہے فلاں
صاحب نے اتنا پیسہ ادا کر دیا ہے۔ یہ ذلیل حرکت ہے۔ اگر تم نے کسی بچی کی خدمت کرنی ہے، کسی
بھائی کو کچھ روپیہ دینا ہے تو مخفی ہاتھ سے دینے کی کوشش کرو، کیوں اس کو دنیا میں ذلیل کرتے ہو لیکن یہ
رواج چلا آ رہا ہے اور زمیندار اس پر فخر کرتے ہیں اور پھر لکھنے والے پورا حساب کتاب لکھ کے رکھتے
ہیں کہ فلاں نے فلاں وقت فلاں بچی کو یہ دیا تھا اور یہ سنا کر دیا تھا۔ اگلی دفعہ جب یہ موقع آئے اور سنا
کر دینے کا وقت آئے تو ہماری بولی اس سے بڑھ کر ہو، اس سے کم نہ ہو۔ غرض یہ کہ یہ سلسلے ریا کاری
کے دنیا میں بھی چلتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں کہ جب اللہ کی خاطر خرچ کرنے کا موقع آئے تو باجو داس
کے کہ بخیل ہوتے ہیں وہ دکھاوے کی خاطر خرچ کرتے ہیں ، بہت بڑھا چڑھا کر بولی بھی دیتے ہیں
اور بہت سے ایسے ہیں جو بولی تو دے دیتے ہیں لیکن پھر اسے پورا نہیں کرتے۔
پس ریا کاری کے دو حصے ہیں۔ ایک وہ جو وعدوں کے وقت ریا کاری سے کام لیتے ہیں
اور جب بھی کسی مجلس میں تحریک کی جائے وہ کہہ دیں گے میری طرف سے اتنی بڑی رقم لکھ لو۔ ایسے
افراد کا میں نے ایک دفعہ تفصیلی جائزہ لیا کیونکہ مجھے شک تھا کہ ریا کار پھر جب ادائیگی کا وقت آتا ہے
تو چونکہ مخفی ہاتھ سے ادائیگی ہوتی ہے وہ ادائیگی سے محروم رہ جاتا ہے ۔ اور میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا
کہ اکثر لوگ جن میں میں نے ریا کاری کی علامتیں پائی تھیں وہ ادائیگی کے وقت بالکل غائب تھے۔
بہت بڑی بڑی رقمیں انہوں نے خدا کی راہ میں لکھوائی ہوئی تھیں اور جب ادائیگی کا وقت آیا تو صفر
تھی۔ چنانچہ میں نے ان کے متعلق ہدایت جاری کر دی کہ ان سے کبھی بھی کوئی چندہ وصول نہ کیا
جائے کیونکہ جو بظاہر خدا کی خاطر دیتے ہیں ان کی بولی ربا ان کی بولی ریا کاری ہے اور وعدہ لکھواتے اور وعدہ لکھواتے وقت جانتے
ہیں کہ ان کو ہر گز توفیق نہیں ملے گی کہ یہ رقم ادا کر سکیں تو یہ دھو کے باز ہیں ان سے ہرگز آئند ہرگز آئندہ کوئی چندہ
خطبات طاہر جلد 17
486
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
بھی وصول نہ کیا جائے۔ اس فیصلہ کے بعد جب ان لوگوں کے چندہ پر میں نے نظر دوڑائی تو پتا لگا کہ
وصول نہ کیا جائے کے حکم کی ضرورت ہی نہیں تھی ، چندہ دیتے ہی نہیں یہ خانہ ہی صفر ہے ان کا۔ تو عجیب
و غریب لوگ ہیں دنیا میں جن کو قرآن کریم کی آیات نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ کوئی پہلو ایسا نہیں
ہے جو چندوں کے تعلق میں ہمیں دکھائی دیتا ہو یا نہ دکھائی دیتا ہو مگر قرآنی آیات نے اس مضمون کو
اپنے اندر شامل نہ فرمالیا ہو۔ پس ریا کا ر بھی ہیں وَ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ رِئَاءَ النَّاسِ وہ لوگ جو
اپنے اموال لوگوں کو دکھانے کی خاطر خرچ کرتے ہیں ۔ وَلَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ
وہ اللہ پر یا یوم آخرت پر ایمان نہیں لاتے۔ ان کے متعلق بھی بہت سخت نتیجہ نکالا گیا ہے۔ جس طرح
پہلے فرمایا تھا وَ اعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا ان کے متعلق فرمایا وَ مَنْ يَكُنِ الشَّيْطَنُ لَهُ قَرِينًا
فَسَاءَ قَرِينًا ۔ جن کا شیطان ساتھی بن جائے اس سے برا ساتھی کوئی نہیں ہو سکتا۔ تو جن کا اٹھتے بیٹھتے
شیطان ساتھی ہو ان کے اعمال کا کیا حال ہوگا ۔ کھو کھلے اور بے معنی ، ان کی کوئی بھی حقیقت خدا کی نظر
میں نہیں ہے۔ یہ دو باتیں بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ مَا ذَا عَلَيْهِمْ لَوْ آمَنُوا بِاللَّهِ
وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَانْفَقُوا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللهُ وَكَانَ اللهُ بِهِمْ عَلِيمًا ۔ انہیں کیا ہو گیا ہے، ان پر کیا بیتا
پڑی ہے، وَمَا ذَا عَلَيْهِمْ کہ وہ اللہ پر ایمان نہیں لاتے ۔ لَوْ آمَنُوا بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ اگر وہ اللہ پر
ایمان لے آتے اور آخرت پر ایمان لے آتے تو ان کو کیا نقصان پہنچنا تھا اور اسی طرح وَ انْفَقُوا مِمَّا
رَزَقَهُمُ الله ۔ اگر وہ خدا کی راہ میں خرچ کرتے اس میں سے جو اللہ نے ان کو خود عطا فرمایا ہے ۔
وہ چاہے ریاء کریں چاہیں چھپائیں وَ كَانَ اللهُ بِهِمْ عَلِيمًا ۔ یہ ان کو یا د رکھنا چاہئے کہ اللہ ان سے
خوب واقف ہے، ان کی ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔
پس ان آیات کریمہ کے ساتھ یہ مضمون جو انفَاقُ فِي سَبِيلِ اللہ کا میں بیان کرتا چلا آیا ہوں
میرے نزدیک مکمل ہو جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں چند احادیث نبویہ اور چند اقتباسات حضرت اقدس
مسیح موعو عليه الصلوة والسلام آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں ۔ مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحہ 159
میں درج ہے عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ یہ کام
کو یہ فرماتے ہوئے سنا:
الشح (یعنی) بخل سے بچو۔ یہ بخل ہی ہے جس نے پہلی قوموں کو ہلاک کیا۔“
(مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الصحابة، مسانيد عبد الله بن عمر بن العاص، مسند نمبر : 6487)
خطبات طاہر جلد 17
487
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
تو بخل سے بچنا جماعت احمدیہ کے لئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ ہم نے دنیا میں زندہ رہنا ہے، خدا کے
پیغام کو اگلی نسلوں میں جاری کرنا ہے اور صرف اس بیماری یعنی بخل کا شکار ہو گئے تو حضرت اقدس محمد
رسول اللہ صلی ال اسلام کا یہ فرمان ہم پر ضرور صادق آئے گا کہ پہلی قوموں کی طرح ہم ہلاک ہو جائیں گے۔
پس رسول اللہ صلی للہ السلام نے یہ تفسیر یہاں بیان نہیں فرمائی مگر دوسری بہت سی احادیث میں بخل سے
کیوں قو میں ہلاک ہوا کرتی ہیں، یہ تفصیل بھی بیان فرمائی ہے۔ مگر میں نے یہ مختصر حدیث جو جامع مانع
ہے یہ آج کے خطبہ کے لئے چنی ہے۔ ایک اور حدیث جو مسند احمد سے ہی لی گئی ہے حضرت ابو ہریرہ
بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللا السلام نے فرمایا:
بخیل اور سخی کی مثال ان دو آدمیوں کی سی ہے جنہوں نے سینے تک لوہے کی قمیص
پہنی ہے۔“
رم
یہ بہت ہی لطیف مثال ہے اور اس کو پڑھ کر آدمی حیران رہ جاتا ہے۔ آنحضرت صلی الله السلام کی حکمت اور
فراست پر ، آپ صلی السلام پر بڑھ بڑھ کر درود بھیجنے کو دل چاہتا ہے ۔ کتنی عظیم الشان مثالیں دے کر
دونوں کا مقابلہ فرمایا گیا ہے۔ بظاہر ایک ہی کی سی مثال ہے شروع ایک بات سے ہوتی ہے وہ یہ کہ
بخیل اور سخی کی مثال ان دو آدمیوں کی سی ہے جنہوں نے سینے تک لوہے کی قمیص پہنی ہوئی ہو۔
بعض دفعہ زرہیں پہنی جاتی ہیں ان سے سینہ جکڑا جاتا ہے اور اس مضمون میں یہی بیان ہے کہ ایسی
لوہے کی قمیصیں پہنی ہوئی ہیں جن میں سینے جکڑے جاتے ہیں سخی نے بھی پہنی ہوئی ہے، بخیل نے
بھی پہنی ہوئی ہے مگر آگے جا کے ایک فرق پڑ جاتا ہے۔
سخی جب کچھ خرچ کرتا ہے تو اس کی آہنی قمیص کا حلقہ کھل جاتا ہے۔“
جب سخی خرچ کرتا ہے تو حلقہ تھوڑا سا ڈھیلا ہو جاتا ہے اور یہ اتنی گہری نفسیاتی حکمت ہے کہ اس پہ پہ جتنا
غور کریں اتنا ہی دل رسول اللہ صلی ال السلام کی تعریف میں ، ثناء میں ڈوب جاتا ہے۔ ہر دفعہ جب ایک
شخص ایسے خرچ کی توفیق پاتا ہے جس سے پہلے اس کو کچھ تنگی محسوس ہو رہی ہو تو لازماً اس کے بعد اسی
مضمون میں مزید خرچ کرنے کی طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔ دنیا میں بھی یہی حال ہم دیکھتے ہیں اور دین
میں بھی بالکل یہی حال ہے۔ پس رسول اللہ صلی السلام فرماتے ہیں بظاہر دونوں نے قمیصیں پہنی ہوئی ہیں
خطبات طاہر جلد 17
488
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
جنہوں نے سینوں کو جکڑ رکھا ہے مگر ہر شخص جو کچھ خرچ کرتا ہے اس کے حلقے ڈھیلے ہو جاتے ہیں اور
اس طرح آہستہ آہستہ وہ قمیص کھل جاتی ہے کوئی بھی پھر تنگی نہیں رہتی ۔ دنیا کی قربانیاں ہوں یا دین کی
قربانیاں ہوں دونوں میں وہ خرچ کرتا ہے اور اس خرچ سے لذت پاتا ہے، شرح صدر نصیب
ہو جاتا ہے اور آخر کا روہ اس کی جکڑ سے آزاد ہو جاتا ہے۔
لیکن بخیل کو وہ قمیص جکڑتی چلی جاتی ہے اور اس طرح اس کی گرفت بڑھتی جاتی ہے ۔“
66
(مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الحصاحبة، مسند أبي هريرة، مسند نمبر : 7483)
تمام بخیلوں کا یہی حال ہے۔ جتنا بخل میں آگے بڑھتے ہیں اتنا بخل ان کے سینوں کو تنگ کرتا چلا جاتا
ہے یہاں تک کہ اس حال میں مرتے ہیں کہ جو کچھ بخل کر کر کے اکٹھا کیا سارا دنیا میں پیچھے کے لئے
چھوڑ جاتے ہیں اور حساب لینے والے فرشتوں کے سوا اور کچھ نہیں پاتے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام فرماتے ہیں :
(خدا) ایسے لوگوں کو نہیں چاہتا جو بخیل ہیں اور لوگوں کو بخل کی تعلیم دیتے ہیں اور اپنے
مال کو چھپاتے ہیں ۔ ( یکون والی بات وہی ہے جو مسیح موعود علیہ السلام یہاں بیان
فرمارہے ہیں ) یعنی محتاجوں کو کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کچھ ( بھی ) نہیں ہے۔“
66
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ : 358)
پھر ریا کاروں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
خوش قسمت وہ ہے انسان جو ریا سے بچے۔ اور جو کام کرے وہ خدا ( تعالیٰ ) کے لئے
کرے۔ ریا کاروں کی حالت عجیب ہوتی ہے خدا ( تعالیٰ ) کے لئے جب خرچ کرنا ہو تو
وہ کفایت شعاری سے کام لیتا ہے لیکن جب ریا کا موقع ہو تو پھر ایک کی بجائے سو دیتا
ہے اور دوسرے طور پر اسی مقصد کے لئے دو کا دینا کافی سمجھتا ہے۔ (یعنی جہاں ریا نہ
ہو وہاں سو کی بجائے ، جہاں سو دینے کا وقت ہوگا ، وہ صرف دو دے گا ) اس لئے اس
مرض سے بچنے کی دعا کرتے رہو۔“
(الحکم جلد 10 نمبر 27 صفحہ :3 مؤرخہ 31 جولائی 1906ء)
خطبات طاہر جلد 17
489
خطبہ جمعہ 17 جولا ئی 1998ء
وو
اپنے ایک صحابی کا ذکر خیر فرماتے ہیں اور آپ ہی کے الفاظ میں میں یہ بیان کرتا ہوں:
حتى في الله سید عبدالہادی صاحب اور سیر ۔ یہ سید صاحب انکسار اور ایمان اور حسن ظن
اور ایثار اور سخاوت کی صفت میں حصہ وافر رکھتے ہیں ۔ وفادار اور متانت شعار ہیں ۔
ابتلاء کے وقت استقامت کو ہاتھ سے نہیں چھوڑتے۔ وعدہ اور عہد میں پختہ ہیں ۔ حیا کی
قابل تعریف صفت اُن پر غالب ہے۔“
66
پس وہ لوگ جو ریا سے کام نہیں لیتے ان میں حیا ضرور ہوتی ہے اور یہ اللہ کا احسان ہے اگر کسی شخص میں
حیا پائی جائے تو وہ اپنی نیکی سے حیا کرتا ہے اور جس میں حیاء نہ ہو وہ بدی سے بھی حیا نہیں کرتا یا بدی کو
چھپانے میں بعض دفعہ حیا سے کام دفعہ حیا سے کام لیتا ہے تو صفت ایک ہی ہے لیکن دو طرح سے اپنا رنگ دکھاتی ہے۔
فرمایا:” حیا کی قابل تعریف صفت ان پر غالب ہے۔“ قابل تعریف پر جو زور ہے وہ اس وجہ سے
ہے کہ حیا کی بعض دفعہ قابل مذمت صفت بھی ہوا کرتی ہے۔
66
اس عاجز کے سلسلۂ بیعت میں داخل ہونے سے پہلے بھی وہی ادب ملحوظ رکھتے تھے جو
اب ہے۔ اللہ جل شانہ کا ان پر یہ خاص احسان ہے کہ وہ نیک کاموں کے کرنے کے
لئے منجانب اللہ توفیق پاتے ہیں۔ ان کی طبیعت فقر کے مناسب حال ہے۔ انہوں نے
اس سلسلہ کے لئے دورو نے دو روپے ماہواری چندہ مقرر کیا ہے ۔“
اب دو ر و پے اُس زمانہ میں بہت بڑی رقم ہوا کرتی تھی لیکن وہ دو روپے جو ماہواری چندہ مقرر کیا تھا وہ
تو حساب میں آجاتا ہے لوگ دیکھتے بھی تھے حیا کی صفت ان کی کیا تھی یہ اس کے آگے بیان ہے۔
مگر اس چندہ پر کچھ موقوف نہیں وہ بڑی سرگرمی سے خدمت کرتے رہتے ہیں اور ان
کی مالی خدمات کی اس جگہ تصریح مناسب نہیں ۔“
66
کیونکہ وہ مالی خدمات جو دو روپے ظاہر کے علاوہ چھپ کر کرتے ہیں وجہ یہ ہے کہ وہ چھپانا چاہتے
ہیں۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے غلاموں کے دل کے حال پر بڑی بار یک نظر رکھا
کرتے تھے۔ فرمایا:
اس جگہ تصریح مناسب نہیں کیونکہ میں خیال کرتا ہوں کہ ان کی مالی خدمات کے اظہار
سے ان کو رنج ہوگا ۔ (ایسے بھی ہیں جن کو دکھ ہوتا ہے اس بات سے کہ ان کی مالی خدمات
خطبات طاہر جلد 17
490
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
کا شہرہ کیا جائے ) وجہ یہ (ہے) کہ وہ اس سے بہت پر ہیز کرتے ہیں کہ ان کے اعمال
میں کوئی شعبہ ریا کا دخل کرے اور ان کو یہ وہم ہے کہ اجر کسی عمل کا اس کے اظہار سے
ضائع ہو جاتا ہے۔“
66
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ : 533)
یعنی یہ بات ان کی فی الحقیقت درست نہیں کیونکہ بعض اوقات اظہار کرنے سے قومی فائدہ پیش نظر
ہوتا ہے اور اظہار کے نتیجے میں ایک دوسرے سے بڑھ کر خدمت کرنے کی توفیق ملتی ہے۔ سچے دل
والوں کو ہی ، ریا کاروں کی بات نہیں ہو رہی۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اس پر بھی
نظر ہے۔ آپ نہیں چاہتے کہ جماعت اس سے غلط نتیجہ نکالے۔ ان کی خاطر تو آپ نے سب کچھ
چھپاد یا لیکن بعض اوقات خدا کی راہ میں خرچ کرنے کا اظہار کرنا پڑتا ہے اور اس اظہار کے نتیجے میں
ساری جماعت میں استباق فی الخیرات کی روح ترقی کرتی ہے۔ اس لئے فرمایا: ” ان کو یہ وہم ہے
کہ اجر کسی عمل کا اس کے اظہار سے ضائع ہو جاتا ہے۔“ ایسے لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی غلامی میں داخل تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے ساتھ تجارت کا سلیقہ سکھا رکھا تھا اور ایسے
لوگ کثرت سے تھے۔
حضرت عبدالرحمن صاحب مہر سنگھ کا ذکر بارہا پہلے کر چکا ہوں ، ان کا حال یہ تھا کہ جب کوئی تنگی
ہو تو وہ خدا کی راہ میں خدمت کے لئے نکل جایا کرتے تھے ۔ کمانے کی خاطر نہیں بلکہ اپنے اس وقت کو
جس ں کو وہ روپیہ کمانے پر خرچ کر سکتے تھے روپے کو بھول کر تبلیغ کے لئے نکل جایا کرتے تھے۔ یہ ان
اپنا ایک رنگ تھا اور ہمیشہ ایسا ہوا۔ ایک دفعہ بھی اس معاملہ میں مایوسی نہیں ہوئی کہ وہ جب تبلیغ سے
واپس آ رہے تھے یا اس دوران خدا تعالیٰ نے ان کو کوئی رقم مہیا فرمادی جو رقم اس چیز کے لئے بہت
کافی ہوا کرتی تھی جو ان کو ضرورت پڑتی تھی۔ اور یہ واقعہ ان کا بڑا دلچسپ ہے کہ پھر بڑے فخر سے
آکے گھر کی کنڈی کھٹکھٹایا کرتے تھے اور آواز دیا کرتے تھے اپنی بیگم کو کہ فلاں کی اماں دروازہ کھولو۔
اب جو کنڈی کھٹکھٹائے گا اس کو کچھ کہنے کی ضرورت بھی کیا ہے لیکن وہ انگریزی میں کہا کرتے تھے
کیونکہ انگریزی کا ان کو بہت شوق تھا اور یہ ثابت کیا کرتے تھے سکول کے بچوں پر کہ میری بیوی کو
انگریزی آتی ہے۔ وہ پوچھتے تھے کیسے آتی ہے بتائیں ۔ کہتے جب میں گھر جاتا ہوں تو کنڈی کھٹکھٹا
خطبات طاہر جلد 17
491
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
کے کہتا ہوں فلاں کی اماں دروازہ کھولو۔ اسی وقت وہ دروازہ کھولتی ہے اور یہ بات میں انگریزی میں
کہہ رہا ہوتا ہوں۔ تو بڑے بڑے دلچسپ انسان تھے جو اپنے اپنے رنگ میں ایک مثال تھے اور
انہی مثالوں کی یہ خیر ہے کہ ان کی اولا د بھی اسی طرح نیکیوں میں حصہ پارہی ہے۔
رض
نیکیوں کے متعلق یا درکھیں کہ یہ ضائع نہیں ہوا کرتیں ، ان معنوں میں بھی ضائع نہیں ہوا کرتیں
کہ گویا ایک ہی نسل تک محدود رہ جائیں ۔ نیکیاں نسلاً بعد نسل چلتی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے یہ جو وعدہ
فرمایا ہے کہ میں بڑھاتا ہوں اس سے ہرگز یہ مراد نہیں کہ اس شخص کے اموال کو برکت دیتا ہوں یا اس
کی نیکیوں کو بڑھاتا ہوں ۔ مراد یہ ہے کہ اتنا بڑھاتا ہوں کہ نسلاً بعد نسل چلتی چلی جاتی ہیں۔ پس ہم
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہؓ کی صورت میں ایسی مثالیں بکثرت دیکھی ہیں اتنی
کہ ان کا بیان ممکن نہیں ۔ اپنے اپنے رنگ میں فقیر راہ مولا تھے اور ان کے انفاق کا بھی اپنا اپنا رنگ تھا
لیکن ان میں سے کسی ایک میں بھی ریا کاری نہیں تھی بلکہ حتی المقدور کوشش کرتے تھے کہ اپنی نیکیوں کو
چھپالیں ۔ پس یہ ایک ایسا گر ہے جس کو جماعت کو سیکھنا چاہئے اور پلے باندھنا چاہئے کیونکہ ریا کاری
سے بچیں گے اور بخل سے بچیں گے تو نہ صرف اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی زندگی میں کامیاب فرمائے گا بلکہ
آپ اپنی نسلوں کی زندگی میں بھی مسلسل ان نیکیوں کو جاری دیکھیں گے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کا ایک
ایسا سلوک دیکھیں گے جو کوثر کی طرح کبھی بھی ختم نہیں ہوتا۔ اس قسم کے بزرگوں میں سے ایک حضرت
صوفی احمد جان صاحب لدھیانوی کے صاحبزادہ حضرت صاحبزادہ پیر افتخار احمد صاحب بھی تھے۔
رض
حضرت صوفی احمد جان صاحب لدھیانوی وہ بزرگ ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو آپ کے دعوئی سے پہلے ہی پہچان لیا تھا۔ انہوں نے آپ کو مخاطب کر کے کہا تھا:
تم مسیحا بنو خدا کے لئے ۔“
رض
انعامات خدا وند کریم از حضرت پیر افتخار احمد بر افتخار احمد صفحه : 7)
کاش تم مسیحا بن جاؤ کیونکہ تم میں میں مسیحائی کی علامات دیکھ رہا ہوں۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی وہ مسیحائی کی علامات جو آپ اپنے نفس سے بھی چھپاتے تھے خدا نے اپنے ایک
بزرگ بندے پر ان صفات کو روشن کر دیا اور اسی مضمون کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آگے
خطبات طاہر جلد 17
492
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
جا کر بیان فرمائیں گے کہ تم خدا کی خاطر چھپنے کی کوشش بھی کرو تو امر واقعہ یہ ہے کہ اگر تم سنجیدگی اور
اخلاص سے چھپنے کی کوشش کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمہیں چھپنے نہیں دے گا۔ تمہاری نیکیوں کو اس طرح ظاہر
فرمائے گا کہ لوگ ان کی مثال پکڑیں ۔ پس نیکیوں کی خاطر اللہ تعالیٰ گویا تمہاری نیکیوں سے پردہ اٹھا
دے گا۔ تو خدا کے پردے اٹھانے کے رنگ بھی عجیب ہیں کبھی وہ نیکیوں سے پردے اٹھاتا ہے کبھی
لوگوں کی بدیوں سے بھی پردے اٹھاتا ہے۔ یہی دعا کرنی چاہئے کہ اگر ہماری نیکیاں اس لائق ہیں
کہ ان سے پردہ اٹھا نا خدا کے نزدیک بنی نوع انسان کے فائدے کے لئے ہو تو تب اللہ ان سے
پردہ اٹھائے مگر اس رنگ میں نہ اٹھائے کہ ہمیں کوئی نقصان پہنچے۔ اگر اس اخلاص کے ساتھ آپ اپنی
نیکیوں کو چھپانے کی کوشش کریں گے تو ہمیشہ اللہ تعالیٰ اس رنگ میں پردہ اٹھائے گا کہ آپ کے
اخلاص کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا لیکن بنی نوع انسان کو اور آپ کی آئندہ نسلوں کو فائدہ پہنچے گا۔
وو
بڑے
پس یہ ان حضرت صوفی احمد جان صاحب کے صاحبزادہ ہیں صاحبزادہ پیر افتخار احمد صاحب ۔
لمبے قد کے تھے اور ان سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بہت سی روایات ہیں اور
ان کا اپنا ایک رنگ عجیب تھا۔ صاحبزادہ پیر افتخار احمد صاحب اپنے والد سے متعلق تحریر فرماتے ہیں:
ہمارے گھر میں خرچ نہ تھا۔ میرے والد صاحب نے میری والدہ سے پوچھا آتا ہے؟
کہا نہیں ۔ دال ہے؟ جواب نفی میں ملا۔ ایندھن ہے؟ وہی جواب تھا۔ جیب میں ہاتھ
ڈالا دو روپے تھے۔ فرمانے لگے اس میں تو اتنی چیزیں پوری نہیں ہو سکتیں میں ان روپوں
سے تجارت کرتا ہوں ۔ وہ دوروپے کسی غریب کو دے کر نماز پڑھنے مسجد چلے گئے۔
( یہ ان کی تجارت تھی ) راستے میں اللہ تعالیٰ نے دس روپے بھیج دئے ۔“
وہ وہ دنیاستر آخرت کا ایک یہ بھی مطلب ہے۔ مگر یہاں دو کے بدلے دس ملے ہیں اس کا اُس سے
تعلق نہیں ۔ دو کے بدلے دس اس لئے ملے کہ ان کو جو ضرورت تھی بعینہ دس روپے میں پوری ہوتی تھی۔
اللہ تعالیٰ نے یہ حساب ان سے رکھا۔
وو
راستہ میں اللہ تعالیٰ نے دس روپے بھیج دئے۔ واپس آکر فرمایا میں تجارت کر آیا ہوں
اب سب چیزیں منگوالو ۔ اللہ کی راہ میں دینے سے مال گھٹتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے۔“
66
انعامات خداوند کریم از حضرت پیر افتخار احمد ، صفحہ : 221 222)
خطبات طاہر جلد 17
493
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
یہ جو روایت ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ ان کی اس وقت کی ضرورتیں دس روپے میں مکمل طور پر
پوری ہو جاتی تھیں اور چونکہ اس نیت سے انہوں نے خدا کی راہ میں خرچ کیا تھا کہ میری ساری
ضرورتیں پوری ہو جائیں پس اللہ نے وہ نیت اس دنیا میں پوری فرمادی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواة
رض
والسلام ایک اور بزرگ صحابی کا ذکر فرماتے ہیں۔ فرمایا:
دو
حبى فی اللہ میاں عبد الحق خلف عبدالسمیع ۔ یہ ایک اول درجہ کا مخلص اور سچا ہمدرد اور
محض اللہ محبت رکھنے والا دوست اور غریب مزاج ہے۔ دین کو ابتداء سے غریبوں سے
مناسبت ہے کیونکہ غریب لوگ تکبر نہیں کرتے اور پوری تواضع کے ساتھ حق کو قبول
کرتے ہیں۔“
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ : 537)
یہ میں نے ذکر اس لئے چنا ہے کہ لوگوں پر یہ بات روشن ہو جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام صرف کھل کر مالی قربانی کرنے والوں پر ہی تحسین کی نظر نہیں ڈالتے تھے بلکہ وہ بھی آپ کو
بہت پیارے تھے جن کو مالی قربانی کی اپنی غربت کی وجہ سے توفیق نہیں ملتی تھی مگر جن کے حالات
سے آپ واقف تھے۔ جانتے تھے کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے زیادہ ان کو کوئی اور چیز عزیز نہیں
ہے۔ پس نہ خرچ کرنے والے بھی اسی مد میں لکھے گئے جس میں خرچ کرنے والے لکھے گئے یعنی
توفیق نہ پاتے ہوئے بھی خرچ کرنے کی تمنا بہت تھی ۔ یہ مضمون وہ ہے جس کے متعلق آنحضرت صل الا السلام
نے ایک دفعہ صحابہ کو نصیحت فرمائی تھی کہ اتنی دفعہ نماز کے بعد تکبیر تسبیح کیا کرو تو تمہیں خرچ کی توفیق
نہیں اور دل چاہتا ہے، اللہ تعالیٰ تمہاری یہ توفیق کہ خدا کا ذکر کرتے ہو اس رنگ میں قبول فرمال گا گویا
تم نے خرچ کر دیا اور تمہیں اپنے خرچ کرنے والے بھائیوں سے کم عطا نہیں کرے گا۔ آنحضرت صلی ال ای سالم
نے جب یہ فرما یا تو ان غریبوں کے دل راضی ہو گئے ۔ پس جیسے آقا کی بار یک نظر تھی ویسے ہی آپ سلال الا السلام
کے غلام کی بھی باریک نظر تھی ۔ جیسے آقا اپنے غریب صحابہ پر نظر رکھتا تھا، جانتا تھا کہ ان کا دل
چاہتا ہے مال خرچ کرنے کو مگر نہیں کر سکتے ان کے دل کی تسکین کے سامان کیا کرتا تھا ۔ اسی طرح
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی یہ توفیق ملی کہ اپنے غریب صحابہ کے دل پر نظر رکھ کر ان کے
دل کی تسکین کے سامان کیا کرتے تھے۔ وہ واقعہ جو میں نے بیان کیا ہے اس کے متعلق روایت ہے
خطبات طاہر جلد 17
494
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
کہ کچھ عرصہ کے بعد یہ بات عام ہوگئی ۔ لوگوں نے ایک دوسرے سے باتیں کیں اور یہ بات امیروں
کو بھی پتا چل گئی کہ اس طرح تو بہت جزا ملتی ہے انہوں نے بھی اپنے غریب بھائیوں کے ساتھ بیٹھ
کر تسبیح و تحمید شروع کر دی۔ اس پر غریب بھائیوں کو ایک قسم کا رشک آیا۔ انہوں نے کہا اوہو
یہ تو ہمارے ساتھ شامل ہو گئے خرچ کی جزا بھی پائیں گے اور بے خرچ کی جزا بھی پائیں گے ۔
آنحضرت صل الا السلام سے شکایت کی اس رنگ میں کہ ان کو روکیں وہ بھی ہمارے ساتھ شامل ہو کر ہمارے
حصہ میں سے حصہ بٹا رہے ہیں۔ آنحضرت صلی لا الہ سلم نے فرمایا نہیں ان کو نہیں میں روکوں گا جن کو خدا
دوہرے اجر کی توفیق عطا فرماتا ہے میں کیسے روک دوں ۔
(صحیح مسلم ، کتاب المساجد و مواضع الصلواة، باب استحباب الذكر بعد الصلوة ۔ ۔ حدیث نمبر : 1347)
تو جماعت کے امراء کو چاہئے کہ اس بات پر بھی نظر رکھیں، کوشش کریں کہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے
میں پہلے سے بڑھتے رہیں اور غریبوں کی ان نیکیوں میں سے بھی حصہ پائیں جو مال نہ دینے کی وجہ
سے یا نہ دینے کی محرومی کے احساس سے عملاً ذکر الہی یا دوسری نیکیوں میں زیادہ حصہ لیتے ہیں۔
اس سے ان کو دوہرا اجر نصیب ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس عادت سے ان کی اولادوں کے
مقدر چمک اٹھیں گے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام عبدالحق خلف عبدالسمیع صاحب کا
ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ دولت مندوں میں ایسے لوگ بہت کم ہیں کہ اس سعادت کا عشر
بھی حاصل کر سکیں جس کو غریب لوگ کامل طور پر حاصل کر لیتے ہیں ۔“
یہ امر واقعہ ہے کہ دولتمندوں میں یہ لوگ بہت کم ہوتے ہیں مگر اگر ہوں تو ان کا نصیبہ دنیا میں بھی جاگ
اٹھتا ہے اور آخرت میں بھی ۔
فطوبى للغرباً ( بڑی خوشی کی بات ہے۔ خوشخبری ہے غرباء کے لئے ) میاں عبدالحق
باوجود اپنے افلاس اور کمی مقدرت کے ایک عاشق صادق کی طرح محض اللہ خدمت کرتا
رہتا ہے اور اس کی یہ خدمات اس آیت کا مصداق اس کو ٹھہرا رہی ہیں ۔ يُؤْثِرُونَ عَلَى
انْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ - (الحشر : 10)
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ : 537)
خطبات طاہر جلد 17
495
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
یہاں ایک اور معنی اس آیت کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے جس پر عام طور
پر مفسرین کی نظر نہیں جاتی - يُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ کا یہ مطلب لیا جاتا
ہے جو اپنی جگہ درست ہے کہ وہ مال سے خدا کی راہ میں اس وقت بھی خرچ کرتے ہیں جبکہ ان کو مالی
تنگی کا کا سامنا ہو۔ حضرت حضرت اقدس ا مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے علاوہ ایک اور مضمون اس
آیت میں پڑھا ہے ۔ يُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ خواہ ان کو مالی تنگی خدمت سے باز رکھتی ہو۔ یعنی مالی
خدمت سے باز رکھتی ہو وہ نفس کی قربانی سے باز نہیں آتے ۔ يُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمُ اپنے نفس کو اس
راہ میں خرچ کر دیتے ہیں۔ بہت ہی پیاری تفسیر ہے جس کو دیکھ کر انسان عش عش کر اٹھتا ہے۔ اب یہ
تفسیر کیا نعوذ بالله من ذلك گندوں کو بھی عطا ہو سکتی ہے۔ جن کے دل اللہ پاک کرے ان کے سوا
کسی کو یہ تفسیر عطا ہو ہی نہیں سکتی اور دشمن ، بد زبان، احمق اگر صرف اس ایک تفسیر پر غور کر لے جیسے میں
نے پہلے بھی کئی دفعہ بیان کیا ہے ہر تفسیر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک ایسا رنگ ہے
جو عارف باللہ کے سوا کسی کو نصیب نہیں ہو سکتا۔ تو دشمن اگر اس چیز کو دیکھ لے تو ہرگز کبھی حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے خلاف بدکلامی کی جسارت نہیں کر سکتا۔ ایمان لانا یا نہ لانا یہ الگ
مسئلہ ہے مگر ایسے پاکباز پر بد زبانی کی جسارت نہیں کی جاسکتی جو اللہ کے عشق میں گم ہو اور اسی کی
ہدایت سے عارفانہ نکات اس کو ملتے ہوں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
یہ ظاہر ہے کہ تم دو چیز سے محبت نہیں کر سکتے اور تمہارے لئے ممکن نہیں کہ مال سے بھی
محبت کرو اور خدا سے بھی (کرو)۔ ( بیک وقت ایک سینے میں یہ دو محبتیں جمع نہیں
ہو سکتیں ) پس خوش قسمت وہ شخص ہے کہ خدا سے محبت کرے اور اگر کوئی تم میں سے خدا
سے محبت کر کے اس کی راہ میں مال خرچ کرے گا تو میں یقین رکھتا ہوں کہ اس کے مال
میں بھی دوسروں کی نسبت زیادہ برکت دی جائے گی۔“
یہاں نیت کی اصلاح بہت ضروری ہے ۔ یہ نہیں فرمایا کہ اپنا مال بڑھانے کی خاطر خدا سے محبت
کرے بلکہ یہ فرمایا ہے کہ خالص اللہ کی محبت کی وجہ سے مال خرچ کر دے۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوٰۃ والسلام کا یہ مشاہدہ ہے کہ اگر چہ ان کی نیت یہ نہیں بھی ہوتی تب بھی خدا ان کے مال میں
دوسروں کی نسبت زیادہ برکت ڈال دیتا ہے۔ کیوں؟ فرمایا:
خطبات طاہر جلد 17
496
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
وو
کیونکہ مال خود بخود نہیں آتا بلکہ خدا کے ارادہ سے آتا ہے۔ پس جو شخص خدا کے لئے
بعض حصہ مال کا چھوڑتا ہے وہ ضرور اسے پائے گالیکن جو شخص مال سے محبت کر کے خدا
کی راہ میں وہ خدمت بجا نہیں لاتا جو بجالانی چاہئے تو وہ ضرور اس مال کو کھوئے گا۔
یہ مت خیال کرو کہ مال تمہاری کوشش سے آتا ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے
اور یہ مت خیال کرو کہ تم کوئی حصہ مال کا دے کر یا کسی اور رنگ سے کوئی خدمت بجالا کر
خدا تعالیٰ اور اس کے فرستادہ پر کچھ احسان کرتے ہو بلکہ یہ اس کا احسان ہے کہ تمہیں
اس خدمت کے لئے بلاتا ہے اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر تم سب کے سب مجھے چھوڑ دو
اور خدمت اور امداد سے پہلو تہی کرو تو وہ ایک قوم پیدا کر دے گا کہ اس کی خدمت
بجالائے گی۔ تم یقیناً سمجھو کہ یہ کام آسمان سے ہے اور تمہاری خدمت صرف تمہاری
بھلائی کے لئے ہے۔“
66
یہ ہے خلاصہ مضمون جس شخص کو بھی مالی خدمت یا نفس کی خدمت یا جسمانی خدمت یاد ماغی خدمت
کی توفیق ملتی ہے وہ یاد رکھے کہ یہ اللہ کے احسان سے ہے اور احسان کے نتیجہ میں شکر گزار ہونا چاہئے
نہ کہ احسان جتانے لگے ۔ تو مومن کے دل میں دین کی خدمت کے بعد کسی احسان جتانے کا گمان تک
نہیں گزرتا ۔ اگر حقیقی عارف ہے تو ضرور سمجھتا ہے کہ ہمیں توفیق مل گئی بہتوں کو نہیں ملی ۔ کتنا بڑا اللہ کا
احسان ہے کہ اس نے ہمیں چن لیا ہے اس خدمت کے لئے ۔ اس لئے فرمایا کہ یہ نہ سمجھو کہ تم میرے
لئے ضروری ہو۔ فرمایا میں تمہارے لئے ضروری ہوں ۔ میری دین کی خاطر خدمت کرتے ہو تو اللہ کی
پیار کی نظریں حاصل کرتے ہو۔ اس لئے تم میرے لئے ضروری نہیں ، میں تمہارے لئے ضروری ہوں۔
اور اس کا ثبوت ایک یہ ہے کہ اگر تم سارے مجھے چھوڑ کر چلے جاؤ تو خدا مجھے نہیں چھوڑے گا اور میری
ساری ضرورتیں پوری کرے گا اور ایسی قوم لے آئے گا جو قوم مالی خدمات اور جسمانی اور دینی اور قلمی
اور روحانی خدمات میں تم سے پیچھے نہیں رہے گی ۔
تم یقیناً سمجھو کہ یہ کام آسمان سے ہے اور تمہاری خدمت صرف تمہاری بھلائی کے لئے
ہے۔ پس ایسا نہ ہو کہ تم دل میں تکبر کرو اور یا یہ خیال کرو کہ ہم خدمت مالی یا کسی قسم کی
خدمت کرتے ہیں۔ میں بار بار تمہیں کہتا ہوں کہ خدا تمہاری خدمتوں کا ذرا محتاج نہیں،
خطبات طاہر جلد 17
497
خطبہ جمعہ 17 جولا ئی 1998ء
ہاں تم پر یہ اس کا فضل ہے کہ تم کو خدمت کا موقع دیتا ہے ۔“
66
مجموعہ اشتہارات جلد سوم ، صفحہ :498،497)
انفاق فی سبیل اللہ کی اہمیت کے متعلق حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک اور مقام
پر فرماتے ہیں:
میں پھر اصل بات کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں کہ دولت مند اور متمول لوگ دین کی
خدمت اچھی طرح کر سکتے ہیں۔ (یعنی پہلی باتوں سے یہ شبہ نہ گزرے کہ دولت مند
دھتکارے ہوئے لوگ ہیں ان کو توفیق مل ہی نہیں سکتی ہے ) ۔۔۔ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ
يُنْفِقُونَ (البقرة : 4) متقیوں کی صفت کا ایک جزو قرار دیا ہے۔ یہاں مال کی کوئی
خصوصیت نہیں ہے۔ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے کسی کو دیا ہے وہ اللہ کی راہ میں خرچ کرے۔
مقصود اس سے یہ ہے کہ انسان اپنے بنی نوع کا ہمدرد اور معاون ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی
شریعت کا انحصار دو ہی باتوں پر ہے تعظیم لامر اللہ اور شفقت علی خلق الله ۔
پس مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ میں شفقت علی خلق اللہ کی تعلیم ہے ۔“
66
الحکم جلد 4 نمبر 30 صفحہ : 3 مؤرخہ 24 اگست 1900ء)
جہاں خدا کی راہ میں مالی قربانیاں کرتے ہیں اس کے سوا اس بات کو بھی نہ بھلا ئیں کیونکہ یہ بھی مِمَّا
رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ کے اندر شامل بات ہے کہ جب خدا کی خاطر خرچ کرتے ہیں تو اس کے بندوں
کے لئے بھی نرم گوشہ اختیار کریں اور اس طرح قوم کو وحدانیت کا سبق دیں۔ ہر وہ شخص جو واقعہ تقویٰ
کی خاطر اپنی زندگی بسر کرتا ہے وہ اپنے بھائی سے خواہ وہ غریب بھی ہو ، محروم بھی ہو ، کئی قسم کی
کمزوریوں میں مبتلا ہو اس سے نفرت نہیں کرتا بلکہ اس کے لئے دل میں ہمدردی کے سوا اور کوئی نے
جذبات نہیں پاتا۔ اگر کچھ نہیں کر سکتے تو دل کی گہرائی سے کلمہ خیر کہو۔ بعض لوگ یہ کلمہ خیر کہتے تو ہیں
مگر اس کا مطلب کچھ اور ہوتا ہے۔ امیر آدمی جو اپنے مال کو چھپائے ہوئے ہوتے ہیں وہ کہتے ہیں
جاؤ اللہ تمہارا بھلا کرے۔ مطلب ہے ہمارا پیچھا چھوڑو۔ اللہ بھلا کرے کی دعا محض منہ سے نکلی ہوئی
دعا ہوتی ہے لیکن کچھ لوگ دکھ محسوس کرتے ہیں کہ ہم کچھ دے نہیں سکے ۔ وہ جب کہتے ہیں کہ اللہ
تمہارا بھلا کرے تو یہ دعا عرش کے کنگرے ہلا دیا کرتی ہے اور اس کے نتیجے میں بعض غریبوں کی تقدیر
خطبات طاہر جلد 17
498
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
بدل جاتی ہے۔ پس یہ ہیں انفاق فی سبیل اللہ والے لوگ جس کے متعلق یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے فرمایا شفقت علی خلق اللہ کی تعلیم اس آیت میں شامل ہے مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔
یہ ایک بہت ہی لطیف اقتباس ہے جس میں سے ایک حصہ شروع کا میں ضرور آپ کو سنانا چاہتا
ہوں۔ فرمایا:
اس کے بعد متقی کی شان میں مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ آیا ہے۔ یہاں متقی کے لئے مِمَّا کا کے
لفظ استعمال کیا، کیونکہ اس وقت وہ ایک اعمیٰ کی حالت میں ہے۔“
منا میں جو توفیق اللہ نے اسے بخش دی ہے یہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بہت ہی
لطیف تفسیر ہے ۔ فرمایا صرف وہی توفیق شامل نہیں بلکہ آئندہ جو توفیق خدا عطا فرمائے گا وہ بھی اس
میں داخل ہے۔ تو فرمایا اس کی حالت تو ایک اندھے کی سی ہے جسے پتا نہیں کہ میرے لئے آگے کیا
بھلائی اور خیر مقدر رکھی گئی ہے۔
حق یہ ہے کہ اگر وہ آنکھ رکھتا تو دیکھ لیتا۔ (ایک اور بھی اندھے کی حالت کا بیان ہے )
آنکھ رکھتا تو دیکھ لیتا کہ اس کا کچھ بھی نہیں ۔“
66
یہ دونوں باتیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس تحریر میں بیان فرمائی ہیں ۔ ایک آئندہ جو
خدا کے فضل اس پر ہونے والے ہیں ان سے وہ بالکل اندھا ہے، اس کو پتا ہی نہیں کہ کیا ملنے والا ہے۔
دوسرا یہ کہ آنکھ ہوتی تو دیکھ لیتا کہ یہ سب اللہ ہی کی عطا ہے اس کا تو کچھ بھی نہیں ۔
وو
یہ ایک حجاب تھا جو انتقاء میں لازمی ہے۔ ( یہ اندھا پن کوئی برائی نہیں ہے۔ فرمایا :)
ایک حجاب تھا جو اتقاء میں لازمی ہے۔ اس حالت انتقاء کے تقاضے نے متقی سے خدا کے
دئے میں سے کچھ دلوایا ۔“
پھر فرماتے ہیں :
وو
( رپورٹ جلسہ سالانہ 1897ء مرتبہ یعقوب علی عرفانی صاحب ، صفحہ:46)
یادر ہے کہ اصل مدعا جس پر اس سلسلہ کے بلا انقطاع چلنے کی امید ہے۔“
یہ پہلے بھی میں اقتباس آپ کے سامنے کئی دفعہ رکھ چکا ہوں ۔ اس سلسلے کے بلا انقطاع چلنے کی امید ہے۔“
یہ سلسلہ بغیر کسی روک ٹوک کے ہمیشہ جاری رہے اور نیکیوں میں ترقی کرتا چلا جائے یہ مراد ہے بلا انقطاع ۔
66
خطبات طاہر جلد 17
499
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
وہ یہی انتظام ہے کہ سچے خیر خواہ دین کے اپنی بضاعت اور اپنی بساط کے لحاظ سے
ایسی سہل رقمیں ماہواری کے طور پر ادا کرنا اپنے نفس پر ایک حتمی وعدہ ٹھہرا لیں جن کو
بشرط نہ پیش آنے کسی اتفاقی مانع کے بآسانی ادا کر سکیں ہاں جس کو اللہ جل شانہ توفیق اور
انشراح صدر بخشے وہ علاوہ اس ماہواری چندہ کے اپنی وسعت ہمت اور اندازہ مقدرت
کے موافق یکمشت کے طور پر بھی مدد کر سکتا ہے۔“
( فتح اسلام ، روحانی خزائن جلد 3 صفحات: 33 تا 34)
اب اس سلسلہ میں میں ایک آخری اقتباس ایک دوست کا پڑھ کر سناتا ہوں جو کراچی سے تعلق
رکھتے ہیں اور ان کا نام ظاہر کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے جب میرے خطبات سنے جو مال سے
تعلق میں میں نے امریکہ میں دئے تھے تو ان کو اس بات کا گہرا رنج پہنچا کہ بعض لوگوں کی کمزوری کی
وجہ سے مجھے تکلیف پہنچی ہے۔ میں نے یہ بھی ذکر کیا تھا کہ بعض ایسے لوگ ہیں جن کے متعلق میں
حالات دیکھ کے یہ فیصلہ کر سکتا ہوں کہ ان کا سارا مال ان کو واپس لوٹا دیا جائے کیونکہ جس رنگ میں
انہوں نے خرچ کیا ہے مجھے اس سے کراہت آتی ہے اور میں نہیں چاہتا کہ اس مال کو خدا تعالیٰ کے
پاک مال میں شامل کروں ۔ یہ ذکر جو گزرا تھا اس کے بعد جب میں نے تحقیق کی تو پتا چلا کہ ایسے لوگ
اتنے تھوڑے ہیں ، دکھاوے والے لوگ ہی تھے، کہ ان کے مال کو کلیہ کالعدم سمجھ لیں تب بھی
جماعت امریکہ کے اموال پر ایک کوڑی کا بھی فرق نہیں پڑتا۔ بلکہ ان خطبات کے بعد جو اطلاعیں
آرہی ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی تیزی کے ساتھ جماعت مالی قربانی میں آگے بڑھ رہی ہے۔
مگر یہ لفظ ان کو یادر ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ ان کے مال ان کو واپس کردوں۔ ان کے خیال میں اتنے
زیادہ مال تھے کہ ان کے لئے مجھے بیرونی مدد کی ضرورت پڑنی تھی۔ وہ لکھتے ہیں :
میں اپنے آپ کو تمام چندہ واپس کرنے کے لئے پیش کرتا ہوں ۔ اگر یہ رقم ایک کروڑ
تک ہے تو میں خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ رقم اپنے پیارے حضور کی خدمت میں
پیش کر سکتا ہوں ۔ خدا تعالیٰ کی اس جماعت میں خدا کے شیروں اور محمد صلی الا السلام کے
فدائیوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔“
خطبات طاہر جلد 17
500
خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء
اللہ تعالیٰ ان کے اس اخلاص کو قبول فرمائے ۔ جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے اس کی جماعت کو ضرورت
نہیں ہے اور ضرورت کا کچھ سوال بھی پیدا نہیں ہوتا۔ پیسوں کی خاطر یہ خطبے نہیں دئے تھے ، لوگوں کی
خاطر دئے تھے کہ لوگ اپنی اصلاح کریں اور اللہ کی نظر میں مقبول ٹھہریں۔
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور انور نے فرمایا :
پچھلے خطبات میں لوگوں نے میری آواز میں کچھ دیکھا ہوگا جیسے ہلکی ہلکی کھانسی بعض دفعہ اٹھتی
ہے۔ کھانسی نہیں وہ گلا صاف کرنے کے لئے بعض دفعہ ایک ضرورت محسوس ہوتی ہے اس کے لئے
میں نے بعض مناسب دوائیں استعمال کیں مگر فائدہ نہیں ہو رہا تھا۔ تو اب ایک بات پکڑی گئی ہے جو
میں آپ کے سامنے عرض کر رہا ہوں کیونکہ بہت سے لوگ آرہے ہیں اور ان کی خواہش ہو گی کہ وہ کچھ
نہ کچھ تحفہ مٹھائی کی صورت میں یا کسی اور شکل میں دیں مگر ساتھ اصرار کرتے ہیں کہ تم ضرور کھاؤ اور وہ
اکثر بناسپتی گھی کی تیار کی ہوئی چیزیں ہوتی ہیں جن کے خلاف مجھے سخت الرجی ہے۔ تو کل ہی ایک
صاحب تشریف لائے تھے کہ میں نے اپنے ہاتھ سے جلیبیاں تیار کی ہیں ۔ ہاتھ سے تو کی ہیں مگر کی
تھیں بناسپتی میں ۔ اصرار تھا کہ ضرور چکھو ۔ وہ چکھتے ہی ایک دم جو پہلی و جو پہلی دواؤں کا اثر تھا سارا جاتا رہا۔
تو اس لئے میں یہ بات بیان کر رہا ہوں کہ جلسہ پر آنے والے ضرور کوشش کریں گے کہ ان کا دیا ہوا
میٹھا میں ضرور چکھوں یا نمک بھی ، جو بھی ہو۔ وہ یا درکھیں کہ مجھے بناسپتی گھی سے سخت الرجی ہوتی ہے
اور دواؤں کا جو فائدہ پہنچا ہوتا ہے اس کا کیا دھرا سب ضائع ہو جاتا ہے۔ تو مہربانی فرما کر اس لحاظ
سے جلسہ کے مہمانوں پر رحم کریں کہ مجھے تقریریں کھلی آواز سے کرنے کی توفیق مل جائے اور اپنے
گھروں میں بھی جائزہ لیں ۔ جن لوگوں کو بناسپتی سے الرجی ہوتی ہے بعض دفعہ ان کو پتا بھی نہیں چلتا
اور ہر وقت خود بھی اور بچوں کو بھی کسی نہ کسی گلے یا چھاتی کی بیماری میں مبتلا دیکھتے ہیں تو یہ نسخہ بھی
آزما کے دیکھ لیں۔ میں اُمید رکھتا ہوں کہ ان کو فائدہ پہنچے گا۔