سختی سے پیش آنا یا سختی کی تعلیم دینا اسلام کے منافی ہے اشاعت دین حضورﷺ کی نصائح پر کاربند رہنے پر مبنی ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے نرمی، محبت اور آسانی پیدا کرنے کے ذریعے اشاعتِ دین کی اہمیت بیان فرمائی اور سختی کو اسلام کے منافی قرار دیا۔ آپ نے احادیث کی روشنی میں اپنی استطاعت کے مطابق نیک اعمال میں ہمیشگی اختیار کرنے اور عبادات میں دوسروں کی کمزوریوں کا لحاظ رکھنے کی تلقین کی۔ نیز زبان کی حفاظت، دین پر ثابت قدمی کی دعا، اور شکر گزاری کی اہمیت پر تفصیلی نصیحت فرمائی۔ آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے حقیقی تقویٰ اور ایمان کے ساتھ اعمالِ صالحہ بجا لانے پر زور دیا۔

موضوعات: اشاعت دین، نرمی اور آسانی، عبادات میں اعتدال، حفاظت زبان، شکر گزاری، حقیقی تقویٰ

خطبات طاہر جلد 17
521
خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء
سختی سے پیش آنا یا سختی کی تعلیم دینا اسلام کے منافی ہے
اشاعت دین حضور صلی اسلام کی صالح پر کار بند رہنے پر مبنی ہے
(خطبہ جمعہ فرمودہ 31 جولائی 1998ء بمقام اسلام آباد ٹلفورڈ ۔ برطانیہ )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی :
وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَتُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيَّاتِهِمْ وَلَنَجْزِيَنَّهُمُ
أَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ ۔
پھر فرمایا:
(العنكبوت: 8)
اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے اُن مومن بندوں سے جو ایمان لائے ، نیک عمل
بجالائے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيَّاتِهِمْ ہم ضرور ان سے ان کی برائیاں دور کردیں
گے وَ لَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ اور اس سے بڑھ کر جزا یہ کہ انہیں اُن کے بہترین
اعمال کا بدلہ دیں گے۔ یعنی جو کم تر اعمال ہیں ان کو نظر انداز فرماتے ہوئے ان کو جو بھی بہترین اعمال
بجالانے کی توفیق ملے گی ۔ ہم ان کو ان بہترین اعمال کا بدلہ دیں گے۔
یہ عنوان ہے آج کے خطبہ کا اور اسی آیت کے تتبع میں جو میں نے آپ کے سامنے پڑھی ہے
میں حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی الا ای ایم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات کے
ذریعہ آپ کے سامنے کچھ نصائح کرنا چاہتا ہوں۔ بخاری، کتابُ الجِهَادِ وَالسِّيرِ، بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ
التَّنَازُعِ وَالاخْتِلافِ في الحرب میں یہ روایت ہے :

خطبات طاہر جلد 17
522
خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء
وو
عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِهِ، أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،
بَعَثَ مُعَاذَا وَأَبَا مُوسَى إِلَى اليَمَنِ قَالَ : يَشِرًا وَلَا تُعَشِرًا، وَبَشِّرًا وَلَا تُنَفِّرًا،
وَتَطَاوَعًا وَلَا تَخْتَلِفًا ۔
(صحیح البخاری، کتاب الجهاد والسير ، باب ما يكره من التنازع والاختلاف في الحرب ، حدیث نمبر :3038)
یہ حدیث میں نے عربی میں بھی پڑھ دی ہے مگر آگے آئندہ وقت بچانے کے لئے میں صرف ترجمہ ہی
پیش کرتا کرتا رہوں گا ورنہ شاید یہ مضمون ایک گھنٹے میں سمیٹا نہ جا سکے۔ سعید بن ابی بردہ کے دادا سے
روایت ہے کہ آنحضرت صلی الی السلام نے معاذ اور ابوموسی کو یمن روانہ کیا اور یمن بھیجتے ہوئے یہ نصیحت
فرمائی کہ لوگوں کے لئے آسانی پیدا کرنا ، ان پر سختی نہ کرنا ، انہیں خوش رکھنا اور نفرت نہ پھیلانا اور آپس
میں اتفاق رکھنا، اختلاف میں نہ پڑنا۔
دوسری حدیث بخاری كِتَابُ العِلْمِ سے لی گئی ہے۔ اس میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ
سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ السلام نے فرمایا کہ:
آسانی پیدا کر و سختی نہ کرو اور خوشی کی بات سناؤ اور نفرت نہ دلاؤ۔“
(صحیح البخاری کتاب العلم ، باب ما كان النبي يتخولهم بالموعظة ۔ ۔ ، حدیث نمبر : 69)
اس موقع پر جبکہ دنیا بھر سے احمدی اور بہت سے زائرین تشریف لائے ہوئے ہیں حضرت اقدس
رسول اللہ صلی لا الہ سلم کی یہ نصیحت میں آپ کے سامنے دوہرا رہا ہوں ۔ دراصل احمدیت کی اشاعت کا
مقصد یہ ہے جو ان دو احادیث میں بیان فرمادیا گیا ہے۔ سختی سے پیش آنا یا سختی کی تعلیم دینا یہ اسلام
کے منافی ہے۔ اور اسلام کا لفظ اس تعلیم کے منافی ہے۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ مذہب کا نام تو اسلام ہو
یعنی سلامتی کا پیغام دے رہا ہو اور سختی کی تعلیم ہو اور نفرت کی تعلیم ہو۔ پس یہ بات اچھی طرح پلے
باندھ لیں کہ ہمارا اشاعت دین کا کام اس امر پر مبنی ہے کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی السلام کی ان
نصائح پر پوری طرح احتیاط کے ساتھ کار بند رہیں ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بخاری
كتاب اللباس میں یہ روایت مروی ہے کہ آنحضرت صلی السلام نے فرمایا :
”اے لوگو! اپنی طاقت کے مطابق اعمال بجالاؤ کیونکہ تم تھک جاتے ہو اللہ نہیں تھکتا اور
اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ اعمال وہ ہیں جو اگر چہ تھوڑے ہوں لیکن ان میں دوام ہو ۔
66
(صحیح البخارى، كتاب اللباس، باب الجلوس على الحصير ونحوه، حدیث نمبر :5861)

خطبات طاہر جلد 17
523
خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء
چونکہ جماعت احمد یہ عالمگیر کو بکثرت ایسی نصائح کی جارہی۔ ی ہیں ، بکثرت ان کو ہدایت ) رت ان کو ہدایت دی جا رہی ہے
کہ سب دنیا کی ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھا لیں اور جس حد تک توفیق ملے بنی نوع انسان کی خدمت
سرانجام دیں اس لئے اس خدمت کو انجام دینے کا طریق بیان کرنا بھی ضروری ہے اور ایسی خدمت
سرانجام دیں جس میں وہ نہ تھکیں نہ ماندہ ہوں اور کسی وقت اکتا کر اسے چھوڑ نہ بیٹھیں ۔ یہ خدمت کی
تعریف ہے جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی الہ السلام نے فرمائی ۔ چنانچہ فرمایا اے لوگو! اپنی طاقت کے
مطابق اعمال بجالاؤ اور یاد رکھیں کہ آپ کی طاقت نیک اعمال بجالانے سے بڑھتی رہے گی ۔اس
لئے بہت گہری نصیحت ہے، بہت بڑے بڑے کام آپ سے متوقع ہیں لیکن بیک وقت اچانک آپ
ان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے ۔ اس لئے گھبرا کر ، اپنی طاقت سے بڑھ کر کام سرانجام دینے کی کوشش نہ
کریں ، اگر ایسا کریں گے تو آپ تھک جائیں گے اور بالآخر اس کام کو بالا رادہ یا مجبوراً اترک کرنا
پڑتا ہے۔ اس لئے حضور اکرم صلی السلام کی اس نصیحت کو خوب اچھی طرح یا درکھیں ۔ تم تھک جاتے ہو،
اللہ نہیں تھکتا ۔ اللہ کے کام تو اس دنیا میں جاری رہنے والے کام ہیں اور بہت وسیع ہیں۔ سب دنیا کو
اللہ کی راہ کی طرف بلانا اور اس راہ پر چلنے میں ان کی مدد کرنا ، ان کی تعلیم و تربیت کر کے بے خدا
انسانوں کو باخدا انسان بنا دینا یہ ایسا کام نہیں ہے جسے کوئی قوم بھی مکمل طور پر سر انجام دے سکے۔
پس اگر ز بر دستی اپنے آپ کو مشقت میں ڈالو گے تا کہ اللہ کا کام پوری طرح سرانجام دے لو تو یہ کام ختم
ہونے والا نہیں ہے۔ اللہ تو نہیں تھکے گا اگر اس سے مقابلہ کرنا ہے تو دوڑ کر دیکھ لوتم تھک جاؤ گے اور اللہ
نہیں تھکے گا۔ اس لئے فرما یا اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ اعمال وہ ہیں جو اگر چہ تھوڑے ہوں مگر ان
میں دوام ہو، ہمیشہ کے لئے کئے جائیں۔
حضرت ابی وائل سے ایک حدیث مروی ہے اور یہ بخاری کتاب العِلم سے لی گئی ہے۔
ابو وائل نے روایت بیان کی عبداللہ بن مسعودؓ کے متعلق ۔ وہ کہتے ہیں کہ :
رض
عبداللہ بن مسعود ہر جمعرات کو لوگوں کو وعظ کیا کرتے تھے۔ ایک شخص نے ان سے کہا
اے ابو عبد الرحمن " میری خواہش ہے کہ آپ روزانہ ہمیں وعظ کیا کریں۔ حضرت عبداللہ
فرمانے لگے کہ میرے لئے یہ کوئی مشکل امر نہیں مگر مجھے پسند نہیں کہ تمہیں تھکا دوں ۔
میں موقع اور وقت کی مناسبت سے تمہیں وعظ کرتا ہوں جیسے آنحضرت صل الا السلام موقع اور

خطبات طاہر جلد 17
524
خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء
وقت کی رعایت سے ہمیں نصیحت فرمایا کر۔ ایا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ اسلام ہمارے اکتا جانے کا
خیال فرماتے ہوئے ایسا کیا کرتے تھے۔“
(صحیح البخاری، کتاب العلم ، باب من جعل الأهل العلم أياما معلومةً ، حدیث نمبر : 70 )
حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی لسما الم کا یہ طریق تھا کہ نگاہ رکھتے تھے کہ کوئی کمزور تھک نہ جائے اور کسی
بیمار پر ضرورت سے بڑھ کر بوجھ نہ ڈالا جائے۔ نماز میں بھی اس بات کی پابندی اختیار فرمایا کرتے
تھے یعنی جب خدا کے حضور حاضر ہوتے اور تمام تر تو جہات کو اللہ کے حضور پیش کر دیتے تو اس وقت
بھی ایک بچہ کے رونے کی آواز آپ لیا کہ تم کو اپنی طرف متوجہ کر دیا کرتی تھی۔ چنانچہ ابوقتادہ رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی الیا کی کم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی السلام نے فرمایا، بخاری کتاب
الأذان سے حدیث لی گئی ہے:
میں نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہوں اور میرا ارادہ یہی ہوتا ہے کہ اس میں تلاوت لمبی کروں
پھر کسی بچہ کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو اس کی ماں کو تکلیف میں ڈالنا مجھ پہ گراں
گزرتا ہے سو میں نماز مختصر کر دیتے ماز مختصر کر دیتا ہوں۔“
(صحيح البخاري، كتاب الأذان، باب من أخف الصلاة عند بكاء الصبي ، حدیث نمبر : 707)
اب ایک لمبی روایت ہے میرے خیال میں جس طرح وقت گزررہا ہے غالباً میں عربی عبارت
پڑھنے کے باوجود بھی وقت کے اندر انشاء اللہ اس خطبہ کو ختم کر سکوں گا۔
حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ : أَنَّ مُعَاذَبْنَ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، كَانَ يُصَلِّي مَعَ النَّبِي
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ يَأْتِي قَوْمَهُ فَيُصَلِّي بِهِمُ الصَّلَاةَ، فَقَرَأَ بِهِمُ البَقَرَةً
قَالَ: فَتَجَوْزَ رَجُلٌ فَصَلَّى صَلاةً خَفِيفَةً، فَبَلَغَ ذُلِكَ مُعَادًا ، فَقَالَ: إِنَّهُ مُنَافِقٌ
فَبَلَغَ ذَلِكَ الرَّجُلَ، فَأَتَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا قَوْمٌ
تَعْمَلُ بِأَيْدِينَا، وَنَسْقِي بِنَوَاضِحِنَا، وَإِنَّ مُعَاذَا صَلَّى بِنَا البَارِحَةَ، فَقَرَأَ البَقَرَةً
فَتَجَوَّزْتُ، فَزَعَمَ أَنِّي مُنَافِقٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا مُعَاذُ أَفَتَانٌ
أَنْتَ ثَلَاثًا - اقْرَأْ : وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا وَسَبْحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى وَنَحْوَهَا “
66
(صحيح البخاري، كتاب الأدب، باب من لم ير أكفار من قال ذلك متأولا ۔ ۔ ، حدیث نمبر : 6106)

خطبات طاہر جلد 17
525
خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء
اس حدیث کا اب عام فہم ترجمہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ
عنہ نے ہمیں بتایا کہ معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرض نماز آنحضرت صلی ا السلام کے پیچھے پڑھتے تھے
اور پھر اپنی قوم میں جا کر امامت کراتے تھے۔ ایک تو یہ بات پیش نظر رکھیں کہ غالباً صبح کی نماز
ان نمازوں میں پیش نظر نہیں ہے کیونکہ صبح کی نماز کے لئے یہ ناممکن تھا کہ آپ حضرت اقدس محمد
رسول اللہ صل للہ السلام کے پیچھے نماز پڑھتے اور پھر واپس جا کر اپنی قوم میں امامت کرواتے اور پھر لمبی
سورتیں بھی پڑھتے اس لئے اس نماز کو مستثنی سمجھیں غالباً مغرب اور عشاء کی نمازیں مراد ہیں کیونکہ ان
میں اونچی آواز سے تلاوت کی جاتی ہے۔ ایک دفعہ انہوں نے نماز میں سورۃ البقرۃ شروع کر دی۔
بہت لمبی سورۃ ہے، تقریباً تمام قرآن کی تعلیمات اس سورۃ میں بیان ہوئی ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ
ایک شخص نے اپنی نماز مختصر کر لی یعنی ان سے الگ ہوا ،نماز مختصر پڑھی اور چلا گیا۔ اس بات کا علم جب
معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ہوا تو انہوں نے فرما یا شخص منافق ہے۔ جب یہ بات اس تک پہنچی وہ یہ سن
کر آنحضرت صلی السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی یا رسول اللہ صلیا ایلیم ہم لوگ سارا دن محنت
کرتے ہیں اور اونٹوں پر پانی بھر کر لاتے ہیں۔ معاذ نے گزشتہ رات ہمیں نماز عشاء پڑھائی جس
میں انہوں نے سورۃ البقرۃ کی تلاوت کی نماز عشاء کا نام لینے سے یہ بات بھی واضح ہو گئی کہ
مغرب کی ا نماز میں بھی لمبی تلاوت نہیں ہو سکتی تو وہ ایک ہی نماز تھی جس میں رات بارہ بجائے جا سکتے
تھے اور وہ عشاء کی نماز تھی۔ جس میں انہوں نے سورۃ البقرۃ کی تلاوت کی۔ میں نے الگ ہو کر مختصر
نماز پڑھ لی۔ معاذ نے مجھے منافق قرار دیا۔ معلوم ہوتا ہے معاذ وہاں موجود تھے اس کی وجہ یہ ہے
کہ معاذ عشاء کی نماز میں بلکہ ہر نماز میں موجود ہوتے تھے تو یہ شکایت ان کی موجودگی میں کی گئی۔
یہ سن کر آنحضرت صلی اله السلام نے معاذ سے تین بار فرمایا کہ کیا تو فتنہ پیدا کرتا ہے، کیا تو فتنہ پیدا کرنے
والا ہے، کیا تو فتنہ پیدا کرنے والا ہے۔ پھر فرمایا نماز میں وَالشَّمْسِ وَضُحَهَا (الشمس : 2) اور
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى (الاعلى : 2) یا ایسی ہی کوئی اور سورتیں پڑھا کرو۔
آنحضرت صلی ایم کا دستور عموماً خطابات میں بھی یہی تھا کہ اختصار سے کام لیا کرتے تھے مگر
بعض دفعہ اس کے برعکس بھی دستور ثابت ہے۔ اس کی وضاحت اس لئے ضروری ہے کہ آپ لوگ
مجھے دیکھتے ہیں کہ بعض دفعہ میں سات سات آٹھ آٹھ گھنٹے لوگوں کے ساتھ لگاتا ہوں ، ان کو نصیحت

خطبات طاہر جلد 17
526
خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء
کرتا ہوں ، نمازوں کی ادائیگی کے علاوہ ملاقاتوں کو چھوڑ کر بھی مجھے باقاعدہ MTA پر لمبے لمبے
خطابات کرنے پڑتے ہیں، لمبی لمبی مجالس میں شامل ہونا پڑتا ہے اور پھر آج کل کی تقاریر یہ بھی بہت
وقت لیتی ہیں اور لیں گی تو نعوذباللہ کوئی یہ خیال نہ کرے کہ میں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی لا الہ سلم کی
سنت سے احتراز کر رہا ہوں یہ ناممکن ہے۔ موقع اور محل کے مطابق خود آنحضرت صلیا کی تم بھی یہی
طریق اختیار فرمایا کرتے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارے میں لکھتے ہیں :
بعض وقت اس قدر لمبی تقریر فرماتے کہ صبح سے لے کر شام تک ختم نہ ہوتی ۔ درمیان
میں نمازیں آجاتیں تو آپ صلی ال السلم ان کو ادا کر کے پھر تقریر شروع کر دیتے ۔“
66
البدر جلد 3 نمبر 2 صفحه : 12 مؤرخہ 8 جنوری 1904ء )
اگر صبح کی نماز بھی جیسا کہ اصل جو بڑی روایت ہے اس میں یہ ذکر موجود ہے، شامل ہے، تو یہ تب ہی
ممکن تھا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی ای ام روزے سے ہوں اس لئے آپ صلی ای تیم مغرب کے وقت
اس خطاب کو ختم فرمادیا کرتے تھے ورنہ خود بھی سارا دن فاقہ سے رہنا اور باقی سب کو بھی اسی طرح
رکھنا غالباً یہ بعید از قیاس ہے ۔ بہر حال حضور اکرم ﷺ کا یہی طریق تھا ۔ مسند احمد بن حنبل جلد 5
مطبوعہ بیروت میں یہ روایت تفصیل سے درج ہے جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
رض
الله
نے اشارہ فرمایا ہے۔ ابوزید انصاری سے روایت ہے:
وو
حضرت رسول کریم صل الا السلام نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی پھر منبر پر تشریف لا کر ہمیں
خطاب فرمایا یہاں تک کہ ظہر کا وقت ہو گیا ۔ پھر آپ صل اللہ السلام منبر سے نیچے اترے اور
ظہر کی نماز پڑھائی۔“
میں سمجھتا ہوں کہ یہ واقعہ رمضان میں ہوا ہوگا کیونکہ میں اسے ممکن نہیں سمجھتا کہ حضرت اقدس محمد
مصطفی سالی ها الهام خود تو روزے میں ہونے کی وجہ سے کھانے کی ضرورت محسوس نہ فرمائیں لیکن اپنے
صحابہ" کو تکلیف میں ڈالیں کیونکہ پچھلی جتنی احادیث گزری ہیں وہ آسانی پیدا کرنے کی ہدایت پر
مشتمل احادیث ہیں اور خود حضرت اقدس محمد مصطفی صلی الہ السلام کے فرمودات ہیں اس لئے میں ہرگز
یقین نہیں کرتا کہ یہ واقعہ عام دنوں کا واقعہ ہے جب صرف رسول اللہ صلی السلام روزے سے ہوں ۔
لازماً کوئی ایساد ایسا دن ہے جس میں صحابہ بھی روزے سے تھے اور ان کو لمبی نصیحت کرنے سے ان پر کوئی
مشقت عائد نہیں کی جاتی تھی۔ بہر حال یہ تشریحات ہیں ۔ اصل روایت یہ ہے کہ :

خطبات طاہر جلد 17
527
خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء
صبح کی نماز پڑھائی پھر منبر پر تشریف لا کر ہمیں خطاب فرمایا یہاں تک کہ ظہر کا وقت
ہو گیا پھر آپ صلی السلام منبر سے نیچے اترے اور ظہر کی نماز پڑھائی پھر آپ صلی السلام منبر پر
رونق افروز ہوئے اور پھر ہم سے خطاب فرمایا۔ یہاں تک کہ عصر کا وقت ہو گیا پھر
آپ صلی اللہ السلام نیچے اتر ۔ اترے اور عصر کی نماز پڑھائی بعد ازاں پھر منبر پر تشریف لا کر ہمیں
خطاب فرمایا یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا ۔“
66
(مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الصحابة ، حديث أبي زيد عمر و بن أخطب ، مسند نمبر : 22888)
اب دیکھ لیں اس میں عشاء کی نماز کا ذکر نہیں ۔ اس لئے جو میں نے استنباط کیا ہے وہ یقینا درست ہے۔
روزے کی حالت میں مغرب تک خطاب ہو سکتا تھا مغرب کے بعد نہیں ۔ تو ایسا ہی اس روایت میں
درج ہے۔
حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک روایت ہے:
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ ۔۔۔ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ،
فَأَصْبَحْتُ يَوْمًا قَرِيبًا مِنْهُ وَنَحْنُ نَسِيرُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ
يُدْخِلْنِي الجَنَّةَ وَيُبَاعِدُنِي عَنِ النَّارِ، قَالَ : لَقَدْ سَأَلْتَنِي عَنْ عَظِيمٍ، وَإِنَّهُ لَيَسِيرٌ
عَلَى مَنْ يَشَرَهُ اللهُ عَلَيْهِ، تَعْبُدُ اللهَ وَلَا تُشْرِكْ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي
الزَّكَاةَ، وَتَصُومُ رَمَضَانَ، وَتَحْجُ البَيْتَ, ثُمَّ قَالَ: أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى أَبْوَابِ الخَيْرِ :
الصَّوْمُ جُنَّةٌ، وَالصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الخَطِيئَةَ كَمَا يُطْفِئُ الْمَاءُ النَّارَ، وَصَلَاةُ الرَّجُلِ
مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ قَالَ : ثُمَّ تَلاَ تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ، حَتَّى بَلَغَ يَعْمَلُونَ
ثُمَّ قَالَ: أَلا أُخْبِرُكَ بِرَأْسِ الأَمْرِ كُلِهِ وَعَمُودِهِ، وَذِرْوَةِ سَنَامِهِ قُلْتُ: بَلَى
يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: رَأْسُ الأَمْرِ الإِسْلامُ، وَعَمُودُهُ الصَّلَاةُ، وَذِرْوَةُ سَنَامِهِ
الجِهَادُ ثُمَّ قَالَ: أَلا أُخْبِرُكَ بِمَلاكِ ذَلِكَ كُلِهِ : قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ:
فَأَخَذَ بِلِسَانِهِ قَالَ: كُفَّ عَلَيْكَ هَذَا، فَقُلْتُ: يَانَبِيُّ اللَّهِ، وَإِنَّا لَمُؤَاخَذُونَ بِمَا
نَتَكَلَّمُ بِهِ فَقَالَ: ثَكِلَتُكَ أُمُّكَ يَا مُعَاذُ وَهَلْ يَكُبُّ النَّاسَ فِي النَّارِ عَلَى
وُجُوهِهِمْ أَوْ عَلَى مَنَاخِرِهِمْ إِلَّا حَصَائِدُ أَلْسِنَتِهِمْ ۔
66
(سنن الترمذی کتاب الايمان، باب ما جاء فى حرمة الصلاة ، حدیث نمبر : 2616)

خطبات طاہر جلد 17
528
خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء
ترجمہ اس کا یہ ہے کہ حضرت معاذ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی ال اسلام سے عرض کی
کہ مجھے کوئی ایسا کام بتائیے جو مجھے جنت میں لے جائے اور دوزخ سے دور رکھے۔ آپ علیہ السلام نے
فرمایا تم نے ایک بہت بڑی مشکل بات پوچھی ہے لیکن اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو یہ آسان بھی ہے
یعنی ہر اس شخص کے لئے جس کے لئے اللہ تعالیٰ آسان فرما دے۔ تو اللہ تعالیٰ کی عبادت کر اس کے
ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرا۔ نماز با قاعدگی سے پڑھ، زکوۃ ادا کر ۔ زکوٰۃ تو ہر ایک پر فرض نہیں ہوا کرتی
لیکن نماز میں با قاعدگی اختیار کرنا ہر ایک پر فرض ہے۔ رمضان کے روزے رکھ۔ اگر تو بیت اللہ تک
جانے کی توفیق پائے اور رستہ صاف ہو، بیت اللہ تک جانے کا رستہ خطرات سے پاک ہو تو حج کر۔ پھر
آپ صلی السلام نے فرمایا کیا میں بھلائی اور نیکی کے د کے دروازوں کے متعلق تجھے نہ بتاؤں۔ سنو روزہ
گناہوں سے بچنے کی ڈھال ہے، صدقہ گناہ کی آگ کو اس طرح بجھا دیتا ہے جس طرح پانی آگ کو
بجھا دیتا ہے۔ رات کے درمیانی حصہ میں نماز پڑھنا اجر عظیم کا موجب ہے۔ پھر آپ صلی لا کہ تم نے یہ
آیت پڑھی تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَ طَبعا اس آیت کو آخر تک
پڑھا۔ پھر فرمایا کیا میں تم کو سارے دین کی جڑ بلکہ اس کا ستون اور اس کی چوٹی نہ بتاؤں ۔ میں نے
عرض کیا جی ہاں یا رسول اللہ صلی للہ الیکم ضرور بتائیے ۔ آپ صلی الہ السلام نے فرمایا دین کی جڑ اسلام ہے،
اس کا ستون نماز ہے، اس کی چوٹی جہاد ہے۔ پھر آپ صلی ال ای ایم نے فرمایا کیا میں تجھے اس سارے دین
کا خلاصہ نہ بتاؤں کیونکہ باتیں بہت سی ہو گئی تھیں یہ خطرہ ہو سکتا تھا کہ وہ بھول جائیں سب باتوں کو ۔
تو بالآخر جسے ہم کہتے ہیں۔ خلاصہ کلام ۔ آپ مالی مالی تم نے فرمایا کیا میں تمہیں اس سارے دین کا
خلاصہ نہ بتاؤں؟ ۔ میں نے عرض کیا جی ہاں یا رسول اللہ صلی لا الہ اہم ضرور بتائیے ۔ آپ صلی الله السلام نے
اپنی زبان کو پکڑا اور فرمایا اسے روک رکھو۔ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی الا السلم ! کیا ہم جو کچھ
بولتے ہیں اس کا بھی ہم سے مواخذہ ہوگا ۔ آپ صلی السلام نے فرمایا تیری ماں تجھ کو گم کر دے۔ یہ ایک
پیار کا کلمہ ہے، کوئی غضہ کا اور بددعا کا کم نہیں۔ عرب اس طرح کہا کرتے تھے لیکن یہ محاورہ بو لتے
افسوس کے موقع پر تھے ۔ تیری ماں تجھے گم کر دے میں دونوں باتیں شامل ہیں ۔ ایک تو یہ کہ موقع
افسوس کا ہے جب ماں کسی بچے کو گم کر دے اور کہنے کا طریق نرم اور محبت کا ہوا کرتا تھا ۔ مطلب تھا
یہ بددعا نہیں ہے تم نے بات ایسی کہی ہے جو اسی طرح بری خبر ہے جیسے ماں کسی بچے کو گم کر دے ۔

خطبات طاہر جلد 17
529
خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء
فرمایا لوگ اپنی زبانوں کی کائی ہوئی کھیتیوں یعنی اپنے برے بول اور بے موقع باتوں کی وجہ سے ہی
جہنم میں اوندھے منہ گرتے ہیں۔
اب یہ ایک بہت ہی بڑی تنبیہ ہے اور لغو باتیں کرنے والوں کو اپنی زبان پر نگران ہونا پڑے گا۔
بسا اوقات مذاق مذاق ہی میں کوئی ایسی بات منہ سے نکل جاتی ہے جو گستاخی ہوتی ہے۔ بعض دفعہ
ایک چھوٹا ساکلمہ ، حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی السلام کی ایک اور حدیث کے مطابق ، ایک ایسے شخص
کو جو جنت کے قریب پہنچ چکا ہو اس سے اتنا دور کر دیتا ہے کہ وہ جہنم میں جا گرتا ہے یعنی زبان پر مکمل
اختیار تو سب کو ممکن نہیں مگر اگر اللہ چاہے اور یہ توجہ ہو اور انسان نگران رہے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں اور
پہلے تو لے پھر منہ سے بولے تب انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو یہ توفیق مل سکے گی لیکن اس میں دقت یہ ہے کہ
بعض قو میں اپنی عادات کے مطابق بہت تیز بولتی ہیں خاص طور پر اہل یوپی اور اہل یوپی کی عورتیں تو
فرفر باتیں کرتی ہیں کیا ان کی زبان کے کہنے میں بھی وہ پکڑے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں حضرت
اقدس محمد مصطفی صلی اسلام کا ایک خوشخبری کا فرمان یہ ہے جو قرآن کریم کی آیت کریمہ کے تابع ہے کہ
اللہ تم سے تمہاری لغو قسموں کے متعلق کچھ نہ پوچھے گا۔ زبان کو جہاں تک ممکن ہوتا ہو میں رکھ لیکن جہاں
فرفر بولنے کی عادتیں ہیں وہاں تو غلطی سے کلمہ ادھر اُدھر ہو بھی جائے تو استغفار سے کام لولیکن بعد میں
ضرور سوچوتا کہ پیشتر اس کے کہ اللہ کی پکڑ آجائے تمہیں احساس ہو جائے کہ مجھ سے غلطی ہو چکی ہے
اور پھر استغفار کر کے آئندہ غلطی کا اعادہ نہ کرنے کا عہد کرو۔ یہی ہے جو میں اس پیغام سے سمجھا ہوں
اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ میں نے درست سمجھا ہوگا ۔
حَدَّثَنِي شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأُمِّ سَلَمَةَ : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ مَا كَانَ أَكْثَرُ
دُعَاءِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ عِنْدَكَ قَالَتْ: كَانَ أَكْثَرُ دُعَائِهِ:
يَا مُقَلِّبَ القُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا لأَكْثَرِ
دُعَائِكَ يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ قَالَ: يَا أُمَّ سَلَمَةَ إِنَّهُ لَيْسَ
آدَمِيٌّ إِلَّا وَقَلْبُهُ بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ اللهِ، فَمَنْ شَاءَ أَقَامَ ، وَمَنْ شَاءَ أَزَاغَ
ا
(سنن الترمذي، أبواب الدعوات، باب دعاء : يا مقلب القلوب ۔۔۔ حدیث نمبر : 3522)

خطبات طاہر جلد 17
530
خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء
حضرت شہر بن حوشب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ
تعالیٰ عنھا سے پوچھا کہ اے ام المومنین ، آنحضرت صلی السلام جب آپ کے ہاں ہوتے تھے تو زیادہ تر
کونسی دعا کیا کرتے تھے ۔ اس پر ام سلمہ نے بتایا کہ حضور علیہ السلام یہ دعا پڑھتے تھے یا مُقَلب
القُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ اے دلوں کو پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم
رکھ ۔ ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے حضور صلی ای ایم سے اس دعا پر مداومت کی وجہ پوچھی
تو آپ صلی السلام نے فرمایا ، اے ام سلمہ انسان کا دل خدا تعالیٰ کی دو انگلیوں کے درمیان ہے۔جس
شخص کو ثابت قدم رکھنا چاہے اس کو ثابت قدم رکھے اور جس کو ثابت قدم نہ رکھنا چاہے اس کے دل کو
ٹیڑھا کر دے۔ اب یہ دعا بھی ہمارے لئے اس دور میں بہت ہی اہمیت رکھتی ہے اس میں بہت سی
باتیں قابل توجہ ہیں ۔ اوّل یہ کہ حضرت اقدس محمد من رت اقدس محمد مصطفی صلی الله السلام کو تبار کو ثبات قدم نصیب تھا ۔ ایسا ثبات
قدم نصیب تھا جس پر عرش کے خدا نے بارہا گواہی دی تھی پھر یہ دعا کیوں کرتے ہیں۔ دو وجوہات
مجھے سمجھ آتی ہیں ۔ اوّل یہ کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی الا یہ کام کا طبعی انکسار تھا جس کی وجہ سے
آپ صلی لا الہ سلم کو ثبات قدم نصیب ہوا۔ ایک لمحہ بھی آپ صلی لسما السلام کے دل میں یہ وہم نہیں گزرتا تھا کہ
میرا ثبات قدم میری کسی خوبی کی وجہ سے ہے بلکہ ہر لمحہ جانتے تھے کہ اللہ نے توفیق عطا فرمائی ہے تو
مجھے ثبات قدم عطا ہوا ہے ۔ دوسرا یہ کہ امت کے لئے نصیحت تھی کہ میں جسے خدا تعالیٰ نے ثابت قدم
قرار دیا اور بار باد یا میں بھی تو اللہ کی رحمت اور اس کے منشاء کا محتاج ہوں۔ وہ جس شخص سے چاہے اپنی
رضا پھیر لے اور اس کا چاہنا ہمیشہ کسی دلیل کے نتیجے میں ہوا کرتا ہے اور بسا اوقات انسان کو معلوم بھی
نہیں ہوتا کہ کیا وجہ تھی ۔ تو اس لئے نامعلوم کیفیات کا خوف کر کے جانتے ہوئے کہ میں اپنے دل پر
بظاہر نگران ہوں مگر نہیں جانتا کہ دل میں کیا کیا مخفی کیفیات ہیں جن پر میری نظر نہیں ، میرے مولیٰ کی نظر
ہے اس بنا پر یہ دعا امت کے لئے ضروری قرار دے دی گئی کہ اللہ سے دعا مانگو کہ وہ دلوں کو سیدھا ہی
رکھے اور یہ فیصلہ نہ کرے کہ یہ دل ٹیڑھا ہونے کو ہے ۔ یہ سارا حضرت اقدس محمد رسول الله صل الا الی یوم
کا طریق عمل انکسار ہی کی بنا پر تھا اور اس بنا پر تھا کہ اللہ کے فضل کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں اور اللہ کے
فضل آپ پر اتنے بے شمار تھے کہ خدا کا شکر ادا کرنا بھی آپ صلی ای ستم یہی سمجھتے تھے کہ اللہ کے فضل
کے بغیر ممکن نہیں ۔ رات بھر شکریہ ادا کرتے تھے لیکن پھر بھی ساری زندگی یہی تھی۔ اس یقین کی بنا پر
کہ جب تک اللہ تعالیٰ شکر کو قبول نہ فرمائے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا کہ کیا انجام ہوگا۔

خطبات طاہر جلد 17
531
خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا : أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُومُ
مِنَ اللَّيْلِ حَتَّى تَتَفَطَرَ قَدَمَاهُ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : لِمَ تَصْنَعُ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ
وَقَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ قَالَ : أَفَلَا أُحِبُّ أَنْ أَكُونَ
66
عَبْدًا شَكُورًا “
(صحیح البخاری، کتاب التفسیر، باب قوله: ليغفر لك الله ما تقدم من ذنبك ۔ ۔ حدیث نمبر : 4837)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ آنحضرت مصلا اله السلام بعض دفعہ راتوں کو اتنا
لمبا عرصہ تک کھڑے رہتے تھے کہ تَتَفَطَّرَ قَدَمَاهُ : آپ صلی شما السلام کے پاؤں پھٹ جایا کرتے تھے
خون کے دباؤ کی وجہ سے۔ میں نے عرض کی کہ لِمَ تَصْنَعُ هَذَا : آپ صلی ا یہ تم کیوں ایسا کرتے ہیں
اے اللہ کے رسول جبکہ وَقَدْ غَفَرَ اللهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ : آپ سی ایم کے
متعلق تو خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمادیا ہے کہ سابقہ تمام غفلتیں بھی معاف ہوئیں اور آئندہ بھی اگر کوئی
غفلت ہوئی تو معاف ہوگی ۔ اتنے یقینی مغفرت کے وعدے کے بعد پھر آپ مالی لہ الیکم کیوں کرتے ہیں؟
قَالَ أَفَلا أُحِبُّ أَنْ أَكُونَ عَبْدًا شَكُورًا: کیا میں پسند نہ کروں کہ اتنے بڑے فضل کے نتیجے میں
ایک شکر گزار بندہ بنوں ۔ عجیب حال ہے اور ہم میں سے اکثر وہ ہیں جو دن رات اللہ کے فضلوں کی
بارش کو دیکھتے ہیں اور شاذ کے طور پر شکر کی توفیق ملتی ہے۔ منہ سے الحمد للہ بھی کہتے ہیں اللہ کا شکر
ہے بھی بار بار کہہ دیتے ہیں مگر کہاں یہ شکر ، کہاں شکر کے نتیجے میں راتوں کو جگا دینا۔ ایسا شکر ادا کرنا کہ
آسمان کے کنگرے بھی ہل جائیں اور وہ شکر پھر اللہ کی نعمتوں کو آپ پر آسمان سے نازل فرما رہا ہو ۔
یہ وہ شکر ہے جس کا نمونہ پکڑیں اور ایسے شکر کے بغیر حقیقت میں ہم دنیا میں کسی کامیابی کی اُمید نہیں رکھ
سکتے لیکن یاد رکھیں جتنا شکر کریں گے اتنا ہی زیادہ اللہ کی رحمتیں نازل ہونگی ، جتنا رحمتیں نازل ہونگی
دعا کرتے رہیں کہ اتنا ہی زیادہ شکر کی توفیق ملتی رہے۔ مسلم کتاب التوبة سے یہ روایت ہے:
عنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لَوْ يَعْلَمُ الْمُؤْمِنُ
مَا عِنْدَ اللهِ مِنَ الْعُقُوبَةِ، مَا طَمِعَ بِجَنَّتِهِ أَحَدٌ، وَلَوْ يَعْلَمُ الْكَافِرُ مَا عِنْدَ اللَّهِ
مِنَ الرَّحْمَةِ مَا قَنَطَ مِنْ جَنَّتِهِ أَحَدٌ “
(صحیح مسلم، کتاب التوبة، باب فى سعة رحمة الله و انها سبقت غضبه،حدیث نمبر :6979)

خطبات طاہر جلد 17
532
خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ کی سلیم نے فرمایا اگر مومن کو اللہ تعالیٰ کی سزا
اور گرفت کا اندازہ ہو کہ جب وہ سزا دینے پر آئے اور گرفت کا فیصلہ فرمائے تو اتنی سخت اور شدید ہوگی
وہ گرفت، اگر مومن کو علم ہو جائے کہ خدا اگر ناراض ہو تو اتنی بڑی گرفت ہوتی ۔ ہے تو وہ جنت کی اُمید ہی
نہ رکھے۔ کیوں جنت کی اُمید نہ رکھے اس لئے کہ مومن کو یہ احساس رہنا چاہئے کہ عملاً وہ اتنا گناہ گار،
وہ بلا ارادہ بھی گناہ گار ہے اور خطا تو اس کے ساتھ لگی ہوئی ہے اور اللہ اس کی ہر کمزوری کو پکڑے تو سزا
واجب ہو جائے گی اور اگر سز اواجب ہو جائے اور اس کو پتا ہو کہ خدا کی گرفت کتنی سخت ہے تو وہ جنت
کی اُمید ہی کھو بیٹھے، اس کے دل میں یقین ہو جائے کہ مجھے کبھی جنت نصیب نہیں ہو سکتی ۔ اگر کافر کو
اللہ تعالیٰ کے خزائن رحمت کا اندازہ ہو تو وہ اس کی جنت سے نا اُمید نہ ہو اور یقین کرے کہ اتنی بڑی
رحمت سے بھلا کون بد قسمت محروم رہ سکتا ہے۔ یہ بظاہر دو متضاد باتیں ہیں۔ ایک طرف چھوٹی سی غلطی
پر یہ خوف کہ خدا بہت سخت گرفت فرمائے گا ، ایک طرف ساری عمر کے گناہوں کے باوجود جو پہاڑوں
کے برابر ہوں یہ امید کہ اللہ تعالیٰ ان سب گناہوں کو بخش سکتا ہے ۔ یہ دو باتیں بظاہر متضاد ہیں مگر
متضاد نہیں ہیں۔ امر واقعہ یہ ہے کہ یہی تو پل صراط ہے جس سے ڈرنے کی ہمیں تلقین کی جاتی
ہے۔ اس احتیاط سے اس صراط کو طے کرنا ہے کہ خدا کے غضب کی طرف نہ گر پڑیں اور اس اُمید پر
اس صراط کو طے کرنا کہ جب بھی قدم اٹھائیں خدا کی رحمت کی جانب گریں۔ یہ وہ رستہ ہے جس کی
طرف یہ حدیث بلا رہی ہے۔
پریہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک تحریر آخر پر میں نے رکھی تھی مگر اس سے پہلے میں
آپ کو یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ ان ساری باتوں کو حرز جان بنانے کا ارادہ ہی نہ کریں، ان کو
حرز جان بنالیں ۔ اب اس جلسہ پر آپ کی طرف سے جو بھی رویہ ہو وہ انہی ہدایات کی روشنی میں ہو
کیونکہ آنحضرت صلی الا ای ایم کے ارشادات کو سن کر پھر ان پر عمل کرنے میں تاخیر کا فیصلہ جائز نہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ زندگی کا اعتبار نہیں۔ کون جانتا ہے کہ کب اسے ملک الموت بلا لے گا۔ ایک لمحہ کا
بھی اعتبار نہیں ۔ اچھے بھلے ایسے صحت مند جن کے متعلق لوگ رشک کی نگاہیں ڈالا کرتے تھے اچانک
اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ کئی دفعہ مجھے ایسے خطوط ملتے ہیں ۔ ابھی کل ہی کی ڈاک میں یہ خط تھا کہ
ہمارے باپ بالکل ٹھیک ٹھاک ، کوئی بھی نقص نہیں ، ساری عمر کوئی بیمار نہیں اچانک فوت ہو گئے۔

خطبات طاہر جلد 17
533
خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء
تو جب ملک الموت وار کرتا ہے تو اچانک کرتا ہے اور اس بات کا محتاج نہیں کہ کوئی بیمار ہو اور کوئی
صحت مند ہو۔ اس لئے کیونکہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ ہم کتنا یقین نہیں ہے کہ ہم کتنا عرصہ یا کتنے لمحے زندہ رہیں گے اس لئے
نیک باتیں سننے کے بعد ان کے عمل میں تاخیر کا فیصلہ بہت مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ اللہ کی مرضی ہے
کہ وہ مہلت کو بڑھا دے لیکن یہ بھی تو اسی کی مرضی ہے کہ مہلت کو کم کر دے۔ اس لئے میں اُمید
رکھتا ہوں کہ آپ ان نصائح کو پوری طرح مضبوطی سے پکڑ کر بیٹھ جائیں گے اور اس مضمون میں میں
آئندہ آج کے افتتاحی خطاب میں زیادہ تفصیل سے روشنی ڈالوں گا کہ آپ کو کیا کرنا چاہئے۔
اس عرصہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اس اقتباس پر اپنے اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں۔
فرماتے ہیں:
اسی طرح تمہاری روحانی حالت معمولی سی تو بہ یا کبھی کبھی ٹوٹی پھوٹی نماز یا روزہ سے سنور
نہیں سکتی۔ روحانی حالت کے سنوارنے اور اس باغ کے پھل کھانے کے لئے بھی تم کو چاہئے
کہ اس باغ کو وقت پر خدا کی جناب میں نمازیں ادا کر کے اپنی آنکھوں کا پانی پہنچاؤ۔“
کتنی فصیح و بلیغ کتنی دلکش عبارت ہے۔ روحانی حالت سنوارتے ہو تو اس کا نتیجہ ایسے باغات کی صورت
میں تمہیں ملنا چاہئے جو اس دنیا میں بھی پھل دیں اور اس دُنیا میں بھی پھل دیں اور باغات کو تو سینچا
جاتا ہے۔ پس اس باغ کا پھل کھانے کی اگر تم تمنا رکھتے ہو تو :
اس باغ کو وقت پر خدا کی جناب میں نمازیں ادا کر کے اپنی آنکھوں کا پانی پہنچاؤ اور
اعمال صالحہ کے پانی کی نہر سے اس باغ کو سیراب کرو۔“
اعمال صالحہ کو بھی پانی سے تشبیہ دی ہے کیونکہ اعمال صالحہ ہی ہیں جو اس باغ کو اس دنیا میں یا آخری
دوسری دنیا میں جنتوں کی صورت میں اس کی سیرابی کا موجب بنیں گے۔ اعمال صالحہ نہ ہوں تو کوئی
نیک نیت کوئی نیک ارادہ کام نہیں آسکتا۔ ارادہ کے سچا ہونے کی دلیل یہ ہے کہ اگر وہ سچا ہو تو اس کے
مطابق عمل کرنے کی بھی توفیق ملتی ہے اگر سچا نہ ہو تو محض دل کی خواہشات ہیں اس سے زیادہ اس کی
کوئی بھی اہمیت نہیں ۔ چنانچہ فرمایا:
اعمال صالحہ کے پانی کی نہر سے اس باغ کو سیراب کروتا وہ ہرا بھرا ہو اور پھلے پھولے
اور اس قابل ہو سکے کہ تم اس سے پھل کھاؤ۔“

خطبات طاہر جلد 17
534
خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء
یہی توقع جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جماعت سے رکھی اس کے سوا میں اور کیا
توقع کر سکتا ہوں۔ پس میں اُمید رکھتا ہوں کہ آپ محض اس باغ کی باتیں نہیں کریں گے۔ جب تک
اس باغ سے پھل کھانا نہ شروع کر دیں آپ اطمینان سے نہیں بیٹھیں گے اور یہ پھل ایسے ہیں جو جب
آپ کھا ئیں گے تو آپ کو یقین ہو جائے گا کہ یہ آسمان سے اترنے والے پھل ہیں۔ زندگی سر سے
پاؤں تک اور پاؤں سے سر تک شاداب ہو جائے گی ۔ خدا تعالیٰ کی رحمت اور پیار کا سلوک کوئی ایسا
سلوک تو نہیں جو انسان کو غیر معمولی طور پر اس کا احساس نہ دلائے ۔ ایک باپ یا ایک ماں یا کوئی اور
عزیز جب شفقت سے پیش آتا ہے تو آپ جانتے ہیں کہ آپ کے دل پر کیا گزرتی ہے، کیسے آپ
فرحت محسوس کرتے ہیں مگر اللہ کی شفقت کے تو رنگ ہی اور ہیں سوائے ان کے جن کو اس باغ سے
پھل کھانے کی توفیق نصیب ہوئی ہو کوئی دوسرا اس کیفیت کا اندازہ ہی نہیں کر سکتا ۔ فرمایا :
یا درکھو ایمان بغیر اعمال صالحہ کے اُدھورا ایمان ہے۔ کیا وجہ ہے کہ اگر ایمان کامل ہو تو
اعمال صالحہ سرزد نہ ہوں؟ اپنے ایمان اور اعتقاد کو کامل کرو ورنہ کسی کام کا نہ ہوگا۔
لوگ اپنے ایمان کو پورا ایمان تو بناتے نہیں پھر شکایت کرتے ہیں کہ ہمیں وہ انعامات
وو
نہیں ملتے جن کا وعدہ تھا ۔“
66
اگر باغ کو سینچو گے ہی نہیں تو پھل کیسے لائے گا ، وہ خشک لکڑیوں میں تبدیل ہو جائے گا جو آگ میں
جھونکنے کے لائق ہوگا۔
وو
بے شک خدا نے وعدہ فرمایا ہوا ہے مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ
مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق: 3، 4) یعنی جو خدا کا متقی اور اس کی نظر میں متقی بنتا ہے
اس کو خدا تعالیٰ ہر ایک قسم کی تنگی سے نکالتا اور ایسی طرز سے رزق دیتا ہے کہ اسے گمان
بھی نہیں ہوتا کہ کہاں سے اور کیوں کر آتا ہے۔ خدا (تعالی) کا یہ وعدہ برحق ہے اور ہمارا
ایمان ہے کہ خدا (تعالی) اپنے وعدوں کو پورا کرنے والا (ہے) اور بڑا رحیم و کریم ہے،
جو اللہ تعالیٰ کا بنتا ہے وہ اسے ہر ذلت سے نجات دیتا ہے اور خود اس کا حافظ و ناصر بن ،
جاتا ہے۔ مگر وہ جو ایک طرف دعوئی اتفا کرتے ہیں اور دوسری طرف شاکی ہوتے ہیں
کہ ہمیں وہ برکات نہیں ملے۔ ان دونوں میں سے ہم کس کو سچا کہیں اور کس کو جھوٹا ؟

خطبات طاہر جلد 17
535
خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء
خدا تعالیٰ پر ہم کبھی الزام نہیں لگا سکتے ۔ اِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ (آل عمران: 10)
خدا تعالیٰ اپنے وعدوں کے خلاف نہیں کرتا۔ ہم اس مدعی کو جھوٹا کہیں گے ۔ اصل یہ ہے
کہ ان کا تقویٰ یا ان کی اصلاح اس حد تک نہیں ہوتی کہ خدا (تعالی) کی نظر میں قابل
وقعت ہو، یا وہ خدا کے متقی نہیں ہوتے ، لوگوں کے متقی اور ریا کار انسان ہوتے ہیں ۔
یہ سب سے بڑا خطرہ ہے جو ہر وقت انسان کے سر پر ایک تلوار کی طرح لڑکا ہوا ہے ۔ تقویٰ تو اللہ کا
کرتے ہیں یعنی بظاہر لیکن ڈرتے لوگوں سے ہیں ۔ عبادت تو بظاہر خدا کی بجالاتے ہیں مگر دکھاتے
لوگوں کو ہیں۔
سوان پر بجائے رحمت اور برکت کے لعنت کی مار ہوتی ہے جس سے سرگرداں اور
مشکلات دنیا میں مبتلا رہتے ہیں۔ خدا تعالیٰ متقی کو بھی ضائع نہیں کرتا اور وہ اپنے وعدوں
کا پکا اور سچا اور پورا ہے۔“
اس کے بعد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک چھوٹی سی عبارت پڑھ کر میں
اس خطاب کو ختم کرتا ہوں۔ فرماتے ہیں :
دو
حضرت داؤڈز بور میں فرماتے ہیں کہ میں بچہ تھا، جوان ہوا، جوانی سے اب بڑھاپا آیا
مگر میں نے کبھی کسی متقی اور خدا ترس کو بھیک مانگتے نہ دیکھا۔ اور نہ اس کی اولاد کو در بدر
دھکے کھاتے اور ٹکڑے مانگتے دیکھا ۔“
الحکم جلد 7 نمبر 12 صفحہ:5 مؤرخہ 31 مارچ 1903ء)
پس اگر آپ یہی چاہتے ہیں کہ آپ سے ایسا ہی سلوک ہو تو ان کے اعمال کا خیال کریں جن سے خدا
ایسا ہی سلوک فرما یا کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی