میزبانی اور مہمانی ابراہیمی سنت ہے جلسہ کے میزبانوں اور مہمانوں کو اہم نصائح
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اسوہ حسنہ کی روشنی میں مہمان نوازی اور میزبان و مہمان کے باہمی حقوق و فرائض بیان فرمائے۔ آپ نے جلسہ سالانہ کے پیش نظر مہمانوں کے اکرام، خوش خلقی، صبر اور آدابِ معاشرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ نیز پردے کے قیام، راستوں کے حقوق کی ادائیگی، صفائی کی پابندی اور باہمی مالی معاملات میں احتیاط کی نصائح فرمائیں۔ آخر میں جماعت احمدیہ کے نظامِ حفاظت کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے چوکنا رہنے اور دعاؤں پر زور دیا۔
موضوعات: مہمان نوازی، جلسہ سالانہ، حقوق و فرائض، پردہ، نظام حفاظت
خطبات طاہر جلد 17
501
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
میز بانی اور مہمانی ابراہیمی سنت ہے
جلسہ کے میزبانوں اور مہمانوں کو اہم نصائح
(خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ 24 جولائی 1998ء بمقام مسجد فضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
هَلْ أَتَنكَ حَدِيثُ ضَيْفِ ابْرَاهِيمَ الْمُكْرَمِينَ * إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا
سلما قَالَ سَلامٌ قَوْمٌ مُنْكَرُونَ * فَرَاغَ إِلَى أَهْلِهِ فَجَاءَ بِعِجْلٍ
سَمِيْن
(الثريت : 25 تا 27)
پھر فرمایا:
ان آیات کو میں نے آج کے خطبہ کا عنوان اس لئے بنایا ہے کہ میز بانی اور مہمانی کے موقع پر
ابراہیمی سنت کا تذکرہ کروں اور جماعت سے توقع کروں کہ اسی سنت کو زندہ کریں ۔ جو مہمان حضرت
ابراہیم کے گھر میں داخل ہوئے وہ دراصل فرشتے تھے لیکن انسانی روپ میں، اس لئے حضرت
ابراہیم نے ان کو پہچانا نہیں ۔ قرآن کریم فرماتا ہے کہ مُكْرَمِین مہمان تھے، بہت معزز مہمان تھے ماتا
باوجود اس کے کہ حضرت ابراہیم نے ان کو پہچانا نہیں مگر اتنا کہا کہ ہیں اجنبی اور اس پہلو سے اجنبی
ہوتے ہوئے بھی ان کی مہمانی کا پورا حق ادا کیا۔ پس اس دفعہ جلسہ پر بہت سے جانے پہچانے بھی
آئیں گے اور بہت سے اجنبی بھی ہوں گے۔ جو اجنبی ہوں اُن کا بھی ایک حق ہے اور جو کوئی کسی کے
گھر آتا ہے اور گھروں کے علاوہ جو جماعت کا مہمان بن کر جلسہ پر آتا ہے اس کے حضور کچھ پیش کرنا
خطبات طاہر جلد 17
502
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
بغیر یہ پوچھے کہ آپ کھا چکے ہیں یا نہیں کھا چکے، یہ سنت ابرا ہیمی ہے۔ بعض دفعہ لوگ پوچھ کر مہمان
کے لئے مشکل پیدا کر دیتے ہیں ۔ بعض دفعہ تو مہمان کو جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ پوچھنے
سے لگتا ہے اس کو تکلیف ہوگی تو کہتا ہے نہیں ہم کھا چکے ہیں اور مجھے توقع نہیں کہ جماعت کسی پہلو سے
بھی کسی وقت بھی جھوٹ سے کام لے اور اگر وہ جھوٹ بولیں تو ان کو بتانا پڑتا ہے جو ان کے لئے
شرمندگی یا الجھن کا موجب بنتا ہے کہ ہمارے یہ کہنے سے کہ ہم کچھ کھا کے نہیں آئے میزبان کو تکلیف
ہوگی۔ تو دیکھیں حضرت ابراہیم نے پوچھا نہیں ، کھا چکے ہو نہیں کھا چکے؟ فوراً اندر گئے اور ایک بھنا
ہوا بچھڑا لے آئے ۔ جب انہوں نے اس بچھڑے کو ہاتھ نہ لگایا تو اس کے نتیجے میں بعض آیات سے
پتا چلتا ہے کہ حضرت ابراہیم خوفزدہ ہو گئے کیونکہ مہمان اگر کھانے سے ہاتھ کھینچ لے تو یہ بھی ایک
دستور ہے کہ بعض دفعہ اس لئے ہاتھ کھینچا جاتا ہے کہ آنے والے کا ارادہ شر پہنچانے کا ہوتا ہے۔
اس آیت میں اس کی تفصیل تو بیان نہیں ہوئی لیکن قوم منگرُون میں شاید یہ اشارہ ہو۔ بہر حال اب
جو مہمان ہمارے آنے والے ہیں یہ بہت معزز مہمان ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے مہمان ہیں اور جیسا کہ میں آگے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض روایات پیش
کروں گا آپ سے وہ ت ے وہ توقع کی جاتی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اپنے مہمانوں کے
متعلق رویہ اختیار فرمایا کرتے تھے لیکن سب سے پہلے میں مہمان نوازی کے تعلق میں کچھ احادیث
آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔
پ
مسند احمد کی روایت ہے جو حضرت شریح رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان ہوئی ہے ۔ آپؐ نے کہا
کہ حضور صلی الله سلیم نے فرمایا کہ:
جو شخص اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ مہمان
کی عزت کرے۔“
اللہ تعالیٰ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے۔ یہ بہت گہرا مضمون ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو اللہ
اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس کی بھی ایک مہمان نوازی ہوتی ہے۔ جو اللہ نے کرنی ہے۔ تو جو اللہ
کے بندوں سے اعلیٰ مہمان نوازی کا برتاؤ کرے وہ یہ توقع رکھ سکتا ہے کہ میرا اللہ بھی میری اعلیٰ مہمانی
خطبات طاہر جلد 17
503
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
فرمائے گا۔ تو بظاہر ان دو باتوں کا تعلق نہیں کہ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے ضرور مہمان نوازی
کرے مگر یہ بات اس میں مضمر ہے۔ اس لئے فرمایا:
ضروری ہے کہ وہ مہمان کی عزت کرے اور ایک دن رات سے تین دن رات تک
اسے مہمان رکھے ۔“
66
یہ تو مہمان کا حق ہے کیونکہ مسافرتین دن کا مسافر ہوتا ہے اتنا تو لازماً ہر مہمان کو حق دینا چاہئے کہ تین تولاز
دن تک وہ آپ کے پاس رہے اور اس کی مہمانی کا حق ادا ہو۔ فرمایا:
اگر اس سے زائد عرصہ مہمان اس کے پاس ٹھہرتا ہے اور اس کی مہمان نوازی کرتا ہے تو
یہ اس کی طرف سے صدقہ اور نیکی کی بات ہوگی ۔“
66
اس لئے تین دن کے بعد مہمان کو نکالنا نہیں ہے بلکہ یہ ارشاد ہے کہ وہ تو فرض ہے وہ نیکی میں اس طرح
شمار نہیں ہو سکتا۔ یہ تو تم پر لازم ہے لیکن اس کے علاوہ اگر تم چاہتے ہو کہ نوافل سے کام لو، نیکی سے کام
لو تو پھر مہمان کو اس سے زیادہ ٹھہرنے کی ترغیب دو یعنی اپنے رویہ سے اس سے ایسا سلوک کرو کہ وہ
زیادہ عرصہ کے لئے ٹھہر جائے لیکن مہمان کا بھی تو کچھ فرض ہے۔ فرمایا:
اور مہمان کے لئے مناسب نہیں کہ وہ تین دن سے زیادہ بلا اجازت ٹھہرے۔“
(مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الصحابة ، حديث أبي شريح الخزاعي ، مسند نمبر :16374)
تو دونوں کے فرائض اور دونوں سے جو تقاضے ہیں دونوں کو بیان فرمایا اور میزبان کو تکلیف میں ڈالے
سے مراد یہ ہے کہ اگر میزبان نیکی کی خاطر کہے بھی کہ آپ ضرور ٹھہریں تو مہمان کو اتنا خیال کرنا چاہئے
کہ بعض میزبان تکلف سے بھی کہا کرتے ہیں اس لئے اپنی طرف سے وہ اس بات کو خوب کھول دے
کہ میں ٹھہر چکا ہوں جتنا ٹھہرنا تھا اب مجھے اجازت دیں لیکن جو مہمان پاکستان سے تشریف لائے
ہیں ان کا عرصہ تین دن کا نہیں ۔ جماعت UK نے یعنی United Kingdom کی جماعت نے
ان کے لئے پندرہ دن کی مہمانی کی ذمہ داری قبول کی ہے اس لئے وہ سارے مہمان جو باہر سے آئے
ہیں پندرہ دن کے لئے جماعت United Kingdom کے مہمان ہوں گے خواہ یہ مہمانی ان کی
ذاتی ہو یعنی جماعت کی طرف سے مہمان کا انتظام نہ ہو تو یہی سمجھیں کہ وہ جماعت ہی کی طرف سے
مہمانی ہے کیونکہ ہر شخص ؟ ہر شخص جو جماعت کا حصہ ہے اس پر بہت سی ذمہ داریاں ہیں ۔ وہ جماعت کی
خطبات طاہر جلد 17
504
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
نمائندگی ہی میں ان کی میزبانی کا حق ادا کرتا ہے۔ پس اس پہلو سے چودہ دن تک ان کے ہاں ٹھہرنا
بھی اگر وہ چاہیں، پسند کریں کہ ذاتی طور پر ہمارے ہاں ٹھہر و تو درست ہے۔ اگر نہیں تو تین دن کے
بعد جماعتی انتظام کی طرف منتقل ہو جا ئیں۔ اس سلسلہ میں یہ یا درکھنا چاہئے کہ جماعتی انتظام کے تحت
مختلف آنے والے مہمانوں کے مزاج اور ان کے حالات کے مطابق مختلف انتظامات کئے گئے ہیں
مگر بنیادی طور پر اکرام کا حق ہر ایک کا ہے۔ ہر شخص کا اکرام ہونا چاہئے ۔
۔
ایک اور حدیث مسلم کتاب البر سے لی گئی ہے۔ حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان
کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی الا الہ سلیم نے فرمایا:
معمولی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھو۔ اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے پیش آنا بھی نیکی ہے۔“
(صحیح مسلم ، کتاب البر والصلة، باب استحباب طلاقة الوجه عند اللقاء، حدیث نمبر :6690)
تو یہ بھی مہمان نوازی کی قسمیں ہیں خواہ آپ کا ؟ میں ہیں خواہ آپ کا براہ راست مہمان ہو یا نہ ہو اس سے خندہ خندہ پیشانی سے
پیش آئیں اور سارے جلسے پر یہ ماحول ہو کہ ہر شخص مسکرا کر اور خندہ پیشانی سے ہر ایک کا استقبال
کر رہا ہو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے یہ ابن ماجہ سے لی گئی ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ السلام نے فرمایا:
دو
جب تمہارے پاس کسی قوم کا سردار یا معزز آدمی آئے تو اس کی حیثیت کے مطابق
اس کی عزت و تکریم کرو ۔“
(سنن ابن ماجه، کتاب الأدب، باب اذا أتاكم كريم قوم فأكرموه ، حدیث نمبر : 3712)
یہ میں نے اس لئے بیان کرنا ضروری سمجھا ہے کہ ہمارے بہت سے ایسے مہمان ہیں جو جماعت سے
تعلق نہیں رکھتے اور مختلف دنیا کے گوشے گوشے سے آئے ہوئے ہیں۔ ان کا جو الگ انتظام ہوتا ہے
اور غیر معمولی توجہ دی جاتی ہے کوئی یہ خیال نہ کرے کہ بعض مہمانوں کو تو عام مہمانوں میں شامل
کیا گیا ہے بعض سے خاص سلوک ہو رہا ہے۔ یہ خاص سلوک حضرت اقدس محمد رسول اللہ صل اللہ السلام کی
ہدایت کے مطابق ہوتا ہے اور یہ حدیث اس پر گواہ ہے ۔ جب کسی قوم کا سردار یا معزز شخص آئے تو
اس سے اس کی شان کے مطابق سلوک کرو کیونکہ دراصل وہ اپنی پوری قوم کا نمائندہ ہوتا ہے۔ اب
اس نے واپس جا کر اس قوم کو بتانا ہے کہ مجھ سے کیا سلوک کیا گیا۔
خطبات طاہر جلد 17
505
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
رض
ایک اور حدیث عبداللہ بن طحفہ" کی طرف سے روایت ہے مسند احمد بن حنبل سے لی گئی ہے۔
عبد الله بن طحفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ :
دو
جب آنحضرت صلی الا السلام کے پاس کثرت سے مہمان آنے لگے تو آپ صلی لا السلام فرمایا
کرتے تھے کہ ہر کوئی اپنا مہمان لیتا جائے ۔“
یہ وہ حدیث نہیں ہے جو میں پہلے بھی کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں اس سے ملتی جلتی یہ حدیث ہے کیونکہ یہ
آئے دن واقعہ پیش آیا کرتا تھا یہ روز کا دستور تھا ، ہر وقت آنے والے مہمان آیا کرتے تھے اور
آنحضرت مصلی اسلام یہی فرمایا کرتے تھے کہ جس کے پاس توفیق ہے وہ اپنا اپنا مہمان لیتا جائے ۔
عبد اللہ بن طخفة بیان کرتے ہیں کہ :
رض
میں ان میں تھا جو آنحضرت صلی شما ای ایم کے ساتھ گئے تھے۔ جب آپ مالی ما کی ستم گھر پہنچے۔“
یہ گئے سے مراد ہے کہ ایک موقع پر مہمانوں کی کثرت کی وجہ سے مہمان لے جانے والے کم رہ گئے
تو آنحضرت صلی لا الہ ہم اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئے اور عبد اللہ بن طحفہ کہتے ہیں میں بھی آپ صلی الا یہ ستم
کے ساتھ تھا۔
-
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا کیا گھر میں کھانے کو کچھ ہے۔ انہوں نے
کہا جی ہاں - حويسة ( کوئی عرب کھانا ہے ) جو میں نے آپ صلی للہ السلام کے افطار کے
لئے تیار کیا ہے۔ ( یعنی آنحضور صلی للہ اکلیلیم روزے سے تھے ) راوی کہتا ہے حضرت رسول
اللہ صلی له السلام نے جب فرمایا تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا وہ کھانا ایک برتن میں
ڈال کر لائیں اس میں سے رسول اللہ صلی لا الہ سلیم نے تھوڑا سا لیا اور تناول فرمایا۔
یعنی افطار میں دیر نہیں کی ۔ آپ صلی الی الیکم مہمان سے پہلے کھانا نہیں کھایا کرتے تھے مگر افطار کا اپنا
تقاضا ہے اس لئے آپ مالی ام ال سلیم نے کچھ تھوڑ اسا اس میں سے لیا اور تناول فرمایا۔ پھر فرمایا :
بسم اللہ کر کے کھائیں ۔ بِسْمِ اللہ کر کے کھائیں کا حکم دوسروں کو دیا ہے۔ آپ
نے تو بسم اللہ کر کے ہی کھایا تھا چنانچہ ہم نے اس کھانے میں سے اس طرح کھایا
کہ ہم اسے دیکھ نہیں رہے تھے۔ بعد ازاں آنحضرت مصلی یاتم نے فرمایا: ا۔ اللہ السلام اے عائشہ !
کیا تمہارے پاس پینے کو کچھ ہے۔ انہوں نے کہا جی حریرہ ہے۔ (جو پتلا حلوہ ہوتا ہے
خطبات طاہر جلد 17
506
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
اور بہت لذیذ ہوتا ہے) جو میں نے آپ صلی الله السلام کے لئے تیار کیا ہے۔ فرمایا لے آؤ۔
حضرت عائشہ وہ لائیں تو آنحضرت صلی الہ السلام نے پکڑا اور برتن کو اپنے منہ کی طرف بلند
کیا۔ تھوڑا سا نوش کر کے فرمایا بسم اللہ کر کے پینا شروع کریں ۔“
دو باتیں پیش نظر رہنی چاہئیں ایک تو افطار کی وجہ سے تاخیر مناسب نہیں تھی دوسرے دونوں مرتبہ
افطار ہو چکا تو پھر بھی حریرہ / لبینة پیتے وقت بھی پہلے اپنے منہ سے لگایا۔ یہ لازماً اس غرض سے تھا
کہ اس تھوڑے کھانے اور تھوڑے پینے میں برکت پڑ جائے اور ایسا ہی ہوا۔ پھر ہم اس طرح پی
رہے تھے کہ ہم اسے دیکھ نہیں رہے تھے ۔ مطلب یہ ہے کہ ان کو خیال تھا کہ تھوڑا سا ہوگا جو ہے وہ
پی لیں مگر وہ نہ دیکھنے کے باعث نہ وہ ختم ہو رہا تھا نہ ان کو اس سے اپنے ساتھی کے لئے ہاتھ روکنے
پڑے تو چلتا رہا اور ختم نہیں ہوا جب تک سب سیر نہ ہو گئے ۔
دو
اس کے بعد آنحضور صلی السلام خود گھر کی طرف چل پڑے اور پھر گھر سے مسجد کو چلے
آئے کیونکہ ہم مسجد میں لیٹے ہوئے تھے۔ مسجد میں کہتے ہیں میں تو اوندھے منہ لیٹ کر
الٹا پڑ کے سو گیا ۔ صبح آنحضور صلی ال السلام جب تشریف لائے اور لوگوں کو الصلوة، الصلوة
کہہ کر نماز کے لئے بیدار کرنے لگے ۔“
یہ بھی ایک سنت ہے کہ مہمانوں کو نماز کے لئے بیدار کرنا چاہئے ۔ آنحضرت صلی اللہ السلام کا یہ معمول تھا کہ
جب آپ صلی شما یہ کام آتے تو لوگوں کو نماز کے لئے اٹھاتے یعنی یہ اس لئے فرمارہے تھے کہ آپ صلی اٹھا کہ ہم
کا دستور تھا کوئی اچانک، اتفاقاً ہونے والا واقعہ نہیں تھا۔
” جب میرے پاس سے گزرے تو میں اس وقت اوندھے منہ لیٹا ہوا تھا۔ آپ صلے الا یہ کام
نے دریافت فرمایا تم کون ہو؟ میں نے عرض کی میں عبداللہ بن طخفہ ہوں ۔ آپ صلی الله السلام
فرمانے لگے سونے کا یہ انداز ایسا ہے جسے اللہ عز وجل نا پسند فرماتا ہے۔“
(مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الصحابة، حديث طخفة الغفاري ، مسند نمبر : 23616)
پس سونے کے متعلق بھی یاد رکھیں کہ الٹے پڑ کے سونا مناسب نہیں ہے۔ حضور اکرم صلی لا اکلیلی دائیں
کروٹ لیٹا کرتے تھے، پیٹھ کے بل لیٹنا بھی جائز ہے۔ بعض صورتوں میں بائیں طرف کروٹ لینا
بھی بعض بیماریوں کی وجہ سے جو دائیں طرف لیٹنے سے بڑھتی ہیں ضروری ہو جاتا ہے۔ تو یہ کوئی شرعی
خطبات طاہر جلد 17
507
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
مسئلہ نہیں ہے کہ ضرور دائیں طرف لیٹا جائے مگر اوندھے لیٹنے کو حضور اکرم صلی ال اسلیم اس لئے ناپسند
فرماتے تھے کہ اللہ ناپسند فرماتا ہے اور یہ ایک عجیب طبی حقیقت ہے کہ اکثر وہ بچے جن کو مائیں الٹا
ڈال دیتی ہیں اکثر تو نہیں مگر ان میں سے بہت سے بچے جن کو مائیں الٹا ڈالتی ہیں ان کا سانس بند
ہو جاتا ہے اور وہ سوتے ہی میں فوت ہو جاتے ہیں۔ پس طبی لحاظ سے بھی یہ ایک مضر بات ہے اوندھے
منہ نہیں سونا چاہئے۔
رض
ایک روایت حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے لی گئی ہے یعنی ابن عمر بھی صحابی تھے اور
حضرت عمر بھی صحابی تھے اس لئے عنہما کہنا چاہئے ۔ حضرت ابن عمر نے اپنے باپ عمر سے بیان کیا ہے
رضی اللہ عنہما ۔ اللہ ان دونوں سے راضی ہو۔ وہ کہتے ہیں کہ:
آنحضرت صل ال ال تیم سفر کے ارادہ سے جب اونٹ پر بیٹھ جاتے تھے تو تین بار تکبیر کہتے
اور پھر یہ دعا مانگتے ، پاک ہے وہ ذات جس نے اسے ہمارے تابع فرمان
۔“
اب آپ میں سے میرا نہیں خیال کہ کوئی آنے والا بھی اونٹ پر بیٹھا ہو سوائے اس کے کہ ڈیرہ غازی
خان کے کچھ لوگ اونٹ پر بیٹھ کر گاڑی تک پہنچے ہوں یہ الگ مسئلہ ہے لیکن مرا د سواری ہے۔ آج کی
جو سواری ہے وہ اونٹ کا قائم مقام ہے اِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ (التکویر : 5) جب بہتر سواریاں
ایجاد ہو جائیں گی اور اونٹنیوں کو بیکار چھوڑ دیا جائے گا۔ یہ آیت بتا رہی ہے کہ اونٹ سے مراد یہاں
صرف سواری ہے۔
دو
د تین بار تکبیر فرماتے پھر دعا مانگتے پاک ہے وہ ذات جس نے اسے ہمارے تابع
فرمان کیا ۔ سُبْحَنَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هُذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ (الزخرف:14) حالانکہ
ہم میں اسے قابورکھنے کی طاقت نہیں تھی ہم اپنے رب کی طرف ہی جانے والے ہیں۔
اے ہمارے خدا! ہم تجھ سے اپنے اس سفر میں بھلائی اور تقویٰ چاہتے ہیں۔ تو ہمیں ہمیں
ایسے نیک عمل کرنے کی توفیق دے جو تجھے پسند ہوں ۔ اے ہمارے خدا! تو ہی ہمارا یہ
سفر آسان کر دے اور اس کی دوری کو لپیٹ دے۔“
دوری کو لپیٹ کا مطلب یہ ہے کہ جیسا کہ آپ لوگ بڑی بڑی دور سے ہوائی جہازوں پر بھی آئے ہیں،
رستے میں کوئی تکلیف نہ ہو کہ سفر لمبا محسوس ہو۔ آتی دفعہ تو آپ کو یہ دعا یاد نہیں تھی لیکن جاتی دفعہ تو یاد
ہوگی ۔ اس لئے جاتی دفعہ کی تکلیفوں سے بچنے کے لئے بھی یہ دعا کریں۔
خطبات طاہر جلد 17
508
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
”اے ہمارے خدا ! تو اس سفر میں ہمارے ساتھ ہو اور پیچھے گھر میں خبر گیر ہو۔اے
ہمارے خدا! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سفر کی سختیوں سے، ناپسندیدہ اور بے چین کرنے
والے مناظر سے، مال اور اہل و عیال میں بڑے نتیجے سے اور غیر پسندیدہ تبدیلی سے ۔“
66
کوئی پہلو بھی ایسا نہیں جس کو حضور اکرم صلی السلام نے نظر انداز فرما دیا ہو۔ سفر کے دوران جو کچھ پیش
آسکتا ہے ان سب کے لئے آپ صلی اٹھا لی تم نے دعا کی ہے کہ اچھی باتیں تو پیش آئیں سفر سے وابستہ
کوئی بری باتیں پیش نہ آئیں اور پیچھے رہ جانے والوں کے لئے بھی دعا کی ہے جن کی طرف لوٹ کر
جارہے ہیں ان کے لئے بھی دعا کی ہے۔ غیر پسندیدہ تبدیلی ۔ اس دعا میں صرف گھر والے ہی
پیش نظر نہ رکھیں بلکہ ملک والے بھی پیش نظر رکھیں ۔ آج تک تو ہم یہی دیکھ رہے ہیں کہ ہر تبدیلی
ناپسندیدہ ہی ہو رہی ہے۔ پس شاید آپ شاید آپ جو یلہ سفر کر کے یہاں آئے ہیں ہیں آپ کی دعاؤں کی برکت
سے واپسی پر آپ کچھ اچھی تبدیلیاں بھی دیکھ لیں ۔ تو محض گھر والوں کے لئے اچھی تبدیلیوں کی نہیں
بلکہ اپنے اہل وطن کے لئے بھی اچھی تبدیلیوں کی دعا کرتے ہوئے جائیں ۔
پھر جب آپ سفر سے واپس آتے تو یہی دعا مانگتے اور اس میں یہ زیادتی فرماتے “
66
یعنی سفر سے واپسی والوں کے لئے یہ زیادتی ہے اس دعا میں آتی دفعہ بھی پچھلوں کے لئے یہ دعا مانگا
کرتے تھے کہ جب ہم واپس جائیں تو یہ کچھ ہو۔ واپسی پہ بھی بعینہ وہی دعا مانگتے تھے مگر اس میں
ایک چیز کا اضافہ فرما دیتے تھے۔
ہم واپس آئے ہیں تو بہ کرتے ہوئے عبادت گزار اور اپنے رب کی تعریف میں رطب
اللسان بن کر
(صحیح مسلم ، کتاب الحج، باب استحباب الذكر اذا ركب دابته ، حدیث نمبر : 3275)
تو یہاں جلسہ پر جو آپ سیکھیں گے اس کے نتیجے میں آپ کو زیب دے گا کہ یہ بھی اس سفر کی دعا میں
شامل کر لیں کہ اے ہمارے رب ہم تو بہ کرتے ہوئے تیری طرف لوٹ رہے ہیں، عبادت گزار بنتے
رئے اور اپنے رب کی تعریف میں رطب اللسان ہوتے ہوئے۔ عبادت کے مضمون پر میں بہت
سے خطبات دے چکا ہوں مگر جلسہ کے دوران عبادت کی طرف متوجہ کرنے کے لئے یہ حدیث
میرے کام آئی ہے۔ جب واپسی پہ عبادت گزار کا ذکر فرمایا گیا ہے تو معلوم ہوا کہ سفر کے دوران جو
ہوئے
خطبات طاہر جلد 17
509
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
پہلے پوری طرح عبادت گزار نہیں تھے وہ پہلے سے بڑھ کر عبادت گزار ہو گئے ۔ تو یہاں اگر آپ
عبادت کے ڈھنگ سیکھیں گے تو واپسی پہ یہ دعا مانگ سکیں گے۔ حضرت خولہ بنت حکیم رضی اللہ تعالٰی
عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی لا الہ سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:
جو شخص کسی مکان میں رہائش اختیار کرتے یا کسی جگہ پڑاؤ ڈالتے وقت یہ دعا مانگے،
میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں اور اس شر سے جو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا
ہے پناہ مانگتا ہوں تو اس شخص کو وہاں رہائش ترک کرنے یا اس جگہ سے کوچ کرنے تک
کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی ۔“
66
(صحیح مسلم، کتاب الذكر والدعا، باب في التعوذ من سوء القضاء ۔۔۔،حدیث نمبر : 6878)
اب یہ خیال کریں۔ یں گے کہ منہ سے یہ دعا کرنے کے نتیجے میں پیچھے ہر گز کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہو گا تو
اس کا مطلب ہے آپ نے اس کے مرکزی پیغام کو سمجھا نہیں ، میں اللہ تعالیٰ کے کلمات کی پناہ میں
آتا ہوں مکمل طور پر اور اس شر سے جو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے پناہ چاہتا ہوں ۔ تو جوشر سے پناہ مانگ
رہا ہے وہ شر سے پناہ دینے والا بھی ہوگا ۔ اگر شر سے پناہ دینے والا نہ ہو تو اس کے حق میں یہ وعدہ پورا
نہیں ہو سکتا کہ شروع سفر سے واپسی تک اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا لیکن اگر اس طرح لازما اللہ کی
پناہ مانگے کہ خود بھی لوگوں کو شر سے پناہ دینے والا ہو اور اس سے کوئی شرکسی کو نہ پہنچے تو مجھے کامل یقین
ہے کہ اس کو کوئی چیز بھی گزند نہیں پہنچائے گی ۔
اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مہمان نوازی سے تعلق رکھنے والی روایات
میں سے جو بکثرت ہیں صرف چند چن کے آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں جو میرا خیال ہے شاید پہلے
بیان نہ ہوئی ہوں اور اگر بیان ہو بھی گئی ہوں تو آج کل کے موقع پر ان کا دوہرانا مناسب ہے۔
سید حبیب اللہ صاحب کو مخاطب کر کے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا :
آج میری طبیعت علیل تھی اور میں باہر آنے کے قابل نہ تھا مگر آپ کی اطلاع ہونے
پر میں نے سوچا کہ مہمان کا حق ہوتا ہے جو تکلیف اٹھا کر آیا ہے اس واسطے میں اُس حق
کو ادا کرنے کے لئے باہر آ گیا ہوں۔“
( البدر جلد 6 نمبر 13 صفحہ : 8 مؤرخہ 28 مارچ 1907ء)
خطبات طاہر جلد 17
510
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
مجھے اس روایت کے بیان کرنے سے بعض باتیں مقصود ہے باتیں مقصود ہیں ۔ اول یہ کہ قطع نظر اس کے کہ میں
علیل ہوں یا نہ ہوں میں ہمیشہ یہ پوری کوشش کرتا ہوں کہ آنے والے مہمانوں کی خاطر ان کے لئے
ملاقات کا وقت نکالوں لیکن اللہ کا فضل ہے کہ میں علیل نہیں ہوں لیکن اس کے باوجود لوگ سمجھتے ہیں کہ
میری ہمدردی زیادہ لیں گے اس بات پر کہ اگر وہ غور سے مجھے دیکھیں کہ کوئی علالت کی علامت ان کو
دکھائی دے جائے اور اس پر وہ پر وہ کہیں کہ او ہو آپ تو علیل ہیں۔ یہ طریق نا مناسب ہے ۔ حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام علیل تھے بھی ، ہوتے بھی تھے تو کوئی نہیں کہا کرتا تھا کہ آپ علیل
لگ رہے ہیں ۔ تو اخلاق حسنہ کا یہ تقاضا ہے تب ہی میں بار بار جماعت کو سمجھاتا ہوں کہ بعض لوگ تو
اس طرح گہری اترنے والی نگاہوں سے دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ ان نگاہوں سے بھی گھبراہٹ ہوتی
ہے۔ وہ چاہتے ہیں کوئی علامت مل جائے جس پر وہ اپنی ہمدردی کا ا پر وہ اپنی ہمدردی کا اظہار کر سکیں اور اگر وہ علام علامت نہ
ملے تو پھر صحت کے متعلق لا زما ذ کر شروع کر دیتے ہیں۔ بھئی اپنی ملاقات کرو، اپنے کام سے کام رکھو،
اپنی صحت کے متعلق دعا مانگنے کی درخواست ۔ درخواست بے شک کرو مگر میرے معاملہ میں مہربانی فرما کر دخل نہ دیا
کرو کیونکہ اس سے مجھے الجھن پیدا ہوتی ہے۔ میں جب حاضر ہوں، ہر حال میں حاضر ہوں ، بیمار
ہوں تب بھی حاضر ہوں تو پھر آپ کا کیا حرج ہے۔ میری بیماری کو مجھ پر اور میرے خدا پر چھوڑ دیں
اگر کوئی ہو لیکن میں آپ کو یقین دلا رہا ہوں کہ مجھے کوئی بیماری نہیں ہے، میں بالکل ٹھیک ہوں اور پہلے
سے بہت بہتر ہوں ۔
خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آج کل جو میں اپنے اوپر محنت کر رہا ہوں وہ خاص قسم کی غذا
کھاتا ہوں ، خاص غذاؤں سے پر ہیز کرتا ہوں اور اس کے علاوہ سیر میں بہت باقاعدگی کرتا ہوں ۔
اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ میری سیر کے دوران جو پہلے ایک گھنٹے کی ہوا کرتی تھی میں نے محسوس کیا
ہے کہ از خود مجھ میں طاقت آگئی ہے اور میں وہی گھنٹے کی سیر پینتالیس منٹ میں کر لیتا ہوں۔ بعض دفعہ
اس سے بھی کم اور بعض دفعہ میرے ساتھیوں کو دوڑنا پڑتا ہے۔ تو یہ وہ اس زمانے کی باتیں ہیں جب
نیا تھا میں میں نیا نیا یہاں آیا تھا اور دن بدن اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس میں بہتری ہو رہی ہے تو جب خدا نے اتنا
احسان فرمایا ہے تو کیا ضرورت ہے آپ کو دخل اندازیوں کی۔ میں خدا کے فضل سے بالکل ٹھیک ہوں۔
اب بعض دفعہ مجھے کھانسی بھی ہو جاتی ہے تھوڑی سی ، آپ کو یاد ہونا چاہئے کہ حضرت مصلح موعود کو
خطبات طاہر جلد 17
511
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
مسلسل کھانسی ہوتی تھی۔ حضرت مصلح موعودؓ کو جب کھانسی ہوتی تھی تو یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ نے کبھی
بھی اس وقت کے بہترین ایلو پیتھک علاج سے اجتناب نہیں فرمایا اس کے باوجود ساری عمر کھانسی لگی
رہی اور بولنے والوں کو طبعاً کھانسی ہو بھی جاتی ہے۔ تو یہ اللہ کا بہت احسان ہے کہ میں چونکہ اپنا علاج
ساتھ ساتھ خود کرتا رہتا ہوں اس لئے بہت حد تک کھانسی سے بچ گیا ہوں ۔ اس زمانہ میں کب لوگ
حضرت مصلح موعود کو کہہ کے تنگ کیا کرتے تھے کہ او ہو اب آپ کو کھانسی ہوئی ، اب آپ کو کھانسی
ہوئی ، اب آپ کو کھانسی ہوئی۔ وہ قہوہ پیتے جاتے تھے اور کھانسی ہوتی جاتی تھی۔ تو آپ کی یہ باتیں
آپ کے دخل دینے والی ہیں ہی نہیں ، ان کو بالکل چھوڑ دیں۔ جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے مجھے خدا
کے فضل سے اگر کھانسی اٹھی بھی تو ہرگز کوئی تکلیف محسوس نہیں کرتا۔ نہ چھاتی میں، نہ گلے میں، ادنی
سابھی درد کا احساس نہیں ہوتا۔ کثرت سے بولنے کے نتیجے میں بعض دفعہ ہلکی سی ایک خراش سی پیدا
ہوتی ہے جس کے نتیجے میں کھانسی اٹھتی رہتی ہے۔ اگر ایسا ہو جو میری صورت میں اب بہت کم ہوتا ہے
تو ہونے دیں، ہرگز کوئی فکر کی بات نہیں ہے۔
اب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک روایت آپ کے سامنے رکھتا ہوں جس
میں ہمارے لئے جلسہ کے دنوں میں بہت سے سبق ہیں ۔ فرمایا :
اگر کوئی مہمان آوے اور سب وشتم تک بھی اس کی نوبت پہنچے، تو تم کو چاہئے کہ چپ کر
رہو۔ جس حال میں کہ وہ ہمارے حالات سے واقف نہیں ہے نہ ہمارے مریدوں میں
وہ داخل ہے تو کیا حق ہے کہ ہم اس سے وہ ادب چاہیں جو ایک مرید کو کرنا چاہئے ۔“
اب اس میں دو باتیں ہیں ۔ ایک یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے مریدوں سے ہرگز
توقع نہیں رکھتے تھے کہ وہ سب وشتم سے کام لیں۔ پس اگر کوئی سب وشتم یعنی گالی گلوچ سے کام لے
رہا ہے تو آپ کو توقع رکھنی چاہئے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مرید نہیں ہے اور جو مرید ہے
اسے سوچنا چاہئے کہ اس سے مسیح موعود کو کیا توقع تھی۔ جو سنے والا ہے وہ یہی سمجھے کہ یہ مرید نہیں ہے
اور صبر سے کام لے اور جو مرید ہے وہ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے کیا کر رہا ہے اور حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کو اس سے کیا توقع تھی ۔ فرمایا:
خطبات طاہر جلد 17
512
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
( جو ایک ) یہ بھی ان کا احسان ہے کہ نرمی سے بات کرتے ہیں ( یعنی باہر سے آنے
والے مہمان اکثر خوش خُلق ہی ہوتے ہیں ) خدا کرے کہ ہماری جماعت پر وہ دن
آوے کہ جو لوگ محض نا واقف ہیں اگر وہ آئیں تو بھائیوں کی طرح سلوک کریں ۔“
66
( البدر جلد 2 نمبر 7 صفحہ : 51، مؤرخہ 6 مارچ 1903ء)
بعض دفعہ جلسہ کے دنوں میں موسم بھی خراب ہو جاتا ہے۔ اس خراب موسم میں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کیا توقع رکھتے ہیں۔ فرمایا:
آج کل موسم بھی خراب ہے اور جس قدر لوگ آئے ہوئے ہیں یہ سب مہمان ہیں اور
مہمان کا اکرام کرنا چاہئے ۔ ( اس میں احمدی اور غیر احمدی مہمان کا فرق نہیں کیا
گیا۔ مسلم غیر مسلم کا فرق نہیں کیا گیا ) اس لئے کھانے وغیرہ کا انتظام عمدہ ہوا اگر کوئی
دودھ مانگے ( تو ) دودھ دو، چائے مانگے ( تو ) چائے دو ۔ کوئی بیمار ہو تو اس کے موافق
الگ کھانا اسے پکا دو ۔“
البدر جلد 2 نمبر 33 صفحہ :358، مؤرخہ 4 ستمبر 1903ء)
اب مجھے یہ تو علم نہیں کہ دودھ کا کوئی انتظام جماعت کی طرف سے ہوتا ہے یا نہیں مگر مسلسل چائے کا لنگر تو
جاری رہتا ہے اور اس کے علاوہ پر ہیزی کھانا یا ایسا کھانا جو پر ہیزی تو نہیں مگر بیمار بھی کھا سکتے ہیں ایسے
کھانے کا انتظام ہوتا ہے۔ ایک موقع پر آپ نے میاں نجم الدین جو مہتم لنگر خانہ تھے ان کو بلا کر فرمایا :
” دیکھو بہت سے مہمان آئے ہوئے ہیں ان میں سے بعض کو تم شناخت کرتے ہو اور بعض
کو نہیں اس لئے مناسب یہ ہے کہ سب کو واجب الاکرام جان کر تواضع کرو۔ (خواہ پہچانو یا
نہ پہچانو ، ہو سکتا ہے کہ کسی قوم کا کوئی معزز شخص بھی ہو۔ ہر ایک سے ایسا سلوک کرو گویا
ہر ایک شخص صاحب اکرام ہے ) سردی کا موسم ہے چائے پلاؤ اور تکلیف کسی کو نہ ہو۔
یہاں جماعت U۔ K کے لئے کچھ آسانی ہے دودھ کا ذکر نہیں ) سردی کا موسم ہے
چائے پلاؤ اور تکلیف کسی کو نہ ہو۔ تم پر میرا حسن ظن ہے کہ مہمانوں کو آرام دیتے ہو۔ ان
سب کی خوب خدمت کرو۔ اگر کسی گھر یا مکان میں سردی ہو تو لکڑی یا کوئلہ کا انتظام کر دو ۔“
(البدر جلد 3 نمبر 2 صفحہ : 13، مؤرخہ 8 جنوری 1904ء)
خطبات طاہر جلد 17
513
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
بعض علاقوں کے مہمانوں کو سردی نہ بھی ہو تو سر دی بہت لگتی ہے اور پاکستان کی شدید گرمی سے آنے
والوں میں سے بھی کئی ایسے ہیں جو مجھے ملنے آتے ہیں تو کہتے ہیں یہاں سردی ہے حالانکہ سردی وردی
کچھ نہیں لیکن آب و ہوا کی تبدیلی سے یہ ہو جاتا ہے۔ انڈونیشیا کے مہمان جب بھی آتے ہیں وہ خواہ
گرمی ہو، وہ سردی سے کانپ رہے ہوتے ہیں۔ اس لئے ان کی بیرکس میں میں نے کہا ہوا ہے کہ
ہمیشہ ہیٹرز وغیرہ کا انتظام کرو کیونکہ یہ ان کی آب و ہوا کے نتیجہ میں ان کا حق تم پر ہے۔
مولوی حسن علی صاحب مرحوم نے اپنے واقعہ کا خود اپنے قلم سے ذکر کیا جو ان کی کتاب
تائید حق“ میں چھپا ہے۔ آپ فرماتے ہیں:
وو
وو
مرزا صاحب کی مہمان نوازی کو دیکھ کر مجھ کو بہت تعجب سا گزرا ۔“
یہ حضرت مولوی حسن علی صاحب کے احمدیت قبول کرنے سے پہلے کے سفر کا حال ہے جو انہوں نے
احمدیت قبول کرنے کے بعد بعینہ اسی طرح لکھا جو اس سفر میں آپ نے محسوس کیا اور دیکھا۔ کہتے ہیں:
مرزا صاحب کی مہمان نوازی کو دیکھ کر مجھ کو بہت تعجب سا گزرا ۔ ایک چھوٹی سی بات
لکھتا ہوں جس سے سامعین ان کی مہمان نوازی کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ مجھ کو پان کھانے
کی بری عادت تھی۔ (جس زمانہ میں یہ لکھا گیا غالباً اس وقت پان چھوڑ بیٹھے ہوں گے۔
کہتے ہیں: مجھ کو پان کھانے کی بری عادت تھی ۔ امرتسر میں تو مجھے پان ملا لیکن بٹالہ میں
مجھ کو پان کہیں نہ ملا۔ ناچار الا بچی وغیرہ کھا کر صبر کیا۔ میرے امرتسر کے دوست نے کمال
کیا کہ حضرت مرزا صاحب سے نہ معلوم کسی وقت میری اس بری عادت کا تذکرہ کر دیا۔
جناب مرزا صاحب نے گورداسپور ایک آدمی کو روانہ کیا۔ دوسرے دن گیارہ بجے دن کے
جب کھانا کھا چکا تو پان موجود پایا۔ سولہ کوس سے پان میرے لئے منگوایا گیا تھا ! “
رساله تائید حق از مولوی حسن علی صاحب، صفحہ:50)
ی تھی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مہمان نوازی ۔ یہ اس مہمان نوازی کا عالم تھا جس
میں کوئی ریا کا شائبہ تک نہیں ۔ مہمان سمجھتا تھا کہ پان یہاں مہیا نہیں ہو سکتا۔ بٹالہ میں نہیں تو قادیان
میں کہاں سے ہوگا لیکن حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سولہ میل دور گورداسپور آدمی
بھیجا اور ان کو ان کی عادت کے مطابق پان پیش فرمادیا۔
خطبات طاہر جلد 17
514
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
اب میں حسب سابق جلسہ پر آنے والوں اور ان کے مہمان نوازوں کو عمومی نصائح کرتا ہوں جو
ہر اس خطبہ میں کیا کرتا ہوں جو جلسہ سے پہلے کا خطبہ ہوتا ہے۔
قرض لینا۔ بعض لوگوں کو قرض لینے کی عادت ہوتی ہے اور جن کو عادت ہوتی ہے ان کو واپسی کی
عادت نہیں ہوتی ۔ اس لئے اگر کوئی بد قسمتی سے ایسے لوگ آگئے ہوں تو ان کو خیال کرنا چاہئے کہ یہ اللہ
کے میزبانوں کا اللہ کے مہمانوں پر حق ہے کہ ان کو نا جائز تکلیف نہ دی جائے ۔ یہاں جتنے لوگ آپ کی
میزبانی کریں گے ان سے قرض نہ مانگا کریں اور ان کو چھوڑ کر آپس میں بھی ایک دوسرے سے نہ مانگا
کریں کیونکہ جن کو یہ عادت ہے میں جانتا ہوں کہ ان کو نہ دینے کی عادت بھی ہوتی ہے لیکن اس کے
با وجود واقعی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ میں نے اس سے پہلے اس بات کا انتظام کیا تھا کہ جن کو واقعی ضرورت
ہو وہ نظام جماعت سے رابطہ کریں۔ امیر صاحب سے بات کریں یا مجھے لکھیں۔ بتائیں کہ کیا ضرورت
پیش آگئی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیشہ سچی ضرورت کو ضرور پورا کیا گیا ہے۔ تو کیوں اپنے آپ کو ابتلا
میں ڈالتے ہیں یا دوسروں کو ابتلا میں ڈالتے ہیں۔ لین دین کے معاملہ میں صاف ہو جائیں۔
جو گھر کے عزیز رشتہ دار ہوں ان پر تین دن یا پندرہ دن کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔ وہ رشتہ دار ۔ دا
رشتہ داروں کے پاس آتے رہتے ہیں ان کا آپس کا ایک سلوک ہے جو روایت چلتا ہے۔ بعض رشتہ دار،
بعض رشتہ داروں کو اپنے گھر مہینوں رکھنا چاہتے ہیں اور ان کے جانے سے ان کو تکلیف ہوتی ہے اور
یہ ایسی باتیں ہیں جن کو الگ الگ لکھا نہیں جا سکتا، الگ الگ بیان نہیں کیا جا سکتا مگر آپس کے
تعلقات ہیں جو خود بخود اس بات کو واضح کرتے ہیں۔ تو ایسے آنے والے رشتہ دار اپنے آپ کو مستثنیٰ
سمجھیں ، تین دن اور پندرہ دن سے۔ جن کے عزیز اور اقرباء ان کو ہمیشہ اپنے گھر ٹھہراتے اور اصرار
کرتے ہیں کہ وہ ٹھہرے رہیں لیکن ان میں سے کچھ مستثنیٰ بھی ہیں اس بنا پر کہ وہ رشتہ دار ہیں از خود
ان کو پندرہ دن سے زیادہ یا تین دن سے زیادہ ٹھہرنے کا حق نہیں پہنچتا۔ اس لئے اگر دونوں طرف
سے لین دین کا معاملہ ہو تو یہ ایک معروف بات ہے۔ مگر یہ سمجھ کر کہ کوئی رشتہ دار ہے آپ اس کے گھر
ٹھہر جائیں اور میرے اس خطبہ کا حوالہ دے کر کہیں اب ہمیں چھٹی ہے جتنی دیر مرضی ٹھہریں تو وہ غلط
اور جھوٹا حوالہ ہوگا۔ یہ آپس کے تعلقات کا معاملہ ہے جس کو انگریزی میں Reciprocal کہتے
ہیں، Reciprocal ہوتا ہے یعنی دونوں طرف سے ایک ہی قسم کا معاملہ ہو تو وہی مناسب ہے۔ ا
خطبات طاہر جلد 17
515
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
أَفْشُوا السلام کا ارشاد ہے یعنی آنحضرت صلی الہ السلام نے فرما یا : سلام نشر کرو۔ (سنن ابن ماجه،
كتاب الأطعمة ، باب اطعام الطعام ، حدیث نم بیث نمبر : 3251) اور یہ عادت آپ ڈالیں جو حضرت ابراہیم
علیہ السلام کی روایت میں نے بیان کی ہے اس میں بھی سلام سے بات شروع ہوئی ہے۔ پس سلام
کہنے سے دو باتیں پیش نظر رہیں گی۔ ایک تو یہ کہ آپ ہر آنے والے کی عزت کر رہے ہوں گے۔
دوسرا یہ کہ سلام کہہ کر آپ اس کو مطمئن کر رہے ہوں گے کہ آپ کی طرف سے اسے کوئی خطرہ نہیں
ہے۔ آپ کی طرف سے وہ یقیناً امن کی حالت میں رہے گا ۔ پس ان دونوں باتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے
سلام پھیلانے کی عادت ڈالیں ۔
خواتین کو میں ہمیشہ نصیحت کرتا ہوں کہ پردے کا لحاظ رکھیں لیکن مشکل یہ ہے کہ بعض مہمان
خواتین بھی آتی ہیں اس لئے اگر کوئی ایسی مہمان خاتون ہو جس نے سنگھار پٹار بھی کیا ہو اور پردے کا
بھی لحاظ نہ ہو یہ خیال کرنا چاہئے کہ وہ غالباً احمدی نہیں ہے لیکن بعض دوسرے دوست جو مثلاً عرب
ممالک سے تشریف لاتے ہیں وہ ہر خاتون سے اسی طرح کے پردے کی توقع رکھتے ہیں جو ہم
جماعت میں رائج کر رہے ہیں اور بعض لوگوں نے جا کر پھر مجھے اعتراض کے خط بھی لکھے کہ ہم تو بڑی
توقع لے کر آئے تھے کہ آپ پردے کا بہترین نمونہ دکھا رہے ہونگے مگر ہم نے ایسی عورتیں دیکھیں
جو پوری طرح سنگھار پیار کر کے، کٹے ہوئے بال ، سر پر چھنی نہیں اسی طرح پھر رہی تھیں ۔ تو اول تو یہ
خیال کریں کہ اعتراض میں جلدی نہیں کرنی چاہئے ۔ مومن ، مومن پر حسن ظن کرتا ہے اس لئے حسن
ظن سے کیوں کام نہیں لیتے اور جو منتظمین ہیں ان کے لئے بھی مناسب نہیں ہے کہ ایسی عورتوں کو سخت
لفظوں میں یا دوٹوک لفظوں میں کہیں کہ تم پردہ کر کے پھرو ۔ بعض دفعہ وہ عورتیں جن کو عادت ہوتی
ہے وہ اس بات کو برا مناتی ہیں۔ بعض دفعہ بعض احمدی خواتین ہیں جونئی احمدی ہوئی ہیں ان کو بعض
احمدیت کے رواجوں کا پتا نہیں ۔ کچھ ایسے لوگ ہیں جو بیماری کی وجہ سے مجبور ہیں۔ سر کو پوری طرح
ڈھانپ نہیں سکتے ۔ تو احمدی خواتین کے لئے تو لازم ہے کہ اگر انہوں نے کسی مجبوری سے پردہ نہیں
کرنا تو سر کو ڈھانپیں۔ یہاں ہماری اُردو کلاس کی بچیوں کو اور چلڈرن کلاس کی بچیوں کو میں نے
نصیحت کی تھی ۔ آپ دیکھیں گے تو حیران رہ جائیں گے کہ کتنی تبدیلی پیدا ہوئی ہے۔ یہاں کی پلی
بڑھی بچیاں چھوٹی چھوٹی عمر کی اس احتیاط سے اپنے سر کو ڈھا نپتی ہیں کہ دل عش عش کر اٹھتا ہے تو اسی
خطبات طاہر جلد 17
516
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
پاک نمونہ کو آپ لوگ بھی پکڑیں۔ جو باہر سے آنے والی پاکستان سے آنے والی بچیاں یا دوسرے
ممالک سے آنے والی بچیاں ہیں ان میں بعض اوقات میں نے ناحق آزادی کا رجحان دیکھا ہے۔
ان کو پتا نہیں کہ انگلستان کی بچیاں اللہ کے فضل سے بہت بلند ہو چکی ہیں اور جو باہر سے آنے والی ہیں
وہ لاہور کا معاشرہ ، کراچی کا معاشرہ، پنڈی کا معاشرہ ، وہ لئے ہوئے آئی ہیں اور وہاں آج کل
بے پردگی عام ہو رہی ہے اس لئے یہ نہ سمجھیں کہ آپ اپنی عادات ان کو سکھانے آئی ہیں۔ آپ نے
ان سے عادات سیکھنی ہیں ۔ تو اگر آپ احمدی ہیں اور مہمان کے طور پر آئی ہیں تو جلسہ کے دنوں میں
آپ پر فرض ہے اور آپ کے ماں باپ پر فرض ہے کہ آپ کو سلیقے کے ساتھ چلنا پھرنا سکھائیں۔
اگر پردے کی عمر نہیں بھی لیکن اتنی عمر ہو گئی ہے جو بیچ بیچ کی عمر ہوتی ہے جہاں پردہ پورا کرو نہ کرو
درمیان میں اختیار ہوتا ہے اس عمر کی بچیوں کو خصوصیت کے ساتھ اپنے سر کو اور اپنی چھاتی کو ڈھانپ
کر رکھنا چاہئے اور ڈھانپتے وقت بالوں کی نمائش نہیں ہونی چاہئے۔ بعض سر پر دو پٹہ اور پیچھے سے
کٹے ہوئے بال نمایاں لہراتی پھرتی ہیں۔ بعض عورتیں ایسا بھی کرتی ہیں۔ مجھے ملاقات کے دوران ان
سے واسطہ پڑتا ہے۔ مجھے تکلیف تو ہوتی ہے مگر اس وقت جیسا کہ اکرام کا حق ہے میں مجبوراً ان کو دو
ٹوک نہیں کہتا لیکن بعض دفعہ بعد میں ان کے ماں باپ کو سمجھا دیتا ہوں ۔ تو اس موقع پر ہر قسم کی آنے
والیاں ہوں گی ان کا لحاظ کریں اور لجنہ کی جو سلیقے والی بچیاں ہیں جن کو بات کرنے کا اچھا سلیقہ
آتا ہے ان کی ڈیوٹی ہونی چاہئے کہ ایسی عورتوں اور لڑکیوں کو علیحدگی میں نرم الفاظ میں سمجھانے کی
کوشش کریں ۔ فَذَكِّرُ إِن نَفَعَتِ الذِّكرى (الاعلى : 10) نصیحت ضرور فائدہ پہنچاتی ہے اور میں اُمید
رکھتا ہوں کہ اس جلسہ میں اس پہلو سے بھی ان کو سدھارنے کا انتظام ہوگا۔ بہر حال جن کو نقاب میں
کوئی دقت ہے بعض دفعہ طبی لحاظ سے وقت ہوتی ہے ان کا پھر یہ حق نہیں کہ سرخی پاؤڈر لگا کر اپنے آپ
کو پوری طرح سجا کر باہر پھریں۔
رستوں کا حق ۔ آنحضرت صلی ال سلیم نے اس کو بھی ایمان کا ادنی شعبہ قرار دیا ہے کہ رستوں کا حق
ادا کرو اور رستوں کے حق میں جو باتیں بیان فرمائی ہیں وہ خلاصہ میں ہر جمعہ پر جو ان دنوں میں آیا
کرتا ہے پہلے بھی بیان کرتا رہا ہوں اب پھر بیان کر رہا ہوں۔ ایک تو یہ کہ جو بازار یاد کا نہیں وغیرہ ہیں ان
کے ارد گرد جم گھٹ لگا کر کھڑا نہ ہوا کریں۔ جو چیز خریدی، لیں اور الگ کھلی جگہ جا کر اس کو کھائیں پئیں ۔
خطبات طاہر جلد 17
517
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
بعض لوگ کبابی کی دکان پر کھڑے ہیں تو ہر کباب کے اترنے کا انتظار ہو رہا ہے اور پیچھے لائنیں لگی
ہوئی ہیں وہ جگہ ہی نہیں چھوڑتے ۔ اپنی چیز مرضی کی لیں اور الگ ہو جائیں اور اگر اتنا الگ الگ گرم
کباب کھانے کا شوق ہے تو گھر میں بنائیں ، بازار کا حق بہر حال ادا کریں۔ اور دوسرا جم گھٹا لگا کر
دکانوں پر کھڑا ہونا ہی معیوب نہیں بلکہ گروہ در گروہ ٹولیوں کی صورت میں قہقہے لگاتے ، شور مچاتے
ہوئے پھرنا بھی ناواجب بلکہ بعض دفعہ گناہ بن جاتا ہے اور یہ بھی رستوں کے حق کے خلاف ہے۔
رستوں سے مراد یہ نہیں کہ سڑکیں ہی ہوں پبلک جگہیں جو عامۃ الناس کے چلنے پھرنے کی جگہیں ہیں
وہ بھی رستوں میں شمار ہوں گی۔ ایسے لوگ ہم نے دیکھے ہیں جو ٹولیاں بنا کر پھرتے ہیں اور آپس میں
مذاق اڑا رہے ہیں اور قہقہے مارتے جا رہے ہیں۔ ان کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ جو دوسرے دیکھنے
والے ہیں ان پر برا اثر پڑتا ہے بلکہ بعض اوقات ایک راہ گیر اور خاص طور پر اگر کوئی باہر کا ہو وہ یہ
سمجھتا ہے کہ مجھ پر مذاق اڑایا گیا ہے۔ عین اس وقت قہقہہ لگاتے ہیں جب وہ پاس سے گزرا ہے اور
اس سے اس کی سخت دل شکنی ہوتی ہے۔ بعض دفعہ اس کے نتیجے میں لڑائی بھی شروع ہو جاتی ہے۔
تو اس بات کا بھی خاص طور پر خیال رکھیں کہ اگر ٹولیوں میں پھرنا ہے تو خاموشی سے پھریں ، آہستہ
باتیں کرتے ہوئے پھریں، ہر گز اپنی آوازوں کو بلند نہ کریں اور ہر گز کسی کی دل شکنی کا موجب نہ بنیں
خواہ ارادہ یا غیر ارادی طور پر ہو۔
تکلیف دہ چیزوں کا رستہ سے اٹھانا ۔ یہ بھی ایمان کے شعبوں میں سے ایک ادنی شعبہ ہے اگر
کوئی ایسی چیز نظر آئے مثلاً کیل کانٹا وغیرہ یا کیلے کا چھلکا تو یہ انتظار نہ کریں کہ جن لوگوں کی ڈیوٹی ہے
اس کام پر وہی اس کو دور کریں گے۔ ایسی چیز کو تو فوراً دور کرنا چاہئے اور اس کا ایک نتیجہ یہ بھی نکلتا ہے
کہ خود یہ چیزیں نہ پھیلائیں۔ اگر تکلیف دہ چیزیں اٹھانے کا حکم ہے تو پھیلانا تو اور بھی بری بات ہے۔
یہ اچھی بات ہے تو پھیلانا گناہ بن جائے گا کیونکہ اس کا دور کرنا فرض ہے۔ اس لئے میرا مشورہ یہ ہے
کہ اپنی جیبوں میں ایک چھوٹا سا پلاسٹک کا تھیلا (Bag) رکھ لیا کریں۔ اس سے جیب پھولتی بھی نہیں
معمولی سا ہوتا ہے کہیں آپ نے کوئی چیز پھینکنی ہو ، کچھ کھا رہے ہوں اس کا Waste کیلے کا چھلکا مثلاً
یہ اگر آپ نے کہیں ڈالنا ہو تو اپنی جیب سے تھیلا نکالا اس میں ڈال دیا اور وہی تھیلا آپ کے کام آئے گا۔
جب آپ کوئی خطرناک چیز رستہ میں دیکھیں گے تو اس کو اٹھا کر ہاتھوں میں لڑکائے ہوئے نہیں پھریں
خطبات طاہر جلد 17
518
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
گے بلکہ اسی تھیلے میں ڈال لیا کریں تو بہر حال اس کا جیب میں ڈالنا ضروری تو نہیں ہے اس کو پھر ہاتھ
میں پکڑے رکھیں۔ جب کوئی ڈسٹ بن (Dust Bin) آئے تو اس کو اس میں پھینک دیا کریں۔
اب کچھ امور آخر پر حفاظتی نقطہ نگاہ سے میں آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ جماعت
احمدیہ کا جو حفاظت کا نظام ہے یہ گل عالم میں یکتا ہے اور اس میں ادنی سا بھی مبالغہ نہیں۔ دُنیا میں کہیں
کسی اجتماع پر یا کسی دنیا کے بڑے سربراہ کے لئے حفاظت کا ایسا موثر انتظام نہیں ہوتا جتنا جماعت
احمد یہ میں روایتاً رائج ہو چکا ہے۔ اس کے کچھ پہلو ہیں جو میں آپ کے سامنے کھول کر بیان کرنا چاہتا
ہوں۔ ایک تو یہ کہ ہر احمدی نگران ہوتا ہے اور خاص طور پر وہ احمدی جو بڑے اخلاص سے خلیفہ وقت
سے ملنے آئے ہیں وہ ان کے خطوں سے پہلے بھی لگ رہا ہے، یہاں آنے کے بعد بھی کہ ان کو فکر رہتی
ہے کہ اتنے بڑے اجتماع میں حفاظت کا پورا انتظام ۔ پورا انتظام ہے کہ نہیں ۔ تو ان کو میں یہ نصیحت کر رہا ہوں ،
باقیوں کو بھی کہ سب سے بڑی حفاظت کا انتظام تو آپ خود ہیں ۔ آنکھیں کھول کر پھر یں اور جس شخص
سے بھی آپ کو احساس ہو کہ خطرہ ہو سکتا ہے اس کے متعلق چند باتیں پلے باندھ لیں۔ بعض دفعہ
بڑے مخلص احمدی ہوتے ہیں مگر ان کی شکل صورت ایسی ہوتی ہے کہ بعض دوسروں کو ان سے کچھ ڈر
بھی لگتا ہے۔ وہ اپنے اپنے حلیے ہیں ، میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا مگر ایسا ہی ایک واقعہ ایک
جلسہ پر ہوا تھا۔ ایک شخص انتہائی مخلص مگر حلیہ کے لحاظ سے بڑا مشٹنڈا اور اتفاق سے داڑھی مونچھ
منڈھا ہوا۔ اس کی اتنی سخت نگرانی ہو رہی تھی کہ جیسے سارا خطرہ اسی سے درپیش ہے۔ جب مجھے بتایا
گیا اور میں نے دیکھا تو میں نے کہا انا للہ یہ تو میں جانتا ہوں بہت مخلص فدائی احمدی ہے۔ اس کو اپنے
کام میں لائیں ، حفاظت کے کام میں ۔ تو ایک ان کو میری نصیحت ہے آنے والوں کو بھی اور رہنے
والوں کو بھی جو بھی جلسہ میں ہوں کہ اپنے دائیں بائیں کی حفاظت کریں۔ دُنیا میں کہیں بھی یہ نظام
رائج نہیں ۔ جب بھی کوئی شخص حملہ کرنا چاہتا ہے تو باوجود ہر قسم کے آلات کے جو اس کی جیبوں ، اس
کے جسم پر چھپے ہوئے ہتھیاروں کی خبر دیتے ہیں اس کے باوجود وہ لے جاتا ہے۔ بے شمار طریقے دنیا
نے ایجاد کئے ہوئے ہیں تو ایسا شخص جو کسی ہتھیار کو استعمال کرنا چاہے اس کو لازماً کوئی تیزی سے
حرکت کرنی پڑتی ہے۔ وہ جیب کی طرف یا کہیں ہاتھ ڈالتا ہے اگر دائیں بائیں بیٹھے ہوئے ہوشیار
ہوں تو ناممکن ہو جائے گا اس کے لئے کہ ایسی حرکت کر سکے ۔ پس اصل نگر ان تو اللہ ہی ہے مگر اللہ نے
خطبات طاہر جلد 17
519
خطبہ جمعہ 24 جولائی 1998ء
جو طریقے سمجھائے ہیں ان طریقوں پر عمل کرنا تو ضروری ہے۔ تو اپنے دائیں بائیں سے بیدار مغز
رہیں اور جو اچھے لوگ بھی ہیں بعض دفعہ ان میں بھی جن کو آپ اچھا سمجھ رہے ہیں بعض بد چھپے ہوئے
ہوتے ہیں۔ اس لئے نگرانی کا یہ نظام سب پر حاوی کر دیں۔ ہر شخص اپنے دائیں بائیں کا نگران ہو۔
اگر آپ یہ صورت اختیار کریں تو چلتے پھرتے آتے جاتے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ حفاظت کا
انتظام ایسا اعلیٰ ہوگا کہ دنیا میں کبھی کسی سربراہ کے لئے ایسا انتظام نہ ہوا، نہ ہو۔ نہ ہو سکتا ہے۔ جب و
۔
جب دورویہ
کھڑے ہوں تو اس وقت بھی اس کا خیال رکھیں اور ہم اس کور بوہ میں استعمال کر چکے ہیں ، آزما چکے
ہیں اس عادت کو ۔ دو مرتبہ ایسا ہوا کہ لازماً کوئی شخص مجھ پر بندوق سے حملہ کرنے کے لئے ، بندوق
داغنے کے لئے اپنی چادر میں یا کمبل میں چھپائے کھڑا تھا اور چونکہ میں نے اس وقت منتظمین کو یہ
ہدایت کی ہوئی تھی کہ جہاں کوئی شخص آپ کو ایسا نظر آئے ضروری نہیں کہ آپ اس کو حکم دیں چادر
اتارو۔ پاس کھڑے ہو جائیں اگر اس کی نیت ہوئی وہ ہاتھ ہلائے گا اسی وقت پکڑ لیں اور دو آدمی
پکڑے گئے ۔ اور پھر انہوں نے تسلیم بھی کر لیا۔ تو یہ نظام حفاظت ایسا ہے جس کا کوئی جواب دنیا میں
نہیں، اس کی کوئی مماثلت کہیں اور دکھائی نہیں دے گی ۔ جو فوجی یا پولیس والے مقرر ہوا کرتے ہیں
کتنے ہونگے اس کے باوجود Crowd پیچھے ہوتا ہے، ان کے درمیان ہوتا ہے اور ہر وقت وہ شخص
آزاد ہے کچھ نہ کچھ کرنے پر۔
اس لئے جماعت احمدیہ کا جو نظام حفاظت ہے ، اس کے متعلق اب چونکہ خطبہ کا وقت ختم
ہو گیا ہے میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں آخر پر، کہ اول حفاظت اللہ کی ہے۔ اس کی حفاظت کا سایہ ہو تو کسی
کو کوئی چیز گزند نہیں پہنچا سکتی ۔ اس لئے دعائیں کرتے رہیں اور جو اعلیٰ توقعات نظام جماعت سے
وابستہ ہو چکی ہیں ان کا خیال کریں ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے جلسہ کو امن وامان کے ساتھ نہایت عمدگی کے
ساتھ خیر وعافیت سے گزارے اور ہر پہلو سے یہ خوش کن ہو اور خوشیوں کی خبریں لے کر آپ لوگ
واپس لوٹیں اور اس وطن کے لئے دعائیں کرتے ہوئے واپس جائیں کہ اگر پہلے نہیں تو آپ کے
جانے کے بعد کوئی نہ کوئی تبدیلی ان میں واقع ہو۔ آمین