وہ مومن نجات پاگئے جو اپنی نماز اور یاد الہٰی میں خشوع اور فروتنی اختیار کرتے ہیں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ المومنون کی آیات کے حوالے سے نماز اور یادِ الٰہی میں خشوع و خضوع اور اخلاص کی اہمیت بیان فرمائی۔ احادیثِ نبویہ کی روشنی میں آپ نے اللہ کی محبت میں آنسو بہانے کی فضیلت اور رضائے الٰہی کی خاطر کی جانے والی جسمانی مساعی، مثلاً وقارِ عمل کے نتیجے میں پڑنے والے نشانات کی قدر و قیمت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں آپ نے قیامت کے روز سایۂ الٰہی پانے والے سات خوش نصیب افراد کی حدیث کا تذکرہ کرتے ہوئے عادل امام کی صفت اور اس کی اہمیت پر گفتگو کی۔

موضوعات: خشوع و خضوع، سورۃ المومنون، اللہ کے لیے رونا، وقار عمل، امام عادل، سایۂ الٰہی

خطبات طاہر جلد 17
663
خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء
وہ مومن نجات پاگئے جو اپنی نماز اور یاد الہی
میں خشوع اور فروتنی اختیار کرتے ہیں
( خطبه جمعه فرموده 25 ستمبر 1998 ء بمقام مسجد فضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَشِعُونَ وَالَّذِينَ هُمْ
عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ )
پھر فرمایا:
(المومنون: 2 تا 4)
ان آیات سے متعلق میں نے گزشتہ خطبہ میں بیان کیا تھا کہ شاید گزشتہ خطبہ ہی میں ان کی تفصیل
کا بھی موقع مل جائے لیکن جو پہلا مضمون تھا وہ آخر تک جاری رہا۔ پس آج میں ان آیات کے متعلق
احباب جماعت کو ان آیات میں مضمر وہ پیغامات دیتا ہوں جو حضرت اقدس محمد رسول الله صل الله السالم
نے بیان فرمائے اور جن کی روشنی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے پھر بہت کچھ لکھا ہے
لیکن اس میں سے چند باتیں میں نے چنی ہیں ۔ ان کا وہ ترجمہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے براہین احمدیہ میں تحریر فرمایا وہ یہ ہے۔
یعنی وہ مومن نجات پاگئے جو اپنی نماز اور یاد الہی میں خشوع اور فروتنی اختیار کرتے
ہیں اور رقت اور گدازش سے ذکر الہی میں مشغول ہوتے ہیں ۔“
66
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ: 187)

خطبات طاہر جلد 17
664
خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء
اس ترجمہ میں ان آیات کے مرکزی بنیادی امور بیان فرما دئے گئے ہیں اور ان کی تفصیل اب
میں آنحضرت صلی السلام کے الفاظ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ پ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ
عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی ل المسلم یوں دعا کیا کرتے تھے کہ :
”اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں ایسے دل سے جو خشوع سے نا آشنا ہو، ایسی دعا سے
جو سنی نہیں جاتی ، ایسے نفس سے جو سیر نہیں ہوتا اور ایسے علم سے جو نفع رساں نہیں ۔ میں
ان چاروں چیزوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔
66
(جامع الترمذى، كتاب الدعوات عن رسول الله ﷺ ، باب دعاء اللهم انى اعوذ بك ۔ ۔ ۔ حديث نمبر : 3482)
اب یہ روایت تو اس لحاظ سے بہت قابل غور ہے کہ آنحضرت صلی السلام جن کی ساری زندگی
خشوع و خضوع میں صرف ہوئی آپ صلی ال ای ایم یہ دعا کیوں مانگا کرتے تھے، اللہ کی پناہ کیوں چاہتے
تھے؟ اس میں ایک سبق تو یہ ہے کہ ساری عمر پناہ چاہی اسی لئے ساری عمر آپ صلی الله السلام کی خشوع و خضوع
ہی میں صرف ہوئی یعنی خشوع و خضوع کی توفیق ہر لمحہ اللہ کی طرف سے ملتی ہے اس لئے ہر لمحہ اللہ ہی
سے پناہ چاہنی چاہئے۔ پس ایک تو اس حدیث میں یہ نمایاں بات مجھے محسوس ہوئی ہے لیکن دوسری
ات جو قابل توجہ ہے وہ یہ ہے کہ ایسے دل سے جو خشوع سے نا آشنا ہو، وہ دل جس کو خشوع کا علم ہی
نہیں اس سے پناہ چاہتا ہوں ۔ تو آنحضرت صلی الا یہ کام تو اپنے لئے ایسے دل کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔
جو خشوع سے نا آشنا ہو۔
خشوع تو قرآن کریم سے ثابت ہے کہ بہت سے ایسے لوگوں کو جن کو کبھی بھی خدا کی خشیت میں
رونا نہیں آتا ان کو بھی کبھی کبھی نصیب ہو جاتا ہے تو ایسے دلوں سے جو خشوع سے نا آشنا ہوں ان سے
پناہ کیوں مانگی گئی ہے۔ فی الحقیقت اس میں آئندہ زمانہ میں آنے والے ایسے مادہ پرست دلوں کا ذکر
ہے جن کے اوپر کبھی بھی خدا تعالیٰ کی خشیت سے، اس کے خشوع سے رقت طاری نہیں ہوتی اور آج یہ
مضمون ہمیں تمام دنیا میں پھیلا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ بھاری اکثریت انسانوں کی ہے جو اور باتوں
پر تو رو پڑتے ہیں مگر اللہ کے خشوع سے کبھی نہیں روتے ۔ امریکہ ہو یا چین یا جاپان یا یورپ کی بڑی
بڑی طاقتیں ان کے سربراہ، ان کے سیاستدانوں سب پر یہ آیت چسپاں ہوتی ہے۔ آپ نے کبھی بھی
ان کو اللہ کے ذکر سے روتے نہیں دیکھا ہوگا۔ آنحضور صلی السلام فرمارہے ہیں وہ اس سے نا آشنا ہیں ان

خطبات طاہر جلد 17
665
خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء
کو علم ہی کوئی نہیں کہ ذکر الہی کیا ہوتا ہے اور یہ بناء ہے کہ اس ذکر کی وجہ سے تم کبھی بھی ان کی آنکھیں
ڈبڈبائی ہوئی نہیں دیکھو گے۔ ان سے پناہ کا مطلب یہ ہے کہ اپنی امت کو یہ نصیحت فرمائی گئی ہے کہ
ان کے اثرات سے خدا کی پناہ مانگنا۔ اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو ہرگز بعید نہیں کہ تم بھی رفتہ رفتہ انہی کے
رنگ میں ڈھلتے چلے جاؤ گے اور ویسے ہی دل تمہارے دل بھی ہو جائیں گے۔
یہ امر واقعہ ہے کہ وہ بھاری تعداد مسلمانوں کی جو ان لوگوں سے متاثر ہیں اور دُنیا طلبی میں ان کی
ساری زندگی خرچ ہو رہی ہے وہ ذکر الہی میں خشوع سے نا آشنا ہیں۔ کبھی کبھی یہ معلوم ہوتا ہے کہ شایدان
کے دل میں بھی خشوع ہے یعنی اس وقت جبکہ وہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ میں حاضر ہوتے ہیں تو
ان میں سے بھی بہت سے لوگوں کی آپ چیخیں نکلتے دیکھیں گے لیکن اس خشوع میں اور ان دلوں میں جو
خشوع سے عاری ہیں بہت بڑا فرق ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اس وقت وہ خدا کی محبت میں نہیں روتے ، اپنی
ضرورت کے لئے روتے ہیں اور سارے سال کے جو اپنے گناہ یاد آ جاتے ہیں ان پہ روتے ہیں مگر
خشوع میں رونا محبت الہی کی وجہ سے ہے۔ یہ بنیاد ہے اس رونے کی اور آنحضرت صلی الله السالم محبت الہی کی
وجہ سے رویا کرتے تھے اور یہ ایک ایسا رونا ہے جو بے اختیار ہے جب ذکر چل پڑے تو آنکھیں ڈبڈبا
جاتی ہیں۔ ایسے آخر زمانہ سے آنحضرت صلی ا یہ تم نے پناہ مانگی ہے جس زمانہ میں ایسے دل ہوں گے اور
میں سمجھتا ہوں کہ امت محمدیہ صلی للہ السلام کے لئے ایک بہت بڑی تنبیہ ہے۔
چنانچہ پھر فرمایا: ”ایسی دعا سے جو سنی نہیں جاتی۔ اب میں نے ذکر کیا تھا کہ وہ دعا ئیں بہت مانگتے
ہیں اپنی ضرورت کے وقت مصیبت میں مبتلا ہو کر بظاہر روتے اور چلاتے ہیں مگر جن کے دل اللہ کی محبت
کی وجہ سے رونا نہ جانتے ہوں ان کی دعا ئیں سنی نہیں جاتیں۔ پس فرمایا ایسی دعا سے جو سنی نہیں جاتی ۔
اب آپ دیکھ لیں کہ آنحضرت صلی اسلام لازما اپنے متعلق بات نہیں کر رہے کیونکہ آپ صلی السلام کی دعا
تو ہمیشہ ہر لمحہ سنی جاتی ہے۔ دعا دل میں پیدا ہونے سے پہلے بھی سنی جاتی تھی۔ کیا آنحضرت صل الا السلام پر
وہ آیات نازل نہیں ہوئیں جن میں حضرت زکریا کا ذکر تھا اور فرمایا گیا کہ وَلَمْ اكُ بِدُعَابِكَ رَبِّ
شَقِيًّا (مریم :(5) اے میرے رب میں نے کبھی بھی اپنی دعا کی قبولیت کے بارے میں جو تیرے
حضور کی گئی ہو اپنے آپ کو بد نصیب نہیں پایا۔ ہر دعا جو کی وہ ہر دعا تو نے سنی۔ پس آنحضرت ملا یہ ستم
خود اپنے لئے ایسے دل سے کیسے پناہ مانگ سکتے ہیں۔ تو یہ مضمون متعلق ہے یہ سارا سلسلہ اسی آخری

خطبات طاہر جلد 17
666
خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء
الله
دور کا چل رہا ہے جس میں لوگ اللہ کی خشیت کی وجہ سے اور خشیت اور خشوع و خضوع ان دونوں کو
عرب اہل لغات نے ہم معنی قرار دیا ہے ۔ اس پہلو سے کہ خشوع کے اندر خشیت یعنی اللہ کا خوف
شامل ہے اور اس کی محبت بھی شامل ہے لیکن خشیت میں صرف محبت شامل نہیں تو خشوع ایک حاوی لفظ
ہے جو بہت وسیع معنوں پر اطلاق پاتا ہے۔ اس پہلو سے ایسی دعا سے جو سنی نہیں جاتی آنحضرت صل الا السلام
یقیناً ان لوگوں کی باتیں فرما رہے ہیں جو آئندہ زمانہ میں کبھی کبھی نمازوں میں گریہ وزاری کرتے
ہوئے دکھائی دیں گے مگر چونکہ محبت الہی کی وجہ سے ان کی گریہ وزاری نہیں اس لئے ان کی ایک
نمایاں علامت ہوگی کہ ان کی دعا ئیں سنی نہیں جاتیں اور سنی نہیں جائیں گی اور بڑی بھاری تعداد ایسے
لوگوں کی ملتی ہے وہ دعائیں کرتے ہیں ، روتے پیٹتے ہیں، مگر سنی نہیں جاتیں۔ پھر شکوہ کر کے اور بھی
خدا سے دور ہٹ جاتے ہیں وہ کہتے ہیں کیا فائدہ اس رونے پیٹنے کا ۔ جب وہ ہماری سنتا ہی نہیں اور
بعض احمق نو جوان احمدیوں میں بھی ایسے نظر آ جاتے ہیں کہیں کہیں جنہوں نے اپنے امتحان کے لئے
دعائیں مانگیں اور روئے پیٹے اور آخر پہ نمازیں بھی چھوڑ بیٹھے کہ ہم نے تو دعا مانگی تھی وہ قبول نہیں ہوئی
اس لئے نمازوں کا فائدہ ہی کوئی نہیں۔ تو یہ انہی سب کا ذکر ہے، انہی کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ جب امن
کی حالت میں تمہیں اللہ کی محبت میں رونا نہیں آیا کرتا تھا تو اب اپنے مقصد کے لئے جو اس کے پاس
جا کے چلاتے ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ۔ ایسی دعا ئیں نہیں سنی جائیں گی۔ یہ قطعیت کے ساتھ
پیشگوئی ہے اس لئے کوئی اس تقدیر الہی کو تبدیل نہیں کر سکتا۔
پھر فرمایا: ” ایسے نفس سے جو سیر نہیں ہوتا ۔ تو آنحضرت صلی السلام کی سیری تو ایسی سیری تھی کہ
دنیا و مافیہا کا سب کچھ آپ صلی لا کہ تم کو عطا کیا گیا مگر آپ صلی کلیم نے اس سے استغناء فرمایا ۔
آپ ایلیا ای ایم کی ساری زندگی سیری کی ایسی مثال پیش کرتی ہے کہ کبھی دُنیا کے کسی نبی نے ایسی مثال
پیش نہیں کی ۔ تو آپ صلی ایام فرما رہے ہیں ایسے نفس سے جو سیر نہیں ہوتا۔ لازم ہے کہ اپنا نفس مراد
نہیں ہے۔ وہی دنیا مراد ہے جس دُنیا کی باتیں فرما رہے ہیں یعنی آئندہ آنے والی دنیا اور وہ دنیا سیر
نہیں ہوگی ۔ مادہ پرست سیر ہوتا ہی نہیں وہ جتنا زیادہ مانگے اگر وہ مانگا ہوا بھی سارا اُس کو دے دیا
جائے تو وہ سیر نہیں ہوگا ، مزید چاہے گا کیونکہ اس کی مثال جہنم کی سی ہے جس کے متعلق قرآن کریم
فرماتا ہے وہ کہے گی هَلْ مِنْ مَزِيدٍ (3: 31) جب بھی خدا ایندھن جھونکے گا تو وہ پوچھے گی کہ

خطبات طاہر جلد 17
667
خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء
اے خدا اور بھی کچھ ہے تو وہ بھی ڈال دے۔ پس یہ متقیوں کے نفس کی بات ہر گز نہیں ہو رہی ، اولیاء
کے نفس کی بات ہر گز نہیں ہو رہی، ان کے نفس کی بات بھی نہیں ہو رہی جو کچھ نہ کچھ ایمان رکھتے ہوں۔
کلیہ ایمان سے نابلد لوگوں کی باتیں ہو رہی ہیں۔ فرمایا کہ ان کا نفس سیر نہیں ہو سکتا ۔ پس ان کی دعا
سنی بھی جائے تو هَلْ مِنْ مزید کی آوازیں اٹھتی رہیں گی۔
اور پھر ایسے علم سے جو نفع رساں نہیں ہوتا۔ میں ایسے علم سے پناہ مانگتا ہوں جس کا فائدہ
دوسروں کو نہ پہنچے حالانکہ حضرت رسول الله حضرت رسول اللہ صلی ایام کو جو بھی علم تھا دین کا یا دنیا کا آپ صلی ا اسلام نے کلیتہ
بنی نوع انسان کے لئے وقف کر دیا تھا اور اپنی امت کو بھی یہی نصیحت فرماتے رہے کہ جتنا علم ہے وہ
سارا بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے خرچ کرو اور قرآن کریم ان آیات سے بھرا پڑا ہے جن کا
مضمون یہ ہے کہ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرة: 4) جو کچھ بھی ہم ان کو دیتے ہیں وہ اس میں سے
خرچ کرتے چلے جاتے ہیں۔ تو دیکھیں یہ کیسے ممکن ہے کہ آنحضور صلی السلام نے اولیاء تو در کنارا اپنی
امت کے عام لوگوں کے متعلق بھی یہ خطرہ محسوس کیا ہو مگر اس زمانہ کے لوگ جو دنیا پرست ہو چکے
ہوں گے وہ اپنے آپ کو امت سمجھیں گے مگر وہ امت ہوں گے نہیں ان کی باتیں ہو رہی ہیں اور جو
دنیا میں اپنے آپ کو اپنی تمناؤں ، اپنی خواہشات کو جھونک دے، اس کا علم لوگوں کے لئے نفع رساں
نہیں ہوتا۔ اب اس میں بظاہر ان حالات سے جو آج کل ہیں ایک تضاد سا دکھائی دے رہا ہے۔
دنیا پرست ہی ہیں جنہوں نے اتنے علوم ایجاد بھی کئے اور اتنے علوم میں غیر معمولی ترقی بھی کی اور اس
کے نتیجہ میں جو کثرت سے ایجادات کی ہیں وہ ساری نفع رساں ہیں ۔ آج کوئی بھی ایسی ایجاد نہیں جس
کا آغاز اہل مغرب سے نہ ہوا ہو۔ اس سے بہت پہلے آپ مسلمان دانشوروں کی باتیں تاریخ میں تو
پڑھتے ہیں لیکن فی زمانہ جو علم پھیلا ہوا ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں آپ اس علم میں اہل اہل مغز مغرب ہی
کے محتاج ہیں جو دہریت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں جنہوں نے دنیا کو مادہ پرستی سکھائی۔
ہونے والا باقی ہے کہ ایسے علم سے جو نفع رساں نہیں کیا ان تینوں سے یہ الگ
لوگ ہیں حالانکہ ایک ہی مضمون بیان ہو رہا ہے۔ در حقیقت ان کا علم نفع پہنچانے کی خاطر نہیں بلکہ نفع
حاصل کرنے کی خاطر ہے۔ یہ چھوٹا سا ئل دے دیں بات کو تو اصل حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی۔
جتنے علوم دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں، جتنی بڑی بڑی یونیورسٹیاں ہیں، جتنی بڑی بڑی لمبی تحقیقات ہو رہی

خطبات طاہر جلد 17
668
خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء
ہیں ان سب کا آخر مقصد یہ ہے کہ ہم نفع اٹھائیں ، نہ یہ کہ دنیا کو نفع پہنچائیں۔ کون سا علم ہے، کونسی
سائنس ہے جو دنیا کو نفع پہنچانے کی خاطر ایجاد ہوئی ہے۔ نفع حاصل کرنے کی خاطر ہے اسی وجہ سے
پیٹنٹ (Patent) چلتے ہیں اور نئی دوائیں ایجاد ہوتی ہیں جو بے انتہا مہنگی مگر چونکہ ایجاد کرنے میں
خرچ اسی لئے کیا گیا تھا کہ ہم اس سے فائدہ اٹھائیں اس لئے وہ اپنا حق سمجھتے ہیں کہ بنی نوع انسان کو
تب فائدہ پہنچے جب ان کا منافع ہماری جیبوں میں داخل ہو جائے ۔ چند دن ہوئے اس قسم کی بحثیں
یہاں انگلستان کے دانشوروں میں اٹھائی گئیں تو بعض دانشوروں نے اصل حقیقت کو پکڑ لیا اور اتنی
جرات دکھائی کہ کھل کر بات کر سکیں۔ انہوں نے کہا اصل خرابی یہ ہے کہ ہم سب خود غرضی میں کرتے
ہیں۔ آج ہمیں ایک ایسے نئے دور کی ضرورت ہے اور انہوں نے انگلستان کو دعوت دی کہ یہ دور
انگلستان سے شروع ہو تو اس انقلابی دور کا سہرا انگلستان کے ہاتھ میں آجائے گا کہ وہ اپنے دل ٹٹول کر
ایسی باتیں کریں، ایسی حکمت عملی بنائیں جس سے واقعہ بنی نوع انسان کا فائدہ پیش نظر ہو اور اس کی
پہچان یہ ہوگی کہ اس فائدہ کے دوران اپنا نقصان بھی ہو تو اس کو برداشت کریں۔ یہ وہ مرکزی حکمت
کی بات ہے جو قرآن وحدیث کے حوالہ سے میں بڑی دیر سے ان کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں اور
مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اب یہاں سے بھی وہ آواز اٹھنے لگی ہے۔ اس دُنیا کے حالات تبدیل ہو ہی نہیں
سکتے جب تک اس مرکزی نکتہ کو آپ نہ سمجھ جائیں کہ ایسی کوششوں ، ایسی مساعی سے پناہ مانگیں کہ جو
بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے نہیں بلکہ اپنے فائدہ کے لئے ہوں۔
پھر فرمایا : أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَؤُلاءِ الأَرْبَعِ " میں ان چار چیزوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔اگر
ان چاروں چیزوں سے اللہ کی پناہ مل جائے تو پھر باقی کچھ بھی نہیں رہتا ۔ ایسے ہی لوگ ہیں جو فلاح
پانے والے ہیں۔ جن کی دنیا ہی نہیں بلکہ آخرت بھی سنور جاتی ہے۔ پس جماعت احمد یہ کے لئے وا
لمحہ فکر یہ ہے کیا ہم بھی جو جو کوششیں کرتے ہیں اس کا آخری مقصد محض اپنے آپ کو فائدہ پہنچانا تو
نہیں ، کیا ہماری جستجو ، ہماری تحقیقات ، ہماری کوششیں اس لئے وقف ہیں کہ لوگوں کو فائدہ پہنچا کر
اللہ کی رضا حاصل کریں تو یہ خشیت ہے، یہ خشوع ہے۔ ہر چیز میں اللہ کی رضا حاصل کرنے کی خاطر
بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچاتے چلے جائیں کیونکہ اللہ ان بندوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی خاطر اس
کے بندوں سے محبت کرتے ہیں اور جو اس کی خاطر اس کے بندوں کے لئے مختلف نفع بخش تدبیریں

خطبات طاہر جلد 17
669
خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء
سوچتے رہتے ہیں ۔ پس آپ کا ہر علم اس کام کے لئے وقف ہو جانا چاہئے اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ
جماعت احمد یہ اس نصیحت کو بڑے غور سے سمجھے گی اور اپنے پلے باندھ لے گی۔
جہاں تک خشوع کا تعلق ہے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ راتوں کو چھپ کر ہی خدا کے حضور رونا
خشوع ہے اور دن کو خدا کے حضور رونا خشوع نہیں ہے، یہ بات درست نہیں ہے۔ اللہ کی یاد جب دل
پر قبضہ کر جائے اور انسان اس کے لئے اپنے آپ کو دنیا سے الگ کرلے تو اس وقت خشوع پیدا ہونا
ایک لازمی حصہ ہے۔ آنحضور صلی ال اسلام کے متعلق بھی ایسی روایات کثرت سے ملتی ہیں جن میں رات کی
خشوع کا ذکر ہے یعنی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی یا دوسری امہات المومنین کی کہ رات
کو چھپ کر آپ صلی الا ایلیم خدا کے حضور رویا کرتے تھے مگر ان روایات کی طرف لوگوں کی توجہ نہیں
جہاں دن کے وقت آپ صلی السلام کے خشوع کا ذکر بھی ملتا ہے ۔ چنانچہ انہی روایات میں سے ایک
روایت مسند احمد بن حنبل سے میں نے اخذ کی ہے۔ باب ما جاء في بكاء رسول الله ﷺ۔
وہ باب جو آنحضرت صلی الا السلام کی آہ و بکا کے متعلق ہے کس طرح آپ گریہ وزاری کیا کرتے تھے ۔
حضرت مطرف رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ:
میں آنحضرت صلی اللہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ صلی اللہ ایک اہم نماز پڑھ رہے تھے۔“
اب دو باتیں اس میں قابل توجہ ہیں۔ آدھی رات کو اٹھ کے تو نہیں لوگ سیدھا رسول اللہ صلی للہ السلام کے
خلوت خانوں میں چلے جایا کرتے تھے۔ یہ تو ناممکن ہے۔ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ۔ پھر دوسری بات
یہ کہ وہ پبلک جگہ تھی غالباً مسجد تھی جہاں ہر کس و ناکس جاسکتا تھا۔ تو حضرت مطرف روایت کرتے ہیں
اپنے باپ سے کہ:
رض
میں آنحضرت صلی الا السلام کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ لیا تھا کہ تم نماز پڑھ رہے تھے۔
آپ صلی لا الہ سلم کے سینہ مبارک سے اللہ تعالیٰ کے حضور رونے کی وجہ سے ہنڈیا کے ابلنے
کی جیسی آواز آرہی تھی ۔“
66
(مسند احمد بن حنبل، حدیث مطرف بن عبد الله عن ابيه، مسند نمبر : 16326)
پس یہ جس طرح ہنڈیا ابلتی ہے یہ نقشہ حضرت عائشہ صدیقہ نے بھی آنحضور صل ال السلام کے رونے کے
متعلق بیان فرمایا ہوا ہے جو رات کے وقت تھا۔ دن کو بھی آپ صلی ال اسلام کے سینہ مبارک کا یہی حال ہوتا

خطبات طاہر جلد 17
670
خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء
تھا اور بعینہ وہی لفظ ایک اور راوی جس نے دن کو آپ علیہ السلام کو دیکھا استعمال کر رہا ہے۔ اس سے
پتا چلتا ہے کہ اس سے بہتر آنحضور صلی السلام کے قلب کی حالت کے بیان کے لئے اور کوئی محاورہ نظر
نہیں آتا۔ جو محاورہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کو سوجھا بعینہ وہی محاورہ حضرت مطرف
رض
کے والد نے استعمال فرمایا۔ چنانچہ کہتے ہیں کہ آپ صلی السلام کے سینہ مبارک سے ہنڈیا کے ابلنے کی
آواز جیسی آواز آرہی تھی۔ پس نمازوں میں اس قسم کا رونا اختیار کرنا چاہئے مگر جب میں کہتا ہوں
اختیار کرنا چاہئے تو اس کے نتیجہ میں مجھے ایک خوف بھی پیدا ہوتا ہے۔ آنحضور صلی شمالی کیم جس حالت میں
بھی گریہ وزاری کر رہے تھے دکھانا مقصود نہیں تھا اور سنانا مقصود نہیں تھا لیکن بعض دفعہ لوگوں کے
رونے کی اور چلانے کی آواز اس طرح آتی ہے کہ گویا وہ خدا کی طرف توجہ کرنے سے زیادہ اپنی توجہ
مبذول کروارہے ہیں۔ ایسی حالت میں آوازوں کو دبانا چاہئے ۔ یہ مثال ہے اصل میں اس کے اندر
یہ مضمون داخل ہے۔ ہنڈیا کے ابلنے کی آواز جب قریب جاؤ تو آیا کرتی ہے ۔ دوسرے ہنڈیا کی
چیخوں کی آواز آپ نہیں سنا کرتے ۔ پس وہ چیخ و چہاڑ جو بعض لوگ نمازوں میں مچاتے ہیں وہ تو
سب نماز پڑھنے والوں کی نمازیں خراب کر دیتی ہیں۔ جب نمازوں کے علاوہ کوئی دعا ہو اور اس میں
بے اختیار چیخ نکل جائے تو اس پر کوئی حرف نہیں لیکن خصوصیت سے نماز کے وقت چیخوں سے اجتناب
لازم ہے کیونکہ اس سے دوسرے تمام نمازیوں کی نماز خراب ہو جاتی ہے اور یوں لگتا ہے کہ صرف چند
ہی ہیں جو رونے پیٹنے والے ہیں باقی سب کو خشوع کا علم ہی کچھ نہیں ۔ یہ غلط ہے۔ اس لئے ہنڈیا کے
اُبلنے کے مضمون کو پیش نظر رکھیں اور یاد رکھیں جب دل میں گڑ گڑاہٹ اٹھتی ہے تو قریب کے لوگوں کو
اس کی آواز بھی آجائے گی مگر اس وقت اپنے اوپر ضبط کرنا اور چیچنیں نہ مارنا بتا رہا ہے کہ جو گڑ گڑاہٹ
کی آواز ہے وہ بے اختیاری کی حالت ہے اس کو دبایا جا ہی نہیں سکتا ۔ جس طرح وہ آنسو جو بے اختیار
نکل آئیں ان کو لوگ آخر دیکھ ہی لیتے ہیں مگر جن پہ کوئی اختیار نہ رہے وہ آنسو ہیں جو خدا کی محبت میں
بہنے والے آنسو ہیں از خود پھوٹتے ہیں اور پھر دیکھنے والے دیکھتے بھی ہیں۔
ایک اور روایت حضرت ابو امامہ سے اخذ کی گئی ہے یعنی ان کی یہ روایت ہے۔ ابوامامہ روایت
کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی الہ السلام نے فرمایا کہ:
اللہ کے نزدیک دو قطروں اور دو نشانوں سے زیادہ کوئی چیز پسندیدہ نہیں ۔“

خطبات طاہر جلد 17
671
خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء
اب دو قطرے اور دونشان کتنی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں مگر اللہ کی پسند کیا ہے۔ دو قطرے اور دو نشان ۔
یہ قطرے جس کو نصیب ہو جا ئیں وہ فلاح پا جائے گا۔ اور یہ نشان جس کے بدن پر لگ جائیں وہ یاد
رکھے کہ ہمیشہ اللہ ان نشانات کو پیار اور محبت سے دیکھتا ہے۔ اس لئے کہ اللہ کو تو ہم سے کچھ بھی نہیں
چاہئے سوائے سچے عشق اور سچی محبتوں کی علامتوں کے ہمیں اس سے سب کچھ چاہئے ۔ پس جب وہ
ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کی بھی اتنی قدر فرماتا ہے آنحضور صلی السلام فرماتے ہیں کہ اس سے زیادہ اللہ
کو کوئی چیز بھی پیاری نہیں ۔ اس سے اندازہ کریں کہ ہم اپنی زندگی کو اس طرح ڈھال سکتے ہیں کہ
ہر حال میں زندگی کے ہر لمحہ میں اللہ کی نظر ہم پر پڑتی رہے۔ قطرے تو ضروری نہیں ہمیشہ جاری رہیں
مگر ساتھ ہی آنحضور صلی الیم نے ان نشانوں کا ذکر فرمادیا جو ہمیشہ رہتے ہیں تو اللہ کبھی بھی آپ سے
غافل نہیں رہتا حالانکہ آپ بسا اوقات اللہ سے غافل ہو جایا کرتے ہیں۔ یہ اس پہلو سے بہت ہی
دلچسپ حدیث ہے اب میں اس کی تفصیل پڑھ کے سناتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ کے نزدیک دو قطروں اور دو نشانوں سے زیادہ کوئی چیز پسندیدہ نہیں ۔
ایک خدا تعالیٰ کی خشیت کی وجہ سے آنسوؤں کا قطرہ۔ (ایک قطرہ جو زندگی میں کبھی کبھی
بھی بہایا جا سکتا ہے فرمایا اللہ کو وہ قطرہ عزیز ہے ) دوسرا خدا تعالیٰ کی راہ میں بہایا جانے
والا خون کا قطرہ
(جامع الترمذی، کتاب فضائل الجهاد عن رسول الله ﷺ ، باب ما جاء في فضل المرابط ، حدیث نمبر : 1669)
یعنی جو شہید ہو جاتے ہیں ان کے تو سارے خون بہہ جاتے ہیں مگر اللہ کی راہ میں اگر خون کا ایک قطرہ
بھی بہے تو وہ قطرہ بھی اللہ کو عزیز ہے۔ اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ شہداء کا خون جو بہتا ہے وہ
خدا کو کیسا عزیز ہوگا ۔ پس یہ خون کا قطرہ تو ہر ایک کو نصیب نہیں ہے جو خدا کی راہ میں بہایا جائے۔
آنسوؤں کا قطرہ نصیب ہوتا ہے مگر وہ بھی ہمیشہ نہیں اور یہ خون کا قطرہ تو کچھ خوش نصیبوں ہی کو ملا
کرتا ہے۔ چنانچہ جماعت احمدیہ پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا یہ بڑا احسان اور بڑا فضل ہے کہ وہاں ہزار ہا
ایسے احمدی ہیں جن کو خدا کی راہ میں کچھ خون بہانے یا کم سے کم خون کا ایک قطرہ بہانے کا موقع ضرور
عطا ہو گیا ہے۔ اس پہلو سے یہ ایک عظیم سعادت ہے جس کی کوئی مثال آپ کو دُنیا میں دکھائی نہیں
دے گی کہ اس کثرت سے ایک قوم ہو جس میں ہزار ہا لوگوں کو اللہ کی خاطر اپنا خون بہانے کی

خطبات طاہر جلد 17
672
خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء
سعادت نصیب ہوگئی۔ اس کے برعکس آپ کو دنیا میں اور بھی بہت سے فوج کش مسلمان دکھائی دیتے
ہیں جو آپس میں بھی لڑتے ہیں اور بعض دفعہ دوسروں کے خلاف بھی فوج کشی کرتے ہیں یا فوج کشی
نہیں بھی کرتے تو فساد برپا کرنے کے لئے بم کے دھما کے ضرور کر دیتے ہیں ۔ جو ظلم کرنے والے یا
فوج کشی کرنے والے ہیں ان کے خون کے قطروں کا یہ ذکر نہیں ہے، نہ ان خون کے قطروں کا ذکر
ہے جن کو بعض ظالموں نے اڑا دیا کیونکہ خدا کی خاطر ایسا نہیں کیا گیا۔ یاد رکھیں یہاں خدا کی خاطر
قطرہ بہانے والوں کا ذکر ہے ۔ پس اس پہلو سے اگر آپ طالبان کی بات کریں تو طالبان جو خون
بہاتے ہیں وہ خدا کے منشاء کے خلاف بہاتے ہیں ۔ اس لئے ان کا اپنا بہنے والا خون کیسے خدا کی
رضا جوئی کا موجب بن سکتا ہے جن کی زندگیاں وقف ہوں لوگوں پر ظلم کرنے کے لئے اور ناحق خون
بہانے کے لئے ۔ اگر اس سلسلہ میں ان کا خون بہتا ہے تو ضائع ہو رہا ہے ۔ وہ زمین کو گندہ کر رہا ہے
کیونکہ ہر وہ خون کا قطرہ جو خدا کی منشاء کے خلاف بہایا جائے وہ اس کی ناراضگی کا موجب ہوتا ہے
اس کی رضا جوئی کا موجب نہیں ہوتا ۔
پس ایسی مثالوں سے آپ معاملہ کو مشتبہ نہ ہونے دیں۔ ایسے لاکھوں ہیں جو اس طرح بظاہر خدا
کی خاطر جہاد کرنے کے لئے نکلتے ہیں لیکن ان کے جہاد کے مقصد فتوحات ہیں جو سیاسی فتوحات ہیں،
ان کے جہاد کے مقاصد میں اگر دینی فتوحات ہیں تو ایسی فتوحات ہیں جو آنحضرت صلی الہ السلام کے علم میں
بھی نہیں تھیں کہ ایسی فتوحات کو اسلامی کہا جا سکتا ہے۔ ٹیریٹوریل (Territorial ) یعنی جغرافیائی
فتوحات ہیں اور جہاں یہ کہتے ہیں کہ ہم اسلام کی خاطر لڑ رہے ہیں وہاں اسلام کو جبراً نافذ کرنے کی
کوشش میں لڑتے ہیں ۔ اب یہ جبراً اسلام کا نفاذ جو ہے یہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی السلام کی سنت
سے اس طرح ٹکرا رہا ہے کہ آپس میں کوئی دور کا بھی تعلق نہیں ۔ لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقرة: 257)
کی آیت سے ٹکرا رہا ہے لَكُمْ دِينَكُمْ وَلِيَ دِينِ (الكفرون : 7 ) کی آیت سے ٹکرا رہا ہے ۔ پس یہ اچھی
طرح پیش نظر رکھ لیں کہ خدا کی خاطر دین کو جبراً نافذ کرنا خدمت دین نہیں ہے۔ یہ دین سے شدید
دشمنی ہے کیونکہ جن لوگوں پر جبر ادین نافذ کیا جائے ان کے دل میں دین سے سخت تنفر پیدا ہوتا ہے
اور وہ ایسے ملکوں سے بھاگتے ہیں جہاں یہ ہو رہا ہے۔ بہت سے پنا ہاں یہ ہو رہا ہے۔ بہت سے پناہ گزین آپ کو جو لاکھوں کی تعداد
میں ہیں افغانستان سے بھاگے ہوئے جرمنی یا دوسرے ملکوں میں ملتے ہیں ان سے آپ پوچھ کے

خطبات طاہر جلد 17
673
خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء
دیکھ لیں وہ خدا کے نام پر جبر سے بھاگے ہیں اور ان کو اس جبر نے دینی پہلو سے ذرہ بھی فائدہ نہ دیا۔
اگر وہ تلوار سے ڈر کر کوئی عبادات بظاہر خدا کی خاطر بجالا رہے ہوں وہ تو تلوار کی عبادات ہیں ، ان کا
خدا سے کوئی بھی تعلق نہیں لیکن مشکل یہ ہے کہ جب بھاگتے ہیں تو ایسی قوموں کی طرف بھاگتے ہیں
جن کا واقعہ خدا سے کوئی تعلق نہیں ہوتا یعنی خدا کے نام پر جب تو نہیں کرتے مگر ایسے لوگوں کو اپنی طرف
کھینچ لیتے ہیں جو خدا سے ڈر کے بھاگے ہوئے ہوں یا خدا والوں سے ڈر کر بھاگے ہوئے ہوں اور
اس کے نتیجہ میں کلیہ مادہ پرست بنا دیتے ہیں۔ پس ایسی قوموں کا میں نے مطالعہ کیا ہے، خصوصاً جرمنی
میں بکثرت آباد ہیں، وہ اکثر پھر مادہ پرست ہو جاتی ہیں اور اگر دین نام کی کوئی چیز ان کے اوپر مسلط
بھی ہو تو وہ بھی جبری دین ہے۔ پس یہ چیزیں دین کا حلیہ بگاڑنے والی چیزیں ہیں۔
آنحضرت صلی الا السلام جس قطرہ خون کی باتیں کر رہے ہیں ان کا آج کی دنیا میں مسلمانوں میں بھی
نشان دکھائی نہیں دیتا ۔ اگر ہے تو ان احمدیوں پر اطلاق ہونے والا یہ فرمان نبوی ہے جن کا روزانہ دین
کے رستہ میں خدا کی خاطر خون بہایا جاتا ہے۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب پاکستان میں کسی نہ کسی
طرح احمد یوں کا خون نہ بہایا جا رہا ہو۔ عوام ان کو مارتے ہیں ، مولوی اٹھاتے ہیں ان عوام کو کہ ان کو
مارو، ان پر پتھراؤ کیا جاتا ہے ، ان کو گلیوں میں گھسیٹا جاتا ہے،ان پر چاقوؤں سے حملے کئے جاتے
ہیں۔ یہ سب کچھ ہو رہا ہے لیکن اس سے بہت زیادہ چیزیں اس قوم کو خدا تعالیٰ سبق کے طور پر دکھلا بھی
رہا ہے اور احمدیوں کو یہ فرق پیش نظر رکھنا چاہئے کہ ان کے قطرے تو خدا کے ہاں مقبول ہیں لیکن جن
کے خون ٹنوں کے حساب سے بہائے جا رہے ہیں ان کا ایک بھی قطرہ خدا کو مقبول نہیں ۔ کتنے خوش
نصیب ہیں کہ وہ ان میں نہیں بلکہ ان میں شامل ہیں جو خدا کی خاطر خون بہاتے ہیں۔
66
وو
پس آنحضور صل اللہ السلام کی اس حدیث کو میں دوبارہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ فرمایا: ” دوسرا
خدا تعالیٰ کی راہ میں بہایا جانے والا خون کا قطرہ “ اور خون کا ایک قطرہ محاورہ اس بات کی طرف بھی
اشارہ کر رہا ہے کہ بہت کم خون بہانے والے ہوں گے۔ وہ آئندہ زمانہ جس کی باتیں ہو رہی ہیں ان
میں شاذ ہی خدا کی خاطر خون کے قطرے آنکھوں سے یہیں گے یا جسموں سے بہیں گے تو جب ایک
چیز کم ہو جائے تو اس کی قدر بڑھ جایا کرتی ہے۔ پس اس پہلو سے اس حدیث کا یہ معنی ہوگا کہ جس دور
میں اللہ کے نزدیک اللہ کی خاطر خون بہانے والے بہت کم رہ جائیں گے تو اللہ قطرے قطرے پر پیار

خطبات طاہر جلد 17
674
خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء
کی نظر رکھے بو گا۔ اگر پیاسا ہو تو وہ بعض دفعہ شبنم کا ایک قطرہ بھی چاہتا ہے خواہ اس سے پیاس بجھے نہ بجھے
مگر اللہ نے تو محبت سے اس کو چنا ہے پیاس بجھانے کی خاطر تو نہیں ۔ اس لئے قطرہ قطرہ پر نظر رکھے گا۔
اس خون کے قطرہ پر جو خدا کی خاطر بہایا جا رہا ہے لیکن جو دوسری بات میں نے کہی تھی وہ نشان ، وہ
نشان کیا ہے؟ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ پیشانی پر جو نشان پڑتا ہے یہ وہ نشان ہے جو خدا کی خاطر لگایا
جاتا ہے۔ بعض لوگ نہ بھی کوشش کریں تو کبھی ان کے نشان پڑ بھی جاتا ہے مگر ایک نشان ہے جو خالصہ
اللہ کی عبادت کرنے والوں کے جسم پر بھی پڑتا ہے اور عام عبادت کرنے والوں کے جسم پر بھی پڑتا ہے
اس سے کوئی مستثنی نہیں ۔ ں ہے اس لئے نہیں کہا جا سکتا کہ فلاں نے دکھاوے کی خاطر یہ نشان ڈالا اور فلاں
شخص نے لبی محبت کی وجہ سے یہ نشان پڑنے دیا اور یہ نشان ہے جو پاؤں پر ہے، ماتھے پر نہیں۔ جتنے
نماز پڑھنے والے ہیں کوئی بھی ہوں دکھاوے کی پڑھتے ہوں یا سچی پڑھتے ہوں ان کے پاؤں کے
اوپر ایڑی کے نیچے ایک گٹا سا ضرور پڑتا ہے اور یہ گتا جو ہے یہ اگر پہچان کے دیکھیں غور سے تو آپ کو
اپنے پاؤں پہ بھی ضرور دکھائی دے گا اور باقی سب لوگوں کے پاؤں پر بھی دکھائی دے گا۔
تو اب آنحضرت صلی السلام کا یہ فرمان سنیں۔ خدا تعالیٰ کے عائد کردہ فرائض کی ادائیگی کے نتیجہ
میں پڑنے والا نشان ۔ اب فرائض کی ادائیگی میں یہاں ایک تو آنحضرت صلی السلام نے عبادت کا ذکر
نہیں فرمایا اس لئے وہ مضمون بھی جو میں نے بیان کیا ہے درست ہے اس پہلو سے کہ خدا کی طرف
سے عائد کردہ فرائض کے سلسلہ میں پڑتا ہے لیکن اور بھی بہت سے فرائض ہیں ۔ اب دنیا میں جتنے بھی
محنت کرنے والے ہیں ان کے ہاتھوں پر نشان پڑ جاتے ہیں مگر جو اللہ کے لئے وقار عمل کرتے ہیں
ان کے ہاتھوں پر نشان پڑتے ہیں ۔ تو دونوں نشانوں میں ایک فرق ہے ۔ اللہ فرماتا ہے جو میری
خاطر کام کرتا ہے اس کے بدن پہ جہاں بھی نشان پڑے گا وہ لازم نہیں کہ پاؤں پر ہی پڑے جہاں
بھی پڑے گا اللہ اس کو پیار سے دیکھے گا۔ تو آپ میں سے لاکھوں احمدی ہیں جن کو خدا کی خاطر
وقار عمل کی توفیق ملی ہے۔ انگلستان میں بھی بڑی بڑی عمارتیں جماعت احمدیہ نے وقار عمل کے ذریعے
تعمیر کی ہیں اور ہر سال خدام کا اجتماع ہو یا انصار کا یا لجنات کا دیکھیں کتنی محنت کرنی پڑتی ہے۔
جلسہ سالانہ پر بھی بعض لوگوں کو اتنی محنت کرنی پڑتی ہے کہ سارا سال وہ کام کرتے ہیں اور اگر وہ غور
کر کے دیکھیں تو اس محنت کے نتیجہ میں لازماً ان کے جسم پر کوئی نشان پڑ جاتے ہیں۔ ایسے نشان جب کے

خطبات طاہر جلد 17
675
خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء
پڑ جاتے ہیں جن کی طرف ان کو جب تک توجہ نہیں دلائی گئی توجہ ہوئی ہی نہیں ہوگی لیکن اللہ کی ان کی
طرف توجہ ہے۔ کتنا مہربان ہے، کس قدر اپنے بندوں پر پیار اور محبت کی نظر ڈالنے والا ۔ آنحضور صلی الا یہ کام
فرماتے ہیں اللہ ان نشانوں کو دیکھتا ہے اور محبت کرتا ہے ان سے اور ایسے نشانوں سے زیادہ اس کو کوئی
نشان عزیز نہیں جو خدا کی خاطر پڑ گئے ہوں۔ اس خدا کی خاطر لفظ نے پاؤں کے نشانوں کو بھی
دوسرے لوگوں کی عبادت سے ممتاز کر دیا کیونکہ جن کی عبادت خالصہ اللہ نہیں ان کے نشان بھی اللہ نہیں
اور ایک ایسا امتیاز کر دیا جو کھلم کھلا ہر ایک کو دکھائی دے سکتا ہے۔ خدا خدا تعالیٰ کی خاطر وقار عمل کرنے
والوں کی دنیا میں ایک ہی جماعت ہے جو جماعت احمد یہ ہے۔ دوسرے لوگ جو کام کرتے ہیں بعض
دفعہ جہاد کے نام پر بھی ان کو بڑی محنت کرنی پڑتی ہے لیکن جو جہاد ہی اللہ کے ہاں مقبول نہ ہو اس کو
جہاد کا نام تو دیا گیا ہومگر وہ محض دنیا میں ایک فساد پھیلانے کا ذریعہ بنا ہوا ہو اس سلسلہ میں جتنے نشان
پڑتے ہیں وہ الگ ہیں۔ میں جن نشانوں کی بات کر رہا ہوں وہ بالکل الگ نشان ہیں اور کسی ہنگامی
خطرہ کے وقت کے وہ نشان نہیں ہوتے ۔ اب خدا کو کون سا خطرہ ہے، کونسی مصیبت پڑی ہوئی ہے کہ
وہ دوڑے جائیں اور اللہ کی خاطر کدالیں اٹھا لیں۔ یہ جو دوسرے نشان ہیں یہ ہمیشہ خطروں کی
علامتیں ہیں ۔ جب بڑے بڑے بند لگانے پڑتے ہیں سیلابوں کے خطرے سے، جب فوجوں کو خطرہ
در پیش ہو وہ کھدائی کرتی ہیں اپنے مورچوں کی تو یہ اور مضمون ہے ۔ ہر جگہ اپنے نفس کا بچاؤ شامل
ہے اس میں لیکن جن خدام کو بلایا جاتا ہے یا جن انصار کو وقار عمل کے لئے بلایا جاتا ہے، لجنات کو
بلایا جاتا ہے، ان کو دنیا سے کون سا خطرہ ہے جس سے پناہ ڈھونڈتے ہوئے وہ ان خدمتوں کے
لئے حاضر ہوتے ہیں ۔ نہ آئیں تو امن سے گھر میں بیٹھیں گے کوئی دباؤ نہیں ، کوئی قانون نہیں جوان
کو مجبور کر رہا ہو اور جماعت کی طرف سے تحریص ہے صرف ، دعوت ہے کہ آجاؤ ، نہ آؤ تو کوئی گناہ
نہیں ۔ جماعتی کاموں ، جماعتی خدمتوں سے ان کو ہرگز محروم نہیں کیا جاتا اس جرم میں کہ وہ وقار عمل ،
میں شامل نہیں ہوئے ۔ پس یہ باریک فرق ہیں جن کو آپ پیش نظر رکھیں تو میرا یہ دعوی بالکل درست
ثابت ہوگا کہ ال للہ کی خاطر جن نشانوں کا اس حدیث میں ذکر ہے وہ نشان آج احمدیوں کے لئے
مخصوص ہو چکے ہیں اور بڑی بھاری سعادت ہے۔ پس آپ بھی کبھی کبھی ان نشانوں کو پیار سے دیکھا
کریں جن کو خدا پیار سے دیکھتا ہے اور اس دیکھنے کا لطف ہی کچھ اور ہوگا۔
۔

خطبات طاہر جلد 17
676
خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء
اب آنحضور صلی ال اسلام کی ایک اور حدیث مسلم کتاب الزكوة باب فضل اخفاء الصدقة
سے لی گئی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور صلی السلام نے فرمایا:
جس دن اللہ تعالیٰ کے سایہ کے سوا کوئی سایہ نہیں ہو گا اس دن اللہ تعالی سات آدمیوں
کو اپنے سایہ رحمت میں جگہ دے گا۔“
(صحیح مسلم کتاب الزکوۃ باب فضل اخفاء الصدقة ، حدیث نمبر :2380)
یہ حدیث بظاہر قیامت سے تعلق رکھتی ہے یعنی اخروی زندگی میں جو حشر برپا ہوگا لیکن اس دنیا میں بھی
ایسے مواقع آتے ہیں قومی سطح پر اور بعض دفعہ عالمی سطح پر جبکہ کوئی سایہ خدا کے سائے کے سوا پناہ نہیں
دے سکتا بلکہ قرآن کریم سے ثابت ہے کہ بعض سائے مضر ہوں گے، بعض سائے ایسے ہونگے جو
ہلاکت کی طرف لے جارہے ہوں گے۔
اب یہ سائے کا مضمون جو ہلاکت کی طرف لے جانے والا ہے وہ دو معنی رکھتا ہے۔ ایک ان
قوموں کا سایہ جن کے سائے تلے آپ دنیاوی منفعت کی خاطر آگئے ہوں۔ ان کا سایہ عالمی خطرات
کے وقت آپ کو ہمیشہ جہنم میں جھونکے گا۔ جب جنگ عظیم ثانی ہو رہی تھی تو برطانیہ کے سائے میں
جتنے ممالک تھے وہ سارے اپنے باشندوں کو آگ کی جہنم میں جھونک رہے تھے تو وہ سایۂ امن دینے
والا سا یہ تو نہیں تھا۔ وہ تو خطرات پیدا کرنے والا سایہ تھا اور اس کے علاوہ بھی بظاہر وہ سایہ جو اقتصادی
سایہ ہو، اقتصادی خطروں سے پناہ دیتا ہے مگر اگر آپ غور سے دیکھیں تو اس سائے میں آپ کی رہی
۔
سہی دولت بھی ہاتھ سے جاتی رہے گی۔ جس قوم نے بھی اس سائے کو قبول کیا ہے اس سائے نے ان کو
کبھی امن نہیں دیا۔ وہ ہمیشہ ایک بدحالی سے دوسری بدحالی کی طرف منتقل ہوتے رہے ہیں ان کا سارا
مال وزر لوٹ لیا جاتا ہے بظاہر اقتصادی چھتری کے نتیجہ میں تو قرآن کریم نے جس سائے سے ڈرایا
ہے اس میں یہ ڈرا وا بھی شامل ہے کہ اللہ تمہیں اس سائے سے ڈراتا ہے جس کے نیچے کوئی امن نہیں
ہوگا وہ تباہ و برباد کرنے والا سایہ ہو گا ۔ دوسرا وہ سایہ جو دھوئیں کی طرح اٹامک وار فیئر کے وقت ہوگا۔
اٹھتا ہے وہ بھی بعینہ اس وقت کا سایہ ہے جس میں سوائے اللہ کے سائے کے کوئی سایہ امن نہیں دے
سکتا اور ایسے خطرات اب دن بدن قریب آ رہے ہیں ۔ عالمی لحاظ سے بھی قریب آ رہے ہیں اور بعض
ممالک کے لحاظ سے بھی قریب آرہے ہیں ۔ یہ سارا جو ریجن ہے یعنی وہ خطہ جس میں ایران،

خطبات طاہر جلد 17
677
خطبہ جمعہ 25 ستمبر 1998ء
افغانستان، پاکستان ، ہندوستان، کشمیر وغیرہ یہ سب شامل ہیں ان سب خطہ ہائے ارض پر وہ سایہ
منڈلا رہا ہے اور بعید نہیں کہ کسی وقت یہ سایہ اپنا ظلم ان پر برسانے لگے۔ فرمایا، جو ایسے سائے سے
بھی پناہ اہ مانگتا ہو اس کو اللہ تعالی امن دے دے گا کیونکہ جو یہ سات صفات اپنے اندر رکھتا ہے اس کو
ایسے ہر سائے سے بچا کر اللہ اپنے سائے تلے لے آئے گا۔ یہ خوش خبری ہے جو خاص طور پر ملحوظ رکھنے
والی ہے۔ اس لئے اب میں ان سات صفات کا ذکر کرتا ہوں جن کو اپنانے کے نتیجہ میں دنیا کے
خطر ناک سایوں سے اللہ کا سایہ انسان کو پناہ دے گا۔
فرمایا: اول ” امام عادل “ اب بتائیں کہیں ہے امام عادل جو آپ کو دکھائی دیتا ہو، وہ قوم کا
سربراہ جو عادل ہو میں نے تو دنیا میں ہر طرف نظر دوڑا کے دیکھا ہے، مجھے تو کہیں عادل سر براہ دکھائی
نہیں دیتا۔ تو مطلب یہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی وہ مقام وہ خطہ واقع نہیں جس کو اللہ کا سایہ بچائے کیونکہ
پہلی شرط امام عادل کی ہے اور دراصل امام عادل کا سایہ ہی اللہ کا سایہ ہوا کرتا ہے۔ اُردو محاورہ تھا بادشاہ
کو ظل اللہ کہا کرتے تھے اللہ کا سایہ مگر اس وقت بادشاہت کی تعریف اور ہوتی تھی۔ بادشاہت کی
تعریف میں عدل داخل سمجھا جاتا تھا، اس کا ایک لازمی جزوس ما جاتا تھا ، اس کا ایک لازمی جزو سمجھا جاتا تھا اس وقت اسے باتا تھا اس وقت اسے ظل اللہ کہتے تھے۔
اب تو ان دُنیاوی عادلوں کو امیر المومنین یا ظل اللہ کہنا خدا تعالیٰ کی سب سے بڑی گستاخی ہے ۔
ایسی بھیانک تصویر ابھرتی ہے ان کے عدل کی کہ اس کے بعد ایسے لوگوں کو امیر المومنین قرار دینا تو
حیرت انگیز بات ہے۔ کہتے ہیں جیسی روح ویسے فرشتے جیسا امیر المومنین ویسے ہی مومنین ہونگے اور
واقعہ ہیں۔ تو عدل سے عاری امیر ہوں جہاں وہاں اللہ کے سایہ کے پڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا۔ ان کا سایہ بھی مہلک اور جس نام پر وہ سایہ ڈال رہے ہیں اس نام کی شمولیت کی وجہ سے وہ اور
بھی زیادہ مہلک ہو جاتے ہیں کیونکہ جو اللہ کا سایہ نہ ہو اور مہلک ہوا سے اللہ کا سایہ قرار دیا جائے تو یہ قراردیا
خدا کے غضب کو بھڑکانے کے لئے ایک اور وسیلہ بن جاتا ہے۔ اس لئے بجائے اس کے کہ اللہ کے
پیار کی نظر پڑے اور وہ اپنا سا یہ پھیلا دے، برعکس مضمون ہوگا ۔ اب آگے چونکہ چھ اور باقی رہتے ہیں
اس لئے انشاء اللہ ان کا ذکر اگلے خطبہ میں شروع کروں گا ۔ کچھ اور بھی احادیث ابھی باقی ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی