خدا کی راہ میں قربانیاں پیش کئے بغیر یہ سلسلہ قائم نہیں رہ سکتا آنحضرتﷺ اور صحابہؓ کی عظیم الشان قربانیوں کا تذکرہ

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے راہِ خدا میں پیش کی جانے والی عظیم الشان قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اولین اور آخرین کی قربانیوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔ آپ نے غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زخمی ہونے اور آپ کی ثابت قدمی کے علاوہ حضرت انس بن نضر، حضرت طلحہ اور حضرت حمزہ رضی اللہ عنہم کے ایمان افروز ایثار کے واقعات بیان کیے۔ بعد ازاں، آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں جماعت کے قیام، لازوال قربانیوں، صحبتِ صادقین کے تسلسل اور اسلام کے نور کو دنیا میں پھیلانے کی اہمیت واضح فرمائی۔

موضوعات: راہ خدا میں قربانیاں، صحابہ کرام کے ایثار، غزوہ احد، صحبت صادقین، تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبات طاہر جلد 17
679
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
خدا کی راہ میں قربانیاں پیش کئے بغیر یہ سلسلہ قائم نہیں رہ سکتا
آنحضرت صلال ال سلیم اور صحابہ کی عظیم الشان قربانیوں کا تذکرہ
( خطبه جمعه فرموده 2 اکتوبر 1998ء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی :
الَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ وَ مَا نَزَلَ مِنَ
الْحَقِّ وَلَا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ
فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَسِقُونَ )
پھر فرمایا:
(الحديد : 17)
اس آیت کریمہ کا جو سورۃ الحدید کی 17 ویں آیت ہے آزاد ترجمہ یوں بنے گا ، اس میں
آزاد ترجمہ اس لئے کہا گیا ہے کہ بعینہ لفظوں کی متابعت نہیں کی گئی مگر لفظوں کا ترجمہ بعینہ درست ہے
ترتیب کے لحاظ سے اس کو تبدیل کر دیا گیا ہے کیونکہ اُردو ترتیب اور تقاضا کرتی ہے ، کیا وہ لوگ جو
ایمان لائے ان پر ابھی وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر کے رعب سے اور اس کے اثر سے جو
ہم نے حق سے اتارا ہے عاجزانہ گر پڑیں گویا زمین بوس ہو جائیں اور مومنوں کو چاہئے کہ ان لوگوں
کی طرح نہ ہوں جن کو پہلے کتاب دی گئی تھی ۔ پس ان پر مدت لمبی ہو گئی اور ان کے دل سخت ہو گئے
اور اب حال یہ ہے کہ ان میں سے اکثر فاسق ہو چکے ہیں۔

خطبات طاہر جلد 17
680
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
چونکہ خشوع کا مضمون چل ر چل رہا ہے اسی لئے میں نے ایک خشوع سے تعلق رکھنے والی یہ آیت آج
تلاوت کی ہے۔ اس ضمن میں مجھے پہلے مضمون کی طرف واپس لوٹنا ہوگا جہاں قطرات خون کے بہنے کا
ذکر تھا، جہاں یہ ذکر تھا کہ ایک ایسا وقت بھی آئے گا کہ اللہ ایک ایک قطرہ کو پیار کی نظر سے دیکھے گا اور
اس میں میں نے یہ عرض کیا تھا کہ معلوم یہ ہوتا ہے کہ ایسے زمانے کی باتیں ہیں جہاں نسبتا کم لوگوں کو
خون کی قربانی دینے کی توفیق ملے گی اور ایسی صورت میں جہاں قربانی کم ہو جائے اس وقت قیمت بھی
بڑھ جایا کرتی ہے۔ ان معنوں میں کہ تھوڑی چیز کی بھی قیمت بڑھ جاتی ہے تو اس پہلو سے یعنی بڑھتی تو
نہیں مگر تھوڑی چیز کی بھی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ تو اس زمانہ کے لوگوں کا ذکر میں نے کیا اس زمانہ میں
اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت کو واقعہ خون بہانے کا بھی موقع ملا ہے خدا کی راہ میں اس طرح
بعض احمدی شہید ہوئے ہیں کہ وہ سارا رستہ خون سے بھر گیا ۔ پس بکثرت تو نہیں مگر ایسے واقعات
ضرور ملتے ہیں کہ جہاں جماعت احمد یہ کے فدائیوں کو اپنا خون اس طرح بہانے کا موقع ملا جیسے بکریاں
ذبح کر دی گئی ہوں لیکن جو پہلے لوگ تھے ان میں یہ بہت زیادہ تھے یعنی آنحضرت صلی السلام کے زمانہ
میں یہ یہ خدا کی راہ میں خون بہانا جو ہے وہ اس سے بہت زیادہ ملتا ہے جتنا اب ملتا ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم میں فرمایا : قلة مِنَ الْأَوَّلِينَ - وَ قَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ ۔ (الواقعة : 14، 15) یعنی
کچھ قربانیاں ایسی ہیں جن میں پہلے تعداد کے لحاظ سے بہت بڑھ گئے ۔ ایک بھاری جماعت ہے ان
میں سے جو پہلوں میں سے ہیں لیکن بعد والوں کو بھی ضرور ان قربانیوں کی توفیق ملے گی لیکن نسبتا کم ۔
وَ قَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ اور بعد میں ، آخر میں آنے والے لوگوں میں سے نسبتاً تھوڑے ہوں گے۔
پس بعد میں آنے والوں کا تو ذکر میں نے کیا لیکن محله مِنَ الْأَوَّلِينَ کا ذکر نہیں کیا تھا۔ اس
مضمون کو اس لئے میں اب دوبارہ اٹھا رہا ہوں کہ آنحضرت صل ال السلام کے زمانہ میں جو خدا کی راہ میں
خون بہایا گیا اس کا کیا عالم تھا۔ سب سے پہلے یہ یاد رکھنے کے لائق بات ہے کہ اول خون بہانے
والے آنحضرت صلی الم السلام تھے۔ آپ صلی الا السلام کا خون بارہا اس طرح بہا ہے جیسے قربانیاں ذبح کر دی
گئی ہوں۔ ایک دفعہ نہیں متعدد دفعہ ایسا ہوا ہے اور آپ صلی الا ایلیم ہی ان معنوں میں اول الشہداء ہیں
اور آپ صلی السلام کے بڑھنے سے پھر باقی قوم نے قدم آگے بڑھایا۔ اگر آنحضرت صلی اللہ السلام کا خون
اس راہ میں نہ بہایا جاتا تو صحابہ کو توفیق نہ مل سکتی تھی کہ اس شان کے ساتھ خدا کے حضور اپنے خون کی

خطبات طاہر جلد 17
681
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
قربانیاں پیش کریں اور آج بھی اُسی دور کا فیض ہے، آنحضور صلی السلام کے غزوات میں اقدام کا فیض
ہے کہ ہمیں بھی یہ توفیق مل رہی ہے۔ قرآن کریم ہمارا ذکر قلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ کے طور کرتا ہے۔ اسی
سنت پر پیدا ہونے والے آخرین میں سے بھی کچھ ہوں گے مگر تعداد میں تھوڑے ہوں گے اگرچہ
اول درجہ کی قربانیاں پیش کرنے والے ہوں گے۔ اب اللہ مجھے ضبط کی توفیق دے کیونکہ یہ بہت ہی
اہم مضمون ہے لیکن بہت درد ناک ہے۔
ابو حازم بیان کرتے ہیں اور یہ حدیث بخاری کتاب المغازی سے لی گئی ہے کہ :
دو سہل بن سعد سے رسول اللہ صلی ال السلام کے زخموں کی بابت پوچھا گیا ۔ وہ کہنے لگے خدا
کی قسم میں نے رسول اللہ صلی علیہ السلام کے زخموں کو دھونے والے اور پانی ڈالنے والے دونوں
کو دیکھا ہے، میں دونوں کو جانتا ہوں۔ نیز جس چیز سے علاج کیا گیا تھا وہ بھی میرے علم
میں ہے۔ چنانچہ انہوں نے کہا حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت رسول صلی الله السلام
زخموں کو دھوتی تھیں اور حضرت علی بن ابی طالب ڈھال سے پانی ڈالتے تھے۔ جب
رض
انہوں نے دیکھا کہ پانی ڈالنے سے خون زیادہ بہتا ہے تو انہوں نے چٹائی کا ایک ٹکڑا
لے کر جلایا اور راکھ زخم پر لگا دی اس طرح خون رک گیا۔
یہ آج کے زمانہ کے لئے بھی ایک سبق ہے جب اور کوئی فوری چیز مہیا نہ ہو تو راکھ جلا کر ڈالنے کا طریق
عربوں میں رائج تھا اور یہ بہت عمدہ طریق ہے اس پہلو سے کہ اس میں تمام جراثیم جلنے سے مرجاتے
ہیں اور راکھ میں خدا تعالیٰ نے یہ مادہ رکھا ہے کہ خون جذب کر کے وہ اس مقام پر جہاں سے خون بہہ
رہا ہو، بیٹھ جاتی ہے اور خون بند ہو جاتا ہے۔ یہ ضمناً میں عرض کر رہا ہوں کیونکہ ایسے واقعات جماعت
میں ہوتے رہتے ہیں ان کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔
اس روز حضور کے سامنے والے دندان مبارک ٹوٹ گئے تھے ، آپ صل الا السلام کا چہرہ
مبارک زخمی تھا اور خود ٹوٹ چکا تھا اور ٹوٹا ہوا خود آپ صلی ا لی ایم کے سر میں دھنس گیا تھا
یہاں تک کہ جب نکالنے والے نے دانتوں سے کھینچ کر نکالا تو اپنے دانت بھی ٹوٹ گئے۔
اس قدر شدت کے ساتھ وہ اندر دھنسا ہوا تھا )
(صحیح البخاری، کتاب المغازی، باب ما أصاب النبي ﷺ من الجراح يوم احد ، حدیث نمبر : 4075)

خطبات طاہر جلد 17
682
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
بن سفیان
كِتَابُ الجِهَادِ وَالشَّيرِ ، بخاری ہی سے ایک حدیث ریت لی گئی ہے ۔ حضرت جندب بن
بیان فرماتے ہیں کہ:
آنحضور صلی ا ہم کسی جنگ میں تھے کہ آپ صلی ستم کی انگلی زخمی ہو گئی ( یعنی سارا بدن
زخموں سے چور رہا ہے مختلف وقتوں میں لیکن ایک جنگ میں انگلی کو زخم آیا تو آپ مالی الا السلام
نے اسے مخاطب کرتے ہوئے یہ شعر پڑھا) تو تو صرف انگلی ہی ہے اور نصیب دیکھ اپنا
کہ خدا کی راہ میں خون بہا رہی ہے۔“
(صحیح البخاری، کتاب الجهاد و السير ، باب من ينكب أو يطعن في سبيل الله ، حدیث نمبر : 2802)
پس وہ جو مختلف مواقع پر خدا کے پیار کی نظریں پڑا کرتی تھیں سب سے زیادہ وہ مواقع آنحضرت صلی الا یہ کام
کو نظر آئے ہیں اور خدا نے ان مواقع کو اس پیار سے دیکھا کہ جس پیار سے آنحضور صلی لا السلام اُنگلی کو
دیکھ رہے تھے وہ اللہ کی نظریں پڑ رہی تھیں جیسا کہ قرآن کریم فرماتا ہے مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ
وَلَكِنَّ اللهَ رَهْى (الانفال : 18) تو نے تیر نہیں چلایا بلکہ اللہ نے تیر چلایا تو گویا خدا کے الفاظ میں آپ
اس انگلی کو مخاطب تھے کہ بڑی خوش نصیب ہے تو ، اللہ کی راہ میں تجھے خون بہانے کی توفیق مل گئی ۔
بخارى كتاب الجِهَادِ بَابُ قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ اس میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے
ایک روایت مروی ہے۔ انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ :
!
میرے چچا انس بن نضر جنگ بدر میں شامل نہیں ہو سکے تھے اور اس کا ان کو بڑا افسوس
اے اللہ کے رسول صلی لا الہ کی پہلی جنگ جو آپ صلی الا یہ کام تھا۔ آپ نے ایک دفعہ کہا اے
نے مشرکین سے لڑی اس میں میں شامل نہیں ہو سکا ، آئندہ کبھی مشرکین سے جنگ کرنے
ہوا تھا۔
کا اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو میں اللہ کو دکھاؤں گا کہ میں کیا کرتا ہوں۔“
چنانچہ وہ آیت کریمہ جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ (الاحزاب: 24) ان
قربانی دینے والوں میں ان خدا کی راہ میں خون بہانے والوں میں سے وہ بھی تھے کہ جنہوں نے اپنی
منتوں کو پورا کر دیا ۔ بڑا دعویٰ کیا کہ میں خدا کو دکھاؤں گا اور واقعہ دکھا دیا۔ ان کے متعلق جو واقعہ
درج ہے وہ یہ ہے۔

خطبات طاہر جلد 17
683
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
وو
جب اُحد کی لڑائی ہوئی تو ایک موقع ایسا آیا کہ مسلمان بکھر گئے ۔“
66
اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے آپ لوگ بار ہا سن چکے ہیں جب جنگ نے پانسا پلٹا اور
تھوڑی دیر کے لئے مسلمان بکھر گئے اس وقت کی بات ہے ۔ اس پر انس نے کہا، یہ انس بن مالک
رض
کی روایت ہے مگر ان کے چچا کا نام بھی انس تھا ، تو اس نے کہا سے مراد ہے کہ انس بن نضر رضی اللہ
تعالیٰ عنہ نے جن کی قربانی کا واقعہ ہے انہوں نے کہا :
66
اے میرے اللہ ! میں تیرے حضور ان لوگوں کے لئے معذرت چاہتا ہوں ۔“
عجیب پیارا کلام ہے۔ وہ صحابہ جو بکھر گئے تھے آپ جانتے تھے کہ جان کے نہیں بکھرے مجبور و بے اختیار
ہو گئے ہیں۔ تو اللہ کے حضور کہتے ہیں میں معذرت چاہتا ہوں اور معذرت پیش کرنے والے کے اوپر
سب سے بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی بہادری اور اپنی قربانی کے ذریعے ثابت کر دے کہ
جو مجبور نہ ہوئے ہوں جن کو یہ اختیار ہو اپنے اوپر کہ میدان جنگ میں اپنی جان جھونک دیں وہ یہ کیا
کرتے ہیں تو گویا آپ نے صحابہ کو اپنی قربانی میں شامل کر لیا۔ میں اس معذرت کے کلام کو یوں
سمجھتا ہوں کہ اس معذرت کے ساتھ پھر آپ نے جو جانی قربانی پیش کی ہے وہ اس معذرت کے قبول
کرنے میں مددگار ہوگی اور ساتھ یہ کہا کہ:
میں دشمنوں کے ظالمانہ سلوک سے بیزاری کا اظہار کرتا ہوں ۔ پھر وہ آگے بڑھے تو
ان کو سعد بن معاذ ملے۔ انس بن نضر نے ان سے کہا اے سعد! دیکھو جنت قریب ہے۔
رب کعبہ کی قسم ! مجھے احد کے اُدھر سے اس کی خوشبو آ رہی ہے۔“
سعد نے اسی جنگ اُحد کے دوران جب شہداء بکھرے پڑے تھے اور ان کی تلاش ہو رہی تھی۔
یہ واقعہ آنحضرت سلی الہام کی خدمت میں پیش کیا کہ اس طرح میرے چچا مجھے ملے تھے پھر وہ دشمن لا
پر حملہ کرتے ہوئے اسی ریلے میں کہیں غائب ہو گئے ، پھر ان کا پتا نہیں چلا۔
وو
حضرت انس ( جو اس واقعہ کے راوی ہیں ) کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے چانس کو ایسی
حالت میں شہید پایا کہ اسی سے کچھ اوپر تلوار، نیزے یا تیر کے زخم آئے تھے۔ مشرکین
نے ان کی شکل بگاڑ دی تھی ۔“
66
کوئی اس نعش کو پہچان نہیں سکتا جسے اتنے زخم آئے ہوں اندازہ کریں کہ وہ آخر وقت تک جب تک
دم میں دم تھا لڑتے رہے اور ان کی بہادری کی وجہ سے، ان کے غیر معمولی جرات کے ساتھ حملے کے

خطبات طاہر جلد 17
684
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
نتیجہ میں بہت سے دشمنوں کو زک اٹھانی پڑی ہے اور اس غصہ میں جیسا کہ عربوں میں دستور تھا وہ چہرہ
بگاڑ دیا کرتے تھے یعنی نعش کا چہرہ بگاڑ دیا کرتے تھے تو وہ پہچانے نہیں جا سکتے تھے۔ پھر ایسے حال
میں جبکہ رسول اللہ صلی الہ السلام نے حضرت انس کو بھیجا کہ جاؤ تلاش کرو وہ کہاں ہیں ۔ ان کی بہن ساتھ
تھیں انہوں نے پہچانا اور انگلیوں کے پورے سے پہچانا۔ ان کی اُنگلی پر کوئی نشان تھا جو کٹی ہوئی ، زخمی
انگلی ، جو نشان دکھائی دے رہا تھا۔ چنانچہ روایت کرنے والے بیان کرتے ہیں کہ :
ہم سمجھتے ہیں یہ آیت اسی قسم کے لوگوں کے حق میں نازل ہوئی کہ مومنوں میں سے کچھ
ایسے ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ سے جو عہد کیا اسے پورا کر دکھایا۔ (مِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ )
اور وہ اپنے اس عہد میں سچے نکلے ۔“
66
(صحیح البخاری، کتاب الجهاد و السير ، باب قول الله عز وجل من المومنین رجال ۔۔۔ ، حدیث نمبر : 2805)
حضرت قیس بن ابو حازم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ:
دو
میں نے طلحہ کا وہ ہاتھ دیکھا ہے جس سے آپ نبی کریم صلی لا الہ سلم کا چہرہ تیروں سے
بچارہے تھے، اپنے ہاتھ پر تیر لے رہے تھے۔“
(صحیح البخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی ﷺ، باب ذكر طلحة بن عبيد الله ،حدیث نمبر :3724)
ہاتھ پر معمولی سا بھی کانٹا چبھ جائے تو انسان کا ہاتھ پیچھے ہٹ جاتا ہے ، سوئی چبھوئی جائے تو اور بھی
زیادہ خنجر لگے تو اندازہ کریں کہ کتنی بے اختیاری میں انسان کا ہا تھ از خود پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ ناممکن
ہے کہ ایک غیر معمولی عزم کے سوا انسان کو توفیق ہو کہ وہ ہاتھ اسی طرح سامنے رکھے۔ حضرت طلحہ رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صل العمل الاسلام کے چہرے کے سامنے یوں ہاتھ رکھا۔ جو بھی تیر اس طرف آتا تھا
اپنے ہاتھ سے روکتے تھے۔ اس وقت تو آپ کو توفیق مل گئی کہ اس کو کھڑا رکھا پھر اس کے بعد ہمیشہ کے
لئے وہ ہاتھ گنجا ہو گیا ، ساتھ لٹکائے پھرتے تھے ۔ اب وہ خدا جو چھوٹے چھوٹے زخموں کے نشان
پر بھی پیار کی نظر ڈالتا ہے ، جو اپنی عبادت کے وقت پڑنے والے گلوں پر بھی پیار کی نظر ڈالتا ہے،
اندازہ کریں کہ حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس ہاتھ کو کس پیار سے دیکھتا ہوگا۔ خدا کی قسم !
دنیا میں کوئی گنجا ایسا نہیں جس کے ہاتھ پر خدا کے پیار کی نظریں اس طرح پڑتی ہوں جس طرح طلحہ
کے ہاتھ پر پڑتی رہیں ۔

