ایثار کے نتیجہ میں اللّٰہ تعالیٰ آپ کو غیر قوموں کے دلوں میں گھر کرنے کی توفیق بخشے گا
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے دینی رہنماؤں کے ادب و احترام میں اعتدال اختیار کرنے اور نظریں جمانے یا گھورنے سے متعلق پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا ازالہ فرمایا۔ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہؓ کی مثالیں پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ سچا ادب بناوٹ کے بغیر انسان کے فطری مزاج کے مطابق ہونا چاہیے۔ بعد ازاں انہوں نے ایثار و قربانی کے مفہوم پر روشنی ڈالتے ہوئے جلسہ سالانہ کے موقع پر جرمنی کی احمدیہ مسلم جماعت کے جذبہ مہمان نوازی کو سراہا۔ آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں انہوں نے نصیحت فرمائی کہ حقیقی ایثار میں غیرت، حیا اور حدود اللہ کا خیال رکھنا لازم ہے۔
موضوعات: آداب اور اعتدال، صحابہ کرامؓ کے نمونے، ایثار و قربانی، مہمان نوازی، حیا اور غیرت
خطبات طاہر جلد 17
573
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
ایثار کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ آپ کو غیر قوموں
کے دلوں میں گھر کرنے کی توفیق بخشے گا
( خطبه جمعه فرموده 21 اگست 1998 ء بمقام مئی مارکیٹ من ہائم ۔ جرمنی )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ
سَمِيعٌ عَلِيمٌ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ
وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ أَنْ تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ
وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ ۔
(الحجرات: 3،2)
پھر فرمایا:
یہ وہ مضمون ہے جس میں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی السلام کا خصوصیت سے ایک ایسے رسول
کے طور پر ذکر کیا گیا ہے جس کا احترام دُنیا کے ہر انسان سے زیادہ ہونا چاہئے اور اسی تعلق میں مختصراً
ذکر میں نے اپنے ایک گزشتہ خطبہ میں لندن میں کیا تھا لیکن وہ مضمون کچھ ادھورا رہا اور کچھ غلط فہمیاں
بھی اس کے نتیجے میں پیدا ہوئیں جن کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں نے انگلستان میں تو بار بار یہ اعلان
کروائے کہ جو میرا مطلب آپ سمجھے ہیں وہ درست نہیں ، اصل مطلب اور ہے اور وہ جو مطلب ہے
اس کا اطلاق صرف رسول اللہ صلی الہ الیکم پر نہیں بلکہ آپ صلی شما ایلم کی سنت کے پیش نظر ہر دوسرے ایسے
انسان سے بھی تعلق رکھتا ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی ال ایتم کی چاہے دور کی نیابت ہو، مگر نیابت
خطبات طاہر جلد 17
574
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
میں امام بنایا گیا ہو اور اسی طرح اس مضمون کا تعلق میں سمجھتا ہوں درجہ بدرجہ ان تمام ائمہ سے بھی ہے جو
مساجد میں آنحضرت صلی الا السلام کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے امامت کرتے ہیں اور گھر کے بڑوں سے
بھی تعلق ہے۔ تو یہ مضمون سلسلہ وار آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔ اگر چہ یہ سارے التزامات آنحضور صلی ا سلام
کے بعد دوسروں کے لئے بعینہ اس طرح نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ حضور اکرم صلی السلام کو جو امتیاز بخشا گیا
ہے وہ اپنی جگہ ایک ایسا امتیاز ہے جس میں کوئی شریک نہیں ہو سکتا مگر کچھ نہ کچھ درجہ بدرجہ اس سے
دوسرے بھی حصہ پاتے ہیں اور ہمارے زمانہ میں سب سے زیادہ حصہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوٰۃ والسلام نے پایا کیونکہ اس دور میں آپ ہی نے آنحضور صلی السلام کی نیابت کا حق ادا کیا۔ یہ اس
مضمون کی اہمیت ہے جس کے پیش نظر میں اب مزید تفصیل بیان کرتا ہوں ۔
میں نے گزشتہ خطبہ میں یہ عرض کیا تھا کہ بعض لوگ ٹکٹکی لگا کے مجھے دیکھتے ہیں؟ دیکھتے ہیں یعنی آنکھوں میں
آنکھیں ڈال کر، جو میرے لئے الجھن کا موجب بنتا ہے۔ پس دیکھیں اور دیکھنا بات کرتے وقت
ضروری ہے مگر یہ ضروری نہیں کہ آنکھوں میں ٹکٹکی لگا کر اس طرح دیکھا جائے گویا انسان اندر تک اتر
رہا ہے۔ یہ صرف چند لوگوں کو عادت ہوتی ہے اور انہی کے پیش نظر میں نے اُس خطبہ میں یہ ذکر کیا تھا
مگر بعد میں جب میں نے دیکھا تو عجیب حال پایا۔ تمام وہ مخلصین جو ہمیشہ سے اعتدال اختیار کیا
کرتے ہیں ان سب بے چاروں کی آنکھیں، میں نے اس طرح جھکی ہوئی دیکھیں کہ سر بھی جھک گیا
اور آتے جاتے وہ دیکھ کر مجھے گھبراہٹ ہوتی تھی کہ ہو کیا رہا ہے۔ ہر ایک نے بڑے ادب سے پوری
طرح سر جھکا کر زمین پر نظریں گاڑی ہوئی تھیں ۔ نہ مجھے آتے دیکھتے تھے نہ جاتے دیکھتے تھے اور
نتیجہ یہ نکلا کہ میں حیران رہ گیا یہ کیا ہو رہا ہے۔ بعد میں مجھے سمجھ آئی کہ دراصل اس خطبہ کا غلط تاثر
قائم کیا گیا ہے اور میں نے مناسب سمجھا اور ان سے وعدہ بھی کیا کہ جرمنی کی جماعت میں جا کر اس
مضمون کے دوسرے پہلو بھی بیان کروں گا اور حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی الہ السلام کے زمانہ میں جو
معاشرہ قائم تھا اور اس میں ہر قسم کی طبیعت کے لوگ تھے ان کا بھی ذکر کروں گا اور اسی طرح
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں آکر جو معاشرہ قائم ہوا اور مختلف مزاج کے لوگ
تھے ان کا بھی ذکر کروں گا اور یہ بھی سمجھاؤں گا کہ ان آیات سے جو پڑھی گئی ہیں یا ان روایات سے
جو بیان کی جائیں گی ہرگز یہ مراد نہیں کہ انسان اپنے بنیادی مزاج کو تکلف سے بدلے۔ اپنے مزاج
خطبات طاہر جلد 17
575
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
کی حدود کے اندر رہتے ہوئے بھی ایک انسان آنحضور صلی ال ای ایم اور آپ صلی السلام کے صحابہ کی سنت کی
پیروی کر سکتا ہے اور اسی طرح اپنے مزاج کی حدود کے اندر رہتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام سے عشق کا حق بھی ادا کر سکتا ہے اور مختلف مزاج کے لوگوں کی حدود مختلف ہیں، ہر مزاج کا
آدمی اپنی حدود کے اندر رہے اور ان حدود کے اندر اسے توفیق ملے گی کہ وہ اپنے عشق کا اظہار اس
نسبت سے کرے جو اللہ تعالیٰ نے اس کو صلاحیتیں بخشی ہیں ۔
سب سے پہلے میں نے جو ٹکٹکی والی حدیث ہے وہ سامنے رکھی ہے ، جو حضور اکرم صلی ال ایلام
ناپسند فرماتے تھے۔ الادب المفرد للبخاری میں مجاہد بیان کرتے ہیں کہ :
وو
آنحضرت صلی الیتیم اس امر کو نا پسند فرماتے تھے کہ کوئی اپنے بھائی کو ٹکٹکی باندھ کر
دیکھتا رہے۔“
66
جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے پیکٹکی باندھنے کا مضمون صرف رسول اللہ صلی ای ایم سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ
بعض لوگوں کو عادت ہوتی ہے وہ دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتے رہتے ہیں اور یہ
گھورنے کی عادت نہایت معیوب ہے۔ آنحضور صلی لا کہ تم اس عادت سے سخت کراہت فرماتے تھے۔
چنانچہ حضور صل اللہ الہ سلم فرماتے ہیں :
دو ٹکٹکی باندھ کر دیکھتا رہے اور جب وہ اس کے پاس سے جائے تو اس کی نظریں اس کا
پیچھا کرتی رہیں ۔“
66
( الأدب المفرد للبخارى باب لا يحد الرجل الى اخيه النظر أذا ولى ، حدیث نمبر : 771)
یہ وہ مضمون ہے جو میرے اس خطبہ پر حاوی رہے گا گا اور جو وقت بچے گا اس میں میں انشاء اللہ اللہ بعض
دوسرے امور یعنی ایثار سے تعلق رکھنے والے امور بیان کروں گا۔
حضرت ابن شماسه المهری بیان کرتے ہیں کہ:
ہم حضرت عمرو بن العاص کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ وہ نزع کی حالت میں تھے۔“
یہ میں نے روایت کئی دفعہ بیان کی ہے مگر ہے بہت ہی پیاری روایت ، ان معنوں میں کہ ایک صحابی
کی مختلف حالتوں کا ذکر ہے اور ایک صحابی کے عشق کے انداز کا ذکر ہے جو باقی صحابہ سے مختلف تھا
لیکن اس اختلاف کے باوجود ان کا ایک اپنا رنگ تھا جسے انہوں نے آخر تک پکڑے رکھا گو بعد میں
پچھتائے کہ میں نے کیوں آنحضور صلی یتیم کی زندگی میں آپ علیہ السلام کو نظر بھر کے نہیں دیکھا۔
خطبات طاہر جلد 17
576
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
کی
چنانچہ حضرت عمرو بن العاص کی خدمت میں یہ ابن شماسہ حاضر ہوئے جب کہ وہ نزع
حالت میں تھے ۔ آپ کافی د پ کافی دیر تک روتے رہے اور منہ دیوار کی طرف پھیر لیا۔
آپ کے صاحبزادہ نے کہا۔ ہ نے کہا اے میرے پیارے باپ کیا !
کو وفلاں فلاں بشارتیں نہیں دیں۔ راوی کہتے ہیں اس پر حضرت عمرو بن العاص العام نے
منہ ہماری طرف کیا اور کہنے لگے سب سے بہتر جس چیز کی ہم تیاری کر سکتے ہیں وہ تو یہ
شہادت دینا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلا لا السلام اللہ کے رسول ہیں۔
کیا! آنحضرت صلی اللہ السلام نے آپ
رض
اس کے بعد فرمایا مجھ پر تین حالتیں آئیں ۔ ایک وہ حالت جب میں سب سے زیادہ
آنحضرت صلی الم الاسلام سے بغض رکھتا تھا اور یہ بھی پسند نہیں کرتا تھا کہ آنحضرت صلی لا الہ سلم کے
چہرے پر نظر ڈالوں ۔“
66
یعنی بغض کی اتنی انتہا تھی کہ شدت نفرت سے اس چہرہ کو دیکھنا گوارا نہیں کرتے تھے۔ صرف خواہش
تھی کہ بس چلے تو میں اس کو قتل کر دوں ۔ کہتے ہیں :
اگر اس حالت میں میں مر جاتا تو یقینا جہنمیوں میں سے ہوتا۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے
اسلام کو میرے دل میں ڈال دیا تو میں آنحضرت صلی السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور
عرض کی کہ ہاتھ بڑھائیے میں آپ صلی الٹا السلام کی بیعت کرنا چاہتا ہوں۔ حضور اکرم صلی الٹا الی یوم
نے ہاتھ بڑھایا ھایا تو میں نے مضبوطی سے آپ علیہ السلام کا ہاتھ تھام لیا۔ آنحضرت صلی الا السلام
فرمانے لگے عمرو ! کیا بات ہے۔ کیوں اتنا مضبوطی سے ہاتھ پکڑ رکھا ہے؟ میں نے عرض
کیا میں آپ صلی الم سے ایک وعدہ لینا چاہتا ہوں ۔ فرمایا کیا وعدہ لینا چاہتے ہو۔
میں نے عرض کیا یہ کہ میرے گناہ بخش دئے جائیں۔ حضور صلی لا الہ سلم نے فرمایا کیا تجھے گناہ
معلوم نہیں کہ اسلام لانے کے بعد اس سے پہلے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ اسی
طرح ہجرت اور حج کے بعد بھی ان سے پہلے گناہ معاف ہو جاتے ہیں ۔ اس وقت
میری نظر میں آنحضور صلی السلام سے زیادہ محبوب اور زیادہ معزز کوئی اور شخص نہ تھا لیکن
آپ صلی الہ السلام کی عظمت اور رعب کی وجہ سے آنکھ بھر کر آپ صلی الہ السلام کو دیکھ نہ سکتا تھا۔
اگر مجھ سے حضور انور کے حلیہ مبارک کے بارے میں پوچھا جائے تو میں بیان نہیں
خطبات طاہر جلد 17
577
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
کر سکتا کیونکہ میں نظر بھر کر آپ صلی ا یہ تم کو کبھی نہیں دیکھ سکا۔ اگر میں اسی حالت میں
فوت ہو جاتا (یعنی رسول اللہ صلی السلام کی زندگی میں جب کہ میرے عشق کا یہ عالم تھا )
تو مجھے اُمید تھی کہ میں جنتیوں میں سے ہوتا“
(صحیح مسلم ، کتاب الأيمان، باب كون الاسلام يهدم ما قبله وكذا الهجرة والحج ، حدیث نمبر : 321)
اب یہ وجہ ہے۔ جب نزع کی حالت میں آپ نے منہ پھیرا اور روتے رہے آپ کو اپنے انجام کی یہ
فکر تھی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اسلام سے عداوت اور بغض کی حالت سے تو نکال لیا اور مجھ سے وعدہ بھی
ہوا کہ جو اس حالت سے نکل جائے اس سے بخشش کا سلوک ہو گا لیکن جو بعد میں زندہ رہا ہوں اس دور
میں مجھ سے خدا جانے کیا کیا غلطیاں سرزد ہوتی رہی ہیں۔ اگر میں اُس زمانہ میں مر جاتا تو اچھا تھا ۔
یہی صدمہ تھا جو آپ کو نڈھال کئے جا رہا تھا اور نزع کی حالت کے یہی خیالات تھے جو آپ کو تنگ ا
کر رہے تھے۔
ایک اور روایت سنن ابی داؤد سے لی گئی ہے۔ اسامہ بن شریک بیان کرتے ہیں کہ :
میں آنحضرت صلی اللہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا ۔“
66
اب یہ ایک نظارہ ہے جو اسامہ نے دیکھا کہ صحابہ رضوان اللہ علیھم کی اس وقت کیا حالت ہوا کرتی تھی
جب حضور ا کرم صل ال السلم آپ میں تشریف فرما ہوتے تھے۔
صحابہ یوں ساکت بیٹھے تھے گویا ان کے سروں پر پرندے ہوں۔“
یعنی جیسے سر پر پرندہ ہو اور بولنے سے اڑنے کا خطرہ ہوتا ہے انسان حرکت بھی نہیں کرتا، اسی طرح
رض
صحابہ ساکت و صامت بیٹھے تھے۔
وو
چنانچہ میں نے سلام عرض کیا پھر بیٹھ گیا۔ ادھر ادھر سے بدوی لوگ مجلس میں آنے لگے۔
انہوں نے کہا یا رسول اللہ صلی الا یہ تم کیا ہم دوائیوں کا استعمال کیا کریں؟ اس پر فرمایا
دوائیاں ضرور استعمال کیا کرو کیونکہ اللہ عز وجل نے کوئی بیماری نہیں بنائی مگر اس کا علاج
بھی پیدا فرمایا ہے سوائے ایک بیماری کے جو بڑھاپا ہے، وہ مقدر ہے۔“
(سنن أبی داؤد، کتاب الطب، باب الرجل يتداوى ، حدیث نمبر : 3855)
خطبات طاہر جلد 17
578
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
ہر شخص کو آخر بڑھاپا پہنچنا ہے اور اسی حالت میں جو اس سے مختلف امکانی سلوک ہو سکتے ہیں ان کا
قرآن کریم میں تفصیل سے ذکر ہے مگر بڑھاپے سے کوئی انسان بچ نہیں سکتا ۔ اگر جوانی کی عمر سے
گزرے گا تو بڑھاپے کی عمر ضرور دیکھے گا ۔ فرمایا اس کا کوئی علاج نہیں باقی سب چیزوں کا علاج ہے۔
اس بناء پر بعض صحابہ نے یہ بھی خواہش کی کہ ہم تو خاموش بیٹھے رہیں مگر ہماری موجودگی میں کوئی بدوی
آجائے اور وہ سوال کرے اور اس رنگ میں ہماری تربیت ہو جائے ۔ آنحضور صل اللہ الہ سلم کا چہرہ دیکھ کر جو
صحابہ پہچانتے تھے کہ یہ جھوٹے کا چہرہ نہیں ہو سکتا ان میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
بھی تو تھے۔ پس یہ خیال کرنا کہ چہرہ دیکھنا گو یا ممنوع تھا یہ درست نہیں ہے۔ چہرہ دیکھنے کا بھی انداز ہوا
کرتا ہے۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق سوچا بھی نہیں جا سکتا کہ آپ آنحضور صلیھا السلام
کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ٹکٹکی لگا کر، گھورتے ہوئے دیکھیں۔ یہ ناممکن ہے اور یہ بھی ناممکن
ہے کہ آپ کی نظریں آپ صلی السلام کے چہرے پر نہ پڑیں۔ اس لئے ان دونوں باتوں کے درمیان
اعتدال کی ضرورت ہے اور سب لوگ اپنی عادتوں میں یہ اعتدال پیدا کریں۔
رض
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کی روایات چونکہ ہمارے قریب کی روایات
ہیں اور تحریروں میں میں بھی محفوظ ہیں اس لئے آ لئے آنحضور صلی الہ السلام کے زمانہ میں جو آداب ہوا کرتے تھے اور
جس طرح مختلف صحابہؓ اپنے اپنے رنگ میں آنحضور صل اللہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے ان
میں یہ بھی ایک رنگ تھا کہ بعض صحابہ سوال کیا کرتے تھے ، ضروری نہیں کہ بدوی ہو۔ چنانچہ کثرت
سے روایات ملتی ہیں کہ آنحضور صلی الم السلام سے بعض مقامی صحابہؓ بھی سوال کرنے کی عادت رکھتے تھے اور
اس بات کو آنحضور صلی السلام نے کبھی نا پسند نہیں فرمایا بلکہ بعض موقعوں پر آپ صلی اس کی تم نے پوچھا اور
بار بار پوچھا کہ خاموش بیٹھے ہو مجھ سے کوئی سوال کرو۔ پس یہ تصور قائم کرنا درست نہیں کہ صرف بدویوں
پر لوگ بیٹھے رہتے تھے کہ وہ آئیں تو سوال کریں۔ سوال کرنے کی عادت تھی بعض لوگوں کو اور
رسول اللہ صلی الہا کی ہم نے ان کو بند نہیں کیا۔ صرف اتنا فرمایا کرتے تھے کہ ضرورت سے زیادہ سوال نہ کیا السلام
کرو کیونکہ ہو سکتا ہے بعض سوالوں کے جواب میں تم پر تنگی عائد ہو جائے ۔ اب یہی رنگ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ میں ملتا ہے۔ ہر ایک اپنے مزاج کے مطابق اپنی محبت کا اظہار
کرتا ہے۔ دو صحابہ نمونے کے طور پر میں نے چنے ہیں۔ ایک حضرت حکیم نورالدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
خطبات طاہر جلد 17
579
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
آپ اور حضرت مولوی عبد الکریم صاحب دونوں کے مسیح موعود سے عشق میں کوئی بھی شک نہیں،
رنگ اپنا اپنا تھا ، مزاج الگ الگ تھے۔ چنانچہ حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب ہلال پوری بیان
کرتے ہیں کہ :
وو
حضرت مولوی صاحب ( یعنی حکیم مولوی نورالدین) اور حضرت مولوی عبدالکریم
رض
صاحب اپنے اپنے رنگ میں اخلاص اور محبت کے پتلے تھے لیکن دونوں کی طبائع میں
نمایاں فرق تھا۔ حضرت مولوی حکیم صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب مسجد میں تشریف لایا
کرتے تھے تو حضور کی مجلس میں سب سے آخر خاموشی کے ساتھ بیٹھ جایا کرتے تھے۔“
( حیات نو را ز عبد القادر سابق سودا گر مل، باب چہارم صفحه : 263)
یعنی بعض دفعہ وہاں جگہ ملتی جہاں جوتیاں پڑی ہوتی تھیں اور ایک صوبہ سرحد کے صحابی کو اس بناء پر خلافت
سے وابستگی کی توفیق ملی کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ جب میں نے حضرت نور الدین رضی اللہ عنہ کو دیکھا
کہ وہ خلیفہ بن رہے ہیں تو بے اختیار میرے منہ سے نکلا کہ اس شخص نے تو جوتیوں سے خلافت پالی۔
رض
انوار العلوم جلد 25 صفحہ: 507،506/خطاء /5 / خطاب حضرت خ ضرت خلیفہ المسیح الثانی فرمودہ 27 اکتوبر 1956ء)
پس ایک رنگ یہ بھی تھا انکساری کا کہ جوتیوں میں بیٹھے رہتے اور اسی انکساری کو خدا نے قبول فرمایا
اور انہی جو تیوں سے آپ کو خلافت مل گئی اور خلافت بھی وہ جو صد یقیت کا مقام رکھتی تھی۔
لیکن حضرت مولانا عبد الکریم صاحب ہمیشہ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے
ساتھ بیٹھا کرتے تھے اور سوالات کرنے سے کبھی ہچکچاتے نہیں تھے ۔“
66
اب یہ دونوں صحابہ ہیں جن کے عشق کی گواہی خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دی ہے۔
اس لئے اس سے انکار ممکن ہی نہیں ۔
بلکہ ( مولوی صاحب) فرمایا کرتے تھے کہ یہ خدا تعالیٰ کے مامور دنیا میں روز روز
نہیں آتے ، صدیوں بعد خوش قسمت لوگوں کو ان کی زیارت نصیب ہوتی ہے اس لئے جو
سوالات ذہن میں آئیں وہ پیش کر کے دُنیا کی روحانی تشنگی کو بجھانے کا سامان پیدا
کر لینا چاہئے ۔“
66
( حیات نو را از عبد القادر سابق سودا گر مل، باب چہارم صفحه : 263)
خطبات طاہر جلد 17
580
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
اب دیکھیں محبت کے تقاضے بدلے بھی نہیں مگر دونوں جگہ تکلف نہیں تھا۔ یہ بنیادی بات ہے جسے آپ
کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے ۔ اگر تکلف سے ادب کریں گے تو وہ ادب نہیں ہوگا ، وہ محض تکلف اور
بناوٹ ہوگی ۔ اگر واقعہ اس مزاج کے مطابق جو اللہ نے آپ کو بخشا ہے اسی مزاج کی حدود میں رہتے
ہوئے آپ محبت کریں گے تو یہ تکلف اور بناوٹ نہیں بلکہ طبعاً ایک محبت ہوگی ۔ اور اس کا ہر رنگ اچھا
ہوگا اگر سنت صحابہ کو آپ پیش نظر رکھیں ۔
ایک ذکر حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بھی ملتا ہے۔
مجلس میں حضور کے بہت زیادہ قریب بیٹھتے اور ٹکٹکی لگا کر چہرہ مبارک کو دیکھتے اور
پاؤں یا باز و یا کمر وغیرہ دباتے اور درود استغفار پڑھتے رہتے ۔“ رہتے۔“
اب بعض لوگ اس روایت کا غلط مطلب سمجھتے ہیں۔ یہاں ہرگز یہ نہیں کہا گیا کہ آپ کی آنکھوں میں یہ
آنکھیں ڈال کر ٹکٹکی لگا کر دیکھتے تھے۔ چہرے کو دیکھتے تھے اور چہرہ کو دیکھنا ایک الگ مضمون ہے۔
اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ نظروں میں نظریں گاڑ کر دیکھتے تھے۔
حضور کوئی تقریر تقویٰ ، یر تقویٰ ، طہارت کے متعلق فرماتے تو آپ کا پیرا ہن آنسوؤں سے
تر ہو جاتا تھا۔
اصحاب احمد جلد اول از ملک صلاح الدین ایم-اے صفحہ : 97)
پس دیکھنے کے متعلق یہ بات پیش نظر رکھیں کہ غالب کا ایک شعر جو مجھے بہت پسند ہے اور وہ اس
مضمون کو بہت عمدگی سے بیان کر رہا ہے وہ یہ ہے :
نظارہ نے بھی کام کیا واں نقاب کا
مستی سے ہر نگہ ترے رخ پر بکھر گئی (میرزا اسد اللہ خان غالب )
رض
پس صحابہ کی نگاہیں حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی السلام پر مستی سے بکھر جایا کرتی تھیں اور اس سے
آنحضور صلی السلام نے کبھی منع نہیں فرمایا اور یہی حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کا
تھا۔ چنانچہ مرزا ایوب بیگ صاحب یا دوسرے جن صحابہؓ کے ذکر میں آپ یہ بات پائیں گے
وہ دیکھتے تو تھے مگر ایسے کہ دیکھتے بھی نہ ہوں یعنی نگا ہیں ہر طرف پھیل جاتی تھیں، بکھر جاتی تھیں اور
کبھی ان صحابہ نے جرات نہیں کی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آنکھوں میں آنکھیں
خطبات طاہر جلد 17
581
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
گاڑ کر دیکھیں ۔ ہاں یہ انداز تھا کہ دیکھ رہے ہیں ، نظر ملتے ہی دوسری طرف رخ کر لیا یا آنکھ پھیر لی
تا کہ گستاخی نہ بنے ۔ پس بسا اوقات بات کرنے والا آنکھوں میں بھی دیکھتا ہے مگر دیکھنے کے انداز
مختلف ہوتے ہیں۔ اگر دیکھ رہا ہو اور بات کرنے والے کی نظر پڑ جائے تو اس وقت جھجھک سے آنکھ ذرا
سی ادھر اُدھر ہو جانی چاہئے اور بعض لوگوں کا دیکھنے کا انداز یہ ہوتا ہے کہ وہ دونوں آنکھوں کے درمیان
ماتھے کے اوپر نظر رکھتے ہیں۔ ہمارے ایک مرحوم ماموں سید محمود اللہ شاہ صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ، ان
کا یہی انداز ہوا کرتا تھا۔ حضرت ا تھا۔ حضرت مصلح موعودؓ سے کبھی ملنے آتے تو ہمیشہ اسی ط اسی طرح دیکھتے تھے اور آنکھوں
میں آنکھیں ڈالنے کا کوئی سوال نہیں تھا اور دل کی پیاس بھی بجھ جاتی تھی کہ پورا چہرہ غور سے دیکھوں ۔
چنانچہ ایک دو دفعہ میں نے محسوس کیا کہ مجھے بھی اس طرح دیکھ رہے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ یہ کیا بات
ہے آپ کی نگاہیں میرے اوپر ہوتی ہیں مگر ملتی نہیں تو تب مجھے انہوں نے یہ راز سمجھایا کہ میں نے یہ
ایک اپنے لئے ترکیب بنائی ہوئی ہے کہ ماتھے کے اوپر دو آنکھوں کے درمیان اس جگہ دیکھتا ہوں تو
دیکھنے والے کو یہ محسوس نہیں ہوتا کہ مجھے دیکھ نہیں رہا اور میری نظریں بھی ادب کی وجہ سے آنکھوں میں
آنکھیں نہیں ڈالتیں۔ تو یہ بھی ایک انداز ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک صحابی
جو عمر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کے وقت چھوٹے تھے مگر پھر بھی اتنے چھوٹے
نہیں تھے کیونکہ میری والدہ سے عمر میں بڑے تھے اور میری والدہ کی بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کے زمانہ میں آپ کے ایک بچے سے شادی ہوئی ۔ پس اس وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ یہ بھی
صحابہ ہی کا رنگ ہے جو حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا۔
حضرت خلیفة المسیح الاول کی مجلس میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کیا انداز تھا یہ بھی
ایک دلچسپ واقعہ ہے جو میں نے آپ کے لئے چنا ہے۔ حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ تعالیٰ
عنہ کی روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ:
رض
وو
” خلافت اولی کے زمانہ میں میں نے دیکھا کہ جو ادب اور ا لہ جو ادب اور احترام اور جو اطاعت اور
فرمانبرداری آپ ( یعنی حضرت مصلح موعود ) حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کی کرتے تھے اس کا نمونہ کسی اور شخص میں نہیں پایا
المسيح
خطبات طاہر جلد 17
582
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق میں آپ کو بتا دوں کہ ان کو بھی کن انکھیوں
سے دیکھنے کی عادت تھی ۔ بسا اوقات نظریں جھکی ہوتی تھیں مگر گردو پیش میں جو ہو رہا ہے اس سے باخبر
رہتے تھے اور کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ ماحول میں جو باتیں ہو رہی ہوں ان سے بے خبر زمین پر نظریں
گاڑ رکھی ہوں ۔ دیکھتے تھے ہلکی نظر سے پھر نظریں جھکا لیا کرتے تھے۔ میں نے بھی مولوی صاحب
کے ساتھ کھڑے ہو کر بہت نمازیں پڑھی ہیں ۔ کئی دفعہ احمد یہ ہوسٹل کی مسجد میں آپ نے نماز پڑھنی
شروع کی کیونکہ قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ کے سلسلہ میں آپ کو لاہور چند مہینے ٹھہرنا پڑا تھا تو
روزانہ صبح ہمارے ہوسٹل کی مسجد میں نماز پڑھا کرتے تھے اور مجھے یہ توفیق مل گئی کہ میں آپ کے
ساتھ کھڑا ہوتا تھا۔ اس وقت میں نے آپ کو دیکھا کہ نماز کے بعد جب مجلس لگا کے بیٹھتے تھے تو تمام
گردو پیش کی خبر ہوتی تھی مگر عادتاً آپ کی فطرت میں یہ بات تھی کہ اکثر آنکھیں جھکائے رکھتے تھے۔
تو آپ کی گواہی حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق میری اس گواہی کی تائید کرتی ہے کہ کرتی کہ
حضرت مولوی شیر علی صاحب کی نظر سے کوئی اہم بات نہیں رہتی تھی اور کسی اور نے حضرت خلیفۃ المسیح
الاول کی مجلس میں اس گہری نظر سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نہیں دیکھا جس طرح حضرت
مولوی شیر علی صاحب نے دیکھا اور یہ آپ کی ایک یکتا روایت ہے۔ چنانچہ اس کی تائید میں حضرت مصلح
موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اپنی تحریر بھی ہے۔ آپ کی روایت جاری ہے۔ وہ فرماتے ہیں:
آپ کے ادب کا یہ حال تھا کہ جب آپ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی خدمت میں
جاتے تو آپ دوزانو ہو کر بیٹھ جاتے اور جتنا وقت آپ کی خدمت میں حاضر رہتے اسی
طرح دوزانو ہی بیٹھے رہتے۔ میں نے یہ بات کسی اور صاحب میں نہیں دیکھی ۔“
66
تاریخ احمدیت جلد چہارم صفحہ : 636)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا اپنا بیان بعینہ اس کی تائید کر رہا ہے۔ منصب خلافت میں یہ
عبارت درج ہے:
پہلے تو میں ان سے بے تکلف تھا یعنی حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ تعالی عنہ سے (
بے تکلف تھا ) اور دو دو گھنٹہ تک مباحثہ کرتا رہتا تھا لیکن جب وہ خلیفہ ہو گئے تو کبھی میں
اُن کے سامنے چوکڑی مار کر بھی نہیں بیٹھا کرتا تھا ۔“
خطبات طاہر جلد 17
583
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
چوکڑی مار کر بیٹھنا یعنی ویسے ممنوع تو نہیں ہے ۔ یہاں میرے سامنے کئی دوست ہیں جو چوکڑی مار
کر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن وہ ایک بڑی مجلس میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے لئے ممکن نہیں کہ اپنی
چوکڑی کی عادت کو جو آرام کی عادت ہے بدل سکیں اس لئے وہ بھی کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں۔
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک ایسی مجلس کی بات کرتے ہیں جو چند آدمیوں کی مجلس ہوا کرتی
تھی اور بعینہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سامنے آپ کو بیٹھنا ہوتا تھا۔ وہ حالت ایسی
تھی جس میں چوکڑی مار کر بیٹھنا یقینا بے ادبی اور گستاخی ہوتی ۔
جاننے والے جانتے ہیں ( یہ لکھتے ہیں مصلح موعود کہ ) خواہ مجھے تکلیف بھی ہوتی مگر
یہ جرات نہ کرتا اور نہ اونچی آواز سے کلام کرتا ۔
( منصب خلافت از حضرت مرزا بشیر الدین محمود صاحب صفحہ : 33)
تو اس میں ، حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس بات میں بہت بڑی نصیحت ہے ساری جماعت
کے لئے اور اس سے حضرت مولوی شیر علی صاحب کے اوپر بھی ایک بہت اچھی روشنی پڑتی ہے۔ آپ
فرماتے ہیں : ” جاننے والے جانتے ہیں ۔ ان جاننے والوں میں میں نے ایک حضرت مولوی شیر علی
صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت دیکھی ہے اور روایتیں ہونگی تو میرے علم میں و میرے علم میں نہیں۔
66
اب اس مضمون سے ہٹ کر ایک اور مضمون بیان کرتا ہوں جو آپ کے جلسہ کی مناسبت سے
بیان کیا جانا ضروری ہے اور وہ ایثار کا مضمون ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَ الَّذِينَ تَبَوَّوُ الدَّارَ وَ الْإِيْمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا
يَجِدُونَ فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِّمَّا اوْتُوا وَ يُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ
بِهِمْ خَصَاصَةٌ وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (الحشر : 10)
ایثار کا مضمون تو بہت وسیع ہے اور کئی قسم کی قربانیوں پر یہ مضمون پھیلا ہوا ہے لیکن آج اس
خطاب میں میں ایثار کا صرف وہ حصہ بیان کروں گا جو جماعت احمد یہ جرمنی کے اس جلسہ سالانہ سے نہ
تعلق رکھتا ہے۔ سب سے پہلے تو میں اس بات پر آپ کو خوشخبری دیتا ہوں اور مبارک باد دیتا ہوں کہ
میں نے جماعت جرم جرمنی میں اس پہلو سے بہت ایثار پایا ہے، اتنا کہ کسی اور جماعت میں ایثار ہو تو وہ کسی
لازما خدا تعالیٰ کا شکر گزار ہو کہ اس نے ایثار کا حق ادا کرنے کی توفیق بخشی۔ ایثار کے جتنے پہلو ہیں ان
خطبات طاہر جلد 17
584
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
میں سے ایک دو پہلو جو جلسے سے تعلق رکھتے ہیں وہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ سب سے پہلے یہ
کہ اپنے وقت کو قربان کرنا ایثار ہے، اپنے مال کو قربان کرنا ایثار ہے، اپنی سہولتوں کو دوسرے کی خاطر
قربان کر دینا یہ بھی ایثار ہے اور اس ۔ جرمنی کے جلسہ میں ہمیں ایثار کے یہ تینوں پہلو ہر طرف دکھائی
دے رہے ہیں۔ باہر سے آنے والے مہمانوں کا جس اہتمام کے ساتھ جماعت جرمنی کو خیال رکھنے کی
توفیق ملتی ہے کم ہی آپ کو یہ نظارے دوسری جماعتوں میں دکھائی دیں گے ضرور ایسی جماعتیں ہیں
جن میں ایثار کے یہی جذبے کام کرتے ہیں ، بعض پہلوؤں سے شاید زیادہ بھی ہوں لیکن یہ بات
جرمنی میں جس کثرت سے پھیلی ہوئی ہے اس کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔ ایک تنہا آپ دُنیا میں وہ
جماعت ہیں جہاں ہیں ہزار سے زائد ، کم سے کم میرا اندازہ ہے، ہیں ہزار سے زائد افراد مرد عورتیں
اور بچے جرمنی کے جلسہ کے دنوں میں مسلسل ایثار سے کام لے رہے ہوتے ہیں۔ بعض ماؤں کو اپنے
بچوں کی ہوش نہیں رہتی اور بچے بھی اس وجہ سے صبر کرتے ہیں کہ جلسہ کے دن ہیں اور انہیں یہ تکلیف
ساتھ اٹھانی چاہئے تو اگر بچوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو تیس ہزار بھی کم ہوگا اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ
میں سے خدا تعالیٰ تیس ہزار افراد کو مختلف پہلوؤں سے ایثار کی توفیق بخشتا ہے۔
ایثار کے تعلق میں چند باتیں میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ ایثار ایک طبعی حالت کا نام
ہے اور وقتی ضرورت کا نام نہیں ہے۔ سچا ایثار جو قائم رہتا ہے، باقی رہتا ہے اور ہمیشہ آپ کو خدا کے
قریب کر سکتا ہے اور کرتا رہتا ہے وہ طبیعت اور مزاج میں مٹی ہونا ہے۔ اگر مزاج مٹی ہو چکا ہو ، اگر
طبیعت میں تکبر کا کوئی شائبہ تک باقی نہ رہے تو ایسے انسان کا ایثار ایک دائمی ایثار ہو جاتا ہے لیکن اس
کے اظہار پھر اس کی دوسری زندگی میں بھی دکھائی دیتے ہیں۔ صرف جلسہ کہ موقعوں پر مہمانوں کے
تعلق میں نہیں بلکہ روز مرہ کے ہر انسانی سلوک میں یہ ایثار کا اظہار ہوتا ہے ۔ آج کل میں جانتا نتاہوں ہوں
بعض لوگوں نے اپنے گھر کلیہ خالی کر دئے ہیں تا کہ وہ مہمان جو پسند نہیں کرتے کہ ان کے ساتھ ان
کے گھروں میں دوسرے لوگ بھی ٹھہرے ہوں ان کو پوری طرح بے تکلفی میسر ہو اور آرام سے وہ جتنے
دن چاہیں ، جس طرح چاہیں ان کے گھر کی چیزیں استعمال کریں ۔ ایسے گھر کثرت سے میرے علم
میں ہیں لیکن جو ایثار میں بتا رہا ہوں ، جس کی میں بات کر رہا ہوں وہ مزاج کا وہ انکسار ہے جو باقی
رہنا چاہئے اور ساری زندگی اس کو آپ کا ساتھ دینا چاہئے ۔ اس ایثار کے نتیجہ میں جب بھی کوئی
خطبات طاہر جلد 17
585
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
مہمان آئے خواہ وہ جلسہ کا موقع ہو یا کوئی اور موقع ہو اس کے ساتھ میزبانی کے ادب اختیار کرنا ،
محبت و بشاشت سے اس کے ساتھ پیش آنا اور مہمان نوازی کے لئے جو رسول اللہ صل اللہ السلام نے مدت
مقرر فرمائی ہے اس مدت کے اندر اس کی مہمان نوازی کے سارے تقاضے پورے کرنا یہ طبعی خوشی سے
ہونا چاہئے ، یہ تکلف سے نہیں ہونا چاہئے ۔ اور اگر یہ طبعی جوش ہو تو پھر آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے زمانہ کی بھی وہ ساری باتیں یاد آ جائیں گی کہ آپ کس طرح مہمان نوازی
کیا کرتے تھے۔ دیکھنے والے کے لئے تکلیف ہوتی تھی لیکن آپ کو اس تکلیف میں ایک ایسا لذت کا
احساس ملتا تھا جس میں آپ کی نظر خدا کی رضا پر پڑتی رہتی تھی اور عادتا جھکتے تھے، عادتاً مہمان نوازی
کرتے تھے اور اس کے لطف اٹھاتے تھے ۔ بعض صحابہؓ کی روایت ہے کہ ہم نے دیکھا تو بہت
تکلیف کی حالت میں سردی میں سکڑے ہوئے ایک کوٹ او پر لیا ہوا اور کوئی بستر نہیں ، کوئی آرام کا
سامان نہیں۔ اور جب انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے پوچھا تو مسکرا کر فرمایا کہ
کوئی تکلیف نہیں مجھے بڑا آرام مل رہا ہے کیونکہ سب کچھ مہمانوں کے آرام کے لئے باہر بھیج چکے تھے۔
اس بات میں آرام مل رہا تھا کہ مہمانوں کو آرام ہے تو اگر تکلیف ہو تو یہ کیفیت پیدا ہو ہی نہیں سکتی ۔
اگر انکساری گہری اور سچی نہ ہو تو ناممکن ہے کہ اس قسم کی تکلیف میں انسان مزہ اٹھا سکے۔ تو اپنی عادت
میں یہ انکساری داخل کریں جو زندگی بھر آپ کا ساتھ دے گی اور اس دُنیا ہی میں نہیں بلکہ اُس دُنیا
میں بھی کام آئے گی کیونکہ یہی انکساری ہے جو در حقیقت انسان کو قرب الہی بخشتی ہے اور یہی انکساری
ہے جس کے نتیجہ میں دنیا کا سب سے بڑا انسان حضرت اقدس محمد مصطفی صل اللہ السلام پیدا ہوئے یعنی پیدا
ہوئے سے مراد ہے آپ صلی السلام کو وجود کی خلعت بخشی گئی یعنی جو وجود محمد رسول اللہ صلی السلام کے بیچ
سے اٹھا ہے وہ وجود پیدا ہوا۔ میری مراد پیدا ہونے سے بچے کی پیدائش نہیں بلکہ ہر انسان میں سے
ایک تخلیق نو ہوا کرتی ہے۔ اس تخلیق نو کی میں بات کرتا ہوں کہ آنحضور صلی اینم اپنی اس انکساری کے
نتیجہ میں پیدا ہوئے اور ایک بشر سے محمد رسول اللہ صلی الہ یہ ہیم بن گئے ۔
پس آپ کی بھی اپنی اپنی صلاحیتوں کے دائرے ہیں ۔ ان دائروں سے باہر تو آپ جا نہیں
سکتے مگر اگر انکساری کا حق ادا کریں اور آج کل انکساری سیکھنے کا بہت اچھا موقع ہے کیونکہ آج کل کے
حالات میں تو میں جانتا ہوں کہ آپ کی انکساری آپ کو ضرور مزہ دیتی ہے اور لطف اٹھا رہے ہیں مگر یہ
خطبات طاہر جلد 17
586
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
بھی ہو سکتا ہے کہ یہ ایک ہوا چلی ہوئی ہے جیسے بہار کے موسم میں کانٹے دار جھاڑیاں بھی پھول پھل
لے آتی ہیں تو اس عام مہمان نوازی کے موسم میں بعید نہیں کہ وہ لوگ جو طبیعت کے نسبتا کرخت بھی
ہیں وہ بھی میزبانی کے مزے لوٹ رہے ہوں اور مہمانی کا حق ادا کرنے کے مزے لوٹ رہے ہوں ۔
تو جب کثرت سے ایسی باتیں دکھائی دیتی ہیں تو تجزیہ کرنا پڑتا ہے اور سب سے اچھا تجزیہ ہر انسان
اپنا خود کر سکتا ہے کیا یہی رنگ آپ کا بعد میں بھی جاری رہتا ہے کہ نہیں۔ اگر ایثار طبیعت میں ہے تو
اپنے گھر والوں سے بھی تو ایثار ہونا چاہئے ، اپنی بیوی سے ایثار کا سلوک ہونا چاہئے ، اپنے بچوں سے
ایثار کا سلوک ہونا چاہئے اور جب اس پہلو سے آپ ایثار کے مضمون کا مطالعہ کریں گے تو یہ بہت پھیلا
ہوا مضمون دکھائی دے گا۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُونَ فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً جوبھی
ان کی طرف ہجرت کرتے ہیں، یہ انصار کا ذکر چل رہا ہے اُن سے اُن کے دلوں میں کوئی تنگی نہیں
ہوتی اور ان سے ان کی کوئی حاجت بھی وابستہ نہیں ہوتی اور جو کچھ ان کو ملتا ہے اس پر وہ حسد تو بہر حال
محسوس نہیں کرتے مگر ان معنوں میں رشک بھی نہیں کرتے کہ ان کو بھی وہ ضرور مل جائے۔
اپنے بھائیوں کو جو خدا کی راہ میں ہجرت کر کے آئے ان کو اتنا پیار سے دیکھتے ہیں ، اس قدر انکسار سے
ان کے ساتھ معاملہ کرتے ہیں کہ ان کو جو کچھ بھی ملے اس پر یہ بھی خوش ہوتے ہیں گویا اپنے کومل گیا۔
اور ان کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے اپنی ضرورتوں کو قربان کرتے رہتے ہیں ۔ یہ ایثار کی سچی
تعریف ہے جو قرآن کریم نے بیان فرمائی ہے۔ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ خواہ تنگی ہی کیوں نہ ہو ۔
پس تنگی کے حالات میں آپ کی مہمان نوازی آزمائی جاتی ہے اور جب تنگی پڑتی ہے اور تنگی صرف
اپنے کو ہی نہیں بلکہ بیوی اور بچوں کو بھی تنگ کرتی ہے اس وقت کی جو مہمان نوازی ہے وہ گہرے
انکسار سے عطا ہو سکتی ہے ورنہ نہیں ہو سکتی ۔ اس ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند
اقتباسات میں نے چنے ہیں جو آپ کے سامنے رکھتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ ان کی تشریح
کر سکوں جو آپ کو اچھی طرح سمجھ آئے ۔ اس مضمون کو جس گہرائی سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے سمجھا ہے اسے دیکھ کر انسان کا دل عش عش کر اٹھتا ہے۔ فرمایا: ما
خطبات طاہر جلد 17
587
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
انسان چونکہ ناقص اور ثواب حاصل کرنے کے لئے اعمال صالحہ کا محتاج ہے اس لئے
کبھی وہ تواضع اور تذلیل کے طور پر اپنے خدا کو خوش کرنے کے لئے اپنے آرام پر
دوسرے کا آرام مقدم کر لیتا ہے اور آپ ایک حظ سے بے نصیب رہ کر دوسرے کو وہ
حظ پہنچاتا ہے۔“
یعنی ایثار کی سچی تعریف یہ ہے کہ خدا کی رضا کی خاطر ، اپنے خدا کو خوش کرنے کے لئے، اپنے آرام پر
دوسرے کا آرام مقدم کر لیتا ہے۔ یہ زندگی بھر کا معاملہ ہے اور آپ ایک حظ سے بے نصیب رہ کر ،
ایک لطف سے بے نصیب رہ کر دوسرے کو وہ لطف پہنچاتا ہے۔ اب جو لطف ہے اس میں دونوں پہلو
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائے ہیں ۔ ایک لطف اس نے دوسرے کے لئے مہیا کیا مگر
وہ ایسا لطف نہیں ہے جو مہیا کرے اور اپنے لطف میں کمی نہ آئے ۔ اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ السلام جب ایثار کی بات کرتے ہیں تو بے حد بار یک نظر سے گفتگو فرماتے ہیں۔ اگر بار یک
نظر سے آپ کی باتوں کا مطالعہ نہ کیا جائے تو آپ کو صحیح پیغام مل ہی نہیں سکتا۔ ایثار کا مطلب ہے کچھ
چھوڑنا اور اسے دوسرے کی طرف منتقل کرنا۔ یہ فقرہ کہ : ” ایک حظ سے بے نصیب رہ کر دوسرے کو
وہ حظ پہنچاتا ہے ۔ یہ ایثار کی تعریف میں لازم ہے ۔ جو حظ آپ غیر کو پہنچارہے ہیں اس سے خود
بے نصیب ہو رہے ہیں ۔ مثلاً ایک دوست مہمان آتے ہیں آپ سے ملنے کے۔ کے لئے تشریف لاتے ہیں،
آپ اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر جتنی دیر ان کے پاس بیٹھے رہتے ہیں ایک حظ سے محروم ہو رہے ہیں
اور اس کے پاس بیٹھنے کے نتیجہ میں اپنا حظ جو بیوی بچوں میں آپ کو حاصل ہونا تھا وہ اس کو پہنچار ہے
ہیں کہ اسے آپ کو ملنے کی خواہش ہے تو یہ حقیقی ایثار ہے۔
66
آپ ایک حظ سے بے نصیب رہ کر دوسرے کو وہ حظ پہنچاتا ہے تا اس طرح پر اپنے
خدا کو راضی کرے اور اس کی اس صفت کا نام عربی میں ایثار ہے۔ (پھر فرمایا :)
ظاہر ہے کہ یہ صفت کو عاجز انسان کی صفات محمودہ میں سے ہے لیکن خدا کی طرف
منسوب نہیں ہو سکتی ۔
66
اب یہ پہلو بھی بہت اہم ہے کہ اگر چہ ایثار انسان کو زیب دیتا ہے بلکہ اتنا زیب دیتا ہے کہ ایثار کے
رانسان کوئی روحانی ترقی کر ہی نہیں سکتا ، خدا سے مل ہی نہیں سکتا اگر ایثار نہ ہولیکن یہ صفت محمودہ
بغیر
خطبات طاہر جلد 17
588
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
تو ہے ، بہت پیاری اور قابل تعریف صفت ہے مگر خدا میں نہیں ہے کیونکہ خدا کو اپنا کوئی حظ چھوڑنا
نہیں پڑتا۔ اس لئے جب بھی وہ بندے پر جھکتا ہے احسان سے جھکتا ہے، ایثار سے نہیں جھکتا ۔ اب یہ
پہلو بھی بہت ہی لطیف پہلو ہے جو بعض ایسی صفات میں خدا کو بندے سے ممتاز کر کے دکھاتا ہے جو یا
محض بندے میں ہوں گی یا محض خدا میں ہوں گی ۔ اپنی اپنی جگہ دونوں قابل تعریف ہیں مگر ایک
دوسرے کی طرف منتقل نہیں ہو سکتیں ۔ ان کے درمیان ایک دائمی حد فاصل ہے۔ اسے وہ صفات پار
نہیں کر سکتیں ۔
لیکن خدا کی طرف منسوب نہیں ہو سکتی کیونکہ نہ تو وہ تواضع اور تذلیل کے راہ سے کسی
ترقی کا محتاج ہے۔“
اب انسان تو تواضع کرتا ہے اس لئے کہ اس کے نتیجہ میں اسے ترقی ملتی ہے۔ وہ ترقی کیا ہے اللہ تعالیٰ
کے قریب تر ہونا مگر اللہ کیوں تواضع کرے وہ تو کسی ترقی کا محتاج نہیں ہے۔ وہ تو ترقیوں کا منبع ہے۔
اسے کون سی اور ترقی کرنی ہے جس کی وجہ سے اس کو تواضع کرنا پڑے۔
دو
اور نہ اس کی جناب میں یہ تجویز کر سکتے ہیں کہ وہ دوسروں کو کسی قسم کا آرام پہنچانے
کے لئے اس بات کا محتاج ہے کہ اپنے تئیں مصیبت میں ڈالے۔“
اب دیکھ لیں بندہ جب بھی کسی کو آرام پہنچانے کے لئے جب کوئی ایثار کرتا ہے تو لازماً اپنے آپ کو کچھ
مصیبت میں ڈالتا ہے اور یہی چیز ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام توجہ دلا رہے
ہیں کہ اللہ کسی کو آرام پہنچانے کی خاطر اپنے آپ کو مصیبت میں نہیں ڈالتا کیونکہ یہ اس کی شان کبریائی
کے خلاف ہے۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ :
یہ بات قدرت تامہ اور نشانِ الوہیت اور جلال ازلی ابدی کے منافی ہے ۔ اور اگر وہ ہے۔
اس قسم کی ذلت اور مصیبت اور محرومی اپنے لئے روا رکھ سکتا ہے تو پھر یہ بھی ممکن ہو گا کہ وہ روا ہے یہ
اپنی خدائی کسی دوسرے کو بطور ایثار دے۔“
اب دیکھیں استدلال کا کیسا پیارا رنگ ہے کہ ایثار میں تو آپ اپنی ایک چیز دوسرے کو دے دیتے ہیں
آرام دیں یا دولت دیں اور منفعت بخش چیزیں عطا کریں۔ اپنی ایک چیز اپنے سے الگ کر کے
دوسرے کو دیتے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ سے اس قسم کا
خطبات طاہر جلد 17
589
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
ایثار ہو ہی نہیں سکتا یعنی اس کی طرف منسوب کرنا بھی اس کی شدید گستاخی ہوگی کیونکہ پھر اس ایثار کے
ساتھ وہ خدا خدارہ ہی نہیں سکتا ۔ اس ایثار کا نتیجہ تو یہ ہے کہ :
یہ بھی ممکن ہو گا کہ وہ اپنی خدائی کسی دوسرے کو بطور ایثار دے کر آپ معطل اور بے کار
بیٹھ جائے یا اپنی صفات کا ملہ دوسرے کو عطا کر کے آپ ان صفات سے ہمیشہ کے لئے
محروم رہے۔“
پس ایثار میں چیزوں کا دوسری طرف انتقال اس رنگ میں کرنا کہ آپ ان سے محروم رہ جائے یہ
بنیادی بات ہے اور یہ بنیادی حقیقت ہے جس کو سمجھے بغیر آپ کو ایثار کے حقیقی معنی آہی نہیں سکتے ۔
فرماتے ہیں:
وو
سو ایسا خیال خدا تعالیٰ کی جناب میں بڑی گستاخی ہے اور میں قبول نہیں کر سکتا کہ کوئی
خدا ترس، منصف مزاج یہ ناقص حالتیں خدائے ذوالجلال کے لئے پسند کرے گا۔ ہاں
بلا شبہ یہ صفت ایثار جس میں ناداری اور لاچاری اور ضعف اور محرومی شرط ہے ایک عاجز
انسان کی نیک صفت ہے کہ باوجود یکہ دوسرے کو آرام پہنچا کر اپنے آرام کا سامان اس
کے پاس باقی نہیں رہتا پھر بھی وہ اپنے پر سختی کر کے دوسرے کو آرام پہنچا دیتا دیتا ہے۔۔۔“
یہ ذرا لمبی عبارت تھی وقت کی مناسبت سے میں اس کو مختصر کر رہا ہوں ۔
وو
۔۔۔ یہ بھی یادر ہے کہ انسان کی صفت ایثار اس شرط سے قابل تحسین ہے کہ اس میں
کوئی بے غیرتی اور دیوثی اور اتلاف حقوق نہ ہو۔“
( کتاب البریه، روحانی خزائن جلد 13 صفحہ: 97 تا99)
یہ ایک بہت ہی اہم بنیادی بات ہے جس کو روزمرہ کی زندگی میں سمجھنا چاہئے ۔ بے غیرتی اور دیوٹی کا
نام ایثار نہیں ہے۔ شمالی چین میں بعض ایسے علاقے ہیں جہاں ایثار کا مطلب یہ سمجھا جاتا ہے کہ انسان
جو گھر میں آئے وہ گھر کا مالک اس طرح بنا دیا جائے کہ گھر کی بیوی بچوں وغیرہ پر بھی اس کو تصرف
حاصل ہو۔ یہ وہ اشارہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کا نام ایثار نہیں
ہے، دیوتی ہے۔ پس چونکہ وہ جاہل لوگ خدا سے بے بہرہ ہیں اس لئے انہوں نے ایثار کا ایک ایسا
رنگ اختیار کر لیا جس کا حقیقی ایثار سے یا حیاداری سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں ۔ اس بات کو پیش نظر
خطبات طاہر جلد 17
590
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
رکھتے ہوئے اپنے گھروں میں مہمانی کیا کریں کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ گھر کا مہمان آ گیا ہے بیوی
بچوں سے پردہ ہی اتار دیا جائے وہ بے تکلفی سے جہاں چاہے پھرے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا مارا گھر آپ
کا گھر ہے اب آپ ہمارے گھر میں اس طرح رہیں جیسے اپنے گھر میں رہتے ہیں۔ اس کی وہ مثال جو
میں نے بیان کی تھی وہ درست مثال ہے۔ بعض لوگ جو چاہتے ہیں کہ اپنا گھر سمجھ کر کوئی رہے وہ گھر
ہی خالی کر دیتے ہیں ۔ وہ یہ نہیں کیا کرتے کہ اپنے نفوس کے ساتھ آنے والے نفوس کو اس طرح ملا
جلا دیں کہ ان کی حرمت کا احساس باقی رہے نہ اپنی حرمت کا احساس باقی رہے۔ اس قسم کے ایثار کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام نے دیوثی قرار دیا ہے کیونکہ بات کھولنے کا وقت نہیں نہ یہ مناسب
ہوگا کہ اتنی بڑی مجلس میں جہاں خواتین بھی سن رہی ہوں یہ باتیں کھول کھول کر بیان کی جائیں مگر اس
کے نتیجہ میں اس کو جس کو آپ ایثار سمجھ رہے ہونگے اس کے نتیجہ میں اپنی جان ، اپنی عزت اور خدا کی
رضا کو تلف کر رہے ہونگے ۔ تو ایثار تو بندے میں تب زیب دیتا ہے کہ وہ خدا کے قریب کر رہا ہو۔
اگر خدا سے دور کر رہا ہو تو اسے کون احمق ایثار قرار دے گا۔
پس اپنے معاشرے کی حفاظت کریں اور جرمنی کے ماحول میں یہ حفاظت آپ سے ہمہ گیر
تقاضے کرتی ہے، ہمہ وقت تقاضے کرتی ہے۔ اور اسی نصیحت کے ساتھ اب میں چند منٹ تک اس خطبہ
کو ختم کروں گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ جو لمبی عبارت ہے اس میں سے یہ آخری
حصہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ فرماتے ہیں کہ ایثار سے مراد محض نفس کو تکلیف میں ڈالنا ہرگز
نہیں ہے۔ تکلیف میں اس صورت میں ڈالنا کہ اس سے بہتر فوائد حاصل ہوں اور ادنی چیز قربان
کر کے اعلیٰ چیز حاصل کر رہے ہوں ۔ آپ فرماتے ہیں کہ اگر صرف تکلیف میں ڈالنا، ایک خیال کے
پیچھے تکلیف میں ڈالنا حقیقی ایثار ہوتا تو پھر ایسے ہندو بھی ملتے ہیں جو بتوں کے سامنے کھڑے کھڑے
اپنے بازو یا ٹانگیں سکھا لیتے ہیں یا بتوں کی خاطر اپنے بچوں کو قربان کر دیتے ہیں، زندہ بچوں کو گنگا میں
بہا دیتے ہیں مگر یہ حق تلفی ہے۔ یہ ایثار نہیں ہے کیونکہ ایثار کے نتیجہ میں آپ کو زیادہ سے زیادہ یہ حق ملتا
ہے کہ آپ تکلیف اٹھائیں کسی کو خوش کرنے کے لئے کسی دوسرے نفس پر آپ کو ہر گز اختیار نہیں ہے
کہ اس کو ز بر دستی تکلیف پہنچائیں تا کہ کوئی اور آپ سے خوش ہو جائے ۔ یہ فرق ہے جو ہندو فلسفہ میں
اور مسلمان فلسفہ میں ہے۔ ورنہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہم سب قربانی جب کرتے ہیں تو بچے بھی تکلیف
خطبات طاہر جلد 17
591
خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء
اٹھاتے ہیں مگر یہ مراد نہیں کہ بچے کو مجبور کر کے اس گھاٹ میں غرق کر دیا جائے جہاں وہ اپنے ہوش
اور حواس کے ساتھ کبھی بھی غرق ہونا پسند نہ کرے۔
پس ایثار لازم ہے اور اس کے بغیر آپ کو مزید ترقیات نصیب نہیں ہو سکتیں مگر ایثار کو اپنی زندگی
کا ایک لازمی حصہ بنالیں گویا وہ آپ کی سرشت ہو جائے اور اس سرشت کے ساتھ آپ کو تمام جرمن
قوم سے تعلق رکھنا چاہئے اور تمام ان قوموں سے تعلق رکھنا چاہئے جو اس ملک میں آکر آباد ہوئی ہیں۔
یہ ایثار ہی ہے جو آپ کے رستے صاف کرے گا ۔ ایثار کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ آپ کو غیر قوموں کے
دلوں میں گھر کرنے کی توفیق بخشے گا، ان کو اپنانے کی توفیق بخشے گا ۔ وہ جو بے گھر ہیں ان کو گھر
مہیا کرنے کی توفیق بخشے گا مگر اپنی عزت اور احترام کی قربانی کے بغیر ۔ پس میں امید رکھتا ہوں کہ آپ
کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو ایثار کے بہت نمونے دکھا رہی ہے ایسے نمونے کہ ان کے متعلق
سوچ کر بعض دفعہ میرے دل سے آنسوؤں میں بھیگی ہوئی دعائیں اٹھتی ہیں۔ میں جب تصور کرتا
ہوں تو عش عش کر اٹھتا ہوں ۔ سبحان اللہ، اللہ نے کیسے کیسے پیارے وجود قائم کئے ہیں اور واقعۂ ان
کے ایثار کے تصور سے میری آنکھیں بھیگ جاتی ہیں کیونکہ یہ غبار دل سے اٹھ رہے ہوتے ہیں۔
اور کبھی ایک دن بھی ، ایک رات بھی ایسی نہیں گزری جب میں نے آپ کو، خصوصاً جرمنی کی جماعت کو
ان کے ایثار کی وجہ سے اپنی دعا میں یاد نہ رکھا ہو۔ ایک رات بھی ایسی نہیں گزرتی۔ مختلف حالتیں ہیں ۔
کبھی سکون کے ساتھ وہ باتیں اللہ کے حضور عرض کرتا ہوں کہ ان بندوں کا خیال رکھ وہ تیری خاطر یہ
قربانی کر رہے ہیں پھر ان سے بیقرار ہو کر اپنا چین کھو دیتا ہوں مگر آپ کو یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ اس
ایثار کو چمٹے رہیں ، اس کو اپنی فطرت ثانیہ بنالیں اور اسی ایثار کے ساتھ سب قوموں کے ساتھ سلوک
کریں کیونکہ میں اُمید رکھتا ہوں کہ یہ ایثار انشاء الله جرمنی کے اندر رہنے والے جرمنوں اور غیر قوموں
کے دل بدل دیں گے اور احمدیت کے لئے ان کے دلوں کی راہیں صاف ہو جائیں گی ۔ اللہ تعالیٰ
ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