خطبات طاہر جلد 17
685
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے جس میں حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
قربانی کا ذکر ہے۔ یہ مسند احمد بن حنبل سے لی گئی ہے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
روایت کرتے ہیں کہ :
حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اس حالت میں پایا گیا کہ آپ کا پیٹ چاک تھا، ہند
نے آپ کا کلیجہ نکال کر چبا لیا تھا مگر اسے نگل نہیں سکی تھی ۔“
66
معلوم ہوتا ہے کلیجہ نکال کے چبانے کی کوشش کی ہے تو پھر وہ الٹ گئی ، اس کو الٹی آ گئی جس کی وجہ سے
جس طرح وہیل مچھلی نے حضرت یونس کو باہر پھینک دیا تھا اسی طرح یہ کلیجہ اس کے پیٹ میں جانا مقدر
نہیں تھا ، یہ کلیجہ معز ز تھا۔ اس کے چبانے کے متعلق لوگ کہتے ہیں یعنی عام طور پر روایات میں آتا
ہے کہ کلیجہ چبا کے کھا گئی یہ غلط ہے۔ کلیجہ چبانے کی کوشش کی تھی لیکن اس کے ناپاک پیٹ کو اللہ نے
توفیق نہیں دی کہ وہ اس نا پاک پیٹ میں حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کلیجہ ڈال سکے۔ چنانچہ اس
روایت میں یہ تفصیل ہے کہ الٹ دیا اس نے اور کلیجہ نہ کھا سکی۔
رسول الله صلى اله السلام نے دریافت فرمایا کہ کیا اس نے حمزہ کے کلیجہ کا کچھ حصہ نگلا ہے؟
اب اس سے آنحضور صل للہ السلام کی باریک نظر کو دیکھیں ۔ آپ صلی لا الہ تم کو یقین تھا کہ
ناممکن ہے کہ وہ نگل گئی ہو ) عرض کی گئی نہیں کچھ حصہ بھی نہیں نگل سکی۔ آپ ملی لٹا لیا ہم نے
فرمایا: اللہ نے حمزہ کا کوئی حصہ آگ میں ڈالنا پسند نہیں کیا ۔“ میں کیا۔“
پس یہ استنباط محض میرا ذوقی استنباط نہیں۔ میرا بھی یہی استنباط تھا مگر مجھے بے انتہا خوشی ہوئی جب
میں نے آنحضرت صلی اللہ الہ سلیم کے لفظوں میں یہ بات سن لی کہ اس لئے خدا نے پسند نہیں کیا۔ اس روایت
میں آتا ہے کہ:
66
آنحضرت صلی اللہ سلیم نے حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ستر بار نماز جنازہ پڑھائی ۔“
(مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الصحابة، مسند عبد الله بن مسعود ، حدیث نمبر : 4414)
کس طرح ایسا ہوا کہ ایک ہی نماز جنازہ ستر بار پڑھائی گئی ہو ۔ وجہ یہ تھی کہ جب بھی کسی شہید کا جنازہ
پڑھتے تھے یعنی اُحد میں اور ستر شہداء تھے تو ہر ایک کے ساتھ حضرت حمزہ کو شامل کر لیتے تھے اس
لئے اس میں کوئی مبالغہ نہیں کہ آنحضور صلی الہ سلیم نے ستر بار حضرت حمزہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔

خطبات طاہر جلد 17
686
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انہی قربانیوں کا ذکر اپنے اشعار میں بھی بکثرت
فرمایا ہے اور ان اشعار کے علاوہ تحریرات میں بھی آنحضور صلی السلام کی خاطر آپ مالی شما السلام کے ساتھیوں
کے جو خون بہائے گئے ہیں ان کا ذکر بھی ملتا ہے۔ چونکہ جو تراجم تھے، بہت سی عربی زبان کی تحریریں
ہیں وہ شعر بھی اور نثر بھی اس لئے چونکہ تراجم جو تھے ان پر مجھے تسلی نہیں تھی جب تک میں خود تفصیل
سے نظر نہ ڈالتا اور اچھا ہوا کہ وہ نظر ڈالی گئی کیونکہ بہت جگہ ترجموں میں سقم رہ گئے تھے معلوم ہوتا ہے
ترجمے بعد میں کئے گئے ہیں کسی اور نے کئے لیکن جو ترجمے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
خود کئے وہ تو بہر حال درست ہیں اور اگر چہ وہ معنوی رنگ رکھتے ہیں بعض دفعہ با محاورہ ہیں لیکن یقیناً
سو فیصدی درست ہیں ۔ تو اس لئے اس بحث میں پڑنے کی بجائے کہ کون سا لفظ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوٰۃ والسلام کی تحریر ، اپنے ہاتھ کا ترجمہ تھا اس کا وقت نہیں تھا کیونکہ اب ربوہ کو بھیجتا تو وہاں سے وہ
تحقیق کرتے ، بتاتے کہ اس کتاب کا ترجمہ کب ہوا۔ اس ترجمہ میں جو پہلی اشاعت تھی ، مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے خود اپنے ہاتھ سے ترجمہ کیا تھا کہ نہیں اس لئے اس تحقیق و جستجو کا وقت نہ ہونے کی
وجہ سے میں نے از خود جو ترجمہ کیا ہے وہ میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں اور سر دست چند اشعار
میں لے سکا ہوں کیونکہ اتنا وقت نہیں تھا کہ تمام اشعار اور عربی تحریروں کا بذات خود ترجمہ کر سکوں ۔
فرماتے ہیں:
عليهم
قَامُوا بِأَقْدَامِ الرَّسُولِ بِغَزُوهِمْ
كَالْعَاشِقِ الْمَشْغُوفِ فِي الْمَيْدَانِ
فَدَمُ الرِّجَالِ لِصِدْقِهِمْ فِي حُبِّهِمْ
تحت السُّيُوفِ أُرِيقَ كَالْقُرْبَانِ
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ : 591)
صحابہ رضوان اللہ میم آنحضرت سلی یا ایلم کے میدان جنگ میں اقدام کی وجہ سے اپنے غزوات کے
دوران ایک عشق میں مبتلا عاشق کی طرح ڈٹ جایا کرتے تھے یعنی اقدام آنحضرت صلی الا السلام کا تھا۔
زوات میں آپ ملا یا ایلیم سب سے آگے چلتے تھے اور آپ سی ٹی ایم کے پیچھے پیچھے آپ ملا تھا ایم کے آپ صلی
اقدام کو دیکھتے ہوئے صحابہ بھی بڑھا کرتے تھے تو غزوات میں وہ بڑھتے تو تھے مگر ایسے بڑھتے تھے
جیسے ایک عاشق مشغوف ہو، جس کو عشق نے پاگل کر دیا ہو۔

خطبات طاہر جلد 17
687
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
فَدَمُ الرِّجَالِ لِصِدْقِهِمْ فِي حُبِّهِمْ تَحْتَ السُّيُوفِ أُرِيقَ كَالْقُرْبَانِ
پس ان جوانمردوں کا خون اپنی محبت میں ، اپنی سچائی کی وجہ سے تلواروں کے نیچے قربانیوں کی طرح
بہادیا گیا۔ اب قربانیوں کا خون بہتا ہوا تو سب نے دیکھا ہے ۔ اگر کسی کو کوئی نماز روزے کی توفیق نہ
۱۴
بھی ملے تو آج کل رواج ہے کہ قربانی پیش کرنے میں ضرور کوشش کی جاتی ہے تو حضرت مسیح موعود
فرماتے ہیں جس طرح قربانی کا خون یہ سب جانتے ہیں کہ کیسے بہتا ہے ، کس طرح اچھل اچھل کر
نکلتا ہے اس طرح آنحضرت صلی السلام کا خون اللہ کی محبت میں بہا ہے اور رسول اللہ صلی السلام کے اقدام
کے نتیجہ میں بہا ہے اور اللہ کی محبت محمد رسول اللہ صل للہ السلام کی محبت کی بناء پر نصیب ہوئی۔ ایک ایسا عاشق
جو پاگل ہو رہا ہو عشق میں، ایسے عاشق کی طرح محمد رسول اللہ صلی السلام کے پیچھے پیچھے چلا کرتے تھے۔
ایک دوسری جگہ بیٹر الخلافة، روحانی خزائن جلد 8 میں صفحہ 397 پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کا یہ شعر ہے:
ذُبِحُوا وَمَا خَافُوا الوَرَى مِنْ صِدْقِهِمْ
بَلْ اثَرُوا الرَّحْمَنَ عِنْدَ بَلَاءِ
تحت السُّيُوفِ تَشَهَدُوا لِخَلُوصِهِمْ
شَهِدُوا بِصِدْقِ الْقَلْبِ فِي الْأَمْلَاءِ
وہ اپنے صدق کی وجہ سے ذبح کئے گئے اور لوگوں سے خوف نہ کھایا بلکہ ہر سخت ابتلاء کے دوران رحمن کو
ترجیح دی ۔ انہوں نے اپنے خلوص کی وجہ سے تلواروں کے سایہ تلے حق کی گواہی دی ۔ تَحْتَ السُّيُوفِ
تَشَهدُوا ۔ اب تشہد میں آپ بیٹھتے ہیں تو لا إلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ پڑھتے ہیں تو انہوں نے
تلواروں کے سائے تلے یہ گواہیاں دی ہیں۔ یہ نہیں کہ آرام سے بیٹھے ہوئے تھے تو وہ درود پڑھ رہے
تھے اور تشہد پڑھ رہے تھے، تلواریں چل رہی تھیں اس کے نیچے نیچے یہ آوازیں بلند ہورہی تھیں۔
شَهِدُوا بِصِدْقِ الْقَلْبِ فِي الْأَمْلَاءِ - أَمْلاءِ - کا ایک ترجمہ مجالس بھی ہے لیکن یہاں تو مجالس
کی بات نہیں ہو رہی یہاں تو جنگوں کی بات ہو رہی ہے۔ پس املاء کا ایک مطلب ہے زندگی بھر،
ساری زندگی ۔ تو اس ترجمہ کو بھی میں نے اخذ کیا ہے ۔ جس کا مطلب یہ بنے گا ، شَهِدُوا بِصِدْقِ ۔
شَهِدُوا کے لفظ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دونوں معنی داخل فرما لئے ہیں کیونکہ اس

خطبات طاہر جلد 17
688
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
کے دونوں ہی معنے ہیں ۔ شَهِدُوا کا ایک مطلب ہے گواہی دی اور ایک مطلب ہے شہید ہو گئے تو
دراصل ان کا شہید ہونا ہی گواہی تھی ۔ پس تشھدوا کا جو پہلا مضمون ہے وہی اس لفظ کے ساتھ آگے
بڑھ رہا ہے کہ تلواروں کے سائے تلے محض زبانی گواہیاں نہیں دیں ۔ یہ گواہیاں دیتے دیتے شہید
ہو گئے اور ان کی شہادت یعنی خدا کی راہ میں جان دینا ہی دراصل وہ شہادت تھی جو ہمیشہ ہمیش کے
لئے زندہ رہے گی ۔ فی الاملاء کا مطلب ہے عمر بھر ایسا ہی کرتے رہے جب تک ان کو توفیق ملی یہ
دونوں باتیں ان کی فطرت ثانیہ بنی رہیں بلکہ فطرت اولی کہنا چاہئے ۔ یہی ان کی اول فطرت تھی یعنی
اللہ کے ہو کر محمد رسول اللہ صل الا السلام کے عشق میں مبتلا اور اس عشق کے نتیجہ میں پھر اللہ کے عشق کا وہ مقام
حاصل کرنا جو رسول اللہ صلی الہ السلام کے عشق کے بغیر حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔
وو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں میں سے جو نثر میں ہیں یہ ایک تحریر میں آپ
کے سامنے رکھتا ہوں جو اُردو میں ہے اس لئے اس کے ترجمہ کی ضرورت نہیں پڑی۔ فرماتے ہیں :
وہ سب آنحضرت صلی السلام کی عکسی تصویریں تھے۔“
اب اس مضمون میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خاتم النبیین کا جو سب سے اعلیٰ مفہوم ہے
وہ بیان فرمارہے ہیں۔ خاتم اس انگوٹھی کو کہتے ہیں جس کے نقوش جس جگہ لگائی جائے وہاں چسپاں
ہو جائیں ۔ پس آنحضرت صلی ایلام خاتم الانبیاء کن معنوں میں تھے۔ ایک معنی تو یہ ہے کہ نبیوں کے خاتم
اور دوسرا ہے کہ سب نبیوں کی صفات آپ ملا تھا کہ تم میں جمع تھیں جس پر آپ مالی یا ایہام کی مہر لگتی تھی گویا
سب نبیوں کی مہر لگ گئی ۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں کو اگر بار یک نظر سے
پڑھیں تو ان کے اندر عظیم معانی مخفی دکھائی دیتے ہیں جب ان پر نظر پڑتی ہے تو انسان کی روح وجد
میں آجاتی ہے۔ صحابہ عکسی تصویریں تھے لیکن وہ تصویر ہر کاغذ پر ایک ہی طرح نہیں بنا کرتی ۔ کہیں ہلکی
بنتی ہے کہیں تیز بنتی ہے، دباؤ کی بات ہے وہ کاغذ کتنا دباؤ قبول کرتا ہے اور کتنا دباؤ ڈالا گیا ہے۔ پس
سارے صحابہ کا رنگ تو ایک ہی تھا اس پہلو سے کہ جو بھی تصویر آپ کی بنی آنحضرت صلی السلام ہی کی
تصویر تھی اور سب کے متعلق ایک ہی بات کہہ کر ان کے مدارج کے فرق کو بھی ملحوظ رکھ لیا۔ اپنا اپنا عشق
تھا ، اپنا اپنا رنگ تھا مگر جو بھی پیاری تصویر ابھری ہے وہ محمد رسول اللہ صلی ما کی یہ ہی کی تصویر تھی ۔

خطبات طاہر جلد 17
689
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
وو
سو یہ بھاری معجزہ اندرونی تبدیلی کا جس کے ذریعہ سے فحش بت پرستی کرنے والے
کامل خدا پرستی تک پہنچ گئے اور ہر دم دنیا میں غرق رہنے والے محبوب حقیقی سے ایسا تعلق
پکڑ گئے کہ اس کی راہ میں پانی کی طرح اپنے خونوں کو بہا دیا ۔“
پ
اب عکسی تصویران معنوں میں بھی تھے کہ رسول اللہ صلی السلام نے چونکہ خون بہایا تھا اسی طرح آپ مالا ما السلام
کے نقش قدم پر چلتے چلتے انہوں نے بھی خون بہایا اور جو الہی رنگ پکڑے وہ سارے آنحضرت صلی ال اسلام
کی مہر کے نتیجہ میں پکڑے ہیں ۔ پھر فرماتے ہیں :
دو
در اصل ایک صادق اور کامل نبی کی صحبت میں مخلصانہ قدم سے عمر بسر کرنے کا نتیجہ تھا۔“
وہ املاء والا لفظ عمر بھر ، یہ وہی مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دوسرے
لفظوں میں بیان فرمایا ہے۔ کسی صادق کی صحبت میں عارضی صحبت اختیار کرنے سے وہ نقش دائمی
نصیب نہیں ہوا کرتا جس کا مسیح موعود علیہ السلام ذکر فرمارہے ہیں۔ صحابہ کے اندر جو پاک تبدیلی تبدیلی تھی وہ
عمر بھر کی صحبت تھی۔ ایک دفعہ جب اس صحبت میں آگئے تو پھر اس صحبت کو چھوڑنے کا نام نہیں لیا یہاں
تک کہ یا ذبح کر دئے گئے خدا کی راہ میں یا طبعی موت مر گئے مگر دونوں صورتوں میں آنحضرت صلی الا یہ کام
کا دامن نہیں چھوڑا۔ یہ وہ طریق ہے جس کے نتیجہ میں یہ سب کچھ نصیب ہوتا ہے جس کا ذکر حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرمارہے ہیں ۔
ایک صادق اور کامل نبی کی صحبت میں مخلصانہ قدم سے عمر بسر کرنے کا نتیجہ تھا سواسی بناء
پر یہ عاجز اس سلسلہ کے قائم رکھنے کے لئے مامور کیا گیا ہے۔“
پس اب خدا کی راہ میں قربانی دینے والے خواہ وہ پاکستان میں ہوں یا دوسری جگہوں پر ہوں یہ بھی
پڑھیں ، ان باتوں پر بھی نگاہ کریں تو ان کی قربانیاں تو ایک ایسا اعزاز ہیں کہ قیامت تک ان کی نسلیں
اس پر فخر کریں گی ۔ ان کے آباؤ اجداد کی روحیں ان پر فخر کریں گی۔ ان کا قرآن میں ذکر فرمایا گیا۔
قَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ - اول درجہ کے تھے گو تھوڑے تھے مگر آخرین میں بھی تھے تو اس کے بعد جو
دلوں میں رنج رہ جاتے ہیں اور شکایتیں پیدا ہوتی ہیں اور بعض لوگ یہ لکھتے ہیں کہ ہمارے فلاں نے
قربانی دے دی اب ہمیں اس طرح باہر بھجوا دیا جائے یا فلاں ہم سے رعایت کی جائے۔ وہ اگر نہ بھی
کہیں تو جو بھی جماعت کے لئے ممکن ہے وہ ضرور کرے گی اور ضرور کرتی ہے مگر جہاں مطالبہ ہونٹوں

خطبات طاہر جلد 17
690
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
پر آیا وہاں وہ بات ختم ہو جاتی ہے۔ تو یہ صحابہ جنہوں نے قربانیاں دی ہیں ان کے ہونٹوں پر تو کوئی
مطالبہ نہیں آیا، کبھی اپنی قربانی کے نتیجہ میں کچھ طلب نہیں کیا بلکہ ایسی قربانیاں تھیں کہ جان دی تو جان
دینے تک وفا کی اور اس کے بعد طلب کس سے کرنی تھی یعنی انسانوں اور بندوں سے کسی قسم کی طلب
کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔
66
66
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں یہ جو صورت حال ہے اسی ! ہے اسی بناء پر یہ عاجز اس سلسلہ
کے قائم رکھنے کے لئے مامور کیا گیا ہے ۔ اب دیکھیں ” قائم کرنے کے لئے“ کا لفظ نہیں ہے ” قائم
رکھنے کے لئے مامور کیا گیا ہے ۔ اب غور کر کے دیکھیں قائم کرنا زبان پر سب سے پہلے آتا ہے،
از خود زبان پر یہ جاری ہوتا ہے کہ سلسلہ قائم کیا گیا مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظر وقتی
نظر نہیں ” قائم رکھنے کے لئے مامور کیا گیا ہے اور اس سلسلہ کا قائم رکھنا قربانیوں کے ساتھ وابستہ ہے۔
قائم کرنا وابستہ نہیں ، قائم رکھنا وابستہ ہے۔ یہ سلسلہ قائم نہیں رہ سکتا جب تک خدا کی راہ میں وہ قربانیاں
پیش نہ کی جائیں جو قربانی دینے والوں کو بھی از لی زندگی عطا کر دیتی ہیں اور اس جماعت کو بھی ازلی
زندگی عطا کر دیتی ہیں جس جماعت کے وہ رکن ہوں ۔ تو یہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی تحریروں کو غور سے پڑھنا اور ان کے مطالب کو اخذ کرنا انتہائی ضروری ہے۔
اس سلسلہ کے قائم رکھنے کے لئے مامور کیا گیا ہے اور چاہتا ہے کہ صحبت میں رہنے
والوں کا سلسلہ اور بھی زیادہ وسعت سے بڑھا دیا جائے۔“
اب لفظ صحبت میں میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا کہ اس صحبت سے مراد یہ نہیں ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام وفات پاگئے تو آپ کی صحبت نصیب نہ رہی ۔ آنحضور صلی ایام کو وفات پائے چودہ
سو سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا لیکن صحابہؓ سے ملا جب مجھ کو پایا “ کا اعلان حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے کیسے کر دیا۔ تو ایک صحبت جاریہ ہے، ایسی صحبت ہے جو ہمیشہ رہے گی۔ وہ اخلاق اور
اعمال اور ایمان اور اقدار کی صحبت ہے۔ آنحضرت صلی الہ السلام کی مہر بند نہیں ہوئی ، وہ قیامت تک جاری
ہے اور ان معنوں میں جاری ہے کہ جس شخص نے بھی اپنے دل پر وہ نقوش لئے جو رسول اللہ صلی لا کی کم
کی مہر سے لگتے ہیں تو گویا وہ آپ صلی ما السلام کی صحبت میں داخل ہو گیا۔

خطبات طاہر جلد 17
691
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ صحبت کا سلسلہ میں بڑھانا چاہتا ہوں اور اب
جماعت احمد یہ ایسے دور میں داخل ہے کہ یہ صحبت کا سلسلہ پھیل رہا ہے اور پھیلتا چلا جائے گا اور ان
مطالب پر غور کے نتیجہ میں تمام جماعت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جہاں بھی جماعت احمد یہ کی
تعداد بڑھتی ہے وہاں مصاحبین کی تعداد بڑھے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ارادہ
تعداد بڑھانے کا نہیں تھا بلکہ ایسی تعداد بڑھانے کا تھا جس کے ساتھ صحبت کا سلسلہ پھیلتا چلا جائے۔
پس یہی وجہ ہے کہ میں تمام نو مبایعین کے متعلق ان ملکوں کے سر براہوں کو بار بار نصیحت کرتا ہوں،
بار بار سمجھا رہا ہوں کہ اگر تعداد بڑھی اور صحبت نہ پھیلی تو پھر یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
آنے کے مقاصد میں سے نہیں ہے۔ تھوڑی بہت شروع میں لگتی ہے لیکن جتنا دباؤ بڑھتا چلا جائے گا
اس مہر کے نقوش زیادہ نمایاں ہوتے چلے جائیں گے۔ پس آپ لوگ بھی اپنی بڑھتی ہوئی جماعتوں
پر اس پہلو سے نظر رکھیں اور اپنی پھیلتی ہوئی اولاد پر بھی اس پہلو سے نظر رکھیں کہ کیا وہ یہ نقوش قبول
کر رہے ہیں یا نہیں اور نقش بننے شروع ہو گئے ہیں کہ نہیں اگر یہ بن رہے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوٰۃ والسلام کی عبارت اپنے مقصد کو پالیتی ہے ۔ اور چاہتا ہے، یعنی خاکسار اپنے متعلق فرماتے
ہیں عاجزیہ چاہتا ہے:
کہ صحبت میں رہنے والوں کا سلسلہ اور بھی زیادہ وسعت سے بڑھا دیا جائے اور ایسے
لوگ دن رات صحبت میں رہیں کہ جو ایمان اور محبت اور یقین کے بڑھانے کے لئے
شوق رکھتے ہوں۔“
اب دن رات صحبت میں رہیں کا ایک ظاہری معنی بھی ہے یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
قادیان میں آکر وہاں ٹھہرنے کی بھی بہت تلقین فرمایا کرتے تھے مگر یہ ناممکن تھا کہ یہ پھیلتی ہوئی
جماعت جو لاکھوں کی تعداد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی پھیل چکی تھی وہ ساری
قادیان میں اکٹھی ہو جاتی ۔ کسی طرح یہ ممکن نہیں تھا۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایسی
بات کیسے کہہ سکتے ہیں جو ناممکن ہو۔ تو لفظی طور پر کچھ یہ مضمون ان لوگوں پر بھی اطلاق پاتا تھا جو قادیان
آئے اور قادیان ہی کے ہو رہے۔ وہ اولین تھے صحبت پانے والے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے زمانہ میں ہی آخرین بھی تھے اور یہ مضمون بیک وقت چل رہا تھا۔ آخرین وہ تھے جو کثرت سے

خطبات طاہر جلد 17
692
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
احمدی ہو ر ہے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام چاہتے تھے کہ یہ صحبت کا سلسلہ ان کے ذریعہ پھیل
جائے تا کہ وہ لوگ جو اپنا ایمان اور محبت اور یقین بڑھانے کے۔ اور محبت اور یقین بڑھانے کے لئے شوق رکھتے ہوں :
ان پر وہ انوار ظاہر ہوں کہ جو اس عاجز پر ظاہر کئے گئے ہیں ۔“
ہے
تھے جو
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر جو انوار ظاہر فرمائے گئے وہ مٹ تو نہیں گئے ۔ ان کا نور
آپ کی زندگی کے ساتھ ختم تو نہیں ہوا بلکہ آپ کے وصال کے بعد پہلا خلیفہ ہی نور کے طور پر ابھرا
ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کے نور کی بڑی تعریف فرمائی ہے۔ تو یہ استدلال
میرا، یہ اتفاقی حادثہ نہیں ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جوانوار عطا ہوئے۔
آپ بڑھانا چاہتے تھے وہ آپ کے وصال کے بعد بھی جاری رہے ہیں اور حضرت خلیفہ اسیح الاول
کی صورت میں اس نئے دور کی بنیاد ڈالی گئی جس میں نوروں کا انتشار ہونا تھا اور یہ انتشار حضرت خلیفۃ
المسیح الاول کی زندگی تک محدود نہیں تھاور نہ بالکل بے معنی ہو جاتا ۔ اگر آپ کی زندگی : زندگی تک محدو در هنا
تھا تو پھر تو بہتر تھا کہ مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی یہ سلسلہ ختم ہو جاتا کیونکہ انوار کا اصل منبع تو
آپ ہی تھے اس لئے وہ ایک خوشخبری تھی جماعت کے لئے کہ تمہارے لئے انوار کا سلسلہ ختم نہیں کیا
جائے گا۔ پس وہ انوار کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
تحریرات اس نور کو سمیٹے ہوئے ہیں۔ ان تحریرات کا جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے گہری نظر سے
مطالعہ ضروری ہے ورنہ بعض دفعہ خدا تعالیٰ کے جس کلام سے لوگ نور پاتے ہیں اسی کلام سے لوگ
اندھیرے میں بھی چلے جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنے نفس کے اندھیرے ساتھ رکھتے ہیں ایسے ہی لوگ
ہیں جن کو اندھا کہا گیا ہے ان کی نگاہ کلام کی گہرائیوں تک جاتی ہی نہیں ۔ اب اسی کلام کو پڑھ پڑھ کر
دیکھیں دنیا میں کتنے مخالف اور معاند مولوی ہیں جن کی گستاخیاں ختم ہونے میں نہیں آرہیں۔ وہ
عبارت کے کچھ حصہ کو لیتے ہیں، کچھ حصہ کو چھوڑ دیتے ہیں ۔ جس حصہ کو لیتے ہیں اس کے معانی کو بھی
صحیح بیان نہیں کر رہے ہوتے ۔ اس لئے جماعت کا فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
تحریرات کو پڑھے بھی اور گہرے غور سے ان کا مطالعہ کرے۔ فرمایا: ” ان پر وہ انوار ظاہر ہوں جو
اس عاجز پر ظاہر کئے گئے ہیں، یعنی یہ انوار پھر آپ پر بھی نازل ہوں گے۔ اس کے دو معنی ہیں ۔ ایک
معنی تو یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات میں مضمر امور کو آپ سمجھ لیں اور
دو

خطبات طاہر جلد 17
693
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
اختیار کر لیں اور یہ نور اگر آپ کو نصیب ہو جائے تو پھر انوار نازل بھی ہوں گے جیسا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام پر نازل کئے گئے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نور نور سے ملتا ہے جن کا دل
نورانی ہو چکا ہو، جس کا آغاز حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے نو را اخذ کرنے کے نتیجہ میں ہوا، ان کا دل
پھر مہبط انوار الہی بن جایا کرتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے بہت سے دیگر انوار بھی ان پر نازل ہونے شروع
ہو جاتے ہیں۔ پھر فرماتے ہیں:
وو
اور وہ ذوق ان کو عطا ہو جو اس عاجز کو عطا کیا گیا ہے تا اسلام کی روشنی عام طور پر دنیا
میں پھیل جائے۔
66
فتح اسلام ، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ : 22،21)
” وہ ذوق ان کو عطا ہو ۔“ جب نور ملتا ہے تو نور کی اہمیت بھی ساتھ ساتھ واضح ہوتی چلی جاتی ہے ۔
چنانچہ فرمایا میں اس لئے چاہتا ہوں کہ ان پر بھی نور اترے تا کہ وہ ان کو نور کا مضمون صرف معنا معنی
کے لحاظ سے سمجھ نہ آئے بلکہ ان کے دل میں جاری ہو اور اس کا لطف اٹھانے لگیں ۔ جب یہ ہو گا تو
پھر یہ ہوگا تا اسلام کی روشنی عام طور پر دنیا میں پھیل جائے ۔“
اب دیکھیں ہم دعا ئیں تو بہت کرتے ہیں کہ اسلام کی روشنی تمام دنیا میں پھیل جائے مگر یہ کیسے
پھیلے گی یہ طریق اکثر لوگوں کو معلوم نہیں ۔ ہاتھ اٹھاتے ہیں کہ اے اللہ ! اسلام کی روشنی پھیلا دے مگر
یہ نہیں جانتے کہ انہوں نے ہی وہ شمعیں بنا ہے جن شمعوں کے ذریعہ روشنی پھیلنی ہے۔ تو ایسی دعا
کیوں کرتے ہیں جس دعا کو اپنے نفوس میں جاری نہ کرنا چاہیں ۔ کسی کو اس دعا کا حق نہیں کہ اے اللہ !
اسلام کا نور ساری دنیا میں پھیلا دے جب تک وہ اپنے دل کو پہلے نورانی نہ بنائے کیونکہ از خود نہیں
پھیلے گا ورنہ تو ساری دنیا پر از خود آسمان سے نور اتر سکتا تھا ۔ کیوں نہیں اتر تا؟ اس لئے کہ نورانی
وجودوں کی معرفت ان کو نہیں مل رہا۔ آنحضرت صلی اللہ السلام سے جو سلسلہ شروع ہوا وہی سلسلہ ہے جواب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دور میں ملةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ کے بعد قَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ
(الواقعة:15،14) کے ذریعہ سے شروع ہوتا ہے اور پھر اس سلسلہ نے پھیل جانا ہے۔ اس کثرت
سے ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو اولین تو نہیں ہوں گے لیکن پھر بھی دوسرے درجہ میں نیکیوں پر قدم
بڑھانے والے ہوں گے۔ ان کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے : وَقُلهُ مِنَ الْآخِرِينَ ۔ وہ پہلوں تک

خطبات طاہر جلد 17
694
خطبہ جمعہ 2 اکتوبر 1998ء
محدود نہیں رہیں گے یہ بکثرت نیکیوں میں آگے قدم بڑھانے والے آخرین میں بھی پیدا ہوں گے گو
ان کی نیکیوں کا درجہ وہ نہیں ہوگا جو اولین کا درجہ ہے مگر جس درجہ تک وہ پہنچیں گے وہ بھی بہت بڑے
درجات ہیں ۔ تو دو جنتیں جن کے وعدے کئے گئے ہیں قرآن کریم میں ، اس کی تفصیل میں اس وقت
جانے کا وقت نہیں مگر ایک جنت وہ ہے جو بہترین عمل کرنے والوں کو، بہترین قربانی کرنے والوں کو
اس دنیا میں بھی نصیب ہوتی ہے اور اُس دُنیا میں بھی ہوتی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے متعلق فرمایا گیا
ہے: قُلَةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ - وَ قَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ ۔ پھر وہ جنت بھی ہے جو سب مومنوں پر جھکی ہوئی
ہے جس کا عام ذکر سورۃ رحمن میں ملتا ہے اس کے متعلق فرمایا ہے : قُلَةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ - وَثُلَةٌ
مِنَ الْآخِرِينَ - (الواقعة : 40، 41) بکثرت بعد میں آنے والوں میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے۔
پس میں اُمید رکھتا ہوں کہ آپ ان مضامین کی گہرائی تک اتر کے جو خون کی قربانیاں ہیں اس
مضمون کو بھی زیادہ گہرائی سے سمجھیں گے اور اس کے نتیجہ میں جو نور اترا کرتا ہے اس نور کو حاصل
کرنے کی کوشش کریں گے۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ انشاء اللہ باقی مضمون اسی طرح
جاری رہے گا ۔ انشاء اللہ اگلے خطبہ میں میں بیان کروں گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی